جلسہ سالانہ کا انعقاد خالص دینی مقاصد پر مشتمل ہے

فقہ المسیح

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جلسہ سالانہ کا انعقاد خالص دینی مقاصد پر مشتمل ہے
جلسہ سالانہ کو بدعت قرار دیئے جانے کے اعتراض کا جواب
اس زمانہ کے علماء کی حالت
قرب قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ایک بڑی نشانی ہے جو اس حدیث سے معلوم
ہوتی ہے جو امام بخاری اپنی صحیح میں عبداللہ بن عمرو بن العاص سے لائے ہیں اور وہ یہ ہے۔
يُقْبَضُ الْعِلْمُ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ عَالِمٌ إِتَّخَذَ النَّاسُ رُوسًا جُهَّالًا
فَسَتَلُوا فَافْتَوُا بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا یعنی باعث فوت ہو جانے علماء کے علم فو اء کے علم فوت ہو
جائے گا یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں ملے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا مقتداء اور سردار قرار دے
دیں گے اور مسائل دینی کی دریافت کے لئے ان کی طرف رجوع کریں گے۔ تب وہ لوگ
باعث جہالت اور عدم ملکہ استنباط مسائل خلاف طریق صدق وصواب فتویٰ دیں گے۔ پس
آپ بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔ اور پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ اس
زمانہ کے فتوی دینے والے یعنی مولوی اور محدث اور فقیہ ان تمام لوگوں سے بدتر ہوں گے جو
روئے زمین پر رہتے ہوں گے۔ پھر ایک اور حدیث میں ہے کہ وہ قرآن پڑھیں گے اور قرآن
اُن کے حنجروں کے نیچے نہیں اترے گا یعنی اس پر عمل نہیں کریں گے ۔ ایسا ہی اس زمانہ کے
مولویوں کے حق میں اور بھی بہت سی حدیثیں ہیں مگر اس وقت ہم بطور نمونہ صرف اس حدیث کا
ثبوت دیتے ہیں جو غلط فتووں کے بارے میں ہم اُو پر لکھے چکے ہیں تاہر ایک کو معلوم ہو کہ آجکل
اگر مولویوں کے وجود سے کچھ فائدہ ہے تو صرف اس قدر کہ ان کے یہ پچھن دیکھ کر قیامت یاد
آتی ہے اور قرب قیامت کا پتہ لگتا ہے اور حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشگوئی
کی پوری پوری تصدیق ہم بچشم خود مشاہدہ کرتے ہیں ۔

جلسہ سالانہ کے انعقاد کا پس منظر
اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ چونکہ سال گذشتہ میں بمشورہ اکثر احباب یہ بات
قرار پائی تھی کہ ہماری جماعت کے لوگ کم سے کم ایک مرتبہ سال میں بہ نیت استفادہ ضروریات
دین و مشوره اعلاء کلمہ اسلام و شرع متین اس عاجز سے ملاقات کریں اور اس مشورہ کے وقت یہ
بھی قرین مصلحت سمجھ کر مقرر کیا گیا تھا کہ 27 دسمبر کو اس غرض سے قادیان میں آنا انسب اور
اولی ہے۔ کیونکہ یہ تعطیل کے دن ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ ان دنوں میں فرصت اور فراغت
رکھتے ہیں اور بباعث ایام سرمایہ دن سفر کے مناسب حال بھی ہیں۔ چنانچہ احباب اور مخلصین
نے اس مشورہ پر اتفاق کر کے خوشی ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بہتر ہے۔ اب 7 دسمبر 1892 ء کو
اسی بناء پر اس عاجز نے ایک خط بطور اشتہار کے تمام مخلصوں کی خدمت میں بھیجا جو ریاض ہند
پر لیس قادیان میں چھپا تھا جس کے مضمون کا خلاصہ یہ تھا کہ اس جلسہ کے اغراض میں سے بڑی
غرض یہ بھی ہے کہ تاہر یک مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اُٹھانے کا موقعہ ملے اور ان کے معلومات
دینی وسیع ہوں اور معرفت ترقی پذیر ہو۔
لاہور کی ایک مسجد کے امام کا عجیب فتویٰ
اب سنا گیا ہے کہ اس کارروائی کو بدعت بلکہ معصیت ثابت کرنے کے لئے ایک
بزرگ نے ہمت کر کے ایک مولوی صاحب کی خدمت میں جو رحیم بخش نام رکھتے ہیں اور لاہور
میں چینیاں والی مسجد کے امام ہیں ایک استفتاء پیش کیا جس کا یہ مطلب تھا کہ ایسے جلسہ پر روز
معین پر دور سے سفر کر کے جانے میں کیا حکم ہے اور ایسے جلسہ کے لئے اگر کوئی مکان بطور خانقاہ
کے تعمیر کیا جائے تو ایسے مدد دینے والے کی نسبت کیا حکم ہے۔ استفتاء میں یہ آخری خبر اس لئے
بڑھائی گئی جو مستفتی صاحب نے کسی سے سنا ہو گا جو جی فی اللہ اخویم مولوی حکیم نور الدین
صاحب نے اس مجمع مسلمانوں کے لئے اپنے صرف سے جو غالبا سات سورو پیہ یا کچھ اس سے

زیادہ ہو گا، قادیان میں ایک مکان بنوایا جس کی امداد خرچ میں اخویم حکیم فضل دین صاحب
بھیروی نے بھی تین چار سو روپیہ دیا ہے ۔ اس استفتاء کے جواب میں میاں رحیم بخش صاحب
نے ایک طول طویل عبارت ایک غیر متعلق حدیث شد رحال کے حوالہ سے لکھی ہے جس کے
مختصر الفاظ یہ ہیں کہ ایسے جلسہ پر جانا بدعت بلکہ معصیت ہے اور ایسے جلسوں کا تجویز کرنا
محدثات میں سے ہے جس کے لئے کتاب اور سنت میں کوئی شہادت نہیں اور جو شخص اسلام میں
ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ہے۔“
طلب علم دین کے لئے سفر کی فضیلت
اب منصف مزاج لوگ ایمانا کہیں کہ ایسے مولویوں اور مفتیوں کا اسلام میں موجود
ہونا قیامت کی نشانی ہے یا نہیں۔ اے بھلے مانس ! کیا تجھے خبر نہیں کہ علم دین کے لئے سفر کرنے
کے بارے میں صرف اجازت ہی نہیں بلکہ قرآن اور شارع علیہ السلام نے اس کو فرض ٹھہرا دیا
ہے جس کا عمداً تارک مرتکب کبیرہ اور عمداً انکار پر اصرار بعض صورتوں میں گھر ۔ کیا تجھے معلوم
نہیں کہ نہایت تاکید سے فرمایا گیا ہے کہ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ و
مُسْلِمَةٍ اور فرمایا گیا ہے کہ اُطْلُبُو الْعِلْمَ وَ لَوْ كَانَ فِی الصِّينِ یعنی علم طلب کرنا ہر یک
مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اور علم کو طلب کرو اگرچہ چین میں جانا پڑے ۔اب سوچو کہ جس
حالت میں یہ عاجز اپنے صریح صریح اور ظاہر ظاہر الفاظ سے اشتہار میں لکھ چکا کہ یہ سفر ہر یک
مخلص کا طلب علم کی نیت سے ہوگا۔ پھر یہ فتوی دینا کہ جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے وہ
مردود ہے کس قدر دیانت اور امانت اور انصاف اور تقویٰ اور طہارت سے دور ہے۔ رہی یہ
بات کہ ایک تاریخ مقررہ پر تمام بھائیوں کا جمع ہونا تو یہ صرف انتظام ہے اور انتظام سے کوئی کام
کرنا اسلام میں کوئی مذموم امر اور بدعت نہیں ۔ إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ بدظنی کے مادہ فاسدہ کو
ذرا دور کر کے دیکھو کہ ایک تاریخ پر آنے میں کونسی بدعت ہے جب کہ 27 دسمبر کو ہر یک مخلص

بآسانی ہمیں مل سکتا ہے اور اس کے ضمن میں ان کی باہم ملاقات بھی ہو جاتی ہے۔ تو اس سہل
طریق سے فائدہ اٹھانا کیوں حرام ہے۔ تعجب کہ مولوی صاحب نے اس عاجز کا نام مردود تو رکھ
دیا مگر آپ کو وہ حدیثیں یاد نہ رہیں جن میں طلب علم کے لئے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر
کی نسبت ترغیب دی ہے اور جن میں ایک بھائی مسلمان کی ملاقات کے لیے جانا موجب
خوشنودی خدائے عز وجل قرار دیا ہے اور جن میں سفر کر کے زیارت صالحین کرنا موجب مغفرت
اور کفارہ گناہاں لکھا ہے۔“
مختلف اغراض کے لئے سفر
اور یادر ہے کہ یہ سراسر جہالت ہے کہ شدّ رحال کی حدیث کا یہ مطلب سمجھا جائے
که بجز قصد خانہ کعبہ یا مسجد نبوی یا بیت المقدس اور تمام سفر حرام ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ تمام
مسلمانوں کو مختلف اغراض کے لئے سفر کرنے پڑتے ہیں۔ کبھی سفر طلب علم ہی کے لیے ہوتا ہے
اور کبھی سفر ایک رشتہ دار یا بھائی یا بہن یا بیوی کی ملاقات کے لئے۔ یا مثلاً عورتوں کا سفر اپنے
والدین کے ملنے کے لئے یا والدین کا اپنی لڑکیوں کی ملاقات کے لئے اور کبھی مرد اپنی شادی
کے لئے اور کبھی تلاش معاش کے لئے اور کبھی پیغام رسانی کے طور پر اور کبھی زیارت صالحین کے
لئے سفر کرتے ہیں جیسا کہ حضرت عمرؓ نے حضرت اویس قرنی کے ملنے کے لئے سفر کیا تھا اور کبھی
سفر جہاد کے لئے بھی ہوتا ہے خواہ وہ جہاد تلوار سے ہو اور خواہ بطور مباحثہ کے اور کبھی سفر بہ نیت
مباہلہ ہوتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور کبھی سفر اپنے مرشد کے ملنے
کے لئے جیسا کہ ہمیشہ اولیاء کبار جن میں سے حضرت شیخ عبد القادر رضی اللہ عنہ اور حضرت بایزید
بسطامی اور حضرت معین الدین چشتی اور حضرت مجد دالف ثانی بھی ہیں۔ اکثر اس غرض سے بھی
سفر کرتے رہے جن کے سفر نامے اکثر اُن کے ہاتھ کے لکھے ہوئے اب تک پائے جاتے ہیں
اور کبھی سفر فتویٰ پوچھنے کے لئے بھی ہوتا ہے جیسا کہ احادیث صحیحہ سے اس کا جواز بلکہ بعض

صورتوں میں وجوب ثابت ہوتا ہے
قرآن اور حدیث میں مختلف سفروں کی ترغیب
جلسہ سالانہ کا انعقاد
اور امام بخاری کے سفر طلب علم حدیث کے لئے مشہور ہیں شاید میاں رحیم بخش کو خبر
نہیں ہوگی اور کبھی سفر عجائبات دنیا کے دیکھنے کے لئے بھی ہوتا ہے جس کی طرف آیت کریمہ
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ (الانعام :(12) اشارت فرمارہی ہے اور کبھی سفر صادقین کی صحبت میں
رہنے کی غرض سے جس کی طرف آیت کریمہ یايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُو اللَّهَ وَكُونُومَعَ
الصَّادِقِينَ (التوبة : 119) ہدایت فرماتی ہے اور کبھی سفر عیادت کے لئے بلکہ اتباع خیار کے
لئے بھی ہوتا ہے اور کبھی بیمار یا بیمار دار علاج کرانے کی غرض سے سفر کرتا ہے اور کبھی کسی مقدمہ
عدالت یا تجارت وغیرہ کے لئے بھی سفر کیا جاتا ہے اور یہ تمام قسم سفر کی قرآن کریم اور احادیث
نبویہ کے رُو سے جائز ہیں بلکہ زیارت صالحین اور ملاقات اخوان اور طلب علم کے سفر کی نسبت
احادیث صحیحہ میں بہت کچھ حق و ترغیب پائی جاتی ہے۔ اگر اس وقت وہ تمام حدیثیں لکھی
جائیں تو ایک کتاب بنتی ہے۔ ایسے فتویٰ لکھانے والے اور لکھنے والے یہ خیال نہیں کرتے کہ ان
کو بھی تو اکثر اس قسم کے سفر پیش آ جاتے ہیں۔ پس اگر بجز تین مسجدوں کے اور تمام سفر کرنے
حرام ہیں تو چاہیے کہ یہ لوگ اپنے تمام رشتے ناطے اور عزیز اقارب چھوڑ کر بیٹھ جائیں اور کبھی
اُن کی ملاقات یا ان کی غم خواری یا ان کی بیمار پرسی کے لئے بھی سفر نہ کریں۔ میں خیال نہیں کرتا
کہ بجز ایسے آدمی کے جس کو تعصب اور جہالت نے اندھا کر دیا ہو۔ وہ ان تمام سفروں کے جواز
میں متامل ہو سکے ۔ صحیح بخاری کا صفحہ 16 کھول کر دیکھو کہ سفر طلب علم کے لئے کس قدر بشارت
دی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ بِهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقَ
الْجَنَّةِ یعنی جو شخص طلب علم کے لئے سفر کرے اور کسی راہ پر چلے تو خدا تعالیٰ بہشت کی راہ اس
پر آسان کر دیتا ہے۔ اب اے ظالم مولوی ذرا انصاف کر کہ تو نے اپنے بھائی کا نام جو تیری طرح

کلمہ گو ، اہل قبلہ اور اللہ رسول پر ایمان لاتا ہے، مردو د رکھا اور خدا تعالیٰ کی رحمت اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے بکلی محروم قرار دیا اور اس صحیح حدیث بخاری کی بھی کچھ پرواہ نہ
کی کہ أَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَا عَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ خَالِصًا مِنْ قَلْبِهِ
أَوْ نَفْسِہ اور مردود ٹھہرانے کی اپنے فتوی میں وجہ یہ ٹھہرائی کہ ایسا اشتہار کیوں شائع کیا اور
لوگوں کو جلسہ پر بلانے کے لئے کیوں دعوت کی ۔اے ناخدا ترس ذرا آنکھ کھول اور پڑھ کہ اس
اشتہار 7 دسمبر 1892ء کا کیا مضمون ہے۔ کیا اپنی جماعت کو طلب علم اور حل مشکلات دین اور
ہمدردی اسلام اور برادرانہ ملاقات کے لئے بلایا ہے یا اس میں کسی اور میلہ تماشا اور راگ اور
سرود کا ذکر ہے۔ اے اس زمانہ کے ننگ اسلام مولویو! تم اللہ جل شانہ سے کیوں نہیں
ڈرتے ۔ کیا ایک دن مرنا نہیں یا ہر یک مؤاخذہ تم کو معاف ہے۔ حق بات کو سن کر اور اللہ اور
رسول کے فرمودہ کو دیکھ کر تمہیں یہ خیال تو نہیں آتا کہ اب اپنی ضد سے باز آ جائیں بلکہ مقدمہ
باز لوگوں کی طرح یہ خیال آتا ہے کہ آؤ کسی طرح باتوں کو بنا کر اس کا رڈ چھا ہیں تا لوگ نہ
کہیں کہ ہمارے مولوی صاحب کو کچھ جواب نہ آیا۔ اس قدر دلیری اور بد دیانتی اور یہ بخل اور
بغض کس عمر کے لئے ۔ آپ کو فتوی لکھنے کے وقت وہ حدیثیں یاد نہ رہیں جن میں علم دین کے
لیے اور اپنے شبہات دور کرنے کے لئے اور اپنے دینی بھائی اور عزیزوں کو ملنے کے لئے سفر
کرنے کو موجب ثواب کثیر واجر عظیم قرار دیا ہے بلکہ زیارت صالحین کے لئے سفر کرنا قدیم ردیا لئے سفرکرنا
سے سنت سلف صالح چلی آئی ہے اور ایک حدیث میں ہے کہ جب قیامت کے دن ایک شخص
اپنی بداعمالی کی وجہ سے سخت مؤاخذہ میں ہو گا تو اللہ جل شانہ اس سے پوچھے گا کہ فلاں صالح
آدمی کی ملاقات کے لئے کبھی تو گیا تھا تو وہ کہے گا بالا رادہ تو کبھی نہیں گیا مگر ایک دفعہ
ایک راہ میں اس کی ملاقات ہو گئی تھی ۔ تب خدا تعالیٰ کہے گا کہ جا بہشت میں داخل ہو ۔
میں نے اسی ملاقات کی وجہ سے تجھے بخش دیا ۔ اب اے کو نہ نظر مولوی ذرا نظر کر کہ یہ حدیث

کس بات کی ترغیب دیتی ہے۔“
جلسہ سالانہ کا انعقاد
اس اعتراض کا جواب کہ جلسہ کے لئے خاص تاریخ کیوں مقرر کی؟
اور اگر کسی کے دل میں یہ دھو کہ ہو کہ اس دینی جلسہ کے لئے ایک خاص تاریخ
کیوں مقرر کی ایسا فعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ رضی اللہ عنہم سے کب ثابت ہے تو
اس کا جواب یہ ہے کہ بخار یہ ہے کہ بخاری اور مسلم کو دیکھو کہ اہل بادیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں مسائل کے دریافت کرنے کے لئے اپنی فرصت کے وقتوں میں آیا کرتے تھے اور بعض
خاص خاص مہینوں میں ان کے گروہ فرصت پا کر حاضر خدمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوا
کرتے تھے اور صحیح بخاری میں ابی جمرہ سے روایت ہے قَالَ إِنَّ وَفَدَ عَبْدِ الْقَيْسِ أَتَوا
النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا إِنَّا نَأْتِيكَ مِنْ شُقَّةٍ بَعِيدَةٍ وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ
نَأْتِيكَ إِلَّا فِي شَهْرٍ حَرَامٍ یعنی ایک گروہ قبیلہ عبدالقیس کے پیغام لانے والوں کا جو اپنی
قوم کی طرف سے آئے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ ہم
لوگ دور سے سفر کر کے آتے ہیں اور بجز حرام مہینوں کے ہم حاضر خدمت نہیں ہو سکتے اور ان
کے قول کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رد نہیں کیا اور قبول کیا ۔ پس اس حدیث سے بھی یہ
مسئلہ مستنبط ہوتا ہے کہ جو لوگ طلب علم یا دینی ملاقات کے لئے کسی اپنے مقتداء کی خدمت میں
حاضر ہونا چاہیں۔ وہ اپنی گنجایش فرصت کے لحاظ سے ایک تاریخ مقرر کر سکتے ہیں۔ جس تاریخ
میں وہ بآسانی اور بلا حرج حاضر ہوسکیں اور یہی صورت 27 دسمبر کی تاریخ میں ملحوظ ہے کیونکہ وہ
دن تعطیلوں کے ہوتے ہیں اور ملازمت پیشہ لوگ بسہولت اُن دنوں میں آسکتے ہیں اور خدا تعالیٰ
قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ اس دین میں کوئی حرج کی بات نہیں رکھی گئی یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ اگر مثلاً کسی تدبیر یا انتظام سے ایک کام جو دراصل جائز اور روا ہے سہل اور آسان
ہے تو وہی تدبیر اختیار کر لو کچھ مضائقہ نہیں ان باتوں کا نام بدعت رکھنا ان اندھ رکھنا ان اندھوں کا کام
ہو سکتا۔

ہے جن کو نہ دین کی عقل دی گئی نہ دنیا کی ۔ امام بخاری نے اپنی صحیح میں کسی دینی تعلیم کی مجلس پر
تاریخ مقرر کرنے کے لئے ایک خاص باب منعقد کیا ہے جس کا یہ عنوان ہے مَنْ جَعَلَ لَا هُلِ
الْعِلْمِ أَيَّامًا مَّعْلُومَةً یعنی علم کے طالبوں کے افادہ کے لئے خاص دنوں کو مقرر کرنا بعض صحابہ کی
سُنت ہے۔ اس ثبوت کے لئے امام موصوف اپنی صحیح میں ابی وائل سے یہ راویت کرتے
ہیں كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُذَكِّرُ النَّاسَ فِي كُلِّ خَمِيسٍ یعنی عبداللہ نے اپنے وعظ کے لئے
جمعرات کا دن مقرر کر رکھا تھا اور جمعرات میں ہی اس کے وعظ پر لوگ حاضر ہوتے تھے۔ یہ بھی
یادر ہے کہ اللہ جل شانہ نے قرآن کریم میں تدبیر اور انتظام کے لئے ہمیں حکم فرمایا ہے اور ہمیں
مامور کیا ہے کہ جو احسن تدبیر اور انتظام خدمت اسلام کے لئے ہم قرین ن مصلحت سمجھیں اور دشمن
پر غالب ہونے کے لئے مفید خیال کریں وہی بجالا ویں جیسا کہ وہ عزاسمہ فرماتا ہے
وَاعِدُّوالَهُمُ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ (الانفال : (61) یعنی دینی دشمنوں کے لئے ہر یک قسم کی
طیاری جو کر سکتے ہو کرو اور اعلاء کلمہ اسلام کے لئے جو قوت لگا سکتے ہو لگاؤ۔ اب دیکھو کہ یہ
آیت کریمہ کس قدر بلند آواز سے ہدایت فرما رہی ہے کہ جو تدبیریں خدمت اسلام کے لئے
کارگر ہوں سب بجالاؤ اور تمام قوت اپنے فکر کی ، اپنے بازو کی ، اپنی مالی طاقت کی ، اپنے احسن
انتظام کی ، اپنی تدبیر شائستہ کی اس راہ میں خرچ کرو تا تم فتح پاؤ۔ اب نادان اور اندھے اور
دشمن دین مولوی اس صرف قوت اور حکمت عملی کا نام بدعت رکھتے ہیں۔ اس وقت کے یہ لوگ
عالم کہلاتے ہیں جن کو قرآن کریم کی ہی خبر نہیں ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اسلام کی تبلیغ کے لئے حسن انتظام بدعت نہیں کہلا سکتا
اس آیت موصوفہ بالا پر غور کرنے والے سمجھ سکتے ہیں کہ بر طبق حدیث نبوی کہ إِنَّمَا
الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ کوئی احسن انتظام اسلام کی خدمت کے لئے سوچنا بدعت اور ضلالت میں
داخل نہیں ہے جیسے جیسے بوجہ تبدل زمانہ کے اسلام کو نئی نئی صورتیں مشکلات کی پیش آتی یا نئے نئے

طور پر ہم لوگوں پر مخالفوں کے حملے ہوتے ہیں ویسی ہی ہمیں نئی تدبیریں کرنی پڑتی ہیں۔ پس
اگر حالت موجودہ کے موافق ان حملوں کے روکنے کی کوئی تدبیر اور تدارک سوچیں تو وہ ایک تدبیر
ہے بدعات سے اس کو کچھ تعلق نہیں اور ممکن ہے کہ باعث انقلاب زمانہ کے ہمیں بعض ایسی نئی
مشکلات پیش آجائیں جو ہمارے سید و مولی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس رنگ اور طرز کی
مشکلات پیش نہ آئی ہوں مثلاً ہم اس وقت کی لڑائیوں میں پہلی طرز کو جو مسنون ہے اختیار
نہیں کر سکتے کیونکہ اس زمانہ میں طریق جنگ و جدل بالکل بدل گیا ہے اور پہلے ہتھیار بیکار
ہو گئے اور نئے ہتھیار لڑائیوں کے پیدا ہوئے ۔ اب اگر ان ہتھیاروں کو پکڑنا اور اُٹھانا اور اُن
سے کام لینا ملوک اسلام بدعت سمجھیں اور میاں رحیم بخش جیسے مولوی کی بات پر کان دھر کے ان
اسلحہ جدیدہ کا استعمال کرنا ضلالت اور معصیت خیال کریں اور یہ کہیں کہ یہ وہ طریق جنگ ہے کہ
نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا اور نہ صحابہ اور تابعین نے تو فرمائیے کہ بجز اس کے
کہ ایک ذلت کے ساتھ اپنی ٹوٹی پھوٹی سلطنتوں سے الگ کئے جائیں اور دشمن فتح یاب ہو
جائے ، کوئی اور بھی اس کا نتیجہ ہوگا ۔ پس ایسے مقامات تدبیر اورانتظام میں خواہ وہ مشابہ جنگ و
جدل ظاہری ہو یا باطنی اور خواہ تلوار یا باطنی اور خواہ تلوار کی لڑائی ہو یا قلم ہو یا قلم کی ، ہماری ہدایت پانے کے لئے یہ
آیت کریمہ موصوفہ بالا کافی ہے یعنی یہ کہ وَاعِدُّوالَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ (الانفال: 61)
اللہ جل شانہ اس آیت میں ہمیں عام اختیار دیتا ہے کہ دشمن کے مقابل پر جو احسن تدبیر تمہیں
معلوم ہو اور جو طرز تمہیں مؤثر اور بہتر دکھائی دے وہی طریق اختیار کرو۔ پس اب ظاہر ہے کہ
اس احسن انتظام کا نام بدعت اور معصیت رکھنا اور انصار دین کو جو دن رات اعلاء کلمہ اسلام کے
فکر میں ہیں جن کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ
الإِيمَانِ ان کو مرد و دٹھہرانا نیک طینت انسانوں کا کام نہیں ہے بلکہ در حقیقت یہ ان لوگوں کا
کام ہے جن کی روحانی صورتیں مسخ شدہ ہیں اور اگر یہ کہو کہ یہ حدیث حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ

الإِيْمَانِ وَبُغْضُ الْأَنْصَارِ مِنَ النِّفَاقِ یعنی انصار کی محبت ایمان کی نشانی اور انصار سے بغض
رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔ یہ ان انصار کے حق میں ہے جو مدینہ کے رہنے والے تھے نہ عام اور
تمام انصار تو اس سے یہ لازم آئے گا کہ جو اس زمانہ کے بعد انصار رسول اللہ ہوں ان سے بغض
رکھنا جائز ہے۔ نہیں نہیں بلکہ یہ حدیث گو ایک خاص گروہ کے لئے فرمائی گئی مگر اپنے اند ر عموم
کا فائدہ رکھتی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں اکثر آیتیں خاص گروہ کے لئے نازل ہوئیں مگر ان
کا مصداق عام قرار دیا گیا ہے۔ غرض ایسے لوگ جو مولوی کہلاتے ہیں انصار دین کے دشمن اور
یہودیوں کے قدموں پر چل رہے ہیں مگر ہمارا یہ قول کلی نہیں ہے، راستباز علماء اس سے باہر ہیں ۔
صرف خاص مولویوں کی نسبت یہ لکھا گیا ہے ۔ ہر یک مسلمان کو دعا کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ جلد
اسلام کو ان خائن مولویوں کے وجود سے رہائی بخشے کیونکہ اسلام پر اب ایک نازک وقت ہے اور
یہ نادان دوست اسلام پر ٹھٹھا اور ہنسی کرانا چاہتے ہیں اور ایسی باتیں کرتے ہیں جو صریح ہر یک
شخص کے نور قلب کو خلاف صداقت نظر آتی ہیں ۔ امام بخاری پر اللہ تعالیٰ رحمت کرے۔ انہوں
، اس بارے میں بھی اپنی کتاب میں ایک باب باندھا ہے ۔ چنانچہ وہ اس باب میں لکھتے
ہیں ۔ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدِّثُوا النَّاسَ بِمَا يَعْرِفُونَ اتُحِبُّونَ أَنْ يُكَذَّبَ اللَّهُ
وَرَسُولُهُ اور بخاری کے حاشیہ میں اس کی شرح میں لکھا ہے أَيْ تَكَلَّمُوا النَّاسَ عَلَى
قَدْرِ عُقُولِهِمْ یعنی لوگوں سے اللہ اور رسول کے فرمودہ کی وہ باتیں کرو جو اُن کو سمجھ جائیں اور ان
کو معقول دکھائی دیں۔ خوانخواہ اللہ رسول کی تکذیب مت کراؤ۔ اب ظاہر ہے کہ جو مخالف اس
بات کو سنے گا کہ مولوی صاحبوں نے یہ فتوی دیا ہے کہ بجز تین مسجدوں یا ایک دو اور محل کے اور کسی
طرف سفر جائز نہیں۔ ایسا مخالف اسلام پر ہنسے گا اور شارع علیہ السّلام کی تعلیم میں نقص نکالنے
کے لئے اس کو موقع ملے گا۔ اس کو یہ تو خبر نہیں ہوگی کہ کسی بخل کی بناء پر یہ صرف مولوی کی
شرارت ہے یا اس کی بے وقوفی ہے وہ تو سیدھا ہمارے سید و مولے اعلی پر حملہ آور ہو گا جیسا کہ ہوگا
نے ؟
صلى الله

انہیں مولویوں کی ایسی ہی کئی مفسدانہ باتوں سے عیسائیوں کو بہت مدد پہنچ گئی۔ مثلاً جب
مولویوں نے اپنے منہ سے اقرار کیا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تو نعوذ باللہ مردہ ہیں مگر
حضرت عیسی قیامت تک زندہ ہیں تو وہ لوگ اہل اسلام پر سوار ہو گئے اور ہزاروں سادہ لوحوں
کو انہوں نے انہیں باتوں سے گمراہ کیا اور ان بے تمیزوں نے یہ نہیں سمجھا کہ انبیاء تو سب زندہ
ہیں مردہ تو اُن میں سے کوئی بھی نہیں ۔ معراج کی رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی کی لاش
نظر نہ آئی سب زندہ تھے۔ دیکھئے اللہ جل شانہ اپنے نبی کریم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی
کی قرآن کریم میں خبر دیتا ہے اور فرماتا ہے فَلا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِّنْ لِّقَائِهِ (السجدة : 24)
اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہونے کے بعد اپنا زندہ ہو جانا اور آسمان پر اُٹھائے
جانا اور رفیق اعلیٰ کو جاملنا بیان فرماتے ہیں۔ پھر حضرت مسیح کی زندگی میں کون سی انوکھی بات ہے
جو دوسروں میں نہیں ۔ معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام نبیوں کو برابر زندہ
پایا اور حضرت عیسی کو حضرت یحییٰ کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا۔ خدا تعالیٰ مولوی عبدالحق محدث دہلوی
پر رحم کرے وہ ایک محدث وقت کا قول لکھتے ہیں کہ ان کا یہی مذہب ہے کہ اگر کوئی مسلمان
ہو کر کسی دوسرے نبی کی حیات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات سے قوی تر سمجھے تو وہ دائرہ
اسلام سے خارج ہے یا شاید یہ لکھا ہے کہ قریب ہے کہ وہ کافر ہو جائے لیکن یہ مولوی ایسے فتنوں
سے باز نہیں آتے اور محض اس عاجز سے مخالفت ظاہر کرنے کے لئے دین سے نکلتے جاتے
ہیں۔ خدا تعالیٰ ان سب کو صفحہ زمین سے اُٹھا لے تو بہتر ہے تادین اسلام ان کی تحریفوں سے
بچ جائے ۔ ذرا انصاف کرنے کا محل ہے کہ صد ہا لوگ طلب علم یا ملاقات کے لئے نذیر حسین
خشک معلم کے پاس دہلی میں جائیں اور وہ سفر جائز ہو اور پھر خود نذیرحسین صاحب بٹالوی
صاحب کا ولیمہ کھانے کے لئے بدیں عمر و پیرانہ سالی دوسوکوس کا سفر اختیار کر کے بٹالہ میں
پہنچیں اور وہ سفر بالکل روا ہو اور پھر شیخ بٹالوی صاحب سال بسال انگریزوں کے ملنے کیلئے

شملہ کی طرف دوڑتے جائیں تا دنیوی عزت حاصل کر لیں اور وہ سفر ممنوع اور حرام شمار نہ
کیا جائے اور ایسا ہی بعض مولوی وعظ کا نام لے کر پیٹ بھرنے کے لئے مشرق اور مغرب کی
طرف گھومتے پھریں اور وہ سفر جائے اعتراض نہ ہوا اور کوئی ان لوگوں پر بدعتی اور بداعمال
اور مردود ہونے کے فتوے نہ دے مگر جبکہ یہ عاجز باذن وامرالہی دعوت حق کے لئے مامور ہو کر
طلب علم کے لئے اپنی جماعت کے لوگوں کو بلاوے تو وہ سفر حرام ہو جائے اور یہ عاجز اس فعل
کی وجہ سے مردود کہلاوے ۔ کیا یہ تقویٰ اور خدا ترسی کا طریق ہے۔
ہر زمانہ انتظامات جدیدہ کو چاہتا ہے
افسوس کہ یہ نادان یہ بھی نہیں جانتے کہ تدبیر اور انتظام کو بدعات کی مد میں داخل
نہیں کر سکتے ۔ ہر یک وقت اور زمانہ انتظامات جدیدہ کو چاہتا ہے۔ اگر مشکلات کی جدید صورتیں
پیش آئیں تو بجز جدید طور کی تدبیروں کے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پس کیا یہ تدبیریں بدعات میں
داخل ہو جائیں گی ۔ جب اصل سنت محفوظ ہو اور اسی کی حفاظت کیلئے بعض تدابیر کی ہمیں حاجت
پڑے تو کیا وہ تدابیر بدعت کہلائیں گی معاذ اللہ ہر گز نہیں۔ بدعت وہ ہے جو اپنی حقیقت میں
سنت نبویہ کے معارض اور نقیض واقع ہوں اور آثار نبویہ میں اس کام کے کرنے کے بارے میں
زجر اور تہدید پائی جائے اور اگر صرف جدت انتظام اور نئی تدبیر پر بدعت کا نام رکھنا ہے تو پھر
اسلام میں بدعتوں کو گنتے جاؤ کچھ شمار بھی ہے۔ علم صرف بھی بدعت ہوگا اور علم ہوگا اور علم نحو بھی اور علم کلام
بھی اور حدیث کا لکھنا اور اس کا مبوب اور مرتب کرنا سب بدعات ہوں گے ۔ ایسا ہی ریل کی
سواری میں چڑھنا، گلوں کا کپڑا پہننا، ڈاک میں خط ڈالنا ، تار کے ذریعہ سے کوئی خبر منگوانا اور
بندوق اور توپوں سے لڑائی کرنا تمام یہ کام بدعات میں داخل ہوں گے بلکہ بندوق او اور توپوں
سے لڑائی کرنا نہ صرف بدعت بلکہ ایک گناہ عظیم ٹھہرے گا کیونکہ ایک حدیث صحیح میں ہے کہ
آگ کے عذاب سے کسی کو ہلاک کرنا سخت ممنوع ہے ۔ صحابہ سے زیادہ سنت کا متبع کون

آج 10 میں سے 10 باقی