دنیا کے ہر گوشہ کے احمدی خاص قربانیوں کیلئے تیار رہیں
حصہ 2
خطبات محمود
۳۰۲
سال ۱۹۳۴ء
ساتھ جو گفتگو کی گئی وہ وہی تھی جو سولہ اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کی اور
اس مجلس سے اُٹھنے سے قبل میاں شریف احمد صاحب نے بالوضاحت پولیس کے دونوں
سپرنٹنڈنٹوں سے کہہ دیا تھا کہ باہر سے لوگوں کو بلانے کیلئے جو حکم جاری کیا گیا ہے، اسے
منسوخ کر دیا جائے گا۔ چنانچہ جب کمشنر صاحب اور انسپکٹر جنرل صاحب پولیس اٹھارہ اکتوبر کو
قادیان آئے اور ان کے ساتھ یہ افسران بھی تھے تو اس وقت میاں شریف احمد صاحب نے
ان دونوں افسروں سے دریافت کیا کہ کیا آپ سے نہیں کہہ دیا گیا تھا کہ ہم اس حکم کو منسوخ
کردیں گے اور کیا آپ نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو اس امر کی اطلاع نہیں دی تو انہوں نے
تسلیم کیا کہ انہیں اس امر کی اطلاع کر دی گئی تھی اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر صاحب کو بھی اس
مضمون سے اطلاع کر دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے اس پر عذر کیا کہ بیشک مجھے اطلاع ہو گئی
تھی مگر گورنمنٹ کا حکم سولہ کو ہی جاری ہو چکا تھا۔ (تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ درست
نہ تھا۔ گورنمنٹ نے سترہ کو ہی اس حکم کا فیصلہ کیا اور اسی تاریخ کو جاری کیا) چونکہ سولہ کو
ڈاک نکل چکی تھی اس لئے سترہ کو خاص آدمی مقرر کر کے تنسیخ کے احکام بھجوادیئے گئے اور
حکومت کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی۔
(سوم) جو دعوت جاری کی گئی وہ چوہدری فتح محمد صاحب نے دی تھی ناظر امور عامہ کی
حیثیت ہے۔
اخلاقاً بھی مذہباً اور ہمارے نظام :
(چہارم) ناظر جتنے ہیں سب انجمن کے ٹرسٹی ہیں اور اپنے اپنے محکمہ محکمہ کے قانونا بھی
نظام کی رُو سے بھی پورے پورے ے ذمہ دار ہیں۔ حتی کہ نظام سلسلہ
انہیں یہاں تک ذمہ دار قرار دیتا ہے کہ اگر کوئی ناظر خلیفہ وقت کے مشورہ سے بھی کوئی کام
کرے تب بھی ذمہ دار وہی ہے مشورہ پرائیویٹ سمجھا جائے گا۔ اور یہاں تک حکم ہے کہ اگر
ناظر کوئی پرائیویٹ مشورہ لے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے اور وہ اس کی طرف اشارہ بھی نہیں
کر سکتا۔ ساری ذمہ داری اس پر ہے سوائے اس کے کہ خلیفہ کا تحریری حکم اس کے پاس
موجود ہو بلکہ یہاں تک اس بارہ میں پابندی ہے کہ اگر کوئی ناظر غفلت سے تحریری حکم نہ
لے اور اس فعل کو خلیفہ کی طرف منسوب کر دے تو وہ اعتماد کو توڑنے والا اور مستوجب سزا
ہوگا۔ اور ان تمام مذہبی اور قانونی ذمہ داریوں کے مطابق یہ امر واضح ہے کہ ناظر امور عامہ
نے جو آرڈر دیا، وہ اس کا ذاتی فعل تھا، مجھ سے اس میں مشورہ بھی نہیں کیا گیا تھا اور اگر کیا
خطبات محمود
٣٠٣
سال ۱۹۳۴ء
بھی جاتا تو بھی وہ بحیثیت ناظر کے نہیں بلکہ ذاتی فرد کی حیثیت سے ہوتا اور اگر کوئی نقصان
ہو جاتا تو وہ میرا حوالہ بھی نہیں دے سکتا تھا۔
(پنجم) صدر انجمن ایک باقاعدہ رجسٹرڈ باڈی ہے اور وہ اس کے ماتحت براہ راست
حکومت کے سامنے ذمہ دار ہے۔
(ششم) یہ امر ثابت ہے کہ آدمی خود حفاظتی کیلئے بلائے گئے تھے اور اس جگہ پر جہاں
ان کا آنا مذہبی فرض ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں آنے کی بار بار تاکید کی ہے
اور اس سے حکومت کا روکنا مذہبی مداخلت ہے۔ اس جگہ ان کے جن کو بلایا گیا مقدس مقامات
ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے انہیں اس وقت بلایا گیا جب دشمن ان کے خلاف شورش کرنے
کیلئے یہاں جمع ہوئے تھے۔
(ہفتم) جو نہی حکام نے انتظامات کی مضبوطی کا یقین دلایا، انہیں کہہ دیا گیا کہ آدمی نہیں
بلائے جائیں گے۔
(هشتم) سولہ اکتوبر کو گورداسپور کے حکام کو اس کا علم ہو گیا تھا وہاں ٹیلیفون اور
ٹیلیگراف دونوں موجود ہیں لیکن سترہ کو تین بجے کی گاڑی سے ایک سپیشل انسپکٹر یہ احکام لے
کر لاہور سے چلتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ میں گھنٹہ کے وقفہ کے باوجود حکام ضلع
گورداسپور نے پنجاب گورنمنٹ کو مطلع نہیں کیا تا حکومت اس غلط فہمی میں مبتلاء نہ ہوتی۔
ان کیلئے لازم تھا کہ ہمارے وعدہ کو حکام بالا تک پہنچا دیتے۔
(نهم) حکومت کو علم تھا کہ سرکلر جاری کرنے والا ناظر ہے۔ اور جیسا کہ مرزا
معراج الدین صاحب نے بیان کیا، وہ سرکلر یا اس کی نقل حکومت کے پاس پہنچ چکی تھی۔ خواہ
وہ قادیان سے گئی یا باہر سے بہر حال حکومت کو اس کا علم تھا اور یہ بھی وہ جانتی تھی کہ اس کا
جاری کرنے والا میں نہیں ہوں۔
(دہم) اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ اس کا جاری کرنے والا میں ہی تھا یا اسے منسوخ
کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا تب بھی یہ رسول نافرمانی یا حکومت کو تہہ وبالا کر دینے والا جرم نہیں
ہو سکتا کیونکہ اس سے پہلے کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر وغیرہ محکام کی خواہش یہ تھی
لیکن حاکم کی خواہش اور حکم میں فرق ہوتا ہے۔ کیا گورنمنٹ اس عام بات کو بھی نہیں سمجھ
سکتی کہ یہ قانون محکام کی خواہش کو نہیں بلکہ ان کے احکام کو رد کرنے کے مواقع کیلئے وضع
من نبات محمود
۲۰
سال ۱۹۳۴ء
کیا گیا ہے۔ اس حکم کے بعد اگر انکار کیا جاتا تو یہ البتہ سول نافرمانی کہلا سکتی تھی لیکن ایس پی
یا ڈی سی کی خواہش پر انکار کرنا سول نافرمانی نہیں۔ اس صورت میں زیادہ سے زیادہ یہ کہا
جاسکتا تھا کہ تعاون نہیں کیا گیا۔ مگر یہ حکومت کو تہہ وبالا کرنے والی کوئی صورت نہیں اور اگر
حکومت ایسا ہی سمجھتی ہے تو پھر ہمارے یہ شکوک صحیح ہیں کہ یہاں حکومت احراریوں کی ہے۔
یہاں لوگوں کو کسی سرکاری چھاؤنی یا پولیس پر حملہ کرنے کیلئے نہیں بلایا گیا تھا۔ اگر مان
لیا جائے کہ وہ حملہ کیلئے ہی بلائے گئے تھے تو وہ حملہ احراریوں پر ہو سکتا تھا اور جب تک
حکومت یہ قرار نہ دے لے کہ وہ احراری ہے اور جو ان پر حملہ کرتا ہے، وہ حکومت پر حملہ
کرتا ہے اس وقت تک یہ نہیں کہہ سکتی کہ یہاں جو لوگ بلائے گئے وہ حکومت کو تہہ وبالا
کرنے کی غرض سے بلائے گئے تھے۔ ان تمام امور کی موجودگی میں حکومت پنجاب نے مجھے
ایسا غیر منصفانہ نوٹس دیا اور ایسے قانون کے ماتحت دیا جس میں صاف لکھا ہے کہ یہ
رسول نافرمانی اور حکومت کا تختہ الٹنے کی سازشیں کرنے والوں کیلئے ہے۔ پس حکومت نے سخت
بے انصافی کی جب اس نے
(اول) اس شخص کو نوٹس دیا جس کی طرف سے سرکلر جاری نہیں ہوا تھا۔ اور جاری
کرنے والے کو نہ دیا اگر حکومت ایسا نوٹس دینا ضروری سمجھتی تھی تو جس کے دستخط تھے اسے
دیتی اور وہ بھی اس قانون کے مطابق نہ دیا جاسکتا تھا جو رسول نافرمانی کو روکنے کیلئے ہے۔
(دوم) گورنمنٹ نے بے بے انصافی کی اس وقت نوٹس دے کر جبکہ میں گھنٹے پہلے اس
کے ذمہ دار افسروں سے اس کی منسوخی کا وعدہ کیا جا چکا تھا اور جبکہ عملاً اس حکم کو منسوخ کر دیا
گیا تھا۔ حالانکہ قصور اس کے اپنے حکام کا تھا کہ کیوں انہوں نے فون یا تار سے بالا افسروں کو
اطلاع نہ دی جبکہ گورداسپور میں یہ دونوں ذرائع میسر ہیں۔
(سوم) حکومت نے سخت بے انصافی کی جبکہ سول نافرمانی کا غلط الزام مجھ پر لگایا گیا
حالانکہ نہ کوئی حکم پہلے دیا گیا تھا اور نہ بعد میں دیا گیا۔
(چهارم) حکومت نے بے انصافی کی اور سخت ظلم کیا جب اس شخص پر سول نافرمانی کا
غلط الزام لگایا کہ جس نے اور جس کی جماعت نے ہمیشہ رسول نافرمانی اور اس قسم کی دوسری
تحریکوں کی سخت مخالفت کی ہے اور حکومت کا تختہ اُلٹ دینے کا الزام لگا کر ہماری سخت ہتک
کی ہے۔
خطبات محمود
۳۰۵
سال ۱۹۳۴ء
(پنجم) حکومت نے سخت نا انصافی کی کہ احراریوں کا جن کا یہاں کوئی واسطہ اور کام نہ
تھا یہاں آنا جائز قرار دیا اور احمدیوں کا جن کا یہ مقدس مقام ہے ان کے یہاں آنے کو
موجب فساد قرار دیا حالانکہ وہ اپنے گھر آرہے تھے اور احراری دوسرے کے گھر۔ اگر ایسا نوٹس
دینے کی ضرورت تھی تو وہ احرار کو دیا جانا چاہیئے تھا۔ ہمیں ایسا نوٹس دینے کے تو یہ معنے ہیں
کہ وہ گھر والوں کو تو حکم دیتی ہے کہ اپنے گھر کی حفاظت کیلئے اکٹھے ہو کر نہ بیٹھیں اور
ڈاکوؤں اور حملہ آوروں کو جمع ہونے کی اجازت دیتی ہے۔
(ششم) حکومت نے بے انصافی اور ظلم کیا جب اس نے ہمارے لئے اس قانون کو
استعمال کیا جو باغیوں اور انارکسٹوں کیلئے بنایا گیا ہے۔ اور جسے پاس کرتے وقت حکومت نے
ملک کے نمائندوں کو یقین دلایا تھا کہ اسے بڑی احتیاط سے استعمال کیا جائے گا۔ اگر یہ قانون
احمدیوں پر اپنے گھروں کی حفاظت کیلئے جمع ہونے پر چسپاں ہو سکتا ہے تو دنیا کی کون ایسی ہستی
ہے جو اس سے باہر رہ سکتی ہے۔ کل کو حکومت کسی شخص کو مال روڈ پر چھینک مارنے سے
روک سکتی ہے کہ کوئی راہ گیر سوچتا جا رہا ہو گا اس کے خیالات میں انتشار پیدا ہو گا وہ جوش
میں آکر لڑے گا اس کے رشتہ دار آئیں گے، ادھر تمہارے رشتہ دار جمع ہوں گے اور اس
طرح قتل و غارت کا احتمال ہے اس لئے چلو جیل خانہ میں۔ کون سا ایسا انسان ہے جو اس قسم
کے چکروں سے اس قانون کے ماتحت گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔ خربوزے کھا کر بازاروں میں چھلکے
پھینکنے والوں کو بھی پکڑا جاسکتا ہے کہ کسی کا پاؤں پھلے گا اس کے متعلقین لڑائی کریں گے اور
اس طرح ملک میں بدامنی پیدا ہوگی۔ کیا کوئی معقول انسان سمجھ سکتا ہے کہ یہ صحیح استعمال ہے
اس قانون کا اس کیلئے جس نے خود اُس کے بنانے والوں سے بھی زیادہ قیام امن کی کوشش
کی ہے۔ جس نے اور جس کی جماعت نے اس وقت سول نافرمانی اور اس قسم کی دوسری
موومنٹوں کا مقابلہ کیا جب یہ افسر جو آج ہمیں باغی قرار دے رہے ہیں، آرام سے اپنے بیوی
بچوں میں بیٹھے ہوا کرتے تھے۔ پھر یہ لوگ تنخواہیں لے کر کام کرتے تھے اور میں نے اور میری
جماعت نے لاکھوں روپیہ اپنے پاس سے خرچ کر کے بدامنی پیدا کرنے والی تحریکات کا مقابلہ
کیا۔ پھر کس قدر ظلم ہے کہ جو قانون ان تحریکات کے انسداد کیلئے وضع کیا گیا وہ سب سے
پہلے ہمیں پر استعمال کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک معظم کی حکومت کو قائم کرنے کیلئے ملک کو اپنا
دشمن بنالیا ہے۔ احرار کی تقریریں پڑھو ان کو زیادہ غصہ اسی بات پر ہے کہ ہم حکومت کے
خطبات محمود
۳۰۶
سال ۶۱۹۳۴
جھولی چکے ہیں۔ وہ صاف کہہ رہے ہیں کہ ہم اسی وجہ سے ان کے مخالف ہیں۔
(هفتم) حکومت نے یہ نوٹس دے کر ایک امن پسند جماعت کی ہتک کی کیونکہ اس نے
یہ قرار دیا کہ جو احمدی یہاں آئیں گے فساد کریں گے گویا میں بھی فسادی اور جماعت احمدیہ
بھی فسادی ہے اور امن پسند صرف احراری ہیں۔ کیا عجیب بات ہے کہ جب حکومت پر
مصیبت آئے تو وہ ہم سے استمداد کرتی ہے، اس کی مصیبت کے وقت ہمارے لیکچرار جاتے اور
مخالف تحریکوں کا مقابلہ کرتے ہیں، جنگ میں ہم نے تین ہزار والٹیئر ز دیئے، روپیہ ہم خرچ
کرتے تھے مگر آج احراریوں کی حفاظت کیلئے وہ ہمیں باغی بتارہی ہے۔
(هشتم) حکومت نے ناانصافی کی جب اس نے اس رنگ میں ہمیں نوٹس دیا حالانکہ
گزشتہ مواقع کی طرح وہ اب بھی خواہش امداد کر سکتی تھی۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم سے
بھی غلطی ہو سکتی ہے اور یہ نہیں کہتا کہ ہم نے کبھی غلطی نہیں کی لیکن حکومت کا پہلے
سلوک ہم سے یہ تھا کہ ہر ایسے موقع پر وہ اپنی خواہش کا اظہار کر دیتی تھی چونکہ وہ جانتی تھی
کہ ہم تعاون کرنے والے ہیں۔ حکام کی طرف سے چٹھی آجاتی تھی کہ جماعت کو یہ ہدایت
کر دیں اور ہم کر دیتے تھے۔ پھر آج بغیر کسی وجہ کے یہ نوٹس کیوں دیا گیا۔ اس کے معنی یہ ہیں
کہ یا ہم میں تبدیلی ہو گئی ہے یا حکومت میں۔
ابھی مئی کا واقعہ ہے کہ وائسرائے ہند کی طرف میں نے ایک خط لکھا تھا کہ
جماعت احمدیہ کے ایڈریس کے جواب میں جو کچھ آپ نے فرمایا تھا اس سے شبہ ہوتا ہے کہ
شاید حکومت کا خیال ہے کہ ہم بعض مواقع پر اس سے تعاون نہیں کرتے۔ اس کے جواب
میں ان کے پرائیویٹ سیکرٹری نے لکھا ہے کہ ہز ایکسی لینسی کو یہ خیال ہرگز نہیں بلکہ حضور
وائسرائے اس کے برعکس ہمیشہ سے جماعت احمدیہ کو سب سے زیادہ قانون کی پابند اور وفادار
جماعتوں میں سے ایک جماعت سمجھتے چلے آتے ہیں۔ تو ہندوستان کا افسر اعلیٰ کہتا ہے کہ یہ
جماعت بہترین قانون کی پابند اور وفاداری کرنے والی ہے مگر پنجاب کی گورنمنٹ کے کچھ افراد
کہتے ہیں کہ تم بغاوت کرنے والے ہو۔ بس دو ہی صورتیں ہیں۔ یا ان میں تبدیلی ہوئی ہے یا
ہم میں۔ لیکن مئی کے بعد اس قدر قلیل عرصہ ہے کہ ہمارے اندر کوئی عظیم الشان تغیر مانا
نہیں جاسکتا اور دوسری صورت یہی ہے کہ سرکاری افسروں میں کوئی ایسا شخص ہے جو ایسے
وجوہ کی بناء پر جن کا ہمیں علم نہیں، ہمارا دشمن ہے اور اس نے یہ نوٹس دے کر اپنے عناد
خطبات محمود
۳۰۷
سال ۱۹۳۴ء
کا اظہار کیا ہے۔ یا پھر یہ بات ہے کہ نچلے حکام نے افسرانِ بالا کو دھوکا دیا ہے۔ حکومت نے لکھا
ہے کہ اس نوٹس سے ہمارا منشاء ہتک نہیں تھا۔ میں نے فیصلہ کیا تھا اور اس جمعہ تک بات کو
ملتوی کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اگر حکومت نے کہہ دیا کہ غلطی ہوئی ہے تو میں اس
بات کو چھوڑ دوں گا لیکن اس نے اپنی جھوٹی عزت کا خیال کیا ہماری حقیقی ہتک کا کچھ خیال نہ
کیا۔ کسی کو جوتا مار کر کہہ دینا کہ میرا مقصد ہتک نہیں تھا عجیب مضحکہ خیز امر ہے۔ منشاء کا پتہ تو
ہمیشہ واقعات سے ہوا کرتا ہے جب میں نے نہ سرکلر جاری کیا نہ جاری کرنے والے نے مجھ
سے پوچھا پھر اسے منسوخ بھی کر دیا گیا اور افسروں کو اطلاع بھی دے دی گئی تو پھر سزا کے
مستوجب یہاں کے افسر ہیں اور حکومت کا فرض تھا کہ انہیں سزا دیتی اور ہم سے صاف کہہ
دیتی کہ غلطی ہو گئی ہے اس سے اس کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوتا نہ کہ کمی۔ کانگرس سے
ہمیشہ ہماری یہی جنگ رہی ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم غلام ہیں مگر ہم کہتے ہیں کہ ہم ہرگز غلام
نہیں ہیں اب ہم انہیں کیا منہ دکھائیں گے کیونکہ اب تو پنجاب گورنمنٹ نے اپنے عمل سے
ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہندوستانیوں کو غلام سمجھتی ہے اور ان کی عزت کی قیمت اس کی نظر میں
ایک کوڑی کی بھی نہیں ہے۔ اس حکم کے جاری کرنے والے افسروں نے یہ خطرناک غلطی کی
ہے کہ ہم پر اس کام کا الزام لگایا ہے جسے ہم حرام سمجھتے ہیں اور جس کیلئے ہم باوجود اس کے
کہ اس نے ہماری عزت کا پاس نہیں کیا تیار نہیں ہیں۔ وگرنہ غالب کی طرح ہم بھی کہہ سکتے
تھے کہ۔ بے وفا تو بے وفا ہی سہی۔ مگر نہیں ہمارے مذہب نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ حکومت
کے وفادار رہیں اس لئے وہ اگر ہمیں قید کر دے، پھانسی دے دے تب بھی ہم وفادار ہی رہیں
گے اور ہر عمل سے اس کا جھوٹا ہونا ثابت کریں گے۔
ہے
میں نے اس جگہ گورنمنٹ کی جگہ افسران کا لفظ اس لئے استعمال کیا ہے کہ میرے
نزدیک اس کی ذمہ دار گورنمنٹ نہیں بلکہ خاص افسر ہیں اور محض دفتری کارروائی کے ماتحت
یہ حکم دیا گیا ہے ورنہ گورنمنٹ کے کئی ممبروں سے میں نے پوچھا ہے وہ کہتے ہیں ہمیں اس کا
علم ہی نہیں اور عین ممکن ہے ہز ایکسی لینسی گورنر کو بھی علم نہ ہو ، ممکن ہے بعض انگریز اور
ہندوستانی ممبروں کو بھی اس کا علم نہ ہو لیکن بہر حال یہ گورنمنٹ کے نام سے جاری ہوا ہے
اور اس کی ذمہ داری اسی پر ہے اور اس کا فرض ہے کہ اس غلطی کا اعتراف کرے اور کہے
کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ مگر جب تک حکومت کی طرف سے یہ ہتک اور احراریوں کی طرف
XXXXXXXXXXX
خطبات محمود
٣٠٨
سال ۱۹۳۴ء
سے یہ چیلنج قائم ہے، ہر احمدی جس کے دل میں ایمان ہے اس کا فرض ہے کہ جماعت کے
وقار اور عزت کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار رہے۔ احمدیت صرف نماز روزوں کا نام ہی نہیں اور جو
شخص احمدیت کے اعزاز اور وقار کیلئے اپنی جان اور مال قربان کرنے کو تیار نہیں وہ احمدی
نہیں کہلا سکتا۔ حکومت نے ہماری پچاس سالہ روایات کو جن پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فخر کرتے رہے، حضرت خلیفہ اول " فخر کرتے رہے اور میں فخر کرتا رہا، بیدردی سے کچل دیا
ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اسے پھر قائم کریں اور ثابت کردیں کہ جو کہتا ہے ہم نے ان
روایات کو قائم نہیں رکھا وہ غلط بیانی کرتا ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ اس شخص کو سزا
دے۔ اس موقع پر حکومت نے جو تشریح اپنے عمل کی کی ہے، اس کا میں علیحدہ جواب دوں
گا۔ اس میں تاریخیں بھی غلط دی گئی ہیں اور واقعات بھی غلط دیئے گئے ہیں مگر یہ سب تفاصیل
میں آگے بیان کروں گا۔ سردست میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت کی تشریح میں بعض صریح
طور پر غلط واقعات درج ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگوں نے حکومت کو دھوکا دیا
ہے اور حکومت میں کوئی ایسا عصر موجود ہے جو ہم سے بلاوجہ عناد رکھتا ہے۔ بعض افسروں نے
اس دوران میں اس ہتک کے احساس کو اور بھی مضبوط کیا ہے، ایک افسر کو جب کہا گیا کہ یہ
نوٹس خلیفہ کو کیوں دیا گیا تو اس نے کہا کیا خلیفہ حکومت کی رعایا نہیں ؟ گویا رعایا ہونے کے یہ
معنی ہیں کہ جس کی چاہو ہتک کرو۔ میں اس افسر کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر حکومت کی رعایا
ہونے کے یہی معنے ہیں تو کوئی شریف اور غیرت مند انسان اس کی رعایا ہونا پسند نہیں کرے
گا۔ ہم تو برطانوی رعایا ہونے کا یہی مطلب سمجھا کرتے تھے کہ اس حکومت میں سب کی عزت
محفوظ ہے، کوئی کسی کی توہین اور ہتک نہیں کر سکتا بلکہ رعایا کا ہر فرد برٹش ایمپائر کی عظمت کا
حصہ دار ہے لیکن آج ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ خواہ تم پر کوئی غلط قانون ہی کیوں نہ استعمال کیا
جائے، رعایا ہونے کا یہ مطلب ہے کہ تمہیں بولنے کا کوئی حق نہیں اور اگر بولتے ہو تو تم باغی
ہو۔ اگر رعایا ہونے کا یہی مطلب ہے تو حکومت کو چاہیے کہ دلیری سے اس کا اعلان کردے کہ
اے ہندوستان کے رہنے والو تمہاری عزت خاک میں ملادی جائے گی۔ اس صورت میں جو
غیرت مند ہو گا وہ اس ملک سے نکل جائے گا بجائے اس کے کہ ذلیل ہو کر یہاں رہے۔ ایک
دوسرے افسر نے کہا کہ خلیفہ کے سوا اور کسے مخاطب کیا جاتا کیا اس صورت میں یہ نہ کہا جاتا
کہ کسی اور کو ذمہ دار قرار دے کر خلیفہ کی ہتک کی گئی ہے۔ جس دوست سے کہا گیا اس نے
خطبات محمود
٣٠٩
سال ۱۹۳۴ء
کیا اچھا جواب دیا کہ کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ اس قانون کی نافرمانی کی وجہ سے اگر کسی
شخص کو قید کرنے کی نوبت آتی تو جماعت کی طرف سے یہ اعتراض کیا جاتا کہ کسی اور کو یہ
اعزاز دے کر خلیفہ کی ہتک کیوں کی گئی۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی افسر عقل سے ایسا کو را
ہو سکتا ہے کہ وہ فی الواقع یہی بات سمجھ رہا ہو۔ یہ تمسخر ہے۔ اور جیسا کہ محاورہ ہے ہتک کے
ساتھ زخم بھی پہنچایا گیا ہے۔ ایسا کرنے والوں کا یہی منشاء ہے کہ ہتک بھی کریں اور دلوں کو
زخمی بھی کریں۔ اس جواب کا تو یہ مطلب ہے کہ نوٹس ایک بہت بڑی عزت افزائی تھی۔
پس اگر یہ اعزاز خلیفہ کو نہ دیا جاتا تو تم اس میں کیونکر حصہ دار ہو سکتے تھے۔ تمہاری
پچاس سالہ خدمات کا حکومت پر ایک بوجھ تھا اس پر بوجھ تھا کہ تم نے جنگ یورپ میں
آدمیوں اور روپوؤں سے مدد کی اس پر بوجھ تھا کہ تم نے رولٹ ایکٹ کی شورش کا مقابلہ کیا
اس پر بوجھ تھا کہ تم لوگوں نے ہجرت کی تحریک کا مقابلہ کیا اور اس نے تم کو کوئی بدلہ نہیں
دیا اس پر بوجھ تھا کہ تم نے نان کو آپریشن (NON CO-OPERATION) کا مقابلہ مفت
لٹریچر تقسیم کرکے اور جلسوں اور لیکچراروں کے ذریعہ کیا اور حکومت اس کا بدلہ دینے سے
عاجز رہی، اس پر بوجھ تھا کہ تم نے سول ڈس او بیڈنس (CIVIL DISOBEDIENCE) کا مقابلہ
کیا ریڈ شرٹس (RED SHIRTS) کا مقابلہ کیا بنگال میں ٹیررازم (TERRORISM) کا مقابلہ
کیا اور اس نے نے کوئی قدر دانی نہ کی اب یہ ایک موقع حکومت کو قدر دانی کاملا تھا اگر یہ انعام
خلیفہ کو نہ دیا جاتا تو تم سب احمدی اس میں کس طرح شریک ہو سکتے تھے۔ پس ہتک کرنے کے
بعد یہ مزید ظلم ہے کہ ہمارے احساسات کے ساتھ تمسخر کیا جا رہا ہے۔ اور مجھے تو ایسا نظر آرہا
ہے کہ حکومت پنجاب کے بعض (ابھی میں حکومت پنجاب کا نام نہیں لیتا کیونکہ بعض ممبروں
نے کہا ہے کہ ہمیں تو علم بھی نہیں) افسروں نے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ ہم نے کانگرس کو
دبالیا ہے، باغی جماعتوں کو توڑ دیا ہے اور اب ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ہمیں وفاداروں کی بھی
ضرورت نہیں۔ اور جب یہ بات دنیا کے سامنے آئے گی تو ہر وہ شخص جس کے دماغ میں عقل
ہے یہی سمجھنے پر مجبور ہو گا کہ اس حکومت کے پاس جانا خطرناک ہے یہ نہ دوست کو چھوڑتی
دشمن کو سب سب کو کو مارتی ہے۔ میں حیران ہوں ہوں کہ آخر ان مگام اور ان احراریوں احرار کا ہم
نے کیا بگاڑا ہے؟ میں نے مخلا بالطبع ہو کر اس امر پر غور کیا ہے کہ ہم نے ان کو کیا نقصان
پہنچایا ہے لیکن کوئی بات مجھے نظر نہیں آئی۔ ہم نے ہر ایک کی خدمت کی ہے اور خدمت
ہے نہ رو
خطبات محمود
1۔
۳۱۰
سال ۶۱۹۳۴
کرنے کیلئے اپنی عزت کی قربانی کی ماریں کھائیں، گالیاں کھائیں۔ احراری اب بھی کہتے ہیں کہ
ہم مذہبی اختلاف کو برداشت کر سکتے ہیں مگر ان کی حکومت سے وفاداری کو برداشت نہیں
کر سکتے۔ ہم نے حکومت کی خاطر اس قدر تکالیف اٹھائیں مگر اس سے کیا لیا۔ اور پھر احراریوں
سے پوچھتے ہیں کہ اگر ہماری کسی خدمت کی وجہ سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ پہنچا تو کیا وہ ایسے
ہی ان سے مستفید نہیں ہو رہے جیسے ہم۔ ہمیں تو نہ ملک کی خدمت سے کچھ ملا اور نہ
حکومت کی خدمت سے سوائے اس کے کہ گالیاں کھائیں، ماریں کھائیں، ہمارے آدمی کابل
میں مارے گئے محض اس لئے کہ وہ جہاد کرنے کے مخالف تھے۔ اٹلی کے ایک انجینئر نے جو
حکومت افغانستان کا ملازم تھا صاف لکھا ہے کہ امیر حبیب اللہ خان نے صاحبزادہ سید
عبد اللطیف کو اس لئے مروادیا کہ وہ جہاد کے خلاف تعلیم دے کر مسلمانوں کے شیرازہ کو بکھیرتا
پس ہم نے اپنی جانیں اس لئے قربان کیں کہ انگریزوں کی جانیں بچیں مگر آج بعض
حکام سے ہمیں یہ بدلہ ملا ہے کہ ہم سے باغی اور شورش پسندوں والا سلوک روا رکھا ہے اور
پھر وہ محسوس بھی نہیں کرتے کہ انہوں نے جو کچھ کیا غلط کیا ہے بلکہ ان کا جواب ویسا ہی ہے
جیسا کہ محمود طرزی نے دیا تھا۔ محمود طرزی امیر امان اللہ خان کے خسر اور افغانستان کے
وزیر خارجہ تھے۔ انہیں کے خط کی بناء پر میں نے مولوی نعمت اللہ صاحب کو وہاں بھیجوایا تھا اور
ان کا وہ خط آج بھی موجود ہے۔ جس وقت مولوی نعمت اللہ صاحب کو شہید کیا گیا' وہ فرانس
میں سفیر تھے ۔ جب وہ واپس آئے تو میں نے سید ولی اللہ شاہ صاحب کو ان سے ملنے کیلئے بھیجا۔
انہوں نے جاکر کہا کہ آپ کے کہنے کے مطابق ہم نے اپنا آدمی وہاں بھیجا اور آپ نے اس کو
شہید کرا دیا یہ کیا ظلم کیا۔ اس پر انہوں نے بہت ناراض ہو کر جواب دیا کہ غصہ کا موقع تو
ہمیں ہے ہم نے تو تمہارا ایک آدمی مار دیا اور تم نے ہمیں ساری دنیا میں بدنام کر دیا اگر ہم
نے مار دیا تھا تو اس قدر شور کیوں مچایا تمہیں چاہیے تھا کہ چپ رہتے۔ اسی طرح کا یہ
گورنمنٹ بھی ہمیں جواب دیتی ہے کہ اگر ہتک ہو گئی تو کیا جس طرح ایک کتا مار کھا کر بھی
اپنے آقا کے بوٹ کو چاہتا ہے اسی طرح تم بھی کہو کہ سُبْحَانَ اللہ کیا عزت افزائی ہوتی ہے۔
گورنمنٹ نے ہمارے خلیفہ کو مخاطب کیا ہے یہ بات جوں جوں انگلستان اور دنیا کے دیگر
ممالک میں پھیلے گی اور ضرور پھیلے گی تو ضرور حکومت کی بدنامی کا موجب ہوگی۔ دنیا ہمیں
خطبات محمود
۳۱۱
سال ۶۱۹۳۴
انگریزوں کا ایجنٹ سمجھتی ہے چنانچہ جب جرمنی میں احمدیہ عمارت کے افتتاح کی تقریب میں
ایک جرمن وزیر نے شمولیت کی تو حکومت نے اس سے جواب طلب کیا کہ کیوں تم ایسی
جماعت کی کسی تقریب میں شامل ہوئے ہو جو انگریزوں کی ایجنٹ ہے لیکن دوسری طرف
حکومت ہم سے یہ سلوک کرتی ہے کہ کہتی ہے کہ تم مرزا محمود احمد سول نافرمانی کرنے والے
ہو۔ اور جب یہ واقعات کسی عقلمند کے سامنے پیش ہوں گے تو وہ تسلیم کرے گا کہ حکومت کا
رویہ صحیح نہیں۔ میں نے یہ خطبہ جان بوجھ کر اس ہفتہ پر رکھا تھا کہ دیکھوں حکومت اس کا
ازالہ کرتی ہے یا نہیں۔ اس میں شک نہیں کہ اس نے دلداری کی کوشش کی ہے مگر گہرے
زخم ظاہری مرہم سے شفاء نہیں پایا کرتے۔ ہم کو فخر تھا کہ ہم نے پوری کوشش کرکے ملک
میں امن قائم کر رکھا ہے اور ملک میں ایک ایسی داغ بیل ڈال دی ہے کہ فساد مٹ جائے مگر
حکومت نے ہماری اس عمارت کو گرادیا ہے، ہمارے نازک احساسات مجروح کئے گئے ہیں،
ہمارے دل زخمی کر دیئے گئے ہیں، ہم نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا کسی سے کچھ نہیں مانگا مگر
حکومت اور رعایا خواہ مخواہ ہماری مخالف ہے اور مسیح ناصری کا قول بالکل ہمارے حسب حال
ہے کہ
لومڑیوں کے بھٹ ہوتے ہیں اور ہوا کے پرندوں کے گھونسلے مگر
१९
ابن آدم کیلئے سردھرنے کی بھی جگہ نہیں ہے
شه
پس اے احمدی جماعت! جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہا گیا ہے کہ
وہ نئی زمین اور نیا آسمان بنائے گا تمہارا فرض ہے کہ اپنے لئے خدا کے فضل سے آپ گھر
بناؤ - اس الہام میں یہی اشارہ ہے کہ یہ زمین اور آسمان تمہیں کانٹوں کی طرح کائیں گے آخر
ہم نے کیا قصور کیا ہے ملک کا یا حکومت کا کہ ہم سے یہ دشمنی اور عناد کا سلوک روا رکھا جا رہا
ہے؟ کل پہرہ دینے والوں میں سے ایک خوش الحانی سے غالب کا شعر پڑھ رہا تھا کہ
دیر نہیں حرم نہیں در نہیں آستاں نہیں
بیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم کوئی ہمیں اُٹھائے کیوں
میرے دل میں اس وقت خیال گزرا ہے کہ یہ ہمارے حسب حال ہے۔ ہم کسی کے گھر پر حملہ
آور نہیں ہوئے، حکومت سے اس کی حکومت نہیں مانگی، رعایا سے اس کے اموال نہیں
چھینے، بلکہ اپنی مساجد ان کے حوالہ کردیں، اپنی بیش قیمت جائدادیں ان کو دے کر ہم میں
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
سے بہت سے لوگ قادیان میں آگئے کہ امن سے خدا کا نام لے سکیں مگر پھر بھی ہم پر حملے
کئے جاتے ہیں اور حکومت بھی ہمارے ہاتھ باندھ کر ہمیں ان کے آگے پھینکنا چاہتی ہے اور پھینکنا
کوئی نہیں سوچتا کہ ہمارا قصور کیا ہے جو ہم پر اس قدر ظلم کئے جاتے ہیں؟ گورنمنٹ کو یاد و
رکھنا چاہیے کہ ہم بیشک صابر ہیں، متحمل ہیں مگر ہم بھی دل رکھتے ہیں اور ہمارے دل بھی درد
کو محسوس کرتے ہیں اگر اس طرح بلاوجہ انہیں مجروح کیا جاتا رہا تو ان دلوں سے ایک آہ نکلے
گی جو زمین و آسمان کو ہلادے گی جس سے خدائے قہار کا عرش ہل جائے گا اور جب خدا تعالی
کا عرش ہلتا ہے تو اس دنیا میں ناقابلِ برداشت عذاب آیا کرتے ہیں۔
(الفضل یکم نومبر ۱۹۳۴ء)
له تاريخ الامم والملوك لابي جعفر محمد بن جرير الطبري الجزء الثالث
صفحه ۲۴۸٬۲۴۷ دار الفکر بيروت لبنان ۱۹۸۷ء
بخاری کتاب الاذان باب ما يحقن بالاذان من الدماء
سے جھولی چک: خوشامدی
متی باب ۸ آیت ۲۰