جلسہ سالانہ کا انعقاد خالص دینی مقاصد پر مشتمل ہے
فقہ المسیح, حصہ 2
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہو سکتا ہے مگر انہوں نے بھی سنت کے وہ معنے نہ سمجھے جو میاں رحیم بخش صاحب نے سمجھے انہوں
تدبیر اور انتظام کے طور پر بہت سے ایسے کام کئے کہ جو نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
نے
فرمائے اور نہ قرآن کریم میں وارد ہوئے ۔“
حضرت عمر کے محدثات
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی محدثات ہی دیکھو جن کا ایک رسالہ بنتا ہے ۔ اسلام کے لئے
ہجری تاریخ انہوں نے مقرر کی اور شہروں کی حفاظت کے لئے کو تو ال مقرر کئے اور بیت المال
کے لئے ایک باضابطہ دفتر تجویز کیا۔ جنگی فوج کے لئے قواعد رخصت اور حاضری ٹھہرائے اور
ان کے لڑنے کے دستور مقرر کئے اور مقدمات مال وغیرہ کے رجوع کے لئے خاص خاص
ہدائتیں مرتب کیں اور حفاظت رعایا کے لئے بہت سے قواعدا اپنی طرف سے تجویز کر کے شائع
کئے اور خود کبھی کبھی اپنے عہد خلافت میں پوشیدہ طور پر رات کو پھرنا اور رعایا کا حال اس طرح
سے معلوم کرنا اپنا خاص کام ٹھہرایا۔ لیکن کوئی ایسا نیا کام اس عاجز نے تو نہیں کیا۔ صرف طلب
علم اور مشورہ امداد اسلام اور ملاقات اخوان کے لئے یہ جلسہ تجویز کیا۔ رہا مکان کا بنانا تو اگر
کوئی مکان به نیت مہمانداری اور بہ نیت آرام هر یک صادر ووارد بنانا حرام ہے تو اس پر کوئی
حدیث یا آیت پیش کرنی چاہیے اور اخویم حکیم نورالدین صاحب نے کیا گناہ کیا کہ محض اللہ
اس سلسلہ کی جماعت کے لئے ایک مکان بنوا دیا۔ جو شخص اپنی تمام طاقت اور اپنے مال عزیز
سے دین کی خدمت کر رہا ہے اس کو جائے اعتراض ٹھہرانا کس قسم کی ایمانداری ہے۔ اے
حضرات مرنے کے بعد معلوم ہوگا ، ذرا صبر کرو ۔ وہ وقت آتا ہے کہ ان سب منہ زوریوں
سے سوال کئے جاؤ گے ۔ آر جاؤ گے۔ آپ لوگ ہمیشہ یہ حدیث پڑھتے ہیں کہ جس نے اپنے وقت کے
امام کو شناخت نہ کیا اور مر گیا وہ جاہلیت کی موت پر مرا لیکن اس کی آپ کو کچھ بھی پر واہ نہیں کہ
ایک شخص عین وقت پر یعنی چودھویں صدی کے سر پر آیا اور نہ صرف چودھویں صدی بلکہ عین
ضلالت کے وقت اور عیسائیت اور فلسفہ کے غلبہ میں اس نے ظہور کیا اور بتلایا کہ میں امام
وقت ہوں اور آپ لوگ اس کے منکر ہو گئے اور اس کا نام کافر اور دجال رکھا اور اپنے
بد خاتمہ سے ذرا خوف نہ کیا اور جاہلیت پر مرنا پسند کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کی تھی کہ تم
پنجوقت نمازوں میں یہ دعا پڑھا کرو کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِم اے ہمارے خدا اپنے اپنے منعم علیہم بندوں کی ہمیں راہ بتا۔ وہ کون ہیں ۔ نبی اور صدیق اور
شہید اور صلحاء۔ اس دُعا کا خلاصہ مطلب یہی تھا کہ ان چاروں گروہوں میں سے جس کا زمانہ تم
پاؤ اس کے سایۂ صحبت میں آجاؤ اور اس سے فیض حاصل کرو۔ لیکن اس زمانہ کے مولویوں نے
اس آیت پر خوب عمل کیا۔ آفرین آفرین میں ان کو کس سے تشبیہ دوں ۔ وہ اس اندھے سے
مشابہ ہیں جو دوسروں کی آنکھوں کا علاج کرنے کے لئے بہت زور کے ساتھ لاف و گزاف مارتا
ہے اور اپنی نابینائی سے غافل ہے۔
بالآخر میں یہ بھی ظاہر کرتا ہوں کہ اگر مولوی رحیم بخش صاحب اب بھی اس فتوی سے
رجوع نہ کریں تو میں ان کو اللہ جل شانہ کی قسم دیتا ہوں کہ اگر وہ طالب حق ہیں تو اس بات کے
تصفیہ کے لئے میرے پاس قادیان میں آجائیں میں ان کی آمد ورفت کا خرچ دے دوں گا اور
ان پر کتا بیں کھول کر اور قرآن اور حدیث دکھلا کر ثابت کر دوں گا کہ یہ فتویٰ ان کا سراسر باطل
اور شیطانی اغوا سے ہے۔ والسلام على من اتبع الهدى ۔
17 دسمبر 1892ء خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
مطبوعہ ریاض ہند
( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 605 تا 612)