جماعت احدیہ کے سامنے تین اہم سوال

خطبات محمود
۶۶۲
(۴)
سال ۱۹۳۵ء
جماعت احمد یہ کے سامنے تین اہم سوال
(1) کیا حکومت نے ہماری شکایات دور کر دیں؟ کیا احرار کی سابقہ
بد زبانیاں مٹ گئیں
(۲) اور آئندہ گندی گالیاں دینے سے باز آ گئے؟
(۳) جس مقصد کو لے کر ہم کھڑے ہوئے ہیں کیا وہ پورا ہو گیا ؟
(فرموده ۸ رنومبر ۱۹۳۵ء )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ تو بہ رکوع ۶ کی درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں :۔
يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ
أَرَضِيتُمُ بِالْحَيَوةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ إِلَّا
تَسْفِرُوا يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَ يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ
شَيْءٍ قَدِيرٌ إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا
فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَ أَيَّدَه
بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَ كَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللَّهُ
عَزِيزٌ حَكِيمٌ انْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ

خطبات محمود
۶۶۳
سال ۱۹۳۵ء
ذَالِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَّ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوكَ
وَلَكِنْ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ وَ سَيَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَوِسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ
اَنْفُسَهُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ ۔
اس کے بعد فرمایا: ۔
پیشتر اس کے کہ میں آج کے خطبہ کا مضمو ج کے خطبہ کا مضمون شروع کروں میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں ا
کہ دو تین ماہ کے قریب ہوئے میں نے نیشنل لیگ کے ارکان کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے ممبروں کا
با قاعدہ نظام قائم کریں ۔ انہیں تعداد میں بڑھائیں اور احمد یہ والنٹیئر کور بنائیں ۔ میں نے یہ بھی کہا
تھا کہ جب نیشنل لیگ کے پانچ ہزار ممبر ہو جائیں گے تو انہیں وسیع طور پر کام کرنے کی اجازت دی
جائے گی ۔ اس تعداد کو پورا ہوئے اگر چہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے مگر انہیں اپنے کام کو
ترتیب وار کرنے اور نقشے وغیرہ بنانے میں دیر ہو گئی ۔ اب اس ہفتہ میں مجھے اطلاع پہنچی ہے کہ نیشنل
لیگ کے پونے چھ ہزار ممبر بن چکے ہیں اور ابھی جماعت میں یہ تحریک جاری ہے ۔
اُنیس سو سے زیادہ والنٹیئرز بھی ہو چکے ہیں ۔ اس لئے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اب
نیشنل لیگ کو سلسلہ کے کاموں کے اُن حصوں کے متعلق جو سیاسیات سے تعلق رکھتے ہیں ، کام کرنے کی
اجازت دیتا ہوں ۔ نیشنل لیگ نے پہلا کام یہ کیا ہے کہ چونکہ احرار نے میری طرف سے مباہلہ کی
دعوت سے ناجائز فائدہ اُٹھا کر اور یہ دیکھ کر کہ حکومت کی طرف سے تو انہیں قادیان اور اس کے
ارد گرد آٹھ آٹھ میل تک کا نفرنس منعقد کرنے کی اجازت نہیں چاہا ہے کہ اب مباہلہ کے نام سے ہی
قادیان میں اپنا اجتماع کریں ۔ اور مباہلہ کو اِدھر اُدھر کی باتوں میں ٹال کر قادیان میں اپنی کا نفرنس
منعقد کریں اور اس طرح انہوں نے گورنمنٹ کو اور ہم کو دھوکا دینے کو کوشش کی ہے۔ نیشنل لیگ کی
طرف سے تمام جماعتوں کو اطلاع بھیجوائی گئی ہے کہ اگر کسی وقت احرار کی طرف سے قادیان میں
کا نفرنس یا اجتماع ہو تو اُس وقت جماعت کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ سلسلہ کے وقار کے تحفظ اور شعائر اللہ
کی حفاظت کے لئے قادیان پہنچ جائے ۔ میرے نزدیک انہیں یہ بھی چاہئے کہ وہ اس عرصہ میں اپنے
والنٹیئروں کو کام کرنے کی ترکیب سکھائیں اور اُنہیں ایک نظام کے ماتحت کام کرنے کی عادت
ڈالیں جس عادت کا پیدا کرنا جماعت کے ہر فرد میں نہایت ضروری ہے ۔

خطبات محمود
۶۶۴
سال ۱۹۳۵ء
احرار کی نیتیں سلسلہ کے متعلق جو کچھ ہیں وہ تو ظاہر ہی ہیں ۔ ان کا اگر بس چلے تو وہ بھی کبھی بھی
شرارت اور فساد سے باز نہ رہیں ۔ اس لئے ان کے مقابلہ کے لئے جماعت جتنی بھی تیاری کرے وہ
جائز اور درست ہے گو مؤمن کو خدا تعالیٰ نے اتنی عظیم الشان طاقت دی ہوتی ہے کہ اگر وہ اس سے صحیح
طور پر کام لے تو اس کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی ۔ مگر اس کے لئے ضرورت ہوتی ہے
تیاری کی اور ضرورت ہوتی ہے اخلاص اور جاں نثاری کی ۔ ہم تعداد میں بے شک تھوڑے ہیں لیکن
اگر ہم مل کر متحدہ طور پر کام کریں اور صحیح ذرائع سے کام لیں تو جو ایمانی قوت خدا تعالیٰ نے ہماری
جماعت کو دی ہے وہ اتنی زبردست ہے کہ اس سے وہ بہت بڑی بڑی جماعتوں کا آسانی سے مقابلہ کر
سکتی اور ان کے شرور سے محفوظ رہ سکتی ۔ مؤمن ڈرتا نہیں لیکن وہ محتاط ضرور ہوتا ہے ۔ اور گو حکومت
نے یہ احرار کو نوٹس دیا ہوا ہے کہ اسے قادیان اور اس کے ارد گرد آٹھ آٹھ میل کے حلقہ میں اجتماع
کرنے کی اجازت نہیں مگر چونکہ اب مباہلہ کو احرار نے اجتماع کا بہانہ بنالیا ہے نہ وہ اپنے آدمیوں کی
فہرست دیتے ہیں نہ شرائط طے کر کے ان پر دستخط کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کے رویہ سے یہی سمجھا جا
سکتا ہے کہ ان کا مقصد و مدعا یہ ہے کہ وہ قادیان آ جائیں اور شرائط کی آڑ میں مباہلہ ٹال کر اپنی
کا نفرنس شروع کر دیں ۔ ورنہ وجہ کیا ہے کہ جب وہ شرائط سب کی سب ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں تو ان
شرائط کو ضبط تحریر میں لاکر ان پر دستخط نہیں کرتے ۔ جس بات کو ماننے کی انسان نیت کرے اس کے
متعلق ایک کاغذ پر دستخط کرنے میں اسے کونسی تکلیف ہوتی ہے۔ لیکن ان کی حالت یہ ہے کہ ایک طرف
تو وہ بار بار اعلان کر رہے ہیں کہ ہم مباہلہ کے لئے تیار ہیں اور دوسری طرف نہ شرائط طے کرتے ہیں
اور نہ دعائے مباہلہ کے الفاظ کی تعیین کرتے ہیں اور نہ دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ
یہ بھی کہے جاتے ہیں کہ ہم نے شرائط سب مان لی ہیں ۔ لطیفہ یہ ہے کہ میں نے مباہلہ کے لئے ایک
شرط یہ مقرر کی تھی کہ طرفین کی طرف سے پانچ سو یا ہزار آدمی شامل ہوں میری اِس دعوت مباہلہ پر
انہوں نے جھٹ یہ اعلان کر دیا کہ ہم نے ساری شرطیں مان لی ہیں مگر اب جبکہ میں نے دوبارہ لکھا
ہے کہ اس مہم جواب کا کیا مطلب ہے ؟ آیا پانچ سو آدمی مباہلہ کے لئے لائے جائیں گے یا ایک
ہزار؟ تو اس کے جواب میں مسٹر مظہر علی صاحب لکھتے ہیں کہ پانچ سو یا ہزار آدمی لانے کی شرط مرزا
صاحب نے اپنی طرف سے مقرر کی ہوئی ہے لیکن جب انہوں نے اس سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ مجھے

خطبات محمود
۶۶۵
سال ۱۹۳۵ء
سب شرطیں منظور ہیں تو اُس وقت بھی تو وہ شرطیں میری طرف سے ہی تھیں ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے تو
نہ تھیں پھر جب اُنہوں نے اُس وقت مان لیا تھا کہ سب شرائط منظور ہیں تو اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے
کہ یہ اپنے پاس سے شرط لگائی گئی ہے ہم اس کے پابند نہیں ۔ غرض اپنے متعلق تو اس طرح انکار کر
دیا اور میرے متعلق لکھ دیا کہ آپ چاہے پانچ سو لائیں یا ہزار ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ۔ غرض اس
شرط کو نہ اپنے لئے رہنے دیا نہ ہمارے لئے ۔ پھر مانا کیا خاک ۔ میری طرف سے تو یہ شرط تھی کہ پانچ
سو یا ہزار آدمی مباہلہ میں شریک ہو ۔ پھر جب ہمارے متعلق یہ کہہ دیا گیا کہ جتنے آدمی مرضی ہو لا ئیں ،
چاہے تھوڑے لائیں یا بہت اور اپنے متعلق لکھ دیا کہ یہ شرط خود مرزا صاحب نے لگائی ہے ہم اس کے
پابند نہیں تو شرائط ماننے کا مطلب ہی کیا رہا۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ان کی غرض مباہلہ کرنا
نہیں بلکہ مباہلہ کے بہانہ سے فتنہ و فساد ہے ورنہ بھلا شرائط کو تحریر میں لاکر ان پر دستخط کرنے میں کونسا
حرج لازم آتا ہے کہ وہ اس کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ اگر شرائط تحریر میں آئی ہوئی ہوں تو انہیں کسی
بھلے مانس کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے اور بتایا جا سکتا ہے کہ کس نے خلاف ورزی کی ۔ مگر ان کا تو یہ
مقصد ہی نہیں کہ شرائط کی پابندی کرتے ہوئے مباہلہ کریں ۔ ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ یہاں
آئیں اور جب شرائط کا تصفیہ نہ ہونے کی وجہ سے مباہلہ نہ ہو تو پھر شور مچادیں کہ ہم قادیان گئے مگر ہم
سے مباہلہ نہ کیا گیا اور اس طرح اپنے اجتماع سے فائدہ اُٹھا کر قادیان میں کا نفرنس بھی منعقد کر
لیں ۔ چنانچہ قادیان کے گرد و نواح میں ان کا کا ایک اشتہار تقسیم ہوتا پکڑا گیا ہے جس میں صاف طور
پر لکھا ہے کہ قادیان میں احرار کا نفرنس ہونے والی ہے ۔ یہ اشتہار ہم نے حکومت کو بھی بھیجوا دیا ہے اور
ہمارے پاس بھی اس کی کاپیاں موجود ہیں ۔ پس چونکہ احرار کا نفرنس کرنا چاہتے ہیں نہ کہ مباہلہ جب
تک وہ ہمیں یہ تحریر نہ دیں کہ قادیان میں صرف مباہلہ ہوگا اور کوئی مجلس ان ایام میں یا پہلے یا بعد میں
منعقد نہ ہو گی ، اُس وقت تک ہم قادیان میں مباہلہ نہیں کریں گے بلکہ لاہور یا گورداسپور میں کریں
گے۔ وہاں جس قدر چاہیں کا نفرنسیں ساتھ کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہ ہو گا ۔ مگر وہاں بھی انہی شرائط
کے ماتحت مباہلہ ہوگا جنہیں میں نے پیش کیا ہے اور جنہیں وہ منظور کر چکے ہیں ۔ اگر وہ پانچ سو یا ہزار
سے زیادہ آدمی اپنے ساتھ لانا چاہتے ہوں تو بے شک وہ گلیوں میں کھڑے رہیں ، چھتوں پر بیٹھے
رہیں مگر میدانِ مباہلہ میں نہیں آئیں گے ۔ ہم اس امر کو نہیں بھلا سکتے کہ گورنمنٹ نے یہ دیکھتے ہوئے

خطبات محمود
۶۶۶
سال ۱۹۳۵ء
کہ کسی کا یہ حق نہیں کہ وہ ایک دوسری جگہ جا کر شورش اور فتنہ انگیزی کرے ۔ احرار کو قادیان اور اُس
کے ارد گرد آٹھ آٹھ میل کے حلقہ میں کا نفرنس منعقد کرنے سے روکا ہوا ہے اور جب گورنمنٹ نے
انہیں روکا ہوا ہے تو ہم اس کے ایک اچھے فعل کو اپنے کسی فعل سے خراب کر نا نہیں چاہتے ۔ لیکن جیسا
کہ احرار کی عادت ہے وہ یہی کوشش کریں گے کہ مباہلہ کا نام لیتے جائیں اور اس بہانہ سے قادیان آ
کر شورش اور فساد کریں ۔ اس لئے نیشنل لیگ نے جو اعلان کیا ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔ تمام
احمدیوں کو چاہئے کہ اگر انہیں معلوم ہو کہ قادیان میں احرار کا اس قسم کا کوئی اجتماع یا جلسہ ہونے والا
ہے تو وہ اپنے تمام کام کاج چھوڑ کر قادیان پہنچ جائیں ۔
گزشتہ سال جب یہاں احرار کا نفرنس ہوئی تو گورنمنٹ کے مقامی افسروں نے ہم سے یہ وعدہ
لیا کہ ان کے جلسہ میں ہم میں سے کوئی نہیں جائے گا اور اس وعدہ کے مطابق احمدی وہاں نہ گئے ۔ لیکن
بعد میں جب احرار نے یہ شور مچایا کہ احمدی بھاگ گئے اور مقابل پر نہ آئے اور حکومت کو توجہ دلائی گئی
تو وہی حکومت جس نے شہید گنج کے بارہ میں چوہدری افضل حق صاحب پر الزام لگنے پر فوراً اس کی
تردید کی تھی ہم پر جو الزام لگایا گیا اس کی تردید نہ کی ۔ بلکہ ایک افسر نے کہا کہ ہم نے تو ہرگز نہیں روکا
تھا ۔ پس اس دفعہ اگر احرار قادیان میں کانفرنس کرنے میں کامیاب ہوں تو کا رکنان سلسلہ کو،
احمد یہ جماعت کو ان کی کانفرنس میں شامل ہونے سے نہیں روکنا چاہئے ۔ اگر افسر خواہش کریں تو ان
سے تحریر لے لینی چاہئے اور اگر احرار جلسہ میں احمدی جماعت کو چیلنج دیں تو اس چیلنج کو ضرور قبول کر لینا
چاہئے ۔ اگر احراری چاہیں کہ ان کی تقریروں میں کوئی نہ بولے تو وہ چیلنج دینے سے احتراز کریں۔
غرض جب تک حکومت تحریر ا نہ رو کے اُس وقت تک رکنے کی کوئی وجہ نہیں ۔ آخر ہمارے جلسوں
میں بھی تو سینکڑوں غیر احمدی آتے ہیں ۔ ہم ان سے خاطر مدارات سے پیش آتے ہیں اور وہ بھی
خوش خلقی سے ہمارے ساتھ ملتے ہیں ۔ اسی طرح اگر احرار اچھا نمونہ دکھا ح اگر احرار اچھا نمونہ دکھا ئیں گے تو ان سے ناراض
ہونے کی کوئی وجہ نہ ہوگی۔ لیکن اگر وہ حکومت کا حکم توڑیں اور حکومت ان کو کچھ نہ کہے اور پھر وہ ہماری
مقدس ہستیوں کو گالیاں دیں اور ہمیں چیلنج بھی دیں تو اس چیلنج کی موجودگی میں ہمارے آدمیوں کو
بولنے کا پورا حق ہوگا ۔ بہر حال چونکہ معلوم نہیں کہ گورنمنٹ کا رویہ اس بارے میں کیا ہو گا اس لئے
ہماری جماعت کے آدمیوں کو یہاں آنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ ہاں اگر گورنمنٹ اپنے اوپر ذمہ داری

خطبات محمود
۶۶۷
سال ۱۹۳۵ء
لے لے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہماری جماعت ہزاروں روپیہ خرچ کر کے آئے ۔ اگر ہماری جماعت
کے احباب قریب قریب سے پہنچیں تب بھی ہزاروں روپے خرچ آ سکتا ہے اور اگر دور دور سے لوگ
آئیں تو لاکھوں روپیہ تک نوبت پہنچ سکتی ہے۔ پھر ان کی مہمان نوازی اور خاطر و تواضع پر بھی بہت کچھ
خرچ ہو جاتا ہے ۔ پس اگر گورنمنٹ کی طرف سے اس فتنہ کے انسداد کا کوئی انتظام ہو جائے تو بہتر ۔
لیکن اگر اس کی طرف سے کوئی انتظام نہ ہو تو پھر میں بھی نیشنل لیگ کے اس اعلان کی تصدیق کرتا ہوں
کہ اس موقع پر تمام احمدیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کام کا حرج کر کے بھی قادیان پہنچ جائیں ۔ لیکن
گورنمنٹ اگر کا نفرنس کے روکنے کا اعلان کر دے اور اپنے فیصلہ کو پورا کرنے کی ذمہ داری لے تو اس
صورت میں ہماری جماعت کے افراد کا یہاں آنا فضول ہوگا ۔ ہمیں اس صورت میں گورنمنٹ پر اعتماد
کرنا چاہئے اور امید رکھنی چاہئے کہ وہ ایک ذمہ واری لینے کے بعد ہمیں مزید الجھنوں میں مبتلاء نہیں
کرے گی ۔
اب میں اصل خطبہ کی طرف متوجہ ہوتا ہوں ۔ میں نے پچھلے جمعہ میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ گو
اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف سے احرار کی سرزنش کا سامان کر دیا اور انہیں بہت کچھ پریشانی میں ڈال دیا
ہے لیکن ان کا فتنہ ابھی مرا نہیں ایسے فتنے دوبارہ بھی اُٹھ سکتے ہیں ۔ اسی طرح حکومت کو بھی ایک سبق
مل گیا ہے اور اس نے بھی ان ایام میں دیکھ لیا ہے کہ احرار کی پیٹھ ٹھونک کر اُس نے کیا حاصل
کیا۔ چنانچہ ان ایام میں احرار نے گورنمنٹ کو خوب گالیاں دی ہیں اور جتنا زیادہ اس نے احرار کو
اپنے سر چڑھایا تھا ، اُسی قدر جلدی انہوں نے احسان فراموشی کی ہے ۔ ادھر احرار کی خاطر گورنمنٹ
احمد یوں سے لڑی اُدھر شہید گنج کے معاملہ میں جب احرار کے خلاف ایک اخبار میں چند مسلمانوں نے
بیان شائع کرایا تو اس کے پریس کو تنبیہ کی گئی ۔ اسی طرح کی ایک تنبیہہ ایک اور پریس کو بھی مجلس
احرار کے خلاف پوسٹر شائع کرنے کی وجہ سے کی گئی اور خود گورنمنٹ نے ان تمام باتوں کو تسلیم کیا ہے ۔
اس کے مقابل پر احرار نے کیا کیا ؟ انہوں نے جب دیکھا کہ ان کی عزت جاتی رہی اور ان کا وقار
ضائع ہو گیا ہے تو انہوں نے اپنے صدر کو کھڑا کر دیا اور اُس کے منہ سے گورنمنٹ کو خوب گالیاں
دلوائیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر گورنمنٹ نے احرار سے زیادہ شرافت دکھائی ۔ اس نے سمجھا
کہ گو احرار نے بے وفائی کی ہے مگر مجھے اتنی جلدی حق دوستی ضائع نہیں کرنا چاہئے چنانچہ باوجود اس

خطبات محمود
٦٦٨
سال ۱۹۳۵ء
کے کہ احرار اپنے صدر کی تقریر کے بعد ساری رات جاگتے رہے اور پولیس کا انتظار کرتے رہے
پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لئے نہ آئی ۔ بہر حال گورنمنٹ کو یہ معلوم ہو گیا کہ احمدی جماعت تو اپنے
اصول پر قائم رہنے والی ہے لیکن احرار نہیں ۔ نہ انکی مخالفت اصول کی بناء پر ہے نہ دوستی ۔ جن
چیزوں کی وجہ سے احرار اب ڈر گئے ہیں وہ بھلا چیز ہی کیا ہیں ۔ ہم نے اس سے بہت زیادہ
خطرات دیکھے اور کانگریس موومنٹ کے مقابلہ کے وقت ، پھر خلافت کے زمانہ میں ، پھر بائیکاٹ
کی تحریک ، اور پھر عدم تعاون کی تحریک کے وقت ہمارے آدمیوں کو مارا گیا ، پیٹا گیا، سزائیں دی
گئیں ، وطن سے بے وطن کیا گیا ، غرض سب کچھ کہا گیا ، مگر ہمارے آدمیوں نے اپنا قدم پیچھے نہ ہٹایا
بلکہ اپنے اصول پر قائم رہے۔ لیکن احرار ہیں کہ ایک ہی دھمکی سے ان کا خون خشک ہو گیا ۔ ان ہو گیا ۔ انہوں نے
جب دیکھا کہ لوگ ہمارے مخالف ہو گئے ہیں تو کہہ دیا یہ شیطانی حکومت ہے ، بُرے افسر ہیں
مسلمانوں کا انہیں کوئی خیال نہیں اور اس قسم کی تقریر کر کے پولیس کا انتظار کرنے بیٹھ گئے ۔ گویا یہ ایک
قسم کا ناٹک تھا جو کھیلا گیا غرض اللہ تعالیٰ نے گورنمنٹ کو بھی سبق دے دیا ہے اور احرار کو بھی سبق دے
دیا ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا جس غرض کے لئے ہماری تشویش تھی وہ پوری ہوگئی ۔ تین باتیں ہیں جنہیں
ہمیں مد نظر رکھنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ کیا وہ ہمیں حاصل ہو گئیں ۔
گئی ۔
اوّل یہ کہ باوجود ان نئے حالات کے پیدا ہو جانے کے کیا ہماری جماعت کی حقیقی شکایت دور ہو
دوسرے یہ کہ کیا ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ اب دوبارہ شورش نہ ہو اور اگر ایک دفعہ سکون
ہے تو کیا یہ سکون مستقل ہے یا آئندہ بھی اس فتنہ کے پھوٹنے کا اندیشہ ہے ۔
تیسرے یہ کہ کیا جماعت کا مقصد و مدعا پورا ہو گیا۔
یہ تین سوال ہیں جن کا جواب اگر ہمیں اپنی منشاء کے مطابق مل جائے تو ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے
کہ اب ہمیں مقابلہ کے لئے مزید تیاری کی ضرورت نہیں ۔ لیکن اگر ان تینوں سوالوں کا جواب نفی میں
ہو تو حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں پچھلے سال ہمارا قدم تھا ہم اس وقت بھی وہیں ٹھہرے ہیں اور
اس سے ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا سکے ۔
پہلی بات یہ ہے کہ کیا ہماری جماعت کی شکایتیں دور ہو گئیں؟ اس کے دو حصے ہیں ایک حصہ

خطبات محمود
٦٦٩
سال ۱۹۳۵ء
حکومت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور ایک حصہ احرار کے ساتھ ۔ حکومت کے ساتھ جس حصہ کا تعلق ہے
اس کی میں زیادہ تفصیل نہیں کر سکتا۔ میں نے کہا تھا کہ بعض قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کو اس
بات کا احساس ہوا ہے کہ اس کے بعض افسروں سے غلطیاں ہوئیں ۔ اس لئے میں اس بات کو طول
دینا نہیں چاہتا لیکن اختصار کے ساتھ یہ ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ یہ احساس اس حد تک نہیں کہ ہماری
مشکلات اس سے دور ہو ہوسکیں ۔ مثال کے طور پر میں ایک واقعہ بیان کرتا ہوں ۔ گزشتہ ایام میں جب
نیشنل لیگ کا ایک جلسہ یہاں ہوا تو افسران بالا افسرانِ بالا کو یہ جھوٹی رپورٹ کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور کو
اس جلسہ میں حرامزادہ کہا گیا ہے ۔ یہ بالکل جھوٹ اور افترا تھا حتی کہ رپورٹ کرنے والے ایک
پولیس کے آدمی سے جب ہمارے ایک دوست نے علیحدگی میں دریافت کیا کہ تم خدا کو حاضر ناظر جان
کر بتاؤ کہ کیا واقعی ڈپٹی کمشنر کو حرام زادہ کہا گیا تھا ؟ تو اس نے کہا کہ نہیں ۔ پھر اُس نے پوچھا کہ پھر
آپ لوگوں نے ایسی رپورٹ کیوں کی ؟ تو اس نے جواب دیا کہ یہ سیاسی باتیں ہیں میں اس کے متعلق
کچھ بتا نہیں سکتا ۔ گورنمنٹ چونکہ اپنے ماتحتوں پر اعتبار کرتی ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا تھا وہ ایک
حد تک اس میں معذور بھی ہے کیونکہ بڑے افسروں کو چھوٹے افسروں پر اعتماد کرنا ہی پڑتا ہے اس لئے
اس بات کے ساتھ بعض دوسری باتوں کو ملا کر گورنمنٹ نے ایک خفیہ سرکلر جاری کیا جو تقریباً تمام
ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کے نام بھیجا گیا کہ جماعت احمد یہ کی حالت گورنمنٹ کی نگاہ میں مشتبہ ہے
اس لئے اس کے افراد کا خیال رکھنا چاہئے ۔ یہ تمام سرکلر تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنروں کو یا اکثر اضلاع
کے ڈپٹی کمشنروں کو بھیجا گیا کیونکہ متفرق جگہوں سے اس سرکلر کی تصدیق ہوئی ہے ۔ میں نام نہیں لے
سکتا لیکن ایک جگہ سے تو اس سرکلر کے الفاظ تک ہمیں معلوم ہو گئے تھے اب اگر گورنمنٹ کے بعض
افسروں کے خیال میں تبدیلی بھی ہوگئی ہے تو چونکہ حکومت کی طرف سے ایک سرکلر جاری ہو چکا ہے اس
لئے بالعموم افسر اس سرکلر کا خیال رکھیں گے اور ملازمتوں اور ٹھیکوں وغیرہ میں ہماری جماعت کے افراد
کے حقوق کو پامال کیا جائیگا ۔ چنانچہ بعض جگہ ایسا بھی ہوا کہ بعض احمدی جو اچھے قابل تھے ان کے حقوق
کو افسرانِ بالا کی طرف سے نظر انداز کر دیا گیا جو پہلے حالات کے لحاظ سے ناممکن تھا۔ پس جب تک
ایسا سر کلر قائم ہے اُس وقت تک بعض افسروں کے خیالات کی تبدیلی ہماری جماعت کو کیا فائدہ پہنچا سکتی
ہے ۔ اس سرکلر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جب ہماری جماعت کے نوجوان جولیاقت اور قابلیت کے لحاظ سے ہر

خطبات محمود
٢٧٠
سال ۱۹۳۵ء
طرح اہل ہو نگے کسی ملازمت کے لئے پیش ہونگے یا تاج ٹھیکوں کے لئے جائینگے تو سرکاری افسر اس
سرکلر کے اثر سے ان کے حقوق کو نظر انداز کر دیں گے ۔ یا اگر کسی جگہ احمدیوں کو مخالفین سلسلہ کی طرف
سے تکلیف پہنچی اور وہ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے پاس شکایت لے کر گئے تو وہ اپنے دل میں کہے گا کہ یہ
لوگ گورنمنٹ کی نظر میں مشتبہہ ہیں انہیں اور زیادہ ذلیل ہونے دو ۔ بے شک ہم اس کی پرواہ نہیں
کرتے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ہمیں دُکھ دیا جائے مگر اس سرکلر کی موجودگی میں ہم اس امر کو تسلیم نہیں
کر سکتے کہ حکومت کے ساتھ ہمارے تعلقات درست ہو چکے ہیں ۔ بعض افسر اس سرکلر کا انکار کرتے
ہیں لیکن ہم ان پر یہ نیک ظن کر سکتے ہیں کہ ان کو اس کا علم نہیں ۔ لیکن ہم یہ نہیں مان سکتے کہ ایسا کوئی
سرکلر تھا بھی نہیں ۔ کیونکہ بعض افسروں نے خود اس کا ذکر بعض احمد یوں سے کیا ہے اور اُس کے الفاظ
تک بتائے ہیں اور یہ علم انگریز افسروں کی زبانی بھی ہمیں حاصل ہوا ہے ۔
مجھے اس انکار پر ایک اور واقعہ یاد آتا ہے ۔ ایک دفعہ اسمبلی میں ایک سوال پیش
ہوا ۔ وائسرائے نے ایک خط ہوم ممبر کی طرف سے لکھا تھا یا ہوم ممبر نے کوئی خط وائسرائے کو لکھا
تھا مجھے صحیح طور پر یاد نہیں پنڈت مدن موہن مالویہ نے سوال کر دیا کہ کیا ایسی کوئی بات ہوئی ہے ۔ اس
پر جھٹ گورنمنٹ کے ایک ذمہ دار افسر نے کہہ دیا کہ یہ بالکل غلط ہے ، ایسا کوئی خط نہیں لکھا گیا۔
انہوں نے آگے سے اس سے اس خط کا مضمون اور تفصیلات سنا دیں ۔ تہ ا۔ تب تو وہ افسر صاحب بہت ہی گھبرائے افسرصاحب
اور کہنے لگے یہ تو ایک پرائیویٹ خط تھا ۔ پنڈت مدن موہن مالویہ نے کہا پرائیویٹ تھا یا غیر
پرائیویٹ ۔ سوال تو یہ تھا کہ کیا ایسا کوئی خط لکھا گیا یا نہیں ؟ تو ہمیں کئی اضلاع سے یقینی طور پر معلوم ہوا
کہ ایسا سرکلر حکومت نے جاری کیا بلکہ ایک جگہ پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل مجلس شوری کے موقع پر ضلع
راوالپنڈی کے ایک گاؤں میں گیا۔ اس نے وہاں کے احمدیوں سے اقرار لیا کہ وہ مجلس شوری پر بغیر
پولیس کو اطلاع کئے نہیں جائیں گے ۔ جب انہوں نے اس بات کی ہمیں اطلاع دی اور ہماری طرف
سے مقامی کا رکنان کو اس کی تحقیق کی ہدایت کی گئی تو انہیں پولیس کے افسروں نے جواب دیا کہ اصل
بات یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک خفیہ چٹھی آئی تھی کہ اس امر کی نگرانی رکھی جائے مگر پولیس کا
ایک چھوٹا افسر اسے سمجھا نہیں اور اُس نے بجائے مخفی خیال رکھنے کے جا کر احمدیوں سے ذکر کر دیا
۔ اب آپ اس پر زیادہ شور نہ کریں کہ ہماری بد نامی ہوتی ہے ۔ اب ان تمام امور کے بعد سرکلر کے

خطبات محمود
۶۷۱
سال ۱۹۳۵ء
انکار کا موقع ہی کیا رہتا ہے۔ یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کوئی نا تجربہ کار چور تھا اُس نے کہیں
چوری کی ۔ جب پولیس والے تفتیش کے لئے آئے تو وہ بھی ساتھ ہو گیا تا اُس کی چوری پر پردہ پڑا
رہے ۔ جب پولیس والے تفتیش کرنے لگے تو یہ انہیں کھوج بتا تا گیا کہ معلوم ہوتا ہے کہ چور پہلے اس
طرف سے آیا پھر یوں مکان میں داخل ہوا۔ پولیس والے چونکہ ہوشیار ہوتے ہیں ، روزانہ کام کرنے
کی وجہ سے انہیں تجربہ ہو جاتا ہے وہ سمجھ گئے کہ یہ کھوج نہیں بتا رہا بلکہ چوری کا واقعہ بتا رہا ہے ۔ چنانچہ
انہوں نے اُسے شہہ دینی شروع کی ۔ وہ خوش ہو کر اور زیادہ باتیں بتا تا گیا آخر کہنے لگا دیکھیں ! مکان
کے اندر یہ جو نشان ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ چوروں نے نے اسباب اس کی پہلے گٹھڑی باندھی ، پھر یہ
جر
یہاں
اپنے ایک ساتھی کے سر پر گٹھڑی رکھ دی۔ جب وہ شخص آگے چلا تو معلوم ہوتا ہے کہ اُس کو ٹھوکر لگی اور
پھر گٹھڑی اندر اور میں باہر ۔ اب جبکہ گورنمنٹ کے مختلف دفاتر سے اور پھر پولیس کی ایک چوکی کے
عارضی انچارج سے میں والی بات نکل جاتی ہے تو اس سرکلر پر پردہ کس طرح پڑ سکتا ہے اور پھر یہ اس
ایک ضلع کی بات نہیں بلکہ دو ضلعے اور ہیں جہاں سے یقینی طور پر یہ اطلاع پہنچی ہے ۔ آخر وجہ بتائی
جائے کہ لاہور سے کوئی سرکلر جاری نہیں ہوا جھگڑا گورداسپور میں ہے اور راولپنڈی کا ایک ہیڈ
کانسٹیبل دور دراز کے ایک گاؤں میں جاتا اور احمدیوں سے اقرار لیتا ہے کہ تم مجلس شوری کے موقع پر
بغیر پولیس میں اطلاع کرنے کے قادیان نہیں جاؤ گے اور جب پولیس والوں کو پکڑا جاتا ہے تو وہ کہتے
ہیں اس معاملہ کو دبادیں ۔ اس ہیڈ کانسٹیبل نے شراب پی ہوئی تھی جس کے نشہ میں اُس نے بات کہہ
دی ورنہ ہمیں تو مخفی حکم تھا ۔ غرض ان باتوں کے ہوتے ہوئے ہم کس طرح مان سکتے ہیں کہ ایسا سرکلر
جاری نہیں ہوا۔ جب سرکلر جاری ہے تو پھر جو نقصان اس کی وجہ سے ہماری جماعت کو پہنچے گا اس کا ذمہ
دار کون ہو گا۔ یقیناً اگر میں اس کے ازالہ کی فکر نہ کروں تو اللہ تعالیٰ کے سامنے میں اس کا ذمہ دار ہوں ۔
پس ان حالات میں میں کس طرح فرض کر سکتا ہوں کہ حکومت کے ساتھ ہمارا معاملہ صاف ہو گیا ہے
پس جب تک ہمیں یہ معلوم نہ ہو جائے کہ گورنمنٹ نے ہماری جماعت کے خلاف جو سرکلر جاری کیا تھا
اُسے اُس نے منسوخ کر دیا ہے اور جب تک ان نقصانات کی تلافی نہ ہو جائے جو ایسے سرکلر کا لازمی
نتیجہ ہیں اُس وقت تک کیسے ممکن ہے کہ ہم بعض افسروں کے تبدیل شدہ رویہ سے ہی خوش ہو جائیں
اور یقین کر لیں کہ حکومت کا رویہ ہمارے متعلق درست ہو گیا ۔ ہم حکومت سے کبھی لڑنے کیلئے تیار نہیں

خطبات محمود
ہوئے اور نہ آئندہ
۶۷۲
سال ۱۹۳۵ء
ئندہ حتی المقدور ہو نگے ۔ بلکہ ہماری مثال اس شخص کی سی ۔ ہی ہے جو دریا میں بہتے ہوئے
ایک کمبل کو پکڑنے گیا اور جب اُس پر ہاتھ ڈالا تو وہ ریچھ تھا جس نے اُسے پکڑ لیا۔ جب دیر زیادہ ہو
گئی تو لوگوں نے اُسے کہا کمبل کو چھوڑ دو اور باہر آؤ ۔ وہ کہنے لگا میں تو کمبل کو چھوڑتا ہوں کمبل مجھے نہیں
چھوڑتا ۔ ہم بھی اس قضیہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی ابھی چاہتے ہیں کہ یہ جھگڑ اختم ہو مگر حکومت بھی تو
جھگڑا ختم کرے ۔ یا پھر وہ ثابت کر دے کہ ہم ۔ نے کبھی قانون شکنی کی یا بغاوت کی یا جھگڑے میں اس
سے ابتدا کی مگر وہ ثابت نہیں کر سکتی ۔ اس کے مقابلہ میں یہ حقیقت ہے کہ بغیر اس کے کہ ہماری طرف
سے کوئی ابتداء ہوئی ہو حکام ہم سے اُلجھ گئے ۔ پھر اس معاملہ کو لمبا کیا گیا ، پھر اس میں مبالغہ کیا گیا ، پھر
غلط رپورٹیں پہنچائی گئیں ، پھر ہمارے خلاف سرکلر جاری کیا گیا اور ہمارے خلاف فضاء یہاں تک
خراب کی گئی کہ حکومت ہند کے ایک افسر نے ہمارے ایک دوست سے کہا کہ پہلے تو میں آپ کی جماعت کا
دوست تھا مگر اب تھا مگر اب حکومت پنجاب کے بہ ومت پنجاب کے بعض افسروں سے گپ شپ کے دوران میں آپ کی جماعت کی
ایسی عجیب و غریب باتیں معلوم ہوئی ہیں جن کے ماتحت میں نہیں کہہ سکتا کہ میری دوستی آپ کی
جماعت سے آئندہ قائم رہے یا نہ رہے ۔ اسی طرح اب تک ان افسروں کو کچھ بھی نہیں کہا گیا جنہوں
نے بلا وجہ جماعت سے دشمنی کی اور اس کے وقار کو صدمہ پہنچانے کی نا واجب کوشش کی ۔ اگر ہم ان
کے افعال کے متعلق خاموش ہو جائیں اور اگر حکومت ان کو سرزنش نہ کرے تو کل کو وہی افسر یا
دوسرے افسر پھر جماعت کے خلاف ایسی ہی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ ان امور کی تکرار کو صرف جرم
کرنے والے افسروں کی سزا ہی روک سکتی ہے جب تک ایسے لوگوں کوسزا نہ دی جائے ہماری جماعت
کا مستقبل اس جہت سے محفوظ نہیں ہو سکتا ۔ پس با وجود خدا تعالیٰ پر توکل رکھنے کے ہمارا یہ بھی فرض ہے
کہ ظاہری حالات کو بھی جہاں تک ہو سکے درست رکھنے کی کوشش کریں تو ہم مجبور ہیں کہ حکومت کے
رویہ سے اُس وقت تک مطمئن نہ ہوں جب تک عملاً حالات کی درستی کی طرف قدم نہ اٹھایا جائے
۔ گورنمنٹ کے متعلق میں اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں اگر کسی قوم کی پچاس سالہ خدمات کی
کوئی عزت اُس کے دل میں ہے ، اگر کسی قوم کی پچاس سالہ خدمات کی کوئی وقعت اُس کے دل میں
ہے تو آج اخلاقی طور پر اسے اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کرنا چاہئے ۔ اخلاق نہ صرف افراد کے لئے
ضروری ہیں بلکہ حکومت اور اس کے افسروں کے لئے بھی ضروری ہیں اور اسے چاہئے کہ ان افسروں

خطبات محمود
۶۷۳
سال ۱۹۳۵ء
کو سزا دے جنہوں نے بلا وجہ جماعت احمد یہ کود کھ دیا اور اس کی تحقیر کی لیکن اگر وہ اس بات کے لئے
تیار نہیں تو جماعت احمد یہ کا کوئی فرد اُس وقت تک جب تک کہ ایمان کا ایک ذرہ اُس کے دل میں
موجود ہے، ذلت کے ساتھ حکومت کے آگے اپنی گردن نہیں جھکا سکتا اور نہیں جھکائے گا۔
اس کے بعد میں احرار کا سوال لیتا ہوں احرار نے جو کچھ کیا اس کے خلاف ہمیں کیا غصہ تھا ؟ یہی
کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دیتے اور سلسلہ کی ہتک کرتے تھے ورنہ احرار دوسرے
مانوں کی طرح ہی ہیں جن سے ہم ملتے جلتے رہتے ہیں ۔ اور ان سے ہماری کیا عداوت ہو سکتی تھی
آخر یہی احرار ہیں جن میں سے ایک لیڈر نے سر ملکام کے زمانے میں مجھے کہا کہ ہماری سفارش کر
دیں ۔ کیونکہ وہ مولوی داؤد داؤد غزنوی اور دوسرے ممبروں کو پکڑنا چاہتے ہیں ۔ چنانچہ میں نے سر ملکام
سے ذکر کر دیا اور نہ معلوم میرے کہنے سے یا حکومت کی اپنی مصلحتوں سے یہ لوگ پکڑے نہ گئے ۔ تو ہم
ہمیشہ ہر ایک کے کام آتے رہے ہیں اور کبھی بھی ہم نے مسلمانوں سے الجھنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اگر
کبھی انہوں نے ہمارے راستہ میں الجھاؤ ڈالا تو ہم نے اُسے سلجھانے کی کوشش کی لیکن جب ایک قوم
اپنے صحیح راستہ کو ترک کر دیتی ہے اور بلا وجہ اور بغیر کسی قصور کے دوسرے فریق پر حملہ کر دیتی ہے تو پھر
مؤمن بے غیرت نہیں ہوتا بلکہ انتہاء درجہ کا غیور اور بہادر ہوتا ہے ۔ ہمیں انہوں نے آٹھ کروڑ
مسلمانانِ ہند کی متفقہ مخالفت سے ڈرایا ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ تم آٹھ کروڑ نہ سہی اسی کروڑ سہی مگر تم
سارے مل کر بھی ایک مؤمن کی زبان کو بند کرنے اور اس کے کام کو روکنے کی اپنے اندر طاقت نہیں
رکھتے ۔ اب تو ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ ہیں جب سلسلہ کے ابتدائی ایام تھے ، جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات مخالفین کے مقابلہ میں اکیلی تھی اُس وقت کب ان کے شورش نے
ہمیں دبا لیا ، کب ان کی مخالفت نے ہمیں ڈرا لیا اور کب انکی دھمکیوں نے ہمارے ارادوں کو پست کر
دیا۔ فساد پر فساد ہوئے اور شورشوں پر شورشیں ہوئیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام موعود علیہ السلام بھی کتاب پر کتاب
اور اشتہار پر اشتہار لکھتے گئے اور آپ مقابلہ پر مقابلہ کرتے گئے یہاں تک کہ دشمن ذا ں تک کہ دشمن ذلیل اور حاسد
شرمندہ ہو گئے اور کامیابی و کامرانی کا جھنڈا آپ کے ہاتھوں لہرایا ۔ پس مؤمن بز دل نہیں ہوتا اور نہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم بزدل ہیں۔ ہمیں تعداد نہیں ڈرا سکتی ، ہمیں گالیاں نہیں ڈرا سکتیں ، ہمیں جبر،
تشدد اور قتل و غارت کی دھمکیاں نہیں ڈرا سکتیں ۔ ہمیں اگر کوئی چیز قابو کر سکتی ہے تو وہ صرف اخلاق

خطبات محمود
۶۷۴
سال ۱۹۳۵ء
ہیں ۔ مؤمن دنیا میں کسی چیز سے قید نہیں کیا جا سکتا لیکن اگر چاہو تو تم اسے اخلاق سے قید کر سکتے ہو ۔
اخلاق کی حکومت کی کیا لطیف مثال ہے جس کا حدیثوں میں ذکر آتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
جب صلح حدیبیہ کے لئے تشریف لے گئے تو مکہ کا ایک رئیس کفار کی طرف سے آپ سے گفتگو کر نے
کیلئے آیا۔ وہ مکہ والوں کا اتنا بڑا حسن تھا کہ اس کا دعوی تھا کہ مکہ کا کوئی آدمی ایسا نہیں جس پر میرا کوئی
احسان نہ ہو۔ یہ ا نہ ہو۔ یہ شخص اپنے آپ کا اپنے آپ کو وادی مکہ کا باپ سمجھتا تھا ۔ اور یہی شان دکھانے کے لئے اُس نے
رسول کریم ﷺ کی ڈاڑھی کو ہاتھ لگایا اور کہا میں تم سے کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو تم نے اپنے ارد گرد جمع
صلى الله
علی
کر لئے ہیں تمہارے کام نہیں آئیں گے آخر تمہاری قوم ہی ہے جو تمہارے کام آئے گی ۔ پس تم اپنی
قوم کی بات مان لو جونہی اُس نے رسول کریم ﷺ کی ریش مبارک کو ہاتھ لگا یا ایک صحابی نے زور
سے اپنی تلوار کا کندہ اُس کے ہاتھ پر مارا اور کہا ہاتھ پرے کر، کیوں تو اپنا نا پاک ہاتھ رسول کریم
کے مقدس جسم سے چھوتا ہے۔ اُس نے نظر اٹھائی اور کہا کیا تو وہ شخص نہیں جس کے خاندان پر
فلاں موقع پر میں نے احسان کیا تھا ؟ یہ سخت نازک موقع تھا مگر احسان کا لفظ سن کر اُس صحابی کی
آنکھیں نیچی ہو گئیں اور وہ جھٹ پیچھے ہو گیا۔ تب اُس نے سمجھا کہ اب میں نے میدان صاف
کر لیا۔ تب اُس نے وہی بات کہہ کر رسول کریم ﷺ کی ریش مبارک کو ہاتھ لگایا۔ اس پر پھر ایک
صحابی نے بڑے زور سے تلوار کا کندہ اُس کے ہاتھ پر مارا اور کہا کیوں تو اپنے ناپاک ہاتھ رسول کریم
کے مقدس جسم سے چُھوتا ہے؟ اُس نے نظر اٹھائی مگر دیکھ کر نگاہ نیچی کر لی اور کہا تمہارے خلاف نے نظر مگر لی اورکہا
میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ تم پر میرا کوئی احسان نہیں ۔ یہ دوسرے شخص حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تھے ۔
تو مؤمن اگر قید کیا جا سکتا ہے تو احسان سے ۔ جاسکتا
صلى الله
علیم
صلى الله
عروسة
☑
ایک دفعہ کسی جنگ میں ایک شخص کفار کی طرف سے لڑائی میں شامل ہوا تو رسول کریم ﷺ نے
صحابہ کو بلایا اورفرمایا دیکھنا لڑائی میں فلاں شخص بھی شامل ہے یہ میرے ساتھ اچھا سلوک کیا کرتا تھا اور
جب مکہ والے میری مخالفت کرتے اور سخت ایذائیں دیا کرتے تھے تو یہ پوشیدہ طور پر میری مدد کیا کرتا
، اُس کا خیال رکھنا ۔ ستم گر چہ مہاجر اس سے واقف تھے مگر چونکہ انصار واقف نہ تھے اور وہ بھی جنگ
میں شامل تھے ، اِس لئے اُنہیں بتانے کے لئے رسول کریم ﷺ نے یہ فرمایا ۔ اسی طرح حنین کی جنگ
جس میں مسلمانوں کو بوجہ اس کے کہ مکہ کے نو مسلم بھی اس میں شامل ہو گئے تھے بہت بڑا نقصان پہنچا تھا

خطبات محمود
۶۷۵
سال ۱۹۳۵ء
یہاں تک کہ ایک موقع پر رسول کریم ﷺ کی ذات مبارک بھی خطرے میں پڑ گئی تھی اور چار ہزار
تجربہ کار تیر اندازوں کے نرغہ میں رسول کریم و آ گئے تھے اور صرف چند صحابہ آپ کے ساتھ رہ
گئے تھے ایسی خطرناک جنگ کے ختم ہونے کے بعد جس میں بہت سے مسلمان مارے گئے تھے آخر دشمن
قید کر لئے گئے ۔ اور ان کے اموال پر قبضہ کر لیا گیا۔ یہ قید ہونے والے اُس قوم میں سے تھے جس میں
رسول کریم بچپن میں رہے ۔ اور جس قوم کی ایک عورت کا آپ نے دودھ پیا تھا۔ کفار نے
صلى الله
آپس میں مشورہ کرنے کے بعد رسول کریم ﷺ کی رضاعی بہن سے کہا کہ تو جا اور رسول کریم
سے ہماری سفارش کر ۔ ان میں سے خود کوئی رحم کی درخواست کی بھی جرات نہیں کرتا تھا کیونکہ انہوں
نے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچایا تھا۔ جب رسول کریم ﷺ کی رضاعی بہن آپ کے پاس آئی اور
اُس نے کہايَا رَسُولَ اللہ میں آپ کے پاس ایک کام سے آئی ہوں ۔ تو رسول کریم ﷺ نے
فرمایا بہن ! میں تو تیرا ایک مہینہ تک انتظار کرتا رہاتا تو سفارش کے لئے آئے تو مجھے تیری سفارش رو نہ
کرنی پڑے مگر ایک مہینہ کے انتظار کے بعد میں نے غنیمت کا مال مسلمانوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ اب
صرف یہ ہو سکتا ہے کہ تم لوگ ایک چیز چن لو یا مال یا قیدی ۔ اگر مال کہو تو میں واپس دلوا دیتا ہوں اور
اگر قیدی کہو تو انہیں چھڑوا دیتا ہوں ۔ دونوں میں سے جو بھی صورت پسند ہو بتا دو۔ انہوں نے اپنے
قبیلہ سے مشورہ کیا تو فیصلہ کیا ہمیں مال نہیں چاہئے ، قیدی دے دیئے جائیں ۔ رسول کریم ﷺ نے
صحابہ کو بلایا اور فرمایا میں نے اس قوم میں دودھ پیا ہے کیا تم اِس تعلق کی وجہ کی وجہ سے ان کے قیدی چھوڑ
سکتے ہو؟ انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ہمیں اس سے زیادہ خوشی اور کس میں ہو سکتی ہے چنانچہ انہوں
نے سب قیدی رہا کر دئے تو مؤمن کو طاقت اور تعداد ڈرا نہیں سکتی بلکہ جتنا زیادہ اسے ڈاریا اور
دھمکایا جائے اور جتنا زیادہ اُس پر دباؤ ڈالا جائے ، اتنا زیادہ ہی وہ اونچا ہوتا ہے مگر جتنا زیادہ اس
کے سامنے جھکو اتنی ہی زیادہ وہ محبت کرتا ہے ۔ یہی شرافت کے اخلاق ہیں جنہیں انبیاء دنیا میں قائم کیا
کرتے ہیں، یہی شرافت کے اخلاق ہیں جو خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں میں موجود ہوتے ہیں
، یہی شرافت کے اخلاق ہیں جن سے وہ دنیا میں عزت و وقعت کی نگاہ سے انگاہ سے دیکھی جاسکتی ہیں اور یہی
شرافت کے اخلاق ہیں کہ اگر اُن میں نہ پائے جائیں ، تو انہیں دوسروں سے کوئی امتیاز باقی نہیں رہتا
رض

خطبات محمود
۶۷۶
سال ۱۹۳۵ء
پس ہم نے احرار کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی ۔ وہ آپ آئے اور انہوں نے ہم سے لڑائی
شروع کر دی اور اس لئے لڑائی شروع کر دی کہ تا انہیں لوگوں سے روپیہ ملے اور ملک میں شہرت
حاصل ہو ۔ پھر اس ذلیل مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے قادیان آ کر ہمیں وہ وہ گالیاں دیں
اور سلسلہ کی اتنی شدید ہتک کی کہ ایک شریف انسان ان گالیوں کے سننے کی بھی تاب نہیں رکھتا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو جن ناپاک الفاظ میں یاد کیا گیا اور جو جو گندی باتیں آپ کی طرف منسوب کی
گئیں میں جانتا ہوں کہ انہیں برداشت کرنا ہمارا ہی حوصلہ تھا ۔ اگر ہم پر اعتراض کرنے والے
مسلمانوں میں سے کسی کے باپ کو ان میں سے ایک گالی بھی دی جاتی تو گالی دینے والا وہاں سے زندہ
نہ اُٹھتا ۔ یہ ہمارا ہی حوصلہ تھا کہ ہم نے ان گالیوں کو سنا مگر اپنا ہاتھ نہ اُٹھا یا لیکن اگر ایک طرف مؤمن کا
حوصلہ اتناز بردست ہوتا ہے کہ وہ گندی سے گندی گالیاں سن کر بھی اپنا ہاتھ نہیں اُٹھاتا تو دوسری طرف
اُس کی غیرت بھی اتنی زبردست ہوتی ہے کہ وہ مرتے دم تک ان گالیوں کو نہیں بھلاتا ۔ اور اُس وقت
تک وہ انگاروں پر کوٹتا رہتا ہے جب تک ان گالیوں کا شریفانہ اور جائز بدلہ نہیں لے لیتا۔ پس یہ
حوصلہ دکھانا ہمارا ہی حصہ تھا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات پوری ہوگئی ؟ کیا وہ گالیاں جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئیں ، دنیا سے مٹ گئیں ؟ اور کیا وہ گندے الفاظ جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق استعمال کئے گئے آج دُہرائے نہیں جاتے ؟ اگر آج بھی گندے الفاظ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق استعمال کئے جاتے ہیں اور اگر آج بھی گندی گالیاں
دنیا میں موجود ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئیں تو ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم
نے اپنا کام ختم کر لیا ۔ بے شک مسجد شہید گنج کے موقع پر احرار کو ایک شکست ہوئی مگر اپنے کھوئے
ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے انہوں نے مسجد شہید گنج کو ہی اپنا آلہ کار بنایا اور کہنا شروع
کر دیا کہ مسجد تین شخصوں نے گرائی ہے جن میں سے ایک وہ میرا نام لیتے ہیں ایک چوہدری سر ظفر اللہ
خان صاحب کا اور ایک سر فضل حسین صاحب کا ۔ حالانکہ سر فضل حسین صاحب اُس وقت ایبٹ آباد
میں بیمار پڑے ہوئے تھے۔ اور سچی بات یہ ہے کہ مسلمان لیڈروں میں سے کوئی لیڈ ر اگر ایسا ہے جس
نے انتہائی خیر خواہی کے ساتھ مسلمانوں کا ساتھ دیا اور نہایت نازک اوقات میں نہ لالچ سے دیا اور نہ
خوف سے متاثر ہوا اور نہایت جرات اور دلیری کے ساتھ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرتا رہا تو وہ

خطبات محمود
۶۷۷
سال ۱۹۳۵ء
صرف سر فضل حسین ہی ہیں ۔ مجھے سر آغا خان سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا اور شاید چند اور مسلمان لیڈر
ہوں جن سے ملا ہوں باقی جس قدر مسلمان لیڈروں سے میں ملا ان کی گفتگوؤں ، ملاقاتوں اور اُن
سے مشوروں کے بعد میں جس نتیجہ پر پہنچا ہوں وہ یہ ہے کہ سر فضل حسین صاحب کی خدمت اور
خیر خواہی کے برابر کا مسلمانوں میں ایک لیڈربھی نہیں مگر مسلمانوں کی بد قسمتی کہ انہیں ایک ہی شخص ایسا
ملا جس نے نے نہ نہ لالچ لا سے حق بات کو چھپایا اور نہ خوف سے سچی بات کہنے سے رُکا مگر اسی شخص کو بُرا بھلا
کہہ کر ہمارے ساتھ شامل کر دیا ۔ شاید اس وجہ سے کہ ہم بھی دیانتداری کے ساتھ کام کرنے والے
ہیں اور سر میاں فضل حسین صاحب بھی ۔ گویا احرار نے صرف ایک اصل اپنی راہ نمائی کے لئے مقرر کیا
ہوا ہے اور وہ یہ کہ جو بھی دیانتدار لیڈر ہو خواہ وہ احمدی ہو یا غیر احمدی اُس پر حملہ کرد احمدی اُس پر حملہ کر دو۔ بہر حال وہ یہ
پرو پیگنڈا کر رہے ہیں کہ مسجد شہید گنج احمدیوں اور سر میاں افضل حسین کے ایماء سے گرائی گئی ہے باقی
وو
اس بات کا کوئی ثبوت ہو یا نہ ہو ، اس سے ان کو کوئی واسطہ نہیں ۔ انہوں نے تو ” خوئے بدرا
بہانہ ہا بسیار کے مقولہ کے مطابق اپنا ز ہر دکھانا ہے اور ان کا مقصد تو صرف یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح
دوسرے کو گرایا جائے ۔ اور جب کسی قوم نے دوسروں کو گالیاں ہی دینی ہوں تو اس کے لیے وہ ہزار
بہانے بناسکتی ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے مقابلہ میں ہم نے شرارت سے کام نہیں لینا ۔ اگر ہم بھی
اسی قسم کی شرارتوں سے کام لیتے تو شاید وہ اس قسم کی دلیری نہ کرتے ۔
مثل مشہور ہے کہ کوئی امیر تھا جو امیر ہونے کے ساتھ ہی بخیل بھی تھا اس کی عادت تھی کہ وہ ایک
جگہ شادی کرتا اور چند دنوں کے بعد عورت کو گھر سے نکال دیتا ۔ پھر کسی اور جگہ شادی کرتا اور چند
دنوں کے بعد اسے بھی کسی بہانہ سے گھر سے نکال دیتا ۔ وہ شادی کرتے وقت یہ شرط کر لیا کرتا کہ اگر
عورت نے کوئی قصور کیا تو اُس کا سارا مال میرا ہوگا ۔ اسی طرح اُس نے بہت سی عورتوں سے شادی کی
اور بہانہ بنا کر نکال دیا۔ آخر ایک جگہ پھر جو اُس نے شادی کے لئے درخواست دی تو لڑکی کے باپ
نے انکار کیا ۔ مگر لڑکی نے باپ سے کہا کہ آپ میری اسی جگہ شادی کر دیں ، میں اِسے سیدھا کر لوں
گی۔ خیر اس نے شادی کر دی ۔ مہینہ بھر تک جب اسے کوئی گرفت کا موقع نہ ملا تو تنگ آ کر ایک دن
کہنے لگا ۔ آج میں کھانا باورچی خانہ میں ہی کھاؤں گا ۔ مجھے جلدی سے روٹی پکا دی جائے ۔ چونکہ وہ
بخیل تھا اور نوکر اُس نے کوئی رکھا ہو انہیں تھا اس لئے بیوی ہی روٹی پکاتی تھی ۔ جب وہ روٹی پکانے لگی

خطبات محمود
۶۷۸
سال ۱۹۳۵ء
تو جو تا لیکر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ کمبخت ! تو روٹی تو ہاتھوں سے پکاتی ہے تیری کہنیاں کیوں ہلتی ہیں ۔
حالانکہ جب کوئی روٹی پکائے گا تو لازماً اُس کی کہنیاں بھی ہلیں گی ۔ عورت ہو شیار تھی کہنے لگی آپ
خواہ مخواہ کھانا کیوں خراب کرتے ہیں میں ہر وقت آپ کے گھر میں ہوں جس جب آپ چاہیں مجھے مار
پیٹ سکتے ہیں اس وقت آپ غصہ نہ کریں ۔ خون میں جوش پیدا ہو گا اور کھانا ہضم نہیں ہو گا بعد میں جو
جی چاہے مجھ سے کہہ لیں ۔ یہ بات اُس کی سمجھ میں آگئی اور کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ ابھی اُس نے پہلا
لقمہ ہی منہ میں ڈالا تھا کہ عورت جوتی نکال کر کھڑی ہو گئی اور اُس کی ڈاڑھی پکڑ کر کہنے لگی ۔ کمبخت ! تو
روٹی تو منہ سے کھاتا ہے تیری ڈاڑھی کیوں ہلتی ہے اس پر وہ رئیس ہاتھ باندھ کر کہنے لگا بس بی بی تو
جیتی اور میں ہارا ، آگے کو میں کوئی شرارت تجھ سے نہیں کروں گا ۔ اگر کوئی احرار کو ویسا ہی جواب دینے
والا ہوتا تو وہ چند دنوں میں سیدھے ہو جاتے مگر وہ جانتے ہیں کہ ہم نے شرارت کو نہیں چھوڑ نا اس لئے
وہ دلیر ہو کر ہر روز ایک نیا بہا نہ بنا کر اُٹھتے اور ہم پر کوئی نیا الزام لگا دیتے ہیں ۔ اور یہ سلسلہ چل رہا
ہے اب تک جاری ہے اور ختم ہونے میں نہیں آتا ۔ وہ گالیاں جو جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئیں
اور وہ نا پاک کلمات جو آپ کے متعلق استعمال کئے گئے ابھی تک استعمال کئے جاتے ہیں اور مولوی عطا اللہ
کے مقدمہ کے دوران اور تو اور ایک عدالت نے بھی ان گالیوں کو دہرا دیا۔ یا د رکھو حضرت مسیح موعود و حضرت
علیہ السلام کی نسبت خدا تعالیٰ کا یہ الہام ہے کہ لَا نُبْقِی لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْرًا کہ
اے مسیح ! ہم دنیا میں کوئی ذلت ورسوائی کی بات تیرے متعلق نہیں رہنے دیں گے یہ خدا تعالیٰ کا وعدہ
ہے جو اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا ۔ مگر خدا تعالیٰ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا موقع
بندوں کو دیا کرتا ہے ۔ کیا وہ خدا جس نے رسول کریم ﷺ کے دشمنوں کی ہلاکت کی خبر دی ، ابو جہل کو
نہیں مار سکتا تھا ؟ عتبہ اور شیبہ کو نہیں مار سکتا تھا ؟ اور کیا وہ ان لشکروں کو ہلاک نہیں کر سکتا تھا جو مکہ سے
اُٹھے اور مدینہ میں مسلمانوں پر حملہ آور ہوئے ؟ خدا تعالیٰ ایسا کر سکتا تھا مگر اُس نے یہی چاہا کہ صحابہ
کے ذریعہ اس وعدہ کو پورا کرے ۔ اسی طرح اس خدا نے جو تمہا را خالق و مالک ہے جس نے تمہیں پیدا
کیا ، جس نے تمہیں زندگی کا سامان دیا جس نے تمہاری ماؤں کی چھاتیوں میں تمہارے لئے اُس وقت
دودھ پیدا کر دیا جس وقت تم روٹی کو چبا نہیں سکتے تھے ، جس نے تمہیں آنکھیں دیں ، جس نے تمہیں
کان دیئے ، جس نے تمہیں ناک دیا ، جس نے تمہیں عقل دی ، جس نے تمہیں ذہانت دی ، جس نے
۵

خطبات محمود
۶۷۹
سال ۱۹۳۵ء
تمہیں علم دیا ، جس نے تمہیں علم کے سامان دیئے اور جو تمہارے باپ اور تمہاری ماں سے زیادہ تمہارا
ہمدرد ہے اُسی خدا کا یہ وعدہ ہے کہ لَا نُبْقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكْر احضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی نسبت دنیا میں کوئی ایسی بات نہیں رہے گی جو آپ کو ذلیل اور رُسوا کرنے والی ہو ۔ کیا تم
اپنے باپ کا قرضہ ادا کیا کرتے ہو یا نہیں ؟ کیا تم اپنی ماں کا قرضہ ادا کیا کرتے ہو یا نہیں ؟ اگر ادا
کرتے ہو تو پھر خدا کا بھی یہ قرض ہے جسے ادا کرنا تمہارا فرض ہے۔ اور اگر تم نے یہ قرض ادا نہ کیا تو وہ
خود اس کو ادا کرے گا۔ تم اچھی طرح سن لو کہ خدا کا یہ وعدہ ہے کہ اے ما مور! تیرے متعلق ہم دنیا میں
کوئی رسوائی کی بات نہیں رہنے دیں گے۔
صلى الله
عروسه
پس اس وعدہ کے مطابق پہلا فرض تمہارا ہے کہ تم ان رسوا کن باتوں کو دور کرو۔ اور اگر نہیں کرو
گے تو خدا خود کرے گا مگر جس بات کے کرنے کا وہ ا۔ نے کا وہ اپنے بندوں کو موقع دے، اس سے زیادہ خوش قسمتی
کی بات اور کیا ہوسکتی ہے ۔ پس ہم میں سے ہر شخص کو اپنی ہر ایک چیز قربان کر کے بھی خدا تعالیٰ کے
اس وعدہ کو پورا کرنا چاہئے ۔ اور اُس وقت تک چین اور آرام سے نہیں بیٹھنا چاہئے جب تک مخزیات
کا وجود دنیا سے نہ مٹ جائے پھر نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو گندی گالیاں دی گئیں
بلکہ حضرت اماں جان کو بھی جن کا اس میں کوئی تعلق نہ تھا گالیاں دی گئیں ۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی تحریرات میں تحریف کر کے مخالفین کی طرف سے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللهِ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے رسول کریم ﷺ کی بینک کی لیکن حضرت اماں جان کو جن کا اس میں کوئی بھی
تعلق نہ تھا انہیں بھی احرار نے گالیاں دیں ۔ یہاں تک کہ سہارنپور میں ایک موقع پر تقریر میں ان کے
متعلق کہا گیا ۔ دلّی کی دتی ۔ یہ ہے وہ شرافت کا نمونہ جو احرار نے دکھایا بھلا کونسی حضرت اماں جان
نے کتاب لکھی تھی یا کونسی ایسی تحریر تھی جس پر غصہ کھا کر انہوں نے آپ کے متعلق ایسا گندا اور دلخراش
لفظ استعمال کیا مگر جب انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے، جب شیطنت اور فسق و فجو راس کے اخلاق پر
موت طاری کر دیتا ہے اور جب انسان حیا و شرم کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے اُس وقت وہ اخلاق کو
بھول جاتا ہے اور ان گندی اور حیا سوز باتوں پر اتر آتا ہے جن پر چوہڑے اور چمار بھی نہیں اُتر سکتے
پھر اس سے ترقی کر کے انہوں نے ہمارے خاندان کے افراد پر ہاتھ اُٹھائے ۔ چنانچہ میاں شریف ۔
احمد صاحب پر حملہ کرایا گیا ۔ غرض احرار کا کوئی فعل ایسا نہیں جس میں کمی آئی ہو ۔ گالیاں برابر جاری

خطبات محمود
۶۸۰
سال ۱۹۳۵ء
ہیں ، گندے الفاظ کا استعمال برابر جاری ہے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر حملوں کا سلسلہ
برابر جاری ہے، اور یہ صرف شہید گنج کے واقعہ سے پہلے کی باتیں نہیں بلکہ اب تک ان گالیوں کا ایک
دو
سلسلہ ہے جو ختم ہونے میں نہیں آتا۔ چنانچہ میں اس کے ثبوت میں بتاتا ہوں کہ کل کے مجاہد اخبار
میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کیا لکھا گیا ۔ میں نے اس اخبار کا صرف ایک صفحہ لیا ہے
اور وہ بھی تازہ پرچے کا۔ یہ نہیں کہ کوئی خاص پرچہ تلاش کیا ہے اس سے ہر شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ
احرار کی طرف سے کسی قسم کی اشتعال انگیز باتیں کہی جا رہی ہیں اور کس طرح شرارت اور فتنہ وفساد
پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ کسی شخص محمد مظہر کے نام سے سے رنومبر کے مجاہد میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق جو بد زبانی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ۔
وو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہتا ہے ” اس شخص نے چونکہ اپنے وقت میں چوری اور
سینہ زوری سے کام لیا ۔“
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سوانح حیات کے متعلق لکھتا ہے ۔
دو
یہ طومار کذب و دروغ ختم ہونے والی چیز نہیں ۔“
پھر لکھتا ہے جس طرح یہ فرقہ رحمانی نہیں شیطانی ہے اسی طرح ان کی داستان بھی شیطان کی
آنت کی طرح لمبی ہے ۔“
ہے۔“
یہاں سے
پھر لکھتا ہے ” بعد تکمیلِ علم ۔ اپنی خانگی خدمات کی پیروی کرتے رہے۔
سخت نا کامی ہوئی تو سیالکوٹ کا رخ کیا۔ جب یوں گزارہ نہ چلا تو مختاری کے امتحان کی تیاری
کی ۔ اس میں بھی خیر سے فیل ہوئے ۔ تو پھر نبی بننے کی ٹھان لی ۔“
وو
اس کے بعد محمد مظہر نے سراسر جھوٹی تاریخ وضع کرنے کی بھی کارروائی کی ہے اور پہلا جھوٹ یہ
بولا ہے کہ سیالکوٹ میں ہی حکیم نور الدین بھیروی سے جو اُن دنوں ریاست جموں میں ملازم تھے
مثیل مسیح بننے کے مشورے ہوتے رہے حالانکہ جن دنوں سیالکوٹ میں ملازم تھے ۔ اس وقت حضرت
خلیفہ اول کی عمر میں بائیس یا چوبیس سال کی تھی اور آپ ہندوستان کے مختلف حصوں میں تحصیل علم
کرتے پھرتے تھے ۔ غرض ان ایام میں حضرت خلیفہ اول کے جموں میں ملازم ہونے کی داستان
بالکل جھوٹ ہے ۔ آپ جموں میں اُس زمانہ کے کئی سال بعد ملازم ہوئے مگر جس نے جھوٹ بنانا ہو

خطبات محمود
۶۸۱
اسے اس سے کیا کہ اصل واقعہ کیا ہے۔
بے حیا باش
و هر چه خواهی کن
سال ۱۹۳۵ء
جب انسان بے حیا بن جائے تو پھر جو جی میں آئے کہتا پھرے۔
اس کے بعد کے بعد یہ شخص بیان کرتا کرتا ہے۔ ہے ۔ آپ سیالکوٹ
رٹ سے سیدھے آلو مہار پہنچے وہاں پیر چن شاہ
سے آپ کی ملاقات ہوئی اور آپ نے دریافت کیا کہ کیا آجکل کوئی نبی بھی بن سکتا ہے؟ انہوں نے
انکار کیا تو مرزا صاحب نے کہا نہیں جناب ! جب انسان ذرا ڈھیٹھ بن جائے تو نبی بن سکتا ہے
یہ وہ انتہاء درجہ کی فتنہ پردازی ہے جو اس وقت ہماری جماعت کے خلاف کی جارہی ہے۔
جہاں اس قسم کے بے دین اور بے حیا لوگ موجود ہوں وہاں اخلاق بھلا کہاں باقی رہ سکتے ہیں ۔ اس
قسم کی افتراء پردازی کا بجز اس کے کچھ منشاء نہیں کہ لوگوں میں اشتعال پیدا کیا جائے اور انہیں بتایا
جائے کہ نَعُوذُ بِالله حضرت مرزا صاحب کے نزدیک جس قدر نبی آئے سب ڈھیٹھ تھے ۔ یہ محمد مظہر
آج ہمیں بتاتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سیالکوٹ کے بعد آلو مہا ر گئے ۔ اور
سید چنن شاہ سے ملے ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعویٰ کیا تھا اُس وقت ان پیرچن شاہ
کی زبان کیوں بند رہی اور وہ نہ بولے اور انہوں نے آپ کے متعلق یہ انکشاف نہ کیا مگر اُس زمانہ
کے ستر سال کے بعد آج ایک شخص محمد مظہر نامی جو اُس وقت پیدا بھی نہیں ہوا تھا یہ روایت سنا رہا ہے ۔
آخر ستر سال کے بعد یہ روایت کہاں سے پیدا ہوئی ؟ یقیناً واقدی کی ذریت ہی ایسی روایت وضع کر
سکتی ہے ورنہ چاہئے تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا تھا اُسی وقت یہ آلو مہار
والے پیر صاحب آپ کو مباہلہ کا چیلنج دیتے اور اس بات کو پیش کر کے حقیقت کو ظاہر کرتے لیکن وہ
خاموش رہتے ہیں اور ستر سال کے بعد ایک شخص اس جھوٹ کا اعلان کرتا ہے جس سے ہم سمجھتے ہیں کہ
یہ جھوٹ ان پیر صاحب نے نہیں بنایا ، اس سید محمد مظہر نامی شخص نے بنایا ہے اور صاف ظاہر ہے کہ اس
قسم کی باتوں سے مسلمانوں کو یہ دھوکا دینا مطلوب ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمام انبیاء
کو نَعُوذُ بِالله فریبی سمجھتے تھے۔ اور آپ کا یہ خیال تھا کہ انسان اگر ذرا ڈھیٹھ بن جائے تو نَعُوذُ بِاللهِ
نبی بن سکتا ہے ۔ پھر یہ شخص کہتا ہے کہ وہاں سے آپ سید ۔ پ سیدھے لاہور آئے اور لا اور لاہور سے قادیان اور
یہاں آ کر دعوٹی کی بنیاد رکھ دی ۔ حالانکہ آپ کی سیالکوٹ کی رہائش کے بیس سال بعد براہین احمد یہ

آج 10 میں سے 10 باقی