خدمتِ اسلام کے لئے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کردے

خطبات محمود
۲۴
۲
خدمت اسلام - اسلام کے لئے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی
وقف کر دے
سال ۱۹۳۵ء
فرموده ۱۱ جنوری ۱۹۳۵ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
جمعہ کے لحاظ سے یہ ہندوستان کے لئے میری تحریکات کے مالی حصہ کا آخری جمعہ ہے۔اس
وقت تک جو وعدے جماعتوں کی طرف سے موصول ہو چکے ہیں وہ ستر ہزار کے قریب ہیں اور جو رقوم
آ چکی ہیں وہ ۲۳ ہزار کے قریب ہیں ۔ آج گیارھویں تاریخ ہے اور چار دن اور باقی ہیں جس کے
بعد یہ تحریک ہندوستان کے لوگوں کے لئے ختم ہو جائے گی سوائے بنگال کے ، کہ بنگال کی جماعت میں
سے جو بنگالی بولنے والا حصہ ہے اور در حقیقت وہی زیادہ ہے اس نے احتجاج کیا ہے کہ چونکہ ہمارے
صوبہ کے کے ننانو ننانوے ۔ فیصدی لوگ اردو نہیں جانتے اور ” الفضل“ میں شائع ہونے والے خطبات سے ہم
آگاہ نہیں ہو سکتے اس لئے خطبات کا بنگالی زبان میں ترجمہ کرنے پر مہینہ ڈیڑھ مہینہ لگ جائے گا اور
پھر ان کے شائع کرنے اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کے لئے بھی وقت درکا ر ہے اس لئے انہوں نے
زیادہ مہلت طلب کی ہے۔ جس پر میں اُنہیں پندرہ مارچ یا پندرہ اپریل تک ( مجھے اچھی طرح یاد نہیں )
مہلت دے چکا ہوں ۔ بنگال کی جماعت ایک غریب جماعت ہے اور جو تعلیم یافتہ جماعت ہے وہ
میرے خطبات سے واقف ہو چکی ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں بنگال میں اس تحریک کی اشاعت سے

خطبات محمود
۲۵
سال ۱۹۳۵ء
-
ہمیں مالی لحاظ سے گو معتد بہ فائدہ نہیں ہو گا لیکن اپنے اخلاص کے اظہار کا انہیں انہیں ایک موقع مل جائے
گا جو بذات خود ایک نہایت ہی قیمتی چیز ہے ۔ بنگال کو خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ فضیلت حاصل ہے کہ
پنجاب کے بعد زیادہ کثرت اور سُرعت کے ساتھ بنگال میں ہی ہماری جماعت پھیلنی شروع ہوئی
ہے۔ شاید بنگال اور پنجاب کے لوگوں میں کوئی مناسبت ہے کیونکہ اسلام بھی پہلے پنجاب میں پھیلا اور
پھر بنگال میں ۔ جتنے قلیل عرصہ میں بنگال کی جماعت پھیلی ہے اتنے عرصہ میں کوئی اور جماعت نہیں
پھیلی ۔ یوں تو بہار میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کئی صحابی موجود ہیں ، اسی طرح
یو۔ پی میں مگر بنگال میں بہت بعد احمدیت گئی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس نے جلد جلد ترقی کی ۔ گو یہ
جلدی ایسی نہیں جو بنگال کی آبادی کے لحاظ سے ہو مگر بہر حال دوسرے صوبوں کے لحاظ سے اس نے
ترقی کی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں کا حق تھا کہ گور قم کے لحاظ سے ان کی طرف سے قلیل روپیہ
آئے مگر انہیں اپنے اخلاص کے دکھانے کا موقع دیا جائے ۔
باقی باہر کی جماعتیں ہیں اور کچھ وہ لوگ بھی جنہیں ابھی تک اس تحریک کی خبر نہیں ہوئی اور گو
ایسے لوگ بہت قلیل ہیں مگر بہر حال ہوتے ضرور ہیں ۔ چنانچہ پرسوں ہی مجھے ایک خط آیا کہ مجھے اس
تحریک کی ابھی ابھی اطلاع ملی ہے کیونکہ میں سفر پر تھا اور مجھے اخبار دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ پس ہو سکتا
ہے کہ ہندوستان میں بھی ایسے بے خبر لوگ موجود ہوں مگر یہ قلیل تعداد ہے ۔ اور ہمیں سمجھنا چاہئے کہ
ان تمام حالات کو دیکھ کر انداز ۷۵ ہزار کے لگ بھگ وعدے ہو جائیں گے جو میرے مطالبہ سے
اڑھائی گنے سے زیادہ یعنی پونے تین گنے کی رقم ہے ۔ ان رقوم کے علاوہ جو کام دوسرا تھا اس میں دو
کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے ۔ پرو پیگنڈا کمیٹی نے بھی کام شروع کر دیا ہے اور امانت کمیٹی نے
بھی اپنے اجلاس شروع کر دیتے ہیں ۔ گو عملی کام ابھی اس نے شروع نہیں کیا مگر امید ہے کہ یہ دونوں
قسم کے کام اس مہینہ میں اچھی طرح شروع ہو جائیں گے ۔ امانت میں جن دوستوں نے اپنے نام
لکھوائے ہیں خواہ وہ قادیان میں رہتے ہوں یا باہر ان سب کو میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ چونکہ یہ ان
کے اخلاص کا امتحان ہے اس لئے اس تحریک میں زیادہ یاد دہانیاں نہیں کرائی جائیں گی ۔ اگر کوئی شخص
با قاعدہ چندہ نہیں دے گا تو دفتر امانت ایک دو یاد دہانیوں کے بعد اس کا نام رجسٹر سے کاٹ ڈالے گا
اور سمجھا جائے گا کہ اس نے اپنے اخلاص کا محض مظاہرہ کیا تھا، حقیقت اس میں نہیں تھی ۔ پس دوست

خطبات محمود
۲۶
سال ۱۹۳۵ء
اس امر کی امید نہ رکھیں کہ لوگ ان کے پاس پہنچیں گے اور کہیں گے کہ لاؤ چندہ ۔ صدر انجمن والے
چندوں میں پیچھے پڑ کر چندہ لیا جاتا ہے مگر یہ مطاوعت والے چندے ہیں اس لئے جس طرح اس
تحریک میں شامل کرنے کے لئے کسی پر جبر نہیں کیا گیا اسی طرح شامل ہونے کے بعد بھی کوئی جبر نہیں ہو
گا ۔ پس اگر کوئی دوست اس ثواب میں شریک ہونے سے اس وجہ سے محروم رہ جائے کہ اس سے چندہ
مانگا نہیں گیا تو اس کی ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی ۔ میری ہدایات دفاتر متعلقہ کو یہی ہوں گی کہ وہ چندہ
لوگوں سے مانگیں نہیں مگر چونکہ انسان کے ساتھ نسیان بھی لگا ہوا ہے اس لئے کبھی کبھار اگر ایک دو
یاددہانیاں کرا دی جائیں تو کوئی حرج نہیں ۔ مگر وعدے والے پر بھی اصرار نہ کیا جائے اور خالص طور
پر اس میں لوگوں کو اپنی مرضی اور شوق کے ظاہر کرنے کا موقع دیا جائے ۔ممکن ہے اس لحاظ سے کہ چندہ
مانگنے کیلئے دفاتر متعلقہ کی طرف سے زیادہ اصرار نہیں کیا جائے گا ، رقم کچھ کم ہو جائے اور غفلت،
سستی یا کمزوری ایمان کی وجہ سے بعض لوگ رہ جائیں ۔ پھر کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو فوری
جوش میں آ کر اپنا نام لکھا دیتے ہیں مگر بعد میں وہ اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے اور گو ہماری جماعت
میں ایسا عنصر بہت کم ہوتا ہے لیکن چونکہ دوسرے چندوں میں اصرار کی عادت کی وجہ سے امکان ہے
کہ ان چندوں میں عدم اصرار انہیں سُست کر دے اس لحاظ سے ممکن ہے کہ رقم میرے اوپر بیان
کردہ اندازہ سے کچھ کم موصول ہو ۔ پھر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کچھ رقم انگریزی ترجمہ قرآن کے لئے
علیحدہ کر لی جائے گی اور کچھ رقم خرچ کر کے اندازوں کی غلطی کی وجہ سے بیان کردہ مدات میں ڈالنی
پڑے گی کیونکہ بعد میں مزید غور کرنے سے بعض مدات کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان پر اس سے
زیادہ خرچ آئے گا ، جتنا میں نے بیان کیا تھا۔ ان تمام اخراجات کے بعد جو رقم بیچ رہے گی وہ آنے
والے دونوں سالوں میں تقسیم کر دی جائے گی ۔ امانت کے متعلق جو وعدے ہوئے ہیں ، ان سے میرا
اندازہ ہے کہ تین چار ہزار روپیہ ماہوار کی رقم آئیگی لیکن ہم یہ خیال کرتے تھے اور بات بھی معقول تھی
کہ جنوری سے مد امانت میں ادائیگی شروع ہو جائے گی کیونکہ جنہوں نے دسمبر میں وعدے کئے تھے
وہ وعدے انہوں نے اس وقت کئے جب کہ وہ اپنی تنخوا میں خرچ کر چکے تھے ۔ پس امید کی جاتی تھی کہ
وہ جنوری سے امانتیں جمع کرانی شروع کر دیں گے اور میں اب بھی امید کرتا ہوں کہ جنہوں نے امانت
کے وعدے کئے ہیں ان کے ذہن میں یہی بات ہوگی ۔مگر جن کے ذہن میں یہ بات نہ ہوانہیں چاہئے

خطبات محمود
۲۷
سال ۱۹۳۵ء
کہ وہ یہ واضح کر دیں کہ وہ کس مہینہ سے اپنی امانت ادا کرنی شروع کریں گے ۔ اگر وہ ایسا نہیں
کریں گے تو دفتر امانت یہی سمجھے گا کہ جنوری سے انہوں نے وعدہ کیا ہوا ہے اور یہ کہ انہوں نے اپنے
وعدہ پر عمل نہیں کیا۔ اس صورت میں ایک دو ماہ کی غفلت کے بعد ان کا نام دفتر سے کاٹ دیا جائے گا
اور سمجھا جائے گا کہ انہوں نے صرف دکھاوے سے کام لیا، حقیقت اس میں نہیں تھی ۔ پس میں اس
اعلان کے ذریعہ قادیان والوں کو براہ راست اور باہر کی جماعتوں کو اخبار کے ذریعہ توجہ دلاتا ہوں
کہ ہم نے مجوزہ سکیم پر کام شروع کر دیا ہے اور جماعتوں کے سیکرٹریوں اور امراء کو چاہئے کہ وہ میرا یہ
خطبہ لوگوں کو پڑھ کر سنا دیں کیونکہ اس کے سوا میری آواز ان تک پہنچنے کا اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ ہماری
جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں کی جماعت ہے مگر اخبار الفضل“ کی اشاعت پندرہ سولہ سو
کے درمیان رہتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہزار ہا آدمی ہماری جماعت میں ایسے ہیں جن کے
سے
کانوں تک میری آواز نہیں پہنچتی ۔ بنگالی اردو کا ایک حرف تک نہیں جانتے پس وہ الفضل“
فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ پھر ہمارے ملک میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو لکھنا پڑھنا نہیں
جانتے ۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مسلمانوں میں سے صرف تین چار فیصدی تعلیم یافتہ ہیں باقی چھیانوے
ستانوے فیصدی ایسے لوگ ہیں جو پڑھے لکھے نہیں ۔ پھر جو لوگ پڑھ بھی سکتے ہیں ، ان میں سے کچھ
غریب ہوتے ہیں اور وہ اپنی غربت کی وجہ سے اخبار نہیں منگوا سکتے ۔ بہت سے سُست ہوتے ہیں اور
بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جو لکھے پڑھے ہونے کے باوجود اخبار نہیں منگواتے اور اگر ان کے
قریب کوئی اور شخص اخبار منگواتا ہو تو ا ارمنگواتا ہو تو اسی سے پوچھتے رہتے ہیں سنائیے’ الفضل“ الفضل“ میں سے کوئی تازہ
بات ۔ گویا وہ اتنا ہی کافی سمجھتے ہیں کہ اخبار لے کر پڑھ لیا۔ یا کسی دوسرے سے کوئی ایک آدھ خبر معلوم
کر لی خود اس کو خرید نا ضروری نہیں سمجھتے ۔ پس ان تمام لوگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ جماعت کے
عہدیداروں کا فرض ہے کہ وہ جمعہ یا اتوار کے دن یا ہفتہ میں کسی اور موقع پر میرا ہر خطبہ لوگوں کو سنا دیا
کریں بلکہ جماعت کا اصل کام یہی ہونا چاہئے اور ہر جگہ کی جماعت کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ میرا
خطبہ جمعہ تفصیلاً یا خلاصہ لوگوں کو جمعہ یا اتوار کے دن سنا دیا کریں۔ جس شخص کے سپر د خدا تعالیٰ
جماعت کی اصلاح کا کام کرتا ہے اسے طاقت بھی ایسی بخشتا ہے جو دلوں کو صاف کرنے والی ہوتی ہے
اور جو اثر اس کے کلام میں ہوتا ہے، وہ دوسرے کسی اور کے کلام میں نہیں ہو سکتا لیکن میں نے دیکھا

خطبات محمود
۲۸
سال ۱۹۳۵ء
ہے سیکرٹریوں یا امراء کو یہ شوق ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ خود ہی خطبہ پڑھیں ۔ مجھے کئی رپورٹیں ایسی آتی رہتی
ہیں کہ جماعت کے لوگ بعض اہم خطبات کی نسبت چاہتے ہیں کہ ” الفضل“ سے پڑھ کر سنا دیئے
جائیں مگر سیکرٹری یا امیر مُصر ہوتے ہیں کہ نہیں ، وہ اپنا ہی خطبہ سنائیں گے۔ گویا وہ اپنی تقریر کے شوق
اور لیڈری کی اُمنگ میں ان فوائد سے قوم کو محروم کر دیتے ہیں جو جماعت کے لئے ایسے ہی ضروری
ہوتے ہیں جیسے بچہ کے لئے دودھ۔ پس چونکہ یہ نہایت ہی خطرناک پالیسی ہے اس لئے آئندہ
جماعتوں کو چاہئے کہ جو خطبات میں پڑھوں انہیں وہ جب بھی موقع ملے جماعت کو سنا دیا کریں۔ جو
زیادہ اہم ہوں انہیں تو جمعہ کے خطبہ کے طور پر سنادیں اور جن میں کسی خاص سکیم کا ذکر نہ ہوا سے جمعہ یا
اتوار کو کوئی الگ مجلس کر کے خطبہ یا خطبے کا خلاصہ سنا دیا کریں ۔ بعض دفعہ خطبہ لمبا ہوتا ہے یا جماعت
میں سے اکثر نے پڑھا ہوا ہوتا ہے اس صورت میں خطبے کا خلاصہ سنا دینا چاہئے مگر بہر حال جماعت
کے ہر فرد تک خطبات کی آواز پہنچنی چاہئے ۔ جو دراصل آواز پہنچانے کا اکیلا ذریعہ ہے ۔ ورنہ امام
کے لئے اور کون سا طریق ہو سکتا ہے جس سے کام لے کر وہ جماعت کو اپنے مافی الضمیر سے آگاہ کر
ے۔ جماعت کے نام خطوط تو میں لکھ نہیں سکتا ، اس کے علاوہ کتابیں بھی میں اب نہیں لکھتا پس یہ
خطبات ہی ایسی چیز ہیں جس کے ذریعہ میں اپنا عندیہ یا وہ عندیہ جو خدا تعالیٰ سے معلوم کروں ، ظاہر
کرتا رہتا ہوں ۔
سکے
اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دوسرے کاموں میں سے بھی بعض کام شروع کر دیئے گئے
ہیں ۔ مثلاً جو تبلیغ کا کام تھا اور جس کے متعلق میں نے مطالبہ کیا تھا کہ دوست اپنی زندگیاں وقف کر
دیں ۔ یا جو لوگ سال میں یا دو دو تین تین سال کے بعد لمبی چھٹیاں لے سکتے ہوں ، وہ اپنی فرصت اور
رخصت کے اوقات کو خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کر دیں تا کہ انہیں تبلیغ پر لگایا جا سکے اور لوگوں کو
احمدیت کی طرف متوجہ کیا جا سکے ۔ اس کام کے لئے فی الحال دو مرکز قائم کئے گئے ہیں اور کام بھی
شروع کر دیا گیا ہے لیکن میں ان مرکزوں کا نام نہیں بتاتا کیونکہ ان کا مخفی رکھنا ضروری ہے ۔اس کے
علاوہ چار سائیکلسٹ بھی روانہ ہو چکے ہیں لیکن ساری سکیم پر دوبارہ غور کرنے اور عملی پہلوؤں کو اپنے
ذہن میں مستحضر کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں پانچ نہیں بلکہ سولہ سائیکل سواروں کی ضرورت
ہے اور اب تجویز یہی ہے کہ سولہ سائیکلسٹ مقرر کئے جائیں ۔ اور چونکہ تجویز کی وسعت کے ساتھ

خطبات محمود
۲۹
سال ۱۹۳۵ء
زیادہ سائیکلوں کی ضرورت ہے اس لئے میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بعض دوست ایسے
ہوتے ہیں جو پہلے سائیکل پر سوار ہوا کرتے تھے مگر اسکے بعد انہوں نے موٹر خرید لیا۔ یا پہلے سائیکل پر
سوار ہوا کرتے تھے مگر اس کے بعد انہوں نے گھوڑ ا خرید لیا۔ یا اب سائیکل پر چڑھنا ہی انہوں نے
چھوڑ دیا اور اس طرح سائیکل ان کے پاس بیکار پڑے ہوئے ہوتے ہیں ۔ پس اگر ایسے دوست
ہماری جماعت میں ہوں خواہ وہ قادیان کے ہوں یا باہر کے تو وہ اس طرح بھی ثواب کما سکتے ہیں کہ
اپنے اپنے سائیکل یہاں بھیجوا دیں۔ اگر ہم خرید نے لگیں تو آٹھ نو سو روپیہ ہمارا خرچ ہو جائے گا لیکن
اگر اس طرح سائیکل آجائیں تو ایک ایک سائیکل پر خواہ دس پندرہ روپے بطور مرمت خرچ ہو جائیں
تو پھر بھی سو ڈیڑھ سو روپیہ میں کئی سائیکل تیار ہو سکتے ہیں اور اس طرح بہت سی بچت ہو سکتی ہے ۔ اب
جو چار سائیکلسٹ گئے ہیں ۔ ان میں سے ایک کے پاس اپنا بائیسکل تھا جسے مرمت کرا دیا گیا۔ دو
سائیکل بعض دوستوں کی طرف سے ہدیہ رف سے ہدیہ ملے تھے اور ا ، اور ایک سائیکل خرید لیا گیا ۔ چونکہ یہ تمام سائیکل
سوار پندرہ بیس دن کے اندر اندر روانہ ہونے والے ہیں اس لئے قادیان یا باہر کی جماعت میں سے
اگر کوئی دوست سائیکل دے سکتے ہوں تو بہت جلد بھجوا دیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب سروے
کا کام بھی شروع ہو گیا ہے اور تبلیغ کا کام بھی شروع ہو گیا ہے ۔ گو ابھی یہ کام چھوٹے پیمانہ پر شروع کیا
گیا ہے ۔ تا تمام مشکلات اور حالات ہمارے سامنے آ جائیں اور پھر ان کو دیکھ کر اپنے کام کو پھیلا
سکیں ۔ اگر پہلی دفعہ ہی کام کو زیادہ پھیلا دیا جائے تو بعد میں بعض دفعہ اپنی طاقت کو سمیٹنا پڑتا ہے اور
معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے بہت سی طاقت ضائع کر دی ۔ پس اس لئے کہ ابتداء میں ہم یکدم اپنی طاقت
صرف نہ کر دیں اور اس لئے کہ تا حالات کا تجربہ ہو جائے ، کام چھوٹے پیمانہ پر شروع کیا گیا ہے جسے
تجربہ کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ وسیع کر دیا جائے گا۔
جن لوگوں نے میرے مطالبہ پر رخصتیں وقف کی ہیں ، ان کی تعداد ابھی بہت تھوڑی ہے۔ غالباً
زمینداروں اور ملازمت پیشہ لوگوں کو ملا کر سو کے قریب تعداد ہے جا ، حالانکہ زمینداروں کو ملا کر ہماری
جماعت میں سے تبلیغ کے قابل آدمی ہندوستان میں ہزاروں کی تعداد میں مل سکتے ہیں ۔ پس چونکہ اس
مطالبہ کے جواب میں ابھی بہت ہی کم لوگوں نے اپنے آپ کو پیش کیا ہے اس لئے میں پھر جماعت کو
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس رنگ میں اپنی زندگیوں کو دین کی خدمت کے لئے وقف کریں۔ میں پہلے بھی

خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ دنیا میں روپیہ کے ذریعہ کبھی تبلیغ نہیں ہوئی اور جو قوم یہ سمجھتی ہے کہ روپیہ کے
ذریعہ وہ اکناف عالم اکناف عالم تک اپنی تبلیغ کو پہنچا دے گی اس سے زیادہ فریب خوردہ ، اس سے زیادہ احمق اور
اس سے زیادہ دیوانی قوم دنیا میں اور کوئی نہیں ۔ روپیہ کے ذریعہ ہونے والا کام صرف ایک ظاہری
چیز ہے جس کے اندر کوئی حقیقت نہیں ۔ تم روپیہ کو قلابہ تو سمجھ سکتے ہو جو دو چیزوں کو آپس میں ملا دیتا
ہے مگر وہ عارضی چیز ہے۔ جس کے اندر کوئی پائیداری نہیں ۔ تم کیلوں سے مکان نہیں بنا سکتے بلکہ کیلوں
کا اتنا ہی کام ہے کہ وہ دروازوں اور کھڑکیوں کو جوڑ دیں ۔ جس چیز کے ساتھ مذہبی جماعتیں دنیا میں
ترقی کیا کرتی ہیں وہ ذات کی قربانی ہوتی ہے نہ کہ روپیہ کی ۔ روپیہ کے ذریعہ سے مذہبی جماعتوں نے
دنیا میں کبھی ترقی نہیں کی کیونکہ مذہب دلوں کو جیتا ہے اور روپیہ کسی کے دل کو فتح نہیں کر سکتا ۔ روپیہ
سے فتح کئے ہوئے لوگ زیادہ سے زیادہ غلام کہلائیں گے مگر مذہب تو وہ چیز ہے جو غلامی سے لوگوں کو
نجات دلاتا ہے۔ اگر تم روپیہ سے دنیا کو فتح کرتے ہو تو تم لوگوں کو غلام بناتے ہو کیونکہ اس کے معنی یہ
ہیں کہ تم نے دنیا کو خرید لیا مگر کیا غلام بھی دنیا میں کوئی کام کیا کرتا ہے ۔ اس صورت میں تم دنیا کو ترقی
کی طرف نہیں لاتے بلکہ اسے اور بھی زیادہ ذلیل اور تباہ کرتے ہو۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ بچے جس طرح
اپنے ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں ، غلام اس سے بڑھ کر خدمت کیا کرتے ہیں ۔ یا غلام اور بچہ کی
ایک ہی قیمت ہوتی ہے اگر نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے اور کیوں بچہ قیمتی ہوتا ہے مگر غلام قیمتی نہیں
ہوتا۔ اس کی یہی وجہ ہوتی ہے کہ تم نے غلام کو روپیہ سے خریدا ہوا ہوتا ہے مگر بچہ کو ماں نے اپنی جان
دے کر خریدا ہوتا ہے ۔ بچہ کی قیمت کیا ہے؟ بچہ کی قیمت ماں کا نو مہینے اپنی زندگی کا اس کے لئے وقف
کر دینا ہے۔ پھر بچہ کی قیمت زچگی کے وقت ماں کا اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دینا ہے ۔ زچگی
کیا ہے ۔ ایک موت ہے جس کے بعد بچہ پیدا ہوتا ہے ۔ جس دن بچہ کی پیدائش ہوتی ہے اس دن گھر
میں دو پیدائشیں ہوتی ہیں ، ایک ماں کی پیدائش ہوتی ہے اور ایک بچہ کی پیدائش ہوتی ہے ۔ پس ماں نو
مہینے کے لئے اپنی زندگی بچہ کے لئے وقف کرتی ہے پھر اپنی جان کو قربانی کے بھینٹ چڑھاتی ہے جس
میں کبھی تو وہ جان دے دیتی ہے اور کبھی بیچ کر آ جاتی ہے ۔ در حقیقت زچگی کے وقت عورت کے جسم پر
جو اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور جس قدر شدائد و مشکلات میں سے وہ گذرتی ہے اس کو دیکھتے ہوئے
یہی کہا جا سکتا ہے کہ عورت اللہ تعالیٰ کے فضل کے طور پر دوبارہ زندہ کر دی جاتی ہے ورنہ وہ
حالت

خطبات محمود
۳۱
سال ۱۹۳۵ء
ہوں اور ۔
زندگی کی نہیں ہوتی اس لئے باوجود سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ہر سال ایک بڑی تعداد
عورتوں کی ہلاک ہو جاتی ہے ۔ کبھی ماں مر جاتی ہے اور بچہ زندہ رہتا ہے کبھی بچہ مر جاتا ہے اور ماں
زندہ رہ جاتی ہے اور کبھی ماں اور بچہ دونوں مر جاتے ہیں اور اس طریق پیدائش میں ہزار ہا قربانیاں
عورتوں کی طرف سے ہر سال کی جاتی ہیں ۔ پھر بچہ بھی ایک طرح کا غلام ہی ہوتا ہے بلکہ جتنی غلامی وہ
کرے اتنا ہی شریف اور نیک سمجھا جاتا ہے مگر اس میں کوئی عیب یا ذلت کی بات نہیں کیونکہ وہ جان
دے کر خریدا گیا ہے۔ پس در حقیقت وہی انسان دنیا میں مفید کام کر سکتے ہیں جو تمہاری روحانی اولاد
اور جنہیں تم نے اپنی جانیں دے کر خریدا ہوا ہو۔ جن کے غم میں تم نم گھلے گھلے جا رہے ہو اور جن کی
ہدایت کے لئے تم خدا تعالیٰ کے دروازے کے آگے گویا روحانی رنگ میں مر چکے ہو تب اس کے نتیجہ
میں تمہیں جو فرزند ملیں گے وہ تمہارے روحانی فرزند ہوں گے۔ مگر جن کو مبلغوں کے ذریعہ روپیہ دے
کر تم خریدو گے وہ غلام ہوں گے اور غلام کے ذریعہ تم کسی کام کی توقع نہیں کر سکتے ۔ یورپ کے
مشنریوں نے روپیہ کے ذریعہ کتنی تبلیغ کی مگر ایک جگہ بھی وہ آزاد نہیں بلکہ وہ بھی غلام بنے ان کے ملک
بھی غلام بنے ، ان کے بچے بھی غلام بنے اور ان کی بیویاں بھی غلام بنیں ۔ افریقہ کا بیشتر حصہ عیسائی
ہے مگر کیا وہ آزاد ہیں ۔ وہ اخلاقی طور پر بھی غلام ہیں وہ روحانی طور پر بھی غلام ہیں اور وہ جسمانی طور
پر بھی غلام ہیں اور جب بھی ان قوموں کی آزادی کا سوال پیدا ہوتا ہے ، یورپین ممالک ہمیشہ یہی کہا
کرتے ہیں کہ ہم نے بہت سا روپیہ ان کی بہتری کے لئے صرف کیا ہے اس لئے ہم ان ملکوں کو نہیں
چھوڑ سکتے ۔ غرض روپیہ سے خریدی ہوئی چیز بجز غلامی میں اضافہ کرنے کے اور کسی کام نہیں آ سکتی مگر
خدا اور اس کے قائم کردہ رسول لوگوں کو آزاد کرنے کے لئے آتے ہیں انہیں غلام بنانے کے لئے نہیں
آتے ۔ پس اگر تم دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو روپیہ کے ساتھ نہیں بلکہ لوگوں کو اپنی جان کے
ساتھ خرید کر لاؤ جس کو روپیہ کے ساتھ خرید کر لاؤ گے وہ خود بھی ذلیل ہو گا اور تم بھی ذلیل ہو گے ۔ مگر
جس کو جان دے کر خریدو گے وہ تم پر جان دے گا اور تم اس پر قربان ہو گے ۔ پس یہ غلط ہے کہ تم روپیہ
یا مبلغین کے ذریعہ کام کر سکتے ہو تم اگر دنیا میں فتح یاب ہونا چاہتے ہو تو جان دے کر ہو گے اور جان
دینے کے معاملہ میں ہرگز کوئی قوم نہیں کہہ سکتی کہ چونکہ فلاں شخص نے جان دے دی ہے، اس لئے اسکا
فرض ادا ہو گیا ۔ جب تک تم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو اس قربانی کے لئے پیش نہیں کرتا ، جب تک تم

خطبات محمود
۳۲
سال ۱۹۳۵ء
میں سے ہر شخص یہ سمجھ نہیں لیتا کہ اس کی زندگی اس کی نہیں بلکہ اس کے خدا اور اس کے رسول اور اس
کے امام اور اس کے بھائیوں کی زندگی ہے ، جب تک اس کی جان ہر ایک کی نہیں ہو جاتی سوائے اپنے
آپ کے اس وقت تک اس میدان میں کسی کو کامیابی نہیں ہوئی نہیں ہوسکتی، نہیں ہوگی ۔ پس میں
جماعت کے تمام افراد کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ قربانی روپیہ والی قربانی سے کم نہیں بلکہ اس سے ہزار ہا گنا
زیادہ اہم ہے اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے روپیہ ادا کر کے اپنے فرض کو پورا کر دیا ، وہ تمسخر
کرتے ہیں اپنے ایمان سے، وہ تمسخر کرتے ہیں احکام الہی سے اور تمسخر کرتے ہیں خدا اور اس کے
رسول سے ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ جس وقت رسول کریم بدریا احد کی جنگ کے لئے جا رہے تھے اُس
وقت اگر کوئی شخص رسول کریم ﷺ کو ایک سو روپیہ دے دیتا اور کہتا یا رَسُولَ اللهِ ! میرا فرض ادا ہو
گیا تو اس کا نام مؤمنوں میں شمار ہوتا ؟ کیا تم سمجھتے ہو خدا کا کلام اسے منافق قرار نہ دیتا ، اگر سمجھتے ہو تو
پھر تم تین ہزار نہیں دس ہزار روپیہ دے کر بھی کس طرح فرض کر لیتے ہو کہ تمہارا حق ادا ہو گیا۔ تم سے
جس چیز کا مطالبہ کیا گیا اور جو اکیلا حقیقی مطالبہ ہے وہ تمہاری جان کا مطالبہ ہے۔ نہ صرف تمہیں اس
وقت اس مطالبہ کو پورا کرنا چاہئے بلکہ ہر وقت یہ مطالبہ تمہارے ذہن میں مستحضر رہنا چاہئے کیونکہ اس
وقت تک تم میں جرات و دلیری پیدا نہیں ہو سکتی جب تک تم اپنی جان کو ایک بے حقیقت چیز سمجھ کر دین
کے لئے اسے قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار نہ رہو۔ کیوں تم میں سے بعض لوگ معمولی تکلیفوں
سے گھبرا جاتے ہیں ، کیوں مصیبت کے وقت ان کے قدم لڑکھڑا جاتے ہیں اور کیوں ابتلاؤں کے
وقت ٹھو کر کھا جاتے ہیں اسی لئے کہ یہ بات تمہارے ذہن میں نہیں کہ تمہاری جان تمہاری نہیں بلکہ خدا
اور اس کے رسول اور اس کے سلسلہ کی ہے۔ تم جب جماعت میں داخل ہوتے ہو تو یہ سمجھ لیتے ہو کہ تم
نے ایک آنہ فی روپیہ چندہ دینا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ تو روپیہ میں سے پندرہ آنے بھی قبول کرنے کو
تیار نہیں ۔ میں تو سمجھ بھی نہیں سکتا کہ ایک جاہل بھی ایسا خیال کرتا ہو کہ روپیہ میں سے پندرہ آنے لے
کر اللہ تعالیٰ راضی ہو جائے گا آخر کیا چیز ہے جس کو تم پیش کرتے ہو۔ یا د رکھو کہ اس زمانہ کو خدا تعالیٰ
نے ذوالقرنین کا زمانہ کہا ہے تم نے قرآن مجید میں پڑھا ہوگا کہ لوگوں نے اس سے کہا ہم تمہیں روپیہ
دیتے ہیں ذوالقرنین نے اس کے جواب میں کہا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت نہیں بلکہ میری فتوحات اور
ذرائع سے ہوں گی ۔ میں اس تفصیل میں نہیں پڑنا چاہتا کہ وہ کیا ذرائع تھے جن سے ذوالقرنین کام لینا

خطبات محمود
۳۳
سال ۱۹۳۵ء
چاہتا تھا مگر بہر حال قرآن مجید سے یہ ثابت ہے کہ اس نے کہا میری فتوحات روپیہ سے نہیں ہوں گی
بلکہ اور چیزوں سے ہوں گی ۔ پس جنہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم نے ستائیس ہزار کے مطالبہ پرستر
ہزار روپیہ دے دیا اور اب ہمارا فرض ادا ہو گیا وہ غلطی پر ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہماری
جماعت ستائیس ہزار روپیہ کے مطالبہ پر ستائیس ہزار روپیہ پیش نہ کرتی تو یہ اس کی موت کی علامت
ہوتی مگر ستر ہزار یا ایک لاکھ روپیہ بھی اکٹھا کر دینا اس کی زندگی کی علامت نہیں کہلا سکتی ۔ زندگی کی
علامت یہ ہے کہ تم میں سے ہر شخص اپنی جان لے کر آگے آئے اور کہے کہ اے امیر المومنین! یہ خدا اور
اس کے رسول اور اس کے دین اور اس کے اسلام کے لئے حاضر ہے جس دن سے تم سمجھ لو گے کہ
تمہاری زندگیاں تمہاری نہیں بلکہ اسلام کے لئے ہیں ، جس دن سے تم نے محض دل میں ہی یہ نہ سمجھ لیا
بلکہ عملاً اس کے مطابق کام بھی شروع کر دیا اس دن تم کہہ سکو گے کہ تم زندہ جماعت ہو۔ تمہارا منہ سے
یہ کہہ دینا مجھے کیا تسلی دے سکتا ہے کہ ہماری جان حاضر ہے جبکہ میں تم سے یہ کہوں کہ تم اپنے بارہ مہینوں
میں سے تین یا دو ماہ سلسلہ کے لئے وقف کر دو اور تم میرے اس مطالبہ پر خاموش رہو۔ اس صورت
میں میں کس طرح مانوں کہ تم جانیں فدا کرنے کے لئے تیار اور اسلام کے لئے انہیں قربان کرنے
کے لئے حاضر ہو۔ اگر تم سال میں سے دو تین ماہ تبلیغ احمدیت کے لئے وقف کر دو تو اس سے کیا ہو
گا۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ تم ان دو تین ماہ میں اپنے والدین یا بیوی بچوں کو ملنے کے لئے اگر جایا
کرتے تھے تو اب نہیں جا سکو گے۔ مگر کیا تم نے کبھی غور نہیں کیا کہ ولایت سے ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام
جب آتے ہیں تو بعض دفعہ پندرہ پندرہ سال یہاں رہتے ہیں اور اپنے وطن نہیں جاسکتے ۔ کیا ان کے
والدین نہیں ہوتے ، ان کی بیویاں اور بچے نہیں ہوتے پھر انہوں نے تو کالے کوسوں جانا ہوتا ہے مگر
تمہیں زیادہ سے زیادہ اپنے ہی ملک کے کسی اور صوبہ میں جانا ہوگا اور وہ بھی نوکریوں یا تجارت اور
زراعت سے فراغت کے اوقات میں اور پھر اپنے گھر آ جانا ہو گا ۔ بلکہ ایک دو سال کیا اگر تمہیں
ساری عمر کے لئے خدا اور اس کے دین کے لئے یہ قربانی کرنی پڑے تو تمہیں اس سے دریغ نہیں ہونا
چاہئے مگر جس قربانی کا میں تم سے مطالبہ کر رہا ہوں ، وہ تو ایسی ہی ہے جیسے دستر خوان کی بچی ہوئی
ہڈیاں ۔ پس تمہاری چھٹیوں کی مثال تو ہڈیوں یا دستر خوان کے بچے ہوئے ٹکڑوں کی سی ہے ۔ اور گو
اب تم سے روٹی کے بچے ہوئے ٹکڑے مانگے جاتے ہیں مگر کبھی تم سے یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ تم اپنی

خطبات محمود
لله له
سال ۱۹۳۵ء
ساری روٹی دے دو اور خود ایک ٹکڑا بھی نہ کھاؤ۔ پس سر دست تو بچے ہوئے ٹکڑوں کا تم سے مطالبہ کیا
گیا ہے اگر تم اس مطالبہ کو پورا نہیں کرتے تو کس طرح سمجھا جا سکتا ہے کہ تم اگلی قربانیوں کے لئے تیار
ہو۔
پس میں جماعت کے دوستوں سے پھر وہی مطالبہ کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تم میں سے ہر فرد
اس غرض کے لئے اپنے آپ کو پیش کرے گا یہاں تک کہ لوگ تمہیں مجنون کہنے لگ جائیں ۔ مجنون کی
طاقت جس قدر بڑھ ندر بڑھ جاتی ہے وہ کسی پر مخفی نہیں۔ یہاں ہی ایک استانی ہوا کرتی تھیں، انہیں کبھی کبھی
جنون کا دورہ ہو جاتا، ایک دفعہ دفعہ حضرت خلیفة ا ز استیح الاول درس دے رہے تھے کہ اسے دورہ ہو گیا اور درسد۔
کو ٹھے پر سے اس نے چھلانگ لگانی چاہی ۔ عورتوں نے شور مچایا تو حضرت خلیفہ اول نے بھی اٹھ کر
اسے پکڑ لیا۔ یہ اس زمانہ کی بات ہے جب حضرت خلیفہ اول ابھی بیمار نہ ہوئے تھے۔ آپ کا جسم خوب
چوڑا چکلا اور مضبوط تھا۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ آپ نے بانہہ نکال کر کہا تھا کہ کوئی جوان ہو تو بانہہ پکڑ
کر دیکھ لے۔ مگر با وجود ایسی مضبوطی کے اور باوجود اس کے کہ پانچ سات اور عورتوں نے بھی اسے
پکڑا ہوا تھا پھر بھی وہ عورت ہاتھ سے نکلی جاتی تھی ۔ تو جس وقت انسان دماغی حدوں کو توڑ دیتا ہے
اُس وقت اُسے ایک غیر معمولی طاقت ملتی ہے چاہے جسمانی حدوں کے توڑنے کی وجہ سے حاصل
ہوا اور چاہے روحانی قیود کو توڑ دینے کی وجہ سے حاصل ہو ۔ جس طرح انسان کے دماغ کی جب گل بگڑ
جاتی ہے تو اس کی طاقتیں وسیع ہو جاتی ہیں اسی طرح خدا کی طرف سے جب آواز بلند ہو اور انسان
دیوانہ وار کہے کہ آتا ہوں ، آتا ہوں تو پھر کوئی طاقت اور قوت اسے روک نہیں سکتی ۔ یہی روحانی
دیوانے ہوتے ہیں جو دنیا میں کوئی کام کیا کرتے ہیں ، یہی روحانی دیوانے ہوتے ہیں جو دنیا میں ایک
انقلاب پیدا کر دیا کرتے ہیں ، ایسا انقلاب جو اس کے تمدن میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے ، اس کی
سیاست میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے ، اس کی تعلیمی حالت میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے اور اس کے اخلاق
میں تبدیلی پیدا کر دیتا ہے۔ ورنہ وہ چند نقال جو یورپین مدرسوں میں پڑھنے کے بعد مغربی اصطلاحیں
رٹنے لگ جاتے ہیں یا چند زمیندار جو صبح سے شام تک ہل چلا کر گھروں میں آ بیٹھتے ہیں انہوں نے دنیا
میں کون سی تبدیلی کر دی یا کون سی وہ تبدیلی کر سکتے ہیں اگر چہ ہم اپنی ساری کمائی سامنے لاکر رکھ
دیں ۔ دنیا میں تبدیلی کرنے کے لئے پہلے اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، پہلے

خطبات محمود
۳۵
سال ۱۹۳۵ء
اپنے اندر وہ چیز پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو دنیا میں زندگی کی روح پھونکنے والی ہو۔ پس میں
اپنی جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس جسمانی قربانی کی اہمیت کو محسوس کریں اور یہ پہلا
قدم ہے جس کے اٹھانے کا ان سے مطالبہ کیا گیا ہے۔ ورنہ اصل قدم تو یہی ہے کہ ہر وقت ان کے
ذہن میں یہ بات رہے کہ ان کی جان ان کی نہیں بلکہ خدا کے قائم کردہ سلسلہ کی ہے اور یہ کہ وہ بزدل
نہیں بلکہ بہادر ہیں ۔ جو لوگ بہادر ہوں ان سے لوگ ہمیشہ ڈرا کرتے ہیں ۔ ہمارے صوبہ میں کبھی
کوئی پٹھان آجائے اور اس کا کسی سے جھگڑا ہو جائے تو زمیندار اسے دیکھ کر جھٹ کہنے لگ جاتا ہے کہ
پٹھان ہے جانے بھی دو کہیں خون نہ کر دے ۔ حالانکہ ہمارے بعض پنجابی ایسے ایسے مضبوط ہوتے ہیں
کہ اگر ان میں سے ایک بھی پٹھان کو پکڑلے تو اسے ملنے نہ دے مگر اس کا رُعب ہی ایسا ہوتا ہے کہ
پنجابی کہنے لگ جاتے ہیں خان صاحب آ گئے اور ان کی ساری شیخیاں کا فور ہو جاتی ہیں ۔ پس جو قوم
مرنے کے لئے تیار ہو اس سے ہر قوم ڈرا کرتی ہے ۔ اسی طرح ہم بھی اگر اپنی جانیں دینے پر آمادہ ہو
جائیں تو لوگ ہم سے بھی ڈرنے لگ جائیں گے مگر وہ ڈر خوف والا نہیں ہو گا بلکہ محبت والا ہوگا ۔ ہم
عمارتوں کو اس لئے نہیں گرائیں گے کہ ان کے باغوں کو ویران اور ان کے محلات کو کھنڈر کر دیں بلکہ ہم
پاخانوں کو گرا کر انہیں قلعے بنائیں گے اسی طرح کاغذوں کو جلائیں گے مگر اس طرح نہیں کہ دیا سلائی
سے انہیں جلا دیا بلکہ ان کی گندی عبارتیں مٹا کر ان پر پاکیزہ عبارتیں لکھیں گے۔ پس ہمارے اصول
تخریبی نہیں بلکہ تعمیری ہوں گے کیونکہ جو قو میں تباہی کے اصول دنیا میں رائج کیا کرتی ہیں وہ خود بھی تباہ
ہوتی ہیں ان کے اصول بھی نا کا رہ جاتے ہیں۔ محبت ہی ہے جو آخر دنیا کو فتح کرتی اور عالمگیر
مواخات کا سلسلہ قائم کر دیتی ہے۔
ہمارے نوجوانوں میں سے بعض نے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں اور میں آج کل ان کا
امتحان بھی لے رہا ہوں ۔ اس امتحان لینے سے جہاں مجھے یہ معلوم ہوا کہ ان نوجوانوں میں اخلاص
اور جرات ہے، وہاں مجھے یہ بات بھی نہایت افسوس اور رنج سے معلوم ہوئی کہ ان کی تربیت اس رنگ
میں نہیں ہوئی جس رنگ میں اسلام لوگوں کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔ اسلام مؤمن کے دماغ میں ایک
وسعت پیدا کر دیتا ہے اتنی بڑی وسعت کے ہر مؤمن اپنے آپ کو دنیا کا بادشاہ سمجھتا ہے وہ کسی ایک
صوبہ یا ایک ملک یا ایک بر اعظم کا نہیں بلکہ ساری دنیا کا اپنے آپ کو بادشاہ و بادشاہ سمجھتا ہے اور دنیا کے ہر

خطبات محمود
۳۶
سال ۱۹۳۵ء
شعبے کی طرف اپنی نگاہ دوڑاتا اور ہر شعبے سے اپنے لئے فوائد اخذ کرتا ہے ۔ اسی لئے صوفیاء کرام نے
انسان کو عالم صغیر کہا ہے اور گو ظاہری الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ہر انسان کو عالم صغیر
کہا مگر در حقیت ان کی انسان سے مراد انسان کامل ہے ۔ جس طرح ایک انچ کا شیشہ بھی اگر ایک وسیع
باغ کے سامنے رکھ دیا جائے ۔ تو اس باغ کے تمام پودے نہایت چھوٹے پیمانہ پر شیشے میں نمایاں ہو
جاتے ہیں اور جس طرح سبزہ زار کو ظاہری طور پر دیکھ کر انسان لطف اندوز ہوتا ہے اسی طرح شیشہ
میں دیکھ کر لطف اٹھا سکتا ہے ۔ بالکل اسی طرح ایک مؤمن کی نگاہ تمام دنیا پر وسیع ہوتی ہے اس کا دماغ
روشن اس کی عقل تیز اس کے حوصلے بلند، اس کی امنگیں شاندار اور اس کی خیال آرائیاں بہت اونچی
ہوتی ہیں مگر مجھے نہایت ہی افسوس سے معلوم ہوا کہ ” جامعہ احمدیہ میں جو طلباء تعلیم پاتے ہیں انہیں
کنوؤں کے مینڈکوں کی طرح رکھا گیا ہے ۔ ان میں کوئی وسعتِ خیال نہ تھی ، ان میں کوئی شاندار
امنگیں نہ تھیں اور ان میں کوئی روشن دماغی تھی میں نے گرید گرید کر ان کے دماغ میں داخل ہونا چاہا
مگر مجھے چاروں طرف سے ان کے دماغ کا رستہ بند نظر آیا اور مجھے معلوم ہوا کہ سوائے اس کے کہ
انہیں کہا جاتا ہے کہ وفات مسیح کی یہ یہ آیتیں رٹ لو یا نبوت کے مسئلہ کی یہ دلیلیں یاد کر لو، انہیں اور کوئی
بات نہیں سکھائی جاتی ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ ہمارا کام اتنا ہی ہے کہ کچھ لوگ خرابی کریں اور ہم اسے
مٹا دیا کریں گویا خدا کے پاس نگو یا اللہ تعمیری کام کوئی نہیں اگر ہے تو تخریبی کام ہی ہے ۔ اور پھر اس
کے معنی یہ ہیں کہ اگر چند مولوی یہ خیال نہ گھڑ لیتے کہ رسول کریم ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ بند
ہے یا چند مولوی یہ خیال نہ پھیلا دیتے کہ مسیح ناصری آسمان پر زندہ موجود ہیں تو نہ مسیح موعود کی ضرورت
تھی اور نہ سلسلہ احمد یہ کے قیام کی ۔ گویا ہماری جماعت صرف چند مولویوں کے ڈھکوسلوں کو دور کرنے
کے لئے دنیا میں قائم ہوئی ہے ۔ میں نہیں سمجھ سکتا اس سے زیادہ ذلیل ، اس سے زیادہ ادنی ، اس سے
زیادہ رسوا کن اور اس سے زیادہ کمینہ خیال بھی دنیا میں کوئی اور ہو سکتا ہے۔ پس یہ عالم ہیں جنہیں
جامعہ تیار کر رہا ہے اور یہ مبلغ ہیں جنہیں احمدیت کی تبلیغ کے لئے تعلیم دی جا رہی ہے۔ حالانکہ یہ ویسے
ہی مسجد کے ملنٹے ہیں جن کو مٹانے کے لئے یہ سلسلہ قائم ہوا ہے ۔ میں نے عام طور پر لڑکوں سے سوال
کر کے دیکھا اور مجھے معلوم ہوا کہ کثرت سے طالب علم ایسے ہیں جنہوں نے کبھی اخبار کو پڑھا ہی نہیں
کیا دنیا میں کبھی کوئی ڈاکٹر کام کر سکتا ہے جسے معلوم ہی نہیں کہ مرضیں کون کون سی ہوتی ہیں ۔ میں نے

خطبات محمود
۳۷
سال ۱۹۳۵ء
تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیکھا ہے آپ راتوں کو بھی کام کرتے اور دن کو بھی کام
کرتے اور اخبارات کا باقاعدہ مطالعہ رکھتے ۔ اسی تحریک کے دوران میں خود اکتوبر سے لے کر آج
تک بارہ بجے سے پہلے کبھی نہیں سویا اور اخبار کا مطالعہ کرنا بھی نہیں چھوڑا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو تو میں نے اس طرح دیکھا ہے کہ جب ہم سوتے اس وقت بھی آپ جاگ رہے ہوتے اور
جب ہم جاگتے تو اس وقت بھی آپ کام کر رہے ہوتے ۔ جب انہیں پتہ ہی نہ ر ہی نہیں کہ دنیا میں کیا ہو رہا
ہے تو وہ دنیا میں کام کیا کر سکتے ہیں۔ میں نے جس سے بھی سوال کیا ۔ معلوم ہوا کہ اس نے اخبار کبھی
نہیں پڑھا اور جب بھی میں نے ان کی امنگ پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تبلیغ کریں گے۔ اور
جب سوال کیا کہ کس طرح تبلیغ کرو گے تو یہ جواب دیا کہ جس طرح بھی ہوگا تبلیغ کریں گے ۔ یہ الفاظ
کہنے والوں کی ہمت تو بتاتے ہیں مگر عقل تو نہیں بتاتے ۔ الفاظ سے یہ تو ظاہر ہوتا ہے کہ کہنے والا ہمت
رکھتا ہے مگر یہ بھی ظاہر ہو جاتا ہے کہ کہنے والے میں عقل نہیں اور نہ وسعت خیال ہے ۔ جس طرح ہوگا تو
سؤر کیا کرتا ہے ۔ اگر سور کی زبان ہوتی اور اس سے پوچھا جاتا کہ تو کس طرح حملہ کرے گا تو وہ یہی کہتا
کہ جس طرح ہوگا کروں گا ۔ بس سؤر کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ سیدھا چل پڑتا ہے آگے نیزہ لے کر بیٹھو تو
وہ نیزہ پر حملہ کر دے گا ، بندوق لے کر بیٹھو تو بندوق کی گولی کی طرف دوڑتا چلا آئے گا ۔ پس یہ تو
سؤروں والا حملہ ہے کہ سیدھے چلے گئے اور عواقب کا کوئی خیال نہ کیا حالانکہ دل میں ارادے یہ
ہونے چاہئیں کہ ہم نے دنیا میں کوئی نیک اور مفید تغیر کرنا ہے ۔ مگر اس قسم کی کوئی امنگ میں نے
نو جوانوں میں نہیں دیکھی اور اسی وجہ سے جتنے اہم اور ضروری کام ہیں وہ اس تبلیغی شعبہ سے پوشیدہ
ہو گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جماعت ترقی نہیں کرتی ۔ حالانکہ مبلغ کا کام یہ ہے کہ وہ دنیا میں ایک
آگ لگا دے ۔ جہاں جائے وہاں دیا سلائی لگائے اور آگے چلا جائے ۔ اگر مبلغ ایک جنگل کو صاف
کرنے بیٹھے تو وہ اور اس کی نسلیں بھی ہزار سال میں ایک جنگل کو صاف نہیں کر سکتیں لیکن اگر وہ سوکھی
لکڑیوں اور پتوں وغیرہ کو اکٹھا کر کے دیا سلائی لگا تا چلا جائے تو چند دنوں میں ہی تمام جنگل راکھ کا
ڈھیر ہو جائے گا۔ پس مجھے نہایت ہی افسوس سے معلوم ہوا کہ مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کی تعلیم
نہایت ہی ناقص اور نہایت ہی ردی اور نہایت ہی ناپسندیدہ حالت میں ہے ۔اس میں شبہ نہیں کہ
طالب علموں میں ایمان اور اخلاص نہایت اعلیٰ درجہ کا ہے ۔ چنانچہ ایک طالب علم سے جب میں نے

خطبات محمود
۳۸
سال ۱۹۳۵ء
پوچھا کہ تم یہ سمجھ لو کہ ہم نے جس امداد کا وعدہ کیا ہے ممکن ہے اتنا بھی نہ دے سکیں ۔ تو اس نے جواب
دیا کہ جو کچھ آپ دے رہے ہیں یہ تو احسان ہے اللہ تعالیٰ کی قسم آپ اس وقت کہیں کہ چین چلے جاؤ
تو میں ٹوکری ہاتھ میں لے کر مزدوری کرتا ہوا روانہ ہو جاؤں گا ۔ یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ لڑکوں کی ذات
میں اخلاص ہے مگر یہ اخلاص استاد تو پیدا نہیں کرتے یہ ماحول کا نتیجہ ہے ورنہ جو کام استادوں کا ہونا
چاہئے تھا وہ نہیں ہوا وہ ہیرے ہیں مگر بے کاٹے ہوئے ۔ ہم نے مدرسہ اور جامعہ میں انہیں اس لئے
بھیجا تھا کہ تا وہ ہیرے ہمیں کاٹ کر بھیجے جائیں مگر وہ پھر بے کٹے ہمارے پاس آ گئے ۔ یہ ایک اتنی
بڑی کوتاہی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سینکڑوں طالب علم ہیں جن کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں اور انہیں
ملونٹے اور مسجد کے کنگال مولوی بنا دیا گیا ہے ۔ نہ ان کے دماغوں میں کوئی تعمیری پروگرام ہے نہ ان
کی آنکھوں میں عشق ہے اور نہ ان کے سینوں میں سُلگتی ہوئی آگ ہے اگر آگ ہے تو دبی ہوئی مگر
دبی ہوئی آگ کیا فائدہ دے سکتی ہے۔ بند ایمان کوئی فائدہ نہیں دے سکتا بلکہ وہی ایمان فائدہ دے
سکتا ہے جو گھلا ہو اور ایمان جب گھلتا ہے تو انسان کو وسعتِ خیال حاصل ہو جاتی ہے ۔ روز نئی نئی
سکیمیں اسے سوجھتی ہیں ، نئے سے نئے ارادے اور نئی سے نئی امنگیں اس کے دل میں موجزن ہوتی
ہیں اور اگر امنگ پیدا ہو تو پھر وہ چھپ نہیں سکتی بلکہ ظاہر ہو کر رہتی ہے ۔ بند ہنڈیا میں بھی اگر دھو آں
جمع ہو جائے تو وہ دھوئیں کی وجہ سے اچھلنے لگ جاتی ہے۔ پس ایک ہنڈیا دھوئیں سے اچھل سکتی ہے تو کیا
مؤمن کے اندر اگر وسعت خیال اور اُمنگیں داخل ہو جائیں تو وہ نہیں اچھلے گا ۔ ریل ایجاد ہوئی تو محض
اسی بات سے کہ ایجاد کرنے والے نے ایک دن دیکھا کہ بند ہنڈیا دھوئیں سے اُچھل رہی ہے ۔ اس
کے ذہن میں معاً بات آئی اور اس نے ایک انجن بنایا جس میں ڈھوآں بھر دیا اور وہ چلنے لگ گیا ۔ تو
بخارات بھی اگر بند ہوں تو ہنڈیا کو اچھال سکتے ہیں تو جس کے دل میں ایمان اور محبت کا دھواں اُٹھ
رہا ہو وہ کس طرح کم حوصلہ ہو سکتے ہیں ۔ مگر میں نے جامعہ کے طالب علموں کو ایسا دیکھا کہ گویا وہ
بڑے بڑے پتھروں کے نیچے دبے پڑے ہیں حالانکہ انہیں غباروں کی طرح اُڑنا چاہئے تھا اور بجائے
اس کے کہ ہم کہتے جاؤ اور خدا کے دین کی تبلیغ کرو، وہ خود دیوانہ وار تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوتے
۔ مگر ان غریبوں نے جو ایمان پیدا کیا، مدرسوں اور پروفیسروں نے اسے صیقل کرنے کی طرف
دھیان ہی نہیں کیا اور میں یہ سمجھتا ہوں یہ سینکڑوں خون ہیں جو ان کی گردنوں پر رکھے جائیں گے۔ جس

خطبات محمود
۳۹
سال ۱۹۳۵ء
طرح ایک دیوار کے سامنے جب آدمی کھڑا ہو جائے تو اسے آگے جانے کا راستہ نہیں ملتا اسی طرح
میں نے ان کے دماغ میں گرید گرید کر جانا چاہا مگر مجھے معلوم ہوا کہ ان کا دماغ محض ایک دیوار ہے،
سر ٹکرا کر مر جاؤ مگر آگے راستہ نہیں ملے گا۔ غضب یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں تک انہوں
نے نہیں پڑھیں ۔ جس سے بھی سوال کیا گیا کورس کی کتابوں کے سوا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتابوں میں سے دو ایک کے علاوہ وہ کسی کا نام نہ لے سکا ۔ اگر انہیں اپنے ایمانوں کی مضبوطی کا خیال
ہوتا تو کیا ہو سکتا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا مطالعہ نہ کرتے ۔ مجھے تو یاد ہے جب
میں سکول میں پڑھا کرتا تھا ہمیشہ مجھے کوئی نہ کوئی بیماری رہتی تھی اور مدرسہ سے بھی اکثر نانے ہوتے مگر
اس عمر میں ہی میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھی ہیں ۔ بعض دفعہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اپنے بستہ میں کوئی نئی کتاب رکھنی ، تو وہیں سے کھسکا کر لے جانی اور شروع سے آخر
تک اسے پڑھنا۔ بلکہ موجودہ عمر میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کم کتابیں پڑھی ہیں کیونکہ
اب میرے علم کے استعمال کرنے کا وقت ہے ۔ مگر چھوٹی عمر میں جب مدرسہ کی پڑھائی سے بوجہ بیماری
فراغت ہوتی اور اور کام نہ ہوتا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں میں بہت پڑھا کرتا تھا اور
اکثر
در حقیقت حضرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابیں ہی علم کا ہی علم کا سمندر ہیں ۔ اس وقت جب کہا
لوگ خود ہی مسیح کو وفات یافتہ کہہ رہے ہیں ان بحثوں میں کیا رکھا ہے کہ وفات مسیح کے یہ دلائل ہیں اور
فلا نے علامہ نے یہ لکھا اور فلاں امام نے یہ لکھا ۔ کن چیزوں پر حصر کرنے کا نام علم رکھ لیا گیا ہے ۔ میرا
یہ مطلب نہیں کہ یہ بالکل بے کار چیزیں ہیں یہ بھی مفید چیزیں ہیں مگر ان کی مزید تحقیق کی چنداں
ضرورت نہیں ۔ ان کے لئے کافی ذخیرہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب میں آچکا
ہے۔ اب ان سوالات سے ایسا ہی تعلق ہونا چاہئے تھا جیسا سیر فی الکتب کرتے ہوئے کوئی نئی بات آ
گئی تو اسے معمولی طور پر نوٹ کر لیا مگر اس پر اپنے دماغوں کو لگانے اور اپنی محنت کو ضائع کرنے کے کیا
معنی ہیں ۔ تمہیں اس سے کیا تعلق کہ فلاں امام نے کیا لکھا۔ تمہیں تو اپنے اندر ایک آگ پیدا کرنا
چاہئے ایمان پیدا کرنا چاہئے ، اخلاق پیدا کرنے چاہئیں ، اُمنگیں پیدا کرنی چاہئیں اور تمہیں سمجھنا
چاہئے کہ تمہیں خدا نے کسی خاص کام کے لئے پیدا کیا ہے اور تم زمین میں اس کے خلیفہ ہو۔ پھر تم اخبار
میں پڑھتے اور جہاں جہاں مسلمانوں کو تکالیف و مصائب میں گرفتار پاتے ، تمہارے دلوں میں ٹیسیں

خطبات محمود
۴۰
سال ۱۹۳۵ء
اٹھتیں اور تم ان کی بہبودی کے لئے کوششیں کرتے ۔ مگر تم دنیا کے حالات سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہو
۔ اور جیسے ترکوں کے حرم مشہور ہیں اسی طرح طالب علموں کو حرم بنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔ پس جہاں ایک
طرف مجھے خوشی ہوئی کہ لڑکوں میں اخلاص پایا جاتا ہے بلکہ بعض کا اخلاص تو ایسا تھا جو دلوں پر رقت
طاری کر دیتا اور وہ اپنی مثال آپ تھا ۔ مگر وہ ان بے بس قیدیوں سے مشابہت رکھتے تھے جن کے ہاتھ
پاؤں جکڑ دیئے جائیں اور وہ مرنے کے لئے تو تیار ہوں مگر انہیں یہ معلوم نہ ہو کہ اپنی جان کو کس طرح
بچایا جا سکتا ہے۔ لیکن مؤمن کو خدا تعالیٰ نے اس لئے تو پیدا نہیں کیا کہ وہ مر جائے بلکہ اس لئے پیدا کیا
ہے کہ وہ خود بھی زندہ رہے اور دوسروں کو بھی زندہ رکھے۔ نپولین کے گارڈز کی مثال میں نے کئی دفعہ
سنائی ہے کہ ایک جنگ میں ان کا سامان ختم ہو گیا۔ لوگوں نے انہیں کہا کہ میدان سے بھاگتے کیوں
نہیں ۔ تو انہوں نے کہا کہ نپولین نے ہمیں بھاگنا سکھا بہ بھا گنا سکھا یا نہیں ۔ اگر میں ان طالب علموں سے کہتا کہ جاؤ
اور آگ میں کود پڑو تو وہ آگ میں کودنے کے لئے تیار تھے ۔ اگر میں انہیں کہتا کہ سمندر میں کود جاؤ
تو وہ سمندر میں بھی کودنے پر تیار تھے ۔ مگر وہ آگ سے نکلنے کا راستہ نہیں جانتے اور نہ سمندر میں تیر نے
کا مادہ ان میں ہے حالانکہ جب میں لوگوں سے کہتا ہوں کہ مر جاؤ تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ اس
کا نتیجہ تمہاری موت ہوگا کیونکہ مؤمن کو خدا کبھی ہلاک نہیں کرتا ۔ اور مؤمن کی جان سے زیادہ اور کوئی
قیمتی چیز اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود فرماتے ہیں کہا اللہ تعالیٰ کو اس سے
زیادہ صدمہ اور کسی وقت نہیں ہوتا جتنا ایک مؤمن بندے کی جان نکالتے وقت اُسے ہوتا ہے ۔ اے
پس مؤمن کی جان تو اتنی قیمتی چیز ہے کہ اس کے نکلنے سے عرشِ الہی بھی کانپ اٹھتا ہے ۔ اور گو
مؤمن کو خدا ہلاک کرنے کے لئے پیدا نہیں کرتا مگر مؤمن کا یہ فرض ضرور ہوتا ہے کہ وہ اپنی جان دینے
کے لئے تیار رہے ۔ ہاں اپنی تدبیروں کو وسیع رکھے اور نہ صرف اپنی جان بلکہ ہزاروں جانوں کو
بچانے کے خیالات اس کے دل میں سمائے رہیں ۔
پس میں جہاں جماعت کو قربانیوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں ، وہاں ذمہ دار کارکنوں اور صدرانجمن
کو بھی توجہ دلاتا ہوں کیونکہ ان پر بھی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ بھی اسی طرح ان
طالب علموں کے خون میں شریک ہے جس طرح جامعہ کے پروفیسر اور اساتذہ اس میں شریک ہیں ۔
صدر انجمن محض ریز ولیوشنز پاس کر دینے کا نام نہیں ، نہ صدر انجمن اس امر کا نام ہے کہ کسی صیغہ کے

خطبات محمود
لدا
سال ۱۹۳۵ء
لئے افسر مقرر کر کے اسے نگرانی کے بغیر چھوڑ دیا جائے ۔ صدرا صدرانجمن کا فرض ہے کہ وہ طالب علموں کے
ذہنوں ، ان کی اُمنگوں اور ان کے ارادوں میں وسعت پیدا کر دے ، ان کے اندر ایک بیداری اور
زندگی کی روح پیدا کرے، ان کے خیالات میں وسعت پیدا کرے ۔ اور اگر مدرس مفید مطلب کام
کرنے والے نہ ہوں تو صدر انجمن کا فرض ہے کہ انہیں نکال کر باہر کرے ۔ ہم نے طالب علموں کا
خالی اخلاص کیا کرنا ہے اس کے ساتھ کچھ عقل اور سمجھ بھی تو چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام ہمیشہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
میں تفقہ کا مادہ دوسرے صحابہ سے کم تھا ۔ مولویوں نے اس پر شور مچایا مگر جو صحیح بات ہو وہ صحیح ہی ہوتی
ہے ۔ آجکل جس قد ر عیسائیوں کے مفید مطلب احادیث ملتی ہیں ، وہ سب حضرت ابو ہریرہ سے ہی
مروی ہیں ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ سیاق و سباق کو نہ دیکھتے اور گفتگو کے بعض ٹکڑے بغیر پوری طرح
سمجھے آگے بیان کر دیتے مگر باقی صحابہ سیاق و سباق کو سمجھ کر روایت کرتے ۔ اسی طرح اب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق روایتیں چھپنی شروع ہوئی ہیں جن میں سے کئی ایسے لوگوں کی
طرف سے بیان کی جاتی ہیں جنہیں تفقہ حاصل نہیں ہوتا اور اس وجہ سے ایسی روایتیں چھپ جاتی
ہیں ۔ جن پر لوگ ہمارے سامنے اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ روایت چھپ گئی
تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب آتھم کی میعاد میں سے صرف ایک دن باقی رہ گیا
تو بعض لوگوں سے کہا کہ وہ اتنے چنوں پر اتنی بار فلاں سورۃ کا وظیفہ پڑھ کر آپ کے پاس لائیں ۔
جب وہ وظیفہ پڑھ کر چنے آپ کے پاس لائے تو آپ انہیں قادیان سے باہر لے گئے اور ایک
غیر آباد کنوئیں میں پھینک کر جلدی سے منہ پھیر کر واپس لوٹ آئے ۔ میرے سامنے جب اس کے
متعلق اعتراض پیش ہوا تو میں نے روایت درج کرنے والوں سے پوچھا کہ یہ روایت آپ نے کیوں
درج کر دی ۔ یہ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صریح عمل کے خلاف ہے اور اس کا مطلب
یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی نَعُوذُ بِاللهِ ٹونے وغیرہ کیا کرتے تھے ۔ اس پر جب
تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ کسی شخص نے ایسا خواب دیکھا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے سامنے جب اس خواب کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا اسے ظاہری شکل میں ہی پورا کر دواب خواب
کو پورا کرنے کے لئے ایک کام کرنا بالکل اور بات ہے اور ارادہ ایسا فعل کرنا اور بات ۔ اور ظاہر
-

خطبات محمود
۴۲
سال ۱۹۳۵ء
صلى الله
میں خواب کو بعض دفعہ اس لئے پورا کر دیا جاتا ہے کہ تا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کا مضر پہلو اپنے حقیقی
معنوں میں ظاہر نہ ہو۔ چنانچہ معتبرین نے لکھا ہے کہ اگر منذ رخواب کو ظاہری طور پر پورا کر دیا جائے تو
وہ وقوع میں نہیں آتی اور خدا تعالیٰ اس کے ظاہر میں پورے ہو جانے کو ہی کافی سمجھ لیتا ہے ۔ اس کی
مثال بھی ہمیں احادیث سے نظر آتی ہے ۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ نے دیکھا کہ سراقہ بن مالک کے
ہاتھوں میں کسری کے سونے ۔ کے سونے کے کنگن ہیں ۔ اس رویا میں اگر ایک طرف اس امر کی طرف اشارہ تھا کہ
ایران فتح ہو گا تو دوسری طرف یہ بھی اشارہ تھا کہ ایران کی فتح کے بعد ایرانیوں کی طرف سے بعض
مصائب و مشکلات کا آنا بھی مقدر ہے کیونکہ خواب میں اگر سونا دیکھا جائے تو اس کے معنی غم اور
مصیبت کے ہوتے ہیں ۔ حضرت عمرر عمر رضی اللہ عنہ نے رسول کے رسول کریم ﷺ کے رویا کے اس مفہوم کو سمجھا
اور سراقہ کو بلا کر کہا کہ پہن کڑے ، ورنہ میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ چنانچہ اسے سونے کے کڑے
پہنائے گئے اور اس طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول کریم ﷺ کی اس رؤیا کے غم اور فکر
کے پہلو کو دور کرنا چاہا۔ مگر ظاہری صورت میں خواب کو پورا کر دینے کے باوجود پھر بھی خواب کا کچھ
حصہ حقیقی معنوں میں پورا ہو گیا۔ کیونکہ حضرت عمر کو شہید کرنے والا ایک ایرانی ہی تھا۔ پھر ایران میں
شیعیت نے جو ترقی کی ، وہ ہمیشہ مسلمانوں کے لئے غم اور مصیبت ہی بنی رہی ہے ۔ مگر یہ بات تب کھلی
جب میں نے دریافت کیا کہ ایسی روایت کیوں درج کر دی گئی ہے۔ غرض عقل اور فہم کی زیادتی
اخلاص کے ساتھ نہایت ہی ضروری ہوتی ہے ورنہ بڑی بڑی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ ایک دفعہ
رسول کریم ﷺ کے پاس شکایت آئی کہ کچھ عورتیں اپنے مردے پر نوحہ کر رہی ہیں ۔ آپ نے فرمایا
انہیں منع کرو ۔ مگر جب منع کرنے کے باوجود وہ نہ رکیں ۔ اور دوبارہ آپ کے پاس شکایت کی گئی ۔ تو
آپ نے فرمایا کہ ان کے منہ میں مٹی ڈالو ۔ سے یہ تو عربی زبان کا ایک محاورہ ہے جس کا مطلب یہ ہوتا
ہے کہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ ہمارے ملک میں بھی کہہ دیتے ہیں کھیہہ کھاوے۔ اس کا یہ
مطلب تو نہیں ہوتا کہ وہ مٹی کھاوے۔ بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر نہیں مانتا تو نہ مانے ۔ غرض عربی
زبان کا یہ محاورہ ہے کہ جب کسی کے متعلق یہ کہنا ہو کہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو تو کہتے ہیں کہ اس
کے منہ میں مٹی ڈالو۔ مگر سننے والوں نے یوں فرمانبرداری کرنی شروع کی کہ مٹی کے بورے بھر لئے
اور ان عور عورتوں کے مونہوں پر مٹی پھینکنی شروع کر دی ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کو معلوم ہوا تو آپ
صلى الله
عل وسام
ہوا

خطبات محمود
۴۳
سال ۱۹۳۵ء
سخت ناراض ہوئیں اور فرمایا ایک تو ان کے گھر میں ماتم ہو گیا ہے اور دوسرا تم ان پر مٹی ڈالتے ہو
۔ رسول اللہ کا یہ منشاء تو نہ تھا جو تم سمجھے ۔ کے پس اخلاص کے ساتھ عقل وفہم نہایت ضروری ہوتا
ہے۔ صرف عربی کتابیں رٹوا دینے سے کیا بن جاتا ہے جب تک فہم و فراست نہ پیدا کی
جائے ، وسعت حوصلہ نہ پیدا کی جائے اور اس بات کی ہمت نہ پیدا کی جائے کہ انہوں نے دنیا کو فتح
کرنا ہے ۔ پس صدر انجمن پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور پروفیسروں پر بھی اور میں امید
کرتا ہوں کہ صدرا انجمن کو رسوں کو بدل کر ، استادوں کو بدل کر ، نظام کو بدل کر ، طریق نگرانی کو بدل کر
ایسا انتظام کرے گی کہ ہمارے طالب علم ایک زندہ دل اور اُمنگوں سے بھرا ہوا دل لے کر نکلیں
گے۔ اور ہر تغیر جو دنیا میں پیدا ہو گا انہیں قربانی پر آمادہ کر دے گا اور ہر تغیر ان کے دل میں ایسی
گدگدی پیدا کر دے گا کہ وہ خدا کے دین کی آواز پر لبیک کہے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ ایسے طالب علم
جب پیدا ہو جائیں گے تو ہمیں کسی مبلغ کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ یہ لوگ اپنی ذات میں مبلغ ہوں
گے اور بغیر کسی تحریک کے آپ ہی دنیا کی ہدایت کے لئے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے۔ ورنہ پر
تکلف مبلغ سے دنیا کیا فائدہ حاصل کر سکتی ہے ۔ اب بہت سے لوگ شکایتیں کرتے رہتے ہیں کہ
ہمارے مبلغوں کی داڑھیاں چھوٹی ہوتی ہیں ۔ میں نے بھی یہ نقص دیکھا ہے اس میں شبہ نہیں کہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کی داڑھی چھوٹی تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام لمبی داڑھی رکھا کرتے تھے حضرت خلیفہ اول کی بھی لمبی داڑھی تھی اور میری داڑھی بھی لمبی
ہے ۔ اسی طرح رسول کریم ﷺ کی بھی بڑی داڑھی تھی ، حضرت ابو بکر حضرت عمر اور حضرت عثمان
رضی اللہ عنھم کی بھی بڑی داڑھی تھی ۔ یہ مان لیا کہ حضرت علیؓ کی چھوٹی داڑھی تھی مگر ممکن ہے اس کی
وجہ ان کی کوئی بیماری ہو یا کوئی اور ۔ اور اگر یہ بات نہ بھی ہو تب بھی کیوں رسول کریم ﷺ کی نقل نہ
کی جائے اور حضرت علی کی نقل کی جائے بہر حال داڑھیوں میں نقص ہے ۔ اسی طرح ہمارے مبلغ
ظاہری تکلفات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اکثر یہ شکایت کرتے رہتے ہیں کہ فلاں جگہ کی جماعت
اتنی سُست ہے کہ ہم وہاں گئے مگر اس نے ہم سے کام نہیں لیا۔ حالانکہ یہ مبلغ کا اپنا فرض ہے کہ وہ کام
کرے کیونکہ ہم تو مبلغ سمجھتے ہی اس کو ہیں جو آگ ہو۔ کبھی آگ بھی کہا کرتی ہے کہ مجھے سُلگا یا نہیں
جاتا وہ تو خود بخود سلگتی ہے اور اگر ایک گھر کو لگتی ہے تو ساتھ کے دس گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے

آج 10 میں سے 10 باقی