جماعت احدیہ کے سامنے تین اہم سوال
حصہ 2
خطبات محمود
۶۸۲
سال ۱۹۳۵ء
قائل
چھپی ۔ اور اس کے چودہ سال بعد آپ نے دعوی مجددیت کیا اور اس کے کچھ عرصہ بعد مسیحیت کا دعویٰ
کیا ۔ گویا چونتیس سال کے بعد کے واقعہ کو یہ شخص چند ماہ کے اندر کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا
ہے۔ پھر لطیفہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ میں قریباً دو سال رہے ہیں اور وہاں کے
لوگ جو رات دن آپ کی مجلس میں رہے ، ان سے آپ نے کبھی ایسی بات نہ کہی ۔ کہی تو ایک گھنٹہ کی
ملاقات میں سید چنن شاہ صاحب سے کہی ۔ سیالکوٹ کے لوگوں پر آپ کی زندگی کا جو اثر تھا وہ اس
سے معلوم ہو سکتا ہے کہ سید میر حسن صاحب جو ایک بہت مشہور شخص گزرے ہیں ڈاکٹر سر اقبال بھی ان
کے شاگردوں میں سے ہیں، سیالکوٹ اور پنجاب کا علمی طبقہ ان کی عظمت ، صاف گوئی اور سچائی کا
ہے ۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قیام سیالکوٹ کے ہر وقت کے ساتھی تھے وہ نیچری تھے
اور سرسید کے متبع تھے اور آخر تک احمدیت کے مخالف رہے ہیں ۔ مگر جب بھی کسی نے آپ کی قبل از
بعثت زنده ، زندگی پر اعتراض کئے ، انہوں نے ہمیشہ اس کی تردید کی اور عَلَی الْإِعْلَانُ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی بزرگی اور نیکی اور اسلام سے محبت کا ذکر کرتے رہے ۔ پس کیا یہ عجیب بات نہیں کہ
سیالکوٹ جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام لمبے عرصہ تک رہے وہاں کے لوگ تو آپ کی زندگی میں
کوئی عیب نہ نکال سکے بلکہ آپ کی بزرگی اور ولایت کے قائل رہے لیکن یہ سید محمد مظہر کہتا ہے کہ
قادیان کی واپسی کے وقت سید چنن شاہ صاحب سے آپ راستہ میں یہ بات کہتے آئے کہ انسان ذرا
ڈھیٹھ بن جائے تو نبی بن سکتا ہے ۔ دراصل یہ الفاظ کہہ کر اس شخص نے اپنی گندی فطرت کا اظہار کیا
ہے اور اُس ڈھیٹھ پن کا مظاہرہ کیا ہے جو اس کے اندر موجود ہے ۔ غرض احرار کی طرف سے گالیوں
میں کمی نہیں آئی بلکہ ان میں زیادتی ہو رہی ہے ۔ گالیاں دی جاتی ہیں اور اتنی نا پاک اور گندی گالیاں
دی جاتی ہیں کہ کوئی انسان انہیں سننے کی تاب نہیں رکھتا ۔ اس کے مقابلہ میں حکومت خاموش ہے اور
مسلسل خاموش ہے حالانکہ اگر یہی گالیاں حضرت مسیح ناصری کو دی جائیں ، اگر یہی گالیاں حضرت
کرشن کو دی جائیں اور اگر یہ گالیاں سکھوں کے گروؤں کو دی جائیں تو گورنمنٹ کے حلقہ ہائے اعلیٰ
تھرا جائیں اور ملک میں فساد اور خونریزی کی ایسی رو پیدا ہو جائے جس کا سنبھالنا حکومت کے بس
میں نہ ہو مگر کیا چیز ہے جو حکومت کو خاموش رکھے ہوئے ہے ، کس چیز نے اس کی قلموں کو روکا ہوا ہے
، اور کس چیز نے اس کے ہاتھوں کو حرکت کرنے سے روکا ہوا ہے ۔ صرف اس بات نے کہ احمدی امن
خطبات محمود
۶۸۳
سال ۱۹۳۵ء
پسند ہیں اور وہ ملک کے امن کو برباد نہیں کریں گے ۔ مگر کیا یہ انتہاء درجہ کا ظلم نہیں اور کیا یہ انتہائی ستم
اور جو نہیں کہ ایک گورنمنٹ اس لئے خاموش رہتی اور اپنے قانون کو حرکت میں نہیں لاتی کہ یہ لوگ
ظلم کا بدلہ لینے کے لئے تیار نہیں ۔ کیا یہ حکومت کے فرا کے فرائض کو گالی طور پر نظر انداز کرنے کے مترادف نہیں
اور کیا اسی طرح ملک میں امن قائم کیا جاتا ہے ۔ گو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید کرتا ہوں کہ کوئی
احمدی ایسا نہیں کرے گا لیکن اگر خدانخواستہ ان گالیوں کی برداشت نہ کر کے آج نہیں کل کل نہیں
پرسوں ، پرسوں نہیں اُتر سوں ، ہم میں سے کوئی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لے تو کیا گورنمنٹ
کے لئے جائز ہوگا کہ وہ اسے گرفت کرے ۔ حکومت پنجاب کو خدا تعالیٰ کی حکومت نظر نہیں آتی اور اس
کے اوپر اور کوئی دنیوی حکومت ایسی نہیں جو اس سے باز پرس کر سکے کیونکہ نئے آئین سیاسی نے
صوبہ جاتی آزادی دے رکھی ہے لیکن اگر اس کے اوپر کوئی عدالت ہوتی اور ہم اُس کے سامنے یہ
داستان غم رکھ سکتے تو یقیناً وہ عدالت یہی فیصلہ کرتی کہ اس لمبے مسلسل اور پیہم دل آزار ، دل شکن
، نا قابلِ برداشت رویہ کے بعد جو احرار نے احمدیوں کے خلاف جاری رکھا اور حکومت پنجاب نے
اس پر متواتر خاموشی اختیار کئے رکھی اس کے بعد اگر کوئی احمدی اپنے قابو سے باہر ہو گیا تو اس کی ذمہ
داری حکومت پر اور احرار پر ہے ، اس مظلوم دلفگار احمدی پر نہیں ۔ پس وہ مجرم نہیں بلکہ مجرم یا حکومت
پنجاب ب ہے یا احرار ۔ اگر گورنمنٹ سمجھتی ہے ہے کہ کہ ان ان گالیوں گالیوں کی کی موجود موجودگی میں صبر سے کام لیا جا سکتا ہے اور
انسان اپنے آپ کو قابو میں رکھ سکتا ہے تو ہم بھی اس کھیل کی احمد یوں کو اجازت دے دیتے ہیں ۔
احمدی بھی وہی الفاظ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت استعمال کئے جا سکتے ہیں، ہندوؤں،
سکھوں اور عیسائیوں کے بزرگوں کی نسبت استعمال کر کے دیکھ لیں گے اور اُس وقت تک استعمال
کرتے چلے جائیں گے جب تک ، گورنمنٹ یہ وعدہ نہ کرے کہ اس قسم کے الفاظ پر خواہ کسی بزرگ کی
نسبت استعمال کئے جائیں آئندہ گرفت کی جایا کریگی ۔ یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ اگر
حکومت پنجاب نے ان گالیوں کے روکنے کا کوئی بند و بست نہ کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی
جاتی ہیں تو میں اس روک کو جو میری طرف سے جماعت پر ہے واپس لے لونگا اور اجازت دے دوں
گا کہ جو احمدی چاہتا ہے کہ حکومت کے رویہ کو قانونی عدالتوں میں زیر بحث لائے اور دشمنانِ شرافت
احرار کو یا دوسرے غیر شریف دشمنانِ سلسلہ کو اُن کے رویہ کی غلطی کا احساس کرائے ،اس پر میری
خطبات محمود
۶۸۴
سال ۱۹۳۵ء
طرف سے کوئی روک نہیں ۔ اور اگر وہ احمدی جو صرف میرے روکنے کی وجہ سے رُکے ہوئے ہیں
، انہوں نے وہ سب گالیاں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق استعمال ہوتی ہیں ان ظالم اقوام
کے بزرگوں کی نسبت استعمال کیں تو پھر دنیا خود دیکھ لے گی کہ گورنمنٹ کس طرح خاموش رہتی ہے اور
ادھر توجہ نہیں کرتی ۔ اس کے نتیجہ میں بے شک گورنمنٹ ہمارے آدمیوں کو پکڑ سکتی ہے، ان پر مقدمہ
چلا سکتی ہے لیکن آخر اخلاقی فتح ہماری ہی ہوگی ۔ اور دنیا تسلیم کرلے گی کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کو گالیاں دی گئیں ، اُس وقت حکومت نے اپنے فرض کو ادا نہ کیا۔
پھر یہ شخص مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے اس ریویو کا ذکر کرتے ہوئے جو انہوں نے
براہین احمدیہ پر کیا لکھتا ہے چونکہ انہیں اس پلیدی کا علم نہ تھا اس واسطے شروع میں مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنہ میں کتاب مذکور کی بڑی تعریف کی
پھر لکھتا ہے ۔ مرزا صاحب براہین احمدیہ کے لئے روپیہ لوگوں سے لے کر کھا گئے حالانکہ براہین
کے روپیہ کے متعلق بار بار بتایا جا چکا ہے کہ وہ روپیہ معمولی مقدار میں تھا اور اُس وقت کے طباعت کے
اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کتاب کی اشاعت کے لئے بھی کافی نہ تھا لیکن باوجود اس کے کہ وہ
روپیہ موجودہ کتاب کی اشاعت پر خرچ ہوا۔ پھر بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے اعلان
کر دیا گیا کہ جس شخص کو شکایت ہو وہ اپنا روپیہ واپس لے لے ۔ بعض نے واپس لیا لیکن جو سمجھتے تھے کہ
اِن کا روپیہ صحیح خرچ ہؤا انہوں نے روپیہ واپس نہ لیا۔ اب اگر اس قدر اعلانات ہونے کے بعد بھی
کسی نے روپیہ واپس نہیں لیا تو کیوں نہیں لیا ؟ ، اگر واقعہ میں روپیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھا گئے
تھے تو اس پر اعتراض انہوں نے کرنا تھا جنہوں نے روپیہ بھیجا تھا مگر وہ تو روپیہ پیش کرنے کے باوجود
بھی خاموش رہے ۔ اور آج یہ شخص سید محمد مظہر نہ روپیہ بھیجنے والوں میں سے ہے اور غالباً اُس وقت
پیدا بھی نہ ہؤا تھا ،اعتراض کرتا ہے اور ایک نا پاک الزام اُس شخص پر لگاتا ہے جس پر ہزاروں
لاکھوں آدمی اپنی جانیں شمار کرنے کو تیار ہیں اور جس نے سب دنیا میں اسلام کا جھنڈا بلند کیا ہوا ہے ۔
پھر یا د رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اعلان پر ہی بس نہیں اس کے بعد میں بھی
اعلان کر چکا ہوں کہ اگر کوئی شخص اب بھی ثابت کر دے کہ اس نے براہین کے لئے روپیہ بھیجا تھا اور وہ
روپیہ واپس لینا چاہے تو اسے روپیہ دے دیا جائیگا ۔ مگر کسی نے آج تک اپنا ثبوت پیش کر کے روپیہ
خطبات محمود
۶۸۵
سال ۱۹۳۵ء
طلب نہیں کیا پس جس روپیہ کے متعلق روپیہ دینے والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جائز طور پر اشاعت اسلام
کے لئے خرچ ہوا اُس کے متعلق یہ سید محمد مظہر اعتراض کرنے والا کون ہے ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے
احمدی آجکل جو چندہ دیتے ہیں اس کے متعلق احرار شور مچادیں کہ صدرانجمن احمد یہ احمدیوں کا روپیہ
کھا رہی ہے اسے واپس کیوں نہیں کرتی جب روپیہ دینے والے مطمئن ہیں تو کسی اور کو اعتراض کرنے
کا کیا حق ہے ہاں اگر ا ہاں اگر اخلاق اور شریعت کے خلاف کسی جگہ روپیہ صرف کیا جائے تب لوگ اعتراض کر
سکتے ہیں ۔ جیسے اگر کوئی شخص چندہ لیکر کنجریاں نچواتا ہے تو روپیہ دینے والوں کا حق ہے کہ اس پر
اعتراض کریں ۔ لیکن جب روپیہ اشاعت اسلام کے لئے خرچ ہو رہا ہو اور روپیہ دینے والے مطمئن
ہوں تو ایک غیر شخص کا شور مچانا سوائے بیہودگی کے اور کیا معنی رکھتا ہے ۔ پس یا د رکھو تم نے بغیر اخلاق
اور شریعت کی حدود کو توڑے اس ہتک کا بدلہ لینا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کی گئی ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہا ما فرمایا ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمْ مِنَ
السَّمَاءِ ۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کی طرف ہم آسمان سے وحی کریں گے ۔
پس آج جو شخص چاہتا ہے کہ وحی الہی کا مورد بنے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ سلسلہ کی عزت
اور اس کے احترام کیلئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت اور احترام کے لئے ہر ممکن قربانی
کرنے کیلئے تیار رہے ۔ جب تک مخالفین کی موجودہ حالت قائم رہتی ہے ، جب تک حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو گالیاں دی جاتی ہیں ، جب تک حکومت اپنے فرائض سے غافل رہتی ہے ، جب تک احرار
اپنی شرارتوں اور فتنہ پردازیوں سے باز نہیں آتے ، اُس وقت تک ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی جد و جہد کو
برابر جاری رکھیں ۔ اور ہمارا فرض ہے کہ ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری قربانی کرتے
چلے جائیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اطمینان اور آرام سے نہ بیٹھیں ۔ اور جو شخص پیشتر اس کے کہ
حالات کلیہ بدل جائیں اطمینان کا سانس لیتا ہے وہ بے غیرت اور ر بے حمیت ہے اور اس قابل نہیں
کہ احمدیت میں شامل رہے۔ اُس کے لئے بہتر ہے کہ احمدیت کو ترک کر دے کیونکہ وہ مرد نہیں بلکہ
خلقی ہے ۔ میں نے اب قطعی طور پر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر ان گالیوں کی طرف گورنمنٹ تو جہ نہیں کرے
گی تو میں جماعت کو آزادی دے دوں گا کہ وہ ان ظالمانہ حملوں کا جواب دے ۔ ہمیں خدا تعالیٰ کے
فضل سے اپنے بزرگوں کی عزتوں کو بچانا آتا ہے ۔ احرار کو شاید یہی خیال ہو کہ رسول کریم
خطبات محمود
۶۸۶
سال ۱۹۳۵ء
ہمارے اور ان کے مشترک ہیں پس یہ ان پر حملہ نہیں کر سکتے ۔ صحابہ کرام ہمارے اور ان کے مشترک
ہیں پس یہ ان پر بھی حملہ نہیں کر سکتے ، ائمہ اہل بیت ہمارے اور ان کے مشترک ہیں یہ ان پر بھی حملہ نہیں
کر سکتے پس یہ ہم سے بدلہ کس طرح لے سکتے ہیں ۔ یہ سب کچھ درست ہے مگر میں نے بھی وہ سکیم اب
سوچ لی ہے جس کے ماتحت اپنے بزرگوں کی عزتوں کو بچا کر انہیں ایسا کاری زخم لگا یا جا سکتا ہے کہ جو
انہیں مدتوں تک بے چین رکھے ۔ اسکے بعد الزام ہم پر عائد نہیں ہوگا بلکہ الزام گورنمنٹ پر عائد ہو گا یا
احرار پر ۔ ہم نے اپنا یہ حق بھی جو دفاعی طور پر ہمیں حاصل ہے چھوڑا ہوا تھا مگر اب ہم خدا تعالیٰ کے
فضل سے ان گالیوں کا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی جاتی ہیں ایسا بدلہ لیں گے کہ گورنمنٹ کو بھی
اپنی غلطی تسلیم کرنی پڑے گی ۔ اور احرار کو بھی ۔ اس کے ساتھ ہی اپنے بزرگوں کے متعلق ہم کسی قسم کی
بے ادبی کا لفظ استعمال نہیں کریں گے ۔
تاریخ اسلام میں ذکر ہے کہ ایک دفعہ مکہ کے لوگوں نے رسول کریم ﷺ کے خلاف سب و شتم
میں حد سے تجاوز کیا اس پر حضرت حسان بن ثابت نے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ مجھے اجازت ہو تو
ان گالیوں کا جواب دوں ۔ آپ نے فرمایا تم جانتے ہو ، یہ سب لوگ خاندانی طور پر ہمارے خاندان
سے ملے ہوئے ہیں ۔ کوئی پھو پھی کے ذریعہ سے، کوئی ماں کے ذریعہ سے، کوئی خالہ کے ذریعہ سے،
کوئی اور کسی رشتہ کے ذریعہ ہے ۔ اگر تم سخت الفاظ استعمال کرو گے تو وہ زدہم پربھی تو پڑیگی۔ انہوں
نے کہايَا رَسُولَ اللهِ میں انہیں اس طرح الگ کرلوں گا جیسے مکھن میں سے بال نکال لیا جاتا ہے ۔
اسی طرح احمدی بھی ان کی گالیوں کا جواب اس طرح دیں گے کہ ہمارے بزرگوں پر کوئی آنچ نہ آئے
گی اور ان کے ادب میں کوئی فرق نہ آئے گا۔ اور اگر اس کے نتیجہ میں ہمارے مخالفوں نے شور مچایا تو
احمد یوں کا حق ہو گا کہ وہ جواب دیں کہ جو کام ہمارے مخالف کرتے رہے ہیں اس کے کرنے کا ہمیں
بھی حق ہے ۔ اور جس حکومت نے ہم سے امن قائم کروایا تھا اس کا فرض ہے کہ ہماری حفاظت بھی
ہمارے دشمنوں سے کرے۔ ہاں میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ امن کو توڑنے والے ہم نہیں ہوں گے
بلکہ جب بھی امن ٹوٹے گا ہمارے دشمنوں کے ہاتھوں سے ٹوٹے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے صبر کر
کر کے ہم کو صبر کی عادت ہو گئی ہے ۔ اور ہمارے آدمی انتہائی جوش کی حالت میں بھی اپنے ہاتھوں کو
روک رکھنے کے عادی ہیں ۔ میں ہمیشہ حیران ہوتا ہوں کہ کیونکر گورنمنٹ ہم سے یہ امید کرتی چلی جاتی ۔ یہ
خطبات محمود
۶۸۷
سال ۱۹۳۵ء
ہے کہ ہم صبر سے کام لیں ۔ سوائے اس کے کہ میں یہ تسلیم کروں کہ حکومت دل میں ہمارے اخلاق کی
برتری اور ہمارے صبر کی غیر معمولی قوت کی قائل ہے مگر اب صبر کا پیمانہ اُچھلنے لگ گیا ہے اور اب میں
مجبور ہوں کہ جماعت کو اجازت دے دوں کہ وہ قانون کے اندر رہتے ہوئے گورنمنٹ نے جو تشریح
احمدیت کے متعلق قانون کی کی ہے ، اس کی روشنی میں اپنے مخالفوں کے حملوں کا جواب دیں اور
قانون کے اندر رہتے ہوئے جواب دیں ۔ مگر باوجود اس کے کہ ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے ان
پر حملہ کریں گے ہم جانتے ہیں کہ وہ صبر نہیں کر سکیں گے ۔ ان کے صبر اور ہمارے صبر میں بہت بڑا فرق
ہے۔ ہم نے جو صبر کیا ہے اُس کی قدر و وقعت کو گورنمنٹ سمجھے یا نہ سمجھے لیکن تم کسی غیر جانبدار شخص کے
سامنے یہ تمام حالات رکھ دو وہ یہ باور کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہو گا کہ احمدیوں نے ان حالات
میں صبر کیا ۔ انگریز اپنی رواداری کا بہت بڑا دعویٰ کرتے ہیں مگر ہم نے ان کا صبر بھی دیکھا ہوا ہے ۔
ولایت میں جب میں گیا تو عیسائیت کے خلاف ہم نے ایک ٹریکٹ لکھا جسے سینٹ پال کے گر جا کے
سامنے تقسیم کرنے کے لئے بھیجا ۔ جب وہ وہ اشتہار تقسیم ہو رہا تھا تو ہو رہا تھا تو ایک لارڈ نے اسے دیکھ کر اپنی
آستینیں چڑھا لیں اور کہنے لگا جس نے اب یہ اشتہار تقسیم کیا میں اُسے مکے مار مار کر سیدھا کروں گا
حالانکہ اُس میں گالیاں نہیں تھیں بلکہ دلائل تھے پس ہم نے جو صبر کیا ہے دنیا میں اُس کی کہیں مثال نہیں
مل سکتی ۔ لیکن ہم کہاں تک صبر کرتے چلے جائیں ۔ ہم اپنے صبر کواب بے غیرتی سے بدلنے کے لئے
تیار نہیں ۔ حکومت کو بھی امن تبھی نصیب ہو سکتا ہے جب وہ طرفین سے مساوی سلوک کرے ۔ ہم نے
کبھی اس سے رعایت طلب نہیں کی اور نہ آئندہ طلب کریں گے ہم جو کچھ چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ یا تو
گورنمنٹ ان گالیاں دینے والوں کا منہ بند کرے اور اگر وہ اس کے لئے تیار نہیں تو گورنمنٹ ہمیں
کہہ دے کہ تمہیں جوابی رنگ میں سخت الفاظ کے استعمال کی اجازت ہے پھر ہمیں اس سے کوئی شکایت
نہیں رہے گی ۔ اور اگر ہم اس کے بعد بھی گورنمنٹ سے کوئی شکایت کریں تو وہ : تو وہ جتنا چاہے ہمیں ذلیل
اور رسوا کرے۔ اور کہے کہ یہ کیسے بے غیرت انسان ہیں کہ ہم انہیں مقابلہ کی اجازت دیتے ہیں مگر یہ
پھر ہمارے پاس آتے ہیں ۔ لیکن گورنمنٹ ہمارے ہاتھوں کو روکتی ہے ،گورنمنٹ ہماری زبانوں کو
روکتی ہے اور گورنمنٹ ہمارے قلموں کو روکتی ہے لیکن وہ دوسرے فریق کو کھلا چھوڑ رہی ہے ۔ ہماری
جماعت کے ایک رسالہ کو گزشتہ ایام میں ضبط کیا گیا جب اس کے متعلق بعض افسروں سے پوچھا گیا کہ
خطبات محمود
۶۸۸
سال ۱۹۳۵ء
کیوں ضبط کیا گیا ہے تو وہ کوئی حوالہ نہ دکھا سکے۔ اور کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سکھ قوم کو سکھا یا
ایسے ہی رنگ میں مخاطب کیا گیا ہے۔ مگر یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق چوری سینہ زوری ۔
فریبی ، روپیہ کھانے والا اور نبوت سے تمسخر کرنے والے کے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں مگر گورنمنٹ
کا کوئی قانون حرکت نہیں کرتا ۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ صرف یہی کہ جن کے متعلق سکھا کہا گیا ہے ان
کے متعلق گورنمنٹ سمجھتی ہے کہ وہ اس معمولی سے لفظ سے لفظ پر کر پانیں باہر نکال لیں گے مگر احمد یوں کے متعلق
اس کا یقین ہے کہ ان کا امام انہیں صبر کی تلقین کرے گا وہ خون کے گھونٹ پی کر رہ جائیں گے لیکن
حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کریں گے ۔
دوسری بات جس کو بدلہ جس کو بدلنا ہمارے لیے ضروری ہے یہ ہے کہ مسلمانوں کی حالت گرتے گرتے اس
صلى الله
عروسه
حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب جو بھی اُٹھتا ہے اُنہیں اپنے پیچھے لگا لیتا ہے ۔ کوئی غریب مسلمانوں کا مال
لوٹنے لگ جاتا ہے کوئی انہیں جوش دلا کر اُن کی جانیں ضائع کرا دیتا ہے اور کوئی ان کی عزت بر باد کرا
دیتا ہے ۔ ۔ یہ حالت بھی ایسی ہے جو بد ۔ بدلنے کے قابل ہے ۔ کیونکہ اس میں رسول کریم ﷺ کی ہتک
ہے۔ جب ان مسلمانوں کو دوسری قو میں دیکھتی ہیں تو وہ ان کی حالت سے اسلام کا اندازہ لگاتی ہیں ۔
وہ صحابہؓ ، وہ تابعین ، وہ تبع تابعین جنہوں نے رسول کریم ﷺ کی تعلیم پر عمل کر کے اس کے اعلیٰ
نمونے دنیا کو دکھائے اب دنیا سے اُٹھ چکے ہیں ۔ پھر اب وہ اخلاق کے نمونے جیسے حضرت علی وغیرہ
نے دکھائے تھے کون پیش کرے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نسبت آتا ہے کہ اسلام کا ایک دشمن جو
بہت بڑا طاقتور تھا یہودیوں کا بہت بڑا سپاہی تھا اور بہت سے مسلمانوں کو شہید کر چکا تھا حضرت علیؓ کے
مقابلہ میں آیا اور بڑی کوشش اور زور کے بعد آخر حضرت علیؓ نے اسے گرا لیا۔ جب آپ اس کے سینہ
پر چڑھ کر اُس کی گردن اُتارنے لگے تو اُس نے آپ کے منہ پر تھوک دیا حضرت علی فوراً اُسے چھوڑ کر
کھڑے ہو گئے ۔ وہ حیران ہوا اور اُس نے کہا تم نے اتنا زور لگا کر مجھے گرایا تھا اب ایک دم کھڑے
کیوں ہو گئے ؟ آپ نے فرمایا میں جو تجھ سے لڑ رہا تھا تو صرف خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر لڑ رہا تھا مگر
جب تو نے میرے منہ پر تھوک دیا تو میں نے کہا ایسا نہ ہو اب میرا تجھے قتل کرنا اپنے نفس کا بدلہ لینے کیلئے
ہو پس میں علیحدہ ہو گیا تا خدا تعالیٰ کی خدمت اور اپنے نفس کے غصہ کو آپس میں ملا نہ دوں ۔ یہ وہ اعلیٰ
درجہ کے اخلاق ہیں جو صحابہ نے دکھائے ۔ اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ اگر معمولی سی بات پر بھی ان میں لڑائی ہو ۔ یہ
خطبات محمود
۶۸۹
سال ۱۹۳۵ء
الله
جاتی تو ہر فریق دوسرے سے پہلے معافی لینے کیلئے بھاگتا ۔ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کا
ایک دفعہ کسی بات میں جھگڑا ہو گیا ۔ حضرت عمر دوڑ حضرت عمر دوڑے دوڑے رسول کریم ﷺ کے پاس پہنچے اور
جا کر کہا مجھ سے آج سخت غلطی ہوئی حضرت ابو بکر کی میں بے ادبی کر بیٹھا حضور! میرا قصور معاف
کرادیں۔ ادھر حضرت ابو بکر جلدی جلدی رسول کریم ﷺ کے حضور پہنچے تا آپ انہیں حضرت عمر
سے معافی دلوا دیں ۔ جب حضرت ابو بکر رسول کریم ﷺ کی مجلس میں پہنچے تو حضرت عمرؓ اس سے
صلى الله
صلى الله
اس
پہلے پہنچ چکے تھے اور واقعہ عرض کر چکے تھے ۔ رسول کریم ﷺ کو اسے سن کر سخت تکلیف ہوئی کہ کیوں
حضرت ابو بکر سے وہ جھگڑے اور آپ نے ناراضگی سے کہنا شروع کیا کہ کیوں تم لوگ اُسے ستاتے ہو
جو اُس وقت مجھ پر ایمان لایا جب دوسرے کو رے لوگ اسلام کو رڈ کر رہے تھے ؟ جب رسول کریم ﷺ اس
طرح اپنی ناپسندیدگی کا اظہار فرما رہے تھے حضرت ابو بکر بھی وہاں آپہنچے اور بجائے اس امر پر خوش
ہونے کے فوراً دوزانو ہو کر بیٹھ گئے اور عاجزانہ طور پر عرض کرنے لگ گئے کہ يَا رَسُولَ اللَّهِ ! عمر کا
قصور نہیں ، غلطی میری تھی ۔ یہ وہ اخلاق ہیں جو رسول کریم ﷺ نے پیدا کئے اور یہ وہ اخلاق ہیں جو تو
ارث کے طور پر مسلمانوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان میں بداعمالیوں کی کثرت ہوگئی اور ہوتے
ہوتے اسلامی اخلاق ان میں سے بالکل مٹ گئے ۔ پہلے لوگوں کو تو ہم فخر کے ساتھ دوسری قوموں کے
سامنے پیش کر سکتے اور ان سے کہہ سکتے تھے کہ یہ ہیں جو اسلامی اخلاق کا نمونہ ہیں ۔ مگر کیا آج کے
مسلمانوں کو بھی ہم دوسری قوموں کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور کیا کہہ سکتے ہیں کہ یہ وہ اُمت ہے جو
صلى الله رسول کریم ﷺ نے تیار کی ؟ اگر نہیں تو اس لئے کہ ان کا رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب ہونا
آپ کی ہتک ہے۔ پھر میں پوچھتا ہوں کیا ہمارا فرض نہیں کہ اس ہتک کو دور کریں جو رسول کریم
کی دنیا میں ہورہی ہے؟ اور کیا ہمارا فرض نہیں کہ اس دھبہ کو آپ پر سے ہٹائیں؟ پس جب تک
مسلمانوں کی حالت کو اس رنگ میں نہ بدل دو کہ انہیں کھیل نہ بنایا جا سکے ، نہ انہیں اسلام کی تعلیم سے
پھرایا جا سکے ، نہ انہیں بغاوت پر آمادہ کیا جا سکے ، نہ آپس میں لڑوایا جا سکے ، اور نہ اخلاق سے عاری
اور بے بہرہ کر کے گندی گالیاں دینے پر آمادہ کیا جا سکے ، اُس وقت تک تمہارا فرض ہے کہ مسلمانوں
کی درستی کی کوشش کرتے چلے جاؤ اور دم نہ لو جب تک کہ ان کی اصلاح نہ ہو جائے ۔ کس طرح ممکن
ہے کہ رسول کریم ﷺ کی طرف منسوب ہونے والوں کی ایسی گندی حالت ہو اور ہم گھروں
صلى
خطبات محمود
۶۹۰
سال ۱۹۳۵ء
میں چین سے بیٹھے رہیں ۔ آخر یہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتے ہیں آپ کی
روح ان مسلمانوں کی حالت زار کو دیکھ کر کس قدر بیتاب ہوتی ہو گی اور کس قدر رنج اور کرب محسوس
کرتی ہوگی ۔ اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک دفعہ الہام ہوا۔
اے دل تو نیز خاطر اینان نگاه دار
کآخر کنند
حب
پیمبرم
دعوای
یعنی اے دل ! تو ان لوگوں کے احساسات کا بھی خیال رکھا کر کیونکہ آخر یہ لوگ میرے نبی کی
محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں ۔ یہ الہام ہے جس کے ماتحت غیر احمدیوں کے اخلاق کی درستی اور ان
کے احساسات و جذبات کا خیال رکھنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ ہمارے پیدا کرنے والے خدا کی طرف سے ہم پر یہ فرض عائد کیا گیا ہے
کہ ہم قرآن اور اسلام کو پھر مسلمانوں میں قائم کریں ۔ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا یہ فرض پورا ہو گیا ؟ میں
نے بتایا ہے کہ گالیاں ہمیں اُسی طرح مل رہی ہیں جس طرح پہلے ملا کرتی تھیں ۔ سابقہ حالات کے عود
کرنے کے جو سامان ہیں وہ بھی اسی طرح قائم ہیں ۔ مسلمانوں کی طبیعت پر مولوی غالب آئے ہوئے
ہیں اور انہوں نے مسلمانوں کو اپنا ہتھیار بنایا ہوا ہے ۔ کبھی حکومت کے خلاف انہیں اُکسا دیتے
ہیں ، کبھی ہندوؤں کے خلاف اکسا دیتے ہیں، کبھی سکھوں اور عیسائیوں کے خلاف اکسا دیتے ہیں اور
ایک غلط راستہ پر برابر چلے جارہے ہیں ۔ اب تیسرا فرض جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر ہے اور جو
سب سے مقدم ہے یعنی قرآن شریف اور اسلام کو نہ صرف دنیا میں قائم کرنا بلکہ مسلمانوں کے دلوں
میں اس کی عظمت بٹھانا ، یہ فرض بھی ابھی ادا نہیں ہوا اس ایک سال کے عرصہ میں بے شک ہماری
جماعت نے قربانیاں کیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا ان قربانیوں میں اتنی معتد بہ زیادتی ہو چکی ہے کہ ان کی
وجہ سے دنیا کی توجہ کو ہم نے اپنی طرف کھینچ لیا ؟ اس میں شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں
آدمی ہر سال ہمارے سلسلہ میں داخل ہوتا ہے مگر آٹھ کروڑ کے مقابلہ میں ہزاروں آدمی جا
رکھتے ہیں ۔ اور چالیس کروڑ دنیا کے مسلمانوں کے مقابلہ میں تو چند ہزار کی حیثیت ہی کوئی نہیں ۔ اگر
یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ہماری جماعت میں ہر سال دس ہزار آدمی داخل ہوتے ہیں تو ایک سو سال
میں ہماری جماعت کی تعداد دس لاکھ بنتی ہے اور ایک ہزار سال میں ایک کروڑ بنتی ہے ۔ مگر کیا اس
خطبات محمود
٦٩١
سال ۱۹۳۵ء
A
رنگ میں کام کرنے سے آج تک کسی جماعت کو بھی کامیابی ہوئی ہے؟ کیا کوئی قوم بھی ایسی ہے جو
ہزار سال تک زندہ رہی ہو ؟ رسول کریم ﷺ کو دیکھ لو ۔ آپ اپنے متعلق فرماتے ہیں کہ میرے بعد
تین سو سال تک روحانیت کا دور رہے گا پھر شیطان دنیا پر غالب آ جائے گا ۔ اگر رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے بعد تین سو سال تک روحانیت کا دور رہا تو رسول کریم ﷺ کی بعثت ثانیہ کی
روحانیت کا دور بھی زیادہ سے زیادہ تین سو سال ہو سکتا ہے ۔ مگر ہماری ترقی کی موجودہ حالت یہ ہے
کہ ایک ہزار سال میں ایک کروڑ آدمی سلسلہ میں داخل ہونے کی امید ہو سکتی ہے ۔ اور اگر روحانی
معلمین کی موجودگی میں اس قدر کم لوگ سلسلہ میں داخل ہوں تو بعد میں کس طرح زیادہ لوگوں کے
داخل ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔ اور اگر فرض بھی کرو کہ تین سو سال کے روحانی زمانہ کے بعد اسلام
پھیلا تو پھر کیا پھیلا ۔ خالی تعداد کا بڑھا لینا کوئی چیز نہیں تبدیلی قلوب کے لئے ضرورت ہوتی ہے
روحانی معلمین کی ۔ اور اس کے لئے ضرورت ہے کہ اسی تین سو سال کے عرصہ میں احمدیت پھیلے جب
روحانی معلم دنیا میں موجود ہوں پس قریب سے قریب تر زمانہ میں احمدیت کی اشاعت کرنا ہمارا
اولین فرض ہے ۔
انسان کا یہ قاعدہ ہے کہ جب وہ دیکھتا ہے ایک کام کے لئے جتنا وقت وہ دیتا ہے اس میں وہ کام
نہیں ہو رہا تو اس کام کے لئے زیادہ وقت دے دیتا ہے ۔ ڈاکٹر بھی جب دیکھتے ہیں کہ دوا کی ایک
خوراک کا مریض پر اثر نہیں ہوا تو وہ دوا کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں ۔ اسی طرح جب گزشتہ سال تم نے
قربانیاں کیں اور تم نے دیکھا کہ ابھی ان کا کوئی شاندار نتیجہ نہیں نکلا اور نہ لوگوں کے قلوب میں بہت
بڑا تغیر ہوا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرو۔ اور اگر تم پچھلے سال سے زیادہ
قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں تو تم اپنے عمل سے یہ ثابت کرتے ہو کہ تم کسی بڑے انعام کے مستحق
نہیں ۔ ابھی تک صرف چند غیر ممالک میں مبلغ بھیجے جا سکے ہیں ۔ سٹریٹس سیٹلمنٹ میں مبلغ بھجوائے گئے
ہیں ، جاپان میں ایک مبلغ بھیجوایا گیا ہے ، چین میں بھیجوایا گیا ہے بلکہ چین میں تھوڑے دن ہوئے ایک
اور مبلغ بھی روانہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح پانچ سات اور مبلغ غیر ممالک میں جانے والے ہیں پھر بھی
ان مبلغین سے سلسلہ کا پیغام کہاں دنیا کے کناروں تک پہنچ سکتا ہے سینکڑوں ممالک ابھی باقی ہیں جن
میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے پس ہمارا کم سے کم فرض یہ ہے کہ ہم ہر ملک میں احمد یہ جماعت ایسے وقت میں
خطبات محمود
۶۹۲
سال ۱۹۳۵ء
قائم کر دیں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ زندہ ہیں ۔ تا وہ یہ کہ سکیں کہ گو ہم نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو نہیں دیکھا مگر ان کے دیکھنے والوں کو تو دیکھ لیا۔ ایک سو جاکھے کو یہ معلوم نہیں ہوتا
کہ آنکھیں کتنی قیمتی چیز ہیں۔ تم ایک اندھے سے پوچھو کہ آنکھوں کی کیا قدر ہوتی ہے ۔ اسی طرح تم
اس امر کو نہیں سمجھ سکتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت کتنی قیمتی چیز ہے۔ نہ تم ان لوگوں
کے درد کی کیفیت کا اندازہ لگا سکتے ہو جو بعد میں آئیں گے جنہوں نے یہ زمانہ نہیں دیکھا ہوگا ۔ اور وہ
کہیں گے کاش! ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہوتا ۔ کاش! ہم نے آپ کے
دیکھنے والوں کو ہی دیکھا ہوتا ۔ اس وقت لاکھوں نہیں کروڑوں روحیں ہیں جو پیاسی تڑپ رہی ہیں وہ
آسمان کی طرف حسرت اور لجاجت سے اپنی آنکھیں اُٹھائے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ اے خدا! ہم نے
سنا ہے تیری طرف سے ایک آواز بلند ہوئی مگر وہ آواز پہنچانے والا کوئی نہیں ملا اے خدا ! ہم نے سنا
ہے کہ تیری طرف سے محبت کا ایک ہاتھ بڑھایا گیا ۔ مگر اُس نے ہمارے جسموں کو ابھی تک نہیں
چھوا۔ پس رحم کرو ان لاکھوں اور کروڑوں تڑپتی ہوئی روحوں پر جو دنیا کے کناروں میں آباد ہیں ۔ اور
رحم کرو ان روحوں پر جو صداقت کیلئے بے قرار ہو ہو کر آسمان کی طرف اپنا منہ بلند کر رہی ہیں ۔ تم اُٹھو
اور انہیں آستانہ الوہیت پر جھکاؤ ۔ پس تیار ہو جاؤ اس بات کے لئے کہ تمہاری قربانیاں گزشتہ سال
سے کم نہ ہوں بلکہ زیادہ ہوں ۔
میں نے تحریک جدید کے ماتحت جو سکیم بیان کی ہوئی ہے اس پر عمل کرو۔ مجھے یقین ہے کہ اگر اس
سکیم پر صحیح طور پر عمل کیا جائے تو دنیا کی کایا پلٹ سکتی ہے پس اس سکیم کو یاد کرواس کے مضامین کو اپنے
ذہنوں میں جماؤ اور لوگوں کو اس سے واقف و آگاہ کرو ۔ بہت سے ان پڑھ ہوتے ہیں جنہیں اس
سکیم کے مضامین سے آگاہ کرنا ضروری ہوتا ہے پھر بہت سے غافل ہوتے ہیں انہیں جگانا اور ہوشیار
کرنا بھی ضروری ہوتا ہے پس تم وہ سکیم ذہن نشین کرو اور اپنے محلہ والوں کے ذہن نشین کراؤ ، اپنے
دوستوں کے ذہن نشین کرو، ان پڑھوں کے ذہن نشین کرو، اور ذہن نشین کروسستوں کے ، اس کے
لئے میں یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کرتا ہوں اُس دن اتوار ہے اور سرکاری ملازمین کو بھی چھٹی ہوگی ۔ پس
یکم دسمبر کو ہر جگہ کی جماعتیں تحریک جدید کے متعلق جلسے منعقد کریں اور اس میں میرے ان پُرانے
خطبات کے مطالب سے جو میں تحریک جدید کے متعلق دے چکا ہوں ان نئے خطبات کے مطالب کے
خطبات محمود
۶۹۳
سال ۱۹۳۵ء
ساتھ ملا کر جو اس وقت دے رہا ہوں تمام افراد کو آگاہ کیا جائے ۔ پس تمام جماعتوں کو چاہئے کہ وہ
یکم دسمبر کو اپنی اپنی جماعتوں میں جلسے کریں اور سادہ زندگی ، خوراک ،لباس اور دوسرے امور کے
متعلق جماعت سے عہد لیں گو جماعت ایک دفعہ پہلے بھی یہ عہد کر چکی ہے کہ وہ اس سکیم کو کامیاب
بنائے گی۔ مگر ضروری ہے کہ اُس دن پھر اس عہد کی تجدید کرائی جائے اور ان سے اقرار لیا جائے کہ وہ
اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے اور سلسلہ کی خدمت ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔ اسی طرح میں جو چندہ کی
تحریک کروں اس کے متعلق بھی یکم دسمبر تک جن دوستوں کے نام نہ پہنچیں اُن سے وعدے لئے
جائیں ۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب پھر کہتا ہوں کہ جو لوگ اس خیال میں رہیں گے کہ احمدیت
ایک معمولی چیز ہے اور وہ سلسلہ کے لئے مالی اور جانی قربانیاں نہیں کریں گے خدا انہیں ہلائے گا اور
اس زور سے ہلائے گا کہ ان کی زیست کی کوئی صورت باقی نہیں رہے گی ۔
پس ہوشیار ہو جاؤ اور بیدار ہو جاؤ اور سمجھ جاؤ کہ احمدیت میں داخل ہونا ایک فوج میں داخل
ہونے کے مترادف ہے جس میں داخل ہوتے ہی یہ عہد لیا جاتا ہے کہ اسے خدا تعالیٰ کے راستہ میں
سر کٹانا پڑے گا۔ گا ا۔ ۔ جو ج شخص اس حقیقت کو نہیں سمجھتا وہ اندھا ہے۔ وہ اپنی قبر آپ کھو دتا ہے اور اس قابل
ہے کہ دنیا سے مٹا دیا جائے یا د رکھو عام لوگ جب قتل بھی کر دیتے ہیں تو فیصلہ کرتے وقت حج اس امر کو
دیکھا کرتے ہیں کہ اس نے قتل کن حالات میں کیا ؟ آیا اسے اشتعال دلایا گیا تھا یا نہیں؟ اور کیا یہ
مجنون تو نہیں؟ پھر اگر انہیں کوئی وجہ نظر آئے تو قاتل کو معاف کر دیتے یا اس کی سزا میں کمی کر دیتے ہیں
لیکن فوج میں معمولی سے معمولی جرم کی سزا بھی قتل ہوتی ہے ۔ سپاہی جب میدانِ جنگ سے شکست کھا
کر واپس بھاگتے ہیں تو کئی حکومتیں توپ خانوں کا منہ ان کی طرف کر دیتیں اور انہیں گولیوں سے
ہلاک کر دیتی ہیں ۔ سینکڑوں سپاہیوں نے مجھ سے بیان کیا کہ کئی موقعوں پر اُن کے ملکی توپ خانوں نے
اُن پر گولہ باری کی ۔ حکومتیں عام طور پر ان باتوں کو تسلیم نہیں کیا کرتیں لیکن عملی رنگ میں ایسا ہی کیا جاتا
ہے اور ان غداروں کو جو میدانِ جنگ سے پیٹھ موڑتے ہیں گولی سے ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ تم بھی اس
وقت ایک روحانی جنگ میں شامل ہو۔ تم میں سے بھی جو شخص اس جو حص اس میدان سے اپنی پیٹھ موڑے گا ، وہ
اس سلوک کا مستحق نہیں ہو گا جو عام لوگوں سے کیا جاتا ہے بلکہ فوجی نظام کی مانند ایک ہی چیز اس کا
علاج ہو گی کہ خدا کی گولی لگے اور اسے فنا کر دے۔ پس عہد مصمم کر لو کہ تم خدا تعالیٰ کے سپاہیوں میں
خطبات محمود
۶۹۴
سال ۱۹۳۵ء
اپنا نام لکھا کر ، خدا کے لئے اپنی جان ، اپنے مال ، اپنے وطن ، اپنی عزت ، اپنے رشتہ دار اور اپنی عزیز
سے عزیز چیز کو قربان کرنے کیلئے تیار رہو گے ۔ دشمن کی گولیوں سے مر جانا ہزار درجے بہتر ہے یہ نسبت
اس کے کہ ایک شخص خدا کی گولی سے مرے۔ دشمن کے ہاتھوں سے جب کسی انسان کو موت آتی ہے تو
وہ اُسے ترقی کے بلند ترین مقامات پر پہنچاتی ہے لیکن جب میدان سے پیچھے قدم ہٹا لینے کی وجہ سے
خدا تعالیٰ کے ہاتھ اُسے قتل کرتے ہیں تو یہ موت اُسے ابدی لعنت کا مستحق بنا دیتی ہے پس دشمن کے
ہاتھ سے موت ایک برکت ہے جس کی جستجو تمہارے دلوں میں ہر وقت ہونی چاہئے اور خدا کے
غضبناک ہاتھ سے موت ایک لعنت ہے جس سے تمہیں ہر وقت بچنا چاہئے ۔
( الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۳۵ء)
التوبه : ۳۸ تا ۴۲
بخاری كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد والمصالحة مع اهل
الحرب و كتابة الشروط
شخص مطعم بن عدی تھا۔ بخاری کتاب المغازى باب شهود الملائكة بدرًا
بخارى كتاب المغازى باب قول الله تعالى و يوم حنين
ه تذکره صفحه ۵۳۸ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۵۰ ۔ ایڈیشن چہارم
مسلم کتاب فضائل الصحابة باب فضائل حسان بن ثابت رضی الله عنه
مسلم كتاب فضائل الصحابة باب فضل الصحابة ثم الذين يلونهم