متفرق

فقہ المسیح, حصہ 2

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خلاف نہ ہو۔ اور اس خواب میں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جس طرح اصحاب فیل (جو عیسائی)
تھے کے حملہ سے خدا نے کعبہ کو محفوظ رکھا اور اپنے پاس سے سامان پیدا کر کے ان کو ہلاک و پسپا کیا
اسی طرح آتھم کی پیش گوئی والے معاملہ میں بھی عیسائیوں کا اسلام پر حملہ ہوگا اور ان کو ظاہرا
اسلام کے خلاف شور پیدا کرنے کا موقعہ مل جائے گا لیکن بالآخر اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے ان کو
شکست و ہزیمت کا سامان پیدا کر دے گا اور یہ کہ مومنوں کو چاہئے کہ اس معاملہ میں خدا پر بھروسہ
کریں اور اسی سے مدد کے طالب ہوں اور اس وقت کو یاد رکھیں کہ جب مکہ والے کمزور تھے
اور ان پر ابرہہ کا شکر حملہ آور ہے کا لشکر حملہ آور ہوا تھا اور پھر خدا نے ان ، ان کو بچایا ۔ نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ
پیر صاحب اور میاں عبداللہ صاحب کی روایتوں میں بعض اختلافات ہیں جو دونوں میں سے کسی
صاحب کے نسیان پر مبنی معلوم ہوتے ہیں مثلاً میاں عبداللہ صاحب نے اپنی روایت میں
بجائے ماش کے چنے کے دانے بیان کئے ہیں ۔ مگر خواہ ان میں سے کوئی ہو ماش اور چنے ہر دو کی
تعبیر علم الرؤیا کے مطابق غم واندوہ کی ہے۔ جس میں یہ اشارہ ہے کہ آتھم والے معاملہ میں بظاہر
کچھ غم پیش آئے گا۔ مگر یہ غم واندوہ سورۃ الفیل کے اثر کے ماتحت بالآخر تاریک کنوئیں میں
ڈال دیا جاوے گا۔ واللہ اعلم ۔
دین اسلام کے پانچ مجاہدات
فرمایا:
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 289 290)
خدا تعالیٰ نے دین اسلام میں پانچ مجاہدات مقررفرمائے ہیں۔ نماز ، روزہ ، زکوۃ صدقات،
حج ، اسلامی دشمن کا ذب اور دفع خواہ سیفی ہوخوا قلمی۔ یہ پانچ مجاہدے قرآن شریف سے ثابت
ہیں ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان میں کوشش کریں اور ان کی پابندی کریں۔ یہ روزے تو سال میں
ایک ماہ کے ہیں ۔ بعض اہل اللہ تو نوافل کے طور پر اکثر روزے رکھتے رہتے ہیں اور ان میں
مجاہدہ کرتے ہیں ۔ ہاں دائمی روزے رکھنا منع ہیں یعنی ایسا نہیں چاہیے کہ آدمی ہمیشہ روزے ہی

رکھتا رہے بلکہ ایسا کرنا چاہیے کہ نفلی روزہ کبھی رکھے اور کبھی چھوڑ دے۔
سخت مجاہدات کرنے پر نا پسندیدگی
متفرق
)3 بدر 24 اکتوبر 1907ء صفحہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بطور ورد و وظائف
دو
کچھ پڑھنے کے لئے دریافت کیا ۔ حضور نے فرمایا کہ اتباع سنت اور نمازیں سنوار کر پڑھنا
سب سے اعلیٰ وظیفہ ہے اس کے علاوہ چلتے پھرتے درود شریف ، استغفار اور جس قدر وقت
فراغت میسر ہو قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا کافی ہے۔ ہمارے ہاں الٹے لٹک کر یا سردی میں پانی
میں کھڑے ہو کر چلہ کرنے کا خلاف سنت کوئی طریق نہیں ہے۔“ اس پر اس درویش نے باصرار
کہا کہ میں چونکہ سن شعور سے ہی مجاہدات کا عادی ہوں ۔ اس لئے بطریق مجاہدہ اگر کچھ فرما دیا
جاوے تو میں اب ان کے موافق کار بند رہوں گا۔ اس کی یہ بات سن کر حضرت صاحب اُٹھے اور
اندر جا کر ایک پلندہ براہین احمدیہ کے اس حصہ کا جو اس وقت تک شائع ہوا تھا اُٹھالائے اور اس کو
دے کر فرمایا کہ ”لو جہاں جاؤ اس کو خود بھی پڑھو اور دوسرے لوگوں کو بھی سناؤ۔ خدا نے اس
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (279)
وقت کا یہی مجاہدہ قرار دیا ہے۔“
اپنی عمر دوسرے کو لگا دینے کی دعا کا جواز
اخبار بدر نے لکھا کہ میاں محمد دین احمدی کباب فروش لاہور (حال ساکن موضع دھورہ
ڈھیری بٹاں ریاست جموں ) نے ایک عریضہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا
جس میں لکھا تھا ” یا حضرت میں نے چند روز سے محض رضائے الہی کے لیے جناب باری تعالیٰ
میں یہ دعا شروع کی ہے کہ میری عمر میں سے دس سال حضرت اقدس مسیح موعود کو دی جاوے
کیونکہ اسلام کی اشاعت کے واسطے میری زندگی ایسی مفید نہیں ۔ کیا ایسی دعا مانگنا جائز ہے؟“
حضرت اقدس نے جواب میں تحریر فرمایا :

ایسی دعا میں مضائقہ نہیں بلکہ ثواب کا موجب ہے“
مسمریزم یا عمل الترب کے اثرات
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی تحریر کرتے ہیں :
رض
)8 بدر 6 جون 1907ء صفحہ
پٹنہ عظیم آباد کے رہنے والے ) ایک مولوی صاحب نے ایک روز مسجد مبارک میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کے سے دریافت کیا کہ حضرت مسمریزم جو آج کل بہت مشہور ہے یہ
کیا چیز ہے ۔ آیا اس میں کسی قسم کا اثر بھی ہے یا یوں ہی ایک بچوں کا کھیل تماشا اور وہم اور
بے نتیجہ شے ہے؟ حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا:
مولوی صاحب مسمریزم بہت عمدہ کار آمد چیز اور نتیجہ خیز بات ہے۔ یوں تو کوئی شے بھی خدا
نے عبث اور بے فائدہ نہیں بنائی رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلا لیکن یہ مسمریزم تو بڑی کارآمد
شے اور خاص اثر رکھتی ہے اور جیسا کہ اسلام نے اس کو لیا اور برتا اور فائدہ اُٹھایا ہے اور کسی
مذہب یا کسی فرقہ نے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ حقیقت اور مغز اسلام کو میسر آیا اور قشر اور پوست دوسروں
کے حصے میں گیا۔ کہتے ہیں مسمر ایک انگریز کا نام ہے جس نے اس کو پھیلایا اور مشہور کیا ہے سواس
واسطے اس کے نام پر مسمریزم نام شہرت پکڑ گیا اور نہ دراصل اس کا نام تربی علم ہے ترب مٹی کو کہتے
ہیں اور مٹی سے انسان کی پیدائش ہے ۔ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ - میرا لڑکا
سلطان احمد بھی ایک میز کہیں سے لے آیا تھا۔ وہ بھی ہاتھ رکھنے سے حرکت کرتی تھی۔ اللہ تعالیٰ
نے ہمیں الہاما فرمایا کہ یہ عمل الترب ہے۔ مسیح میں بھی یہ قوت تربی اچھی خاصی تھی ۔ ہمارے
الہام میں ہے هذَا هُوَ التَّرْبُ الَّذِى لَا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ یہ وہ عمل ترب ہے کہ مخلوق اس کی
شناخت سے بے خبر ہے۔ پہلے زمانے میں فقراء کے پاس تھا وہ اس کو پوشیدہ راز سمجھ کر کسی کو نہیں
بتلایا کرتے تھے سوائے خاص لوگوں کے صرف ان میں ہی تھا کہ دوسرے شخصوں کو بے ہوش
کر دیتے ۔ یہ ان کی کرامت ہوتی تھی مگر اب مسمریزم کے نام سے لوگ گھبراتے ہیں۔ فقراء صوفیہ

کی اصطلاح میں اس کا نام توجہ اور تصور ہے۔ اگر کسی کو مسمریزم نام اچھا نہ معلوم ہو تو اس کو توجہ
اور تصور کہہ سکتے ہیں۔ غرض اسلام نے اس کو اس طرح سے لیا ہے کہ پہلے مصافحہ اور معانقہ کی
صورت میں اگر چہ اوروں میں بھی مصافحہ اور معانقہ ہے لیکن بے اصل یوں ہی دل لگی کے
طور سے۔ پھر نماز با جماعت میں ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ نماز با جماعت میں مونڈھے سے
مونڈھا اور پاؤں سے پاؤں ملا کر کھڑے ہو اور اپنے درمیان کچھ فاصلہ نہ رکھو کہ خالی جگہ شیطان
داخل ہو جائے گا۔ یہ اس بات کو ظاہر کیا کہ ایک شخص کی توجہ جسمانی اور روحانی دوسرے شخص میں
سرایت کر جاوے۔ جماعت میں جیسے جسمانی رنگ میں کوئی ضعیف اور کوئی قوی ہوتا ہے ، ایسا ہی
روحانی اور باطنی کیفیات میں بھی ضعف و قوت کا فرق ہوتا ہے تو جب اس میں ایک دوسرے کے
ملنے سے ایک دیوار کی طرح ہو جائیں گے اور مل کر کھڑے ہونے سے ایک دوسرے کی تاثیر اور
فیوض اور جذب روحانی پھیل کر سب میں پہنچ جاوے گی ۔
جب پہلی صف اپنی قوت اور جذب روحانی سے پر ہو جائے گی تو پھر اس صف کا اثر دوسری
صف پر پڑے گا اور پھر ان دونوں صفوں کا اثر تیسری پر پہنچے گا۔ اس کے سمجھنے کے لئے بجلی کی
مشین کی سی ہے جو آج کل نکلی ہے۔ اگر اس بجلی کی مشین یا کل کو کوئی شخص ہاتھ میں پکڑے تو اس کا
ہاتھ سن ہو جائے گا اور چھوٹ نہیں سکے گا۔ ایسا ہی اگر کوئی دوسرا شخص اس کا ہاتھ پکڑ لے تو اس پر
بھی برقی اثر ہو جائے گا یہاں تک کہ اگر دس اور ہیں اور پچاس سو تک ایک دوسرے کا ہاتھ
پکڑتے جائیں تو وہ برقی اثر سب پر یکساں اثر کرتا چلا جائے گا۔اگر درمیان میں کچھ بھی فصل
رہے گا تو برقی طاقت رُک جائے گی اور اس کی قوت جذب کام نہیں دے گی اور وہ جدائی جو واقعہ
ہوئی ہے وہ اس برقی طاقت کو آگے نہیں چلنے دے گی اور روک ہو جائے گی ۔ اسی طرح اگر نماز کی
صف میں کچھ فصل مل کر کھڑے ہونے میں ہوگا تو قوت روحانی یا اثر باطنی ایک دوسرے میں سے
ہو کر آرہا تھا وہ رہ جائے گا۔ اس کا نام اصطلاح شریعت میں شیطان رکھا ہے۔
( تذكرة المهدی صفحہ 276 تا 278)

متعدی بیماریوں سے بچاؤ کرنا چاہئے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ برکت بی بی صاحبہ اہلیہ اللہ یار
صاحب ٹھیکیدار نے بواسطہ لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میں اکثر اپنی بہن کے
لڑکے کو جو چھ یا آٹھ سال کا تھا۔ حضرت اقدس کے گھر میں لے جاتی تھی۔ ایک دن اس کو جبکہ
نماز پڑھ رہی تھی کھانسی ہوئی ۔ حضور نے فرمایا کہ اس بچہ کو کالی کھانسی ہے جب تک آرام
وو
نہ ہو یہاں ساتھ نہ لایا کرو۔“ میں نے عرض کی کہ حضور دعا فرماویں کہ آرام ہو جائے ۔ چنانچہ بچہ
کو جلد آرام ہو گیا تھا۔
متعدی بیماری سے بچاؤ کی تدبیر
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 267)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ برکت بی بی صاحبہ اہلیہ اللہ یار
صاحب ٹھیکیدار نے بواسطه لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں اور میری
بہن مکیریاں سے آئے ۔ طاعون کے دن تھے۔ حضور علیہ السلام کے دروازہ پر پہرہ تھا۔ حضور
نے فرمایا کہ تم کو کسی نے نہیں روکا ؟ عرض کیا کہ نہیں ۔ حضور ہم کو کسی نے نہیں روکا۔ حضور
علیہ السلام نے دریافت فرمایا کہ جہاں سے تم آئی ہو وہاں تو طاعون نہیں تھا؟ ہم نے کہا کہ
نہیں ۔ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ کوئی جگہ خالی نہیں رہے گی سب جگہ طاعون پڑ جائے گی ۔“
طاعون زدہ علاقہ سے باہر نکل جاؤ
( سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 265-264)
یکم مارچ 1907ءکو ایک دوست نے ذکر کیا کہ ہمارے گاؤں میں طاعون ہے۔ فرمایا کہ
گاؤں سے فورا باہر نکا ٹل جاؤ اور کھلی ہوا میں اپنا ڈیرہ لگاؤ۔مت خیال کرو کہ طاعون زدہ
جگہ سے باہر نکلنا انگریزوں کا خیال ہے اور اس واسطے اس کی طرف توجہ کرنا فرض نہیں ، یہ
بات نہیں ۔ طاعون والی جگہ سے باہر نکلنا، یہ فیصلہ شرعی ہے۔ گندی ہوا سے اپنے آپ کو

بچاؤ۔ جان بوجھ کر ہلاکت میں مت پڑو اور راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر دعا ئیں کرو اور خدا تعالیٰ
سے اپنے گناہ بخشوا ؤ کہ وہ قادر خدا ہے اور سب کچھ اسی کے قبضہ قدرت میں
ہے۔ باوجود ان احتیاطوں کے اگر تقدیر الہی آجائے تو صبر کرو ۔ ( بدر 16 مئی 1907 ء صفحہ 6)
زلزلہ کے وقت سجدہ ریز ہو جانا
تحرر
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ابشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حضرت ام ناصر صاحبہ حرم اول
حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الثانی بنت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدیر رشیدالدین صاحب مرحوم نے
بواسطه لجنہ اماء اللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ جب بڑا زلزلہ آیا صبح کا وقت تھا
یکا یک شوروغل کی آوازیں آئیں اور جھٹکے شروع ہو گئے ۔ ہم اس وقت گھر میں وہ کمرہ جو
کنوئیں کے اوپر تھا اور اب گرا دیا گیا ہے، اس میں تھے۔ نو کریں باہر سے دروازہ کھٹکھٹاتیں
کہ دروازہ کھول کر باہر نکلو۔ حضرت خلیفہ ثانی چار پائی پر چڑھ کر دروازہ کھولنے کی کوشش
فرماتے مگر جھٹکوں کے باعث کھول نہیں سکتے تھے ۔ کنڈی کنڈے سے کچھ ہی پیچھے ہٹاتے
تھے کہ زلزلہ کے جھٹکے سے ہاتھ چھوٹ جاتا اور حلقہ پیچھے ہٹ جاتا۔ کئی بار ایسا ہوا ۔ بمشکل
کنڈی کھولی ۔ سردی بھی لگ رہی تھی ۔ میں پردہ کے واسطے چادر اُٹھانی چاہی مگر میاں صاحب
نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے جلدی سے باہر کھینچ لیا۔ وہاں آنگن کی کنڈی بند تھی اسے بمشکل
کھولا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور سب خدا کے حضور سجدہ میں گرے پڑے
تھے۔ میں نے چونکہ نماز نہیں پڑھنی تھی میں کھڑی رہی ۔ حضرت میاں صاحب نے مجھے
ہاتھ سے پکڑ کر سجدہ میں گرا دیا۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 255)
برتھ کنٹرول
حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں :
قرآن شریف میں صرف یہ آیت ہے نِسَاءُ كُمْ حَرْثٌ لَّكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنِّي

شتم (البقرة : (224) یعنی تمہاری عورتیں تمہاری اولاد پیدا ہونے کے لئے ایک کھیتی ہیں ۔
پس تم اپنی کھیتی کی طرف جس طور سے چاہو آؤ ۔ صرف کھیتی ہونے کا لحاظ رکھو یعنی اس طور سے
صحبت نہ کرو جو اولاد کی مانع ہو۔ بعض آدمی اسلام کے اوائل زمانہ میں صحبت کے وقت انزال
کرنے سے پر ہیز کرتے تھے اور باہر انزال کر دیتے تھے۔ اس آیت میں خدا نے اُن کو منع
فرمایا اور عورتوں کا نام کھیتی رکھا یعنی ایسی زمین جس میں ہر قسم کا اناج اُگتا ہے۔ پس اس آیت
میں ظاہر فرمایا کہ چونکہ عورت در رحقیقت کھیتی کی مانند ہے جس سے اناج کی طرح اولاد :
ہوتی ہے سو یہ جائز نہیں کہ اُس کھیتی کو اولاد پیدا ہونے سے روکا جاوے۔ ہاں اگر عورت
پیدا
بیمار ہو اور یقین ہو کہ حمل ہونے سے اُس کی موت کا خطرہ ہوگا ایسا ہی صحت نیت سے کوئی اور
مانع ہو تو یہ صورتیں مستثنی ہیں ورنہ عند الشرع ہرگز جائز نہیں کہ اولا د ہونے سے روکا جائے ۔
(چشمہ معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 292)
لونڈیاں کیوں بنائی گئیں؟
ہندوؤں کے اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہ مسلمان جنگوں میں لونڈیاں
بنا کر ان سے ہم بستر ہوتے تھے ، آپ نے فرمایا :
کافروں کی عورتوں اور لڑکیوں کو جو لڑائیوں میں ہاتھ آویں لونڈیاں بنا کر اُن سے
ہم بستر ہونا تو یہ ایک ایسا امر ہے جو شخص اصل حقیقت پر اطلاع پاوے وہ اس کو ہرگز محل
اعتراض نہیں ٹھہرائے گا۔
اور اصل حقیقت یہ ہے کہ اُس ابتدائی زمانہ میں اکثر چنڈال اور خبیث طبع لوگ ناحق
اسلام کے دشمن ہو کر طرح طرح کے دُکھ مسلمانوں کو دیتے تھے اگر کسی مسلمان کو قتل کریں تو اکثر
اس میت کے ہاتھ پیر اور ناک کاٹ دیتے تھے اور بے رحمی سے بچوں کو بھی قتل کرتے تھے اور
اگر کسی غریب مظلوم کی عورت ہاتھ آتی تھی تو اُس کو لونڈی بناتے تھے اور اپنی عورتوں میں

( مگر لونڈی کی طرح ) اُس کو داخل کرتے تھے اور کوئی پہلو ظلم کا نہیں تھا جو انہوں نے اٹھا رکھا
تھا۔ ایک مدت دراز تک مسلمانوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی حکم ملتا رہا کہ ان لوگوں کی
شرارتوں پر صبر کرو مگر آخر کار جب ظلم حد سے بڑھ گیا تو خدا نے اجازت دے دی کہ اب ان شریر
لوگوں سے لڑو اور جس قدر وہ زیادتی کرتے ہیں اس سے زیادہ نہ کرو لیکن پھر بھی مثلہ کرنے
سے منع کیا یعنی منع فرمادیا کہ کافروں کے کسی مقتول کی ناک کان ہاتھ وغیرہ نہیں کاٹنے
چاہئیں اور جس بے عزتی کو مسلمانوں کے لئے وہ لوگ پسند کرتے تھے اس کا بدلہ لینے کے
لئے حکم دے دیا۔ اسی بنا پر اسلام میں یہ رسم جاری ہوئی کہ کافروں کی عورتیں لونڈی کی طرح
رکھی جائیں اور عورتوں کی طرح استعمال کی جائیں یہ تو انصاف اور طریق عدل سے بعید تھا
کہ کا فر تو جب کسی مسلمان عورت کو اپنے قبضہ میں لاویں تو اُس کو لونڈی بناویں اور عورتوں کی
طرح اُن کو استعمال کریں اور جب مسلمان اُن کی عورتوں اور اُن کی لڑکیوں کو اپنے قبضہ میں
کریں تو ماں بہن کر کے رکھیں ۔ خدا بے شک حلیم ہے مگر وہ سب سے زیادہ غیرت مند ہے۔
( حاشیہ۔ یادر ہے کہ نکاح کی اصل حقیقت یہ ہے کہ عورت اور اس کے ولی کی اور
نیز مرد کی بھی رضا مندی لی جاتی ہے لیکن جس حالت میں ایک عورت اپنی آزادی کے حقوق کھو اپنی
چکی ہے اور وہ آزاد نہیں ہے بلکہ وہ ان ظالم طبع جنگجو لوگوں میں سے ہے جنہوں نے مسلمانوں
کے مردوں اور عورتوں پر بے جا ظلم کئے ہیں تو ایسی عورت جب گرفتار ہو کر اپنے اقارب کے
جرائم کی پاداش میں لونڈی بنائی گئی تو اس کی آزادی کے حقوق سب تلف ہو گئے لہذا وہ اب
فتحیاب بادشاہ کی لونڈی ہے اور ایسی عورت کو حرم میں داخل کرنے کے لئے اس کی رضا
مندی کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے جنگجوا قارب پر فتحیاب ہو کر اس کو اپنے قبضہ میں لانا یہی اس کی
رضا مندی ہے۔ یہی حکم تو ریت میں بھی موجود ہے ہاں قرآن شریف میں فَكُ رَقَبَةٍ یعنی
لونڈی غلام کو آزاد کرنا بڑے ثواب کا کام بیان فرمایا ہے اور عام مسلمانوں کو رغبت دی ہے

کہ اگر وہ ایسی لونڈیوں اور غلاموں کو آزاد کر دیں تو خدا کے نزدیک بڑا اجر حاصل کریں گے۔
اگر چہ مسلمان بادشاہ ایسے خبیث اور چنڈال لوگوں پر فتح یاب ہو کر غلام اور لونڈی بنانے کا حق
رکھتا ہے مگر پھر بھی بدی کے مقابل پر نیکی کرنا خدا نے پسند فرمایا ہے ۔ یہ بہت خوشی کی بات
ہے کہ ہمارے زمانہ میں اسلام کے مقابل پر جو کافر کہلاتے ہیں انہوں نے یہ تعدی اور زیادتی
کا طریق چھوڑ دیا ہے ۔ اس لئے اب مسلمانوں کے لئے بھی روا نہیں کہ ان کے قیدیوں کو
لونڈی غلام بنادیں کیونکہ خدا قرآن شریف میں فرماتا ہے جو تم جنگجو فرقہ کے مقابل پر صرف
اسی قدر زیادتی کرو جس میں پہلے انہوں نے سبقت کی ہو پس جبکہ اب وہ زمانہ نہیں ہے اور
اب کا فرلوگ جنگ کی حالت میں مسلمانوں کے ساتھ ایسی سختی اور زیادتی نہیں کرتے کہ ان
کو اور ان کے مردوں اور عورتوں کو لونڈیاں اور غلام بناویں بلکہ وہ شاہی قیدی سمجھے جاتے
ہیں اس لئے اب اس زمانہ میں مسلمانوں کو بھی ایسا کرنا نا جائز اور حرام ہے ۔ منہ )
زنا کی گواہی
چشمہ معرفت - روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 252 تا 254)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب
نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ شرعی طور پر زنا کے
الزام کا گواہ جب تک سلائی اور سرمہ دانی والی حالت کی چشم دید گواہی نہ دے تب تک اس کی
گواہی قبول نہیں ہوتی ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت صاحب کے یہ الفاظ ایک حدیث کا ترجمہ ہیں ۔ جس کے یہ
الفاظ ہیں کہ كَالْمِيْلِ فِي الْمِكْحَلَةِ -
مہندی لگانا سنت ہے
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 804)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ

ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک
دفعہ ہم آگرہ سے تین ماہ کی رخصت لے کر آئے ۔ حضور نے اونچا دالان رہنے کو دیا۔ میرا معمول
تھا کہ روزانہ نماز عصر کے بعد حضور کی خدمت میں سلام کو جاتی ۔ حضرت اقدس و ام المومنین
صاحبه ام ناصر والے صحن میں پلنگ پر بیٹھے تھے۔ میں سلام کر کے ایک چھوٹی چار پائی پر جو سامنے
پڑی تھی بیٹھ گئی۔ میں اس وقت زیادہ تر سفید کپڑے ہی پہنتی تھی۔ حضور نے حضرت ام المومنین
سے دریافت کیا کہ کیا یہ ہمیشہ سفید کپڑے پہنتی ہیں؟“ اماں جان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم کو
رنگین کپڑے پسند نہیں ہیں؟ میں نے عرض کیا کہ حضور پسند تو ہیں لیکن کپڑے رنگنے سے ہاتھ
خراب ہو جاتے ہیں ۔ حضور نے میرے ہاتھوں کو دیکھ کر فرمایا کہ ” مراد خاتون کیا تم مہندی
نہیں لگایا کرتیں ؟“ میں نے عرض کیا کہ نہیں ۔ حضور نے فرمایا ” کیوں؟“ میں نے پھر کہا کہ
حضور ہاتھ خراب ہو جاتے ہیں۔ فرمایا کہ ” مہندی لگانا سنت ہے ۔ عورا ۔ عورتوں کو ہاتھ سفید نہیں
رکھنے چاہئیں ۔ اتنے میں میر ناصر نواب صاحب مرحوم جو لاہور کچھ سامان لینے گئے ہوئے
تھے تشریف لائے ۔ اس سامان میں کچھ کپڑا اور بڑا پڑا مہندی کا بھی تھا ۔ آپ نے حضرت
اماں جان سے پوچھا کہ ”گھر میں مہندی ہے؟ انہوں نے بتایا کہ مہندی گھر میں ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ” یہ مہندی اور ایک قمیض کا کپڑا مراد خاتون کو دے دو اور اس کو کہہ دو کہ
مہندی لگایا کرے۔ وہ کپڑا ریمی موتیا رن کا تھا۔ اس دن سے میں عموما مہندی لگاتی ہوں
اور رنگین کپڑا بھی پہنتی ہوں ۔
وو
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 235 ، 236)
خلاف شرع امور میں والدین کی فرمانبرداری کس حد تک کی جائے؟
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ شیخ کرم الہی صاحب پٹیالوی نے
بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب دہلی پہنچ کر مولوی نذیر حسین
صاحب اور مولوی محمد بشیر بھو پالوی سے مباحثہ فرمایا تھا۔ اُس سفر سے واپسی پر جماعت پٹیالہ کی

درخواست پر ایک دو روز کے لئے حضور نے پٹیالہ میں قیام فرمایا۔ حضرت مولانا مولوی نورالدین
صاحب اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب ہمراہ تھے۔ ان دنوں میری شادی و نکاح کا مرحلہ
در پیش تھا اور میرے والد مرحوم اپنی دنیا دارانہ وضع کے پابند اور نام و نمود کے خوگر تھے اور اپنے
احباب اور مشیروں کے زیر اثر شادی کے اہتمام میں باوجود مالی حالت اچھی نہ ہونے کے قرض
لے کر بھی جلوس اور خلاف شرع رسوم کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ خاکسار نے اُن سے ان
رسوم کی مخالفت اور اپنی بیزاری کا اظہار کیا مگر ان پر کچھ اثر نہ ہوا۔ میں نے اپنی جائے ملازمت
راجپورہ سے ان رسومات کے خلاف شرع اور خلاف اخلاق و تمدن ہونے کے متعلق تین چار
حات کا ایک مضمون لکھ کر دہلی کے ایک ہفتہ وار اخبار میں شائع کرایا اور چند کا پیاں منگوا کر اپنے
والد صاحب کی خدمت میں اور دیگر بزرگان کے نام بھجوا دیں۔ اس کے بعد میں پٹیالہ آکر اپنے
والد صاحب سے ملا ۔ والد صاحب نے مضمون کی تعریف کی اور ان خیالات سے اتفاق کرتے
ہوئے فرمایا کہ اس مضمون کے مطابق تم اپنے وقت پر عمل کر لینا۔ میں نے تو صرف یہی ایک
شادی کرنی ہے۔ میں تو اسی طرح کروں گا جیسا میرا دل چاہتا ہے، تم کو وہ باتیں پسند ہوں یا نہ
ہوں ۔ اس کا جواب خاموش رہنے کے سوا اور میرے پاس کیا تھا۔ آخر میں نے ایک اہل حدیث
مولوی سے جن کے ہمارے خاندان سے بہت تعلقات تھے اور خاکسار پر وہ بہت شفقت
فرماتے تھے۔ اپنی یہ مشکل پیش کی ۔ انہوں نے سن کر میرے والد صاحب کی طبیعت سے واقف
ہونے کی وجہ سے اُن کو تو کچھ کہنے کی جرات نہ کی بلکہ مجھے بڑی سختی سے تلقین کی کہ اگر تمہارے
والد صاحب ان خلاف شرع رسومات کے ادا کرنے سے نہ رکیں تو تم شادی کرانے سے انکار
کر دو۔ چونکہ میں اپنے والد صاحب کی طبیعت سے واقف تھا اور میرا کوئی دوسرا بہن بھائی بھی نہ
تھا۔ اس لئے میں نے خیال کیا کہ ایسا جواب اُن کو سخت ناگوار معلوم ہوگا اور میرے اُن کے
تعلقات ہمیشہ کے لئے خراب ہو کر خانگی زندگی کے لئے تباہ کن ہوں گے ۔ اس لئے ان حالات

میں میں سخت پریشانی اور تردد میں تھا کہ انہی دنوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پٹیالہ تشریف لے
آئے ۔ ایام قیام پٹیالہ میں حضرت مولوی نورالدین صاحب اور مولوی عبدالکریم صاحب نماز
عشاء کے بعد شب باش ہونے کے لئے ہمارے مکان پر تشریف لاتے اور صبح کی نماز کے بعد
پھر حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ۔ ایک دن موقعہ پا کر میں نے اپنی مشکل کو
حضرت مولوی نورالدین صاحب کی خدمت میں عرض کیا۔ حضرت مولوی صاحب نے اس
داستان کو بڑے غور سے سنا اور فرمایا کہ چونکہ حضرت صاحب تشریف فرما ہیں اس لئے اس
معاملہ کو حضور کو پیش کر دو۔ میں نے عرض کیا کہ لوگوں کی ہر وقت آمد و رفت اور حضرت صاحب کی
مصروفیت کے سبب شاید حضرت صاحب سے عرض کرنے کا موقعہ نہ ملے ۔مولوی صاحب نے
فرمایا موقعہ نکالنے کی ہم کوشش کریں گے۔ خاکسار تو رخصت نہ ہونے کے سبب ایک روز قبل ہی
راجپورہ اپنی جائے ملازمت پر چلا گیا ۔ حضرت صاحب اُس سے ایک روز بعد یا دوسرے روز
بغرض واپسی را جپورہ صبح آٹھ بجے والی گاڑی سے پہنچے اور کھانے وغیرہ سے فارغ ہوکر جب
ٹرین پر سوار ہونے کے لئے پلیٹ فارم راجپورہ پر تشریف لائے تو مولوی صاحب نے خاکسار کو
قریب طلب فرما کر یہ سارا واقعہ حضور یہ سارا واقعہ حضور کے گوش گزار کر دیا۔ حضور نے تمام حالات سن کر خاکسار
سے دریافت فرمایا کہ کیا آپ کے والد صاحب کو یہ علم ہے کہ آپ کو ایسی رسوم جو کہ خلاف شرع
ہیں دل سے پسند نہیں؟ میں نے عرض کیا کہ میں اُن سے زبانی عرض کرنے کے علاوہ ایک مدلل
مضمون ان رسومات ۔ کے خلاف لکھ کر ایک اخبار میں اپنے نام سے شائع کرا کر اس کی کا پیاں
اپنے والد صاحب کے پاس پہنچا ئیں مگر وہ مضمون کو پسند کرنے اور اس سے متفق ہونے کے
باوجود عملاً اس کے خلاف اور اپنی مرضی کے موافق کرنے پر آمادہ ہیں۔ اس پر حضور نے فرمایا کہ
اگر تم اُن اہل حدیث مولوی صاحب کے کہنے کے موافق شادی سے انکار کر دو تو اس کا کیا نتیجہ
ہوگا۔ میں نے عرض کیا کہ ہمیشہ کے لئے میرا اُن سے انقطاع انجام ہوگا۔ اس کے بعد فرمایا آخر

·

آج 10 میں سے 10 باقی