خدمتِ اسلام کے لئے جماعت کا ہر فرد اپنی زندگی وقف کردے

حصہ 2

خطبات محمود
لد لد
سال ۱۹۳۵ء
لیتی ہے ۔ پس اگر کوئی مبلغ ایسا ہے تو وہ مبلغ نہیں بلکہ اپنے دین اور ایمان سے تمسخر کرنے والا ہے
۔ پھر عام طور پر شکایت آتی ہے کہ ہمارے مبلغ اکثر انہی مقامات میں جاتے ہیں جہاں پہلے سے احمدی
موجود ہوں حالانکہ رسول کریم ﷺ کا طریق عمل یہ تھا کہ آپ غیر قوموں کے پاس جاتے اور انہیں
تبلیغ اسلام کرتے ۔ یہ نقص اسی وجہ سے واقع ہوا ہے کہ ہمارے مبلغوں میں وسعتِ خیال نہیں ۔ میرا
یہ مطلب نہیں کہ مبلغین میں کوئی خوبی نہیں ان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے اچھے مخلص ہیں اور جس
قربانی کا بھی ان سے مطالبہ کیا جائے، اسے پورا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ چنانچہ
طالب علموں کے اخلاص کا جو میں نے ابھی ذکر کیا ہے اسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے
مبلغین اللہ تعالیٰ کے فضل سے کس قدرا خلاص رکھتے ہوں گے ۔ مگر ان کے یہ جو ہر پوشیدہ رکھے گئے
ہیں اور انہیں تراشا اور بنایا نہیں گیا ۔ پس ذمہ دار کا رکنوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ طالب علموں کے
اندر وسعت خیال اور علو ہمت پیدا کرو۔ تمام قسم کی دیواروں سے نکال کر انہیں کھلی ہوا میں کھڑا کر
دو۔ اور ان کے ذہنوں کو بجائے مباحثات کی طرف لگانے کے دنیا کی روحانی، اخلاقی اور تمدنی
ضروریات اور ان کے علاج کی طرف لگاؤ ۔ پس اس خطبہ کے ذریعہ جہاں میں پروفیسروں ، ذمہ دار
کارکنوں اور صدرانجمن کو طلباء جامعہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں ، وہاں جماعت سے بھی کہتا ہوں کہ
وہ اپنے ایمان کا معیار صرف یہ نہ سمجھ لے کہ اس نے تحریک جدید میں حصہ لے کر میرے مطالبہ کو پورا کر
دیا ۔ بلکہ ہر جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے چندوں کی باقاعدہ ادائیگی کی طرف توجہ کرے اور ہر
جماعت کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے بقائے پورے کرے ۔ اس کے علاوہ جماعت کا ہر فرد یہ کوشش
کرے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک حصہ خدمت سلسلہ کے لئے وقف کر دے اور اگر اسلام کی طرف سے
دوسری آواز اٹھے تو وہ اپنا سارا وقت خدمت اسلام پر لگانے کے لئے کمر بستہ رہے ۔ یاد رکھو بغیر
جانوں کی قربانی کے یہ سلسلہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ چونہ اور قلعی سے مکان نہیں بنا کرتا بلکہ مکان اینٹوں
سے بنتا ہے ۔ اسی طرح الہی سلسلے روپوں کے ذریعہ نہیں بلکہ جانوں کو قربان کرنے کے بعد ترقی کیا
کرتے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست اس ماحول کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور ہر قسم کی
افسردگی کو اپنے دلوں سے دور کر کے سلسلہ کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اس اخلاص کے ساتھ جس کے
متعلق مجھے یقین ہے کہ پیدا ہو چکا ہے ، اس ایمان کے ساتھ جس کے متعلق مجھے یقین ہے کہ پیدا ہو چکا

خطبات محمود
لده
سال ۱۹۳۵ء
ہے ، آگے بڑھیں گے۔ اور چندوں کی ادائیگی کے علاوہ اپنی جانوں کی قربانی کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا
اور اس کی خوشنودی حاصل کریں گے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ہماری جماعت کی مثال بالکل ایسی ہی
ہے جیسے سوتے ہوئے کسی شخص کو جگا دیا جائے تو وہ گھبرا کر یہ کہتا ہوا اُٹھے کہ کیا ہو گیا کیا ہو گیا۔ مگر میں
کہتا ہوں اب آنکھیں کھولو اور بیدار ہو کہ تمہارے گھر کو آگ لگنے والی ہے ۔ پریشانی کی حالت دور
کرو اور سمجھنے کی کوشش کرو ان حالات کو جو آج کل تمہارے خلاف پیدا ہو رہے ہیں ۔ تب اور صرف
تب تم میں ہمت پیدا ہو گی ۔ تمہیں صحیح قربانی کی بھی توفیق ملے گی اور تبھی اس کے صحیح نتائج بھی تمہارے
لئے پیدا ہوں گے ۔
الفضل ۲۴ جنوری ۱۹۳۵ء )
ا بخاری كتاب الرقاق باب التواضع
اسد الغابة جلد ۲ صفحہ ۲۶۶ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
، بخارى كتاب الجنائز باب مَا يُنْهَى مِنَ النَّوْحِ وَالْبُكَاءِ (الخ)

آج 10 میں سے 10 باقی