حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کی اہم ذمہ داریاں

خطبات محمود
۳۳۶
۹۱
جلد سوم
حضرت مسیح موعود کے خاندان کی اہم ذمہ داریاں
( فرموده ۲- جولائی ۱۹۳۴ء)
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲ جولائی ۱۹۳۴ء کو صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا نکاح
صاحبزادی منصورہ بیگم صاحبہ بنت نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ اور صاحبزادہ مرزا منصور
احمد صاحب ابن حضرت مرزا شریف احمد صاحب کا نکاح اپنی صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ کے
ساتھ پڑھا ہے
خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
اللہ تعالی قرآن کریم میں انسانی پیدائش کے متعلق فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ
اِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے یعنی میں نے جن و انس کو کو صرف ایک مقصد کے لئے پیدا پیدا کیا کیا ہے ہے : جو یہ ہے
کہ وہ میرے عبد بن جائیں۔ صفات الہیہ کو اپنے اندر داخل کرلیں اور میرے مظہر کامل
ہو جائیں گویا ان میں سے ہر شخص باوجود بندہ ہونے کے خدا تعالیٰ کا ظل ہو جو سطح زمین پر چل
پھر رہا ہو ۔ ایسے لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کی ذات پر یقین نہیں کہا کرتے ہیں کہ خدا کہاں ہے ہمیں
دکھا دو اور کئی مومن حیران ہو کر پوچھا کرتے ہیں کہ اس سوال کا کیا جواب ہے حالانکہ اگر وہ
صحیح معنوں میں مومن ہوں تو اس سوال کا جواب وہ خود بن جائیں کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
میں نے ہر انسان کو اپنا ظل بننے کے لئے پیدا کیا ہے۔ پس ہر کامل مومن خدا تعالی کا ظل اور
خلیفہ اللہ ہے اس کے ہوتے ہوئے کوئی شخص یہ سوال ہی نہیں کر سکتا کہ خدا دکھا دو کیونکہ اس
کی موجودگی میں یہ سوال بالکل بے معنی ہے ۔ جب سورج چڑھا ہوا ہو تو کون کہا کرتا ہے کہ مجھے

خطبات محمود
۳۳۷
جلد سوم
سورج دکھاؤ یا دریا موجیں مار رہا ہو تو کون کہہ سکتا ہے کہ مجھے دریا دکھا دو وہ تو ہر شخص کو نظر
آرہا ہوتا ہے۔ پس اگر کوئی شخص دنیا میں وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کا نظر ہو
جائے تو کوئی شخص یہ سوال نہیں کر سکتا کہ مجھے خود خدا دکھاؤ کیونکہ اس کا وجود ہی خدا تعالٰی کی
صفات کا مظلم کا مظہر ہوتا ہے اور اس کی تمام صفات اس کے اعمال سے پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی ہوتی
ہیں۔ بہر حال یہ مقصد اور غرض ہے جس کے لئے خدا تعالٰی نے ہر انسان کو پیدا کیا اور اس مقصد
کے حصول کے لئے پہلا انسان جسے ذمہ دار قرار دیا گیا قرآن مجید میں اسے آدم کے نام سے
موسوم کیا ہے۔ حضرت آدم " ظاہر ہوئے اور انہوں نے دنیا میں خدا تعالیٰ کے وجود کو ظاہر
کرنے کی پوری کوشش کی۔ وہ لوگ جن کی ہستیاں اور بہن کے آرام اور تعیش خدا تعالی کے
وجود کے ظاہر ہونے سے خطرے میں پڑتے تھے انہوں نے حضرت آدم کا مقابلہ کیا اور طرح
طرح سے اس نور کو چھپانے کی کوشش کی جو دنیا میں حضرت آدم کے ذریعہ ظاہر ہوا لیکن وہ
مخالف اپنی کوششوں میں ناکام رہے ۔ اور آدم نے جس قدر اس زمانہ میں مقدر تھا خدا تعالٰی کا
نور ظاہر کیا۔ آدم کا زمانہ گزرا تو حضرت نوح کا زمانہ آیا اس وقت بھی دنیا نے پوری کوشش
کی کہ وہ خدا تعالیٰ کے نور کو کسی طرح چھپا دے لیکن دنیا کامیاب نہ ہوئی اور خدا تعالٰی نے
اپنے جلائی نشانوں کے ذریعہ دنیا میں پھر عبودیت قائم کی پھر اللہ تعالی کے عبد دنیا میں نظر آنے
لگے۔ اس کے بعد شیطان نے پھر زور پکڑا اور ابراہیمی زمانہ تک حضرت نوح کے تمام آثار کو
اس نے اپنی دانست میں مٹا دیا تو خدا نے حضرت ابراہیم کے ذریعہ پھر دنیا میں اپنا نور قائم کیا اور
خدا کے عبد نظر آنے لگے لیکن ابراہیمی نور بھی آخر مدھم پڑ گیا اور خدا کو حضرت موسیٰ علیہ
السلام کی شکل میں اپنا نور ظاہر کرنا پڑا۔ حضرت موسیٰ کے بعد خدا تعالی نے نبیوں کا سلسلہ تواتر
کے ساتھ شروع کر دیا یہاں تک کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا زمانہ آیا اور خدا تعالی کا وجود جس
کا اثر دلوں پر نہایت ہی کمزور ہو گیا تھا پھر اپنی عظمت کے ساتھ دنیا میں نظر آنے لگا۔ لیکن
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بعد ان کے سلسلہ میں بھی کمزوری پیدا ہوئی پھر اللہ تعالی کے نور کی
روشنی مدھم پڑگئی پھر شیطان نے اپنا سرائی اسر اٹھایا تب خدا تعالیٰ نے اس آخری نور کو جو ہدایت اور و
راہ نمائی کا آخری سرچشمہ تھا یعنی محمد مصطفیٰ اللہ کی ذات مبارکہ کو دنیا کی اصلاح کے لئے
مبعوث فرمایا ۔
رسول کریم ال کو دشمنان دین حق کا مقابلہ جس سختی کے ساتھ کرنا پڑا اور جن تکالیف

خطبات محمود
۳۳۸
جلد سوم
میں سے آپ کو گزرنا پڑا ان سے تمام مسلمان واقف ہیں اور ہماری جماعت کے سامنے تو یہ
مسئلہ کئی رنگوں میں آتا رہتا ہے۔ آپ آخری روشنی تھے جو ظاہر ہوئے آپ کے بعد کوئی نور
ایسا آنے والا نہ تھا جو آپ کے نور سے منور نہ ہو۔ اسی طرح آپ کا ہدایت نامہ آخری
ہدایت نامہ تھا۔ تھا یعنی پھر دنیا میں کوئی ایسی ہدایت آنے والی نہ تھی جو آ۔ آپ کے ہدایت نامہ کے
خلاف ہو لیکن آپ کے لئے بھی مقدر تھا کہ کچھ عرصہ کے بعد لوگ آپ کے لائے ہوئے
نور سے بھی محروم ہو جائیں، پھر شیطان سر اٹھائے، پھر دنیا میں گمراہی پھیل جائے اور پھر ایسا فتنہ
منه مقدر
ظاہر ہو جو آپ کی لائی ہوئی تعلیم اور ؛ اور نیکی و ایمان کو خطرہ میں ڈال دے ۔ بلکہ ایک ایسا فتنہ
تھا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ خود رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں ۔ مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلى
قِيَامِ السَّاعَةِ أَكْبَرُ مِنْ أَمْرِ الدَّجَالِ - سے یعنی ایک دجالی فتنہ ظاہر ہونے والا ہے کہ
خلق آدم سے لے کر قیامت تک اس سے بڑا فتنہ کوئی ظاہر نہیں ہوا ہوگا۔ پس جس طرح
رسول کریم ان کا وجود سارے وجودوں سے بڑھ کر تھا جس طرح آپ کی لائی ہوئی تعلیم
سب تعلیموں سے اکمل تھی ویسے ہی آپ کے بعد ایک ایسا فتنہ ظاہر ہونے والا تھا جو دنیا کے
تمام فتنوں سے بڑا تھا۔ گویا ایک طرف جب آپ کے وجود میں رحمانی طاقتوں نے کامل طور پر
ظہور کیا تو آپ کے مقابل پر پر جو جو فتنہ اٹھنے والا تھا اس میں شیطانی طاقتوں نے اپنا پورا زور صرف
کرنا تھا۔ اس فتنہ کے مقابلہ کے لئے مقدر تھا تھا کہ رسول کریم ﷺ کی روحانی اولاد اور آپ
کے شاگردوں میں سے ایک شخص کو کھڑا کیا جائے اور اس کے ذریعہ اس دجال کا جس نے ایمان
کو خطرہ میں ڈال دیا ہو گا سر کچلا جائے۔
ہم دیکھتے ہیں آج کوئی فتنہ اور کوئی شرارت ایسی نہیں جس کا وجود پہلے زمانوں میں پایا نہ
جاتا ہو ۔ اگر آج دہریت پائی جاتی ہے تو یہ ہر ملک اور ہر زمانہ میں پائی جاتی تھی۔ فلسفیانہ طور پر
خدا تعالیٰ کے وجود کا انکار یونانیوں، ہندوستانیوں اور مصریوں میں پایا جاتا تھا اور مذہبی طور پر خدا
تعالٰی کے وجود کا انکار یونانیوں، ہندوستانیوں اور مصریوں میں پایا جاتا تھا اور مذہبی طور پر خدا
تعالٰی کے وجود کا انکار قریباً ہر ملک میں پایا جاتا تھا اور تمام ممالک میں ایسے لوگ ملتے تھے جو کہتے
تھے کہ مذہبی طور پر خدا تعالی کا وجود ثابت نہیں۔ اگر آج لوگ انبیاء کا انکار کرتے ہیں، وحی
الٹی کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور فسق و فجور میں مبتلاء رہتے ہیں تو اس قسم کے
لوگ پہلے بھی ساری قوموں میں پائے جاتے تھے۔ پہلے بھی ایسے لوگ تھے جو انبیاء کا انکار کرتے

خطبات محمود
۳۳۹
جلد سوم
پلے بھی ایسے لوگ تھے جو وحی الی کو تے
تھے، پہلے بھی ایسے لوگ تھے جو وحی الہی کو تسلیم نہ کرتے تھے، پہلے بھی ایسے لوگ تھے جو فسق و
فجور میں مبتلاء رہتے تھے۔ اور پہلے بھی ایسے لوگ تھے جو دین سے بے اعتنائی کرتے تھے اور بد
اخلاقیوں کے مرتکب ہوتے ہوتے تھے، پھر وہ کیا چیز ہے دجالی فتنہ میں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا
آدم سے لے کر قیامت تک کوئی فتنہ اس سے بڑا نہیں ہو گا۔ کوئی چیز اس فتنہ میں ہونی چاہئے
جو پہلے دنیا میں موجود نہیں تھی۔ اس حقیقت کے معلوم کرنے کے لئے جب غور کرتے ہیں تو
ہمیں دو چیزیں ایسی نظر آتی ہیں جو پہلے فتنوں میں موجود نہیں تھیں۔ ایک تو یہ کہ پہلے زمانہ میں
جو فتنے پیدا ہوتے تھے وہ مقامی ہوتے تھے مثلاً ہندوستان کا فتنہ مستقل ہوتا تھا وہ ایرانی فتنے سے
متاثر نہیں ہوتا تھا اور ایرانی فتنہ مستقل ہوتا تھا وہ یونانی فتنہ سے متاثر نہیں ہوتا تھا، اسی طرح
مصری فتنہ مستقل ہوتا تھا جو یونانی اور ایرانی فتنہ سے متاثر نہیں ہوتا تھا اس وجہ سے ان فتنوں
کا دین پر متفقہ حملہ نہیں ہوتا تھا بلکہ ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہوتی تھی جیسے ایک ملک میں ڈاکو
لوٹ مار کر رہے ہوں اور کچھ ایک طرف سے حملہ آور ہوں کچھ دوسری طرف سے۔ ڈاکوؤں
سے ملک کا امن بے شک خطرہ میں پڑ جائے گا مگر حکومت تباہ نہیں ہوگی حکومت منظم طاقتوں
سے تباہ ہوا کرتی ہے۔ پس پہلے فتنوں اور موجودہ فتنہ میں فرق یہ ہے کہ یہ فتنہ ایک منظم تحریک
کے ماتحت اپنا اثر پھیلاتا جا رہا ہے ۔ جاپان کو عیسائی نہیں مگر اس کے خیالات کی رو یورپ کے
تابع ہے، چین گو عیسائی نہیں مگر اس کے خیالات یورپ کے تابع ہیں۔ اسی طرح ایران
ہندوستان، ترکستان اور عرب عیسائی نہیں ظاہراً مسلمان ممالک ہیں مگر ان کے خیالات کی رو
یورپ کے تابع ہے۔ غرض موجودہ زمانہ میں تمام تحریکات ایک سلک میں پروئی ہوئی اور ایک
نظام کے ماتحت نظر آتی ہیں جس سے اس فتنہ کی مصیبت بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے انسان یہ خیال
کرتا تھا کہ ایرانی یا یونانی کہتے ہے مگر اب یہ کہا جاتا ہے دنیا کا ہر معقول انسان یوں کہتا ہے۔ پہلے
اگر کسی کے سامنے یہ کہا جاتا تھا کہ ایرانیوں کا یہ عقیدہ ہے تو سننے والا دل میں یہ کہہ سکتا تھا کہ
شاید باقی دنیا کا عقیدہ اس کے خلاف ہو وہ مرغوب نہ ہوتا تھا اور عملاً بھی ایسا ہی ہوتا تھا یعنی
ایک وقت میں ایک ہی بدی سارے عالم میں پھیلی ہوئی نہ ہوتی تھی۔ کسی ملک میں کوئی بدی
ہوتی تھی تو کسی میں کوئی ۔ اگر ہندوستان میں دہریت کی رو تھی تو ایران میں بد عملی کی رو تھی،
یونان میں فلسفہ کی رو تھی تو مصر میں مشرکانہ خیالات کی رو تھی۔ پس ان کے اعتراض میں
یکسانیت نہیں تھی اور مخالفت میں تنظیم نہیں پائی جاتی تھی۔ لیکن اس زمانہ میں تمام خیالات

خطبات محمود
۳۴۰
جلد سوم
ایک رو اور ایک ہی ملک کے ماتحت ہیں جہاں سے کوئی تحریک اٹھتی ہے اس کا مقصد ایک ہی
ہوتا ہے اور وہ یہ کہ دنیا کو خدا سے دور کر دیا جائے ۔ یہ چیز پہلے کبھی دنیا میں ایک وقت میں نظر
نہیں آتی۔
، دوسری چیز جو منفردانه رنگ رکھتی ہے یہ ہے کہ پہلے جتنے حملے ہوتے تھے وہ فلسفیانہ ہوتے
تھے اور فلسفہ کی ساری بنیاد واہمہ پر ہے۔ مگر اس وقت جتنے حملے ہوتے ہیں وہ سائنس کی بناء پر
ہوتے ہیں اور سائنس کی بنیاد مشاہدہ پر ہے۔ فلسفیانہ اعتراضات کے جواب میں تو انسان بڑی
دلیری سے کہہ سکتا ہے کہ یہ تمہارے ڈھکوسلے اور دل کے خیالات ہیں لیکن مشاہدہ پر بنیاد
رکھتے ہوئے جب ایک سوال پیش کیا جائے تو اس وقت اس کا جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ
کہنا کہ ”ایہ جہان مٹھاتے اگلا کن ڈٹھا کہ اس دنیا کی عیش و عشرت پر لطف ہے مرنے کے بعد
جو کچھ ہوتا ہے وہ کس نے دیکھا ہے کہ وہاں آرام و آسائش میسر آسکے گی۔ ایک فلسفیانہ خیال
ہے اور اسے سن کر ایک انسان متأثر ہو سکتا ہے مگر دوسرا یہ بھی تو کہہ سکتا ہے کہ یہ ایک
کہاوت بنائی گئی ہے حقیقت کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ لیکن ذرات عالم کی بناوٹ پر اپنے
خیالات کی بنیاد رکھتے ہوئے اور یہ ثابت کرتے ہوئے کہ دنیا کا ذرہ ذرہ ایک ایسی تنظیم کی
صورت رکھتا ہے کہ کارخانہ عالم خود بخود چلتا چلا جاتا ہے۔ جب کہا جائے کہ اس دنیا کو چلانے
کے لئے کسی بیرونی ہستی کی ضرورت نہیں تو یہ سوال ایک نیا رنگ اختیار کر لیتا ہے جو پہلے امر
میں نہیں تھا۔
پھر پہلے خدا تعالٰی کے وجود کے خلاف صرف فلسفی کھڑا ہوا کرتے تھے مگر اب علم النفس
والے بھی کھڑے ہیں، علم ہندسہ والے بھی کھڑے ہیں، علم سائنس والے بھی کھڑے ہیں، علم
طبقات الارض والے بھی کھڑے ہیں، علم ہیئت والے بھی کھڑے ہیں غرض تمام علوم مشترکہ
طور پر ایک نتیجہ پیش کرتے ہیں اور یہ حملہ پہلے سے بہت زیادہ سخت ہے۔ پہلے یہ سمجھ لیا جاتا تھا
کہ ایک فلسفی نے خدا تعالیٰ کی ہستی کا انکار کیا نہ معلوم اس کے قول میں سچائی ہے یا نہیں مگر
اب یہ کہا جاتا ہے کہ جس رنگ میں دیکھو یہی نتیجہ نکلے گا کہ خدا نہیں ۔ علم ہیئت سے دیکھو تو بھی
یہی نتیجہ نکلے گا کہ خدا نہیں، علم حیات کے ماتحت دیکھو تو بھی یہی نتیجہ نکلے گا کہ خدا نہیں، علم
طبقات الارض کے ماتحت دیکھو تب بھی یہی نتیجہ نکلے گا کہ خدا نہیں، اسی طرح اگر علم النفس
کے ذریعہ خدا کو معلوم کرنا چاہو تب بھی یہی معلوم ہو گا کہ خدا نہیں، اگر علم ہندسہ کے ذریعہ

خطبات محمود
۳۳۱
جلد سوم
دیکھو تب بھی یہی معلوم ہو گا کہ خدا نہیں، اگر علم کیمیا کے ذریعہ دیکھو تب بھی یہی معلوم ہو گا کہ
خدا نہیں۔
غرض تمام علوم ایک ہی طرف لگ گئے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جدھر
سے نکلو تمہارا دھیان مکہ کی طرف ہونا چاہئے اسی طرح آج جدھر سے کفر اٹھتا ہے ایک ہی
خیال اور ایک ہی آواز لے کر آتا ہے کہ دنیا کو کسی خدا کی ضرورت نہیں ہم آزاد ہیں ۔ وہ تمام
علوم جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی ہستی ثابت کی جاتی ہے آج ان کے ماتحت خدا تعالی کا انکار کیا
جاتا اور اس انکار کی بنیاد سائنس پر رکھی جاتی ہے ۔ مثلاً رویا اور الہام ہیں جو خدا تعالیٰ کے وجود
کا ثبوت ہیں پہلے یہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ کیا خدا تعالیٰ کی زبان ہے جو وہ بولتا ہے ۔ اس سوال کا
آسانی سے جواب دیا جا سکتا تھا یا لوگ کہہ دیتے کہ خواہیں کیا ہیں ؟ انسانی خیالات ہی ہیں۔ اس
کا بھی آسانی سے رد کیا جاسکتا تھا لیکن آج خوابوں کے متعلق انسانی علوم نے اتنی تحقیق کی ہے
کہ انسان گھبرا اٹھتا ہے ۔ آج انسانی دماغ کی بناوٹ سے ثابت کیا گیا ہے کہ بغیر اس کے کہ
خواہیں خدا تعالی کی طرف سے ہوں انسانی دماغ بہت سی خوابیں دیکھتا اور پھر وہ خواہیں اپنے
وقت پر پوری ہو جاتی ہیں۔ پس خوابوں کا پورا ہو جانا بھی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ دنیا کا کوئی خدا
ہے کیونکہ مشاہدات کے ذریعہ انہوں نے اس کو باطل ثابت کیا ہے ۔ گو وہ الہام جو مذہب کا
آخری سہارا تھا اسے بھی دلائل کی رو سے باطل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ غرض آج
کفر اپنے تمام ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور یہ حملہ اپنی کمیت اور کیفیت کے لحاظ سے بے مثال
ہے۔ پہلے حملوں میں آدمی کم ہوتے اور وہ متفرق طور پر حملہ کرتے تھے۔ ایرانی اور رنگ میں
حملہ کرتا تھا اور جاپانی اور رنگ میں مگر اب تمام دنیا متفقہ طور پر حملہ کرتی اور ایک ہی محاذ پر
جنگ لڑتی ہے۔ پھر پہلے حملے فلسفہ تک محدود تھے مگر اب علم معیشت کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا
ہے، علم حیات کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا ہے، علم النفس کے ماتحت بھی حملہ کیا جاتا ہے غرض
جتنے رائج الوقت علوم ہیں ان سب کو استعمال کیا جاتا ہے۔ پس اس میں کچھ شبہ نہیں کہ اس فتنہ
کے برابر دنیا کا کوئی فتنہ نہیں۔ اس عظیم الشان فتنہ کے متعلق جب رسول کریم سے
دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ اللہ ! اس کا کیا علاج ہو گا اور وہ کون لوگ ہوں گے جو اس
بے مثال فتنہ کا مقابلہ کریں گے جو پھر خدا تعالی کی طرف لوگوں کی توجہ کو پھیرا دیں گے، پھر
ایمان دنیا میں از سر نو قائم کر دیں گے، پھر مخلوق کو اس کے خالق سے ملا دیں گے تو رسول کریم

خطبات محمود
٣٣٣
جلد سوم
نے سلمان فارسی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھا اور فرمایا - لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مُعَلَّقَا بِالثَّرَيَّا
لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ هولاء - شه لاء - شہ اور بعض جگہ رجال من فارس کے الفاظ آتے ہیں یعنی
ایمان اگر ثریا سے بھی معلق ہو جائے گا تب بھی سلمان فارسی کی نسل یعنی اہل فارس میں سے
کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں گے جو ایمان کو دنیا میں قائم کر دیں گے ۔ اس بہت بڑے۔ فتنے کا
ذکر کر کے جس کے سننے کے بعد صحابہ کے ہوش اڑ گئے تھے اور وہ اس قدر خوفزدہ ہوئے تھے کہ
ایک دفعہ رسول کریم ا نے دجال کا ذکر کیا اور اس کے فتن کی تفصیلات بیان کیں اور اس
کے بعد آپ گھر تشریف لے گئے اور گئے اور کئی گھنٹے کے بعد جب آپ واپس تشریف لائے تو آپ نے
دیکھا کہ صحابہ کے رنگ اڑے ہوئے ہیں اور وہ سخت پریشانی کی حالت میں بیٹھے ہیں۔ آپ"
نے فرمایا ۔ تم کو کیا ہوا کہ اس طرح گھبرائے ہوئے ہو ؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! آپ
کے بیان نے تو ہماری جانیں نکال دیں ہم نہیں سمجھتے کہ اتنے بڑے فتنے کے بعد ایمان کے بچاؤ
کی صورت کیا ہوگی ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب دجال آیا اگر اس وقت میں زندہ ہوا تو
انا حجيجه شو میں تمہاری طرف سے اس سے بحث کروں گا اور اگر میں زندہ نہ ہوا تو ہر
مومن اپنی اپنی طرف سے لڑے۔
یہ جو فرمایا کہ اگر میں زندہ ہوا تو تمہاری طرف سے اس سے بحث کروں گا دراصل اس
سے بھی وہی مراد ہے جو سورہ جمعہ کی آیت کو آخرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ له سے مراد
ہے یعنی رسول کریم ﷺ کا بروز کامل ۔ آپ کا مطلب یہ تھا کہ اگر اس وقت ایسا شخص
مبعوث ہو چکا ہو جسے میرا وجود کہا جاسکے تو وہ اس وجال کا مقابلہ کرے گا۔ ورنہ سوائے اس کے
اور کوئی صورت نہ ہوگی کہ مسلمان اس دجال سے لڑ کر مرجائیں۔
اس عظیم الشان فتنہ کے مقابلہ کے لئے رسول کریم ﷺ نے یہ پیشگوئی کی ہے یا یوں کہنا
چاہئے کہ اپیل کی ہے کہ میں یہ امید کرتا ہوں کہ جب یہ فتنہ فتنہ عظیم پیدا ہو گا تو اہل فارس میں
سے کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں گے جو تمام قسم کے خطرات اور مصائب کو برداشت کرتے
ہوئے پھر دنیا میں ایمان قائم کر دیں گے۔ میں سمجھتا ہوں یہ خالی پیشگوئی ہی نہیں بلکہ رسول کریم
کی ایک آرزو ہے، ایک خواہش ہے ایک امید ہے اور یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ خدا کا
رسول ابنائے فارس سے کیا چاہتا ہے۔ اس فتنہ سے خطرات کے لحاظ سے بہت کم، نتائج کے لحاظ
سے بہت بہت کم، زمانہ اور اثرات کے لحاظ سے بہت بہت کم، رسول کریم ال کے زمانہ میں بھی فتنہ

خطبات محمود
٣٣٣
جلد سوم
اٹھا۔ صحابہ نے اس وقت جو نمونہ دکھایا وہ تاریخ کی کتابوں میں آج تک لکھا ہے رسول کریم
ایک جنگ میں جو فتح مکہ کے بعد ہوئی شامل ہوئے وہ لوگ جو فتح مکہ کے بعد مسلمان
نے
ہوئے تھے اور ابھی ایمان ان کے دلوں میں پوری مضبوطی سے قائم نہیں ہوا تھا وہ اور ان کے
علاوہ کچھ کا فر رسول کریم ﷺ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا۔ یا رسول اللہ ا ؟ ہمیں
بھی اس لشکر میں شامل ہونے کی اجازت دیجئے جس نے ہوازن کا مقابلہ کرنا ہے۔ رسول کریم
نے انہیں شامل ہونے سے روکا رو کا مگر جب انہوں نے زیادہ اصرار کیا تو آپ نے شامل
ہونے کی اجازت دے دی۔ دس ہزار کا لشکر تو وہ تھا جس نے مکہ فتح کیا تھا اور دو ہزار یہ لوگ
تھے۔ کہ گویا دس بارہ ہزار کا لشکر میدان جنگ میں چل پڑا۔ جس وقت ہوازن کے قریب پہنچے
تو وہاں ایک درہ تھا جس کے گرد طائف کی اقوام نے اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے تھے اور اچھے
ہوشیار تیر انداز سڑک کے دونوں طرف چل پڑے تھے ۔ صحابہ کا دس ہزار کا لشکر کا لشکر وہ تھا جس کا
ایک ایک شخص کئی کئی کفار کا مقابلہ کر چکا تھا اور اس لحاظ سے ہوازن کا مقابلہ ان کے لئے
مشکل نہیں تھا لیکن اب دو ہزار کمزور ایمان والے بھی ان میں شامل ہو گئے تھے ۔ ایسے لوگ
ان میں شامل ہو گئے تھے جن کے دلوں میں کبر اور غرور موجود تھا اور جو ایک دوسرے کی طرف
دیکھ دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ مدینہ والے لڑائی کیا جائیں اور پھر وہ اپنے ساتھیوں کو آواز دیتے
ہوئے کہتے اے مکہ والو! آج جرأت اور شجاعت دکھانے کا دن ہے۔ اس غرور اور تکبر کی
حالت میں جونہی وہ تیر اندازوں کی زد میں پہنچے ہوازن کے تجربہ کار تیر اندازوں نے بے تحاشا
ان پر تیروں کی بارش شروع کر دی۔ یہ دیکھتے ہی ان کی ساری بہادری جاتی رہی اور وہ ڈر کر
میدان جنگ سے بھاگ نکلے۔ دو ہزار گھوڑوں کا صفوں کو چیرتے ہوئے گزرنا کوئی معمولی امر
نہیں تھا نتیجہ یہ ہوا کہ باقی دس ہزار آدمیوں کے گھوڑے بھی برک گئے اور بے تحاشا بھا گئے
لگ گئے یہاں تک کہ صرف بارہ آدمی رسول کریم ﷺ کے پاس رہ گئے۔ اسلامی لشکر اس
وقت کسی بزدلی کی وجہ سے میدان جنگ سے نہیں بھاگا بلکہ اس لئے بھاگا کہ دو ہزار گھوڑوں
کے بھاگنے نے ان کے گھوڑوں کو مرعوب کر دیا اور وہ بھی میدان میں ٹھہر نہ سکے ۔ ایک صحابی کا
بیان ہے ہم اپنے گھوڑوں کو روکنے کے لئے ان کی باگیں کھینچتے اور اتنے زور سے کھینچتے کہ ان
کی گردنیں ٹیڑھی ہو جاتیں مگر جونہی باگ ڈھیلی ہوتی وہ پھر بھاگ پڑتے ۔ ہم حیران تھے کہ کیا
کریں۔ اتنے میں رسول کریم ﷺ نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور دشمن کی طرف بڑھنا

خطبات محمود
ام نداد
جلد سوم
شروع کیا اس وقت بعض صحابہ نے آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑلی اور کہا یا رسول الله ال
! یہ خطرے کا وقت ہے اب مناسب نہیں کہ آپ آگے بڑھیں مگر رسول کریم ﷺ نے
فرمایا مجھے چھوڑ دو نبی پیچھے نہیں ہٹا کرتا پھر آپ نے بلند آواز سے کہا۔
دو
انا النبيُّ لا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب شه
میں نبی ہوں جھوٹا نہیں میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔ پھر آپ نے کہا۔ عباس! بلند آواز
سے کہو کہ اے
اے
انصار ! خدا کا رسول اللہ تمہیں بلاتا ہے ۔ اس وقت آپ نے مکہ والوں کو
آواز دینے کے لئے نہ کہا کیونکہ مکہ والے ہی تھے جنہوں نے اس جنگ میں فتح کو شکست سے
بدل دیا تھا پس آپ نے انصار کو مخاطب کیا اور حضرت عباس سے کہا کہ انصار کو آواز دو کہ خدا
کا رسول تمہیں بلاتا ہے۔ حضرت عباس کی آواز بہت بلند تھی جب انہوں نے زور سے کہا کہ
اے انصار ! خدا کا رسول ال تمہیں بلاتا ہے تو صحابہ کہتے ہیں یا تو ہماری یہ حالت تھی کہ ہم
گھوڑے موڑتے تھے اور وہ نہیں مڑتے تھے جو نہی یہ آواز بلند ہوئی کہ اے انصار ! خدا کا
رسول ال تمہیں بلاتا ہے ہمیں یوں معلوم ہوا کہ قیامت کا دن ہے اور صور اسرائیل پھونکا
جا رہا ہے۔ ہم میں سے جو شخص اپنی سواری کو لوٹا سکا اس نے واپس لوٹا کر اور جس نے دیکھا کہ
اس کی سواری نہیں مڑتی اس نے تلوار سے اس کی گردن کاٹ کر رسول کریم ﷺ کی طرف
بڑھنا شروع کیا یہاں تک کہ چند منٹ میں ہی میدان لشکر اسلامی سے بھر گیا۔ شہ یہ وہ آواز
تھی جو خدا کے رسول ﷺ نے دی۔ اور اس کی قدر انصار نے یہ کی کہ جس وقت یہ آواز
ان کے کانوں میں پنچی انہوں نے کسی چیز کی پرواہ نہ کی ۔ اگر ان میں سے کسی کی سواری مرسکی
تو سواری پر چڑھ کر ورنہ اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کی گردنیں اڑاتے ہوئے چند منٹ میں ہی
رسول کریم اللہ کی آواز پر جمع ہو گئے ۔
دور هم
اس آواز سے زیادہ شان کے ساتھ، اس آواز سے زیادہ یقین کے ساتھ ، اس آواز سے
زیادہ اعتماد کے ساتھ، اس آواز سے زیادہ محبت کے ساتھ، اس آواز سے زیادہ امید کے ساتھ ،
خدا کے رسول ﷺ نے ۱۳ سو سال پہلے کہا تھا ۔ لوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ
رِجَالٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارَسُ - شاه وہ وقت جب میری امت پر آئے گا، جب اسلام مٹ جائے
گا، جب دجال کا فتنہ روئے زمین پر غالب آجائے گا، جب ایمان مفقود ہو جائے گا، جب رات کو

خطبات محمود
۳۲۵
جلد سوم
انسان مومن ہو گا اور صبح کافر، صبح مومن ہو گا اور شام کو کافر اس وقت میں امید کرتا ہوں کہ
اہل فارس میں سے کچھ لوگ ایسے کھڑے ہو جائیں گے جو پھر اس آواز پر جو میری طرف سے
بلند ہوئی ہے لبیک کہیں گے پھر ایمان کو ثریا سے واپس لائیں گے۔ ان الفاظ میں رسول کریم
نے خالی کر جل نہیں کہا بلکہ دجالی کہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اشاعت اسلام کی
ذمہ داری رجل فارس پر ہی ختم نہیں ہو جائے گی بلکہ اس کی اولاد پر بھی وہی ذمہ داری عائد
ہوگی اور ان سے بھی رسول کریم ال اسی چیز کی امید رکھتے ہیں جس کی امید آپ نے رجل
فارس سے کی۔ یہ وہ آواز ہے جو محمد رسول اللہ ﷺ نے اس ناامیدی کی تصویر کھینچنے کے بعد
جس سے صحابہ کے رنگ اڑ گئے اور ان کے دل دھڑکنے لگ گئے تھے ان کے دلوں کو ڈھارس
دینے کے لئے بلند کی اور یہ وہ امید و اعتماد ہے جس کا آپ نے ابنائے فارس کے متعلق اظہار
کیا۔ میں آج اس امانت اور ذمہ داری کو ادا کرتا ہوں اور آج ان تمام افراد کو جو رجل فارس
کی اولاد میں سے ہیں رسول کریم اس کا یہ پیغام پہنچاتا ہوں۔ رسول کریم ﷺ نے امت
محمدیہ کی تباہی کے وقت امید ظاہر کی ہے کہ لَنَا لَهُ رِجَالٌ مِّنْ فَارَس اور یقین ظاہر کیا ہے کہ
اس فارسی النسل موعود کی اولاد دنیا کی لالچوں، حرصوں اور ترقیات کو چھوڑ کر صرف ایک کام
لئے اپنے آپ کو وقف کر دے گی اور وہ کام یہ ہے کہ دنیا میں اسلام کا جھنڈا بلند کیا جائے۔
ایمان کو ثریا سے واپس لایا جائے اور مخلوق کو آستانہ خدا پر گرایا جائے ۔ یہ امید ہے جو خدا کے
رسول نے کی۔ اب میں ان پر چھوڑتا ہوں وہ اس کا کیا جواب دیتے ہیں۔ خواہ میری اولاد ہو یا
میرے بھائیوں کی وہ اپنے دلوں میں غور کر کے اپنے فطرتوں سے دریافت کریں کہ اس آواز
کے بعد ان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
کے
اس میں شبہ نہیں کہ اس وقت دنیا اپنی تمام خوبصورتیوں کے ساتھ ننگی ہو رہی ہے اور اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت خدا تعالیٰ کی حالت نعوذ باللہ اس کوڑھی کی سی ہے جسے گھر سے
باہر پھینک دیا گیا ہو ۔ آج دین کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام فرماتے ہیں۔
بیکے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کے
در کار خود بادین احمد کار نیست
اسی طرح فرماتے ہیں۔

خطبات محمود
سوم سر
جلد سوم
ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید
دین حق بیمار و بیکس ہمچو زین العابدیں
ان حالات میں ان پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ان کے دلوں میں کسی قسم کے
احساسات ہونے چاہئیں یہ ہر شخص اپنے ظرف کے مطابق خود سمجھ سکتا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ جب ایک کمزور انسان کسی کو بلندی پر گامزن دیکھتا جب ایک دولت مند
کی دولت اور عہدہ دار کے عہدہ پر نظر ڈالتا ہے تو اس کے دل میں لانچ آتا ہے اور وہ کہہ اٹھتا
ہے کہ میں بھی کیوں ایسا نہ بنوں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ بے شک ایسا ہوتا ہے مگر یہ ساری
چیزیں اس وقت بھی تھیں جب ہوازن کے سامنے صحابہ صف آراء تھے۔ ان کے سامنے ان
کے بیوی بچے تھے ان کے سامنے بھی یہ بات تھی کہ اگر وہ ہوازن کے تیر اندازوں کے سامنے
ہوئے تو ان کے سینے چھلنی ہو جائیں گے اور وہ چند منٹوں میں ہی خاک و خون میں لوٹیں گے مگر
ان تمام امور کے باوجود انہوں نے رسول کریم کی آواز پر اپنی بیویویں اور بچوں کو بھلا
دیا اور ایک ہی مقصد اپنے سامنے رکھا کہ جس طرف خدا کا رسول بلاتا ہے اسی طرف جائیں۔
آج دجالی فتنه جس رنگ میں دنیا پر غالب ہے اس کی تصویر کھینچنے کی مجھے ضرورت نہیں۔ کوئی
چیز آج اسلام کی باقی نہیں نہ تمدنی احکام قائم ہیں، نہ سیاسی احکام قائم ہیں، نہ اقتصادی احکام
قائم ہیں اور نہ شخصی احکام قائم ہیں، ہر چیز میں آج تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پس جب تک اسے
مٹانے کے لئے ہمارے اندر دیوانگی نہ ہوگی، جب تک ہمیں اس تہذیب مغربی سے بغض نہیں
ہو گا اتنا بغض کہ اس سے بڑھ کر ہمیں کسی اور چیز سے بغض نہ ہو اس وقت تک ہم کبھی
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ہم میں سے جو بھی شخص مغربی تہذیب کا دلدادہ ہے، جو بھی اس تہذیب
سے متأثر ہے وہ روحانی میدان کا اہل نہیں۔ جس تہذیب نے اسلامی تمدن کی شکل کو بدل دیا
جب تک اس کی ایک ایک اینٹ کو ہم ریزہ ریزہ نہ کر دیں کبھی چین اور اطمینان کی نیند سو نہیں
سکتے۔ وہ لوگ جو یورپ کی نقالی کرتے ہیں، جو مغربیت کی رو میں بہتے چلے جاتے ہیں وہ کبھی
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ہمارے تن بدن میں تو ان کی ہر چیز کو دیکھ کر آگ لگ جانی چاہئے کیونکہ
ہم اور مغربیت ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے یا ہم زندہ رہیں گے یا مغربیت زندہ رہے گی۔
یہ مت خیال کرو کہ ہم تو انگریزوں کے دوست ہیں پھر مغربیت کے متعلق میں ایسے خیال
کیوں رکھتا ہوں کیونکہ انگریز اور مغربیت میں فرق ہے۔ انگریز انسان ہیں اور ایسے ہی انسان

خطبات محمود
۳۴۷
جلد سوم
ہیں جیسے کہ ہم اور اس لحاظ سے انگریز ہدایت پاسکتے ہیں لیکن مغربیت ہدایت نہیں پاسکتی وہ
شیطان کا ہتھیار ہے اور جب تک اسے توڑا نہیں جائے گا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی اولاد میں سے اگر کوئی شخص مغربیت کی نقل کا ذرہ بھی
مارہ اپنے اندر رکھتا ہے تو وہ مسیح موعود کا حقیقی بیٹا نہیں کہلا سکتا کیونکہ اس نے اس آواز کو
نہیں نا جسے پھیلانے کے لئے حضرت مسیح موعود مبعوث ہوئے۔ پس میں وضاحت سے ان کو یہ
پیغام پہنچاتا ہوں اور وضاحت سے ہر ایک کو ہو شیار کرتا ہوں کہ میں ہر ایسے خیال اور ہر ایسے
شخص سے بیزار ہوں جس کے دل میں مغربیت کی نقل کا ذرہ بھی مادہ پایا جاتا ہے اور جو دین کی
خدمت کرنے کے لئے تیار نہیں خواہ وہ میرا بیٹا ہو یا میرے کسی عزیز کا۔ لیکن میں نے ہمیشہ یہ
دعا کی ہے اور متواتر کی ہے کہ اگر میرے لئے وہ اولاد مقدر نہیں جو دین کی خدمت کرنے والی
ہو تو مجھے اولاد کی ضرورت نہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی مجھے اس دعا کی آخر دم تک
توفیق عطا فرمائے ۔ ہمارے سامنے ایک فتنہ ہے اتنا بڑا فتنہ کہ اس کے برابر دنیا میں اور کوئی فتنہ
نہیں اگر ہم اس کام کی سرانجام دہی کے لئے کھڑے نہیں ہو جاتے اور اس فتنہ کے مقابلہ کی
ضرورت دلوں میں محسوس نہیں کرتے تو میں سمجھ نہیں سکتا کہ ہم دنیا میں ذرہ سی عزت کے بھی
مستحق ہو سکتے ہیں۔
اس وقت اسلام کے مقابل پر بیسیوں جھنڈے بلند ہیں جب تک وہ تمام جھنڈے سرنگوں
نہیں ہو جاتے، جب تک تثلیث کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہو جاتا، جب تک بت پرستی کا جھنڈا
سرنگوں نہیں ہو جاتا، جب تک اسلام کے سوا باقی تمام جھنڈے سرنگوں نہیں ہو جاتے، جب
تک سب دنیا میں تکبیر کے نعرے بلند نہیں ہو جاتے ہم کبھی اپنے فرائض کو پورا کرنے والے
سمجھے نہیں جاسکتے ۔ یہ وہ چیز ہے جس کو میں آج پیش کرتا ہوں اور اگرچہ میں پہلے بھی اسے پیش
کرتا رہا ہوں لیکن کچھ دنوں سے ایک طاقت مجھے مجبور کر رہی ہے کہ میں واضح طور پر پھر یہ
بات پیش کردوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہاماً فرمایا ہے ۔ سلام علی
ابْرَاهِيمَ مَا فَيْنَاهُ وَنَجَيْنَاهُ نَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ تَفَرَّدُنَا بِذَالِكَ فَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ
مصلى الله
ابراہیم یعنی مسیح موعود پر خدا تعالیٰ کی طرف سے سلامتی ہو ۔ صافيناۃ ہم نے اسے اپنے
لئے خالص کر لیا وَ نَجَيْنَاهُ مِنَ الغَم اور ہم نے اسے غم سے نجات دی تَفَر دُنَا بِذَالِک یہ

خطبات محمود
۳۴۸
جلد سوم
سمارا کام ہم نے خود کیا فَا تَتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی پس اے ابراہیم سے تعلق رکھنے
والو! اس چیز کو اپنا مقام بناؤ جس کو ابراہیم نے بنایا تھا ۔ وہ مقام کیا ہے ؟ اس کو قرآن کریم نے
ان الفاظ میں کھولا ہے رَبَّنَا اتى اسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ
الْمُحَرَّمِ : رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ فَاجْعَلُ أَفْئِدَةً مِنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمْ وَارْزُقُهُمُ
مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ ۔ الله حضرت ابراہیم علیہ السلام دعا کرتے تے ہوئے کہتے ہیں
اے میرے رب ! میں نے اپنی اولاد کو ایک ایسی وادی میں لا بسایا ہے جس میں کوئی کھیتی نہیں
ہوتی۔ اے میرے رب! اس لئے کہ تاوہ اس وادی میں رہتے ہوئے دنیا کے تمام جھگڑوں اور
دنیا کے کمانے کے جھمیلوں سے آزاد رہیں۔ اے خدا تو ان کے دلوں کو ایسا بنا کہ یہ تیری
عبادت کرنے والے اور تیرے نام کو دنیا میں بلند کرنے والے ہوں۔ مگر اے خدا یہ بھیک کا
ٹھیکرا لے کر دوسروں کے پاس نہ جائیں بلکہ تیری طرف سے عزت والا رزق انہیں ملے تا ان
کے دلوں میں تشکر کا جذبہ پیدا ہو اور یہ کہیں کہ ہم تو دنیا کی طرف نہیں گئے تھے مگر خدا تعالی دنیا
کو ہماری طرف کھینچ لایا ۔ یہ وہ ابراہیمی مقام ہے جسے خدا تعالی نے ہمارے سامنے رکھا۔ یہاں گو
ظاہری طور پر وادی غیر ذی زرع نہیں لیکن روحانی طور پر اب بھی موجود ہے ۔ زرع والی
دادی کون سی ہوتی ہے ؟ وہی جہاں لوگ ملازمتیں کرتے اور دنیا کمانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔
مگر جب انسان ان کاموں کو چھوڑ دیتا ہے جن سے دنیا کمائی جائے تو وادی غیر زرع میں چلا جاتا
ہے پس ابراہیمی مقام جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کھڑا کیا گیا اور آپ کی اولاد سے
جس مقام پر کھڑے رہنے کی امید کی مید کی گئی یہ ہے کہ وہ دنیا کمانے کے خیالات سے علیحدہ ہو کر
صرف دین کے پھیلانے کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔ تب خدا تعالی کا یہ وعدہ پورا ہو گا
کہ وہ خود لوگوں کو ان کی طرف کھینچ کر لائے گا اور آپ ان کے لئے رزق کا سامان مہیا فرمائے
گا۔
میرے اس بیان سے وہ لوگ مستثنیٰ ہیں کہ جو سلسلہ کی ضرورتوں کے لئے نوکری کریں
لیکن ان کو اپنے اخلاص سے ثابت کرنا چاہئے کہ وہ دنیا کو نفس کی خاطر نہیں بلکہ خدا تعالٰی کی
خاطر قبول کر رہے ہیں۔ یعنی انہیں ہر وقت پا برکاب رہنا چاہئے کہ جب ان کی ضرورت دین کو
ہو سب کچھ چھوڑ کر دین کی خدمت کے لئے آجائیں۔
نادان کہتے ہیں کہ انگریز کی نوکری کرنے سے روٹی ملتی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ خدا کی

خطبات محمود
۳۴۹
جلد سوم
نوکری کرنے سے انسان کو روٹی ملتی ہے۔ لیکن اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ دین کی نوکری کرنے
سے انسان کو ذلیل روٹی ملتی ہے تو کیا ہم نے خدا تعالی کے رسول کے ہاتھ پر یہ عہد نہیں کیا کہ
اگر دین کے لئے ہمیں ذلت بھی برداشت کرنی پڑے گی تو ہم برداشت کریں گے۔ گو میرے
نزدیک دینی خدمت کے ذریعہ روٹی کھانا ذلت نہیں ذلت دنیا کی نوکریوں میں ہے نہ کہ خدا کی
نوکری میں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق کاہلواں ( قادیان کے قریب ایک گاؤں)
کے ایک سکھ نے مجھے سنایا کہ ایک دفعہ بڑے مرزا صاحب نے ہمیں بلا کر کہا غلام احمد کو جاکر
سمجھاؤ کہ کوئی نوکری کرلے ورنہ میرے مرنے کے بعد اسے اپنے بڑے بھائی کے ٹکڑوں پر بسر
کرنی ہوگی۔ وہ کہتا میں ان کے پاس گیا اور کہا آپ کے والد صاحب ناراض ہوتے ہیں آپ
نوکری کیوں نہیں کرتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ سنتے ہی ہنس پڑے اور فرمانے لگے
والد صاحب کو یونہی فکر ہے میں نے تو جس کا نوکر ہونا تھا ہو گیا۔ وہ سکھ یہ سن کر واپس چلا گیا
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد صاحب سے کہنے لگا وہ کہتے ہیں جس کا نوکر میں نے
ہونا تھا ہو چکا ہوں۔ یہ سن کر باوجود دنیا داری کے خیالات کے انہوں نے ایک آہ بھری اور کہنے
لگے کہ اگر وہ کہتا ہے کہ میں نوکر ہو گیا ہوں تو ٹھیک کہتا ہے وہ جھوٹ بولنے والا نہیں۔
فرض ابراہیمی نسل ہونے کے لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کا فرض ہے
کہ وہ اپنی زندگی اس طرح بسر کرے کہ گویا وادی غیر ذی زرع میں رہتی ہے اور اپنے آپ کو
دین کے لئے وقف کر دے لیکن ہر کام تیاری سے آتا ہے اگر ہم کام وہ کرنا چاہیں جو رحمانی ہو
لیکن طرز ہماری وہ ہو جو شیطانی ہو تو ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں دنیا اس وقت امارت اور
حکومت کے خیالات میں مبتلاء ہے، دنیا اس وقت تکلفات میں مبتلاء ہے، دنیا اس وقت مغربی
تہذیب کی دلدادہ ہو رہی ہے اگر ہم عملاً اس تہذیب اور اس امارت اور حکومت کی طرف
جائیں تو ہمارے ارادوں میں برکت کس طرح ہو سکتی ہے ۔ شیطان کا گلا گھونٹنے کے لئے شیطانی
ہاتھ کام نہیں آیا کرتا بلکہ شیطان کا گلا رحمانی ہاتھوں سے گھونٹا جاتا ہے۔ پس جب تک ان
امنگوں سے انسان عاری نہ ہو جائے جو اپنے اندر دنیا دارانہ رنگ رکھتی ہیں اس وقت تک
انسان دین کے کام کا اہل نہیں سمجھا جاسکتا۔ اسلام اسی وجہ سے دنیا میں کامیاب ہوا کہ اس نے
محبت و پیارہ کو قائم کیا۔ اور امارت و غربت کے امتیازات کو مٹا دیا ۔ آئندہ بھی اگر اسلام کامیاب

خطبات محمود
۳۵۰
جلد سوم
ہو گا تو اسی وجہ سے ۔ پس وہ شخص جو نوابی کے خیالات اپنے اندر رکھتا ہے جو خادمیت کے لئے
اپنے نفس کو تیار نہیں پاتا تو میں نہیں سمجھ سکتا وہ کسی طرح کامیاب ہو سکتا ہے۔ ہاں خادمیت
بعد اگر خدا تعالی کسی مقام پر انسان کو خود بٹھاتا ہے تو وہ دوسری بات ہے ۔
کے
سید عبد القادر صاحب جیلانی فرماتے ہیں بعض دفعہ خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے اے عبد القادر !
تجھے میری ذات کی قسم تو اچھے سے اچھا کپڑا پہن اور میں پہن لیتا ہوں۔ بعض دفعہ کہتا ہے اے
عبد القادر جیلانی ! تجھے میری ذات کی قسم تو اچھے سے اچھا کھانا کھا اور میں کھا لیتا ہوں۔ یہی مقام
ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ملا ۔ آپ کو بھی خدا تعالیٰ نے عبد القادر کہا اور ایک رویا
میں میرا نام بھی عبد القادر رکھا گیا ہے۔ اس کے یہی معنے ہیں کہ اگر خدا تعالی کے کہ اچھا کھانا
کھاؤ تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اچھا کھا ئیں اور وہ کہے کہ اچھا کپڑا پہنو تو ہمارا فرض ہے کہ اچھا
کپڑا پہنیں۔ اسی طرح اگر وہ کہے کہ معمولی کپڑا پہنو تو یہ بھی ہمارا فرض ہے کہ اس حکم کی بھی
اطاعت کریں۔ پس ہماری کامل فرمانبرداری خدا کے لئے ہو ۔ اگر وہ کہے کہ آسمان پر بیٹھو تو ہم
آسمان پر بیٹھ جائیں اگر وہ کہے کہ تحت الثریٰ میں چلے جاؤ تو ہم تحت الثریٰ میں چلے جائیں۔
وہی ابراہیم والا مقام حاصل ہو کہ خدا نے انہیں کہا اسلِمُ انہوں نے کہا أَسْلَمْتُ لِرَبِّ
الْعَلَمِينَ - سلام ہمیں اس سے کوئی غرض نہ ہو کہ ہم دکھ میں پڑتے ہیں یا سکھ میں، ہمیں
عزت حاصل ہوتی ہے یا ذلت بلکہ ہم دیکھیں کہ ہمارا خدا ہم سے کیا چاہتا ہے۔ پھر جس رنگ
میں وہ ہمیں رکھنا چاہے اس میں ہم خوش رہیں۔ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری
وقت کا یہ الہام ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے خاندان کے متعلق ہی ہے کہ
1
مردم
بتو
ماید
خویش
را
و
بیش را
تو دائی حساب کم
یعنی اے خدا! اب میں دنیا سے جاتی دفعہ اپنا اہل و عیال تیرے سپرد کرتا ہوں تو جس حالت
میں چاہے انہیں رکھیو چاہے تو اونچے مقام پر رکھ چاہے تو نیچے مقام پر ۔ یہ چیز ہے جسے ہر وقت
اپنے سامنے رکھنا ہمارا کام ہے اور جب تک ہماری اولادیں اس مقصد کو اپنے سامنے نہیں
رکھتیں وہ ان انعامات کو حاصل نہیں کر سکتیں جو حضرت مسیح موعود کی اولاد کے لئے مقدر
ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ ظاہری اولاد کو بھی ایک فخر حاصل ہوتا ہے لیکن وہ فخر اسی وقت تک

خطبات محمود
۳۵۱
جلد سوم
ہوتا ہے جب تک وہ دین کے راستہ پر گامزن رہتی ہے۔ چنانچہ رسول کریم اللہ سے ایک
دفعہ صحابہ نے پوچھا یا رسول الله الله ! عرب قبائل میں سے بڑے کون ہیں؟ آپ نے فرمایا
جو بحالت کفر بڑے تھے وہی اب بھی بڑے ہیں بشرطیکہ ان میں نیکی پائی جاتی ہو اور انہوں نے
اسلام قبول کر لیا ہو ۔ آلے بے شک خاندانی بڑائی بھی ہوتی ہے مگر وہ مشروط ہوتی ہے نیکی اور
تقویٰ کے ساتھ ۔ اگر وہ اس امر کی پرواہ نہیں کرتے اور اگر وہ دنیا کے کیڑوں اور کتوں کی طرح
دنیا پر گرے جاتے ہیں تو وہ دوسروں سے زیادہ سزا کے مستحق ہوتے ہیں۔
اس میں شبہ نہیں۔ یہ خدا کا کام ہے اور اگر ہم اس کام کو نہیں کریں گے تو اور لوگ
کھڑے کر دیئے جائیں گے ۔ لیکن وہ دن بد ترین دن ہو گا جب خدا کہے گا کہ رجال فارس نے
اشاعت دین سے اپنا منہ موڑ لیا آؤ اب ہم دوسروں کو یہ کام کرنے کا موقع دیں۔ یہ خدا کی
دین ہے اور اس کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں کام کرنے کا موقع دیا ورنہ وہ شخص جو یہ سمجھتا
ہے کہ وہ قربانی کر رہا ہے تو چاہے وہ کام کرتے کرتے مٹی میں مل جائے اور منہ سے مومن
ہونے کا دعوی کرے وہ منافق ہے کیونکہ اس نے خدا تعالیٰ کی عطا کو قربانی کا نام دیا قربانی کرنے
والا ہمیشہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتا ہے۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں - الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِّنَ
اليد السفلى - هله
پس ہمیں دین کی خدمت کرتے ہوئے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ہم قربانی کر رہے ہیں بلکہ یہ
سمجھنا چاہئے کہ خدا تعالی کا احسان ہے کہ وہ ہم سے کام لے رہا ہے۔ اگر تم اس حقیقت کو نہیں
سمجھتے، اگر تم دین کے لئے فقیر ہونا برداشت نہیں کر سکتے، اگر تم دین کے لئے بھیک مانگنا پسند
نہیں کر سکتے، اگر تم دینی خدمت کو ہفت اقلیم کی بادشاہی سے زیادہ اعزاز والا کام نہیں سمجھتے تو
تمہارے اندر ایک جو کے دانے کے برابر بھی ایمان نہیں سمجھا جاسکتا۔ لوگ کہتے ہیں سوال بری
چیز ہے اور میں بھی سمجھتا ہوں کہ سوال بری چیز ہے لیکن اگر خدا اور اس کے دین کے لئے
ہمیں سوال کرنا پڑے تو یہ کام بھی ہمارے لئے عزت کا کام ہے ۔
پس یہ مت خیال کرو کہ تم دین کی خدمت کر کے کوئی قربانی کر رہے ہو۔ یہ خدا کا احسان
ہے جو تم سے کام لے رہا ہو مگر مجھے افسوس ہے میں نے بعضوں کو دیکھا ہے وہ اپنے نفس میں یہ
سمجھتے ہیں کہ وہ قربانی کر رہے ہیں اور کہتے ہیں آؤ اب فلاں قربانی بھی کرلیں حالانکہ اگر کسی
شخص کے سامنے پلاؤ زردہ، کباب اور مرغ وغیرہ پکا ہوا پڑا ہو اور دال بھی ہو تو کیا وہ کہا کرتا ہے

خطبات محمود
۳۵۲
کہ آج قربانی کرکے ہم مرغ کھا لیتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو دو باتوں میں سے ایک ضرور
ہوگی یا تو وہ فریب خوردہ ہے یا پاگل ہو گا کیونکہ یا تو پاگل یہ کہہ سکتا ہے کہ دال چھوڑ کر پلاؤ
وغیرہ کھانا قربانی ہے یا فریب خوردہ شخص جو اصلیت سے ناواقف ہو اس طرح کہہ سکتا ہے۔ اگر ے ناواقف ہو اس طرح کہہ سکتا ۔
دین کوئی قیمتی شے ہے، اگر دنیا کا ایک خدا ہے تو جب خدا تعالی کی طرف سے ایک منادی پکارتا
ہے کہ آؤ اور خدا کے دین پر جمع ہو جاؤ تو اس آواز پر لبیک کہنے والا قربانی نہیں کرتا بلکہ اللہ
تعالیٰ کے احسان اور اس کے لطف وکرم سے حصہ پاتا ہے اور اگر وہ ایک منٹ کے لئے بھی
سمجھتا ہے کہ قربانی کر رہا ہے تو وہ منافق ہے ۔ پس اگر تم میں سے کوئی شخص یہ خیال کرتا ہے کہ
وہ دین کی خدمت کر کے قربانی کر رہا ہے تو اس کا کوئی ایمان نہیں اس کو اس راستہ سے ہٹ جانا
چاہئے۔ لیکن اگر دنیا جس کو ذلت سمجھتی ہے تم اسے عزت سمجھو، جس کو دنیا بیکاری خیال کرتی
ہے تم اسے کام سمجھو اور جسے وہ قربانی سمجھتی ہے اسے تم انعام قرار دو تب تم حقیقی معنوں میں
مومن کہلا سکتے ہو ۔ کیا وہ جرنیل جس کے ہاتھوں پر جرمن فتح ہوا یہ سمجھتا تھا کہ جرنیل بن کر
اس نے قربانی کی ۔ اگر دنیاوی جرنیل اپنے عہدوں پر قائم ہو کر کام کرنا قربانی نہیں سمجھتے تو وہ
لوگ جن کے سپرد قلوب کی فتح ہو وہ کیونکر اپنے کاموں کو قربانی قرار دے سکتے ہیں۔ کیا
انگریزوں میں سے بیگ اور جرمنوں سے ہنڈن برگ کی جگہ اگر کوئی شخص کام کرنا چاہتا ہے تو وہ
اسے قربانی سمجھتا۔ میں سمجھتا ہوں اس اعزاز کے حاصل کرنے کے لئے اگر ممکن ہو تا تو ہر شخص
اپنی آدھی عمر نذر کے طور پر پیش کر دیتا۔ اسی طرح ممکن ہوتا تو وہ اپنی بیوی اور بچوں کی جان
پیش کر کے بھی اس درجہ کو حاصل کرتا اور پھر اسے اپنی قربانی قرار نہ دیتا۔ اگر دنیوی جرنیلوں
کے مقام پر کھڑا ہونا انعام سمجھا جاتا ہے تو کیا خدا تعالیٰ کے جرنیلوں کے مقام پر کھڑا ہونا قربانی
کہلا سکتا ہے۔ پس وہ شخص جو دین کی خدمت کر کے اسے قربانی قرار دیتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا منہ
چڑاتا ہے اور اس کی ہتک کرتا ہے گویا نعوذ باللہ من ذالک خدا تعالیٰ کا انعام تو معمولی چیز ہے مگر
اس شخص کی جان کی بہت بڑی قیمت ہے کہ وہ اپنی کوششوں کو وقیع قرار دیتا ہے اور خدا تعالیٰ
انعام کو چھوٹا سمجھتا ہے۔ خدا تعالیٰ اسے ہفت ! قلیم کی بادشاہت سے بھی زیادہ انعام دیتا ہے
مگر وہ انعام کو نہیں دیکھتا اور اپنی معمولی کوششوں کو قربانی اور ایثار سمجھنے لگ جاتا ہے ۔ پس یہی
نہیں کہ تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم مغربیت سے علیحدہ رہو گے، تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم
دین اسلام کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھو گے، تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم نوع انسان کے خیر خواہ رہو
کے انعام

خطبات محمود
۳۵۳
جلد سوم
گے، تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم فخر اور خیلاء کے خیالات کو اپنے اندر پیدا نہیں ہونے دو
گے، بلکہ ان تمام کاموں کے باوجود تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم اپنی خدمات کو ایک ذلیل اور
کھوٹا پیسہ تصور کرو گے اور کہو گے کہ خدا تعالیٰ کو تم نے ایک کھوٹا پیسہ دیا مگر اس نے تمہیں
دولت بے حساب دی۔
یہ ہے وہ آواز جو تمہیں محمد ﷺ نے دی، اور یہ ہے وہ آواز جو مسیح موعود نے دی، یہ
ہے وہ آواز جو خدا تعالیٰ نے دی، اگر خدا اور اس کے رسول اور اس کے مسیح موعود کی پکار کے
بعد بھی کسی کے دل سے لبیک کی آواز بلند نہیں ہوتی تو وہ ایک مردہ دل ہے خواہ وہ کتنے ہی
اچھے لباس میں موجود ہو ۔
کیا لطیف نمونہ ہے جو حضرت بدھ 11 نے دکھایا ۔ بدھ اپنے باپ کے اکلوتے بیٹے تھے ۔
جب خدا تعالیٰ کی تڑپ ان کے دل میں پیدا ہوئی تو وہ اپنے گھر سے نکل گئے اور مدتوں جنگل اور
بیابان میں عبادتیں کرتے رہے۔ آخر خدا تعالیٰ نے ان پر اپنا الہام نازل کیا اور انہیں نبوت کے
مقام پر فائز کر کے دنیا کی اصلاح کے لئے مامور کیا۔ اس زمانہ کے حالات کے لحاظ سے آپ نے
اپنے متبعین کو حکم دیا کہ دنیا نہ کماؤ بلکہ دن بھر دین کا کام کرو اور جب بھوک لگے تو بھیک مانگ
کر کھالو۔ جب ان کی شہرت سارے ہندوستان میں پھیل گئی تو ان کے باپ نے بھی جو بہار کے
علاقہ میں تھا انہیں بلا بھیجا اور آخر وہ بھی ان کی مریدی میں داخل ہو گیا۔ جب بدھ وہاں سے
واپس آنے لگے تو ان کے باپ کو خیال آیا کہ گدی کے متعلق کوئی فیصلہ ہونا چاہئے ۔ اس زمانہ
میں قانون تھا کہ یا باپ خود گدی پر بیٹھتا یا اپنے بیٹے یا پوتے کو گدی بخش دیتا اس صورت کے
علاوہ گدی نشین ہونے کی کوئی صورت نہ تھی۔ بدھ کے باپ نے جب دیکھا کہ یہ تو گدی پر
بیٹھیں گے نہیں۔ اس نے اپنے پوتے کو بلایا اور اسے فقیرانہ لباس پہنا کر اور کشکول ہاتھ میں
دے کر کہا اپنے باپ کے پاس جا اور کہہ کہ میں بھی اپنا حق مانگنے آیا ہوں۔ گویا مطلب یہ تھا کہ
بادشاہت کے لئے آر آپ اپنا حق میری طرف منتقل کر دیں ۔ بدھ کا طریق تھا کہ جب کسی کو اپنے
سلسلہ میں شامل کرتے تو اس کا سر منڈوا دیتے ۔ جب بیٹا ان کے پاس آیا تو انہوں نے کہا کیا تو
مجھ سے بھیک مانگنے آیا ہے ؟ اس نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا۔ اچھا تو جو کچھ میرے پاس ہے وہ
میں دے دیتا ہوں۔ یہ کہہ کر اپنے ایک شاگرد کو بلایا اور کہا کہ اس کا سر مونڈھ دو اور اسے
بھکشو بنا دو۔ جس کے معنے یہ تھے کہ بادشاہت اس کے خاندان سے نکل گئی ۔ باپ نے جب یہ

خطبات محمود
۳۵۴
جلد سوم
سنا تو وہ رو پڑا اور ان سے یہ عہد لیا کہ آئندہ کسی نو عمر کو بھکشو نہ بنائیں۔ تو اللہ تعالٰی کے دین
کے متعلق جو کام ہمارے ذمہ ہے وہ اتنا عظیم الشان ہے اور اس کی ذمہ داری اتنی وسیع ہے کہ
میں افسوس کرتا ہوں ہمارے دل ابھی اس کا اندازہ نہیں کر سکے۔ میں دیکھتا ہوں جو لوگ دین
کی خدمت بھی کرتے ہیں وہ خیال کرتے ہیں کہ گویا انہوں نے قربانی کی حالانکہ قربانی ہمیشہ اعلیٰ
چیز کہلاتی ہے۔ اگر دین کے لئے کام کرنا قربانی ہے تو گویا دین اوٹی ہے مگر ان کا درجہ اس سے
بلند ہے۔ یہ احساس اگر ایک لمحہ کے لئے بھی ہمارے اندر رہتا ہے کہ ہم دینی کام کر کے قربانی
کرتے ہیں تو یقینا ہم ایمان سے بے بہرہ اور نابینا ہیں۔
پس پہلے تو میں ان سے جنہیں خدا کے رسول نے آواز دی اور کہا کہ لناله رجال من
فارس کہتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھیں ان کے سامنے ایک بہت بڑا کام
ہے۔ دنیا کی عزتیں اور دنیا کی بڑائیاں کوئی چیز نہیں خدا کے در کی غلامی سب سے زیادہ عزت
والی چیز ہے۔ اگر تم دنیا کماؤ بھی اور بھی کچھ بن جاؤ تو یا محمد کے خدام سے تمہاری
عزت بڑھ سکتی ہے پھر ان نشانات کو دیکھو جنہوں نے دور دور کے اندھوں کو روشنی بخش دی
جس سے یورپ اور امریکہ کے نابینا بینا ہو گئے اگر پاس والے اللہ تعالی کے اس نور سے فائدہ نہ
اٹھائیں تو کس قدر افسوس ناک بات ہوگی۔ پس پہلے تو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
جسمانی اولاد کو مخاطب کرتا ہوں لیکن چونکہ ہر شخص جو بچے دل سے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی بیعت کرتا اور آپ کے اوامر پر کار بند ہوتا ہے آپ کی روحانی اولاد میں داخل ہے
اس لئے روحانی طور پر تمام جماعت احمد یہ رجال فارس میں داخل ہے پس روحانی اولاد ہونے
کی نسبت سے میں باقی تمام جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو ۔ کب تک یہ
غفلت شعاریاں چلی جائیں گی، کب تک تمہارے چہروں پر مردنیاں چھائی رہیں گی، کب تک
خدا تعالیٰ کے دین کو تحقیر اور تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور تم خاموش رہو گے، کب تک
تم اپنی حقیر خدمات کو قربانیاں قرار دو گے، کب وہ دن آئے گا کہ تم دین کے لئے بیتاب ہو جاؤ
گے اور کب وہ دن آئے گا کہ تم کمر ہمت باندھ کر اس کام کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے
ہو گے جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا میں مبعوث ہوئے۔ پس میں انہیں بھی
کہتا ہوں کہ خدا کی ایک آواز بلند ہوئی ہے اٹھو اور اس آواز کو سن کر وہی کہو جو تم سے پہلے
راست بازوں نے آج سے تیرہ سو سال پہلے کہا تھا کہ ربَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى

خطبات محمود
۳۵۵
جلد سوم
لِلإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَا مَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ
الْأَبْرَارِ، رَبَّنَا وَآتِنَا مَا وَعَدَتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ القِيمَةِ ، إِنَّكَ
لا تُخْلِفُ الْمِيعَادَہ کے اس تعلیم کو اپنے دل میں پیدا کرو یہاں تک کہ تمہارا ذرہ ذرہ اس
تعلیم پر لبیک کہہ اٹھے۔ پھر اپنی اولادوں کے کانوں میں یہ تعلیم ڈالو اور وہ اپنی اولادوں کے
کانوں میں ڈالیں یہاں تک کہ ہمارے کانوں میں سوائے خدا کی آواز کے اور کوئی آواز نہ
گونجے۔ ہماری آنکھوں میں سوائے اس نور کے اور کوئی نور نہ چھکے۔ جب تک یہ حالت پیدا
نہیں ہوتی ہم مٹی کے بت ہیں جو بڑے بڑے کام کرنے کا دعوی کرتے ہیں سڑے ہوئے مردار
ہیں جو دنیا کو زندہ کرنے کے مدعی بنتے ہیں۔
میں اس کے بعد ان نکاحوں کا اعلان کرتا ہوں جن کے لئے یہ اجتماع کیا گیا ہے گو بظاہر اس
خطبہ کا نکاح کے ساتھ کوئی تعلق معلوم نہیں ہوتا لیکن حقیقی طور پر اس کا نکاح کے ساتھ گھرا
تعلق ہے کیونکہ حقیقت زوجیت خدا تعالی کے تعلق میں ہی ہے یہی وجہ ہے کہ خدا تعالٰی
شادیوں کے ذکر میں نمازوں کا خصوصیت سے ذکر کرتا ہے۔ اگر ہم دنیا میں زوجیت کا تعلق قبول
کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں خدا اور اس کے رسول کی محبت میں سرشار رہنا
ہمیں گوارا نہ ہو اور حقیقی خوشی تو اس وقت تک ہمیں حاصل نہیں ہو سکتی جب تک اسلام دنیا
میں قائم نہیں ہو جاتا۔ اس وقت تک دنیا کی خوشیاں بھی ہمیں غم میں مبتلاء کر دیں گی۔ حضرت
عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کے متعلق لکھا ہے وہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد ایک دفعہ
میدہ کی روٹی کھارہی تھیں کہ ان کے آنسو بہنے لگ گئے۔ کسی نے پوچھا آپ کیوں روتی ہیں۔
انہوں نے کہا رسول کریم ﷺ کے وقت چکیاں نہیں ہوتی تھیں ہم سل بٹہ پر دانے کوٹ
لیتے اور بھوسی پھونک سے اڑا کر آٹا گوندھ کر روٹی پکا لیتے۔ اب میدہ کی روٹی میرے گلے میں
پھنس رہی ہے اور مجھے خیال آتا ہے کہ اگر رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں میدہ ہوتا تو میں
آپ کو اس کی روٹی پکا کر کھلاتی ۔ شاہ ایک میدہ کی روٹی کتنی حقیر چیز ہے مگر حضرت عائشہ کے
گلے میں وہ بھی پھنس گئی اس لئے کہ انہیں رسول کریم اس کا وقت یاد آگیا۔ پھر کیا دنیا کی
تمام نعمتیں ہمارے گلے میں نہیں پھننی چاہئیں۔ دنیا کی نعمتیں اور حکومتیں کس کے لئے ہیں؟ یہ
سب خدا اور اس کے رسول کے لئے اور اس کے شاگرد کامل مسیح موعود کے لئے ہیں۔ پھر
کیوں نہ ہم ان سب نعمتوں کو لا کر خدا اور اس کے رسول کے قدموں میں ڈال دیں۔ حضرت

آج 10 میں سے 10 باقی