ابتلاؤں کا سلسلہ ایمان کو تازہ رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہے
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
گزر رہا تھا کہ اس نے سنا، دولڑ کے آپس میں کہہ رہے تھے یہ بڑا منافق ہے۔ اس کے دل پر اس سے سخت
چوٹ لگی ۔ اور اس نے سوچا کہ اتنی مدت دنیا کو خوش کرنے کی کوشش کی مگر نتیجہ کچھ نہ نکلا، اب دنیا کی عزت و
ذلت کو نظر انداز کر کے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا چاہئے۔ یہ نیت کر کے وہ جنگل میں چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے آگے
خوب رویا اور سچی توبہ کی اور کہا کہ اے اللہ ! اب کسی بندے کی طرف میرا خیال نہیں، میرا مقصود تیری ذات
ہی ہے۔ اس طرح وہ تو بہ کر کے آرہا تھا کہ رستہ میں دو آدمی اُسے ملے جو اُسے دیکھ کر کہنے لگے کہ دیکھو اسے
لوگ منافق کہتے ہیں ، بھلا یہ شکل منافقوں والی ہے۔ دنیا بھی کیسی جاہل ہے ہمیشہ نیکوں کو برا کہتی ہے۔
تو اصل بات یہ ہے کہ قلوب اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں ۔ ہمارا فرض تبلیغ ہے مگر اللہ تعالیٰ کے حضور
گریہ وزاری کے بغیر اس میں کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے ایک طرف تبلیغ کرو اور دوسری طرف دعاؤں
پر زور دو۔ اور اس گھڑی سے زیادہ خوشی کی گھڑی جو دعا میں گزرے اور کون سی ہو سکتی ہے۔ دعا کیا
ہے؟ یہ بندہ اور خدا کی رُو در رو گفتگو ہے۔ اپنی ماں سے بچھڑا ہوا بچہ جب اُسے دیکھتا ہے اس کا دل بلیوں
اُچھلنے لگتا ہے۔ اسی طرح جس شخص کا اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو، اُسے دعا میں ایسا لطف آتا ہے کہ دعا کرتے
وقت اگر اُسے تمام دنیا کی بادشاہت بھی دے دی جائے تو وہ اُسے ٹھکرادے گا اور کہہ دے گا کہ جاؤ اسے
لے جاؤ۔ اس وقت میری آنکھیں میرے محبوب پر لگی ہوئی ہیں ۔ دعا دراصل اللہ تعالیٰ نے انسان کو مقام
محمدی کی ایک جھلک دکھانے کیلئے ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ گویا انبیاء کو جو مقام ہر وقت نصیب ہوتا ہے، وہ
دعا کے وقت ہر ایک مومن کو حاصل ہو سکتا ہے۔ پس تبلیغ بھی کرو اور ساتھ ہی دعاؤں پر زور بھی دو۔ اس ہو پس
طرح ایک طرف تو دنیا کی اصلاح ہو جائے گی اور دوسری طرف تمہاری اپنی اصلاح ہوگی اور تم
روحانیت میں ترقی کرو گے۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ کے بندوں کی اصلاح
کرے اور اللہ تعالیٰ اسے کفر و ضلالت کی موت دے۔ جو شخص بھولے ہوئے بندوں کو راہ راست پر
لانے کی کوشش کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کی شان کبھی پسند نہیں کرتی کہ وہ خود گمراہ ہو جائے ۔ اگر اس کے
اندر کوئی نقص بھی ہے جس کی وجہ سے وہ خدا کو نہیں پاسکتا تو اللہ تعالیٰ اسے خود دور کر دے گا۔ اور اس کی
موت سے قبل اس کے عمل اگر اسے اللہ تعالیٰ کے قریب نہیں پہنچا سکے تو اللہ تعالیٰ کی نصرت اسے اس مقام
پر کھڑا کر دے گی ۔ کیونکہ اس نے بنی نوع انسان کی ہمدردی اور عشق الہی کا ایسا نظارہ پیش کیا کہ اگر
49
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
وہ اب بھی خدا کو نہیں مل سکتا تو معلوم ہوا کہ وہ اپاہچ ہے اور جانتے ہو ایک ماں اپنے اپانچ بچے سے کیا سلوک
کرتی ہے۔ وہ اپنے دو سال کے تندرست بچے کو تو اُنگلی پکڑا کر ساتھ چلائے گی۔ لیکن آٹھ دس سالہ ا پانچ
بچے کو گود میں اُٹھا لے گی ۔ اسی طرح جب دوسرے لوگ چل کر اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی
محبت اس اپانچ کو گود میں اُٹھا کر لے جائے گی۔ پس یہ مت سمجھو کہ تبلیغ کر کے تم خدا یا رسول پر کوئی احسان
کرتے ہو بلکہ خود اپنے آپ پر احسان کرتے ہو۔ کیونکہ ایسا کر کے تم خدا کی رسیوں سے کھینچے ہوئے اس
کے پاس پہنچ جاؤ گے پس اس معاملہ میں تمہارا احسان دوسروں پر نہیں بلکہ اپنی جان پر ہی ہوگا۔
( الفضل ۱۶ ۔ مارچ ۱۹۳۳ء)
ا تذکرہ صفحہ ۷۹۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۲۶ ۔ ایڈیشن چہارم
50
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ابتلاؤں کا سلسلہ ایمان کو تازہ رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہے
(فرموده ۱۷ ۔ مارچ ۱۹۳۳ء بمقام مسجد احمد یہ لاہور )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے آج کا قیام لاہور میں محض اس غرض کیلئے کیا ہے کہ تا میں جمعہ کا خطبہ یہاں پڑھ
سکوں ۔ کیونکہ کئی دنوں سے میرے دل میں یہ خیال تھا کہ میں لاہور کے دوستوں کو بعض ایسے امور کے
متعلق جو ان دنوں ان کے سامنے ہیں بعض نصائح کروں۔ اور اس کی بہتر صورت مجھے یہی نظر آئی کہ میں
ایک جمعہ لاہور میں پڑھاؤں اور اس طرح اپنے خیالات سے دوستوں کو آگاہ کردوں ۔
چند دنوں سے ہماری جماعت کی مخالفت دوسرے لوگوں میں بڑھ رہی ہے۔ اور وہ معاندت کی رو
جو پچھلے چند سالوں سے دبی ہوئی تھی پھر نئے سرے سے طاقت پکڑ کر ایک نئے رنگ میں دنیا میں عمومًا
اور ہندوستان میں خصوصًا ظاہر ہونے لگی ہے۔ یہ ایک طبعی امر ہے کہ جب ایک انسان کے خلاف کوئی
جدوجہد شروع کی جاتی ہے تو وہ اسے برا مناتا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں اس طبعی احساس سے ہماری
جماعت بھی آزاد نہیں ہو سکتی ۔ یہ قدرتی بات ہے کہ اس مخالفت کی روکو دیکھ کر جو ہمارے خلاف جاری
ہے، اس معاندانہ پروپیگنڈا کو دیکھ کر جو ہمارے خلاف کیا جا رہا ہے اور اُن گالیوں کو سن کر جو ہمیں یا ہمارے
بزرگوں کو دی جاتی ہیں ، ہمارے دوستوں کے دلوں میں وہ حیوانیت جو انسان کے ساتھ ایک خاصہ لازمہ
کے طور پر لگی ہوئی ہے کچھ نہ کچھ جوش دکھائے اور ان کی طبیعت بھی گو اینٹ کا جواب پتھر سے
51
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دینے کی طرف مائل نہ ہو مگر اینٹ کا جواب روڑے سے دینے کی طرفک مائل ہو جائے ۔ پس میں نے سمجھا
میرا فرض ہے کہ اس وقت لاہور جو مخالفت کا مرکز بن گیا ہے، یہاں کی جماعت کو اپنے خیالات سے آگاہ
کر دوں تا کہ وہ لوگ جو م جو میرے ہاتھ پر بیعت کرنے کی وجہ سے مجھے معلم کا درجہ دے چکے ہیں، اپنے
آئندہ طریق عمل کو میری ہدایات کے مطابق ڈھالیں ۔
در حقیقت جماعت کی غرض یہ ہوا کرتی ہے کہ افراد اپنے اپنے طور پر کام نہ کریں بلکہ اجتماعی کام ایک
فیصلہ کے ماتحت کیا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی لا السلام نے فرمایا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ
ورَائِہ لے یعنی امام ایک ڈھال کے طور پر ہوتا ہے اور جماعت کو اس کے پیچھے ہو کر لڑنا چاہئے ۔ وہ انسان
ہر گز عقلمند نہیں کہلائے گا جو دشمن پر حملہ تو کر دے لیکن ڈھال کو اپنے پیچھے کرلے۔ ایسے شخص کو ڈھال کا بوجھ
اُٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ ڈھال کا منشاء یہ ہوتا ہے کہ اس کے ذریعہ حملہ آور کے حملہ کو روکا
جائے۔ اور اگر یہ غرض پوری نہ ہو تو نہ صرف یہ کہ ڈھال کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ وہ ایک زائد بوجھ ہوگا جو سپاہی
کی چستی کو کم کر دے گا۔ جنگ کا اصول یہی ہے کہ جتنا ہلکا پھلکا سپاہی ہو، اُتنی ہی زیادہ عمدگی کے ساتھ وہ ہو،
جنگ کر سکے گا۔ اور اگر وہ ڈھال سے فائدہ نہیں اُٹھاتا تو اس کی ڈھال ایک زائد بوجھ شمار کی جائے
گی۔ بعینہ اسی طرح امام بھی ایک بوجھ ہوتا ہے کیونکہ ہر انسان فطرتی آزادی محسوس کرتا ہے جسے وہ امام کی
اتباع کے ذریعہ قربان کر دیتا ہے۔ پہلے وہ ہر کام اپنی مرضی سے کر لیا کرتا تھا مگر اب اُسے بہت سے کاموں
میں امام سے مشورہ لینا پڑتا ہے یا بہت سے کاموں میں اسے امام کے فیصلہ کی تعمیل کرنی پڑتی ہے۔ پس یہ
زائد بوجھ اگر ہمارے لئے مفید نہ ہو تو یقینا نقصان دہ ہوگا۔ اور اگر ہم اس سے وہی فائدہ حاصل نہیں کرتے
جو اس کا مقصد مقرر کیا گیا ہے تو اس بوجھ کے اُٹھانے کا دعویٰ کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ جس طرح ڈھال کے
متعلق کوئی شخص یہ پسند نہیں کرے گا کہ اسے اپنے پیچھے کرلے اور ایسا کرنے والے کو ہر انسان بیوقوف سمجھے
گا۔ اسی طرح رسول کریم ملی ایام فرماتے ہیں الإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ یعنی اگر تم کسی شخص
کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہو تو تمہا ارفرض ہے کہ تم اس کو آگے رکھو اور آپ پیچھے رہو۔ لیکن اگر تم خود آگے
رہتے ہو اور اُسے پیچھے کرتے ہو، تو تم اس بیوقوف کی طرح ہو جو ڈھال کو اپنے پیچھے کرتا اور پھر دشمن پر حملہ
آور ہوتا ہے۔
آج کل بجائے ڈھالوں کے خندقوں کے ذریعہ جنگ کی جاتی ہے ۔ جن کو انگریزی میں
52
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ٹرنچز (TRENCHES) کہتے ہیں ۔ کوئی انسان جو ٹرنچز کو چھوڑ کر جنگ کرے، اسے کامیابی کی
امید نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ خندقیں اسی لئے کھودی جاتی ہیں کہ انسان ان کی حفاظت میں رہ کر دشمن سے لڑائی
کرے۔ اسی طرح امام کی حفاظت کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ اور جو شخص اپنے امام کی آواز کے بغیر اور اُس
کی حفاظت کے بتلائے ہوئے طریق کے علاوہ دشمن سے جنگ کرتا ہے، وہ کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتا۔ پس
میں سمجھتا ہوں اس اہم اور نازک موقع پر جو نہ صرف لاہور میں خطرناک صورت اختیار کر رہا ہے بلکہ باہر بھی
مختلف مقامات پر رونما ہو رہا ہے، میرا فرض ہے کہ میں جماعت کو وہ ہدایات دوں جن سے اپنے آئندہ
طریق عمل کو درست رکھ سکے۔ سب سے پہلے میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ فتنے اور
ابتلاء کوئی نئی چیز نہیں ہیں بلکہ جب سے انسان پیدا کیا گیا ہے، جب سے خدا کا کلام نازل ہونا شروع ہوا
اور جب سے خدا تعالیٰ نے انسان کو اپنا قرب عطا کرنے کا وعدہ کیا، اُسی وقت سے ابتلاؤں کا سلسلہ شروع
ہے۔ اور رسول کریم صلیم فرماتے ہیں کہ جتنا زیادہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کا پیارا ہوتا ہے، اتنا ہی زیادہ وہ
ابتلاء اور مصائب دیکھا کرتا ہے ۲۔ اور قرآن شریف میں خاص طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ مت خیال
کرو کہ تم ایمان لے آئے اور اب تمہیں ابتلاء میں نہیں ڈالا جائے گا بلکہ جب تک اللہ تعالیٰ ابتلاؤں کے
ذریعہ تمہارے ایمان کی آزمائش نہ کرے، اس وقت تک تمہیں ایمان کے مطابق ثمرات حاصل نہیں ہوں
گے ۔
ان ابتلاؤں کے آنے کی غرض یہ ہوا کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ دنیا کو معلوم ہو جائے کہ اس
کے بندے کے ایمان کی حقیقت کیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے سامنے بھی یہی ابتلاء اُس کی قوت ایمان کا
ثبوت ہوں۔ یوں دنیا میں ہر شخص دعوی کرتا ہے کہ میں بڑا نیک ہوں اور دعویٰ کرتا ہے کہ میرا ہی طریق
عمل درست ہے۔ تم ہندوؤں ، عیسائیوں اور سکھوں میں سے کسی کے پاس چلے جاؤ ، ان میں سے ہر ایک
یہی کہتا سنائی دے گا کہ میرا مذہب ہی سچا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ان میں سے ہے جو اس دعوی کو
اپنے عمل سے بھی ثابت کرتا ہو اگر اس نقطہ نگاہ سے مذاہب کا موازنہ کیا جائے گا تو معلوم ہوگا کہ ایسا شخص
صرف مومن اور پکا مومن ہی ہوتا ہے ۔ کچھ سال ہوئے میں شملہ گیا ، وہاں کی آریہ سماج کے سیکرٹری
صاحب جو گریجوئٹ تھے، مجھ سے ملنے کیلئے آئے اور ان سے مذہبی گفتگو شروع ہوگئی ۔ دورانِ گفتگو وہ
53
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کہنے لگے کیا آپ بتا سکتے ہیں مرزا صاحب نے آپ کو وہ کیا چیز دی ہے جو مجھے حاصل نہیں ۔ میں اس سوال
کے اور بھی جواب دے سکتا تھا۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فیوض و برکات کے ثبوت میں
الہام الہی کا دروازہ کھلنا بھی پیش کر سکتا تھا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے اُن فضلوں کو پیش کر سکتا تھا جو آپ کی
سے مجھ پر نازل ہوئے۔ مگر میں نے اُس وقت کی گفتگو کے مطابق کہا کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے یقین بخشا ہے۔ ان کو یہ عجیب بات معلوم ہوئی اور انہوں نے کہا یقین ! بھلا یہ کس مذہب
والے کو حاصل نہیں؟ اور وں کا ذکر اگر جانے بھی دیا جائے تو کم از کم مجھے یہ یقین ضرور حاصل ہے۔ اور اگر
یقین ہی ایسی نعمت ہے جو آپ کو مرزا صاحب کی وجہ سے ملی تو آپ نے اسلام کو کیوں ترجیح دی ؟ کیوں آپ
یہ سماج کو سچا مذہب نہیں سمجھتے جبکہ اس میں بھی انسان کو یقین حاصل ہو سکتا ہے۔ میں نے کہا اس
یقین کا مفہوم جو آپ سمجھتے ہیں ، وہ میں اس وقت مراد نہیں لے رہا۔ جس قسم کا یقین آپ پیش کرتے ہیں وہ
عیسائیوں کو بھی حاصل ہے اور ان میں بھی اس یقین کی وجہ سے جانی ، مالی اور وقتی قربانی کرنے والے
سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔
میں مان لیتا ہوں کہ وہ اس یقین کی وجہ سے اپنی جانیں بھی عیسائیت کی راہ میں قربان
کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ میں مان لیتا ہوں کہ وہ اپنی عزت و ناموس کو اپنے مذہب کی خاطر قربان
کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ میں مان لیتا ہوں کہ وہ اپنے بیوی ، بچوں ، عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھی وہ اپنے ہوں، چول
قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ غرض میں مان لیتا ہوں کہ وہ جان و مال عزت و آبرو حتی کہ اپنے بیوی بچوں
کی قربانی کیلئے بھی تیار ہیں۔ مگر اس قسم کی قربانی دوسرے فرقوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ اور آپ کو تو
صرف دعوئی ہے، عیسائیوں میں ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں ایک پادری چین یا افریقہ میں مارا گیا تو اس کی
قوم ڈری نہیں بلکہ اس کی جگہ لینے کیلئے بیسیوں درخواستیں پہنچ گئیں ۔ کلیسیا کی تاریخ میں اس قسم کی
سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں۔ اور تاریخی واقعات سے ثابت ہے کہ بعض جگہ عیسائی مشنری مارے
گئے، بعض جگہ ان کے گوشت کھائے گئے، مگر باوجود اس کے وہ قوم ڈری نہیں ۔ بلکہ ہزاروں مرد اور
عورتیں اُسی وقت اپنی خدمات پیش کر دیتے رہے۔ پس میں نے کہا کہ اگر یقین کے یہ معنے ہیں تو میں
انہیں تسلیم نہیں کرتا آپ اپنی قوم کیلئے اپنا سارا مال بھی قربان کر سکتے ہیں، اپنی جان بھی قربان کر سکتے ہیں بلکہ
54
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
اپنی بیوی اور بچوں کی جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ ساری چیزیں قومی ترقی کیلئے قربان کر دی جایا
کرتی ہیں۔ اور دنیا میں یہ تمام چیزیں لوگ قوم کیلئے قربان کرتے چلے آئے ہیں۔ مذہب کیلئے وہ قربانی
ہونی چاہئے جو اس سے زیادہ اہم ہو۔ بھلا کون ساوہ ملک ہے، جہاں کسی نہ کسی وقت لوگوں نے اپنی بیوی
بچوں کو ملک کیلئے قربان نہیں کیا۔ کون سا وہ ملک ہے جس نے مالی قربانی نہیں کی ۔ کون سا وہ ملک ہے جس
نے جانی قربانیاں دنیا کے سامنے پیش نہیں کیں۔ ہر ایک نے کیں ، کسی نے آج اور کسی نے گل ۔ حضرت
آدم سے لیکر آج تک لوگ یہ قربانیاں کرتے چلے آئے ، کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اگر آج مصریوں
میں قربانیاں نہیں تو کسی وقت ان میں بھی قربانیاں تھیں ۔ یا اگر ہمیں نظر آتا ہے کہ ہندوستان اب ایسی
قربانیاں پیش نہیں کرتا تو کسی وقت اس نے بھی پیش کی تھیں۔ غرض یہ سب قربانیاں ہوتی چلی آئی ہیں مگر ان
کا مذہب کی سچائی سے کوئی تعلق نہیں۔ اور نہ ہی ان قربانیوں کو مذہب میں یقین کا نتیجہ کہا جا سکتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ لوگ یہ کہیں گے کہ یہ ایک قومی تعصب ہے۔ انہوں نے کہا تو پھر آپ کسی قربانی کو
یقین کے ثبوت میں اپنی طرف سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا آپ قوم کی خاطر اپنے بیوی بچوں کو
قتل کرا سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی روحانیت کو بھی تباہ کر سکتے ہیں۔ مگر ایک چیز ہے جسے کوئی سمجھدار
قربان کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتا۔ اور میں اس کی مثال میں کہتا ہوں کہ میں قرآن ہاتھ میں لے کر یہ کہتا ہوں
کہ مجھے یقین ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ میرا اسے خدا تعالیٰ کا کلام سمجھنا نہ صرف
دلائل اور شواہد و بینات پر مبنی ہے بلکہ مشاہدہ پر اس کی بنیاد ہے۔ اور میں اس یقین کی بناء پر کہتا ہوں کہ
اے خدا! اگر یہ بات غلط ہے، اگر یہ تیری طرف سے نازل کردہ کلام نہیں ، اگر تو نے اسے دنیا کی راہنمائی
کیلئے آخری شرعی کتاب کی صورت میں نازل نہیں فرمایا۔ اور اگر محمدصلی السلام تیری طرف سے نہیں بلکہ ان کا
دعوئی ان کے نفس کا افتراء تھا، تو اے خدا! مجھ کو اور میرے بیوی بچوں اور اولاد کو ہمیشہ کیلئے اس دنیا اور آخری
جہان میں ہر قسم کی نیکیوں سے محروم کر دے۔ اگر آپ کو آریہ سماج کے سچا ہونے پر یقین ہے تو ایسی ہی دعا آپ
بھی کریں۔ وہ کہنے لگے آپ میرے بیوی بچوں کا کیوں ذکر کرتے ہیں۔ میں نے کہا جب آپ کو اپنے مذہب
کی صداقت پر کامل یقین ہے تو ان کا ذکر کرنے سے آپ کا کیا نقصان وہ کہنے لگے یہ بہت بری بات ہے کہ
55
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
انسان ہمیشہ کیلئے اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے متعلق یہ دعا کرے کہ وہ ہر قسم کی بھلائیوں سے محروم ہو
جائیں۔ میں نے کہا میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ انسان دنیا کیلئے اپنے بیوی بچوں کی جان قربان کر سکتا ہے مگر
جس چیز کو وہ قربان نہیں کر سکتا وہ یہ ہے کہ انہیں ہمیشہ کیلئے نقصان اور تباہی کے گڑھے میں گرادیا جائے ۔ وہ
بعض دفعہ یہ سمجھ لیتا ہے کہ اگر میں ہلاک ہو گیا تو کیا۔ بعض دفعہ یہ خیال کر لیتا ہے کہ اگر میری اولاد نہ رہی تو
اس میں کیا حرج ہے۔ مگر وہ اپنی نسل پر ابدی لعنت ڈالنے کیلئے تیار نہیں ہوگا ۔ وہ وقتی طور پر جانی اور مالی
قربانی کر سکتا ہے اور عارضی طور پر اپنے آپ کو یا اپنی نسل کو مصائب و مشکلات کا نشانہ بنا سکتا ہے مگر وہ ہمیشہ
کیلئے نیکی کا بیچ مٹانے کیلئے تیار نہیں ہوتا اور نہ کوئی سمجھدار انسان تیار ہو سکتا ہے۔
غرض میں جتنا زیادہ ان پر زوردوں 10 ، اتنا ہی وہ انکار کرتے چلے جائیں اور آخر بالکل لا جواب ہو
گئے ۔ پس یقین ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو ہر ایک قربانی پر آمادہ کر دیتی ہے۔ اور یقین ہی ہے جس کا
ابتلاؤں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اظہار کرنا چاہتا ہے اور دکھانا چاہتا ہے کہ واقعی میرے مومن بندے اپنی
صداقت پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ ورنہ کون سی وہ قوم ہے جو یہ خیال نہیں کرتی کہ وہ سچائی پر قائم ہے۔ کیا
کوئی ہندو اس لئے ہندو مذہب پر قائم ہوتا ہے کہ اسے اس کی صداقت پر شبہ ہوتا ہے، ہر گز نہیں ۔ اکثر
ہندو خیال کرتے ہیں کہ ان کا مذہب سچا ہے یا کیا کوئی عیسائی عیسائیت پر اس لئے قائم ہوتا ہے کہ وہ
اسے جھوٹا سمجھتا ہے ہر گز نہیں، اکثر عیسائی خیال کرتے ہیں کہ عیسائیت ہی سچائی کی حقیقی راہ ہے۔ یہی
حال سکھوں کا ہے، یہی حال دوسری اقوام کا ہے۔ جس طرح مسلمانوں کو یقین ہے کہ ان کا مذہب سچا ہے اسی یہی حال دوسری اقوام کا ہے۔ جس طر مسلمانوں کو یقین۔
طرح ہندوؤں اور سکھوں کو بھی یقین ہے اور اسی طرح دوسری اقوام کو بھی یقین ہے۔ اور اسی سے اس امر کا
ثبوت ملتا ہے کہ شریر دنیا میں کم ہیں۔ اور شریف زیادہ، اگر دنیا میں شریفوں کی کثرت نہ ہوتی تو انسانی
پیدائش کی غرض باطل ہو جاتی۔ تم اگر ایک ڈاکو کے اعمال کو دیکھو گے تو ان میں بھی نیکی کا عنصر غالب
دکھائی دے گا۔ لوگ بعض دفعہ کسی کو جھوٹا کہہ دیتے ہیں۔ حالانکہ اگر وہ گنے لگیں کہ یہ جھوٹ کتنی دفعہ بولتا
ہے اور سچ کتنی دفعہ تو اس کے جھوٹ بہت کم ہوں گے اور سچ بہت زیادہ۔ ہم اگر ایسے شخص کو بُرا کہتے
ہیں تو اس کے عیب دار ہونے کی وجہ سے، نہ اس وجہ سے کہ وہ کلیہ نیکیوں سے محروم ہو چکا ہے۔ ایک
ریشمی گرتا میں چھوٹا سا سوراخ ہو جائے تو تمام گرتا عیب دار ہو جائے گا حالانکہ وہ سوراخ پیسہ
56
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کے برابر ہو گا ۔ اسی طرح ہم جھوٹے کو جھوٹا اس کے فعل کی شناخت کی وجہ سے کہتے ہیں، نہ اس وجہ سے کہ
وہ کبھی سچ بولتا ہی نہیں یا بہت کم سچ بولتا ہے۔
اسی طرح بعض دفعہ کسی کو کذاب کہا جاتا ہے، تو اس کی وجہ بھی یہ ہوتی ہے کہ اس نے کوئی بڑا جھوٹ
بولا ہوتا ہے۔ ورنہ کوئی انسان آج تک ایسا نہیں گزرا جس کے جھوٹ اس کے سچ سے زیادہ ہوں ۔حضرت
آدم سے لے کر اس وقت تک جس قدر بھی جھوٹ بولنے والے ہوئے ہیں ، ان تمام کے جھوٹ کم ہیں اور
سچ زیادہ۔ یہی حال چوری وغیرہ دوسرے عیوب کا ہے۔ اگر انسان کی بدیاں اس کی نیکیوں سے بڑھ جاتی
ہیں تو یقینا اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو مٹا دیتا اور دنیا میں قیامت آجاتی ۔ قرآن مجید صاف طور پر فرماتا
ہے أَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ ہے جو چیز فائدہ رساں ہوتی ہے اسے ہی دنیا میں قائم
رکھا جاتا ہے۔ اگر انسان نفع رساں نہ ہوتے اور اگر ان کی بدیاں نیکیوں سے زیادہ ہو جاتیں تو انہیں ہرگز
دنیا میں نہ رکھا جاتا بلکہ تباہ کر دیا جاتا ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے یقین کے اظہار کیلئے دنیا کو پیدا کیا ہے۔ مگر اس
خالی دعوی میں تمام مذاہب شریک ہیں اور سب لوگ نیک نیتی سے اپنے آپ کو سچا سمجھتے ہیں۔ ان حالات
میں کس طرح ہو سکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ سچا اور جھوٹا یقین کرنے والوں میں فرق نہ کرے۔ اور بتائے نہیں کہ کس
کا یقین سچا ہے اور کس کا جھوٹا۔ اسی کے اظہار کیلئے حقیقی اور غیر حقیقی یقین کرنے والوں میں فرق کرنے کیلئے
اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو ایسے ابتلاؤں میں سے گزارتا ہے جن میں اس کا ایمان چمک اُٹھتا ہے۔ اور
دنیا پر ظاہر ہو جاتا ہے کہ ابتلاؤں کی بھٹی ان کے ایمانوں کو اور زیادہ جلا دے دیتی ہے۔ جب ابتلاء آتے
ہیں، مصائب کی آندھیاں اٹھتی ہیں ، حوادث کے پہاڑ گرتے ہیں، اُس وقت ایمان رکھنے والوں کے دل
اللہ تعالیٰ کی محبت سے لبریز ہو جاتے اور ان کے ایمان از سر نو تازہ ہو جاتے ہیں۔ مگر دوسرے شخص گھبرا
جاتے ہیں، وہ پریشان ہو جاتے ہیں اور ان کی پریشان خاطری ظاہر کر دیتی ہے کہ حقیقی استقامت ان کے
دلوں میں موجود نہیں۔ پس ایمان تازہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ابتلاؤں کا سلسلہ جاری رہے۔ اور جو شخص
ان ابتلاؤں سے گھبراتا ہے وہ دنیا پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ گویا اسے حقیقی ایمان نصیب نہیں ۔
پس یہ پہلا گر ہے جسے ہماری جماعت کو یا د رکھنا چاہئے ۔ دوسرا امر جس کی طرف میں
اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ کبھی اللہ تعالٰی اپنی جماعت اور
57
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سلسلہ کو دوسروں کے ہاتھوں قائم نہیں کیا کرتا بلکہ ہمیشہ اپنے ہاتھ سے اسے بڑھاتا اور اپنے ہاتھ سے ہی
اسے ترقی کی انتہائی منازل تک پہنچاتا ہے۔ یہ بات اللہ تعالیٰ کی غیرت اور اس کی شان کے خلاف ہے
کہ وہ الہی سلسلہ کو دوسروں کے ہاتھ سے قائم کرے۔ جب بھی کوئی خدا کی جماعت دنیا میں قائم ہوئی
ہمیشہ خدا کے ہاتھ سے قائم ہوئی۔ اور گو جزوی طور پر دوسرے لوگ بھی شریک ہو جاتے ہیں مگر حقیقی امداد
اور نصرت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی ا یہ تم کو اللہ تعالیٰ نے تمام
حکومتوں سے آزاد جگہ پیدا کیا ۔ اگر رسول کریم صلی الی تم کسی منظم حکومت کے ماتحت ہوتے تو چاہے وہ
حکومت دشمن بھی ہوتی ، پھر بھی دشمن کی حکومت ایک رنگ حفاظت کا اپنی رعایا کو ضرور دیتی ہے۔ مثلا یہی
کہ ایسی حکومت میں بھی ہر شخص ایذاء پہنچانے کا مجاز نہیں ہو سکتا۔ بلکہ اگر حکومت دشمن ہو تو وہ یہی چاہے
گی کہ میں خود سزا دوں ، یہ نہیں کہ خالد بکر جو اُٹھے فساد برپا کرنا شروع کر دے۔ اس طرح حکومت کی
تنظیم میں فرق پیدا ہوتا ہے اور وہ اس کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ مثلاً افغانستان میں ہی ہمارے بعض
احمدی بھائی سنگسار کئے گئے مگر حکومت نے یہ فعل خود کیا دوسروں نے نہیں۔ پس باوجود اُس کے کہ اُس
وقت کی حکومت افغانستان کا فعل نہایت ہی ظالمانہ اور عدل و انصاف کے خلاف تھا، پھر بھی اس نے اس
حد تک کیا کہ ظلم بھی اپنے ہاتھ سے کیا دوسروں کے ذریعہ نہیں لیکن رسول کریم صلی ایام کو جو آخری
ہدایت نامہ دے کر بھیجا گیا، اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ وہ کامل طور پر اسی کی تائید و نصرت سے پھیلے، انسانی
ہاتھ کا اس میں دخل نہ ہو ۔ تب اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسے ملک میں پیدا کیا جس میں کوئی بھی حکومت الے ملک میں پیدا کیا جس میں کوئی بھی کا
نہ تھی ۔ اس میں شبہ نہیں کہ عرب کے لوگ آپس میں بعض موقعوں پر مشورہ کر لیا کرتے تھے مگر کوئی ایسا
قانون نہ تھا جس میں افراد، افراد کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔ بیشک ان میں یہ قانون تھا کہ لڑائی سے پہلے
فلاں شخص کے پاس روپیہ جمع کرا دیا جائے یا مثلاً یہ قانون تھا کہ جھنڈا فلاں شخص اُٹھائے مگر ایسا کوئی
قانون نہ تھا کہ اگر کوئی کسی کو قتل کرنا چاہے تو وہ نہ کر سکے۔ پس گوان میں تنظیم کا ایک رنگ تھا مگر افراد کی
آزادی پر حد بندی کیلئے نہیں بلکہ اپنے شہر یا قبائل کی حفاظت کیلئے ۔ ایسے ملک میں رسول کریم صلی ای سالم
کے لے دعوی نبوت کرنے کے یہ معنے تھے کہ آپ کی جان کی اُس وقت کوئی بھی قیمت نہ تھی۔ اور اگر کوئی شخص
نقصان پہنچانا چاہتا تو اُسے اُس کے ارادہ سے کوئی شخص نہ روک سکتا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ بتلانا
58
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
چاہتا تھا کہ مجھے اپنے دین کی اشاعت کیلئے کسی انسانی مدد کی ضرورت نہیں۔ اور چونکہ رسول کریم مسی استان ایلام
افضل الانبیاء اور سید الرسل ہیں اس لئے ضروری تھا کہ آپ کے زمانہ میں ایسے حالات پیدا ہوتے جو جو باقی
انبیاء کے حالات زمانہ سے ممتاز ہوتے۔ لوگ کہتے ہیں کہ باقی انبیاء کو بھی ابتلاؤں سے گزرنا پڑا۔ یہ ٹھیک
ہے مگر ان کے زمانہ کے ابتلاء اس حد تک نہیں پہنچے جس حد تک رسول کریم صلی السلام کے زمانہ میں ابتلاء تھے۔
میر انشاء اس سے یہ ہے کہ جب خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ وہ خالص اپنی نصرت اور تائید سے اپنا
سلسلہ دنیا میں پھیلائے اور یہ کہ انسانی کوششوں کا اس میں کوئی دخل نہ ہو تو اس وقت ہمارا یہ کہنا کہ موجودہ
مشکلات کے موقع پر کوئی حکومت یا انجمن ہماری مدد کرے اللہ تعالیٰ کی اس قدیم سنت کے خلاف
ہوگا ۔ خدا تعالیٰ نے بیشک ایک منظم گورنمنٹ سے ہمارا واسطہ رکھا ہے اس لئے کہ تلوار ہمارے پاس نہیں
مگر حکومت سے امداد طلب کرنا اللہ تعالیٰ کی نصرت پر بدظنی ہے اگر واقعی یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے اور اگر واقعہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دنیا کی ہدایت کیلئے بھیجا ہے تو نہ لوگوں
کے آرام دینے سے ہمیں سہولت حاصل ہو سکتی ہے۔ اور نہ گورنمنٹ کا ساتھ دینے سے ہماری مشکلات
میں کمی واقعہ ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ اس کے انبیاء کی جماعتیں تلواروں کے سایہ تلے پلا
کرتی ہیں۔ ان کیلئے پھولوں کی سیج نہیں بچھائی جاتی بلکہ کانٹوں کے بستر بچھائے جاتے ہیں۔ وہ دن اور
رات ابتلاء دیکھتے ہیں۔ صبح اور شام مصائب اپنے سروں پر منڈلاتے دیکھتے ہیں مگر وہ ڈرتے نہیں ۔ ان
کے ایمان کمزور نہیں ہوتے بلکہ وہ خوش ہوتے اور سمجھتے ہیں کہ ترقی اور سلسلہ کی اشاعت کے سامان ہو
رہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے ایک جگہ لکھا
ہے۔
وو
اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا ۔ تو مجھ سے الگ ہو جائے ۔ مجھے کیا معلوم
ہے کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار باد یہ در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا
ہے۔ پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اُٹھاتے ہیں ۔ جو
میرے ہیں وہ مجھ سے جدا نہیں ہو سکتے نہ مصیبت سے ، نہ لوگوں کے سب وشتم
سے، نہ آسمانی ابتلاؤں اور آزمائشوں سے اور جو میرے نہیں وہ عبث دوستی کا دم مارتے
59
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں کیونکہ وہ عنقریب الگ کئے جائیں گے اور ان کا پچھلا حال اُن کے پہلے سے بدتر
ہوگا
لیکن اگر ہم یہ امید کریں کہ ہمارے راستہ میں ابتلاء آئیں اور گورنمنٹ انہیں ہٹاتی جائے یا ابتلاء
آئیں اور پبلک انہیں دور کرتی چلی جائے، تو دراصل وہ چیز جس کو خدا تعالیٰ نے ایمان کے اظہار کیلئے پیدا
کیا ہے ہم اسے مٹاتے اور اپنے ایمانوں کو مخفی رکھنا چاہتے ہیں ۔ پس میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ
اس زمانہ میں مخالفوں کی طرف سے جو شور برپا ہے اور جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ یہ آخری شور ہے اس
شور کو بڑھنے دو اور بڑھنے دو، یہاں تک کہ وہ ایک طوفان کی صورت اختیار کرلے تا ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ پھر
بعد میں کہہ دیں کہ ہم نے ابھی احمدیت کو مٹانے میں پورا زور صرف نہیں کیا۔ ہم تو خدا تعالیٰ کی جماعت
ہیں۔ مجھے ایک انگریز مبصر کی وہ بات بہت پسند آتی ہے جو اس نے ایک موقع پر جبکہ جنگی قرضوں کا مسئلہ
زیر بحث تھا، کہی تھی ۔ اُس وقت بعض انگریزوں کی تجویز تھی کہ قرضہ کو اس طرح تقسیم کر دیا جائے کہ اس
وقت سے چالیس پچاس سال کے بعد اس کی ادائیگی کا موقع آئے ۔ اُس وقت اُس انگریز مبصر نے کہا یہ
بڑی بیوقوفی ہوگی کہ ہم اپنے بوجھ اپنی نسلوں پر ڈال دیں۔ اگر اس بوجھ کو دور کرنا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم
اسے دور کر دیں۔ اسی طرح میں کہتا ہوں اس وقت اگر ہم اس غلطی کا ارتکاب کریں کہ گورنمنٹ سے کہیں
کہ وہ اس مخالفت کو رو کے یا پبلک سے اپیل کریں کہ وہ اس شور کو بند کرائے تو اس غلطی کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ
ہماری آئندہ نسلوں کے سامنے مخالفوں سے کہا جائے گا کہ احمدیت کیوں نہ پھیلتی ، اس میں خدا کی تائید کا دخل
نہیں ، احمدی ایک منظم گورنمنٹ کے ماتحت رہتے تھے اور اگر کوئی ظلم کرتا تو گورنمنٹ اپنے زور سے اسے
روک دیتی تھی۔ پس ان پر کوئی ظلم کر ہی نہیں سکتا تھا ، اسی وجہ سے وہ پھیل گئے ۔ اور یہ وہ سوال ہوگا جس کا
جواب دینا ہماری نسلوں کیلئے نہایت ہی مشکل ہو جائے گا۔
پس مشکلات کا دلیری سے مقابلہ کرو، نہ تم گورنمنٹ سے درخواست کرو کہ وہ تمہاری مدد کرے اور نہ تم پبلک سے اپیل کرو
کہ وہ اس فتنہ کو روکے۔ تمہاری اپیل صرف ایک ہی ذات کے سامنے ہونی چاہئیے اور وہ تمہارا خدا ہے۔ اگر یہ سچ ہے کہ
ہم زندہ خدا کی جماعت ہیں اور یقینا سچ ہے۔ اگر یہ سچ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس نے اپنی طرف سے
60
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دنیا کی اصلاح کیلئے مبعوث کیا اور یہ یقینا سچ ہے۔ اگر یہ سچ ہے کہ ہم نے اس مامور کو جو اس نے بھیجا صدق
دل سے تسلیم کیا اور یہ یقینا سچ ہے، تو پھر یقینا یہ بھی سچ ہے کہ دنیا کی کوئی قوم ، دنیا کی کوئی طاقت اور دنیا کی
کوئی حکومت ہمیں مٹا نہیں سکتی۔ ہم رسول کریم صلی الیتیم سے وابستگی کی وجہ سے اور ان بشارات کی وجہ سے
جو پہلی کتب میں آپ کے متعلق ہیں ، وہ کونے کا پتھر ہیں کہ جو ہم پر گرے گا وہ چکنا چور ہو جائے گا اور جس
پر ہم گریں گے اسے بھی پیس کر رکھ دیں گے۔ پس یہ خیال کرنا کہ دنیا کی مخالفتیں ، دنیا کی شرارتیں اور دنیا
کی عداوتیں ہمارا کسی قسم کا نقصان کر سکیں گی ، بالکل غلط ہے۔ ہم خدا تعالیٰ کی گود میں ہیں اور جو خدا کی گود
میں ہو، اسے کوئی ہلاک نہیں کر سکتا ۔ ہم پر ابتلاء آتے ہیں تو آنے دو۔ یہ ویسے ہی ابتلاء ہیں جیسے بچہ جب
اپنی ماں کی گود میں ہوتا ہے تو بعض دفعہ وہ اس کی صحت کی خاطر اسے دودھ پلانا بند کر دیتی ہے۔ وہ اپنے
بچے کی دشمن نہیں ہوتی بلکہ اس کی صحت کی محافظ ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر خدا تعالیٰ بھی بعض اوقات ہمیں
مصائب میں ڈالتا ہے تو اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ ہماری اصلاح ہو جائے اور پیش آمدہ ابتلاؤں سے بچنے
کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم نہ اپنی اصلاح چاہتے ہیں اور نہ ان کے نتیجہ میں جو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوا
کرتے ہیں ، وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
پس میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ آپ لوگوں کو بتلاؤں کہ ان خیالات کو جانے دو کہ حکومت
سے امداد کی درخواست کی جائے یا پبلک سے کسی قسم کی اپیل کی جائے۔ اس وقت ہمارا کوئی دوست
نہیں ، نہ حکومت دوست ہے نہ پبلک ہماری دوست ہے۔ عیسائی ہمارے کس طرح دوست ہو سکتے
ہیں جبکہ ہم عیسائیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ہندو اور سکھ کس طرح دوست ہو سکتے ہیں جبکہ ہم
ان کے عقائد کو بھی غلط ثابت کرتے ہیں۔ اسی طرح کوئی سیاست ہماری کس طرح دوست ہو سکتی ہے
جبکہ ہم سب سے بڑی سیاست ہیں۔ اور جو تنظیم ہماری جماعت کے اندر ہے وہ اور کسی جماعت میں
نہیں پائی جاتی ۔ پھر پبلک بھی ہماری دوست نہیں ہو سکتی کیونکہ کونسا وہ فرقہ ہے جسے ہم فتح کرنے کا
ارادہ نہیں رکھتے ۔ یہی حال دوسرے مذاہب والوں کا ہے۔ پس کوئی جماعت نہیں جو ہمارے ساتھ
دوستی رکھتی ہو اور نہ کوئی جماعت ہمارے ساتھ حقیقی محبت کرتی ہے۔ ہمارے تعاون کی وجہ سے اگر حکومت
ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت سے ہمارا گلی طور پر تعاون ہو سکتا
61
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہے۔ اس لئے کہ اگر بعض دفعہ اتفاق ہو سکتا ہے تو بعض دفعہ اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ پس گورنمنٹ کی مدد یا
پبلک کی توجہ پر انحصار رکھنا شرک ہے۔ تمہارا تو گل محض اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہونا چاہئیے ۔ اگر یہ نہ ہو تو ہم کس
منہ سے کہہ سکتے ہیں ۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ نے اس کا تو یہ مطلب ہے کہ اے خدا! ہم تیری ہی
عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ مگر واقعہ یہ ہوگا کہ ہم خدا کی بجائے گورنمنٹ اور پبلک
۔
کی مدد کے خواہشمند ہوں گے۔ اور یہ شرک ہے۔ ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا چاہئے کہ ہم سب کے خیر
خواہ ہیں۔ لیکن ہماری خیر خواہی کے باوجود اگر وہ مخالفت پر اُترتے ہیں تو ہمیں اس کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں
کرنی چاہئیے ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم خیر خواہی کریں اور اس خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ جہاں کوئی معیوب بات
دیکھیں، اس کے خلاف آواز بلند کریں اور یہی معقول پسند انسان کا طریق ہوا کرتا ہے۔
پس ہم کو خدا کو چھوڑ کر نہ کسی کے دوست ہوئے نہ ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں۔ ہم اصول کے پابند ہیں اور
سچائی کے حامی ۔ مسلمان بعض دفعہ اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ تم تو ہمارے مفاد مشتر کہ میں ہمارے ساتھ
ہو پھر فلاں بات میں کیوں اختلاف کرتے ہو۔ ہم کہہ دیتے ہیں کہ ٹھیک ہے مگر ہماری خیر خواہی کا تقاضا یہی
ہے کہ اس امر میں خلاف ہوں ۔ یا مثلاً کشمیر کی تحریک ہی جب شروع ہوئی تو گورنمنٹ نے کہہ دیا کہ لوجی
ہم تو احمدیوں کو بڑا اچھا سمجھتے تھے مگر یہ تو ایسے نکلے۔ ہم نے ان کی باتوں کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ کیونکہ مومن
کا کام ہے کہ وہ سچائی کا حامی ہو یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام حق بھی ہے۔ اور اسی بناء پر لوگ اپنے
بچوں کا نام عبد الحق رکھ لیا کرتے ہیں ۔ پس گورنمنٹ ہو یا پبلک ، اپنے ہوں یا پرائے ، ہم سب سے معاملہ
کرنے میں ہمیشہ سچائی کے پابند رہتے ہیں۔ کشمیر کے معاملہ میں ہی ایک جگہ کشمیر کے علاقہ میں ہندوؤں پر
مسلمانوں نے زیادتی کی ہم نے اس موقع پر ہندوؤں کی تائید کی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہاں سارے
مسلمان ہمارے مخالف ہو گئے اور ایک گاؤں کے احمدی تین ماہ تک جنگلوں میں بھاگے پھرے ۔ جب وہ
شکایت لے کر آئے تو میں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کا اس لئے ساتھ دیتے ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ مظلوم ہیں
اور ان کی اعانت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔ پس ان کی مظلومیت کی وجہ سے ہم ان کے ساتھ ہیں لیکن اگر
وہ جھوٹی گواہی دلوانا چاہتے ہیں تو تم ہرگز نہ دو۔ اور جو سچی بات ہے وہ بیان کر دو کیونکہ ہمارا کام
62
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سچائی کو پھیلانا ہے۔
پس ہمارا کام ہے کہ سچائی کیلئے کھڑے ہو جائیں اور اگر سچائی کیلئے ہمیں قربانیاں بھی کرنی پڑیں تو ان
سے دریغ نہ کریں۔ کیا چیز ہے جو دشمن ہم سے لے سکتا ہے۔ وہ ہم سے مال لے لے گالیکن اگر ہم نے سچے
دل سے یہ عہد کیا ہوا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے تو یہ مال کیا چیز ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک دین
ہے جب تک وہ ہمارے پاس رکھتا ہے، ہم اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ اور جب خدا کہے گا کہ اب مال چھوڑ
دو تو ہم چھوڑ دیں گے۔ پھر اور کیا چیز دشمن ہم سے لے سکتا ہے ۔ وہ زیادہ سے زیادہ ہمیں قتل کر سکتا ہے لیکن
اس سے بڑھ کر اور کیا خوش قسمتی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ہم شہید ہو جائیں اور ابدی زندگی
پائیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو خدا تعالیٰ کی تائید میں مارا جاتا ہے اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہے ، مردہ
نہیں کیونکہ بظاہر یہ خیال آتا ہے کہ ایک انسان جو بیس سال کی عمر میں مارا گیا اگر وہ چالیس سال اور زندہ
رہتا اور اسے نیکیوں کا موقع ملتا تو وہ بہت بڑا روحانی درجہ حاصل کر لیتا۔ اور جو مقام اُسے بیس سال کی عمر
میں حاصل تھا اُس سے بہت بلند مقام کا وارث ہو کر دنیا سے اُٹھتا ۔ اس وسوسہ کو دور کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ جو شخص شہید ہو گیا اور اللہ تعالیٰ کے راستہ میں مارا گیا ، اُس کی نیکیاں جاری رہتی ہیں اور ہمیشہ
اس کا درجہ بلند ہوتا رہتا ہے۔
پس وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اسے مردہ کہنا ہی غلط ہے۔ غرض اگر ہماری جان بھی دشمن لے لیتا ہے تو
یہ کون سی بڑی بات ہے۔ بلکہ یہ تو خوشی کی بات ہے کہ ہمارا مولیٰ جو دور تھا موت کے بعد ہمارے قریب ہے۔ بلکہ یہ تو کہ تھا کے
ہو گیا۔ یا اگر ہمارے عزیز اور رشتہ دار دین کے راستہ میں مارے جاتے ہیں تو یہ سب چیزیں بھی خدا ہی
کی ہیں، ہمارا ان پر کیا حق ہے۔ دیکھ لو رسول کریم صلی السلام کو اللہ تعالیٰ نے بچے بھی دیئے ۔ اور پھر اس
نے اُٹھا بھی لئے ۔ ایک دفعہ آپ قبرستان کے قریب سے گزر رہے تھے کہ ایک بڑھیا اپنے بچے کی قبر پر
رو رہی تھی۔ آپ نے فرمایا اے عورت! صبر کر۔ وہ کہنے لگی اگر تیرا بچہ مرتا تو تجھے پتہ لگتا کہ کتنا درد ہوتا
ہے۔ آپ نے فرمایا اے بی بی! میرے گیارہ بچے مر چکے ہیں۔ اتنا کہہ کر آپ وہاں سے چلے
آئے۔ بعد میں کسی نے اسے بتایا کہ بد بخت یہ تو رسول اللہ صلی الی تم تھے۔ وہ یہ سنتے ہی دوڑتی ہوئی آئی اور
کہنے لگی یا رسول اللہ ! میں نے صبر کیا آپ نے فرمایا صبر تو وہ ہے جو شروع میں کیا جائے ورنہ رو دھو
63
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
کر تو سب کو صبر آ جاتا ہے کے۔ غرض مصائب کا وقت ہی ہوتا ہے جب صبر کا موقع ہوتا ہے۔ اور اسی موقع پر
صبر کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بہت بڑے فضل نازل فرمایا کرتا ہے پس ان باتوں کی پرواہ نہ کرو اور دشمن
جو کچھ کہتا یا کرتا ہے، اسے کہنے اور کرنے دو۔ صبر اور حلم سے ان تمام باتوں کو برداشت کرو۔ اللہ تعالیٰ تمہارا
اس ذریعہ سے امتحان لینا چاہتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے۔
گالیاں سن کر دعا
کبر کی
عادت
جو
دو
پا کے دکھ آرام دو
دیکھو تم دکھاؤ انکسار
یہی مومن کی نشانی ہوتی ہے۔ اس خیال کو جانے دو کہ گورنمنٹ سے امداد کی اپیل کی جائے بعض نے مجھے
بھی کہا ہے کہ ”زمیندار“ کے متعلق گورنمنٹ کو توجہ دلائی جائے۔ مگر میں نے کہا یہ فضول بات
ہے۔ گورنمنٹ ہماری مخالفت سے کس کس کو روکے گی ۔ آج اس نے فرض کرو پنجاب میں اس مخالفت کو
روک بھی لیا تو گل صوبہ سرحد میں ہماری مخالفت شروع ہو جائے، پرسوں یو پی میں شروع ہو جائے ، پھر کون
ہماری حفاظت کرے گا ۔ اور اگر فرض کر لیا جائے کہ گورنمنٹ آف انڈیا ہندوستان میں سے ہماری مخالفت
کو دور بھی کرے تو گل اگر چین میں ہماری مخالفت شروع ہو جائے ، افغانستان ہمارا دشمن ہو جائے، مصر اور
شام میں عداوت کی آگ مشتعل ہو جائے ، پھر کس گورنمنٹ سے کہیں گے۔ پس یہ طریق فضول ہے اگر
افغانستان کے احمدی گالیاں کھا سکتے بلکہ اپنی جانیں احمدیت کے راستہ میں قربان کر سکتے ہیں تم کوئی وجہ
نہیں کہ ہم گالیوں سے گھبرا جائیں اور اگر ہم گھبراتے ہیں تو اس کا صاف طور پر یہ مطلب ہے کہ ہم بز دل
ہیں۔
انگریزی حکومت اگر خود اپنی فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے کوئی قدم اُٹھاتی ہے تو یہ اس کا اپنا کام
ہے۔ اگر وہ سمجھتی ہے کہ احمدی ظالم ہیں تو وہ خود دخل دے اور اگر سمجھتی ہے کہ غیر احمدی ظلم کر رہے ہیں تو وہ
آپ دخل دے۔ اس طرح اگر وہ دخل دے گی تو ہم سمجھیں گے کہ یہ خدائی فعل ہے۔ اور اگر وہ دخل نہیں
دیتی تب بھی ہم یہی سمجھتے ہیں کہ یہ خدائی فعل ہے۔ پس گالیوں سے گھبرانا نہیں چاہئیے ۔ اور اگر گالیاں سن
کر تمہیں تکلیف ہوتی ہے تو قرآن مجید نے اس کا علاج بھی بتا دیا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ جہاں گالیاں دی
جا رہی ہوں وہاں سے اُٹھ کر چلے آنا چاہئیے ۔ اس اصل کے مطابق جس اخبار میں تمہیں گالیاں دی جاتی
64
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ہیں ، اگر تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے تو اُسے نہ پڑھو۔ مگر یہ کیا کہ آپ ہی ایسا اخبار خرید و اور جب اُسے
پڑھو تو غصے میں آجاؤ۔ اُس کے نزدیک تو دین کی خدمت ہی یہی ہے کہ وہ تمہیں گالیاں دیتا رہے۔ اور جب
وہ اسے خدمت دین سمجھتا ہے تو اس کا حق ہے کہ گالیاں دے ۔ غرض اُس کا کام ہے کہ وہ پتھر مارے اور
تمہارا کام ہے کہ تم پتھر کھاؤ۔ اس کا دعوی ہے کہ وہ ایک نبی کا منکر ہے اور ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی کے ماننے
والے ہیں۔ پس جو نبی کے منکروں کا کام ہے وہ منکر کرے اور جو نبی کے ماننے والوں کا نمونہ ہوتا
ہے، ضروری ہے کہ ہم دکھائیں۔ نبی کے منکروں کا کیا کام ہوتا ہے؟ یہی کہ وہ گالیاں دیتے ہیں، مارتے
اور پیٹتے ہیں۔ پس اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اپنی حیثیت کے مطابق کرتے ہیں اور اگر تم انہیں گالیوں سے باز
رکھنا چاہتے ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم چاہتے ہو نبی کے منکر وہ کام کریں جو نبی کے ماننے والے کیا
کرتے ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہو سکتا ۔ پس اگر وہ نبی کے منکر ہیں اور یقینا منکر ہیں تو ان کا کام ہے کہ وہ نبی
کے منکروں کا طریق عمل اختیار کریں۔
اگر تم کسی ایک نبی کے منکر کی مثال ہی میرے سامنے پیش کر دو کہ وہ بڑا شریف، بڑا نیک اور بڑا پارسا
تھا، تو میں مان لوں گا کہ ان منکروں کو بھی شریف بن کر رہنا چاہئیے ۔ اور تب آپ لوگوں کا حق ہے کہ ان سے
شرافت اور انسانیت کے نام پر اپیل کریں لیکن اگر سارے نبیوں کے مخالفوں کا ہمیں یہی دستور دکھائی
دیتا ہو کہ وہ گالیاں دیتے آئے ، انبیاء کے ماننے والوں کو ستاتے اور دُکھ دیتے آئے ، انہیں مارتے اور پیٹتے
رہے، ان پر پتھر برساتے رہے، اور بالمقابل ہمیں یہ نظر آتا ہو کہ نبی کے ماننے والوں نے ہمیشہ گالیاں
کھائیں، تکالیف برداشت کیں ، دُکھ سہے، رنج و غم برداشت کئے تو پھر اب بھی ہمارا کام ہے کہ ہم گالیاں
کھائیں اور ان کا کام ہے کہ وہ گالیاں دیں۔ غالب اخلاق کے لحاظ سے تو کہا جاتا ہے اچھا نہیں تھا لیکن
اس کے بعض شعر سچائی سے پر ہیں کہتا ہے۔
وہ اپنی خُو نہ چھوڑیں گے ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
سبک سر ہو کے کیوں پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو
جب انہوں نے اپنی ایک خُو بنائی ہے اور جب وہ اپنی خو نہ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تو ہم اور وہ اپنی تیار ہم
۔ = اپنی وضع کیوں بدلیں ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کی طرف سے تھے
اور یقینا تھے تو پھر آپ کے منکروں کو یقینی طور پر وہی نمونہ دکھانا چاہئیے تھا جو ہمیشہ سے انبیاء کے
65
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
منکرین دکھاتے چلے آئے ہیں ۔ ان کا فرض ہے کہ وہ ابراہیم کے منکروں کی طرح ہمارے لئے آگ
جلائیں اور اُس میں ڈال دیں ۔ اُن کا فرض ہے کہ وہ موسیٰ" کے منکروں کی طرح ہمارے پلوٹھوں کو ہلاک کر
دیں۔ ان کا فرض ہے کہ وہ عیسی کے منکروں کی طرح ہمیں صلیب پر لٹکائیں۔ پھر اُن کا فرض ہے کہ وہ
رسول کریم صلی السلام کے منکروں کی طرح ہمیں اپنے وطن سے بے وطن کر دیں۔ ہمیں موت کے گھاٹ
اُتارنے کی کوشش کریں۔ اور ہر رنگ میں تکلیف اور اذیت پہنچا کر خیال کریں کہ وہ نیکی کا کام کر رہے
ہیں۔ اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ہر ایک مخالف کا حق ہوگا کہ ہم سے پوچھے اگر مرزا صاحب نبی تھے تو کیا ان
کے منکروں نے وہ کام بھی کئے جو دوسرے انبیاء کے منکر کرتے چلے آئے ہیں۔ کیا تم اُس وقت یہ جواب
دو گے کہ ہم نے انہیں نصیحت کر کے روک رکھا تھا۔ اور اگر یہی جواب دو گے تو کون اسے تسلیم کرے گا۔ پس
جو اُن کا کام ہے وہ انہیں کرنے دو اور جتنا شور وہ مچانا چاہتے ہیں ، انہیں مچانے دو۔ اور یا درکھو کہ وہ جتنی
زیادہ ہماری مخالفت کرتے ہیں، قرآن مجید کی اس آیت کی اتنی ہی زیادہ صداقت ظاہر کرتے ہیں کہ یا
حَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِعُونَ ، لوگوں کی حالت پر
افسوس ہے کہ جب بھی ان کے پاس ہمارا کوئی رسول آیا انہوں نے اس سے ہنسی اور مذاق کیا۔ پس وہ جس
قدر ہم پر ہنسی اُڑاتے ہیں جتنی زیادہ ہماری مخالفت کرتے ہیں، اسی قدر وہ ہماری تائید اور صداقت میں
ثبوت مہیا کرتے ہیں۔ اور عقلمند کیلئے یہی مخالفت بعض دفعہ ماننے کا موجب ہو جاتی ہے۔ رسول
کریم ملی ایلام کے زمانہ کا ہی واقعہ ہے۔ جب آپ نے مختلف بادشاہوں کو تبلیغی چٹھیاں لکھیں تو اس وقت
ہر قل نے کہا کہ عرب کا کوئی آدمی بلو اؤ جس سے میں اس نبی کے حالات دریافت کروں ۔ ابو سفیان حاضر
ہوا تو اُس نے پوچھا اس کی قوم اسے مانتی ہے یا نہیں؟ ابوسفیان نے کہا نہیں ۔ نہ صرف مانتی نہیں بلکہ
مخالفت کرتی ہے۔ ہر قل نے کہا یہی انبیاء کے مخالفین کیا کرتے ہیں 2 ۔ اُس وقت ہر قل نے یہ نہیں کہا کہ
چلو جب خُود اُس کی قوم اسے نہیں مانتی تو میں کیوں مانوں ۔ بلکہ اس نے کہا کہ اگر قوم نہیں مانتی تو یہ اُس کی
صداقت کا ثبوت ہے کیونکہ ہر نبی کی قوم میں اُس کی مخالفت ہوا کرتی ہے۔
پھر علاوہ اس کے ان گالیوں کا ایک اور فائدہ بھی ہے جس سال میں خلیفہ ہوا اُسی سال
میں نے اپنی جماعت کے علماء کو جمع کیا تھا اور میں نے انہیں کہا کہ ہم سب سے ایک
66
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
سخت کوتاہی ہوئی ہے۔ اور میں نہیں جانتا کہ اس کو تاہی کی ہمیں کیا سزا ملے گی۔ انہوں نے پوچھا وہ
کیا؟ میں نے بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف مخالفوں کی طرف سے نہایت ہی گندہ لٹریچر
شائع کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی شائع ہوتا رہتا ہے مگر ہمارے پاس وہ لٹریچر محفوظ نہیں۔ اگر گل اعتراض کیا
گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتابوں میں بعض سخت الفاظ لکھے ہیں اور ہمارے پاس مخالفوں
کی گالیاں نہ ہوئیں تو ہم کس منہ سے جواب دے سکیں گے کہ یہ گالیاں نہیں بلکہ مشفقانہ زجر ہے اور میں نے
صیغہ تالیف و تصنیف کی بنیاد ہی اس امر پر رکھی تھی اور میں نے اس کا فرض مقرر کیا تھا کہ وہ کوشش سے ایسا
لٹریچر جمع کرے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو برا بھلا کہا گیا ہو۔ کچھ لٹریچر اس وقت جمع بھی کیا گیا
تھا مگر ابھی سو میں سے ایک حصہ بھی ہم اکٹھا نہیں کر سکے۔ اس کا نتیجہ دیکھ لو آج مخالف کس دیدہ دلیری
سے کہہ رہے ہیں کہ مرزا صاحب گالیاں دیا کرتے تھے۔ ان کے سامنے وہ گالیاں نہیں جو مخالفوں نے
دیں۔ وہ سخت الفاظ نہیں جن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کیا گیا۔ وہ گندی تحریرات موجود
نہیں جنہیں ایک شریف انسان سننے کی بھی تاب نہیں رکھ سکتا۔ پس اس نقص کی وجہ سے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی مشفقانہ زجر اور اظہار حقیقت کو گالی قرار دیا جاتا ہے۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو سینکڑوں خطوط ایسے آیا کرتے تھے جن میں گالی گلوچ کے سوا اور کچھ نہ ہوتا۔ بعض خطوط میں نے
بھی پڑھے ہیں۔ میں مثال کے طور پر بیان کر دیتا ہوں۔ بعض میں لکھا ہوتا تھا کہ میں فلاں تاریخ کو
آنے والا ہوں، اپنی بیوی اور بیٹی کو تیار رکھنا۔ میں انہیں ساتھ لے آؤں گا۔ اس قسم کی تحریریں اگر
ہمارے پاس موجود ہوتیں تو ہم مخالفوں کے سامنے رکھتے اور بتاتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو
کچھ فرمایا وہ اظہار حقیقت تھا۔ ایک مخالف بیشک کہہ سکتا ہے کہ یہ اظہار حقیقت نہیں مگر کم از کم وہ اس امر کو
تسلیم کریں گے کہ اس قسم کے الفاظ اظہار واقعہ کے طور پر کہے جاسکتے ہیں۔ انسان بے دین بھی ہو سکتے ہیں
کج فہم بھی ہو سکتے ہیں، بے حیا بھی ہو سکتے ہیں مگر یہ کہنا کہ اپنی بیوی کو تیار رکھنا میں اسے فلاں تاریخ لینے
کیلئے آؤں گا۔ اسے کسی پہلو کے لحاظ سے بھی اظہار حقیقت نہیں کہا جا سکتا۔ پس آج گالیاں سن کر بجائے
اس کے کہ تم گورنمنٹ سے یہ کہو کہ وہ انہیں روکے تم یہ سمجھو کہ خدا نے پھر تمہارے لئے گالیوں کے جمع
کرنے کا ایک موقع پیدا کر دیا ہے۔
67
خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
ایک بزرگ کے متعلق مشہور ہے وہ مکہ میں مقید تھے ۔ گرمی کے دن تھے انہیں سخت پیاس لگی انہوں
نے دعا کی کہ الہی ! ہماری دعوت کر، تکلیف بہت زیادہ ہے۔ اللہ تعالی نے ان کی دعا سن لی بارش ہوئی جس
کے ساتھ خوب اولے بر سے۔ انہوں نے اولوں کو اکٹھا کیا اور پھر انہیں دوستوں میں تقسیم کر دیا۔ بعضوں
لمسة
نے پوچھا کہ آپ خود کیوں نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا بس یہی خواہش ہے کہ اس خوشی میں کہ اللہ تعالیٰ نے
میری دعا قبول کر لی تمام برف دوستوں میں تقسیم کر دوں ۔ تو اس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے یہ سامان پیدا کئے
ہیں۔ بجائے اس کے کہ ان گالیوں کو بند کروانے کی کوشش کرو تم اس لٹریچر کو جمع کر لو۔ یہ لٹریچر بذات خود
پھر اس بات کا ثبوت ہوگا کہ صداقت کس طرف ہے ایک ایک لفظ ، ایک ایک گالی جسے اب تم گورنمنٹ کے
پاس لے جانا چاہتے ہو تم اسے خدا تعالیٰ کی نعمت سمجھ کر اپنی فائلوں میں محفوظ کرلو۔ یہی وقت ہے جس کے
ضائع ہو جانے کا ہمیں افسوس تھا۔ خدا تعالیٰ نے یہ موقع پیدا کر دیا ہے اب اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ آج دشمن
خوش ہے اور وہ گالیاں دے کر خیال کرتا ہے کہ ہم احمدیت کو مٹا دیں گے۔ لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ اگر
مولوی ظفر علی کی اولا د باقی رہی تو آج سے چوتھی پشت کے سامنے ”زمیندار“ کے یہ گالیوں سے بھرے
ہوئے فائل رکھنے پر وہ اپنے دادا کو گالیاں دینے نہ لگ گئے تو جو جی میں آئے کہنا۔ یہ گالیاں گالیاں نہیں
بلکہ دعائیں ہیں جو تمہیں مل رہی ہیں ۔ حضرت خلیفہ مسیح الاول فرمایا کرتے تھے۔ میرے ایک بزرگ
تھے انہوں نے ایک کام شروع کیا چند دنوں کے بعد فرمانے لگے۔ معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو یہ کام
پسند نہیں آیا۔ آپ نے پوچھا کیوں؟ انہوں نے فرمایا اس لئے کہ کسی نے اس کام کو بُرا نہیں کہا۔ پھر کہنے
لگے میرا تجربہ ہے کہ جو کام اللہ تعالیٰ کو پسند ہوا سے عام لوگ ضرور نا پسند کرتے ہیں۔ چونکہ اب کسی نے
کچھ کہا نہیں ۔ اس لئے مجھے فکر ہے کہ اللہ تعالیٰ کو یہ کام نا پسند نہ ہو۔ چار پانچ دن کے بعد پھر جو ملے تو
بڑے خوش تھے ۔ اور فرمانے لگے اللہ تعالیٰ نے وہ کام قبول کر لیا ۔ کیونکہ مجھے ایک لمبا خط اس کے متعلق
گالیوں کا ملا ہے۔ پس تم بھی اپنے نفس کو ٹولو ۔ اور اس سے پوچھو اے نفس ! کیا تیرے کسی گوشہ میں
قرآن کریم کی بے حرمتی ہے ۔ کیا تیرے کسی گوشہ میں محمدصلی السلام کی دشمنی ہے، اے نفس ! کیا تیرے
اندر بنی نوع انسان کی دشمنی ہے اگر تمہارا نفس ان تمام سوالوں کے جواب میں کہے کہ نہیں نہیں ۔ میں
سب کچھ دین کیلئے قربان کرنے کو تیار ہوں محمد صلی ا السلام سے دشمنی کیسی ، آپ کے ادنی اشارے پر جان
68