مطالبات کی اعلان کردہ سکیم کے متعلق بعض اہم تشریحات

حصہ 2

خطبات محمود
سال ۱۹۳۴ء
ڈال کر ایک ایک روپیہ یا آٹھ آٹھ آنے جمع کرکے جس جس کے نام پر قرعہ نکلتا جائے، جمع
کراتے جائیں۔
پانچویں بات اس کے فوائد کو وسیع کرنے کیلئے میں نے یہ رکھی ہے کہ اس سکیم کو
اختیاری رکھا ہے۔ میں نے سب حالات سامنے رکھ دیتے ہیں اور ان کا علاج بھی بتا دیا ہے مگر
یہ نہیں رکھا کہ جو حصہ نہ لے اسے سزا دی جائے بلکہ سزا و ثواب کو خدا تعالی پر ہی چھوڑ
دیا ہے تا جو حصہ لے اسے زیادہ ثواب ملے۔ تحریکات دو قسم کی ہوتی ہیں، جبری اور اختیاری۔
نماز جبری ہے اور نفل اختیاری اور دونوں ضروری ہیں۔ جبر فائدہ عام کیلئے ہوتا ہے اور اختیار
میں ثواب بڑھ جاتا ہے اس لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ بندہ نفل کے ذریعہ اپنے
رب کے حضور ترقی کرتا ہے 1 - جماعت يُقِيمُونَ الصَّلوةَ ے سے ترقی کرے گی مگر افراد
نفل ہے۔ تو یہ فرق ہے جو شریعت نے رکھا ہے۔ اس کی تفاصیل بیان کرنے کا اس وقت
موقع نہیں۔ اس سکیم میں میں نے نفلی ترقی مد نظر رکھی ہے ہاں اس کے بعض حصے جبری ہیں
جیسے سینما کے متعلق حکم رسول کریم ال بھی دونوں طرح سے کام لیتے تھے۔ جنگ بدر کی
بھرتی اختیاری تھی اور تبوک کی جبری اس لئے میں ہدایت کرتا ہوں کو اس تحریک کو چلانے
والے مندرجہ ذیل باتوں کو مد نظر رکھیں۔
(۱) یہ کہ وہ صرف میری تجاویز کو لوگوں تک پہنچادیں اس کے بعد مردوں پر اس میں
شامل ہونے کیلئے زیادہ زور نہ دیں۔ ہاں عورتوں تک خبر چونکہ مشکل سے پہنچتی ہے۔ اور باہر
کی مشکلات سے ان کو آگاہی بھی کم ہوتی ہے، اس لئے رسول کریم ال مردوں میں تو چندہ
کیلئے صرف اعلان ہی کر دیتے تھے کہ کون ہے جو اپنا گھر جنت میں بنائے ہے ۔ مگر عورتوں سے
اصرار کے ساتھ وصول فرماتے تھے بلکہ فرداً فرداً اجتماع کے مواقع میں انہیں تحریک کرتے
تھے۔ ایک دفعہ ایک عورت نے ایک کڑا اتار کر دے دیا تو آپ نے فرمایا دوسرا ہاتھ بھی
دوزخ سے بچانے ۔ پس عورتوں کے معاملہ میں اجازت ہے کہ ان میں زیادہ زور کے ساتھ
تحریک کی جائے مگر مجبور اُنہیں بھی نہ کیا جائے۔ اور مردوں پر تو زور بالکل نہ دیا جائے صرف
ان تک میری تجاویز کو پہنچا دیا جائے اور جو اس میں شامل ہونے سے عذر کرے اسے ترغیب
نہ دی جائے۔ کارکن تحریک مجھے دکھا کر اور اسے چھپوا کر کثرت سے شائع کرادیں۔ اور چونکہ
ڈاک خانہ میں بعض اوقات چٹھیاں ضائع ہو جاتی ہیں، اس لئے جہاں سے جواب نہ ملے وس

خطبات محمود
۴۹۴
سال ۱۹۳۴ء
پندرہ روز کے بعد پھر تحریک بھیج دیں اور پھر بھی جواب نہ آئے تو خاموش ہو جائیں۔ اس
طرح بیرونی جماعتوں کے سیکرٹریوں کا فرض ہے کہ وہ میرے خطبات جماعت کو سنادیں جو جمع
ہوں انہیں یکجا اور جو جمع نہ ہوں ان کے گھروں پر جاکر لیکن کسی پر شمولیت کیلئے زور نہ
ڈالیں اور جو عذر کرے اسے مجبور نہ کریں۔ تیسری بات یہ مد نظر نظر رکھی جائے کہ ہندوستان کے
احمدیوں کا چندہ پندرہ جنوری ۱۹۳۵ء تک وصول ہو جائے۔ جو ۱۶ جنوری کو آئے یا جس کا
۱۵- جنوری سے پہلے پہلے وعدہ نہ کیا جاچکا ہو اسے منظور نہ کریں۔ پہلے میں نے ایک ماہ کی
مدت مقرر کی تھی مگر اب چونکہ لوگ اس مہینہ کی تنخواہیں لے کر خرچ کر چکے ہیں، اس لئے
میں اس میعاد کو ۱۵-جنوری تک زیادہ کرتا ہوں۔ جو رقم ۱۵- جنوری تک آجائے یا جس کا وعدہ
اس تاریخ تک آجائے وہی لی جائے۔ زمیندار دوست جو فصلوں پر چندہ دے سکتے ہیں یا ایسے
دوست جو قسط وار روپیہ دینا چاہیں وہ جنوری ۱۵- تک ادا کرنے سے مستثنی ہوں گے۔ مگر
ان کی طرف سے بھی ۱۵ جنوری تک آجانے ضروری ہیں۔ جو رقہ رقم یا وعدہ ۱۶- جنوری کو
آئے اسے واپس کر دیا جائے۔ ہندوستان سے باہر کی جماعتوں کیلئے میعاد یکم اپریل تک ہے۔ جن
کی رقم یا وعدہ اس تاریخ تک آئے وہ لیا جائے، اس کے بعد آنے والا نہیں۔ اس صورت میں
جو لوگ اس اس میں حصہ لینا چاہتے ہیں، ان کیلئے ضروری ہے کہ اپنے وعدے اس تاریخ کے
اندر اندر بھیج دیں۔ رقم فروری مارچ اپریل میں آسکتی ہے۔ یا جو دوست بڑی رقوم دس
ہیں تھیں، چالیس کی ماہوار قسطوں میں ادا ادا کر کرنا چاہیں یا اس سے زیادہ دینا چاہتے ہوں، ا انہیں
سال کی بھی مدت دی جاسکتی ہے۔ مگر ایسے لوگوں کے بھی وعدے عرصہ مقررہ کے اندر اندر
آنے چاہئیں۔ اس میعاد کے بعد صرف انہی لوگوں کی رقم یا وعدہ لیا جائے گا جو حلفیہ بیان دیں
کہ انہیں وقت پر اطلاع نہیں مل سکی۔ مثلاً جو ایسے نازک بیمار ہوں کہ جنہیں اطلاع نہ
ہو سکے یا دور دراز ملکوں میں ہوں۔
وعدے
6
پس کارکنوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جماعتوں پر ایسے وقت
بھی آتے ہیں کہ وہ امتیاز کرنا چاہتا ہے۔ اس کا منشاء یہی ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کو ثواب سے
محروم رکھا جائے ۔ پس جن کو خدا تعالی پیچھے رکھنا چاہتا ہے انہیں آگے کرنے کا ہمیں کوئی حق
نہیں اور ہم کون ہیں جو اس کی راہ میں کھڑے ہوں۔ ہمارے مد نظر روپیہ نہیں بلکہ یہ ہونا
چاہیے کہ خدا کے دین کی شان کس طرح ظاہر ہوتی ہے۔ اللہ تعالی غیرت والا ہے۔ وہ کسی کے

خطبات محمود
۴۹۵
سال ۶۱۹۳۴
مال کا محتاج نہیں۔ یہ مت خیال کرو کہ دین کی فتح اس ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ پر ہے اور
کہ بعض لوگ اگر اس میں حصہ نہ لیں گے تو یہ رقم کیسے پوری ہوگی۔ جب اللہ تعالیٰ اس کام
کو کرنا چاہتا ہے تو وہ ضرور کردے گا۔ اگر اللہ تعالی کا یہی منشاء ہے روپیہ پورا نہ ہو تو وہ اس
کے بغیر بھی کام کر دے گا۔ پس رقم کو پورا کرنے کے خیال سے زیادہ زور مت دو۔ کارکنوں کا
کام صرف یہی ہے کہ تحریک دوسروں تک پہنچادیں اور دس پندرہ دن کے بعد پھر یاد دہانی
کر دیں۔ اسی طرح جماعتوں کے سیکرٹری بھی احباب تک اس تحریک کو پہنچادیں۔ یہ کسی کو نہ
کہا جائے کہ اس میں حصہ ضرور لو۔ جو کہتے ہیں ہمیں توفیق نہیں، انہیں مت کہو کہ حصہ
لیں کیونکہ خدا تعالیٰ نہیں چاہتا کہ جو باوجود توفیق کے حصہ نہیں لیتے ان کا حصہ اس پاک
تحریک میں شامل ہو۔ اگر ایسا شخص دوسروں کے زور دینے پر حصہ لے گا تو وہ ہمارے پاک مال
کو گندہ کرنے والا ہو گا۔ پس ہمارے پاک مالوں میں ان کے گندے مال شامل کرکے ان کی
برکت کم نہ کرو۔
میں نے پچھلے ایک خطبہ میں کہا تھا کہ غرباء زیادہ حصہ لے رہے ہیں اور ان کیلئے میں
نے جو سہولتیں رکھی ہیں، ان کو استعمال کر رہے ہیں اور غالبا یہ بھی کہا تھا کہ مالی طور پر ان
کے روپیہ سے شاید زیادتی نہ ہو مگر اخلاص کے لحاظ سے ضرور ہوگی۔ مگر اب معلوم ہوا ہے کہ
غرباء شاید مال کو بھی بڑھا دیں گے کیونکہ یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ جب انہوں نے لبیک کہا تھا تو
ان کے دل کے ذرہ ذرہ سے لبیک کی صدا اٹھ رہی تھی۔ اس کے بالمقابل بعض لوگ ایسے
بھی ہیں کہ جو زیادہ حصہ لے سکتے تھے مگر انہوں نے نہیں لیا اور بعض کو بظاہر جتنی توفیق تھی
اس سے زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔ جو لوگ میرے مخاطب تھے یعنی آسودہ حال ان میں سے
اس وقت تک صرف پانچ چھ نے ہی حصہ لیا ہے۔ میں نے آسودگی کا جو معیار اپنے دل میں
رکھا تھا وہ یہ تھا کہ جو لوگ ڈیڑھ سو یا اس سے زیادہ آمد رکھتے ہیں، وہ آسودہ حال ہیں۔ ہماری
جماعت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو فی الواقع امیر ہوں۔ متوسط طبقہ زیادہ ہے اور
انہی کو ہم امیر کہہ لیتے ہیں مگر ہمارے متوسط طبقہ نے جو قربانیاں کی ہیں وہ اپنی شان میں بہت
اہم ہیں۔ بعض نے تو ان میں سے چار چار ماہ کی آمدنیاں دے دی ہیں اور زیادہ تر حصہ بھی
انہی لوگوں نے لیا ہے جو غرباء یا متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ثابت کردیا
ہے کہ گو ان کے وسائل کمزور ہیں مگر دل وسیع ہیں۔ رسول کریم ﷺ کی پیشگوئی تھی۔

خطبات محمود
۴۹۶
سال ۱۹۳۴ء
بَدَءَ الْإِسْلَامُ غَرِيبًا وَ سَيَعُودُ غَرِيبًا - اسلام غریب ہی شروع ہوا اور آخر زمانہ میں پھر
غریب ہو جائے گا۔ کون ہے جو بچہ سے پیار کرتا ہے مگر اس کا باپ یا اس کی ماں؟ کون ہے جو
بھائی سے پیار کرتا ہے مگر اس کا بھائی؟ کون ہے جو غریب الوطن سے ہمدردی کرتا ہے مگر اس
کا ہم وطن ان غریبوں نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی غربت میں بھی غریب
اسلام کو نہیں بھولے کیونکہ وہ بھی غریب ہیں اور اسلام بھی غریب اور اس طرح وہ اس کے
رشتہ دار ہیں اور اس کی غربت کی حالت کو دیکھنا پسند نہیں کرتے اور اپنے خون سے اس کی
کھیتی کو سینچ کر وہ اس کی حالت کو بدلنا چاہتے ہیں- رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ -
بعض لوگ مالی لحاظ سے غریب ہوتے ہیں اور بعض دل کے غریب ہوتے ہیں اور دل
کے غریب وہ ہوتے ہیں جو کبر محسوس نہ کریں۔ میں نے بیسیوں تحریکیں اپنی خلافت کے زمانہ
میں کی ہیں مگر کئی امراء اور علماء ہماری جماعت کے ایسے ہیں کہ انہوں نے ان میں بہت ہی کم
حصہ لیا ہے۔ اس لئے جو امراء دینی تحریکات میں حصہ لیتے ہیں، ان کو بھی میں غرباء میں ہی
شامل کرتا ہوں کیونکہ وہ دل کے غریب ہیں۔
6
تحدیث نعمت کے طور پر میں چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کی اکثر اولاد بالخصوص
چودھری ظفر اللہ خان صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔ میں نے آج تک کوئی تحریک ایسی نہیں کی جس
میں انہوں نے حصہ نہ لیا ہو۔ خواہ وہ تحریک علمی تھی یا جسمانی یا مالی یا سلوک کی خدمت کی
تھی انہوں نے فوراً اپنا نام اس میں پیش کیا اور پھر خلوص کے ساتھ اسے نباہا۔ جب میں نے
ریز روفنڈ کی تحریک کی تھی تو کئی لوگوں نے اپنے نام دیئے مگر ان میں سے صرف چودھری
ظفر اللہ خان صاحب صاحب ہی ب ہی ہیں، جنہوں نے پوری طرح نباہا اور ہزاروں روپیہ جمع کر کے دیا حالانکہ
اس وقت ان کی پوزیشن ایسی نہ تھی جیسی اب ہے کہ کوئی خیال کرے کہ اپنے اثر سے
روپیہ جمع کر لیا ہو گا۔ چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم گو ۱۹۰۰ء کے بعد داخل سلسلہ ہوئے
مگر انہوں نے اخلاص کا بہت نیک نمونہ دکھایا اور وہی نمونہ کم و بیش ان کی اولاد میں بھی ہے
اور ان کی اہلیہ میں بھی اخلاص کا وہ نیک نمونہ ہے بلکہ وہ صا صاحب کشوف بھی ہیں، ان کو ہمیشہ
بچے خواب آتے رہتے ہیں۔ مجھے ان کی اولاد سے اس لئے بھی محبت ہے کہ جب میں نے
آواز دی کہ جو لوگ اپنے گزارہ کیلئے کافی روپیہ کما چکے ہوں، وہ اپنا بڑھاپا دین کیلئے وقف
کر دیں تو چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم نے اس پر لبیک کہا اور نہایت اخلاص سے صدر

خطبات محمود
۴۹۷
سال ۱۹۳۴ء
انجمن احمدیہ میں کام کرتے رہے اور وفاداری اور فرمانبرداری سے کام کیا۔ ان کو چونکہ میرے
ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، اس لئے مجھے ان کی قدر ہے اور ان کی اولاد نہ صرف اپنے
لئے بلکہ اپنے باپ کیلئے بھی مجھے پیاری ہے۔ اور اب کہ ان کا ذکر آیا ہے میں ان کی اولاد
کیلئے دعا کرتا ہوں کہ ان کے دل کا متاع کبھی ضائع نہ ہو۔ اگر اللہ تعالیٰ انہیں دنیا کی نعمتیں
دے تو یہ اس کا فضل ہے لیکن ان کے دل کی غربت ضرور قائم رہے بلکہ بڑھتی رہے۔ کیونکہ
اگر یہ نہ ہو تو دنیوی مال و دولت ایک لعنت ہے۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ ان کے سوا جماعت میں اور مخلص نہیں ہیں۔ اور بھی بڑے
بڑے مخلص ہیں۔ ایک سیٹھ عبد اللہ بھائی ہیں۔ انہوں نے اتنی مالی قربانیاں کی ہیں کہ وہ پہلے
حقیقتاً امیر آدمی تھے مگر اب عملاً غریب ہیں۔ انہوں نے تبلیغ کا بھی بہت کام کیا ہے۔ مالی قربانی
انہوں نے بالکل ایسی کی ہے جس طرح سیٹھ عبدالرحمن حاجی اللہ رکھا صاحب نے کی تھی۔
لیکن تبلیغی خدمت ان کی ایسی ہے جس کی مثال موجودہ جماعت میں نہیں ملتی۔ انہیں تبلیغ کا
جنون ہے۔ ان کے ذریعہ ایسی ایسی جگہوں پر احمدیت پہنچی ہے کہ جہاں اور کوئی نہ پہنچا سکتا۔
مجھے دو چار دن ہوئے ایک گریجوایٹ رجسٹرار کا ایک ایسے علاقہ سے خط آیا جس کا نام بھی میں
نے کبھی نہ سنا تھا۔ اس نے لکھا کہ میں سکندر آباد آیا تھا وہاں سیٹھ صاحب کے لڑکے یا کوئی
رشتہ دار کسی کے ساتھ باتیں کر رہے تھے جو میں نے سنیں۔ بعد میں ان کو خط لکھا اور انہوں
نے مجھے لڑیچر بھیجا جسے پڑھ کر مجھ پر حق کھل گیا۔ تو ایسے ایسے مقامات پر ان کے ذریعہ تبلیغ
پہنچی ہے کہ ہم جہاں نہ پہنچ سکتے تھے۔ وہ تبلیغی لٹریچر بہت پھیلاتے ہیں اور اس کام میں وہ اپنی
مثال آپ ہی ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں تبلیغ کے میدان میں ایک بھی احمدی ان کا مقابلہ نہیں
کر سکتا۔ وہ جب احمدی ہونے کے قریب تھے تو مجھے ایک دوست نے دعا کیلئے لکھا۔ اور میں
نے رویاء دیکھا کہ ایک مکان ہے جس کے صحن میں ایک تخت ہے جس پر وہ شخص بیٹھا ہے
جس کے لئے مجھے دعا کی تحریک کی گئی ہے اس وقت تک میں نے ابھی سیٹھ صاحب کو نہ
دیکھا تھا میں نے دیکھا کہ تہجد کا وقت ہے آسمان میں چھلنی کی طرح سوراخ ہیں جن میں سے
خدا کا نور چاروں طرف سے اس شخص پر گرتا ہے۔ میں نے اس خواب کی اطلاع اسی وقت
دے دی تھی۔ اللہ تعالیٰ ان پر اور ان کے خاندان پر خاص فضل فرمائے اور ہمیشہ ان میں دین
کی خدمت اور سلسلہ کی اشاعت کا جوش قائم رہے اور ان کے خاندان کے وہ افراد جو

خطبات محمود
۴۹۸
سال ۱۹۳۴ء
احمدیت میں ابھی تک داخل نہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بھی احمدیت میں داخل کرے۔
اصلاح نہ ہو۔
ان کے علاوہ طبقہ امراء میں اور لوگ بھی ہیں جو نہایت مخلص اور کچی قربانی کرنے
والے ہیں مگر ان دو کا نام میں نے اس لئے لے دیا ہے کہ ایک تنوع اور دوسرے کی مالی اور
تبلیغی قربانیاں بے مثال ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دوسروں کے گھروں کو بھی برکتوں سے بھر دے ان
مخلصین کے علاوہ جو لوگ ان سے اثر لیں وہ بھی دوسری اقوام کے امراء سے یقینا بہتر
ہیں کیونکہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے نور سے حصہ لے اور اس کی کچھ بھی
مگر جب تک حقیقی روح قربانی کی پیدا نہ ہو ، خطرہ کا مقام ہے۔ قربانی کی کی روح اور
شئے ہے اور قربانی اور کسے ہے۔ انسان کو ابتلاء سے قربانی محفوظ نہیں کرتی بلکہ قربانی کی روح
محفوظ کرتی ہے۔ جس میں وہ روح پیدا نہ ہو گو وہ قربانی میں حصہ لے پھر بھی کچے دھاگے کی
طرح ہے جس کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ہے۔ جماعت کے مخلص امراء میں سے سیٹھ عبداللہ
بھائی کو ایسا درجہ حاصل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس قسم کے چالیس مومنوں
کی خواہش کی تھی، وہ ایسے ہی ہیں۔ ان کا تبلیغی جوش حقیقتاً اس درجہ کا ہے۔ کا ہے کہ صاف نظر آتا
ہے کہ وہ اپنے آپ کو تبلیغ میں خدا تعالیٰ کے سامنے ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ اور ان کی مالی قربانی
اس رنگ کی ہے کہ مجھے ان سے بڑے بڑے مطالبہ میں کوئی جھجک نہیں ہو سکتی اور میں
سمجھتا ہوں کہ اگر ان جیسے چالیس آدمی پیدا ہو جائیں تو بہت بڑا انقلاب پیدا ہو سکتا ہے۔
بهر حال اس وقت اخلاص کی ضرورت ہے اور میں نے سلسلہ کے حالات خطرات اور ان کا
علاج کھول کھول کر بیان کر دیا ہے۔ اب وہ وقت ہے کہ اگر ہم نے کروٹ نہ بدلی تو ظاہری
حالات کے لحاظ سے ہمارا زندہ رہنا مشکل ہے۔ اس میں شک نہیں کہ خدا تعالی اس سلسلہ کو
زندہ رکھے گا مگر ہم نے صحیح قربانی نہ کی تو خدا تعالی ہمیں مٹا کر دوسری قوم کے سپرد یہ کام
کرے گا۔ ۔ وہ وہ پہلے تختی کو صاف کرے گا کیونکہ جس سختی پر پر پہلے لکھا جا چکا ہو اس پر اور نہیں
لکھا جاسکتا۔ اس وقت ہمارے لئے حالات ایسے ہیں جنہیں عام لوگ نہیں سمجھ سکتے۔ میں نے
ایک حد تک انہیں ظاہر کیا ہے اور اگر ہم زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں اب کروٹ بدلنی اور
ہوش میں آنا چاہیے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ
ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید
دین حق بیمار و بے کس ہمچو زین العابدین

خطبات محمود
۲۹۹
سال ۶۱۹۳۴
اور بعینہ یہی حالت آج کل ہو رہی ہے۔ دشمنوں نے یہ محسوس کر لیا ہے کہ یہ سلسلہ بڑھتا
جا رہا ہے اور اگر اسے مزید بڑھنے دیا گیا تو کچھ عرصہ بعد ہم اس کی ترقی کو روک نہیں سکیں
گے اس لئے وہ ہر طرف سے ہم پر حملہ آور ہو رہے ہیں اور ہمیں آج وہی نظارہ پیش ہے جو
حضرت امام حسین بھی اللہ کو کربلا میں پیش آیا تھا۔ ہمارا حسین اس وقت کربلا کے میدان میں ہے
اور یزید کا لشکر سامنے پڑا ہے۔ اس کے ہاتھوں میں کمانیں کھنچی ہوئی ہیں اور تیر حسین کے
سینہ کی طرف چھوٹنے والے ہیں۔ پس جو چاہے کوفہ والوں کی طرح ایک طرف ہو جائے جو
چاہے آگے آئے اور قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کرے اور کہے کہ جو تیر سلسلہ کیلئے چھوڑا
جائے گا میں اسے خود اپنے سینہ پر کھاؤں گا اور جو ایسا کریں گے وہی برکت والے ہوں گے
اور جن کے دلوں میں اخلاص نہیں یا اخلاص کی کمی ہے اللہ تعالیٰ انہیں ظاہر کر دے گا۔ ہمارا
کام صرف یہ ہے کہ اس مقصد کیلئے اپنی جانیں قربان کریں یہ نہیں کہ دوسروں کو مجبور کریں
کہ آگے بڑھو۔ یاد رکھو کہ جو اس جنگ میں مرتا ہے وہ دراصل زندہ ہوتا ہے۔
پس دوسروں کا فکر نہ کرو بلکہ اپنا فرض ادا کرو۔ جو قربانی کر سکتا ہے مگر نہیں کرتا وہ کوفہ
والوں کی طرح ہے جو اگرچہ جانتے تھے کہ حضرت امام حسین حق پر ہیں مگر ان کی امداد کیلئے
میدان میں نہ آئے۔ جو دشمن ہیں اور نقصان کے درپے خواہ منافقوں سے ہوں خواہ کافروں
میں سے وہ یزیدی ہیں اور مزید کا لشکر ہیں۔ پس جو اس وقت میدان میں آتے ہیں وہ حضرت
امام حسین بھی اللہ کے ساتھیوں کی طرح ہیں یہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو اس لئے ہار جاؤ
گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ ہر بات دو دفعہ ظاہر کرتا ہے۔ اور
پہلی ناکامی کو دوسری دفعہ کی کامیابی سے دھو دیتا ہے۔ پہلا آدم جنت سے نکالا گیا اس لئے
خدا تعالیٰ نے پھر میرا نام آدم رکھا تاکہ پھر میں اولاد آدم کو جنت میں داخل کروں۔ پہلے مسیح کو
یہودیوں نے صلیب پر لٹکایا تب خدا نے پھر میرا نام مسیح رکھا تا میرے ذریعہ صلیب کو توڑ
دے۔ اسی طرح یاد رکھو کہ پہلا حسین کربلا میں بے گناہ حق کی حمایت کی وجہ سے شہید کیا گیا
اور اب دوسرے حسین کے ذریعہ خدا تعالی یزید کے لشکر کو شکست دے گا۔ اس لئے میں
تحریک کرنے والوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ صرف اخلاص کو لیں اور روپیہ یا تعداد کی کمی کا
خیال نہ کریں۔ جو لوگ اخلاص کے ساتھ قربانیاں کرتے ہیں صرف وہی اس میں شامل کئے
جائیں اور جو لوگ اپنے اندر اخلاص نہیں رکھتے وہ ہمارے ساتھ نہیں چل سکیں گے بلکہ

خطبات محمود
۵۰۰
سال ۱۹۳۴ء
ہمارے لئے بوجھ ہوں گے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ہم بچے بھی ہوں اور خون کی ندیوں سے
گزرے بغیر کامیاب بھی ہو جائیں کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ بچے کو دیکھ کر کفر جوش میں نہ آئے
اور اسے مٹانے اور اس کے حاملوں کو قتل کرنے کے درپے نہ ہو۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ
حق ادا کریں۔ اگر روحانی معنوں میں اپنی جانیں دینی پڑیں تو اس سے دریغ نہ کریں اور اگر
جسمانی معنوں میں دشمنوں کے حملوں کا شکار ہونا پڑے تو اس سے دریغ نہ کریں۔ بہرحال۔
موت کا قبول کرنا ہمارے لئے ضروری ہے اگر ہم اس کے بغیر کامیاب ہو جائیں تو یہ دنیوی فتح
ہوگی۔ الہی سلسلے بغیر آگ اور خون کی ندیوں میں سے گزرنے کے کامیاب نہیں ہو سکتے۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب آگ دیکھی تھی تو خدا نے اس میں سے پکار کر کہا تھا کہ
اني أنا الله اور اس کا یہی مطلب تھا کہ اگر میرے پاس آنا چاہو تو تمہیں آگ میں سے گزرنا
پڑے گا۔ پس تمہیں آگ میں کودنا ہوگا اور خون کی ندیوں میں سے گزرنا پڑے گا۔ تب فتح
حاصل کر سکو گے اور وہی فتح قیمتی ہے جسے انسان جان دے کر حاصل کرتا ہے۔ جس طرح کہ
ہمارے آقا سیدنا و مولانا حضرت محمد اللہ اور ان کے نائب حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ اس روحانی اور مذہبی جنگ کی بنیاد رکھی جائے جس سے شیطان
کو ہم نے کچلتا ہے اور دشمن سے نڈر ہو کر مقابلہ کیا جائے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مخالفت کو
بڑھنے دیا جائے اور دشمن کو حملہ کرنے دیا جائے۔ یعنی گو اس سے مقابلہ کیا جائے مگر مداہنت کا
کوئی رنگ نہ ہو۔ جھوٹی صلح کے لئے کوئی کوشش نہ کی جائے سوائے ان لوگوں کے جو بچے
طور پر ہم سے مل کر کام کرنا چاہیں کسی غیر سے تعلق نہ رکھا جائے۔ ان صاف دل لوگوں کے
ہم خیر خواہ ہوں گے اور انہیں اپنا خیر خواہ سمجھیں گے لیکن اب ہم دوغلی طبیعت والوں سے یا
ان سے جو سلسلہ کو حقیر سمجھتے ہیں، کبھی مل کر کام نہیں کریں گے۔ ہر قوم کا راست باز ہمارا
دوست ہو گا مگر زمانہ ساز آدمی خواہ ہماری جماعت میں شامل ہو ہمارا دشمن سمجھا جائے گا۔
آخر میں میں سابقون کیلئے دعا کرتا ہوں، ان ظاہر و باطن غریبوں کے لئے بھی جن کا دل
بھی غریب اور جسم بھی غریب ہے اور ان کیلئے بھی جو ظاہری مالدار لدار نظر آتے آتے ۔ ہیں لیکن ان کے
دل انکسار اور تذلیل اور اطاعت کے جذبات سے لبریز ہیں وہ بھی اپنے آپ کو اسی طرح سلسلہ
کا مال سمجھتے ہیں جس طرح غرباء اور لوگوں میں اپنی بڑائی ظاہر نہیں کرتے اور محسوس کرتے
ہیں کہ ان کے اموال خدا تعالی کی امانتیں ہیں اور ان کی وجہ سے انہیں غرباء پر کوئی فضیلت

خطبات محمود
۵۰۱
سال ۱۹۳۴ء
حاصل نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ ان سب پر اپنا فضل کرے اور ان کو کامل تقویٰ عطا کرے کہ جو
دائمی زندگی کیلئے بطور دوران خون کے ہے کہ جب تک خون چلتا ہے زندگی کی امید رہتی
ہے۔
سابقون کے معنی میرے نزدیک یہ ہی ہیں کہ جس نے سنا اور ہفتہ کے اندر اندر لبیک
کہہ دیا رقم دے دی یا وعدہ کر لیا۔ یا وہ جنہوں نے حکم سنتے ہی دوسری خدمات کیلئے اپنے آپ
کو پیش کردیا۔ کیونکہ یاد رکھو کہ جن نوجوانوں نے تبلیغ کیلئے اپنے نام پیش کئے ہیں، وہ کسی
سے کم نہیں بشرطیکہ وہ اپنے دعوی کو سچا ثابت کر دکھائیں یا وہ سابقون میں سے ہیں جنہوں
نے سنا اور دوسروں کے مشمول کے خیال سے ابھی اطلاع نہیں دی اور اس انتظار میں ہیں کہ
دوسروں کی لسٹ کے ساتھ اپنے نام بھجوائیں گے۔ یا وہ جنہوں نے خیال کیا کہ دوسروں کو بھی
تیار کر کے اپنے نام بھجوائیں گے۔ یا جنہوں نے ارادہ کر لیا مگر کسی روک کی وجہ سے اطلاع
نہیں دے سکے۔ یہ سب سابقون میں سے ہیں کیونکہ سابقیت دل سے تعلق رکھتی ہے نہ
کہ ظاہر سے۔ ہاں جسے جب اطلاع ہو اس کا ہفتہ وہیں سے شروع ہو گا اور سبقت یہی ہے کہ
آدمی سنے اور مان لے۔ رسول کریم ال سے حضرت ابو بکر رضی اللہ نے دریافت کیا تھا کہ
کیا آپ نے ایسا ایسا دعویٰ کیا ہے۔ آپ دلیل دینے لگے تو کہا مجھے دلیل کی حاجت نہیں۔
صرف یہ فرمائیے کہ دعویٰ کیا ہے یا نہیں۔ آپ نے فرمایا ہاں۔ تو انہوں نے کہا میں ایمان لاتا
ہوں اے ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جمعہ میں ایک ایسی ساعت آتی ہے کہ اس میں
ہر دعا جو کی جائے قبول ہو جاتی ہے ہے ۔ آج رات میں نے تہجد میں دعا کی کہ الہی مجھے توفیق
دے کہ میں ان سابقون کیلئے دعا کروں اور وہ ساعت مجھے نصیب ہو اور ان کے حق میں میری
دعائیں قبول ہوں۔ گو بعد والے بھی دعاؤں سے حصہ پائیں گے مگر جس طرح رسول کریم
ال نے مُخَلقِین کو مُقَصِّرِین پر فضیلت دی تھی، سابقون کو ان پر فضیلت ہوگی اور
سابق دوہرے اجر اجر پائیں گے اس لئے کہ جو رکتا اور جھجکتا اور پھر اپنے آپ کو پیش کرتا ہے
اس سے آواز سنتے ہی لبیک کہنے والے کا درجہ بہر حال زیادہ ہے۔
اللہ تعالی ہمیں توفیق دے کہ ہم اس روحانی جنگ کو اپنی سستی یا تکلیف سے بچنے کے
خیال سے پیچھے نہ ڈالیں بلکہ خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق دلیری اور جرأت سے اسے قریب
لانے کی کوشش کریں اور پھر اس میں نڈر ہو کر کود جائیں اور آگ اور خون کی ندیوں میں سے

خطبات محمود
۵۰۲
سال ۱۹۳۴
جو ہماری قربانیوں کی وجہ سے زمین کے نشیب کو پر کر رہی ہوں گزر کر اس کے پاس پہنچ جائیں
اور اس کے قدموں پر ہاں پاک قدموں پر اپنی محبت کا موتی ڈال دیں تا اس کی محبت کی نگہ
ہمیں حاصل ہو اور وہ غریبوں کا والی اپنے غریبوں کو اپنی گود میں اٹھا لے۔ نِعْمَ الْمَوْلَی وَ
نِعْمَ الْوَكِيلُ -
(الفضل ۱۳ - دسمبر ۱۹۳۴ء)
له بخاری کتاب العیدین باب كلام الامام والناس فى خطبة العيد واذا سئل الامام عن
شيىء وهو يخطب میں ابو بردة صحابی کا قول ہے الیوم یوم اکل و شرب
ته
کے بخاری کتاب المناقب باب سؤال المشركين ان يريهم النبي آية ۔۔۔۔ الخ
حضرت زید بن دثنه (مرتب) اسد الغابة جلد ۳ حالات حضرت زید بن دثنه
طبری جلد ۳ صفحه ۱۴۱ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء
ه بخاری کتاب الایمان باب انما الاعمال بالنية
ه بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
البقرة : ۴
A
வீ
شاه ابن ماجه کتاب الفتن باب بدء الاسلام غريبا
الله البداية والنهاية لابى الفداء الحافظ ابن كثير جلد ۳ صفحه ۲۷٬۲۶ مطبوعه
بیروت ۱۹۶۶ء (مفہوما)
بخاری کتاب الجمعة باب الساعة التي في يوم الجمعة

آج 10 میں سے 10 باقی