جماعت احمدیہ کے خلاف احراریوں کا فتنہ اور بعض سرکاری افسروں کا غیر منصفانہ رویہ
حصہ 2
خطبات محمود
الله الله
سال ۶۱۹۳۴
زمین کا ہے اور یہ ایک دیوانی سوال ہے نہ کہ فوجداری۔ پس جب کہ تمام گلیاں ہماری اپنی
زمین میں ہیں تو گورنمنٹ کا فرض ہے کہ وہ ان اف افسروں سے پوچھے کہ ے کہ تم نے کیوں اتنا روپیہ
برباد کیا اور اس وفادار جماعت کو ناحق دق کیا مگر گورنمنٹ نے یہ رویہ اختیار نہ کیا اور نہ ہی
یہ ضرورت سمجھی کہ افسروں سے بازپرس کرے۔ پس اس واقعہ سے بھی صاف طور پر پتہ لگتا
ہے کہ ہمیں وق کرنے کی منظم کوشش کی جارہی تھی اور اس کارروائی کا ہمیں چھیڑنے کے
سوا کوئی منشاء نہ تھا۔ ورنہ کجا ڈسٹرکٹ بورڈ کی چند فٹ کی زمین کا جھگڑا اور کجا حکومت کی
دھمکیاں اور فوجداریاں۔
تیسرا واقعہ: یہ ہے کہ ہمارے جلسہ سالانہ ۳۳ء پر احراری غیر احمدیوں نے بھی اپنا
ایک جلسہ کیا۔ ۲۸۔ دسمبر کو ہمارا جلسہ ختم ہوا اور ۲۹ کو ان کا جلسہ ہوا۔ اس کے متعلق جیسا
کہ قاعدہ ہے گورنمنٹ کو فکر ہوا کہ کہیں کوئی فساد نہ ہو جائے۔ چنانچہ مجسٹریٹ صاحب علاقہ
آئے اور ناظر صاحب امور عامہ سے خواہش کی کہ آپ اپنے آدمیوں کو وہاں جانے سے روک
دیں۔ ناظر صاحب نے وعدہ کیا کہ ہم اپنی جماعت کے لوگوں کو روک دیں گے۔ چونکہ ہمارے
جلسہ میں پندرہ میں ہزار کے قریب آدمی باہر سے شامل ہوتے ہیں اور چھ سات ہزار کے
قریب قادیان کے رہنے والے ہیں اور اتنے آدمیوں کو حکم سے آگاہ کرنا اور ان سے تعمیل
کروانا بہت مشکل کام ہے اس لئے محکمہ کی طرف سے علاوہ لوگوں کو روکنے کے یہ تجویز بھی
کی گئی کہ گلی کے دونوں طرف آدمی مقرر کر دیئے تاکہ جن احمدیوں کو وہ پہچانیں انہیں جلسہ
میں نہ جانے دیں اور ایک آدمی کو مسجد کے سامنے کھڑا کر دیا گیا تاکہ اگر کوئی بھول کر ابھی
جائے تو اسے واپس کر دیا جائے۔ یہ شخص مرکزی محکمہ کا ایک کلرک تھا جو زیادہ احمدیوں سے
واقف تھا۔ پس جو احمدی وہاں جاتا اسے وہ صاحب کہہ دیتے کہ یہاں جانے کی آپ کو ممانعت
ہے۔ اس کام کے دوران میں اس دوست نے جو دروازہ پر مقرر تھے معلوم کیا کہ احراریوں کی
طرف سے چیلنج دیا جا رہا ہے کہ فلاں بات کا جواب احمدی دیں اور اس پر انہوں نے ایک رقعہ
ناظر دعوت کو لکھا کہ بہتر ہو کسی مبلغ کو بھجوا دیا جائے۔ اس پر ناظر صاحب دعوت و تبلیغ نے
مولوی محمد سلیم صاحب کو جو ہو نہار نوجوان یونیورسٹی کے گریجویٹ اور جماعت کے ہوشیار
مبلغوں میں سے ایک مبلغ ہیں، وہاں بھیج دیا۔ جنہوں نے چیلنج کے جواب میں رقعہ لکھا کہ کیا
ہم بول سکتے ہیں اور جواب نفی میں ملنے پر وہ امن اور خاموشی کے ساتھ اٹھ کر چلے آئے۔
خطبات محمود
الد
سال ۱۹۳۴ء
اسی عرصہ میں پولیس والوں نے معا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے پاس جو اس وقت قادیان میں
ہی تھے، اپنا آدمی دوڑایا کہ احمدی حملہ کرکے آگئے ہیں ، آپ جلد آئیں۔ گویا احمدی مبلغ کا رقعہ
احمدیوں کا حملہ بن گیا۔ مجھ سے خود ایک ذمہ دار پولیس کے اعلیٰ افسر نے بیان کیا کہ آپ کی
جماعت نے سخت نا معقولیت کی کیونکہ اس موقع پر کہ احرار کے لوگ کثرت سے آئے ہوئے
تھے اور ہندوؤں اور سکھوں میں بھی آپ کے خلاف جوش ہے اگر فساد ہو جاتا تو نہ معلوم کیا
ہو جاتا۔ ایسے مواقع پر مکان جلا دیئے جاتے اور محلے تباہ کر دیئے جاتے ہیں۔ خیر اس واقعہ کے
بعد یہ مشغلہ حکام کے ہاتھ آگیا اور اس پر کارروائی شروع ہو گئی اور آدمی پر آدمی آنا شروع
ہو گیا کہ یہ کیا غضب ہو گیا۔ ہم نے انہیں کہا کہ آپ کی طرف سے حکم دیا گیا تھا کہ احمدیوں کو
اس جلسہ میں جانے سے روکا جائے پھر کون سا طریق تھا جو ہم انہیں روکنے کیلئے اختیار کرتے۔
پندرہ ہزار میں سے بیشک کافی حصہ اس دن واپس چلا گیا تھا مگر رمضان المبارک کی وجہ سے
اور کچھ میری ملاقات کی وجہ سے پانچ چھ ہزار سے زائد مہمان ابھی یہاں موجود تھا سات ہزار
کے قریب قادیان کے احمدی تھے، ان دس بارہ ہزار آدمیوں کو روکنے کی آخر کیا تدبیر اختیار کی
جاتی۔ پھر آپ نے خود کہا تھا کہ احمدیوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں اور واقعہ یہ ہے کہ ہم
میں سے کوئی وہاں نہ گیا پھر اس میں فساد کی کیا صورت ہو سکتی ہے۔ مگر ان دلائل کی کوئی
شنوائی نہ ہوئی اور یہی کہا گیا کہ اگر فساد ہو جاتا تو کئی خون ہو جاتے، ہزاروں آدمی جیل میں
چلے جاتے اور مکانات جل جاتے، وہاں تین ہزار آدمی جن میں ہندو اور سکھ بھی تھے جمع تھے
جو سب آپ کے مخالف تھے اور فساد کا سخت خطرہ تھا۔ حالانکہ تین ہزار آدمی اس مسجد میں بھی
جس میں میں خطبہ پڑھ رہا ہوں، سما نہیں سکتا اور وہ مسجد تو جہاں جلسہ ہو رہا تھا نہایت چھوٹی
سی ہے اور ایک ہزار آدمی بھی اس میں نہیں آسکتا۔ گورنمنٹ کے پاس جو رپورٹ کی گئی،
اس کے متعلق خود ایک اعلیٰ افسر نے مجھ سے بیان کیا کہ اس رپورٹ میں بیان کیا گیا تھا کہ
احمدی وہاں گئے اور انہوں نے فساد برپا کرنا چاہا لیکن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس نے وہاں
جاکر فساد رفع دفع کیا۔ جب میں نے کہا کہ میری رپورٹ یہ ہے کہ سوائے ان چند آدمیوں کے
جن کو اس امر کیلئے مقرر کیا گیا تھا کہ احمدیوں کو وہاں جانے سے منع کریں اور سوائے مبلغ اور
اس کے دو تین ساتھیوں کے وہاں کوئی نہیں گیا اور نہ کوئی فساد ہوا۔ تو اس افسر نے کہا کہ
آخر اتنے بڑے افسر کو جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت تھی۔ میں نے اس کا یہی جواب دیا کہ
خطبات محمود
۳۳۵
!
سال ۱۹۳۴ء
بیشک انہیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں مگر میں بھی اپنے آدمیوں کی سچائی کو جانتا ہوں اس
لئے میں دوبارہ تحقیق کراؤں گا کہ یہ اختلاف کیونکر پیدا ہوا ہے۔
چنانچہ میں نے دوبارہ تحقیق کرائی اور ناظر متعلقہ نے بعد تحقیق رپورٹ کی کہ
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب کا اپنا ایک بھائی اس موقع پر قادیان میں اور ان کی مجلس میں موجود تھا
اور معززین بھی وہاں موجود تھے ان سے گواہی لے لی جائے کہ جو واقعہ ہم بیان کرتے ہیں
وہی درست ہے۔ واقعہ صرف یہ ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب کے پاس ایک سپاہی آیا اور
اس نے بیان کیا کہ فساد کا خطرہ ہے وہ کوٹ پہن کر گئے مگر ابھی احراریوں کے جلسہ گاہ میں نہ
پہنچے تھے کہ پھر ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ اب ضرورت نہیں رہی، فساد کا اندیشہ نہیں
ہے۔ کچھ عرصہ ہوا یہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب مجھ سے ملے تو میں نے ان سے اس واقعہ کا ذکر
کیا اور پوچھا کہ آپ نے ایسی رپورٹ کس طرح کی جبکہ آپ جلسہ پر نہ گئے اور نہ کسی فساد
کو رفع کیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہ میں نے یہ رپورٹ کی اور نہ میں وہاں
جلسہ پر گیا تھا جب یہ واقعہ ہوا ہی نہیں تو میں کس طرح غلط رپورٹ کر سکتا تھا۔ اب تعجب
ہے کہ ایک ذمہ دار افسر تو میرے پاس آکر یہ بیان کرتا ہے کہ جماعت نے اتنی نا معقولیت کی
کہ قریب تھا کہ وہاں خون ہو جاتے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وہاں پہنچے تو انہوں نے فساد کو روکا مگر وہ
ڈپٹی صاحب کہتے ہیں کہ نہ کوئی فساد ہوا نہ میں وہاں گیا اور نہ میں نے ایسی کوئی رپورٹ کی۔
اب بتاؤ کہ ان مشکلات میں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پہلے واقعہ میں ڈپٹی کمشنر صاحب
سپرنٹنڈنٹ پولیس اور مجسٹریٹ کی تکذیب کرتے ہیں اس واقعہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب
سپرنٹنڈنٹ صاحب کی تکذیب کرتے ہیں لیکن ہر غلطی کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑتا ہے۔ جس سے
ہم تو یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ ہمارے ساتھ فریب کیا جا رہا تھا، دھوکا کیا جا رہا تھا، کوئی نہ
کوئی افسر ایسا حکومت پنجاب میں تھا جو یہ سب کھیل ہمیں ستانے اور دق کرنے کیلئے کھیل رہا
تھا۔ کیونکہ بڑے افسر تبھی ایک دوسرے کی تکذیب پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ واقعہ میں غلط بیانی
سے کام لیا جا رہا ہو۔ اب میں پھر اپنے مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے کہتا ہوں کہ اگر واقعہ ہی
کوئی نہیں ہوا تو سرکاری افسروں نے ہم پر حرف گیری کیوں کی اور ہمیں ڈراوے اور
دھمکیاں کیوں دی گئیں۔ کیا ایسے حکام کے ماتحت کوئی امن سے رہ سکتا ہے جن میں سے ایک
ذمہ دار افسر ایک دوسرے ذمہ دار افسر پر جھوٹ کا الزام لگا رہا ہو اور جو وفادار رعایا کو ناحق
خطبات محمود
٣٣٦
سال ۱۹۳۴ء
دق کر رہے ہوں۔ میں حلفیہ شہادت دینے کیلئے تیار ہوں کہ میں نے ان دو سرکاری افسروں
سے جو کچھ سنا وہی بیان کیا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ان افسروں میں سے جس نے بھی
جھوٹ بولا ہوگا ہو گا گورنمنٹ اس سے اس سے پوچھے یا نہ پوچھے، خدا تعالی اس سے ضرور پوچھے گا۔ اس
سلسلہ میں ہم سے یہ بھی کہا گیا کہ احمدیوں نے وہاں شعر پڑھے اور احرار کے جلسہ میں
شورش پیدا کرنی چاہی۔ جس کی حقیقت صرف اتنی ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر احمدی
زمیندار بھی بکثرت آتے ہیں اور ہمیشہ پنجابی ڈھولے فراغت کے وقتوں میں پڑھتے رہتے ہیں۔
ایسے کچھ دوست اسی محلہ میں ایک احمدی کے مکان میں کچھ ڈھولے پڑھ رہے تھے جس پر
پولیس نے ان کو ان کو روکا اور گو ان کا روکنا سراسر نا جائز تھا، وہ رُک گئے۔ مگر اس کا نام یہ رکھا گیا
کہ احمدیوں نے جلسہ گاہ کے اندر یا قریب شعر پڑھ پڑھ کر جلسہ کو خراب کرنا چاہا۔
چوتھا واقعہ یہ ہے کہ یہاں کی پولیس کی طرف سے یہ رپورٹ کی گئی کہ ایک سرکاری
افسر کی ڈیوٹی میں احمدیوں کی طرف سے رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔ اگر ایسا ہو تو واقع میں یہ ایک
ایسا جرم ہے جس پر سزا ملنی چاہیے کیونکہ اگر اس امر کی اجازت دے دی جائے تو حکومت کا
کام ہی معطل ہو جائے۔ ایک پولیس میں پہرہ دینے لگے اور کوئی اسے روک دے تو مال و جان
کی حفاظت کس طرح ہو، اگر ایک پوسٹ مین کو ڈاک کی تقسیم سے روکا جائے تو ڈاک کے
ڑکنے سے تجارت اور دیگر کام بھی رُک جائیں، اگر کوئی مجسٹریٹ کو عدالت میں جانے سے
روک دے تو انصاف کا محکمہ باطل ہو جائے، غرض یہ قانون ضروری ہے کہ سرکاری ملازموں
کو ان کے فرض منصبی سے کوئی نہ روکے اور جو روکے اسے سزاد دی جائے۔ پس اگر یہ مجرم
کسی احمدی پر ثابت ہو تو یقینا ہم خود اس کے خلاف کارروائی کریں لیکن یہ واقعہ سرکاری کام
میں روک پیدا کرنے کا گزشتہ واقعات کی طرح اپنی نوعیت میں بالکل نرالا ہے۔ واقعہ یوں ہے
کہ ڈاک خانہ کا ایک کلرک جس کا احراریوں سے بھی تعلق تھا اور احمدیوں سے بھی اسے
اس کے ایک احمدی دوست نے کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ ہم سے بھی تعلق رکھتے ہو اور
احراریوں سے بھی۔ بس اس قدر بات کا کہنا ایک سرکاری افسر کے فرض منصبی میں رکاوٹ ڈالنا
قرار دیا گیا۔ گویا احراریوں سے ملنا ڈاک خانہ کے فرائض میں سے ایک فرض ہے اور بابو کا یہ
کام ہے کہ جہاں وہ منی آرڈر کرے، وہاں احراریوں سے بھی ملے۔ اس رپورٹ پر پولیس
دوڑی چلی آئی اور گھبراہٹ کا ایک عالم طاری ہو گیا۔ ہم الگ حیران کہ خدایا یہ کیا جرم ہو گیا۔
خطبات محمود
۳۳۷۰
سال ۱۹۳۴ء
گو ہر الزام بعد میں غلط ہی نکلتا تھا لیکن جماعت کی اصلاح پر نظر رکھتے ہوئے میں ہر دفعہ اپنے
ہی آدمیوں پر ناراض ہوتا کہ آپ لوگ اعتراض کا موقع ہی کیوں دیتے ہیں۔ اس دفعہ بھی میں
نے ایسا ہی کیا گو حقیقت یہ ہے کہ اس وقت تک میری طبیعت میں بھی اس قدر اشتعال پیدا
ہو چکا تھا کہ اگر جماعت کی ذمہ داری میرے سر نہ ہوتی تو میں جیل جانا پسند کرتا لیکن اس
روزمرہ کی چھیڑ خانی کو برداشت کرنے سے انکار کر دیتا۔ بہرحال اس دفعہ پھر حکومت کی مشینری
شدت کے ساتھ حرکت میں آئی اور میں نے بھی اپنی جماعت کے لوگوں کو ڈانٹنا شروع کیا کہ
کیوں آپ لوگ سلسلہ کی عزت کے خیال سے اپنے جوشوں کو دبا کر نہیں رکھتے۔ ذلت
برداشت کرلو لیکن ان باتوں سے بچو جن سے سلسلہ کی ہتک ہوتی ہے۔ اس دفعہ ایک
انسپکٹر صاحب پولیس تفتیش کیلئے مقرر کئے گئے انہوں نے یہاں آکر بیان لئے اور ڈاک خانہ
کے اس کلرک نے جس کی نسبت کہا گیا تھا کہ اسے اپنے فرائض منصبی سے روکا گیا ہے،
باوجود مخالفت کے صاف کہہ دیا کہ اسے ڈاک خانہ کے کام سے کسی نے نہیں روکا۔ صرف
اس کے ایک دوست نے اس سے شکوہ کیا تھا کہ تم ہمارے بھی دوست بنتے ہو اور احرار سے
بھی میل جول رکھتے ہو، ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ پولیس بیانات لے گئی اور ہم نے سمجھا کہ یہ
معاملہ رفع دفع ہو گیا مگر بعد میں بعض ذرائع سے معلوم ہوا کہ اوپر یہ رپورٹ کی گئی ہے کہ
شکایت تو درست تھی لیکن غالبا کلرک کو احمدیوں نے ورغلا لیا ہے، اس لئے وہ اب منکر ہو گیا
ہے۔
اب اگر یہ رپورٹ درست ہے تو سمجھ لو کہ ہمارے لئے کس قدر مشکلات پیدا کر دی گئی
ہیں۔ کیونکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اگر کوئی احمدی ہمارے حق میں شہادت دے تو اسے یہ
کہہ کر رد کر دیا جائے گا کہ یہ احمدی ہے اور جھوٹ بولتا ہے، اگر غیر احمدی ہمارے حق میں
شہادت دے تو یہ کہا جائے گا کہ اسے احمدیوں نے ورغلا لیا ہے گویا ہمارے معاملہ میں صرف
وہی گواہی کچی سمجھی جائے گی جو ہمارے خلاف ہو۔ ان حالات میں ہمارے لئے اپنی عزت
کی حفاظت کیلئے کیا صورت رہ جاتی ہے اور ہمارے لئے انصاف پانے کا کون سا ذریعہ باقی رہ
جاتا ہے۔ لطیفہ یہ ہے کہ ابھی چند ماہ ہوئے ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ پیش تھا، حج صاحب
ایک انگریز تھے، ان کے سامنے ایک فریق کے وکیل نے کہا کہ صاحب دوسرا فریق احمدی ہے
اور گواہ بھی احمدی ہیں۔ اس پر منصف مزاج حج نے اس کو اس دلیل کے پیش کرنے سے
خطبات محمود
۳۳۸
سال ۱۹۳۴ء
روک دیا کہ مسلمانوں کے مقدمہ میں مسلمانوں کی ہندوؤں کے مقدمہ میں ہندوؤں کی گواہی
سنی جاتی ہے تو احمدیوں کے مقدمہ میں احمدیوں کی گواہی کیوں قبول نہ کی جائے گی۔ دوبارہ پھر
اس امر کی طرف اشارہ کرنے پر فاضل جج نے کہا کہ میں نے مسل کا مطالعہ کیا ہے اور میرے
نزدیک احمدی گواہوں نے عام گواہوں سے زیادہ سچی گواہی دی ہے اس لئے میں اس دلیل کو
سننے کیلئے تیار نہیں۔ حکومت کا عدالتی
ہوا۔
حصہ یہ رویہ اخر
اختیار کرتا ہے ہے اور انتظامی
ببین تفاوت راه از کجاست تا به کجا
وہ جو اوپر بیان
پانچواں واقعہ: جب گورنمنٹ کی طرف سے ہم پر اتنی مہربانیاں ہو رہی تھیں کہ کہیں
تعمیر مسجد کا شاخسانہ کھڑا کر کے ہم پر یہ الزام لگایا جا رہا تھا کہ ہم نے احراریوں پر حملہ کیا کہیں
پھاٹک کا واقعہ پیش کر کے بتایا جاتا تھا کہ احمدیوں نے سڑکیں روک لیں، کہیں جلسہ غیر احمدیاں
کے موقع پر رپورٹ کی جاتی تھی کہ ہزاروں خون ہونے کا احتمال تھا، کہیں ڈاک خانہ کے بابو
کے فرائض منصبی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہم پر عائد کیا جاتا تھا اس وقت ایک ذمہ دار
پولیس افسر نے مجھ سے بھی اور بعض دیگر کارکنان جماعت سے کہا کہ حکومت ہم سے پوچھتی
ہے کہ کیوں احمدیوں کی اس قدر رعایت کی جاتی ہے، کیوں یہاں تعزیری چوکی مقرر کرنے کی
سفارش نہیں کی جاتی۔ کوئی بتائے کہ آج تک کہیں بھی ایسا ہوا ہے کہ کسی نے سمال ٹاؤن
کمیٹی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمارت کی تعمیر کرنی شروع کردی ہو ، کسی نے
قانون شکنی کر کے دوسرے فریق کو دق کرایا ہو اور دھمکی پر امن فریق کو دی جائے کہ تم پر
تعزیری چوکی قائم کرنے کا حکومت کو خیال ہے۔
چھٹا واقعہ: اس اندھیر گردی کا یہ ہے کہ کسی نے جھوٹی رپورٹ کردی کہ بعض
احمدیوں نے سکھوں کے ایک گاؤں میں جاکر کہا ہے کہ حضرت باوانانک علیہ الرحمۃ گائے کا
گوشت کھایا کرتے تھے۔ میں نے جب یہ بات سنی تو مجھے طبعاً بُرا معلوم ہوا اور میں نے سمجھا
کہ اگر کسی احمدی نے ایسا کیا ہے تو اس نے غلطی کی کیونکہ ہم حضرت باوا صاحب کی طرف
جو امور منسوب کرتے ہیں، وہ ان کے شبدوں میں موجود ہیں مگر جہاں تک میرا علم ہے گو میں
سکھوں کے مذہب کا زیادہ واقف نہیں ، ایسا کوئی شبہ نہیں جس میں یہ ذکر ہو کہ باوا صاحب
نے گائے کا گوشت کھایا۔ پس اگر ایسا ہوا تو علاوہ اس کے کہ یہ ایک اشتعال انگیز فعل تھا،
خطبات محمود
۳۳۹
سال ۱۹۳۴ء
خلاف واقعہ امر بھی تھا۔ پس کارکنوں نے فوراً تحقیقات کرائی تاکہ اگر کسی نے یہ غلطی کی ہے
تو اس سے گرفت کی جائے لیکن معلوم ہوا کہ کسی احمدی نے یہ الفاظ نہیں کے ہاں انہیں یہ
شکوہ تھا کہ بادا صاحب کو مسلمان کہا گیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ سکھ اس پر بھی برا مناتے ہیں مگر
ہم تو مسلمان اچھی چیز کو سمجھتے ہیں اور ہمارے نزدیک مسلمان ہونا ایک عزت کی بات ہے نہ
کہ مذمت کی بات۔ ہمارے اور سکھوں کے اس اختلاف کی ایسی ہی مثال ہے جیسے برہمو سماج
والے الہام کو برا سمجھتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ کیا خدا کی کوئی زبان ہے یا وہ بھی کوئی بولی بولتا ہے
مگر ہم تو الہام کو سب سے بڑا انعام سمجھتے ہیں اور جب ہم کسی بزرگ سے متعلق یہ کہتے ہیں
کہ اسے الہام ہوتا تھا تو اسے اللہ تعالیٰ کا ایک مقرب بندہ سمجھتے ہیں۔ اسی طرح کسی کو مسلمان
کہنا ہمارے نزدیک کسی کی ہتک نہیں بلکہ اس کی عزت کا موجب ہے۔ پس گو سکھ قوم کا یہ
حق ہے کہ وہ کہے کہ تم جو کچھ کہتے ہو غلط کہتے ہو مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم باوا صاحب
کی ہتک کرتے ہیں۔ پھر ہم انہیں مسلمان ہی نہیں بلکہ بزرگ اور ولی اللہ سمجھتے ہیں اور ہر
شخص سمجھ سکتا ہے کہ بزرگ اور ولی اللہ کہنا کسی کی ہتک نہیں بلکہ عزت کی بات ہوتی ہے
پس وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے ان کی ہتک کی۔
غرض اصل واقعہ بالکل کچھ اور نکلا جس میں بادا صاحب کی ہرگز ہتک نہیں تھی مگر
گورنمنٹ کے محکمہ نے یہ کارروائی کی کہ رپورٹ کرتے ہوئے لکھ دیا کہ احمدیوں نے
فی الواقع ایسا کہا تھا حالانکہ یہ بات تحقیقات سے غلط ثابت ہو چکی تھی۔ پھر اندر ہی اندر کوئی
کارروائی ہوتی رہی جس کے ظاہر کرنے پر نہ ہم تیار ہیں اور نہ اس میں کوئی فائدہ ہے۔ غرض
صرف یہ تھی کہ سکھ قوم میں جوش پھیلے حالانکہ اگر سکھوں کو اشتعال دلانے والی کوئی بات
ہوتی تو میں خود احمدیوں کو سزا دیتا۔
ساتواں واقعہ: احراری اپنی مجلس میں ہماری جماعت پر طرح طرح کے اتمام لگاتے
ہیں، گندی سے گندی گالیاں دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نہایت بُرے الفاظ
میں یاد کرتے ہیں۔ یہ رپورٹیں پولیس کی طرف سے جاتی ہیں مگر گورنمنٹ کی طرف سے کوئی
کارروائی نہیں ہوتی۔ اس پر قدرتی طور پر ہمارے بعض نوجوانوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا
ہوا کہ ہم بھی ان کی تقریروں کے نوٹ لے لیا کریں چنانچہ بعض نے ایسا کیا وہ صرف نوٹ
لیتے تھے، زبانی گفتگو نہیں کرتے تھے۔ ہمارے جلسوں میں بھی پولیس اور دوسرے لوگ
خطبات محمود
۳۰
سال ۱۹۳۴ء
باقاعدہ آتے ہیں اور نوٹ لیتے ہیں مگر ہم نے کبھی بُرا نہیں منایا۔ ایک دن تو غلطی سے
پولیس والا اپنی وردی ہی میں آکر میرے خطبہ کو لکھنے کیلئے مسجد میں بیٹھ گیا حالانکہ ایسے
موقعوں پر مسجد میں ان کو وردی پہن کر آنے کا حکم نہیں۔ بہرحال ہمیں پتہ ہے کہ وہ ہماری
تقریروں کے نوٹ لے جاتے ہیں بلکہ ہم خود تیار ہیں کہ اگر بعض نوٹ ان کے رہ جائیں تو وہ
ہم سے پوچھ لیں۔ پس تقریروں کے نوٹ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ جلسہ سالانہ کے ایام میں
سینکڑوں لوگ جن میں ہندو اور سکھ بھی ہوتے ہیں، میری تقریروں کے نوٹ لیتے ہیں اور مجھے
اس سے کبھی تکلیف نہیں ہوئی بلکہ خوشی ہوتی ہے کہ لوگ ان باتوں کو دہرائیں گے۔ اور یہ
صاف بات ہے کہ اچھی بات کے نوٹ لئے جانے پر گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی اور جبکہ
ہم قانون شکنی بھی نہ کر رہے ہوں تو کسی کے نوٹ لینے پر ہمیں کیا شکوہ ہو سکتا ہے۔ پس
ہمارے آدمیوں نے نوٹ لینے شروع کر دیئے لیکن مجسٹریٹ صاحب نے ناظر امور عامہ اور
لوکل پریذیڈنٹ کو یہ نوٹس دے دیا کہ گورنمنٹ کو اطلاع ملی ہے کہ احمدی وہاں جاکر نوٹ
لیتے ہیں آئندہ وہاں کوئی احمدی نہ جایا کرے اگر کوئی جائے گا تو اس کو زیر دفعہ نمبر ۷ ۱۰ ضابطہ
فوجداری گرفتار کر لیا جائے گا۔ حالانکہ صرف نوٹ لینا ایسا فعل نہیں ہے جو دفعہ نمبر ۱۰۷ کے
ماتحت آئے۔ اگر ایسا ہی ہو تو گورنمنٹ کو تمام کالجوں پر یہ لکھ کر لگا دینا چاہئیے کہ آئندہ کوئی
طالب علم نوٹ نہ لیا کرے، ورنہ اس پر دفعہ ۱۰۷ کا نفاذ کردیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ جو
نوٹ لئے گئے وہ نیک باتوں کے تھے یا بری باتوں کے، اگر نیک باتوں کے تھے تو اس پر
اعتراض کیا ہے اور اگر وہ بڑی باتیں تھیں تو گورنمنٹ اب تک خاموش کیوں رہی۔
ناظر صاحب امور عامہ تو اس دن یہاں تھے نہیں، لوکل پریذیڈنٹ سے مجسٹریٹ کے اس تحریری
نوٹس پر دستخط کروائے گئے۔ قانونی مشیروں کا مشورہ ہمیں یہی تھا کہ اس نوٹس کی خلاف ورزی
کی جائے کیونکہ یہ نوٹین ناجائز اور قانون کے منشاء کے خلاف ہے مگر میں نے کہا کہ چونکہ
ہمارا فرض ہے کہ ہم گورنمنٹ کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں، اس لئے گو نہایت اعلیٰ درجہ
کے قانون دانوں نے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو شامل کرتے ہوئے مجھے یہ مشورہ دیا کہ
ہم اس کی خلاف ورزی کریں گے کیونکہ ہائی کورٹ کے متواتر فیصلے موجود ہیں کہ اگر جائز کام
کرتے ہوئے کسی کو اشتعال آتا ہے تو گورنمنٹ کا فرض ہے کہ وہ اسے پکڑے جسے اشتعال
آتا ہے نہ کہ جائز کام کرنے والے کو مگر ہماری طرف سے پھر بھی اس نوٹس کا احترام کیا گیا۔
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
حالانکہ اگر دفعہ ۱۰۷ کا نفاذ جائز تھا تو احراریوں پر اس کا نفاذ ہونا چاہیے تھا۔ لطیفہ یہ ہے کہ نوٹس
میں بھی یہ فقرہ نہیں لکھا گیا کہ تم اشتعال دلاتے ہو بلکہ فقرہ یہ ہے کہ تم نوٹ لیتے ہو۔ گویا
م
تسلیم کیا گیا ہے کہ ہمارے آدمی صرف خاموشی سے نوٹ لیتے تھے اور مجسٹریٹ صاحب کی
عجیب ذہنیت نے یہ فیصلہ کیا کہ اس سے احرار احرار کو فوری اور جائز جوش آنے کا احتمال ہے۔ اب
سوال یہ ہے کہ اگر کل مجسٹریٹ صاحب کے ذہن میں یہ بات آجائے کہ احمدیوں کے کوٹ
پہننے پر یا عمامہ باندھنے پر احراریوں کو اشتعال آتا ہے تو کیا ثبوت ہے کہ وہ کل کو ہمیں کوٹ
پہننے اور عمامہ باندھنے سے نہیں روک دیں گے۔ ہماری کون سی بات ہے جس پر احراریوں کو
اشتعال نہیں آتا وہ تو ہماری ہر بات کو دیکھ کر جلتے بجھتے رہتے ہیں۔
آج کل الیکشن ہے اس میں ووٹ دینے پر بھی انہیں اشتعال آتا ہے، ہمارے مسلمان
کہلانے پر انہیں اشتعال آتا ہے ، ہم حضرت مرزا صاحب علیہ السلام کو مسیح موعود مانتے ہیں
اور انہیں جوش آتا ہے، ہم انہیں نبی تسلیم کرتے ہیں تو انہیں غصہ آجاتا ہے، ہر اک شخص
جو احمدیت میں داخل ہوتا ہے ان کو حسد کی آگ میں جلانے کا موجب ہوتا ہے، پھر کیا وہ ان
سب باتوں سے ہم لوگوں کو دفعہ ۱۰۷ کے ماتحت روک دیں گے۔ آخر وہ کونسا ما بہ الامتیاز ہے
جس سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ جلسہ میں امن سے نوٹ لینے پر تو وہ نوٹس دے سکتے ہیں
لیکن اوپر کی باتوں پر نہیں۔ پس اس نوٹس نے بتا دیا ہے کہ آئندہ کیلئے کسی قسم کی آزادی
احمدی جماعت کو حاصل نہیں ہوگی کیونکہ حکومت نے اس نوٹس دینے والے کے خلاف اب
تک کوئی کارروائی نہیں کی حالانکہ اس تک یہ معاملہ پہنچ چکا ہے۔ پس ہم مجبور ہیں کہ یہ
سمجھیں کہ کم سے کم اس ضلع کی حکومت احراری ہے اور ہم پر برطانیہ نہیں بلکہ اس کے
بعض مجسٹریٹوں کے ذریعہ سے احرار حکومت کر رہے ہیں۔
آٹھواں واقعہ یہ ہے کہ قادیان کے کچھ غیر احمدی لوگ احراریوں کے مجرے رویہ
سے تنگ آکر اور کچھ ہمارے آدمیوں کے کہنے پر کہ تمہارے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے ہیں
تم کیونکر ہماری نسبت احرار کی گالیوں کو برداشت کرتے ہو، اس بات پر آمادہ ہو گئے کہ وہ جمعہ
الگ پڑھیں۔ چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ سے وہ الگ اس محلہ کی مسجد میں جمعہ پڑھا
کریں جو قادیان کے شمال کے آخری سرے پر ہے اور خوجوں والی مسجد کہلاتی ہے۔
مسجد ارائیاں جس میں احراری نماز جمعہ پڑھتے ہیں وہ قادیان کے جنوب کی طرف ہے گویا
خطبات محمود
۳۲
سال ۱۹۳۴ء
دونوں ایک دوسرے سے مخالف سمت پر اور کافی فاصلہ پر ہیں اور ایک جگہ کی آواز دوسری
جگہ تک نہیں پہنچ سکتی اور نہ ایک مسجد میں داخل ہونے والے دوسری مسجد میں داخل ہونے
والوں کو دیکھ سکتے ہیں یہ دونوں مسجدیں اس وقت غیر احمدیوں کے قبضہ میں ہیں۔ جہاں تک
مجھے یاد ہے بعض اوقات خوجوں والی مسجد میں بھی جمعہ ہوتا رہا ہے مگر اب کچھ عرصہ سے غالبا
وہاں جمعہ نہیں ہوتا تھا۔ جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا کہ جمعہ الگ پڑھا جائے ان کے متعلق
احرار یہ کب برداشت کر سکتے تھے کہ وہ ان سے علیحدہ ہو جائیں اس پر فوراً حکام کو تار دی گئی
کہ احمدی ہماری مسجد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور مقامی پولیس نے بھی مجسٹریٹ علاقہ کو تار دی
کہ احمدی مسجد پر فساد کر رہے ہیں۔ مجسٹریٹ صاحب قادیان آئے اور آتے ہی جمعہ پڑھنے
والوں کو سختی سے روک دیا کہ وہ انہیں اس مسجد میں جمعہ نہیں پڑھنے دیں گے۔ اب دیکھو کہ
کس قدر دروغ بیانی سے اس واقعہ میں کام لیا گیا ہے نہ کسی احمدی نے حملہ کیا نہ احمدیوں
نے مسجد سے کسی کو روکا اور نہ جمعہ پڑھنے والے احمدی تھے مگر تار یہ دی گئی کہ احمدی فساد
کرنے لگے ہیں حالانکہ اس موقع پر صرف دو احمدی تھے ایک نمبردار جس کی نسبت خود
ہیڈ کانسٹیبل نے تسلیم کیا کہ وہ اسے خود مدد کیلئے لے گیا تھا اور دوسرا میونسپل کمیٹی کا کلرک
جسے ہیڈ کانسٹیبل تسلیم کرتا ہے کہ وہ خالی کھڑا تھا اور یہ کہ اس نے یہ کہ اس نے تار لکھوانے میں اس سے
مدد لی اس واقعہ کا نام احمدیوں کا فساد رکھ دیا گیا۔ ہمارے جو آدمی اس موقع پر تھے ان کا بیان
ہے کہ اس موقع پر مجسٹریٹ صاحب نے ہیڈ کانسٹیبل سے پوچھا کہ کون کون احمدی وہاں تھے
اور اس نے اوپر بیان شدہ دو آدمیوں کا ہی نام لیا اور تسلیم کیا کہ ان میں سے نمبردار وہاں
پہلے موجود نہ تھا ہیڈ کانسٹیبل اسے خود ساتھ لے گیا تھا۔
پس پولیس کے آنے سے پہلے صرف میونسپل کمیٹی کے کلرک کا وہاں ہونا ثابت ہوا۔
اب اس ایک شخص کا وہاں اتفاقاً کھڑا ہونا احمدیوں کا فساد بن گیا گویا اس ایک شخص میں فوجوں
کی طاقت جمع تھی کہ اسے احرار کا سر کچلنے کیلئے احمد یہ جماعت نے وہاں بھجوایا تھا مگر مجسٹریٹ
صاحب نے اس بیان سے تسلی نہیں پائی۔ کہا جاتا ہے انہوں نے بار بار ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ
ارے یہ احراری لوگ تو کہتے ہیں کہ بہت سے احمدی تھے کیا یہ یونہی نام لیتے ہیں، بتا کون
کون لوگ تھے مگر اس پر بھی اس نے یہی کہا کہ یہی دو احمدی تھے جن کا میں نے ذکر کیا ہے
اس تحقیق کے بعد مجسٹریٹ نے کہا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ کیا کہ سنو میاں ہیڈ کانسٹیبل ! یہاں مسجد
خطبات محمود
٣٣٣
سال ۶۱۹۳۴
میں کوئی احمدی داخل نہ ہو اگر کوئی وضو یا نہانے کیلئے بھی آئے تو اسے وہیں ہتھکڑی لگالو۔
دیکھو نا خواہ کتنی بھی بڑی حیثیت کا احمدی ہو اسے ہتھکڑی لگا لینا پھر میں دیکھ لوں گا اس سے
مراد سوائے خلیفہ کے یا ناظروں کے اور کون ہو سکتا ہے۔ مگر کیا پچھلی ہسٹری بتاتی ہے کہ ان کی
مسجدوں میں کبھی خلیفہ گیا اگر نہیں تو سوائے اس کے کہ جماعت احمدیہ کی بلاوجہ دلآزاری کی
جائے ان الفاظ کا اور کیا مطلب تھا۔ جہاں مجسٹریٹ کسی کی ہتک کرتے ہوں، وہاں لوگوں کے
اخلاق کہاں درست رہ سکتے ہیں۔ پھر اگر بڑی سے بڑی حیثیت سے مراد جماعت کا خلیفہ نہیں تو
کیا ناظر مراد ہیں مگر کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے کہ وہاں ناظر جایا کرتے ہیں یا نائب ناظر جایا کرتے
ہیں یا نائب ناظر نہ سہی مختلف صیغوں کے انچارج ہی وہاں جایا کرتے ہیں اگر وہ بتادیں گے تو
ہم ان کا حق سمجھ لیں گے کہ انہوں نے جو کچھ کہا درست کہا۔ لیکن اگر ہمارے چھوٹے
چھوٹے افسر بھی ان کی مسجدوں پر قبضہ کرنے کے مجرم کے کبھی مرتکب نہیں ہوئے تو اسے
احمدیوں کا حملہ قرار دینا اور کہنا کہ اگر بڑی سے بڑی حیثیت کا احمدی بھی آجائے تو اسے
ہتھکڑی لگالو، سوائے دلآزاری کے اور کیا مطلب رکھتا ہے۔ گورنمنٹ بتلائے کہ سکھوں کے
گردواروں اور ہندوؤں کے مندروں کے متعلق آئے دن جو جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ان میں
کیا یہی کہا جاتا ہے کہ اگر بڑی سے بڑی حیثیت کا آدمی بھی آئے تو اسے ہتھکڑی لگالو۔ کیا
سرکار کے دو قسم کے حکم ہوا کرتے ہیں۔ ایک معمولی لوگوں کیلئے اور ایک بڑے لوگوں کیلئے
اگر دو قسم کے حکم ہوں تب تو ان الفاظ کی تکرار کی ضرورت تھی اور اگر ایک ہی حکم ہوتا
ہے تو ان الفاظ کا دلآزاری کے سوا اور کیا مطلب ہے۔ گورنمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دے
دی گئی ہے۔ یعنی ڈپٹی کمشنر صاحب کو تفصیلی حالات لکھ دیئے گئے مگر انہوں نے کوئی کارروائی
نہیں کی حالانکہ اس واقعہ میں ہیڈ کانسٹیبل کی بھی شرارت تھی کہ اس نے بلاوجہ احمدیوں کو
ملوث کیا اور جھوٹی تار دے دی جو خود ایک جرم ہے اور مجسٹریٹ کی بھی غلطی تھی کہ اس
نے جماعت احمدیہ کی ہتک کی اور مسجد سے لوگوں کو روکا جس کا اسے کوئی حق نہیں پہنچتا۔ کئی
ہائی کورٹ مساجد کے متعلق واضح فیصلہ کر چکی ہیں پھر ان کے خلاف حکم دینے کا مجسٹریٹ کو
کہاں سے حق پیدا ہو گیا تھا مگر اسے بھی کوئی سرزنش نہیں ہوئی جس سے صاف معلوم ہوتا
ہے کہ اس ہتک میں بعض اعلیٰ حکام کا ہاتھ تھا۔
وہ غیر احمدی جو جمعہ کیلئے اکٹھے ہوئے تھے، ان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ یہ ہے کہ
خطبات محمود
لمن لدية
سال ۱۹۳۴ء
جب انہوں نے کہا کہ ہم احراریوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے یہ لوگ محض شرارت کیلئے
قادیان آئے ہیں تو مجسٹریٹ نے کہا میں تم کو اس مسجد میں جمعہ پڑھنے نہیں دوں گا کیونکہ اس
سے فساد ہوتا ہے حالانکہ روکنا فساد والوں کو چاہیے تھا۔ پھر جبکہ یہ لوگ قادیان کے ایک
دوسرے سرے پر نماز پڑھ رہے تھے تو فساد کا احتمال کس طرح ہو سکتا تھا۔ جب ان غریبوں نے
کہا کہ ہم احراریوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے اور اس مسجد میں نماز پڑھنے کی آپ اجازت
نہیں دیتے تو ہم کہاں جمعہ ادا کریں تو مجسٹریٹ نے کہا کہ کھیتوں میں جاکر پڑھو۔ انہوں نے کہا
کہ کھیت تو احمدیوں کے ہیں تو انہیں کہا گیا کہ جہاں چاہو پڑھو مگر اس مسجد میں مت پڑھو۔
حالانکہ وہ غریب آدمی ہیں وہ مسجد کے سوا اتنی جگہ کہاں سے لائیں مگر انہیں یہی کہا گیا کہ یا تو
احراریوں کے ساتھ جمعہ ادا کرو یا کسی اور جگہ پڑھو بہر حال اس مسجد میں نہ پڑھو۔ اس کے بعد
اس مسجد پر جمعہ کے دن پولیس کے آدمی متعین ہوتے کہ کسی کو جمعہ نہ پڑھنے دیں۔ ان
واقعات سے ظاہر ہے کہ گورنمنٹ خود احراریوں احراریوں کی مدد کر رہی ہے اور وہ دوسرے مسلمانوں کو
مجبور کرتی ہے کہ وہ بھی احراریوں کے پیچھے نماز پڑھیں کیونکہ قادیان کے وہ دوسرے مسلمان
جو جمعہ کی قیمت سمجھتے ہیں جب جمعہ پڑھنے کیلئے مجبور ہوں گے تو سوائے اس کے ان کیلئے اور
کوئی صورت نہ ہوگی کہ وہ احراریوں کی مسجد میں جائیں اور اس طرح ہمارے مخالفوں کا منشاء
پورا ہو کہ لوگوں کے دل ہمارے خلاف باتیں سن سن کر ہماری دشمنی کے خیالات سے بھر
جائیں۔ غرض اس واقعہ سے ثابت ہے کہ گورنمنٹ کے بعض افسر لوگوں کو مجبور کرکے احرار
کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں سے اشتعال پکڑ کر وہ فساد کریں۔ اب یہ حکومت کا فرض
ہے کہ وہ ان افسروں کی تفتیش کرے اور اگر امن کی کوئی قیمت اس کے دل میں ہے تو
انہیں سزا دے اور یہ بھی غور کرے کہ ڈپٹی کمشنر صاحب اس موقع پر کیوں خاموش ہیں اور
کیوں ان کی نگرانی میں یہ حرکات ہو رہی ہیں۔
نواں واقعہ بھی ایسا ہے کہ اس کا خیال کرکے حیرت آتی ہے اور حکومت کی خاموشی
کو دیکھ کر یہی خیال کرنا پڑتا ہے کہ شاید اسے صحیح واقعات کی اطلاع نہیں دی گئی ورنہ میں
نہیں سمجھ سکتا کہ اس قدر جھوٹ بولا جائے اور اس کی تردید نہ کی جائے۔ یہ تو ممکن ہے کہ
کوئی خاص افسر سلسلہ کا مخالف ہو مگر یہ میں تسلیم نہیں کر سکتا کہ تمام اعلیٰ حکام اس مرض
میں مبتلاء ہوں۔ بعض لوگ شبہ کرتے ہیں کہ ایک اعلیٰ افسر کی سابق گورنر صاحب کے وقت
خطبات محمود
۳۴۵
سال ۶۱۹۳۴
میں ایک معزز احمدی سے لڑائی ہوئی تھی اور وہ اس کا غصہ جماعت احمدیہ سے نکال رہے ہیں
لیکن اگر یہ شبہ درست ہو تو ایک افسر تک محدود رہتا ہے۔ میں نہیں مان سکتا کہ اس قدر
صریح جھوٹ میں بہت سے اعلیٰ حکام شامل ہو سکیں۔ خود ہز ایکسی لینسی گورنر سے ہمارے
دوستانہ تعلقات رہے ہیں، جب وہ گورنمنٹ آف انڈیا میں تھے تو میری چائے کی دعوت پر
تشریف لائے تھے، درد صاحب بھی ان سے اکثر ملتے رہے تھے اور خانصاحب فرزند علی صاحب
کو بھی وہ ولایت میں نہایت محبت سے ملے تھے بلکہ انہوں نے ولایت میں خانصاحب کو اپنے
گھر پر مدعو کیا تھا اور پہنچ کھلایا اور چائے پلائی تھی۔ یہ تمام حالات ہمیں مجبور کرتے ہیں کہ ہم
ایک اتنے بڑے افسر پر جنہیں ملک معظم نے صوبہ بھر کیلئے اپنا نمائندہ تجویز کیا اعتماد کریں
دوسرے افسر بھی ایسے نہیں کہ ہمیں ان پر کوئی شبہ کی وجہ ہو۔ ان میں ہندو بھی ہیں اور سکھ
بھی اور مسلمان بھی اور سب سے ہمارے ایسے تعلقات رہے ہیں کہ ہم کسی پر بھی شک
کرنے کی وجہ نہیں پاتے۔ پس ہم سب پر الزام نہیں لگا سکتے اور نہ یہ سمجھ سکتے ہیں کہ اگر
کوئی دشمن حکومت میں موجود نہیں تو اس قدر صریح ظلم کس طرح ہو رہا ہے۔ پس ہمارے
لئے یہی راستہ کھلا ہے کہ ہم کہیں کہ حکومت میں ہمارا کوئی دشمن ہے مگر ہم نہیں کہہ سکتے
کہ وہ کون ہے۔ ہاں چونکہ بعض ظلم گورنمنٹ کے نام پر کئے گئے ہیں، ہم یہ کہنے میں
حق بجانب ہیں کہ گورنمنٹ نے ہم سے انصاف کا معاملہ نہیں کیا۔
یہ واقعہ جس کی طرف میں نے اوپر اشارہ کیا ہے عجیب واقعہ ہے۔ ہم بالکل بے خبر بیٹھے
تھے کہ ایک پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر قادیان آئے اور مجھ سے بھی ملنے آگئے۔ انہوں نے
دوران گفتگو میں مجھ سے ذکر کیا کہ رپورٹ ہوئی ہے کہ احمدیوں نے نیزے تیار کئے ہیں اور
ایک نیزہ پولیس نے پکڑ کر بطور نمونہ بھجوایا بھی ہے۔ میں اس خبر کو سن کر حیران رہ گیا کیونکہ
مجھے اس کی کوئی اطلاع نہ تھی اور میں نے ناظر صاحب کار خاص سے جو اس وقت پاس تھے،
اس کی حقیقت پوچھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ڈیرہ غازی خان کا طالب علم نجاری کا کام یہاں
سیکھتا ہے اس نے ایک لوہار دوست سے مل کر ایک گھڈسٹک یہاں بنوائی تھی جسے یہاں کی
پولیس نے نیزہ قرار دے کر رپورٹ کردی کہ احمدی نیزے بنوا رہے ہیں اور پھر اپنے طور پر یا
اوپر کے حکام کے ایماء سے اس کھڈ سٹک کو زبردستی چھین کر اوپر بھجوا دیا کہ یہ ایک نمونہ ان
نیزوں کا ہے۔ اس گفتگو کے چند دن بعد میں یہ خبر اخبارات میں پڑھ کر حیران رہ گیا کہ قادیان
خطبات محمود
٣٦
سال ۱۹۳۴ء
سے نیزوں کی برآمد ہوئی ہے۔ یہ خبر ایسوسی ایٹڈ پریس نے بذریعہ تار سب اخبارات کو ارسال
کی تھی اور اس ایجنسی کو عموماً حکومت کی طرف سے خبریں مہیا کی جاتی ہیں۔ پس ہمیں اس
بات پر یقین کرنا پڑتا ہے کہ یہ خبر حکومت ہی کے بعض افسروں کی طرف سے اسے ملی تھی۔
جس وقت مذکورہ بالا پولیس افسر نے اس کھڈ سٹک کا مجھ سے ذکر کیا تو میں نے اُن سے کہا تھا
کہ آپ سب احمدی گھروں کی تلاشی لے کر دیکھ لیں کہ وہاں کس قدر اسلحہ ناجائز طور پر
موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوں تو تلاشی نہیں لے سکتے۔ لیکن میں نے کہا کہ میں جانتا۔
ہوں آپ قانوناً تلاشی نہیں لے سکتے لیکن میں جب جماعت کی طرف سے آپ کو اجازت دیتا
ہوں تو پھر تو قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی مگر انہوں نے یہ جواب دیا کہ نہیں جب آپ
کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے، تو آپ کی زبان سے زیادہ اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح ان
خیالی نیزوں کے ذکر پر سپرنٹنڈنٹ پولیس گورداسپور سے مرزا شریف احمد صاحب نے جب کہا
کہ نیزہ نکلا ہے تو آپ مقدمہ کیوں نہیں چلاتے۔ تو انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ
اس کا لوہا مقررہ لمبائی سے چھوٹا ہے اس لئے وہ قانوناً نیزہ نہیں بلکہ کھڈ مٹک ہے مگر باوجود اس
کے کہ ایک کھڈسٹک ایک ایسے شخص کے پاس تھی جس کا پیشہ ہی ایسی اشیاء تیار کرنا ہے اور
باوجود اس کے کہ اس کھڈ سٹک کا لوہا نیزہ کی تعریف میں نہیں آسکتا اور باوجود اس کے کہ وہ
صرف ایک ہی نیزہ تھا اور باوجود اس کے کہ حکومت کو چیلنج کیا گیا کہ وہ مقدمہ چلائے اور اس
نے مقدمہ نہیں چلایا اور باوجود اس کے کہ میں نے پولیس کو دعوت دی کہ وہ ہمارے گھروں
کی تلاشیاں لے کر دیکھے کہ کیا نیزے ہمارے گھروں میں پوشیدہ ہیں اور انہوں نے اس
دعوت کو قبول نہ کیا سب ہندوستان میں یہ خبر مشہور کردی گئی کہ قادیان سے نیزوں کی برآمد
ہوئی ہے اور حکومت نے آج تک اس کی تردید نہیں کی۔
ہر شخص جو واقعات سے آگاہ ہے، جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے کہ قادیان سے نیزہ پکڑا
گیا اور یہ اور بھی جھوٹ ہے کہ قادیان سے نیزوں کی برآمد ہوئی۔ قادیان میں ایک شخص کے
پاس ایک کھڈ سٹک تھی جو ظلماً اور تعدی سے بلا حق کے پولیس نے جبراً اس سے چھین لی اور
پھر جھوٹ بول کر اس کا نام نیزہ رکھ دیا گیا اور اس کے بعد جھوٹ بول کر اس ایک کھڈسٹک
کو نیزے قرار دے دیا گیا۔ یہ اس قدر صریح جھوٹ اور سفید جھوٹ ہے کہ انسانی فطرت اس
کا خیال کرکے بھی گھن کھاتی ہے۔ اس طرح ایک امن پسند اور قانون کی پابندی کرنے والی
خطبات محمود
۳۴۷
سال ۶۱۹۳۴
مد عبد
جماعت کو ذلیل کرنے کی کوشش کرکے حکومت کے نمائندوں نے ایک نہایت گندی مثال قائم
کی ہے۔ ایک فساد کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اگر حکومت ہی جھوٹ پر اتر آئے تو دوسرے لوگ
جو اخلاق میں کمزور ہیں، کیوں اس گند میں مبتلاء نہ ہوں گے۔ پس ان افسروں نے حکومت کی
وقعت کو کو کم کر دیا ہے، اس کے نام پر دھبہ لگایا ہے اور اس کے اعتبار کو
پہنچایا ہے۔ بھلا
بتاؤ کل کو کانگرس والوں کے خلاف حکومت نے اعلان کیا تو ہماری جماعت جو پہلے اس کے
اعلانوں کو فوراً تسلیم کر لیا کرتی تھی اب کس نظر سے دیکھے گی۔ اب کیا ہماری جماعت کے لوگ
ایسے اعلانوں کو دیکھ کر بے اختیار نہ کہہ اٹھا کریں گے کہ یہ بھی نیزوں جیسی خبر ہے۔ اس میں
کوئی شک نہیں کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر گورنمنٹ کے کسی افسر کی طرف منسوب نہیں
لیکن جبکہ مقامی اور بیرونی حکام سے ہم نے اس خبر کو اسی رنگ میں سنا ہے اور جبکہ گورنمنٹ
نے اس کی تردید بھی نہیں کی، ہم مجبور ہیں کہ اس خبر کو گورنمنٹ کے حلقوں سے نکلی ہوئی
سمجھیں لیکن میں حکومت کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر اس خبر میں صداقت ہے تو وہ ان آدمیوں
کے نام شائع کرے جن کے پاس سے نیزے نکلے ہیں اور ان نیزوں کی تعداد شائع کرے اور
پھر ہمیں اجازت دے کہ اس خبر کے شائع کرنے والے کے خلاف ہم عدالتی چارہ جوئی کریں۔
اگر اس کے نتیجہ میں حکومت کے نمائندوں کو فتح ہو گئی تو ہمارا جھوٹ ثابت ہو جائے گا ورنہ
حکومت کو معلوم ہو جائے گا کہ اس کے بعض گل پُرزے اس وقت نہایت خراب اور گندے
ہو گئے ہیں اور اسے پرانی مشینری کی طرح کامل صفائی اور مرمت کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت
نے اس مطالبہ کو تسلیم نہ کیا تو وہ یاد رکھے کہ آئندہ اس کی بات پر اعتبار کرنا لوگوں کیلئے
مشکل ہوگا اور جوں جوں یہ بات لوگوں میں پھیلے گی وہ حیران ہوں گے کہ حکومت نے اپنے
افسروں سے اس قدر بڑا جھوٹ دیکھ کر کیونکر خاموشی اختیار کی جبکہ اس کے برخلاف اگر
حکومت سچ کی تائید کرے تو اس کی بدنامی نہیں بلکہ نیک نامی ہوگی اور ذلت نہیں بلکہ عزت
ہوگی اور اس کی باتوں کا اعتبار پھر سے قائم ہو جائے گا۔
دسواں واقعہ پھر یہ عجیب بات ہے کہ ہم جو گورنمنٹ کی ہمیشہ سے اطاعت اور
فرمانبرداری کرتے چلے آئے ہیں، ہمارے متعلق گورنمنٹ کے عجیب و غریب خیالات ہیں۔
گورنمنٹ پنجاب کے ایک ذمہ دار سیکرٹری نے سلسلہ کے ایک سیکرٹری سے کہا کہ آپ لوگ
پیرائل گورنمنٹ (PARALLEL GOVERNMENT) یعنی متوازی حکومت قائم کر رہے
خطبات محمود
۳۴۸
سال ۱۹۳۴ء
ہیں۔ اور اس کا ثبوت یہ دیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ لوگ اپنی جماعت کے مقدمات
سنتے ہیں۔ ہمارے سیکرٹری نے کہا کہ اس میں کیا غضب ہو گیا گورنمنٹ تو آپ یہ اعلان کرتی
رہتی ہے کہ لوگوں کو اپنے مقدمات آپ فیصلہ کرنے چاہئیں، عدالتوں میں نہ آنا چاہئیے۔ مگر یہ
عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو گورنمنٹ یہ کہتی ہے کہ اپنے مقدمات کا گھروں میں فیصلہ کرنا
چاہیے اور دوسری طرف وہ جماعت جو اپنے مقدمات کا اپنے گھروں میں فیصلہ کرتی ہے، اس
کے متعلق کہتی ہے کہ وہ پیرائل گورنمنٹ قائم کر رہی ہے۔ یا تو گورنمنٹ یہ نہ کہتی کہ اپنے
گھروں میں مقدمات کا فیصلہ کیا کرو۔ یا پھر اس کی اجازت کے ماتحت گھروں میں جھگڑوں کا تصفیہ
کرنے والوں پر یہ الزام نہیں لگانا چاہیے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ہم قابل دست اندازی پولیس
والے فوجداری مقدمات سنتے ہیں تو یہ صریح غلط اور خلاف واقعہ ہے۔ ہاں ہم یہ مشورہ ضرور
دیتے ہیں کہ ہر جھگڑے کے متعلق سلسلہ کے کارکنوں سے مشورہ کرلو جو پولیس کے دائرہ میں
آتے ہیں، ان کو پولیس میں لے جانے کی وہ ہدایت ہدایت کریں گے اور جن مقدمات کا گھر میں فیصلہ
کرلینے کی قانون اجازت دیتا ہے، ان کا وہ گھر میں فیصلہ کردیں گے۔ اور یہ جرم ہم ہی نہیں
کرتے، سب اس جرم کے مرتکب ہیں حتی کہ بڑے سے بڑے انگریز افسر بھی اس سے بچے
ہوئے نہیں۔ بچے گھروں میں بلا پوچھے چیز اٹھا لیتے ہیں لفظا یہ چوری ہے، نوکر کوئی چھوٹی موٹی
چیز اٹھا لیتا ہے یہ بھی چوری ہے مگر کوئی انگریز افسر بھی ایسا ہے جو یہ کہے کہ وہ اس پر پولیس
کے ذریعہ کار روائی کرواتا ہے۔ عام طور پر ایسے واقعات میں لوگ نوکروں کو جرمانہ کر دیتے ہیں
اور بچوں کے ذرا کان کھینچ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ اسی قسم کے مقدمات اور وہ بھی چوری کے
نہیں بلکہ بچوں وغیرہ کی عام مار پیٹ کے مقدمات ہماری جماعت میں بھی سن لئے جاتے ہیں۔
پھر نہ معلوم اس کا نام متوازی حکومت کس طرح رکھا گیا اور کسی محاورہ کے مطابق رکھا گیا۔
اگر یہ الزام ہم پر درست ہے تو ہر انگریز جس کا لڑکا بغیر پوچھے چاکلیٹ کھا گیا ہو یا ہر انگریز
جس کے باورچی نے اس کی اجازت کے بغیر ایک انڈے کا استعمال کرلیا ہو اور اس نے اسے
پولیس میں نہ بھیجا ہو، متوازی حکومت قائم کرنے والا قرار پائے گا اور اس نئی اصطلاح کے
ماتحت ہر گھر میں ہی ایک متوازی حکومت کا پتہ چل جائے گا۔ اور شاید نیزوں والی خبر کے
اصول پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو یہ تار دینے کا حق حاصل ہو جائے کہ ہندوستان میں ایک گہری
سازش کا انکشاف ہوا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ اندر ہی اندر ہزاروں، حکومت کو الٹنے والی
خطبات محمود
۳۹
سال ۱۹۳۴ء
سازشیں ہو رہی ہیں اور متوازی حکومتیں قائم ہو رہی ہیں۔ مگر کیا یہ درست ہو گا پھر باامن
شہریوں پر ایسے الزام لگانے سے یقینا حکومت مضبوط نہیں ہو سکتی بلکہ کمزور ہوتی ہے اور
لوگوں کا حکومت پر سے اعتبار اٹھتا ہے۔
ہی سے
لفظ اس
دوسرا ثبوت ان صاحب نے ہماری متوازی حکومت کا یہ دیا کہ تم مقدمات کے تصفیہ
کیلئے لوگوں کو بلاتے وقت سمن جاری کرتے ہو اور مدعی اور مدعاعلیہ کے الفاظ لکھتے ہو حالانکہ
سمن کے معنی بلانے کے ہیں اور مدعی اور مدعاعلیہ ہماری عربی زبان کے الفاظ ہیں جو مسلمانوں
لئے گئے ہیں ہماری شریعت میں یہ الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ پھر کیا اب ہماری اپنی
شریعت کے الفاظ استعمال کرنے سے بھی ہمیں روکا جائے گا۔ کوئی غور کر کے بتائے کہ مدعی اور
مدعاعلیہ کے الفاظ لکھنے سے ہم متوازی حکومت قائم کرنے والے کس طرح بن گئے؟ جو سمن
جاری کرنے کا الزام ہم پر لگایا گیا ہے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہیے کہ اول تو یہ لفظ ہی
ہمارے ہاں استعمال نہیں ہوتا۔ صرف غلطی سے چند کاغذات میں یہ
استعمال ہوا ہے ورنہ
ہماری قضاء کے محکمہ میں ہرگز یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا۔ ہمارے ہاں طریق یہ ہے کہ سادہ
چٹھی لکھی جاتی ہے اور جسے بلانا ہو اسے بلا لیا جاتا ہے۔ خانصاحب مولوی فرزند علی صاحب
انگریزی نوکری کرتے ہوئے آئے ہیں انہوں نے بعض مواقع پر غالبا سمن کا لفظ استعمال کیا ہے
لیکن وہ محکمہ قضاء میں نہیں بلکہ امور عامہ میں کام کرتے ہیں۔ جس طرح کہتے ہیں کہ کوئی
شخص نیا نیا مسلمان ہوا تھا جب لوگ کسی بات پر خوش ہوتے تو وہ سُبْحَانَ اللہ کہتے مگر وہ
رام رام کہنا شروع کر دیتا۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ رام رام کیوں کہتے ہو تم تو مسلمان ہو۔ تو
اس نے کہا اللہ اللہ گھستے ہی گھے گا او رام رام نکلتے ہی نکلے گا۔ خانصاحب نے ساری عمر
انگریزی نوکری کی انہوں نے اگر سمن کا لفظ استعمال کر لیا تو یہ کوئی الزام کی بات نہیں تھی۔
خصوصاً جبکہ سمن کے معنے بلانے کے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے ہاں سمن کا لفظ نہیں
ہوتا۔ پھر مدعی اور مدعاعلیہ کے الفاظ ہماری اپنی زبان کے ہیں اگر ہم اپنی بولی نہ بولیں تو اور کیا
کریں۔ پس ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم نے اپنی زبان کے چند الفاظ استعمال کئے۔ اس میں
شبہ نہیں کہ ہم لوگوں کے مقدمات سنتے ہیں مگر ان کی مرضی سے کوئی مار کر انہیں اپنی
جماعت میں شامل نہیں کرتا۔ پس جب وہ اپنی مرضی سے ہمارے سامنے مقدمات پیش کرتے
ہیں اور ایسے مقدمات جن کے پرائیویٹ تصفیہ کی حکومت نے اجازت دے رکھی ہے تو ان کا
خطبات محمود
۳۵۰
سال ۱۹۳۴ء
تصفیه متوازی حکومت کس طرح کہلا سکتا ہے۔ آئندہ کیلئے حکومت یہ فیصلہ کردے کہ دیوانی
مقدمات میں بھی سمجھوتے کرانے ناجائز ہیں اور معمولی چھیڑ چھاڑ اور معمولی مار پیٹ کے
واقعات بھی ضرور گورنمنٹ کی عدالت میں لانے چاہئیں تو اس کے بعد ایک کیس بھی ہم سن
جائیں تو وہ متوازی حکومت کا الزام ہم پر لگا سکتی ہے لیکن جب ایک طرف وہ مقدمات سننے کی
اجازت دیتی ہے تو پھر دوسری طرف اس کا یہ الزام لگانا کسی صورت میں بھی درست نہیں ہو سکتا۔
اور لوگوں کو یہ الزام لگانے کا موقع ملتا ہے کہ حکومت اپنے اعلانات میں سچ سے کام نہیں
لیتی۔
گیارھواں واقعہ یہ ہے کہ کہا گیا ۱۹۳۳ء میں دریائے بیاس پر احمد یہ کور کے بعض
نوجوان ٹرینگ کیلئے گئے اور انہوں نے وہاں پر رائفل شوٹنگ کیا اور یہ بات اتنے وثوق سے
بیان کی گئی کہ جماعت احمدیہ کے ایک سیکرٹری سے حکومت پنجاب کے ایک ذمہ دار افسر نے
اس کا ذکر جماعت کے متعلق شبہ کے طور پر کیا حالانکہ یہ بالکل جھوٹی رپورٹ اور بے بنیاد
بات تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قادیان کے کسی کانسٹیبل نے یہ رپورٹ کی حالانکہ
قادیان کے کانسٹیبل کا بیاس کے اس علاقہ سے جہاں ہمارے لوگ سیر کو جاتے ہیں کوئی تعلق
نہیں وہاں کا تھانہ الگ ہے جو سری گوبند پورہ ہے۔ اگر دریائے بیاس کے اس مقام پر راکفل
شوٹنگ ہو تو تھانہ اتنا نزدیک ہے کہ وہاں اس کی آواز بھی پہنچ سکتی ہے، اس کے علاوہ پولیس
کے آدمی گشت بھی لگاتے رہتے ہیں لیکن وہاں کی پولیس کو تو کچھ پتہ نہ لگا اور یہاں کی پولیس
کے کانسٹیبل نے جھٹ رپورٹ کردی۔ اس پر پولیس کے اعلیٰ افسروں نے مقامی سب انسپکٹر
کے ذریعہ تحقیقات کرائی اور سب پر تحقیقات کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ رپورٹ بالکل
جھوٹی تھی اور وہ اس امر کو تسلیم کر گئے مگر گورنمنٹ کے ذمہ دار افسر ڈیڑھ دو سال کے بعد
سلسلہ کے ایک ذمہ دار افسر سے شکایت کرتے ہیں کہ تمہاری طرف سے دریائے بیاس پر
رائفل شوٹنگ کیا گیا گو ایک اور اعلیٰ سرکاری افسر نے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے کہا
کہ اس واقعہ کی تردید ہو چکی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ درمیانی افسروں نے یہ کیوں کہا اگر
تردید ہو چکی تھی تو انہوں نے تردید کے باوجود اسے کیوں دہرایا اور اگر انہیں علم نہ تھا تو اس
کا علم انہیں کیوں نہ دیا گیا، پھر اس سپاہی کو کیوں سزا نہ دی گئی جس نے بلاوجہ ہماری جماعت
پر یہ بهستان باندھا مگر اتنا بڑا اتمام سننے کے باوجود گورنمنٹ کے افسر اسے پچکار کر چلے گئے۔
خطبات محمود
۳۵۱
سال ۱۹۳۴ء
بارہواں واقعہ یہ ہے کہ جلسہ احرار کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع گورداسپور
ہر چو وال اُترے ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے جماعت کے چند افراد کو بلوایا اور گفتگو میں جب
میرا ذکر کرتے تو دی مرزا دی مرزا (THE MIRZA) کہہ کر ذکر کرتے۔ اس پر ہماری جماعت
کے ایک سیکرٹری نے چند بار سننے کے بعد ان سے کہا کہ صاحب آپ ہندوستانی ہیں اگر آپ
انگریز ہوتے تو آپ کو معذور سمجھا جاسکتا تھا۔ آپ کو معلوم ہے کہ ہم ان کو اپنا امام اور خلیفہ
مانتے ہیں اور آپ کے ان کو صرف مرزا کہنے سے بڑا دکھ محسوس کرتے ہیں۔ خانصاحب
فرزند علی صاحب، میاں شریف احمد صاحب اور سید محمود اللہ شاہ صاحب حلفیہ بیان دے سکتے
ہیں کہ انہوں نے اس کے جواب میں کہا۔ میں اس کے متعلق آپ لوگوں کو کچھ زیادہ نہیں
کہہ سکتا آپ نے جو کچھ کہنا ہے کمشنر صاحب سے کہیں۔ جس کا سوائے اس کے اور کوئی
مطلب نہ ہو سکتا تھا کہ کمشنر صاحب نے انہیں اجازت دے رکھی ہے کہ وہ ہماری اور ہمارے
سلسلہ کی ہتک کریں۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کے متعلق ایک اور موقع پر بھی دیکھا گیا ہے کہ جب
وہ ہماری جماعت کے ذمہ دار افسروں سے ملنا چاہتے تو کہتے میں نے فرزند علی سے ملنا ہے،
شریف احمد سے ملنا ہے اخلاق کا برتاؤ کسی قانون کے ماتحت نہیں ہوتا۔ کون سا قانون ہمیں
مجبور کرتا ہے کہ ہم ڈپٹی کمشنر کو مسٹر کہا کریں۔ ہمارے ہندوستانی ہمیشہ بات کرتے وقت صاحب
یا جناب کہنے کے عادی ہیں۔ پس اگر ان احساسات کو مد نظر نہ رکھا گیا اور یہ کھیل کھیلنی شروع
کردی گئی تو ہماری جماعت سے بھی وہ توقع نہیں رکھ سکیں گے کہ ہم آداب کے ساتھ ان کا
نام لیا کریں۔ اس صورت میں بالکل ممکن ہے کہ ہم اگر کوئی مرہٹہ ہو تو اس کو کہہ دیں او
مرہٹے اور پنڈت ہو تو او پنڈت یا لالہ ہو تو او لالے کہہ دیں۔ پس اگر وہ ہمارے جذبات کے
ساتھ کھیل سکتے ہیں تو ہم بھی انہیں پنڈت اور لالہ کہہ سکتے ہیں لیکن یہ کھیل اگر کھیلا گیا تو
بڑا گندہ کھیل ہوگا اور اخلاق سے سخت گری ہوئی بات ہوگی اور اس کے نتائج ایسے خطرناک
نکلیں گے کہ نہ صرف لوگوں کے اخلاق بگڑیں گے بلکہ گورنمنٹ کا نظام بھی اس سے خراب
ہو گا۔
تیرھواں واقعہ یہ ہے کہ یہاں پر ایک احمدی کانسٹبل متعین ہوا مگر چند ہی دنوں بعد
اسے یہاں سے بدل دیا گیا۔ احراریوں کے ہم مذہب کانسٹبل یہاں ڈیڑھ ڈیڑھ سال سے کام
کر رہے ہیں مگر انہیں تبدیل نہیں کیا جاتا۔ اول تو قادیان ہماری جماعت کا مرکز ہے اور چونکہ
خطبات محمود
۳۵۲
سال ۱۹۳۴ء
اس میں ہماری جماعت کی کثرت ہے اور ہماری وجہ سے ہی قادیان کو ترقی حاصل ہو رہی ہے
اس لئے ہم یہ مطالبہ کر سکتے تھے کہ جیسے ننکانہ صاحب میں سکھوں سے وعدہ کر لیا گیا ہے کہ
وہاں ہمیشہ ایک سکھ تھانیدار رہا کرے گا اسی طرح ہمارے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جائے۔
ہمیں ننکانہ صاحب میں مستقل طور پر سکھ تھانیدار کے مقرر ہونے پر کوئی رنج نہیں بلکہ ہم
کہتے ہیں چشم ما روشن دل ماشاد لیکن جس طرح ننکانہ صاحب سکھوں کا ایک مقدس مقام ہے،
اسی طرح ہمارا بھی یہ مقدس مقام ہے اور جس طرح وہاں کثرت سے سکھوں کی جائدادیں
ہیں، اسی طرح یہاں بھی ہماری جماعت کی کثرت سے جائدادیں ہیں غرض وہ ساری باتیں جو
ننکانہ صاحب میں سکھوں کو حاصل ہیں، وہ احمدی افراد کو قادیان میں حاصل ہیں۔ پس یہاں
کم از کم پولیس کا ایک حصہ مستقل طور پر احمدی ہونا چاہیئے تھا مگر لطیفہ یہ ہے کہ ایک کانسٹبل
آیا اور اسے بھی فوراً تبدیل کر دیا گیا جو صاف بتاتا ہے کہ احمدیہ جماعت پر اعتماد نہیں کیا جاتا۔
چودھواں واقعہ یہ ہے کہ اس جلسہ احرار کے موقع پر ایک تھانیدار نے رپورٹ کی
کہ احمدی اپنا لٹریچر تقسیم کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی جماعت کو حکام کی خواہش پر ہدایت کردی
تھی کہ احرار کو جاکر لٹریچر نہ دیا جائے۔ پھر اس کے بعد یہ خیال کرتے ہوئے کہ چونکہ محلوں
میں سے احراری گزرتے ہیں اس لئے اگر انہیں لڑیچر دیا گیا تو ممکن ہے کہ اس سے بھی کوئی
فتنہ کا دروازہ کھل جائے اس لئے محلوں میں بھی لٹریچر تقسیم کرنا منع کر دیا گیا تھا۔ مگر احراریوں
کے دوستوں نے چونکہ فتنہ کھڑا کرنا تھا اس لئے انہوں نے شکایت کی کہ احمدیہ لٹریچر تقسیم کیا
گیا ہے اور اس کے ثبوت میں یہ بیان کیا گیا کہ ایک باور دی تھانیدار کو لٹریچر دیا گیا ہے۔ اگر
اسے درست بھی تسلیم کر لیا جائے تو تھانیدار کو لٹریچر دینے سے احراریوں میں جوش کس طرح
پھیل سکتا تھا جب تک کہ وہ خود در پردہ احراری نہ ہو۔ میں ہرگز نہیں سمجھ سکتا کہ گورنمنٹ
پنجاب کا بھی یہ منشاء ہو کہ ہم لڑیچر تقسیم نہ کریں کیونکہ ہم ایک تبلیغی جماعت ہیں اور ہمیں
تبلیغی لٹریچر کی تقسیم سے کسی صورت میں نہیں روکا جاسکتا لیکن جب ان کی طرف سے کہا گیا
کہ لڑیچر تقسیم کیا گیا ہے تو ہمارے آدمیوں نے کہا کہ ان لوگوں کو پیش کیجئے جن کو لٹریچر دیا
گیا ہے۔ اور جب اس سے پوچھا گیا کہ آپ کو کس نے لڑیچر دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ
مجھے سید احمد نور صاحب کابلی نے لڑیچر دیا ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ وہ خود مدعی نبوت ہیں اور
معذور اور بیمار آدمی ہیں۔ پس ان کا کام ہماری طرف کس طرح منسوب کیا جاسکتا ہے۔ پھر ممکن