اعلان کردہ سکیم کے متعلق چند باتیں
حصہ 2
خطبات محمود
۱۳۹۵
سال ۱۹۳۴ء
مبتلاء ہو جائے مگر ہماری اطاعت چونکہ اصول مذہبی کی بناء پر ہے اس لئے ہم حکومت کی
اطاعت سے کبھی انحراف نہیں کر سکتے گو اگر حکومت نے ہماری ہتک کا ازالہ نہ کیا تو پھر ہمارا
تعلق اس سے محض قانونی اطاعت والا رہ جائے گا محبت والا تعلق باقی نہ رہے گا اور ہم ہر
موقع پر اس سے سودا کیا کریں گے۔
پس گورنمنٹ ہمیں تاجر بنادے گی مگر ہم اطاعت پھر بھی کرتے رہیں گے۔ سیاسی مخالفت
کی وجوہ میں سے ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ہم پکین اسلام ازم" کے مخالف ہیں حالانکہ
جب میں یورپ گیا تو راستہ میں عربی ممالک میں اتحادِ اُم اسلامیہ کی سکیم میں نے بنائی جسے
بعد میں شیخ یعقوب علی صاحب نے دوسرے سفر کے موقع پر اور پھیلایا اور پھر ان کے لڑکے
شیخ محمود احمد صاحب نے بلاد اسلامیہ کے سفر میں لوگوں میں اس کی اشاعت کی جس کے نتیجہ
میں مؤتمر اسلامی کا اجلاس ہوا۔ پس عالم اسلامی کے اتحاد کا میں بڑے زور سے قائل ہوں مگر
میں اس اتحاد کا قائل نہیں جو لڑائیوں اور فتنہ و فساد کیلئے ہو، ہم اخلاق کو درست کر کے اتحاد
رکھنے کے قائل ہیں۔ اس امر کے قائل نہیں کہ انگریزوں یا کسی دوسری قوم سے خواہ مخواہ
لڑا جائے۔ غرض ان وجوہ سے سیاسی لوگ ہمارے مخالف ہیں اور چونکہ کچھ لوگ حکومت میں
بھی کانگرسی خیال کے داخل ہیں وہ بھی ان وجوہ سے دل میں ہمارے مخالف ہیں۔ اور ایسے
لوگ اعلیٰ سے اعلیٰ عہدوں پر ملتے ہیں چنانچہ عدم تعاون کی تحریک کے دنوں میں کئی ہندوستانی
افسروں نے کانگرس کو مخفی امداد دی اور جو لوگ کانگرس کی مخالفت کرتے تھے انہیں دھمکایا
اور ڈرایا کہ تم پالیٹکس میں دخل دیتے ہو۔ چنانچہ مجھے جب بعض واقعات معلوم ہوئے تو اس
وقت میں نے لارڈ ارون (LORD IRWIN) کو لکھا کہ آپ کے بعض افسر اس قسم کے ہیں جو
کانگرس کی تحریکات کا مقابلہ کرنے سے بھی اپنے آدمیوں کو روکتے اور اسے پالیٹکس میں دخل
قرار دیتے ہیں جس کا صاف یہ مطلب ہے کہ وہ کانگرس کے مؤید ہیں۔ اس پر حکومت نے یہ
اعلان کیا کہ گورنمنٹ کی تائید میں حصہ لینا منع نہیں گورنمنٹ کے خلاف حصہ لینا منع ہے۔
مجھے کئی ایسے افسروں کا علم ہے جنہوں نے کانگرس کے خلاف کام کرنے والے افسروں پر
خوب ظلم کئے اور انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ یہ کانگرس سے ہمدردی رکھنے والے
افسر ہمیشہ کانگرس کو حکومت کی خبریں پہنچاتے رہتے ہیں چنانچہ بائیکاٹ کے زمانہ میں ریلوے
کے کئی ایسے افسر جب بھی انگریزی مال آتا تھا، کانگرس والوں کو اطلاع دے دیتے تھے۔ اسی
خطبات محمود
۳۹۶
سال ۱۹۳۴ء
طرح پولیس میں ایسے افسر تھے جو کانگرسیوں کی گرفتاری کی خبر وارنٹ پہنچنے سے قبل انہیں
پہنچا دیتے۔ چنانچہ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ جب پولیس کے سپاہی وارنٹ لیکر پہنچتے تو کانگرسی ایسے
شخص کو ہار پہنا کر پہلے سے پولیس کے منتظر ہوتے تھے۔ اس قسم کے لوگ سیاسی اختلاف کی
وجہ سے چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ اور جماعت احمدیہ میں لڑائی ہو جائے اور وہ حکومت میں ہو کر
حکومت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ ان لوگوں نے وہی چال چلی ہے جو کہتے ہیں ایک باغ والے
نے تین شخصوں کے خلاف چلی تھی جو اس کے باغ کا میوہ کھا گئے تھے۔ کہتے ہیں کہ کسی باغ
میں سید مولوی اور زمیندار تینوں اکٹھے چلے گئے اور اس کے میوے توڑ توڑ کر کھانے لگے۔
باغ کا مالک جب آیا تو اس نے دیکھا کہ تین آدمی ہیں اور وہ اکیلا ہے۔ اس نے سوچا کہ اس
طرح مقابلہ تو مشکل ہے۔ پھر کچھ سوچ کر وہ سید اور مولوی کو الگ لے گیا اور سید سے کہنے
لگا کہ آپ تو آلِ رسول ہیں یہ سب باغ آپ کے نانا کا مال ہے جہاں سے جی چاہے کھائیں اور
مولوی سے کہا کہ آپ بھی رسول کریم اس کے گدی نشین ہیں۔ آپ کے فعل پر بھی
اعتراض نہیں کیا جاسکتا مگر اس زمیندار کا کیا حق تھا کہ میرے باغ میں آتا اور میوے توڑ توڑ
کر کھاتا۔ چونکہ ان دونوں کی تعریف ہو گئی تھی وہ کہنے لگے بات تو ٹھیک ہے۔ مالک کہنے لگا تو
پھر انصاف قائم کرنے میں آپ میری مدد کریں چنانچہ تینوں نے مل کر زمیندار کو پکڑا اور اسے
خوب مارا۔ پھر اسے ایک درخت سے باندھ دیا۔ اس کے بعد مالک سید کو الگ لے جاکر کہنے لگا
یہ مولوی بھی کچھ کم مجرم نہیں کیونکہ یہ مسئلے کرنے والا نوکر ہے۔ آلِ رسول کا ہی حق ہے کہ
میوے کھائے، خادموں کا بھلا کیا اختیار ہے کہ وہ آلِ رسول کے ہم رتبہ بنیں۔ سید کیلئے اس
سے زیادہ فخر کی بات اور کیا ہو سکتی تھی کہ اسے مولوی پر ترجیح دے دی گئی۔ اس نے کہا بات
تو تم نے ٹھیک کہی۔ مالک کہنے لگا تو پھر انصاف قائم کرنے میں میری مدد کرو۔ چنانچہ مولوی کو
بھی دونوں نے مل کر خوب مارا اور ایک درخت سے باندھ دیا گیا۔ اب صرف اکیلا سید رہ گیا
تھا۔ مالک نے جھٹ اس کی گردن پکڑ لی اور کہا خبیث دوسروں کا مال کھانے والا بھی کبھی
آل رسول ہوا کرتا ہے۔ چنانچہ اسے بھی خوب مارا اور درخت سے باندھ دیا۔ ہم نے کسی
دوسرے کا مال تو نہیں کھایا بلکہ ہر ایک کو اس کا حق دلاتے ہیں لیکن بہر حال لوگ ہم سے یہی
بد گمانی رکھتے ہیں کہ گویا ہم انگریزوں سے مل کر ان کے حقوق کا نقصان کر رہے ہیں اور اس
غصہ میں وہ ہمارے خلاف چالیں چلتے ہیں۔ اور اب انہوں نے یہ تدبیر سوچی ہے کہ گورنمنٹ
خطبات محمود
۳۹۷
سال ۱۹۳۴ء
میں اور ہم میں اختلاف ڈلوا کر دونوں کو الگ الگ نقصان پہنچائیں۔ گورنمنٹ کی بنیاد چونکہ
مذہب پر نہیں اس لئے ممکن ہے وہ ان کے قابو میں آجائے مگر ہم انشاء اللہ ان کے قابو
میں نہیں آسکتے۔
علاوہ سیاسی مخالفت کے موجودہ فتنہ کے تحت میں مذہبی مخالفت بھی کام کر رہی ہے۔ علماء
میدان دلائل میں شکست کھا چکے ہیں، وفات مسیح کے مسئلہ کو پیش کیا جائے تو جھٹ کہہ دیتے
ہیں، اسلام کا اس سے کیا تعلق کہ مسیح ناصری زندہ ہیں یا مرچکے حالانکہ اگر اسلام کا اس سے
کوئی تعلق نہیں تو یہ لوگ اسی وجہ سے ہم پر کفر کے فتوے کیوں لگاتے رہے ہیں۔ اسی طرح
نبوت کا مسئلہ ہے سوائے شور مچانے کے اور کوئی بات نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پہلے بزرگ
خود لکھ چکے ہیں کہ امت محمدیہ میں غیر تشریعی نبوت کا سلسلہ جاری ہے اب وہ رو کس
طرح کریں گالیاں دیں تو اپنے بزرگوں پر بھی پڑتی ہیں۔ غرض میدان دلائل میں علماء ہمارے
سامنے مات کھا چکے ہیں اور اب تو میں نے کثرت سے تعلیم یافتہ لوگوں کے مونہوں سے سنا
ہے کہ ہم یہ تو مانتے ہیں کہ نبوت کا دروازہ کھلا ہے صرف یہ بتائیے کہ حضرت مرزا صاحب
کس طرح نبی بن گئے۔ سمجھدار اور دیانت دار نو مسلم تو اس بات کو کبھی برداشت ہی نہیں
کر سکتے کہ نبوت کا دروازہ بند مانا جائے۔ میں جب ولایت گیا تو ایک نہایت ہی مخلص احمدی
نو مسلم مسٹر شیلے جو بہت بوڑھے تھے اور اب فوت ہو چکے ہیں، مجھ سے ملنے کیلئے آئے وہ
مزدوری کیا کرتے تھے اور ان کی عادت تھی کہ جب بھی مسجد میں آتے چونکہ چائے وغیرہ
پلائی جاتی تھی اس لئے چھ آنے یا نو آنے کے قریب ہمیشہ چندہ دے جاتے تا یہ نہ سمجھا جائے
کہ وہ مفت میں چائے پی رہے ہیں۔ نہایت ہی مخلص اور اسلام سے محبت رکھنے والے تھے۔
مجھ سے جب ملنے کیلئے آئے تو باتیں کرتے وقت محبت کے جذبہ سے سرشار ہو کر مجھ سے کہنے
لگے۔ آپ مجھے یہ بتائیں کیا مرزا صاحب نبی تھے۔ میں نے کہا ہاں نبی تھے۔ اس پر ان کا چہرہ
خوشی سے چمک اٹھا اور کہنے لگے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ پھر کہنے لگے آپ مجھے بتائیں کیا آپ کا
یہ عقیدہ ہے کہ آنحضرت ا کے بعد مسلمانوں کیلئے نبوت کا دروازہ کھلا ہے، گو یہ علیحدہ
بات ہے کہ اللہ تعالی کی نظر انتخاب کسی خاص شخص پر پڑے اور دوسروں پر نہ پڑے۔ میں
نے کہا یقیناً خدا تعالیٰ نے امت محمدیہ کیلئے باب نبوت کو کھلا رکھا ہے اس پر ان کا چہرہ پھر دمک
اٹھا اور کہنے لگے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ پھر باوجود اس کے کہ انہیں معلوم تھا کہ میں
خطبات محمود
۳۹۸
سال ۱۹۳۴ء
جماعت احمدیہ کا خلیفہ اور حضرت مسیح موعود کا بیٹا ہوں، مجھے کہنے لگے آپ نے حضرت مرزا
صاحب کو دیکھا ہے۔ میں نے کہا ہاں دیکھا ہے۔ اس پر پھر ان کا چہرہ روشن ہو گیا اور کہنے لگے
مجھے بڑی خوشی ہوئی، آپ اپنا ہاتھ پکڑائیے۔ پھر انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور یہ کہتے ہوئے
کیا کہ آج میں نے ایک نبی کے دیکھنے والے سے مصافحہ کیا ہے۔ غرض سمجھدار اور بے غرض
یورپین نو مسلم یہ عقیدہ کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتے کہ کوئی ایسا نبی آئے جو تمام ترقیات کے
دروازے بنی نوع انسان کیلئے بند کردے۔ ان میں سے ہر معقول پسند انسان کہے گا کہ محمد
کو جو چاہو بڑے سے بڑا درجہ دے لو مگر وہ رستہ نہ کھولو جس کے نتیجہ میں دنیا کی
ترقیات رُک جائیں۔ علماء کے سامنے جب یہ باتیں پیش کی جاتی ہیں تو وہ ان کا کوئی جواب
نہیں دے سکتے پھر لوگ انہیں کہتے رہتے ہیں تم کرتے کیا ہو۔ احمدیوں میں سے تو کوئی افریقہ
جاکر لوگوں کو مسلمان بنا رہا ہے اور کوئی امریکہ کوئی انگلستان جا رہا ہے اور کوئی ماریشس اور
و مشق وغیرہ مگر تم بجز اس کے کہ گھر بیٹھے روٹیاں توڑتے رہتے ہو اور لوگوں پر کفر کے فتوے
لگاتے ہو اور کیا کرتے ہو۔ یہ باتیں جب ان کے سامنے پیش کی جاتی ہیں تو وہ ان کا کوئی جواب
نہیں دے سکتے۔ پس ہمارے وجود سے مولویوں کی زندگی تلخ ہوگئی ہے اور وہ دل میں کہتے ہیں
کہ ہم تو احمدیوں کو چھوڑ دیں یہ ہمیں نہیں چھوڑتے ہم کیا کریں۔ جیسے کسی نے کہا تھا میں تو
کمبل کو چھوڑتا ہوں پر کمبل مجھے نہیں چھوڑتا۔
غرض علماء پر ایک عجیب مصیبت نازل ہے۔ ہم ان سے لڑیں یا نہ لڑیں لوگ جب سنتے
ہیں کہ فلاں ملک میں احمدیوں کے ذریعہ اتنے مسلمان ہو گئے، افریقہ میں اتنے اور امریکہ میں
اتنے لوگ داخل اسلام ہوئے تو وہ مولویوں سے پوچھتے ہیں کہ تم سوائے رائے کافر بنانے کے اور کیا
کام کرتے ہو۔ مولوی جب یہ باتیں سنتے ہیں تو بجز اس کے انہیں کچھ نہیں سوجھتا کہ وہ کہتے
ہیں ہم لٹھ تیار کرلیں کہیں احمدی نظر آیا تو اس کا سر پھوڑ دیں گے پھر نہ یہ کمبخت دنیا میں
رہیں گے اور نہ لوگ ہمیں ستایا کریں گے۔ ہر مولوی چونکہ اپنے ساتھ چیلے بھی رکھتا ہے اور
ان چیلوں کا آگے حلقہ احباب ہوتا ہے اس طرح یہ مخالفت پھیل جاتی ہے۔ دوسری طرف
آریوں نے بھی محسوس کرلیا ہے کہ ہماری جماعت کی وجہ سے ان کی ترقی رک رہی ہے۔
جب ملکانا میں ارتداد شروع ہوا اور تھوڑے ہی عرصہ میں یعنی قریباً دو مہینہ کے اندر اندر
انہوں نے ہیں ہزار آدمی مسلمانوں میں سے مرتد کر لئے تو اس وقت لاہور میں ڈھنڈورا پیٹا گیا
خطبات محمود
۳۹۹
سال ۱۹۳۴ء
کہ کیا کوئی مسلمان ملکانوں کی خبر گیری کرنے والا نہیں۔ پھر اشتہار دیئے گئے جن میں لکھا گیا تھا
کہ احمدی لوگ کہا کرتے ہیں کہ وہ اسلام کے محافظ ہیں بتائیں کہ کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ
وہ بیدار ہوں اور اسلام کی حفاظت کریں۔ اس پر میں نے اپنی جماعت میں اعلان کیا تو خدا تعالیٰ
کے فضل سے تین سو آدمیوں نے اپنی جانیں پیش کردیں اور ایک ایک وقت میں سو سو مبلغ
ہمارا ملکانا میں کام کرتا رہا ایک لاکھ کے قریب ہمارا روپیہ خرچ ہوا اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے نتیجہ یہ نکلا کہ آریوں کو ہر میدان میں شکست دے دی اور یہ جو اُن کا خیال تھا کہ وہ
مسلمانوں میں ایک عام رو ارتداد کی چلا دیں گے غلط ثابت ہوئی۔ گاندھی جی کو جو اس وقت
جیل میں تھے، جب یہ حالت معلوم ہوئی تو انہوں نے اس پر اظہار ناراضگی کرنا شروع کیا اور
سیاسی لیڈروں نے کہنا شروع کیا کہ آپس میں صلح کرلو اور اپنے اپنے مبلغ واپس منگوالو۔ سوامی
شرد ہانند جی اس وقت زندہ تھے انہوں نے پر زور آواز اٹھائی کہ ہمیں گاندھی جی کی بات مان
لینی چاہئیے اور آپس میں صلح کرلینی چاہئیے۔ چنانچہ دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ ہمارے بعض
دوستوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہمیں نہیں بلایا گیا۔ میں نے کہا آپ لوگ تسلی رکھیں وہ
ہمیں بلانے پر مجبور ہوں گے کیونکہ ہمارے بغیر یہ صلح ہو ہی نہیں سکتی۔ چنانچہ دوسرے ہی
دن ڈاکٹر انصاری، مولانا محمد علی صاحب اور حکیم اجمل خانصاحب کی طرف سے میرے نام تار
آیا جس میں لکھا تھا کہ آپ اپنے نمائندوں کو یہاں بھیجئے۔ میں نے اپنے دوستوں سے کہا دیکھو
وہ ہمارے بلانے پر مجبور ہو گئے ہیں میں تو پہلے ہی جانتا تھا کہ وہ ہمارے بغیر صلح کرہی نہیں
سکتے۔ خیر جب میں نے اپنی طرف سے نمائندے بھیجے تو میں نے انہیں کہہ دیا کہ وہاں یہی امر
پیش کیا جائے گا کہ گاندھی جی چونکہ سخت اذیت پارہے ہیں اس لئے کام سب بند کر دینا چاہیے
اور اپنے اپنے مبلغ واپس منگوا لینے چاہئیں، آریہ اپنے گھروں میں چلے جائیں اور مسلمان اپنے
گھروں میں ، مگر آپ اس کے جواب میں یہ کہیں کہ آپ لوگ ہیں ہزار مسلمان آریہ بنا چکے
ہیں ان میں ہزار کو آپ کلمہ پڑھا کر مسلمان کر دیں تو ہم اپنے گھروں میں آجائیں گے اور
آپ اپنے گھروںں میں آجائیں ورنہ جب تک میں ہزار اشخاص اسلام میں واپس نہیں آتے
اس وقت تک ہماری تبلیغ جاری رہے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جب ہمارے نمائندے گئے تو
انہوں نے یہی امر پیش کیا کہ آپ میں ہزار مسلمان آریہ کرچکے ہیں جب تک آپ انہیں
واپس نہیں کرتے ہم تبلیغ سے کس طرح رک سکتے ہیں اور اگر صلح کرلیں تو اس کے یہ معنے
خطبات محمود
۰۰
سال ۱۹۳۴ء
ہیں کہ ہم گھاٹے میں رہے۔ آریہ بھلا اس بات کو کب تسلیم کر سکتے تھے کہ ہم میں ہزار
لوگوں کو کلمہ پڑھا کر اسلام میں واپس کر لیں۔ وہ نہایت مایوس ہوئے اور سوامی شرد ہانند جی نے
کہا کہ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ گاندھی جی ناراض ہوں اور تکلیف اٹھائیں۔ ہمارے
نمائندوں نے کہا بات بالکل صاف ہے اگر اس پر بھی کوئی نقصان پہنچنے کا احتمال ہے تو ہم کیا
کر سکتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہوئی کہ ہماری یہ بات بعض مسلمان سیاسی نمائندوں کی سمجھ میں
آگئی اور وہ بھی کہنے لگے برابری تو تبھی ہوتی ہے جب میں ہزار لوگ اسلام میں واپس ہوں۔
جمعیۃ العلماء" کا نمائندہ بھی وہاں موجود تھا اس نے بڑے جوش سے سوامی شرد ہانند جی کو کہا
کہ ان احمدیوں کی ہستی ہی کیا ہے انہیں چھوڑیئے اور ہم سے معاہدہ کیجئے میں سات کروڑ
مسلمانوں کی طرف سے آپ سے معاہدہ کروں گا کہ وہاں کوئی مسلمان تبلیغ نہیں کرے گا۔
سوامی جی حقیقت سے خوب واقف تھے وہ کہنے لگے مولانا آپ کے وہاں پچاس مبلغ ہوں تو
حرج نہیں لیکن اگر ایک احمدی مبلغ بھی وہاں موجود ہو تو اس کا رہنا خطرناک ہے۔ یہ باتیں
ہیں جن کی وجہ سے آریہ غصے سے بھرے ہوئے ہیں۔ ادھر عیسائی الگ مخالف ہیں اور وہ
سمجھتے ہیں کہ ان کے مشنوں کو جس قدر نقصان پہنچ رہا ہے سب احمدیوں کی وجہ سے ہی
ہے۔ اچھوتوں میں ہم جو تبلیغ کرتے ہیں اس کی وجہ سے بھی انہیں دشمنی ہے۔ چنانچہ اس
وقت تک سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں اچھوت ہماری جماعت میں شامل ہو چکے ہیں اس کا
بھی انہیں غصہ ہے۔ پھر یہ کوششیں نہ صرف اندرون ہند بلکہ بیرون ہند میں بھی ہماری طرف
سے جاری ہیں۔
گذشتہ دنوں چرچ آف انگلینڈ کی طرف سے ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی اس میں سات
مختلف مقامات پر افریقہ کے ذکر میں بیان کیا گیا کہ احمدیوں نے عیسائیت کی ترقی کو نقصان پہنچایا
ہے۔ غرض ان حالات کی وجہ سے مسلمان، عیسائی اور آریہ تینوں قومیں متحد ہو کر ہمیں مٹانا
چاہتی ہیں۔
پھر ہماری جماعت کی موجودہ مخالفت میں اقتصادی تغیرات کا بھی دخل ہے کیونکہ مالدار
طبقہ ہمیشہ غرباء کو لوٹتا رہتا ہے اور ہماری جماعت اس تحریک کے مخالف ہے اس کا لازمی نتیجہ
نکلتا ہے کہ امراء ہماری جماعت کی مخالفت کرتے ہیں۔ دو تین مہینے ہوئے کہ ایک انگریز
پولیٹیکل ایجنٹ نے ہماری جماعت کے ایک افسر کو کہا کہ فلاں ریاست میں آپ لوگوں کی
یہ
خطبات محمود
۴۰۱
سال ۱۹۳۴ء
طرف سے تبلیغ ہو رہی ہے مجھ سے وہاں کے وزیر نے شکایت کی کہ ان کی تبلیغ سے خطرات
ہیں ہمیں اس کے روکنے کی اجازت دی جائے۔ تو میں نے لکھا کہ اگر احمدی اچھوتوں میں تبلیغ
کریں تو انہیں روک دو ہاں اگر مسلمانوں میں تبلیغ کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اس
کی وجہ یہ بیان کی کہ اچھوتوں میں تبلیغ کرنے سے زمیندار ناراض ہوتے ہیں کہ ہمارے
کاموں کو نقصان پہنچتا ہے۔ غرض اچھوت قوموں کی ترقی اور سدھار جو ہمارے ذریعہ ہو سکتا
ہے، وہ نہ آریوں کے ذریعہ ہو سکتا ہے اور نہ عیسائیوں کے ذریعہ ، مسلمان ہی وہ قوم ہے جس
میں اچھوت جذب ہو کر ایک ہو سکتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ جب کوئی اچھوتوں میں سے نیا
نیا نکل کر آتا ہے تو اس سے تعلقات رکھنے پسند نہیں کئے جاتے مگر آہستہ آہستہ خود ہی
مسلمانوں میں جذب ہو جاتے ہیں۔ جیسے کوئی کھیت میں جائے اور تازہ پاخانہ پڑا ہوا دیکھے تو
دوچار دن شلجم کدو کھانے کو اس کا جی نہیں چاہتا مگر دوچار دن کے بعد خود بخود کھانے لگ
جاتا ہے۔ اسی طرح اچھوت دوچار نسلوں میں ہی مسلمانوں میں اس طرح مل جاتے ہیں کہ ان
کا کچھ پتہ نہیں لگتا۔ بہر حال اچھوتوں میں تبلیغ کرنے کی وجہ سے مالدار طبقہ کو ہم پر غصہ آتا
ہے۔ پھر غرباء کی جب ہم ناجائز مدد نہیں کرتے تو انہیں بھی ہم پر غصہ آتا ہے۔ وہ جب
سٹرائکیں کرتے، کارخانوں کو آگ لگاتے اور بائیکاٹ کی تحریکات جاری کرتے ہیں تو ہم ان
کی مخالفت کرتے ہیں اور اس طرح مزدور طبقہ سمجھتا ہے کہ ہم ان کے دشمن ہیں حالانکہ ہم
غرباء اء کو کو ان کے حقوق دلاتے اور امراء کو دست درازیوں اور تعدیوں سے مجتنب رہنے کی
تعلیم دیتے ہیں۔ ہم یہ نہیں چاہتے کہ امراء غرباء کی تذلیل کریں مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ
غرباء امراء کو قتل کریں اور ان پر ناجائز حملے کریں۔ دونوں ہمارے مخالف ہو جاتے ہیں۔ پس
اقتصادی اصول پر بھی ہماری مخالفت شروع ہو گئی ہے۔
ان تینوں وجوہات کی بناء پر مذہبی سیاسی اور اقتصادی رنگ میں ہماری مخالفت کی جاتی
ہے۔ ہم ہر ایک کے دوست اور خیر خواہ ہیں مگر چونکہ دوسرے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اس حد
تک ان کے دوست نہیں جس حد تک وہ چاہتے ہیں، اس لئے وہ ہماری دشمنی کرتے ہیں اس
کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تمام لوگ ہماری مخالفت کر رہے ہیں۔ مگر سوال یہ رہ جاتا ہے کہ اب یہ
لوگ کیوں زیادہ مخالفت کر رہے ہیں ہماری جماعت تو ابتداء سے انہی اصول کی قائل ہے۔ اس
کا جواب یہ ہے کہ ہماری اور ان کی مثال بلی اور چوہے کی سی ہے۔ بلی جب چوہے کو پکڑتی
خطبات محمود
۴۰۲
سال ۶۱۹۳۴
ہے تو اسے اچھی طرح جھنجوڑ تی ہے پھر جب اس کی جان نکلنے کے قریب ہوتی ہے تو وہ اسے
چھوڑ دیتی اور خود ایک طرف بیٹھ جاتی ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد جب چوہا سانس لینا شروع کرتا
اور اسے کچھ طاقت محسوس ہوتی ہے تو وہ بلی کو دیکھنا شروع کرتا ہے کہ کہیں یہ غافل ہو تو
میں بھاگوں بلی بظاہر اس سے غافل ہوتی ہے مگر کنکھیوں سے اسے دیکھتی جاتی ہے۔ جب چوہا
موقع پاکر دوڑنے لگتا ہے تو جھٹ بلی چھلانگ لگا کر اس کی گردن مروڑ لیتی ہے۔ یہی حال ہمارا
اور ان کا تھا شروع شروع میں گو ہماری تعلیم یہی تھی اور ہم انہی عقائد کو پیش کرتے تھے،
مگر بڑے بڑے مالدار یہ کہا کرتے تھے کہ ان کے ساتھ بحث کرنا وقت کو ضائع کرنا ہے بھلا کیا
پڑی اور کیا پڑی کا شوربہ ، ہم جب چاہیں گے انہیں مسل دیں گے، مولوی لوگ سمجھتے کہ اُن
کے کفر کے فتوے ہماری جماعت کو مٹادیں گے، سیاستدانوں کے سامنے جب ہماری جماعت کا
ذکر آتا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ چھوٹی سی جماعت ہے، اس نے کیا کر لینا ہے آپس میں اتحاد رکھنا
چاہیے۔ اقتصادی لوگوں کے سامنے ابھی ہماری تعلیمیں آئی ہی نہ تھیں۔ غرض ہماری جماعت
کو چوہے کی طرح سمجھا جاتا تھا۔ مگر تھوڑے ہی عرصہ بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ جسے چوہا سمجھتے
تھے شیر ہے اور جسے ناقابل التفات سمجھتے تھے وہ جماعت دنیا کو کھانے لگ گئی ہے۔ وہ بڑے
بڑے باوقار لوگ جو اپنی کرسیوں پر اس خیال میں مست بیٹھے تھے کہ ہم جب چاہیں گے
کر رکھ دیں گے، وہ بھی ہمارے نظام اور جماعت کی ترقی کو دیکھ کر حیران
گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ جماعت شیر ہے جو ایک دن دنیا پر غالب آکر رہے گی۔ پس
لوگ ہمارے دشمن ہیں مگر ہم کسی کے دشمن نہیں، ہم مسلمانوں کے بھی خیر خواہ ہیں اور
ہندوؤں کے بھی بلکہ ہندوؤں کے بزرگوں کو سچا تسلیم کرکے مسلمانوں کی نگاہ میں کافر بنتے ہیں،
سکھوں کے بھی خیر خواہ ہیں کیونکہ حضرت باوا نانک صاحب کو خدا کا ولی اور نہایت نیک انسان
سمجھتے ہیں، حکومت کے بھی خیر خواہ ہیں کیونکہ انارکسٹوں کا مقابلہ کرتے اور قانون کی پابندی
ضروری سمجھتے ہیں، کانگرس کے بھی خیر خواہ ہیں کیونکہ ہم ملک کی جائز حد تک آزادی کو
ضروری قرار دیتے ہیں، امراء کے بھی خیر خواہ ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ سٹرائکیں ہوں
اور لوگ انہیں قتل کریں، غریبوں اور مزدوروں کے بھی خیر خواہ ہیں کیونکہ ہم کوشش کرتے
ہیں کہ جو ان پر ظلم ہوتے ہوں ان کا ازالہ کیا جائے اور ان کے حقوق انہیں دلوائے جائیں۔
غرض ہم سب کے خیر خواہ ہیں اور ہمارا قصور اگر ہے تو یہ کہ ہم اتنے خیر خواہ نہیں جتنی
احمدیوں کو مسل کر
خطبات محمود
سم سوم
سال ۱۹۳۴ء
خیر خواہی ناجائز ہوتی ہے اور اسی بناء پر سب لوگ ہمارے دشمن ہو گئے ہیں اور اب ہماری ترقی
کو دیکھ کر سب جماعتیں پریشان ہو گئی ہیں اور ہمارے تباہ کرنے کیلئے متفق ہو گئی ہیں۔ یا پھر
موجودہ فتنہ کی یہ وجہ ہے کہ اللہ تعالی ہماری آزمائش کرنا چاہتا ہے، ہم جو روزانہ اس کے
سامنے فخر سے کہتے ہیں کہ اے اللہ ! ہم تجھ پر اور تیرے رسولوں پر ایمان لائے اور اس کیلئے
ہم ہر قسم کی قربانیاں کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس کے مطابق اب خدا تعالیٰ دیکھنا چاہتا ہے کہ ہم
کس حد تک قربانیاں کرتے ہیں اور ہمارے دلوں میں کتنا ایمان ہے۔ پس ہماری جماعت کا
فرض ہے کہ وہ اس امتحان میں کامیاب ہونے کی کوشش کرے۔ اگر ہماری جماعت اس میں
کامیابی کیلئے کوشش نہیں کرے گی تو یقیناً وہ خدا کے سامنے جواب دہ ہوگی اور اگر وہ اس میں
کامیاب ہو گئی تو پھر خدا تعالیٰ اس کے سامنے اور امتحان لائے گا جس میں اسے کامیاب ہونا
پڑے گا کیونکہ خدا تعالی کی یہ سنت ہے کہ جب کوئی قوم ایک امتحان میں کامیاب ہو جائے تو
دوسرا امتحان اس کے سامنے پیش کر دیا جاتا ہے۔ بڑی ڈگریاں حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ پہلے
چھوٹے امتحان پاس کرنے پڑتے ہیں۔ یہ پرائمری کا امتحان ہے جو تم نے پاس کرنا ہے اگر اس
میں کامیاب ہو گئے تو پھر مڈل اور انٹرنس اور ایف اے اور بی اے وغیرہ کا امتحان دینا ہو گا۔ پس
اگر تم ایم اے بننا چاہتے ہو تو نیچے کے امتحان پاس کرو اور اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان
کرنے کیلئے تیار ہو جاؤ اور حوادث کے سمندر میں یہ کہتے ہوئے کود جاؤ
هرچه بادا باد ما کشتی در آب انداختیم
اور یاد رکھو کہ ان امتحانوں کا پاس کرنا ذلت نہیں بلکہ ان میں سے نکلنے کے بعد ہر شخص کندن
بنتا چلا جاتا ہے۔
سکیم کی اہمیت بتانے پر ہی میں آج کے خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور سکیم کا حصہ اگلے جمعہ
پر ملتوی کرتا ہوں کیونکہ میں نے جو نوٹ لکھے ہیں ان میں میں ابھی تک کوئی ترتیب قائم
نہیں کر سکا۔ اس سکیم کے بیان کرنے میں جتنی دیر ہوتی چلی جارہی ہے اس سے ان لوگوں
کے استقلال کا امتحان ہوتا جا رہا ہے جنہوں نے قربانی کیلئے اپنا نام پیش کیا، ان پولیس والوں
کے صبر کا بھی امتحان ہو رہا ہے جو میرا خطبہ لکھنے کیلئے آجاتے ہیں، گورنمنٹ کے صبر کا امتحان
بھی ہو رہا ہے کیونکہ وہ منتظر ہے کہ میں کیا کہتا ہوں۔ پس اس وقت سب کے صبر کا امتحان
ہو رہا ہے بقیہ باتیں میں اِنْشَاءَ اللہ اگلے خطبہ جمعہ میں بیان کروں گا مگر مضمون کا پہلا حصہ
خطبات محمود
۴۰۴
سال ۶۱۹۳۴
چونکہ عورتوں سے خصوصیت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ اس
دن عورتیں کثرت سے آئیں مسجد کے پاس کے دفتر کے حصے بھی ان کیلئے خالی کر دینے چاہئیں۔
اور گو ان کی چھتیں کمزور ہیں (اگرچہ دفتر کی چھتیں کمزور نہیں ہونی چاہئیں، مگر پھر بھی سو
ڈیڑھ سو عورتیں اوپر بیٹھ سکتی ہیں۔ بہر حال عورتوں کا آنا ضروری ہے کیونکہ سکیم کا ابتدائی
حصہ خصوصیت سے عورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور اگر وہ شامل نہ ہوں تو مضمون کا
بہت سازور ضائع ہو جاتا ہے۔ اگلے جمعہ بھی دوستوں کو بارہ بجے پہنچ جانے کی کوشش کرنی
چاہیے تاکہ خطبہ ساڑھے بارہ بجے شروع کیا جاسکے۔
(الفضل ۲۲ نومبر ۱۹۳۴ء)
له السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحه ۱۲۴-۱۲۵ مطبعة محمد على صبيح
الازهر مصر ۱۹۳۵ء
ه بخاری کتاب المناقب باب مناقب الانصار و باب قول النبي ال
للانصار اصبر وا حتى تلقوني على الحوض