متفرق

فقہ المسیح, حصہ 4

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تشریف لے گئے تو یہ خادم بھی بلحاظ ایڈیٹر اخبار بدر حضور کے ہمرکاب تھا۔ محلہ چتلی قبر میں
الف خان سیاہی والے کے مکان پر قیام ہوا۔ ایک دن حضرت صاحب فرمانے لگے کہ دہلی
کے زندوں سے تو بہت امید نہیں چلو یہاں کے مردوں سے ملاقات کریں کیونکہ اس سرزمین
میں کئی ایک بزرگ اولیاء اللہ مدفون ہیں۔ چنانچہ اس کے مطابق کئی دنوں میں خواجہ میر درد،
قطب الدین اولیاء، قطب صاحب اور دیگر بزرگوں کی قبروں پر جاتے رہے۔ ان قبروں پر
تھوڑی دیر کھڑے ہو کر ہاتھ اُٹھا کر آپ دعا کرتے اور دیگر احباب بھی آپ کے ساتھ دعا
کرتے ۔ حضرت نظام الدین اولیاء کی قبر پر فرمایا :
ارواح کا تعلق قبور کے ساتھ ضرور ہوتا ہے اور اہل کشف توجہ سے میت کے ساتھ کلام
بھی کر سکتے ہیں ۔“
ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 137-138)
حضرت مسیح موعود کا خدا کے حکم سے مجاہدات بجالانا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
میں نے کبھی ریاضات شاقہ بھی نہیں کیں اور نہ زمانہ حال کے بعض صوفیوں کی طرح
مجاہدات شدیدہ میں اپنے نفس کو ڈالا اور نہ گوشہ گزینی کے التزام سے کوئی چلہ کشی کی اور نہ خلاف
سنت کوئی ایسا عمل رہبانیت کیا جس پر خدا تعالیٰ کے کلام کو اعتراض ہو۔ بلکہ میں ہمیشہ ایسے
فقیروں اور بدعت شعار لوگوں سے بیزار رہا جو انواع اقسام کے بدعات میں مبتلا ہیں۔ ہاں
حضرت والد صاحب کے زمانہ میں ہی جبکہ ان کا زمانہ وفات بہت نزدیک تھا ایک مرتبہ ایسا
اتفاق ہوا کہ ایک بزرگ معمر پاک صورت مجھ کو خواب میں دکھائی دیا اور اس نے یہ ذکر کر کے
کہ کسی قدر روزے انوار سماوی کی پیشوائی کے لئے رکھنا سنت خاندان نبوت ہے۔ اس
بات کی طرف اشارہ کیا کہ میں اس سنت اہل بیت رسالت کو بجالاؤں ۔ سو میں نے کچھ مدت ۔
تک التزام صوم کو مناسب سمجھا مگر ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ اس امر کو مخفی طور پر بجالانا بہتر ہے

پس میں نے یہ طریق اختیار کیا کہ گھر سے مردانہ نشست گاہ میں اپنا کھانا منگوا تا اور پھر وہ کھانا
پوشیدہ طور پر بعض یتیم بچوں کو جن کو میں نے پہلے سے تجویز کر کے وقت پر حاضری کے لئے یتیم ہے
تاکید کر دی تھی دے دیتا تھا اور اس طرح تمام دن روزہ میں گذارتا اور بجز خدا تعالیٰ کے ان
روزوں کی کسی کو خبر نہ تھی ۔ پھر دو تین ہفتہ کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ایسے روزوں سے جو ایک
وقت میں پیٹ بھر کر روٹی کھا لیتا ہوں مجھے کچھ بھی تکلیف نہیں بہتر ہے کہ کسی قدر کھانے کو کم
کروں سو میں اس روز سے کھانے کو کم کرتا گیا یہاں تک کہ میں تمام دن رات میں صرف
ایک روٹی پر کفایت کرتا تھا اور اسی طرح میں کھانے کو کم کرتا گیا۔ یہاں تک کہ شاید صرف
چند تولہ روٹی میں سے آٹھ پہر کے بعد میری غذا تھی ۔ غالباً آٹھ یا نو ماہ تک میں نے ایسا ہی
کیا اور باوجود اس قدر قلت غذا کے کہ دو تین ماہ کا بچہ بھی اس پر صبر نہیں کر سکتا خدا تعالیٰ نے
مجھے ہر ایک بلا اور آفت سے محفوظ رکھا ۔
(کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد نمبر 13 صفحہ 196 تا 198 حاشیہ)
اپنی تجویز سے شدید ریاضتیں نہ کرو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے خاص اذن سے ایک مرتبہ آٹھ نو ماہ کے
مسلسل روزے رکھے۔ ان روزوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:
میں نے ان مجاہدات کے بعد اپنے نفس کو ایسا پایا کہ میں وقت ضرورت فاقہ کشی پر زیادہ
سے زیادہ صبر کر سکتا ہوں ۔ میں نے کئی دفعہ خیال کیا کہ اگر ایک موٹا آدمی جو علاوہ فربہی کے
پہلوان بھی ہو میرے ساتھ فاقہ کشی کے لئے مجبور کیا جائے تو قبل اس کے کہ مجھے کھانے کے
لئے کچھ اضطرار ہو، وہ فوت ہو جائے ۔ اس سے مجھے یہ بھی ثبوت ملا کہ انسان کسی حد تک فاقہ
کشی میں ترقی کر سکتا ہے اور جب تک کسی کا جسم ایسا سختی کش نہ ہو جائے میرا یقین ہے کہ ایسا
تنعم پسند روحانی منازل کے لائق نہیں ہو سکتا لیکن میں ہر ایک کو یہ صلاح نہیں دیتا کہ ایسا

کرے اور نہ میں نے اپنی مرضی سے ایسا کیا۔ میں نے کئی جاہل درویش ایسے بھی دیکھے ہیں
جنہوں نے شدید ریاضتیں اختیار کیں اور آخر یبوست دماغ سے وہ مجنون ہو گئے اور بقیہ عمر
اُن کی دیوانہ پن میں گذری یا دوسرے امراض سل اور دق وغیرہ میں مبتلا ہو گئے ۔ انسانوں
کے دماغی قومی ایک طرز کے نہیں ہیں ۔ پس ایسے اشخاص جن کے فطرتا قومی ضعیف ہیں ۔
ان کو کسی قسم کا جسمانی مجاہدہ موافق نہیں پڑ سکتا اور جلد تر کسی خطرناک بیماری میں پڑ جاتے
ہیں۔ سو بہتر ہے کہ انسان اپنی نفس کی تجویز سے اپنے تئیں مجاہدہ شدیدہ میں نہ ڈالے اور
دین العجائز اختیار رکھے۔ ہاں اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی الہام ہوا اور شریعت غراء اسلام
سے منافی نہ ہو تو اس کو بجالانا ضروری ہے لیکن آج کل کے اکثر نادان فقیر جو مجاہدات
سکھلاتے ہیں اُن کا انجام اچھا نہیں ہوتا ۔ پس اُن سے پر ہیز کرنا چاہیے۔
سینہ پر دم کر دیا
کتاب البریہ۔ روحانی خزائن جلد نمبر 13 صفحہ 199 ، 200 حاشیہ )
حضرت مفتی محمد صادق صاحب حضور علیہ السلام کے دم کرنے کا ایک واقعہ لکھتے ہیں :
ایک دفعہ یہ عاجز راقم لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا اور جماعت لاہور کے چند اور اصحاب
بھی ساتھ تھے۔ صوفی احمد دین صاحب مرحوم نے مجھ سے خواہش کی کہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی خدمت میں سفارش کر کے صوفی صاحب کے سینہ پر دم کرادوں ۔ چنانچہ
حضرت صاحب کو چہ بندی میں سے اندرون خانہ جا رہے تھے جبکہ میں نے آگے بڑھ کر صوفی
صاحب کو پیش کیا اور ان کی درخواست عرض کی حضور نے کچھ پڑھ کر صوفی صاحب کے سینہ پر
دم کر دیا ۔ ( پھونک مارا ) اور پھر اندر تشریف لے گئے ۔ یا۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحہ 175 ، 176 )

حیلہ اگر خدا سمجھائے تو شرع میں جائز ہے
آیت خُذْ بِيَدِكَ ضِعْثًا فَاضْرِبُ بِهِ وَلَا تَحْنَتْ (ص:45) کی نسبت پوچھا گیا کہ
اگر اس کے وہ معنی کئے جاویں جو عام مفسروں نے کئے ہیں تو شرع میں حیلوں کا باب کھل جائے گا۔
آپ نے فرمایا :
چونکہ حضرت ایوب کی بیوی بڑی نیک، خدمت گزار تھی اور آپ بھی متقی صابر تھے اس لیے
اللہ تعالیٰ نے تخفیف کردی اور ایسی تدبیر سمجھا دی جس سے قسم بھی پوری ہو جائے اور ضر ر بھی نہ اور
پہنچے ۔ اگر کوئی حیلہ اللہ تعالیٰ سمجھائے تو وہ شرع میں جائز ہے کیونکہ وہ بھی اسی راہ سے آیا جس
سے شرع آئی ۔ اس لیے کوئی ہرج کی بات نہیں۔
ریڈیو کے ذریعے گانا سننا
)6( بدر 28 فروری 1907ء صفحہ (
رض
سوال: حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں ریڈیو کے گانے کے متعلق حضرت مولوی
محمد سرور شاہ صاحب اور مولوی محمد اسماعیل صاحب مرحوم کا فتویٰ پیش کیا گیا۔ اس فتوی میں ان
ہر دو علماء نے اس بات کا اظہار کیا کہ ریڈیو کے ذریعہ غیر عورت کا گانا سننا شریعت اسلامی کی
رو سے نا جائز ہے؟
جواب: فرمایا میں اس بات کا قائل نہیں کہ کسی عورت کا گانا آمنے سامنے ہو کر سننا یا بذریعہ
ریڈیو یا گراموفون سننا ایک ہی بات ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ مرزا
افضل بیگ صاحب مرحوم کے گراموفون پر ایک غزل گائی جاتی تھی میرے سامنے سنی اور اس کو
منع قرار نہیں دیا۔ البتہ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ اس طرح بُرا اثر پڑ سکتا ہے اور ضیاع
وقت ہے اس بات کو روکا جا سکتا ہے مگر اس دلیل کی بناء پر اس کی حرمت کا فتویٰ میں دینے کو
فرمودات مصلح موعود درباره فقہی مسائل صفحه 387)
تیار نہیں ہوں ۔

زندوں کا توسل جائز ہے
متفرق
سوال پوچھا گیا کہ آیا دعا کے بعد یہ کلمات کہنے کہ یا الہی تو میری دعا کو بطفیل حضرت
مسیح موعود علیہ السلام قبول فرما، جائز ہے کہ نہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا:
شریعت میں توسل احیاء کا جواز ثابت ہوتا ہے بظاہر اس میں شرک نہیں ہے ایک
حدیث میں بھی ہے۔“
البدر 28 نومبر - 5 دسمبر 1902 ء صفحہ (37)
تعبیر کرنے والے کی رائے کا اثر تعبیر پر نہیں پڑتا
ایک شخص نے سوال کیا کہ جب خواب بیان کیا جاتا ہے تو یہ بات مشہور ہے کہ سب سے
اول جو تعبیر معبر کرے وہی ہوا کرتی ہے اور اسی بناء پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہر کس و ناکس کے سامنے
خواب بیان نہ کرنا چاہئے فرمایا :
جو خواب مبشر ہے اس کا نتیجہ انذار نہیں ہو سکتا اور جو منذر ہے وہ مبشر نہیں ہو سکتا اس لیے یہ
بات غلط ہے کہ اگر مبشر کی تعبیر کوئی معتبر منذر کی کرے تو وہ منذر ہو جاوے گا اور منذر مبشر ہو
جاوے گا ہاں یہ بات درست ہے کہ اگر کوئی منذر خواب آوے تو صدقہ و خیرات اور دعا سے وہ بلا
ٹل جاتی ہے۔
کسی نام سے فال لینا
(البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 117)
کسی کے نام سے بطور تفاؤل کے فال لینے پر سوال ہوا فر مایا:
صلى الله
یہ اکثر جگہ صحیح نکلتا ہے آنحضرت ﷺ نے بھی تفاؤل سے کام لیا ہے ایک دفعہ میں
گورداسپور مقدمہ پر جارہا تھا اور ایک شخص کو سزا ملنی تھی میرے دل میں خیال تھا کہ اسے سزا ہوگی
یا نہیں کہ اتنے میں ایک لڑکا ایک بکری کے گلے میں رسی ڈال رہا تھا اس نے رسی کا حلقہ بنا کر بکری

کے گلے میں ڈالا اور زور سے پکارا کہ وہ پھنس گئی وہ پھنس گئی میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ اسے زور۔
سزا ضرور ہو گی چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ اسی طرح ایک دفعہ سیر کو جارہے تھے اور دل میں پکٹ کا خیال
تھا کہ بڑا عظیم الشان مقابلہ ہے دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے کہ ایک شخص غیر از جماعت نے راستہ میں
کہا السلام علیکم میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ ہماری فتح ہوگی ۔
کسی کتاب سے فال لینا
(البدر یکم مئی 1903ء صفحہ 117)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضور علیہ السلام ایک دفعہ فرماتے تھے کہ ہم نے ایک اہم امر کے لئے دیوان
حافظ سے بھی فال لی تھی لیکن اب یہ مجھے یاد نہیں رہا کہ کسی امر کے لئے فال لی تھی ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ فال بھی ایک قسم کی قرعہ اندازی ہے اور اگر اس کے ساتھ دعا شامل
ہو تو وہ ایک رنگ کا استخارہ بھی ہو جاتی ہے مگر میں نے سنا ہے کہ حضرت صاحب قرآن شریف
سے فال لینے کو نا پسند فرماتے تھے۔
کسی نام سے بُری فال لینا جائز نہیں
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 791)
کسی لڑکی کا نام جنت تھا۔ کسی شخص نے کہا کہ یہ نام اچھانہیں کیونکہ بعض اوقات انسان آواز
مارتا ہے کہ جنت گھر میں ہے اور اگر وہ نہ ہو تو گویا اس سے ظاہر ہے کہ دوزخ ہی ہے۔ یا کسی کا
نام برکت ہو اور یہ کہا جائے کہ گھر میں برکت نہیں تو گویا نحوست ہوئی۔ فرمایا:۔
یہ بات نہیں ہے۔ نام کے رکھنے سے کوئی ہرج نہیں ہوتا اور اگر کوئی کہے کہ برکت اندر نہیں
ہے تو اس کا تو مطلب یہ ہے کہ وہ انسان اندر نہیں ہے نہ یہ کہ برکت نہیں یا اگر کہے کہ جنت نہیں تو
اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنت نہیں اور دوزخ ہے بلکہ یہ کہ وہ انسان اندر نہیں جس کا نام جنت ہے۔

کسی اور نے کہا کہ حدیث میں بھی حرمت آئی ہے۔ فرمایا کہ:۔
میں ایسی حدیثوں کو ٹھیک نہیں جانتا اور ایسی حدیثوں سے اسلام پر اعتراض ہوتا ہے کیونکہ
خدا کے بتائے ہوئے نام عبدالله ، عبدالرحیم اور عبدالرحمن جو ہیں ان پر بھی بات لگ سکتی ہے
کیونکہ جب ایک انسان کہتا ہے کہ عبدالرحمن اندر نہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا کہ
عبدالشیطان اندر ہے بلکہ یہ ہے کہ وہ شخص جس کا نام نیک فال کے طور پر رکھا جاتا ہے تا وہ شخص
بھی اس نام کے مطابق ہو۔
ہم
م تعویذ گنڈے نہیں کرتے
)11، 10 الحكم 31 مارچ 1907 صفحہ
ایک شخص نے اپنی کچھ حاجات تحریری طور سے پیش کیں۔ حضرت اقدس نے پڑھ کر جواب
میں فرمایا کہ: ”اچھا ، ہم دعا کریں گے۔ تو وہ شخص کسی قدر متحیر ہو کر پوچھنے لگا۔ آپ نے میری
عرضداشت کا جواب نہیں دیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہم نے تو کہا ہے کہ دُعا کریں
گے۔ اس پر وہ شخص بولا کہ حضور کوئی تعویذ نہیں کیا کرتے؟ فرمایا:
تعویز گنڈے کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔ ہمارا کام تو صرف اللہ کے حضور دعا کرنا ہے۔“
سجدہ تعظیمی کی ممانعت
(الحکم 6 را پریل 1908ء صفحہ (1)
حضرت مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں:
کشمیر سے ایک احمدی لمبے قد کا غریب آدمی نہایت اخلاص کے ساتھ اپنے گاؤں سے
قادیان تک سارا رستہ پیدل چلتے ہوا آیا کرتا تھا۔ اس کا نام غالبا اکل جو تھا۔ وہ ایک دفعہ
قادیان میں آیا ہوا تھا جبکہ حضرت مسیح موعود ایک صبح سیر پر جانے کے واسطے باہر تشریف لائے ۔
چوک میں وہ کشمیری بھی کھڑا تھا۔ جب اس نے حضرت صاحب کو دیکھا تو فرط محبت میں روتا
ہوا آپ کے پاؤں پر سر رکھ دیا ۔ آپ نے جھک کر اسے اُٹھایا اور فرمایا۔ یہ نا جائز ہے ۔ انسان کو

سجدہ نہیں کرنا چاہئے ۔
غیر ضروری تفتیش کرنا منع ہے
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 206، 207)
متفرق
ایک شخص نے عرض کی کہ میں ایک گاؤں میں دوکان پر گڑ شکر بیچتا ہوں۔ بعض دفعہ لڑکے یا
زمینداروں کے مزدور اور خادم چاکر کپاس یا گندم یا ایسی شے لاتے ہیں اور اس کے عوض میں سودا
لے جاتے ہیں جیسا کہ دیہات میں عموماً دستور ہوتا ہے لیکن بعض لڑکے یا چاکر مالک سے چوری
ایسی شے لاتے ہیں۔ کیا اس صورت میں ان کو سوداد دینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا:
جب کسی شے کے متعلق یقین ہو کہ یہ مال مسروقہ ہے تو پھر اس کا لینا جائز نہیں لیکن خواہ مخواہ
اپنے آپ کو بدظنی میں ڈالنا امر فاسد ہے۔ ایسی باتوں میں تفتیش کرنا اور خواہ مخواہ لوگوں کو چور
ثابت کرنے کی کوشش کرنا دوکاندار کا کام نہیں ۔ اگر دوکاندار ایسی تحقیقاتوں میں لگے گا تو پھر
دوکانداری کس وقت کرے گا؟ ہر ایک کے واسطے تفتیش کرنا منع ہے۔ قرآن شریف سے معلوم
ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ گائے ذبح کرو۔ بہتر تھا کہ ایک گائے پکڑ کر
ذبح کر دیتے۔ حکم کی تعمیل ہو جاتی ۔ انہوں نے خواہ مخواہ اور باتیں پوچھنی شروع کیں کہ وہ کیسی
گائے ہے اور کیسا رنگ ہے اور اس طرح کے سوال کر کے اپنے آپ کو اور دقت میں ڈال دیا۔
بہت مسائل پوچھتے رہنا اور باریکیاں نکالتے رہنا اچھا نہیں ہوتا ۔ (بدر 8 اگست 1907 صفحہ 5)
توریہ کا جواز اور اس کی حقیقت
پادری فتح مسیح کو مخاطب کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود نے فرمایا:
آپ لکھتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین جگہ جھوٹ بولنے کی اجازت دی ہے مگر
یہ آپ کو اپنی جہالت کی وجہ سے غلطی لگی ہے اور اصل بات یہی ہے کہ کسی حدیث میں جھوٹ
بولنے کی ہرگز اجازت نہیں ۔ بلکہ حدیث میں تو یہ لفظ ہیں کہ اِنْ قُتِلْتَ وَاحْرِقْتَ یعنی سچ کو

مت چھوڑا اگر چہ تو قتل کیا جائے اور جلایا جائے ۔ پھر جس حالت میں قر آن کہتا ہے کہ تم
انصاف اور سچ مت چھوڑو۔ اگر چہ تمہاری جانیں بھی اس سے ضائع ہوں اور حدیث کہتی ہے کہ
اگر چہ تم جلائے جاؤ اور قتل کئے جاؤ۔ مگر سچ ہی بولو۔ تو پھر اگر فرض کے طور پر کوئی حدیث قرآن
اور احادیث صحیحہ کی مخالف ہو تو وہ قابل سماعت نہیں ہوگی۔ کیونکہ ہم لوگ اسی حدیث کو قبول
کرتے ہیں جو احادیث صحیحہ اور قرآن کریم کے مخالف نہ ہو۔ ہاں بعض احادیث میں تو ریہ کے
جواز کی طرف اشارہ پایا جاتا ہے اور اسی کو نفرت دلانے کی غرض سے کذب کے نام سے موسوم کیا
گیا ہے۔ اور ایک جاہل اور احمق جب ایسا لفظ کسی حدیث میں بطور تسامح کے لکھا ہوا پاوے تو
شاید اس کو حقیقی کذب ہی سمجھ لے۔ کیونکہ وہ اس قطعی فیصلہ سے بے خبر ہے کہ حقیقی کذب اسلام
میں پلید اور حرام اور شرک کے برابر ہے۔ مگر تو ریہ جو در حقیقت کذب نہیں گو کذب کے رنگ میں
ہی اضطرار کے وقت عوام کے واسطے اس کا جواز حدیث سے پایا جاتا ہے مگر پھر بھی لکھا ہے کہ
افضل وہی لوگ ہیں ۔ جو تو ریہ سے بھی پر ہیز کریں۔
اور توریہ اسلامی اصطلاح میں اس کو کہتے ہیں کہ فتنہ کے خوف سے ایک بات کو چھپانے کیلئے
یا کسی اور مصلحت پر ایک راز کی بات مخفی رکھنے کی غرض سے ایسی مثالوں اور پیرایوں میں اس کو
بیان کیا جائے کہ عقلمند تو اس بات کو سمجھ جائے اور نادان کی سمجھ میں نہ آئے اور اس کا خیال دوسری
طرف چلا جائے جو متکلم کا مقصود نہیں ۔ اور غور کرنے کے بعد م ے بعد معلوم ہو کہ جو کچھ متکلم نے کہا ہے۔
وہ جھوٹ نہیں بلکہ حق محض ہے۔ اور کچھ بھی کذب کی اس میں آمیزش نہ ہو۔ اور نہ دل نے ایک
ذرہ بھی کذب کی طرف میل کیا ہو۔ جیسا کہ بعض احادیث میں دو مسلمانوں میں صلح کرانے کیلئے
یا اپنی بیوی کو کسی فتنہ اور خانگی ناراضگی اور جھگڑے سے بچانے کیلئے یا جنگ میں اپنے مصالح
سے مخفی رکھنے کی غرض سے اور دشمن کو اور طرف جھکا دینے کی نیت سے تو ریہ کا جواز پایا جاتا
ہے ۔ مگر باوصف اس کے بہت سی حدیثیں دوسری بھی ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تو ریہ اعلیٰ
دشمن
یار

درجہ کے تقوی کے برخلاف ہے۔ اور بہر حال کھلی کھلی سچائی بہتر ہے۔ اگر چہ اس کی وجہ سے قتل کیا
جائے اور جلایا جائے ۔۔۔۔۔
ہمارے سید و مولی جناب مقدس نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کا ایک اعلیٰ نمونہ اس جگہ ثابت
ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جس توریہ کو آپ کا یسوع شیر مادر کی طرح تمام عمر استعمال کرتا رہا۔ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے حتی الوسع اس سے مجتنب رہنے کا حکم کیا ہے تا مفہوم کلام کا اپنی ظاہری
صورت میں بھی کذب سے مشابہ نہ ہو ۔ مگر کیا کہیں اور کیا لکھیں کہ آپ کے یسوع صاحب اس
قدر التزام سچائی کا نہ کر سکے۔ جو شخص خدائی کا دعویٰ کرے وہ تو شیر بر کی طرح دنیا میں آنا چاہئے
تھا نہ کہ ساری عمر توریہ اختیار کر کے اور تمام باتیں کذب کے ہمرنگ کہہ کر یہ ثابت کر دیوے کہ وہ
ان افراد کاملہ میں سے نہیں ہے جو مرنے سے لا پرواہ ہو کر دشمنوں کے مقابل پر اپنے تئیں ظاہر
کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں اور کسی مقام میں بزدلی نہیں دکھلاتے ۔ مجھے
تو ان باتوں کو یاد کر کے رونا آتا ہے کہ اگر کوئی ایسے ضعیف القلب یسوع کی اُس ضعف
حالت اور توریہ پر جو ایک قسم کا کذب ہے اعتراض کرے تو ہم کیا جواب دیں۔ جب میں
ہوں کہ جناب سید المرسلین جنگ احد ( سہو ہے یہ واقعہ غزوہ حنین کا ہے۔ شمس )
دیکھتا
صلى الله
علوسه
میں اکیلے ہونے کی حالت میں برہنہ تلواروں کے سامنے کہہ رہے تھے۔ میں محمد صلی اللہ علیہ
وسلم ہوں ۔ میں نبی اللہ ہوں۔ میں ابن عبد المطلب ہوں ۔ اور پھر دوسری طرف دیکھتا
ہوں کہ آپ کا یسوع کانپ کانپ کر اپنے شاگردوں کو یہ خلاف واقعہ تعلیم دیتا ا ہے ہے کہ کسی
سے نہ کہنا کہ میں یسوع مسیح ہوں ۔ حالانکہ اس کلمہ سے کوئی اس کو قتل نہیں کرتا۔ تو میں دریائے
حسرت میں غرق ہو جاتا ہوں کہ یا الہی یہ شخص بھی نبی ہی کہلاتا ہے۔ جس کی شجاعت کا خدا کی
راہ میں یہ حال ہے۔
الغرض فتح مسیح نے اپنی جہالت کا خوب پردہ کھولا بلکہ اپنے یسوع صاحب پر بھی وار کیا کہ

بعض ان احادیث کو پیش کر دیا جن میں تو ریہ کے جواز کا ذکر ہے۔ اگر کسی حدیث میں تو ریہ کو
بطور تسامح کذب کے لفظ سے بیان بھی کیا گیا ہو تو یہ سخت جہالت ہے۔ کہ کوئی شخص اس کو حقیقی
کذب پر محمول کرے۔ جبکہ قرآن اور احادیث صحیحہ بالا تفاق کذب حقیقی کو سخت حرام اور پلید
ٹھہراتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کی حدیثیں تو ریہ کے مسئلہ کو کھول کر بیان کر رہی ہیں ۔ تو پھر اگر فرض
بھی کر لیں کہ کسی حدیث میں بجائے تو ریہ کے کذب کا لفظ آ گیا ہو تو نعوذ باللہ اس سے مراد
حقیقی کذب کیونکر ہو سکتا ہے۔ بلکہ اس کے قائل کے نہایت باریک تقویٰ کا یہ نشان ہوگا کہ جس
نے تو ریہ کو کذب کی صورت سمجھ کر بطور تسامح کذب کا لفظ استعمال کیا ہو۔ ہمیں قرآن اور
احادیث صحیحہ کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی امر اس کے مخالف ہوگا تو ہم اس کے وہ معنے
ہرگز قبول نہیں کریں گے جو مخالف ہوں۔ احادیث پر نظر ڈالنے کے وقت یہ بات ضروری ہوتی
ہے کہ ایسی حدیثوں پر بھروسہ نہ کریں جو اُن احادیث سے مناقض اور مخالف ہوں ۔ جن کی صحت
اعلیٰ درجہ پر پہنچ چکی ہو۔ اور نہ ایسی حدیثوں پر جو قرآن کی نصوص صریحہ بینہ محکمہ سے صریح مخالف
اور مغائر اور مبائن واقع ہوں ۔ پھر ایک ایسا مسئلہ جو قرآن اور احادیث صحیحہ نے اس پر اتفاق کر
لیا ہے اور کتب دین میں صراحت سے اس کا ذکر ہے۔ اس کے مخالف کسی بے ہودہ قول یا کسی
مغشوش اور غیر ثابت حدیث یا مشتبہ اثر سے تمسک کر کے اعتراض کرنا یہ خیانت اور شرارت کا
کام ہے۔ در حقیقت عیسائیوں کو ایسی شرارتوں نے ہی ہلاک کیا ہے۔ ان لوگوں کو خود بخو دحدیث
دیکھنے کا مادہ نہیں۔ غایت کار مشکوۃ کا کوئی ترجمہ دیکھ کر جس بات پر اپنے فہم ناقص سے عیب لگا
سکتے ہیں وہی بات لے لیتے ہیں ۔ حالانکہ کتب احادیث میں رطب و یابس سب کچھ ہوتا ہے اور
عامل بالحدیث کو تنقید کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور یہ ایک نہایت نازک کام ہے کہ ہر ایک قسم کی
احادیث میں سے احادیث صحیحہ تلاش کریں اور پھر اس کے صحیح معنی معلوم کریں۔ اور پھر اس کے
لئے صحیح محل تلاش کریں۔
( نور القرآن روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 404 تا 408)

مذہبی آزادی ضروری ہے
ایک مولوی صاحب حدود افغانستان سے حضرت کی ملاقات کے لئے آئے ہوئے تھے
مصافحہ کے بعد حضرت نے ان کے کوائف سفر و صعوبت راہ کی حالت دریافت فرمائی۔ بعد ازاں
حکومت افغانستان کی عدم حریت و آزادی کے متعلق ذکر ہوا۔ اس پر فرمایا :۔
اخبارات میں جو آج کل لکھا جا رہا ہے کہ حکومت افغانستان میں ہر مذہب کے لوگوں کو عام
آزادی حاصل ہے سراسر دروغ بے فروغ ہے کیونکہ اگر افغانستان میں ہندوستان جیسی حریت
اور آزادی ہر مذہب کے لوگوں کو حاصل ہوتی تو اخوند زادہ حضرت مولوی عبداللطیف کو اس
بے دردی سے اختلاف مذہب کے سبب اس حکومت میں ہلاک نہ کیا جاتا۔
الحکم 24 فروری 1907 ءصفحہ 14 )

آج 10 میں سے 10 باقی