نئے سال کے لئے جماعت احمدیہ کا پروگرام
حصہ 2
خطبات محمود
۲۱
سال ۱۹۳۵ء
تمہارے دلوں میں رہ جائے گا۔ ایک شخص سیاہی کو ہاتھ مارے تو سیا ہی لگ جاتی ہے ، اگر سرخی کو ہاتھ
لگائے تو سرخی لگ جاتی ہے پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ رمضان دل میں سے گزرا ہوا اور اس نے اپنے
نقش نہ چھوڑے ہوں ۔ پس سارا سال رمضان سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے اس لئے اپنے اوپر رمضان
کی حالت طاری کر وہ نیکیوں میں لگ جاؤ ، دعائیں کرو ، آپس کی لڑائیاں جھگڑے چھوڑ دو اور ہر وقت
اپنے مقصود کو مد نظر رکھو ۔ اس کے باوجود اگر کوئی حاکم یا رعایا کا فرد تمہیں خواہ مخواہ دکھ دینے اور دل
دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ خیال کر لو کہ کتا تھا جو بھونک گیا ایک وقت آئے گا کہ ایسے حاکموں کی
گردنیں خود گورنمنٹ دبوچ لے گی جب ان کی فریب کاریوں کا پردہ فاش ہو گا ۔ حضرت مسیح موعود کے
الہامات سے پتہ چلتا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ ہمارا تعاون رہے گا اور اگر ایک ڈپٹی کمشنر یا
سپرنٹنڈنٹ پولیس یا کمشنر بھی مخالفت کرتا ہے تو اس کی پرواہ نہ کرو۔ وہ بھی تو آخر ایک ماتحت افسر ہی
ہے اور ان کی مخالفت میں بھی اصول کو مد نظر رکھو ۔ میں نے بتایا تھا کہ جو افسر تمہاری عزت نہیں کرتا تم
اس کی عزت نہ کرو اور دوسروں کو بھی یہی سمجھاؤ کہ اس کا ادب نہ کریں ۔ اگر وہ ایک چوہڑے کو بھی تو
کہہ کر مخاطب کرتا ہے تو اگر وہ تمہارے سامنے آئے تو اسے تو کہہ کر مخاطب کرو ۔ اگر وہ گالی دیتا ہے تو
مؤمن کا یہ کام تو نہیں کہ گالی دے مگر کم سے کم اس سے اتنی بے رخی سے پیش آؤ کہ اسے ہوش آ
جائے ۔ پھر خود حکومت انہیں ملامت کرے گی ۔ مگر یہ باتیں تمہارا اصل مقصود نہیں ہیں ۔ اصل مقصود نیکی
تقویٰ اور تبلیغ ہے ۔ تم میں سے کتنے ہیں جو تہجد پڑھتے ہیں ۔ مجھے معلوم ہے کہ مساجد میں بیٹھ کر
دوسرے تذکرے کرتے رہتے ہیں اور لغو باتوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ پس پہلے اپنی اصلاح کرو
اور مساجد میں ایسی باتیں کرو جو دین کے لئے مفید ہوں جن سے سلسلہ کو مدد ملے ، لغو باتیں نہ
کرو۔ ہماری مساجد میں ذکر الہی کم ہوتا ہے ۔ بہت سے ایسے ہیں کہ انہوں نے کبھی ذکر نہیں کیا۔ جس
طرح اپنے مذہب سے بے پرواہی برتنے والا ہند و نہاتے وقت پانی کی گڑوی او پر پھینکتا اور کود کر خود
آگے نکل جاتا ہے ۔ ان کی نمازوں کی بھی یہی حالت ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ سے محبت اور اخلاص پیدا
کرو۔ پھر یہ چیزیں یا تو خود بخود چھوٹی نظر آنے لگیں گی ۔ یا پھر اللہ تعالیٰ ان کے علاج سمجھا دے
گا ۔ رمضان کا مہینہ اب جاتا ہے اور یہ جمعہ جمعۃ الوداع ہے ۔ اگر چہ مومن کا رمضان تو ہمیشہ رہتا ہے
خطبات محمود
۲۲
سال ۱۹۳۵ء
مگر اس خیال والوں کے لئے بھی ابھی دو روز باقی ہیں ان میں خدا سے صلح کی کوشش کرو اور اسے
مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو۔ ان ایام کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انہی قریب اور اگر قریب ہونے پر بھی
نہ پکڑا جا سکے تو اور کب پکڑا جائے گا۔ اس لئے ایسی مضبوطی سے پکڑ وجیسے پنجابی میں اتھے والا چھا یعنی
اندھے کی گرفت کہتے ہیں ۔ اور جب اللہ تعالیٰ کو اس مضبوطی سے پکڑ لیا جائے تو وہ خود کمزور بن جاتا
ہے اور بندے کو طاقتور کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ بندوں کے ساتھ ہمیشہ صلح کرتا رہتا ہے ۔ وہ قرآن میں
فرماتا ہے کہ ہم نے نبی بھیجے ، دنیا نے ان کی مخالفت کی مگر ہم برابر نبی بھیجتے رہے ۔ یہ خود بخود صلح کی
کوشش کرنا نہیں تو اور کیا ہے۔ کہتے ہیں ایک دھوبی تھا جو ہر روز روٹھ جانے کا عادی تھا۔ ایک دن گھر
والوں نے کہا کہ آج اسے نہیں منائیں گے ۔ وہ اپنا بیل ساتھ لے کر چلا گیا اور جب شام تک کوئی
نہ آیا تو خود ہی اس کی دم پکڑ کر چل پڑا ۔ بیل نے گھر کو ہی جانا تھا یہ بھی دم پکڑے جا رہا تھا اور
کہتا جاتا تھا کہ یار کیا کرتے ہو، کیوں مجھے کھینچ کر گھر لئے جاتے ہو میں نہیں جاؤں گا۔ تو ہمارا رب بھی
منانے
اگر چہ خالق اور مالک ہے اور چاہے تو ایک سیکنڈ کے کروڑویں حصہ میں ہمیں تباہ کر دے مگر اپنی محبت
میں اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ بندوں سے صلح کرنے اور انہیں معاف کرنے کے بہانے ہی تلاش کرتا
ہے اور گویا ز بر دستی بندے کے دل میں داخل ہو جاتا ہے ۔ چنانچہ دیکھو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں بھی وہ زبر دستی آیا حالانکہ مکہ کے لوگ اسے نکالنا چاہتے تھے ۔ پس ایسے خدا سے خاص
کر ان دنوں میں جب کہ وہ کہتا ہے کہ میں قریب ہوں ، ایسی صلح کرو کہ تمہارے دلوں میں ، کانوں
میں ، زبانوں پر سینوں میں اور جسم کے ذرہ ذرہ میں وہ سرایت کر جائے۔ اور جیسا کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اَللَّهُمَّ اجْعَلُ فِي قَلْبِي نُورًا وَ فِي بَصَرِي نُورًا وَ اجْعَلُ فِي سَمْعِي
نُورًا وَاجْعَلُ فِي بَصَرِي نُورًا وَاجْعَلُ فِي كُلِّ أَعْضَائِي نُورًا اللَّهُمَّ اجْعَلُ أَمَامَى نُورًا وَ اجْعَلُ
خَلْفِى نُورًا وَاجْعَلْ يَمِينِي نُورًا وَاجْعَلُ يَسَارِى نُورًا وَاجْعَلُ فَوْقِى نُورًا وَاجْعَلُ تَحْتِى نُورًا
اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي نُورًا ۔ تمہارے جسم کے ہر حصہ میں اللہ تعالیٰ کا ہی نور ہو۔
قرآن کریم میں آتا ہے کہ اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ اور اس لئے اس دعا کا یہ
مطلب ہوا کہ خدا ہی خدا ہمارے ہر طرف ہو اور ہم میں اور اس میں فرق نہ رہے اور اگر تم یہ مقام
خطبات محمود
را
۲۳
سال ۱۹۳۵ء
حاصل کر لو تو پھر جو تم پر حملہ کرے گا ، وہ خدا پر حملہ کرنے والا ہوگا اور جو خدا پر حملہ کرے وہ اپنا ٹھکانا خود جوتم
سمجھ لے کہ کہاں ہو گا ۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو صبر کی توفیق دے اور ایسی اعلیٰ ہمت دے کہ آپ لوگ
دنیا کی چھوٹی چھوٹی مشکلات سے گھبرا کر اپنے اصل مقصود کو ترک نہ کریں بلکہ اپنے نفس کی اصلاح اور
پھر گل دنیا کی اصلاح میں لگے رہیں ۔ اللَّهُمَّ آمِینَ ۔
( الفضل ۱۷ جنوری ۱۹۳۵ء )
البقرة : ۱۴۹
النزعت : ۲
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِةٍ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ
فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِيْنِ
(سبا: ۱۵)
بخارى كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام و يتقى به
ه آل عمران: ۵۶
لبخارى كتاب مناقب الانصار باب المعراج
ك النور ٣٦