مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات
خطبات محمود
۴۷۳
۳۹
سال ۱۹۳۴ء
مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات
(فرموده ۷- دسمبر ۱۹۳۴ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میں ان تجاویز کے متعلق جو میرے نزدیک اس فتنہ کے مقابلہ کیلئے موجودہ حالات میں
ضروری ہیں جو آج کل جماعت احمدیہ کی ترقی کے راستہ میں روک بن رہا ہے یا روکیں پیدا
کرنے کی کوشش کر رہا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ تجاویز ان تجاویز کی پہلی قسط ہیں جن پر
ہمارے لئے عمل کرنا ضروری ہوگا۔ آئندہ جو حالات پیدا ہونے والے ہیں ان کا حقیقی علم تو
اللہ تعالیٰ کو ہی ہے لیکن اس کے دیئے ہوئے علم کے ماتحت بعض باتیں ہمیں بھی معلوم ہیں۔
ان کو مد نظر رکھتے ہوئے جن تجاویز کو اختیار کرنا ہمارے لئے ضروری ہوگا وہ میرے ذہن میں
ہیں لیکن کوئی شخص یک لخت نیچے سے پھلانگ کر چھت پر نہیں پہنچ سکتا بلکہ مختلف سیڑھیوں
سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ ان سیڑھیوں میں سے وہ تجاویز جو میں نے
پیش کی ہیں پہلی سیڑھی ہیں۔ یا چونکہ اس سے بھی پہلے چندے جماعت دیتی تھی یا قربانیاں
کرتی تھی ان کو اگر پہلی سیڑھی قرار دیا جائے تو یہ دوسری ہوگی اور اگر ان ادوار کو جن میں
سے جماعت گزرتی رہی ہے گن لیا جائے تو یہ تیسری یا چوتھی ہو گی مگر بہر حال چھت ابھی
ہمارے قریب نہیں آئی اور چھت پر پہنچنے کیلئے جن سیڑھیوں پر چڑھنا ہمارے لئے ضروری
ہے، ان پر ابھی ہم نہیں چڑھے اور آئندہ اور سیڑھیاں بھی ہمیں چڑھنی پڑیں گی۔ اور وہ کس
مواد کی بنی ہوئی ہوں گی، وہ ایک حد تک میرے ذہن میں ہے اور اسی کو مد نظر رکھ کر میں
خطبات محمود
۴۷۴
سال ۱۹۳۴ء
نے یہ پہلی سیڑھی تیار کی ہے تاکہ آئندہ جن حالات میں سے جماعت کو گزرنا پڑے، ان کیلئے
آج ہی تیاری شروع کی جاسکے۔ میں نے ساری تجاویز کو کھول کر بیان کر دیا ہے سوائے ایک دو
باتوں کے جن کا چھپانا اس لئے ضروری نہ تھا کہ وہ زیادہ اہم تھیں بلکہ اس لئے کہ اگر ان کو
ظاہر کر دیا جائے تو ان کا توڑ دشمن آسانی سے کر سکتا ہے اور وہ کام جو تھوڑے خرچ سے
ہو سکتا ہے، اظہار کر دینے کی صورت میں اس کیلئے زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی
لیکن وہ باتیں بھی میں نے ان ممبروں کو بتادی ہیں جن کے سپرد وہ کی گئی ہیں۔ باوجود اس اظہار
کے جو میں نے کیا ہے سکیم کے ہر پہلو میں بعض امور کو امور کو میں نے مد نظر رکھا ہے جن کی
حقیقت کو ظاہر نہیں کیا۔ فوائد اور اغراض کے بعض پہلو میں نے بتائے ہیں لیکن بعض نہیں
بتائے۔ جس طرح طبیب ایک دوائی دیتا ہے اور اس کا اتنا ہی فائدہ بیان کرتا ہے جتنا مریض
کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ ایک دوائی قبض کیلئے بھی مفید ہوتی ہے' معدہ کیلئے اور جگر کیلئے
بھی وہی نزلہ اور زکام کیلئے بھی مفید ہوتی ہے۔ طبیب کے پاس ایک نزلہ کا مریض آتا ہے۔
اور وہ اسے دوائی دے دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ نزلہ کیلئے مفید ہے یہ ضروری نہیں کہ وہ
اسے یہ بھی بتائے کہ یہ جگر اور معدہ کیلئے بھی مفید ہے یہ باتیں وہ معدہ یا جگر کے مریض سے
کہے گا۔ اسی طرح آئندہ کے مصالح کو بیان کرنے کی ضرورت نہ تھی لیکن وہ مکمل عمارت
میرے ذہن میں ہے جس کی حفاظت کیلئے یہ تمام تجاویز کی گئی ہیں۔ اور وہ حملے بھی میرے
ذہن میں ہیں جو ابھی کئے نہیں گئے مگر دشمن کرے گا یا کر سکتا ہے اور دفاع کی تدابیر بھی
موجود ہیں اور اسی کے سلسلہ میں میں نے یہ تجاویز پیش کی ہیں۔ کسی بات کو بالکل آخر وقت پر
اختیار کرنا عقلمندی کی علامت نہیں ہوتا۔ جو شخص بارش شروع ہونے کے بعد اس سے بچنے
کیلئے عمارت بنائے جو آگ لگنے کے بعد کنواں کھودے کہ اس سے پانی لے کر آگ بجھائے
اور جو بھوک لگنے کے بعد غلہ بونے کیلئے جائے اس سے زیادہ احمق اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
بارش سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے سے گھر تیار کیا جائے اور بھوک سے محفوظ ہونے
کیلئے پہلے غلہ ہونا ضروری ہے اور جو شخص اپنے گھر کو آگ سے بچانا چاہتا ہے اس کیلئے
ضروری ہے کہ پانی کے پاس رہے تا آگ بجھا سکے۔
پس ضروری تھا کہ میں ان امور کو مد نظر رکھتا جو موجودہ جدوجہد کے لازمی نتائج ہیں۔
میں یقیناً جانتا ہوں کہ دشمن بھی یہ نہیں جانتا کہ اس کی تحریکات کے کیا نتائج پیدا ہونے
خطبات محمود
۴۷۵
سال ۱۹۳۴ء
والے ہیں، اللہ تعالی ہی سب کچھ جانتا ہے اور وہ اپنے بندوں کو جس قدر مناسب سمجھے بتاتا
ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے انسداد کیلئے کیا کرنا چاہیے۔ پس اس سکیم میں میں نے صرف
حال کو ہی نہیں بلکہ استقبال کو بھی مد نظر رکھا ہے اور صرف یہی نہیں سوچا کہ موجودہ حملے
سے کس طرح محفوظ رہا جائے بلکہ یہ بھی مد نظر ہے کہ آئندہ نتائج سے بھی جماعت کو بچایا
جائے۔ گو یہ بات بھی ہے کہ بعض طبعی نتائج ایسے ہو سکتے ہیں جن کیلئے ہمیں مزید تدابیر اختیار
کرنی پڑیں۔ مگر یہ دور کی باتیں ہیں اس لئے ابھی میں ان کو چھوڑتا ہوں۔
کھانے کے متعلق میں نے بعض ہدایات دی تھیں۔ اس بارہ میں بعض سوالات کئے گئے
ہیں ان کا اب جواب دیتا ہوں تادوسرے لوگ بھی واقف ہو جائیں۔ ایک دوست نے سوال کیا
ہے کہ عید کے موقع پر کیا ہو گا؟ یہ سوال پہلے ہی میرے ذہن میں تھا اور میں نے پہلے ہی اس
پر غور کیا تھا۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ عیدیں ہمارے کھانے پینے کے دن ہیں۔ اے۔
پس اس حدیث کی بناء پر عیدین کیلئے وہی عہد کہ جو ہم نے دوسرے دنوں کیلئے کیا ہے، اسی
صورت میں جاری نہیں کیا جاسکتا ہاں اس صورت میں وہ عیدوں کیلئے بھی ہے کہ عیدوں کے
موقع پر بھی کھانے پینے میں کفایت کو مد نظر رکھا جائے۔ دوسرے دنوں کیلئے تو یہ ہے کہ صرف
ایک ہی سالن استعمال کیا جائے یا جو یا جو میٹھا کھانے کے عادی ہیں، وہ ایک ہی وہ ایک ہی قسم کی کوئی میٹھی چیز
بھی تیار کرلیں یا جو لوگ کبھی کبھار کوئی میٹھی چیز تیار کر لیتے ہیں وہ بھی کر سکتے ہیں لیکن روٹی
کے ساتھ یا چاول کے ساتھ سالن ایک ہی ہونا چاہیئے مگر عیدوں کیلئے یہ پابندی نہیں کیونکہ
رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ عیدین کھانے پینے کے دن ہیں مگر یہ نہیں فرمایا کہ یہ اسراف
کے دن ہیں اور یہ فرمانے سے کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں، یہ مراد نہیں لیا جاسکتا کہ کھانا تو
ایک ہی پکایا جائے لیکن کھایا زیادہ جائے کیونکہ زیادہ کھانے سے بد ہضمی کی شکایت ہوگی اور
اسلام بیمار کردینے والے حکم نہیں دے سکتا۔ پس اس کا مطلب یہی ہے کہ ہم عیدوں کے
ایام میں ایک سے زیادہ کھانے کھا سکتے ہیں۔ عیدوں کے موقع پر رسول کریم ال خود بھی
کئی کھانے استعمال کر لیتے تھے اور پھر کئی دفعہ کھا لیتے تھے۔ پس عیدین کے متعلق میری ہدایت
یہی ہے کہ ہمیشہ کی نسبت کھانوں میں کمی کی جائے۔ جو لوگ پانچ چھ کھانے تیار کرتے ہوں وہ
چار کریں اور جو چار پانچ کرتے ہیں وہ تین چار کریں اور وہ لوگ بھی جو اپنے گھروں میں اس
سے کم پکاتے ہیں، وہ بھی یہ امور مدن نظر رکھیں کہ زیادہ خرچ والے کھانے نہ پکائیں اور اتنا نہ
خطبات محمود
۴۷۶
سال ۱۹۳۴ء
پکائیں کہ کھانا کھانا بوجھ بوجھ ہو جائے۔ حضرت خلیفہ المسیح سیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ ایک امیر نے آ۔ آپ
کے پاس شکایت کی کہ مجھے بھوک نہیں لگتی، معدہ خراب ہے اور بہت دوائیاں استعمال کی ہیں
مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ نے اس سے دریافت فرمایا کہ تم کیا کھاتے ہو۔ اس نے جواب
دیا کہ میں ہر طرح کوشش کرتا ہوں کہ کوئی چیز میری طبیعت کے موافق ہو تو میں پیٹ بھر کر
کھاؤں اور اسی غرض سے میرے دستر خوان پر تیس چالیس کھانے آتے ہیں اور میں سب کو
چکھتا ہوں کہ کونسا مزیدار ہے تا اسے کھاؤں مگر باوجود اعلیٰ سے اعلیٰ کھانوں کی موجودگی کے
کسی چیز کے کھانے کو دل نہیں چاہتا حالانکہ بات یہ تھی کہ اتنے کھانے چکھنے سے ہی اس کا
پیٹ بھر جاتا تھا۔ اگر ہر ایک کھانے سے چکھنے کیلئے دو دو لقمے بھی لے تو اسی لقمے ہو گئے اور
اتی لقمے کھانے کے بعد انسان اور کیا کھائے گا۔ آپ فرماتے تھے کہ میں نے حیرت سے اس
کی طرف دیکھا اور کہا کہ تمہاری سوء ہضمی کا علاج بہت مشکل ہے اور میرے پاس اس کا
کوئی علاج نہیں۔ اس چکھنے کو آپ چکھنا کہتے ہیں حالانکہ سو کے قریب تھے اسی طرح کھا
جاتے ہیں۔
پس یہ احتیاط برتی جائے کہ کھانوں کی اقسام زیادہ نہ ہوں اور اتنا نہ ہو کہ ضائع جائے
اور ایسے قیمتی کھانے نہ پکائے جائیں جن پر زیادہ خرچ آتا ہو لیکن عیدین کیلئے یہ پابندی نہیں
کہ ایک سے زائد کھانے نہ کھائے جائیں۔ اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ضرور ایک سے
زیادہ ہی پکائے جائیں۔ اور جن کے گھروں میں دوسرے دنوں میں فاقہ ہوتا ہو وہ بھی عید کے
روز ضرور ہی ایک سے زیادہ کھانے پکائیں بلکہ صرف یہ مراد ہے کہ چونکہ رسول کریم
نے فرمایا ہے کہ عیدین ہمارے لئے کھانے پینے کے دن ہیں اس لئے عیدین کے
موقع کو اس پابندی سے مستثنی سمجھا جائے گا کہ ضرور ایک ہی کھانا پکے اور اقتصاد کو مد نظر
رکھنے کا عہد ان دنوں میں اسراف سے اجتناب کرنے کی صورت میں نباہا جائے گا بغیر کسی
معین صورت پر عمل کرنے کے۔ عیدین کے موقع پر ایک اور وقت بھی ہے کہ دوست ایک
دوسرے کو تحائف بھیجتے ہیں۔ یہ بھی رسول کریم ﷺ کی سنت ہے ہے اور میں اسے بھی
روک نہیں سکتا اور اس طرح بھی ایک سے زیادہ کھانے کھانے پڑتے ہیں اس لئے میں منع
نہیں کرتا اور یہی ہدایت دیتا ہوں کہ یہ ملحوظ رہے کہ جس قدر کفایت ممکن ہو کی جائے۔
بعض دوست سوال کرتے ہیں کہ بعض لوگ عادت یا بیماری کے علاج کیلئے بعض اشیاء
خطبات محمود
۴۷۷
سال ۱۹۳۴ء
استعمال کرتے ہیں۔ بعض ممالک میں دودھ ساتھ پیتے ہیں۔ وہ کھانا دودھ کے ساتھ نہیں
کھا سکتے مگر علیحدہ دودھ ضرور پیتے ہیں۔ اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ دودھ پینے کی چیز ہے،
کھانے کی نہیں گو عربوں میں تو دودھ کھانے کے طور پر ہی استعمال ہوتا تھا اور جب کوئی
دودھ پی لیتا تو سمجھ لیا جاتا کہ کھانا کھالیا مگر ہمارے ہاں یہ رواج نہیں۔ پس اگر کسی کی صحت پر
اثر پڑتا ہو یا عادت ہو تو اس سے لطف پیدا نہیں ہوتا۔ اول تو دودھ ہمارے ملک میں صحت
کیلئے ہی سب کو پینا پڑتا ہے کسی نے کسی وقت پی لیا اور کسی نے کسی وقت۔ عام طور پر
زمیندار لوگ رات کو دودھ ضرور پیتے ہیں اور دوسرے بھی پیتے ہیں۔ شاید چند افراد میرے
جیسے جنہیں ہضم نہیں ہوتا یا وہ لوگ جن کو میسر نہیں آسکتا نہ پیتے ہوں ورنہ عام طور پر لوگ
پیتے ہیں۔ پس ایسے لوگوں کا سوال نہیں ان ان کو اجازت ہو تو بھی استعمال نہیں کرسکتے۔ مجھے
دودھ ہضم ہی نہیں ہوتا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے بہت جتن کئے اور فرمایا کہ مجھے نسخہ
آتا ہے، دودھ ضرور ہضم ہو جائے گا مگر آخر آپ تھک کر رہ گئے۔ میں تو زیادہ دودھ کی
کچی لتی بھی نہیں پی سکتا۔ اگر کبھی کسی بیماری کے علاج کے طور پر پینی پڑے تو اس طرح پیتا
ہوں کہ دو تین چمچے دودھ کے اور ایک گلاس پانی اور اگر کبھی دودھ پی لوں تو فورا گلا خراب
ہو جاتا ہے۔
پس بیمار کیلئے شرط کوئی نہیں۔ اور یہ تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جو چیز طبیب بتائے
اس کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ بات جو کھانے کے متعلق میں نے بتائی ہے یہ
صحت کی درستی کیلئے ہے نہ کہ خرابی کیلئے اور صحت کیلئے اگر ڈاکٹر پانچ کھانے بھی بتائے تو وہ
کھانے ضروری ہیں۔ یہ آگے ڈاکٹر اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے کہ ڈاکٹر دیانت داری سے ایسا
مشورہ دیتا ہے یا نہیں۔ امریکہ میں جن دنوں شراب کی ممانعت کا قانون رائج تھا لوگ ڈاکٹروں
کو بڑی بڑی فیسیں دے کر سرٹیفکیٹ لے لیتے تھے کہ صحت کیلئے شراب پینا ضروری ہے اور
پھر اس اجازت کی آڑ میں خوب شراب پیتے تھے۔ پس اگر کوئی شخص ڈاکٹر کو ساتھ ملا کر ایسی
اجازت حاصل کر لیتا ہے تو اس کا معاملہ اللہ تعالی کے ساتھ ہے اور ایسے لوگوں کا یہاں سوال
نہیں یہاں تو اخلاص والوں سے خطاب ہے۔ ہمارے ملک میں کہا جاتا ہے کہ تالے تو
بھلے مانسوں کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ چوروں کیلئے، چور تو انہیں جھٹ توڑ لیتے ہیں اسی طرح
ہمارے قوانین بھی مخلصین کیلئے ہیں جن کے اندر اخلاص نہیں، ان کیلئے کوئی قانون
خطبات محمود
۲۷۸
سال ۱۹۳۴ء
نہیں۔ ایسا شخص اگر باہر آکر ہمارے سامنے ایک کھانا کھائے اور اندر کوٹھڑی میں جاکر پانچ
سات کھانے کھائے تو اسے کون روک سکتا ہے۔ پس بیمار کیلئے پابندی نہیں۔ ہر شخص جسے ڈاکٹر
کہتا ہے کہ اس کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایک سے زیادہ کھانے کھائے وہ زیادہ کھانے
کھا سکتا ہے مگر یہ اپنا وہم نہ ہو بلکہ طبی خیال ہو اور بیمار کیلئے وہ سب چیزیں جائز ہیں جن کا
طبیب حکم دے۔ فقہاء نے تو بعض حالتوں میں بیمار کیلئے شراب کی بھی اور بعض نجس اشیاء
کے استعمال کی بھی اجازت دی ہے اور جب ایسی چیزوں کی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اجازت
ہے تو جائز چیزوں کی کیسے ممانعت ہو سکتی ہے۔ باقی رہا دہی کا سوال۔ بعض لوگ قبض دور کرنے
کے لئے دہی کا استعمال کرتے ہیں، انہیں اجازت ہے لیکن کیوں نہ ایسا کر لیا جائے کہ بجائے
سالن کے ساتھ علیحدہ وہی کھانے کے اس کو بکو کر پی لیا جائے اس سے چسکا پورا کرنے کا
سوال بھی پیدا نہ ہوگا اور عادت بھی پوری ہو جائے گی۔ اگر سوء ہضمی کا اندیشہ ہو تو پانی نہ ڈالا
جائے اور صرف بلو کر اسے پی لیا جائے۔ وہی روٹی کے ساتھ ہی کھانے سے فائدہ نہیں دیتا بلکہ
اس طرح پی لینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ زمینداروں کے متعلق ایک اور سوال ہے کہ ان کے کھیتوں میں مولیاں
گاجریں ہوتی ہیں اور وہ ان کو بھی استعمال کر لیتے ہیں لیکن ان کیلئے وہ ایسی ہی ہیں جیسے شہروں
کے رہنے والے لوگوں یا زمینداروں میں سے بھی امیر لوگوں کیلئے دودھ ہوتا یا پھل ہوتا ہے۔
اگر روٹی کھاتے وقت وہ ساتھ گاجر یا مولی رکھ لیں تو اس سے عیاشی نہیں ہو سکتی نہ ان کی
بیویوں کو اس کے پکانے پر وقت صرف کرنا پڑتا ہے نہ ہی اسے کھانے کیلئے انہیں خرچ کرنا
پڑتا ہے۔ وہ چیزیں بیچنے کیلئے ہوتے ہیں اس میں سے کوئی چیز اگر خود کھالی تو کوئی حرج نہیں۔
پس یہ ان کا جائز حق ہے بلکہ ضروری ہے کہ وہ ایسی چیزوں کا استعمال کیا کریں کیونکہ ترکاری
کا استعمال صحت کیلئے ضروری ہوتا ہے اور دیہات میں لوگ سبزی ترکاری کم استعمال کرتے
ہیں زیادہ تر دالیں وغیرہ ہی کھائی جاتی ہیں۔ اور اگر زمیندار لوگ ایسی چیزیں کھالیا کریں تو یہ
ان کی صحت کو بھی بڑھانے کا موجب ہوگا اور دوسرا سالن نہیں کہلا سکے گا۔
چوتھی بات دعوت کے متعلق ہے۔ میں پہلے بھی اس کی اجازت دے چکا ہوں کہ
دعوتوں کے موقع پر ایک سے زیادہ کھانے پکانے کی اجازت ہے۔ ہاں اپنے گھر کی دعوت میں
کوشش یہ کرنی چاہیئے کہ خود ایک ہی کھائیں اور اگر دوسرے کے ہاں دعوت ہو اور وہ
خطبات محمود
۴۷۹
سال ۶۱۹۳۴
بے تکلف ہو تو اس سے بھی کہہ دیا جائے کہ میں ایک ہی کھانا کھاؤں گا لیکن اگر دعوت
کرنے والا بے تکلف نہ ہو اور اس کی طرف سے شکوہ کا ڈر ہو تو پھر متعدد کھانے بھی کھائے
جاسکتے ہیں۔ مہمان کو کھلاتے وقت بھی یہی بات مد نظر رہے۔ اگر مہمان ایسا ہو کہ ڈر ہو کہ وہ
اسے بُرا منائے گا کہ میزبان خود ایک کھانا کھاتا ہے تو مہمان کے ساتھ سب کھانوں میں شریک
ہو جائے۔ اگر اس کا خطرہ نہ ہو تو پھر خود ایک ہی کھانا کھائے اس کے آگے ایک سے زیادہ
کھانے رکھ دے۔ مگر جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں کو دعوتوں میں ایک سے زیادہ کھانوں کی
اجازت ہے مگر اس میں بھی گذشتہ دستور سے کمی کی کوشش کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتا ہوں
اگر غیروں کے ہاں دعوتوں کے مواقع پر بھی ایک ہی کھانے پر اصرار کیا جائے تو اقتصادی فوائد
کے علاوہ اس سے پروپیگنڈا بھی بہت ہو سکتا ہے مثلاً جب کوئی کہے گا کہ میں ایک ہی کھانا
کھاؤں گا تو دوسرا شخص ضرور اس کی وجہ دریافت کرے گا کہ کیوں ایک ہی کھانا کھاؤ گے۔
اس کا جواب یہ دے گا کہ اس وقت اسلام اور سلسلہ احمدیہ جن حالات میں سے گزر رہا ہے
وہ بہت پریشان کن ہیں اور ان کیلئے یہ موقع بہت نازک ہے اس لئے میرا فرض ہے کہ اپنے
آپ کو اس جنگ کیلئے تیار کروں جو اسلام اور سلسلہ کے وقار کیلئے ہمیں جلد لڑنی پڑے گی
جفاکشی کی عادت ڈالنے اور چسکے سے بچنے کیلئے ہماری جماعت نے یہ تحریک کی ہے کہ
صرف ایک ہی کھانا کھایا جائے۔ تو میزبان کے دل میں ضرور احساس پیدا ہوگا اور یہ بھی ایک
رنگ کی تبلیغ ہو جائے گی اور اگر وہ بھی اس تجویز پر عمل پیرا ہو گا تو اس کی اقتصادی حالت
بھی درست ہوگی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میری اس سکیم کا اثر غیروں پر بھی گہرا ہے۔ بہت سے
لوگ مجھ سے خود ملے ہیں اور کئی خطوط بھی آئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں اور
سکھوں میں بھی بعض لوگ تحریک کر رہے ہیں کہ ہم بھی اس پر عمل کریں اور میں نے دیکھا
تو نہیں سنا ہے کہ بعض اخبارات نے بھی اس پر نوٹ لکھے ہیں۔
اور جھا
اس سکیم کے ضمن میں ایک اور بات ہے۔ میں نے جو سادگی کی ہدایت کی ہے کہ کھانا
سادہ اور لباس سادہ ہو اس کا اثر باہر کے احمدی تاجروں پر تو شاید اتنا نہ پڑے مگر قادیان کے
تاجروں پر اس کا اثر زیادہ پڑے گا۔ ایک طرف تو ہم ان سے چندوں کی اپیلیں کرتے ہیں اور
دوسری طرف ان کے گاہکوں کو کھانے اور لباس میں کمی کرنے کی تعلیم دے کر ان کی بکری کم
کرتے ہیں اس سے انہیں یقینا نقصان ہو گا۔ مگر جب میں نے یہ تحریک کی تھی تو اس کا علاج
خطبات محمود
۲۸۰
سال ۱۹۳۴ء
بھی ساتھ ہی سوچا تھا تا دوسرے ذرائع سے ان کو فائدہ پہنچ سکے۔ باہر جو احمدی دُکاندار ہیں ان
کی دُکانیں احمدیوں کی بکری پر نہیں چلتیں بلکہ ان کے گاہک غیر لوگ بھی ہوتے ہیں۔ بلکہ اگر
ایک گاہک احمدی ہو تو دس بارہ دوسرے ہوتے ہیں اس لئے یہ تحریک باہر کے احمدیوں کو اتنا
نقصان نہیں پہنچا سکتی جتنا قادیان کے دُکانداروں کو۔ پھر باہر کے دُکانداروں کو احمدی گاہکوں کی
کفایت سے جتنا نقصان پہنچے گا اس سے زیادہ وہ خود کفایت کرکے فائدہ اٹھا سکیں گے مگر
قادیان کے احمدی دُکانداروں کی بکری نوے فیصد احمدیوں سے ہوتی ہے اس لئے وہ ضرور توجہ
کے مستحق ہیں اور اس لئے انہیں نقصان سے بچانے کیلئے میں نے دو تجاویز کی ہیں۔ ایک تجویز
تو یہ ہے کہ یہاں ایک خاصہ طبقہ ایسے لوگوں کا ہے جو سودا سلف باہر سے خریدتا ہے۔ بعض
لوگ تو کھانے پینے کی چیزیں بھی بٹالہ امرتسر سے خریدتے ہیں اور بعض کپڑا وغیرہ اور دیگر
استعمال کی چیزیں بٹالہ امر تسر یا لاہور سے خرید لیتے ہیں۔ بعض دفعہ اس لئے کہ یہاں مناسب
چیزیں نہیں ملتیں اور بعض دفعہ اس لئے کہ باہر سے سستی چیزیں مل جاتی ہیں یا مقابلتاً اچھی
مل جاتی ہیں۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ جب لاہور وغیرہ شہروں میں جاتا ہوں تو خود بھی اور گھر
کے لوگ بھی وہاں سے ضرورت کی چیزیں خرید لاتے ہیں۔ اگرچہ میں کھانے پینے کی چیزیں باہر
سے نہیں منگواتا مگر مجھے معلوم ہے کہ یہاں کے لوگوں کی ایک کافی تعداد ہے جو کھانے پینے
کی اشیاء بھی بٹالہ وغیرہ سے خریدتے ہیں اس لئے میں حکم تو نہیں دیتا مگر تحریک کرتا ہوں کہ
جماعت کے ایسے دوست جنہیں اللہ تعالی نے ملی مفاد کے سمجھنے کی توفیق دی ہو، وہ سب
چیزیں یہاں سے ہی خریدا کریں اگر اس سے انہیں کوئی نقصان ہو گا تو یہ نقصان بھی فائدہ کا
ہی موجب ہوگا اس لئے جہاں تک ہو سکے یہاں کے دُکانداروں سے ہی چیزیں خریدا کریں۔
اس سلسلہ میں میں یہاں کے دُکانداروں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے وہ
چیزوں کی قیمت کم رکھا کریں اور تھوڑی بکری پر زیادہ منافع کا اصول نہ رکھیں۔ دونوں طرح
سے ان کے گھر میں اتنا ہی آجائے گا۔ پس وہ نفع کم لگائیں۔
6
وہ بھی ایسی
دوسری تجویز اس سلسلہ میں یہ ہے کہ جو دوست باہر سے یہاں آتے ہیں وہ ؟
چیزیں جو یہاں سے خرید کر لے جاسکیں جیسے کپڑے وغیرہ یہاں سے تیار کرالیا کریں۔ میری اس
اقتصادی تعلیم سے انہیں جو رقم بچے گی قادیان سے اشیاء خریدنے میں، اگر اس میں سے کچھ
حصہ خرچ ہو جائے تو بھی وہ نفع میں رہیں گے۔ میں نے اپنی ذات میں تو اس پر عمل بھی
خطبات محمود
۴۸۱
سال ۱۹۳۴ء
شروع کر دیا ہے۔ اب جو میں لاہور گیا تو گھر کیلئے بعض چیزوں کی ضرورت تھی۔ میرے بچوں یا
بیویوں نے کہا کہ فلاں فلاں چیز کی ضرورت ہے ، مگر جو چیزیں قادیان میں مل سکتی ہیں یا جن
کے قائم مقام یہاں مل سکتے ہیں، ان کے متعلق میں نے یہی کہا کہ وہ قادیان سے ہی جا کر
خریدیں گے۔ اس طرح قادیان کے دُکانداروں کا کچھ نقصان دور ہو جائے گا بلکہ ممکن ہے کہ
بالکل ہی دور ہو جائے۔ اسی طرح جلسہ سالانہ یا مجلس شوری کے موقع پر جو لوگ آتے ہیں وہ
سارے کے سارے بڑے شہروں کے رہنے والے ہی نہیں ہوتے بلکہ کئی ایسے مقامات پر
رہائش رکھنے والے ہوتے ہیں جہاں چیزوں کی قیمتیں ایسی ہی ہوتی ہیں جیسی یہاں وہ بھی اگر
ایسی چیزیں جو آسانی سے ساتھ لے جاسکیں، یہاں سے خرید لیں یا کپڑے یہاں سے بنوالیا
کریں تو یہاں کے دُکانداروں کی بکری زیادہ ہو سکتی ہے۔ چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم
کئی دفعہ اپنے کپڑے یہاں سے بنوایا کرتے تھے۔ کسی نے ان سے کہا کہ آپ رہتے سیالکوٹ
میں ہیں اور کپڑے یہاں سے بنواتے ہیں، یہ کیا بات ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس سے
دوہرا ثواب مجھے مل جاتا ہے۔ اس سے قادیان میں روپیہ کے چلن میں زیادتی بھی ہو جاتی ہے
اور بھائی کو فائدہ بھی پہنچ جاتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اگر چودھری صاحب مرحوم کے نقش قدم پر
چلنے والے چند دوست بھی پیدا ہو جائیں تو قادیان کے دُکانداروں کا نقصان ہی دور نہیں ہو سکتا
بلکہ انہیں فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے۔
دوسری نصیحت میں قادیان کے دُکانداروں کو یہ کرتا ہوں کہ انہیں سودا ستا خریدنے
کی کوشش کرنی چاہئیے۔ میں نے خود کئی دفعہ مقابلہ کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کے
بعض دکاندار اشیاء مہنگی خریدتے ہیں۔ ایک دوست سے میں نے ایک دفعہ ایک چیز کا ریٹ
دریافت کرایا تو اس نے بٹالہ یا امرتسر کا ریٹ سولہ روپیہ بتایا اور دوسرے نے کہا کہ نو یا دس
روپیہ تک آجائے گی۔ اور اس نے اس سے بھی کم میں کہ جتنا بتایا تھا لا کر بھی وہ چیز دے
دی چیز بھی نسبتا اچھی تھی۔ اور میرا ذاتی تجربہ ہے کہ اگر چیز احتیاط سے خریدی جائے تو اچھی
اور سستی مل جاتی ہے۔ میں جب ولایت جانے لگا تو میری ایک لڑکی جو اُس وقت چھوٹی تھی
رونے لگی۔ میں نے اس سے کہا کہ رو نہیں میں تمہارے واسطے اچھی سی گڑیا لاؤں گا۔ یہ
وعدہ آتے وقت مجھے یاد آیا اور میں نے اس کیلئے ایک گڑیا کوئی چار روپیہ میں خریدی۔ بعض
دوستوں نے اسے دیکھا اور کہا کہ بڑی عجیب چیز ہے، کتنے میں آئی ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ
چال - رفتار
خطبات محمود
۴۸۲
سال ۱۹۳۴ء
میں نے قریباً چار روپیہ میں خریدی ہے مگر بازار میں گیارہ بارہ سے کسی طرح کم میں نہ آئے
گی۔ دور کا سفر تھا اور دوسروں کے بھی پیچھے بچے تھے۔ ایک دو کو خیال آیا کہ ہم بھی ایسی گڑیا
لے چلیں وہ گئے اور واپس آکر کہنے لگے کہ یہ تو کہیں بھی سولہ شلنگ سے کم میں نہیں ملتی۔
جو گیارہ روپے کے قریب بنتے ہیں۔ تو میں نے تجربہ کیا ہے کہ اگر مجھے خود سودا خریدنے کا
موقع ملے تو چیز سستی مل جاتی ہے۔ ولایت کی ایک بڑی دکان ہے جہاں سے بادشاہ اور ملکہ بھی
سودا خریدتے ہیں میں نے وہاں سے ایک چیز خریدی۔ ان کا دستور ہے کہ چیز کی قیمت کم نہیں
کرتے مگر میں نے کم کرا کے خریدی۔ ایک انگریز نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے یہ چیز کہاں
سے لی ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ فلاں دُکان سے لی ہے اور قیمت کم کراکے لی ہے۔ وہ حیران
ہوا اور کہنے لگا کہ وہاں تو قیمت کم کرنے کا کوئی نام لے تو وہ باہر نکال دیتے ہیں کہ تم ہماری
ہتک کرتے ہو۔ تو انسان اگر ہوشیاری سے سودا کرے تو ستا خرید سکتا ہے۔ رسول کریم
نے ایک دفعہ ایک صحابی کو ایک دینار دیا کہ ایک بکرا خرید لاؤ۔ وہ گیا اور واپس آکر
بکرا بھی دے دیا اور دینار بھی۔ آپ نے فرمایا دینار کیسا واپس کر رہے ہو۔ اس نے کہا کہ میں
شہر سے ذرا دور چلا گیا تھا اور وہاں سے ایک دینار میں دو بکرے خریدے کیونکہ وہاں سستے ملتے
تھے۔ رستہ میں ایک شخص نے دریافت کیا کہ بکرے کا کیا لوگے۔ میں نے کہا ایک دینار اور
یہاں چونکہ ایک دینار ہی کا بکرا ملتا ہے، اس نے ایک دینار دے کر بکرا خرید لیا اس لئے دینار
بھی حاضر ہے اور بکرا بھی۔ آپ نے اس کیلئے دعا کی کہ خدا تعالی ہمیشہ اس کے سودے میں
برکت دے اور صحابہ کا بیان ہے کہ وہ اگر مٹی میں ہاتھ ڈالتا تو سونا ہو جاتی۔ لوگ تجارت کیلئے
اسے اس کثرت سے روپیہ دیتے کہ اسے انکار کرنا پڑتا مگر پھر بھی لوگ اس کی ڈیوڑھی میں
پھینک کر چلے جاتے ہے ۔ تو اگر ہوشیاری سے چیز خریدی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ سستی نہ
ملے۔
بعض لوگ جاتے ہیں اور دُکاندار سے کہہ دیتے ہیں کہ ستا سودا دینا اور سمجھ لیتے ہیں
کہ ستا خریدنے کی ہم نے پوری کوشش کرلی۔ یہ سادگی ہے یا بد دیانتی کہ محنت نہ کی اور
سمجھ لیا کہ کرلی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ
صحابی تھے جو بہت مخلص تھے مگر بہت سادہ طبیعت تھے۔ وہ آتے وقت آپ کیلئے ضرور کوئی نہ
کوئی پھل وغیرہ لے آتے مگر ان کے خریدنے کا طریق یہ تھا کہ دُکان پر گئے اور کہا میاں اچھے
خطبات محمود
۴۸۳
سال ۱۹۳۴ء
سیب ہیں۔ اب دُکاندار کیوں کہے گا کہ اچھے نہیں ہیں وہ کہہ دیتا کہ ہاں بہت اچھے ہیں۔ یہ
کہتے کیا بھاؤ دوگے وہ اگر کہتا کہ روپیہ کے سولہ تو یہ کہتے کہ بارہ دو مگر اچھے چن کر دے دو
میں نے اپنے پیر کے لئے لے جاتے ہیں۔ وہ وہی جو سولہ کے حساب سے دیتا اٹھا کر دے دیتا
اور وہ لے آتے حالانکہ ان میں اتنی ہی اچھائی ہوتی تھی جتنی کہ اعلیٰ چیز اور اعلیٰ دکان سے
خریدنے میں ہو سکتی تھی۔ سولہ کے کم کر کے بارہ لینے میں انہیں کوئی زیادہ اچھی چیز نہ مل جاتی
تھی۔ پس بے احتیاطی سے سودا خریدنا یا سادگی سے ہوتا ہے یا بد دیانتی سے۔ کوشش کرکے اور
مختلف دُکانیں پھر کر اگر چیز خریدی جائے تو سستے داموں مل سکتی ہے۔
اب میں نے اس سکیم کے متعلق مجموعی طور پر اس کی وہ تفصیلات جو موجودہ حالات
میں ضروری تھیں، سب بیان کردی ہیں اور اس میں میں نے مندرجہ ذیل امور مد نظر رکھے
ہیں۔ (۱) یہ کہ جماعت کے اندر اور باہر ایسا ماحول پیدا ہو جائے کہ جس سے جماعت کی ذہنیت
اور اقتصادی حالت اچھی ہو جائے اچھی ذہنیت کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ اگر کسی شخص کے
سامنے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا رکھا ہو مگر وہ یہ سمجھے کہ اچھا نہیں تو مزا نہیں اٹھا سکتا۔ جب سے
ایک ہی سالن کھانے کی پابندی پر شدت سے عمل شروع کیا ہے میں نے خود اس کا تجربہ کیا
ہے۔ پہلے اگر دو سالن کبھی آتے تو کئی دفعہ ایک کو ناپسند اور دوسرے کو پسند کیا کرتا تھا مگر
جب ایک ہی کھانا ہو تو جن نقائص کو دو کی صورت میں زبان محسوس کرتی ہے وہ محسوس نہیں
ہوتے کیونکہ جب زبان کو معلوم ہو کہ دوسرا نہیں ملنا تو اعتراض کا مادہ کم ہو جاتا ہے۔ پس
ذہنیت بڑا بھاری اثر رکھتی ہے۔ کوئی غریب آدمی پیدل چلا جا رہا ہو اور کوئی کمہار اسے کہے کہ
پیدل کیوں چلتے ہو آؤ میرے گدھے پر بیٹھ جاؤ تو اس کا دل باغ باغ ہو جائے گا اور وہ خیال
کرے گا کہ اتنے میل پیدل چلنے سے بچ گئے لیکن اگر کوئی امیر آدمی جا رہا ہو اور اسے غصہ آ
رہا ہو کہ نوکر کو گھوڑا لانے کا حکم دیا تھا وہ نہیں لایا۔ یا کسی دوست رشتہ دار کو اطلاع دی تھی
کہ فلاں جگہ پر گھوڑا بھیج دینا اور اس نے نہیں بھیجا اور وہی گدھے والا اسے کہے کہ آؤ
میرے گدھے پر سوار ہو جاؤ تو وہ بجائے کسی جذبہ امتحان کے اظہار کے اتنی مغلظات سنائے گا
کہ شاید اسے کانوں میں انگلیاں دے لینی پڑیں اور اپنی ذہنیت کے بدلہ میں وہ امیر آدمی
گدھے پر چڑھنے کی دعوت کا انکار کرتے کرتے خود گدھا بن جائے گا۔ تو ذہن کا اثر بڑی چیز
ہے اگر ذہنیت تبدیل ہو جائے تو آدھی لڑائی فتح ہو سکتی ہے۔ کسی امیر آدمی کو جو ایک بزرگ
خطبات محمود
لدي له
سال ۶۱۹۳۴
سے اخلاص نہیں رکھتا اس کا مستعمل کپڑا دے کر دیکھو کس قدر ناراض ہو گا لیکن اگر
اخلاص ہو اور وہ سمجھے کہ مستعمل کپڑے میں برکت ہوگی تو خود لجاجت کرکے لے گا۔
رسول کریم اس کے ایک صحابی ایک جنگ میں قید ہو کر مکہ میں پہنچے، کفار انہیں طرح طرح
کے دکھ دیتے تھے اور مار دینے کا فیصلہ کر چکے تھے ایسی حالت میں ان سے کسی نے کہا کہ کیا
تمہارے نزدیک اچھا نہ ہوتا کہ تم مدینہ میں آرام سے اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے اور تمہاری
جگہ یہاں محمد ( ال ) ہوتے۔ اگر ان صحابی کے دل میں اخلاص نہ ہوتا تو وہ کہتے کہ میرے
ایسے نصیب کہاں مگر انہوں نے جواب دیا کہ تم تو یہ کہتے ہو مگر میں تو یہ بھی برداشت نہیں
کر سکتا کہ میں گھر میں آرام سے بیٹھا ہوں اور محمد رسول اللہ ﷺ کے پاؤں میں مدینہ ہی کی
کسی گلی میں کانٹا چبھ جائے ہے ۔ ہمارے پیر ہر اس کانٹے کی جستجو کرتے ہیں جو آپ کے پاؤں
میں چھنے والا ہو۔
غرض ذہنیت کے تغیر سے بہت بڑا تغیر ہو جاتا ہے۔ ایک شخص جو پانسو روپیہ ماہوار تنخواہ
لیتا ہے اگر تنزل کر کے اس کی تنخواہ چار سو روپیہ کر دی جائے تو اس کے ہاں ماتم بپا ہو جائے گا
اور وہ بے چین ہو جائے گا کہ اب خرچ کیونکر چلے گا۔ لیکن اگر ایک تین سو ماہوار پانے والے
کی تنخواہ چار سو کر دی جائے تو وہ اور اس کے گھر والے خوشی سے اچھلتے پھریں گے اور
سمجھیں گے کہ اب خوب آرام سے گزر ہوگی۔ پس اس سکیم میں اول تو میرے مد نظر یہ بات
ہے کہ ذہنیت میں ایسا تغیر کروں کہ جماعت خدمت دین کیلئے تیار ہو جائے اور آئندہ ہمیں جو
قدم اٹھانا پڑے اسے بوجھ نہ خیال کیا جائے بلکہ بشاشت کے ساتھ اٹھایا جاسکے۔ ذہنیت کے
بدلنے کے ساتھ ساتھ ماحول کا تغییر بھی میرے مد نظر ہے یعنی اقتصادی حالت کی درستی اور
مشقت کی عادت میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ جو لوگ عمدہ عمدہ کھانے اور عمدہ لباس پہننے کے
عادی ہوں وہ اگر ضرورت پڑے تو باہر خدمت دین کیلئے نہیں جاسکتے۔ امیروں کی اولاد عام طور
پر نیکی سے محروم رہ جاتی ہے۔ اول تو والدین کی حد تک پہنچنا یوں بھی مشکل ہوتا ہے لیکن
جب جفاکشی کی عادت نہ ہو تو بالکل ہی اچھے کام نہیں کر سکتے۔ میں نے اس سکیم میں اس بات
کو مد نظر رکھا ہے کہ ایسا ماحول پیدا کر دیا جائے کہ ان کے اندر اچھے کام کرنے کی اہلیت پیدا
ہو جائے۔
دوسری بات میرے مد نظر یہ ہے کہ ہر طبقہ کے لوگوں کو یہ احساس کرا دیا جائے کہ
خطبات محمود
۴۸۵
سال ۶۱۹۳۴
اب وقت بدل چکا ہے اس سکیم کا اثر سب ہی پر پڑے گا۔ جو شخص زیادہ کپڑے بنوانے کا
عادی ہے جب وہ جاکر اور کپڑے خریدنے لگے گا تو معاً اسے خیال آئے گا کہ اب ہماری
حالت بدل گئی ہے، جب بھی بیوی سبزی ترکاری کیلئے کہے گی اور دو تین کی بجائے صرف ایک
ہی منگوانے کو کہے گی تو فوراً اسے خیال آجائے گا کہ اب ہمارے لئے زیادہ قربانیاں کرنے کا
وقت آگیا ہے، جب بھی نوکر کھانا پکانے لگے گا اور صرف ایک ہنڈیا چڑھائے گا اسے محسوس
ہو جائے گا کہ اب اس گھر کی حالت بدل گئی ہے غرضیکہ کوئی حصہ ایسا نہیں جس میں احساس
نہ پیدا ہوگا کہ اب جماعت کی حالت بدل گئی ہے اور اسے بھی اپنی حالت کو بدل لینا چاہئیے
ورنہ تم جماعت کا مخلص حصہ نہیں سمجھے جاؤ گے۔
تیسری بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ جس قدر اطراف سے سلسلہ پر حملہ
ہو رہا ہے، سب کا دفعیہ ہو۔ اب تک ہم نے بعض رستے چن لئے تھے اور کچھ قلعے بنا لئے تھے
مگر کئی حملے دشمن کے اس لئے چھوڑ دیتے تھے کہ فلاں کو دور کرلیں پھر اس طرف توجہ کریں
گے۔ مگر اس سکیم میں اب میں نے یہ مد نظر رکھا ہے کہ حتی الوسع ہر پہلو کا دفعیہ کیا جائے اور
کوئی حملہ ایسا نہ ہو جس کے جواب کیلئے ہم تیار نہ ہوں۔ مثلاً یہ بھی ہم پر ایک حملہ تھا کہ
کانگرسی کھڈر پہنتے ہیں اور آپ کی جماعت مذہبی جماعت ہوتے ہوئے اس قدر قربانی نہیں
کرتی ۔ ہم جواب دیتے تھے کہ کانگری وہ روپیہ جو کھڈر پہننے سے بچتا ہے کانگرس کو نہیں
دے دیتے لیکن ہماری جماعت تو اس قدر مالی قربانی کرتی ہے کہ کانگرس والے اس کا عشر عشیر
بھی پیش نہیں کر سکتے۔ مگر یہ جواب گو درست تھا مگر سوال کا پہلو بچا کر دوسرے رنگ میں دیا
جاتا تھا اس جہت سے ہم کوئی جواب نہ دے سکتے تھے جس طرف سے کہ یہ حملہ کیا جاتا تھا۔
مگر اب ہم کہیں گے کہ صرف کھدر پہننا کوئی عقلمندی نہیں عقلمندی یہ ہے کہ اقتصادی
حالت کو درست کیا جائے اور ہم نے ایسا عہد کیا ہے کہ جس سے ہماری اقتصادی حالت
درست ہو جائے۔ مثلاً بیش قیمت لباس نہ استعمال کیا جائے، گوٹا کناری اور اور فیتہ لیس وغیرہ نہ
خریدے جائیں۔ کانگری کھدر کے ساتھ ایسی سب چیزیں استعمال کر لیتے تھے مگر ہم نے یہ سب
چیزیں چھوڑ دی ہیں، اسی طرح ہم نے کپڑوں میں کفایت کے علاوہ کھانے، شادیوں اور دعوتوں
میں بھی تغیر کر دیا ہے۔ پس اب ہم ان کے اصول کو صحیح قرار دیتے ہوئے بھی جواب دے سکتے
ہیں۔
خطبات محمود
۴۸۶
سال ۱۹۳۴
چوتھی بات میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ سلسلہ کی طرف سے پہلے ہم نے ایک دو
رستے مقرر کر رکھے تھے اور انہی راہوں سے دشمن پر حملہ کرتے تھے اور باقی کو یہ کہہ کر چھوڑ
دیتے تھے کہ ابھی اور کی توفیق نہیں مگر اب سکیم میں میں نے یہ بات مد نظر رکھی ہے کہ حملے
وسیع ہوں اور بیسیوں جہات سے دشمن پر حملے کئے جائیں۔ ہمارے حملے ایک ہی محاذ پر محدود
نہ ہوں بلکہ جس طرح دفاع کیلئے ہم مختلف طریق اختیار کریں، اسی طرح حملہ کیلئے بھی مختلف
محاذ ہوں۔
پانچویں بات یہ ہے کہ مغربیت کے بڑھتے ہوئے اثر کو جو دنیا کو کھائے جاتا ہے اور
جو دجال کے غلبہ میں محمد ہے اسے دور کیا جائے۔ اس سلسلہ میں میں نے عورتوں کی تعلیم
کے سلسلہ میں کچھ عرصہ ہوا ایک لیکچر دیا تھا اگرچہ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے کارکنوں نے
اس سے فائدہ نہیں اٹھایا اور سکول میں لڑکیوں کی تعلیم کو اس طرز پر نہیں بدلا جو میں نے
بتائی تھی۔ مگر میں نے اپنے گھر میں اسے رائج کر دیا ہے اور اپنی لڑکیوں کو سکول سے ہٹا کر
ایسے رنگ میں انہیں گھر پر تعلیم دلانی شروع کردی ہے کہ تا ایک طرف انگریزی بولنی اور
لکھنی آجائے دوسری طرف دینی تعلیم اور اردو زبان کی تعلیم زیادہ ہو۔ سکولوں میں گو انگریزی
اور اس کے لوازمات پر زور دیا جاتا ہے مگر پھر بھی طالبات کو انگریزی بولنی نہیں آتی حالانکہ
کسی زبان کے سیکھنے میں اصول یہ ہونا چاہیئے کہ طالب علم اس میں گفتگو کر سکے مگر سکولوں کی
تعلیم سے یہ غرض حاصل نہیں ہوتی۔ اُستانیوں کو بھی بولنی نہیں آتی تو لڑکیاں کس طرح
سیکھیں گی بلکہ میں نے دیکھا ہے لڑکوں کو بھی انگریزی بولنی نہیں آتی۔ مگر میں نے اپنے گھر
میں اس طرز پر تعلیم شروع کرائی ہے کہ انگریزی بولنے کی مشق ہو اور باقی تعلیم دینی ہو۔ گو
بچوں کی تعلیم پر مجھے ایک بہت بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے کیونکہ کئی اُستاد اور اُستانیاں رکھنی
پڑتی ہیں اور بوجھ ناقابلِ برداشت ہوتا ہے مگر مقصود صور روپیہ سے زیادہ قیمتی ہے اور جب تک
ہمارے زنانہ سکول کی حالت نہ بدلے، ایسا کرنا پڑے گا۔ اس وقت میں نے اس امر کو پھر
دہرا دیا ہے تالوگوں کو معلوم رہے کہ لڑکیوں کی موجودہ تعلیم کا میں سخت مخالف ہوں، تا
دوسرے مخلصین اگر صحیح طرز ابھی اختیار نہ کر سکیں تو بھی ان کے دل میں یہ خلش ضرور
ہو کہ ہم نے اسے بدلنا ہے۔ غرض مغربیت کے اثر کو زائل کرنا بھی اس سکیم میں میرے
مد نظر ہے اور جوں جوں وہ زائل ہوتا جائے گا اسلام کی محبت اور اس کا دخل بڑھتا جائے گا
خطبات محمود
۴۸۷
سال ۶۱۹۳۴
اسی لئے میں نے ہاتھ سے کام کرنے اور ایک ہی سالن کھانے کی عادت ڈالنے کی ہدایت کی
ہے۔ یہ دونوں باتیں مغربیت کے خلاف ہیں۔
چھٹی بات یہ ہے کہ اللہ تعالی کے فضلوں کو جذب کرنے کیلئے زیادہ جدوجہد کی جائے
کیونکہ ہماری فتح اسی سے ہو سکتی ہے اس لئے دعا کرنا میں نے اپنی سکیم کا ایک جزو رکھا ہے۔
اس کی غرض یہی ہے کہ ہماری تمام ترقیات اسی سے وابستہ ہیں اور جب ہمارے اندر سے
غرور نکل جائے اس وقت اللہ تعالی کا فضل نازل ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالی کو یہی پسند ہے کہ امن
کی بنیاد ایسے اصول پر قائم ہو کہ انسانیت کے لحاظ سے سب برابر ہوں۔ اس سکیم میں میں
نے یہ بات بھی مد نظر رکھی ہے کہ امیر و غریب کا بعد دور ہو۔ مثلاً بعض گھر ایسے ہوتے ہیں
جہاں مہمان زیادہ آتے ہیں وہ چار پانچ کھانے پکاتے ہیں اور جو مہمان بلند پایہ ہوں انہیں میز پر
اپنے ساتھ بلا کر کھانا کھلا لیتے ہیں اور جو ذرا کم درجہ کے ہوں انہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ آپ
اپنے کمرہ میں تشریف رکھیں، وہیں کھانا آپ کو پہنچ جائے گا مگر جب ایک ہی سالن پکے گا تو
اس کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔
ساتویں بات اس سکیم میں میرے مد نظر یہ ہے کہ جماعت کے زیادہ سے زیادہ افراد کو
تبلیغ کیلئے تیار کیا جائے۔ پہلے سارے اس کیلئے تیار نہیں ہوتے اور جو ہوتے ہیں وہ ایسے رنگ
میں ہوتے ہیں کہ مبلغ نہیں بن سکتے۔ اول تو عام طور پر ہماری جماعت میں تبلیغ کا انحصار
مبلغوں پر ہی ہوتا ہے وہ آئیں اور تقریریں کر جائیں۔ ان کے علاوہ انصار اللہ ہیں مگر وہ اردگرد
جاکر تبلیغ کر آتے ہیں اور وہ بھی ہفتہ میں ایک بار اس سے تبلیغ کی عادت پیدا نہیں ہو سکتی اور
نہ ہی تبلیغ کرنے کا ہنر آتا ہے۔ کسی بات کو سیکھنے کیلئے تسلسل اور تواتر سے کام کرنے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ میرے پاس موٹر ہے اور میں نے کئی بار کوشش کی ہے کہ اسے چلانا سیکھ
لوں اور جب کبھی سفر پر جاتا ہوں تو اس کی مشق شروع کرتا ہوں مگر واپس آکر چھوڑ دیتا ہوں
اور پھر اگر کبھی باہر جانے کا موقع ملا تو اسے شروع کیا اور اس طرح میں چار سال میں بھی موثر
چلانا نہیں سیکھ سکا لیکن اگر چار سال کی جگہ چار دن مسلسل سیکھتا تو سیکھ لیتا۔ پس اب میں نے
یہ تجویز پیش کی ہے کہ تین ماہ کیلئے جو دوست فراغت حاصل کر سکیں وہ تبلیغ کیلئے اپنے آپ کو
پیش کریں اور اس طرح متواتر تین ماہ تک گھر سے دور جاکر تبلیغ کریں۔ اپنے گاؤں کے
اردگرد ایک تبلیغی وفد بن کر چلا بھی جائے تو اگر کسی مخالف کو غصہ بھی آئے تو وہ یہ خیال
خطبات محمود
لد ٧٧
سال ۱۹۳۴ء
ات
کر کے چپ ہو رہے گا کہ یہ زیادہ آدمی ہیں، ایسا نہ ہو ماریں اور اس طرح ان کو تبلیغ کی
ٹریننگ نہ ہوگی۔ مگر جب اپنے ماحول سے دور جاکر اور مسلسل طور پر ایک شخص کام کرے گا تو
مبلغ والی صحیح تربیت حاصل ہوگی۔ پس اس سکیم میں یہ بھی میرے مدن مد نظر ہے کہ تبلیغ کا
دائرہ زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جائے اور ایسے مبلغ پیدا کئے جائیں جو بغیر معاوضہ کے تبلیغ کریں۔
آٹھویں بات اس سکیم میں میرے مد نظر یہ ہے کہ مرکز کو ایسا محفوظ کیا جائے کہ وہ
بیرونی حملوں سے زیادہ سے زیادہ محفوظ ہو جائے۔ اس بات کو اچھی طرح سوچنا چاہیے کہ ایک
سپاہی اور جرنیل میں کتنا فرق ہے مگر یہ فرق ظاہر میں نظر نہیں آتا۔ مثال کے طور پر آنکھوں
کو لے لو سپاہی اور جرنیل کی آنکھ میں کیا فرق ہے۔ سوائے اس کے کہ سپاہی کی نظر تیز ہو گی
اور جرنیل بوجہ بڑھاپے کے اس قدر تیز نظر نہ رکھتا ہو گا۔ اسی طرح دونوں کے جسم میں کیا
فرق ہے سوائے اس کے کہ سپاہی نوجوان اور مضبوط ہونے کی وجہ سے زیادہ بوجھ اٹھا سکتا ہے
اور جرنیل اس قدر نہیں اٹھا سکتا۔ یا سپاہی زیادہ دیر بھوک برداشت کر سکتا ہے اور جرنیل ایسا
نہیں کر سکتا۔ مگر باوجود اس کے جرنیل کی جان ہزاروں سپاہیوں سے زیادہ قیمتی ہوتی ہے اور
بعض دفعہ ساری کی ساری فوج اسے بچانے کیلئے تباہ ہو جاتی ہے۔ نپولین کو جب انگریزوں اور
جرمنوں کی متحدہ فوج کے مقابل میں آخری شکست ہوئی ہے تو اس وقت اس کی فوج کے
ایک ایک سپاہی نے اسی خواہش میں جان دے دی کہ کسی طرح نپولین کی جان بچ جائے
کیونکہ ہر ایک یہی سمجھتا تھا کہ اگر نپولین بچ گیا تو فرانس بھی بچ جائے گا ورنہ مٹ جائے گا۔
نپولین کا جو گارڈ تھا وہ چنندہ بہادروں پر مشتمل تھا اور اس کے سب سپاہی اس قدر بہادر تھے
کہ یورپ میں ضرب المثل تھی کہ نپولین کا گارڈ جب حرکت میں آتا ہے تو زمین ہل جاتی
ہے۔ جب واٹرلو کے میدان میں جنگ کا پہلو فرانسیسیوں کے حق میں خراب نظر آنے لگا تو
گارڈ آگے بڑھے اس دن انگریز اور جرمن بھی یہ سمجھ کر لڑ رہے تھے کہ اگر آج شکست ہو گئی
تو دنیا میں ہم زندہ نہ رہ سکیں گے اس لئے وہ بھی سر اور دھڑ کی بازی لگائے ہوئے تھے اس
لئے جب گارڈ نے حملہ کیا تو انگریزی فوج اس کے صدمات کو جرأت سے سہہ گئی۔ اور گارڈ کا
پہلا حملہ ناکام رہا تو فرانسیسیوں کیلئے خطرہ اور بھی بڑھ گیا۔ اتنے میں گولہ بارود بھی فرانسیسیوں
کا ختم ہو گیا اور گارڈ کو تلواروں اور کرچوں سے لڑنا پڑا۔ وہ گولیاں کھا کھا کر گر رہے تھے مگر
پیچھے نہ ہٹتے تھے۔ لکھا ہے کہ اس وقت کسی نے انہیں کہا کہ تم بندوقیں کیوں استعمال نہیں
خطبات محمود
۲۸۹
سال ۱۹۳۴ء
کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس گولی بارود نہیں۔ اس نے کہا پھر بھاگتے کیوں
نہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ بھاگنا ہمیں نپولین نے سکھایا نہیں۔ اور اس وقت بعض
فرانسیسی افسر آگے بڑھے اور نپولین کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر اسے موڑنا چاہا اور اس سے
درخواست کی کہ آپ واپس لوٹیں۔ اس نے جواب دیا کہ میں کس طرح لوٹ سکتا ہوں جب
میرے سپاہی جانیں دے رہے ہیں مگر انہوں نے کہا کہ فرانس کی عزت آپ سے یہ تقاضا کرتی
ہے کہ آپ واپس لوٹیں تو بعض دفعہ بعض چیزوں کو ایسی اہمیت حاصل ہوتی ہے کہ ان کے
مٹنے کے بعد شان قائم نہیں رہ سکتی۔
پس قادیان اور باہر کی اینٹوں میں فرق ہے۔ اس مقام کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ میں اسے عزت دیتا ہوں جس طرح بیت ال الحرام بیت المقدس یا یا مدینه و و مکہ مکہ کو کو بر برکت دی
ہے اور اب اگر ہماری غفلت کی وجہ سے اس کی تقدیس میں فرق آئے تو یہ امانت میں خیانت
ہوگی اس لئے یہاں کی اینٹیں بھی انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہیں اور یہاں کے مقدس مقامات
کی حفاظت کیلئے اگر ہزاروں احمدیوں کی جانیں بھی چلی جائیں تو پھر بھی ان کی اتنی حیثیت نہ
ہوگی جتنی ایک کروڑ پتی کیلئے ایک پیسہ کی ہوتی ہے۔ پس قادیان اور قادیان کے وقار کی
حفاظت زیادہ سے زیادہ ذرائع سے کرنا ہمارا فرض ہے۔
نویں بات اس میں میرے مد نظر یہ ہے کہ جماعت کو ایسے مقام پر کھڑا کر دیا جائے کہ
اگلا قدم اٹھانا سہل ہو۔ میں نے اس سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا ہے کہ اگر آئندہ اور
قربانیوں کی ضرورت پڑے تو جماعت تیار ہو اور بغیر مزید جوش پیدا کرنے والی تحریکات کرنے
کے جماعت آپ ہی آپ اس کیلئے آمادہ ہو۔
دسویں بات اس میں میں نے یہ مد نظر رکھی ہے کہ ہماری جماعت کا تعلق صرف ایک
ہی حکومت سے نہ رہے اب تک ہمارا حقیقی تعلق صرف ایک ہی حکومت سے ہے سوائے
افغانستان کے جہاں ہماری جماعت اپنے آپ کو ظاہر نہیں کر سکتی اور احمدی کام نہیں کرسکتے،
باقی سب مقامات پر جہاں جہاں زیادہ اثر رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ مثلاً ہندوستان، نائیجیریا
گولڈ کوسٹ ، مصر ، سیلون، ماریشس وغیرہ مقامات پر وہ سب برطانیہ کے اثر کے نیچے ہیں دیگر
حکومتوں سے ہمارا تعلق نہیں سوائے ڈچ حکومت کے ، مگر ڈچ بھی یورپین ہیں اور یورپینوں کا
نقطہ نگاہ ایشیائی لوگوں کے بارہ میں جلدی نہیں بدلتا۔ ہمیں ایسی حکومتوں سے بھی لگاؤ پیدا کرنا
خطبات محمود
٢٩٠
سال ۱۹۳۴ء
چاہیے جن کی حکومت میں ہم شریک ہوں یا جو ہم پر حکومت کرنے کے باوجود ہمیں اپنا بھائی
سمجھیں۔ مشرقی خواہ حاکم ہو مگر وہ محکوم کو بھی اپنا بھائی سمجھے گا۔ اسی طرح جنوبی امریکہ کے
لوگ ہیں انہوں نے بھی چونکہ کبھی باہر حکومت نہیں کی اس لئے وہ بھی ایشیائی لوگوں کو اپنا
بھائی سمجھتے ہیں۔ پس اس سکیم میں میرے مد نظر ایک بات یہ بھی ہے کہ ہم باہر جائیں اور نئی
حکومتوں سے ہمارے تعلقات پیدا ہوں تا ہم کسی ایک ہی حکومت کے رحم پر نہ رہیں۔ یوں تو
ہم خدا تعالی کے ہی رحم پر ہیں مگر جو حصہ تدبیر کا خدا نے مقرر کیا ہے اسے اختیار کرنا بھی ہمارا
فرض ہے اس لئے ہمارے تعلقات اس قدر وسیع ہونے چاہئیں کہ کسی حکومت یا رعایا کے
ہمارے متعلق خیالات میں تغیر کے باوجود بھی جماعت ترقی کر سکے۔
گیارھویں بات یہ مد نظر ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس درد میں ہماری شریک ہو سکیں۔
اللہ تعالی نے ہمیں یہ ایک نعمت دی ہے کہ ہمارے دلوں میں درد پیدا کر دیا ہے۔ گورنمنٹ
نے جو ہماری ہتک کی یا احرار نے جو اذیت پہنچائی اس کا یہ فائدہ ہوا کہ اللہ تعالی نے اس کے
ذریعہ ہمارے دلوں میں درد کی نعمت پیدا کر دی۔ اور وہی بات ہوئی جو مولانا روم روم - نے فرمائی ہے
ہر بلاکیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است
یعنی ہر آفت جو مسلمانوں پر آتی ہے اس کے نیچے ایک خزانہ مخفی ہوتا ہے۔ پس یقینا یہ
بھی ایک خزانہ تھا جو خدا تعالیٰ نے ہمیں دیا کہ جماعت کو بیدار کر دیا اور جو لوگ شست اور
غافل تھے، ان کو بھی چوکنا کر دیا۔ پس یہ ایک ایسا واقعہ تھا جو دنیوی نگاہ میں مصیبت تھا مگر
خدا تعالیٰ کے نزدیک رحمت تھا اور میں نے نہیں چاہا کہ اس سے صرف موجودہ نسل ہی حصہ
لے بلکہ یہ چاہا ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس سے حصہ پائیں۔ اور میں نے اس سکیم کو ایسا
رنگ دیا ہے کہ آئندہ نسلیں بھی اس طریق پر نہیں جو شیعوں نے اختیار کیا ہے بلکہ عقل
سے اور اعلیٰ طریق پر جو خدا کے پاک بندے اختیار کرتے آئے ہیں اسے یاد رکھ سکیں اور
اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کے علاوہ اور بھی فوائد ممکن ہے اس میں ہوں مگر یہ کم سے کم
تھے جو میں نے بیان کر دیتے ہیں۔ یا یوں کہو کہ یہ سکیم کا وہ حصہ ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے
فضل سے مجھے بتایا۔ اس سکیم کے ثواب کو وسیع اور فائدہ کو زیادہ کرنے کیلئے اس میں
خطبات محمود
مندرجہ ذیل امور ہیں۔
۹۱
سال ۱۹۳۴ء
اول ایک سالن کھانا۔ اس میں سب شامل ہو سکتے ہیں۔ امیر زیادہ کو کم کر کے ایک کھا سکتا
ہے اور غریب تو کھاتا ہی ایک ہے۔ بعض غریب خیال کرتے ہیں کہ ہمیں اس میں شامل
ہونے کی ضرورت نہیں مگر ایسا خیال کرنے والوں نے دراصل اس سکیم کے مغز کو نہیں سمجھا
حالانکہ ان کا حق زیادہ ہے کہ ثواب میں شریک ہوں ثواب ہمیشہ نیت کا ہوتا ہے، عمل کا
نہیں۔ دنیا میں کون ہے جو اپنی بیوی سے پیار نہیں کرتا اور وہ کون مومن ہے جو اپنی بیوی
سے حسن سلوک نہیں کرتا مگر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی بیوی کے منہ
میں اس لئے لقمہ ڈالتا ہے کہ اسے ثواب حاصل ہو اس کیلئے ایک نیکی لکھی جاتی ہے ھے
پس جو کام یوں بھی کئے جاتے ہیں وہ نیت کر لینے سے نیکی بن جاتے ہیں۔ جو لوگ ایک ہی
سالن کھاتے ہیں وہ پہلے مجبوری سے کھاتے تھے مگر اب اگر نیت کرلیں تو یہی مجبوری ان کیلئے
نیکی بن جائے گی اس لئے کوئی ایسا شخص نہیں جو اس میں شامل نہ ہو سکتا ہو بلکہ غرباء زیادہ
فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کئی امیر ایسے ہو سکتے ہیں جو اپنے دل میں یہ کہتے ہوں گے کہ ہم تو تین چار
سے کم سالن پر گزارہ نہیں کر سکتے اور پھر وہ زبان سے اعتراض کریں گے کہ گاندھی جیسی
تحریکیں شروع کردی ہیں لیکن وہ غریب جسے یہ پتہ لگے کہ اس مجبوری کی حالت سے وہ
ثواب حاصل کر سکتا ہے اور پھر بھی نہ کرے تو اس سے زیادہ بیوقوف کون ہو سکتا ہے۔ اور
ایسے غریب کی مثال تو اس شخص کی ہوگی جو گرمیوں کے موسم میں دھوپ میں بیٹھا تھا کسی
نے کہا میاں اٹھ کر سائے میں ہو جاؤ تو وہ کہنے لگا کیا دو گے ۔ تو جو لوگ کھاتے ہی ایک سالن
ہیں، ان کا حرج کیا ہے کہ اسے عبادت بنالیں۔ جو غرباء خیال کرتے ہیں کہ یہ ہدایت امیروں
کیلئے ہی ہے انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ بیشک امیر کیلئے ظاہری قربانی ہے مگر دل کی قربانی تو غریب
کیلئے بھی ہے۔ غریب سے غریب آدمی جسے فاقے بھی آجاتے ہوں، اس پر بھی کبھی نہ کبھی ایسا
موقع ضرور آجاتا ہے کہ وہ دو کھانے کھا سکے، کبھی کوئی دوست تحفہ ہی بھیج دیتا ۔ ہی بھیج دیتا ہے ، کبھی کوئی
سبزی ترکاری اپنے کھیت میں سے یا اگر اپنی نہ ہوئی تو ہمسایہ سے مانگ کر ہی پکائی جاتی ہے،
کچھ ساگ پکالیا کچھ دال ، کبھی آلو بھی پکالئے اور شلغم بھی تو اس طرح غریب بھی بعض اوقات
ان بنا لیتے ہیں گو ان میں گوشت نہیں ہوتا مگر ہنڈیاں دو کئی دفعہ وہ بھی پکا لیتے ہیں۔ اب بھاجیاں بنا۔ رو
اگر ایسا شخص جسے کبھی کبھی ایسا موقع ملتا ہے دوسرا سالن یا ترکاری چھوڑ دے تو اس کی یہ
دو قسم کا سالن
خطبات محمود
۴۹۲
سال ۶۱۹۳۴
قربانی اس امیر سے زیادہ ہے جسے روز کا چسکا ہے۔ پس غریب یہ نہ سمجھیں کہ وہ اس میں
شامل نہیں ہو سکتے۔ ہو سکتے ہیں اور ان کیلئے ثواب کے حصول کا ویسا ہی موقع ہے جیسا امراء
کیلئے ، اس لئے جماعت کے ہر فرد کو اس میں شامل ہونے کا عہد کرنا چاہیے۔ اطلاع دینا
ضروری ہے۔
میں نے کہا تھا کہ جو دوست اس میں شامل ہوں وہ مجھے اطلاع دیں۔ لیکن میں جانتا
ہوں کہ بیسیوں لوگ ایسے ہیں جنہوں نے عہد تو کیا ہے مگر مجھے اطلاع نہیں دی۔ قادیان کے
صرف دو محلوں نے بحیثیت مجموعی اس کی اطلاع دی ہے۔ ایک دارالسعت اور ایک
دار الرحمت۔ محلہ دارالرحمت ہر تحریک میں دوسروں سے آگے رہتا ہے مگر اس تحریک میں
دار السعت بھی سبقت لے گیا ہے۔ باقی کسی محلہ نے محلہ کے طور پر اطلاع نہیں دی۔ (اس
عرصہ میں دار البرکات نے بھی اطلاع دے دی ہے فَجَزَا هُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ) اگرچہ
مجھے معلوم ہے کہ بیسیوں افراد ہیں جنہوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔ ان کے اطلاع نہ دینے
کی دو ہی وجہیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ کہ وہ ڈرتے ہیں کہ شاید یہ عہد ٹوٹ نہ جائے اور یا پھر
یہ اکبر کی علامت ہے۔ جب میں نے کہا ہے کہ وہ اطلاع دیں تو کیوں نہیں دیتے۔
دوسری بات میں نے غرباء کو شامل کرنے کیلئے یہ کمی ہے کہ ہاتھ سے کام کرنے کی
عادت پیدا کی جائے۔ غرباء پہلے بھی ایسا کرتے ہیں مگر مجبوری کے ماتحت۔ اب وہ یہ کہیں گے
کہ چونکہ مذہبی اخلاق کے حصول اور قومی ترقی کیلئے ہمیں یہ ہدایت ہے اس لئے ہم ایسا
کرتے ہیں۔
تیسرے میں نے دعا کو ضروری قرار دیا ہے کہ غریب امیر کے علاوہ اپانچ اور لنگڑے
لولے بھی اس میں شامل ہو سکیں۔ جو امیر اپاہج ہو، وہ تو روپیہ دے کر بھی شریک ہو سکتا ہے
لیکن غریب اپانچ کیلئے کوئی صورت نہ تھی اس لئے میں نے دعا کو ضروری قرار دے دیا ہے۔ تا
ایسے لوگ دعاؤں میں شریک ہو کر ثواب حاصل کر سکیں اور یہ ایک ایسی بات ہے کہ گھر میں
بیٹھی ہوئی عورت بلکہ چارپائی کے ساتھ چسپاں مریض بھی اس میں حصہ لے سکتا ہے۔
چوتھے سکیم کے اثر کو وسیع کرنے کیلئے اور اس خیال سے کہ جماعت کے زیادہ سے
زیادہ لوگ اس میں شریک ہوں، مالی قربانیوں میں میرے مخاطب کو پہلے امراء ہی تھے مگر میں
نے یہ رعایت بھی کردی ہے کہ جو غرباء دس دس : دس دس یا پانچ پانچ روپے نہ دے سکیں، وہ کمیٹیاں
XXXXXXXXXXX