مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مزید مطالبات

خطبات محمود
۳۸
سال ۱۹۳۴ء
مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے
مزید مطالبات
(فرموده ۳۰- نومبر ۱۹۳۴ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں نے گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں احباب کے سامنے اس تحریک کے جو میرے نزدیک
اُس فتنہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے جو اس وقت جماعت احمدیہ کے خلاف مختلف
جماعتوں کی طرف سے کھڑا کیا گیا ہے، چھ حصے ایسے بیان کئے تھے جن کے ذریعہ سے اس
مخالفت کا سد باب کیا جاسکتا ہے اور سلسلہ کی ترقی کے راستہ سے روکوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔
میں نے بعض نئے کام تجویز کئے تھے تاکہ ان کے ذریعہ سلسلہ احمدیہ کی اشاعت کو وسیع کیا
جائے اور تبلیغ کیلئے نئے مقامات تلاش کئے جائیں۔ اس کیلئے میں نے ساڑھے ستائیس ہزار
روپیہ کی اپیل کا اعلان کیا تھا۔ اصل مخاطب اس اپیل کے تو وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالٰی
سو روپیہ یا سو سے زائد رقم دینے کی توفیق دے لیکن چونکہ خدا تعالی نے غرباء کے دلوں میں
قربانی کا زیادہ مادہ رکھا ہوتا ہے بلکہ وہ تو اپنی ذات میں مجسم قربانی نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی
ساری عمر ہی قربانی میں گزر جاتی ہے۔ میں نے مناسب نہ سمجھا کہ ان کو اس ثواب میں شمولیت
سے محروم رکھوں اس لئے چاروں سکیموں کے متعلق جن میں سے ایک پندرہ ہزار کی ہے،
دوسری دس ہزار کی اور دو اڑھائی اڑھائی ہزار کی۔ غرباء کیلئے اس رنگ میں رستہ کھولا کہ جو
چاہے کسی ایک میں یا ایک سے زیادہ میں یا سب میں شریک ہو سکے۔ یعنی پندرہ اور دس ہزار

خطبات محمود
۴۴۰
سال ۶۱۹۳۴
کی تحریکوں میں دس دس روپے دے کر اور اڑھائی اڑھائی ہزار کی تحریکوں میں پانچ پانچ
روپے ادا کر کے خواہ کسی ایک میں، خواہ دو میں، خواہ تین میں اور خواہ چاروں میں شامل
ہو جائے۔ چنانچہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ تر اسی طبقہ جماعت نے توجہ کی ہے۔ گو ابھی تحریک
قادیان کی جماعت تک ہی پہنچی ہے اور باہر وہ خطبہ کل یا آج تک پہنچا ہو گا اور وہ بھی قریب
کے شہروں اور دیہات میں ورنہ بہت سے علاقوں میں وہ خطبہ ایک ہفتہ بعد اور بعض جگہ
دو تین ہفتہ کے بعد پہنچے گا اس لئے اس خطبہ کے پورے جواب کی دو ماہ سے کم اور ہندوستان
سے باہر سے تین چار ماہ سے کم انتظار کی مدت نہیں ہو سکتی۔
پس میں ابھی نہیں کہہ سکتا کہ جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق دی ہے، وہ توفیق نہیں جو
کمزور انسان قربانی سے بچنے کیلئے تجویز کرتا ہے، بلکہ وہ توفیق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک قربانی
کیلئے کافی ہے وہ اس خطبہ کا کیا جواب دیں گے۔ مگر میں سمجھتا ہوں جماعت احمدیہ کے غرباء کا
طبقہ جو اصل میں مخاطب نہیں، اگر قادیان کی جماعت کے لحاظ سے اندازہ لگایا جائے تو وہ اس
چندہ میں بھی دوسروں سے بڑھ جائے گا۔ گو جنہوں نے دس دس یا پانچ پانچ روپے دینے کا وعدہ
کیا ہے وہ سارے کے سارے ایسے نہیں ہیں جو قطعی طور پر دس یا پانچ دینے والوں میں
شامل کئے جائیں ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جن کو دس یا پانچ سے زیادہ دینے کی توفیق
ہے مگر کئی ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے جو کچھ دیا ہے انہیں اتنا دینے کی بھی توفیق نہ تھی۔ اسی
سلسلہ میں بعض عورتوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ ہم بھی اس تحریک میں حصہ لینا چاہتی ہیں
مگر ہمیں اتنی توفیق نہیں کہ دس یا پانچ روپے یکمشت ادا کر سکیں۔ ہمارے ملک میں رواج یہی
ہے کہ عام طور پر عورتوں کو خرچ نقد نہیں دیا جاتا بلکہ کھانے پینے کی اشیاء اور پہننے کا کپڑا
خرید کر دے دیا جاتا ہے سوائے شہری خاندانوں کے۔ پس اس میں شبہ نہیں کہ اکثر عورتیں
ایسی ہیں جو دس روپے یا پانچ روپے یکمشت نہیں دے سکتیں مگر انہوں نے خواہش کی ہے کہ
انہیں بھی اس ثواب میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے اور یہ اجازت دے دی جائے کہ وہ
ایک ایک یا دو دو روپیہ ماہوار کر کے ادا کر دیں۔ عورتوں کا یہ جوش اور یہ اخلاص یقیناً
قابل شکریہ بھی ہے اور قابلِ قدر بھی۔ قابل شکریہ تو اس لئے کہ اللہ تعالی نے جماعت کے
اس طبقہ کو بھی جو کمزور اور ضعیف ہے، دین کیلئے قربانی کرنے کا شوق اور طاقت بخشی ہے اور
قابلِ قدر اس لئے کہ خدا تعالیٰ کیلئے کام کرنا ہر مومن کا ذاتی فرض ہوتا ہے اور جو بھی اس

خطبات محمود
کام میں اس کا ہاتھ بٹاتا ہے اس کی اسے قدر کرنی چاہیے۔
سال ۱۹۳۴ء
پس میں نے عورتوں کے اخلاص کی قدر کرتے ہوئے انہیں یہ تجویز بتائی کہ جس طرح
قادیان میں بھی اور باہر بھی کمیٹیاں ڈالی جاتی ہیں اور جن کے نام کا قرعہ نکلے، ان کے نام سے
ان تحریکوں میں رقم جمع کرادیں۔ مثلاً اگر ایک سو یا دو سو عورتیں ان تحریکوں میں شامل ہونے
کا ارادہ رکھتی ہیں تو وہ سب مل کر کمیٹی ڈال لیں اور اس میں روپیہ روپیہ یا دو دو روپے دیتی
رہیں ہر ماہ جتنی رقم جمع ہو اس کیلئے قرعہ ڈال لیں۔ مثلاً اگر سو روپے کی رقم ہو تو دس دس
روپے کے قرعے جن دس عورتوں کے نام نکلیں ان کی طرف سے اس تحریک میں جمع
کرادیں اسی طرح اگلے مہینے اور دس عورتوں کے نام جمع کرادیں۔ اگر مردوں میں سے بھی
بعض غرباء اس رنگ میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی ایسا کر سکتے ہیں مگر ضروری ہوگا کہ دس کی
رقم یا پانچ کی رقم اگر اس تحریک میں حصہ لے جس کیلئے کم سے کم پانچ روپے کی رقم مقرر
ہے خزانہ میں یکمشت جمع کرائی جائے۔ گو اصل مخاطب ان تحریکوں کے آسودہ حال لوگ ہیں
مگر یہ رستہ ان کیلئے کھلا ہے جو ثواب حاصل کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں اور کسی نیک
کام میں بھی دوسروں سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے۔ رسول کریم ال کے زمانہ میں ایک دفعہ
غرباء نے آپ سے شکایت کی کہ یا رسول اللہ ! ہم جہاد کیلئے جاتے ہیں تو ہمارے اُمراء بھائی بھی
جاتے ہیں، ہم نمازیں پڑھتے ہیں تو وہ بھی پڑھتے ہیں، ہم روزے رکھتے ہیں تو وہ بھی رکھتے
ہیں ، ہم ذکر الہی کرتے ہیں تو وہ بھی کرتے ہیں مگر مشترک ضرورتوں اور دینی کاموں کیلئے جب
مال دینے کا وقت آتا ہے تو وہ دیتے ہیں ہم نہیں دے سکتے، وہ زکوٰۃ دیتے ہیں مگر ہم نہیں
دے سکتے، وہ صدقہ وخیرات کرتے اور غرباء کی مدد کرتے ہیں مگر ہم نہیں کر سکتے۔ غرض وہ کئی
قسم کے ثواب حاصل کرتے ہیں مگر ہم محروم رہتے ہیں اور ان کو ہم پر فوقیت حاصل ہے
کیونکہ ہم ثواب کے کاموں میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ یا رسول اللہ ! ہمیں بتائیں ہم کیا
کریں تاکہ ان کی طرح ثواب حاصل کر سکیں۔ یہ جوش اور یہ سوال بتاتا ہے کہ کچی مخلص
جماعتوں میں یہ سوال نہیں پیدا ہوا کرتا کہ فلاں ایسا نہیں کرتا، اس لئے ہم بھی ایسا نہیں
کرتے بلکہ یہ جوش پایا جاتا ہے کہ فلاں مومن میں فلاں نیکی پائی جاتی ہے، ہم وہ نیکی کس
طرح حاصل کریں۔ جب کسی جماعت کے اکثر افراد میں یہ جذبہ پایا جاتا ہے تو وہ اعلیٰ معیار کی
جماعت کہلاتی ہے لیکن جس قوم میں اس قسم کے سوالات پیدا ہوں کہ فلاں نے غلطی کی

خطبات محمود
۴۴۲
سال ۱۹۳۴ء
تھی اسے نہیں پکڑا گیا پھر ہمیں کیوں گرفت کی جاتی ہے یا یہ کہ فلاں شخص فلاں نیکی اور
ثواب کا کام نہیں کرتا تو ہم کیوں کریں وہ تباہ ہو جاتی ہے کیونکہ اس قسم کے عذرات کا مطلب
یہ ہوتا ہے کہ اس قوم کی نظر آگے بڑھنے والوں اور ترقی کرنے والوں کی طرف نہیں ہوتی
بلکہ کمزوروں اور پیچھے رہنے والوں پر ہوتی ہے۔ حالانکہ جس قوم نے آگے بڑھنا ہوتا ہے وہ
آگے والوں کو دیکھتی ہے اور جس نے پیچھے ہٹنا ہوتا ہے وہ پیچھے رہنے والوں کو دیکھتی ہے اور
جس قوم کی نظر آگے کی طرف ہوتی ہے، وہی ترقی کرتی ہے اور جس کی نظر پیچھے کو ہوتی ہے
وہ تنزل کے گڑھے میں گرتی ہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض احمدی کہلانے
والے بھی یہ سوال کرتے ہیں کہ فلاں میں یہ کمزوری پائی جاتی ہے اور فلاں میں یہ تو پھر ہمیں
اس کمزوری کی وجہ سے کیوں گرفت میں لایا جاتا ہے۔ گویا ان کے نزدیک دین کی خدمت کرنا
اور دین کیلئے قربانی کرنا ایک چٹی ہے جسے اس صورت میں برداشت کیا جا سکتا ہے کہ ہر ایک
شخص کو اس میں شامل کیا جائے نیکی اعلیٰ مقصد نہیں جس کے حصول کیلئے دوسروں سے بڑھنے
کی خواہش کی جائے۔ مگر صحابہ میں وہ جوش تھا کہ ان میں سے غرباء نے رسول کریم ا
سے یہ سوال کیا کہ ہم کس طرح ثواب حاصل کرنے میں امراء کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور وہ
کیا طریق ہے کہ ہم نیکی حاصل کرنے میں ان سے پیچھے نہ رہیں۔ رسول کریم ال نے
انہیں فرمایا کیا میں تمہیں ایسی ترکیب بتاؤں کہ اگر تم اس پر عمل کرو تو امراء سے کئی سو سال
پہلے جنت میں داخل ہو جاؤ ۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وہ کیا ترکیب ہے؟ آپ نے فرمایا۔
وہ یہ ہے کہ تم ہر نماز کے بعد ۳۳-۳۳ دفعہ تسبیح و تحمید اور ۳۴ بار تکبیر کہہ لیا کرو۔ انہوں
نے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا ۔ مگر معلوم ہوتا ہے جو جذبہ قربانی اور ایثار کا اُس وقت کے غرباء
میں پایا جاتا تھا وہی امراء میں بھی موجود تھا انہوں نے ٹوہ لگائی کہ رسول کریم ال اور غرباء
میں کیا بات چیت ہوئی۔ آخر انہیں پتہ لگ گیا کہ رسول کریم اللہ نے ان کو ایک ایسا گر بتایا
ہے کہ جس پر عمل کرنے سے وہ اس ثواب کے بھی حقدار ہو جائیں گے جس میں وہ پہلے
شریک نہ ہو سکتے تھے اور انہوں نے بھی وہ نسخہ معلوم کر لیا اور پھر اس پر عمل کرنا شروع کر دیا۔
یہ دیکھ کر غرباء پھر رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یا رسول الله !
آپ امراء کو منع کردیں کیونکہ انہوں نے بھی وہی کرنا شروع کردیا ہے جو آپ نے ہمیں بتایا
تھا۔ یہ سن کر رسول کریم ال نے فرمایا جسے خدا تعالیٰ نیکی کرنے کی توفیق دے اسے میں

خطبات محمود
نہیں روک سکتا ہے۔
۴۴۳
سال ۱۹۳۴ء
حقیقی جذبہ قربانی یہ ہوتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کے حساس
اور اخلاص سے بھرے ہوئے دلوں کو ٹھیس سے بچانے کیلئے میں نے ان کو قربانی کرنے کا
طریق بتا دیا ہے۔ کئی غرباء ایسے ہیں کہ انہوں نے دس روپیہ والی تحریک میں حصہ لے کر سو
دوستو چار سو دینے والوں سے بھی بہت بڑی قربانی کی ہے۔ مثلاً مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض
ایسے لوگ جنہوں نے دس روپے دیئے ہیں انہوں نے سارے ماہ کی آمدنی دے دی ہے۔ اور
بعض جنہوں نے ہیں روپے دیئے ہیں ان کی سارے مہینہ کی آمدنی میں روپے ہی تھی۔ گویا
انہوں نے ایک مہینہ کی ساری کی ساری آمدنی دے دی۔ اب اگر چار سو ماہوار کمانے والا
ایک سو روپیہ دیتا ہے یا پانچ سو ماہوار کمانے والا ایک سو کی رقم پیش کرتا ہے تو اس کے یہ
معنے ہوئے کہ وہ اپنی آمدنی کا ۱/۴ اور ۱/۵ حصہ دیتے ہیں حالانکہ ایسی ضرورتوں کو پورا کرنے
کے بعد جو لازمی ہوتی ہیں ان کے پاس زیادہ رقم بچتی ہے۔ میں نے غرباء اور امراء کا مقابلہ
اس رنگ میں بھی کیا ہے کہ جس چیز کے بغیر گزارہ نہیں ہو سکتا اس پر ان کا خرچ کتنا ہوتا
ہے۔ مثلاً ایک غریب شخص ہے جس کے کھانے والے پانچ کس ہیں۔ اگر فی کس کے حساب
سے ڈیڑھ روپیہ ماہوار کا آٹا رکھا جائے تو صرف آٹا ساڑھے سات روپے کا ہوا اور اگر اس کی-
ماہوار آمد میں روپے ہو تو گویا ۱/۳ رقم سے زیادہ اس کی آٹے پر صرف ہوتی ہے اور اگر
پکوائی وغیرہ کو مد نظر رکھ لیا جائے تو گویا اس کی آمد میں سے ۴۵ فیصدی رقم خشک روٹی پر خرچ
ہو جاتی ہے۔ اس کے مقابلہ میں اگر پانچ سو ماہوار آمد والے شخص کے بھی پانچ کس ہی کھانے
والے ہوں تو آئے پر اس کی رقم بھی اتنی ہی خرچ ہوگی جتنی میں روپے آمد والے غریب کی
خرچ ہوتی ہے۔ اور اس طرح امیر کی صرف ڈیڑھ فیصدی رقم ایسی ضرورت پر خرچ ہوئی جس
کے بغیر چارہ نہیں مگر غریب کی ایسی ضرورت پر ۴۵ فیصدی رقم صرف ہوگی۔ یہ کتنا بڑا فرق
ہے اور غریب کی قربانی کو یہ کتنا کو یہ کتنا شاندار بنا دیتا ہے۔
غرض کئی غرباء ایسے ہیں کہ میں جانتا ہوں انہوں نے اس تحریک میں حصہ لے کر بظاہر
مطلوبہ رقم کو زیادہ نہیں بڑھایا لیکن جماعت کے اخلاص اور جذبہ قربانی میں بہت بڑا اضافہ
کر دیا ہے اور ایسی قیمتی چیز پیش کی ہے جسے ہم خدا تعالیٰ کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ جس طرح
ایک موتی کا کیڑا سمندر کی تہہ میں بیٹھ کر ایسا موتی تیار کرتا ہے جو بادشاہ کے سامنے پیش کیا

خطبات محمود
マママ
سال ۱۹۳۴ء
جاسکتا ہے، اسی طرح مومن بچے اخلاص سے جو کام کرتا ہے وہ موتی سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا
ہے کیونکہ وہی خدا تعالیٰ کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ دین کیلئے ہر قربانی کرنے والی جماعت
خدا تعالی کے سامنے وہی موتی رکھے گی جو سچا اخلاص دکھانے والوں اور حقیقی قربانی کرنے
والوں نے تیار کئے ہوں گے۔ پس اعلیٰ قربانیوں کے ذریعہ جو روحانی موتی پیدا ہوتے ہیں وہی
جماعت کی زیب و زینت کا موجب ہوتے ہیں۔ ایسے موتی تیار کرنے والے بظاہر پھٹے پرانے
کپڑے پہنے ہوتے ہیں اور غربت کے ہاتھوں وہ اس حالت کو پہنچے ہوتے ہیں کہ کسی مجلس
میں شامل ہو جائیں تو اس مجلس کی زینت نہیں سمجھے جاتے بلکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مجلس
کی حیثیت کو بگاڑنے والے ہیں۔ کئی اسی مزاج کے لوگ کہا کرتے ہیں کہ مجلس شوریٰ میں
شمولیت کیلئے کئی غربت زدہ زمیندار آجاتے ہیں۔ مگر یاد رکھنا چاہئیے اس مجلس کے سوا ایک اور
بھی مجلس ہونے والی ہے اور اُس مجلس میں ہم ہی شامل نہ ہوں گے بلکہ ہمارے باپ دادے
اور ہماری آئندہ ہونے والی اولادیں بھی شامل ہوں گی حتی کہ آدم کی اولاد کے جتنے بچے پیدا
ہوئے، وہ سارے کے سارے شامل ہوں گے اُس وقت ظاہری لباسوں اور دنیوی وجاہتوں کو
پیش نہیں کیا جائے گا بلکہ ایک نئی چیز پیش کی جائے گی وہ چیز جو ایسی جگہ رکھی جاتی ہے کہ
ہمیں نظر نہیں آتی یعنی وہ خدا تعالی کے خزانہ میں رکھی جاتی ہے۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ
ایک کام کا اچھا نتیجہ اس دنیا میں مل رہا ہوتا ہے اور بُرا اُدھر یعنی اگلے جہان میں محفوظ کیا جا رہا
ہوتا ہے۔ اور کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچھا نتیجہ اُدھر جمع ہو رہا ہوتا ہے اور بُرا اس دنیا میں مل
رہا ہوتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے درمیان میں ایک پردہ پڑا ہو اور کچھ بیلنے لگے
ہوں جن میں سے بعض کا منہ پردہ کے ایک طرف اور بعض کا دوسری طرف، بعض میں سے
رس ادھر گرتا ہو اور بعض میں سے اُدھر، بعض کا چھلکا ایک طرف گرتا ہو اور بعض کا چھلکا
دوسری طرف یہی حال انسانی اعمال کا ہوتا ہے بعض کا رس اِدھر یعنی اس دنیا میں گرتا ہے
اور چھلکا دار الاقامہ یعنی ہمیشہ کے گھر میں۔ اور بعض کا چھلکا اس دنیا میں گرتا ہے اور رس
اُدھر جب لوگ مرکز اگلے جہان میں جائیں گے تو بعض سے کہا جائے گا کہ لو تمہارے اعمال
کا چھلکا محفوظ ہے اسے دوزخ میں ڈال دیتے ہیں، اس سے تمہارے جلانے کیلئے اچھی آگ
پیدا ہوگی۔ یہی چیز تمہاری طرف سے یہاں محفوظ رکھنے کیلئے آئی تھی حالانکہ وہ دنیا میں خوش
ہو رہے ہوں گے کہ انہوں نے اپنے لئے بہت اچھا رس پیدا کیا۔ اور کئی ایسے ہوں گے کہ دنیا

خطبات محمود
۴۴۵
سال ۱۹۳۴ء
میں ان کو لوگ حقیر اور ذلیل سمجھتے ہوں گے مگر ان کے بیلنے کا منہ اگلے جہان کی طرف ہوگا
اور اس میں سے نکلنے والے رس سے شکر اور کھانڈ بن رہی ہوگی۔ جب وہ وہاں جائیں گے تو
اس کے ڈھیر ان کے سامنے لگا دیئے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ لو یہ قند تمہارے اعمال نے
تیار کیا تھا۔ اسے لو اور اپنا منہ میٹھا کرو۔ اس دنیا میں ان کو ذلیل سمجھا جاتا تھا کیونکہ ان کے کام
کا فضلہ ادھر گر رہا تھا اور رس اگلے جہاں میں۔ لیکن کچھ وہ لوگ جو یہاں معزز سمجھے جاتے
ہونگے وہاں ذلیل ہوں گے کیونکہ ان کے اعمال کا فضلہ وہاں جمع ہو رہا تھا اور رس اس جہان
میں۔
اس دن جب کہ تمام اگلے پچھلے انسان جمع کئے جائیں گے اُمتیں انہی پر فخر کریں گی
جنہیں دنیا کی مجلسوں میں ذلیل سمجھا جاتا تھا مگر جو اپنے اخلاص کی وجہ سے خدا تعالی کے
نزدیک معزز تھے۔ اس مجلس میں وہی معزز قرار دیئے جائیں گے اور ہزاروں آدمی جو یہاں
انہیں رشتہ دار سمجھنے کیلئے تیار نہیں، وہاں اپنے آپ کو ان کے قریبی رشتہ دار قرار دیں گے۔
قرآن کریم میں اس موقع کا کیا ہی عجیب نقشہ کھینچا گیا ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ مومنوں کے
ساتھ منافقوں کی ایک ایسی جماعت ہے جو قربانیوں میں شامل نہیں ہوتی اور وہ مومنوں سے
کہتے ہیں تم مخلص ہو ہم منافق ہی سہی تم قربانیاں کرو ہم شریک نہیں ہو سکتے۔ فرمایا جب
قیامت کے دن مومنوں کو نور دیا جائے گا جو جنت کی طرف راہنمائی کرے گا تو وہ لوگ جو دنیا
میں مومنوں سے تمسخر کرتے تھے ٹھوکریں کھاتے ہوئے ان کے پیچھے چلتے ہوں گے اور
عاجزانہ طور پر درخواست کریں گے کہ ہمیں بھی نور دے دو۔ چونکہ نور خدا تعالی ہی دے سکتا
ہے اس لئے مومن ان سے کہیں گے یہ نور تمہیں نہیں دیا جاسکتا تم پیچھے مڑو، وہاں سے ہی
نور مل سکتا ہے ہے ۔ یعنی اُسی دنیا میں سے مل سکتا ہے جس سے تم نے حاصل نہیں کیا۔ پس
یہ جو غرباء ہیں، ان کی رقوم سے گو کوئی معتد بہ زیادتی نہیں ہوئی مگر وہ جو اس کا وہ جو اس کا نتیجہ جماعت
کو ملنے والا ہے اور جو خدا خدان تعالیٰ کی طرف سے سے فضل فط کی صورت میں نازل ہونے والا ہے اس
میں یقیناً ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔ اور آسودہ حال لوگ جبھی ان کے برابر ثواب کما سکتے ہیں
جبکہ رقم کی زیادتی کے ساتھ نہیں بلکہ نسبتی قربانی کے ساتھ ان کے برابر ہو جائیں۔ ورنہ وہ یاد
رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے دین کے کام روپیہ سے نہیں ہوا کرتے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
اخلاص کا جو نتیجہ پیدا کیا جاتا ہے اس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ہمیں خدا تعالی کے

خطبات محمود
م
سال ۱۹۳۴ء
فضل سے جو نتائج حاصل ہو رہے ہیں ان کے مقابلہ میں ہمارے روپیہ کی کوئی حقیقت ہی
نہیں ہے۔ اس کی نسبت دشمن بہت زیادہ روپیہ خرچ کر رہا ہے باوجود اس کے ہم روز بروز
بڑھ رہے ہیں اور دشمن گھٹ رہے ہیں۔ یہ روپیہ سے نہیں ہو رہا بلکہ جس اخلاص سے ہماری
جماعت کے مخلص روپیہ دیتے ہیں اس کے نتیجہ میں ہو رہا ہے۔ پس میں نے ایسے
مخلصین کو ان تحریکات میں شمولیت سے محروم نہیں رکھنا چاہا۔ پھر میں نے کچھ ایسے لوگوں
کیلئے پردہ پیدا کیا ہے جو زیادہ حصہ لے سکتے ہیں مگر ممکن ہے زیادہ رقم میں حصہ نہ لیں بوجہ
اپنے بخل کے اور جو آج کم تنخل دور کرتا ہے ہو دور کرتا ہے ہو سکتا ہے کہ گل خدا تعالیٰ اسے اور زیادہ منخل
دور کرنے کی توفیق دے دے ایسے لوگ بھی ان تحریکوں میں شامل ہو جائیں اور اس طرح
جماعت کا ایک حصہ ایمانی تباہی سے بچ جائے گا۔
کھانے وغیرہ کے متعلق گذشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے جو کچھ کہا تھا کئی دوستوں نے
اس کے متعلق سوالات کئے ہیں۔ بعض کا جواب تو میں نے خطبہ پر نظر ثانی کرتے وقت دے
دیا ہے۔ مگر ایک سوال ایسا ہے جس کے متعلق اب کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ کہا گیا ہے کہ بعض
گھرانوں میں نوکروں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، بعض لوگ غرباء اور بتائی کو اپنے ہاں رکھ لیتے
ہیں تاکہ وہ تھوڑا بہت کام کر دیا کریں اور تعلیم حاصل کرتے رہیں، بعض کے ہاں یوں بھی
ملازمین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اگر وہی کھانا جو وہ خود کھائیں ملازمین کو بھی دیں تو ان کا خرچ
گھٹے گا نہیں بلکہ بڑھ جائے گا۔ حدیثوں میں غلاموں کے متعلق تو آتا ہے کہ جو کھانا خود کھاؤ“
وہی ان کو بھی کھلاؤ سے لیکن غلام اور ملازم میں فرق ہے۔ غلام مجبور ہوتے ہیں کہ اپنے آقا
کے ہاں ہی رہیں لیکن ملازم مجبور نہیں ہوتے۔ وہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کو کھانا اچھا نہیں ملتا
دوسری جگہ جاسکتے ہیں اس لئے جو لوگ ان کو اپنے جیسا کھانا نہیں دے سکتے وہ شرعی طور پر
مجبور نہیں۔ اور اگر وہ ملازمین والا کھانا خود نہ کھانا چاہیں تو ان کیلئے الگ پکواسکتے ہیں لیکن اگر
اس کھانے میں سے کھانا چاہیں جو ملازموں کیلئے پکایا جائے تو پھر اپنا کھانا ملازمین کو دے دیں۔
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا چونکہ میرے مد نظر ہے اسلئے میں یہ تو نہیں کہہ سکتا
کہ ملازموں کو بھی وہی کھانا کھلاؤ جو خود کھاؤ۔ وہ لوگ جنہوں نے کئی ملازم رکھے ہوئے ہوں یا
پرورش کے طور طور : پر کچھ لوگوں کو رکھا ہوا ہو، ان کی مشکلات کو مد نظر رکھتا رکھتا ہوا ہوا میں یہ نہیں
کہ ان کے ہاں ایک ہی کھانا پکے جبکہ شریعت میں اس کیلئے کوئی پابندی نہیں ہے لیکن یہ
کہتا

خطبات محمود
۴۴۷
سال ۱۹۳۴ء
شرط ضرور لگاتا ہوں کہ وہ اس کھانے کو جو ملازمین وغیرہ کیلئے پکے خود استعمال نہ کریں اور اگر
استعمال کریں تو جھجر کے ایک نواب صاحب کی طرح کریں جن کے متعلق کہتے ہیں کہ کھانا
تیار ہونے کے بعد وہ باورچی کو بلا کر کہتے کہ تم نے میرے لئے جو سب سے اچھا کھانا پکایا ہے
وہ لے آؤ۔ جب وہ لے آتا تو اپنے ایک خاص ملازم کو دے کر کہتے کہ یہ لے جاؤ اور کسی
فوجی سپاہی کو دے کر اس کا کھانا لے آؤ اور اس طرح اس کا کھانا منگا کر کھا لیتے۔ بعض کا خیال
ہے کہ وہ اس بات سے ڈرتے تھے کہ کھانے میں انہیں زہر نہ دے دیا جائے اس لئے ہر روز
کسی نئے سپاہی کے کھانے سے اپنے کھانے کا تبادلہ کر لیتے لیکن بعض کا خیال ہے کہ وہ
سپاہی منش تھے اور چاہتے تھے کہ سپاہیانہ روح قائم رہے اور کمزوری پیدا نہ ہو۔ مومن چونکہ
نیک گمان رکھتا ہے ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ وہ سپاہیانہ زندگی کے قیام کیلئے ایسا کرتے تھے۔
پس اگر کسی کو خواہش پیدا ہو کہ ملازم کیلئے جو کھانا پکا ہے، وہ خود کھائے تو اپنا کھانا اسے دے
دے۔ یہ نہیں کہ ملازموں کے نام سے دوسرا کھانا تیار کر لیا جائے اور پھر اس میں خود بھی
شرکت کرلی جائے۔ بعض لوگ پوچھتے ہیں کیا چٹنی کھانی جائز ہے۔ انہیں میں کہتا ہوں جو کام
کرو اخلاص اور دیانت سے کرو۔ اس تحریک کی غرض اقتصادی حالت کا درست کرنا اور چسکوں
سے بچانا ہے۔ پس اگر کسی دن طبیعت خراب ہوئی اور سادہ چٹنی کی ضرورت محسوس ہوئی تو
اور بات ہے لیکن ان بہانوں سے منہ کے چسکے پیدا کرنے سے کیا فائدہ ہے۔ اس سے بہتر ہے
کہ انسان تحریک میں شامل ہی نہ ہو۔ پس کبھی کبھار اور ضرور تا استعمال میں حرج نہیں ورنہ
بہانہ خوری سمجھی جائے گی۔
اب میں ساتواں مطالبہ پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس وقت کی تبلیغی ضرورتوں
کو مد نظر رکھ کر ان تمام مطالبات کے باوجود جو میں کرچکا ہوں ہماری تبلیغی ضرورتیں پوری
نہیں ہوتیں اور پھر بھی ہماری مثال اُحد کے شہیدوں کی سی رہتی ہے کہ اگر کفن سے ان کے
سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور اگر پاؤں ڈھانپتے تو سر ننگے ہو جاتے ھے کیونکہ اُس وقت
اتنا کپڑا میسر نہ تھا جو پورا آسکتا ۔ ہماری بھی اس وقت یہی حالت ہے ہم اگر ایک طرف توجہ
کرتے ہیں تو دوسری جہت خالی رہ جاتی ہے اور اگر دوسری جہت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو
پہلی خالی ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ تبلیغی کوششوں کی کوئی اور راہ بھی ہو۔
یعنی ایسی ریز رو فورس ہو کہ ضرورت پڑنے پر اس سے کام لے سکیں اور مبلغین کے کام کے

خطبات محمود
۴۴۸
سال ۱۹۳۴ء
علاوہ اس کے ذریعہ اپنی ضرورتیں پوری کریں۔ سمجھ لو کہ اس وقت پنجاب میں جماعت کی
تعداد ۵۶ ہزار ہی ہے جیسا کہ مردم شماری کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے اس نسبت سے سارے
ہندوستان میں ایک لاکھ احمدی سمجھ لو۔ تب بھی ان میں سے دس ہزار عاقل بالغ مرد بوڑھے
بچے اور عورتیں نکال کر ہوتے ہیں۔ یہ وہ کم سے کم تعداد ہے جو میسر آسکتی ہے۔ اس میں سے
کم از کم ایک ہزار سرکاری ملازم ہوں گے اور سرکاری ملازموں کو کچھ نہ کچھ رخصتیں ملتی ہیں۔
بعض اس قسم کے ملازم ہوتے ہیں کہ اگر ایک سال کی رخصت نہ لیں، دوسرے سال بھی نہ
لیں تیسرے سال تین ماہ کی رخصت مل جاتی ہے۔ اگر چار سو بھی ایسے ہوں جن کی رخصتیں
اس طرح جمع پڑی ہوں یا قریب کے عرصہ میں جمع ہونے والی ہوں اور وہ سلسلہ کی خدمت
کیلئے ان رخصتوں کو وقف کر دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ایک سال کیلئے کام کرنے
والے سو مبلغ مل گئے۔ ایسے اصحاب تین تین ماہ کی چھٹیاں لے لیں اور ان چھٹیوں کو سلسلہ
کی خدمت کیلئے وقف کردیں۔ پھر ہم انہیں جہاں چاہیں تبلیغ کیلئے بھیج دیں۔ اگر چار سو ایسے
اصحاب اپنے آپ کو پیش کریں تو ایک سو مبلغ سال بھر کام کرنے والے اور اگر دو سو پیش
کریں تو پچاس مبلغ سال بھر کام کر سکتے ہیں اور اس طرح تبلیغ کیلئے اچھی خاصی طاقت حاصل
ہو سکتی ہے۔ ان کے متعلق میری سکیم یہ ہے کہ ان کو ایسی جگہ بھیجیں جہاں احمدی جماعتیں
نہیں۔ اور جہاں تین ماہ ایک اکیلا احمدی رہے گا جس کا دن رات کام تبلیغ کرنا ہو گا نا ممکن ہے
کہ خدا تعالی کے فضل سے وہاں نئی جماعت نہ قائم ہو جائے۔ اگر دوسو اصحاب بھی اپنے آپ
کو پیش کردیں تو پچاس کو ایک وقت میں تبلیغ کیلئے پچاس نئے مقامات پر بھیج سکتے ہیں کہ وہاں
تبلیغ کرو۔ اس طرح تین ماہ میں پچاس نئی جماعتیں قائم ہو جائیں گی۔ اگلے تین ماہ میں پچاس،
اور پچاس مقامات پر بھیج دیں گے اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک سال میں دو سو
مقامات پر نئی جماعتیں قائم ہو سکتی ہیں۔ خدا تعالی کے فضل سے ایک احمدی میں اتنی طاقت
ہوتی ہے کہ جس طرح ڈائنامیٹ کے ذریعہ چٹان کو اُڑا دیا جاتا ہے اسی طرح احمدی کا وجود
ڈائنامیٹ کی حیثیت رکھتا ہے جو تاریکی اور ظلمت کو مٹا دیتا ہے، نئی فضا پیدا کر دیتا ہے اور نیا
ماحول بنا دیتا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ جہاں نئی جماعت قائم ہوگی وہاں مخالفت بھی بڑھ جائے
گی، لوگ پہلے سے زیادہ گالیاں دینے لگ جائیں گے احمدیوں کو مارنے پیٹنے پر اُتر آئیں گے
زنگ آلود دلوں کے زنگ اور ترقی کریں گے اور ان کی روح کی موت اور بھیانک شکل اختیار

خطبات محمود
۴۴۹
سال ۱۹۳۴ء
کرلے گی مگر باوجود اس کے ایک طبقہ ایسا بھی پیدا ہو جائے گا جس کے دل ہل جائیں گے اور
جس کی روح جنبش میں آجائے گی اور خواہ کتنی ہی ہلکی ہو محبت الہی کی ایک باریک شعاع اُڑ
کر خدا کی محبت کے سورج میں جا جذب ہوگی۔ ایک سال میں دو سو نئی جماعتوں کا قائم ہو جانا
معمولی بات نہیں۔ اس طرح اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چار پانچ سال میں ہی عظیم الشان تغیر پیدا
ہو جائے گا۔ مبلغین کو ہم اس طرف نہیں لگا سکتے ان کی بہت تھوڑی تعداد ہے پھر ان کے ذمہ
مباحثات اور جماعت کی تربیت کا کام ہے۔ ان کی مثال تو اُس دانے کی سی ہے جس کی نسبت
کہتے ہیں کہ ”ایک دانہ کس کس نے کھانا" تبلیغ کی وسعت کیلئے ایک نیا سلسلہ مبلغین کا ہونا
چاہیئے اور وہ یہی ہے کہ سرکاری ملازمین تین تین ماہ کی چھٹیاں لے کر اپنے آپ کو پیش کریں
تاکہ ان کو وہاں بھیج دیا جائے جہاں ان کی ملازمت کا واسطہ اور تعلق نہ ہو۔ مثلاً گورداسپور
کے ضلع میں ملازمت کرنے والا امرتسر کے ضلع میں بھیج دیا جائے، امرتسر کے ضلع میں
ملازمت کرنے والا کانگڑہ یا ہوشیار پور کے ضلع میں کام کرے گویا اپنے ملازمت کے علاقہ سے
باہر ایسی جگہ کام کرے جہاں ابھی تک احمدیت کی اشاعت نہیں ہوئی اور وہاں تین ماہ رہ کر
تبلیغ کرے۔
میں سمجھتا ہوں وہ جماعت جو یہ کہتی ہے کہ وہ جان اور مال کی قربانیاں کرنے کیلئے ہر
طرح تیار ہے، اس کیلئے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کہ اس میں سے چار سو اصحاب ایسے نکلیں
جو اپنی تین تین ماہ کی رخصت اپنے گھروں میں نہ گزاریں بلکہ دوسری جگہ دین کی خدمت
میں صرف کریں۔ وہاں بھی وہ اپنے ملازمت کے کام سے آرام پاسکتے ہیں۔ ہاں زیادہ بات یہ
ہوگی کہ وہاں ان کے ذریعہ جو جماعت قائم ہوگی اس کے نیک اعمال ان کے نامہ اعمال میں
بھی لکھے جائیں گے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جو کسی کے ذریعہ ہدایت پاتا ہے اس
کے نیک اعمال اس کے نامہ اعمال میں بھی لکھے جاتے ہیں جس کے ذریعہ اسے ہدایت ملتی
ہے 1 ۔ پس اس سکیم پر عمل کرنے سے ایسے شاندار نتائج نکل سکتے ہیں جو باقاعدہ مبلغین
کے ذریعہ پیدا نہیں ہو سکتے اور ملک کے ہر گوشہ میں احمدیت کی صدا گونج سکتی ہے۔ ایسے
اصحاب کا فرض ہو گا کہ جس طرح ملکانہ تحریک کے وقت ہوا وہ اپنا خرچ آپ برداشت کریں۔
ہم اس بات کو مد نظر رکھیں گے کہ انہیں اتنی دور بھیجا جائے کہ ان کیلئے سفر کے اخراجات
برداشت کرنے مشکل نہ ہوں اور اگر کسی کو کسی دور جگہ بھیجا گیا تو کسی قدر بوجھ اخراجات سفر

خطبات محمود
۴۵۰
سال ۱۹۳۴ء
کا سلسلہ برداشت کرلے گا اور باقی اخراجات کھانے پینے ، پہننے کے وہ خود برداشت کریں۔ ان
کو کوئی تنخواہ نہ دی جائے گی نہ کوئی کرایہ سوائے اس کے جسے بہت دور بھیجا جائے۔
آٹھواں مطالبہ وہ ہے جو پہلے شائع ہو چکا ہے یعنی ایسے نوجوان اپنے آپ کو پیش
کریں جو تین سال کیلئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔ اس وقت تک سوا سو کے قریب نوجوان
اپنے آپ کو پیش کرچکے ہیں جن میں سے تمھیں چالیس مولوی فاضل ہیں۔ باقی انٹرنس
ایف اے اور بی اے پاس ہیں۔ یہ تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں یہ قربانی
کی روح کہ تین سال کیلئے دین کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا جائے اسلام اور ایمان
کے رُو سے تو کچھ نہیں لیکن موجودہ زمانہ کی حالت کے لحاظ سے حیرت انگیز ہے۔ وہ لوگ جو
یہ کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ میں لوگ روپیہ حاصل کرنے کیلئے شامل ہوتے ہیں اگرچہ ان کی
یہ بات بیوقوفی کی ہے کیونکہ اگر احمدی روپیہ کی خاطر احمدی ہیں تو انہیں روپیہ دیتا کون ہے۔
مگر یہ ان کی آنکھیں کھول دینے والی بات ہے کہ جب احمدی نوجوانوں کو تین سال کیلئے اپنے
آپ کو وقف کرنے کیلئے بلایا گیا تو مولوی فاضل، انٹرنس پاس ایف اے اور بی اے سینکڑوں
کی تعداد میں اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں۔ اس قسم کی مثال کسی ایسی قوم میں بھی جو
جماعت احمد یہ ہے سینکڑوں گئے زیادہ ہو ملنی محال ہے۔ وہی جو یہ دعود دعوی کرتے ہیں کہ وہ آٹھ تو
کروڑ مسلمانان ہند کے نمائندے ہیں ایسی مثال تو پیش کریں۔ وہ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے
ریاست کشمیر کے خلاف ایجی ٹیشن کے دوران میں ہزاروں آدمیوں کو قید کرا دیا تھا لیکن جیسا
کہ میں نے پہلے بتایا تھا قید ہونے کیلئے اپنے آپ کو پیش کردینا اور بات ہے اور کسی مسلسل
قربانی کیلئے پیش کرنا اور بات فوری اشتعال دلا کر تو بزدلوں کو بھی لڑایا جاسکتا ہے۔ بدر کی جنگ
میں مکہ کے جو رؤساء شریک ہوئے ان میں اکثر کا یہ خیال ہو گیا تھا کہ جنگ نہ ہو۔ انہوں
نے کہا مسلمان بھی ہمارے ہی بھائی بند ہیں اگر جنگ ہوئی تو یہی ہوگا کہ ہم ایک دوسرے کو
قتل کریں گے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سب لوگ تیار ہو گئے کہ صلح کرلیں مگر ابو جہل جو اس
ساری شرارت کا رُوحِ رواں تھا مخالفت کرنے لگا اور لوگوں نے اسے سمجھایا کہ جنگ کرنے
سے ہماری طاقت بڑھے گی نہیں بلکہ گھٹے گی۔ ابو جہل نے اپنا منصوبہ بگڑتا دیکھ کر ایک رئیس
جو مسلمانوں کے ہاتھ سے کچھ عرصہ پہلے مارا گیا تھا اس کے بھائی بندوں میں جوش پیدا کرنا چاہا۔
دوسرے رؤساء نے انہیں بلا کر کہا کہ ہم میں دیت کا رواج ہے، ہم تمہارے مقتول کی دیت

خطبات محمود
۴۵۱
سال ۱۹۳۴
ادا کر دیتے ہیں۔ اس پر وہ دیت لینے کیلئے تیار ہو گئے۔ تب ابو جہل نے اور شرارت کی۔ اس
نے مقتول کے ایک بھائی کو بلا کر کہا کہ تمہارے بھائی کا بدلہ لئے بغیر فوج واپس لوٹنا چاہتی ہے
اگر ایسا ہوا تو تم کسی کو منہ نہ دکھا سکو گے۔ اس نے کہا پھر میں کیا کروں۔
عرب میں یہ طریق تھا کہ جب کوئی اپنی مظلومیت اور مصیبت کی فریاد کرنا چاہتا تو ننگا
ہو کر رونا پیٹنا اور واویلا کرنا شروع کر دیتا ابو جہل نے کہا تم ننگے ہو کر پیٹنا شروع کردو۔ اس نے
ایسا ہی کیا وہ ننگا ہو کر رونے پیٹنے لگ گیا۔ ایسی حالت میں جونہی اس نے کہا کہ میرا بھائی ایسا
بہادر تھا ایسا محسن تھا مگر آج اس کی بے قدری کی جارہی ہے اور کوئی اس کا انتقام لینے کیلئے
تیار نہیں۔ تو اہلِ عرب جو احسان کی قدر کرنے میں مشہور تھے، انہوں نے تلواریں کھینچ لیں
اور لڑائی شروع ہو گئی۔ وہ اسلام کیلئے تو عظیم الشان فتح کا دن تھا مگر جنہوں نے لڑائی کرائی، ان
کیلئے کیسا دن تھا۔ اُس دن کفار کے تمام بڑے بڑے سردار مارے گئے ہے اور جیسا کہ بائیبل
کی پیشگوئی تھی کہ قیدار کی شوکت باطل ہو جائے گی ہے ۔ مکہ کی وادیوں میں رونے اور پیٹنے
کے سوا کوئی شغل نہ رہا کیونکہ ہر خاندان میں سے کوئی نہ کوئی مارا گیا۔ تو فوری طور پر لڑا دینا
بالکل معمولی بات ہے اصل میں قربانی وہی ہوتی ہے جو لمبے عرصہ کیلئے ہو۔ پس وہ لوگ جو
اپنے آپ کو آٹھ کروڑ مسلمانان ہند کے نمائندے کہتے ہیں، وہ بھی جماعت احمدیہ کی قربانی کے
نمونہ کی قربانی پیش نہیں کر سکتے۔ وہ نوجوان جنہوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے، ان کے
متعلق آگے تجربہ سے پتہ لگے گا کہ کس قدر شاندار قربانیاں کرتے ہیں۔ مگر ان میں سے بعض
نے ایثار اور اخلاص کا جو اظہار کیا ہے وہ ویسا ہی معلوم ہوتا ہے جیسا کہ بدر کے موقع پر دو
انصاری لڑکوں نے یہ کہہ کر دکھایا تھا کہ ابو جہل کہاں ہے۔ اور جبکہ عبدالرحمن " ابھی اس
حیرت میں تھے کہ انہوں نے کیا سوال کیا ہے اور وہ ابو جہل کی طرف انگلی سے اشارہ ہی
کرنے پائے تھے کہ دونوں لڑکے کود کر اُس پر جاپڑے اور اگرچہ وہ زخمی ہو گئے لیکن انہوں
نے ابو جہل کو جا گرایا اور اُس کی گردن پر تلوار چلادی۔ اس کے ارد گرد جو محافظ کھڑے تھے وہ
دیکھتے کے دیکھتے ہی رہ گئے ہے ۔ بعض نوجوانوں نے ایسے ہی جوش کا اظہار کیا ہے وہ دین کی
خاطر ہر قسم کی قربانی کرنے اور ہر قسم کی تکلیف اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔ پھر یہ قربانی ایک دو دن
کیلئے یا ایک دو ماہ کیلئے نہیں بلکہ مسلسل تین سال کیلئے ہے۔ میں نے بتایا تھا کہ بعض
نوجوانوں کو ہندوستان سے باہر بھیجا جائے گا اور بعض کو ہندوستان میں ہی دورہ کیلئے بھیجوں گا۔
-
7

خطبات محمود
۴۵۲
سال ۱۹۳۴ء
بعض اور کے ذریعہ سے میں تجربہ کرنا چاہتا ہوں جماعت کے اخلاص کا ان نوجوانوں کے
اخلاص کا جو تو کل کرکے نکل کھڑے ہوں اور جو اتنی بھی فکر نہ کریں کہ کل کی روزی انہیں
کہاں سے ملے گی وہ خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر کے چلے جائیں اور تبلیغ کرتے پھریں۔ اسی طرح
جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کے وہ حواری نکلے تھے جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنے پاس کچھ
مت رکھو اور کل کی روٹی کی فکر نہ کرو پھر جہاں سے خدا تعالی انہیں کھلائے کھالیں اور جہاں
سے پلائے پی لیں گے ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ہر گاؤں کے لوگوں کیلئے ضروری ہے
کہ جو مہمان آئے تین دن تک اس کی مہمانی کریں 21 - پس اگر کسی گاؤں کے لوگ انہیں
کھلائیں تو کھالیں اور اگر نہ کھلائیں تو سمجھیں کہ اس گاؤں والوں نے اپنا حق پورا نہیں کیا۔
اس میں گاؤں والوں کا قصور ہو گا، مہمان بننے والوں کا نہیں۔
بعض نوجوانوں کو میں اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں اور بعض کیلئے اور طریق اختیار
کروں گا۔ بہرحال ان کی آزمائش کی جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ قربانی کے متعلق ان کے
دعوے کیسے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں ان کے دعوے ایسے نہیں ہوں گے جیسا کہ اپنے بازو پر
شیر گدوانے والے کا دعوی تھا۔ گودنے والے نے جب اس کے بازو پر سوئی ماری تو اس نے
کہا کیا گووتے ہو؟ اس نے کہا دایاں کان گودتا ہوں وہ کہنے لگا کیا دائیں کان کے بغیر شیر رہتا
ہے یا نہیں؟ گودنے والے نے کہا رہتا ہے۔ اس نے کہا پھر اسے چھوڑ دو آگے چلو۔ اس کے
بعد جب اس نے سوئی ماری تو وہ پوچھنے لگا اب کیا گودتے ہو؟ اس نے کہا بایاں کان گود تا
ہوں۔ کہنے لگا اگر وہ بھی کٹ جائے تو شیر رہتا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا رہتا ہے۔ وہ کہنے لگا
اسے بھی چھوڑ دو۔ اسی طرح اس نے ہر ایک عضو پر کہا آخر پر کہا آخر گودنے والے نے سوئی رکھ دی
اور کہنے لگا اب کوئی شیر نہیں رہتا۔ میں امید کرتا ہوں کہ جن نوجوانوں نے اپنے آپ کو دین
کی خدمت کیلئے پیش کیا ہے ان کا پیش کرنا اس رنگ کا نہ ہو گا بلکہ حقیقی رنگ کا ہوگا اور میں
سمجھتا ہوں کہ جو نوجوان میری سکیم کے ماتحت کام پر نہ لگائے جائیں ان میں سے بھی جو بیکار
گھروں پر بیٹھے ہیں اور جو باہمت ہیں، انہیں خود بخود نکل جانا چاہیے۔ وہ جائیں اور جہاں سے
خدا انہیں دے کھائیں اور ساتھ تبلیغ کرتے رہیں۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جہاں کوئی
جائے، وہاں سے اسے تین دن تک کھانا کھانے کا حق ہے ہے ۔ اب یہ اسلامی طریق جاری
نہیں ورنہ ہوٹلوں وغیرہ کی ضرورت ہی نہ رہے۔ جہاں کوئی جائے وہاں کے لوگوں کا فرض ہو

خطبات محمود
۴۵۳
سال ۱۹۳۴ء
کہ اسے کھانا دیں۔ اس قسم کا نظام تو جب خدا تعالیٰ چاہے گا قائم ہوگا اور اُسی وقت حقیقی
امن دنیا کو حاصل ہوگا۔ آج کل تو موجودہ حالات پر ہی قناعت کرنی ہوگی۔ اس موجودہ گری
ہوئی حالت میں بھی میں سمجھتا ہوں زمیندار طبقہ مہمان نوازی کے فرائض کو نہیں بھولا اور یہ
آسمانی فقیر جہاں کہیں جائیں گے اول تو ضرورت نہ ہوگی کہ خود کہیں کہ کھانے کو دو لیکن اگر
ضرورت پیش آئے تو ایسا کرنا بھی جائز ہے۔ صحابہ نے خود مہمانی مانگی۔ ایک جگہ کچھ صحابہ گئے
تو وہاں ایک شخص ان کے پاس آیا اور آکر کہنے لگا کہ ایک آدمی کو سانپ نے ڈس لیا اس کا
کوئی علاج جانتا ہے۔ ایک صحابی نے کہا میں جانتا ہوں مگر دس بکریاں لوں گا۔ چنانچہ دس بکریاں
لے کر انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کیا اور وہ شخص اچھا ہو گیا۔ بعض ساتھیوں نے اس
کے اس فعل پر اعتراض کیا اور بکریوں کی تقسیم رسول کریم ﷺ سے استصواب کر لینے تک
ملتوی کی گئی۔ رسول کریم ﷺ کے حضور جب معاملہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا بالکل جائز
ہے بلکہ تم ان بکریوں میں میرا حصہ بھی رکھو ۔ رسول کریم ﷺ کا یہ فرمانا کہ میرا حصہ
بھی رکھو اس غرض سے تھا کہ ان لوگوں کا شک دور ہو جائے۔ اور آپ کا بکریوں کو جائز قرار
دینا میرے نزدیک اس قدر دم کرکے روپیہ لینے کی اجازت کیلئے نہ تھا جس قدر کہ یہ بتانے
کیلئے کہ مہمانی مسافر کا حق ہے اور اگر کسی جگہ کے لوگ یوں مہمانی نہ دیں تو دوسرے جائز
ذرائع سے اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مہمانی طلب کرنا سوال نہ ہوگا بلکہ حق ہوگا۔ ہماری
جماعت یہ حق ادا کرتی ہے سینکڑوں غیر احمدی آتے اور لنگر خانہ سے کھانا کھاتے ہیں۔ ہم نے
کبھی کسی کو منع نہیں کیا اور جب ہم ان کو مہمان نوازی کا حق دیتے ہیں تو ہمارے آدمی جاکر
اگر یہ حق لیں تو یہ ناجائز نہیں ہے۔
پس وہ ہمت اور جوش رکھنے والے نوجوان جو میری سکیم میں آنے سے باقی رہ جائیں وہ
اپنے طور پر ایسے علاقوں میں چلے جائیں جہاں احمدیت ابھی تک نہیں پھیلی اور وہاں دورہ
کرتے ہوئے تبلیغ کریں۔ چند معمولی دوائیں ساتھ رکھ کر عام بیماریوں کا جن کے علاج میں کوئی
خطرہ نہیں ہوتا علاج بھی کرتے جائیں۔ ایسا معمولی علاج انہیں سکھایا جاسکتا ہے اور ارزاں
ادویہ مہیا کی جاسکتی ہیں۔ یہ مزید ثبوت ہو گا اس بات کا کہ ہمارے نوجوان دین کے متعلق اپنی
ذمہ داریاں سمجھتے ہیں اور انہیں خود بخود ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب اس قسم کے
لوگ کسی جماعت میں پیدا ہو جائیں تو خواہ وہ کتنی ہی کمزور اور کتنی ہی قلیل کیوں نہ ہو،

خطبات محمود
۴۵۴
سال ۱۹۳۴ء
دوسروں کو کھا جاتی ہے۔ رسول کریم ﷺ نے مومنوں کی جماعت کو سانپ قرار دیا ہے ہے
اصلی سانپ میں یہ عیب ہوتا ہے کہ وہ عقل نہ ہونے کی وجہ سے ہر ایک کو کاٹ کھاتا ہے
مگر جب ایک سپاہی دشمن پر گولی چلاتا ہے تو اس کے اس فعل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا
ہے۔ کیا اُس وقت وہ سانپ والا ہی کام نہیں کرتا کرتا ہے۔ مگر بے قصور شخص کے متعلق
نہیں بلکہ کھلے دشمن کے متعلق، اس لئے قابل قدر سمجھا جاتا ہے۔ پس مومن کا کام دشمن کی
طاقت کو توڑتا ہے اور اس کے فریب کے جال کو تباہ کرنا۔ مگر اس سے پہلے وہ خود اپنے آپ کو
ہلاکت میں ڈالتا ہے جب وہ ایسا کر لیتا ہے تو جو شخص ایسے مومن کے خلاف اٹھتا ہے وہ یا تو
اس کے زہر سے مارا جاتا ہے یا اس کے تریاق سے بچایا جاتا ہے۔
نواں مطالبہ اس سلسلہ میں یہ ہے کہ جو لوگ تین ماہ نہ دے سکیں کیونکہ بعض
ایسے ملازم ہوتے ہیں جن کو اس طرح کی مچھٹی نہیں ملتی جیسے مدرس ہیں یا جن کی تین ماہ کی
رخصت جمع نہیں ہے یا جنہیں ان کا محکمہ تین ماہ کی رخصت نہ دینا چاہے ایسے لوگ جو بھی
موسمی چھٹیاں یا حق کے طور پر ملنے والی چھٹیاں ہوں، انہیں وقف کردیں۔ ان کو قریب کے
علاقہ میں ہی کام پر لگادیا جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں اگر دوست چھٹیوں کو ہی معقول طریق پر تبلیغ
میں صرف کریں تو تھوڑے عرصہ میں کایا پلٹ سکتی اور رنگ بدل سکتا ہے۔ ہر عقل مند کو
ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ اپنی طاقت کو صحیح طور پر استعمال کرے اور جب ایسا ہو تو
بہت سی چیزیں جو دوسری صورت میں وقت کو ضائع اور طاقت کو کم کرنے والی ہوتی ہیں،
طاقت کو بڑھا دیتی ہیں۔ اب اگر ایک ہزار آدمی اس طرح تبلیغ کیلئے اپنی چھٹیاں دے تو قریباً سو
مبلغ ایک وقت میں کام کرنے والے مہیا ہو سکتے ہیں۔ اور اگر چار پانچ سال تک بھی یہ سلسلہ
جاری رہے تو علاوہ مستقل مبلغوں اور ان لوگوں کے جو انفرادی طور پر تبلیغ کا کام کرتے ہیں
واضح تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔ ان میں کھیتی باڑی کرنے والے لوگوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
دین کی تبلیغ کرنے کیلئے کسی مولوی فاضل یا انٹرنس پاس کی ضرورت نہیں۔ یہ شرط تو میں نے
ممالک غیر میں بھیجنے والوں کے متعلق لگائی تھی ورنہ بعض پرائمری پاس بھی بہت اچھی لیاقت
رکھتے ہیں اور مڈل پاس بھی۔ اور زمینداروں میں سے بھی ایف اے انٹرنس، مڈل اور
پرائمری پاس مل سکتے ہیں۔ اس طرح اگر چار ہزار آدمی بھی کام میں لگ جائیں تو اس کے معنی
یہ ہوں گے کہ تین سو سے بھی زائد مبلغ ایک وقت میں کام کرنے والے نئے مل گئے۔ اتنے

خطبات محمود
۴۵۵
سال ۱۹۳۴ء
مبلغ اگر پنجاب میں لگا دیئے جائیں جو دن رات تبلیغ کے سوا اور کوئی کام نہ کریں تو غور کرو کتنا
عظیم الشان کام ہو سکتا ہے۔ اصل سوال قربانی کے جذبہ اور ارادہ کا ہوتا ہے۔ اور سوائے روپیہ
کے جس کام کا ارادہ کریں گے کہ یہ ہونا چاہئیے وہ ہونے لگ جائے گا۔ جس طرح خدا تعالی
کُن کہتا ہے تو ہو جاتا ہے، اس طرح خدا تعالیٰ کے بندوں کو بھی یہ خاصیت دی جاتی ہے اور
ان کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔ ہم جو کُن کہنے والے کی جماعت ہیں ہمارے لئے بھی یہی
ہے کہ جس کام کو ہم کہیں ہو جا وہ ہو جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے کئی مخلص بندوں کو یہ رتبہ
دیا ہے کہ وہ جب کسی کام کے متعلق کہتے ہیں ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔ کئی دفعہ میرے پاس خط
آتے ہیں کہ فلاں مقصد میں کامیابی کیلئے دعا کریں۔ میں جواب میں لکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ
کا مقصد پورا کرے مگر لکھا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کا مقصد پورا کرے گا۔ پھر خبر آتی ہے کہ
مقصد پورا ہو گیا۔ کئی دفعہ کرے گا" کے لفظ کو کاٹنے کو دل کرتا ہے لیکن تجربہ نے مجھے بتادیا
4
ہے کہ وہ خدا تعالی کی طرف سے ہوتا ہے اس لئے اب میں بہت کم ایسا کرتا ہوں۔
غرض اپنے متعلق إِلَّا مَا شَاءَ اللہ خدا تعالیٰ کا یہی تصرف دیکھا ہے کہ کہ اُسی طرح ہو جاتا
ہے- إِلَّا مَا شَاءَ اللہ اس لئے کہتا ہوں کہ لفظی الہام بھی کئی دفعہ مل جاتا ہے تو قلبی الهام
بھی بدلے ہوئے حالات میں بدل سکتا ہے۔ پس اللہ تعالی کے مومن بندوں کو بھی یہ طاقت
دی جاتی ہے کہ وہ جس بات کو کہیں کہ ہو جا وہ ہو جاتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ
جماعت ارادہ کرے کہ تبلیغ کرنی ہے، پھر تبلیغ ہونے لگے گی۔ ہم فیصلہ کرلیں کہ ہم مبلغ بن کر
رہیں گے تو خدا تعالی مبلغ بننے کی توفیق دے دے گا۔ ہم پختہ ارادہ کرلیں کہ لوگوں کو
سلسلہ احمدیہ میں داخل کریں گے تو وہ داخل ہونے لگ جائیں گے۔ دیکھو آک کا بڑا آک کے
پتوں میں رہ کر ایسا ہی رنگ اختیار کر لیتا ہے اور تیتری جن پھولوں میں اُڑتی پھرتی ہے، ان کا
رنگ حاصل کر لیتی ہے۔ کیا ہم ٹڑوں اور تیتریوں سے بھی گئے گزرے ہیں اور ہمارا خدا
نَعُوذُ بِاللہ) آپ اور پھولوں سے بھی گیا گذرا ہے کہ بڑا آک کے پتوں میں رہتا ہے تو ان کا
رنگ قبول کر لیتا ہے تیریاں جن پھولوں میں رہتی ہیں وہ ان کا رنگ اخذ کر لیتی ہیں لیکن
خدا تعالیٰ کے بندے اس کے پاس جائیں اور وہ اس کا رنگ نہ قبول کریں۔ دراصل وہ اپنے
دل کی بدظنی ہی ہوتی ہے جو انسان کو ناکام و نامراد رکھتی ہے۔ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں۔
خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے- أَنَا عِنْدَ ظَنْ عَبْدِي بي ہے - جیسا بندہ ہمارے متعلق گمان کرتا

خطبات محمود
۴۵۶
سال ۱۹۳۴ء
ہے ویسا ہی ہم اس سے سلوک کرتے ہیں۔ وہ جن کے دلوں میں اپنی ہستی کا یقین نہیں ہوتا یا
خداتعالی کے متعلق یقین نہیں ہوتا ان کو کچھ نہیں ملتا۔ لیکن جو یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
ہمیں معزز بنایا ہے اور بڑی بڑی طاقتیں عطا کی ہیں اور وہ یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالی
بڑا رحم کرنے والا اور بڑے بڑے انعام دینے والا ہے، وہ خالی نہیں رہتے اور اپنے ظرف کے
مطابق اپنا حصہ لے کر رہتے ہیں۔ وہی خدا کے بچے بندے ہیں ان کا خدا ان سے خوش ہے
اپنے نے خدا خدا سے خوش ہیں۔ ں۔ زمینداروں کیلئے بھی چھٹی کا وقت ہوتا ہے۔ انہیں سرکار کی
طرف سے چھٹی نہیں ملتی بلکہ خدا تعالی کی طرف سے ملتی ہے۔ یعنی ایک موقع آتا ہے جو نہ
کوئی فصل ہونے کا ہوتا ہے اور نہ کاٹنے کا۔ اس وقت جو تھوڑا بہت کام ہو، اسے بیوی بچوں
کے سپرد سپرد کر کے وہ اپنے آپ کو تبلیغ کیلئے پیش کر سکتے ہیں۔ ہم ان کی لیاقت کے مطابق اور ان
کی طرز کا ہی کام انہیں بتادیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے اعلیٰ نتائج رونما ہوں
اور وہ
گے۔ مثلاً ان سے پوچھیں گے کہ تمہاری کہاں کہاں رشتہ داریاں ہیں اور کہاں کے رشتہ دار
احمدی نہیں۔ پھر کہیں گے جاؤ ان کے ۔ کے ہاں مہمان ٹھرو اور ان کو تبلیغ کرو۔ اس پر کچھ خرچ بھی
نہ ہوگا کیونکہ رشتہ داریاں قریب قریب ہوتی ہیں۔ یا پھر بہت تھوڑا کرایہ خرچ ہو گا۔ اس طرح
وہ ان کے ہاں رہیں اور انہیں تبلیغ کریں۔ اس عرصہ میں اگر ایک بھی بیج بویا گیا تو آگے وہ خود
ترقی کرے گا۔ اس طرح سینکڑوں مبلغ باقاعدہ طور پر کام کرنے والے پیدا ہو سکتے ہیں۔
زمینداروں سمیت پانچ چھ سو بلکہ ہزار تک مبلغ ایک وقت میں کام کر سکتے ہیں۔
دسواں مطالبہ یہ ہے کہ اپنے عہدہ یا کسی علم وغیرہ کے لحاظ سے جو لوگ کوئی پوزیشن
رکھتے ہوں یعنی ڈاکٹر ہوں، وکلاء ہوں یا اور ایسے معزز کاموں پر یا ملازمتوں پر ہوں جن کو
لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایسے لوگ اپنے آپ کو پیش کریں تاکہ مختلف مقامات کے
جلسوں میں مبلغوں کے سوائے ان کو بھیجا جائے۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگوں پر یہ اثر ہوتا
ہے کہ مولوی آتے ہیں تقریریں کر جاتے ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے۔ وہ لوگ ہمارے مولویوں
کی قربانیوں کو نہیں دیکھتے اور انہیں اپنے مولویوں پر قیاس کر لیتے ہیں حالانکہ ان کے مولویوں
اور ہمارے مولویوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ ہمارے مولوی حقیقی عالم ہوتے ہیں اور ان کے
مولوی محض جاہل۔ مگر لوگ ظاہری شکل دیکھتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ احمدی مولوی بھی عام
مولویوں کی طرح ہی ہیں۔ لیکن تقریر کرنے والا کوئی وکیل ، کوئی ڈاکٹر یا کوئی اور عہدہ دار ہو تو

خطبات محمود
لدود
سال ۱۹۳۴ء
لوگوں میں یہ احساس پیدا ہو گا کہ اس جماعت کے سب افراد میں خواہ وہ کسی طبقہ کے ہوں
دین سے رغبت اور واقفیت پائی جاتی ہے اور خواہ ان کے منہ سے وہی باتیں نکلیں جو مولوی
بیان کرتے ہیں مگر ان کا اثر بہت زیادہ ہو گا۔ ایسے طبقوں کے لوگ ہماری جماعت میں چار پانچ
سو سے کم نہیں ہوں گے مگر اس وقت دو تین کے سوا باقی دینی مضامین کی طرف توجہ نہیں
کرتے۔ اس وقت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب قاضی محمد اسلم صاحب اور ایک دو اور
نوجوان ہیں، ایک دہلی کے عبدالمجید صاحب ہیں جنہوں نے ملازمت کے دوران میں ہی
مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا وہ لیکچر بھی اچھا دے سکتے ہیں، سرحد میں قاضی محمد یوسف
صاحب ہیں غرض ساری جماعت میں دس بارہ سے زیادہ ایسے لوگ نہیں ہوں گے۔ باقی سمجھتے
ہیں انہوں نے فراغت پالی ہے کیونکہ لیکچر دینے کیلئے مولوی تیار ہو گئے ہیں۔ اسی طرح ایک تو
ان کی اپنی زبانوں کو زنگ لگ رہا ہے پھر دوسرے لوگ بھی ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ مجھے
یاد ہے کہ خواجہ کمال الدین صاحب کو لیکچر دینے کا شوق تھا اور انہوں نے اس رنگ میں
خدمت کی ہے۔ کسی نے ان کے متعلق کہا وہ شہرت چاہتے ہیں اس لئے لیکچر دیتے پھرتے
ہیں۔ میں نے کہا اگر وہ شہرت کیلئے ایسا کرتے ہیں تو تم خدا کیلئے کیوں اسی طرح نہیں کرتے۔
بہر حال ان کو ڈھن تھی اور وہ لیکچر دینے جایا کرتے تھے۔ میں نے ان کے کئی لیکچر سنے ہیں۔
جب وہ لیکچر دیتے ہوئے اس موقع پر آتے کہ خواہ تم حضرت مرزا صاحب کو بُرا کہو مگر میں
عیسائی ہونے لگا تھا مجھے انہوں نے ہی بچایا تو اس طرح لوگوں کے دلوں میں حضرت اقدس کے
متعلق انس پیدا ہو جاتا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قدر بھی کرتے کہ انہوں نے
خواجہ صاحب کو عیسائی ہونے سے بچایا۔ میں سمجھتا ہوں اگر اچھی پوزیشن رکھنے والا ہر شخص
اپنے حالات بیان کرے اور بتائے کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول
کر کے کس قدر روحانی ترقی حاصل ہوئی اور کس طرح اس کی حالت میں انقلاب آیا۔ پھر ڈاکٹر
یا وکیل یا بیرسٹر ہو کر قرآن اور حدیث کے معارف بیان کرے تو سننے والوں پر اس کا خاص اثر
ہو سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہی بیان کی جائے بلکہ ان
مسائل کو بیان کرنا بھی ضروری ہے جو قبول احمدیت میں روک بنے ہوئے ہیں۔ مثلاً فسق و فجور
میں لوگوں کا مبتلاء ہونا نمازوں سے دوری' مذہب سے بے رغبتی رح وغیرہ ان امور امور کے متعلق
اگر کوئی بیرسٹریا وکیل یا حج یا ڈاکٹر لیکچر دے تو کئی لوگ ایسے ہوں گے جنہوں نے مولویوں کے

خطبات محمود
۴۵۸
سال ۱۹۳۴ء
مونہوں سے ان کے متعلق باتیں سن کر کوئی توجہ نہ کی ہوگی مگر پھر مان لیں گے۔ اس قسم کے
لوگ اگر علاوہ اس قربانی کے جس قدر چھٹی مل سکے اس میں تبلیغ کریں، اپنے نام دے دیں
اور کہہ دیں کہ جہاں موقع ہو ان کو بلالیا جائے تو ان ان سے بہت مفید کام لیا جاسکتا ہے اور یہ
کام زیادہ نہ ہو گا۔ سال میں ایک ایک دو دو لیکچر حصہ میں آئیں گے۔ یہ لوگ اگر لیکچروں کیلئے
معلومات حاصل کرنے اور نوٹ لکھنے کیلئے قادیان آجائیں تو میں خود ان کو نوٹ لکھا سکتا ہوں یا
دوسرے مبلغ لکھا دیا کریں گے۔ اس طرح ان کو سہارا بھی دیا جاسکتا ہے۔ شروع شروع میں
خواجہ صاحب یہاں سے بہت نوٹ لکھایا کرتے تھے پھر آہستہ آہستہ ان کو مشق ہو گئی۔ جن
اصحاب کے میں نے نام لئے ہیں کہ اس رنگ میں تبلیغ کرنے میں حصہ لیتے ہیں ان کیلئے بھی
ابھی گنجائش ہے کہ اور زیادہ حصہ لیں۔ اس طرح بھی تبلیغ میں نئی رو پیدا کی جاسکتی ہے۔ اگر
دو تین سو ڈاکٹر وکیل اور بیرسٹر اور اچھے عہدیدار لیکچر دینے لگیں تو لوگوں کی طبائع میں ایک نیا
رنگ پیدا ہو سکتا ہے۔ مولویوں کے لیکچر کے متعلق تو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ فلاں ان کا
مولوی اور فلاں ہمارا مولوی' ان کی آپس میں لڑائی دیکھنی چاہیے۔ لیکن جب لیکچر دینے والے
ڈاکٹر بیرسٹر وکیل یا دوسرے معزز پیشوں اور عہدوں کے لوگ ہوں گے تو لوگ صرف تماشہ
دیکھنے نہیں بلکہ کچھ حاصل کرنے کیلئے جمع ہوں گے اور بہت سے لوگ سلسلہ کی طرف رغبت
کرنے لگیں گے۔ پرانے دوستوں میں سے کام کام کرنے والے ایک میرحامد شاہ صاحب مرحوم بھی
تھے۔ ان کو خواجہ صاحب سے بھی پہلے لیکچر دینے کا جوش تھا اور ان کے ذریعہ بڑا فائدہ پہنچا۔ وہ
ایک ذمہ دار عہدہ پر لگے ہوئے تھے باوجود اس کے تبلیغ میں مصروف رہتے اور سیالکوٹ کی
دیہاتی جماعت کا بڑا حصہ ان کے ذریعہ احمدی ہوا۔
گیارھواں مطالبہ یہ ہے کہ ایک دفعہ میں نے تحریک کی تھی کہ ۲۵ لاکھ سے
ریز روفنڈ قائم کیا جائے اور اس طرح آمد کی ایسی صورت پیدا کی جائے کہ اس کے ساتھ ہنگامی
کام کئے جاسکیں۔ اب ہمارا بجٹ ایسا ہوتا ہے کہ ہم ہنگامی کام پر کچھ خرچ نہیں کر سکتے۔ یہی
دیکھو اس وقت کتنا بڑا ہنگامہ شروع ہے مگر بعض دفعہ دس میں روپے خرچ کرنے کیلئے بھی
کام میں روک پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح بجٹ کی رقم سے زیادہ خرچ
ہو جائے گا۔ حالانکہ حقیقتاً یہ ہونا چاہئیے کہ دس لاکھ کا بجٹ ہو تو اس میں سے اڑھائی لاکھ
مقررہ خرچ کیلئے ہو اور باقی ہنگامی اخراجات کیلئے ہو ۔ یعنی جو حملے جماعت پر ہوں ان کے دفعیہ

آج 10 میں سے 10 باقی