جماعت احمدیہ کے خلاف احراریوں کا فتنہ اور بعض سرکاری افسروں کا غیر منصفانہ رویہ
حصہ 3
خطبات محمود
۳۵۳
سال ۱۹۳۴ء
ہے، ان کا نام بھی یونہی لے لیا گیا ہو اور جسے لٹریچر قرار دیا گیا ہے وہ ان کی کسی دوائی کے
ساتھ کوئی اشتہار ہو۔ مگر بہر حال جب سلسلہ کے کارکنوں نے تحقیق کی تو ثابت ہوا کہ یہاں
کے چوکیداروں کا جو دفعدار ہے اور گو وہ احمدی کہلاتا ہے مگر اس کی کئی شکایتیں پہنچی ہیں کہ
وہ جماعت کے خلاف حرکات کرتا رہتا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی کامل تحقیق نہیں کی گئی مگر اس
کے خلاف شکایات ضرور ہیں۔) اس نے کسی دکاندار سے جاکر لٹریچر مانگا کہ پولیس والے مانگتے
ہیں اور اس نے آگے اس تھانیدار کو وہ لٹریچر دیا اور اس کا نام فساد کرنا رکھا گیا اور کہا گیا کہ
اس سے احرار کیمپ میں فتنہ واقع ہو جائے گا۔ اس صورت میں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ
تھانیدار احراری تھا اور فساد پر آمادہ
پندرھواں واقعہ یہ ہے کہ ہم نے متواتر اعلان کیا تھا کہ احرار کے جلسہ میں کوئی
احمدی نہ جائے۔ اتفاقاً ایک احمدی شکوہا کو جا رہا تھا، شکوہا کو راستہ احراریوں کے جلسہ گاہ کے
ساتھ ہی جاتا ہے، انہوں نے جونہی ایک احمدی کو جاتے دیکھا اسے فوراً پکڑ کر پولیس کے پاس
لے آئے۔ سید محمود اللہ شاہ صاحب جو اس وقت ڈیوٹی پر مامور تھے ان کا بیان ہے کہ میں نے
جونہی اس کو دیکھا میرے دل نے گواہی دی کہ یہ احمدی ضرور ہے۔ اس پر میں نے ان سے
پوچھا کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سکوہا کا باشندہ ہوں۔
پھر میں نے تھانیدار سے پوچھا شکوہے کا راستہ کہاں سے جاتا ہے۔ تو اس نے بے اختیار کہا کہ
احراری کیمپ کے عین اوپر سے۔ اس پر میں نے بالا افسر کو توجہ دلائی کہ دیکھو یہ شخص اپنے
گھر جا رہا تھا اور خواہ مخواہ اس پر فتنہ کا الزام لگایا گیا اور یہ امران کی سمجھ میں آگیا۔ غرض ادھر
تو اتنی شدت برتی جاتی تھی کہ کوئی احمدی اپنے گھر جاتا ہوا بھی احراری کیمپ کے پاس سے نہ
گزرے اور ادھر یہ کوشش کی جارہی تھی کہ کسی طرح بعض احمدیوں کو وہاں بھجوایا جائے۔
میں نے اسی خیال سے یہ حکم دے دیا تھا کہ کوئی احمدی اس جلسہ میں گیا تو میں اس کو جماعت
سے خارج کردوں گا۔ میں جانتا تھا کہ یہ ایسا مجرم نہیں جس سے کسی شخص کو جماعت سے
خارج کیا جاتا مگر میں یہ بھی جانتا تھا کہ اس موقع پر وہی شخص جائے گا جو منافق ہوگا اور اس
کی غرض جماعت کو بدنام کرنا ہو گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ بعض مشتبہ آدمیوں کی نسبت رپورٹ
آئی کہ وہ احراری کیمپ کی طرف گئے تھے۔ جب مجھے ان کی اطلاع دی گئی تو میں نے ذمہ دار
افسروں کو کہا کہ گو جماعت سے نکالنا میرے اختیار میں ہے لیکن جب میں آپ کو اس بارہ میں
خطبات محمود
۳۵۴
سال ۱۹۳۴ء
اختیار دے چکا ہوں تو اپنے اختیار کو آپ برتیں۔ اس پر ذمہ دار کارکن جماعت نے انہیں
جماعت سے خارج کردیا اس پر ان میں سے ایک شخص کے متعلق ایک مجسٹریٹ نے شکایت
کی کہ میں نے اس شخص کو سرکاری کام پر بھیجا تھا لیکن اسے جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔
اس پر جو افسر بالا افسروں کے ساتھ مقرر تھے انہوں نے احتجاج کیا کہ ایک طرف آپ لوگ
اس سختی سے ہمیں روکتے ہیں کہ احمدی وہاں نہ جائیں دوسری طرف آپ کے ماتحت احمدیوں
کو پلا ہم سے پوچھے اُدھر بھجواتے ہیں۔ کیا اس کے یہ معنی نہیں کہ اس طرح ہمیں بدنام
کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ غرض اس واقعہ نے بھی بتا دیا کہ ہمیں اس موقع پر بدنام کرنے
کی پوری کوشش کی گئی مگر اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔
سولہواں واقعہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے ایک شخص نے گذشتہ دنوں ایک ٹریکٹ
لکھا تھا اس کے الفاظ سخت تھے اور گو اس کے مقابلہ میں بیسیوں مثالیں اس امر کی نظر آتی
ہیں کہ احمدیوں کو گندی سے گندی گالیاں دی گئیں اور ٹریکٹ اور اشتہاروں میں گالیوں کو
شائع کیا گیا مگر ہم نے اس ٹریکٹ کو فوراً ضبط کر لیا اور اس کے خلاف نفرت کا اظہار کیا حالانکہ
دوسرے مسلمانوں نے آج تک اپنے کسی آدمی کے متعلق ایسا نہیں کیا۔ اس کے بعد
گورنمنٹ کی طرف سے اس احمدی پر مقدمہ چلایا گیا اور اسے سزا دی گئی لیکن اس کے
مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق سخت سے سخت الفاظ استعمال کئے جاتے
ہیں اور گندی سے گندی گالیاں دی جاتی ہیں مگر کوئی توجہ نہیں کی جاتی اور اگر توجہ کی بھی
جائے تو معمولی وارننگ کر دی جاتی ہے۔ پس سوال یہ ہے کہ قانون دو کیوں ہیں ہمارے متعلق
گند اچھالا جائے تو محض وارننگ کی جاتی ہے لیکن اگر ہمارا آدمی کوئی سخت لفظ لکھ دے تو
اس پر مقدمہ کھڑا کیا جاتا ہے اور گو سیشن نے اس کی سزا کو جرمانہ میں تبدیل کر دیا۔ مگر بہر حال
پہلی عدالت نے اس کو قید کی سزا دی یہ سولہ مثالیں ہیں جو میں نے پیش کی ہیں۔ ان سے پتہ
چلتا ہے کہ
(1) ایک عرصہ سے جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش حکومت کے بعض افسران کی طرف سے کی
جارہی ہے۔
(۲) یہ کوشش چند ماہ سے بہت بڑھ گئی ہے۔
(۳) ہمارے خلاف جو شکایات کی جاتی ہیں جب وہ جھوٹی ثابت ہو جاتی ہیں تو پھر بھی بعض اعلیٰ
خطبات محمود
۳۵۵
سال ۶۱۹۳۴
افسروں تک انہیں دہراتے رہتے ہیں۔ جس کے صاف معنے یہ ہیں کہ اصل غرض ہمیں
بد نام کرنا ہے نہ کہ حقیقت معلوم کرنا۔
(۴) جماعت کے کارکنوں اور جماعت کو حتی کہ خود امام جماعت احمدیہ کو بلاوجہ پریشان کیا جاتا ہے
اور ان کا وقت ضائع کیا جاتا ہے۔
(۵) ہمارے خلاف شرارت کرنے والے سرکاری ملازموں کے متعلق اول تحقیق ہی نہیں کی جاتی
اگر تحقیق کی جاتی ہے تو پھر ان کے جھوٹے ثابت ہو جانے پر بھی ان کو سزا نہیں دی جاتی
جس سے شرارتیوں کی جرات بڑھتی ہے۔
(۶) ذمہ دار سرکاری افسر جماعت کے کارکنوں اور امام جماعت احمدیہ کی ہتک کرتے ہیں اور پھر
اس پر ناز کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیشک جاکر بالا افسروں سے کہہ دو۔
(۷) پہلے ہم سے تعاون کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور جب ہم حکام کی بات تسلیم کر لیتے ہیں تو دوسرے
افسر ہمارے اس فعل کی تخفیف کرتے ہوئے آپس میں ایک دوسرے پر جھوٹ کا الزام
لگا دیتے ہیں۔
(۸) سرکاری محکموں میں اگر احمدی ہوں تو ان کے کاموں کو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کیا۔
جاتا ہے۔
پس ان امور سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب میں بعض ایسے افسر موجود ہیں جن
کی غرض سوائے اس کے کچھ نہیں کہ جماعت کو کمزور اور بدنام کیا جائے۔ اب میں جماعت
کے سامنے یہ مثالیں رکھ کر کہتا ہوں کہ کیا ان واقعات کے ہوتے ہوئے وہ امید کر سکتے ہیں
کہ ہمارے کارکن جماعت کے کاموں کو اسی سرگرمی سے کر سکتے ہیں جس سرگرمی سے انہیں
کام کرنے چاہئیں۔ میں نے یہ تفصیل اس لئے بتائی ہے کہ شاید بعض لوگوں کے دل میں
خیال گزرتا ہو کہ حکومت سے ایک غلطی ہوئی ہے اسے جانے دینا چاہیے۔ مگر حقیقت یہ ہے
کہ ڈیڑھ سال سے ایسے واقعات متواتر ہو رہے ہیں اور میں نے اوپر صرف چند مثالیں بیان
کی ہیں ورنہ اور بہت سے واقعات اوپر کے نتائج کی تصدیق کرتے ہیں اور یہ ایک لمبا سلسلہ
ہے جو جماعت پر مصائب و مشکلات کے رنگ میں گزر رہا ہے۔ پس ان حالات کے ماتحت میں
یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ان افسروں کو ڈانٹے جنہوں نے یہ کام
کیا اور ان سے دریافت کرے کہ انہوں نے کیوں ایسا کیا۔ اگر سلسلہ کے مفاد کو نقصان پہنچنے
خطبات محمود
۳۵۶
سال ۱۹۳۴ء
کا احتمال نہ ہوتا تو میں یقیناً ان معاملات کو دبا دیتا لیکن سلسلہ کی عزت کی حفاظت کیلئے میں اپنی
بے آرامی کی پرواہ نہیں کرتا اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آج ان امور کا انسداد نہ کیا گیا تو
سلسلہ کی تحقیر اور تذلیل بڑھتی چلی جائے گی۔ پس میرا فرض ہے کہ میں آج آپ لوگوں کو
کھول کر بتادوں کہ اب آپ کے امتحان کا وقت آپہنچا ہے، اب آپ کی قربانیوں کا جائزہ لینے کا
وقت آگیا ہے، آخر جو گالیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو روزانہ دی جاتی ہیں کیا وہ
گورنمنٹ کو معلوم نہیں۔ پھر کیوں گورنمنٹ ہماری زبان بندی کرتی ہے اور ہمارے دشمن کو
کھلے چھوڑ رہی ہے۔ ہمارے دشمن کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علماء کو اور
حضرت مسیح کو گالیاں دی ہیں اور وہ اس کا بدلہ لے رہے ہیں اور میں نے سنا ہے کہ حکومت
بھی اس وہم میں مبتلاء ہے کہ احمدیوں نے ابتداء کی ہے لیکن یہ جھوٹ اور صریح جھوٹ
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں بیشک بعض لفظ موجود ہیں جنہیں سخت کہا جاتا
ہے لیکن وہ جوابا لکھے گئے ہیں۔ پہلے عیسائیوں ، آریوں نے آنحضرت اللہ کے خلاف نہایت
سخت اور دلوں کا خون کردینے والے کلمات استعمال کئے تب بار بار سمجھانے کے بعد جب وہ
باز نہ آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تنبیها چند الفاظ استعمال کئے تا انہیں ہوش
آئے۔ اسی طرح علماء نے جب حد سے زیادہ ناپاک گالیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیں
اور باوجود شرافت کی طرف بلائے جانے کے ادھر نہ آئے تو آپ نے ان کی اصل تصویر
نہایت نرم الفاظ میں ان کے سامنے رکھی۔ اب اگر بغیر حقیقت پر غور کرنے کے گورنمنٹ نے
ان تحریروں کو موجودہ شورش کا موجب قرار دیا تو ہمیں بھی وہ تحریریں شائع کرنی پڑیں گی جو
ان کا موجب ہوئیں اور اس کا جو نتیجہ نکلے گا اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی نہ کہ ہم۔
پس ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت نے ان گالیوں کا سدباب نہ کیا جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی جاتی ہیں تو ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے ایسی تدابیر
اختیار کریں گے جو ہمیں اس شر سے محفوظ کر دیں لیکن وہ تدابیر یقیناً حکومت کی مشکلات میں
اضافہ کردیں گی۔ ہمیں جو محبت حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ہے حکومت اس کا اندازہ
نہیں کر سکتی، نہ وہ ان خدمات کی قدر کر سکتی ہے جو آپ نے قیامِ دین کیلئے کیں کیونکہ اس کا
جن لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے وہ بے نفسی کے معنی نہیں جانتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام تو وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہر مذہب کے لوگوں کو صرف اپنے
خطبات محمود
۳۵۷
سال ۱۹۳۴ء
مذہب کی خوبیاں بیان کرنی چاہئیں اور حکومت کو بھی اس قسم کا قانون بنانے کی تحریک کی
لیکن بار بار توجہ دلانے کے باوجود نہ پبلک نے اس تحریک کو قبول کیا اور نہ حکومت نے۔ آج
ان علماء اور ان کی تائید میں حکومت کو یہ خیال پیدا ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے گالیاں دی ہیں، بار بار توجہ دلانے پر پہلے کیوں ہوش نہ آیا تھا۔ ان کو یاد رکھنا چاہئیے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گالیاں نہیں دیں، انہی کے بھیجے ہوئے بعض تحفے واپس کئے
ہیں۔ باقی تحفوں کا ڈھیر ہمارے پاس پڑا ہے ۔ اگر ضرورت ہوئی تو ان کی بھی نمائش کر دی جائے
گی اور اس وقت حکومت کو بھی اور "زمیندار" وغیرہ کی قسم کے لوگوں کو بھی علم ہو گا کہ ظلم
کس نے کیا ہے۔ اور یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے گالیاں نہیں دیں بلکہ مولویوں
اور پادریوں کی گالیوں کا ایک نہایت حقیر حصہ واپس کیا ہے ورنہ جو گالیاں پادریوں اور ان کے
ہم نوا مولویوں نے دی تھیں، ان میں سے بعض تو شریف آدمی زہرا بھی نہیں سکتا۔ اب اگر
گورنمنٹ یہ کھیل دیکھنا چاہتی ہے تو بخوشی دیکھ لئے، اس میں بھی ہمارا نقصان نہیں مگر
گورنمنٹ کو یاد رکھنا چاہئیے کہ ہمارے دلوں میں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ہے
وہ ہرگز اس سے کم نہیں جو عیسائیوں کے دلوں میں حضرت مسیح ناصری کی ہے اور وہ قربانیاں
جو مسیح ناصری کیلئے عیسائی کر سکتے ہیں، ویسی ہی قربانیاں بلکہ اس سے بڑھ کر ہم حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کیلئے کرنے کو تیار ہیں۔ ہمارے آدمیوں نے کابل میں اس کا نمونہ
دکھا دیا اور ہم میں سے جو شخص ذرہ بھر بھی ایمان اپنے اندر رکھتا ہو وہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کیلئے اپنی جان قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ گورنمنٹ کو کیا معلوم کہ ہماری محبت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس قدر بڑھی ہوئی ہے کہ گو آپ کو فوت ہوئے پچھتیں
سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن آج بھی ہمارے دل اس واقعہ کی یاد میں خون کے آنسو
بہارہے ہیں اور ہم آج تک اپنے آپ کو یتیم محسوس کرتے ہیں۔ میں بیشک ان کا لڑکا ہوں مگر
میں اکیلا اپنے باپ کا لڑکا نہیں، ہر بچہ ماں باپ رکھتا ہے مگر خدا شاہد ہے کہ گو اب میری عمر
پینتالیس سال سے تجاوز کر چکی ہے اور میرے بچے پچیس پچیس سال کے ہو چکے ہیں لیکن اب
تک وقتاً فوقتاً ایسی حالت ہوتی رہتی ہے کہ دل اس جدائی کو یا کو یاد کرکے بے تاب ہو جاتا ہے۔ یہ
دنیا ہمیں گھر معلوم نہیں ہوتی بلکہ گھر وہی معلوم ہوتا ہے جس میں ہمارا وہ پیارا رہتا ہے۔ اگر
اس ذمہ داری کا احساس جو مجھ پر ڈالی گئی ہے نہ ہو تو یہ غم مجھے بالکل کچل دے مگر یہ خیال
خطبات محمود
۳۵۸
سال ۱۹۳۴ء
کہ ہم انہی کا کام کر رہے ہیں دل کو ڈھارس دیتا ہے۔ ورنہ دل بعض وقت اس قدر بے چین
ہو جاتا ہے کہ ایک منٹ کی جدائی کی بھی تاب نہیں رہتی۔
پس گورنمنٹ سمجھ ہی نہیں سکتی کہ ہمارے دل میں کیا جذبات امتنان ہیں اس شخص
کے متعلق جس نے ہمارے سامنے اسلام کی صحیح تعلیم رکھی، جس نے محمد رسول اللہ ﷺ کا
چہرہ ہمارے سامنے روشن کیا، جس نے ہمارا زندہ خدا ہمیں دکھایا اور وہ پردہ جو ہم میں اور
ہمارے معشوق میں حائل تھا اس کو چاک کرکے ہمیں اس سے ملادیا۔ اگر گورنمنٹ کو ہمارے
ولوں کا حال معلوم ہوتا اگر گورنمنٹ کو ان جذبات کا پتہ لگتا تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے متعلق کبھی ایسی بات نہ کہتی مگر افسوس کہ اس نے کبھی ہمارے دلوں کو سمجھنے کی
کوشش نہیں کی۔ یہاں قادیان میں ہی احراریوں کی طرف سے تقریر کرتے ہوئے کہا گیا کہ
احمدی جماعت رسول کریم ال کی ہتک کرتی ہے۔ یہ کیسی اشتعال دلانے والی بات ہے۔ ہم
تو وہ ہیں کہ جنہوں نے رسول کریم اس کی عزت کی حفاظت کیلئے ساری دنیا سے لڑائی مول
لی مگر ہمیں ہی یہ کہا جاتا ہے کہ ہم آنحضرت ا کی ہتک کرنے والے ہیں۔ وہ خود تو
محمد مصطفیٰ اللہ کو مدینہ منورہ میں مدفون قرار دیتے اور مسیح کو آسمان پر زندہ سمجھتے ہیں، وہ
خود تو یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ محمد اللہ نے ایک چڑیا بھی پیدا نہ کی مگر مسیح ناصری نے بہت
سے جانور پیدا کئے، وہ خود تو یہ سمجھتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک مردہ بھی زندہ نہیں
کیا لیکن مسیح ناصری نے بہت سے مردے زندہ کئے اور اس طرح وہ رسول کریم ﷺ کی
ہتک کرتے اور مسیح ناصری کو فوقیت دیتے ہیں لیکن الزام الٹا ہم پر لگاتے ہیں۔ ہمارا تو دعوئی
ہے کہ
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
پس اس طرح ہمارے دل دکھائے جاتے اور ہمارے قلوب کو مجروح کیا جاتا ہے مگر
گورنمنٹ انہیں صرف وارننگ کرنے پر ہی اکتفا کرتی ہے اور سوائے اس ایک موقع کے کہ
زمیندار سے اس نے اب ضمانت لی ہے اور کسی موقع پر گورنمنٹ نے ہماری تکلیف کی
طرف توجہ نہیں کی اور اس ضمانت کا بھی اثر ہم نہیں سمجھ سکتے کیا ہو گا کیونکہ کئی دفعہ دیکھا گیا
ہے کہ چند دنوں بعد خاموشی سے ضمانت واپس کر دی جاتی ہے۔ یہ ایک ہاتھ سے لینا اور
خطبات محمود
۳۵۹
سال ۱۹۳۴ء
دوسرے سے دے دینا "زمیندار" جیسی قسم کے لوگوں کے اخلاق کی ہرگز اصلاح نہیں کرتا۔
اب میں اپنے خطبہ کو ختم کرتے ہوئے جماعت سے کہتا ہوں کہ اب ہمارا ایک جھگڑا تو احرار
سے ہے، انہوں نے ہمیں چیلنج دیا ہے اور دیا ہے اور گو ہم ظاہری طور پر کمزور ہیں مگر ہمیں اللہ تعالٰی کا
حکم ہے کہ کسی چیلنج کو ہم قبول کرنے سے انکار نہ کریں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ثابت
کردیں کہ ہمارے رب کے سپاہی بزدل نہیں ہوتے اور میں امید کرتا ہوں کہ جب میں اس
سکیم کو بیان کروں گا جو ان فتن کو دور کرنے کے متعلق ہوگی تو اس وقت ہماری جماعت کا ہر
فرد اپنے ذرائع کے مطابق لبیک کہتا ہوا آگے بڑھے گا۔ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ یہ فتنہ کوئی
اہم چیز نہیں اس سے بڑے بڑے فتنے ہماری جماعت کیلئے مقدر ہیں مگر وہ جو چھوٹے فتنہ کیلئے
قربانی کرنے پر تیار نہ ہو اس سے امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی بڑے فتنہ کے وقت قربانی
کر سکے گا۔ خدا بیشک عالم الغیب ہے اور وہ ہماری نیتوں سے آگاہ ہے مگر دنیا پر زعب صرف
اسی صورت میں پڑ سکتا ہے جب ہم اپنی قربانیوں سے اپنا زندہ ہونا ثابت کردیں۔ پس اس فتنہ
کے استیصال کیلئے جو تجاویز بتائی جائیں گی، میں امید کرتا ہوں کہ جماعت ان پر عمل کرے گی
اور گورنمنٹ کے معاملہ میں محبت پیار اور ادب کا سلوک قائم رکھے گی۔ مجھے یقین ہے جیسا
کہ اس خطبہ میں میں نے بیان کیا ہے کہ بعض چھوٹے افسروں کی یہ کارروائی ہے۔ مجھے نہ تو
ہز ایکسی لینسی گورنر پر شبہ ہے اور نہ ہی مسلمان، ہندو اور سکھ نمائندوں پر کیونکہ یہ اتنی گری
ہوئی بات ہے کہ میں نہیں سمجھ سکتا ایک ہندو یا سکھ بھی ہم سے اس معاملہ میں ہمدردی نہ
کرے۔ پس مجھے اب تک یقین ہے کہ گورنمنٹ سے مراد گورنمنٹ نہیں بلکہ اس کے
صرف چند افسر ہیں۔ اگر ہمیں ان کی طرف سے حق مل گیا تو ہم الْحَمْدُ لِلَّهِ کہہ کر اس معاملہ
کو چھوڑ دیں گے اور اگر یہ ہمارے حقوق ہمیں نہ دیں گے تو پھر ہم اپیل کریں گے کہ اپنے
میں سے ایک انگریز یا مسلمان افسر جو اور جو احرار ہے تعلق نہ رکھتا ہو، مقرر کیا جائے اور اس کے
سامنے ان تمام واقعات کو رکھا جائے۔ اگر اس طریق کو منظور نہ کیا گیا تو پھر گورنمنٹ آف انڈیا
کے پاس اپیل کی جائے گی اور پھر ہوم گورنمنٹ کے پاس اور پھر انگلستان اور ایمپائر کی پبلک
کے پاس۔ اگر کہیں توجہ نہ ہوئی تو پھر میں وہ طریق اختیار کروں گا جو خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھایا
ہے لیکن ان تمام حالات میں ہم قانون کے پابند رہیں گے اور کسی صورت میں بھی گورنمنٹ
کے ادب اور احترام کو اپنے ہاتھ سے نہیں دیں گے۔ اگر کوئی سرکاری افسر ہمارا ادب نہیں
خطبات محمود
۳۶۰
سال ۱۹۳۴ء
کرتا تو اس کے مقابلہ میں اگر ہماری جماعت بھی اس کا ادب نہ کرے تو وہ معذور سمجھی جائے
گی مگر قانون کو کسی صورت میں بھی توڑا نہیں جاسکتا۔
اگلے ہفتہ میں اِنْشَاءَ اللہ احرار کے متعلق جماعت کے سامنے وہ تجاویز پیش کروں گا جو
میں نے سوچ رکھی ہیں۔ اس ہفتہ میں صرف باہر کی جماعتوں کو ہوشیار کرنا چاہتا ہوں کیونکہ باہر
کے لوگوں میں سے بہت کم ہیں جو قادیان کے حالات سے واقف ہوں۔ اسی طرح عورتیں
سمجھتی ہوں کہ انہیں شاید اس تحریک میں شامل نہ ہونا ہو گا اس لئے میں یہ بھی بتا دینا چاہتا
ہوں کہ اس میں عورتوں کو بھی شامل ہونا پڑے گا اور اس قربانی کا نہ صرف مردوں سے بلکہ
عورتوں سے بھی تقاضا کیا جائے گا۔ مجھے اول تو امید ہے کہ ہمیں سیاسیات میں پڑنے سے
حکومت بچالے گی لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو چونکہ ہماری انجمنیں مذہبی ہیں اور ان میں ایسے لوگ
بھی شامل ہیں جن کیلئے اس معاملہ میں دخل دینا جائز نہیں ہو سکتا اس لئے اگر بامر مجبوری
ہمیں سیاسی اقدام کرنا پڑا تو اس کیلئے الگ انجمنیں بنانی پڑیں گی جو موجودہ مذہبی انجمنوں سے
بالکل الگ ہوں گی اور ان میں وہی لوگ ممبر ہو سکیں گے جو قانونی طور پر ممبر ہو سکتے ہیں۔ میں
اس امر کے آثار دیکھتا ہوں کہ حکومت کو جلد وفادار جماعتوں کی امداد کی پھر ضرورت پیش
آئے گی۔ میں یہ کسی الہام کی بناء پر نہیں کہتا بلکہ زمانہ کے حالات کو دیکھ کر عقل کی بناء پر
کہتا ہوں۔ میں نے کانگرس کی تحریک کو خوب غور سے دیکھا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اب
کانگرس ایک ایسی سکیم تیار کر رہی ہے جس سے گو بظاہر یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ میدان سے
ہٹ گئی مگر عنقریب وہ گورنمنٹ کو ایسی مشکلات میں ڈال دے گی جس کیلئے پھر اسے
وفاداروں کی ضرورت محسوس ہوگی اور ہم پھر اپنے جھگڑے کو ایک طرف رکھ کر اس کی
مدد کیلئے تیار ہو جائیں گے۔ مگر حکومت نے ہمیں سبق دے دیا ہے کہ اس سے سودا کئے بغیر
تعلق نہیں رکھنا چاہیے۔ ہم خود بھی آئندہ حکومت سے سودا کریں گے اور دوسروں کو بھی سودا
کرنے کا سبق پڑھائیں گے سوائے اس صورت کے کہ حکومت ہم پر جو ظلم
دور کرے تب ہمارے تعلقات پہلے کی طرح ہو جائیں گے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری مدد سودا
کرنے کے بعد ہوگی اور ہم اپنی خدمات کا معاوضہ طلب کریں گے اور اس جھگڑے کے خاتمہ
پر پھر اپنی ہتک کا سوال گورنمنٹ کے سامنے رکھیں گے اور اس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ
ہماری تک کا ازالہ کرے۔ اور یہ جھگڑا اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ گورنمنٹ
ہوا ہے اسے
خطبات محمود
سے ہم اپنا حق لے لیں ۔
۳۶۱
سال ۱۹۳۴ء
وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ وَ عَلَيْهِ التَّكْلَانُ وَ هُوَ غَالِبٌ عَلَى كُلِّ حُكُومَةٍ وَ جَمَاعَةٍ وَ
طَاقَةٍ وَ نَاصِرٌ لِحِزْ بِهِ وَ نَاصِرُ أَنْبِيَائِهِ فَالْغَلَبَةُ لَنَا وَلَا عَلَيْنَا فَالْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعُلَمِينَ وَهُوَ أَحْكَمُ الْحَاكِمِينَ وَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ
(الفضل ۱۱- نومبر ۱۹۳۴ء)
له تذكرة الاولياء مصنفہ شیخ فرید الدین عطار صفحه ۲۷۴ مطبوعہ ۱۹۹۰ء لاہور
که بخاری کتاب الطلاق باب اللعان و من طلق بعد اللعان
کے بخاری ابواب المظالم والقصاص باب اثم من خاصم في باطل وهو يعلمه