ابتلاؤں کا سلسلہ ایمان کو تازہ رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہے

حصہ 2

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
دینے کیلئے تیار ہوں اور قرآن سے دشمنی کیا ، ایک ایک لفظ پر عمل کرنا جزو ایمان قرار دیتا ہوں ۔ اور بنی
نوع انسان سے عداوت کیسی ۔ میں تو چوہڑوں اور چماروں کیلئے بھی قربان ہونے کو تیار ہوں ۔ تو پھر
یہ سمجھ لو کہ یہ گالیاں آپ کو نہیں مل رہیں بلکہ اسلام کے منکروں کو مل رہی ہیں۔ اور اگر تمہیں مخاطب کر
کے دی جاتی ہیں تو وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں جو قیامت کے دن تمہارے لئے شفاعت کا موجب ہو جائے
گا ۔ اگر ہم عام طور پر اشاعت اسلام میں لگے رہتے ہیں ، اگر ہم عام طور پر قرآن کریم کے احکام پر عمل
کرتے رہیں تو بھی جو کمزوریاں ہمارے اندر رہیں گی ان کی شفاعت کیلئے خدا تعالیٰ کے سامنے
زمیندار کے پرچے آ جائیں گے اور خدا کہے گا کہ جاؤ ان گالیوں کے بدلے میں نے اپنے بندوں کو
معاف کر دیا۔
پس تم اپنے دل کی کیفیت کو بدل ڈالو اور جیسا کہ میں نے ایک پچھلے خطبہ میں کہا تھا مومن اللہ تعالیٰ کا عاشق
ہوتا ہے۔ اپنے اندر عشق پیدا کرو۔ رسول کریم صلی السلام کی مثال دیکھ لو، جب آپ طائف میں تبلیغ اسلام کیلئے گئے
تو دشمنوں نے آپ پر پتھر برسائے ۔ آپ اس تکلیف کی وجہ سے لہولہان ہو گئے اور جب آپ آ رہے تھے تو آپ
کو الہام ہوا کہ اے محمد ! (صلی ا ہم اگر تو چاہے تو ابھی ان پر عذاب نازل کر کے ان کا تختہ الٹ دوں ۔ آپ نے
فرمایا نہیں ۔ انہوں نے جو کچھ کیا نا واقعی کی وجہ سے کیا ۱۰ ۔ کون کہہ سکتا ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی ھما السلام سے
زیادہ تبلیغ کرنے والے ہیں۔ اگر رسول کریم صلی السلام کی قوم تبلیغ کے باوجود جاہل کہلا سکتی تھی تو ہماری قوم تبلیغ کرنے
کے باوجود کیوں جاہل نہیں کہلا سکتی ۔ جتنا جتنا کوئی شخص گند ظاہر کرتا ہے اُتنا ہی زیادہ وہ اپنے آپ کو قابل رحم ثابت
کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص زیادہ بیمار ہو جائے تو کیا تم اس کا سر پھوڑ دیا کرتے ہو۔ یا زیادہ لائق ڈاکٹر سے اس
کا علاج کراتے ہو۔ پس اس وقت وہ جتنی زیادہ مخالفت کرتے ہیں تمہارا فرض ہے کہ تم اتنے ہی جوش سے
ان کیلئے دعا ئیں کرو۔ اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری سے کام لو اور اپنے حلقہ تبلیغ کو اور زیادہ وسیع کر کام لو اور
دو۔ جس وقت تمہیں یہ چیزیں حاصل ہو جائیں گی، تمہاری کامیابی یقینی ہوگی خطرات اور گالیاں ہمیشہ
آرام کی حالت میں تکلیف دیتی ہیں اور اگر انسان دیوانہ وار تبلیغ کرتا رہے تو یہ گالیاں اُسے بُری معلوم
نہیں ہوتیں۔ ریڈروں میں ہی ہم قصہ پڑھا کرتے تھے کہ کسی عورت کا بچہ عقاب لے گیا اور پہاڑ کی چوٹی پر جا بیٹھا
وہ چوٹی اتنی بلند تھی اور ایسی طرز پر واقعہ تھی کہ کوئی انسان اس پر چڑھ نہیں سکتا تھا۔ مگر جب ماں نے دیکھا کہ اس کا بچہ
69

خطبات محمود
سال ۱۹۳۳ء
عقاب کے قبضہ میں ہے تو وہ دیوانگی کی حالت میں پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گئی اور اپنے بچے کو گود میں لے
لیا۔ جب بچہ اُس نے اُٹھا لیا ، اس کی عقل قائم ہوئی اور جوش جاتا رہا۔ تو اُس نے شور مچانا شروع کر دیا کہ
مجھے کسی طرح اُتارا جائے ۔ آخر لوگوں نے بڑی مشکلوں سے اسے نیچے اُتارا۔
پس یا درکھو جب عشق پیدا ہو جاتا ہے تو تکالیف نظر نہیں آتیں۔ میں تو جب بھی یہ گالیاں پڑھتا
ہوں ، میرے دل میں گالیاں دینے والے کے خلاف کچھ بھی احساس پیدا نہیں ہوتا ۔ تب میں اپنے
نفس سے سوال کرتا ہوں کہ کیا تیرے اندر غیرت کی کمی ہے؟ اور میرا نفس مجھے یہ جواب دیتا ہے کہ
میرے اندر غیرت کی کمی نہیں بلکہ محبت کی زیادتی مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں ان پر رحم کروں۔ دیکھو اللہ
تعالیٰ اس مخالفت کے ذریعہ یہ بتانا چاہتا ہے کہ دنیا میں گند موجود ہے ۔ اگر یہ مخالفت نہ ہوتی تو
لوگ تسلی اور اطمینان کی حالت میں بیٹھ جاتے اور خیال کرتے کہ اب دنیا سے گند مٹ گیا۔ لیکن
خدا تعالیٰ نے اس ذریعہ سے بتا دیا ہے کہ مرض موجود ہے اس کے علاج کی فکر کرو۔ پس یہ
مخالفت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے ۔ اور شکر کرو کہ اللہ تعالی نے موت سے پہلے تمہیں
بیدار کر دیا۔ اگر تم اسی حالت میں مر جاتے تو خدا کو کیا جواب دے سکتے ۔ خدا تعالیٰ نے اب
تمہیں بتا دیا ہے کہ شیطان مرا نہیں ۔ پس اُسے مارنے کیلئے تیار ہو جاؤ ۔ ہمارے دشمن لوگ نہیں بلکہ
شیطان ہے۔ یہ تو جتنی زیادہ گالیاں دیتے ہیں اُتنا ہی زیادہ ہمیں ان پر رحم آتا ہے۔ یہ طریق ہے جو
ایک سچے مومن کو اختیار کرنا چاہئیے ۔ اور اسی کو اختیار کر کے کامیابی اور برکت حاصل ہو سکتی ہے۔ یہ مت کو
خیال کرو کہ دنیا تمہاری مخالف ہو گئی ہے۔ یہی گالیاں ہیں جو کھا د کا کام دیں گی ۔ اور انہیں گالیوں کی وجہ
سے انہیں کے بھائی بندوں میں سے لوگ ہمارے سلسلہ میں داخل ہوں گے۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں ایک بڑے ادیب جو محاورات اردو کی کتاب بھی چالیس جلدوں میں شائع
کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور جس کا کچھ حصہ نواب صاحب رامپور نے شائع بھی کرایا تھا ، قادیان
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے آئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن سے دریافت
کیا کہ آپ کو سلسلہ کی تبلیغ کس نے کی؟ انہوں نے کہا مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بچپن کی وجہ سے
مجھے اس جواب پر بڑی حیرت ہوئی۔ اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پوچھا کہ کس طرح ؟ تو انہوں
70

آج 10 میں سے 10 باقی