نئے سال کے لئے جماعت احمدیہ کا پروگرام
خطبات محمود
1
سال ۱۹۳۵ء
نئے سال کے لئے جماعت احمدیہ کا پروگرام
فرموده ۴ جنوری ۱۹۳۵ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ وَلِكُلِ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيْهَا ل یعنی ہر شخص کے سامنے
کوئی نہ کوئی مقصود ہوتا ہے جسے وہ سامنے رکھ کر چلتا ہے ۔ یہ مقصود آگے دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک
وہ جو اتفاقی طور پر سامنے آ جاتے ہیں جیسے گاڑی چلتے چلتے جھٹکے سے یا کسی اور سبب سے انجن سے
کٹ جاتی ہے مثلاً انجن کسی چڑھائی پر چڑھ رہا ہے اور گاڑی کٹ جائے اس کٹنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ رہا
گر جائے گی ۔ اب یہ اس کی جہت تو ہو گی مگر ایسی جہت جو ہنگامی طور پر آپ ہی آپ پیدا ہو گئی انجن
اگر چڑھ رہا تھا تو خاص ارادہ سے اور اگر گاڑیاں گری ہیں تو بغیر کسی ارادہ کے تو مقصود ہر ایک چیز کا تو
ہوتا ہے لیکن کبھی اتفاقی طور پر وہ پیدا ہو جاتا ہے اور کبھی ارادہ سے ۔ جو مقصود اتفاقی طور پر پیدا ہو،
اس کے لئے انسان تیار نہیں ہوتا لیکن جو ارادہ سے پیدا کیا جاتا ہے اس کے لئے انسان قبل از وقت
تیار ہوتا ہے۔
اب ہمارے لئے ایک نیا سال چڑھا ہے اور اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ
اس سال میں ہمارا مقصود کیا ہونا چاہئے ۔ ہمارے مقصود دونوں قسم کے ہو سکتے ہیں یہ بھی کہ ہنگامہ میں
ایک طرف چل پڑیں اور یہ بھی کہ سوچ سمجھ کر اپنا ایک مقصود قرار دے لیں ۔ ہنگامی مواقع پر طبائع کا
جوش یہی چاہا کرتا ہے کہ جدھر حالات لیتے جائیں ، چلتے جائیں اور وہ اسے بہادری اور جرات سمجھتے
خطبات محمود
۲
سال ۱۹۳۵ء
ہیں لیکن عقل کی ہدایت یہی چاہا کرتی ہے کہ سارے ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے ایک مقصود
قرار دے لیں اور اس کے نزدیک یہی بہادری ہوا کرتی ہے۔ عقل اور جوش دونوں میں اختلاف ہوتا
ہے اور دونوں اپنے اپنے لئے دلائل رکھتے ہیں ۔ جوش یہ کہتا ہے کہ اگر حاضر کو چھوڑ کر آئندہ کے پیچھے
جاتے ہو تو یہ تم اپنے نفس کو دھوکا دیتے ہو یہ جو کہتے ہو کہ ہمارا مقصود اعلیٰ ہے، یہ تم موجودہ حالات سے
بچنے کیلئے کہتے ہو لیکن عقل جوش سے یہ کہتی ہے تمہارا وجود حماقت پر دلالت کرتا ہے تمہیں وسعت نظر
حاصل نہیں ۔ بینائی کو تاہ ہے تم دور کے مرغزار نہیں دیکھ سکتے تمہارے صرف سامنے کی دو چار بوٹیاں
تمہاری نظر میں ہیں اور انہی کو دیکھ کر تم وہیں بیٹھ جاتے ہو۔ تمہارے قریب گدلے پانی کا چشمہ ہے
تمہاری نظر اسی پر ہے مگر دور میٹھے پانی کا دریا بہہ رہا ہے اور تمہیں یہ ہمت نہیں کہ وہاں تک پہنچ سکو۔ تو
جوش عقل کو بزدل اور بہانہ ساز سمجھتا ہے اور اسی طرح ، اور اسی طرح عقل جوش کو نابینا اور وسیع النظری سے محروم قرار
دیتی ہے اور دونوں کے پاس اپنی اپنی تائید میں دلائل ہیں ۔ دونوں اپنے اپنے رنگ میں مضبوط ہیں
لیکن صداقت کیا ہے؟ اسے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے عام طور پر لوگوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے
کہ دونوں میں سے کون سی بات سچی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو شیلی طبائع جوش کی رو میں بہہ کر ایک
طرف چل دیتی ہیں اور کچھ لوگ جو سمجھدار اور مستقل مزاج ہوتے ہیں وہ دوسری طرف چل دیتے
ہیں ۔ نتائج کبھی اس کے حق میں نکلتے ہیں اور کبھی اُس کے حق میں ۔ جوش کی رو میں بہنے والے بعض
اوقات اتنے زور سے کام کرتے ہیں کہ حالات کے نقشہ کو بدل دیتے ہیں ۔ وہ نقشہ جو عقلمندوں نے
اپنی عقل و دانش کی بناء پر تیار کیا ہوتا ہے اس میں قحبہ نہیں کہ وہ نقشہ صحیح ہوتا ہے مگر وہ نقشہ حالات کے
مطابق تیار کیا ہوا ہوتا ہے ۔ ایک دریا بہتا ہے تم اُسے دیکھ کر یہ اندازہ کر سکتے ہو کہ یہ تین میل کے
فاصلہ پر کہاں جا کر نکلے گا اور کن کھیتوں کو سیراب کرے گا مگر کوئی جو شیلا شخص اُٹھے اور دریا کے دہانہ کو
کاٹ کر اُس کا رُخ دوسری طرف پھیر دے تو اس صورت میں اس اندازہ کا غلط ہونا لازمی ہے یا کوئی
جوشیلا شخص دریا کے منبع کو اکھیڑ ہی ڈالے اور اس طرح پانی کو بکھیر دے تو وہ نہ دریا کی صورت اختیار کر
سکے گا اور نہ کسی زمین کو سیراب کر سکے گا نہ کسی اور کام آ سکے گا۔ پس اندازے ہمیشہ صحیح نہیں ہو سکتے کبھی
جوش والے کامیاب ہو جاتے ہیں اور کبھی عقل کی پیروی کرنے والے اور در حقیقت کا میابی اسی کو ہوتی
ہے جو وَالنَّزِعَتِ غَرْقاً لے کے ماتحت کام کرتا ہے اور یا پھر اُسے کہ جس کے شامل حال اللہ تعالیٰ کا
خطبات محمود
۳
سال ۱۹۳۵ء
اوقات
فضل ہو۔ اگر تو کوئی دینی کام ہو تو اس میں کامیابی محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہے نہ کہ کسی تدبیر
سے اور اگر دنیوی ہو تو وَ النَّزِعَتِ غَرْقاً کے ماتحت کام کرنے والا کامیاب ہو جاتا ہے بعض اوقا
ایک شخص اٹھتا ہے اور دیوانہ وار سب کچھ اپنے آگے بہا کر لے جاتا ہے اور بعض اوقات ٹھنڈی
طبیعت والے کامیابی حاصل کر لیتے ہیں ۔ مختلف قوموں کی طبائع مختلف ہوتی ہیں ۔ کہتے ہیں کہ جس
نے فرانسیسیوں کا پہلا حملہ برداشت کر لیا ، وہ جیت گیا۔ ان میں جوش ہوتا ہے وہ اگر بات کریں تو ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ گویا کوئی آتش فشاں پہاڑ پھٹ رہا ہے زور زور سے بولیں گے۔ ہاتھ ، پیر، سر، سب
حرکت کریں گے مگر اس کے بالمقابل ایک انگریز نہایت دھیما بیٹھا ہو گا اس لئے فرانسیسیوں کے متعلق
مشہور ہے کہ جس نے ان کا پہلا حملہ سہہ لیا ، وہ جیت گیا۔ وہ اپنا سارا جوش پہلے حملہ میں صرف کر دیتے
ہیں اور جو قو میں دھیمی طبیعت کی ہوتی ہیں وہ اگر پہلا حملہ برداشت کر جائیں تو سمجھو جیت گئیں کیونکہ پھر
کوئی ان کے استقلال کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ پس دونوں باتیں ہمارے سامنے ہیں اور ہم نے فیصلہ کرنا
ہے کہ ان میں سے کون سی بات اختیار کی جائے ۔ ہم اس وقت ایک جنگ میں داخل ہیں ، تمام مذاہب
کے لوگوں میں ہمارے خلاف جوش ہے اور ایک بہت بڑا گر وہ ہمیں دکھ دینے میں لذت محسوس کر رہا
ہے اور وہ قوم جس کے ہاتھ میں ہمارے ملک کا انتظام ہے اور جس کے یہاں ٹھہرنے کی وجہ ہی یہ
بتائی جاتی ہے کہ تا ملک میں امن قائم رہے اس کے بعض افراد کو بھی یا دھوکا دیا گیا ہے یا شاید بعض
تعصب کا شکار ہو گئے ہیں ۔ حالانکہ سمندر پار کے رہنے والے انگریزوں کا اس ملک میں رہنے اور ہم
پر حکومت کرنے کا حق صرف اس بناء پر ہے کہ ہندوستانی با ہم امن وامان سے نہیں رہ سکتے اور وہ یہاں
اس لئے ہیں کہ تا ملک کو فتنہ و فساد سے بچا کر امن قائم رکھیں ۔ یہی ایک دلیل ان کے یہاں رہنے کی
ہے اور یہ دلیل ایک وقت تک صحیح تھی اور آئندہ بھی صحیح رہے گی مگر اس جنگ کے موقع پر ہم نے دیکھا
کہ اس قوم کے بعض افراد نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی قوم کے اس جو ہر سے محروم ہیں اور یہ ناممکن
نہیں ۔ لمبے قد والی قوموں میں بھی ٹھنگنے اور بالشتیے پیدا ہو جاتے ہیں ، سفید رنگ والوں میں میں بھی سیاہ
رنگ کے ہو جاتے ہیں ۔ پس یہ لوگ یا تو مستثنیات سے ہیں اور ان کی قوم میں جو خوبیاں ہیں ، ان
سے عاری ہیں اور یا پھر اس کا یہ مطلب ہے کہ اس قوم کا معیار قابلیت اب گرنے لگ گیا ہے لیکن ہمیں
اس جھگڑے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ۔ مختصر یہ کہ اس قوم کے بعض افراد ان ذمہ داریوں کو بھلا
خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
رہے ہیں جو ان کے یہاں رہنے کے لئے بطور دلیل پیش کی جاتی ہیں ۔ اگر ہم نے آپس میں لڑنا اور
ایک دوسرے کے حقوق تلف ہی کرنا ہے تو پھر ان کے یہاں رہنے کا کیا فائدہ ۔ ہم خود ہی لڑتے رہیں
گے کیا وہ جھگڑ از یادہ اچھا ہوتا ہے جو انگریزوں کی موجودگی میں ہو ۔ یا کیا وہ حق تلفی یا بے انصافی اچھی
ہو جاتی ہے جو ان کے ہوتے ہوئے کی جائے ۔ آج تک ان کی طرف سے بھی یہی کہا جاتا تھا اور ہم
بھی یہی کہتے تھے کہ انگریز یہاں قیام انصاف کے لئے ہیں مگر اس قوم میں ایسے افراد بھی ملتے ہیں جو
انصاف نہیں کرتے ۔ اگر تو ایسے افراد مستثنیات سے ہیں تو اللہ تعالیٰ اس قوم پر رحم کرے اور اسے
بدنام ہونے سے بچائے۔ اور اگر انگریز حکام کا معیارا خلاق عام طور پر گر رہا ہے جو میرے نزدیک
درست نہیں تو بھی میں یہی کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے اور پھر پُرانے اعلیٰ معیار پر قائم کرے
کیونکہ ہمارے اور ان کے تعلقات اچھے رہے ہیں ۔ جب تک اس قوم میں اچھے لوگ رہیں گے ان
کے یہاں ٹھہرنے کا سامان رہے گا لیکن جس دن ان میں اچھے لوگ نہ رہے یا ان کا سٹینڈرڈ گر گیا تو
اس دن نہ تیر ان کے کام آ سکیں گے ، نہ تفنگ ، نہ تو ہیں نہ بمب ، ، نہ نہ ہوائی ہوائی جہاز جہاز ۔آ ۔ آپ ہی آپ ان کی
حکومت میں اضمحلال پیدا ہونا شروع ہو جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کسی حکومت کے گر نے
کے سامان پیدا ہو جائیں پھر اسے کوئی قائم نہیں رکھ سکتا اور وہ ریت کے قلعہ کی مانند گر جاتی
ہے۔ قرآن کریم میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق کیا اچھا نقشہ کھینچا گیا ہے کہ ایک کیڑا اندر ہی
اندر گھن کی طرح حکومت کو کھا گیا۔ سےجس چیز کو گھن لگ جائے وہ بظاہر درست نظر آتی ہے نقص کا
پتہ اسی دن لگتا ہے جب ساری کی ساری گر جائے ۔ جس مکان کی چھت کو گھن لگا ہو وہ دیکھنے میں ٹھیک
معلوم ہوتا ہے لیکن ایک دن ایکا یک ساری چھت گر پڑتی ہے ، اسی طرح حکومتوں کا حال ہے بظاہر یہ
نظر آتا ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ پر قائم ہے مگر ایک دن پتہ لگتا ہے کہ اندر ہی اندر گھن نے اسے کھو کھلا کر
دیا ہے ۔ پس ہم اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کرتے ہیں کہ وہ انگریزوں کو اس برے دن سے بچائے۔
سر دست تو یہ حال ہے گو غیب کا علم تو اللہ تعالیٰ کو ہے اور ہمیں پوری حقیقت کا علم نہیں ہو سکتا کہ ہمارے
خلاف اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے ، اس میں بعض انگریز افسروں کا بھی دخل ہے۔ گو ہم یہ نہیں کہہ سکتے
کہ جس حصہ کو حقیقتا گورنمنٹ کہتے ہیں ، اسے ان کارروائیوں کا علم ہے یا نہیں لیکن بہر حال خواہ ایسے
واقعات حکومت کے علم کے بغیر ہوں ، وہ حکومت کے لئے کسی طرح بھی مفید نہیں ہو سکتے کیونکہ فساد
خطبات محمود
بڑھنے سے خود حکومت کو بھی ضعف پہنچتا ہے۔
سال ۱۹۳۵ء
اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہو گا یا کیا نہ ہو گا مگر میں نے تمام حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک
پروگرام تیار کیا ہے اور ایک سکیم جماعت کے سامنے رکھی ہے کہ اس طریق پر عمل کرو تو احراری فتنہ سے
محفوظ رہو گے۔ میں یقین رکھتا ہوں ، خالی یقین نہیں بلکہ ایسا یقین جس کے ساتھ دلائل ہیں اور جس کی
ہر ایک کڑی میرے ذہن میں ہے اور اس یقین کی بناء پر میں کہتا ہوں کہ گو جو شیلے لوگوں کو وہ سکیم پسند
نہ آئے لیکن ہماری جماعت کے دوست اس سکیم پر سچے طور پر عمل کریں تو یقیناً یقینا فتح ان کی ہے۔ میں
نے روپیہ کے متعلق جو تحریک کی تھی ، ، اس اس کا کا جواب جو جماعت اعت کی طرف سے دیا گیا ہے وہ اتنا خوش
آئند ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے یہ خیال نہیں کیا جا سکتا کہ باقی حصہ سکیم میں جماعت کمزوری
دکھلائے گی ۔ مگر جیسا کہ میں نے کئی بار بیان کیا ہے بعض لوگ فوری بڑی قربانی کے لئے تو تیار ہو جاتے
ہیں مگر مستقل اور چھوٹی قربانی نہیں کر سکتے ۔ میں نے ساڑھے ستائیس ہزار روپیہ کی تحریک کی تھی مگر اس
وقت تک ساٹھ ہزار سے زائد کے وعدے آچکے ہیں اور بیس ہزار کے قریب نقد آ چکا ہے اس لئے
بالکل ممکن ہے کہ گو میں نے پندرہ جنوری تک صرف وعدوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس تاریخ تک نقد رقم
مطالبہ کے برابر یا اس سے بڑھ کر آ جائے ۔
جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر اعلان کیا تھا زائد رقم کا ایک حصہ یعنی چھ سات ہزار روپیہ تو میں
قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ پر خرچ کرنا چاہتا ہوں اور میرا خیال ہے کہ جلد سے جلد انگلستان آدمی
بھیجے جائیں جو اس کی چھپائی وغیرہ کا جلد سے جلد انتظام شروع کر دیں اور باقی جو روپیہ بچے گا اسے
آئندہ دونوں سالوں پر تقسیم کر دیا جائے گا۔ اور اس صورت میں بجائے ۲۲ ہزار کے آئندہ سالوں
میں صرف چودہ پندرہ ہزار روپیہ ہی جماعت سے مانگنا پڑے گا ، باقی پہلے ہی جمع ہو گا ۔ مگر میں یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ یہ روپیہ کی تحریک اصل تحریک کا سواں حصہ بھی نہیں ، بقیہ تحریک میں جو اصول ہیں وہ بہت
زیادہ مفید اور اہم ہیں اس لئے ان پر زیادہ سے زیادہ عمل کی ضرورت ہے خالی روپیہ جمع کر لینے سے
کچھ نہیں بن سکتا کیونکہ سواں حصہ تو کوئی چیز نہیں ۔ ایک شخص ایک گلاس پانی یا دودھ میں تین چھے شکر
ڈالنے کا عادی ہے ، ایک چیچ میں ڈھائی تین ڈرام شکر آتی ہے اور اس طرح وہ قریباً ایک اونس شکر
ڈالتا ہے لیکن اگر وہ اس کا سواں حصہ یعنی صرف اڑھائی رتی ڈالے تو کیا اس سے پیالہ میٹھا ہو جائے
خطبات محمود
گا ۔ ہرگز نہیں ۔ اس میں اتنی مقدار کا تو پتہ بھی نہیں لگ سکے گا ۔
سال ۱۹۳۵ء
پس جو چیز تحریک کا سواں حصہ ہے اس پر خواہ کس قدر جوش کے ساتھ عمل کیا جائے ، کامیابی نہیں
ہو سکتی ۔ اصل کام وہ ہے جو جماعت کو خود کرنا ہے روپیہ تو ایسے حصوں کے لئے ہے جہاں پہنچ کر
جماعت کام نہیں کر سکتی باقی اصل کام جماعت کو خود کرنا ہے ۔ قرآن اور حدیث سے کہیں یہ پتہ نہیں
چلتا کہ کسی نبی نے مزدوروں کے ذریعہ فتح حاصل کی ہو۔ کوئی نبی ایسا نہ تھا جس نے مبلغ اور مدرس نوکر
رکھے ہوئے ہوں ۔ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک بھی مبلغ نوکر نہ تھا اب
تو جماعت کے پھیلنے کی وجہ سے سہارے کے لئے بعض مبلغ رکھ لئے گئے ہیں ۔ جیسے پہاڑوں پر لوگ
عمارت بناتے ہیں تو اس میں سہارے کے لئے لکڑی دے دیتے ہیں تا لچک پیدا ہو جائے اور زلزلہ کے
اثرات سے محفوظ رہے۔ پس ہمارا مبلغین کو ملازم رکھنا بھی لچک پیدا کرنے کے لئے ہے وگر نہ جب
تک افراد جماعت تبلیغ نہ کریں، جب تک وہ یہ نہ سمجھیں کہ ان کے اوقات دین کے لئے وقف
ہیں ، جب تک جماعت کا ہر فرد سر کو ہتھیلی پر رکھ کر دین کے لئے میدان میں نہ آئے اس وقت تک
کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے علیحدہ کیا ہے تو
اس کے متعلق بائبل میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ اس کے بھائیوں کی تلوار اس کے خلاف اُٹھے
گی اور اس کی تلوار ان کے خلاف ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ نبی ہوگا کیونکہ نبی کے خلاف ہی ساری
دنیا کی تلواریں اٹھتی ہیں ۔
۔
پس جب تک کوئی شخص ساری دنیا کی تلواروں کے سامنے اپنا سر نہیں رکھ دیتا اس وقت تک اس کا
یہ خیال کرنا کہ وہ اس ما مور کی بیعت میں شامل ہے فریب اور دھوکا ہے جو وہ اپنی جان کو بھی اور دنیا کو
بھی دے رہا ہے۔ ہماری جماعت کے زمیندار اور ملازم اور تاجر یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے اپنے
کاموں میں مشغول رہتے ہوئے اور چند مبلغ ملازم رکھ کر کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ وہ خدا کی
جماعت ہیں حالانکہ یہ حالت خدا کی جماعتوں والی نہیں اس صورت میں ہم زیادہ سے زیادہ ایک
انجمن کہلا سکتے ہیں ۔ خدائی جماعت وہی ہے جس کا ہر فرد اپنے آپ کو قربانی کا بکرا بنا دے اور جس کا
ہر ممبر موت قبول کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہے۔ یاد رکھو جو جماعت مرنے کے لئے تیار ہو جائے
اسے کوئی نہیں مار سکتا اور نہ اس کے مقابلہ پر کوئی ٹھہر سکتا ہے ۔ پنجاب گورنمنٹ کی مردم شماری کی رُو
خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
سے ہماری تعداد چھپن ہزار ہے مگر میں کہتا ہوں اسے جانے دو، اس سے پہلے وہ ۲۸ ہزار بتائی جاتی
تھی اس لئے ۲۸ ہزار ہی سہی ۔ مگر نہیں ۔ اس سے دس سال پہلے وہ ۱۸ ہزار کہی جاتی تھی اس لئے ۱۸
ہزار ہی سہی بلکہ اس سے دس سال قبل وہ گیارہ ہزار سمجھی جاتی تھی اس لئے میں گیارہ ہزار ہی فرض کر لیتا وہ
ہوں مگر کیا اگر گیارہ ہزار لوگ جانیں دینے کے لئے تیار ہو جائیں تو کوئی قوم ہے جو انہیں مار
سکے، ہرگز نہیں ۔ انہیں مارنے والی قوم خود تباہ ہو جاتی ہے۔ یاد رکھو جو شخص دلیری کے ساتھ جان دیتا
ہے وہ دیکھنے والے پر یہ اثر چھوڑ جاتا ہے کہ اس کے دل میں کوئی چیز ضرور تھی جس کے لئے اس نے
اس قدر بشاشت سے جان دی ۔ آؤ ہم بھی دیکھیں اس سلسلہ میں کیا بات ہے اور یہ اثر گیارہ ہزار کے
ختم ہونے سے پہلے ۲۲ ہزار اور پیدا کر دیتا ہے اور پھر ان بائیس ہزار کے ختم ہونے سے پہلے ستر اسی
ہزار اور پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کے مرنے سے پہلے کئی لاکھ اور ہو جاتے ہیں اور اس طرح ایک
وقت وہ آ جاتا ہے کہ کوئی نہیں جو انہیں مار سکے اور جب تک جماعت کے ہر فرد کے اندر یہ روح پیدا نہ
ہوا اور جب تک ہر شخص اپنی جان سے بے پرواہ ہو کر دین کی خدمت کے لئے آمادہ نہ ہو جائے ۔کوئی
کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ یہ اور بات ہے کہ ہم کسی پر ظلم نہ کریں ، فساد نہ کریں ، قانون شکنی نہ کریں مگر یہ
روح ہمارے اندر ہونی چاہئے کہ ظالم کی تلوار سے مرنے کے لئے تیار رہیں اور میرے پروگرام کی
بنیاد اسی پر ہے ۔ جب میں کہتا ہوں کہ اچھا کھانا نہ کھاؤ تو اس کا یہ مطلب ہے کہ جو اس لئے زندہ رہنا
چاہتا ہے ، وہ نہ رہے اور جب کہتا ہوں قیمتی کپڑے نہ پہنو تو گویا طلب زندگی کے اس موجب سے میں
تمام جماعت کے لوگوں کو محروم کرتا ہوں اور جب یہ کہتا ہوں کہ کم سے کم رخصتیں اور تعطیلات کے
اوقات سلسلہ کے لئے وقف کرو تو اس بات کے لئے تیار کرتا ہوں کہ باقی اوقات بھی اگر ضرورت ہو تو
سلسلہ کے لئے دینے کے واسطے تیار رہیں اور جب وط وطن سے باہر جانے کو کہتا ہوں تو گویا جماعت کو
ہجرت کیلئے تیار کرتا ہوں ۔ طب میں سہولتیں پیدا کرنے کو اس لئے کہتا ہوں کہ جو لوگ تہذیب و تمدن
کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور اس لئے باہر نہیں جا سکتے کہ وہاں یہ سہولتیں میسر نہیں آ
سکتیں اور معمولی تکلیف کے وقت بھی اعلیٰ درجہ کی دوائیں اور دوسری آرام دہ چیزیں نہیں مل
سکتیں ان کو اس سے آزاد کر دوں اور تہذیب کے ان رسوں کو توڑ دوں ۔ جب ایک کشتی کے زنجیر توڑ
دیئے جائیں تو کسی کو کیا معلوم کہ پھر لہریں اسے کہاں سے کہاں لے جائیں گی۔
خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
پس میں نے جماعت کی کشتی کا لنگر توڑ دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کشتی کو جہاں چاہے لے جائے کیونکہ
ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارے لئے کس ملک میں ترقی کے لئے زیادہ سامان مہیا کئے گئے ہیں ۔ پس یہ مت
خیال کرو کہ دس ہیں یا سو دوسو روپیہ دے دیا اور فرض ادا ہو گیا یہ تو ادنی ترین قربانی تھی۔ سکیم کے اصل
حصے دوسرے ہیں جو زیادہ اہم ہیں اور جب تک ہر فردِ جماعت اس کی طرف توجہ نہ کرے اور اس
احتیاط کے ساتھ ان پر عمل نہ کرے جس کے ساتھ ایک لائق اور ہوشیار ڈاکٹر اپنے زیر علاج مریض کو
پر ہیز کرواتا ہے ، اس وقت تک فائدہ نہیں ہو سکتا۔ میں نے اپنی ذات میں بھی تجربہ کیا ہے اور باہر سے
بھی بعض دوستوں کے خطوط آئے ہیں کہ پہلے یہ خیال رہتا تھا کہ فلاں خرچ کس طرح پورا کریں مگر
اب یہ خیال رہتا ہے کہ اس خرچ کو کس طرح کم کریں اس پر عمل کرنے سے اور بھی بعض فوائد حاصل
ہوتے ہیں ۔ مثلاً ہمارے گھر میں لوگ تحائف وغیرہ بھیج دیتے ہیں اور میں نے ہدایا کو استعمال کرنے
کی اجازت ازت د دے رکھی رہی ہے مگر مر جب وہ میرے سامنے امنے لائے لائے ۔ جاتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ ایک سے زیادہ
چیزیں کیوں ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کسی نے تحفہ بھیج دیا تھا۔ تو میں کہتا ہوں کہ ہمارے تعلقات تو ساری
جماعت سے ہیں اس لئے ہمارے ہاں تو ایسی چیزیں روز ہی آتی رہیں گی اس لئے جب ایسی چیزیں
آئیں تو کسی غریب بھائی کے ہاں بھیج دیا کرو ، ضروری تو نہیں کہ سب تم ہی کھاؤ۔ اس سے غرباء سے
محبت کے تعلقات بھی پیدا ہو جائیں گے اور ذہنوں میں ایک دوسرے سے اُنس پیدا ہو گا ۔ کئی دوست
لکھتے ہیں کہ اس سکیم کے ماتحت تو ہمیں فلاں خرچ بھی ترک کرنا پڑتا ہے اور میں انہیں جواب دیتا ہوں
کہ یہی تو میری غرض ہے۔ پس اس سکیم میں میں نے جو جو تحریکیں کی ہیں ، وہ ساری کی ساری ایسی ہیں
کہ ان پر عمل کرنے سے تخفیف کی نئی نئی راہیں نکلتی ہیں اور ان کے نتیجہ میں ہم اپنی حالت کو زیادہ سے
زیادہ اسلامی طریق کے مطابق کر سکتے ہیں۔ میں ان لوگوں سے متفق نہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پہلا
طریق اسلامی نہیں تھا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسلامی طریق یہی ہے کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ
ورآنیہ کے یعنی وہ قربانی کرو جس کا امام مطالبہ کرتا ہے۔ جب وہ کوئی مطالبہ نہ کرے، اس وقت حلال
و طیب کو دیکھنا چاہئے لیکن جہاں وہ حکم دے وہاں حلال و طیب کو بھی چھوڑ دینا چاہئے ۔ ( ہاں مگر یہ
ضروری ہے کہ یہ وقتی قربانی ہو اور اسلام کے دوسرے اصولوں کے مطابق ہو۔ بدعت کا رنگ نہ
ہو ) غرض میں پہلے طریق کو ناجائز قرار نہیں دیتا مگر اب جو طریق میں نے تجویز کیا ہے اس پر عمل کرنا
خطبات محمود
۹
سال ۱۹۳۵ء
ضروری ہے کیونکہ اب یہی اسلامی طریق ہے اور اب جو ڈھال کی پناہ میں نہیں آئے گا وہ دشمن کے تیر
کھائے گا۔
بہر حال اس سال کے لئے ہمارا پروگرام یہی ہے اور ہر احمدی کو یہی چاہئے کہ اسے یاد کر لے
اور اس پر عمل کرے۔ میرے دل میں یہ تحریک ہو رہی ہے کہ اس سکیم کے چارٹ تیار کرائے
جائیں اور پھر انہیں ساری جماعت میں پھیلا دیا جائے ۔ ہر احمدی کے گھر میں وہ لگے ہوئے ہوں تا
سوتے جاگتے ، اُٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ان پر نظر پڑتی رہے ۔ ہمارے خطیب ہر ماہ کم سے کم ایک خطبہ
میں نئے پیرا یہ میں اسے دُہرا دیا کریں تا احساس تازہ رہے۔ پھر ہمارے شاعر اردو اور پنجابی نظمیں
لکھیں جن میں سکیم ، اس کی ضرورتیں اور فوائد بیان کئے جائیں جو بچوں کو یاد کروا دی جائیں اور اگر
اس طریق پر سال بھر کام کیا جائے تو جماعت میں بیداری پیدا کی جاسکتی ہے ۔ ایک دوست کا مجھے خط
آیا ہے کہ ایک بڑے سرکاری افسر نے ان سے کہا کہ ہماری رپورٹ یہ ہے کہ اس سکیم کا جواب
جماعت کی طرف سے اس جوش کے ساتھ نہیں دیا گیا لیکن کیا ہی عجیب بات ہے کہ حکومت قرضہ مانگتی
ہے جس میں قرضہ دینے والوں کو زیادہ سے زیادہ نفع دیا جاتا ہے اور پھر اگر وہ دو گنا بھی ہو جائے تو
تاریں دی جاتی ہیں کہ قرضہ میں بہت کامیابی ہوئی ہے لیکن ہم نے جس قد ر طلب کیا تھا اس سے
اڑھائی گنا آ جانے کے باوجود انہیں اس میں کامیابی نظر نہیں آتی اور وقت مقررہ کے ختم ہونے تک
إِنْشَاءَ اللهُ الْعَزِیز پونے تین گئے بلکہ ممکن ہے اس سے بھی زیادہ آ جائے ۔ مگر وہ قرض کے دوگنا
وصول ہونے کو کامیابی سمجھتے ہیں مگر میرے اس مطالبہ کے جواب میں انہیں کامیابی نظر نہیں آتی
حالانکہ میں نے جو مانگا ہے اس کی واپسی نہیں ہوگی ۔ وہ قرض نہیں چندہ ہے۔سوائے امانت فنڈ کے کہ
وہ بے شک امانت ہے اور واپس ملے گا۔ جو لوگ اسے کا میابی نہیں سمجھتے وہ دنیا کی کسی اور قوم میں اس
کی مثال تو پیش کریں اور پھر ہم نے جولیا ہے ، غریبوں کی جماعت سے لیا ہے کروڑ پتیوں اور لکھ پتیوں
سے نہیں لیا گیا۔ کروڑ پتی تو ہمارے مطالبہ سے بھی زیادہ رقم کی موٹریں ہی خرید لیتے ہیں ۔ بعض
انگریزی موٹریں ایسی ہیں جن کی قیمت ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ تک ہوتی ہے اس لئے ایسے لوگوں
کیلئے ستائیس ہزار کی قربانی کوئی بڑی بات نہیں مگر ہماری جماعت کی مالی حیثیت کو مد نظر رکھتے ہوئے
اگر دیکھا جائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور جو لوگ اسے کامیابی نہیں سمجھتے ، میں ان سے کہتا ہوں کہ
خطبات محمود
۱۰
سال ۱۹۳۵ء
وہ دنیا کی کسی اور قوم میں اس کے بالمقابل آدھی بلکہ اس کا چوتھائی حصہ قربانی کی ہی کوئی مثال پیش
کریں ۔ خواہ انگریزوں کی قوم میں سے کریں، خواہ جرمنوں یا فرانسیسیوں میں سے، یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ جماعت میں احساس پیدا ہو رہا ہے مگر مجھے اس امر کا افسوس ہے کہ ہمارے دوستوں میں
ابھی استقلال نہیں اور وہ اس کی قیمت کو ابھی تک نہیں سمجھے ۔ اور اب میرا منشاء یہ ہے کہ دوستوں کے
اندر استقلال پیدا کروں چاہے اس کے لئے مجھے ان کے گلوں میں جھولیاں ڈلوانی پڑیں اور بھیک
منگوانی پڑے۔ اب میں ان کے اندر وہ حالت پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی شکل سے ظاہر ہو کہ یہ اللہ
تعالیٰ کے در کے فقیر ہیں جس جس قدم کو اللہ تعالیٰ ضروری سمجھے گا وہ میں اٹھاتا جاؤں گا اور جس رنگ
میں وہ میری ہدایت کرتا جائے گا ، میں اسے ! سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ آج میں صرف یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ اس سال میرا یہی پروگرام ہے جو سکیم میں بیان ہوا ہے۔ پس شاعر اس کے متعلق نظمیں
لکھیں ۔ نقشے بنانے والے اس قسم کے نقشے تیار کریں۔
اب میں عملی حصہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔سب سے اول یہ کہ میں سائیکلسٹوں کو جلد بھیجوانا
چاہتا ہوں ۔ پس چاہئے کہ سائیکلسٹ جلد از جلد دفتر میں حاضر ہوں تا ان کو میں کاموں پر بھیج
سکوں ۔ ایک کام میں تو دیرین کام میں تو دیر بھی ہو چکی ہے وہ آج سے تین چار دن پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھا اس لئے
اب دیر نہیں ہونی چاہئے ۔ جن طالب علموں نے تین سال کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہیں ان میں
سے پہلے اعلان کے علاوہ بھی بعض لوگ لئے جائیں گے۔ بعض نئے کام نکلے ہیں اس لئے انٹرنس سے
کم تعلیم رکھنے والے نو جوان جن کے اندر تبلیغ کا مادہ ہو، وہ بھی اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں ۔اس کے
ساتھ ہی میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہمارے خلاف روز روز شورش
پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ، ہمیں ان چیزوں کی پرواہ نہیں کرنی
چاہئے کہیں ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، کہیں قتل کے لئے انگیخت کی جاتی ہے اور اپنے نام قتل کی
دھمکیوں کے جھوٹے خطوط شائع کر کے لوگوں کو احمدیوں کے قتل پر اکسایا جاتا ہے اور حکومت کے بعض
افسر بجائے اس کے کہ ایسے لوگوں کو تنبیہہ کریں اور انہیں ایسی حرکات سے روکیں ایسا رویہ اختیار کر
رہے ہیں کہ ان کو اور بھی شہہ ہو رہی ہے ۔ مثلاً بجائے ان کا جھوٹ کھولنے کے ان کی حفاظت کا خاص
انتظام کیا جاتا ہے جیسے کوئی واقع میں انہیں قتل کرنے لگا تھا ۔ ممکن ہے ان باتوں کے نتیجہ میں ہم میں
خطبات محمود
11
سال ۱۹۳۵ء
سے بعض کی جانوں پر حملے ہوں ۔ چنانچہ انچہ مجھے قتل کی دھمکیوں کے کئی خطوط ملے ہیں لیکن میں ؟ ہیں لیکن میں پھر بھی یہی
کہوں گا کہ الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ اپنے جوشوں
کو اپنے قابو میں رکھیں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ دوہرے طور پر جکڑے ہوئے ہیں ۔ ان پر ایک قانون کی
گرفت ہے اور ایک ہماری اور ہماری گرفت قانون کی گرفت سے بہت زیادہ سخت ہے ۔ میں نہیں سمجھ
سکتا کہ اس ناراضگی کے بعد جو ہمارے دلوں میں پیدا کی جا رہی ہے، قانون کی گرفت کسی احمدی کے
دل پر رہ سکتی ہے کیونکہ اشتعال اس قد رسخت ہے کہ صبر ہاتھوں سے نکلا جارہا ہے ۔ اگر احمدیت ہمیں نہ
روکتی تو جس طرح سلسلہ کی بے حرمتی کی جا رہی ہے میں نہیں سمجھتا ایک منٹ کے لئے بھی قانون ہم میں
سے کسی کو روک سکتا لیکن بہر حال قانون چلتا ہے اور ہمارا مذہب ہمیں اس کی پابندی کرنے کا حکم دیتا
ہے ۔ پس ایک طرف تو اس کی رکاوٹ ہے دوسری طرف سے ہماری گرفت جماعت کے دوستوں پر
ہے کہ وہ حتی الوسع اپنے جذبات کو دبائے رکھیں اور ہماری گرفت ایسی سخت ہے کہ اس کے مقابل میں
قانون کی گرفت کوئی چیز نہیں ۔ اور ان حالات میں میں دیکھ رہا ہوں کہ ان کے دل خون ہو رہے
ہیں طبیعتیں بے چین ہیں صحتوں پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے اور انہیں موت سے زیادہ تلخ پیالہ پینا پڑ رہا
ہے مگر میں پھر بھی یہی کہتا ہوں کہ میں ان کی تکالیف سے ناواقف نہیں ہوں ۔ جس وقت تک کہ میں
دیکھوں گا کہ ہم دونوں پہلو نباہ سکتے ہیں ، میں ان کو صبر کی تلقین کرتا رہوں گا مگر جب میں دیکھوں گا کہ
ہمارے صبر کی کوئی قیمت نہیں ، حاکم اسے کوئی وقعت نہیں دیتے بلکہ وہ اسے ہماری بزدلی پر محمول کرتے
ہیں تو اس دن میں دوستوں سے کہہ دوں گا کہ میں ہر کوشش کر چکا لیکن تمہاری تکلیف کا علاج نہیں کر سکا
اب تم جانو و اور قانون کیونکہ قانون صرف اپنی پابندی کا بندی کا مجھ سے مطالبہ کرتا ہے یہ مطالبہ یہ مطالبہ نہیں کرتا کہ میں
اس کے حکم سے بھی زیادہ لوگوں کو روکے رکھوں ۔ جیسا کہ میں اب کر رہا ہوں کہ جہاں قانون اجازت
دیتا ہے وہاں بھی تمہارے ہاتھ باندھے رکھتا ہوں قانون یہ تو حکم دے سکتا ہے کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو مگر
اپنے مذہب کو اس کی تائید میں استعمال کرنے کا مجھے پابند نہیں کر سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت تک
جو احمدی جوش میں آتے ہیں وہ قانون کے منشاء سے بھی بڑھ کر اپنے نفس پر قابو رکھتے ہیں اور اس کا
باعث میری وہ تعلیم ہے جو میں اسلام کے منشاء کے مطابق انہیں دیتا ہوں ۔ جب میری آواز انہیں آتی
ہے کہ رک جاؤ تو وہ رک جاتے ہیں ۔ جیسا کہ احرار کے جلسہ پر ہؤا کہ میں نے انہیں کہا کہ خواہ کوئی
خطبات محمود
الم
سال ۱۹۳۵ء
مارے تم آگے سے جواب نہ دو حالانکہ قانون خود حفاظتی کی اجازت دیتا ہے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارے
گھروں میں احرار احرار کھس گئے ۔ خود میری کوٹھی میں وہ لوگ آتے رہے اور بعض دوستوں نے ان کی
تصاویر بھی لیں لیکن کسی نے انہیں کچھ نہ کہا حالانکہ گھر میں گھسنے والوں پر وہ قانونا گرفت کر سکتے تھے
لیکن آئندہ کے لئے میں یہ سوچ رہا ہوں کہ حالات ایسی صورت اختیار کر رہے ہیں کہ ممکن ہے کسی
وقت مجھے یہ بھی کہنا پڑے کہ میں اب تمہیں اپنے قانونی حق کے استعمال سے نہیں روکتا۔ تم اپنے
حالات کو خود سوچ لو، میری طرف سے تم پر کوئی گرفت نہ ہو گی لیکن اس وقت تک کہ میں کوئی ایسا اعلان
کروں مجھے امید ہے کہ ہماری جماعت کے دوست اپنے جوشوں کو اسی طرح دبائے رکھیں گے جس
طرح کہ اس وقت تک دباتے چلے آئے ہیں ۔ اور اگرچہ حکومت کے متعلق ان کے دل کتنے ہی رنجیدہ
کیوں نہ ہوں اور انہیں بہت بُری طرح مجروح کیا جا چکا ہو مگر پھر بھی وہ میری اطاعت سے باہر نہیں
جا سکتے اور انہیں صبر سے کام لینا چاہئے ۔ میں جانتا ہوں کہ اس قسم کے مواقع پر کسی قسم کا ڈر یا خوف یا
تعزیر کا خیال انسان کو نہیں روک سکتا ۔ میں نے مولوی رحمت علی صاحب کا واقعہ کئی بار سنایا ہے ۔ جس
وقت ان کے کان میں یہ آواز پڑی کہ نیر صاحب مارے گئے ہیں اور بعض احمدی زخمی ہو گئے ہیں تو
وہ پاگل ہو کر اس مکان کی طرف جا رہے تھے وہ جانتے تھے کہ ممکن ہے وہاں لڑائی ہو اور میں مارا
جاؤں یا زخمی ہو جاؤں ۔ یا ممکن ہے مقدمہ چلے اور باوجود دفاعی پہلو اختیار کرنے کے میری براءت
ثابت نہ ہو اور میں قید یا پھانسی کی سزا پاؤں مگر پھر بھی وہ تھر تھر کانپ رہے تھے کہ کیوں ہمیں روکا جا رہا
ہے اور کوئی خیال انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا تھا۔ اس وقت میری آواز تھی کہ اگر ایک قدم
بھی آگے بڑھے تو جماعت سے نکال دوں گا ۔ یہ لفظ تھے جنہوں نے ان کو آگے بڑھنے سے روکا اور نہ
کوئی قانون اس وقت تک نہ انہیں روکتا تھا اور نہ روک سکتا تھا ۔ مگر کون سا قانون ہے جو مجھ سے یہ
امید کرتا ہے کہ جب کسی کے بھائی بندوں پر یا اس پر دشمن حملہ آور ہو اور قانون اسے خود حفاظتی کی
اجازت دیتا ہو میں اسے اس حق کے استعمال سے روکوں ۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے ایسا کوئی قانون
نہیں اور میں صرف سلسلہ کی نیک نامی اور حکومت کی خیر خواہی کے لئے یہ کام کر رہا ہوں مگر حکومت کا
بھی تو فرض ہے کہ وہ اس قربانی کی قدر کرے ۔ وگر نہ ہمارے دل اس قدر زخمی ہیں کہ اگر دشمنوں کے
حملوں کا جواب ہم سختی سے دیں تو کوئی قانون ایک لمحہ کے لئے بھی ہمیں گرفت نہیں کر سکتا کیونکہ مجرم وہ
یہ
خطبات محمود
الله
سال ۱۹۳۵ء
ہے جو پہلے گالی دیتا ہے۔ اس وقت تک میں یہی سمجھتا ہوں کہ انسانی فطرت ایسی سیاہ نہیں ہو گئی کہ ملک
کے لوگ زیادہ دیر تک اس گند کی اجازت دیں اور نہ حکومت کی ساری کی ساری مشینری خراب ہو چکی
ہے بلکہ اس کا بیشتر حصہ ابھی اچھا ہے چند مقامی افسر اسے دھوکا دے رہے ہیں اور ان کی نیت یہ ہے کہ
احمد یوں کو گورنمنٹ سے لڑا کر وہ کام کریں جو کانگرس نہیں کر سکی مگر میں ان لوگوں کو نا کام کرنے کے
لئے انتہائی کوشش کروں گا اور جماعت کا قدم وفاداری کی راہ سے ہٹنے نہ دوں گا۔ پس جب تک میں
یہ نہیں کہہ دیتا کہ میری سب تدابیر ختم ہو چکی ہیں اس وقت تک ہماری جماعت کے احباب کا یہ فرض
ہے کہ وہ اپنے نفوس کی قربانی کر کے اور دلوں کا خون کر کے بھی جوشوں کو دبائیں اور ایسی باتوں سے
مجتنب رہیں جن سے میری گرفت ان پر ہو اور میں یہ کہہ سکوں کہ تم نے ایسا فعل کیا ہے جس کی سزا
گو قانون نہ دیتا ہو مگر میں خود دینی چاہتا ہوں ۔
یا د رکھو کہ ہمارا سلسلہ کوئی ایک دو دن کا نہیں بلکہ یہ ایک لمبی چیز ہے ۔ساری دنیا کی باگیں ایک
دن ہمارے ہاتھ میں آتی ہیں اس لئے ہمارے مد نظر ہر وقت یہ بات ہونی چاہئے کہ ہمارا مقصود ہاتھ
ے نہ چھوٹنے پائے ۔ ہمیں آدمیوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ان میں سے کوئی زندہ رہتا ہے یا مرتا
رہتا ہے۔
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق قتل کے منصوبے کئے گئے ، حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے
سے نہ
زمانہ میں پیغامی آپ کو اس قدر بد نام کرتے رہتے تھے کہ جس کے نتیجہ میں دلوں کے اندر اس قدر
شکوک پیدا ہو چکے تھے کہ آپ سے محبت رکھنے والے بعض لوگ یہ بھی پسند نہ کرتے تھے کہ ان میں سے
کسی کی دی ہوئی دوائی آپ استعمال کریں ۔ اگر چہ میں آج بھی اس قدر مخالفت کے باوجود اس بات
کو غلط سمجھتا ہوں اور میں یہ امید بھی نہیں کر سکتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے
اس قدر گندے ہو سکتے تھے مگر میں دیکھتا تھا کہ ایسے لوگ موجود تھے جن کے دلوں میں یہ شکوک پائے
جاتے تھے ۔ اب یہ زمانہ ہے اور مجھے صراحت ہر سال کئی کئی بارقتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور
زمیندار کے مضمون کی اشاعت کے بعد متواتر تین چٹھیاں ایسی موصول ہوئیں ۔ ایک ابھی ۳۱ دسمبر
کو ملی تھی کہ یکم جنوری کے روز تم کو قتل کر دیا جائے گا۔ میں ان کے بیشتر حصہ کو دھمکی سمجھتا ہوں مگر ایک
حصہ ایسا بھی ہو سکتا ہے جو سنجیدگی سے میرے متعلق ایسا ہی ارادہ رکھتا ہو لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے
ہمارا سلسلہ انسانوں کا نہیں کہ یہ سمجھ لیا جائے کہ کسی شخص کی وفات کے بعد یہ ختم ہو جائے گا حضرت مسیح
خطبات محمود
۱۴
سال ۱۹۳۵ء
ختم
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مخالف خیال کیا کرتے تھے کہ آپ کی زندگی کے ساتھ ہی یہ سلسلہ بھی خو
ہو جائے گا۔ لیکن پھر حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں یہ کہا جانے لگا کہ مرزا صاحب تو جاہل تھے سارا
کام مولوی صاحب ہی کرتے تھے ان کی آنکھیں بند ہونے کی دیر ہے تو بس یہ سلسلہ ختم ۔ پھر ان کی
آنکھیں بند ہوئیں اور لوگوں نے خیال کیا کہ اصل کام انگریزی خوان لوگ کرتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ
نے ان کو بھی نکال کر باہر کیا اور جماعت کی باگ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دے دی جس کے متعلق
پیغامی کہتے تھے کہ ہم خلافت کے دشمن نہیں ہیں بلکہ ہماری مخالفت کی بناء یہ ہے کہ اگر جماعت کی باگ
ایک بچے کے ہاتھ میں آگئی تو سلسلہ تباہ ہو جائے گا ۔ مگر دیکھو کہ اس بچے کے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ نے
جماعت کی گاڑی ایسی چلائی کہ وہ ترقی کر کے کہیں سے کہیں جا پہنچی اور اب اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہے
کہ ان لوگوں کے وقت میں جتنے لوگ جلسہ سالانہ پریشا نہ پر شامل ہوتے تھے اس سے بہت زیا بہت زیادہ آج میرے
جمعہ میں ہیں ۔سوائے افغانستان کے باقی تمام بیرونی ممالک کی جماعتیں میرے ہی زمانہ میں قائم
ہوئی ہیں اور ہیں اور یہ ساری باتیں بتاتی ہیں کہ یہ سلسلہ خدا کے ہاتھوں میں ہے اس لئے دشمن کی باتوں ۔
نہ گھبراؤ ۔ وہ کسی کو مار بھی دیں تو بھی یہ سلسلہ ترقی کرے گا۔ تمہیں چاہئے کہ تم اپنے اصول کو قائم
رکھو، حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اپنے ایمان کو قائم رکھو اور آپ کی آمد کے مقصد کو یا د رکھو ، خلا و، خلافت
کی اہمیت کو نہ بھولو اور اسے پکڑے رہو پھر تمہیں کوئی نہیں مٹا سکتا ۔ ڈر کی بات صرف یہ ہے کہ تم میں
سے کچھ لوگ اپنے اصول کو نہ بھول جائیں اور سلسلہ کی وجہ سے جو فوائد حاصل ہو رہے ہیں انہیں اپنی
طرف منسوب نہ کر لیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے اور آپ کی نبوت اور ماموریت سے آپ
کی جماعت نے فائدہ اُٹھایا مگر بعض انگریزی دانوں نے سمجھا کہ ترقی ہم سے ہو رہی ہے اس لئے اللہ
تعالیٰ نے ان کو الگ کر دیا اور پھر بھی سلسلہ کو ترقی دے کر بتا دیا کہ اس سلسلہ کی ترقی کسی انسان سے
وابستہ نہیں ۔
ں سے
پس مجھے یہ ڈر نہیں کہ میرے بعد کیا ہو گا بلکہ ڈر یہ ہے کہ خلافت سے علیحدہ ہو کر تم لوگ نقصان نہ
اٹھاؤ کسی خلیفہ کی وفات سلسلہ کے لئے نقصان کا موجب نہیں ہو سکتی لیکن خلافت سے علیحدگی یقیناً
نقصان کا باعث ہے ۔ یہ بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میں نے ایک رؤیا دیکھا ہے جس کے
دونوں پہلو ہو سکتے ہیں، منذر بھی اور مبشر بھی لیکن چونکہ باہر سے بھی قریباً ایک درجن خطوط آئے
خطبات محمود
۱۵
سال ۱۹۳۵ء
ہیں جن میں دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ کو قتل کر دیا گیا ہے اور اسی
طرح دشمنوں کے ارادوں کے متعلق بھی دوست اطلاع دیتے رہتے ہیں ۔ اس لئے میں نے ضروری
سمجھا کہ دوستوں کو ہوشیار کر دوں کہ اصل چیز اصول ہیں ۔ اگر تم ان کو یاد رکھو گے تو کوئی تمہیں نہیں مٹا
سکتا لیکن اگر اصول کو بھول جاؤ تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت خلیفہ المسح الاول اور میں مل کر
بھی تم کو نہیں بچا سکتے ۔ بعض دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے دعائیں کیں تو معلوم ہوا کہ آپ کی عمر میں
سال بڑھ گئی ہے مگر اصل بات اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ اگر چہ دعا سے مبرم تقدیر میں بھی بدل جاتی ہیں
مگر وثوق سے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بہر حال اس جلسہ پر بھی شبہ کیا جاتا تھا کہ دشمن شرارت
کریں گے اور اس کے آثار بھی موجود تھے اس لئے ہمارے دوستوں نے کئی قسم کی تدابیر اختیار
کیں لیکن چوبیس یا پچیس دسمبر کی شب کو میں نے ایک رؤیا دیکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ جلسہ کے ایام میں
مجھ پر حملہ کیا جائے گا اور بعض کہتے ہیں کہ موت انہی دنوں میں ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک فرشتہ ہے
جس سے میں یہ بات پوچھتا ہوں اس نے کہا کہ میں نے تمہاری عمر کے متعلق لوح محفوظ دیکھی ہے
آگے مجھے اچھی طرح یاد نہیں رہا کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا یا بھول گیا ہوں ۔ زیادہ تر یہی خیال
ہے کہ اس نے کہا میں بتانا نہیں چاہتا۔ لیکن جلسہ کی اور بعد کی دو ایک تاریخیں ملا کر اس نے کہا کہ ان
دنوں میں یہ بات یقیناً نہیں ہوگی ۔ اس دن سے میں نے تو بے پرواہی شروع کر دی اور اگر چہ دوست
کئی ہدایتیں دیتے رہے کہ یوں کرنا چاہئے مگر میں نے کہا کوئی حرج نہیں ۔ چند دن ہوئے میں نے
ایک اور رویا دیکھا ہے جس کا مجھ پر اثر ہے اور اس سے مجھے خیال آیا کہ جماعت کے دوستوں کو توجہ
دلاؤں کہ وہ ہمیشہ اصل مقصود کو مد نظر رکھیں ۔ میں نے دیکھا کہ ایک پہاڑی کی چوٹی ہے جس پر
جماعت کے کچھ لوگ ہیں میری ایک بیوی اور بعض بچے بھی ہیں ۔ وہاں جماعت کے سرکردہ لوگوں کی
ایک جماعت ہے جو آپس میں کبڈی کھیلنے لگے ہیں جب وہ کھیلنے لگے تو کسی نے مجھے کہا یا یونہی علم ہوا کہ
انہوں نے شرط یہ باندھی ہے کہ جو جیت جائے گا ، خلافت کے متعلق اس کا خیال قائم کیا جائے گا۔ میں
یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس فقرہ کا مطلب یہ تھا کہ جیتنے والے جسے پیش کریں گے وہ خلیفہ ہو گا یا یہ کہ اگر وہ
کہیں گے کہ کوئی خلیفہ نہ ہو تو کوئی بھی نہ ہوگا ۔ بہر حال جب میں نے یہ بات سنی تو میں ان لوگوں کی
طرف گیا اور میں نے ان نشانوں کو جو کبڑی کھیلنے کے لئے بنائے جاتے ہیں مٹا دیا اور کہا کہ میری
خطبات محمود
۱۶
سال ۱۹۳۵ء
اجازت کے بغیر کون یہ طریق اختیار کر سکتا ہے یہ بالکل نا جائز ہے اور میں اس کی اجازت نہیں دے
سکتا ۔ اس پر کچھ لوگ مجھ سے بحث کرنے لگے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر چہ اکثریت پہلے صرف ایک
تلعب کے طور پر یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ کون جیتا ہے اور خلیفہ کا تعین کرتا ہے اور کم لوگ تھے جو خلافت
کے ہی مخالف تھے مگر میرے دخل دینے پر جو لوگ پہلے خلافت کے مؤید تھے وہ بھی ان کے ساتھ شامل
ہو گئے گویا میرے روکنے کو انہوں نے اپنی ہتک سمجھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ میرے ساتھ صرف تین چار آدمی
رہ گئے اور دوسری طرف ڈیڑھ ، دوسو ۔ اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ گویا احمدیوں کی حکومت ہے اور
میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے خون ریزی کے ڈر سے بھی میں پیچھے
قدم نہیں ہٹا سکتا اس لئے آؤ ہم ان پر حملہ کرتے ہیں ۔ وہ مخلصین میرے ساتھ شامل ہوئے مجھے یاد
نہیں کہ ہمارے پاس کوئی ہتھیار تھے یا نہیں مگر بہر حال ہم نے ان پر حملہ کیا اور فریق مخالف کے کئی
آدمی زخمی ہو گئے اور باقی بھاگ کر تہہ خانوں میں چھپ گئے ۔ اب مجھے ڈر پیدا ہوا کہ یہ لوگ تو تہہ خانوں
میں چھپ گئے ہیں ہم ان کا تعاقب بھی نہیں کر سکتے ۔ اور اگر یہاں کھڑے رہے تو یہ لوگ کسی وقت
موقع پا کر ہم پر حملہ کر دیں گے اور چونکہ ہم تعداد میں بالکل تھوڑے ہیں ہمیں نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے
اور اگر ہم یہاں سے جائیں تو یہ لوگ پشت پر سے آ کر حملہ کر دیں گے۔ پس میں حیران ہوں کہ اب
ہم کیا کریں ۔ میری ایک بیوی بھی ساتھ ہیں اگر چہ یہ یاد نہیں کہ کونسی اور ایک چھوٹا لڑ کا انو راحمد بھی یاد
ہے کہ ساتھ ہے۔ میرے ساتھی ایک زخمی کو پکڑ کر لائے ہیں جسے میں پہچانتا ہوں اور جو اس وقت
وفات یافتہ ہے اور بااثر لوگوں میں سے تھا۔ میں اسے کہتا ہوں کہ تم نے کیا یہ غلط طریق اختیار کیا اور
اپنی عاقبت خراب کر لی مگر وہ ایسا زخمی ہے کہ مر رہا ہے ۔ مجھے یہ درد اور گھبراہٹ ہے کہ اس نے یہ
طریق کیوں اختیار کیا مگر جواب میں اس کی زبان لڑکھڑائی اور وہ گر گیا ۔ اتنے میں پہاڑی کے نیچے
سے ایک شور کی آواز پیدا ہوئی اور ایسا معلوم ہوا کہ تکبیر کے نعرے بلند کئے جارہے ہیں۔ میں نے کسی
سے پوچھا کہ یہ کیا شور ہے؟ تو اس نے بتایا کہ یہ جماعت کے غرباء ہیں ان کو جب خبر ہوئی کہ آپ
سے لڑائی ہو رہی ہے تو وہ آپ کی مدد کے لئے آئے ہیں۔ میں خیال کرتا ہوں کہ جماعت تو ہمیشہ غرباء
سے ہی ترقی کیا کرتی ہے۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ غرباء میرے ساتھ ہیں مگر تھوڑی دیر بعد وہ تکبیر کے
نعرے خاموش ہو گئے اور مجھے بتایا گیا کہ آنے والوں سے فریب کیا گیا ہے ۔ انہیں کسی نے ایسا اشارہ
خطبات محمود
۱۷
سال ۱۹۳۵ء
کر دیا ہے کہ گویا اب خطرہ نہیں اور وہ چلے گئے ہیں ۔ کوئی مجھے مشورہ دیتا ہے کہ ہمارے ساتھ بچے ہیں
اس لئے ہم تیز نہیں چل سکیں گے آپ نیچے جائیں آپ کو دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو جائیں گے اور آپ اس
قابل ہونگے کہ ہماری مدد کر سکیں ۔ چنانچہ میں نیچے اترتا ہوں اور غرباء میں سے مخلصین کی ایک
جماعت کو دیکھتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں کہ میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ تا مخلصین اکٹھے ہو
جائیں ۔ تم اوپر جاؤ اور عورتوں اور بچوں کو با اور بچوں کو باحفاظت لے آؤ۔ اس پر وہ جاتے ہیں ا - اتنے میں میں
دیکھتا ہوں کہ پہلے مرد اترتے ہیں اور پھر عورتیں لیکن میرا لڑکا انور احمد نہیں آیا۔ پھر ایک شخص آیا اور
میں نے اس کو کہا کہ انور احمد کہاں ہے۔ اس نے کہا وہ بھی آ گیا ہے پھر جماعت میں ایک بیداری اور
جوش پیدا ہوتا ہے ۔ چاروں طرف سے لوگ آتے ہیں ۔ ان جمع ہونے والے لوگوں میں سے میں نے
شہر سیالکوٹ کے کچھ لوگوں کو پہچانا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ کچھ وہ لوگ بھی آ جاتے ہیں جو باغی تھے
اور میں انہیں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اتحاد کے ذریعہ طاقت دی تھی اگر تم ایسے فتنوں میں پڑے
تو کمزور ہو کر ذلیل ہو جاؤ گے ۔ کچھ لوگ مجھ سے بحث کرتے ہیں ۔ میں انہیں دلائل کی طرف لاتا ہوں
اور یہ بھی کہتا ہوں کہ اس سے جماعت کا تو کچھ نہیں بگڑے گا البتہ اس کے وقار کو جو صدمہ پہنچے گا اس
کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور تم ذمہ دار ہو گے ۔ اس پر بعض لوگ کچھ نرم ہوتے ہیں لیکن دوسرے انہیں
پھر ورغلا دیتے ہیں اور اسی بحث مباحثہ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس رؤیا کے کئی حصوں ۔ حصوں سے معلوم
ہوتا ہے یہ واقعات میری وفات کے بعد کے ہیں وَ اللهُ اَعْلَمُ بِالصَّوابِ اور اس موقع پر اس رویا کا
آنا شاید اس امر پر دلالت کرتا ہو کہ مجھے جماعت کو آئندہ کے لئے ہوشیار کر چھوڑ نا چاہئے کیونکہ زندگی
کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ اس رویا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میرے ساتھ تعلق رکھنے والے خواہ
تھوڑے ہوں اپنے دشمنوں پر غالب آئیں گے ۔ اِنْشَاءَ اللہ ۔ جب میں ابھی بچہ تھا اور خلافت کا کوئی
وہم و گمان نہ تھا۔ یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی
تھی ۔ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ یعنی تیرے ماننے والے
اپنے مخالفوں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔ اس وقت میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ الہام حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے متعلق ہے کیونکہ میرے اتباع کا تو خیال بھی میرے ذہن میں نہ آ سکتا تھا کہ کبھی ہوں
گے۔ یہ عبارت قرآن کریم کی ایک آیت سے لی گئی ہے جو حضرت مسیح ناصرٹی کے متعلق ہے مگر آیت
خطبات محمود
۱۸
سال ۱۹۳۵ء
میں وَجَاعِلُ الَّذِينَ ہے اور میری زبان پر اِنَّ الَّذِینَ کے لفظ جاری کئے گئے ۔ غرضیکہ اللہ تعالیٰ
نے اس قدر عرصہ پہلے سے یہ خبر دے رکھی تھ رکھی تھی اور کہا تھا کہ مجھے اپنی ذات کی قسم ہے کہ تیرے متبع
تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔ اب اس کی ایک مثال تو موجود ہے۔ کتنے شاندار وہ
لوگ تھے جنہوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی مگر دیکھو اللہ تعالیٰ نے ان کو کس طرح مغلوب کیا
ہے۔ بعد کا میرا ایک اور رویا بھی ہے جو اس کی تائید کرتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نور
کے ستون کے طور پر زمین کے نیچے سے نکلا ۔ یعنی پاتال سے آیا اور اوپر آسمانوں کو پھاڑ کر نکل
گیا ۔ اگر چہ مثال بُری ہے لیکن ہندوؤں میں یہ عقیدہ ہے کہ شوجی زمین کے نیچے سے آیا اور آسمانوں
سے گزرتا ہؤا او پر چلا گیا ۔ یہ مثال اچھی نہیں مگر اس میں اسی قسم کا نظارہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاتال
سے نکل کر افلاک سے بھی اوپر نکل گیا۔ میں نے بھی دیکھا کہ ایک نور کا ستون پاتال سے آیا اور
افلاک کو چیرتا ہوا چلا گیا ۔ میں کشف کی حالت میں سمجھتا ہوں کہ یہ خدا کا نور ہے۔ پھر اس نور میں سے
ایک ہاتھ نکلا لیکن مجھے ایسا شبہ پڑتا ہے کہ اس کے رنگ میں ایسی مشابہت تھی کہ گویا وہ گوشت کا
ہے۔ اس میں ایک پیالہ تھا جس میں دودھ تھا جو مجھے دیا گیا اور میں نے اسے پیا اور پیالے کومنہ سے
ہٹاتے ہی پہلا فقرہ جو میرے منہ سے نکلا وہ یہ تھا کہ اب میری امت امت کبھی گمراہ نہ ہو گی ۔ معراج کی
حدیثوں میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے سامنے تین پیالے پیش کئے گئے ۔ پانی ، شراب اور
دودھ کا اور آپ نے دودھ کا پیالہ پیا تو جبرائیل نے کہا کہ آپ کی اُمت کبھی گمراہ نہ ہو گی ۔ ہاں اگر
آپ شراب کا پیالہ پیتے تو یہ امت کی گمراہی پر دلالت کرتا ۔ پس ان رؤیاؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ
ممکن ہے دشمن باہر سے مایوس ہو کر ہم میں سے بعض کو ورغلانا چاہے لیکن بہر حال فتح ان کی ہے جو
میرے ساتھ ہیں میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتا کہ یہ واقعات میری زندگی میں ہوں گے یا میرے
بعد کیونکہ بعض اوقات زندگی کے بعد کے واقعات بھی رویا میں دکھا دیے جاتے ہیں ۔ اور بظاہر ایسا ہی
معلوم ہوتا ہے کہ بعد کے واقعات ہیں مگر میں جماعت کو ہوشیار کرتا ہوں کہ یہ قیمتی اصول ہیں جن پر
انہیں مضبوطی سے قائم رہنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مأموریت اور آپ کے اُمتی
ہونے کو کبھی نہ بھولو۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے سب سے بڑی لذت اس میں ملتی ہے کہ میں اُمتی
نبی ہوں ۔ پس جس خوبصورتی پر آپ کو ناز تھا ، اسے کبھی نہ چھوڑو۔ پھر آپ کی تعلیم اور الہامات کو
خطبات محمود
۱۹
سال ۱۹۳۵ء
سامنے رکھو۔ اس کے بعد خلافت ہے جس کے ساتھ جماعت کی ترقی وابستہ ہے ۔ رسول کریم
کی پیشگوئی تھی کہ جس دن مسلمانوں نے اس چادر کو پھاڑ دیا اس کے بعد ان میں اتحاد نہیں ہوگا۔
حضرت عبداللہ بن سلام نے جو یہود سے مسلمان ہوئے تھے ، حضرت عثمان کی شہادت کے وقت کہا کہ
اب مسلمانوں میں قیامت تک اتحاد نہیں ہو سکتا پس خلافت بہت قیمتی چیز ہے۔ بے شک خلیفہ کا وجود
قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے بہت زیادہ قیمتی چیز خلافت ہے جس طرح نبی کا وجود قیمتی ہوتا ہے مگر اس سے
زیادہ قیمتی چیز نبوت ہوتی ہے ۔ پس یہ اصول ہیں ان کو مضبوطی سے پکڑو۔ پھر یہ خیال نہ کرو کہ تم
تھوڑے ہو یا بہت کیونکہ ان اصولوں کے پیچھے خدا ہے اور جو تم پر ہاتھ ڈالے گا وہ گویا خدا پر ہاتھ
ڈالنے والا ہو گا ۔ جس طرح بجلی کی تار پر غلط طریق پر ہاتھ ڈالنے والا ہلاک ہو جاتا ہے لیکن صحیح طور پر
ہاتھ ڈالنے والا اس سے انجن چلاتا ہے اور بڑے بڑے فوائد حاصل کر لیتا ہے ۔ اسی طرح ان اصول
کے اگر تم پابندر ہو، اللہ تعالیٰ پر توکل رکھوا اور ہر قربانی کے لئے تیار رہو تو تم پر حملہ آور آ ہونیوالا ہلاکت ہلا
سے نہیں بچ سکے گا ۔ پس یہ باتیں اپنے اندر پیدا کرو اور چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پرواہ نہ کرو کہ یہ تمہیں
کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں ۔ ابھی اس قسم کے واقعات کا کوئی وہم و گمان بھی نہ تھا اور نہ ہی میری
خلافت کا کوئی خیال تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا تھا کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہئے
۔ میں نے ایک دفعہ خواب دیکھا کہ میں ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی پر جانا چاہتا ہوں اور کوئی مجھے
کہتا ہے کہ راستہ میں بعض چیزیں آپ کو ڈرانا چاہیں گی اور کئی قسم کی شکلیں بن بن کر آپ کی توجہ کو
دوسری طرف پھیرنا چاہیں گی مگر آپ یہ کہتے جائیں ۔ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
چلتے جائیں اور کسی چیز کا خیال نہ کریں ۔ پس میں بھی آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ لوگ اپنے نفسوں
پر قابو رکھیں اور ان چھوٹی موٹی چیزوں کی پرواہ نہ کریں ان کو چھوڑ دیں کہ یہ کس وخاشاک کی مانند
ہیں جس طرح ایک شخص جسے بہت جلدی ہو اگر اس کے پاؤں میں کانٹا چبھ جائے تو وہ چلتے چلتے ہی
اس کو نکال دیتا ہے، ٹھہرتا بھی نہیں ۔ آپ لوگ بھی ان مخالفتوں کو زیادہ وقعت نہ دیں بلکہ یا د رکھیں کہ
بعض اوقات تو کام اتنا ضروری ہوتا ہے کہ کانٹا نکالنے پر بھی وقت ضائع نہیں کیا جاتا۔ ایک شخص
ڈوب رہا ہو تو اسے بچانے کے لئے جانے والا کب کا نٹے نکالنے بیٹھتا ہے ۔ پس تم اپنے مقصود کے
پیچھے چلو جو دنیا میں اسلام اور سلسلہ کی عظمت کو قائم کرنا ہے ۔ اس کے ذرائع میں نے اپنی سکیم میں آپ
وو
اور سیدھے
خطبات محمود
۲۰
سال ۱۹۳۵ء
لوگوں کے سامنے پیش کر دیئے ہیں ۔ انہیں مد نظر رکھتے ہوئے چلتے جاؤ اور کوئی گالیاں بھی دے تو
پرواہ نہ کرو۔ عام طور پر یہ قاعدہ ہے کہ چرچے سے بھی جوش زیادہ ہو جاتا ہے۔ یہی مکان جس میں
اب انجمن کے دفاتر ہیں جب اس کا ایک مالک فوت ہوا تو عورتیں بین کر رہی تھیں ۔ پھر کئی قصے
کہانیاں شروع ہو گئیں اور مرنے والے کی بیوی بھی دوسری باتوں میں مشغول ہو کر ہنسنے اور باتیں
کرنے لگی ۔ اتنے میں باہر سے اور عورتیں روتی ہوئی آئیں۔ اور ایک نے دو ہنٹر مار کر پیٹنا شروع کر
دیا اس پر وہ بیوی بھی پیٹنے لگی اور اس قدر ماتم کیا کہ بال نوچ ڈالے اور بدن کولہولہان کر دیا۔تو
دوسروں کو روتا دیکھ کر بھی رونا آ جاتا ہے اس لئے دل میں فیصلہ کر لو کہ ہم نے ان باتوں کی طرف
زیادہ توجہ نہیں کرنی۔
بے شک بعض حکام نے اس وقت انصاف نہیں کیا مگر جب وقت آئے گا ہم یہ سب سو دوا پس
لیں گے۔ ایک بنیے کے پاس اس کا مقروض رقم لے کر جاتا ہے کہ لے لو تو وہ اسے ٹالنے کی کوشش کرتا
ہے اور کہتا ہے کہ چوہدری صاحب آپ کے پاس ہوا یا ہمارے پاس ایک ہی بات ہے اور مطلب یہ
ہوتا ہے کہ سود چڑھتا جائے اور پھر چھ ماہ کے بعد اور سود لگا کر زیادہ رقم کا مطالبہ شروع کرتا ہے ۔ اسی
طرح ان گالیاں دینے والوں کی رقمیں سود کے ساتھ واپس دی جائیں گی اور ایک وقت آئے گا کہ
پبلک میں سے ظلم کرنے والوں اور حکام میں سے ان کا ساتھ دینے والوں کا ساراسود چکا دیا جائیگا اور
خواہ بالا حکام کے ذریعہ سے یا خود ہی خدا تعالیٰ تمہارے صبر کا بدلہ دلا دے گا۔ پس جماعت کو میری
نصیحت یہی ہے کہ مقصود کو سامنے رکھو اور موجودہ شرارتوں کو بھول جاؤ۔ یہ باتیں بالکل چھوٹی ہیں
اگر چہ بعض حالات میں بڑی ہو جاتی ہیں اور مجھے بھی ان کی طرف توجہ کرنی پڑتی ہے۔ مگر میں پسند یہی
ان باتوں کی طرف زیادہ توجہ نہ کی جائے تم بس یہ سمجھ لو کہ کتا بھونک رہا ہے ۔ اگر کوئی
پولیس کا ملازم قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو حکومت کے سامنے خود ملزم بن رہا ہے۔ تم اسے ملزم بنا
کر کیا کرو گے۔ تم دعاؤں میں لگے رہو اور اللہ تعالیٰ سے تعلقات کو مضبوط کرو۔ اس مبارک مہینہ میں
اگر تم نے دعائیں کی ہیں تو پھر تمہیں کسی سے خطرہ کی ضرورت نہیں ۔ سچے دل سے کی ہوئی ایک منٹ کی
دعا کے بعد بھی انسان کو اطمینان ہو جاتا ہے ۔ یہ خیال بھی مت کرو کہ رمضان ختم ہو گیا ہے رمضان