متفرق
فقہ المسیح, حصہ 3
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نکاح وغیرہ کی رسم تو اسلامی شریعت کے مطابق ہی ہوگی ۔ خاکسار کے اثبات پر جواب عرض
کرتے ہوئے فرمایا کہ جو رسوم شرع اور سنت کے موافق ہیں اُن کو تم اپنی طرف سے سمجھو اور جو
خلاف شرع امور ہیں اُن کو اُن کی مرضی پر چھوڑ دو ۔ دل سے ناپسند کرنے کے باوجود کچھ تعرض
نہ کرو۔ اس طرح یہ مرحلہ بغیر فساد اور نزاع کے گزر جائے گا۔ پھر مولوی صاحب کی طرف
مخاطب ہو کر فرمایا میرے نزدیک کسی لڑکے کو کسی خلاف شرع امر میں باپ کو منع کرنے کا اس سے
زیادہ حق نہیں کہ وہ اس امر کا خلاف شرع ہونا اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر دے۔ سختی سے
روکنے یا جبر کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے والدین کے سامنے ادب کے ساتھ اپنا
شانہ جھکانے کا اور اُن کے آگے اف تک نہ کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ اتنے میں گاڑی آگئی ۔
خاکسار نے حضرت صاحب سے مصافحہ کیا اور نیچے اُتر کر حضرت مولوی صاحب سے جب
مصافحہ کیا تو مولوی صاحب نے فرمایا کہ حضرت صاحب کے فتوئی نے آپ کی مشکل کا حل
کر دیا۔ میں نے اسی لئے کہا تھا کہ حضرت صاحب سے عرض کرنا چاہیئے ۔ دراصل ہم مولوی
صاحبان کی نظریں اُن گہرائیوں تک نہیں جاتیں جہاں حضرت صاحب کا نقطہ نگاہ ہوتا ہے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ 88 تا 90)
چنانچہ یہ معاملہ بلا مخالفت گزرگیا۔
داروغه نه بنو
ایک شخص کا خط حضرت مسیح موعود کی خدمت میں پیش ہوا کہ فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا،
روزے نہیں رکھتا ، یہ ہے، وہ ہے ، اس کو کافر کہنا چاہئے یا نہیں؟ وہ احمدی ہے یا نہیں؟ فرمایا:
اُس کو کہنا چاہیے کہ تم اپنے آپ کو سنبھالو اور اپنی حالت کو درست کرو ۔ ہر شخص کا معاملہ
خدا تعالیٰ کے ساتھ الگ ہے۔ تم کو کس نے داروغہ بنایا ہے جو تم لوگوں کے اعمال کی پڑتال
کرتے پھرو اور ان پر کفر یا ایمان کا فتویٰ لگاتے پھرو۔ مومن کا کام نہیں کہ بے فائدہ لوگوں
کے پیچھے پڑتا رہے۔
البدر 23 اپریل 1908ء صفحہ 6)
بڑی عمر میں ختنہ کروانا ضروری نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ ایک شخص پچھتر سنگھ ریاست جموں کے تھے۔ وہ قادیان آ کر مسلمان ہو گئے۔
نام ان کا شیخ عبدالعزیز رکھا گیا۔ ان کو لوگ اکثر کہتے تھے کہ ختنہ کرالو۔ وہ بیچارے چونکہ بڑی عمر
کے ہو گئے تھے اس لئے ہچکچاتے تھے اور تکلیف سے بھی ڈرتے تھے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے ذکر کیا گیا کہ آیا ختنہ ضروری ہے ۔ فرمایا بڑی عمر کے آدمی کے لئے ستر عورت
فرض ہے مگر ختنہ صرف سنت ہے۔ اس لئے ان کے لئے ضروری نہیں کہ ختنہ کروائیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض خصوصیات
( سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 756)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حج نہیں کیا۔ اعتکاف نہیں کیا۔ زکوۃ نہیں
دی تسبیح نہیں رکھی ۔ میرے سامنے ضب یعنی گوہ کھانے سے انکار کیا۔ صدقہ نہیں کھایا۔ زکوۃ
نہیں کھائی ۔صرف نذرانہ اور ہدیہ قب رانہ اور ہر یہ قبول فرماتے تھے۔ پیروں کی طرح مصلی اور خرقہ نہیں رکھا۔
رائج الوقت درود و وظائف (مثلاً پنج سورہ ۔ دعائے گنج العرش ۔ درود تاج حزب البحر ۔ دعائے
سریانی وغیرہ) نہیں پڑھتے تھے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حج نہ کرنے کی تو خاص وجوہات تھیں کہ شروع میں آپ کے لئے
مالی لحاظ سے انتظام نہیں تھا کیونکہ ساری جائیداد وغیرہ اوائل میں ہمارے دادا صاحب کے ہاتھ
میں تھی اور بعد میں تایا صاحب کا انتظام رہا۔ اور اس کے بعد حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ ایک تو
آپ جہاد کے کام میں منہمک رہے۔ دوسرے آپ کے لئے حج کا راستہ بھی مخدوش تھا۔ تاہم
آپ کی خواہش رہتی تھی کہ حج کریں۔ چنانچہ حضرت والدہ صاحبہ نے آپ کے بعد آپ کی طرف
سے حج بدل کروا دیا۔ اعتکاف ماموریت کے زمانہ سے قبل غالبا بیٹھے ہوں گے مگر ماموریت کے
بعد بوجه قلمی جہاد اور دیگر مصروفیت کے نہیں بیٹھ سکے۔ کیونکہ یہ نیکیاں اعتکاف سے مقدم ہیں ۔
اور زکوۃ اس لئے نہیں دی کہ آپ کبھی صاحب نصاب نہیں ہوئے ۔ البتہ حضرت والدہ صاحبہ
زیور پر زکوۃ دیتی رہی ہیں اور تسبیح اور رسمی وظائف وغیرہ کے آپ قائل ہی نہیں تھے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 623، 624)
حضرت مسیح موعود کا اپنی اولاد کے لئے صدقہ نا جائز قرار دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اور اپنے اہل وعیال کے لئے صدقہ نام جائز
خیال فرماتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سلامتی کی دعا
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (619)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خوابہ عبد الرحمن صاحب ساکن
کشمیر نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میرے والد صاحب نے ایک مرتبہ ذکر کیا کہ جب میں
شروع شروع میں احمدی ہوا تو قصبہ شوپیاں علاقہ کشمیر کے بعض لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَسَلَّمَكَ
اللَّهُ يَا رَسُولَ اللهِ “ کے پڑھنے کے متعلق استفسار کروں ۔ یعنی آیا یہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔
سومیں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں اس بارہ میں خط لکھا۔ حضور نے جواب
تحریر فرمایا کہ یہ پڑھنا جائز ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس استفسار کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم وفات پاچکے ہیں تو کیا اس صورت میں بھی آپ کو ایک زندہ شخص کی طرح مخاطب
کر کے دُعا دینا جائز ہے سواگر یہ روایت درست ہے تو حضرت مسیح موعود کا فتویٰ یہ ہے کہ ایسا
کرنا جائز ہے اور اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ آپ کی روحانیت زندہ ہے اور آپ اپنی
امت کے واسطے سے بھی زندہ ہیں ۔ اس لئے آپ کے لئے خطاب کے رنگ میں دعا کرنا جائز
ہے۔ بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو اپنے ایک شعر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے
مخاطب ہو کر آپ سے مدد اور نصرت بھی چاہی ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں :۔
اے سید الوری ! مد دے وقت نصرت است
یعنی اے رسول اللہ ! آپؐ کی امت پر ایک نازک گھڑی آئی ہوئی ہے۔ میری مدد کو تشریف
لائیے کہ یہ نصرت کا وقت ہے۔
ہر نو مسلم کے نام کی تبدیلی ضروری نہیں
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 553 ، 554)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میر شفیع احمد صاحب دہلوی نے مجھ
سے بذریعہ خط بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک معزز احمدی کو سر پر تول چندر چڑ جی بنگالی کا ایک رشتہ دار
گاڑی میں مل گیا اور اسے انہوں نے تبلیغ کی اور وہ بہت متاثر ہوا اور ان کے ساتھ قادیان چلا آیا
اور یہاں آکر مسلمان ہو گیا۔ نام کی تبدیلی کے متعلق کسی نے عرض کیا تو حضور نے فرمایا کہ ان
کا اپنا نام بھی اچھا ہے بس نام کے ساتھ احمد زیادہ کر دو کسی اور تبدیلی کی ضرورت نہیں ۔ لوگوں
نے اس کے بنگالی طرز کے بال کتر وادیئے ۔ جسے دیکھ کر حضور نے فرمایا کہ بال کیوں کتروا
دیئے؟ پہلے بال بھی اچھے تھے بلکہ اب خراب ہو گئے ہیں۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ معلوم ہوتا
ہے کہ کسی نے اس کے بال ایسے رنگ میں کتر وادیئے ہوں گے جو قریبا منڈے ہوئے کے برابر
ہوں اور ایسی طرز کے بال حضرت صاحب پسند نہیں فرماتے تھے بلکہ سر کے بال منڈانے کے
متعلق فرمایا کرتے تھے کہ یہ خارجیوں کا طریق ہے۔ نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ اسلام لانے
کے وقت نام بدلنا ضروری نہیں ہوتا ہاں البتہ اگر مشر کا نہ نام ہو تو وہ ضرور بدل دینا چاہئے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 435، 436)
حضرت مسیح موعود کا تبرک دینا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے آخری زمانہ میں اکثر دفعہ احباب
ہوا
آپ کے لئے نیا کرتہ بنوالا کرتہ بنوا لاتے تھے اور اسے بطور نذر پیش کر کے تبرک کے طور پر حضور کا اتراج
کر تہ مانگ لیتے تھے۔ اسی طرح ایک دفعہ کسی نے میرے ہاتھ ایک نیا کر تہ بھجوا کر پرانے اترے
ہوئے کرتے کی درخواست کی ۔ گھر میں تلاش سے معلوم ہوا کہ اس وقت کوئی اُترا ہوا بے دھلا
کرتہ موجود نہیں ۔ جس پر آپ نے اپنا مستعمل کر تہ دھوبی کے ہاں کا دھلا ہوا دیئے جانے کا حکم
فرمایا۔ میں نے عرض کیا کہ یہ تو دھوبی کے ہاں کا دھلا ہوا کر تہ ہے اور وہ شخص تبرک کے طور پر میلا
کر تہ لے جانا چاہتا ہے۔ حضور ہنس کر فرمانے لگے کہ وہ بھی کیا برکت ہے جو دھوبی کے ہاں
دھلنے سے جاتی رہے۔ چنانچہ وہ کر تہ اس شخص کو دے دیا گیا۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ وہ شخص
غالبا یہ تو جانتا ہوگا کہ دھوبی کے ہاں دھلنے سے برکت جاتی نہیں رہتی۔ لیکن محبت کا یہ بھی تقاضا
ہوتا ہے کہ انسان اپنے مقدس محبوب کا اُترا ہوا میلا بے ڈھلا کپڑا اپنے پاس رکھنے کی خواہش کرتا
ہے اور اسی طبعی خواہش کا احترام کرتے ہوئے گھر میں پہلے میلے کپڑے کی تلاش کی گئی لیکن جب
وہ نہ ملا تو ڈھلا ہوا کرتہ دے دیا گیا۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 343 ، 344)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ہم سے قاضی امیر حسین صاحب
نے بیان کیا کہ میں حدیث میں یہ پڑھتا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بال صحابہ برکت
کے لئے رکھتے تھے اس خیال سے میں نے ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ
حضور مجھے اپنے کچھ بال عنایت فرماویں۔ چنانچہ جب آپ نے حجامت کرائی تو مجھے اپنے بال
بھجوا دیئے ۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ میرے پاس بھی حضرت صاحب کے کچھ بال رکھے ہیں ۔
۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ (21)
حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کا تبرک
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبداللطیف صاحب شہید کی شہادت کے بعد ان کا کوئی مریدان کے
کچھ بال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس قادیان لایا۔ آپ نے وہ بال ایک کھلے منہ کی
چھوٹی بوتل میں ڈال کر اور اس کے اندر کچھ مشک رکھ کر اس بوتل کو سر بمہر کر دیا اور پھر اس شیشی
میں تاکہ باندھ کر اسے اپنی بیت الدعا کی ایک کھونٹی سے لڑکا دیا اور یہ سارا عمل آپ نے ایسے
طور پر کیا کہ گویا ان بالوں کو آپ ایک تبرک خیال فرماتے تھے اور نیز بیت الدعا میں اس غرض
سے لڑکائے گئے ہوں گے کہ دعا کی تحریک رہے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ بوتل کئی سال تک
بیت الدعا میں لٹکی رہی۔ لیکن اب ایک عرصہ سے نظر نہیں آتی۔ (سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 339)
داڑھی رکھنا انبیاء کا طریق ہے
(ایک مہمان ) عرب صاحب نے داڑھی کی نسبت دریافت کیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا :۔
یہ انسان کے دل کا خیال ہے بعض انگریز تو داڑھی اور مونچھ سب منڈوا دیتے ہیں وہ اسے
خوبصورتی خیال کرتے ہیں اور ہمیں اس سے ایسی سخت کراہت آتی ہے کہ سامنے ہو تو کھانا
کھانے کو جی نہیں چاہتا۔ داڑھی کا جو طریق انبیاء اور راستبازوں نے اختیار کیا ہے وہ بہت
پسندیدہ ہے۔ البتہ اگر بہت لمبی ہو جاوے تو کٹوا دینی چاہیے۔ ایک مشت رہے۔ خدا نے یہ ایک
امتیاز مرد اور عورت کے درمیان رکھ دیا ہے۔
داڑھی تراشنے کا جواز
البدر 6 فروری 1903 ء صفحہ (21)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے
مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی ریش مبارک کے زیادہ بڑھے ہوئے بالوں کو
قینچی سے کتروا دیا کرتے تھے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ آنحضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ
مسلمان داڑھی کو بڑھائیں اور مونچھوں کو چھوٹا کریں ۔ جس کی یہ وجہ ہے کہ داڑھی مردانہ زینت
اور وقار کا موجب ہے اور موچھوں کا بڑھانا ہے اور مونچھوں کا بڑھانا مجب اور تکبر پیدا کرتا ہے۔ لیکن اس کا یہ منشاء نہیں کہ
داڑھی کی کوئی خاص مقدار شریعت نے مقرر کر دی ہے۔ اس قسم کی جز کی باتوں میں شریعت دخل
نہیں دیتی بلکہ شخصی مناسبت اور پسندیدگی پر چھوڑ دیتی ہے۔ منشاء صرف یہ ہے کہ داڑھی منڈوائی
نہ جائے بلکہ رکھی جاوے۔ لیکن داڑھی کا بہت زیادہ لمبا کرنا بھی پسند نہیں کیا گیا۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک مشت و دو انگشت کے اندازہ سے زیادہ بڑھی ہوئی
داڑھی کتر واد ینی مناسب ہے۔ جس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ بہت لمبی داڑھی بھی خلاف زینت ہوتی
ہے ۔ اور اس کا صاف رکھنا بھی کچھ دقت طلب ہے ۔ مگر اس کے مقابلہ میں داڑھی کو ایسا چھوٹا
کتروانا بھی کہ وہ منڈھی ہوئی کے قریب قریب ہو جاوے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد
کے احترام کے خلاف ہے جو ایک مخلص مسلمان کی شان سے بعید سمجھا جانا چاہیے۔
داڑھی کیسی ہو؟
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 339 ، 340)
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے
بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک شخص محمد سعید صاحب عرب تھے ، اور وہ داڑھی منڈوایا کرتے
تھے۔ جب وہ قادیان میں زیادہ عرصہ رہے تو لوگوں نے انہیں داڑھی رکھنے کے لئے مجبور کیا۔
آخر انہوں نے داڑھی رکھ لی ۔ ایک دفعہ میرے سامنے عرب صاحب نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ حضور میری داڑھی دیکھیں ٹھیک ہے۔ فرمایا اچھی ہے اور
پہلے کیسی تھی ۔ گویا آپ کو یہ خیال ہی نہ تھا کہ پہلے یہ داڑھی منڈایا کرتے تھے۔
(سیرت المہدی جلد 2 صفحہ (82)
حرام مال اشاعت اسلام میں خرچ کرنا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ سے میاں عبداللہ صاحب
سنوری نے بیان کیا کہ ایک دفعہ انبالہ کے ایک شخص نے حضرت صاحب سے فتوی دریافت
کیا کہ میری ایک بہن کنچنی تھی ۔ اس نے اس حالت میں بہت سا روپیہ کمایا پھر وہ مرگئی اور
مجھے اس کا ترکہ ملا مگر بعد میں مجھے اللہ تعالیٰ نے تو بہ اور اصلاح کی توفیق دی۔ اب میں اس
مال کا کیا کروں؟ حضرت صاحب نے جواب دیا :
ہمارے خیال میں اس زمانہ میں ایسا مال اسلام کی خدمت میں خرچ ہو سکتا ہے اور پھر
مثال دے کر بیان کیا کہ اگر کسی شخص پر کوئی سگِ دیوانہ حملہ کرے اور اس کے پاس اس وقت
کوئی چیز اپنے دفاع کے لئے نہ ہو، نہ سوٹی ، نہ پتھر وغیرہ صرف چند نجاست میں پڑے ہوئے
پیسے اس کے قریب ہوں تو کیا وہ اپنی جان کی حفاظت کے لئے ان پیسوں کو اٹھا کر اس کتے کو
نہ دے مارے گا اور اس وجہ سے رک جاوے گا کہ یہ پیسے ایک نجاست کی نالی میں پڑے
ہوئے ہیں۔ ہرگز نہیں ۔ پس اسی طرح اس زمانہ میں جو اسلام کی حالت ہے اسے مد نظر رکھتے
ہوئے ہم یہ کہتے ہیں کہ اس روپیہ کو خدمت اسلام میں لگایا جا سکتا ہے ۔ میاں عبداللہ صاحب
نے بیان کیا کہ اس زمانہ میں جب کی یہ بات ہے ۔ آج کل والے انگریزی پیسے زیادہ رائج
نہ تھے بلکہ موٹے موٹے بھدے سے پیسے چلتے تھے جن کو منصوری پیسے کہتے ہیں ۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس زمانہ میں خدمتِ اسلام کے لئے بعض شرائط کے ماتحت
سودی روپیہ کے خرچ کئے جانے کا فتوی بھی حضرت صاحب نے اسی اصول پر دیا ہے مگر یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ یہ فتوی وقتی ہے اور خاص شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔ وَمَنِ اعْتَدى فَقَدْ
ظَلَمَ وَحَارَبَ اللَّهَ -
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 243، 244)
حاکم پر رعب ڈالنے کا وظیفہ
رض
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد احمد صا۔
عبداللہ صاحب
صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مجھ۔ مجھ سے میاں عبداللہ صا۔
سنوری نے بیان کیا کہ 1303ھ ماہ ذی الحجہ بروز جمعہ بوقت دس بجے حضرت صاحب نے مجھ
سے فرمایا کہ اگر کسی شخص کا خوف ہو اور دل پر اس کے رعب پڑنے کا اندیشہ ہو تو آدمی صبح کی نماز
کے بعد تین دفعہ یسین پڑھے اور اپنی پیشانی پر خشک انگلی سے يَا عَزِيزُ لکھ کر اس کے سامنے چلا
جاوے انشاء اللہ اس کا رعب نہیں پڑے گا بلکہ خود اس پر رعب پڑ جائے گا اور ویسے بھی حضرت
صاحب نے مجھے ہر روز کے واسطے بعد نماز فجر تین دفعہ یسین پڑھنے کا وظیفہ بتایا تھا۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمان میاں عبداللہ صاحب نے اپنی
نوٹ بک میں نوٹ کیا ہوا تھا اس لئے تاریخ وغیرہ پوری پوری محفوظ رہی اور خاکسار اپنی رائے
سے عرض کرتا ہے کہ يَا عَزِیزُ کے الفاظ میں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جب انسان اپنے قلب پر
خدا کی طاقت و جبروت اور قہر و غلبہ کی صفات کا نقشہ جمائے گا اور ان کا تصور کرے گا تو لازمی
طور پر اس کا قلب غیر اللہ کے رعب سے آزاد ہو جائے گا اور بوجہ اس کے کہ وہ مومن ہے اس کو
ان صفات کے مطالعہ سے ایک طاقت ملے گی جو دوسرے کو مرعوب کر دے گی اور انگلی سے
لکھنا علم النفس کے مسئلہ کے ماتحت تصور کو مضبوط کرنے کے واسطے ہے ورنہ وظائف کوئی
منتر جنتر نہیں ہوتے ۔ واللہ اعلم ۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 127 ، 128 )
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ حافظ نور محمد صاحب متوطن
فیض اللہ چک نے مجھ سے تحریری طور پر بیان کیا کہ میں نے حافظ حامد علی صاحب مرحوم سے سنا
ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر کسی مقدمہ میں یا اور کسی طرح کسی حاکم کے
سامنے جانا ہو تو جانے سے پہلے سات مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ لینی چاہئے اور سات مرتبہ اپنی
وو
انگلی سے اپنی پیشانی پر یا عزیز لکھ لینا چاہئے ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کا میابی دیتا ہے۔
خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ طریق غالبا حالت استغناء عن غیر اللہ اور حالت تو کل علی اللہ کے
پیدا کرنے کے لئے ہے۔
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 442،441)
کھانے کے لئے کوئی خاص طریق اختیار کرنا خلاف شرع نہیں
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ
صاحب سنوری نے کہ لدھیانہ میں پہلی دفعہ بیعت لے کر یعنی ابتداء 1889ء میں
حضرت صاحب علی گڑھ تشریف لے گئے تھے۔ میں اور میر عباس علی اور شیخ حامد علی ساتھ
تھے ۔ حضرت صاحب سید تفضل حسین صاحب تحصیل دار کے مکان پر ٹھہرے جو ان دنوں دفتر
ضلع میں سپرنٹنڈنٹ تھے۔ وہاں ایک تحصیل دار نے جو سید صاحب کا واقف تھا۔ حضرت
صاحب کی دعوت کی اور شہر کے دوسرے معززین کو بھی مدعو کیا ۔ حضور تشریف لے گئے اور ہم
تینوں کو حسب عادت اپنے دائیں بائیں بٹھایا۔ تحصیلدار صاحب نے کھانے کے لئے
چوکیوں یعنی چھوٹے چھوٹے تخت پوشوں کا انتظام کیا تھا جن پر کھانا رکھا گیا اور لوگ ان کے
گرد بیٹھ گئے ۔ چوکیوں پر کنچ کے گلاسوں میں گلدستے رکھے ہوئے تھے۔ جب کھانا شروع ہوا
تو میر عباس علی نے کھانے کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا بلکہ خاموش بیٹھے رہے۔ حضرت صاحب
نے ان سے دریافت کیا میر صاحب آپ کیوں نہیں کھاتے؟ انہوں نے کہا یہ نیچریوں کے
طریق کا کھانا ہے۔ حضرت صاحب نے فرمایا نہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔ یہ خلاف شرع
نہیں ہے۔ میر صاحب نے کہا میرا تو دل نہیں چاہتا۔ حضرت صاحب نے فرمایا میر
صاحب ! ہم جو کھاتے ہیں۔ میر صاحب نے کہا حضرت آپ کھا ئیں میں تو نہیں کھاتا۔ غرض
میر عباس علی نے کھانا نہیں کھایا ۔ میاں عبداللہ صاحب کہتے تھے کہ جب عباس علی مرتد ہوا تو
مجھے یہ بات یاد آئی کہ وہ تو دراصل اسی وقت سے کٹ چکا تھا۔
متفرق
(سیرت المہدی جلد 1 صفحہ 72،71)
ایک پیر کے بعد دوسرے کی بیعت کرنا
ایک شخص نے عرض کی کہ اگر ایک شخص کسی پیر کا پہلے سے مُرید ہے تو کیا جائز ہے کہ وہ بعد
اس کے کسی اور پیر کی بیعت کرے۔ فرمایا
اگر پہلی بیعت کسی اچھے آدمی کی نہ تھی تو وہ خود ہی قابل فسخ تھی اور اگر اچھے آدمی کی تھی تو
دوسری بیعت نور علی نور ہے۔ ایک چراغ کے ساتھ دوسرا چراغ جلانے سے روشنی بڑھتی ہے ۔
سید عبد القادر جیلانی نے کئی متفرق جگہ بیعتیں کی تھیں ۔“
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب صفحہ 232 ، 233)
حضرت مسیح موعود کو خدا کی طرف سے بیعت لینے کا حکم
سوال ہوا۔ کیا آپ دوسرے صوفیاء اور مشائخ کی طرح عام طور پر بیعت لیتے ہیں یا بیعت
لینے کے لئے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہے۔ فرمایا:
ہم تو امر الہی سے بیعت کرتے ہیں جیسا کہ ہم اشتہار میں بھی یہ الہام لکھ چکے ہیں کہ
إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَا بِعُونَ اللَّهَ “
بیعت کا طریق
)8 الحکم 24 مئی 1901 صفحہ(
حضرت مفتی محمد صادق صاحب اپنی بیعت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
( قیام قادیان کے دوران ) دوسرے یا تیسرے دن میں نے حافظ حامد علی صاحب سے کہا
کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں ۔ حضرت صاحب مجھے ایک علیحدہ مکان میں لے گئے ۔ جس حصہ
زمین پر نواب محمد علی خاں صاحب کا شہر والا مکان ہے۔ اور جس کے نیچے کے حصہ میں مرکزی
لائبریری رہ چکی ہے۔ جس کے بالا خانہ میں ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب رہ چکے ہیں ۔ ( آج کل
اگست 1935 ء میں وہ بطور مہمان خانہ استعمال ہوتا ہے ۔ ) اس زمین پر اُن دنوں حضرت
صاحب کا مویشی خانہ تھا۔ گائے، بیل اُس میں باندھے جاتے تھے۔ اس کا راستہ کوچہ بندی
میں سے تھا۔ حضرت صاحب کے اندرونی دروازے کے سامنے مویشی خانہ کی ڈیوڑھی کا
دروازہ تھا۔ یہ ڈیوڑھی اُس جگہ تھی ۔ جہاں آج کل لائبریری کے دفتر کا بڑا کمرہ ہے۔ اس
ڈیوڑھی میں حضرت صاحب مجھے لے گئے اور اندر سے دروازہ بند کر دیا۔ ہ بند کر دیا۔ اُن ایام میں ہر شخص کی
بیعت علیحدہ علیحدہ لی جاتی تھی۔ ایک چارپائی بچھی تھی اُس پر مجھے بیٹھنے کوفر مایا۔ حضرت صاحب
بھی اُس پر بیٹھے ۔ میں بھی بیٹھ گیا۔ میرا دایاں ہاتھ حضرت صاحب نے اپنے ہاتھ میں لیا اور
دس شرائط کی پابندی کی مجھ سے بیعت لی ۔ دس شرائط ایک ایک کر کے نہیں دہرائیں بلکہ صرف
لفظ دس شرائط کہہ دیا۔
حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب کی بیعت کا ذکر کرتے ہوئے آپ تحریر کرتے ہیں کہ
ان سے حضرت مسیح موعود نے ایک ایک شرط بیعت کہلوائی ۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں:
انہوں نے حضرت مسیح موعود کی بیعت لاہور میں غالبا 1892ء میں کی تھی۔ وہ فرمایا کرتے
تھے کہ جب میں حضرت صاحب کی بیعت کرنے کے واسطے علیحدہ کمرہ میں داخل ہوا تو حضرت
نے بیعت لینے کے وقت فرمایا کہ کہومیں دس شرائط پر عمل کروں گا۔ میں نے عرض کی کہ مجھے
معلوم نہیں کہ وہ دس شرائط کیا ہیں ۔ تب آپ نے ایک ایک شرط مجھ سے کہلوائی۔
( ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحہ 6-7)
میت یا ارواح سے کلام
حضرت مفتی محمد صادق صاحب تحریر کرتے ہیں :
جب 1905 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اہل بیعت اور چند خدام کے ساتھ دہلی