مخلصین جماعت احمدیہ سے جانی اور مالی قربانیوں کے مزید مطالبات
حصہ 2
خطبات محمود
۴۵۹
سال ۶۱۹۳۴
کیلئے خرچ کیا جائے۔ یا خود دوسروں پر جو حملے کئے جائیں ان میں خرچ ہو۔ اب تو بجٹ نپا تلا
ہوتا ہے اتنی رقم مبلغین کی تنخواہوں کی اتنی مدرسین کی اتنی وظائف کی اور اتنی لنگر کی
اتنی کلرکوں اور اتنی ناظروں کی تنخواہوں کی اور بس۔ مگر ہنگامی خرچ ساڑھے تین لاکھ کے
بجٹ میں دس ہزار یا اس سے بھی کم نکلے گا۔ حالانکہ اصل چیز جس سے جماعت کی ترقی ہو سکتی
ہے ہنگامی کام ہی ہے۔ ہم سارے ملک کا سروے کریں اور دیکھیں کہ کہاں کہاں کامیابی ہو سکتی
ہے اور پھر وہاں زور دے دیں۔ اب تو اگر کوئی موقع نکلے تو بھی اخراجات کی مشکلات کی وجہ
سے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ پچھلے دنوں بنگال کے متعلق معلوم ہوا کہ وہاں ایک
پیر صاحب فوت ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے مریدوں کو کہا تھا کہ امام مہدی آگئے ہیں، ان کی
تلاش کرو۔ ہمارے ایک دوست نے ان میں تبلیغ کی اور ان میں سے بعض نے مان لیا لیکن
بعض نے کہا کہ ہم میٹنگ کر کے سب کے سب اکٹھے فیصلہ کریں گے۔ میں نے ایک مبلغ کو
مقرر کیا کہ ان لوگوں سے جاکر ملے اور انہیں فیصلہ کرنے میں مدد دے مگر تین چار ماہ کے بعد
دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ مبلغ جاکر شہر میں بیٹھا ہوا ہے اور جن علاقوں میں وہ لوگ ہیں وہاں
نہیں جاسکا کیونکہ دعوت و تبلیغ کا محکمہ سفر خرچ کا انتظام نہیں کر سکا اور اس طرح میں تمیں
ہزار آدمی کی ہدایت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ کیونکہ اس عرصہ میں مخالفت اس علاقہ میں تیز
ہو گئی اور وہ لوگ ڈر گئے۔ تو کئی ایسے مواقع ہوتے ہیں کہ ہنگامی خرچ کرنے سے بہت بڑی
کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یا جماعت کے اثر اور وقار میں بہت بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ مگر
اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ بندھے ہوتے ہیں کیونکہ جس قدر آمد ہوتی ہے مقررہ
اخراجات پر ہی صرف ہو جاتی ہے۔ دراصل خلیفہ کا کام نئے سے نئے حملے کرنا اور اسلام کی
اشاعت کیلئے نئے سے نئے رستے کھولنا ہے مگر اس کیلئے بجٹ ہوتا ہی نہیں سارا بجٹ انتظامی
امور کیلئے یعنی صدر انجمن کیلئے ہوتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ سلسلہ کی ترقی افتادی ہو رہی ہے اور
کوئی نیا رستہ نہیں نکلتا۔ ہم کوئی نئی کوشش نہیں کر سکتے۔ اسی لئے میں نے اس وقت کہا تھا کہ
دس سال کے اندر اندر ایسے تغیرات ہونے والے ہیں کہ ہندوستان کی حالت بدل جائے گی
اور اب ایسا ہی ہو رہا ہے۔ بالشوزم (BOLSHEVISM) ہندو اور مسلمانوں میں پھیل رہی ہے
اور یہ دجالیت کا فتنہ کہیں احراریوں کی شکل میں کہیں کسان سبھا کی صورت میں اور کہیں
سوشلزم کے نام کے نیچے کام کر رہا ہے یہ سب ایک ہی روسی بالشویک کی شاخیں ہیں خواہ
خطبات محمود
۲۶۰
سال ۱۹۳۴ء
براہ راست ان کے اثر کے نیچے، خواہ ان کے خیالات سے گلی یا جزئی طور پر متان طور پر متاثر ہو کر۔
بالشو زم کی غرض مذہب کو باطل کرنا ہے۔ ان تحریکوں کا اثر بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذہب کے
خلاف پڑتا ہے۔ بظاہر ان شاخوں میں کام کرنے والے بعض افراد مذہب کی تائید کرتے ہیں مگر
حقیقت میں ان کی تحریکوں کا مذہب سے تعلق نہیں بلکہ مجموعی اثرات کے خلاف ہی پڑتا
ہے۔ صوبہ سرحد کے سرخ پوشوں کو دیکھو کتنا اسلام کا دعوی کرتے ہیں لیکن جب موقع آیا تو
کانگرس کے ساتھ مل گئے۔
پس ان لوگوں کا دعوٹی نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ جا کدھر رہے ہیں۔ یہ ہو
ہی کسی طرح سکتا ہے کہ ایک اسلام کی خیر خواہ اور اسلام کی محافظ جماعت ہو اور آریہ عیسائی
وغیرہ اس کی مدد کریں۔ یہی دیکھ لو یہاں کے آریوں نے احراریوں کو جلسہ کرنے کیلئے جگہ دی
ہندو افسر احراریوں کی ہمارے خلاف مدد کرتے رہے۔ اگر ہم اسلام کو تباہ کرنے والے اور
مسلمانوں کو ہلاکت کے گڑھے میں ڈالنے والے ہیں تو چاہیے تھا کہ غیر مسلم دوڑ کر ہمارے پاس
آتے اور کہتے ہم تمہاری مدد کرنے کیلئے آئے ہیں مگر ہوتا کیا ہے یہ کہ ہماری بجائے احراریوں
کی مدد کی جاتی ہے۔ پھر اس کی کیا وجہ تھی کہ بعض افسر تنخواہ تو گورنمنٹ سے پاتے تھے مگر مدد
احراریوں کی کر رہے تھے۔ دراصل وہ حرام خوری کر رہے تھے کہ حکومت سے تنخواہیں لیکر
حکومت ہی کی جڑیں کاٹ رہے تھے اور اس کے دشمنوں کی مدد کر رہے تھے۔ غرض اس قسم
کی تحریکیں پیدا ہو رہی ہیں جو جلد سے جلد موجودہ نظام دنیا میں تغیر پیدا کر رہی ہیں ایسا تغیر جو
اسلام کیلئے سخت مضر ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے آج سے دس سال قبل میں نے ریز روفنڈ
قائم کرنے کیلئے کہا تھا تاکہ اس کی آمد سے ہم ہنگامی کام کر سکیں مگر افسوس جماعت نے اس کی
اہمیت کو نہ سمجھا اور صرف ۲۰ ہزار کی رقم جمع کی۔ اس میں سے کچھ رقم صدر انجمن احمد یہ
نے ایک جائداد کی خرید پر لگادی اور کچھ رقم کشمیر کے کاموں کیلئے قرض لے لی گئی اور بہت
تھوڑی سی رقم باقی رہ گئی۔ یہ رقم اسقدر قلیل تھی کہ اس پر کسی ریز روفنڈ کی بنیاد نہیں رکھی
جاسکتی تھی۔ ہنگامی کاموں کیلئے تو بہت بڑی رقم ہونی چاہیئے جس کی معقول آمدنی ہو۔ پھر اس
آمدنی میں سے ہنگامی اخراجات کرنے کے بعد جو کچھ بچے اس کو اسی فنڈ کی مضبوطی کیلئے لگا دیا
جائے تاکہ جب ضرورت ہو اس سے کام لیا جاسکے۔ دوستوں نے اس کے متعلق بڑے بڑے
وعدے کئے۔ ایک صاحب نے کہا میرے لئے ایک لاکھ روپیہ جمع کرنا بھی مشکل نہیں مگر
خطبات محمود
۴۶۱
سال ۱۹۳۴ء
افسوس وعدوں کو پورا کرنے کی طرف توجہ نہ کی۔ جن صاحب نے ایک لاکھ کا وعدہ کیا تھا وہ
ایک سو بھی مہیا نہ کر سکے۔ سب سے زیادہ حصہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے لیا تھا انہوں
نے دو تین ہزار کے قریب رقم دی تھی۔ باقی لوگوں نے تھوڑی تھوڑی رقم دی اور پھر خاموش
ہو گئے اور پانچ چھ سال سے اس میں کوئی آمد نہیں ہوئی۔ میں اب پھر جماعت کو اس کی طرف
توجہ دلاتا ہوں۔ اس رقم کا جمع کر لینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ میاں احمد دین صاحب زرگر
کشمیر فنڈ کیلئے پھرتے رہتے ہیں۔ کئی لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ وہ اپنا خرچ لیتے ہیں۔ بیشک
ان کو خرچ دیا جاتا ہے کیونکہ کام کرنے والے کو خرچ کرنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر میں
نے دیکھا ہے جہاں کے متعلق مقامی لوگ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں مل سکتا، وہاں سے بھی وہ
چالیس پچاس روپے کشمیر ریلیف فنڈ میں جمع کر لیتے ہیں۔ اور پھر لوگ لکھتے ہیں کہ ان کو وصول
کرنے کا ڈھنگ آتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا وصول کرنے کیلئے ڈھنگ کی ضرورت ہے، یہ
نہیں کہ ملتا نہیں۔ اگر ایک ہزار آدمی بھی اس بات کا تہیہ کرلے کہ ریز ریز روفنڈ جمع کرنا ہے اور
ہر ایک کی رقم دو سو بھی رکھ لی جائے تو بہت بڑی رقم ہر سال جمع ہو سکتی ہے اور پھر اس کی
آمد سے ہنگامی کام بآسانی کئے جاسکتے ہیں اور جب کوئی ہنگامی کام نہ ہو تو آمد بھی اصل رقم میں
ملائی جاسکتی ہے۔ جماعت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جب تک ہنگامی کاموں کیلئے بہت بڑی رقم خلیفہ
کے ماتحت نہ ہو کبھی ایسے کام جو سلسلہ کی وسعت اور عظمت کو قائم کریں نہیں ہو سکتے۔
بارھواں مطالبہ یہ ہے کہ جب یہ کام کئے جائیں گے تو مرکز میں کام بڑھے گا۔ کئی
باہر کے لوگ جو کہتے ہیں کہ یہاں کارکنوں کو کم کام کرنا پڑتا ہے۔ ان سے میں کہا کرتا ہوں کہ
خود یہاں آکر کام کرو اور جب کوئی آکر کام کرتا ہے تو پھر کہتا ہے یہاں تو بڑا کام کرنا پڑتا ہے۔
کل ہی خانصاحب فرزند علی صاحب مجھ سے کہہ رہے تھے کہ جتنا کام نظارت امور عامہ کا کرنا
پڑتا ہے میں نے اپنی ملازمت کے پندرہ یا بیس سال کہا) آخری سالوں میں اتنا زیادہ کام نہیں
کیا۔ تو کام تو یہاں ہے اور بہت بڑا کام ہے۔ میں صبح اپنے دفتر میں آکر کام شروع کرتا ہوں
رقعے اور ڈاک اور دفتروں کے کاغذات دیکھتا ہوں ، پھر ملاقات کرنے والوں سے ملاقات کرتا
ہوں، اسی میں دفتر کے اوقات کے چھ سات گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں اور کسی کام کیلئے کوئی
وقت نہیں بچتا۔ پھر لوگ امید رکھتے ہیں کہ میں سکیمیں پیش کروں، ان کی نگرانی کروں، تقاریر
کروں اور تصانیف بھی کروں: اس میں شبہ نہیں کہ خلیفہ ایک ہی ہو سکتا ہے ناظروں کی طرح
خطبات محمود
۴۶۲
سال ۱۹۳۴ء
زیادہ خلیفے نہیں ہو سکتے لیکن اگر خلیفہ کے ماتحت زیادہ کام کرنے والے ہوں تو اس تک گو
معاملات پھر بھی آئیں گے لیکن وہ کام کرنے کے گر بتائے گا اور کام دوسرے کرلیں گے۔
موجودہ حالات میں کام چل ہی نہیں سکتا جب تک زائد آدمی کام کرنے والے نہ ہوں۔
مگر بجٹ پہلے ہی پورا نہیں ہوتا تو اور آدمی کس طرح رکھے جاسکتے ہیں اس لئے میں تحریک
کرتا ہوں کہ وہ بیسیوں آدمی جو پنشن لیتے ہیں اور گھروں میں بیٹھے ہیں، خدا نے ان کو موقع
دیا ہے کہ چھوٹی سرکار سے پنشن لیں اور بڑی سرکار کا کام کریں یعنی دین کی خدمت کریں
اس سے اچھی بات ان کیلئے اور کیا ہو سکتی ہے۔ بیسیوں ایسے لوگ ہیں جو پنشن لیتے ہیں اور
جنہیں اپنے گھروں میں کوئی کام نہیں ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ خدمت دین کیلئے اپنے
آپ کو وقف کریں تا ان سکیموں کے سلسلہ میں ان سے کام لیا لیا جائے یا جو مناسب ہوں انہیں
نگرانی کا کام سپرد کیا جائے۔ ورنہ اگر نگرانی کا انتظام نہ کیا گیا تو عملی رنگ میں نتیجہ اچھا نہ نکل
سکے گا۔
ہے
تیرھواں مطالبہ یہ ہے کہ باہر کے دوست اپنے بچوں کو قادیان کے ہائی سکول یا
مدرسہ احمدیہ میں سے جس میں چاہیں تعلیم کیلئے بھیجیں۔ میں عرصہ سے دو دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے
مرکزی سکولوں میں باہر کے دوست کم بچے بھیج رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ معلوم ہوتی
کہ باہر سکول بہت کھل گئے ہیں۔ دوسرے پہلے باہر اتنی جماعتیں نہ تھیں جتنی اب ہیں۔
اب احمدیوں کے بچے اکٹھے ان سکولوں میں چلے جاتے ہیں اور انہیں اس قدر تکلیف نہیں
ہوتی جتنی پہلے ہوتی تھی لیکن اس طرح ہماری جماعت کے بچوں کی تربیت ایسی نہیں ہوتی
جیسی کہ ہم چاہتے ہیں۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ یہاں پڑھنے پڑھنے والے لڑکوں میں سے بعض جن کی
پوری طرح اصلاح نہ ہوئی وہ بھی اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ جب قربانی کا موقع آیا تو یکدم دین کی
خدمت کی طرف لوٹے اور اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر دیا۔ یہ ان کی قادیان کی رہائش کا
ہی اثر ہوتا ہے۔ ایک لڑکے کو میں نے آوارگی کی وجہ سے قادیان سے کئی بار نکلوایا لیکن جب
وہ اپنے وطن میں گیا اور اس علاقہ کے لوگ جب آئیں تو یہی کہیں کہ وہ خدمت دین کے
جوش اور شوق کی وجہ سے ہمارے لئے نمونہ ہے۔ اسے رسل کی بیماری ہو گئی تھی حتی کہ اسے
خون آنے لگ گیا مگر باوجود ایسی حالت کے تبلیغ میں سرگرمی سے مصروف رہتا اور لوگ کہتے
اس کا نمونہ بہت اعلیٰ درجہ کا ہے۔
خطبات محمود
وم
سال ۱۹۳۴ء
غرض قادیان میں پرورش پانے والے بچوں میں ایسا بیج بویا جاتا ہے اور سلسلہ کی محبت
ان کے دلوں میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ خواہ ان میں سے کسی کی حالت کیسی ہی ہو جب
دین کی خدمت کیلئے آواز اُٹھتی ہے تو ان کے اندر سے لبیک کی سر پیدا ہو جاتی ہے۔
الا مَا شَاءَ اللهُ - لیکن اِس وقت میں ایک خاص مقصد سے یہ تحریک کر رہا ہوں۔ ایسے لوگ
اپنے بچوں کو پیش کریں جو اس بات کا اختیار دیں کہ ان بچوں کو ایک خاص رنگ اور خاص
طرز میں رکھا جائے اور دینی تربیت پر زور دینے کیلئے ہم جس رنگ میں ان کو رکھنا چاہیں رکھ
سکیں۔ اس کے ماتحت جو دوست اپنے لڑکے پیش کرنا چاہیں کریں ان کے متعلق میں
ناظر صاحب تعلیم و تربیت سے کہوں گا کہ انہیں تہجد پڑھانے کا خاص انتظام کریں۔ قرآن کریم
کے درس اور مذہبی تربیت کا پورا انتظام کیا جائے اور ان پر ایسا گہرا اثر ڈالا جائے کہ اگر ان
کی ظاہری تعلیم کو نقصان بھی پہنچ جائے تو اس کی پرواہ نہ کی جائے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ
ان کی ظاہری تعلیم کو ضرور نقصان پہنچے اور نہ بظاہر اس کا امکان ہے لیکن دینی ضرورت پر
زور دینے کی غرض سے میں کہتا ہوں کہ اگر ان کی دینی تعلیم و تربیت پر وقت خرچ کرنے کی
وجہ سے نقصان پہنچ بھی جائے تو اس کی پرواہ نہ کی جائے۔ اس طرح ان کیلئے ایک ایسا ماحول
پیدا کیا جائے جو اُن میں نئی زندگی کی روح پیدا کرنے والا ہو۔
چودھواں مطالبہ یہ ہے کہ بعض صاحب حیثیت لوگ ہیں جو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم
دلانا چاہتے ہیں، ان سے میں کہوں گا کہ بجائے اس کے کہ بچوں کے منشاء اور خواہش کے
مطابق ان کے متعلق فیصلہ کریں یا خود یا اپنے دوستوں کے مشورہ سے فیصلہ کریں وہ اپنے
لڑکوں کے مستقبل کو سلسلہ کیلئے پیش کردیں۔ اس کیلئے ایک کمیٹی بنادی جائے گی اس کے سپرد
ایسے لڑکوں کے مستقبل کا فیصلہ کر دیا جائے۔ وہ کمیٹی ہر ایک لڑکے کے متعلق جو فیصلہ کرے
اس کی پابندی کی جائے۔ اب یہ ہوتا ہے کہ اگر ایک لڑکا آئی۔ سی۔ ایس کی تیاری کرتا ہے تو
سب اسی طرف چلے جاتے ہیں اگر وہ سارے کے سارے پاس بھی ہو جائیں تو اتنی جگہیں
کہاں سے نکل سکتی ہیں جو سب کو مل جائیں۔ لیکن اگر لڑکوں کو علیحدہ علیحدہ کاموں کیلئے منتخب
کیا جائے اور ان کیلئے تیاری کرائی جائے تو پھر انہیں ملازمتیں حاصل کرنے میں بھی کامیابی
ہو سکتی ہے اور سلسلہ کی ضرورتیں بھی پوری ہو سکتی ہیں۔
موجودہ حالات میں جو احمدی اعلیٰ عہدوں کی تلاش کرتے ہیں وہ کسی نظام کے ماتحت
خطبات محمود
له ماله
سال ۱۹۳۴ء
نہیں کرتے۔ اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بعض صیغوں میں احمدی زیادہ ہو گئے ہیں اور بعض بالکل
خالی ہیں۔ پس میں چاہتا ہوں کہ اعلیٰ تعلیم ایک نظام کے ماتحت ہو اور اس کیلئے ایک ایسی کمیٹی
مقرر کردی جائے کہ جو لوگ اعلیٰ تعلیم دلانا چاہیں وہ لڑکوں کے نام اس کمیٹی کے سامنے پیش
کردیں۔ پھر وہ کمیٹی لڑکوں کی حیثیت ان کی قابلیت اور ان کے رجحان کو دیکھ کر فیصلہ کرے
کہ فلاں کو پولیس کے محکمہ کیلئے تیار کیا جائے، فلاں کو انجینئرنگ کی تعلیم دلائی جائے، فلاں کو
بجلی کے محکمہ میں کام سیکھنے کیلئے بھیجا جائے، فلاں ڈاکٹری میں جائے، فلاں ریلوے میں جائے
وغیرہ وغیرہ۔ یعنی ان کیلئے الگ الگ کام مقرر کریں تاکہ کوئی صیغہ ایسا نہ رہے جس میں
احمدیوں کو کافی دخل نہ ہو جائے۔ اب صرف تین یا چار صیغوں میں احمدیوں کا دخل ہے اور باقی
خالی پڑے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اس بارے میں معمولی سا نظام قائم کرنے سے سلسلہ کو بہت
بڑی طاقت حاصل ہو سکتی ہے اور وہ لڑکے جن کی زندگیاں ضائع ہو جاتی ہیں بچ سکتے ہیں۔ اور
کئی نوجوان جو اچھے اور اعلیٰ درجہ کے کام نہیں کر رہے کرنے لگ جائیں گے اور کئی محکموں
میں ترقی کرنے کا رستہ نکل آئے گا۔ اگر ایسے سو آدمی بھی اپنے لڑکوں کو پیش کردیں اور کمیٹی
ان لڑکوں کے متعلق فیصلہ کرے تو اس کا نتیجہ بہت اچھا نکل سکتا ہے۔ دوسرے صوبوں میں یہ
کمیٹی اپنی ماتحت انجمنیں قائم کرے جو اپنے رسوخ اور کوشش سے نوجوانوں کو کامیاب بنائیں۔
اس کام کیلئے جو کمیٹی میں نے مقرر کی ہے اور جس کا کام ہو گا کہ اس بارے میں تحریک بھی
کرے اور اس کام کو جاری کرے اس کے فی الحال تین ممبر ہوں گے۔ جن کے نام یہ ہیں۔ (1)
چوہدری ظفر اللہ خانصاحب (۲) خانصاحب فرزند علی صاحب (۳) میاں بشیر احمد صاحب۔ یہ اس
تحریک کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں اور کام کو جاری کرنے کی ممکن تدابیر عمل میں لائیں۔
پندرھواں مطالبہ جو جماعت سے بلکہ نوجوانان جماعت سے ہے یہ ہے کہ جیسا کہ
میں نے بتایا ہے بہت سے نوجوان بیکار ہیں۔ میں ایک مثال دے چکاہوں کہ ایک نوجوان اسی
قسم کی تحریک پرولایت چلے گئے اور وہاں سے کام سیکھ کر آگئے۔ اب وہ انگلش ویئر ہاؤس لاہور
میں اچھی تنخواہ پر ملازم ہیں۔ وہ جب گئے تو جہاز پر کوئلہ ڈالنے والوں میں بھرتی ہو گئے۔ ولایت جا
کر انہوں نے کٹر (Cutter) کا کام سیکھا اور اب اچھی ملازمت کر رہے ہیں۔ وہ نوجوان جو گھروں
میں بیکار بیٹھے روٹیاں توڑتے ہیں اور ماں باپ کو مقروض بنا رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنے وطن
چھوڑیں اور نکل جائیں۔ جہاں تک دوسرے ممالک کا تعلق ہے اگر وہ اپنے لئے صحیح انتخاب
خطبات محمود
۴۶۵
سال ۱۹۳۴ء
کرلیں تو ننانوے فیصدی کامیابی کی امید ہے کوئی امریکہ چلا جائے کوئی جرمنی چلا جائے کوئی
فرانس چلا جائے کوئی انگلستان چلا جائے کوئی اٹلی چلا جائے کوئی افریقہ چلا جائے غرض کہیں
نہ کہیں چلا جائے اور جاکر قسمت آزمائی کرے۔ وہ کیوں گھروں میں بیکار پڑے ہیں باہر نکلیں
اور کمائیں پھر خود بھی فائدہ اُٹھائیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں۔ جو زیادہ دور نہ جانا چاہیں
وہ ہندوستان میں ہی اپنی جگہ بدل لیں مگر میں اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ بعض نوجوان
ماں باپ کو اطلاع دیئے بغیر گھروں سے بھاگ جاتے ہیں یہ بہت بُری بات ہے۔ جو جانا چاہیں
اطلاع دے کر جائیں اور اپنی خیروعافیت کی اطلاع دیتے رہیں۔ مدراس کے بمبئی کے علاقہ میں
چلے جائیں ، بمبئی کے بہار میں پنجاب کے بنگال میں، غرض کسی نہ کسی دوسرے ، علاقہ میں چلے
جائیں۔ رنگون کلکتہ بمبئی وغیرہ شہروں میں پھیری سے ہی وہ کچھ نہ کچھ کما سکتے ہیں اور
ماں باپ کو مقروض ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ لیکن اگر کسی کو ناکامی ہو تو کیا ناکامی اپنے وطن میں
رہنے والوں کو نہیں ہوتی پھر کیا وجہ ہے کہ وہ باہر نکل کر جدوجہد نہ کریں اور سلسلہ کیلئے
مفید وجود نہ بنیں اور بیکار گھروں میں پڑے رہیں۔
سولہواں مطالبہ یہ ہے کہ جماعت کے دوست اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت
ڈالیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر لوگ اپنے ہاتھ سے کام کرنا ذلت سمجھتے ہیں حالانکہ یہ ذلت
نہیں بلکہ عزت کی بات ہے۔ ذلت کے معنی تو یہ ہوئے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بعض کام
ذلت کا موجب ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ہمارا کیا حق ہے کہ اپنے کسی بھائی سے کہیں کہ وہ فلاں کام
کرے جسے ہم کرنا ذلت سمجھتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کو اپنے ہاتھ سے کام کرنا چاہئیے۔ امراء
تو اپنے گھروں میں کوئی چیز ادھر سے اُٹھا کر اُدھر رکھنا بھی عار سمجھتے ہیں حالانکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو میں نے بیسیوں دفعہ برتن مانجتے اور دھوتے دیکھا ہے اور میں نے خود
بیسیوں دفعہ برتن مانجے اور دھوئے ہیں اور کئی دفعہ رومال وغیرہ کی قسم کے کپڑے بھی دھوئے
ہیں۔ ایک دفعہ میں نے ایک ملازم کو پاؤں دبانے کیلئے بلایا۔ وہ مجھے دبا رہا تھا کہ کھانے کا وقت
ہو گیا۔ لڑکا کھانے کا پوچھنے آیا تو میں نے کہا دو آدمیوں کا کھانا لے آؤ۔ کھانا آنے پر میں نے
اُس ملازم کو ساتھ بٹھا لیا۔ لڑکا یہ دیکھ کر دوڑا دوڑا گھر میں گیا اور جاکر فقہہ مار کر کہنے لگا
حضرت صاحب فلاں ملازم کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ اسلامی طریق کی ہے اور میں سفر
میں یہی طریق رکھتا ہوں کہ ساتھ والے آدمیوں کو اپنے ساتھ کھانے پر بٹھا لیتا ہوں۔
خطبات محمود
۴۶۶
سال ۶۱۹۳۴
میں نے دیکھا ہے حضرت خلیفۃ المسیح الاول میں بعض بعض خوبیاں نہایت نمایاں تھیں۔
حضرت خلیفہ اول اسی مسجد میں قرآن کریم کا درس دیا کرتے تھے مجھے یاد ہے میں چھوٹا سا تھا
سات آٹھ سال کی عمر ہو گی ہم باہر کھیل رہے تھے کہ کوئی ہمارے گھر سے نکل کر کسی کو آواز
کے ساتھ اور بہت سے
دے رہا تھا کہ فلانے مینہ آگیا ہے او پلے بھیگ جائیں گے جلدی آؤ اور ان کو اندر ڈالو۔
حضرت خلیفہ اول درس دے کر اُدھر سے جارہے تھے انہوں نے اُس آدمی سے کہا کیا شور
مچارہے ہو؟ اس نے کہا کہ کوئی آدمی نہیں ملتا جو او پہلے اندر ڈالے آپ نے فرمایا تم مجھے آدمی
نہیں سمجھتے۔ یہ کہہ کر آپ نے ٹوکری لے لی اور اُس میں اوپلے ڈال کر اندر لے گئے۔ آپ
لوگ بھی شامل ہو گئے اور جھٹ پٹ اوپلے اندر ڈال دیئے گئے۔ اسی
طرح اس مسجد کا ایک حصہ بھی حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے بنوایا تھا۔ ایک کام میں نے بھی
اسی قسم کا کیا تھا مگر اس پر بہت عرصہ گزر گیا ہے۔ میں نے اپنی جماعت کے لوگوں کو اپنے
ہاتھ سے کام کرنے کیلئے کئی بار کہا ہے مگر توجہ نہیں کرتے کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی
عادت ڈالیں اور یہ احساس مٹادیں کہ فلاں آتا ہے اور فلاں مزدور ۔ اگر ہم اس لئے آقا بنتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ نے بنایا ہے تو یہ بھی ظاہر کرنا چاہیے کہ ہمارا حق نہیں کہ ہم آقا بنیں اور
جب کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے آقا بننے کا حق ہے تو وہ مومن نہیں رہتا۔ کئی لوگ ترقی
کرنے سے اس لئے محروم رہ جاتے ہیں کہ اگر ہم نے فلاں کام کیا اور نہ کر سکے تو لوگ کیا
کہیں گے۔ بعض مبلغ خود چوہدری بن کر بیٹھ جاتے ہیں اور دوسروں کو مباحثہ میں آگے
کر دیتے ہیں تاکہ وہ ہار نہ جائیں۔ مجھے یہ سن کر افسوس ہوا کہ ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے کہا
ہمارے پاس اب صرف دو مبلغ مناظرے کرنے والے ہیں مگر اس کی ذمہ داری ناظر صاحب پر
ہی عائد ہوتی ہے۔ انہیں دو مبلغ ہوشیار نظر آئے انہی کو انہوں نے مناظروں کیلئے رکھ لیا
حالانکہ انہیں چاہیے تھا کہ سب سے یہ کام لیتے اور اس طرح زیادہ مبلغ مباحثات کرنے والے
پیدا ہو جاتے کیونکہ کام کرنے سے کام کی قابلیت پیدا ہوتی ہے۔ بعض لوگ دراصل کام کرنے
سے جی چراتے ہیں مگر ظاہر یہ کرتے ہیں کہ وہ اس کام کے کرنے میں اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔
میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالنے کا جو مطالبہ کر رہا ہوں اس کیلئے پہلے قادیان والوں کو
لیتا ہوں۔ یہاں کے احمدی محلوں میں جو اونچے نیچے گڑھے پائے جاتے ہیں، گلیاں صاف نہیں،
نالیاں گندی رہتی ہیں بلکہ بعض جگہ نالیاں موجود ہی نہیں، ان کا انتظام کریں۔ وہ جو ادور میئر
خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
ہیں وہ سروے کریں اور جہاں جہاں گندہ پانی جمع رہتا ہے اور جو ارد گرد بسنے والے دس میں کو
بیمار کرنے کا موجب بنتا ہے اسے نکالنے کی کوشش کریں اور ایک ایک دن مقرر کر کے سب
مل کر محلوں کو درست کرلیں۔ اسی طرح جب کوئی سلسلہ کا کام ہو۔ مثلاً لنگر خانہ یا مہمان خانہ
کی کوئی اصلاح مطلوب ہو تو بجائے مزدور لگانے کے خود لگیں اور اپنے ہاتھ سے کام کرکے
ثواب حاصل کریں۔ ایک بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ جب قرآن پڑھتے تو حروف پر انگلی
بھی پھیرتے جاتے کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے قرآن کے حروف آنکھ سے دیکھتا
ہوں اور زبان سے پڑھتا ہوں اور انگلی کو بھی ثواب میں شریک کرنے کیلئے پھیرتا جاتا ہوں۔
پس جتنے عضو بھی ثواب کے کام میں شریک ہو سکیں اتنا ہی اچھا ہے اور اس کے علاوہ
مشقت کی عادت ہوگی۔ اب اگر کسی کو ہاتھ سے کام کرنے کیلئے کہو اور وہ کام کرنا شروع بھی
کردے تو کھسیانہ ہو کر مسکراتا جائے گا لیکن اگر سب کو اسی طرح کام کرنے کی عادت ہو تو پھر
باہر گاؤں کی
کوئی عار نہ سمجھے گا۔ یہ تحریک میں قادیان سے پہلے شروع کرنا چاہتا ہوں اور باہر
احمد یہ جماعتوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنی مساجد کی صفائی اور لپائی وغیرہ خود کیا کریں اور
اس طرح ثابت کریں کہ اپنے ہاتھ سے کام کرنا وہ عار نہیں سمجھتے۔ شغل کے طور پر لوہار، نجار
اور معمار کے کام بھی مفید ہیں۔ رسول کریم اللہ اپنے ہاتھ سے کام کیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ
خندق کھودتے ہوئے آپ نے پتھر توڑے اور مٹی ڈھوئی۔ صحابہ کے متعلق آتا ہے کہ اُس
وقت رسول کریم اس کو جو پسینہ آیا بعض نے برکت کیلئے اسے پونچھ لیا ہے - یہ تربیت
ثواب اور رُعب کے لحاظ سے بھی بہت مفید چیز ہے۔ جو لوگ یہ دیکھیں گے کہ ان کے
بڑے بڑے بھی مٹی ڈھونا اور مشقت کے کام کرنا عار نہیں سمجھتے، ان پر خاص اثر ہو گا۔ بدر
کے موقع پر جب کفار نے ایک شخص کو مسلمانوں کی جمعیت دیکھنے کیلئے بھیجا تو اس نے آکر کہا
آدمی تو تھوڑے ہی ہیں لیکن موت نظر آتے ہیں ہے ۔ وہ یا خود مرجائیں گے یا ہمیں مار ڈالیں
گے۔ اسی وجہ سے انہوں نے لڑائی سے باز رہنے کی کوشش کی جس کا ذکر میں پہلے کر آیا ہوں۔
ہماری جماعت کے لوگوں کو بھی مخالفین جب یہ دیکھیں گے کہ یہ ہر کام کرنے کیلئے تیار ہیں
اور کسی کام کے کرنے میں عار نہیں سمجھتے تو سمجھیں گے کہ ان پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں۔
سترھواں مطالبہ یہ ہے کہ جو لوگ بیکار ہیں وہ بیکار نہ رہیں۔ اگر وہ اپنے وطنوں سے
باہر نہیں جاتے تو چھوٹے سے چھوٹا جو کام بھی انہیں مل سکے وہ کرلیں۔ اخباریں اور کتابیں ہی
خطبات محمود
۲۶۸
سال ۱۹۳۴ء
بیچنے لگ جائیں، ریز روفنڈ کیلئے روپیہ جمع کرنے کا کام شروع کردیں غرض کوئی شخص بیکار نہ
رہے۔ خواہ اسے مہینہ میں دو روپے کی ہی آمدنی ہو کیونکہ دو بہر حال صفر سے زیادہ ہیں۔ بعض
بی۔ اے کہتے ہیں کہ ہم بیکار ہیں ہمیں کوئی کام نہیں ملتا میں انہیں کہتا ہوں دو روپے بھی اگر
وہ کماسکیں تو کمائیں۔ میں نے جس قدر حساب پڑھا ہے اس سے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ
دو روپے صفر سے زیادہ ہوتے ہیں۔ غرض کوئی احمدی نکما نہ رہے اسے ضرور کوئی نہ کوئی کام
کرنا چاہئیے۔
اٹھارھواں مطالبہ باہر کے دوستوں سے میں یہ کرتا ہوں کہ قادیان میں مکان بنانے
کی کوشش کریں۔ اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے سینکڑوں لوگ مکان بنا چکے ہیں مگر
ابھی بہت گنجائش ہے۔ جوں جوں قادیان میں احمدیوں کی آبادی بڑھے گی ہمارا مرکز ترقی کرے
گا اور غیر عصر کم ہوتا جائے گا۔ غیر عصر کو کم کرنے کے دو ہی طریق ہیں۔ یا تو یہ کہ وہ یہاں
سے چلا جائے اور یہ ہمارے اختیار میں نہیں۔ یا یہ کہ ہماری آبادی بڑھنے سے ان کی آبادی کی
نسبت کم ہو جائے اور یہ ہمارے اختیار کی بات ہے۔ جب ہم اپنے آپ کو بڑھاتے جائیں گے
تو غیر عصر خود بخود کم ہوتا جائے گا ہاں یاد رکھو کہ قادیان کو خدا تعالٰی نے سلسلہ احمدیہ کا مرکز
قرار دیا ہے۔ اس لئے اس کی آبادی اُنہیں لائنوں پر چلتی چاہیے جو سلسلہ کیلئے مفید ثابت
ہوں۔ اس موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میری تاکید ہے کہ قادیان، بھینی اور ننگل کے
ہوا سردست اور کسی گاؤں سے آبادی کیلئے زمین نہ خریدی جائے۔ ابھی ہمارے بڑھنے کیلئے
بھینی اور ننگل کی طرف کافی گنجائش ہے۔ ننگل کے لوگ خوشحال ہیں اور زمین فروخت
نہیں کرتے ان کی اس حالت کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ بھینی والے اپنی زمین بیچتے رہتے
ہیں مگر اس لئے نہیں کہ وہ اپنی زمین زیادہ قیمت پر بیچ کر اور جائداد پیدا کرتے ہیں بلکہ غربت
کی وجہ سے بیچتے ہیں اس بات کا ہمیں افسوس ہے۔ کاش! وہ پہلی زمینیں فروخت کرکے
فروخت کردہ زمین سے زیادہ زمین دوسرے گاؤں میں خریدتے تو ہمارے لئے دوہری خوشی کا
موجب ہوتا۔ یہ مطالبات ہیں جو میں جماعت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ان میں سے ہر
ایک لمبے غور اور فکر کے بعد تجویز کیا گیا ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو
سلسلہ کی ترقی میں محمد نہ ہو۔ ان میں سے ہر ایک پیج ہے ایسا بیج جو بڑی ترقی پانے والا اور بہت
بڑا درخت بننے والا اور دشمنوں کو زیر کرنے والا ہے۔ ان میں سے کوئی ایک چیز بھی نظر انداز
خطبات محمود
۶۹
سال ۱۹۳۴ و
کرنے والی نہیں اور ایک بھی ایسی نہیں کہ اس کے بغیر ہماری ترقی کی عمارت مکمل ہو سکے۔
پس میں اپنی جماعت کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ جس جس سے ہو سکے ان میں حصہ لے اور
اس طرح سلسلہ کی ترقی کے وقت کو قریب لانے اور خدا تعالی سے اجر حاصل کرنے کی
کوشش کرے۔
انیسواں مطالبہ - دعا۔ ایک اور چیز باقی رہ گئی ہے جو سب کے متعلق ہے گو غرباء
اس میں زیادہ حصہ لے سکتے ہیں۔ دنیاوی سامان خواہ کس قدر کئے جائیں آخر دنیاوی سامان ہی
ہیں اور ہماری ترقی کا انحصار ان پر نہیں بلکہ ہماری ترقی خدائی سامان کے ذریعہ ہوگی اور یہ
خانہ اگرچہ سب سے اہم ہے مگر اسے میں نے آخر میں رکھا ہے اور وہ دعا کا خانہ ہے۔ وہ
لوگ جو ان مطالبات میں شریک نہ ہو سکیں اور ان کے مطابق کام نہ کر سکیں وہ خاص طور پر
دعا کریں کہ جو لوگ کام کر سکتے ہیں خدا تعالیٰ انہیں کام کرنے کی توفیق دے اور ان کے کاموں
میں برکت ڈالے۔ ہماری فتح ظاہری سامانوں سے نہیں بلکہ باطنی سامانوں سے ہوگی۔ اگر ہمارے
دلوں میں حقیقی ایمان پیدا ہو جائے اور اگر ہم صرف خدا کے ہو جائیں تو ساری دنیا کو فتح کر لینا
ہمارے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر
چالیس مومن بھی کھڑے ہو جائیں تو ساری دنیا کو فتح کر سکتے ہیں ہے ۔ وہ لوگ جو کچھ نہیں
کر سکتے وہ یہی دعا کرتے رہیں کہ خدا تعالی چالیس مومن پیدا کردے۔ ایسے چالیس مومن جن
کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ دنیا کو فتح کر سکتے ہیں۔ پس وہ لولے،
لنگڑے ڑے اور اپانچ جو دوسروں کے کھلانے سے کھاتے ہیں، ہیں، جو دوسروں کی امداد سے پیشاب اور
پاخانہ کرتے ہیں اور وہ بیمار اور مریض جو چارپائیوں پر پڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش! ہمیں
بھی طاقت ہوتی اور ہمیں بھی صحت ہوتی تو ہم بھی اس وقت دین کی خدمت کرتے ان سے
میں کہتا ہوں کہ ان کیلئے بھی خدا تعالی نے دین کی خدمت کا موقع پیدا کر دیا ہے وہ اپنی دعاؤں
کے ذریعہ خدا تعالی کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور چارپائیوں پر پڑے پڑے خدا تعالیٰ کا عرش ہلائیں
تا کہ کامیابی اور فتح مندی آئے۔ پھر وہ جو ان پڑھ ہیں اور نہ صرف ان پڑھ ہیں بلکہ کند ذہن
ہیں اور اپنی اپنی جگہ گڑھ رہے ہیں کہ کاش! ہم بھی عالم ہوتے کاش! ہمارا بھی ذہن رسا ہوتا
اور ہم بھی تبلیغ دین کے لئے نکلتے ان سے میں کہتا ہوں کہ ان کا بھی خدا ہے جو اعلیٰ درجہ کی
عبارت آرائیوں کو نہیں دیکھتا، اعلیٰ تقریروں کو نہیں دیکھتا بلکہ دل کو دیکھتا ہے وہ اپنے سیدھے
خطبات محمود
٤٤٠
سال ۱۹۳۴ء
سادھے طریق سے دعا کریں، خدا تعالیٰ ان کی دعا سنے گا اور ان کی مدد کرے گا۔
رسول کریم اللہ کے ایک مخلص صحابی بلال حبشی تھے جن کے نام سے تمام
امت اسلامیہ واقف ہے وہ اذان دیا کرتے تھے۔ چونکہ عرب نہ تھے اس لئے عربی کے بعض
حروف ادا نہ کر سکتے تھے۔ "أَشْهَدُ" کی بجائے "اَشْهَدُ " کہا کرتے تھے اور لوگ ان کی اذان
پر بنتے تھے۔ رسول کریم ال نے ایک دفعہ لوگوں کو ہفتے سنا تو باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ
بلال کی آواز تو اللہ تعالی کو بھی پیاری ہے۔ اللہ تعالی یہ نہیں دیکھتا تھا کہ وہ ”ش“ ادا نہیں
کر سکتے۔ بلکہ وہ یہ دیکھتا تھا کہ یہ میرا وہ بندہ ہے جسے سخت دھوپ میں گرم ریت پر لٹایا گیا مگر
اس نے اَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ وہ کہنا نہ چھوڑا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس ایک دفعہ
ایک عالم آیا آپ نے بات کرتے وقت معمولی طور پر ق کا حرف ادا کرتے ہوئے قرآن کہا تو وہ
کہنے لگا مسیح موعود بنے پھرتے ہیں اور قرآن کہنا بھی نہیں آتا۔ اُن دنوں صاحبزادہ عبداللطیف
صاحب شہید آئے ہوئے تھے اُن کا ہاتھ اس شخص کے منہ کی طرف اُٹھنے ہی لگا تھا کہ آپ
نے انہیں روک دیا اور پھر جب تک اس شخص سے گز سے گفتگو کرتے رہے صاحبزادہ صاحب کا ایک
ہاتھ آپ نے پکڑے رکھا اور دوسرا حضرت مولوی عبدالکریم کو پکڑے رکھنے کا ارشاد فرمایا اور
وہ اس دوران غصہ سے لرزتے رہے لیکن وہ نادان کیا جانتا تھا کہ خدا تعالیٰ کو آپ کا سیدھا
سادہ قرآن کہنا ہی پسند تھا۔
پس کوئی یہ مت سمجھے کہ اسے عبارت آرائی نہیں آتی کیونکہ خدا تعالیٰ الفاظ کو نہیں
دیکھتا۔ اگر اعلیٰ درجہ کے الفاظ میں اس سے التجا کی جائے تو اسے بھی سنتا ہے اور اگر
ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں اس کے در اجابت کو کھٹکھٹایا جائے تو بھی کھولتا ہے اور پکارنے والے
کی دعا سنتا ہے۔ پس وہ لوگ جو معذوری اور مجبوری کی وجہ سے کسی مطالبہ کو پورا کرنے میں
بھی حصہ نہیں لے سکتے میں نے یہ ایسی تجویز بتائی ہے کہ اس میں وہ سب شریک ہو سکتے ہیں
اور یہ سب سے اعلیٰ سب سے اہم اور سب سے ضروری تجویز ہے۔ وہ جو چارپائیوں پر پڑے
ہوئے اپانچ ہیں، وہ جنہیں بات کرنے کا کا شعور نہیں، وہ جن کے ذہن رسا نہیں،
کمزور ہیں، وہ جو قید میں پڑے ہیں، وہ جو مصائب و تکالیف اور مشکلات میں گرفتار ہیں، وہ
سب جو یہ کام کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے وہ اس تجویز پر عمل کریں اس طرح وہ کام
کرنے والوں سے ثواب حاصل کرنے میں پیچھے نہ رہیں گے کیونکہ وہ خدا تعالی سے کہہ سکتے
وہ جو بیمار اور
خطبات محمود
۴۷۱
سال ۴۱۹۳۴
ہیں ہمارے پاس دل ہی تھا، وہ ہم نے پیش کر دیا اور خدا تعالٰی ضرور ان کے دل کی قدر کرے
گا اور انہیں ایسا ہی اجر دے گا جیسا کام کرنے والوں کو دے گا۔ رسول کریم ا ایک دفعہ
ایک جنگ کیلئے جارہے تھے۔ آپ نے صحابہ کو دیکھا کہ بہت سخت تکلیفیں اٹھا رہے ہیں،
بھوکے پیاسے ہیں، جنگل کاٹ کاٹ کر رستہ بنا رہے ہیں اور اس سخت تشویش اور تکلیف کو
دین کی خاطر برداشت کرکے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہم کو دین کی بہت بڑی خدمت کی
توفیق ملی رسول کریم ﷺ نے ان کی اس حالت کو محسوس کر کے فرمایا کہ مدینہ میں کچھ لوگ
ہیں جو تمہارے جیسا ثواب حاصل کر رہے ہیں۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ کس طرح
ممکن ہے کہ قربانیاں تو ہم کریں، جانیں دینے کیلئے ہم نکلیں، تکلیفیں ہم اٹھائیں، مصیبتیں ہم
جھیلیں اور ثواب ان کو بھی ہمارے برابر ملے جو گھروں میں بیٹھے ہیں۔ آپ نے فرمایا ہاں وہ
اپانچ اور وہ لولے لنگڑے جن کے دل بریاں ہیں اور جو رو رہے ہیں کہ ہمیں توفیق حاصل
نہیں ورنہ ہم بھی اس جنگ میں شریک ہوتے کیا خدا تعالیٰ ان کو ثواب نہ دے گا ۔
پس ایسے لوگ جو مجبور اور معذور ہیں۔ خدا تعالی کے سامنے نہ کہ اپنے جھوٹے نفس
کے سامنے ان کے پاس سب سے کاری حربہ ہے وہ اسے چلائیں اس طرح وہ خود بھی ثواب
کے مستحق ہوں گے اور جماعت بھی ترقی کرتی جائے گی۔ یہ وہ 19 تجاویز ہیں جو میں نے
جماعت کے سامنے پیش کی ہیں۔ امید ہے کہ جلد سے جلد ان کو عمل میں لایا جائے گا اور وہ جو
دین کیلئے ہر قسم کی قربانی کرنے کیلئے تیار ہیں آگے بڑھیں گے۔ روپیہ کے متعلق جو تحریک کی
گئی ہے اور جو ابھی قادیان میں لوگوں کو پہنچی ہے اس میں اس وقت تک ۶ سو روپیہ نقد اور
۸-۷ سو کے وعدے ہو چکے ہیں اور مجھے جو خبریں ملی ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتا
ہوں کہ اگر محلوں کی کمیٹیاں صحیح طور پر کوشش کریں تو قادیان سے ہی دو تین ہزار روپیہ جمع
ہو سکتا ہے۔ باہر کی جماعتوں کے متعلق مہینہ ڈیڑھ مہینہ تک اندازہ لگایا جاسکے گا۔ میں نے جو
سکیم تجویز کی ہے اس کا فوراً پیش کرنے والا حصہ آج کے خطبہ سے مکمل ہو چکا ہے لیکن
بعض زائد خیالات کا اظہار میں اگلے جمعہ کے خطبہ میں کروں گا۔ جماعت کے لوگ ان
مطالبات میں سے جس جس کو پورا کر سکتے ہیں، اس کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں۔ مگر یاد رکھیں
یہ جو کچھ ہے پہلا قدم ہے۔ جس طریق سے الہی سلسلے ترقی کرتے ہیں، اس کے مقابلہ میں یہ
بالکل حقیر ہے۔ جس طرح سپاہی کو مشق کرانے کیلئے اس کے کندھے پر بندوق رکھی جاتی ہے
خطبات محمود
۴۷۲
سال ۱۹۳۴ء
اور اسے مشق کرائی جاتی ہے اسی قسم کی یہ مشق ہے ورنہ وہ قربانیاں جو ترقی کیلئے ضروری ہیں
وہ آگے آنے والی ہیں۔ قادیان والوں پر سب سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں کیونکہ وہ مرکز میں اور
نبی کی تخت گاہ میں رہتے ہیں وہ کوشش کر کے ایک دوسرے سے آگے بڑھیں۔
(الفضل ۹- دسمبر ۱۹۳۴ء)
له مسلم كتاب الصلوة باب استحباب الذكر بعد الصلوة و بيان صفته
و الحديد: ۱۴
مسلم کتاب الايمان باب اطعام المملوك مما يأكل والباسه مما يلبس
البقرة: ۲۸۷
بخاری کتاب الجنائز باب اذالم يجد كفنًا إلا ما يوارى رأسه أو قدميه
غطی به رأسه
ه مسلم كتاب العلم باب من سن سنة حسنة أو سيئة ومن دعى الى هدى
طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۱۶ دار صادر بیروت
ه یسعیاہ باب ۲۱ آیت ۱۶
بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدراً
ن لوقا باب ۹ آیت ۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور ۱۹۰۸ء (مفہوماً)
الله بخاری کتاب الادب باب اکرام الضيف وخدمته اياه بنفسه
بخاری کتاب فضائل القرآن باب فضل فاتحة الكتاب
له بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ
اه سیرت ابن هشام الجزء الثانی صفحه ۲۷۴ حالات غزوه بدر
طبقات ابن سعد جلد ۲ صفحه ۱۲ دار صادر بیروت
شه ملفوظات جلد ۳ صفحه ۳۴۲
019
ن بخاری کتاب المغازی باب نزول النبي الحجر