حضرت مسیح موعودؑ کے خاندان کی اہم ذمہ داریاں

حصہ 2

خطبات محمود
۳۵۶
جلد سوم
عائشہ دنیا کو نصف ایمان سکھانے والی تھیں ۔ عائشہ رسول کریم ﷺ کی پیاری بیوی تھیں ان
کا نمونہ ہمارے لئے پاک نمونہ ہے۔ کیا محبت تھی ان کے دل میں ایک میدہ کی روٹی بھی وہ
رسول کریم ان سے جدا ہو کر نہ کھا سکیں اور اس کے کھاتے ہوئے بھی ان کی آنکھوں میں
آنسو بھر آئے ۔ پھر کیا دنیا کی بڑی سے بڑی نعمتیں دیکھ کر ہماری آنکھوں میں آنسو نہیں بھرنے
چاہئیں۔ جب تک اس دنیا میں ہماری وہ حالت نہ ہو جو حضرت عائشہ کی تھی اس وقت تک
حقیقی معرفت کے حصول سے ہم دور ہیں۔ اگر خدا ہمیں اچھا پہناتا ہے تو ہم بے شک پہنیں،
اچھا کھلاتا ہے تو ہم بے شک کھائیں مگر ہمارے دل میں یہ درد ہونا چاہئے کہ دنیا پر دجال قابض
ہے کاش ہمیں طاقت ہو تو ہم دنیا کی ہر چیز محمد ال اور آر ور آپ کے شاگردوں کے لئے مخصوص
کر دیں۔ بے شک خدا ہمارا آتا ہے اور وہ ہمیں اچھی چیز کھلاتا یا پہناتا ہے تو ہمیں کھانی یا پہننی
چاہئے مگر باوجود اس کے ان چیزوں کو ہمارے گلوں میں پھنسنا چاہئے اور ہمارے دل میں تڑپ
ہونی چاہئے کہ جب تک ان کپڑوں کے بننے والے اور کھانوں کو تیار کرنے والے مسلمان نہیں
ہو جاتے جب تک ہر تا گا جو دوسرے تاگا میں پرویا جاتا ہے ایک مسلمان کے ہاتھ سے پر دیا نہ
جائے اور اس پر لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ نہ پڑھا جائے جائے ہم چین، اطمینان اور
راحت کے بستر پر نہیں سو سکتے ۔
ان کھانوں کے کھاتے وقت اور ان کپڑوں کے پہنتے وقت ہمارے دل میں ایک آگ ہوئی
چاہئے ایک سوزش ہونی چاہئے کہ ہر نعمت خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی اس کی کنجی محمد ا کے
ہاتھ میں ہو۔ یہ چیز ہے جسے ہمیں اپنے اندر پیدا کرنا چاہئے ۔ اگر ہم اسے پیدا کر لیں تو ہماری
عقل اور ہمارے فہم و فراست میں ایک برکت رکھ دی جائے گی۔ ورنہ یہ ایک طبعی بات ہے کہ
خوشی کے موقع پر زیادہ رنج پیدا ہوتا ہے ۔ جب مومن کو کوئی خوشی پہنچتی ہے تو اسے خیال آتا
ہے کہ کیا اس خوشی میں محمد ال اور حضرت مسیح موعود شریک ہیں یا نہیں۔ اگر وہ شریک
ہوں تو ہمارے لئے خوشی ہے اور اگر وہ اس میں شریک نہ ہوں تو خوشی رنج کو بڑھانے والی اور
ہمارے دلوں کو مغموم کرنے والی ہوگی۔ ایک خاوند جس کی بیوی مر جاتی ہے یا ایک عورت جس
کا خاوند مر جاتا ہے جب وہ اپنے بچوں کی شادیاں کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی ان
کے آنسو بھی بہہ رہے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کاش ! ان بچوں کی والدہ یا والد زندہ ہوتا۔ یہی
حال مومن کا ہوتا ہے اسے کوئی خوشی پہنچے ساتھ ہی اسے رنج بھی ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ کیا

خطبات محمود
۳۵۷
جلد سوم
محمد ال اور حضرت مسیح موعود ان خوشیوں میں شامل ہیں یا نہیں۔ اگر نہ ہوں تو وہ رسمی
خوشی مناتا ہے حقیقی خوشی اسے حاصل نہیں ہوتی۔
پس یہ بے جوڑ خطبہ نہیں بلکہ اس کا نکاح کے ساتھ بہترین تعلق ہے۔ اس خطبہ کے بعد
اور اس ذمہ داری کی حقیقت واضح کرنے کے بعد کہ ساری ذمہ داریاں اسی میں آجاتی ہیں میں
ان نکاحوں کا اعلان کرتا ہوں جن کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔
اس کے بعد حضور نے نکاحوں کا اعلان فرمایا اور مجمع سمیت لمبی دعا کی۔
الفضل ۲۶ - اگست ۱۹۳۴ء صفحه ۳ تا ۱۰)
له الفضل ۲۶۔ اگست ۱۹۳۴ء صفحہ ۳
ته الذريت : ۵۷
مسلم كتاب الفتن باب في بقية من احاديث الدجال
بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الجمعه زیر آيت " وآخرين منهم لما يلحقوا بهم" میں حدیث کے الفاظ یہ ہیں
لوكان الإيمان عند الثريا لناله رجال او رجل من هولاء"
ه مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال وصفته و ما معه
له الجمعة :
که طبری جلد ۳ صفحه ۶۹۲ مطبوعہ بیروت
که بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى و يوم حنين اذا عجبتكم۔
سیرت ابن هشام عربی جلد ۴ صفحه ۸۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
شاه
لله تذکره صفحه ۱۰۹۹۰۸ - ایڈیشن چهارم
ه ابراهیم : ۳۸
البقرة : ١٣٢
له بخارى كتاب المناقب باب المناقب وقول الله تعالى يايها الناس۔۔۔۔۔
ه بخاری کتاب الزكوة باب لا صدقه الا عن ظهر غنى
لله
The life of BUDDHA (p۔190,193)
By A Ferdinand Herald (Translated from French by PAUL C,BLUM)
كله ال عمران : ۱۹۵۹۹۴
گاه ترمذی ابواب الزهد باب ما جاء في معيشة النبي صلى الله عليه وسلم واهله

آج 10 میں سے 10 باقی