مخلصینِ جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مطالبات
حصہ 2
خطبات محمود
۴۲۵
سال ۱۹۳۴ء
جو مطالبہ کر رہا ہوں وہ اسی اصل کے ماتحت ہے۔ اسی طرح جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ دین کے
بارہ میں امراء کو سادگی کی تعلیم بھی نہ دی جائے وہ بھی غلطی پر ہیں۔ بیشک روپیہ امراء کا اپنا
ہے لیکن اسلام کے امراء اور دوسرے امراء میں ضرور فرق چاہیے۔ مثلاً اسلام کے امراء کو
غرباء کیلئے خرچ کرنا چاہئیے اور اسلام کیلئے بھی۔ پس اس جنگ میں میرے مخاطب آسودہ حال
لوگ ہوں گے اور انہیں اپنے حق چھوڑنے پڑیں گے۔ جنگ کی حالت میں خدا تعالٰی بھی اپنے
حق چھوڑ دیتا ہے۔ جنگ کی حالت ہو تو حکم ہے کہ آدھے لوگ ایک رکعت نماز پڑھ لیں اور
آدھے حفاظت کیلئے کھڑے رہیں۔ ان کے بعد ان کی جگہ دوسرے آجائیں ہے ۔ گویا صرف
ایک رکعت نماز کردی۔ پھر بعض حالتوں میں قصر یعنی جلدی جلدی نماز پڑھنے کی اجازت ہے
اور خطرے کی حالت میں گھوڑے کی پیٹھ پر اشارے سے نماز پڑھ لینا جائز ہے۔ جو اس بات کا
ثبوت ہے کہ خطرے کے حالات میں اللہ تعالیٰ بھی اپنا حق چھوڑ دیتا ہے۔ پھر بندوں کو کیا حق
حاصل ہے کہ خطرہ کی حالت میں اپنا حق چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوں۔
پس اصول یہ ہیں کہ (1) ہر حالت میں غریب اور امیر کو ایک سطح پر لانے کی کوشش نہ
کرو۔ اس سے نظام انسانیت بدل جاتا ہے۔ (۲) آسودہ حال لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے
اموال کا ایک حصہ غرباء کیلئے اور ایک حصہ دین کیلئے وقف کریں۔ گو ہماری جماعت میں لکھ پتی
اور کروڑ پتی لوگ نہیں مگر جو لوگ کھاتے پیتے ہیں وہ ہمارے معیار زندگی کے مطابق آسودہ
حال ہیں۔ چونکہ اس وقت ہمارا سلسلہ خاص حالات میں سے گزر رہا ہے اس لئے جو لوگ عام
حالات میں آسودگی سے رہتے ہیں وہ اس امر کا ثبوت دیں کہ پہلے وہ اگر کھاتے پیتے تھے تو
خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اور خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت جب قربانی کیلئے انہیں بلایا گیا تو
انہوں نے سب کچھ چھوڑ دیا۔ اگر وہ ایسا کر دیں گے تو ثابت ہو جائے گا کہ غرباء کا ان پر جو یہ
اعتراض تھا کہ وہ عیاشی کے ماتحت کھاتے پیتے اور پہنتے تھے، وہ غلط تھا۔ وہ خدا تعالیٰ کے حکم
کے ماتحت کھاتے پیتے تھے جب اس کا حکم اس کے خلیفہ کے ذریعہ سے اپنی حالت بدلنے کے
متعلق ملا تو انہوں نے اپنی حالت کو بدل دیا۔
اس اصل کے بیان کرنے کے بعد اب میں پہلا مطالبہ کرتا رتا ہوں اور تین سال کیلئے
جماعت کے مخلصوں کو ملاتا ہوں کہ جو ان شرائط پر عمل کر سکتے ہوں اور جو سمجھتے ہوں کہ وہ
ان شرائط کے ماتحت آسکتے ہیں وہ کھانے پینے پہنے، رہائش اور زیبائش میں ایسا تغیر کریں کہ
خطبات محمود
۴۲۶
سال ۱۹۳۴ء
قربانی کے لئے آسانی سے تیار ہو سکیں اور اس کیلئے میں بعض باتیں پیش کرتا ہوں۔ پہلی بات
یہ ہے کہ کھانے میں سادگی پیدا کی جائے اس کیلئے ایک اصل ہمیں شریعت سے ملتا ہے۔
رسول کریم اس کا زمانہ خوف و خطرات کا زمانہ تھا اس وقت جو آپ نے مسلمانوں کو احکام
دیئے تھے، ہم ان سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ کا اپنا طریق بھی یہ تھا اور ہدایت بھی آپ
نے یہ کر رکھی تھی کہ ایک سے زیادہ سالن استعمال نہ کیا جائے اور اس پر اتنا زور دیتے تھے
کہ بعض صحابہ نے اس میں غلو کر لیا۔ چنانچہ ایک دفعہ حضرت عمرؓ کے سامنے سرکہ اور نمک
رکھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ دو کھانے کیوں رکھے گئے ہیں جبکہ رسول کریم اس نے
صرف ایک کھانے کا حکم دیا ہے۔ آپ سے کہا گیا کہ یہ دو نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک سالن
ہوتا ہے مگر آپ نے کہا نہیں یہ دو ہیں۔ اگرچہ آپ کا یہ فعل رسول کریم ﷺ کی محبت کے
جذبہ کی وجہ سے غلو کا پہلو رکھتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔ غالبا رسول کریم اس کا یہ منشاء نہ تھا
لیکن اس مثال سے یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ آپ نے یہ دیکھ کر کہ مسلمانوں کو سادگی کی
ضرورت ہے، اس کی کس قدر تاکید کی تھی۔ میں حضرت عمر" والا مطالبہ تو نہیں کرتا اور یہ
نہیں کہتا کہ نمک ایک سالن ہے اور سرکہ دوسرا۔ مگر یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ آج سے تین
سال کیلئے جس کے دوران میں ایک ایک سال کے بعد دوبارہ اعلان کرتا رہوں گا تاکہ اگر ان
تین سالوں میں حالت خوف بدل جائے تو احکام بھی بدلے جاسکیں۔ ہر احمدی جو اس جنگ میں
ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہے یہ اقرار کرے کہ وہ آج سے صرف ایک سالن استعمال کرے
گا۔ روٹی اور سالن یا چاول اور سالن یہ دو چیزیں نہیں بلکہ دونوں مل کر ایک ہوں گے۔ لیکن
روٹی کے ساتھ دو سالنوں یا چاولوں کے ساتھ دو سالنوں کی اجازت نہ ہوگی۔ معمولی گزارہ
والے گھروں میں بھی عورتیں تھوڑی تھوڑی مقدار میں ایک سے زیادہ چیزیں چسکا کے طور پر
تیار کر لیتی ہیں اس عہد میں آنے والے لوگوں کیلئے اس کی بھی اجازت نہیں ہوگی سوائے اس
صورت کے کہ کوئی دعوت ہو یا مہمان گھر پر آئے اس کے احترام کیلئے اگر ایک سے زائد
کھانے تیار کئے جائیں تو یہ جائز ہوگا۔ مگر مہمان کا قیام لمبا ہو تو اس صورت میں اہلِ خانہ خود
ایک ہی کھانے پر کفایت کرنے کی کوشش کرے یا سوائے اس کے کہ اس شخص کی کہیں
دعوت ہو اور صاحب خانہ ایک سے زیادہ کھانوں پر اصرار کرے۔ یا سوائے اس کے کہ اس
کے گھر کوئی چیز بطور تحفہ آجائے یا مثلاً ایک وقت کا کھانا تھوڑی مقدار میں بیچ کر دوسرے
خطبات محمود
۴۲۷
سال ۱۹۳۴ء
وقت کے کھانے کے ساتھ استعمال کر لیا جائے۔ یہ قربانی ایسی نہیں کہ اس سے کسی کی خواہ کتنا
ہی مالدار ہو ذلت ہوتی ہو یا کسی کی صحت کو نقصان پہنچے لیکن اس قاعدہ پر عمل کر کے آسودہ
حال لوگوں کے گھروں میں اچھی خاصی بچت ہو سکتی ہے۔ ہاں ایک اجازت میں دیتا ہوں بعض
لوگ عادی ہوتے ہیں کہ کھانے کے بعد میٹھا ضرور کھائیں بلکہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو
اگر میٹھا نہ کھائیں تو نفخ ہو جاتا ۔ ہے۔ ہمارے گھر میں تو یہ عادت نہیں مگر میں نے بعض لوگوں کو
یہ شکایت کرتے سنا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے اجازت ہے کہ ایک سالن کے ساتھ ایک میٹھا بھی
تیار کرلیں۔ مگر ایسے لوگ شاذ ہوتے ہیں شاید ہزار میں ایک انگریزوں میں تو اس کا رواج ہی
ہے مگر ہندوستان میں عام طور پر نہیں۔ اسی طرح جو لوگ کبھی کبھار کھانے کے ساتھ کوئی
میٹھی چیز تیار کرلیں، ان کیلئے بھی جائز ہوگا۔ مگر میٹھی شئے بھی ایک ہی ہو نیز اس اجازت سے
ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ یعنی یہ میٹھے کی خلاف عادت بھرمار نہ کی جائے۔ مہمان بھی اگر
جماعت کا ہو تو اسے بھی چاہئیے کہ میزبان کو مجبور نہ کرے کہ ایک سے زیادہ سالن اس کے
ساتھ مل کر کھائے۔ ہر احمدی اس بات کا پابند نہیں بلکہ اس کی پابندی صرف ان لوگوں کیلئے
ہوگی جو اپنے نام مجھے بتادیں اور ان سے میں امید رکھوں گا کہ اس کی پابندی کریں۔
بعض لوگوں نے ناشتہ کے متعلق بعد از خطبہ سوال کیا ہے۔ سو اس کا جواب بھی اس
جگہ درج کر دیتا ہوں۔ چونکہ چائے پینے کی شئے ہے اسے کھانے میں شمار نہ کیا جائے گا۔ ہاں
اس کے ساتھ جو چیز کھائی جائے اس کیلئے ضروری ہوگا کہ ایک ہی ہو۔ یعنی روٹی اور کوئی
سالن یا بھجیا وغیرہ) لباس کے متعلق میرے ذہن میں کوئی خاص بات نہیں آئی۔ ہاں بعض عام
ہدایات میں دیتا ہوں۔ مثلاً یہ کہ جن لوگوں کے پاس کافی کپڑے ہوں وہ ان کے خراب
ہو جانے تک اور کپڑے نہ بنوائیں۔ پھر جو لوگ نئے کپڑے زیادہ بنواتے ہیں، وہ نصف پر یا
تین چوتھائی پر یا ۴/۵ پر آجائیں۔ مثلاً اگر دس جوڑے بنواتے ہیں تو آٹھ یا چھ یا پانچ پر گزارہ
کرلیں۔ جو عورتیں اس میں شامل ہوں وہ اپنے اوپر ایسی ہی پابندی کرلیں۔ مردوں اور عورتوں
کو اس کے متعلق تفصیلات سے مجھے اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہاں سب سے ضروری
بات عورتوں کیلئے یہ ہوگی کہ محض پسند پر کپڑا نہ خریدیں گی۔ یہاں عورتوں کی دُکانیں مردوں
سے زیادہ چلتی ہیں کیونکہ عورتیں صرف پسند آنے پر ضرورت کے بغیر بھی کپڑا خرید لیتی ہیں۔
پس عورتیں یہ بھی معاہدہ کریں کہ صرف پسند ہونے کی وجہ سے وہ کوئی کپڑا نہ خریدیں گی بلکہ
خصیات محمود
۳۲۸
سال ۱۹۳۴ء
جب ضرورت ہو کپڑا لیں گی۔ اس عادت کو ترک کریں گی کہ جب پھیری والے کی آواز سنی
کپڑا دیکھنے کو منگوا لیا اور نہ یہ کہ گئے تو ایک دوپٹہ کا کپڑا خرید نے لیکن ایک پاجامہ کا کپڑا
پسند آگیا اور وہ بھی ساتھ خرید لیا۔ عورتوں میں یہ مرض بہت ہے کہ وہ ضرورت پر نہیں بلکہ
کپڑا پسند آجانے پر کپڑا خرید لیتی ہیں۔ یہ عادت اسراف میں بہت محمد ہے۔ مرد جو فیشن کی
پابندی کرتے ہیں وہ بھی ایسا نہیں کرتے کہ دُکانوں پر جاکر دیکھتے پھریں اور جو کپڑا پسند آئے وہ
خرید لیں مگر عورتیں ایسا کرتی ہیں۔ پس جو عورتیں اس تحریک میں شامل ہوں، وہ اس بات کی
پابند ہوں گی کہ صرف پسند آجانے پر کوئی کپڑا نہ خریدیں بلکہ ضرورت ہو تو خریدیں۔ دوسری
پابندی عورتوں کیلئے یہ ہے کہ اس عرصہ میں گوٹہ کناری فیتہ وغیرہ قطعا نہ خریدیں۔ یہ باتیں
میں کانگرس کے نقطہ نگاہ سے نہیں کہتا اس لئے اس کا یہ مطلب نہ سمجھا جائے کہ پہلے جو
چیزیں موجود ہیں، ان کو بھی ضائع کرنے یا جلا دینے کا حکم ہے بلکہ یہ مطالبات اس لئے ہیں کہ
ہمیں دین کیلئے قربانی کی ضرورت ہے۔ پس پچھلا اگر موجود ہو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر
آئندہ سے خریدنا بند کردیں۔
تیسری شرط اس مد میں یہ ہے کہ جو عورتیں اس عہد میں اپنے آپ کو شامل کرنا چاہیں
وہ کوئی نیا زیور نہیں بنوائیں گی اور جو مرد اس میں شامل ہوں گے وہ بھی عہد کریں کہ
عورتوں کو نیا زیور بنوا کر نہیں دیں گے، پرانے زیور کو تڑوا کر بنانے کی بھی ممانعت ہے۔
عورتیں پرانے زیوروں کو تڑوا کر بھی نئے بنانے کی عادی ہوتی ہیں اور اس میں بھی روپیہ
ضائع ہوتا ہے۔ اور جب ہم جنگ کرنا چاہتے ہیں تو روپیہ کو کیوں خواہ مخواہ ضائع کریں۔ خوشی
کے دنوں میں ایسی جائز باتوں سے ہم نہیں روکتے لیکن جنگ کے دنوں میں ایک پیسہ کی
حفاظت بھی ضروری ہوتی ہے۔ ہاں ٹوٹے ہوئے زیور کی مرمت جائز ہے اور اسے مرمت
کرا کر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن نیا بنانے کی اجازت نہیں۔ علاج کے متعلق میں
کہہ چکا ہوں کہ اطباء اور ڈاکٹر سستے نسخے تجویز کیا کریں اس کیلئے مجھے کچھ کہنے کی ضرورت
نہیں۔ پانچواں خرچ سینما اور تماشے ہیں۔ ان کے متعلق میں ساری جماعت کو حکم دیتا ہوں کہ
تین سال تک کوئی احمدی کسی سینما، سرکس، تھیٹر وغیرہ غرضیکہ تماشہ میں بالکل نہ جائے۔ آج
سے تین سال تک کیلئے میری یہ جماعت کو ہدایت ہے اور ہر مخلص احمدی جو میری بیعت کی
قدر و قیمت کو سمجھتا ہے اس کیلئے سینما یا کوئی اور تماشہ وغیرہ دیکھنا یا کسی کو دکھانا ناجائز ہے۔
خطبات محمود
۴۲۹
سال ۱۹۳۴ء
موجب ہو
مستثنیٰ صرف وہ لوگ ہیں جو سرکاری ملازم ہیں اور ان کو خاص سرکاری تقریبوں پر ایسے
تماشوں میں جانا پڑ جائے۔ بعض سرکاری تقریبوں کے موقع پر کوئی کھیل تماشہ بھی جزو پروگرام
ہوتا ہے ایسے موقع پر اگر جانا لازمی ہو تو جانے کی اجازت ہے۔ لیکن اگر لازمی نہ ہو تو پھر
انہیں چاہیے کہ خواہ مخواہ دوسروں کو انگشت نمائی کا موقع نہ دیں۔ جب چھوڑنے میں مشکلات
ہوں تو مجبوری ہے لیکن جب نہ دیکھنے میں کوئی حرج نہ ہو تو ایسی جگہ جانے کی جو بدنامی کا
کوئی ضرورت نہیں۔ سینما کے متعلق اب میری یہی رائے ہے کہ یہ سخت نقصان
وہ چیز ہے۔ اگرچہ آج سے صرف دو ماہ قبل تک میرا خیال تھا کہ خاص فلمیں دیکھنے میں حرج
نہیں لیکن اب غور کرنے اور اس کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد کہ ملک پر اس کا کیا اثر
ہو رہا ہے، میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ موجودہ فلموں کو دیکھنا ملک اور اس کے اخلاق کیلئے
ملک ہے اور اس لئے قطعا ممنوع ہونا چاہیے۔ میں نے تھوڑے ہی دن ہوئے فرانس کے
متعلق پڑھا ہے کہ وہاں گورنمنٹ کو فکر پڑ گئی ہے کیونکہ کئی گاؤں اس لئے ویران ہو گئے ہیں
کہ لوگ سینما کے شوق میں گاؤں چھوڑ کر شہروں میں آکر آباد ہو گئے ہیں۔ اسی طرح کے اور
بہت سے حالات ہیں جن پر نظر کرکے میں سمجھتا ہوں کہ یہ چیز دنیا کے تمدن کو برباد کردے گی
مگر میں ہمیشہ کیلئے اس کی ممانعت نہیں کرتا کیونکہ یہ حرمت کی صورت ہو جاتی ہے اور اس
کیلئے علماء سے مشورہ کی ضرورت ہے اس لئے فی الحال ضرورت دینی کے لحاظ سے تین سال
کیلئے اس کی ممانعت کرتا ہوں اور یہ میرے لئے جائز ہے۔ نمائش وغیرہ کے مواقع پر تجارتی
حصے کو دیکھنا جائز ہے۔ کپڑے دیکھو، پیج دیکھو، دوسری چیزوں کو دیکھو اور ان سے اپنے لئے اور
اپنے خاندان کیلئے فائدے کی باتیں نکالو۔ مگر تماشے کا حصہ دیکھنا جائز نہیں۔
چھٹا شادی بیاہ کا معاملہ ہے۔ چونکہ یہ جذبات کا سوال ہے اور حالات کا سوال ہے اس
لئے میں یہ حد بندی تو نہیں کر سکتا کہ اتنے جوڑے اور اتنے زیور سے زیادہ نہ ہوں۔ ہاں اتنا
مد نظر رہے کہ تین سال کے عرصہ عرصہ میں یہ چیزیں کم دی جائیں جو شخص اپنی لڑکی کو زیادہ دینا
چاہے وہ کچھ زیور کپڑا اور باقی نقد کی صورت میں دیدے۔
ساتواں مکانوں کی آرائش و زیبائش کا سوال ہے۔ اس کے متعلق بھی کوئی طریق
میرے ذہن میں نہیں آیا۔ ہاں عام حالات میں تبدیلی کے ساتھ اس میں خود بخود تبدیلی ہو سکتی
ہے۔ جب غذا اور لباس سادہ ہو گا تو اس میں بھی خود بخود لوگ کمی کرنے لگ جائیں گے۔
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
پس میں اس عام نصیحت کے ساتھ کہ جو لوگ اس معاہدے میں شامل ہوں وہ
آرائش و زیبائش پر خواہ مخواہ روپیہ ضائع نہ کریں، اس بات کو چھوڑتا ہوں۔ بعض عورتیں
پرانے کپڑوں سے بڑی بڑی اچھی زیبائش کی چیزیں تیار کر لیتی ہیں انہیں اجازت ہے کیونکہ
اس میں روپیہ کا ضیاع نہیں بلکہ دستکاری کی ترقی ہوتی ہے۔ ہاں نئی چیزیں خریدنے پر پیسے
خرچ نہ کئے جائیں۔ آٹھویں چیز تعلیمی اخراجات ہیں۔ اس کے متعلق کھانے پینے میں جو خرچ
ہوتا ہے، اس کا ذکر میں پہلے کر آیا ہوں۔ جو خرچ اس کے علاوہ ہیں یعنی فیس یا آلات اور
اوزاروں یا سٹیشنری اور کتابوں وغیرہ پر جو خرچ ہوتا ہے، اس میں کمی کرنا ہمارے لئے مضر ہو گا
اس لئے نہ تو اس میں کمی کی نصیحت کرتا ہوں اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔ پس عام اقتصادی
حالات میں تغیر کیلئے میں ان آٹھ قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہوں۔ جو لوگ ان قربانیوں کو کرنا
چاہیں وہ مجھے لکھ کر اس کی اطلاع دیں، جو جماعتیں ایسا کرنا چاہیں وہ ریزولیویشن پاس کرکے
مجھے بھیج دیں یا اگر کوئی ایسے لوگ ہوں جن کے سوائے ساری جماعت ان قربانیوں کیلئے آمادہ
ہو تو صرف ان کے نام لکھ کر بھیجے جا سکتے ہیں۔ یہ تین سال کا عہد ہو گا جسے ہر سال کے بعد
دوہرایا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو کسی بات کو درمیان میں بھی چھوڑا جاسکے گا۔ جہاں یہ
باتیں دوسرے گھروں کیلئے اختیاری ہیں وہاں ہمارے اپنے گھروں میں لازمی ہوں گی۔
قرآن کریم میں حکم ہے- يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا وَ
زِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعُكُنَّ وَ أُسَرِحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلاً - ها پس اس حکم کے ماتحت
ایک نبی کا خلیفہ ہونے کی حیثیت سے میں بھی اپنے بیوی بچوں کیلئے ان باتوں کو لازمی قرار دیتا
ہوں۔ وہ بچے جو میرے قبضے میں ہیں ان پر ان باتوں کی پابندی لازمی ہے۔ ہاں جو علیحدہ ہو چکے
ہیں اور شادی شدہ ہیں وہ خود ذمہ دار ہیں وہ اپنے طور پر قربانی کریں۔ باقی جماعت میں سے جو
چاہیں کریں اور جو نہ چاہیں نہ کریں۔ خدا تعالیٰ کے سامنے براہ راست جواب دہ میں ہی ہوں
دوسرے لوگ میرے تابع ہیں۔ جو ان باتوں میں میری متابعت کرنا چاہیں وہ کریں اور جو نہ کرنا
چاہیں نہ کریں لیکن اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ جب تک عورتیں
تعاون نہ کریں، اخراجات کم نہیں ہو سکتے اور کوئی ایسی رقم نہیں بچ سکتی جو سلسلہ کے کام
آسکے اور جب تک یہ کام نہ ہو اس وقت تک یہ کہنا کہ ہمارے مال سلسلہ کیلئے حاضر ہیں غلط
ہے۔ پہلے مال بچاؤ پھر ان کو حاضر کرو۔ جس شخص کی بیوی بچے اس قربانی کیلئے تیار نہ ہوں وہ
خطبات محمود
ام
سال ۱۹۳۴ء
اپنے آپ کو ہی پیش کر سکتا ہے اور اپنے کھانے اور پہننے میں کمی کر سکتا ہے۔ اسی طرح جس
عورت کا خاوند تیار نہ ہو وہ اگر چاہے تو اپنا نام پیش کر سکتی ہے بچے بھی اس میں شامل ہو سکتے
ہیں اور اگرچہ وہ اور کسی چیز میں نہیں مگر اپنے جیب خرچ میں کمی کر سکتے ہیں وہ اگر دو آنے
ماہوار بھی بچائیں تو قومی مال میں زیادتی کر سکتے ہیں۔ پس یہ مطالبات ہیں جو میں ان دوستوں
سے کرتا ہوں جو اس کے اہل ہیں جو اس کے ماتحت آتے ہی نہیں ان سے کوئی مطالبہ نہیں۔
پس جو افراد یا جماعتیں اس میں شامل ہونا چاہیں، ان کیلئے میں آئندہ ایک ماہ کی مدت
مقرر کرتا ہوں۔ ہندوستان کے رہنے والے ایک ماہ تک اپنے نام پیش کریں۔ اور دوسرے
ممالک میں رہنے والے چار ماہ کے اندر اندر جس وقت سے وہ یہ عہد کریں گے اسی وقت
سے سال شروع ہو گا۔
جماعت سے قربانی کا دوسرا مطالبہ جو دراصل پہلے ہی مطالبہ پر مبنی ہے۔ میں یہ کرتا
ہوں کہ جماعت کے مخلص افراد کی ایک جماعت ایسی نکلے جو اپنی آمد کا ۱/۵ سے ۱/۳ حصہ
تک سلسلہ کے مفاد کے لئے تین سال تک بیت المال میں جمع کرائے۔ اس کی صورت یہ ہو
کہ جس قدر وہ مختلف چندوں میں دیتے ہیں یا دوسرے ثواب کے کاموں پر خرچ کرتے ہیں یا
دار الانوار کمیٹی کا حصہ یا حصے انہوں نے لئے ہیں اخبارات وغیرہ کی قیمتوں کے علاوہ) وہ سب
رقم اس حصہ میں سے کاٹ لیں اور باقی رقم اس تحریک کی امانت میں صدر انجمن احمدیہ کے
پاس جمع کرادیں۔ مثلاً ایک شخص کی پانچ سو روپے آمد ہے اور وہ موصی بھی ہے۔ اور
دار الانوار کا ایک حصہ بھی اس نے لیا ہوا ہے وہ دس بارہ روپے ماہوار اور ثواب کے کاموں
میں بھی خرچ کرتا ہے۔ اس شخص نے ۱/۵ دینے کا عہد کر لیا اور یہ سو روپے کی رقم ہوئی۔
وصیت ایسے شخص کی پچاس ہوئی دارالانوار کمیٹی کے ۲۵ ہوئے۔ چندہ کشمیر اور دوسرے
کارہائے ثواب مثلاً بارہ روپے ہوئے یہ کل رقم ۸۷ ہوئی۔ باقی تیرہ روپے ماہوار اس شخص کو
انجمن میں اس تحریک کی امانت میں جمع کراتے رہنا چاہیے۔ اور اگر ۱/۴ کا عہد کیا تو ۱۳+۲۵
اڑتیں روپیہ جمع کراتے رہنا چاہیے۔ عہد کرنے والے شخصوں کو تین سال تک متواتر ایسا کرنا
ہوگا۔ اس مطالبہ کے ماتحت جو آنا چاہے اسے چاہیے کہ جلد سے جلد مجھے اطلاع دے۔ اور یہ
بھی اطلاع دے کہ کس قدر حصہ کا عہد ہے اور چندے وغیرہ نکال کر کس قدر رقم اوسطاً اس
کی امانت میں جمع کرانے والی پہنچے گی جسے وہ باقاعدہ جمع کراتا رہے گا۔ مقررہ تین سال کے بعد
خطبات محمود
۴۳۲
سال ۱۹۳۴ء
جتنی رقم جمع ہوگی وہ یا تو نقد یا رقم کے برابر جائداد کی صورت میں اسے واپس دے دی جائے
گی۔ اس میں یہ بھی فائدہ ہے کہ احتیاط اور کفایت کے ساتھ دوست خرچ کریں گے اور بچت
کر سکیں گے بعد میں وہ تمام کی تمام رقم انہیں واپس مل جائے گی۔ مگر اس رقم میں آنے شامل
نہیں ہوں گے۔ مثلاً جس شخص کے ذمہ پچاس روپیہ آٹھ آنہ بنتے ہیں وہ یا پچاس روپیہ دے
یا اکاون- طالب علم بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں اور اپنے خرچ میں سے ایک روپیہ بچا کر
بھی جمع کراسکتے ہیں یہ ضروری شرط ہے کہ آنے اس میں نہیں لئے جائیں گے۔
پس ایسی صورت میں کہ اس تجویز میں طالب علم ، عورتیں، مرد سب شامل ہو سکتے ہیں۔
آسانی کے ساتھ اس میں دو ہزار آدمی حصہ لے سکتے ہیں۔ اور اوسط آمد ایک آدمی کی اگر
پانچ روپیہ ماہوار بھی رکھ لی جائے تو ہر ماہ میں دس ہزار کی امانت داخل ہو سکتی ہے۔ جو تین
سال میں چار لاکھ کے قریب ہو سکتی ہے۔ تین سال کے بعد یہ روپیہ نقد یا اتنی ہی جائداد کی
صورت میں واپس کر دیا جائے گا۔ جو کمیٹی میں اس رقم کی حفاظت کیلئے مقرر کروں گا اس کا
فرض ہو گا کہ ہر شخص پر ثابت کرے کہ اگر کسی کو جائداد کی صورت میں روپیہ واپس کیا جا رہا
ہے تو وہ جائداد فی الواقع اس رقم میں خریدی گئی ہے۔ اس سب کمیٹی کے ممبر علاوہ میرے
مندرجہ ذیل احباب ہوں گے۔ (1) مرزا بشیر احمد صاحب (۲) چوہدری ظفر اللہ خان صاحب (۳)
شیخ عبدالرحمن صاحب مصری (۴) مرزا محمد اشرف صاحب (۵) مرزا شریف احمد صاحب (۶) ملک
غلام محمد صاحب لاہور (۷) چوہدری محمد شریف صاحب وکیل منٹگمری (۸) چوہدری حاکم علی
صاحب سرگودہا اور چوہدری فتح محمد صاحب اس کمیٹی کا کام میں اسی کو بتاؤں گا باقی میں اس کی
غرض نہیں بتا سکتا۔ بہرحال یہ قربانی مالی لحاظ سے بھی ثواب کے لحاظ سے بھی اور جماعت کی
ترقی کے لحاظ سے بھی مفید ہوگی۔ اِنْشَاء الله
جماعت سے قربانی کا تیسرا مطالبہ میں یہ کرتا ہوں کہ دشمن کے مقابلہ کیلئے اس وقت
بڑی ضرورت ہے کہ وہ جو گندہ لٹریچر ہمارے خلاف شائع کر رہا ہے اس کا جواب دیا جائے۔ یا
اپنا نقطہ نگاہ احسن طور پر لوگوں تک پہنچایا جائے اور وہ روکیں جو ہماری ترقی کی راہ میں پیدا کی
جارہی ہیں انہیں دور کیا جائے اس کیلئے بھی خاص نظام کی ضرورت ہے۔ روپیہ کی ضرورت
ہے، آدمیوں کی ضرورت ہے اور کام کرنے کرنے کے طریقوں کی ضرورت ہے۔ طریق میں بیان نہیں
کرتا یہ میں اس کمیٹی کے سامنے ظاہر کروں گا جو اس غرض کیلئے بنائی جائے گی اس کام کے
خطبات محمود
٣٣
سال ۶۱۹۳۴
واسطے تین سال کیلئے پندرہ ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی۔ فی الحال پانچ ہزار روپیہ کام کے شروع
کرنے کیلئے ضروری ہے بعد میں دس ہزار کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر اس سے زائد جمع ہو گیا
تو اسے اگلی مدات میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس کمیٹی کا مرکز لاہور میں ہوگا اور اس کے ممبر
مندرجہ ذیل ہوں گے۔ (۱) پیر اکبر علی صاحب (۲) شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ لاہور (۳)
چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر لاہور (۴) ملک عبدالرحمن صاحب قصوری (۵) ڈاکٹر
عبدالحق صاحب بھائی گیٹ لاہور (۶) ملک خدا بخش صاحب لاہور (۷) چوہدری محمد شریف
صاحب وکیل منٹگمری (۸) شیخ جان محمد صاحب سیالکوٹ (۹) مرزا عبدالحق صاحب وکیل گورداسپور
(۱۰) قاضی عبدالحمید صاحب وکیل امرتسر (11) سید ولی اللہ شاہ صاحب (۳) شمس صاحب ہے یا
اگر وہ باہر جائیں تو مولوی الله و تا صاحب (۱۳) شیخ عبد الرزاق صاحب بیرسٹر لائل پور (۱۴)
مولوی غلام حسین صاحب جھنگ (۱۵) صوفی عبدالغفور صاحب حال لاہور۔ اس کام کیلئے
اللہ تعالی جن دوستوں کو توفیق اور اخلاص دے سو سو یا دو دو سو یا زیادہ مقدار میں یکمشت چندہ
دیں۔ ہاں غرباء کو ثواب میں شامل کرنے کیلئے میں ان کیلئے اجازت دیتا ہوں کہ اس تحریک
کیلئے وہ دس دس یا میں ہیں کی رقوم بھی دے سکتے ہیں یا دس دس ماہوار کرکے دے سکتے
ہیں یہ کام تین سال تک غالبا جاری رہے گا۔ اس کمیٹی کے اجلاس میں ہی میں اس کے کام
کے طریقے بتلاؤں گا۔ میں خود اس کا ممبر نہیں ہوں مگر مجھے حق ہو گا کہ جب چاہوں اس کا
اجلاس بلاؤں اور ہدایات دوں۔ اس کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ میری دی ہوئی ہدایات کے مطابق
دشمن کے پروپیگنڈا کا بالمقابل پروپیگنڈا سے مقابلہ کرے۔ مگر اس کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ تجارتی
اصول پر کام کرے مفت اشاعت کی قسم کا کام اس کے دائرہ عمل سے خارج ہو گا۔
جماعت سے قربانی کا چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ قوم کو مصیبت کے وقت پھیلنے کی ضرورت
ہوتی ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتا ہے کہ مکہ میں اگر تمہارے خلاف جوش
ہے تو کیوں باہر نکل کر دوسرے ملکوں میں نہیں پھیل جاتے اگر باہر نکلو گے تو اللہ تعالٰی
تمہاری ترقی کے بہت سے راستے کھول دے گا۔
اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ حکومت میں بھی ایک حصہ ایسا ہے جو ہمیں کچلنا چاہتا ہے
اور رعایا میں بھی۔ ہمیں کیا معلوم ہے کہ ہماری مدنی زندگی کی ابتداء کہاں سے ہوتی ہے۔
قادیان بے شک ہمارا مذہبی مرکز ہے مگر ہمیں کیا معلوم کہ ہماری شوکت و طاقت کا مرکز کہاں
خطبات محمود
مم
سال ۱۹۳۴ء
ہے۔ یہ ہندوستان کے کسی اور شہر میں بھی ہو سکتا ہے اور چین، جاپان، فلپائن، سماٹرا، جاوا
ہو کہ
روس امریکہ ، غرضیکہ دنیا کے کسی ملک میں ہو سکتا ہے اس لئے جب ہمیں یہ معلوم
لوگ بلاوجہ جماعت کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں، کچلنا چاہتے ہیں تو ہمارا ضروری فرض ہو جاتا ہے کہ
باہر جائیں اور تلاش کریں کہ ہماری مدنی زندگی کہاں سے شروع ہوتی ہے۔ ہمیں کیا معلوم ہے
کہ کون سی جگہ کے لوگ ایسے ہیں کہ وہ فوراً احمدیت قبول کرلیں گے اور ہمیں کیا معلوم
ہے کہ جماعت کو ایسی طاقت کہاں سے حاصل ہو جائے گی کہ اس کے بعد دشمن شرارت نہ
کر سکے گا۔ مجھے شروع خلافت سے یہ خیال تھا اور اسی خیال کے ماتحت میں نے باہر مشن قائم
کئے تھے۔ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بیرونی مثنوں پر روپیہ خرچ کرنا بیوقوفی ہے مگر میں
جانتا ہوں کہ یہ خیال صرف اسی وجہ سے پیدا ہوا ہے کہ ایسے لوگوں نے سلسلہ کی اہمیت کو
نہیں سمجھا اور اسے ایک انجمن خیال کر لیا ہے۔ مذہبی سلسلے ضرور ایک وقت دنیا کے
توپ خانوں کی زد میں آتے ہیں اور وہ کبھی ظلم و ستم کی تلوار کے سایہ کے بغیر ترقی ہی نہیں
کر سکتے۔ پس ان کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ مختلف ممالک میں ان کی شاخیں ہوں تاکہ ایک
جگہ وہ ظلم و ستم کا کا تختہ مشق ہوں تو دوسری جگہ پر ان کی امن کے ساتھ ترقی ہو رہی ہو اور
تاکہ ان کا مذہبی لٹریچر دشمن کی دست برد سے محفوظ رہے۔ جو شخص بھی اس سلسلہ کو ایک
آسمانی تحریک سمجھتا ہے اسے اس امر کیلئے تیار ہونا پڑے گا اور جو اس نکتہ کو نہیں سمجھتا وہ
حقیقت میں اس سلسلہ کو بالکل نہیں سمجھتا۔ غرض سلسلہ احمدیہ کسی جگہ بھی اپنے آپ کو
محفوظ نہیں سمجھ سکتا اس لئے جب تک ہم سارے ممالک میں اپنے لئے جگہ تلاش نہ کریں
ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہماری مثال فقیر کی طرح ہے جو سب دروازے کھٹکھٹاتا ہے۔ ہمارا
فرض ہے کہ دنیا میں نئے نئے رستے تلاش کریں اور نئے نئے ممالک میں جاکر تبلیغ کریں۔
ہمیں کیا معلوم ہے کہ کہاں لوگ جوق در جوق داخل ہوں گے۔ چونکہ ہمارا پہلا تجربہ بتاتا ہے
که با قاعده مشن کھولنا مہنگی چیز ہے اس لئے پرانے اصول پر نئے مشن نہیں کھولے جاسکتے
اس لئے میری تجویز ہے کہ دو دو آدمی تین نئے ممالک میں بھیجے جائیں۔ ان میں سے ایک
ایک انگریزی دان ہو اور ایک ایک عربی دان۔ سب سے پہلے تو ایسے لوگ تلاش کئے جائیں
کہ جو سب یا کچھ حصہ خرچ کا دے کر حسب ہدایت جاکر کام کریں مثلاً صرف کرایہ لے لیں
آگے خرچ نہ مانگیں یا کرایہ خود ادا کر دیں خرچ چھ سات ماہ کیلئے ہم سے لے لیں یا کسی قدر
خطبات محمود
۳۵
لدام
سال ۴۱۹۳۴
رقم اس کام کیلئے دے سکیں۔ اگر اس قسم کے آدمی حسب منشاء نہ ملیں تو جن لوگوں نے
پچھلے خطبہ کے ماتحت وقف کیا ہے ان میں سے کچھ آدمی چن لئے جائیں۔ جن کو صرف کرایہ
دیا جائے اور چھ ماہ کیلئے معمولی خرچ دیا جائے اس عرصہ میں وہ ان ملکوں کی زبان سیکھ کر وہاں
کوئی کام کریں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کریں اور سلسلہ کا لٹریچر اس ملک کی زبان میں ترجمہ
کرکے اسے اس ملک میں پھیلائیں اور اس ملک کے تاجروں اور احمدی جماعت کے تاجروں
کے درمیان تعلق بھی قائم کرائیں۔ غرض مذہبی اور تمدنی طور پر اس ملک اور احمدی جماعت
کے درمیان واسطہ بنیں۔
پس میں اس تحریک کے ماتحت ایک طرف تو ایسے نوجوانوں کا مطالبہ کرتا ہوں جو کچھ
خرچ کا بوجھ خود اٹھائیں ورنہ وقف کرنے والوں میں سے ان کو چن لیا جائے گا جو کرایہ اور
چھ ماہ کا خرچ لے کر ان ملکوں میں تبلیغ کیلئے جانے پر آمادہ ہوں گے جو ان کیلئے تجویز کئے
جائیں گے۔ اس چھ ماہ کے عرصہ میں ان کا فرض ہوگا کہ علاوہ تبلیغ کے وہاں کی زبان بھی سیکھ
لیں اور اپنے لئے کوئی کام بھی نکالیں جس سے آئندہ گزارہ کر سکیں۔ اس تحریک کیلئے خرچ کا
اندازہ میں نے دس ہزار روپیہ کا لگایا ہے۔ پس دوسرا مطالبہ اس تحریک کے ماتحت میرا یہ ہے
کہ جماعت کے ذی ثروت لوگ جو سو سو روپیہ یا زیادہ روپیہ دے سکیں اس کیلئے رقوم دے
کر ثواب حاصل کریں۔ غرباء کی خواہش کو مد نظر رکھ کر میں اس کی بھی اجازت دیتا ہوں کہ جو
سو نہیں دے سکتے وہ دس ہیں تمھیں یا زیادہ رقوم جو دہاکوں پر مشتمل ہوں ادا کریں، یا دس
دس ہیں میں ماہوار کر کے اس میں شامل ہو جائیں۔ تمام غیر ممالک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑنا
نہایت اہم اور ضروری ہے۔ میں نے پہلے بھی اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ کی
تحریک پر ایک نوجوان جن کا نام کرم دین ہے، چپکے سے چلے گئے اور جہاز پر جاکر کوئلہ ڈالنے پر
ملازم ہو گئے۔ اس طرح انگلستان جاپہنچے، جماعت نے سات آٹھ دن تک کھانا وغیرہ ان کو
دیا اس کے بعد انہوں نے پھیری کا کام شروع کر دیا اور ساتھ ہی کام بھی سیکھنے لگ گئے۔ اور
اس وقت وہ انگلش ویر ہاؤس لاہور میں اڑھائی تین سو روپیہ تنخواہ پاتے ہیں۔ پس میں اس تجربہ
سے بھی سمجھتا ہوں چھ سات ماہ کی مدت کام تلاش کرنے کیلئے کافی ہے اور اگر اس میں بھی
کوئی کام پیدا نہیں کر سکتا تو وہ نالائق ہے۔ ایسے نوجوان با قاعدہ مبلغ نہیں ہوں گے مگر اس بات
کے پابند ہوں گے کہ باقاعدہ رپورٹیں بھیجتے رہیں اور ہماری ہدایات کے ماتحت تبلیغ کریں۔ پس
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
پہلے مطالبہ کو ملا کر یہ پچیس ہزار کا مطالبہ ہوا جس میں سے پندرہ ہزار کی فوری ضرورت ہے۔
جماعت سے قربانی کا پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے
جس پر سو روپیہ ماہوار خرچ ہوگا اور اس طرح بارہ سو روپیہ اس اس کیلئے درکار ہے جو دوست اس
میں حصہ لے سکتے ہوں، وہ لیں۔ لیں۔ اس میں بھی غرباء کو شامل کرنے کیلئے میں اجازت دیتا ہوں
کہ وہ اس تحریک میں حصہ لینے کیلئے پانچ پانچ روپے دے سکتے ہیں۔
جماعت سے قربانی کا چھٹا مطالبہ یہ ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ وقف کنندگان میں سے
پانچ افراد کو مقرر کیا جائے کہ سائیکلوں پر سارے پنجاب کا دورہ کریں۔ اور اشاعتِ سلسلہ کے
امکانات کے متعلق مفصل رپورٹیں مرکز کو بھجوائیں۔ مثلاً یہ کہ کس علاقہ کے لوگوں پر کس
طرح اثر ڈالا جاسکتا ہے، کون کون سے با اثر لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں
خاص مدد مل سکتی ہے ، کس کس جگہ کے لوگوں کی کس کس جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں
ہیں کہ ان کو بھیج کر وہاں تبلیغ کرائی جائے وغیرہ وغیرہ
پانچ آدمی جو سائیکلوں پر جائیں گے، مولوی فاضل یا انٹرنس پاس ہونے چاہئیں۔ تین
سال کیلئے وہ اپنے آپ کو وقف کریں گے۔ پندرہ روپیہ ماہوار ان کو دیا جائے گا۔ تبلیغ کا کام ان
کا اصل فرض نہیں ہوگا اصل فرض تبلیغ کیلئے میدان تلاش کرنا ہو گا وہ تبلیغی نقشے بنائیں
گے۔ گویا جس طرح گورنمنٹ سروے (SURVEY) کراتی ہے وہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے پنجاب کا
سروے کریں گے۔ ان کی تنخواہ اور سائیکلوں وغیرہ کی مرمت کا خرچ ملا کر سو روپیہ ماہوار ہو گا
اور اس طرح کل رقم جس کا مطالبہ ہے ساڑھے ستائیس ہزار بنتی ہے۔ مگر اس میں سے
ساڑھے سترہ ہزار کی فوری ضرورت ہے جو دوست اس میں حصہ لے سکیں فوراً لیں۔ عام
چندے ان چندوں میں شامل نہیں۔ اس تحریک میں بھی غرباء کو حصہ دلانے کیلئے میں اجازت
دیتا ہوں کہ جو لوگ پانچ پانچ روپیہ اس مد میں مدد دے سکیں وہ بھی اس میں حصہ لے سکتے
ہیں خواہ یکمشت یا پانچ روپیہ ماہوار کرکے۔ ہاں جو لوگ اس سے کم حیثیت رکھتے ہیں وہ نہ
میرے مخاطب ہیں اور نہ ان کے ثواب میں کمی آتی ہے کیونکہ خدا تعالی دلوں کو دیکھتا ہے۔
اب آج کے خطبہ میں میں صرف یہ چھ مطالبات کرتا ہوں ، بقیہ باتیں اگلی دفعہ بیان کروں گا۔
ایک بات ساده زن زندگی کے متعلق ہے جس میں جو مرد، عورت، بچے شامل ہونا چاہیں وہ اپنا نام
مجھے لکھ دیں۔ دوسرے وہ جو ۱/۵ سے ۱/۳ حصہ تک اپنی آمدنیوں میں سے وقف کر سکیں تین
L
خطبات محمود
سال ۶۱۹۳۴
سال تک ایسی رقم واپس نہیں ہو سکے گی اور تین سال کے بعد روپیہ یا جائداد کی صورت میں
واپس ہوگی۔ تیسرے پراپیگنڈا کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے لئے پندرہ ہزار روپیہ کی
ضرورت ہے۔ جس میں سے پانچ ہزار فوری طور پر چاہیے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ تین نئے
ممالک میں دو دو کر کے چھ آدمیوں کو کچھ کرایہ یا خرچ دے کر بھیجا جائے اور ہر سال وہاں
ایک ایک آدمی اور ضرور بھیجا جاتا رہے۔ اس طرح بہت سے آدمی تھوڑے عرصہ میں ہی
مختلف ممالک میں پہنچ جائیں گے۔ یہ خرچ اتنا کم اور اس کے نتائج اتنے اہم ہیں کہ جس کا
ابھی اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ ہمارے ایک ایک مشن کا خرچ پانچ پانچ ہزار روپیہ سے زیادہ ہے
مگر اس طرح پانچ ہزار سے تین نئے مشن قائم ہو سکیں گے۔ یہی پرانے زمانہ میں صوفیاء کا
دستور تھا اور ایسا ہی وقت اب ہمارے لئے آگیا ہے۔ پانچویں بات یہ ہے کہ سو روپیہ ماہوار کی
ایسے ذرائع تبلیغ کیلئے ضرورت ہے جنہیں میں ظاہر نہیں کرتا۔ جن کے سپرد یہ کام ہوگا انہیں
پر اسے ظاہر کروں گا۔ اور چھٹی بات یہ ہے کہ سو روپیہ ماہوار کی سارے پنجاب کے سروے
کیلئے ضرورت ہے۔ یہ چھ باتیں ہیں جو آج میں پیش کرتا ہوں اور بھی تجاویز ہیں جو اگلے جمعہ
میں بیان کروں گا۔ ایک طرف تو مالدار لوگ ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ فوراً جمع کردیں۔ اور
دوسرے نوجوان جنہوں نے اپنے نام پیش کئے ہیں دوبارہ غور کر کے مجھے اطلاع دیں کہ کیا وہ
ان شرائط کے ماتحت غیر ممالک کو جانے کیلئے تیار ہیں یا سائیکل پر سروے کا کام ان کے سپرد کیا
جائے تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہیں۔ ترجیح غیر ممالک میں جانے کیلئے ان لوگوں کو دی جائے گی جو
اپنا خرچ کر سکیں۔ سائیکلوں پر جانے والے آدمی محنتی ہونے چاہئیں۔ پھر اخراجات میں کمی کرکے
جو لوگ تین سال تک امانت کے طور پر بیت المال میں جمع کراسکیں، وہ بھی مجھے اپنے نام
بتادیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس جوش کے ساتھ دوستوں نے پہلے قربانیوں کیلئے اپنے آپ کو
پیش کیا تھا۔ اس سے اگر آدھے جوش کے ساتھ بھی کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ مطالبات
پورے نہ ہو جائیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمیں اپنے دین کیلئے بیش از پیش قربانیوں کی
توفیق دے اور کارکنوں کو بھی توفیق دے کہ جماعت کے اموال کو دیانت کے ساتھ اور ایسے
طریق پر صرف کر سکیں کہ بہتر سے بہتر نتائج پیدا ہوں۔ وہ اپنے فضل اور برکت کے دروازے
ہم پر کھول دے۔ اور سلسلہ کی ترقی کا جو کام ہمارے ذمہ ڈالا ہے اسے خود ہی پورا کرے۔
(الفضل ۲۵- نومبر ۱۹۳۴ء)
خطبات محمود
له البقرة : ٢ تا ٢
۴۳۸
بخاری کتاب المغازی باب غزوة بدر
سال ۱۹۳۴ء
عمدة القارى بشرح الصحيح البخاری جلد ۱۷ صفحه ۸۴۸۰ مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ
بلوچستان ۱۴۰۲
بخاری کتاب المناقب باب مناقب قريش
ه اسد الغابة جلد ۵ صفحه ۴۴۱-۴۴۲ دار احياء التراث العربي بيروت لبنان
١٣٧٧هـ
سیرت ابن هشام الجزء الثالث صفحه ۱۰۰-۱۰ مطبعة مصطفى البابي
الحلبي مصر ١٩٣٦ء
خو
உ
نه الضحى : ١٣ لله الاعراف: ۳۲
ترمذی ابواب المناقب باب فی مناقب ابي بكر الصديق
بخاری کتاب المغازی باب غزوة تبوك وهي غزوة العسرة
بخاری ابواب صلوة الخوف باب قول الله تَعَالَى وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ
ه الاحزاب : ۲۹