اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں
١٩٣
۳۷۵
۳۶
اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں
(فرموده ۱۶- نومبر ۱۹۳۴ء)
خطبات محمود
تشد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے اپنی طرف سے پچھلے خطبہ جمعہ میں اُس مضمون کو ختم سمجھا تھا جو حکومت کے
بارے میں تھا اور غالباً آج کے خطبہ میں مجھے اُس حصہ کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہ
پڑتی اور اپنے ارادہ کے مطابق تو میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس بارے میں سردست کچھ اور کہنے
کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس دوران میں مجھے ایک خط ملا جس نے مجھے پھر تحریک کی کہ
اس حصہ کے متعلق میں اپنے خیالات کی کسی قدر اور وضاحت کردوں۔ یہ وضاحت ان
واقعات کے متعلق نہیں ہے جن کو تفصیل کے ساتھ میں نے بیان کیا تھا بلکہ یہ وضاحت اس
طریق عمل کے متعلق ہے جو ہماری جماعت کو میرے نزدیک حکومت کے متعلق اختیار کرنا
چاہیے۔ یا جس طریق عمل پر ہم ہمیشہ کار بند رہتے چلے آئے ہیں۔ میں یہ وضاحت سے کہہ دینا
چاہتا ہوں کہ میری ساری عمر میں میرا نقطہ نگاہ یہ کبھی نہیں ہوا کہ میں غیر معمولی جوش دکھاؤں
یا غیر معمولی طور پر اپنے آپ کو جوشوں کے حوالے کردوں۔ ساری عمر میں مجھے ایک واقعہ یاد
ہے اور وہ خلافت سے پہلے کا ہے اس میں کچھ میری عمر کا بھی تقاضا تھا مگر بہر حال ساری عمر
میں مجھے وہی واقعہ یاد ہے جس کے متعلق اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ اس وقت میرے
فیصلے کا توازن باقی نہیں رہا تھا اور اگر ایک ساعت اور ایک لحظہ کے اندر اندر میری غلطی مجھ
پر واضح نہ ہو جاتی تو شاید مجھ سے کوئی ایسی حرکت ہو جاتی جس کے متعلق بعد میں مجھے
خطبات محمود
۳۷۶
سال ۱۹۳۴ء
شرمندگی محسوس ہوتی اور میں خیال کرتا کہ میں نے جلد بازی سے کام لیا۔ اس واقعہ کے علاوہ
مجھے اپنی ساری زندگی میں کوئی ایسا واقعہ نظر نہیں آتا جبکہ میرے ہوش و حواس کھوئے گئے
ہوں، جبکہ غصہ یا غیرت نے میری عقل کو کمزور کر دیا ہو اور جبکہ میری قوتِ فیصلہ میں کسی
وجہ سے ضعف آگیا ہو بلکہ ہر حالت میں خواہ وہ خطرناک ہو یا معمولی، خواہ حکومت سے تعلق
رکھنے والی ہو یا رعایا سے ہمیشہ خدا تعالیٰ کے فضل ۔ سے میری عقل میرے جذبات پر غالب رہی
ہے اور میری دینی سمجھ میرے جوشوں کی راہنمائی کرتی رہی ہے اور یہی بات اس موقع پر بھی
ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس موقع پر میرے دل میں غیرت پیدا ہوئی اور سلسلہ کی
ہتک اور سلسلہ کے متعلق آئندہ خطرات کو دیکھتے ہوئے میری طبیعت میں ایسا جوش پیدا ہوا جو
بغیر تسلی اور اطمینان کے دینے کو تیار نہیں۔ اور اِنْشَاءَ اللہ اس کے بغیر نہیں دے گا مگر
باوجود اس کے میں نے عقل نہیں کھوئی اور نہ اس راستہ کو ایک منٹ کیلئے بھی چھوڑا ہے
جس کی سلسلہ احمدیہ ہمیں تعلیم دیتا ہے اور جس کی دنیا میں ہم ہمیشہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔
پس میری تمام سکیم اور میرے تمام جذبات کے چاروں کونے اور اس کی بنیادیں ان
انشانات پر ہیں جن کو شریعت نے قائم قائم کیا اور جن کو سلسلہ احمدیہ نے دنیا پر پر ظاہر ظالم کیا اور میری
سکیم کا ایک بار یک ذرہ بھی ان بنیادوں سے باہر نہیں جن کو شریعت اسلام اور سلسلہ احمدیہ
نے قائم کیا ہے۔ پس مجھے ان لوگوں کی باتیں ناپسند ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ کون سی اہم بات تھی
ایک شخص کے فعل پر اتنا جوش دکھانا نہیں چاہیے تھا اور گو میں نہیں کہہ سکتا اس قسم کی بات
کہنے والے بہت سے لوگ ہیں کیونکہ ایک سے زیادہ خط مجھے اس بارہ میں نہیں آیا۔ لیکن
چونکہ ممکن ہے کہ بعض اور بھی لوگ ہوں جو یہ خیالات رکھتے ہوں اس لئے میں نے
”لوگ" کا لفظ استعمال کیا۔ اس لکھنے والے نے لکھا ہے کہ حکومت کی طرف سے جو نوٹس دیا
گیا وہ ایک شخص کا فعل ہے۔ پس اس سے زیادہ ہمیں اس کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ میں نے
اپنے گزشتہ خطبات میں بتایا ہے کہ یہ ایک شخص کا فعل نہیں اور نہ ہی ہمارے متعلق
حکومت کا یہ ایک فعل ہے بلکہ افعال کا ایک لمبا سلسلہ ہے جس میں کچھ مقامی ضلع کے افسر
اور کچھ مرکزی گورنمنٹ کے افسر شامل ہیں مگر دوسری طرف جو محط آیا ہے اس کے لحاظ سے
ممکن ہے کہ اس قسم کے خیالات رکھنے والے لوگ بھی ہماری جماعت میں ہوں اس لئے میں
وضاحت سے بعض باتیں کہہ دینا چاہتا ہوں۔
خطبات محمود
۳۷۷
سال ۱۹۳۴ء
جس خط کا میں نے ذکر کیا ہے اس کا مضمون یہ ہے کہ ہم دیر سے محسوس کر رہے ہیں
کہ انگریز لوگ بغیر شورش اور فساد کے کوئی بات نہیں مانا کرتے اور یہ کہ اس دوست کے
نزدیک اب وقت آگیا ہے کہ ہم گورنمنٹ کے متعلق اس وفاداری کی تعلیم پر جو ہمارے
سلسلہ میں موجود ہے، دوبارہ غور کریں اور سوچیں کہ کیا اس کی تشریح حد سے بڑھی ہوئی تو
نہیں اور کیا وفاداری کا جو مفہوم ہم سمجھتے چلے آئے ہیں، وہ خوشامد اور نکماپن تو نہیں۔ غرض
اس دوست کے نزدیک ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان تمام باتوں پر غور کرکے ہم پھر ایک
رائے قائم کریں اور اس کے مطابق اپنے سلسلہ کی پالیسی کو ڈھالیں۔ گو اس خط میں جو مجھے
لکھا گیا سلسلہ کی تعلیم کی عظمت کو قائم رکھا گیا ہے اور گو اسلام کی عظمت اور اس کے
احکام کی پابندی کو بھی ملحوظ رکھ لیا گیا ہے لیکن اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اُس نوجوان کے
دل میں اور ممکن ہے بعض اور نوجوانوں کے دلوں میں بھی یہ خیال ہے کہ سلسلہ کی وفاداری
کی تعلیم کے جو سمعنے لئے گئے ہیں، وہ زیادہ گرے ہوئے اور اپنے اندر تذل رکھنے والے
ہیں۔ مگر میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ حکومت کی وفاداری کی ہمارے سلسلہ کی طرف سے جو تعریف
کی گئی ہے وہ ایسے وثوق اور یقین کے ماتحت کی گئی ہے کہ میں آج بھی اسے ویسا ہی صحیح اور
درست سمجھتا ہوں جس طرح آج سے پہلے درست سمجھا کرتا تھا۔ اور میں یقین رکھتا ہوں کہ
یہی تعریف ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور رسول کریم ﷺ اور خدا تعالیٰ کے منشاء
کو پورا کرنے والی ہے۔ اور خواہ آئندہ کیسے ہی خطرناک حالات پیش آئیں بغیر ایک منٹ کے
توقف کے میں اس راہ پر چلنے کو تیار ہوں جس پر ہم ہمیشہ سے چلتے آئے کیونکہ مجھے یقین کامل
ہے کہ حکومت کی وفاداری کی ہمارے سلسلہ میں جو تعلیم ہے اور اس کی جو تشریح کی گئی ہے،
وہ کیا بلحاظ ضرورت کے کیا بلحاظ خدا تعالی کے حکم اور اس کے منشاء کے اور کیا بلحاظ اسلام کے
مفاد اور اس کی ترقی کے بالکل صحیح اور درست ہے اور اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
اُس دوست نے اپنے خط میں ایک واقعہ بھی پیش کیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ ایک دفعہ
پبلک پراسیکیوٹر کے سلسلہ میں سب انسپکٹڑی کیلئے بطور امیدوار پیش تھے، لاہور کے
سینئر سپرنٹنڈنٹ مسٹرہارڈنگ کے سامنے جب انہوں نے اپنے آپ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ
میں احمد یہ جماعت میں سے ہوں اور احمد یہ جماعت وہ ہے جو حکومت برطانیہ کی ہمیشہ وفادار
رہی ہے۔ تو مسٹر ہارڈنگ نے کہا میں احمدیہ جماعت کی وفاداری کی کوئی حیثیت نہیں سمجھتا۔ وہ
خطبات محمود
۳۷۸
سال ۱۹۳۴ء
دوست لکھتے ہیں جب ہماری جماعت کی وفاداری کے کوئی معنے ہی نہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم
لاکھوں روپیہ حکومت کی بہودی کیلئے خرچ کریں اور اپنی سینکڑوں قیمتی جانوں کو خطرات میں
ڈالیں اور حکومت کی وفاداری ان معنوں میں کرتے چلے جائیں کہ نازک اور مشکل مواقع پر
اس کی حمایت کریں۔
پہلے فریق کی غلطی میں پیچھے ثابت کرچکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ وہ ایک شخص کا فعل
ہے اور نہ اپنی ذات میں منفردانہ واقعہ ہے۔ اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر یہ اکیلا فعل بھی
ہو اور ایک شخص کا ہی فعل ہو تب بھی بعض دفعہ ایک شخص کا ہی فعل نہایت بُرے نتائج
پیدا کر دیا کرتا ہے۔ اور اگر ہمیں بعد میں بھی کبھی معلوم ہو کہ کسی ایک شخص کے فعل سے
ہمارے سلسلہ کی آئندہ ترقی پر اثر پڑتا یا ہمارے اور گورنمنٹ کے تعلقات خراب ہوتے ہیں
تو لازما ہمارا فرض ہوگا کہ ہم سلسلہ کی عظمت اور گورنمنٹ سے اپنے تعلقات کی درستی کیلئے
اس کا ازالہ کریں۔ ورنہ مذہبی اور سیاسی دونوں لحاظ سے سلسلہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسلام
میں اس کی مثال موجود ہے۔ جب رسول رسوا کریم نے ہوازن پر فتح پائی تو مال غنیمت میں
ان کے بہت سے گلے اور ریوڑ بھی آئے مکہ کے نو مسلموں کے متعلق رسول کریم
چاہتے تھے کہ ان کے دلوں کو محبت اور پیار سے اسلام کی طرف مائل رکھیں، دوسرے اس
لئے کہ مکہ والے سمجھتے تھے کہ شاید مسلمان ہماری پرانی مخالفت کی وجہ سے دل میں ہم سے
بغض رکھتے ہیں، رسول کریم اس نے یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ ہم پرانی مخالفتوں کو یاد نہیں
رکھتے بلکہ مجھلا دیا کرتے ہیں، ریوڑوں کے ریوڑ ان میں تقسیم کر دیئے۔ اس پر انصار میں سے
ایک نوجوان جو اس حکمت کو نہیں سمجھتا تھا، کھڑا ہوا اور اس نے کہا تلواروں سے تو ہماری
خون ٹپکتا ہے مگر جب ہم نے جانیں قربان کر کے فتح حاصل کی تو مال لگنے والے لے گئے۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ ہوازن کے معرکہ میں سب سے زیادہ قربانی انصار نے ہی کی تھی۔ میں
نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ جنگ حنین میں کفار کے مقابلہ میں ان نو مسلموں کی وجہ سے جو صحابہ
کے ساتھ جنگ میں شامل ہو گئے تھے اور کچھ ان کفار کی وجہ سے جو مسلمانوں کی طرف سے
ہو کر لڑے، ان میں بھاگڑ پڑ گئی اور وہ میدان جنگ سے بھاگ نکلے یہاں تک کہ صرف بارہ
آدمی رسول کریم ﷺ کے پاس رہ گئے۔ اس وقت ہوازن کے چار ہزار تجربہ کار تیرانداز
مسلمانوں پر تیروں کی بارش برسا رہے تھے اور مسلمانوں کے گھوڑے اور ان کے اونٹ
خطبات محمود
۳۷۹
سال ۱۹۳۴ء
بے تحاشا بھاگے جارہے تھے۔ رسول کریم اس نے جب یہ حالت دیکھی تو آپ نے
حضرت عباس سے جن کی آواز بہت بلند تھی کہا عباس زور سے آواز دو کہ اے انصار! خدا کا
رسول تمہیں بلاتا ہے۔ آپ نے اس موقع پر مہاجرین کو نہیں پکارا بلکہ انصار کو پکارا۔ انصار
خود کہتے ہیں جب ان کے کانوں میں یہ آواز پہنچی کہ اے انصار! خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے
تو انہیں یوں معلوم ہوا کہ صور اسرافیل پھونکا جا رہا ہے اور قیامت کا دن آگیا ہے۔ جو شخص
اپنی سواری کو موڑ سکا وہ اپنی سواری کو دوڑاتے ہوئے اور جس کی سواری نہ مڑسکی اس نے
تلوار سے اس کی گردن اڑاتے ہوئے تیزی سے رسول کریم ﷺ کی طرف بڑھنا شروع کیا
یہاں تک کہ چند منٹ میں ہی میدان صحابہ سے بھر گیا اور مسلمانوں کی شکست فتح میں تبدیل
ہو گئی ہے۔
یہ فتح جو ہوازن کے مقابلہ میں مسلمانوں کو حاصل ہوئی، خصوصیت سے انصار کی فتح
تھی مگر جب ایک بیوقوف نوجوان نے یہ الفاظ کہے کہ خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے
مگر ریوڑ مکہ والے لے گئے تو رسول کریم ال نے انصار کو جمع کیا اور فرمایا اے انصار! مجھے
تمہاری طرف سے یہ بات پہنچی ہے۔ انصار رو پڑے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اس میں
ہمارا کوئی قصور نہیں یہ ایک نادان نوجوان کے منہ کے الفاظ ہیں۔ رسول کریم ﷺ نے
ان کی اس بات کی طرف کوئی دھیان نہ دیا اور فرمایا۔ تم کہہ سکتے تھے کہ محمد ( ا ) اکیلا
تھا اس کی قوم نے اسے رد کردیا، اس کے وطن والوں نے اسے اپنے گھر سے نکال دیا اس
کی تکذیب کی اس کی تکفیر کی اور اس کے قتل کا ارادہ کیا مگر ہم گئے اور اسے اپنے وطن میں
لائے، اپنی عزتیں اس پر قربان کیں، اپنی جانیں اس پر فدا کیں اور جب لڑائی ہوئی تو اس کے
وائیں بھی لڑے اور بائیں بھی آگے بھی لڑے اور پیچھے بھی، یہاں تک کہ اس کے بھائیوں
سے لڑکر وہ شہر جس میں سے اسے نکالا گیا تھا، فتح کیا اور اس کیلئے جانی اور مالی ہر رنگ کی
قربانی کی مگر جب مال دینے کا وقت آیا تو اس نے اپنے رشتہ داروں اور وطن والوں کو تو مال
دے دیا مگر ہمیں یاد نہ رکھا۔ انصار ایسی مخلص جماعت بھلا اس کو کب برداشت کر سکتی تھی۔
ان کی روتے روتے ہچکی بندھ گئی اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہم تو کہہ چکے یہ ایک نادان
نوجوان کا فعل ہے، ہم اس سے بیزار ہیں۔ رسول کریم ال نے پھر ان کی بات کی طرف
کوئی دھیان نہ دیا اور فرمایا اے انصار ! تم ایک اور بات بھی کہہ سکتے تھے اور وہ یہ کہ خدا
خطبات محمود
۳۸۰
سال ۱۹۳۴ء
نے محمد ( ا ) کو مکہ میں پیدا کیا مگر مدینہ والوں کی قربانیاں خدا تعالیٰ کو کچھ ایسی پسند آئیں
کہ وہ اپنے خَاتَمَ النَّبِيِّن کو مکہ سے اٹھا کر مدینہ میں لے آیا، پھر مدینہ والوں کی قربانیوں کو
خدا تعالیٰ نے نوازا اور انہیں توفیق دی کہ وہ اس کے وعدوں کے پورا کرنے والوں میں شامل
ہوئے اور جب خدا تعالیٰ نے خاص اپنی طاقتوں اور بے انتہا قدرتوں کے نتیجہ میں ملک عرب کو
اس کے رسول کے تابع کر دیا اور مکہ جس میں سے اسے نکالا گیا تھا فتح ہو گیا تو مکہ والے تو
اونٹ اور بھیڑیں ہانک کر لے گئے مگر مدینہ کے لوگ خدا کے رسول کو اپنے گھر لے آئے۔
انصار نے پھر روتے ہوئے کہا یا رَسُولَ اللہ ! جو کچھ ہوا وہ ہمارے ایک بیوقوف نوجوان کا قول
تھا ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ آپ نے فرمایا جو کچھ ہونا تھا ہو چکا۔ اس ایک نادان کے قول
وجہ سے اب تم دنیا کی بادشاہت سے ہمیشہ کیلئے محروم رہو گے، تم نے جو کچھ لینا ہے، وہ
مجھ سے حوض کوثر پر آکر لینا ہے ۔ تیرہ سو برس گزر گئے اس واقعہ کے بعد عرب حاکم ہوئے،
مصری حاکم ہوئے سپینش نسل کے لوگ حاکم ہوئے، مورش حاکم ہوئے، پٹھان حاکم ہوئے،
مغل حاکم ہوئے مگر رسول کریم ﷺ کے گرد جانیں قربان کرنے والے انصار کسی چھوٹی سی
ریاست کے مالک بھی نہ بن سکے۔
کی
کتنی بڑی اہمیت ہے جو ایک نادان کے قول کو دی گئی اور یہ اہمیت اس لئے دی گئی کہ
اگر یہ بات برداشت کرلی جاتی تو یہ امر مشتبہ ہو جاتا کہ نبی کے زمانہ میں جب کوئی قوم قربانی
کرتی ہے تو وہ احسان نہیں کرتی بلکہ در حقیقت اس پر خدا تعالی کا احسان ہوتا ہے کہ اسے
خدمت دین کی توفیق دی گئی۔ پس اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ یہ ایک شخص کا فعل ہے یا
اپنی ذات میں منفردانہ واقعہ تب بھی یہ معاملہ اپنی ذات میں کچھ کم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس
قابل رہتا ہے کہ اس کی طرف زیادہ توجہ کی جائے مگر جیسا کہ میں ثابت کرچکا ہوں کہ یہ ایک
شخص کا فعل نہیں بلکہ ایک سے زیادہ افسر اس میں شریک ہیں۔ دوسرے یہ اکیلا واقعہ نہیں
بلکہ واقعات کا ایک لمبا سلسلہ ہے جس کی یہ ایک کڑی ہے۔ اسی طرح جو دوسرا اعتراض ہے
اس کے بارہ میں میں تسلیم کر لیتا ہوں کہ مسٹرہارڈنگ نے یہ کہا ہو کہ میں جماعت احمدیہ کی
وفادارانہ خدمات کی کوئی قیمت نہیں سمجھتا۔ گو ممکن ہے اس دوست کو بات کے سمجھنے میں کوئی
غلط فہمی ہوئی ہو لیکن یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ مسٹر ہارڈنگ نے یہ کہا ہم نہیں کہہ سکتے کہ
ساری انگریز قوم انہی خیالات کی مؤید ہے کیونکہ وہ صرف ایک کی غلطی ہے اور ان الفاظ کے
خطبات محمود
۳۸۱
سال ۱۹۳۴ء
معنی یہ ہیں کہ ہم جماعت احمدیہ کی وفاداری کے بدلے اسے عہدے نہیں دے سکتے۔ یہ ایسی
غلطی ہے جو کئی انگریزوں کو لگی ہے۔ وہ ایسے وقت جبکہ انہیں کسی وفادار جماعت کی ضرورت
ہو، جماعت احمدیہ کو مدد کیلئے بلاتے ہیں مگر جب عہدے دینے کا سوال ہو تو کانگرسیوں کو دے
دیتے ہیں۔ مگر اس کا خمیازہ بھی گورنمنٹ بھگت رہی ہے اور اب حالت یہ ہے کہ حکومت کے
اپنے راز بھی محفوظ نہیں۔ ایک دفعہ گورنمنٹ آف انڈیا کے ایک افسر کو مجھ سے کسی مدد کی
ضرورت پیش آئی تو انہوں نے مجھ سے خواہش کی کہ میں ان کیلئے کوشش کروں۔ اس غرض
کیلئے میں نے ایک خط لکھوایا مگر جس دوست کو وہ خط بھجوایا گیا تھا انہوں نے لکھا کہ مجھے خط
ایسی حالت میں ملا ہے کہ مجھے شبہ ہے وہ رستہ میں کھولا گیا ہے اور اس کا مضمون ڈاک خانہ
ناجب
میں پڑھ لیا گیا ہے۔ پھر عجیب بات یہ ہے کہ خط یہاں سے ٹکٹ لگا کر بھیجا گیا تھا مگر وہاں
پہنچا تو اس پر کوئی ٹکٹ نہ تھا۔ لطیفہ یہ ہوا کہ چٹھی رساں جب خط لے کر گیا تو وہ کہنے لگا کہ
یہ تھا تو بیرنگ مگر میں ڈاک خانہ سے اسے چوری لے آیا ہوں تاکہ آپ کو پیسے نہ دینے پڑیں
مگر اس کا صاف یہ مطلب تھا کہ خط کھولا گیا اور اس کا مضمون پڑھ لیا گیا مگر چونکہ خط کھولتے
وقت ٹکٹ پھٹ گیا اس لئے اسے بغیر ٹکٹ ظاہر کیا گیا۔ مگر بلا ٹکٹ خط پہلے پوسٹ مین کے
ہاتھ میں نہیں آسکتا بلکہ کلرک کے ہاتھ میں آنا چاہیے تھا اور اس صورت میں وہ فوراً بیرنگ
کر دیا جاتا لیکن ایسا نہ ہونے کے یہ معنی ہیں کہ پوسٹ مین کو یہ سکھا کر روانہ کیا گیا کہ تم کہہ
دینا کہ یہ خط تھا تو بیرنگ مگر میں اسے چوری لے آیا ہوں تاکہ آپ کو پیسے نہ دینے پڑیں۔
اس سے پہلے کبھی یہ خیر خواہی ڈاک خانہ والوں کے ذہن میں نہ آئی تھی۔ پس بات صاف تھی
کہ وہ خط کھولا گیا اور اس کے مضمون کو پڑھ لیا گیا۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ خط کس نے پڑھا؟ سو اس کے متعلق دو ہی صورتیں
تھیں۔ ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ کانگرس کی تائید میں خط کھولے جاتے ہیں۔ چنانچہ کئی دفعہ
جب ولایتی مال آتا تو کانگرسیوں کو اطلاع مل جاتی اور امر تسر وغیرہ سٹیشنوں پر گاڑی پہنچنے سے
پہلے ہی کانگرسی پہنچ جاتے اور شور مچانا شروع کر دیتے۔ پس ہمیں معلوم تھا کہ ڈاک خانہ کے
عملہ میں
لوگ کانگرسیوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور وہ خطوط کھول کر پڑھ
لیتے ہیں تاکہ اگر کوئی اہم بات ہو تو کانگرس کو اس سے آگاہ رکھا جائے۔ خصوصاً گورنمنٹ کے
خطوط کو تو وہ ضرور پڑھتے تھے۔ پھر یہ بھی ہو سکتا تھا کہ گورنمنٹ نے خود اس خط کو کھولا ہو
سے بہت سے
خطبات محمود
۳۸۲
سال ۱۹۳۴ء
کیونکہ ان دنوں اس علاقہ میں شورش تھی اور قیاس ہو سکتا تھا کہ گورنمنٹ نے ڈاک پر سنسر
بٹھایا ہوا ہو۔ بہرحال جب مجھے معلوم ہوا کہ خط کھولا گیا تو میں نے شکایت کی کہ اگر اس علاقہ
میں سنسر تھا تو اس افسر کو پہلے بتا دینا چاہیے تھا تاکہ اس خط کا مضمون نا اہل لوگوں کی نظروں
سے نہ گزرتا۔ اس صورت میں ہم آدمی کے ہاتھ خط بھجوا دیتے۔ اس کا جواب اس افسر نے یہ
دیا کہ واقعہ سے ظاہر ہے کہ خط کھول کر پڑھا گیا ہے لیکن اس علاقہ میں سنسر نہیں ڈاک خانہ
میں جو کانگرس سے ہمدردی رکھنے والے لوگ ہیں، وہ بھی خط پڑھ لیتے ہیں ایسے لوگوں نے
کھولا ہو گا۔ پس اب تو گورنمنٹ کے خطوط بھی محفوظ نہیں رہے اور اگر کوئی اہم راز کی بات
لکھنی ہو تو گورنمنٹ کو اپنے آدمیوں کے ذریعہ وہ خبر بھجوانی پڑتی یا اور قابل اعتماد ذرائع کو
اختیار کرنا پڑتا ہے۔ غرض گورنمنٹ کی اب یہ حالت ہے کہ اس کے اپنے خطوط بھی محفوظ
نہیں اور اس کی کوئی بات ایسی نہیں جو دوسروں کے پاس پہنچ نہ جاتی ہو۔ ایک دفعہ گورنمنٹ
کے ایک سیکرٹری شملہ میں چائے پر میرے پاس آئے۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ کی ہر بات
کانگرس کے پاس پہنچتی رہتی ہے آپ کو بھی کوئی ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ ان کی باتیں آپ کو
پہنچتی رہیں۔ انہوں نے کہا آپ کو یہ کس نے بتایا ہے کہ ہم نے کانگرس میں اپنے آدمی نہیں
رکھے ہوئے۔ ہماری باتیں انہیں پہنچتی رہتی ہیں اور ان کی باتیں ہمیں معلوم ہوتی رہتی ہیں۔
یہ حالت اسی لئے ہوئی ہے کہ گورنمنٹ خیال نہیں رکھتی کہ وفادار جماعتوں کو اعلیٰ عہدوں پر
پہنچائے۔ اگر اعلیٰ عہدوں پر اس کی وفادار جماعت کے ارکان ہوں تو اس کے راز مخفی رہیں
اور کبھی بھی وہ حالت نہ ہو جو آج کل ہے۔
)LIEUTENANT GOVERNOR( سابق لیفٹیننٹ گورنر )SIR) ODWYER( سراو وائر
جو مسلمانوں کے نہایت خیر خواہ اور ہندوستانیوں کے ہمدرد افسر تھے وہ کہا کرتے تھے کہ
ہندوستان کی گورنمنٹ ایسے اصول پر قائم ہے کہ نہ دشمن کو اس سے ڈرنے کی ضرورت ہے
اور نہ دوست کو کسی امداد کی امید اور جب تک یہ حالت پیدا نہ ہوگی کہ گورنمنٹ واضح
کردے کہ اس کا دوست فائدہ میں رہتا اور اس کا دشمن نقصان اٹھاتا ہے، اس وقت تک صحیح
معنوں میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ پس مسٹر ہارڈنگ نے جو کچھ کہا اس سے جو نتیجہ نکالا گیا ہے
وہ درست نہیں اس لئے کہ کسی ایک شخص کا فعل ساری قوم کی طرف منسوب نہیں کیا
جاسکتا۔ کیا انگریز قوم ساری ہی ایسی ہے کہ وہ وفاداروں کی قدر نہیں کرتی۔ کبھی نہیں، ہم تو
خطبات محمود
۳۸۳
سال ۱۹۳۴ء
ایسے انگریزوں کو جانتے ہیں کہ جب انہیں معلوم ہو کہ کوئی قوم یا فرد اپنے جائز حقوق کیلئے
جدوجہد کر رہا ہے تو وہ دھڑتے اور جرات کے ساتھ اس کی تائید کرتے ہیں۔ میں ایسے انگریز
افسروں کے نام بھی لے لیتا اگر مجھے یہ یقین ہوتا کہ میرے نام لینے سے ان کے راستہ میں
کوئی مشکلات پیدا نہیں ہوں گی۔ خود پنجاب گورنمنٹ میں بھی ایسے افسر ہیں جو ہمیشہ ہمارے
ساتھ وفاداری کا سلوک کرتے چلے آئے ہیں اور جب بھی ہمیں مشکلات پیش آئی ہیں انہوں
نے ہمارا ساتھ دیا ہے اور جب انہیں معلوم ہوا ہے کہ حکام ہمارے متعلق ناواجب سختی سے
کام لے رہے ہیں تو انہوں نے اس کا ازالہ کیا ہے۔ پس اگر کسی مسٹرہارڈنگ نے یہ کہا کہ ہم
جماعت احمدیہ کی وفاداری کی کوئی قدر نہیں کرتے، تو ایسے بھی تو انگریزوں میں بہت سے افسر
ہیں جو ہماری وفاداری کی قدر کرتے اور اسے عزت و عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پس ایک
شخص کے قول سے ہم بہت سے انگریز افسروں کے فعل کو کس طرح باطل کر سکتے ہیں۔ مؤمن
کا تو یہ کام ہے کہ وہ نیکی کو یاد رکھتا اور بدی کو بھول جاتا ہے۔ پھر جبکہ ایسے انگریز افسروں کی
کمی نہیں جو نیک کام کرتے اور ہمدردی اور خیر خواہی کے رنگ میں ضرورت پر مدد کرتے اور
تکالیف کے ازالہ کی کوشش کرتے ہیں اور جب جانتے ہیں کہ حق ہمارا ہے تو وہ ہمیں دلوانے
کی سعی کرتے ہیں اور بسا اوقات اپنا رستہ چھوڑ کر بھی ہم سے ہمدردی کرتے ہیں۔ تو ایسی
حالت میں چند کوتاہ بین انگریزوں کا فعل ہم پر ذرہ بھر بھی اثر انداز نہیں ہو سکتا۔
دوسرے میرے نزدیک یہ شکایت کرنے والے کی اپنی غلطی ہے کیونکہ اس نے ہماری
جماعت کی خدمات سے خود فائدہ اٹھانا چاہا جو کسی طرح درست نہیں۔ ہم گورنمنٹ سے جو
تعلق رکھتے اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہیں تو یہ اپنے کسی فائدہ کیلئے نہیں کرتے
بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ ہمارا مذہب ایسا کرنے کا حکم دیتا ہے اور گورنمنٹ کا فرض ہے کہ
وہ وفاداروں کا لحاظ کرے اور انہیں دوسروں پر ملازمت وغیرہ میں ترجیح دے مگر وہ ایسا کرتی
نہیں۔ حکومت کے بہت سے افسر قربانیوں کو نہیں دیکھتے، صرف گردو پیش کے خوشامدیوں پر ان
کی نظر ہوتی ہے۔ ان کی مثال بالکل وہی ہے جو ہمارے ملک میں مشہور ہے کہ ”اٹھاں ونڈے
ریوڑیاں مڑ مڑ اپنیاں نوں۔ یعنی ریوڑیاں بانٹنے والا اندھا اپنوں کو ہی ریوڑیاں دیتا ہے۔ جس
کسی سے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، اسے ملازمت وغیرہ میں ترجیح دے دی جاتی ہے۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ملک میں بے چینی پھیلی رہتی ہے اور گورنمنٹ پر لوگوں کے اعتماد کو
خطبات محمود
۳۸۳
سال ۱۹۳۴ء
صدمہ پہنچتا ہے۔ ہمارا ہی ایک عزیز تھا گو اس سے جدی رشتہ تو نہیں مگر بعض اور رشتوں
کے لحاظ سے اس سے ہمارا تعلق ہے، ایک دفعہ تحصیلداری کیلئے اس نے نام پیش کیا اور
سلسلہ کے کارکنوں نے اس کی سفارش کی کہ اس خاندان سے حکومت کے پرانے تعلقات ہیں
اس نوجوان کا اگر خیال رکھا جائے تو اچھا ہو گا خصوصاً جبکہ وہ ذاتی طور پر بھی قابل ہے مگر انگریز
ڈپٹی کمشنر نے اتنی تکلیف بھی گوارا نہ کی کہ اس کا نام بھجوا دیتا اور دوسرے ایسے امیدواروں
کے نام بھجوا دیئے جو صرف حاشیہ نشینی کا امتیاز رکھتے تھے۔ اس کے بعد کمشنر سے کہا گیا کہ اب
آپ کو اختیار ہے آپ چاہیں تو بلا سکتے ہیں چنانچہ اس نے ہمارے عزیز کو بلالیا۔
غرض بعض انگریز یقیناً ایسے ہیں جو اس قسم کی غلطی کرتے ہیں۔ مگر در حقیقت انہیں
اس طرح نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ جو لوگ حکومت سے تعاون
کرنے والے ہوں ان کا زیادہ خیال رکھا جائے اور ان کی اقتصادی حالت درست کی جائے۔
اس لحاظ سے خواہ ہم خود نہ مانگیں گورنمنٹ کا فرض ہے کہ وہ ہمارا لحاظ رکھے لیکن یہاں
چونکہ ہماری جماعت کے ایک آدمی نے اعتراض کیا ہے، اس لئے میں کہتا ہوں کہ اس نے
غلطی کی کیونکہ جماعت کی خدمات سے خود فائدہ اٹھانے کی سعی کرنا بہت معیوب بات ہے۔
اسی قسم کی غلطی جماعت کے ایک اور دوست نے بھی کی تھی۔ وہ لائل پور کے رہنے والے
ہیں انہوں نے کسی ذاتی مفاد کیلئے ڈپٹی کمشنر کے سامنے جماعت کی وفادارانہ خدمات پیش کیں
اور چونکہ آدمی مخلص تھے اس لئے انہوں نے مجھے بھی لکھ دیا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر کو یہ کہا
ہے۔ میں نے انہیں فوراً لکھا کہ یہ آپ نے سخت غلطی کی آپ ڈپٹی کمشنر کے پاس جائیں اور
اس سے کہیں، کہ میں نے جو کچھ کہا وہ غلطی سے کہا اور یہ کہ میرے لئے ایسا کہنا جائز نہ تھا۔
پس قومی خدمات سے کسی فرد کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ہاں یہ مرکزی
افسروں کا کام ہے کہ وہ حکام کے کانوں میں یہ بات ڈالتے رہیں کہ حکومت سے تعاون اور
اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والوں سے نمایاں سلوک ہونا چاہیے تاکہ یہ سلوک ان کے
جذبات اطاعت کو بیدار کرنے میں محمد ہو۔ ورنہ ہمارا اصل یہ ہے کہ ہم نہ ناجائز فائدہ اٹھانا
چاہتے ہیں نہ جائز بلکہ اس بات کے قائل ہیں کہ اپنی قابلیت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ اگر ہم
کبھی سفارش سے کام کراتے ہیں تو اس لئے کہ ہم دیکھتے ہیں جب زید نے سفارش سے فلاں
عہدہ حاصل کرنا ہے تو ہم کیوں نہ بکر کی سفارش کر دیں۔ پس یہ ایک عام رو کے ماتحت ہمارا
خطبات محمود
۳۸۵
سال ۶۱۹۳۴
طریق عمل ہے ورنہ اگر عہدوں کا منا لیاقت پر موقوف رکھا جائے تو ہم کبھی کسی کی سفارش
نہ کریں۔ پس میرے نزدیک اس دوست کا فعل ایک غلطی ہے۔ ہمارا اصول یہ ہے کہ ہم
حکومت کی خدمات اپنے عقائد کی بناء پر کرتے ہیں، اسی طرح ملک اور سیاست کے فائدہ کیلئے
کرتے ہیں نہ کہ انگریزوں پر احسان کرنے کیلئے۔ پس یہ جائز نہیں کہ جماعتی خدمات کو شخصی
مفاد کیلئے پیش کیا جائے۔ برطانوی حکومت سے تعاون کی وجہ حقیقت میں یہ ہے کہ
برطانوی ایمپائر (EMPIRE) کے متعلق مجھے یقین کامل ہے کہ دنیا کے آئندہ امن کیلئے یہ بطور
بیج ہے۔ آج جس قدر دنیا میں فساد نظر آتا ہے ایک قوم دوسری قوم پر اور ایک حکومت
دوسری حکومت پر چڑھتی نظر آتی ہے اس کشمکش کو دور کرنے کیلئے برطانوی ایمپائر بہترین نمونہ
ہے۔ اس کے ماتحت بعض آزاد ملک ہیں جو اپنی اقتصادیات، افواج اور بری اور بحری جنگوں
کے خود مختار ہیں مگر اس کے باوجود اخلاقی رنگ میں ان کا انگلستان سے بھی تعلق ہے۔ وہ
انگلستان کیلئے قربانی کرنے پر تیار رہتے ہیں اور انگلستان ان کیلئے قربانی کرنے پر آمادہ رہتا ہے۔
یہ حکومت کا ایک ایسا خوبصورت نمونہ نہ ہے جسے توڑنا دنیا پر ظلم کرنا ۔ ظلم کرنا ہے۔ ہم اگر اس نمونہ کی
طرف دنیا کو لانے کی کوشش کریں تو کل کو وہ مشن بھی کامیاب ہو کر رہے گا جو خدا تعالیٰ نے
سپرد کیا ہے اور جس کا مقصد یہ ہے کہ دنیا سے فساد دور کیا جائے اور عالمگیر طور پر
امن قائم کیا جائے۔ مجھے اپنے اس عقیدہ پر اس قدر یقین ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب میں
اس کے متعلق انگریزوں سے گفتگو کرتا ہوں تو ان میں سے کئی اپنے دل میں ہنستے ہوں گے
اور کہتے ہوں گے کہ ہم نے آج ایک پاگل دیکھا ہے۔ مگر میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو خود
انگریزوں کو بھی نظر نہیں آتا کیونکہ میری آنکھوں کو غیب بینی کی قوت دی گئی ہے اور وہ اس
محروم ہیں۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ دنیا آئندہ انہی کے ساتھ وابستہ ہوگا ہو کر ترقی کرے گی مگر
میں یہ جانتا ہوں اور ایک اور ایک دو کی طرح مجھے یہ یقین ہے کہ اگر دنیا پر امن تعاون کی
ہمارے سپرد
راہ پر ترقی کرنا چاہتی ہے تو اسے برطانوی حکومت کے نمونہ پر ایک ڈھانچہ تیار کرنا ہو گا۔
دنیا
بهر حال برٹش ایمپائر (BRITISH EMPIRE) اپنے نمونہ اور اپنی ذات کی وجہ سے
میں امن قائم کرنے میں ممد ہے اور خواہ انگریز ہمارے دشمن ہو جائیں، تب بھی میں اس
بارے میں اختلاف نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ان کا ذاتی فعل ہو گا اور یہ اصول کا سوال ہے۔ یوں
بھی اگر انگریزی حکومت کا دوسری حکومتوں سے مقابلہ کرکے دیکھو تو بہت بڑا فرق نظر آئے
خطبات محمود
۳۸۶
سال ۱۹۳۴ء
گا۔ اس میں شبہ نہیں کہ انگریزوں میں اکھڑ ظالم اور خود پسند ہر قسم کے لوگ ہیں مگر ان میں
اچھے سے اچھے لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔ بلکہ اب بھی کثرت ایسے انگریزوں کی ہے جو کوشش
کرتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم ہو اور اکثریت ایسے انگریزوں کی ہے جو دوسری حکومتوں کے
ارکان کے مقابلہ میں بہت زیادہ اچھے ہیں۔ میں نے فرانسیسی اور روسی حکومت کی رعایا کو دیکھا
ہے۔ ان دونوں حکومتوں کے ماتحت لوگوں نے میرے سامنے جو تکالیف بیان کیں، وہ ان
تکالیف سے بہت زیادہ ہیں جو انگریزوں کے متعلق بیان کی جاتی ہیں۔ شام میں جب میں گیا تو
میں نے دیکھا کہ وہ لوگ فرانسیسی حکومت سے جس کے وہ ماتحت رہتے ہیں اتنے شاکی تھے کہ
دیکھ کر حیرت ہوتی تھی۔ پھر ان کی باتیں ایسی تھیں جو دل پر نہایت گہرا اثر ڈالتیں۔ انگریزوں
کے متعلق جو باتیں بیان کی جاتی ہیں وہ استدلالی رنگ میں بیان کی جاتی ہیں۔ مگر ان کی باتیں
واقعات کے پیرایہ میں تھیں۔ خود مجھے ایک عجیب تجربہ ہوا جب میں انگلستان جاتے ہوئے شام
گیا تو وہاں میں نے ایک تبلیغی رسالہ چھوایا۔ مسلمانوں نے اس پر شور مچایا کہ اسے ضبط کر لینا
چاہئیے۔ اتفاقاً میں اسی دن فرانسیسی گورنر سے ملنے گیا تھا جب میں وہاں پہنچا تو وہ نہایت ہی میٹھی
زبان میں مجھ سے ہمکلام ہوا اور کہنے لگا آپ کیا پئیں گے شربت پئیں گے؟ کافی پئیں گے؟
طبیعت کیسی ہے، آپ کی کیا تواضع کروں، بالکل وہی طریق تھا جو ہمارے ہاں مروج ہے۔
دوران گفتگو میں اس ٹریکٹ کا ذکر بھی آگیا کہ لوگ اس کے خلاف بلاوجہ شور کر رہے ہیں اور
میں نے سنا ہے کہ حکومت اسے ضبط کرنا چاہتی ہے تو وہ کہنے لگا یہ بالکل غلط بات ہے ہمیں
مذہبی معاملات میں دخل دینے کا کیا حق ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ حکومت نے واقعہ میں
اسے ضبط کر لیا تھا۔ جب بعض افسران کے پاس شکایت کی گئی کہ گورنر تو اس فعل کو ناجائز
ار دیتا ہے پھر یہ کس طرح ضبط ہوا تو انہوں نے بتایا کہ خود گورنر نر کے کے حکم
اور ہمارے آدمیوں کو بتایا گیا کہ جب وہ آپ کو شربت پلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ہم مذہبی
معاملات میں دخل نہیں دیا کرتے تو اس سے پہلے وہ اس نوٹس پر دستخط کر چکا تھا۔ اس ایک
مثال سے یہ نہیں سمجھنا چاہئیے کہ سارے فرانسیسی افسر ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ان میں نیک اور
فرض شناس افسر بھی ہیں لیکن گو وہ زبان کے بہت میٹھے ہوتے ہیں، تعلقات میں ایسی صورت
اختیار کر لیتے ہیں جو تشدد اور سختی کا رنگ اپنے اندر رکھتی ہے اسی لئے مراکو وغیرہ میں ان کے
خلاف سخت جذبہ منافرت پھیلا ہوا ہے۔ روسی حکومت کے حالات تو سب پر ظاہر ہیں وہ مذہب
قرار
سے ایسا ہوا ہے
خطبات محمود
۳۸۷
سال ۶۱۹۳۴
میں دست اندازی کرتی ہے۔ پس انگریزوں کے اخلاق روی اور فرانسیسی افسروں سے بہت
زیادہ اچھے ہیں۔ گو میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہندوستانیوں کے اخلاق سے روسیوں اور
فرانسیسیوں کے اخلاق اچھے ہیں۔ ہمارے ہندوستانی تو اخلاق کو بھون کر کھا گئے ہیں اور جب
بھی انہیں کسی
وہ اس کا تختہ الٹنے کی دھمکی دینے سے ما دھمکی دینے سے نیچے نہیں رہتے۔ ان
کی مثال بالکل ان فقیروں کی سی ہو گئی ہے جو کہتے ہیں۔ پیہ دو اور اگر نہ دیں تو کہتے ہیں
الٹاواں چوداں طبق"۔ غرض یہ فقیر بن گئے ہیں۔ اخلاق کھو بیٹھے ہیں اور سوائے تختہ الٹنے
کے اور کوئی کام نہیں جانتے۔
سے مخالفت ہو وہ
میں نے گزشتہ خطبات کو جو لمبا کیا تو اسی وجہ سے کہ میں سمجھتا ہوں اگر حکومت سے
ہماری صلح ہو جائے تو یہ زیادہ بہتر ہو گا بہ نسبت اس کے کہ ہمیں کوئی اور طریق عمل تجویز کرنا
پڑے۔ ورنہ سکیم تو میں ابتداء میں ہی بتا سکتا تھا۔ پھر بعض ایسے نقصانات کے خدشہ نے بھی
مجھے اب تک سکیم کے بیان کرنے سے روکا ہوا ہے جو ممکن ہے مسلمانوں اور سلسلہ کیلئے کسی
پہلو سے مضر ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ گو ہماری جماعت تھوڑی ہے مگر خدا تعالیٰ نے ہماری
جماعت کو علم اور فہم عطا کیا ہوا ہے۔ ہم اگر ایک دو قدم اس طرف چلیں گے تو دوسرے
مسلمان چند دن مخالفانه شور مچا کر ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے اور پھر اگر ہم ایک قدم
چلیں گے تو وہ دس قدم چلیں گے اور بالکل تحریک کشمیر کی سی حالت ہو جائے گی۔ کشمیر میں
نہایت عمدگی سے کام ہو رہا تھا احرار نے جونہی دیکھا کہ ہمیں کامیابی ہو رہی ہے فوراً درمیان
میں آگودے اور اعلان کر دیا کہ کشمیر میں جتھے لے کر چلو۔ چنانچہ اس کے نتیجہ میں انہوں نے
بہت کچھ فائدہ اٹھایا اور یقیناً اگر میری طرف سے سارے ہندوستان میں تنظیم نہ ہوئی ہوتی تو
وہ کبھی اتنے آدمی اکٹھے نہ کر سکتے۔ اسی احرار کانفرنس کے موقع پر دیکھ لو انہوں نے اعلان کیا
کہ ساٹھ ہزار بلکہ ایک لاکھ فرزندان توحید جمع ہوں گے۔ مگر ان کے جس قدر آدمی آئے ان
کے متعلق ریل والوں کا اندازہ ہے کہ اڑھائی تین ہزار تھے باقی ستاون ہزار آدمی کہاں گیا
حالانکہ اتنی دیر سے شور مچا رکھا تھا اور کوشش بھی بہت کی گئی تھی۔ لیکن تحریک کشمیر کے
موقع پر چونکہ میری وجہ سے تمام ہندوستان میں جوش پیدا ہو چکا تھا اس لئے ستائیس ہزار کے
قریب آدمی جیل خانوں میں چلے گئے اور جتھے بھی دور دور سے آئے۔ اس سے پہلے
نہرورپورٹ کے موقع پر بھی گو یہ درمیان میں آئے مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ پس گزشتہ واقعات
خطبات محمود
۳۸۸
سال ۱۹۳۴ء
بتاتے ہیں کہ ہماری تحریک سے یہ خود فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان حالات میں بالکل ممکن ہے کہ
ہماری آئینی تحریک کو یہ دخل دے کر غیر آئینی بنادیں۔ کشمیر کی تحریک کو ہی دیکھ لو یہ سب
آئین کے اندر تھی ، کشمیر گورنمنٹ نے سنسر بٹھا بٹھا کر ہمارے خطوط پکڑے، جو اب تک
اس کے پاس محفوظ ہیں مگر وہ کسی خط کو شائع کردے ہمیں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ہم ہمیشہ
خدا تعالیٰ کے فضل سے قانونی اور آئینی رنگ میں کام کرنے والے ہیں۔ مگر چونکہ ایسے
موقعوں پر لوگوں میں جوش بھی پیدا کرنا پڑتا ہے اس لئے اس قسم کے لوگ فائدہ اٹھا کر کام کو
خراب کر دیتے ہیں۔ پس چونکہ اول میں ڈرتا ہوں کہ مبادا ایسے کارکن مجھے میسر نہ ہوں جو
پورے طور پر میری بات کو سمجھنے والے ہوں اور وہ میرے منشاء کے خلاف کام کرنے لگیں۔
دوسرے مجھے یہ بھی خوف ہے کہ کہیں عام مسلمان اس سے ناجائز فائدہ اٹھا کر ہماری آئینی
تحریک کو خراب نہ کردیں اس وجہ سے میں نے بات کو اس خیال سے لمبا کیا ہے کہ اگر
حکومت سے محبت سے سمجھوتہ ہو جائے تو یہ ہمارے لئے زیادہ اچھا رہے گا بجائے اس کے کہ
اختلاف کرکے ہمیں بات کو پھیلانا پڑے۔ گو بعض تجاویز ایسی بھی ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا
ہوں کہ ممکن ہے ان کے بروئے کار لانے میں زیادہ خطرہ نہ
بالعموم دوسرے لوگ
اس سے فائدہ اٹھا سکیں مگر سیاسیات میں کوئی شخص کہہ نہیں سکتا کہ آئندہ رو کس طرف چلی
جائے گی۔ پس میں نے اب تک یہ طریق رکھا ہے کہ حکومت پنجاب کے پاس اپیل کی جائے
اور اگر وہاں شنوائی نہ ہو تو آگے قدم بڑھایا جائے مگر میں یقین رکھتا ہوں کہ اس طریق پر چلنے
سے اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی عطا فرمائے گا۔ کشمیر کے سلسلہ میں اگر اسی طریق سے ہمیں کامیابی
ہو گئی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم یہاں کامیاب نہ ہوں۔
نہ ہو اور نہ
گورنمنٹ کیلئے ایسا کرنا کوئی مشکل امر بھی نہیں۔ دُنیا میں ہمیشہ دو وجہ دو وجہوں سے حکومتیں
تلافی مافات کرنے سے رکتی ہیں۔ یا تو اس لئے کہ تلافی کرنا اس کیلئے ناممکن ہوتا ہے۔ یا اس
لئے کہ تلافی کرنے میں وہ اپنی ہتک سمجھتی ہیں لیکن اس موقع پر نہ ناممکن ہونے کا سوال ہے
اور نہ ہتک کا بلکہ واقعہ یہ ہے کہ اگر حکومت اپنی بات پر قائم رہتی ہے تو اس میں ہماری
ہنگ ہے اور اگر وہ اس کا ازالہ کر دے تو اس میں اس کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے۔ گورنمنٹ
نے ہماری کسی جائداد کو تو ٹوٹا نہیں جس کا واپس کرنا اس کیلئے مشکل ہو رہا ہے۔ وہ کیوں دلیری
سے نہیں کہہ دیتی کہ اسے واقعات غلط رنگ میں پہنچائے گئے ہیں اور اس بناء پر اُس نے جو
خطبات محمود
۳۸۹
سال ۶۱۹۳۴
کچھ کیا اُس پر اسے بہت افسوس ہے۔ اگر گورنمنٹ ایسا کہہ دے کہہ دے تو یہ اس کی عزت کا موجب
ہوگا کیونکہ سچ کا اقرار کرنا ذلت نہیں بلکہ عزت ہوتا ہے اور دنیا میں ہمیشہ وہی معزز سمجھا جاتا
ہے جو حق پر قائم رہتا ہے۔ لیکن اگر ہم اپنی بات چھوڑ دیں تو اس میں ہماری ذلت ہے کیونکہ
ہماری بے غیرتی اور بزدلی کا ثبوت ملتا ہے کہ ناحق اور بلاوجہ تذلیل کو برداشت کرلیا۔ پس
قربانی گورنمنٹ کی طرف سے ہونی چاہیے نہ کہ ہماری طرف سے۔ دُنیا میں بھی جب دو
قربانیوں کا مقابلہ ہو اور ایک کی قربانی اسے ذلیل کرنے والی اور دوسرے کی قربانی اسے معزز
بنانے والی ہو تو اسے ہی قربانی کرنی پڑتی ہے جس کی قربانی اسے معزز بنانے والی ہو۔ پس
گورنمنٹ کیلئے اس میں کوئی مشکل نہیں ، صرف ہمت کی بات ہے۔ غرض چونکہ ہم اگر بات
چھوڑ دیں تو اس میں ہماری تذلیل ہوتی ہے، نہ صرف اپنی نگاہوں میں بلکہ دشمنوں کی نگاہوں
میں بھی اور پھر اخلاق بھی بگڑتے ہیں کیونکہ کوئی قوم جو بغیر کسی جرم کے ذلت برداشت کرلیتی
ہے کبھی سر نہیں اٹھا سکتی اور اس قابل ہوتی ہے کہ مٹی میں اسے دفن کر دیا جائے۔ لیکن اگر
حکومت قدم اٹھائے تو یہ اس کی عزت کا موجب ہے اس لئے گورنمنٹ کا ہی فرض ہے کہ وہ
اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوئے صلح کیلئے ابتداء کرے۔ اسی سلسلہ میں میں جماعت کے لوگوں
سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو عاقبت بینی سے خالی ہو۔ مثلاً قادیان میں ہی
حال میں ایک جلسہ ہوا، اس کے ریزولیوشنوں میں بلاوجہ ایسے افسروں کے نام لے لئے گئے
جن کے نام لینے نہیں چاہئیے تھے۔ جماعت کا صرف اتنا کام ہے کہ جو مرکز کی طرف سے نام
ظاہر کئے جائیں، وہ لے اور جن کا نام مرکز سے ظاہر نہ کیا جائے، اسے نہ لے۔
اب میں اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں کہنا چاہتا ہوں۔ پہلی بات جو میں آج بیان
کرنا چاہتا ہوں، وہ اس سکیم کی اہمیت کے متعلق ہے۔ یہ بات میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ
احرار کا فتنہ کوئی بڑا فتنہ نہیں، ان کے جلسہ کے بعد بھی میں یہ نہیں کہتا کہ ان کا فتنہ کوئی
غیر معمولی فتنہ ہے مگر جب میں کہتا ہوں کہ یہ فتنہ کوئی بڑا فتنہ نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں
ہوتا کہ یہ اپنی ذات میں کوئی بڑا فتنہ نہیں بلکہ یہ مطلب ہے کہ اس سے بڑے بڑے فتنے
جماعت کے سامنے آنے والے ہیں۔ ممکن ہے بعض لوگوں کے دلوں میں شبہ پیدا ہو کہ ایک
طرف تو کہا جاتا ہے کہ یہ فتنہ کوئی بڑا فتنہ نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ اس فتنہ کے
استیصال کیلئے ہمیں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اگر یہ بڑا فتنہ نہیں تو اس کیلئے اتنی
خطبات محمود
۳۹۰
سال ۱۹۳۴ء
بڑی قربانیوں کیلئے تیار کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ سو یاد رکھنا چاہیے کہ جب میں یہ کہتا ہوں کہ
یہ فتنہ کوئی بڑا فتنہ نہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ مت سمجھو کہ یہ آخری فتنہ ہے
بلکہ سمجھو کہ یہ بڑی لڑائیوں کا پیش خیمہ ہے اور اس سے بہت بڑے بڑے فتنے ہیں جو
جماعت کے سامنے آنے والے ہیں کیونکہ ہم نے احمدیت کسی ایک شہر یا ملک میں نہیں
پھیلانی بلکہ ساری دنیا کو احمدیت میں شامل کرنا ہے۔ پس جبکہ ہمارا مقصد ساری دنیا کا مقابلہ کرنا
ہے تو ہم کس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ اگر لاہور کے چوہدری افضل حق صاحب، مولوی مظہر علی
صاحب اور عطاء اللہ صاحب بخاری اور مولوی ظفر علی صاحب اور ان کے دوستوں کو ہم
شکست دے لیں تو ساری دنیا ہمارے لئے فتح ہو جائے گی۔ اگر ہم ایسا خیال کریں تو یہ ویسی ہی
بات ہوگی جس طرح کوئی شخص چماروں کی ایک جھونپڑی گرا آئے اور سمجھے کہ اس سے ملک
کا بادشاہ ڈر کر بھاگ جائے گا۔ ان بیچاروں کی ہستی ہی کیا ہے، ان کی تو جو کچھ حیثیت قائم
ہوئی، وہ ہماری مخالفت کی وجہ سے ہوئی ہے ورنہ ان کی قوم کے اپنے لوگ بھی پرائیویٹ طور
پر انہیں بہت بُرا سمجھتے ہیں۔ پس جب میں یہ کہتا ہوں کہ یہ کوئی بڑا فتنہ نہیں تو اس کا یہ
مطلب نہیں ہوتا کہ ہمیں اس فتنہ کا مقابلہ نہیں کرنا چاہیے یا ہمیں اس کے استیصال کا فکر
نہیں کرنا چاہیے بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس سے بھی بڑے فتنے جماعت کے سامنے آنے
والے ہیں۔ اور ہماری جماعت کا جہاں یہ فرض ہے کہ وہ سمجھے کہ یہ کوئی بڑا فتنہ نہیں، اس
سے بڑے فتنوں کا اس نے مقابلہ کرنا ہے وہاں اس کا یہ بھی فرض ہے کہ اس فتنہ کو بھی
مٹائے کیونکہ اگر ہمیں اس چھوٹے فتنہ میں کامیابی نہ ہوئی تو بڑے فتنوں کے مقابلہ میں ہمیں
کس طرح کامیابی حاصل ہوگی۔ پس اس نقطہ نگاہ کے ماتحت ہمیں ہوشیار ہو جانا چاہیے کہ اگر
ہم اس فتنہ کے مقابلہ میں ہار گئے جو کوئی بڑا فتنہ نہیں تو پھر اس سے بڑے فتنوں کے مقابلہ
میں ہمارا کیا بنے گا۔ مجھ سے بہت لوگوں نے وعدے کئے ہیں کہ وہ اپنی جانیں اور اپنے اموال
سلسلہ کیلئے فدا کرنے کو تیار ہیں۔ اس قربانی کا وعدہ کرنے والی بہت سی جماعتیں ہیں اور بہت
سے جماعتوں کے افراد ہیں، پھر مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی اپنے آپ کو اس قربانی کیلئے
پیش کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں اگر سب کو ملا لیا جائے تو ہزاروں کی تعداد ہو جاتی ہے۔ اور میں
يقینا دل میں خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ہماری جماعت میں اللہ تعالیٰ نے قربانی کی ایسی روح
پھونک دی ہے کہ وہ دین کیلئے ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے کیلئے تیار ہے اور ہر اس آواز
خطبات محمود
۳۹۱
سال ۱۹۳۴ء
پر لبیک کہنے کو آمادہ جو خدا اور اس کے رسول یا اس کے نائبوں کی طرف سے بلند ہو۔
پس یہ نہایت خوشی کی بات ہے۔ مگر چونکہ یہ وعدے پیش از وقت ہیں اور چونکہ وہ
سکیم میں نے ابھی بیان نہیں کی جس کے بیان کرنے کا ارادہ ہے اس لئے میں پورے طور پر
خوش نہیں کیونکہ ممکن ہے لوگوں نے قربانی کا صحیح اندازہ نہ کیا ہو اور جب قربانی کا حقیقی
مطالبہ ان کے سامنے رکھا جائے تو ان میں سے بعض عذرات پیش کرنے لگ جائیں۔ میرا اپنا
اندازہ یہ ہے کہ لوگ بڑی لیکن وقتی قربانیوں کیلئے تو فوراً تیار ہو جاتے ہیں لیکن اگر ان سے
مسلسل چھوٹی قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے۔ مثلاً ان سے دس دس منٹ روز کی مسلسل ایک لیے
عرصہ تک قربانی طلب کی جائے تو وہ چند دنوں کے بعد ہی رہ جائیں گے۔ اگر حکم دیا جائے کہ
جاؤ اور لڑ کر مر جاؤ تو میں سمجھتا ہوں سو میں سے ایسا اخلاص رکھنے والے جیسا کہ ہماری
جماعت کے افراد میں ہے، نوے لڑ کر مر جانے کیلئے تیار ہو جائیں گے لیکن اگر ایک سو سے کہا
جائے کہ پیدل چلتے ہوئے بنگال پہنچ جاؤ تو سو میں سے پچاس معذرتیں کرنی شروع کردیں گے۔
کوئی کہے گا میری بیوی بیمار ہے، کوئی کہے گا میرے بچے بیمار ہیں، کوئی کہے گا میں چل نہیں
سکتا۔ یہ سو میں سے پچاس کا اندازہ میں نے اپنی جماعت کے متعلق لگایا ہے ورنہ دوسرے
مسلمانوں میں سے تو سو میں سے شاید ایک قائم رہے اور ننانوے اپنے عہد سے منحرف
ہو جائیں لیکن جان دینے کی قربانی کا اگر سوال ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسی حالت میں بھی جبکہ
مسلمانوں کا نظام ٹوٹ چکا اور ان کی اسلامی محبت مر چکی ہے، ان میں سے سو میں سے ایک دو
ضرور نکل کھڑے ہوں گے لیکن اگر تھوڑی مگر مستقل قربانی کا مطالبہ کیا جائے تو لاکھوں
مسلمانوں میں سے ایک بھی نہیں نکلے گا۔ اور میں جب کہتا ہوں کہ لاکھوں مسلمانوں میں سے
ایک بھی نہیں نکلے گا تو میں مبالغہ نہیں کرتا بلکہ مسلمانوں کے متعلق اپنا تجربہ بیان کرتا ہوں۔
مسلمانوں کے سامنے کئی سیاسی کام آئے مگر دو چار دن جوش دکھا کر وہ رہ گئے۔ پس عام
مسلمانوں کے مقابلہ میں اپنی جماعت کے متعلق مستقل قربانی کے سلسلہ میں جب میں پچاس
فیصدی افراد کا اندازہ لگاتا ہوں تو در حقیقت میں اپنی جماعت کی بہت کچھ تعریف کرتا ہوں۔
لیکن ہماری تسلی تو پچاس پر نہیں ہوتی بلکہ سو پر ہوا کرتی ہے اور جب تک ہم سو فیصدی
مکمل نہ ہو جائیں اس وقت تک امن نصیب نہیں ہو سکتا۔
میں سمجھتا ہوں اگر میں قربانی کیلئے اپنا نام پیش کرنے والوں میں سے کسی کو بلا کر کہوں
خطبات محمود
۳۹۲
سال ۱۹۳۴ء
کہ تم نے قربانی کا وعدہ کیا ہے روزانہ رات کو نو بجے سے صبح ساڑھے پانچ بجے تک کھڑے
رہا کرو تو بالکل ممکن ہے وہ اس قربانی کیلئے تیار نہ ہو لیکن اگر میں یہ کہوں کہ جاؤ اور کود کر
مرجاؤ تو ایک منٹ بلکہ ایک لحظہ کیلئے بھی وہ اس سے انکار نہیں کرے گا۔ یا مثلاً میں کہوں کہ
صبح چھ بجے میرے دفتر میں آؤ اور خاموش بیٹھے رہو اور شام کو اپنے گھر واپس چلے جایا کرو تو
آٹھویں دن ہی مجھے رقعے آنے شروع ہو جائیں کہ میں بیکار بیٹھا ہوں مجھے کام نہیں، کوئی کام
بتائیے ۔ حالانکہ حقیقی قربانی وہی ہوتی ہے جو خواہ قلیل ہو مگر انسان استقلال سے اسے سرانجام
دے اور بغیر وجہ پوچھے اسے کرتا چلا جائے۔ اگر قربانی کے وقت اس کی غرض اور مقصد پوچھنے
کی بھی ضرورت محسوس ہو تو پھر بیعت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر عقلمند آدمی اپنے
مفید مطلب کام کیا ہی کرتا ہے اور ایسا نادان تو کوئی ہوتا ہے جو اپنے لئے مفید کام بھی کرنے
کو تیار نہ ہو۔ مثل مشہور ہے کہ کوئی کشمیری جیٹھ، ہاڑ کے دنوں میں دھوپ میں بیٹھا تھا، ایک
شخص پاس سے گزرا تو وہ اسے دیکھ کر کہنے لگا میاں ذرا سائے میں آجاؤ دھوپ میں کیوں جل
رہے ہو۔ وہ کشمیری کہنے لگا میں سائے میں تو آجاتا ہوں مگر مجھے کیا دو گے۔ اس نے کہا اگر
تمہیں اپنے نفس کیلئے سائے کی ضرورت نہیں تو بیشک دھوپ میں مرو، مجھے تمہیں انعام دینے
کی کیا ضرورت ہے۔ اس قسم کے نادان تو شازونادر ہوتے ہیں ورنہ کون ایسا انسان ہے جسے کہا
جائے میاں چلو فلاں جگہ روپے دبے پڑے ہیں اور وہ نہ جائے یا کوئی بات اسے مفید نظر آئے
اور وہ نہ کرے۔ پس جو باتیں عام طور پر عقل میں آسکتی ہیں ان کیلئے کسی بیعت کی ضرورت
نہیں، بیعت اس لئے ہوتی ہے کہ جب کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تب بھی اس پر عمل کیا
جائے، ہاں یہ ضروری شرط ہے کہ وہ نص قرآن کے خلاف نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو بات بھی
خلیفہ وقت کے بیعت کرنے والے کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ خواہ اس کی غرض سمجھ میں آئے
یا نہ آئے اس پر عمل کرے اور خواہ سو سال تک اسے کسی بات کی سمجھ نہیں آتی اس کا حق
نہیں کہ وہ انحراف کرے بلکہ اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ امام کی ہدایت کے ماتحت کام کرے۔
پس پہلا امر ہر انسان کے سامنے یہ ہونا چاہیئے کہ ہم نے فلاں کی بیعت کرنی ہے یا نہیں۔ اگر
بیعت کرلی گئی ہے تو پھر کوئی محذر قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ہاں انسان مشورہ دے سکتا ہے مگر
مشورہ دینا اور چیز ہے، اعتراض کرنا اور چیز اور عمل میں کوتاہی کرنا اور چیز ہے۔ پس میں اس
سکیم کے پیش کرنے سے پہلے یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری سکیم میں ایسی ہی
خطبات محمود
۳۹۳
سال ۱۹۳۴ء
قربانیوں کا مطالبہ ہے جو گو چھوٹی چھوٹی ہیں مگر لمبی اور کافی عرصہ لینے والی ہیں۔ چونکہ ممکن
ہے اس سکیم کے سننے کے بعد بعض لوگ کہہ دیں کہ ہمارے لئے کام کرنا مشکل ہے اس
لئے میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سکیم کے بعد جو لوگ اپنے نام پیش کریں گے، وہی حقیقی طور
پر قربانی کرنے والے سمجھے جائیں گے۔
سکیم کی اہمیت ظاہر کرنے کیلئے میں دوسری بات یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت
ہمارے خلاف جو فتنہ ہے یہ صرف مذہبی نہیں، نہ صرف سیاسی اور نہ صرف اقتصادی ہے بلکہ
یہ مذہبی بھی ہے اقتصادی بھی اور سیاسی فتنہ بھی۔ یہ سیاسی مخالفت ہے اس لئے کہ ہم نے
کانگرس کی پچھلے دنوں شدید مخالفت کی۔ یہاں تک کہ کانگرس والوں نے خود تسلیم کیا کہ
احمد یہ جماعت کی مخالفت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ ہمارے آدمی چونکہ خدا تعالی کے فضل سے تمام
ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں اور وہ کام کرنا جانتے ہیں پھر ان کے اندر ایک حد تک استقلال
بھی پایا جاتا ہے اس لئے کانگرس کے لاکھ والنٹیئر ز جتنا کام کرتے ہیں، اتنا کام ہمارا ایک ہزار
آدمی کر لیتا ہے اسی طرح ہمارا تھوڑا روپیہ ان کے بہت سے روپیہ کے مقابلہ میں کام دے
جاتا ہے۔ یہ کانگرس کی ناکامی اتنی واضح ہے کہ اس کے لیڈر محسوس کرتے ہیں کہ اس کی
ناکامی میں بہت حد تک دخل احمد یہ جماعت کا بھی ہے۔ پھر یہ اس لئے بھی سیاسی فتنہ ہے کہ
عام طور پر اسلامی مسائل کی وجہ سے مسلمانوں میں جوش پیدا کر کے ان کی سیاست کو تباہ کیا
جاتا تھا جیسے خلافت کا مسئلہ پیدا کیا گیا، ہجرت کا سوال اُٹھایا گیا یا میکلیگن کالج کا جھگڑا پیدا کیا
گیا ان پر ایک مذہبی رنگ چڑھایا گیا تھا جسے اُتار کر ہم نے رکھ دیا اور بتا دیا کہ یہ مذہبی نہیں
بلکہ سیاسی تحریکیں ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمیں ہر تحریک میں آگے آنا پڑا اور ہر تحریک کے
وقت ہم نے اصل حقیقت کو بے نقاب کیا۔ غرض مسلمانوں کی ہجرت کا پول ہم نے کھولا
خلافت کے متعلق غلط جوش کے دنوں میں ہم نے ان کی صحیح راہنمائی کی، میکلیگن کالج کے
جھگڑے کے وقت ہم نے صحیح طریق عمل بتایا اور لوگوں پر ظاہر کیا کہ یہ مذہب کے بہانے سے
سیاسیات میں طاقت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سیاسی طرز
کے مسلمانوں نے سمجھا کہ جب تک یہ جماعت موجود ہے اس وقت تک ہم سیاسی طور پر
مسلمانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں وہ بھی ہمارے مخالف ہو گئے۔ تیسری مثال اس کی وہ شور
ہے جو پچھلے دنوں کمیونل ایوارڈ یعنی فرقہ وارانہ تصفیہ حقوق کے نام سے اٹھا۔ سکھوں اور
خطبات محمود
۳۹۴
سال ۱۹۳۴ء
ہندوؤں نے گورنمنٹ کو نوٹس دیا تھا کہ ہم ایک لاکھ والٹیئرز اس کے خلاف جنگ کرنے کیلئے
تیار کریں گے۔ اس پر ہم نے بھی اپنی جماعت کی تنظیم شروع کردی اور گورنمنٹ کے سامنے
اپنی خدمات رکھ دیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس کو بھی قوموں نے محسوس کیا اور انہوں نے کہا کہ
اگر ہم گورنمنٹ کو دھمکی دیتے ہیں تو یہ دھمکی کا اثر بھی قبول ہونے نہیں دیتے آؤ اس
جماعت کا ہی متحدہ مقابلہ کریں۔ پچھلے دنوں ایک اخبار والوں کو دھمکی دی گئی کہ اگر مسلمانوں
کے حقوق کی تائید سے وہ نہ رُکے تو اس کے دروازوں پر پکٹنگ کیا جائے گا۔ ہم نے جب یہ
سنا تو اپنے نوجوانوں کی خدمات پیش کردیں اس پر کسی نے پکٹنگ نہ کیا۔ پس لوگوں نے دیکھا
کہ جب وہ دھمکیاں دیتے ہیں تو ہم ان کی دھمکیوں کو باطل ثابت کر دیتے ہیں، سیاسی لحاظ
سے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں ، مذہب کے نام پر لوگوں کو بہکانا چاہتے ہیں
تو اس میں روک بن جاتے ہیں اور ان کا پول کھول دیتے ہیں، طاقت اور گھمنڈ سے مرعوب
کرنا چاہتے ہیں تو یہ اپنی خدمات پیش کر دیتے ہیں اس لئے ہندوؤں، سکھوں اور مسلمانوں میں
سے ہر شخص ہماری کوششوں پر بُرا مناتا ہے۔ اور ہماری مخالفت کرنا اپنے مقاصد کیلئے مفید
سمجھتا ہے۔
سیاسی مخالفت کے اسباب میں سے ایک ہمارا اس وقت شمشیر کے جہاد کی مخالفت کرنا
بھی ہے۔ مولوی اس مسئلہ کی مدد سے عوام کو خوب بھڑکا سکتے تھے ہم نے اس حربہ کو بھی
چھین لیا ہے۔ پس ہماری جماعت کی مخالفت نہایت وسیع پیمانہ پر ہے اور سیاستدان یہ سمجھتے ہیں
کہ جب تک احمدیوں کو کمزور نہ کر دیا جائے یا احمدیوں اور حکومت میں لڑائی نہ کرادی جائے،
اس وقت تک ان کا قدم مضبوطی سے جم نہیں سکتا۔ یہ صرف خیالی بات نہیں بلکہ خود مجھ سے
آل انڈیا کانگرس کمیٹی کے ایک ذمہ دار آدمی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو جب یورپ کی
سیاحت سے واپس تشریف لائے تو سٹیشن پر ہی دوران گفتگو میں انہوں نے مجھ سے کہا کہ
مجھے دوران سیاحت میں محسوس کرایا گیا ہے کہ اگر ہم ہندوستان میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو
ہمیں سب سے پہلے احمدیہ جماعت کو کچل دینا چاہئیے۔ اس غرض کیلئے انہوں نے کئی کوششیں
بھی کیں مگر خدا کے فضل سے کامیاب نہ ہوئے۔ اب کانگرس والوں کی ایک طرف تو یہ
کوشش ہے کہ ہمیں مسلمانوں سے لڑا کر کمزور کر دیا جائے اور دوسری طرف یہ کوشش ہے
کہ ہماری انگریزوں سے لڑائی ہو جائے۔ ممکن ہے انگریز افسروں میں سے کوئی اس غلط فہمی میں