دنیا کے ہر گوشہ کے احمدی خاص قربانیوں کیلئے تیار رہیں
خطبات محمود
۲۸۲
۳۳
دنیا کے ہر گوشہ کے احمدی خاص قربانیوں کیلئے تیار رہیں
(فرموده ۲۶ - اکتوبر ۱۹۳۴ء)
١٩٣٤ء
تشد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
پچھلے خطبہ میں میں نے جماعت کو صبر اور تحمل کی ہدایت کی تھی اور نصیحت کی تھی کہ
لوگ سوٹے لے کر نہ پھریں اور ان تمام احکام کی جو حکومت برطانیہ کے نمائندوں کی طرف
سے دیئے جائیں، اطاعت کریں۔
میں آج کے خطبہ سے پہلے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے اس فعل پر
اظہار خوشنودی کرتا ہوں کہ باوجود اشتعال انگیزی کے سامانوں کے پیدا ہونے کے انہوں نے
صبر و تحمل سے کام لیا اور سوائے شاذو نادر کے یا سوائے کسی غلط فہمی کے پیدا ہو جانے کے ان
کی طرف سے کوئی بات ایسی نہیں ہوئی جو میرے لئے موجب شرمندگی اور ان کیلئے موجب
پریشانی ہو۔ بیشک ہم ان دنوں میں نہتے تھے، بیشک حکومت نے اپنے زور اور طاقت سے باوجود
اس کے کہ یہ ہمارا گھر تھا ہمیں خود حفاظتی کی تدابیر سے محروم کر دیا تھا، پھر بھی میں جانتا ہوں
کہ ہماری جماعت کے سچے اور مخلص ممبر خدا تعالیٰ کے فضل سے شیر ہیں اور شیر بغیر ہتھیاروں
کے ہی لڑا کرتا ہے۔ میں نے سلسلہ کے مصالح کے لحاظ سے آپ کی زبانیں بند کردی تھیں،
آپ کے ہاتھ باندھ دیئے تھے لیکن باوجود اس کے میں جانتا ہوں کہ آپ کے دل اخلاص اور
اس محبت کے وفور کی وجہ سے جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات اور
سلسلہ سے ہے، ایسے جوش سے پڑ تھے کہ جس کے سامنے دنیا کی کوئی دیوار اور کوئی قلعہ ٹھر
خطبات حمود
۲۸۳
سال ۱۹۳۴ء
نہیں سکتا۔ آپ کی فرمانبرداری ذلت اور بے چارگی کی فرمانبرداری نہیں تھی بلکہ طاقت کے
ساتھ فرمانبرداری تھی۔ جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے، پولیس کے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا
جب آپ بغیر ہتھیاروں کے ان کے ساتھ مل کر پہرہ دیتے تھے۔ انہوں نے ہمارے دوستوں
سے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ جو آپ کی خدمت کیلئے آئے ہیں، آپ کو کیا ضرورت ہے کہ
تکلیف کریں خصوصاً اس صورت میں کہ آپ کے پاس ہتھیار بھی نہیں ہیں اور آپ کے
خلاف اس قدر جوش پھیلایا جا رہا ہے اور خطرہ ہے آپ کیوں نہتے پھرتے ہیں۔ مگر جب ان کو
جواب دیا جاتا ہے کہ ہم آپ کی ہمدردی کے محمد ممنون ہیں مگر اپنے مقدس مقامات کی حفاظت
ہمارا بھی فرض ہے اور ہم اس کیلئے مجبور ہیں۔ تو ان پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا آپ لوگ
ہمدردی کہتے ہیں ہمارے دلوں میں آپ لوگوں کے متعلق جو جذبات ہیں وہ ہمدردی سے بہت
زیادہ ہیں اور ہم انہیں بیان نہیں کر سکتے۔
اس کے بعد میں اس امر کا ذکر کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے حالات میں جو
بہت اشتعال دلانے والے تھے، پولیس کے افسروں اور ماتحتوں کا رویہ بہت اعلیٰ درجہ کا اور
قابل تحسین رہا ہے۔ ان میں سے بیشتر حصہ اس بیہودگی کو محسوس کرتا تھا جو اس جگہ جلسہ کی
اجازت دینے میں ہوئی ہے، وہ قانون اور تہذیب سے گرے ہوئے الفاظ جو ہمارے متعلق
استعمال کئے گئے ان سے وہ خود دکھ محسوس کرتے تھے۔ ان میں سے بعض مجھے ملنے بھی آئے
بعض علیحدگی میں ملے اور بعض عام مجالس میں ان کے علاوہ ان میں سے بہت سے ہماری
جماعت کے سینکڑوں لوگوں سے ملے اور انہوں نے اپنی طرف سے بھی اور اپنے دوستوں کی
طرف سے ترجمانی کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ احمدیوں کو بلاوجہ رکھ دیا گیا ہے اور ایسا جلسہ جس
کی غرض سوائے تضحیک اور توہین کے کچھ نہیں، یہاں خواہ مخواہ منعقد کرایا گیا ہے۔ گو وہ لوگ
اس وقت میرے سامنے نہیں مگر میرا فرض ہے کہ ان کے متعلق بھی جذبات امتنان کا اظہار
کروں۔ وہ لوگ ہمارے ہم خیال نہ تھے، بعض ان میں سے جلسہ کرنے والوں کے ہم عقیدہ
تھے، بعض سکھ یا ہندو تھے مگر سب نے شریفانہ رویہ رکھا، سوائے چند ایک کے جنہوں نے
بعض ناشائستہ حرکات کیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ پولیس کے رویہ کے متعلق ہمیں جو احتمال
تھا اس سے بہت اچھا بلکہ اس کے برعکس انہوں نے یہاں نمونہ دکھایا اور نہ صرف انگریز
افسروں بلکہ ہندوستانی افسروں نے بھی بہت شریفانہ رویہ دکھایا اور سپاہی تو بہت ہی متاثر تھے
خطبات محمود
۲۸۴
سال ۱۹۳۴ء
ان میں سے کئی لوگ مجھے بھی ملے۔ ان کے علاوہ ان رپورٹوں کی بناء پر جو مجھے پہنچیں اور جو
ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کی طرف سے ہیں، میں ان خیالات کے اظہار پر مجبور ہوا
ہوں اور ان حالات میں اگر بعض سے غلطیاں بھی سرزد ہوئیں تو وہ یقیناً نظر انداز کرنے اور
بھلا دینے کے قابل ہیں۔ یہاں کے مجسٹریٹوں کے متعلق مجھے افسوس ہے کہ میں یہی کلمات
نہیں کہہ سکتا حالانکہ وہ لوگ ہی ہیں جن کے سپرد امن اور انتظام کا قیام ہے۔ پولیس تو صرف
سوٹے کی طرح ہوتی ہے، دماغ مجسٹریٹ ہوتے ہیں ان کے سامنے ہتک آمیز اور اشتعال انگیز
تقریریں ہوئیں، بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام اور جماعت کے دوسرے لیڈروں
کے متعلق بہت بد زبانی کی گئی مگر انہوں نے ہرگز نہیں روکا۔ مذہبی حملوں کو اگر جانے بھی دیا
جائے تو ذاتی حملے اس قدر تھے کہ مجسٹریٹوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے تھی۔ پولیس اور
غیر جانب دار رپورٹروں کو بھی اگر نظر انداز کر دیا جائے تو بھی خود ان کے اخباروں میں تقریروں
کے جو اقتباس شائع ہوئے ہیں، انہیں دیکھ کر کوئی عظمند یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہوں نے
اشتعال انگیزی نہیں کی اور مجسٹریٹوں نے اپنے فرض کو ادا کیا ہے۔ میں نے خود اخبار احسان یا
زمیندار دونوں میں سے کسی ایک میں پڑھا ہے کہ صدر کانفرنس نے کہا کہ لاؤ مجھے اور مرزا
بشیر الدین محمود کو ایک کمرے میں بند کردو اگر صبح تک وہ زندہ رہ جائے تو کہنا۔ اور میں سمجھتا
ہوں کوئی مجسٹریٹ جس میں شرافت کی کوئی حس باقی ہے، یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اشتعال
انگیزی نہیں۔ کیا یہ صریح قتل کی دھمکی نہیں؟ کیا یہ الفاظ بھی ان کی سمجھ میں نہیں آسکتے
تھے ؟ مگر نہیں ان کے دل خوش تھے کہ احمدیوں کی ہتک کی جارہی ہے اور ان پر الزام لگائے
جارہے ہیں۔ پھر مجھے حیرت ہے کہ وہی مجسٹریٹ سٹیشن پر یہ کہتا ہوا پایا گیا کہ دونوں فریق میں
TOLERANCE (رواداری) نہیں ہے۔ گویا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خواہ ہمیں مارتے
گالیاں دیتے، پھر بھی ہمیں انہیں اپنے گھروں میں لاکر ٹھہرانا چاہیئے تھا اور اپنے مقدس مقامات
گرانے کیلئے ان کے حوالہ کر دینے چاہئیں تھے تب ہم اس کے نزدیک روادار کہلا سکتے تھے ۔ اگر
کوئی شخص اس مجسٹریٹ کے منہ پر مکا مارے اور اس کے مکان پر جاکر اس کے ماں باپ کو
گالیاں دے تو پھر میں دیکھوں کہ اس میں کتنی رواداری ہے۔ حالانکہ یہاں اس کے ذاتی
اخلاق کا سوال نہیں تھا، وہ تنخواہ اسی بات کی لیتا ہے، ملک معظم کی حکومت کی طرف سے اسی
لئے مقرر کیا گیا ہے کہ امن قائم رکھے۔ اس کا فرض تھا کہ ایسی تقریریں کرنے والوں کو روکتا
خطبات محمود
۲۸۵
سال ۱۹۳۴ء
اور کہتا کہ آپ لوگ یہاں تبلیغ کیلئے آئے ہیں نہ کہ قتل کی دھمکیاں دینے۔ یہ سوال نہیں کہ
ہم پر ان کی دھمکیوں کا کیا اثر ہوا۔ ہم جانتے ہیں کہ انبیاء اور ان کی جماعتوں کو ایسی دھمکیاں
دی ہی جایا کرتی ہیں۔ رسول کریم ال کو بھی ایران کے بادشاہ کی طرف سے ایسی ہی دھمکی
دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہاں آؤ تو پتہ لگے اے ' کہنے والے ایسا کہا ہی کرتے ہیں لیکن اس
سے سننے والوں کی دماغی حالت کا پتہ بخوبی لگ سکتا ہے۔
والا دوسرے
اس کے بعد میں اس مضمون کی طرف آتا ہوں جس کے متعلق میں نے پچھلے جمعہ میں
کہا تھا مگر وہ چونکہ بہت اہم مضمون ہے اس لئے ضروری ہے کہ ساتھ ساتھ حکومت کے
افسروں کو جماعت کے افراد کو دوسری پبلک کو اور ان لوگوں کو بھی جو ہمارے خلاف اس
قدر غیظ و غضب کا اظہار کر رہے ہیں، سب کچھ سنا دیا جائے۔ مومن کا کوئی کام خفیہ نہیں ہوتا
مومن انارکسٹ نہیں ہوا کرتا، رسول کریم ال کا دستور تھا کہ آپ " جب کسی دشمن پر
چڑھائی کرتے تو رات کے وقت حملہ نہیں کرتے تھے اور پھر حملہ سے پیشتر اذان دلواتے تا
دوسروں کو پتہ لگ جائے کہ مسلمان آپہنچے ہیں ہے ۔ ہم بھی اسی رسول کے پیرو ہیں اس لئے
جو بھی کریں گے علی الاعلان کریں گے۔ ہمارے کسی کام میں کوئی اختفاء نہیں ہو گا سوائے اس
کے جو ضروری اور جائز ہو۔ ایک کبڈی کھیلنے والا حریف کو پکڑتا ہے مگر پہلو بچا کر، کنکوا اڑانے
کے کنکوے کو چکر میں لاکر کاٹتا ہے، تاجر اپنے گاہکوں کا علم دوسرے کو دینا پسند
نہیں کرتا۔ پس اس قسم کے جائز اخفاء کے سوا مخفی تدابیر جائز نہیں اور ہم انہیں پسند نہیں
کرتے۔ پس ایسی باتوں کو مستثنیٰ کرکے ہمارے کاموں میں نہ پہلے کبھی اخفاء ہوا ہے نہ آئندہ
ہوگا کیونکہ ہمارا حساب صاف اور ہماری نیتیں نیک ہیں۔ پس میں چاہتا ہوں کہ یہ ساری باتیں
ان الفاظ میں آجائیں جن میں میں پیش کرتا ہوں یا قریب قریب انہی الفاظ میں اور ہر ایک کو
معلوم ہو جائیں لیکن مضمون شروع کرنے سے پیشتر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو دو باتیں یاد
رکھنی چاہئیں۔ اول یہ کہ ہر شخص جو سلسلہ میں داخل ہے جس نے میرے ذریعہ حضرت
مسیح موعود عليه الصلوة والسلام، آپ کے ذریعہ آنحضرت ا کی اور ان کے ذریعہ خدا کی
بیعت کی ہے، وہ اپنی جان، مال، عزت آبرو اولاد جائداد غرضیکہ ہر چیز خدا رسول اور اس
کے نمائندوں کیلئے قربان کر چکا ہے اور اب کوئی چیز اس کی اپنی نہیں، میں یہ کھول کر بتا دینا
چاہتا ہوں کہ جس کے دل میں بیعت کے اس مفہوم کے متعلق ذرہ بھی شبہ ہے وہ اگر منافق
خطبات محمود
۲۸۶
سال ۶۱۹۳۴
کہلانا نہیں چاہتا تو وہ اب بھی بیعت کو چھوڑ دے۔ جس بیعت میں نفاق ہو وہ کسی فائدہ کا
موجب نہیں ہو سکتی بلکہ وہ ایک لعنت ہے جو اس کے گلے میں پڑی ہوتی ہے۔ پس جو شخص
یہ سمجھتا ہے کہ اس نے میری بیعت کسی شرط کے ساتھ کی ہوئی ہے اور کوئی چیز اس کی اپنی
باقی ہے اور اس کیلئے میری اطاعت مشروط ہے وہ میری بیعت میں نہیں اور میں تمام کے
سامنے اور پھر اخباروں میں اس خطبہ کی اشاعت کے بعد ان لاکھوں لوگوں کو جو دنیا کے گوشہ
گوشہ میں رہتے ہیں، صاف صاف الفاظ میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کے دل میں کوئی
استغناء باقی ہے تو میں اسے اپنی بیعت میں نہیں سمجھتا۔ میرا خدا گواہ ہے اور آپ لوگ جو سن
رہے ہیں آپ بھی گواہ ہیں کہ میں نے یہ بات پہنچادی ہے۔ کیا پہنچادی ہے؟ (اس پر چاروں
طرف سے آوازیں بلند ہوئیں کہ ہاں پہنچادی ہے) میرا خدا گواہ ہے۔ اور آپ لوگ مقر ہیں
کہ میں نے یہ بات پہنچادی ہے کہ مشروط بیعت ت کوئی بیعت نہیں، بیعت وہی ہے جس میں ہر
چیز قربان کرنے کیلئے انسان تیار ہو۔ پس میرا ہر حکم جو خدا تعالیٰ کے احکام کے ماتحت ہو اور
جس کے خلاف کوئی نص صریح موجود نہ ہو، اسے ماننا آپ کا فرض ہے۔ جب اجتہاد کا معاملہ
آجائے تو وہی اجتہاد صحیح ہو گا جو میرا ہے اور اس میں لازما پابندی کرنا آپ کا فرض ہے سوائے
اس کے کہ کوئی مجھے مشورہ دے دے باقی تعمیل میں کوئی تامل نہیں ہو سکتا۔
دوسری چیز یہ ہے کہ قرآن کریم میں جہاں خدا رسول اور اس کے نمائندوں کی اطاعت
کا حکم ہے وہیں اُولی الامر کی اطاعت بھی ضروری قرار دے دی گئی ہے اور ان کی اطاعت بھی
ضروری ہے۔ حضرت مسیح موعود وعود علیہ الصلوۃ والسلام نے متواتر یہ تعلیم دی ہے۔ آپ کی کوئی
کتاب نہیں جس میں آپ نے یہ حکم نہ دیا ہو اور میں جس قدم پر آپ لوگوں کو لے جانا
چاہتا ہوں، وہ ایسا جوش پیدا کر دینے والا ہے کہ ممکن ہے کسی کو حکومت کی اطاعت میں بھی
کوئی شک پیدا ہو جائے پس اگر کوئی اس سے آگے نکل جائے یا شبہ کرے تو وہ حضرت
سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نافرمانی کرنے والا ہو گا۔ اگر ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑا تو بالکل ممکن
ہے ایک وقت تمہیں تلوار کی دھار پر چلنا پڑے۔ ایک طرف تو میری اطاعت کے متعلق ذرا
سی خلش بیعت سے خارج کر دینے والی ہوگی اور دوسری طرف ذرا سا عدوان جو حکومت کی
اطاعت سے برگشتہ کر دے تمہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم سے منحرف
کردے گا۔ ان دونوں حدود کے اندر رہتے ہوئے تمہیں ہر قسم کی قربانی کرنی ہوگی اور سلسلہ
خطبات محمود
۲۸۷
سال ۶۱۹۳۴
کے وقار کو قائم کرنے کیلئے ہر ایک جدوجہد کرنی پڑے گی۔ آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ
ہمارے لئے یہ وقت بہت نازک ہے۔ ہر طرف سے مخالفت ہو رہی ہے اور اس کا مقابلہ کرتے
ہوئے سلسلہ کی عزت اور وقار کو قائم رکھنا آپ لوگوں کا فرض ہے۔ ایک دفعہ ایک پرائیویٹ
میٹنگ کے موقع پر سردار سکندرحیات خان کے مکان پر چوہدری افضل حق صاحب نے مجھے یہ
کہا تھا کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ احمدیہ جماعت کو کچل دیں۔ پس دشمنوں نے ہمیں چیلنج دیا
ہے۔ پس جب تک تمہاری رگوں میں خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے تمہارا فرض ہے کہ اس
چیلنج کو منظور کرتے ہوئے اس گروہ کے زور کو جو یہ دھمکیاں دے رہا ہے توڑ کر رکھ دو اور
دنیا کو بتادو کہ تم پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر سکتے ہو، سمندروں کو خشک کرسکتے ہو اور جو بھی
تمہارے تباہ کرنے کیلئے اٹھے، وہ خواہ کس قدر طاقتور حریف کیوں نہ ہو اسے خدا تعالیٰ کے
فضل سے اور جائز ذرائع سے تم مٹا سکتے ہو کیونکہ تمہارے مٹانے کی خواہش کرنے والا
در حقیقت خدا تعالیٰ کے دین کو مٹانے کی خواہش کرتا ہے۔ (اس پر زور سے نعرہ ہائے تکبیر بلند
کئے گئے۔ تو حضور نے فرمایا کہ خطبہ میں ایسے نعرے لگانا جائز نہیں) اس چیلنج کو ہم نے قبول
کرنا ہے۔ میں نے شروع میں اس چیلنج کو نظر انداز کر دیا تھا اور اسے ایک احمقانہ چیلنج سمجھا تھا۔
مگر ان کے اخبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ پھر قادیان آکر بھی انہوں نے اسی چیلنج کو دہرایا
ہے۔ ان کے جلسہ میں کہا گیا کہ ۲۰ ہزار فرزندانِ توحید کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس طرف
ڈی اے وی سکول اور اُس طرف مینارۃ المسیح سے ٹکرا رہا تھا۔ اس بیان میں جو صداقت ہے
اسے وہ بھی خوب جانتے ہیں، ہم بھی اور پولیس بھی اچھی طرح جانتی ہے ۔ اگر یہ سمندر
منارة المسیح کو ٹکرا رہا تھا تو رستہ میں جو ہندوؤں کا محلہ پڑتا ہے وہ تباہ ہو جانا چاہیئے تھا۔ اور اُن
کی طرف سے ان پر نالشیں ہو جانی چاہئے تھیں لیکن ان لوگوں کو تو مبالغہ آرائی اور جھوٹ
سے کام ہے۔
پس جیسا کہ حکومت پنجاب کے بعض افراد نے سلسلہ کی ہتک کی ہے، احرار کا بھی چیلنج
موجود ہے اور آپ لوگوں کا کام ہے کہ ہتک کا بھی ازالہ کریں اور چیلنج کا بھی جواب دیں۔ اور
ان دونوں باتوں کیلئے جو بھی قربانیاں کرنی پڑیں کریں۔ اس کیلئے میں آپ لوگوں سے ایسی بھی
قربانیوں کا مطالبہ کروں گا جن کا پہلے مطالبہ نہیں کیا گیا اور ممکن ہے پہلے وہ معمولی نظر آئیں
مگر بعد میں بڑھتی جائیں اس لئے دنیا کے ہر گوشہ کے احمدی اس کیلئے تیار رہیں اور جب
خطبات محمود
۲۸۸
سال ۶۱۹۳۴
آواز آئے تو فوراً لبیک کہیں۔ ممکن ہے میری دعوت پہلے اختیاری ہو یعنی جو چاہے شامل ہو۔
اور میں امید کرتا ہوں کہ جس قدر میرا مطالبہ ہوگا اس سے کم طاقت خرچ نہ ہوگی اور
جماعت کا ہر شخص قربانی کیلئے تیار رہے گا۔
غرض دو فرمانبرداریاں ہیں جن کا میں مطالبہ کرتا ہوں۔ ان میں سے ایک تو ساری دنیا کو
متحد کرنے والی ہے اور دوسری وقتی اور حالات کے مطابق بدلتی رہنے والی ہے۔ پہلی
فرمانبرداری میری ہے جو خدا اور اس کے رسول کے حکم کے ماتحت ہے کیونکہ میں صرف
ہندوستان کے لوگوں کا ہی خلیفہ نہیں، میں خلیفہ ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اور اس
لئے خلیفہ ہوں افغانستان کے لوگوں کیلئے عرب، ایران، چین، جاپان، یورپ، امریکہ، افریقہ
سماٹرا، جاوا اور خود انگلستان کیلئے غرضیکہ کُل جہان کے لوگوں کیلئے میں خلیفہ ہوں۔ اس بارے
میں اہل انگلستان بھی میرے تابع ہیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جس پر میری مذہبی حکومت
نہیں، سب کیلئے یہی حکم ہے کہ میری بیعت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت
میں داخل ہوں۔ لیکن دوسرا حکم وقتی ہے اور حالات کے ماتحت بدلتا رہتا ہے۔ آج یہاں
انگریزوں کی حکومت ہے اور ہم اس کے وفادار ہیں لیکن کل یہ بدل گئی تو ہم اس نئی حکومت
کے وفادار ہوں گے۔ اس کے بالمقابل خلافت نہیں بدل سکتی۔ اس وقت میں خلیفہ ہوں اور
میری موت سے پہلے کوئی دوسرا خلیفہ نہیں ہو سکتا اور تمام دنیا کے احمدیوں کیلئے میری ہی
اطاعت فرض ہے۔ ہندوستانیوں پر بھی میری اطاعت ویسی ہی فرض ہے جیسے اہل ایران یا
اہل امریکہ یا دنیا کے کسی دوسرے ملک کے رہنے والوں پر لیکن ان کیلئے انگریزوں کی اطاعت
فرض نہیں۔ اہل افغانستان پر میری اطاعت فرض ہے مگر انگریزوں کی نہیں بلکہ ان کی جگہ اپنی
حکومت کی اطاعت فرض ہے۔ اسی طرح اہلِ امریکہ پر میری اطاعت فرض ہے مگر انگریزوں کی
نہیں۔ اس اطاعت میں احمدی متفرق ہیں لیکن میری اطاعت پر سب متفق ہیں۔ افغان ایرانی
ڈچ، شامی، مصری وغیرہ اپنے اپنے ہاں کی حکومتوں کے مطیع ہیں مگر وہ مرکزی نقطہ جس پر سب
متفق ہیں، وہ میری اطاعت ہے اس میں جو تفرقہ کرتا ہے وہ فاسق ہے اور جماعت کا ممبر
نہیں۔
جہاں میں آپ لوگوں کو اس بات کی ہدایت کرتا ہوں کہ کسی جوش کی حالت میں آپ
میں سے کوئی بھی قانون شکنی کی طرف توجہ نہ کرے۔ وہاں حکومت کو بھی اس نہایت ضروری
خطبات محمود
۲۸۹
سال ۱۹۳۴ء
امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے افسران کو شرافت اور اخلاق کی تعلیم دے۔ ہمارا گزشتہ
تجربہ بتاتا ہے کہ بعض افسران نے نہایت ہی برا نمونہ دکھایا جس کے متعلق میں بعد میں ذکر
کروں گا لیکن فی الحال صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری طرف سے مطالبہ نہیں کہ کوئی
نفس پرستی کی وجہ سے کہہ دے کہ رعایا ہو کر تمہارا کیا حق ہے کہ مطالبہ کرو۔ اول تو حکومت
نے اس امر کو تسلیم کیا ہے کہ رعایا کو مطالبات کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اگر اس کو جانے
بھی دیا جائے تو میں کہوں گا یہ میرا مطالبہ نہیں بلکہ سیکرٹری آف سٹیٹ فار انڈیا نے اور
وائسرائے ہند لارڈ چیمسفورڈ نے جو مشترکہ رپورٹ کی تھی، اس میں آئی سی ایس والوں سے
درخواست کی تھی کہ وہ اپنے اخلاق درست رکھیں اور پبلک سے ہتک آمیز سلوک نہ روا
رکھا کریں اگر وہ ایسا کریں گے تو حکومت کو کمزور کرنے والے ہوں گے۔ پس یہ وہ مطالبہ ہے
جو ان کے افسران بالا نے ان سے کیا ہے، جو ان کی ملازمت کی ضروری شرط ہے، جسے اگر و
وہ
پورا نہیں کرتے تو خائن اور بددیانت ہیں۔ اب پہلے میں وہ حالات بیان کرتا ہوں جو اس خطبہ
کا اصل باعث ہیں۔ باہر کی جماعتوں کو ابھی تک کچھ حال معلوم نہیں کیونکہ ہم نے پوری
کوشش کی ہے کہ طبائع میں جوش پیدا نہ ہو اور اس لئے ابھی تک کچھ بھی بیان نہیں کیا۔
اب میں ایسی ترتیب کے ساتھ تمام واقعات اس طرح بیان کرتا ہوں کہ جماعت کے افراد
دوسری پبلک اور حکومت سب آسانی سے سمجھ سکیں اور جو نتائج میں ان سے نکالوں انہیں
بھی اچھی طرح سمجھ سکیں۔ میں کوشش کروں گا کہ نہایت اطمینان کے ساتھ اور بغیر کسی جوش
کے سب واقعات دُہرادوں تا میں بھی غلطی میں نہ پڑوں اور آپ لوگ بھی غلطی میں مبتلاء نہ
ہوں۔
سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس جلسہ کی غرض کیا تھی۔ ہمیں پہلی شکایت یہ ہے کہ
جس رنگ میں یہ جلسہ کیا گیا ہے، حکومت کا فرض تھا کہ اسے روکتی۔ ہم سب سے زیادہ اس
اصل کے قائل ہیں کہ ہر شخص کو تبلیغ کا حق ہونا چاہیے بلکہ جو مضمون میری طرف سے آئندہ
اصلاحات کے متعلق حکومت کو پیش کیا گیا ہے، اس میں یہ بات وضاحت سے درج ہے کہ ہر
شخص کو تبلیغ کا حق حاصل ہونا چاہیے اس لئے میری طرف سے اس بات کا کہا جانا ناممکن ہے
کہ کیوں کسی کو اپنے عقائد کی تبلیغ کی اجازت دی گئی۔ اگر احرار یہاں تبلیغ کیلئے آتے تو میں
ہرگز یہ امید نہ کرتا کہ حکومت انہیں روک دے کیونکہ اس صورت میں میں اپنے اقوال اور
خطبات محمود
۲۹۰
سال ۱۹۳۴ء
خیالات کی خود مخالفت کرنے والا ٹھرتا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تبلیغی جلسہ نہ تھا اور یہ ایسی
واضح بات ہے کہ گورنمنٹ کیلئے بھی اس کا سمجھنا مشکل نہ تھا کیونکہ اس کا حکم تھا اور اس
نے ہم سے مطالبہ کیا تھا کہ کوئی احمدی ان کے جلسہ میں نہ جائے اور تبلیغ ہمیشہ دوسرے کو کی
جاتی ہے اگر احمدیوں کو وہاں جانے کی ہی اجازت نہ تھی تو تبلیغ کے کرنی تھی۔ حکومت کا ہم
سے یہ مطالبہ کرنا اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ تسلیم کرتی ہے کہ یہ تبلیغی جلسہ نہ تھا۔
پھر جلسہ کی دوسری غرض تربیت ہوتی ہے۔ تربیت کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ کوئی بڑا عالم
اس جگہ ہو یا وہ اس تحریک کا مرکز ہو۔ لوگ ایک وقت میں وہاں جمع ہوں اور اکٹھے فائدہ
اٹھا سکیں اور ایک مقررہ وقت پر آکر باتیں سُن جائیں جیسا کہ ہمارا سالانہ جلسہ ہوتا ہے۔ یہاں
خلیفہ وقت دوسرے ذمہ دار کارکن اور لیڈر ہوتے ہیں جو جماعت کو اپنے اپنے خیالات تعلیمی
سے مستفید کرتے ہیں۔ خلیفہ ساری جماعت تک نہیں پہنچ سکتا، علماء نہیں پہنچ سکتے اس لئے
ایک موقع پر سب لوگ آکر جمع ہو جاتے ہیں اور سُن جاتے ہیں۔ لیکن یہاں تو ان کا کوئی عالم
نہ تھا سننے والے اور سنانے والے سب باہر سے آئے تھے اور اس صورت میں وہ زیادہ آسانی
کے ساتھ لاہور یا امرتسر میں جلسہ کر سکتے تھے۔ لوگ یہاں امرتسر لاہور، جالندھر وغیرہ شہروں
سے آئے، بعض پشاور اور ملتان وغیرہ دور کے مقامات سے بھی محدود تعداد میں شریک ہوئے
لیکن یہاں وہ کس کی تقریریں سننے آئے تھے۔ ماموں کشمیری کی نورے کشمیری کی یا عزیز
کشمیری کی۔ قادیان کا وہ کون سا باشندہ ہے جس کی تقریریں سننے کیلئے آئے تھے۔ مولوی
عطاء اللہ صاحب امرتسر میں، مولوی ظفر علی صاحب اور مولوی مظہر علی صاحب لاہور میں،
مولوى حبيب الرحمن صاحب لدھیانہ میں رہتے ہیں۔ انہی لوگوں نے تقریریں کیں اس لئے
اس اجتماع کیلئے بہترین جگہ لاہور یا امرتسر ہو سکتی تھی۔ اگر وہاں جلسہ ہوتا تو ہیں، پچھتیس ہزار
لوگ بھی جمع ہو سکتے تھے اور اس طرح تعلیم و تربیت بھی اچھی طرح ہو سکتی تھی۔ اور یہ نسبت
قادیان کے رہائش اور طعام کا انتظام بھی بخوبی ہو سکتا تھا۔ پس سوال یہ ہے کہ جب تقریریں
کرنے والے اور سننے والے دونوں باہر سے آئے تھے تو جلسہ یہاں کرنے کی ضرورت ہی کیا
تھی۔ یہ ایک ایسی عام بات ہے کہ حکومت اسے بخوبی سمجھ سکتی ہے۔ جس صورت میں لیکچرار
اور سامعین دونوں باہر سے آئے اور جس صورت میں کہ انتظام کا بھی مقامی لوگوں پر انحصار
نہ تھا اس جلسہ کی غرض نہ تو تعلیمی ہو سکتی ہے نہ تبلیغی اور گورنمنٹ نے اس بات کو تسلیم
خطبات محمود
۲۹۱
سال ۱۹۳۴ء
کر لیا ہے کیونکہ ہمیں وہاں جانے سے روک دیا گیا اور سننے سنانے والے دونوں باہر سے آئے۔
پس ان لوگوں کا یہاں آنا سوائے فساد کے کسی اور غرض سے نہیں ہو سکتا۔ ہم جو جلسے کرتے
ہیں وہ تبلیغی ہوتے ہیں، ہم کبھی یہ نہیں کہتے کہ پولیس مقرر کرو کوئی ہماری تقریریں سننے نہ
آئے بلکہ ہمارا ڈھنڈورہ یہ ہوتا ہے کہ لوگو آؤ اور سنو اور سمجھو لیکن ان کا ڈھنڈورہ یہ تھا کہ
ہرگز نہ آؤ۔
پس ہمارے جلسوں کے اغراض واضح ہیں۔ مگر ان کا یہ حال تھا کہ ایک گاؤں سکوہا کو
ایک احمدی نوجوان جا رہا تھا کیونکہ سکوہا جانے کا وہی رستہ ہے۔ اس کی جیب میں دو اشتہار تھے
جنہیں دیکھ کر ان لوگوں نے جو قادیان فتح کرنے آئے تھے، شور مچادیا کہ یہ ٹریکٹ تقسیم کر رہا
ہے۔ فرض کرو وہ شخص ٹریکٹ ہی تقسیم کرنے کیلئے گیا تھا لیکن اگر ان کی غرض تبلیغ ہوتی تو وہ
اس پر اس قدر شور نہ مچاتے بلکہ خوش ہوتے کہ ایک آدمی آگیا ہے جسے ہم تبلیغ کر سکیں
گے۔ مگر انہوں نے تو شور مچا دیا کہ کیوں آیا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ کا حکم تھا اور اعلان تھا کہ
وہ لوگ احمدیوں کے محلوں میں نہ آئیں لیکن ہماری طرف سے ایسا کوئی اعلان نہ تھا۔ وہ لوگ
برابر آتے رہے اور ہمارے سب آدمی مقرر تھے کہ آنے والوں کے ساتھ پھریں۔ انہیں اپنے
ادارات دکھائیں اور حسب موقع تبلیغ بھی کریں۔ پس یہ صاف ثابت ہے کہ ان کا یہ جلسہ نہ
تو تبلیغی تھا نہ تعلیمی صرف فساد کیلئے تھا اور ان حالات میں کیا گورنمنٹ کا فرض نہ تھا کہ
اسے روکتی۔ موضع معین الدین پور ضلع گجرات میں حکومت نے ہمارا جلسہ روک دیا تھا۔ اور
سب انسپکٹر پولیس نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر احمدی اس گاؤں میں داخل ہوئے تو میں فائر
کردوں گا۔ ہم نے سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ڈپٹی کمشنر ضلع کو اس کی اطلاع دی بلکہ پنجاب
گورنمنٹ کو بھی اطلاع دی مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں کی اور یہی جواب دیا جاتا رہا کہ وہاں
احمدی تھوڑے ہیں اور دوسرے لوگ غالب ہیں۔ مگر یہاں احمدی غالب اور دوسرے لوگ
تھوڑے تھے۔ احمدی یہاں سات ہزار کے قریب ہیں اور دوسرے لوگ صرف سات آٹھ سو
ہیں۔ پھر یہ لوگ مالک نہیں ہیں، ان کے گزاروں کا انحصار ہم پر ہے، ترقی بھی ہمارے ذریعہ
سے ہو رہی ہے، تعلیمی انسٹی ٹیوشنز بھی یہاں ہماری ہی ہیں غرضیکہ جو فوقیت معین الدین پور
میں دوسروں کو حاصل تھی، اس سے بہت بڑھ کر ہمیں یہاں حاصل ہے، پھر یہ ہمارا مرکز ہے،
یہاں ہمارے مذہبی مقامات ہیں مگر وہاں جلسہ کو روکنے کے متعلق ہم نے ڈپٹی کمشنر
خطبات محمود
۲۹۲
سال ۱۹۳۴ء
سپرنٹنڈنٹ پولیس بلکہ پنجاب گورنمنٹ کو توجہ دلائی جہاں تک مجھے یاد ہے یہی چیف سیکرٹری
اس وقت بھی تھے مگر کسی نے کوئی حرکت نہیں کی لیکن یہاں انہیں انصاف اور نیوٹریلیٹی کی
سوجھی۔ اور یہی کہتے رہے کہ کیا کریں کیونکر روکیں، ہمیں تو انصاف کرنا چاہیے۔ حکومت کے
پاس رپورٹیں کی گئیں کہ ان لوگوں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ ہم مینارہ کو گرادیں گے اور
احمدی دیکھیں گے کہ ان کے خلیفہ کی لاش خون میں لوٹتی ہوگی۔ اس تقریر کی نقل حکام کو
بھجوادی گئی تھی قریباً ایک مہینہ ہوا مگر حکومت کے عدل و انصاف میں کوئی حرکت نہیں پیدا
ہوئی۔ کیا ہم نے بھی کہا تھا کہ معین الدین پور کے سیدوں کی لاشیں خون میں لوٹتی ہوئی نظر
آئیں گی۔ پس حکومت نے اس جلسہ کی اجازت دے کر بڑی سخت سیاسی غلطی کی ہے۔ خیر
جب ہم نے دیکھا کہ حکومت کچھ نہیں کرتی تو صدرانجمن احمدیہ نے ایک علیحدہ محکمہ بنادیا
تاکہ وہ دیکھے کہ یہ لوگ کیا کرنے لگے ہیں اور مرزا شریف احمد صاحب کو ناظم کار خاص مقرر
کیا گیا۔ اس دوران میں حکومت کو اطلاعات دی گئیں، حکام بالا کو بھی اور مقامی حکام کو بھی
حالات سے واقف کرانے کی کوششیں کی گئیں مگر ہمارے اخبارات اس بارے میں خاموش
رہے تاکہ جماعت میں شورش پیدا نہ ہو۔ گورنمنٹ نے اقرار کیا ہے اپنی اس چٹھی میں جو
اس وقت میرے ہاتھ میں ہے کہ اسے اطلاع تھی کہ اس موقع پر فساد کا بڑا خطرہ ہے۔ ہمیں
بھی باہر کے دوستوں سے چٹھیاں آرہی تھیں کہ یہاں ایسے جلسے ہو رہے ہیں جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ یہ لوگ بہت فساد کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے ریکارڈ میں ایسی اطلاعات موجود ہیں۔
مگر باوجود ان سب باتوں کے ہم نے اخبارات میں ان باتوں کا ذکر نہیں کیا۔ اور اخبار الفضل
نیز دوسرے اخبارات کے فائل گواہ ہیں کہ اس کے متعلق ہماری طرف سے ایک لفظ بھی
نہیں لکھا گیا اور اس جلسہ کیلئے جماعت کو کوئی تحریک نہیں کی گئی بلکہ مجھ سے پوچھا گیا تو میں
نے یہی جواب دیا کہ ہمیں کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ شورش کریں۔ اس کے متعلق ہمارے
دوستوں پر اتنا اثر تھا کہ اخبار الفضل نے بعض وہ باتیں جو حکام کے خلاف لکھی جانی چاہئیے
تھیں وہ بھی نہیں لکھیں اور اس پر میں نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
غرضیکہ میں یہی کہتا رہا کہ ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ باہر سے لوگ گھبراہٹ
میں خطوط لکھتے تھے کہ یہاں شورش بہت زیادہ ہے مگر الفضل میں کچھ بھی نہیں ہوتا ہم حیران
ہیں کہ کیا معاملہ ہے۔ مگر ایسے دوستوں کو یہی جواب دیا جاتا رہا کہ آپ لوگ صبر سے کام لیں
خطبات محمود
۲۹۳
سال ۱۹۳۴ء
اور ہم پر اعتبار کریں کہ سلسلہ کی حفاظت کیلئے جو کچھ ہم کر رہے ہیں، ٹھیک کر رہے ہیں۔
غرضیکہ ایک لمبا عرصہ ہماری طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ حکومت نے ہمیں کوئی
اطلاع دی حتی کہ ستمبر میں ایک واقعہ ہوا جس کا یہاں بیان کر دینا ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ
خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب ناظر امور عامہ کو جو ان دنوں شملہ میں تھے
کمشنر لاہور ڈویژن کی طرف سے کہ وہ بھی وہیں تھے، چٹھی ملی ملی کہ میں نے ایک ضروری بات
کہنی ہے، آپ کسی وقت مجھے آکر ملیں۔ اس کے جواب میں خانصاحب سترہ ستمبر کو ان سے
جاکر ملے۔ اور کمشنر صاحب نے ان سے بعض باتیں کیں جن کی تفصیل خانصاحب نے اس
روز لکھ کر مجھے بھیج دی۔ وہ مفصل چٹھی اب بھی موجود ہے اس میں خانصاحب نے لکھا ہے
کہ آج کمشنر صاحب سے ملاقات ہوئی اور احراریوں کے جلسہ کے متعلق گفتگو ہوئی اور
انہوں نے خواہش کی کہ اس موقع پر احمدیوں کی طرف سے کوئی بات نہ ہو جس سے اشتعال
پیدا ہو۔ خانصاحب نے کہا کہ آپ مطمئن رہیں، ہماری طرف سے کوئی ایسی بات ہرگز نہ ہوگی
لیکن اگر ہم خود حفاظتی کی تدابیر کریں تو اس پر غالبا آپ کو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ انہوں نے
کہا کہ نہیں۔ اس ملاقات کی تفصیلی رپورٹ خانصاحب نے مجھے بھجوائی جو موجود ہے اور اس
میں ایک لفظ بھی نہیں جس سے اس امر کی وضاحت ہوتی ہو کہ کمشنر صاحب نے باہر سے
احمدیوں کو بلانے کی ممانعت کی تھی اور چونکہ خانصاحب نے اسی دن یہ رپورٹ لکھی اس لئے
میں سمجھتا ہوں کہ وہ اتنی اہم بات کو اس قدر جلدی نہ بھول سکتے تھے۔ اگر کمشنر صاحب نے
اس بات کیلئے ان کو بلایا ہوتا تو کیسے ممکن تھا کہ وہ اور باتیں تو لکھ دیتے مگر وہ بات جو ملاقات
کی اصل غرض تھی، اسے بھول جاتے۔ پھر کچھ روز بعد تو بھول جانا ممکن ہے مگر اسی روز بھول
جانا بالکل عقل کے خلاف ہے۔ مجھے اس تفصیل کو بیان کرنے کی اس لئے ضرورت ہوتی ہے
کہ اٹھارہ تاریخ کو کمشنر صاحب یہاں آئے تھے اور انہوں نے جماعت کے نمائندوں سے
شکایت کی تھی کہ جب میں نے بالوضاحت خانصاحب کو باہر سے آدمی ہلوانے سے روک دیا تھا
تو پھر آپ نے کیوں آدمی بلوائے۔ خان صاحب نے اسی وقت ان سے کہہ دیا کہ میں آپ سے
اختلاف پر مجبور ر ہوں۔ نہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ہم آدمی بلوا بلوائیں گے اور نہ آپ نے منع
کیا تھا۔ آپ نے شورش والے افعال سے اجتناب کی نصیحت کی اور میں نے خود حفاظتی کی
تدابیر کی اجازت لی۔ خود حفاظتی سے میرا منشاء باہر سے آدمی بلانے کا تھا مگر میں نے اس کی
خطبات محمود
۲۹۴
سال ۱۹۳۴ء
تشریح نہیں کی تھی۔ اور آپ نے اس سے منع نہیں کیا تھا ہاں اجازت بھی نہ دی تھی۔ کیونکہ
اس کا ذکر ہی نہیں آیا۔ چونکہ باوجود کمشنر صاحب کے یاد دلانے کے خان صاحب کا حافظہ اب
بھی ان کے خط کی رپورٹ کی ہی تائید کرتا ہے اور ادھر کمشنر صاحب بھی مصر ہیں میں سمجھتا
ہوں غلط فہمی اس سے پیدا ہوئی ہے کہ کمشنر صاحب نے صرف یہ کہا کہ اشتعال نہ پیدا ہو اور
دل میں اس کا مفہوم یہ سمجھا کہ باہر سے آدمی نہ بلوائے جائیں اور خانصاحب نے خود حفاظتی
کی اجازت کے ماتحت یہ سمجھا کہ بیشک باہر سے آدمی بلوائے جائیں۔ یہ گفتگو گول مول ہوئی
اور وضاحت کسی نے بھی نہ کی۔ میرے نزدیک آئندہ ہمارے آدمیوں کو احتیاط کرنی چاہیے کہ
ایسی گول مول گفتگو کبھی نہ کریں۔ اگر خانصاحب کو پہلے کبھی ایسے ہاتھ لگے ہوئے ہوتے تو وہ
کمشنر صاحب سے کہتے کہ آپ مجھے ایک لسٹ لکھوادیں کہ ہمیں کیا کیا نہ کرنا چاہیے۔ میں وہ
لسٹ مرکز میں بھجوادوں گا اور مجھے پورا پورا یقین ہے کہ حکومت کے ساتھ جماعت کی طرف
سے پورا پورا تعاون کیا جائے گا۔ بالکل ممکن ہے کہ اگر اس وقت تفصیل لکھوائی جاتی تو اس
میں یہ بات نہ ہوتی۔ یا اگر ہوتی تو ہمیں دھوکا نہ لگتا۔ بہر حال یہ غلط فہمی ہوئی اور اس میں بھی
حکومت کی غلطی ہے کیونکہ جب وہ ہم سے استمداد چاہتی ہے تو اس کا فرض ہے کہ کھول کر
بتاتی کہ وہ کیا چاہتی ہے۔
غرض حالات اسی طرح قائم رہے اور پندرہ اکتوبر تک نہ تو پنجاب گورنمنٹ کی طرف
سے اور نہ لوکل حکام کی طرف سے ہمیں کوئی اطلاع یا ہدایت موصول ہوئی پندرہ اکتوبر کے
قریب مجھے بہت سے ایسے خطوط موصول ہوئے جن میں ذکر تھا کہ فساد کا اس موقع پر بہت
خطرہ ہے۔ اس پر بارہ بجے کے قریب میں نے پرائیویٹ سیکرٹری کو بلا کر ہدایت کی کہ ناظم
کار خاص کو اطلاع کردیں کہ جلسہ احرار کے موقع پر خود حفاظتی کے طور پر دو اڑھائی ہزار آدمی
بلوالیں : جو صرف ضلع گورداسپور کے ہوں۔ یہ ہدایت ساڑھے بارہ بجے ناظم صاحب کار خاص کو
ملی اس کے بعد میں نماز کیلئے چلا گیا نماز کے بعد کچھ لوگ ملاقات کیلئے آگئے۔ اس کے بعد تین
بجے کے قریب پرائیویٹ سیکرٹری نے اطلاع دی کہ مرزا معراج الدین صاحب سپرنٹنڈنٹ
سی- آئی ڈی لاہور کسی کام سے یہاں آئے تھے اور مجھ سے ملنا ملنا چاہتے ہیں۔ مرزا صاحب مجھ سے
۱۹۱۷ء سے
۔
ملنے والے ہیں وہ دو دفعہ یہاں آچکے ہیں۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے زمانہ میں آئے تھے اور آپ کے ساتھ نماز بھی ادا کی تھی۔ اس وقت آپ بچے تھے۔ ایک
خطبات محمود
۲۹۵
سال ۱۹۳۴ء
دفعہ بعد میں بھی آئے ہیں اور لاہور میں بھی مجھ سے کئی دفعہ مل چکے ہیں۔ ان کی طرف سے
جب ملاقات کی خواہش کی گئی تو میں نے بڑی خوشی سے کہا کہ تشریف لے آئیں اور چونکہ
میں نے سنا تھا کہ مجسٹریٹ علاقہ بھی ساتھ ہیں، میں نے ناظم صاحب کار خاص کو بھی بلوا بھیجا
کہ کوئی بات ریکارڈ کے متعلق پیش ہو تو وہ بتا سکیں بلکہ میں نے مرزا شریف احمد صاحب کو
کہلا بھیجا کہ وہ مرزا معراج الدین صاحب کو ساتھ لے آئیں۔ خیر وہ آئے اور میں نے دریافت
کیا کہ آپ کیسے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا میں سرکاری کام سے گورداسپور آیا تھا اور وہاں سے
خیال آیا کہ قادیان بھی ہوتا جاؤں۔ ان سے گفتگو شروع ہو گئی اور خود بخود ہی باتیں احراریوں
کی شورش کے موضوع کی طرف آگئیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ مجھ سے کس حیثیت
سے گفتگو کر رہے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ سی- آئی ڈی کی حیثیت سے یا مرزا معراج الدین کی حیثیت
سے انہوں نے یقین دلایا کہ نہیں میں تو ذاتی حیثیت سے ملنے کیلئے آیا ہوں۔ پھر میں نے ان
سے یہ بھی کہا کہ جب گورداسپور میں آپ کا تعلق نہیں تو وہاں کیسے آئے تھے۔ انہوں نے کہا
کہ مرکز کو علاقہ کی فکر بہر حال ہوتی ہے اور میں دریافت حالات کیلئے آیا تھا۔ پھر ان سے
بے تکلفی سے گفتگو ہوتی رہی میں نے بھی وضاحت سے اپنے خیالات ان کے سامنے پیش
کر دیئے اور وہ بھی دوستانہ رنگ میں مفید مشورے دیتے رہے کیونکہ وہ سی۔ آئی ڈی کے
کا اظہار کیا کہ
پرانے افسر ہیں اور لمبا تجربہ رکھتے ہیں۔ گفتگو کے دوران میں نے اس شبہ کا اظہار
حکومت کی طرف سے ہماری مخالفت کی جارہی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اپنے
تجربہ کی بناء پر کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملہ میں حکومت بالکل نیوٹرل ہے۔ وہ قطعاً آپ کے
خلاف نہیں اور نہ ہی احرار کے خلاف ہے۔ گورداسپور کے حکام کے متعلق میں نہیں جانتا ان
کے متعلق آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں لیکن اپنے فرائض منصبی کے لحاظ سے مجھے چونکہ ہر وقت
پنجاب گورنمنٹ سے تعلق ہے، اس لئے میں اس کی نسبت آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ
حکومت پنجاب کے صاف اور واضح احکام ہیں کہ اس جھگڑے میں ہرگز کسی فریق کی طرفداری
نہیں کرنی چاہیے۔ میں نے کہا کہ یہاں تو یہ نہیں ہو رہا بلکہ حکام کا ایک حصہ احرار کی
طرفداری کر رہا ہے۔ اس موقع پر پھر میں نے ہنس کر پوچھا کہ کیا آپ سپرنٹنڈنٹ سی۔ آئی ڈی
کے طور پر تو گفتگو نہیں کر رہے۔ انہوں نے پھر اس سے انکار کیا اور کہا کہ میں جیسا کہ بتا چکا
ہوں، پرائیویٹ حیثیت میں بات چیت کر رہا ہوں۔ اس پر میں نے مقامی حکام کے متعلق اپنے
خطبات محمود
۲۹۶
سال ۱۹۳۴ء
شبهات تفصیل سے بیان کئے اور بعض واقعات کا کا بھی ذکر کیا اور میرا آخری فقرہ یہ تھا کہ ہم پر
تو یہ اثر ہے کہ اس وقت اس علاقہ میں احرار کی حکومت ہے۔ ان کے جھوٹ کو بھی سچ سمجھا
جاتا ہے اور ہمارے آدمیوں کے سچ کو بھی جھوٹ قرار دیا جاتا ہے آپ حکومت کو نیوٹرل بتاتے
ہیں۔ کاش وہ نیوٹرل ہوتی لیکن وہ تو احرار کی مدد کر رہی ہے اسے یا تو نیوٹرل رہنا چاہیے اور یا
پھر ہمیں احراریوں کے رحم پر چھوڑ کر الگ ہو جانا چاہئیے۔ یہ کیا طریق ہے کہ ایک طرف تو وہ
ہمارے ہاتھ باندھتی ہے اور دوسری طرف ان کو سر پر چڑھاتی ہے اور ہمیں قانون میں جکڑ کر
ان کے آگے پھینکتی ہے۔ اگر وہ نیوٹرل نہیں رہ سکتی تو بیشک ان کے رحم پر ہمیں چھوڑ دے
اور اگر احراری ہم سب کو بھی قتل کر دیں گے تو ہم کبھی حکومت کا شکوہ نہیں کریں گے۔ اس
پر وہ مسکرائے اور کہا کہ میں خود اس مضمون کی طرف آنا چاہتا تھا میں نے سنا ہے کہ آپ
نے باہر سے کچھ آدمی بلوائے ہیں۔ اور ایک ایسی تحریر ضلع میں مجھے دکھائی یا شاید کہا کہ بتائی
گئی ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ میں نے ایسی ہدایت آج بارہ بجے جاری کی ہے آپ تک یہ
کیسے پہنچ گئی۔ میں نے میرزا شریف احمد صاحب سے کہا کہ آپ کے پاس میری ہدایت پہنچی
ہے۔ انہوں نے کہا ہاں پہنچی ہے۔ میں نے کہا ابھی منگوائیں۔ وہ ان کی جیب میں ہی تھی انہوں
نے جھٹ نکال کر دکھادی۔ اس پر تاریخ اور وصولی کا وقت درج تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب
آپ کی طرف سے کوئی ایسی تحریر گئی نہیں تو محکام ضلع نے کس طرح کہا کہ ایسی کوئی تحریر
باہر گئی ہے۔ بہر حال انہوں نے کہا کہ اگر میں اپنے طور پر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ڈپٹی کمشنر سے
مل کر پولیس کا کافی اور خاطر خواہ انتظام کرادوں تو کیا پھر بھی آپ کو باہر سے آدمی بلانے کی
ضرورت ہوگی۔ میں نے کہا یہاں کی مقامی پولیس کو تو میں احراریوں سے بھی بدتر سمجھتا ہوں۔
ان لوگوں کا تو یہ حال ہے کہ اگر ہم میں سے کسی کو احراری قتل بھی کردیں تو یہ یہی کہیں
گے کہ ان کے پچاس آدمی احرار پر حملہ آور ہوئے تھے اور انہوں نے خود حفاظتی کے طور پر
قتل کر دیا ہے اور اس طرح ہمارے ہی آدمیوں کو گرفتار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر
انگریز سپرنٹنڈنٹ ہر وقت یہاں رہے کیا پھر آپ کی تسلی ہو جائے گی۔ میں نے ان سے کہا کہ
بان اگر انگریز افسر مقرر ہو جائیں تو پھر ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ
انتظام کرانے کی کوشش کروں گا کہ انگریز افسر یہاں رہے اور اس کے ساتھ آپ کا ایک آدمی
رہے۔ آپ مرزا شریف احمد صاحب کو میرے ساتھ بھیج دیں۔ میں D۔C اور SP سے بات
خطبات محمود
۲۹۷
سال ۱۹۳۴ء
چیت کرلوں اور پھر اگر وہ اس تجویز کو منظور کرلیں تو آپ یہ حکم جاری نہ کریں۔ میں نے مرزا
شریف احمد صاحب کو ان کے ساتھ جانے کی ہدایت کردی اور یہ باتیں کر کے وہ چلے گئے۔ شام
کے وقت مجھے معلوم ہوا کہ مرزا شریف احمد صاحب کے مکان پر کوئی میٹنگ ہے جس میں وہ
بھی شامل ہیں۔ میں حیران ہوا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔ صبح میں نے فیروز پور جاتا تھا اس لئے
سویرے ہی میں نے ان کو بلوا بھیجا کہ وہ کیوں مرزا معراج الدین صاحب کے ساتھ نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ مرزا صاحب کو دیر ہو گئی تھی۔ دراصل وہ میرے پاس سے ہی دیر سے گئے
تھے۔ اور میں نے عصر کی نماز پانچ بجے آکر پڑھائی تھی اس دیر ہو جانے کی وجہ سے وہ مجھے
نہیں لے جاسکے۔ وہ کہتے تھے کہ ڈپٹی کمشنر کے ہاں آج شب میرا کھانا ہے۔ اور انگریز ہی کھانے
میں عام طور پر دیر ہو جایا کرتی ہے۔ گیارہ بارہ بجے اگر کھانے سے فارغ ہوئے تو اس وقت کیا
باتیں ہوں گی۔ میں خود ہی ان سے بات چیت کرکے آپ کو اطلاع کردوں گا اور جب آپ کو
اطلاع آجائے کہ آپ کے حسب منشاء تسلی بخش انتظامات ہو گئے ہیں تو آپ باہر سے آدمی نہ
بلائیں اور میاں شریف احمد صاحب نے مجھے یہ بتایا کہ مرزا معراج الدین صاحب کے جانے
کے بعد ایک غلطی معلوم ہوئی اور وہ یہ کہ چوہدری فتح محمد صاحب نے جو عارضی طور پر ناظر
امور عامہ تھے ضلع گورداسپور کی بعض جماعتوں کے ذمہ کچھ تعداد لگائی ہے کہ اتنے آدمی یہاں
بھیج دیں اور لاہور و امرتسر کی جماعتوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے کہ اگر بلایا جائے تو وہ بھی
آجائیں۔ میں نے کہا کہ یہ تو بڑی غلطی ہوتی ہے۔ ناظر امور عامہ کو چاہیے تھا کہ جب اس کام کو
ان کے صیغہ سے علیحدہ کرکے اس کیلئے ایک علیحدہ افسر مقرر ہو چکا ہے تو وہ خود دخل نہ
دیتے۔ دراصل چونکہ یہ انتظام نیا تھا، چوہدری صاحب کو خیال نہ رہا کہ یہ کام اب امور عامه
سے متعلق نہیں ہے۔ بہر حال میں نے کہا کہ مرزا معراج الدین صاحب کو اس غلطی کی فوراً
اطلاع دی جائے تا وہ دوسرے افسروں کے سامنے جھوٹے نہ ٹھہریں اور ان کی خیر خواہی کا
نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ دوسروں کے سامنے غلط گو ثابت ہوں۔
چنانچہ مرزا شریف احمد صاحب نے مجھے کہا کہ میں ابھی خاص آدمی بھیج کر ان کو اطلاع
کر دیتا ہوں۔ اس کے بعد میں فیروز پور چلا گیا اور اس تاریخ کو خاص آدمی کے ذریعہ مرزا
معراج الدین صاحب کو غلطی کی بھی اطلاع کر دی گئی اور یہ بھی لکھ دیا گیا کہ ان کے وعدہ کے
مطابق انتظام ہو جانے پر اس سرکلر کو منسوخ کردیا جائے گا۔ میرے بعد ڈپٹی کمشنر اور
خطبات محمود
۲۹۸
سال ۱۹۳۴ء
سپرنٹنڈنٹ پولیس یہاں آئے۔ چوہدری فتح محمد صاحب خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب اور
میاں شریف احمد صاحب کو بلایا اور باتیں کیں۔ ہمارے آدمیوں نے اپنے بعض عذرات پیش
کئے جیسا کہ انسان کا قاعدہ ہے کہ ایسے موقع پر اپنے شکوے بیان کرتا ہی ہے۔ لیکن آخر میں
قطعی اور غیر مشتبہ الفاظ میں یہ کہہ دیا کہ ہم جاری شدہ سرکلر کو منسوخ کردیں گے اور اس
انتظام پر ہمیں پوری تسلی ہے۔ یہ سولہ اکتوبر کی ڈاک جانے کے بعد کے واقعات ہیں۔ اس کے
بعد سترہ کو پہلی ڈاک میں جماعتوں کو اطلاع دے دی گئی۔ وہ اطلاع جلسہ سے پہلے جماعتوں کو
پہنچ سکتی تھی۔ چنانچہ وہ پہنچی اور کوئی آدمی اس سرکلر کے ماتحت قادیان نہیں آیا۔ یہ چٹھی جو
پہلی ہدایت کو منسوخ کرنے کے متعلق تھی، ڈپٹی کمشنر اور دوسرے حکام کو بھی بھجوادی گئی۔
غرضیکہ افسران سے بالوضاحت کہہ دیا گیا کہ ہم باہر سے آدمی نہیں بلائیں گے اور اس کیلئے
چھی بھی جاری کردی گئی اور ہم اطمینان سے بیٹھ گئے کہ ہم نے حکومت سے پوری طرح
تعاون کر لیا ہے۔ میں باہر گیا ہوا تھا سترہ کی شام کو قادیان آیا رستہ میں لاہور، امرتسر وغیرہ
مقامات پر کئی لوگ ملتے اور دریافت کرتے رہے کہ کیا ہمارے پہنچنے کی ضرورت ہے۔ میں نے
انہیں یہی جواب دیا کہ ہمیں اطمینان دلایا گیا ہے کہ پولیس کا انتظام کافی ہوگا اس لئے
ضرورت نہیں۔ ہاں اگر ہمیں پتہ لگا کہ گورنمنٹ خاطر خواہ انتظام نہیں کر رہی تو پھر اطلاع
دے دی جائے گی۔ ہم مطمئن تھے کہ ہم نے حکومت کے ساتھ پورا پورا تعاون کر لیا ہے۔
ساڑھے آٹھ نو بجے میں یہاں پہنچا اور کھانا وغیرہ کھا کر اور نماز سے فارغ ہو کر میں گیارہ بجے
کے قریب بیٹھا تھا کہ کسی نے آکر اطلاع دی کہ مجسٹریٹ علاقہ آئے ہیں اور مجھ سے ملنا چاہتے
ہیں۔ میں گیا اور انہیں بلا کر بٹھایا۔ انہوں نے ایک کاغذ مجھے نکال کر دیا کہ یہ دیکھ لیں۔ وہ
حکومت پنجاب کی طرف سے حکم تھا۔ جس میں لکھا ہے۔
Order under section 3 (1) (d) of the Punjab Criminal Law
(amendment) act 1932۔
Where as the Punjab Government is satisfied that there are
reasonable grounds for believing that you Mirza
Bashir-ud-Din Mahmood Ahmad of Qadian in the District
of Gordaspur have been summoning persons to Qadian to
خطبات محمود
۲۹۹
سال ۱۹۳۴ء
be of present at the Conference convened by the Shoba
Tabligh of the Majlis-i- Ahrar Islam at or near Qadian to be
held on or about the 21st to 23rd October 1934۔ inclusive
and whereas your action in so doing is Prejudicial to the
public peace or safety the Punjab Government now directs
you under Section 3 (1) (d) of the Punjab Criminal law
(amendment) act 1932۔ (1) To Cancel and revoke any
summon sent by you or under your authority to any person
to attend at Qadian on the dates aforesaid۔ (2) To abstain
until after the 24th of October 1934 from summoning any
person or persons to Qadian۔ (3) To abstain until after the
24th of October 1934 from promoting or convening any
meeting in Qadian۔ (4) To abstain until after the 24th of
October 1934 from making arrangements for the reception
at Qadian of any person called by you and from providing
them with food and shelter۔ Given under my hand this 17th
day of October 1934۔
Sd/ C۔ Garbett۔ Chief Secretary to the Government
Punjab 17-10-34۔
اس کا ترجمہ یہ ہے۔
حکم زیر سیکشن ۳ (۱) (د) پنجاب کریمنل لاء امنڈ منٹ ایکٹ ۳۲ء
چونکہ پنجاب گورنمنٹ کو تسلی ہے اور چونکہ یہ باور کرنے کیلئے معقول قرائن موجود ہیں
کہ تم مرزا بشیر الدین محمود احمد ساکن قادیان ضلع گورداسپور لوگوں کو قادیان بلا رہے ہو اس
غرض سے کہ وہ مجلس احرار کے شعبہ تبلیغ کی اس کانفرنس پر جو کہ وہ ۲۱ لغایت ۲۳- اکتوبر یا
اس کے قریب قادیان یا اس کے قرب و جوار میں کرنا چاہتے ہیں موجود ہوں اور چونکہ تمہارا
خطبات محمود
٣٠٠
سال ۱۹۳۴ء
یہ فعل امن عامہ میں خلل ڈالنے والا ہے اس لئے گورنمنٹ پنجاب تمہیں زیر دفعہ ۳ (۱) (د)
پنجاب کریمنل لاء امنڈ منٹ ایکٹ ۱۹۳۲ء ہدایت کرتی ہے کہ (1) تم ایسے تمام دعوت ناموں
کو جو ان تاریخوں پر لوگوں کو قادیان بلانے کیلئے تم نے بھیجے ہیں۔ یا تمہارے زیر حکم بھیجے گئے
ہیں منسوخ کردو۔ (۲) ۲۴ اکتوبر ۱۹۳۴ء تک کسی شخص یا اشخاص کو قادیان بلانے کی غرض سے
کوئی دعوت نامہ مت بھیجو۔ (۳) ۲۴- اکتوبر ۱۹۳۴ء تک نہ کوئی جلسہ قادیان میں کرو نہ جلسہ
کرنے میں محمد بنو۔ (۴) ۲۴- اکتوبر ۱۹۳۴ء تک کسی ایسے شخص کا جس کو تم نے بلایا ہو قادیان
میں استقبال کرنے یا اس کیلئے کھانے اور رہائش کا انتظام کرنے سے محترز رہو۔
آج مؤرخہ ۱۷ اکتوبر ۱۹۳۴ء کو میرے دستخط سے جاری ہوا۔ دستخط ہی۔ گاربٹ چیف
سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب۔
یہ قانون ۱۹۳۲ء میں پاس کیا گیا ہے۔ اور اس کی تمہید میں لکھا ہے کہ وہ سول نافرمانی
اور حکومت برطانیہ کو تہہ وبالا کر دینے والی تحریکات کو روکنے کیلئے ہیں اور مجھے یہ حکم دے کر
گویا حکومت نے یہ الزام لگایا ہے کہ میں سول نافرمانی کرنے والا یا حکومت برطانیہ کو تہہ وبالا
کرنے کی تحریک کرنے والا ہوں میں نے اس حکم کو پڑھتے ہی اس پر حسب ذیل جواب لکھ کر
مجسٹریٹ کو دے دیا۔
جواب:
مجھے گورنمنٹ کے حکم سے اطلاع ہوئی اور میں اپنے مذہب کے حکم اور سلسلہ کی
روایات کی وجہ سے اس کی تعمیل کرنے پر مجبور ہوں ورنہ یہ حکم ایسا غیر منصفانہ اور ناجائز ہے
کہ ایک شریف آدمی کیلئے یہ سمجھنا بھی مشکل ہے کہ ایک مہذب حکومت ایسا حکم کس طرح
جاری کر سکتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اس فتنہ کو دیکھ کر کہ احرار قادیان میں ایک
جلسہ کر رہے ہیں اور وہ علی الاعلان سلسلہ احمدیہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ایک ہدایت دی
تھی کہ جماعت احمدیہ کے کچھ لوگ سلسلہ کے مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے جمع کرلئے
جائیں لیکن اس ہدایت کے جاری کرنے کے دو گھنٹہ گھنٹہ بعد مرزا معراج الدین صاحب
سی آئی ڈی میرے پاس آئے اور میں نے خود ان کو اس ہدایت سے اطلاع دی اور انہوں
نے کہا کہ میں پورا انتظام پولیس کا کرادوں گا اس لئے آپ آدمی نہ بلوائیں اور ان کے کہنے
کے مطابق اس ہدایت کا جاری کرنا منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ایک ایسی
خطبات مور
سال ۶۱۹۳۴
ہدایت جماعت کے کسی افسر نے بغیر میرے مشورے کے پہلے سے جاری کردی ہوتی ہے اور
اسے بھی منسوخ کر کے جماعتوں کو ہدایت کردی گئی کہ وہ آدمی نہ بھیجیں۔ میں کل فیروز پور گیا
تھا مجھ سے راستہ میں بعض احمدیوں نے پوچھا کہ کیا انہیں احرار کے جلسہ پر قادیان آنے کی
اجازت ہے اور میں نے انہیں اس سے منع کیا۔ حکومت سے ایسے تعاون کرنے کے بعد اس
قسم کے حکم کا بھجوادینا حکومت کے وقار کو کھونا ہے اور حکومت کی مضبوطی نہیں بلکہ کمزوری
کا موجب ہے اور مجھے افسوس ہے کہ حکومت نے اس قسم کے حکم کو جاری کر کے اس اعتماد
کو نقصان پہنچایا ہے جو اس پر ملک معظم اور ان کی حکومت نے کیا تھا۔ بہرحال چونکہ میرا
مذہب مجھے وفاداری اور اطاعت کا حکم دیتا ہے میں اس حکم کی جس کی غرض سوائے تذلیل
اور تحقیر کے کچھ نہیں پابندی کروں گا اور اِنْشَاءَ اللہ پوری طرح اس کی تعمیل کروں گا۔ باقی
اس حکم کی نسبت آئندہ نسلیں خود فیصلہ کریں گی کہ اس کے دینے والے حق پر تھے یا نہ
تھے۔ وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ وَهُوَ أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ - (خاکسار مرزا محمود احمد)
ان واقعات سے ظاہر ہے کہ:
(اول) میں نے جو ہدایت آدمی بلانے کیلئے دی تھی، اس کے ماتحت احکام جاری نہیں
ہوئے اور اجراء سے قبل ہی ہدایت منسوخ کردی گئی۔
(دوم) ہمیں حکومت نے کبھی بھی آدمی بلانے سے منع نہیں کیا اس لئے سول نافرمانی کا
سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔ کمشنر صاحب نے خانصاحب سے صرف یہ کہا تھا کہ آپ لوگ کوئی
ایسی کارروائی نہ کریں جو اشتعال انگیز ہو اور ہماری گزشتہ تاریخ اور روایات بتاتی ہیں کہ اگر
ہمارے دس لاکھ آدمی بھی جمع ہو جائیں تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ شورش کریں گے سوائے کسی
ایسے افسر کے جو دن شراب پینے میں اور رات عیاشی اور برج کھیلنے میں گزار دے کوئی ہمارے
اجتماع پر بدگمانی نہیں کر سکتا۔ پہلی دفعہ سولہ اکتوبر کو خان صاحب نے آکر مجھے کہا کہ حکومت کا
ایسا منشاء ہے۔ اس سے قبل ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ مرزا معراج الدین صاحب نے جو
گفتگو کی وہ سرکاری حیثیت سے نہ تھی اور اس لئے حکومت اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔ وہ
پرسوں پھر آئے تھے اور میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ اس دن کیسے آئے تھے تو انہوں
نے پھر کہا کہ میں ذاتی طور پر ملنے آیا تھا اس لئے اس دن کی ان کی گفتگو گورنمنٹ کیلئے مفید
نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ ذاتی حیثیت سے آئے تھے۔ حکومت کی طرف سے اس بارہ میں ہمارے