مخلصینِ جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مطالبات
خطبات محمود
۳۷
مخلصین جماعت احمدیہ سے
جانی اور مالی قربانیوں کے مطالبات
(فرموده ۲۳ - نومبر ۱۹۳۴ء)
۱۹۳۴ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے گزشتہ جمعہ میں اس آئندہ تجویز کے متعلق اور اس لائحہ عمل کے متعلق جو
میں جماعت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں تمہیدی طور پر ایک بات بیان کی تھی۔ اب میں اسی
تمہید کے سلسلہ میں ایک اور بات بیان کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ دنیا میں بعض باتیں انسان کو
مجبوراً اپنے مخالفوں سے چھپانی پڑتی ہیں۔ وہ اپنی ذات میں میری نہیں ہوتیں۔ اس فعل کے معاً
بعد اگر ان کو ظاہر کر دیا جائے تو دنیا کا کوئی شخص اعتراض نہیں کر سکتا لیکن جس وقت ان پر
عمل کیا جا رہا ہو ، اگر مخالف کو اس کا علم ہو جائے تو انسان کے لئے کامیابی مشکل ہو جاتی ہے۔
مثلاً ایک فوج ایک شہر پر حملہ کرتی ہے ایک مظلوم قوم کی فوج جو ظالم کے دفاع کیلئے بلکہ اس
قلعہ کے فتح کرنے کے لئے آگے بڑھتی ہے جو اس کا اپنا تھا تو یہ نہ صرف اچھی بات بلکہ
ثواب کا موجب ہے لیکن اگر یہ لوگ دشمن کی فوج کو یہ کہلا بھیجیں کہ ہم فلاں درہ سے
داخل ہوں گے، اتنے سپاہی اتنی بندوقیں، اتنی تو ہیں ہمارے ساتھ ہوں گی، ہمارے لڑنے کا
طریق یہ ہو گا تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ دشمن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی ان کا توڑ سوچ
لے گا اور آسانی سے ان کے حملہ کو رد کردے گا۔
پس گو اس قسم کا حملہ نیک کام ہے اور ثواب کا موجب ہے مگر اس کے اظہار کی
خطبات محمود
۰۶
سال ۱۹۳۴ء
جرأت کوئی نہیں کرے گا اور سوائے کسی بیوقوف کے کوئی اس کی تفاصیل کو ظاہر کرنے کیلئے
تیار نہ ہوگا۔ اس طرح اگر ہم تبلیغ کیلئے کوئی جگہ مچن لیں یا کوئی طریق تبلیغ تجویز کریں اور اس
کا اعلان بھی کردیں۔ تو اس کا لازمی یہ نتیجہ ہو گا کہ مخالف بھی اپنا سارا زور اس تجویز کو ناکام
بنانے میں صرف کر دے گا اور اس طرح بالکل ممکن ہے کہ ہماری تجویز بہت حد تک نامکمل
رہے۔ پس جس طرح ایک ہوشیار جرنیل کا کام ہے کہ دشمن کی طاقتوں کو خاص طرف لگائے
رکھے اور اپنی طاقتوں کو کو دوسری طرف خرچ کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کر سکے۔
اسی طرح تبلیغی منتظم کا فرض ہے کہ مخالف پروپیگنڈا کو ایسی جہت پر لگائے رکھے کہ تبلیغ کے
کام کو نقصان نہ پہنچے اور مخالف فریق کو اصل کام کی حقیقت کا علم نہ ہو اور اس طرح دشمن
کو اس سے غافل رکھ کر کامیابی حاصل کرے۔ پس ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میری سکیم
کے بعض حصے ایسے ہیں کہ میں انہیں تفصیلاً بیان نہیں کروں گا کیونکہ اگر انہیں بیان کردوں
تو نتیجہ اتنا اہم اور شاندار نہیں نکل سکتا جتنا بعض تفاصیل کو نظر انداز کرنے کی صورت میں
نکل سکتا ہے مجھے یہ بات اس لئے وضاحت سے بیان کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ
قرآن کریم میں خفیہ انجمنیں بنانے اور پوشیدہ کارروائیاں کرنے کی ممانعت ہے اور میں نے
اس لئے یہ بات کھول کر بیان کی ہے کہ دونوں میں فرق معلوم ہو سکے۔ اگر کوئی خفیہ انجمن
کسی کو مارنے یا قتل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ ایسا فعل نہیں کہ کسی وقت بھی اگر اس کو
ظاہر کیا جائے تو لوگ کہیں کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔ کوئی ایسی خفیہ کارروائی جو کسی کو قتل
کرنے یا اس کے گھر کو یا کھلیان کو آگ لگانے کے متعلق ہو جب بھی ظاہر ہوگی ہر شخص یہی
کہے گا کہ یہ بہت بُرا فعل ہے لیکن میں جو بات کہتا ہوں وہ ایسی نہیں۔ میں علی الاعلان کہتا
ہوں کہ ہم تبلیغی کام کریں گے ہاں اس میں ایک حد تک اخفاء ہوگا۔ یعنی محاذ جنگ کی یا
ذرائع تبلیغ کی خبر دشمن کو نہیں دیں گے۔ وہ تبلیغ ہو گی جو جائز فعل ہے۔ فرق صرف یہ ہوگا کہ
ذرائع تبلیغ اور مقام کو پوشیدہ رکھیں گے اور اس طرح تبلیغ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل
کریں گے لیکن اس ساری سکیم میں کوئی دھوکے کا عصر موجود نہ ہو گا۔ پس ایسی تحریکات میں
جو میں کروں گا مؤمنین کو ایک حد تک ایمان بالغیب لانا پڑے گا اور یہ بھی ان کے ایمان کی
ایک آزمائش ہوگی۔
قرآن کریم کی پہلی سورۃ میں ہی جو مقدمہ یا دیباچہ کے بعد ہے یعنی سورۃ بقرہ اس کی
خطبات محمود
سال ۶۱۹۳۴
ابتداء میں ہی اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ الم ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - الَّذِينَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ۔ اسه تو مومن کو کچھ ایمان بالغیب بھی چاہئیے۔ رسول کریم اے صحابہ کو
بدر کے موقع پر مدینہ سے نکال کر لے گئے مگر خدا تعالی سے علم پانے کے باوجود ان کو یہ نہیں
بتایا کہ لڑائی یقیناً ہونے والی ہے۔ بدر کے قریب پہنچ کر ان کو جمع کیا اور اس وقت بتایا کہ میں
نے کہا تھا اللہ تعالی کی طرف سے وعدہ ہے کہ دو میں سے ایک چیز ضرور مل کر رہے گی۔ یا تو وہ
قافلہ جو شام سے آنے والا ہے اور یا دوسرا فریق جو دھمکی دینے والا ہے مل جائے گا۔ اب میں
تم کو بتاتا ہوں کہ ان دو فریق میں سے اللہ تعالی نے جنگ کو ہی چنا ہے۔ صحابہ بوجہ پورا علم نہ
ہونے کے تیاری کرکے نہیں آئے تھے اور بہت سے تو گھروں سے ہی نہ آئے تھے اور بظاہر
یہ حالت مسلمانوں کو کمزور کرنے والی تھی۔ مگر مصلحت یہی تھی کہ سارے حالات ظاہر نہ کئے
جائیں۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ رسول کریم ال کو تفاصیل مدینہ میں ہی معلوم تھیں یا مدینہ
سے باہر نکلنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے بتائیں مگر بہر حال قرآن کریم اور حدیث سے یہ ثابت ہے۔
کہ کچھ عرصہ تک اس علم کو اختفاء میں رکھا گیا اس لئے عین موقع پر چونکہ لوگ تیار نہ تھے
آپ نے دریافت فرمایا کہ اب بتاؤ کیا منشاء ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر صحابہ لڑائی نہ
کرنے کا مشورہ دیتے تو رسول کریم اللہ بھی نہ کرتے۔ خدا تعالیٰ کے سامنے صرف آپ ہی
جواب وہ تھے اس لئے اگر صحابہ لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے تو آپ پھر بھی جنگ کرتے اور
کہتے کہ مجھے خدا تعالی کا حکم ہے، اس لئے میں اکیلا جاتا ہوں۔ آپ کے پوچھنے کا مطلب صرف
صحابہ کو ثواب میں شامل کرنا تھا۔ غرض آپ نے مشورہ پوچھا اور اس پر مہاجرین کھڑے ہوئے
اور کہا یا رسول اللہ ! ہم جنگ کیلئے حاضر ہیں۔ مگر اس کے باوجود آپ نے پھر دوبارہ پوچھا کہ
اے دوستو! مشورہ دو کیا کرنا چاہیئے۔ پھر مہاجرین نے کہا یا رسول اللہ ! ہم تیار ہیں۔ مگر آپ نے
سہ بارہ فرمایا دوستو! مشورہ دو کیا کرنا چاہیے۔ تب ایک انصاری کھڑے ہوئے اور کہا یا رسول الله !
آپ کی بات سے بات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی مراد ہم سے ہے۔ ہم نے سمجھا تھا کہ جو مشورہ
دیا گیا ہے وہ ہم سب کی طرف سے ہے مگر آپ کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ انصار جواب
دیں۔ آپ نے فرمایا ہاں میرا کی منشاء ہے۔ تب اس صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! شاید آپ کو
اس معاہدہ کا خیال ہے جو آپ کو مدینہ میں بلانے کے وقت کیا گیا تھا۔ (نو مسلمین نے جب
رسول کریم کو مدینہ آنے کی تحریک کی تو حضرت عباس بھی اللہ نے رسول کریم ﷺ کی
خطبات محمود
ل٧٠
سال ۶۱۹۳۴
طرف سے ان لوگوں سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ اگر دشمن رسول کریم ﷺ کو نقصان پہنچانے یا
پکڑنے کیلئے مدینہ پر حملہ کریں گے تو مدینہ کے لوگ اپنی ہر چیز قربان کرکے آپ کی حفاظت
کریں گے، لیکن اگر مدینہ سے باہر جنگ ہو تو وہ ذمہ وار نہیں ہوں گے۔ اس صحابی کا اس
معاہدہ کی طرف اشارہ تھا۔) یا رسول اللہ ! وہ وہ وقت تھا جب ہمیں اسلام کی پوری طرح خبر نہ
تھی اور اب اس پیغام کی اہمیت کا ہمیں علم ہو چکا ہے کیا اب بھی ہم کسی قربانی سے دریغ
کر سکتے ہیں۔ کچھ منزلوں پر سمندر تھا اس جہت کی طرف اشارہ کرکے کہا یا رسول اللہ ! آپ
ہمیں اس سمندر میں گھوڑے ڈالنے کا حکم دیجئے، ہم کسی چون و چرا کے بغیر سمندر میں کود
پڑیں گے اور اگر جنگ ہوئی تو ہم آپ کے آگے لڑیں گے اور پیچھے لڑیں گے، دائیں لڑیں
گے اور بائیں لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکے گا جب تک ہماری لاشوں کو کچل کر
نہ جائے ہے ۔ تب رسول کریم ا نے فرمایا بہت اچھا خدا کا میں حکم تھا۔ اس صحابی کا
جواب اتنا پیارا ہے کہ ایک اور صحابی جو رسول کریم ال کے ساتھ بہت سی جنگوں میں
شامل ہوئے حسرت کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ کاش مجھے ان جنگوں میں شامل ہونے کی
سعادت حاصل نہ ہوئی ہوتی اور یہ الفاظ میرے منہ سے نکلے ہوتے ہے ۔ یہ الفاظ ایسے موقع
پر اور اس خاص حالت میں جبکہ رسول کریم اللہ انصار سے مشورہ لے رہے تھے اور اس
خیال کے ماتحت لے رہے تھے کہ وہ مدینہ سے باہر جنگ کرنے کے پابند نہیں اس جوش اور
محبت میں کہے گئے تھے کہ رسول کریم ال کے ساتھ جنگوں میں شامل ہونے کی سعادت
سے بھی زیادہ قیمتی معلوم ہوتے ہیں اس لئے نہیں کہ الفاظ جنگ سے افضل ہیں یا زیادہ درجہ
رکھتے ہیں بلکہ اس لئے کہ ان الفاظ میں جس محبت کا اظہار ہے وہ ایک بے پایاں سمندر کی
طرح حدوبست سے آزاد معلوم ہوتی ہے۔
غرض ایسے مواقع پر رسول کریم ال اخفاء سے کام لیتے تھے مگر ایسے حالات میں کہ
مطلب کے حصول کیلئے اظہار مضر ہوتا۔ پس ایسا اخفاء ناجائز نہیں۔ ہاں جو اخفاء اس لئے کیا
جاتا ہے کہ فعل قانونا یا اخلاقاً یا مذہباً جرم ہے اور اس لئے کیا جاتا ہے کہ تا اس فعل کا
مرتکب قانونی یا مذہبی یا اخلاقی جرم کا مرتکب نہ قرار دیا جائے، وہ ناجائز ہے لیکن جو چیز سراسر
جائز ہے، اس میں مطلب براری اور کامیابی کیلئے ایک حد تک اخفاء جائز ہے۔ پس بعض باتوں
کے متعلق دوستوں کو صرف مجملاً ہدایت سن کر اس پر قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہوگا۔
خطبات محمود
٠٩
سال ۱۹۳۴ء
یہی وجہ ہے کہ میں نے سکیم کو لازمی قرار نہیں دیا کیونکہ اس کے بعض حصے ایسے ہیں کہ
جن کو تفصیلاً بیان نہیں کیا جائے گا اور میں مخلصین سے مطالبہ کروں گا کہ اس اخفاء کے
باوجود جو اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر سکتا ہے کرے اور جو نہیں کرنا چاہتا نہ کرے اور اس
طرح میں کسی کیلئے ادنی اعتراض کی بھی گنجائش نہیں رہنے دینا چاہتا۔ چاہے ایک شخص بھی
اس میں شامل نہ ہو، میں اللہ تعالیٰ کے سامنے صرف اپنی ذات کا ذمہ دار ہوں۔ میرا کام تبلیغ
کرنا، تربیت کرنا، فرائض کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا اور ان کے سامنے اللہ تعالیٰ کے احکام کو
رکھ دینا ہے۔ مجھ پر ذمہ داری صرف میری جان کی ہے میں اس کا ذمہ دار ضرور ہوں کہ
اللہ تعالی کی آواز کو پہنچا دوں۔ اس صورت میں اگر اللہ تعالیٰ مجھ سے سوال کرے تو میں کہہ
سکتا ہوں کہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ پس دوسروں کے کام کی ذمہ داری مجھ پر نہیں۔ اور
مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ سکیم کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔ میرا کام صرف یہ ہے کہ جب
دیکھوں کہ اسلام یا سلسلہ کی تبلیغ میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے یا وقار کو نقصان پہنچ رہا ہے تو
اس کے ازالہ کیلئے قدم اٹھاؤں، قطع نظر اس سے کہ کوئی میرے ساتھ شامل ہوتا ہے یا
نہیں۔ تیسری بات جو تمہیدی طور پر میں کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ کوئی بڑی قربانی نہیں کی جاسکتی
جب تک اس کیلئے ماحول نہ پیدا کیا جائے۔ اچھا بیج ایسی جگہ جہاں وہ آگ نہیں سکتا یا ایسے
موسم میں جب وہ پیدا نہیں ہوتا کوئی فائدہ نہیں دے سکتا اور اسے اُگانے کی کوشش کا نتیجہ
یہ ہوگا کہ محنت ضائع جائے گی کیونکہ اس زمین میں یا اس موسم یا ان حالات میں وہ آگ ہی
نہیں سکتا۔ پس کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ماحول ٹھیک ہو اور گرد و پیش کے حالات موافق
ہوں اگر گرد و پیش کے حالات موافق نہ ہوں تو کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اس نکتہ کو نہ سمجھنے کی
وجہ سے بہت سے لوگ نیکی سے محروم رہ جاتے ہیں ان ان کے اندر نیکی کرنے کا مادہ بھی موجود
ہوتا ہے اور جذبہ بھی مگر وہ ایسا ماحول نہیں پیدا کر سکتے جس کے ماتحت صحیح قربانی کر سکیں۔ پس
ماحول کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔ میرے ایک بچہ نے ایک دفعہ ایک جائز امر کی
خواہش کی تو میں نے اسے لکھا کہ یہ بے شک جائز ہے مگر تم یہ سمجھ لو کہ تم نے خدمت دین
کیلئے زندگی وقف کی ہوئی ہے اور تم نے دین کی خدمت کا کام کرنا ہے اور یہ امر تمہارے
لئے اتنا بوجھ ہو جائے گا کہ تم دین کی خدمت کے رستہ میں اسے نباہ نہیں سکو گے اور یہ
تمہارے رستہ میں مشکل پیدا کردے گا۔ تو میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ نیکیوں سے
L
خطبات محمود
۱۰
:
سال ۱۹۳۴ء
اس لئے محروم رہ جاتے ہیں کہ وہ ماحول پیدا نہیں کر سکتے۔ وہ صرف یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے
جب کہا کہ قربانی کریں گے تو کرلیں گے حالانکہ یہ صحیح نہیں۔
ماحول کی ایک مثال میں پیش کرتا ہوں۔ ایک شخص کی آمدنی دس روپے ہے وہ پانچ
روپے میں گزارہ کرتا ہے اور پانچ روپے کی قربانی کر سکتا ہے لیکن اگر وہ شادی کرے تو دس
روپے ہی صرف ہو جائیں گے۔ اس صورت میں ممکن ہے وہ ایک آدھ روپیہ تو بچا سکے مگر یہ
نہیں کہ پانچ کی ہی قربانی کر سکے۔ پس قربانی حالات کے مطابق ہوتی ہے۔ جب قربانی کیلئے چیز
ہی پاس نہ ہو تو قربانی کہاں سے دے گا۔ اسلام نے یہ جائز نہیں رکھا کہ انسان شادی نہ کرے
یا اولاد پیدا نہ کرے یہ میں نے مثال دی ہے کہ انسان کی جتنی ذمہ داریاں زیادہ ہوں گی اتنی
ہی مالی قربانی وہ کم کر سکے گا۔ پس آپ لوگ کتنے بھی ارادے قربانی کے کریں جب تک ماحول
میں تغیر نہ ہوا انہیں پورا نہیں کر سکتے۔ مجھے ہزار ہا لوگوں نے لکھا۔ لکھا ہے کہ ہم قربانی کیلئے تیار
ہیں اور جنہوں نے نہیں لکھا وہ بھی اس انتظار میں ہیں کہ سکیم شائع ہوئے تو ہم بھی شامل
ہو جائیں گے۔ مگر میں بتاتا ہوں کہ کوئی قربانی کام نہیں دے سکتی جب تک اس کیلئے ماحول پیدا
نہ کیا جائے۔ یہ کہنا آسان ہے کہ ہمارا مال سلسلہ کا ہے مگر جب ہر شخص کو کچھ روپیہ کھانے پر
اور کچھ لباس پر اور کچھ مکان کی حفاظت یا کرایہ پر کچھ علاج پر خرچ کرنا پڑتا ہے اور پھر اس
کے پاس کچھ نہیں بچتا تو اس صورت میں اس کا یہ کہنا کیا معنی رکھتا ہے کہ میرا سب مال حاضر
ہے۔ اس قسم کی قربانی نہ قربانی پیش کرنے والے کو کوئی نفع دے سکتی ہے اور نہ سلسلہ کو ہی
اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سلسلہ اس کے ان الفاظ کو کہ میرا سب مال حاضر ہے کیا کرے
جبکہ سارے مال کے معنی صفر کے ہیں۔ جس شخص کی آمد سو روپیہ اور خرچ بھی سو روپیہ ہے،
وہ اس قربانی سے سلسلہ کو کوئی نفع نہیں پہنچا سکتا۔ جب تک کہ پہلے خرچ کو سو سے نوے پر
نہیں لے آتا تب بیشک اس کی قربانی کے معنی دس فیصدی قربانی کے ہوں گے۔ اس قسم کے
دعوے کردینا صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ کہنے والا بے سوچے سمجھے بات کرنے کا عادی ہے۔ وہ
پیش تو سب مال کرتا ہے لیکن یہ غور نہیں کرتا کہ اس کے پاس تو مال ہے ہی نہیں۔ ایک
شخص کی اگر ایک پیسہ کی بھی جائداد نہ ہو اور وہ یہ کہے کہ میری ساری جائداد حاضر ہے تو
اس سے اسلام کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بعض لوگ غلطی سے ایسی بات پیش تو کر دیتے ہیں مگر
یہ نہیں سوچتے کہ وہ کس حد تک قربانی کر سکتے ہیں۔ پس دیکھنے والی بات یہی ہے کہ قربانی کیلئے
خطبات محمود
۴۱۱
سال ۱۹۳۴ء
اپنے آپ کو پیش کرنے والے کس حد تک قربانی کر سکتے ہیں یا کس حد تک اپنے حالات میں
تبدیلی کر سکتے ہیں۔
اس
غرض جو شخص بغیر حالات کے تغیر کے کہتا ہے کہ میرا سب مال حاضر ہے۔ اگر تو وہ
بات کو سمجھتے ہوئے کہ میرے پاس تو دینے کو کچھ بھی نہیں، ایسا دعوی کرتا ہے تو وہ منافق
بیوقوف ہے۔ لیکن اگر وہ بغیر غور کئے اخلاص کے جوش میں یہ دعوی کرتا ہے تو وہ مخلص
بیوقوف ہے۔ اگر عقلمند ہوتا تو اسے سوچنا چاہیے تھا کہ اس کے مال کا کونسا حصہ ہے جس کی وہ
قربانی پیش کرتا ہے۔ جب تک وہ اپنے خرچ کو سو سے کم کرکے پچانوے نوے یا ساٹھ ستر پر
نہیں لے آتا وہ قربانی کر ہی کیا سکتا ہے۔ قربانی تو اسی صورت میں ہو سکتی ہے کہ ایسا شخص
اپنے اخراجات کو کم کرے اور پھر کہے کہ میں نے اپنے اخراجات میں یہ تغیرات کئے ہیں اور
ان سے یہ بچت ہوتی ہے جو آپ لے لیں۔ پس ضروری ہے کہ قربانی کرنے سے پیشتر اس
کیلئے ماحول پیدا کیا جائے اس کے بغیر قربانی کا دعوی کرنا ایک نادانی کا دعوی ہے یا منافقت۔ یاد
رکھو کہ یہ ماحول اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ نہ
ہوں۔ مرد اپنی جانوں پر عام طور پر پانچ دس فیصدی خرچ کرتے ہیں سوائے ان عیاش مردوں
کے جو عیاشی کرنے کیلئے زیادہ خرچ کرتے ہیں ورنہ کنبہ دار مرد عام طور پر اپنی ذات پر پانچ
دس فیصدی سے زیادہ خرچ نہیں کرتے اور باقی نوے پچانوے فیصدی عورتوں اور بچوں پر
خرچ ہوتا ہے اس لئے بھی کہ ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور اس لئے بھی کہ ان کے آرام
کا مرد زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ پس ان حالات میں مرد جو پہلے ہی پانچ یا دس یا زیادہ سے زیادہ
پندرہ میں فیصدی اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں اور جن کی آمدنی کا اتنی نوے فیصدی عورتوں اور
بچوں پر خرچ ہوتا ہے اگر قربانی کرنا بھی چاہیں تو کیا کر سکتے ہیں جب تک عورتیں اور بچے
ساتھ نہ دیں اور جب تک وہ یہ نہ کہیں کہ ہم ایسا ماحول پیدا کر دیتے ہیں کہ مرد قربانی
کر سکیں۔ پس تیسری اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ قربانی کیلئے پہلے ماحول پیدا کیا جائے اور
اس کیلئے ہمیں اپنے بیوی بچوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے یا نہیں۔ اگر وہ
ہمارے ساتھ قربانی کیلئے تیار نہیں ہیں تو قربانی کی گنجائش بہت کم ہے۔ مالی قربانی کی طرح جانی
قربانی کا بھی یہی حال ہے۔ جسم کو تکلیف پہنچانا کس طرح ہو سکتا ہے جب تک اس کیلئے عادت
نہ ڈالی جائے۔ جو مائیں اپنے بچوں کو وقت پر نہیں جگاتیں، وقت پر پڑھنے کیلئے نہیں بھیجتیں،
خطبات محمود
۳۱۲
سال ۱۹۳۴ء
وہ
ان کے کھانے پینے میں ایسی احتیاط نہیں کرتیں کہ وہ آرام طلب اور عیاش نہ ہو جائیں،
قربانی کیا کر سکتے ہیں۔ عادتیں جو بچپن میں پیدا ہو جائیں وہ نہیں چھوٹتیں۔ اس میں شک نہیں کہ
وہ بہت بڑے ایمان سے دب جاتی ہیں مگر جب ایمان میں ذرا بھی کمی آئے پھر عود کر آتی ہیں۔
پس جانی قربانی بھی اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک عورتیں اور بچے ہمارے ساتھ متحد نہ
ہوں۔ جب تک مائیں متحد نہیں ہوں گی تو وہ روز ایسے کام کریں گی جن سے بچوں میں سستی
اور غفلت پیدا ہو۔ پس جب تک مناسب ماحول پیدا نہ ہو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ ہماری مالی
قربانی سوائے کمزوروں کے موجودہ ماحول کے لحاظ سے انتہائی حد تک پہنچی ہوئی ہے اور جب
تک ماحول تبدیل نہ ہو اور بیوی بچوں کو ساتھ شامل نہ کیا جائے اس وقت تک مزید قربانیوں
کا دعویٰ پورا نہیں ہو سکتا۔ موجود حالات کے لحاظ سے اگر کوئی زیادہ سے زیادہ قربانی کرے گا تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مقروض ہو جائے گا اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس کا اثر اس کی
جائداد پر پڑے گا اور اس طرح جتنی قربانی وہ پہلے کرتا تھا وہ بھی کرنے کے قابل نہیں رہے
گا۔ ایسی قربانی کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی ایک ہاتھ والا انسان ایک طرف سے ہاتھ کاٹ کر
دوسری طرف لگانا چاہے۔ دوسری طرف ہاتھ تو کیا لگے گا دوسرا ہاتھ بھی وہ کھو بیٹھے گا۔ پس اگر
ماحول کے بغیر قربانی کی جائے تو قربانی کرنے والا یقیناً مقروض ہو جائے گا اور اس کی جائداد پر
اثر پڑ کر اور کم ہو جائے گی اور اس طرح یہ قربانی سلسلہ کیلئے مفید ہونے کی بجائے مضر ہوگی۔
مزید قربانیوں کیلئے ماحول پیدا کرنے کے واسطے ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمارا روپیہ خرچ کہاں ہوتا
ہے۔ جو پیسہ ہم خرچ کرتے ہیں، اس میں سے ایک حصہ جائداد کی حفاظت کیلئے بھی صرف
ہوتا ہے، تجارت اور زمینداری کی مضبوطی کیلئے بھی ہوتا ہے، صدقات اور چندوں پر بھی
خرچ ہوتا ہے اور یہ سب خرچ مال کو کم کرنے کا نہیں بلکہ بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔ پس ان
اخراجات کو چھوڑ کر جب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا باقی آمد کن کن مدات میں خرچ کرتی ہے تو
اس کی موٹی موٹی آٹھ مدات معلوم ہوتی ہیں۔
اول غذاء ہر انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے ہر شخص کھانا کھانے پر مجبور ہے اللہ تعالیٰ
نے انسان کو پیدا ہی ایسا کیا ہے اور کھانے پینے کا حکم دیا ہے۔ جو شخص نہ کھائے گا وہ سلسلہ کو
فائدہ نہیں پہنچا سکتا بلکہ مرجائے گا اس لئے یہ خرچ بہرحال قائم رہنا ہے۔
دوسرے لباس کا خرچ ہے۔ اس کے متعلق بھی خدا تعالی کا حکم ہے کہ لباس پہنو اور
خطبات محمود
۱۳
سال ۱۹۳۴ء
ننگے نہ رہو۔
تیسرے عورتوں کے زیورات پر خرچ ہوتا ہے یہ ضروری نہیں مگر ساری دنیا میں
ہو رہا ہے۔
چوتھے بیماریوں کے علاج وغیرہ پر خرچ ہوتا ہے اور یہ بھی قریباً ہر شخص کو کرنا پڑتا
ہے۔ شاید ہی کوئی ایسا آدمی ہو جو کبھی بیمار نہ ہوا ہو وگرنہ ہر شخص بیمار بھی ہوتا ہے اور
ڈاکٹروں کی فیسوں اور دوائیوں وغیرہ کا خرچ کرنا پڑتا ہے۔
پانچویں آج کل بڑا خرچ تماشوں وغیرہ پر ہوتا ہے اور یہ خرچ شہروں وغیرہ میں
خصوصیت سے زیادہ ہوتا ہے۔ طالب علم ہفتہ میں ایک دو بار ضرور سینما دیکھتے ہیں اور ایک
کافی تعداد ان کی دو روپیہ ماہوار کے قریب اس پر ضرور خرچ کر دیتی ہے حالانکہ چندہ
آٹھ آنے ماہوار بھی نہیں دے سکتے۔ تھیٹر سرکس اور دوسرے تماشے وغیرہ اتنے ہیں کہ ان
کار گننا بھی مشکل ہے۔ پھر بعض دفعہ کرکٹ اور فٹبال وغیرہ کے میچ ہوتے ہیں ان پر بھی ٹکٹ
ہوتا ہے پھر گھوڑ دوڑیں ہیں۔ ہمارے ملک میں گو اس کا رواج کم ہے مگر پھر بھی یہ ایک خرچ
ہے۔ غرض تماشوں کا خرچ بھی آج کل کافی ہو جاتا ہے۔ لاہور میں سترہ اٹھارہ سینما ہیں۔ روزانہ
دو کھیل ہوتے ہیں اور اس طرح ۳۵-۳۶ سمجھو۔ اگر فی شو دو سو آدمی بھی سمجھا جائے گو اس
سے زیادہ ہوتے ہیں تب بھی سات ہزار نے روزانہ تماشا دیکھا اور ٹکٹ کی قیمت اگر ایک
روپیہ بھی اوسط رکھ لی جائے تو گویا سات ہزار روپیہ روزانہ سینما پر خرچ ہوتا ہے۔ یہ اندازہ
میرے نزدیک بہت کم کر کے لگایا گیا ہے مگر اس کے مطابق بھی سوا دو لاکھ روپیہ ماہوار اور
پچیس لاکھ روپیہ سالانہ سینما ۔ سینما پر خرچ ہوتا ہے۔ دوسرے تماشے وغیرہ بھی شامل کر لئے جائیں تو
ان اخراجات کا اندازہ پچاس لاکھ بھی کم ہے۔ یہ رقم صرف لاہور کی ہے اور پنجاب بھر میں
ڈیڑھ دو کروڑ روپیہ سے کم خرچ نہ بنے گا۔ اگر دیہات کی کھیلیں بھی شامل کرلی جائیں تو
چونکہ دیہاتی آبادی زیادہ ہوتی ہے پنجاب میں یہ خرچ تین کروڑ کے قریب پہنچ جاتا ہے اور
یورپ میں تو یہ خرچ بہت ہی زیادہ ہے۔ انگلستان کی آبادی چار کروڑ ہے مگر اندازہ کیا گیا ہے
کہ ایک سال میں وہاں سینما پر چار کروڑ پاؤنڈ خرچ ہوا ۔ اگر اس کے ساتھ دوسرے تماشوں
اور گھوڑ دوڑوں وغیرہ کو شامل کر لیا جائے تو خرچ اس سے دوگنے سے کم نہ ہو گا۔ گویا اندازہ
ایک ارب میں کروڑ روپیہ یا تیں روپیہ فی کس سالانہ یا اڑھائی روپیہ فی کس ماہوار اور
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
ہمارے ملک میں اوسط تین پیسے فی کس روزانہ آمد ہے۔ یعنی ڈیڑھ روپیہ فی کس ماہوار ۔ جس
میں سے تمام اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ مگر انگلستان میں اڑھائی روپیہ فی کس ہر مہینہ
میں تماشوں پر خرچ ہوتا ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کتنا بڑا خرچ ہے اور یہ آمدنی پر
بہت بڑا بوجھ ہے۔
چھٹا خرچ شادی بیاہ کا ہے۔ اس میں بھی بڑا خرچ ہوتا ہے۔ یہاں قادیان میں میں نے
دیکھا ہے کہ ولیمہ کا مرض بہت ترقی کرتا جاتا ہے۔ رسول کریم ال کے زمانہ میں بھی ولیمہ
کی دعوتیں ہوتی تھیں مگر بہت محدود رسول کریم ال کے زمانہ میں بڑے سے بڑا ولیمہ
بھی اتنا نہیں ہوا ہوگا جتنے ہمارے ہاں چھوٹے ہوتے ہیں۔ اور وہ اس میں شاید میری نقل
کرتے ہیں حالانکہ میرے تعلقات ساری جماعت کے ساتھ باپ بیٹے کے سے ہیں اور ایسے
موقع پر ہر خاندان کے ساتھ مجھے محبت کا تعلق ظاہر کرنا پڑتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ اس
قدر کثرت کے ساتھ لوگوں کو بلا لینے کے باوجود بھی مجھ پر شکوہ ہوتا ہے کہ ہمیں نہیں بلایا گیا۔
اور اب تو مجھے بھی یہ تعداد تھوڑی کرنی پڑے گی۔ پس اگر کنچنیوں اور ڈوموں کا مرض گیا
ہے تو اس کی جگہ ولیموں نے لے لی ہے حالانکہ ولیمہ پر دس پندرہ دوستوں کو بلالینا کافی ہوتا
ہے۔ یا جیسا کہ سنت ہے ایک بکرا ذبح کیا شور با پکایا اور خاندان کے لوگوں میں بانٹ دیا۔ پھر میں
نے دیکھا ہے کہ اب تک یہ مرض بھی چلا جا رہا ہے کہ لڑکی والے یہ پوچھتے ہیں، زیور کیا
دوگے اور ایسا کہتے ہوئے انہیں شرم نہیں آتی۔ کوئی شخص اپنی طرف سے جس قدر چاہے
دے۔ لیکن لڑکی والوں کی طرف سے ایسی بات کا کہا جانا لڑکی کو فروخت کرنے کے مترادف
ہے۔ پھر مہر بھی حد سے زیادہ مقرر کئے جاتے ہیں۔ ہمارے گھروں میں عام طور پر ایک ہزار
روپیہ مہر ہوتا ہے بعض زیادہ بھی ہیں۔ زیادہ ان حالتوں میں ہیں جن میں عورتوں کو شرعی حصہ
نہیں مل سکتا وہاں مہر اتنا ہے کہ وہ کمی پوری ہو جائے مگر یہاں میں نے دیکھا ہے کہ معمولی
معمولی آدمی دس دس اور پانچ پانچ ہزار مہر مقرر کرتے ہیں حالانکہ ان کی جائدادیں اور آمدنیاں
بہت ہی کم ہوتی ہیں۔ باہر سے ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ قادیان کے ایک آدمی نے مجھے
کہا ہے کہ آپ کے گھروں میں دس پندرہ ہزار مہر مقرر کیا جاتا ہے حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔
بہر حال مہر حیثیت کے مطابق ہونا ضروری ہے۔
ساتواں خرچ آرائش و زیبائش مکانات پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص خود سادہ ہی رہنا
خطبات محمود
لدام
سال ۶۱۹۳۴
چاہے تو بھی دوسروں کیلئے اس کو ایسا خرچ کرنا پڑتا ہے۔ میں خود زمین پر بیٹھنے کا عادی ہوں اور
زمین پر بیٹھ کر ہی کام کرتا ہوں سوائے اس کے کہ جلدی میں کوئی خط لکھنا ہو۔ پیڈ میز پر پڑا
ہو اور وہیں بیٹھ کر لکھ دوں۔ وگرنہ عام طور پر میں زمین پر بیٹھتا ہوں مگر مجھے کاؤچ وغیرہ بھی
رکھنے پڑتے ہیں کیونکہ میرے پاس انگریز بھی آجاتے ہیں اور ایسے ہندوستانی بھی جو کوٹ
پتلون پہنتے ہیں تو یہ بھی ایک خرچ ہے جو پہلے نہیں تھا اور اس پر بھی کافی رقم صرف ہو جاتی
ہے۔
سے
آٹھواں خرچ تعلیم کا ہے۔ تعلیم بہت گراں ہو گئی ہے۔ پہلے زمانہ میں مدارس کچھ نہیں
لیتے تھے وہ مفت پڑھاتے تھے اور آسودہ حال لوگ ان کی خدمت کر دیتے تھے۔ کتابیں بھی
مدرسہ کی ہوتی تھیں جو طالب علم تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد دوسروں کیلئے وہیں چھوڑ
آتے تھے۔ طالب علموں کے کھانے پینے کا خرچ عام طور پر شہر والے برداشت کر لیتے تھے اور
بہت ہی کم ایسے طالب علم ہوتے تھے جنہیں اپنا انتظام کرنا پڑتا۔ رہائش کیلئے مساجد کے ساتھ
کو ٹھڑیاں وغیرہ بنی ہوتی تھیں۔ مگر آج کل تعلیم بہت گراں ہے، کالج میں لڑکا جاتا ہے تو چالیس
لے کر ڈیڑھ سو تک ماہوار اس یہ اس پر خرچ کرنا پڑتا ہے، بعض کالجوں کے خرچ زیادہ ہوتے
ہیں، پھر بعض زیادہ تعلیموں پر زیادہ خرچ آتا ہے۔ مثلاً میڈیکل اور سائنس کی تعلیم پر بہت
خرچ ہوتا ہے۔ بعض کالجوں کی فیسیں زیادہ ہوتی ہیں اور اس طرح چالیس سے لے کر ڈیڑھ سو
تک خرچ ہوتا ہے۔ یہ ہندوستان کے عام کالجوں کے حالات ہیں۔ بعض کالجوں کے اور بھی
زیادہ خرچ ہوتے ہیں اور یورپ میں تو تین سو سے لے کر پانچ سو روپیہ تک ماہوار خرچ ہوتا
ہے لیکن نوکریوں کا یہ حال ہے کہ آخری عمر میں پہنچ کر شاید پانچ سو روپے تنخواہ مل سکے۔ تو
تعلیم بھی آج کل بہت گراں ہے۔ ان اخراجات کی موجودگی میں اگر ہم یہ کہیں کہ ہمارا سب
کچھ سلسلہ کیلئے قربان ہے تو اس کا کیا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ جو شخص عملاً کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے اس
کا زبانی دعوی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ میں نے جب بھی وقف کی تحریک کی ہے تو میں نے
دیکھا ہے چند آدمی ضرور اپنے نام پیش کر دیتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ان سے کوئی فائدہ
نہیں اٹھایا جاسکتا۔ پس ایسی قربانی کا دعوی کرنا جسے کرنے والا نہ خود کر سکے اور نہ میں اس سے
کوئی فائدہ اٹھا سکوں وہی بات ہے کہ سو گز واروں ایک گز نہ پھاڑوں" پس اگر جماعت
قربانی کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ماحول تیار کرے اور یہ بچوں اور
خطبات محمود
۴۱۶
سال ۱۹۳۴ء
عورتوں کو ساتھ ملائے بغیر نہیں ہو سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے کہا تھا کہ مسجد کے پہلو میں جو
جگہ عورتوں کیلئے پہلے ہوتی تھی آج وہ ان کیلئے پھر تیار کر دی جائے تا وہ سُن لیں کہ سلسلہ کو
قربانیوں کیلئے ان کی امداد کی کس قدر ضرورت ہے۔ اگر قربانیاں نہ کر سکنے کی وجہ سے سلسلہ کی
ترقی میں روک پیدا ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری عورتوں پر ہے۔ بیسیوں مرد ایسے ہیں جن
میں سے میں بھی ایک ہوں کہ عورتوں اور بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے بعد جیب
بالکل خالی ہو جاتی ہے اور حالت گر زرمے طلبی سخن دریں است" کی مصداق ہو جاتی ہے وہ
اگر قربانی کا ارادہ بھی کریں تو کچھ نہیں کر سکتے۔ کیونکہ ان کے پاس ہوتا ہی کچھ نہیں۔ عام طور
پر زیادہ خرچ عورتوں اور بچوں کا ہی ہے۔ سوائے کسی ایسے بخیل کے جو ان کو بھوکا رکھتا ہو یا
رم
ان کو آرام پہنچانے کا خیال نہیں رکھتا اور ایسے شخص سے ہم کیا امید رکھ سکتے ہیں۔
پس ہم قربانی کیلئے اس بات کے سخت محتاج ہیں کہ عورتیں ہمارا ساتھ دیں وگرنہ ہماری
قربانی لفظی قربانی رہ جائے گی اس لئے میں عورتوں کو خصوصیت کے ساتھ توجہ دلاتا ہوں کہ
وہ قربانیوں کی طرف توجہ کریں اور ان امور میں جو میں آگے بیان کروں گا مردوں کا ہاتھ
بٹائیں۔ ان کے تعاون کے بغیر جو شخص قربانی کرنا چاہے گا وہ زبردستی ان کے اخراجات کو کم
کرے گا اور اس طرح ایک تو وہ ثواب سے محروم رہ جائیں گی اور دوسرے گھر میں فساد رہے
گا۔ ہماری مستورات کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ان سے پہلے ایسی مستورات گزری ہیں جنہوں نے
ایسی ایسی قربانیاں کیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ حضرت عائشہ " ہی کے متعلق لکھا ہے کہ وہ
بہت صدقات کرتی تھیں اور اس وجہ سے ایک دفعہ ان کے بھانجے سے غلطی ہوئی اور اس
نے کہا کہ ہماری خالہ یونہی روپیہ اڑا دیتی ہیں اور وارثوں کا کوئی خیال نہیں رکھتیں حالانکہ
انکے بھی حقوق شریعت نے رکھے ہیں۔ حضرت عائشہ " نے جب یہ سنا تو ان کو بہت افسوس
ہوا اور انہوں نے قسم کھائی کہ اس سے کبھی بات نہ کروں گی اور اگر کروں تو مجھ پر غلاموں کا
آزاد کرنا فرض ہوگا۔ لوگوں نے اسے ملامت کی کہ تم نے ایسا کیوں کہا ہے، معافی مانگو۔ وہ
معافی مانگنے گئے مگر حضرت عائشہ نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہوئی ہے اس لئے ہرگز بات نہ
کروں گی۔ صحابہ نے یہ کیا کہ کئی آدمی اکٹھے ہو کر حضرت عائشہ " کے دروازے پر گئے اور ان
کے بھانجے کو بھی ساتھ لے گئے اور اس طرح اجازت مانگی کہ کیا ہم اندر آجائیں اور اسے
سکھا دیا کہ جاکر اپنی خالہ سے لیٹ جانا۔ حضرت عائشہ نے اجازت دے دی اور کہا آجاؤ ۔ وہ
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
اندر داخل ہو گئے اور ان کے ساتھ ہی وہ بھانجا بھی چلا گیا اور جاکر خالہ سے لیٹ گیا۔ معافی
مانگی حضرت عائشہ " نے معاف کر دیا مگر فرمایا کہ میں نے غلاموں کی آزادی کا وعدہ کیا تھا اور
کوئی حد نہ مقرر کی تھی۔ اب مجھے ساری عمر ہی غلام آزاد کرنے پڑیں گے۔ چنانچہ آپ ساری
عمر خرید خرید کر غلاموں کو آزاد کرتی رہیں کیونکہ آپ کو ہمیشہ شک رہا کہ شاید میرا عہد پورا
ہوا یا نہیں ہے ۔ ماں کیلئے سب سے بڑی قربانی بچے کی ہوتی ہے مگر اس کیلئے بھی ایک عورت
کی مثال پیش کرتا ہوں جو پہلے شدید کافرہ تھی۔ ایرانیوں کے ساتھ ایک جنگ میں مسلمانوں کو
سخت شکست ہوئی وہ اس کا ازالہ کرنے کیلئے پھر جمع ہوئے مگر پھر بھی ایرانی بوجہ کثرت تعداد
اور فراوانی اسباب کے غالب ہوتے نظر آرہے تھے۔ ہاتھیوں کے ریلے کا مقابلہ بھی ان سے
مشکل سے ہوتا تھا۔ چنانچہ آخری دن کی جنگ میں بہت سے صحابہ مارے گئے تھے۔ آخر
مسلمانوں نے مشورہ کیا کہ اگلے روز آخری اور فیصلہ کن جنگ کی جائے۔
خنساء نام ایک عورت جو بڑی شاعرہ اور ادیب گزری ہے ان کے چار بیٹے تھے انہوں
نے اپنے چاروں بیٹوں کو بلایا اور کہا کہ میرے بچو! میرے تم پر بہت سے حقوق ہیں، تمہارا
باپ جواری تھا، میں نے چار دفعہ اپنے بھائی سے جائداد تقسیم کراکر اسے دی مگر اس نے
چاروں دفعہ جوئے میں برباد کر دی گویا نہ صرف یہ کہ اس کی اپنی جائداد کوئی نہ تھی بلکہ اس
نے میرے بھائی کی جائداد کو بھی لٹادیا مگر اس کے باوجود اس کی موت کے بعد میں نے اپنی
عصمت کی حفاظت کی اور اس کے خاندان کو بٹہ نہیں لگایا اور بڑی محنت سے تمہاری پرورش
کی۔ آج اس حق کو یاد کرا کر میں تم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ تم یا تو جنگ میں فتح حاصل
کرکے آنا اور یا مارے جانا۔ ناکامی کی حالت میں مجھے واپس آکر منہ نہ دکھانا وگرنہ میں اپنا یہ
حق تمہیں نہ بخشوں گی ھے - اس جنگ کی تفاصیل ایسی ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے گویا ہر
مسلمان اپنی جان کو میدانِ جنگ میں اس طرح پھینک رہا تھا جس طرح کھیل کے میدان میں
فٹ بال پھینکا جاتا ہے۔ عین دوپہر کے وقت جب معرکہ جنگ نہایت شدت سے ہو رہا تھا خنساء
آئیں، انہوں نے دیکھا کہ اس معرکہ سے بہادروں کا زندہ واپس آنا مشکل ہے انہوں نے
اس وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کی کہ اے خدا! میں نے اپنے بچے دین کیلئے قربان کر دیئے ہیں، اب
تو ہی ان کی حفاظت کرنے والا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ جنگ میں فتح ہو گئی اور ان
کے بچے بھی زندہ واپس آگئے۔ اسی طرح ہندہ کی مثال ہے۔ اس نے اور اس کے خاوند
خطبات محمود
لدا
سال ۱۹۳۴ء
ابوسفیان نے ہیں سال تک رسول کریم ال سے جنگ کی اور فتح مکہ پر مسلمان ہوئے۔
رسول کریم اللہ کے ساتھ پہلے وہ اس قدر شدید بغض رکھتی تھی کہ جنگ اُحد میں حضرت
حمزہ کی شہادت کے بعد اس نے ان کے ناک اور کان کٹوائے تھے اور بعض روایات میں ہے
کہ ان کا کلیجہ نکال کر چبایا تھا۔ اُحد کی جنگ میں جب حضرت حمزہ شہید ہوئے تھے اس جنگ
میں مسلمانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا اور اس طرح مسلمان شہداء کی لاشیں کفار کے رحم پر تھیں۔ اس
وقت ہندہ نے اس وجہ سے کہ حضرت حمزہ نے ایک خاص آدمی کو مارا تھا ان کی لاش کا مثلہ
کروایا۔ تو وہ ایسی خطرناک دشمن تھیں مگر فتح مکہ کے بعد وہ اور ان کے خاوند ابوسفیان بھی
ایمان لے آئے اور ان کے لڑکے حضرت معاویہ بھی۔ ایک جنگ کے موقع پر ہر قل کی فوجوں
کے ساتھ سخت معرکہ درپیش تھا۔ مسلمانوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزار تھی اور دشمن
کی دس لاکھ بھی بعض نے لکھی ہے اور تین چار لاکھ تو مسیحی مؤرخین نے بھی بیان کی ہے
گویا ان کی تعداد مسلمانوں سے کم سے کم پانچ چھ گنا تھی۔ ایک دفعہ دشمن کی طرف سے ایسا
سخت ریلا ہوا کہ مسلمانوں کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ -1- ہندہ نے جو اپنے خیمہ میں تھیں، جب غبار اڑتے
دیکھا تو کسی سے پوچھا کہ یہ کیسا غبار ہے۔ اس نے بتایا کہ مسلمانوں کو شکست ہو گئی ہے اور وہ
پسپا ہو رہے ہیں۔ ہندہ نے عورتوں سے کہا کہ اگر مردوں نے شکست کھائی ہے اور اسلام کے
نام کو بٹہ لگایا ہے آؤ ہم مقابلہ کریں۔ عورتوں نے ان سے دریافت کیا کہ ہم کس طرح مقابلہ
کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے گھوڑوں کو ڈنڈے ماریں گی اور کہیں گی کہ تم
نے پیٹھ دکھائی ہے تو اب ہم آگے جاتی ہیں۔ اس وقت ابوسفیان اور دوسرے صحابہ واپس
آرہے تھے کیونکہ ریلا بہت سخت تھا انہیں دیکھ کر ہندہ آگے آئیں اور ان کے گھوڑوں کو
ڈنڈے مارنے شروع کئے اور ابو سفیان سے کہا کہ تم تو کفر کی حالت میں بھی اپنی بہادری کی
بہت شیخیاں مارا کرتے تھے مگر اب مسلمان ہو کر اس قدر بزدلی دکھا رہے ہو حالانکہ اسلام میں
تو شہادت کی موت زنا زندگی ہے۔ اس پر ابوسفیان نے مسلمانوں سے کہا کہ واپس چلو، ہندہ کے
ڈنڈے دشمن کی تلوار سے زیادہ سخت ہیں ہے ۔ چنانچہ مسلمانوں نے پھر حملہ کیا اور خدا تعالٰی
نے ان کو فتح دی۔
تو مسلمان عورتوں کی زندگیوں میں قربانی کے ایسے شاندار نمونے ملتے ہیں جن سے بڑھ
کر نمونہ پیش نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح مردوں نے بھی بے شمار قربانیاں کی ہیں۔ احد کی جنگ
خطبات محمود
۴۱۹
سال ۱۹۳۴ء
میں بہت سے مسلمان شہید ہو گئے تھے۔ ایک زخمی صحابی کا قول کتنا پیارا اور دردناک ہے اور
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سمجھتے تھے کہ قربانی کے کیا معنی ہیں۔ جب رسول کریم ا
محفوظ ہو گئے اور کفار بھاگ گئے تو مسلمانوں نے لاشوں کا معائنہ کیا کہ دیکھیں کون کون شہید
ہوا ہے ایک انصاری اپنے کسی رشتہ دار کی تلاش میں تھے کہ انہوں نے دیکھا۔ ایک صحابی ہے
زخمی پڑے ہیں اور ان کی ٹانگیں کئی ہوتی ہیں وہ اس کے پاس پہنچے اور کہا بھائی تمہاری حالت
خطرناک ہے۔ اپنے متعلقین کو کوئی پیغام دینا ہو تو دے دو۔ انہوں نے کہا ہاں میں منتظر ہی تھا
کہ کوئی اس طرف آئے تو میں اسے پیغام دوں میرا رشتہ داروں کو یہ پیغام ہے کہ اے عزیزو!
ہم نے جب تک زندہ تھے رسول کریم اس کی جو ہمارے پاس خدا تعالیٰ کی ایک امانت ہیں،
اپنی جانوں سے حفاظت کی۔ اب ہم جاتے ہیں اور یہ امانت تمہارے سپرد ہے تمہارا فرض ہے
کہ اپنے مال و جان سے اس کی حفاظت کرو ہے - اس کے سوا نہ کسی کو سلام دیا نہ کوئی پیغام
بلکہ میں کہا کہ میرے رشتہ داروں سے کہنا کہ جس رستہ سے میں آیا ہوں اس سے تم بھی آؤ۔
تو یہ قربانیاں ہیں جو صحابہ کرام نے کیں۔ مگر ان کے باوجود رسول کریم اللہ فرماتے ہیں کہ
اے دوستو! ان قربانیوں کو کچھ نہ سمجھو تم سے پہلے کچھ لوگ گزرے ہیں جن کو آروں سے
چیرا گیا اور جن کو آگ میں جلایا گیا محض اس وجہ سے کہ وہ خدا پر کیوں ایمان لائے 22
تمہاری قربانیاں ان کے مقابلہ میں کچھ حقیقت نہیں رکھتیں۔ اصل بات یہ ہے کہ قربانی کرنا
مشکل نہیں ایمان لانا مشکل ہے۔ جس کے دل میں ایمان پیدا ہو جائے اس کیلئے کوئی بھی قربانی
مشکل نہیں ہوتی۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ جن مردوں کے دلوں میں ایمان ہے وہ عورتوں
کی اور جن عورتوں کے دلوں میں ایمان ہے وہ مردوں کی اور جن بچوں کے دلوں میں ایمان
ہے وہ اپنے ماں باپ کی مدد کریں گے اور آئندہ قربانیوں کے بارہ میں ایک دوسرے کے ساتھ
تعاون کریں گے۔ قربانیوں کیلئے نیا ماحول پیدا کرنے کیلئے میں جو باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں ان
میں سے میں پہلے علاج کو لیتا ہوں۔ شریعت کا حکم ہے کہ بیمار کا علاج کرانا چاہیے۔ اس لئے میں
یہ تو نہیں کہتا کہ علاج کرانا بند کر دیا جائے۔ مگر اس سلسلہ میں ڈاکٹروں سے ایک بات کہنا چاہتا
ہوں۔ آج کل ڈاکٹروں میں عام مرض ہے کہ وہ کبھی خیال نہیں کرتے کہ جو دوائی وہ لکھ
رہے ہیں، اس کی قیمت اور اس کے فائدہ میں نسبت کیا ہے۔ ایک اشتہار ان کے پاس آتا
ہے کہ فلاں دوائی کلیجی کے خون سے تیار کی گئی ہے اور جگر کیلئے بہت مفید ہے اور وہ محض
خطبات محمود
۴۲۰
سال ۱۹۳۴ء
تجربہ کیلئے کسی مریض کو وہ لکھ دیں گے حالانکہ اس کی قیمت دس بارہ روپے ہوگی۔ مجھے خوب
یاد ہے آج سے پچیس سال پہلے ڈاکٹری نسخہ کی قیمت دو تین آنہ سے زیادہ نہیں ہوتی تھی اور
آج کل جو قیمتی ادویات ڈاکٹر لکھ دیتے ہیں ان کے بغیر ہی مریض صحت یاب ہو جاتے تھے۔
میں نے خود حضرت خلیفہ المسیح الاوّل سے سنا ہے کہ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کا علاج
پیسہ دھیلا یا دمڑی سے نہ ہو سکتا ہو۔ آپ ایک بزرگ صوفی کا ذکر کرتے تھے جنہوں نے اس
موضوع پر ایک کتاب لکھی ہے کہ انسانی بیماریوں کا علاج انسان کے جسم کے اندر ہی موجود
ہے۔ بعض بیماریوں کا علاج بال ہیں اور بعض کا علاج کان کی میل ہی ہے۔ آنکھ کی بعض
بیماریوں میں کان کی میل بہت فائدہ دیتی ہے۔ لیکن آج کل ڈاکٹر مریضوں کا بہت سا روپیہ
علاج پر خرچ کراتے ہیں اور ہر گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار ضرور ہوتا ہے۔ بعض گھروں میں کئی
کئی مریض ہوتے ہیں ڈاکٹر نسخے پر نسخے لکھتے ہیں اور ان پر اس قدر روپیہ خرچ آتا ہے کہ
بعض لوگوں نے مجھے بتلایا ہے کہ ان کی آمد کا چوتھائی حصہ علاج پر صرف ہو جاتا ہے۔ بعض
غریب لوگوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ ہم بیماری کی وجہ سے اتنے سو روپیہ کے مقروض ہوگئے
ہیں حالانکہ دس پیسہ میں اس بیماری کا علاج ہو سکتا تھا۔ پس ڈاکٹر اس بات کا عہد کرلیں کہ وہ
اپنا سارا زور لگائیں گے کہ روپوں کا کام پیسوں میں ہو اور جب تک وہ یہ نہ سمجھیں کہ بغیر
قیمتی دوا کے جان کے نقصان کا احتمال ہے اس وقت تک قیمتی ادویات پر خرچ نہ کروائیں گے۔
مثلاً بعض ٹیکے ایسے ہیں جو بعض بیماریوں میں بہت مفید ہوتے ہیں اور ان کے بغیر چارہ نہیں
ہوتا۔ میں ان ان کی ممانعت نہیں کرتا اور وہ مہنگے بھی نہیں ہوتے۔ میرا مطلب ایسی دوائیوں
ہے جو آئے دن پیٹنٹ ہو رہی ہیں بڑی قیمتیں ان کی ہیں حالانکہ وہ چیزیں سستے داموں اپنے
ہاں تیار کی جاسکتی ہیں یا پھر ان کی ضرورت ہی نہیں ہے اس طرح سے ملک کا اور ہماری
جماعت کا روپیہ بے فائدہ باہر جاتا ہے اور قوم میں قربانی کی روح کم ہوتی ہے۔ یورپ میں یہ
روپیہ عیاشیوں میں صرف ہوتا ہے اگر ہماری جماعت کے ڈاکٹر یہ عہد کرلیں کہ علاج میں
ایسے غیر ضروری مصارف نہیں ہونے دیں گے اور جماعت کے لوگ یہ کوشش کریں کہ اپنے
طبیبیوں سے ہی علاج کرائیں گے تو پچاس ہزار روپیہ سالانہ کی بچت ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں
سرکاری رپورٹ کے مطابق ہماری تعداد ۵۶ ہزار ہے مگر ہم اسے صحیح نہیں سمجھتے۔ اُس وقت
بھی جبکہ یہ مردم شماری ہوئی ہم اپنی تعداد ڈیڑھ دو لاکھ سمجھتے تھے اور اب تو اس سے بہت
خطبات محمود
۲۱
سال ۶۱۹۳۳
زیادہ ہے۔ اگر بفرض محال سارے ملک میں اپنی تعداد چار لاکھ بھی سمجھ لیں اور دو آنہ فی کس
علاج کی اوسط رکھ لیں پھر اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ دیہات میں عام طور پر لوگ علاج
نہیں کراتے اگر اس تعداد کا دسواں بیسواں حصہ بھی لے لیا جائے تو باقاعدہ علاج کرانے
والوں کی تعداد میں ہزار بن جاتی ہے اور جس طرز پر یہ علاج ہوتا ہے اس پر اڑھائی روپیہ
سالانہ کی اوسط بھی رکھی جائے تو یہ خرچ پچاس ہزار ہو جاتا ہے۔ میں نے اپنے گھروں میں
دیکھا ہے کہ اوسطاً پچیس روپیہ ماہوار دوائیوں کا خرچ پڑ جاتا ہے۔ جس نئے طبیب سے مشورہ
کیا اس نے دس میں روپیہ کا نسخہ لکھ دیا۔ اس طرح مختلف نسخہ جات پر قریباً پچیس روپیہ
ماہوار خرچ ہو جاتا ہے۔ علاوہ ان دوائیوں کے جو ہسپتال سے آتی ہیں اور علاوہ ان کے جو میں
نے خود منگوا کر اپنے گھر میں گھر کے استعمال کیلئے یا غرباء کے استعمال کیلئے رکھی ہوتی ہیں۔ تو
تماشوں کے خرچ کی طرح علاج کا خرچ بھی اتنا بار گراں ہے کہ یہ بھی ایک تماشا بنا ہوا ہے۔
لیکن اگر ڈاکٹر یہ عہد کرلیں کہ وہ اپنے دماغ پر زور دے کر ایسے نسخے لکھیں گے جو ستے
داموں تیار ہو۔ وسکیں اور قیمتی پیٹنٹ ادویہ استعمال کرا کے نئی نئی دوائیوں کے تجربوں پر ملک کا
روپیہ ضائع نہیں کرائیں گے تو یہ بار بہت حد تک ہلکا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سات مدات
اور ہیں جن میں سے اول غذا ہے۔ غذا میں کثرت اور تنوع اس قدر پایا جاتا ہے کہ اس پر
بہت خرچ ہو جاتا ہے۔ مسلمانوں میں تو کھانے کا اس قدر مرض ہے کہ جہاں بھی چند مسلمان
جمع ہوں وہاں کھانے پینے کا ضرور ذکر ہوگا۔ کوئی کہے گا یار فلاں چیز کھلاؤ۔ کوئی کہے گا یار! میں
تمہارے ہاں گیا تھا تم نے فلاں چیز نہیں کھلائی۔ ایک غریب دوست نے ایک دفعہ ایک اور
بھائی کی دعوت کی اور مجھے بھی اس دعوت میں بلایا۔ اس دعوت میں پلاؤ نہ تھا جو صاحب مدعو
تھے انہوں نے ہنس کر کہا کہ میری تو سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی کہ پلاؤ کے بغیر بھی کوئی
دعوت ہو سکتی ہے۔
آسودہ حال لوگوں میں تو تنوع بہت ہی زیادہ پایا جاتا ہے اور میرے زیادہ تر مخاطب آسودہ
حال لوگ ہی ہیں غرباء کو تو روکھی سوکھی روٹی بمشکل ملتی ہے۔ کھانے کے متعلق دیہاتیوں کی
ذہنیت کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ کسی شخص نے کہا کہ ملکہ معظمہ کیا کھاتی ہوں گی۔ تو
دوسرے نے کہا کہ ان کا کیا کہنا ہے۔ گڑ کی بھیلی اُٹھائی اور کھالی۔ پس میں یہ باتیں ان لوگوں
کیلئے کہہ رہا ہوں اور ان سے ہی قربانی کا مطالبہ کرتا ہوں جو آسودہ حال ہیں اور ایک سے
خطبات محمود
۴۲۲
سال ۱۹۳۴ء
زیادہ کھانے جن کے گھروں میں پکتے ہیں۔ ورنہ غرباء کی قربانی تو خدا تعالی کی طرف سے ہی
ہو چکی ہے۔ وہ کبھی روکھی سوکھی روٹی کھا لیتے ہیں، کبھی شکر یا گڑ سے ، کبھی پیاز سے اور کبھی
چٹنی سے اس لئے میرے مخاطب وہ نہیں بلکہ وہ ہیں جن کے گھروں میں اچھے اچھے کھانے
پکتے ہیں اور جو کثرت سے کھاتے ہیں یا جن کے کھانوں میں تنوع پایا جاتا ہے۔ ایسے لوگ مالی
یا جانی کسی قسم کی قربانی نہیں کر سکتے جب تک اپنے حالات میں تبدیلی نہ کریں۔ انہیں اگر سفر
پر جانا پڑے تو شکایت کرتے ہیں کہ کھانا اچھا نہیں ملتا، دودھ نہیں ملتا، مکھن اور ٹوسٹ نہیں
ملتے کیونکہ وہ اچھے اچھے کھانے کھانے کے عادی ہوتے ہیں اور تکلیف نہیں اٹھا سکتے۔ اسی
طرح لباس میں بھی زمیندار میرے مخاطب نہیں ان کا لباس پہلے ہی سادہ اور ضرورت کے
مطابق ہوتا ہے۔ بلکہ بعض اوقات ضرورت سے کم ہوتا ہے۔ وہ صرف لنگوٹی باندھ لیتے ہیں یا
اونچا تہہ بند جس سے بدن کا کچھ حصہ ننگا رہتا ہے۔ اور اس میں اگر کسی اصلاح کی ضرورت
ہے تو تو یہ کہ اسے بڑھایا جائے۔ شہری لباس میں لوگ بہت غلطیاں کرتے ہیں اور غلطی
بھی ضرورت سے زیادہ لباس پر خرچ کرتے ہیں۔ لباس کی غرض یہ ہے کہ عریانی نہ ہو اور
زینت ہو لیکن عام طور پر لباس کے بعض حصے زینت سے نکل کر فخر اور فیشن کی طرف چلے
گئے ہیں۔ مد نظر فیشن ہوتا ہے گرمی سردی سے حفاظت یا محض زینت مد نظر نہیں ہوتی۔ بہت
سے لوگ ان اغراض کیلئے نہیں بلکہ دکھانے کیلئے کپڑے بناتے ہیں۔ ان کی غرض یہ ہوتی ہے
کہ کسی کو یہ دکھائیں کہ تمہارے جیسا کوٹ ہم نے بھی بنالیا ہے۔
نہ ہو تو
زیور کلیے زیبائش کیلئے ہے اس میں بھی اصلاح ہو سکتی ہے۔ شادی بیاہ اور خوشی کے
مواقع پر بھی اخراجات میں ایسی اصلاح ہو سکتی ہے کہ نئے ماحول کے ماتحت اس سے فائدہ
اٹھایا جاسکتا ہے۔ تعلیم کے متعلق میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہو سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا سودا
ہے کہ جس سے بہر حال قوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔ مدرسوں کی فیسیں کالجوں اور بورڈنگوں کی فیسیں
اور اوزاروں یا آلات کی قیمت بہر حال خرچ کرنی پڑتی ہے اور اس میں کوئی نقصان نہیں یہ ایسا
ہی ہے جیسے کوئی شخص زمین خرید لے۔ ہاں طالب علموں کے کھانوں اور لباسوں میں اخراجات
کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ان باتوں کے بیان کرنے میں ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ اگر میں خالی
نصیحت کروں تو ہر کوئی یہی کہے گا کہ بہت اچھا مگر عمل بہت کم لوگ کر سکیں گے اور اگر
ضروری قرار دے دے دوں تو اس کا یہ نتیجہ ہو سکتا ہے کہ ایسی باتوں کو مستقل طور پر تمدن میں
خطبات محمود
۳۲۳
سال ۶۱۹۳۴
داخل کر دیا جائے۔ بعض صوفیاء نے خاص حالات کے ماتحت بعض شرطیں لگادیں مثلاً یہ کہ کفنی
پہن لو اور زیبائش کو ترک کردو۔ مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعد میں فتوحات بھی ہوئیں
بادشاہتیں بھی مل گئیں مگر وہ کفنی نہ گئی۔ اسی طرح بعض نے خاص حالات کے ماتحت اچھے
کھانے کھانے کی ممانعت کی مگر زمانے بدل گئے حالات میں تبدیلیاں ہو گئیں لیکن اس میں
تبدیلی نہ ہوئی اور اب تک ایسے لوگ ہیں کہ پلاؤ کھانے لگیں تو اس میں مٹی ڈال لیں گے۔
تو ایک طرف مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کوئی بدعت نہ پیدا ہو جائے اور دوسری طرف صراحتاً
نظر آتا ہے کہ اس کے بغیر ہم ایسی قربانیاں نہیں کر سکتے جو سلسلہ کی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔
کھانے پینے اور رہائش کیلئے اسلام نے تین اصول مقرر کئے ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ أَمَّا بِنِعْمَةِ
رَبِّكَ فَحَدِّثُ سے یعنی جوں جوں اللہ تعالٰی کی نعمت ملے اسے ظاہر کیا جائے۔ خدا تعالیٰ اگر مال
دیتا ہے تو جسم کے لباس سے اسے ظاہر کرے اور تحدیث نعمت کرے اس کے استعمال سے
اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرے۔ دوسری تیسری ہدایت یہ دی که كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا
یعنی کھاؤ پیو مگر اسراف نہ کرو۔ یعنی جب معلوم ہو کہ کھانا پینا حد سے آگے بڑھ گیا ہے تو
چھوڑ دو۔ یا یہ کہ جب زمانہ زیادہ قربانی کا مطالبہ کرے تو اس وقت فوراً اپنے خرچ میں کمی
کردو۔ اسراف بھی دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک شخص کی آمد ایک ہزار یا دو تین ہزار روپے
ماہوار ہے اس کے گھر میں اگر چار پانچ کھانے پکتے ہوں یا پندرہ میں روپے گز کا کپڑا وہ پہنتا
ہے یا آٹھ دس سوٹ تیار کرا لیتا ہے تو اس کے مالی حالات کے مطابق اسے ہم اسراف نہیں
کہہ سکتے لیکن اگر اس کے بیوی بچے بیمار ہو جائیں اور وہ ایسے ڈاکٹروں سے علاج کرائے جو
قیمتی ادویات استعمال کرائیں اور اس طرح ہزار میں سے نو سو روپیہ اس کا دوائیوں پر خرچ
ہو جائے لیکن کھانے اور پہننے میں پھر بھی وہ کوئی تبدیلی نہ کرے تو یہ اسراف ہوگا۔ پس اصل
یہ ہے کہ جب کوئی زمانہ ایسا آئے کہ مقابل پر دوسری ضروریات بڑھ جائیں تو اس وقت پہلی
جائز چیزیں بھی اسراف میں داخل ہو جائیں گی۔ اسلام ہر وقت ایک قسم کی قربانی کا مطالبہ نہیں
کرتا۔ اگر ایسا ہوتا تو حضرت ابوبکر " ایک خاص جنگ کے وقت اپنا سارا اور حضرت عمرؓ اپنا
آدھا مال نہ پیش کرتے۔ رسول کریم ال کے زمانہ میں بیسیوں جنگیں ہوئیں مگر حضرت
ابوبکر نے اپنا سارا اور حضرت عمر نے آدھا مال نہیں دیا۔ ایک جنگ کے موقع پر حضرت عمر
کو یہ خیال آیا کہ آج زیادہ قربانی کا موقع ہے ہے میں حضرت ابوبكر ابو سے بڑھ جاؤں گا اور اس
خطبات محمود
۴۲۴
سال ۱۹۳۴ء
خیال سے اپنا آدھا مال لے کر گئے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل حضرت ابوبکر"
نے آدھا مال بھی کبھی نہیں دیا تھا وگرنہ حضرت عمر کو یہ خیال کس طرح ہو سکتا تھا کہ اپنا
آدھا مال دے کر حضرت ابوبکر" سے بڑھ جاؤں گا لیکن حضرت ابوبکر اس موقع کی نزاکت کو
دیکھ کر اپنا سارا مال دینے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ چنانچہ جب وہ اپنا سارا مال لے کر گئے تو
رسول کریم اللہ جو آپ کے داماد تھے اور ان کے گھر کی حالت سے واقف تھے اسے دیکھتے
ہی فرمانے لگے کہ آپ نے اپنے گھر میں کیا چھوڑا ۔ حضرت ابوبکر نے کہا کہ خدا اور اس کے
رسول کا نام ہے ۔ اسی وقت حضرت عمر بڑے فخر سے آدھا مال لے کر آرہے تھے مگر جب وہ
وہاں پہنچے تو انہوں نے حضرت ابوبکر " کا کا یہ جواب سنا اور سمجھ لیا کہ میں ان کا کا مقابلہ نہیں
کر سکتا۔
پس ہر زمانہ کیلئے قربانی الگ الگ ہوتی ہے۔ بعض لوگ نادانی سے یہ اعتراض کر دیتے
ہیں کہ جماعت میں امراء اچھا کھانا کھاتے اور اچھا لباس پہنتے ہیں مگر یہ خیال نہیں کرتے کہ
اسلام کی یہ تعلیم نہیں کہ ہمیشہ ہی اچھا کھانا نہ کھایا جائے یا اچھے کپڑے نہ پہنے جائیں بلکہ
اصول یہ ہے کہ جب امام آواز دے اس وقت اس کی آواز کے مطابق قربانی کی جائے۔ اس
وقت جو شخص اس قربانی کیلئے ماحول پیدا نہیں کرتا وہ اسراف کرتا ہے اور قابل مواخذہ ہے۔
پس ایک اسراف عام حالات کے ماتحت ہے اور ایک خاص حالات کے ماتحت جو لوگ چاہتے
ہیں کہ امیر اور غریب ہمیشہ ایک ہی سطح پر رہیں۔ وہ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ کے خلاف
عمل کرتے ہیں۔ رسول کریم اس کے زمانہ میں سب ایک سطح پر نہیں تھے۔ جنگ تبوک
کے موقع پر ابو موسیٰ اشعری رسول کریم ال کے پاس آئے اور کہا یا رسول اللہ ! ہمارے
لئے سواری کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا میرے پاس سواری نہیں ہے۔ انہوں نے پھر کہا
مگر آپ نے پھر یہی جواب دیا کہ میرے پاس نہیں ہے سے ۔ حالانکہ آپ کے پاس اپنے لئے
سواری تھی۔ اور آپ تبوک کی طرف سواری پر ہی گئے تھی اسی طرح بعض صحابہ اچھے کھانے
کھاتے تھے اور بعض کو کئی کئی فاقے ہوتے تھے تو سب کو ہمیشہ برابر نہیں کیا جاسکتا۔ قربانی کے
اوقات میں امام جو ہدایت کرے اس کے مطابق عمل کرنا ہر ایک کا فرض ہوتا ہے۔ جیسے اب
ہم کہتے ہیں کہ غرباء یہ قربانی نہیں کر سکتے آسودہ حال لوگ کریں تو ان پر اس کی تعمیل فرض
ہو گئی۔ اب جو یہ قربانی نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک مستوجب سزا ہے اور اس وقت میں