جماعت احمدیہ کے خلاف احراریوں کا فتنہ اور بعض سرکاری افسروں کا غیر منصفانہ رویہ
خطبات محمود
٣١٣
۳۴
سال ۱۹۳۴ء
جماعت احمدیہ کے خلاف احراریوں کا فتنہ اور بعض سرکاری
افسروں کا غیر منصفانہ رویہ
(فرموده ۲- نومبر ۱۹۳۴ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
گزشتہ دنوں مجھے انفلوئنزا کی شکایت رہی ہے اور پرسوں اور کل تک تو بخار کی شکایت
اور شدید نزلہ اور کھانسی کی تکلیف تھی آج گو مجھے بخار معلوم نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کھانسی
اور نزلہ کی شکایت ہے جس کی وجہ سے نہ تو میں اونچا بول سکتا ہوں اور نہ ہی زیادہ دیر تک
بول سکتا ہوں۔ بالکل ممکن تھا کہ میری بیماری ہی اس بات پر مجھے مجبور کرتی کہ میں اپنے خطبہ
کے بعض اہم حصوں کو آئندہ کیلئے ملتوی کردُوں لیکن اس دوران میں بعض ایسے دوستوں نے
کہ جنہیں ہم سے بھی تعلق ہے اور حکومت سے بھی ان کے دوستانہ تعلقات ہیں، تحریک کی
ہے کہ اس وقت تک میں اپنے خاص اعلان کو ملتوی رکھوں جب تک کہ ان غلط فہمیوں کو
دور کرنے کی کوشش نہ کرلی جائے جو حکومت کے بعض لوگوں اور ہم میں پیدا ہو گئی ہیں۔ اگر
ہمیں کچھ غلط فہمی ہوئی ہو تو ہم تو ایک مذہبی جماعت ہیں ہمارا ہمیشہ یہ طریق رہا ہے کہ ہم
کھلے دل سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتے ہیں اس لئے ان دوستوں کو میں یہ یقین دلا سکتا ہوں
کہ اگر ہماری کسی بات میں غلطی یا غلط فہمی ثابت ہو تو ہم اس کے متعلق ہر وقت سزا لینے
کیلئے تیار ہیں اور معافی مانگنے کیلئے بھی۔ معاملہ صرف حکومت کا ہے کہ آیا وہ بھی اپنی غلطی کو
تسلیم کرنے کو تیار ہے یا نہیں۔ اگر ثابت ہو جائے کہ حکومت سے غلطی ہوتی ہے اور وہ اپنی
خطبات محمود
۳۱۴
سال ۱۹۳۴ء
اس غلطی کا اعتراف کرلے تو ہمارا شکوہ دور ہو سکتا ہے۔ مومن کبھی کینہ توز نہیں ہوتا اور نہ
وہ غصہ اپنے دل میں رکھتا ہے بلکہ وہ بنی نوع انسان کی اصلاح چاہتا ہے اور یوں بھی اگر
ہمارے مد نظر اصلاح نہ ہو تو ہمیں اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے کہ گورنمنٹ اپنی غلطی کا اقرار
کرلے۔ ہم صرف اس لئے یہ سوال اٹھانا چاہتے ہیں کہ اگر یہ بات نہ اٹھائی جائے تو ہمارے
لئے آئندہ بہت سی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں اور ملک کے امن کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ
ہے۔ ورنہ حکومت نے جو کچھ ہمیں کہا ہے وہ ان گالیوں کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتا ہے جو
روزانہ ہم مخالفین کے منہ سے سنتے رہتے ہیں۔ حکومت کی یہی غلطی ہے کہ اس نے ایک
دوسرے کا فعل میری طرف منسوب کر دیا۔ مگر یہ کوئی نئی بات نہیں ہم روزانہ غیر احمدیوں
سکھوں اور ہندوؤں سے سنتے ہیں کہ اگر کوئی احمدی نماز نہیں پڑھتا تو وہ کہتے ہیں یہ نبی کی
جماعت ہونے کا دعوی کرتے ہیں حالانکہ نمازیں نہیں پڑھتے۔ وہ ایک شخص کے فعل کو ساری
جماعت کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اسی طرح کوئی شخص درشت کلامی سے پیش آتا ہے تو
وہ کہتے ہیں یہ نبی کی جماعت ہونے کا دعوی کرتے ہیں حالانکہ ان کی زبانیں صاف نہیں۔ وہ
فوراً ایک شخص کے فعل کو تمام جماعت کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اس طرح ذرا کسی
احمدی کے منہ سے کوئی ایسی بات نکل جائے جو غلط ہو تو چاہے نادانستہ طور پر ہی اس سے
یہ فعل سرزد ہوا ہو تب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ دوسرے لوگ جھٹ کہہ دیتے ہیں کہ یہ بھی
جھوٹے ہیں ان کا پیر بھی جھوٹا تھا۔
پس اس معاملہ میں گورنمنٹ انگریزی کا فعل کوئی نیا فعل نہیں۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہا
جاسکتا ہے کہ ایک ناظر کا فعل اس نے میری طرف منسوب کر دیا مگر ان گالیوں کے مقابلہ میں
جو ہم روزانہ سنتے ہیں، اس چیز کی کچھ بھی ہستی نہیں۔ اس سے ہزاروں گنا زیادہ گالیاں سن کر
اور اس سے لاکھوں گنا زیادہ سخت الفاظ سن کر ہم انہیں برداشت کرتے ہیں پھر اس کی کیا وجہ
ہے کہ ہم گورنمنٹ کی اس غلطی کو برداشت نہیں کر سکتے؟ اس کی وجہ وہی ہے جسے پہلے بھی
میں نے بیان کیا کہ گورنمنٹ کا اس طرح نوٹس دینا جس میں سول ڈس او بیڈینس
کا الزام ہم پر لگایا گیا ہو، کسی صورت میں بھی جائز نہیں۔
ہماری جماعت وہ جماعت ہے جسے شروع سے ہی لوگ یہ کہتے چلے آئے کہ یہ خوشامدی اور
گورنمنٹ کی پٹھو ہے، بعض لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ کے جاسوس ہیں،
کا )CIVIL DIS OBEDIANCE(
خطبات محمود
۳۱۵
سال ۱۹۳۴ء
پنجابی محاورہ کے مطابق ہمیں جھولی چک اور نئے "زمینداری" محاورہ کے مطابق ہمیں ٹوڈی
کہا جاتا ہے۔ پھر کونسا زمانہ ہم پر ایسا نہیں گزرا جب ہم پر یہ الزام بھی نہ لگایا گیا ہو کہ ہم
گورنمنٹ کے باغی ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس وقت دعوی کیا اس وقت
ے مکفر مولویوں نے اور خصوصیت سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے گورنمنٹ کو
یہ کہنا شروع کیا کہ ان لوگوں کی تعریفوں پر نہ جائیے، یہ حکومت کے خیر خواہ نہیں بلکہ باغی
ہیں اور آج نہیں تو کل تلوار لے کر حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے۔ پس حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی کے ابتدائی ایام سے ہی ہمیں لوگ یہ کہتے چلے آئے ہیں کہ
ہم گورنمنٹ کے باغی ہیں اور اب قادیان اور امرتسر میں احراریوں نے جو تقریریں کی ہیں، ان
میں بھی انہوں نے میں بیان کیا ہے کہ ان لوگوں کی چکنی چپڑی باتوں پر نہ جائیے یہ دراصل
گورنمنٹ کے مخالف ہیں۔ پھر اخبار "زمیندار" کے فائل اٹھا کر دیکھ لو ان میں بھی حکومت
کے متعلق یہی لکھا ہوتا ہے کہ یہ تمہارے دوست کہاں کے ہیں، یہ تو در پردہ مخالف ہیں۔
پس گورنمنٹ نے اگر آج ہمیں یہ کہہ دیا کہ ہم باغی ہیں تو اس نے کونسا ہمیں نیا
خطاب دے دیا جس پر ہمیں غصہ آئے۔ دراصل ان اعتراضات کی وجہ سے ہمیں رنج نہیں
بلکہ ہمیں رنج دو وجہ سے ہے۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہم نے گورنمنٹ کے ساتھ دوستی کی
ظاہر و باطن دوستی کی مگر گورنمنٹ نے اس کے صلہ میں بغیر تحقیق کئے ہم پر خطرناک الزام
لگا دیا۔ پس ہمارے غصہ کی مثال بالکل وہی ہے جو منصور کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ جب انہیں دار
پر لٹکایا گیا تو ان پر لوگوں نے پتھر مارنے شروع کر دیئے مگر وہ ہنستے جاتے اور کسی کا پتھر لگنے پر کوئی
رنج محسوس نہ کرتے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ انہیں جس قدر تکلیف پہنچ رہی ہے، سب
خدا تعالی کی خاطر ہے۔ اس موقع پر شبلی علیہ الرحمۃ نے جو ایک بہت بڑے بزرگ گزرے
ہیں، اپنی محبت جتلانے کے لئے ایک گلاب کا پھول اٹھایا اور منصور کی طرف پھینکا اس پھول کا
لگتا تھا کہ منصور رو پڑے۔ شبلی" نے پوچھا پتھروں سے تو آپ نے کوئی تکلیف محسوس نہ کی
مگر ایک پھول کے لگنے پر آپ روپڑے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا میں ان پتھروں
سے خوش تھا کیونکہ یہ پتھر پھینکنے والے نابینا تھے۔ مگر اے شبلی" ! تم تو میرے دوست تھے اور تم
مجھے خوب جانتے تھے تمہارے پھول نے مجھے ان پتھروں سے زیادہ تکلیف دی ہے اے ۔ اسی
طرح ہم نے ابتدائے سلسلہ سے گورنمنٹ کی وفاداری کی، ہم ہمیشہ یہ فخر کرتے رہے کہ ہم
خطبات محمود
۳۱۶
سال ۶۱۹۳۴
ملک معظم کی وفادار رعایا ہیں، کئی ٹوکرے خطوط کے ہمارے پاس ایسے ہیں ہیں جو میرے نام یا
میری جماعت کے سیکرٹریوں یا افراد جماعت کے نام ہیں جن میں گورنمنٹ نے ہماری جماعت
کی وفاداری کی تعریف کی اسی طرح ہماری جماعت کے پاس کئی ٹوکرے تمغوں کے ہونگے، ان
لوگوں کے تمغوں کے جنہوں نے اپنی جانیں گورنمنٹ کے لئے فدا کیں۔ یہ اتنے ٹوکرے ہیں
کہ ایک افسر کے وزن سے بھی ان کا وزن زیادہ ہے مگر ان تمام خدمات کے بعد اس تمام
ادعائے وفاداری کے بعد اور اس تمام ثبوتِ وفاداری کے بعد گورنمنٹ نے بلا وجہ اور بغیر کسی
حق کے بغیر اس کے کہ وہ انصاف اور عدل کے ماتحت فیصلہ کرتی، اندھا دھند اپنا قلم اٹھایا اور
ہمیں باغی اور سلطنت کا تختہ الٹ دینے والا اور سول ڈس او بیڈینس کا مرتکب قرار دے دیا۔
پس ہمیں شکوہ ہے کہ وہ حکومت جو آج سے تین ماہ پہلے یہ کہا کرتی تھی کہ ہم ہندوستان کی
بهترین وفادار جماعتوں میں سے ایک جماعت ہیں، اس نے ہم پر اس جرم کا الزام لگایا ہے جس
جرم کا مقابلہ ہم ہمیشہ سے کرتے چلے آئے۔
پس ہمیں گورنمنٹ کے اس فعل پر شکوہ ہے اس لئے کہ وہ اس بادشاہ کے نمائندوں
کی طرف سے ہے جس کی وفاداری پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ فخر کیا
جس کی حکومت میں رہنے پر آپ نے فخر کیا اور جس حکومت کی وفاداری پر ہم آج تک فخر
کرتے چلے آئے، اس کے ہوتے ہوئے آج ہم کس طرح کانگرسیوں کو یہ کہہ سکتے ہیں کہ
گورنمنٹ عدل و انصاف کو قائم رکھتی ہے۔ اس نے ہماری زبان بندی کی صرف چوبیس اکتوبر
تک نہیں بلکہ جب تک یہ حکم موجود ہے اس وقت تک گورنمنٹ کی تعریف ہمارے دل
نہیں کر سکتے کیونکہ گورنمنٹ نے ناجائز اور ظلماً ایک قانون کا ہم پر استعمال کیا۔ بالکل ممکن ہے
ہز ایکسی لینسی گورنر کو ر کو اس کی اطلاع نہ ہو ہو، بالکل ممکن ہے گورنمنٹ کے بعض اور ذمہ دار
عہدہ داروں کا اس میں کوئی دخل نہ ا نہ ہو بالکل ممکن ہے کہ یہ صرف ایک ہی افسر کی کارروائی
ہو مگر چونکہ گورنمنٹ کے نام پر یہ کام کیا گیا ہے، اس لئے ہمیں شکوہ ہے کہ ہم پر وہ ظلم کیا
گیا جس کے ہم مستحق نہیں تھے۔ پھر اس حکومت کی طرف سے اور اس بادشاہ کے نمائندوں
کی طرف سے یہ سلوک کیا گیا جس کی رعایا ہونے پر ہم ہمیشہ فخر کرتے رہے۔ پس ہماری مثال
بالکل منصور کی طرح ہے اور گورنمنٹ کی شبلی کی طرح۔ مگر یہ صرف مثال ہی ہے ورنہ
گورنمنٹ نہ شبلی کی طرح عارف ہے اور نہ ہمیں منصور کی طرح دار پر کھینچا گیا ہے یہ صرف
6
خطبات محمود
۳۱۷
سال ۱۹۳۴ء
دوست کی طرف سے تکلیف پہنچنے کی ایک مثال ہے۔ پھر دوسری وجہ ہمارے شکوہ کی یہ ہے
کہ گورنمنٹ نے ایک ایسا راستہ اختیار کیا ہے جس پر چلنے سے فساد برپا ہوتا اور ملک کا امن
برباد ہوتا ہے۔ اگر پرامن شہریوں، وفادار رعایا اور خدمت گزار باشندگان ملک کو اس طرح
ڈس او بیڈینس کا مرتکب قرار دیا جائے، اگر جائز کاموں کیلئے اپنے مقدس مقامات کی طرف
آنے والوں کے راستہ میں اس طرح رکاوٹ ڈالی جائے تو بتلاؤ اس ملک میں رہنے سے کیا
فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس اگر ہم اس کا ازالہ نہ کریں تو ہمیں خطرہ ہے کہ یہ فتنہ بڑھتا چلا جائے
گا اور وہ دلیل جس سے ہم کانگرسیوں کو قائل کیا کرتے تھے باطل ہو جائے گی۔ ہم ہمیشہ
کانگرسیوں سے یہ کہا کرتے کہ گورنمنٹ قانون کی پابندی کرتی اور انصاف کو قائم رکھتی ہے
مگر اس واقعہ کو سن کر کون شخص ہے جو یہ کہہ سکے کہ گورنمنٹ نے قانون کی پابندی کی۔
میں اس بات پر تیار ہوں کہ ایک انگریز حج کو مقرر کیا جائے اور اس کے سامنے ان تمام
واقعات کو رکھا جائے پھر اگر وہ ان تمام واقعات پر غور کر کے کہہ دے کہ اس میں ہماری غلطی
ہے تو ہم اسے تسلیم کرلیں گے اور اگر وہ یہ کہہ دے کہ اس میں گورنمنٹ کی غلطی ہے تو
ہمیں یہ امید کرنے کا حق ہے کہ گورنمنٹ بھی یہ کہے کہ اس سے غلطی ہوئی۔ ہم کانگرسیوں
کی طرح یہ مطالبہ نہیں کرتے کہ ایک آزاد کمیشن مقرر کیا جائے جس میں گورنمنٹ کا کوئی
افسر شامل نہ ہو نہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا کمیشن مقرر کیا جائے جس میں آدھے احمدی
اور آدھے انگریز آفیسرز ہوں، نہ ہم ، رز ہوں، نہ ہم یہ کہتے ہیں کہ کوئی ایسا کمیشن مقرر ہو ار ہو جو ہماری رائے پر
مقرر ہو بلکہ میں یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوں کہ اگر ایک انگریز حج مقرر کر دیا جائے تو ہم اپنا
ریکارڈ اس کے سامنے رکھ دیں گے اور گورنمنٹ بھی اپنا ریکارڈ اس کے سامنے رکھ دے۔ پھر
اگر وہ کہہ دے کہ یہ ہماری غلطی ہے تو ہم اسے ہر وقت تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اور اگر وہ
کہے کہ گورنمنٹ کی غلطی ہے تو اسے بھی اپنی غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ میں حج کی شرط اس
لئے لگاتا ہوں کہ جوں کی تربیت اس رنگ میں ہوتی ہے کہ وہ ہر معاملہ کو قضائی رنگ میں
دیکھنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔
6
اگر اس معاملہ میں اپیل کی اجازت ہوتی تب بھی مجھے زیادہ غصہ نہ آتا کیونکہ میں سمجھتا
کہ سلسلہ کی عزت کی حفاظت کیلئے ہم ہائی کورٹ میں اپیل کرلیں گے اور چونکہ بہرحال
دنیوی اصول کے مطابق آخری فیصلہ انسانوں نے ہی کرنا ہوتا ہے، اس لئے اگر ہائی کورٹ
خطبات محمود
VIM
سال ۱۹۳۴ء
ہمارے خلاف فیصلہ کرتی تو میں سمجھتا کہ معاملہ اتنا صاف نہیں جتنا کہ ہم اسے سمجھتے تھے اور
گو ہمارے دل اپنی صداقت کے ہی قائل رہتے لیکن بہر حال ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ہم
اس پر خاموشی اختیار کر لیتے۔ لیکن جس قانون کے ماتحت بلاوجہ مجھے باغی اور حکومت کا تختہ
الٹنے والا قرار دیا گیا ہے، اس میں ہائی کورٹ کے پاس اپیل کی کوئی راہ نہیں کھلی رکھی گئی۔
میں جانتا ہوں کہ میرے دل میں ملک معظم کے متعلق کیا جذبات ہیں، میں جانتا ہوں
کہ گورنمنٹ کی وفاداری اور اس کی اطاعت کے متعلق میرے کیا خیالات ہیں، میں ہر اس
قسم اور ہر اس بھیانک سے بھیانک لعنت کو اٹھانے کیلئے تیار ہوں جو سنگدل سے سنگدل انسان
کو بھی ڈرانے والی ہو کہ یہ الزام جو ہم پر لگایا گیا جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ ہم ہمیشہ ملک معظم
کی وفادار رعایا رہے، ہمیشہ امن پسندی اور اطاعت شعاری ہمارے مذہب کی تعلیم ہے،
سول ڈس او بیڈینس کا کبھی واہمہ بھی ہمارے دل میں نہیں گذرا اور نہ گزر سکتا ہے کیونکہ
ہماری مذہبی تعلیم ہمیں اس سے روکتی ہے۔ پس اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے خلاف ہوتا تب
بھی گو دل میں میں یہی سمجھتا کہ ہم حق پر ہیں لیکن چونکہ معاملات کو ایک جگہ ختم کرنا پڑتا
ہے، اس لئے میں اس امر کو چھوڑ دیتا اور میں اب بھی آمادہ ہوں کہ ایک انگریز حج کے
سامنے اپنے تمام کاغذات کو رکھوں اور پھر وہ جو فیصلہ کردے اسے منظور کرلوں۔ بلکہ انگریز حج
کی خصوصیت نہیں میں اس امر کیلئے بھی تیار ہوں کہ مسلمانوں میں سے کسی ایسے شخص کو
جس پر حکومت کو بھی اعتبار ہو اور ہمیں بھی مقرر کر دیا جائے کہ وہ قضائی نقطہ نگاہ سے اس
امر میں فیصلہ کردے اور میں اس کے فیصلہ کو تسلیم کرلوں گا۔ میں سمجھتا ہوں شاید
ہز ایکسی لینسی گورنر کا نام لینا ان کی شان کے خلاف ہو اس لئے میں ان کا نام نہیں لے سکتا
لیکن حق یہ ہے کہ گو وہ اس ایگزیکٹو کے افسراعلیٰ ہیں جس نے یہ حکم دیا ہے پھر بھی اگر وہی
کہیں کہ میں ہی اس قضیہ کا قضائی فیصلہ کر دیتا ہوں تو میں انہی پر اس جھگڑے کا فیصلہ
چھوڑنے پر آمادہ ہوں۔
پس ہماری طرف سے کوئی جھگڑا نہیں بلکہ اس معاملہ میں میں نے گزشتہ جمعہ ایک اعلیٰ
سرکاری افسر کی اس تحریک پر کہ اس معاملہ میں جلدی نہ کی جائے، ایک خاص آدمی پچھلے جمعہ
کے خطبہ سے پہلے ان کی طرف بھیجا اور اسی وقت میں نے انہیں لکھ دیا کہ میں کوئی ایسا
اقدام نہیں کروں گا جو جلد بازی پر مبنی ہو۔ میں پہلے گورنمنٹ پنجاب کے پاس اپیل کروں گا
خطبات محمود
۳۱۹
سال ۱۹۳۴ء
اور اگر گورنمنٹ پنجاب نے توجہ نہ کی تو گورنمنٹ آف انڈیا کو توجہ دلاؤں گا اور اگر اس نے
بھی توجہ نہ کی تو ہوم گورنمنٹ کے پاس اپیل کروں گا اور اگر اس نے بھی اس امر پر کوئی
توجہ نہ کی تو میں انگلستان کی پبلک اور دوسری تمام برٹش امپائر کی پبلک کے سامنے یہ معاملہ
پیش کروں گا اور اگر یہ سب انصاف کی طلب اور اپیلیں رائگاں گئیں تو اس وقت میں وہ
تدابیر اختیار کروں گا جو اپنی عزت اور سلسلہ کی حفاظت کیلئے میرے نزدیک ضروری ہوں گی
مگر ہم کسی صورت میں بھی قانون شکنی نہیں کریں گے اور کسی صورت میں بھی اپنے مقررہ
اصولوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ بیشک یہ ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ گورنمنٹ کی
وفاداری کرتے ہوئے کس طرح اپنی عزت کی حفاظت کی جائے۔ مسٹر گاندھی جو صرف تشدد
کے مخالف ہیں، ان کی عدم تشدد کی پالیسی بھی بہت لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی تو یہ سمجھنا تو
اور بھی زیادہ مشکل ہے کہ ہم قانون شکنی بھی نہ کریں گے اور اپنے گزشتہ اصولوں کو بھی
نہیں چھوڑیں گے ، پھر بھی اپنی ہتک کا ازالہ کرا کے چھوڑیں گے۔ لیکن جس شخص کو اللہ تعالی
نے ایسے مقام پر کھڑا کیا ہو جو دنیا کی اصلاح کا مقام ہے اللہ تعالی اسے مسٹر گاندھی اور ان کے
ساتھیوں سے زیادہ عقل دیتا اور اس کی تدابیر کو دنیا میں خود کامیاب کیا کرتا ہے اور میں یقین
رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ کو آخر تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ اس کی غلطی تھی اور ہم حق پر تھے۔
باوجود یکہ ہم نہ تشدد کریں گے اور نہ سول نافرمانی باوجود یکہ ہم گورنمنٹ کے قانون کا
احترام کریں گے، باوجود اس کے کہ ہم ان تمام ذمہ داریوں کو ادا کریں گے جو احمدیت نے ہم
پر عائد کی ہیں۔ اور باوجود اس کے کہ ہم ان تمام فرائض کو پورا کریں گے جو خدا اور اس کے
رسول نے ہمارے لئے مقرر کئے پھر بھی ہماری سکیم کامیاب ہو کر رہے گی۔ کشتی احمدیت کا
کپتان اس مقدس کشتی کو پُر خطر چٹانوں میں سے گزارتے ہوئے سلامتی کے ساتھ اسے ساحل
پر پہنچادے گا۔ یہ میرا ایمان ہے اور میں اس پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ جن کے سپرد الہی
سلسلہ کی قیادت کی جاتی ہے ان کی عقلیں اللہ تعالی کی ہدایت کے تابع ہوتی ہیں اور وہ
خدا تعالی سے نور پاتے ہیں۔ اور اس کے فرشتے ان کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کی رحمانی
صفات سے وہ مؤید ہوتے ہیں اور گو وہ دنیا سے اُٹھ جائیں اور اپنے پیدا کرنے والے کے پاس
چلے جائیں مگر ان کے جاری کئے ہوئے کام نہیں رکھتے اور اللہ تعالی انہیں مفلح اور منصور بناتا
ہے۔ یہ مت گمان کرو کہ میرے اس دیر کرنے میں مبادا وہ سکیم تمہارے سامنے نہ آئے
خطبات محمود
۳۲۰
سال ۱۹۳۴ء
ہو
کیونکہ کیا پتہ ہے کہ میں اگلے جمعہ تک زندہ بھی رہتا ہوں یا نہیں۔ پس میں آج یہ بتا دینا چاہتا
ہوں کہ وہ سکیم جو میں پیش کرنا چاہتا ہوں وہ کبھی غائب نہیں ہو سکتی بغیر اس کے کہ تمہیں
اس کا علم ہو وہ تمہارے پاس پہنچ چکی ہے اور بغیر اس کے کہ وہ تمہیں معلوم ہو، بکلی
محفوظ ہو چکی ہے اور کسی انسان کی موت اس کو کسی صورت میں بھی نہیں مٹا سکتی۔ بہر حال
جماعت احمد یہ جلد یا بدیر اس معاملہ میں غالب آکر رہے گی اور اپنی صداقت دنیا سے منوا کر
رہے گی۔
میں پھر اصل مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہم گورنمنٹ سے لڑائی نہیں
کریں گے اور نہ کبھی قانون شکنی کریں گے بلکہ ہم صرف اپنی ہتک کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں،
اسی حد تک ہماری سعی رہے گی۔ دوسرے کی ہتک کرنے کا نہ ہمارا ارادہ ہے اور نہ ہم اسے
جائز سمجھتے ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کے بعض افسروں کو بھی غلطی لگی
ہے اور وہ خیال کرنے لگے ہیں کہ شاید میں نان کو آپریشن (NON-COOPERATION)
جیسی کوئی تحریک کرنے والا ہوں۔ ادھر جماعت کے بعض لوگوں نے بھی میری سکیم کو نہیں
سمجھا۔ گو بعض نے حیرت انگیز طور پر سمجھا ہے حتی کہ انہوں نے اپنے خطوط میں میری سکیم کا
ڈھانچہ اختصاراً بیان کر دیا ہے لیکن بعض نے ناواقفیت سے ایسی تجاویز بھی پیش کی ہیں جو کسی
صورت میں بھی درست نہیں ہو سکتیں۔ مثلاً ایک شخص نے لکھا ہے کہ ہمیں کھڈر پہننا
شروع کر دینا چاہیئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ بیشک اگر انگریزی کپڑے کا بائیکاٹ کیا جائے تو انگلستان
کو ہم پندرہ لاکھ روپیہ کا سالانہ نقصان آسانی سے پہنچا سکتے ہیں اور کانگرس سے مل کر ہم کام
کریں تو یقیناً انگریزی مال کے بائیکاٹ کی سکیم بہت زیادہ کامیاب ہو سکتی ہے مگر یہ امر ہماری
تعلیم کے خلاف ہے کہ ہم کسی ایسے شخص کا بائیکاٹ کریں جس کا قصور نہ ہو۔ اور گو اس
ذریعہ سے بھی ہم انگلستان کو اپنے حقوق کی طرف توجہ دلا سکتے ہیں مگر چونکہ مذہبی لحاظ سے یہ
ہمارے لئے جائز نہیں، اس لئے یہ طریق بالکل نامناسب ہے۔ علاوہ ازیں یہ عقل کے بھی
خلاف ہے کہ پنجاب کا ایک افسر غلطی کرے مگر لٹھ لنکاشائر کے لوگوں پر مارا جائے۔ ہمارا فرض
ہے کہ کیسا ہی خطرناک موقع پیش آئے ہم اپنی عقل کو قائم رکھیں اور عدل کو کسی لمحہ بھی
اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ پس یہ بالکل غیر معقول بات ہے کہ پنجاب کا ایک آدمی ہماری ہتک
کرتا ہے مگر لٹھ لنکاشائر کے آدمیوں کو مارا جاتا ہے۔ ہاں یہ ہمارا حق ہے اور اگر ہم ایسا کریں تو
خطبات محمود
۳۲۱
سال ۱۹۳۴ء
جائز ہوگا کہ پہلے ہم حکومت پنجاب کے پاس اپیل کریں اور اگر وہ نہ سنے تو حکومت ہند کے
پاس اپیل کریں اور اگر وہ بھی نہ سنے تو ہوم گورنمنٹ (HOME GOVERNMENT) کے
پاس اپیل کریں اور اگر وہ بھی نہ سنے تو انگلستان کے باشندوں کے پاس اپیل کریں اور اگر
وہاں بھی شنوائی نہ ہو تو ہم انہیں کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے ہر آئینی ذریعہ سے اپنی بات
تمہارے کانوں تک پہنچانے کی کوشش کی، ہم نے اپنے زخموں کو ننگا کر کے تمہارے سامنے
رکھ دیا لیکن تم پھر بھی ہمارے غم میں شریک نہ ہوئے۔ پس اب تم بھی گورنمنٹ کے اس
فعل میں شریک ہو لیکن اس صورت میں بھی ہم بائیکاٹ اور دوسری تحریکات کے متعلق اپنے
قائم شدہ رویہ کو نہیں بدلیں گے اور قانون شکنی کے نزدیک نہیں جائیں گے۔
اس میں شبہ نہیں کہ بعض صورتیں ایسی ہیں کہ جو بائیکاٹ کے مشابہ ہیں اور خاص
حالات میں جائز ہیں مگر وہ دور کی بات بات ہے اور جب تک وہ وقت نہ آئے، اس وقت تک اگر
کسی دوست کے ذہن میں کوئی ایسی بات آئے جو جماعت کیلئے یا میرے لئے قابلِ عمل ہو تو وہ
میرے سامنے پیش کر سکتا ہے۔ مگر اس سے پہلے کہ آخری فیصلہ ہمارے لئے نہ ہو ہمارے
لئے جائز نہیں کہ ہم ظالم بن کر ایک فعل کا ارتکاب کریں۔ رسول کریم ﷺ کے پاس ایک
دفعہ ایک شخص آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ ! اگر میں اپنی بیوی کو زنا کرتے دیکھوں تو کیا
میں اس کو قتل کردوں۔ آپ نے فرمایا نہیں اگر تو اسے قتل کرے گا تو تو قاتل سمجھا جائے گا
اور تیرے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو قاتلوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ کیونکہ سزا دینا
حکومت کا کام ہے، تیرا نہیں ہے ۔ اسی طرح ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم اللہ تعالی کی بتائی ہوئی
تجاویز کے خلاف کوئی اور تجاویز اپنے لئے اختیار کرلیں کیونکہ اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم ظالم
ہو جائیں گے اور اللہ تعالی کی نصرت ہمارے ساتھ نہ رہے گی۔ اور اگر اللہ تعالی کی مدد سے بھی
ہم محروم ہو گئے تو ایسی کسی حکومت کے مقابلہ میں جس کے پاس ہوائی جہاز' تو ہیں، بندوقیں،
ہم، تلواریں اور لاکھوں سپاہی ملازم ہیں، ہم کیا کر سکتے ہیں۔ گاندھی جی تینتیس کروڑ افراد کے
کر اٹھے تھے لیکن وہ کچھ نہ کر سکے۔ ہماری جماعت تو گورنمنٹ کی مردم شماری کی رُو سے
پنجاب میں چھپن ہزار ہے۔ اگر سارے ہندوستان کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے دوگے دو گنا بھی کر لیا
جائے اور پھر اگر ہمارے اندازے کے مطابق ہندوستان کی جماعت کو اڑھائی تین لاکھ سمجھ
لیا جائے، تب بھی تینتیس کروڑ افراد جس جگہ فیل ہو چکے ہوں، وہاں یہ تعداد کیا کر سکتی ہے۔
خطبات محمود
سال ۶۱۹۳۴
کہا جاسکتا ہے کہ گاندھی جی کے ساتھ مسلمان نہ تھے یا تھوڑے تھے اس امر کو بھی مد نظر رکھ
لیا جائے تو موجودہ مردم شماری کی رُو سے ہندوستان کی آبادی پینتیس کروڑ ثابت ہوتی ہے اور
مسلمانوں کی آبادی آٹھ کروڑ۔ چونکہ اکثر عیسائی اور کچھ ہندو بھی گاندھی جی کے ساتھ نہ تھے
اگر دس کروڑ لوگ اس مردم شماری سے نکال دیئے جائیں تو پچیس کروڑ آدمی باقی رہ جاتے
ہیں۔ یہی تعداد مانتے ہوئے بھی میں کہتا ہوں کہ جہاں پچیس کروڑ آدمی ایک کام نہ کر سکا وہاں
اڑھائی تین لاکھ آدمی کیا کام کر سکتا ہے۔ گو میرے نزدیک گاندھی جی اب جس سکیم کو چلانا
چاہتے ہیں، وہ پہلے سے بہت اعلیٰ ہے۔ پہلے ان کی سکیم تو اچھی ہوتی تھی مگر اس کے پورا
کرنے کے سامان ناقص ہوتے تھے۔ اب کے انہوں نے آلات کو درست کرنے کی طرف توجہ
کی ہے اور بہت عمدہ اصول تجویز کئے ہیں اور میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر وہ جوش میں آکر اپنا
کام خراب نہ کرلیں تو اب ان کیلئے فتح پانا ممکن ہو گیا ہے۔ خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا۔ بظاہر
حالت جو اس وقت لوگ سمجھتے ہیں یہی ہے کہ کانگرس شکست کھا گئی ہے۔ پس اگر مسٹر گاندھی
پچیس کروڑ آدمیوں کی مدد سے ناکام رہے تو ہم انسانی تدابیر سے کس طرح جیت سکتے ہیں۔
مثل مشہور ہے کیا پڑی اور کیا پڑی کا شوربا ۔ مگر جس طرح یہ مثال ہے ایک اور بھی مثال
ہے کہ ”جانور کسی کھونٹے پر ناچے"۔ جانور کھونٹے والے پر ناچا کرتا ہے۔ گھوڑا جب ہنہناتا
ہے تو وہ اپنے آقا کے دعوی پر ہنہناتا ہے۔
ہم بھی کہتے ہیں کہ ہمارا ایک آتا ہے جس نے ہمیں دنیا کی اصلاح کیلئے کھڑا کیا۔ پس
اس کا کھونٹا ہے جس کے سہارے ہم کھڑے ہیں ورنہ ہماری ہستی ہی کیا ہے۔ ہم دنیا کی
ہمارے
نگاہوں میں ذلیل اور حقیر ہیں، دولت ہمارے پاس نہیں، ظاہری علم ہمارے پاس نہیں، حبقہ
رے پاس نہیں، بلکہ ایک پہلوان کے مقابلہ میں جس طرح دودھ پیتا بچہ ہوتا ہے اور وہ
جب چاہے اس کی گردن مروڑ سکتا ہے، اسی طرح ہم دنیا کے مقابلہ میں ہیں مگر ہم جس چیز پر
نازاں اور
مطمئن ہیں، وہ خدا کی
مدد ہے اور خدا
خدا کی مدد ظالموں کو نہیں آیا کرتی۔ قرآن کریم
میں متواتر بیان کیا گیا ہے کہ ظالم کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ پس اگر ہم بھی ظالم بن جائیں تو
کسی طرح کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنی کامیابی چاہتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے
مذہبی اصول کی پابندی کریں جن میں سے ایک اہم اصل یہ ہے کہ ہم قانون شکنی نہ کریں،
کسی کی جان اور مال پر حملہ نہ کریں، ناجائز الزام نہ لگائیں اور جھوٹ نہ بولیں۔ ان ساری
خطبات محمود
۳۲۳۱
سال ۱۹۳۴ء
باتوں کے باوجود ہم انتہائی اقدام اس صورت میں کریں گے اگر ہماری صلح اور امن پسندی کی
تمام کوششیں رائیگاں چلی گئیں ۔ ورنہ جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے ہم تو یہاں تک تیار
ہیں کہ ایک انگریز حج مقرر کیا جائے اور اگر وہ فیصلہ کردے کہ ہم غلطی پر ہیں تو گو دلوں میں
ہم اس کو صحیح نہیں مانیں گے مگر اسی وقت ہم اپنے ہتھیار ڈال دیں گے اور سمجھ لیں گے کہ
حج نے جو فیصلہ کرنا تھا کر دیا۔ یہی قانون ہے جو دنیا میں رائج ہے۔ حج صحیح فیصلے بھی کرتے ہیں
اور غلط بھی۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں بالکل ممکن ہے کہ میں ایک شخص کو کوئی چیز
دلوادوں حالانکہ وہ اس کا حق دار نہ ہوتے ۔ جب رسول کریم اپنے فیصلہ میں غلطی
کر سکتے ہیں تو ایک مومن کیوں غلطی نہیں کر سکتا۔ اور پھر ایک غیر مؤمن غلطی سے کیونکر مبرا
ہو سکتا ہے لیکن بہر حال فیصلہ کے لحاظ سے ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ جو کچھ وہ کہے اسے
مانیں خواہ ہمارے دل اس کو قبول کریں یا نہ کریں۔ اُس وقت ہم تسلیم کرلیں گے کہ
گورنمنٹ نے جو لکھا وہ غلط فہمی کے ماتحت لکھا اور وہیں بات ختم ہو جائے گی۔ لیکن اگر
گورنمنٹ ہماری کوئی بات بھی تسلیم نہ کرے اور ہمارے دوست ہمیں یہی نصیحت کرتے رہیں
کہ تم خاموشی سے بہ بسر کرتے چلے جاؤ تو ہمارا حق ہو گا ان ہو گا ان سے بات پوچھنے کا کہ وہ ہمیں کوئی
تجویز بتادیں جس سے ہم جماعت کی ہتک کا ازالہ کر سکیں۔
اب میں بعض وہ واقعات بیان کرتا ہوں جن سے ہمیں شبہ پیدا ہوتا ہے کہ گورنمنٹ
پنجاب کے افسران میں سے کوئی افسر ایسا ہے جو ہمارے سلسلہ کو بلاوجہ نقصان پہنچانا چاہتا اور
اسے دنیا میں بدنام کرنا چاہتا ہے۔
میں نے پچھلے جمعہ میں بتایا تھا کہ اگر یہی ایک واقعہ ہوا ہوتا تو مجھے اتنا بُرا نہ لگتا جتنا کہ
اب لگا۔ اور یہ بھی میں نے بتایا تھا کہ گورنمنٹ کو دوست سمجھتے ہوئے ہمارے لئے یہ اچنبھے
کی بات تھی کہ ہمیں باغی قرار دیا گیا لوگ اگر اس کو نہ سمجھ سکیں تو وہ معذور ہیں کیونکہ ان
کے دلوں میں گورنمنٹ کی وفاداری کا وہ جذبہ نہیں جو ہمارے دلوں میں ہے۔ جب میں بچہ تھا
اور ابھی میں نے ہوش ہی سنبھالا تھا اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے
گورنمنٹ کی وفاداری کا میں نے حکم سنا اور اس حکم پر اس قدر پابندی سے قائم رہا کہ میں
نے اپنے گہرے دوستوں سے بھی اس اس بارے میں اختلاف کیا حتی کہ اپنے جماعت ۔ اعت کے لیڈروں
سے اختلاف کیا۔ چنانچہ کانپور کی مسجد کے واقعہ کے متعلق الفضل اور پیغام صلح میں جو جنگ
"
خطبات محمود
۳۳۴۴
سال ۱۹۳۴ء
ہوئی وہ اس کا نتیجہ تھا۔ پس میں نے گورنمنٹ کی حمایت کیلئے اپنے عزیزوں سے لڑائی کی۔ اور
اپنی جماعت کے لیڈروں سے اختلاف کیا۔ میری عمر اس وقت چوبیس سال تھی میں جماعت کا
کوئی افسر نہ تھا کہ اس پر میرا اثر ہوتا۔ اس زمانہ میں جماعت کو دھوکا دے دے کر ورغلایا گیا
اور اسے میرے خلاف اکسایا گیا مگر اس تعلیم کے ماتحت کہ گورنمنٹ کے راستہ میں مشکلات
پیدا نہیں کرنی چاہئیں میں نے بڑوں کا مقابلہ کیا اور جماعت کے دوستوں پر زور دیا کہ ہمیں
گورنمنٹ کی وفاداری کا حکم دیا گیا ہے اور جماعت میں اپنی پوزیشن کو نہایت کمزور کر لیا مگر
آج مجھ پر یہ اتہام لگایا گیا ہے کہ میں جماعت میں گورنمنٹ کے خلاف جوش پھیلانے والا
ہوں۔ بیشک ایک کانگرسی ہم کو پاگل سمجھے گا کیونکہ اس کے نزدیک گورنمنٹ کا تختہ الٹ دینے
والا اور ڈس او بیڈ نیس کا مرتکب ہونے والا ایک قابل فخر شخص ہے مگر ہم اسے اپنے لئے عار
سمجھتے ہیں۔ وہ اگر پبلک کو اپنے ساتھ ملاتے ہیں تو یہ کہہ کر کہ اے لوگو میں وہ ہوں جس نے
گورنمنٹ کا تختہ الٹنے کیلئے فلاں فلاں کام کیا، میں وہ لیڈر ہوں جو ڈس اوبیڈینس کا مرتکب
ہوا پس وہ اپنے افعال پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان کیلئے یہ بات سمجھنا نا ممکن ہے کہ سول
ڈس او بیڈ نیس یا حکومت کا تختہ الٹ دینے کے الزام میں ہتک کیونکر ہوگئی لیکن افسوس یہ
ہے کہ برطانیہ کے افسر بھی اس امر کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس الزام میں کوئی ہتک ہوتی
ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ بھی حکومت سے وفاداری کے جذبہ کو مذہبی رنگ میں
دیکھنے سے قاصر ہیں اور ان کے دلوں میں بھی گورنمنٹ کی وفاداری کا وہ جذبہ نہیں جو ہمارے
ولوں میں پایا جاتا ہے ان کے نزدیک یہ ایک معمولی بات ہے۔ مگر میں ڈس او بیڈینس کے الزام
کو اپنے لئے ایک بدترین گالی تصور کرتا ہوں۔
پس ہماری عجیب حالت ہے کہ کانگرسی تو ہمیں یہ کہتے ہیں کہ تم پاگل ہوئے گورنمنٹ
نے تمہیں انعام دیا اور تمہاری یہ تعریف کی کہ تم اس کے تختہ کو اُلٹنے والے ہو مگر تم نے
اس کی کوئی قدر نہ کی اور اسے اپنی ہتک تصور کرنے لگے اور گورنمنٹ کے لوگ ہمیں یہ
کہتے ہیں کہ
اتنی سی بات تھی جسے افسانہ کر دیا
گویا ان کے نزدیک یہ کوئی اخلاقی یا مذہبی مجرم ہی نہیں۔ پس ہمارے لئے یہ عجیب مصیبت
ہے اور ہم حیران ہیں کہ اس کو سمجھائیں یا اُس کو۔ میں نے بتایا تھا کہ اگر صرف یہی ایک
خطبات محمود
۳۲۵
سال ۶۱۹۳۴
واقعہ ہوا ہوتا تو بھی میں کہہ سکتا تھا کہ
ایں ہم اندر عاشقی بالائے غم ہائے دگر
ہم نے اپنے سلسلہ کی حفاظت اور خدا تعالی کی رضا کیلئے بدترین گالیاں سنی ہیں اگر ان گالیوں
میں ایک اس گالی کا بھی اضافہ ہو گیا تو کیا مگر چونکہ اس کے آئندہ خطرات بہت سخت ہو سکتے
تھے، اس لئے مجھے ضرورت پیش آئی کہ یہ معاملہ میں اٹھاؤں۔ دوسرے یہ ایک لمبی زنجیر کی
آخری کڑی ہے جن واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ کے بعض افسر ہمارے متعلق
اس کے پاس جھوٹی رپورٹیں کرتے اور خلاف واقعہ باتیں پہنچا کر اسے ہمارے خلاف اکساتے
رہتے ہیں۔ پس یہ اکیلا واقعہ نہیں بلکہ گورنمنٹ کی طرف سے سختی کا ایک لمبا سلسلہ ہے جو
ہمارے متعلق ایک عرصہ سے جاری ہے۔ اس زنجیر میں سے بعض واقعات ہز ایکسی لینسی گورنر
کی اپنی ذات سے تعلق رکھتے ہیں اور چونکہ میں انہیں ملک معظم کا نمائندہ سمجھتا ہوں اس
لئے میرے دل میں ملک معظم کا جو ادب ہے اس کی وجہ سے میں ان کا نام درمیان میں لانا
نہیں چاہتا اور اسی لئے حکام نے جو باتیں ان کی طرف منسوب کرکے بیان کی ہیں، چونکہ ان
کی تحقیق کا کوئی ذریعہ میرے پاس نہیں میں نے انہیں تسلیم نہیں کیا۔ اور اب بھی اگرچہ بعد
کے واقعات نے شبہات کا ایک لمبا سلسلہ پیدا کر دیا ہے، میں انہیں صحیح قرار نہیں دے سکتا
اور چونکہ میں ان سے نہ براہِ راست پوچھ سکتا ہوں اور نہ ہی وہ مجبور ہیں کہ ایسے سوالات کا
جواب دیں۔ پھر یہ امر بھی مد نظر ہے کہ ہم نے ان کا ادب کرنا ہے اس لئے میں ان کے نام کو
درمیان میں نہیں لاسکتا اور اگر میں ان کا نام درمیان میں لاؤں تو یہ میری مذہبی تعلیم کے
خلاف ہوگا اس لئے جب تک کوئی اخلاقی یا شرعی ضرورت مجھے مجبور نہ کرے، میں وہ واقعات
نظر انداز کرتے ہوئے صرف وہ باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں جو گورنمنٹ کے نام پر کی گئی ہیں اور
جن میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر حکام نے ہمارے قیمتی وقت کو ضائع کیا۔ قادیان کے لوگ بھی شاید
پوری طرح نہ جانتے ہوں اور باہر کے لوگ تو بالکل ہی نہیں جانتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ
قادیان کی زندگی موجودہ زمانہ میں امن کی زندگی نہیں کہلا سکتی کیونکہ جماعت کے کارکنوں کا
کافی وقت پولیس مینوں اور مجسٹریٹوں سے جھگڑنے میں خرچ ہو جاتا ہے اور آج میں جماعت کو
آگاہ کرتا ہوں کہ اگر یہی حالت بدستور قائم رہی تو آئندہ کوئی کام جماعت کا نہیں ہو سکے گا۔
ہمارے کارکنوں کی یہ ہمت اور بہادری تھی بلکہ بہت بڑی قربانی تھی کہ ان تمام جھگڑوں کے
خطبات محمود
۳۲۶
سال ۱۹۳۴ء
باوجود انہوں نے جماعت کا کام کیا حالانکہ یہ واقعات ایسے ہیں کہ ہماری تمام تر توجہ انہی کی
طرف لگی رہتی ہے۔
پس جماعت کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ یا تو یہ روکیں وہ اپنے راستہ سے دور کرے جو اس
وقت ہمارے راستہ میں حائل ہو رہی ہیں ورنہ جماعت کے تمام کام اس وقت تک بند رہیں
گے جب تک وہ افسر نہ چلے جائیں جو ہمارے امن میں خلل اندازی کا موجب ہو رہے ہیں۔
مگر میں اس اخلاص کا اندازہ کرتے ہوئے جو مولوی عبدالرحمن صاحب شہید نے
امیر عبدالرحمن کے وقت کابل میں دکھایا اور اس اخلاص کا اندازہ کرتے ہوئے جو
سید عبد اللطیف صاحب شہید نے امیر حبیب اللہ کے وقت میں دکھایا اور پھر اس اخلاص کا
اندازہ کرتے ہوئے جو مولوی نعمت اللہ صاحب شہید اور ان کے دو ساتھیوں نے امیر امان اللہ
خان کے وقت میں دکھایا اور پھر اس اخلاص کا اندازہ کرتے ہوئے جو ہندوستان میں اور بیرون
ہندوستان ہزاروں احمدیوں نے سخت سے سخت تکالیف کے مقابلہ سے دکھایا، امید رکھتا ہوں کہ
جماعت احمد یہ ایک منٹ کیلئے بھی یہ گوارا نہیں کرے گی کہ اس کے کاموں میں خلل اندازی
کی جائے اور وہ فرائض جو اللہ تعالیٰ نے اس پر عائد کئے ہیں ان کی بجا آوری میں نقص واقع
ہو۔ وہ ہر جائز قربانی کرنے کیلئے تیار رہے گی اور وہ ملک معظم کی وفادار رعایا رہتے ہوئے اس
حق کو حاصل کرکے رہے گی جس کو آج پامال کیا جا رہا ہے۔ اب میں بعض وہ واقعات بیان کرتا
ہوں جو اس سلسلہ میں بیان کرنے ضروری ہیں اور چونکہ ڈیڑھ بجے تک میں ایک دوست کو
خط لکھتا رہا ہوں اور اس کے بعد صرف دس منٹ میں یہ واقعات نوٹ کئے ہیں اس لئے میں
ان میں کوئی ترتیب ملحوظ نہیں رکھ سکا۔
پہلا واقعہ: میں اس جگہ کا ہی لے لیتا ہوں جسے احراری لوگ مسجد کہتے ہیں حالانکہ وہ
قبلہ رخ نہیں، وہ شاید ڈیڑھ مرلہ کے قریب جگہ ہے، میں نے خود اسے دیکھا ہے قریباً ایک
کمرہ کے برابر زمین ہے۔ وہ زمین احرار کے نام سے یا احراریوں کی طرف سے کسی آدمی نے
خریدی مجھے صحیح واقعہ معلوم نہیں بہرحال اس تحریک کے سلسلہ میں یہ زمین خریدی گئی اور
اس کے خریدنے کے بعد چندہ جمع کرنے کی نیت سے وہاں مسجد کے نام سے ایک چھوٹی سی
عمارت بنانی شروع کردی گئی۔ وہ جگہ سمال ٹاؤن کمیٹی کی حدود میں ہے اور گورنمنٹ کے
قانون کے ماتحت سمال ٹاؤن کمیٹی کی اجازت کے بغیر کوئی شخص اس کے حلقہ میں عمارت کھڑی
خطبات محمود
۳۲۷
سال ۱۹۳۴ء
نہیں کر سکتا مگر وہ چونکہ محرم ہیں اور قانون کی پابندی سے آزاد اس لئے انہوں نے اجازت
لینے کی ضرورت نہ سمجھی اور دیواریں کھڑی کرنی شروع کردیں۔ اس تعمیر کے وقت پولیس کے
آدمی باوردی اس جگہ پر موجود تھے۔ اس قانون شکنی کو دیکھ کر کمیٹی نے انہیں ممانعت کا نوٹس
دیا تو اسے لینے سے بھی انکار کر دیا اور اُٹھا کر پھینک دیا۔ اسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس نے اسے
اٹھایا۔ یہ سب کارروائی گورنمنٹ کے ایک تسلیم شدہ ادارہ کی طرف سے اور گورنمنٹ کے
قانون کو پورا کرانے کیلئے ہوئی اور اس میں ہماری جماعت کا ایک ذرہ بھر بھی دخل نہ تھا لیکن
صرف اس وجہ سے کہ کمیٹی کا نوٹس پیش کرنے والا کلرک احمدی تھا، احراریوں نے شور مچادیا
کہ احمدی ہم پر حملہ کرکے آگئے ہیں اور ہمیں مسجد کی تعمیر سے روکتے ہیں۔ یہ سب کہانی
بالکل جھوٹی تھی، احمدی حملہ آور ہو کر نہیں گئے اور کسی نے ان کو مسجد بنانے سے نہیں روکا۔
سمال ٹاؤن کمیٹی گورنمنٹ کے ماتحت بنی ہوئی ہے اور اس کے ایک افسر نے گورنمنٹ کے
بنائے ہوئے قوانین کے ماتحت انہیں روکا مگر یہ روکنا کیا تھا گویا ۱۹۵۷ء کا غدر ہو گیا۔ کہیں
سپرنٹنڈنٹ پولیس چلے آرہے ہیں، کہیں مجسٹریٹ علاقہ چلے آرہے ہیں، کہیں پولیس کے
دوسرے افسر دوڑے آ رہے ہیں گویا ایک آفت تھی جو آگئی۔ ناظر امور عامہ کو بلوایا گیا اور ان
سے بار بار پوچھا گیا کہ یہ کیا ظلم اور اندھیر ہے جو یہاں ہو رہا ہے گورنمنٹ آگے ہی آپ
لوگوں کے خلاف ہے، اب آپ نے یہ حرکت کردی ہے۔ یہ ایسا معاملہ تھا کہ ہماری جماعت
کے افراد کیلئے اس کا سمجھنا بھی مشکل تھا۔ سمال ٹاؤن کمیٹی کا یہ کام تھا اور اس نے جو کچھ کیا وہ
قانون کے اندر کیا۔ قانون کو توڑنے والے احراری تھے مگر اسے رنگ یہ دیا گیا کہ احمدیوں نے
حملہ کر دیا اور احمدیوں نے مسجد بنانے سے انہیں روک دیا اور اس پر اتنا شور ڈالا گیا کہ گویا
ایک مصیبت تھی جو اُن پر آگئی۔
ادھر کارکنان سلسلہ الگ مشکلات میں تھے ، کہیں وہ اپنے طور پر تحقیقات کر رہے تھے کہ
کوئی احمدی وہاں تھا تو نہیں، کہیں آپس میں غور کر رہے تھے کہ اس فتنہ کا کیا سد باب کیا جائے
لیکن سب طرف سے تحقیقات کے بعد میں معلوم ہوا کہ وہاں سمال ٹاؤن کمیٹی کا کلرک گیا تھا
اور جب اس احمدی کلرک کے ساتھ وہ لوگ سخت کلامی کے ساتھ پیش آئے اور شور مچایا تو
کچھ راہ چلتے ہوئے غیر احمدی ، ہندو اور کچھ احمدی بھی اکٹھے ہو گئے۔ اب یہ کس طرح ہو سکتا
ہے کہ سب احمدی بہرے کر دیئے جائیں تاکہ اگر کہیں جھگڑا ہو اور شور پڑے تو وہ آواز بھی
خطبات محمود
۳۲۸
سال ۱۹۳۴ء
نہ سن سکیں۔ ہم نے تو انگریزوں کے متعلق بھی دیکھا ہے کہ اگر کہیں شور ہو تو وہ کھڑے
ہو کر دیکھنے لگ جاتے ہیں مگر یہ عجیب مصیبت تھی کہ قانون احراریوں نے توڑا، حکم کمیٹی نے
دیا کھڑے شور سن کر راہ گیر ہوئے اور بلایا اور دھمکایا احمد یہ جماعت کے کارکنوں کو جانے لگا
کیا کوئی سمجھ سکتا ہے کہ اس قسم کی زندگی امن کی زندگی ہے۔ سمال ٹاؤن کمیٹی گورنمنٹ کی
بنائی ہوئی ہے اور احراری جب اس کے بنائے ہوئے ایک قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو
حکومت کا ہی ایک آدمی انہیں منع کرتا اور اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ وہ قانون کی
پابندی کریں۔ پس قانون کی پابندی کرانے والی سمال ٹاؤن کمیٹی اور قانون کو توڑنے والے
احراری مگر الزام ہمارے ذمہ لگایا جاتا ہے اور ہمارے آدمیوں کو بلا بلا کر ڈرایا اور دھمکایا جاتا
ہے۔ ہم بہتیرا کہتے ہیں کہ نہ ہم سمال ٹاؤن کمیٹی سے تعلق رکھتے ہیں، نہ ہم نے قانون بنایا اور
نہ ہی اس قانون کو توڑا کچھ تو سمجھاؤ کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ قانون شکن احراری ہیں مگر انہیں
کچھ نہیں کہا جاتا اور جن کا اس سے کچھ بھی تعلق نہیں، ان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ انہوں
نے احراریوں سے کیوں یہ سلوک کیا۔ کیا کسی شخص کے دماغ میں بھی یہ بات آسکتی ہے کہ یہ
جو کچھ کیا گیا قانون کے مطابق کیا گیا اور احمدیوں پر ظلم نہیں کیا گیا اور ناواجب دباؤ نہیں ڈالا
گیا۔ خیر شور و شر کے بعد جب جماعت کے کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ اس بارہ میں ان کا کوئی
دخل ہی نہیں تو اب حکام نے ایک اور کروٹ بدلی اور یہ کہنا شروع کیا کہ چونکہ کمیٹی میں
تمہاری اکثریت ہے، اس لئے تم ہی اس امر کے ذمہ دار ہو۔ تم ممبران کمیٹی کو مجبور کرو کہ
احراریوں سے درخواست منگوا کر اور فوری اجلاس کرکے احرار کو مسجد کی تعمیر کی اجازت دیں۔
اب کوئی انصاف پسند حج گورنمنٹ مقرر کر کے دیکھ لے معمولی سے معمولی عقل رکھنے والا
شخص بھی یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گا کہ احمدیوں کو ناواجب طور پر ستایا اور دکھ دیا گیا اور ان
کے امن میں خلل ڈالا گیا۔ آخر یہ بھی کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب کا ارادہ ہے کہ اگر فوراً اس
فتنہ کو دور نہ کیا گیا تو دونوں فریق کی دفعہ ۱۰۷ کے ماتحت ضمانتیں لی جائیں گی۔ شاید جب سے
لوکل سلف گورنمنٹ کا قانون بنا ہے یہ نہ ہوا ہو گا کہ کمیٹی اپنے اختیارات سے ایک کام
کرے اور دفعہ ۱۰۷ امن پسند شہریوں پر لگانے کی دھمکی دی جائے۔ یہ سلوک یہاں احرار سے
روا رکھا گیا اور ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا گیا کہ ایک احمدی نے اپنے مکان اور مسجد کیلئے
ایک زمین لی، وہاں کے مقامی افسران نے جو تعصب رکھتے ہیں، جھٹ رپورٹ کرکے
خطبات محمود
۳۲۹
سال ۱۹۳۴ء
لینڈا کیوزیشن ایکٹ (LAND ACQUISITION (ACT) کے ماتحت اس زمین کا بڑا ٹکڑا چھین
لیا۔ بہتیرا شور کیا گیا کہ حکومت کو اور زمین مل سکتی ہے، ہمیں تو لوگ تعصب سے دیتے نہیں
لیکن کچھ شنوائی نہ ہوئی۔ اس واقعہ اور اُس واقعہ کو ملا کر دیکھ لو کہ کس طرح حکومت ہم
سے سوتیلے پن والا سلوک کر رہی ہے۔ ہماری مسجد کی زمین ضبط کرلی جاتی ہے اور احراری
خلاف قانون ایک عمارت بنانا چاہتے ہیں تو سپیشل آرڈر دیا جاتا ہے کہ فوراً ان سے درخواست
لے کر اجلاس کرکے اس تعمیر کی اجازت دی جائے۔ چنانچہ ایک پولیس کے اعلیٰ افسر یعنی
سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس اور ایک علاقہ مجسٹریٹ یہاں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنے ممبروں
کو حکم دیجئے کہ وہ فوراً اس مسجد کی تعمیر کی اجازت دے دیں حالانکہ وہ سمال ٹاؤن کمیٹی کس
کام کی ہے جس سے ہمارے زور سے کام لیا جائے۔ جس سمال ٹاؤن کمیٹی کو ہم سے حکم دلوا
دلوا کر مجبور در کرنا کرنا اور اس کے فرائض منصبی سے روکنا ہے، وہ کمیٹی نہیں بلکہ کھلونا ہے اور اس
قابل ہے کہ اسے پھونک دیا جائے۔ لطیفہ یہ ہے کہ ہمارے امن پسندوں نے یہ سمجھتے ہوئے
کہ چونکہ ہمیں امن پسندی کی تعلیم دی گئی ہے، اس لئے حکام کی خواہش کو ہمیں پورا کرنا
چاہیے۔ اپنی جماعت کے ممبران کمیٹی پر زور ڈالا کہ یہ کام جلدی کر دیا جائے۔
غرض صنادید حکومت کی خوشنودی مزاج کے حصول کیلئے انہوں نے یہ سب کچھ کیا مگر
جو اس کا انعام ملا وہ بھی سن لو۔ اس موجودہ جھگڑے کے پیدا ہونے پر ہمارے آدمیوں نے ڈپٹی
کمشنر صاحب کے سامنے کہا کہ ہم تو ہمیشہ حکومت کے وفادار رہے ہیں۔ مثلاً حکام کے کہنے کے
مطابق ہم نے سمال ٹاؤن کمیٹی کے ممبروں پر زور دیا اور انہیں کہا کہ احرار کو مسجد کی تعمیر کی
اجازت دے دینی چاہیئے تو اس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے کہا کہ نہ علاقہ مجسٹریٹ اور نہ
سپرنٹنڈنٹ پولیس کو اختیار تھا کہ ایسا حکم کمیٹی کو دیتے۔ یہ کہنے پر کہ سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس
تو کہتے تھے کہ ڈپٹی کمشنر کا منشاء ہے کہ اگر اس جھگڑے کو چکایا نہ جائے تو فریقین کی زیر دفعہ
۱۰۷ ضمانتیں لی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس شخص نے یہ کہا ہے کہ میں نے ایسا حکم دیا
تھا وہ جھوٹ بولتا ہے۔ اب ہمارے لئے عجیب مشکلات ہیں اگر ہم اس وقت انکار کرتے تو ہم
باغی قرار دیئے جاتے اور پولیس کے افسر یہ رپورٹ کرتے کہ احمدی ہمارے ساتھ تعاون نہیں
کرتے اور جب ہم نے ان کی بات مان لی تو ہم احمق اور بیوقوف قرار دیئے گئے اور کہا گیا کہ
تم نے خود ہی یہ فیصلہ کیا ہے ہم نے تو کوئی ایسا حکم نہیں دیا۔ پس ہم اگر ایک حکم کو مان لیں
خطبات محمود
۳۳۰
سال ۶۱۹۳۴
تو احمق بنتے ہیں، نہ مانیں تو باغی قرار پاتے ہیں۔ پس ہم نہیں سمجھ سکتے کہ ہمارے لئے کون
سی صورت باقی رہ جاتی ہے سوائے اس کے کہ ہم وہی صورت اختیار کریں جو ایک نوکر نے
اپنے آقا کے متعلق اختیار کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ کوئی شخص تھا جو ہمیشہ عذر رکھ کر اپنے
ملازموں کو نکال دیا کرتا۔ ایک دفعہ جب اس نے نیا نوکر رکھا تو اس نے یہ سمجھتے ہوئے کہ
کہیں ایسا نہ ہو چند دنوں کے بعد یہ مجھے بھی کوئی عذر رکھ کر نکال دے آقا سے کہا کہ اسے کہا کہ آپ
میری تمام ذمہ داریاں مجھے لکھ دیجئے۔ اگر ان کی ادائیگی میں میں نے کوتاہی کی تو میں اس کا
ذمہ دار ہوں گا جو کام میرے ذمہ نہ ڈالا گیا میں اس کا ذمہ دار نہ ہوں گا۔ چونکہ مطالبہ نہایت
معقول تھا، اس لئے آقا نے تمام ذمہ داریاں اسے لکھ کر دے دیں۔ ایک دن آقا ایک منہ زور
گھوڑے پر سوار ہوا جو اتفاقاً کسی چیز سے ڈر ڈر کرید رکا کا اور آقا صاحب گھوڑے سے نیچے
آرہے۔ لیکن ایک رکاب میں پاؤں پھنسا رہ گیا۔ اس پر اس نے شور مچایا اور نوکر کو آوازیں
دینی شروع کیں کہ میرا پاؤں رکاب سے نکالو لیکن آقا ادھر شور مچاتا جاتا تھا اور نوکر ادھر
شرطوں کا کاغذ لئے چلاتا جاتا تھا کہ دیکھ لو سرکار اس میں یہ شرط لکھی نہیں۔ گورنمنٹ کے
افسروں نے بھی ہم کو اس مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ہم مجبور ہو گئے ہیں کہ گورنمنٹ کے حکام
پر اعتبار نہ کریں اور ان سے ہر امر کے متعلق تحریر طلب کریں لیکن یہ حالت گورنمنٹ کے
نقطہ نگاہ سے نہایت خطرناک ہے۔ اگر حکومت کے اعلیٰ حکام میں اس قسم کی خیانت پیدا ہو گئی
ہے اور ذمہ دار افسر ایک دوسرے کی تکذیب پر مجبور ہو گئے ہیں تو بتاؤ وہ حکومت کس طرح
چل سکتی ہے اور اس کے ماتحت انسان کو امن کس طرح حاصل ہو سکتا ہے۔
اب دوسرا واقعہ سن لو۔ ہم نے جو یہاں نئی آبادیاں قائم کی ہیں، ان میں بعض جگہ
علاقوں کے علاقے ہمارے اپنے ہیں اور ان محلوں کی گلیاں ہماری پرائیویٹ گلیاں ہیں جن پر
گزرنے دینا یا نہ دینا ہمارے اختیار میں ہے۔ اس قسم کے ایک راستہ پر ایک پھاٹک ہم نے لگا
لیا اور یہ کوئی نئی بات نہ تھی، ہندو بھی اسی طرح اپنے محلوں میں راستوں پر حفاظت کے لئے
پھاٹک لگا لیتے ہیں، یہ پھاٹک جس کا میں نے ذکر کیا ہے اس راستہ پر لگایا گیا تھا جو مقبرہ بہشتی کو
جاتا ہے۔ ہماری تحقیق اور ہمارے علم کے مطابق وہ پھاٹک ہماری زمین میں ہے اور جس راستہ
پر وہ لگایا گیا ہے وہ ہمارا پرائیویٹ ہے نہ کہ سرکاری مگر اس پھاٹک کے لگنے پر یکدم ایک شور
پڑ گیا اور تمام احراری غیر احمدیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ احمدیوں نے ہمارے راستے بند کر
خطبات محمود
۳۳۱
سال ۶۱۹۳۴
ت
دیتے ہیں۔ احراری غیر احمدی میں اس لئے کہتا ہوں کہ یہاں کے رہنے والے بہت سے
غیر احمدی شریف الطبع لوگ جن کے ہم
تعلقات ہیں اور ہمارے ان سے وہ اس شور
ڈالنے میں حصہ دار نہیں بلکہ ان کو وہ گالیاں بُری لگتی ہیں جو ہم کو دی جاتی ہیں مگر چونکہ کسی
کی زبان کوئی نہیں پکڑ سکتا، احراری کہتے ہیں ہیں کہ گویا یہاں کے سب غیر احمدی ان کے
ساتھ ہیں، جیسے پانچ سات ہزار آدمی جو ان کے جلسہ میں شریک ہوا تھا، ان کا نام ساٹھ پیار
فرزندان توحید کا لہریں مارتا ہوا سمندر ہو گیا ہے ، غرض ان لوگوں نے جو احرار کے شریک ہیں،
یہ شور ڈال دیا کہ احمدیوں نے سڑکوں پر چلنے سے ہمیں روک دیا ہے حالانکہ وہ سڑکیں نہیں
تھیں۔ اس پر پولیس کے اعلیٰ افسر یعنی سپرنٹنڈنٹ پولیس بھی چند مرتبہ آئے، بعض مجسٹریٹ
بھی متعدد دفعہ آئے اور کہنے لگے کہ یہ کیا ظلم کیا گیا ہے۔ ایک افسر مجھ سے بھی ملا اور کہنے لگا
یہ کیا غضب ہوا ہے کہ خواہ مخواہ لوگوں کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ میں نے کہا اس میں مشکل
کیا ہے پٹواری آپ کے پاس ہیں زمین کا نقشہ نکلوا لیجئے اگر یہ پھاٹک کسی اور کی زمین میں
نکلے اور ایک منٹ کیلئے بھی ہماری جماعت اس کو اٹھانے میں دیر کرے تو میں اس کا ذمہ دار
ہوں گا مگر اس کی طرف کسی نے توجہ نہ کی۔ ایک افسر آتا اور دھمکی دے کر چلا جاتا۔ پھر
دوسرا آتا اور وہ و دھمکی دے کر دے کر چلا جاتا۔ جب یہ شور بہت بڑھا تو میں نے صدرا صدر انجمن والوں
سے پوچھا کہ یہ آپ لوگوں نے کیا کیا ہے تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے اچھی طرح دیکھ بھال کر
پھاٹک لگایا ہے وہ ہماری زمین میں ہے۔ ڈسٹرکٹ بورڈ کی زمین میں نہیں ہے لیکن اگر ثابت
ہو جائے کہ یہ سرکاری زمین ہے تو ہم اسی وقت پھاٹک اٹھالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ
ہم نے افسروں کے سامنے یہ بات پیش کی ہے کہ کوئی افسر آجائے تو وہ تحقیق کرکے دیکھ لے
لیکن تحقیق کرنے کیلئے کوئی نہیں آتا۔ البتہ ضلع کا عملہ گھبرایا ہوا پھرتا ہے حالانکہ اس کا
فوجداری اور پولیس سے کوئی تعلق نہ تھا۔ اس زمانہ میں مجھ سے بھی ایک اعلیٰ افسر نے کہا تھا
کہ جو شور اس وقت ہو رہا ہے اس کے نتیجہ میں میں ڈرتا ہوں کہ حکومت سخت تجاویز اختیار
کرنے پر مجبور ہوگی۔ میں نے کہا ہم تو اپنی طرف سے باامن رہنے کی کوشش کرتے ہیں اگر
اس پر بھی حکومت کا یہ خیال ہو تو ہم مجبور ہیں۔
اب مہینہ دو مہینے ہوئے کہ ایک افسر یہاں آیا اور ڈپٹی کمشنر صاحب کے حکم سے لوکل
کمیٹی کے پریذیڈنٹ سے وہ یہ دستخط لے کر گیا کہ پندرہ دن کے اندر اندر پھاٹک کو اٹھادیا
خطبات محمود
٣٣٢
سال ۱۹۳۴ء
جائے۔ ڈسٹرکٹ بورڈ کے پریذیڈنٹ ہونے کے لحاظ سے ایک ڈپٹی کمشنر کو فوجداری اختیارات
حاصل نہیں ہوتے۔ پھر یہاں نہ تحقیقات ہوئی اور نہ ہی تعیین ہوئی اور خود بخود یہ حکم دے
دیا گیا کہ پندرہ دن کے اندر اندر اسے اٹھا دیا جائے۔ اس پر یہاں کے ایک مالک نے تحصیلدار
صاحب کو لکھا کہ میر قاسم علی صاحب کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر کوئی نوٹس دیا جاتا
تو مالکان یا صدرانجمن کو دینا چاہیے۔ ہم میر قاسم علی صاحب لوکل پریذیڈنٹ کے اس وعدہ کے
پابند نہیں ہو سکتے۔ اب وہ پندرہ دن بھی گزر گئے ہیں اور پھاٹک ابھی تک نہیں اٹھایا گیا۔ میں
پوچھتا ہوں کہ کیا اپنی زمینوں میں پھاٹک نہیں لگائے جاتے۔ اگر تو کسی پبلک تھا رو فیئر
(THAROUGH FARE) میں یہ پھاٹک روک ہوتا یا گورنمنٹ کا اس میں کوئی راستہ ملتا
تب تو یہ مطالبہ کیا جاسکتا تھا کہ اس پھاٹک کو اٹھا لیا جائے لیکن جب کہ وہ ہمارے نزدیک
ہماری زمین میں واقع ہے اور ڈسٹرکٹ بورڈ نے ابھی تک اپنا حق ثابت نہیں کیا اور اگر اس کا
حق ثابت بھی ہوا تو بھی صرف یہ ہوگا کہ وہ پھاٹک پانچ فٹ ورے لگ جائیگا۔ پبلک کو کوئی نیا
راستہ نہ مل جائے گا۔ پھر میں نہیں سمجھتا کہ اسے اس قدر اہم فوجداری سوال کس طرح بنا دیا
گیا اور کیوں اس واقعہ کی اطلاع پہنچتے ہی پولیس اور مجسٹریٹوں کے اندر ہیجان پیدا ہو گیا۔ تعجب
ہے کہ ایک طرف تو تخفیفیں ہو رہی ہیں اور حکومت کی طرف سے افسروں کو یہ تاکید کی
جاتی ہے کہ وہ اپنے دوروں کو کم کردیں اور بعض جگہ تو اتنی سخت تنگی کی گئی ہے کہ خود
حکومت تسلیم کرتی ہے کہ کام کو بہت نقصان پہنچا ہے مگر ہمارے خلاف معاملہ ہو تو اتنی
فراخدلی برتی جاتی ہے کہ جو افسر اٹھتا ہے وہ جھٹ دورے پر قادیان آجاتا ہے۔ اس کا یہی
مطلب ہو سکتا ہے کہ یا تو مالی تنگی کا جو شکوہ کیا جاتا ہے وہ غلط ہے اور یا ڈسٹرکٹ بورڈ کی زمین
کے بہانہ سے افسروں کے دورے اور احکام کسی نہ کسی افسر کے عناد اور دشمنی کا ایک مظاہرہ
ہیں۔ گورنمنٹ کا فرض تھا کہ وہ دیکھتی کہ اس کپل کی وجہ سے جو اس کے افسروں نے اتنے
دورے کئے ہیں تو کیوں اور کن اغراض و مقاصد کے ماتحت اور کس افسر کے حکم سے ایسا ہوتا
رہا ہے۔ پھر یہ بھی دیکھیں کہ کیا انہوں نے یہ تمام خرچ گھر سے کیا تھا یا گورنمنٹ کے خزانے
ہے۔ اگر گورنمنٹ کے خزانہ سے یہ تمام خرچ کیا گیا ہے تو بتلایا جائے کہ اتنی دریا دلی سے
کیوں کام لیا گیا۔ گورنمنٹ کسی باہر کے افسر کو مقرر کر کے دیکھ لے وہ تحقیقات کے بعد یہی
بیان دے گا کہ کوئی پبلک راستہ روکا نہیں گیا۔ پس سوال صرف ڈسٹرکٹ بورڈ کی چند فٹ کی