آل انڈیا نیشنل لیگ کے والینٹیئر کو اہم ہدایات

خطبات محمود
۷۶۶
(۴۵)
سال ۱۹۳۵ء
آل انڈیا نیشنل لیگ کے والینٹیئر ز کو اہم ہدایات
(فرموده ۶ رودسمبر ۱۹۳۵ء)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
سب سے پہلے تو میں نیشنل لیگ کی جو والینٹیٹر زکور ہے اس کے متعلق کچھ باتیں کہنی چاہتا
ہوں ۔ در حقیقت یہ کور اُس احمد یہ کور کی ایک نئی شکل ہے جو پانچ سات سال ہوئے میری تحریک پر
جماعت میں قائم کی گئی تھی ۔ میں نے اُس وقت بیان کیا تھا کہ احمد یہ کور کی بڑی غرض خدمت خلق اور
اصلاح اخلاق ہوگی ۔ میں نے جہاں تک اپنے ملک کے اخلاق پر غور کیا ہے خصوصاً مسلمانوں کے
اخلاق پر ، مجھے معلوم ہوا ہے کہ ان کے اندر استقلال کا مادہ بالکل نہیں ۔ کوئی کام بھی وہ سنجیدگی کے
ساتھ نہیں کر سکتے ۔ اور وہ استقلال اور ایثار جو کامیابی کے لئے ضروری ہے مسلمانوں کے کاموں میں ۔
نہیں ملتا ۔ اس کی بنیاد زیادہ تر نوجوانی میں پڑتی ہے ماں باپ اپنے بچوں سے ایسی غلط طور پر محبت
کرتے ہیں یا مجھے کہنا چاہئے کہ وہ ان سے ایسی دشمنی کرتے ہیں کہ کبھی بھی بچوں کی اصلاح کو ان کے
عارضی آرام سے مقدم نہیں سمجھتے ۔ ہندوستانیوں سے یا مجھے یہ کہنا چاہئے کہ جن جن مسلمانوں سے مجھے
ملنے اور ان کے حالات کو دیکھنے کا موقع ملا ہے میں کہہ سکتا ہوں کہ سوائے شاذ و نادر کے سو فیصدی
ایسے ماں باپ ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کے دشمن ہوتے ہیں ۔ یعنی وہ ان کی آئندہ ترقی کو مد نظر نہیں
رکھتے بلکہ ان کا عارضی اور وقتی آرام مقدم سمجھتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمان با وجود اس طبعی ذہانت
کے جو اسلام کی وجہ سے انہیں حاصل ہے ہر میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے ہیں ۔ گورنمنٹ سے

خطبات محمود
۷۶۷
سال ۱۹۳۵ء
مسلمان شاکی ہیں کہ وہ انہیں ملازمت بہت کم دیتی ہے اور میں مانتا ہوں کہ گورنمنٹ کے بعض افسر
ہندوؤں کے اثر کے نیچے ہوتے ہیں اور وہ مسلمانوں کے حقوق کو ملازمتوں کے سلسلہ میں پامال
کر دیتے ہیں ۔ ہندوؤں سے مسلمان شاکی ہیں کہ وہ ان کی تجارت کو بڑھنے نہیں دیتے اور میں خود بھی
اس امر کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہندوؤں کی طرف سے ایسی کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں جو مسلمانوں کی
تجارتی ترقی میں روک ثابت ہوتی ہیں اور ہند و پسند نہیں کرتے کہ مسلمان تجارت میں حصہ لیں ۔ یہ امر
بھی بالکل درست ہے کہ زمیندار ہندو ساہوکاروں کے قبضہ میں ہیں ۔ گو سا ہو کا رصرف ہند و ہی نہیں
مسلمان اور پارسی بھی ہیں ۔ اور ہندو ساہوکاروں کے ظلم ہند وقوم کی طرف منسوب نہیں ہو سکتے لیکن
بہر حال عام طور پر ہندو ہی ساہوکار ہوتے ہیں ۔ کچھ مسلمان سا ہو کا ربھی ہیں اور کچھ پارسی بھی لیکن
کثرت ہندو ساہوکاروں کی ہے ۔ اور نہ صرف مسلمان بلکہ دوسرے زمیندار بھی شاکی ہیں کہ انہوں
نے زمینداروں کا کا خون چوس لیا ہے ۔ مگر میں اِس امر کو امر کو سلیم کرنے کے لئے ہرگز تیار نہیں کہ کہ یہی تین
باتیں مسلمانوں کی کمزوری کا باعث ہیں ۔ بلکہ باوجود ان تینوں باتوں کے مسلمان ترقی کر سکتے تھے ۔
اگر استقلال اور قربانی کا مادہ ان میں ہوتا بلکہ اگر صرف یہی بات ان میں ہوتی کہ استقلال سے وہ
کام کرنے کے عادی ہوتے ، تب بھی وہ کامیاب ہو سکتے تھے کیونکہ قربانی کا مادہ ابھی ان میں پایا جاتا
ہے گو عارضی ہی ہوتا ہے ۔ چنانچہ شہید گنج کے موقع پر جس رنگ میں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا اور جس
طریق پر انہوں نے سخت اشتعال کی حالت میں اپنے آپ کو قابو میں رکھا وہ واقعات سن کر معلوم ہوتا
ہے کہ ایک بہت بڑی لہر جذبات کی مسلمانوں میں موجود ہے۔ لیکن نقص یہ ہے کہ وہ ایک دفعہ اُٹھتی
اور پھر بیٹھ جاتی ہے ۔ اگر مسلمانوں میں استقلال ہوتا اور جس ارادہ کو لے کر وہ ارادہ کو لے کر وہ ایک دفعہ کھڑے
ہوتے اُس پر قائم رہتے تو باوجود اس کے کہ بعض انگریز ملازمتیں دینے کے سلسلہ میں ہندوؤں کے
زیر اثر ہیں ، اور باوجود اس کے کہ ہندوؤں کی طرف سے مسلمانوں کی تجارت میں روکیں ڈالی جاتی
ہیں ، اور باوجود اس کے کہ مسلمان زمینداروں کی گردنیں ہندو ساہوکاروں کے ہاتھ میں ہیں پھر بھی
وہ ان تمام روکوں کو توڑ کر نکل جاتے ۔ اور ترقیات میں دوسری قوموں سے پیچھے نہ رہتے ۔ ہماری
جماعت میں چونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نظام پایا جاتا ہے اور اس کے ماتحت جماعت کے افراد
بعض حالات میں تسلسل سے کام کرتے رہتے ہیں ، اس کے نیک نتائج کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ

خطبات محمود
۷۶۸
سال ۱۹۳۵ء
رہے ہیں ۔ مثلاً قادیان کی تجارت کا وہ رنگ جو آج سے میں سال پہلے تھا ، آج نہیں ۔ آج سے ہیں
سال پہلے صرف دو تین احمدی تاجر تھے اور وہ بھی ہمیشہ شا ا تاجر تھے اور وہ بھی ہمیشہ شکوہ کرتے رہتے تھے کہ ان کا کام رتے رہتے تھے کہ ان کا کام نہیں چلتا اور
یہ کہ وہ مقروض رہتے ہیں ۔ اٹھارہ میں سال پہلے کی بات ہے کہ ہمارا ایک موروثی مر گیا۔ قانونا اس کی
زمین ہمیں ملتی تھی ہم نے اُس پر قبضہ کرنا چاہا مگر بعض لوگ جو متوفی کے رشتہ دار نہ تھے جبراً اُس کی
زمین پر قبضہ کرنے پر آمادہ ہوئے اور انہوں نے ہمارے آدمیوں کا مقابلہ کیا اور ان پر حملہ آور ہوئے
اور پھر انہوں نے اسے ہند و مسلم سوال بنا دیا۔ اور یوں شکل دے دی کہ گویا احمدی ہندوؤں اور سکھوں
پر ظلم کرتے ہیں حالانکہ مرنے والا ہمارا موروثی تھا اور لا ولد تھا۔ اور اس کی زمین ہمیں ہی ملتی تھی
چنانچہ جب عدالت میں یہ معاملہ گیا تو ہمارا حق تسلیم کیا گیا اور اب تک ہم اس پر قابض ہیں لیکن اس
زمین کے جھگڑے کو قومی سوال بنا دیا گیا۔ اسی سلسلہ میں ایک مصنوعی فساد کھڑا کر کے یہ مشہور کر دیا گیا
کہ نیر صاحب مارے گئے ہیں ۔ میں اس قصہ کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کئی دفعہ میں اس واقعہ کو
بیان کر چکا ہوں ۔ بہر حال اُس وقت ایسے سامان پیدا کر دیئے گئے تھے کہ اگر مجھے وقت پر معلوم نہ ہو
جاتا تو اُس دن بیسیوں خون ہو جاتے ۔ مگر میں اُس وقت اتفاقاً گلی کے اوپر کے کمرہ میں کھڑکی کے
پاس کھڑا تھا ۔ اور جب میں نے لوگوں کے دوڑنے کا شور سنا تو انہیں روک دیا ۔ اُنہی ایام میں
ہمارے طالب علم ایک دفعہ بڑے بازار سے گزر رہے تھے تو ایک ہندو مٹھائی کے تاجر نے اپنی
چھا بڑیاں زمین پر پھینک دیں اور یہ شور مچانا شروع کر دیا کہ احمدیوں نے اُس کی دُکان لوٹ لی
ہے۔ یہ حالات ایسے تھے کہ میں نے سمجھ لیا خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں بیداری پیدا کرنا چاہتا ہے
ور نہ کوئی وجہ نہ تھی کہ اس طرح بلا قصور اور خطا جماعت کو بدنام کیا جاتا اور فساد میں مبتلاء کرنے کی
کوشش کی جاتی ۔ اس خیال پر میں نے اسی مسجد میں تمام دوستوں کو جمع کیا اور کہا کہ دیکھو! اگر تم
فسادات سے بچنا چاہتے ہو تو اس کا طریق یہ ہے کہ آئندہ ان لوگوں سے تعلق نہ رکھو کہ جو اس طرح تم
کو بدنام کرتے ہیں ۔ آج اگر انہوں نے مٹھائی کی چھا بڑیاں خود زمین پر گرا کر یہ مشہور کر دیا ہے کہ
احمد یوں نے انہیں لیا تو کیا پتہ ہے کہ کل کو کوئی اور تاجر کپڑوں کے تھان گلی میں پھینک کر کہہ دے کہ یہ
تھان احمدی لوٹے لئے جا رہے تھے ۔ یا اپنی صندوقچی کے متعلق کہہ دے کہ یہ احمد یوں نے توڑ ڈالی ۔
پس چونکہ ایسے حالات رونما ہو گئے ہیں جن سے فتنوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے اس لئے جماعت

خطبات محمود
۷۶۹
سال ۱۹۳۵ء
کی عزت اور اس کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ خاص احتیاط سے کام لیا جائے ۔ پس یا تو آپ
لوگ جماعتی ذمہ واری سے سلسلہ کو آزاد کر دیں اور جو چاہیں کریں ۔ اور یا پھر اپنے پر یہ پابندی کر
لیں کہ صرف اُنہی لوگوں سے لین دین کیا جائے جو ہم سے تعاون اور صلح رکھنے کے لئے تیار ہوں
۔ میں نے کہا میں آپ لوگوں کو کسی خاص طریق پر مجبور نہیں کرتا ہاں چونکہ آپ لوگوں نے خود میرے
پاس بیان کیا ہے کہ بعض ہندوؤں نے اپنی چھا بڑیاں زمین پر پھینک دیں اور مشہور کر دیا کہ احمد یوں
نے انہیں لوٹ لیا حالانکہ یہ بات بالکل جھوٹ تھی ۔ اسی طرح آپ لوگ ہی یہ کہتے ہیں کہ بعض لوگوں
نے فتنہ پردازی کے لئے یہ خبر مشہور کر دی کہ نیر صاحب مارے گئے ہیں اور اس طرح احمدیوں کو اشتعال
دلوا کر لڑوانا چاہا۔ پس اگر آپ لوگ جو کچھ کہتے ہیں صحیح ہے تو میں کہتا ہوں کہ آپ لوگوں کو میں اُس
جگہ جانے کی اجازت نہیں دے سکتا جہاں اس قسم کے فتنہ کے سامان پیدا کئے جا رہے ہیں ۔ آپ
لوگوں میں سے کوئی شخص اپنی ذمہ داری پر اُدھر جائے تو میں اُسے روکنان روکنا نہیں چاہتا لیکن وہ اپنا آپ
ذمہ دار ہوگا ۔ جماعت اس کے متعلق کسی قسم کی ذمہ واری لینے کے لئے تیار نہیں ہوگی۔ لیکن اگر آپ
چاہتے ہیں کہ جماعت بحیثیت جماعت ایسے فتنوں کے وقت میں آپ کی مناسب امداد کرے تو پھر
آپ اقرار کریں کہ آپ ان لوگوں سے سو دانہیں خریدیں گے کہ جو اس قسم کے فساد کھڑا کرتے ہیں ۔
صرف اُن لوگوں سے سو داخریدیں گے جو آپ کے ساتھ شریفانہ طور پر تعاون کرنا چاہیں گے۔ چنانچہ
اُسی وقت ایک رجسٹر کھولا گیا اور میں نے کہا جو لوگ یہ عہد کریں کہ وہ آئندہ اپنا سو دا صرف احمدی
دُکانداروں سے یا دوسری اقوام کے ان دُکانداروں سے خریدیں گے جو ہم سے تعاون کا اقرار کریں
، وہ اِس میں اپنا نام لکھ دیں ۔ اور جو چاہتے ہیں کہ وہ اپنے افعال کے آپ ذمہ دار بن سکتے ہیں یا
سب ہندوؤں سے وہ سو داخرید نا چاہتے ہیں ۔ اور ہندوؤں اور سکھوں میں اُنہیں رسوخ حاصل ہے
جس کی وجہ سے اُنہیں کوئی خطرہ نہیں ، وہ اپنا نام الگ لکھا دیں ۔ اس پر صرف سات احمد یوں نے کہا
کہ ہم ہندوؤں سے سو دا خریدیں گے۔ لیکن باقی سب نے کہا کہ خطرہ حقیقی ہے اور ہم ان ہندوؤں
سے سودا نہیں خریدیں گے جو ہمارے ساتھ معاہدہ میں شامل نہ ہوں ۔ اس معاہدہ کے مطابق صرف
ایک ہندوڈ کا ندار معاہدہ میں شامل ہو ا باقی نے انکار کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دو تین مہینہ میں ہی احمد یوں
کی کئی دکانیں گھل گئیں اور اُس وقت سے ترقی کرتے کرتے آج یہ حالت ہے کہ قادیان کی تجارت کا اتنی

خطبات محمود
٧٧٠
سال ۱۹۳۵ء
فیصدی حصہ احمدیوں کے ہاتھ میں ہے۔ اور گو ہماری ظاہری تجارت بھی دوسروں سے نمایاں ہے لیکن
بعض اندرونی تجارتیں ہیں ۔ جیسے بعض عورتیں تجارت کرتی ہیں ، پھر بعض عارضی طور پر تجارت کر لیتے
اور بعد ازاں چھوڑ دیتے ہیں ان تمام تجارتوں کو اگر ملا لیا جائے تو اسی فیصد تجارت احمد یوں کی بنتی ہے
حالانکہ اُس وقت ایک فیصدی تجارت بھی احمدیوں کے ہاتھ میں نہ تھی ۔ اس میں شبہ نہیں کہ ابتدا میں
اس کام کے شروع کرتے وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بار بار لوگوں کو ہدایتیں دینی
پڑتیں۔ اور پھر ان لوگوں کے لئے جرمانے مقرر تھے جو معاہدہ میں شامل نہ ہونے والوں سے سودا
خریدتے اور اپنے عہد کو توڑ دیتے۔ لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ آہستہ آہستہ جماعت کو اس بات کی عادت ہو
گئی ۔ اب بھی بعض لوگ اس معاہدہ کو کبھی کبھی تو ڑ دیتے ہیں مگر بہت کم ۔ اور جو پابندی کرتے ہیں وہ
بہت زیادہ ہیں۔ شروع میں بے شک ہمیں نقصان بھی ہوا ۔ چنانچہ جماعت کے لوگوں کو مہنگا سودا
خریدنا پڑتا۔ بعض دفعہ بٹالہ اور بعض دفعہ امرتسر سے چیزیں منگوانی پڑتیں۔ لیکن آخر نتیجہ یہ ہوا کہ
تجارت کا اکثر حصہ احمدیوں کے ہاتھ میں آ گیا اور قادیان کی ترقی جتنی سرعت سے اس کے بعد ہوئی
اتنی سرعت سے پہلے نہیں ہوئی تھی ۔ بلکہ اس معاہدہ کے نتیجہ میں سینکڑوں آدمیوں کو قادیان میں بسنے کا
موقع مل گیا۔ کسی کو معماروں کی صورت میں کسی کو نجاروں کی صورت میں ، کسی کو لوہاروں کی صورت
میں اور کسی کو دکانداروں کی صورت میں اور میں سمجھتا ہوں اس تحریک کے نتیجہ میں کم از کم تین ہزار
آدمی قادیان میں بڑھے ہیں ۔ اور اس سے جو مرکز سلسلہ کو تقویت پہنچی اور جماعت کی مالی حالت کی
درستی پر اس کا اثر پڑا وہ مزید برآں ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر ہمارے دوست اب بھی ہمت کریں تو
ارد گرد کے دیہات کی تجارت کو بھی اپنے قبضہ میں لا سکتے ہیں ۔ پس استقلال سے کام لینے کی ایک
مثال قادیان کی موجود ہے اُس وقت بار بار لوگ کہتے تھے کہ ہندوؤں سے قرض مل جاتا ہے احمدی
سرمایہ دار نہیں ۔ اور احمدی زمیندار کہتے کہ ان کی گردنیں ساہوکاروں کے قبضہ میں ہیں ۔ اگر پہلے
طریق کو ترک کر دیا گیا تو وہ نوٹس دے کر ہمیں پکڑوا سکتے ہیں ۔ یہ سب مشکلات موجود تھیں صرف
ملازمت کا سوال نہیں تھا لیکن باقی دو باتیں موجود تھیں یعنی ایسی قوم سے مقابلہ تھا جس کے ہاتھ میں
سینکڑوں سال سے تجارت چلی آ رہی ہے ۔ پھر مقابلہ تھا اُن ساہوکاروں سے جن کے قبضہ میں
زمینداروں کی گردنیں تھیں مگر استقلال اور ہمت سے کام لیتے ہی حالت بدل گئی اور اب یہ حال ہے

خطبات محمود
۷۷۱
سال ۱۹۳۵ء
کہ گو یہ بالکل جھوٹ ہے کہ ہم غیروں پر ظلم کرتے ہیں مگر مخالفوں کو بھی ہماری طاقت اتنی زیادہ نظر آتی
ہے کہ انہوں نے مشہور کر رکھا ہے کہ ہم دوسروں پر ظلم کرتے ہیں اگر ہماری طاقت میں نمایاں فرق نہ
ہوتا تو وہ یہ الزام ہم پر کس طرح لگا سکتے تھے ۔ ان کا یہ الزام لگا نا بتاتا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں اب احمد یوں
کی قادیان میں اتنی طاقت بڑھ چکی ہے کہ اگر ہم ان پر یہ الزام لگا ئیں کہ یہ غیروں پر ظلم کرتے ہیں تو
لوگ اسے ماننے کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔
غرض مسلمان اگر استقلال سے کام لیں تو اب بھی حقوق حاصل کر سکتے ہیں اور کوئی جھگڑے کی
بات نہیں رہتی ۔ ہم نے قادیان میں ہندوؤں سے نہ فساد کیا نہ جھگڑا بلکہ انہیں یقین دلایا کہ اگر کوئی
ہندوڈ کا ندار ہمیں تسلی دلا دے کہ وہ ان جھگڑوں میں شامل نہیں ہوگا تو ہم اس سے بھی معاہدہ کرنے
کے لئے تیار ہیں ۔ چنانچہ جیسا کہ بتا چکا ہوں ایک ہندو دکاندار نے معاہدہ کیا اور ہم اُس وقت سے
برابر ان سے سودا خرید تے چلے آ رہے ہیں وہ صرافے کا کام کرتے ہیں ۔ اب تو تحریک جدید کے
تحت ہم نے زیور بنوانے ترک کر دیتے ہیں لیکن جب تک زیور بنوائے جاتے تھے تو جماعت کے لوگ
عموماً انہی سے بنواتے تھے ۔ اور چونکہ زیورات کو بیچنا اب بھی منع نہیں اس لئے اگر زیور بیچے جاتے
ہیں تو اکثر انہی کے پاس۔ میرے پاس جو چندے میں زیورات آتے ہیں یا تحریک جدید میں حصہ لینے
کے لئے بعض عورتیں اپنے زیور بھیج دیتی ہیں یا صدقہ و خیرات کی مد میں بعض دفعہ زیور آ جاتا ہے ، وہ
ہمارا دفتر اکثر انہی کے پاس بھجواتا ہے ۔ پس ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا اور نہ ہم بائیکاٹ کو جائز سمجھتے ہیں
۔ ہم نے صرف فتنہ سے بچنے کے لئے ایک صورت نکالی تھی جو بالآخر کامیاب ہوئی ۔ اسی طرح مسلمان
بھی کام کر سکتے تھے اور بغیر آپس کے تعلقات کو خراب کرنے کے کام کر سکتے تھے ۔ مگر کس چیز نے انہیں
کام نہیں کرنے دیا ؟ صرف عدم استقلال نے ۔ ورنہ مسلمان آج بھی وہ قربانیاں کر سکتے ہیں جو
یورپ کے لوگ بھی نہیں کر سکتے ۔ جس وقت ایک مسلمان کے دل میں غیرت پیدا ہوتی ہے حیرت آتی
ہے کہ وہ کس طرح انجام سے لا پرواہ ہو کر کام کر جاتا ہے ۔ ابھی ایک سکھ لاہور میں مارا گیا ہے ۔ ایک
مسلمان الزام الزام مقتل میں ماخوذ خوذ ہے ہے اور اور عدالت عدالت میں میں اس کا معاملہ پیش ہا ہے ۔ ۔ جب وہ عدالت میں پیش ہوا
تو اُدھر عدالت اپنا کام کر رہی تھی اور ادھر وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد یہ زبان سے الفاظ کہتا جاتا اللہ
بے پرواہ ۔ اللہ بے پرواہ ۔ گویا وہ یہ سمجھتا ہی نہیں تھا کہ عدالت کیا کر رہی ہے اور وہ کس جرم میں

خطبات محمود
۷۷۲
سال ۱۹۳۵ء
ما خوذ ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر اُس نے یہ فعل کیا ہے تو جو کچھ کیا وہ ایک نہایت ہی ظالمانہ فعل تھا اور کسی
صورت میں اُس کا کرنا جائز نہیں تھا ۔ مگر ان حالات سے پتہ لگتا ہے کہ مسلمان اب بھی قربانی کرنے
کے لئے تیار ہیں ۔ یہ الگ سوال ہے کہ وہ قربانی غلط کرتے ہیں یا صحیح ۔ مگر ان میں قربانی کا مادہ موجود
ہے اور ضرورت ہے کہ اس مادہ سے فائدہ اُٹھا کر انہیں صحیح قربانیوں پر آمادہ کیا جائے ۔ اسی طرح
مسلمان بالعموم نمازیں نہیں پڑھتے لیکن اگر کوئی نماز پڑھنے پر آ جائے تو وہ ہر وقت نماز پڑھنے میں ہی
لگا دیتا ہے ۔ وظیفہ کرنے پر آجائے تو ہر وقت مصلی پر بیٹھے وظیفہ ہی کرتا رہے گا اور یہ نہیں سوچے گا کہ
کسی اور کام کے کرنے کا بھی خدا نے حکم دیا ہے ۔ پھر اگر کبھی نماز اور وظیفہ چھوڑ دے گا تو ایسا
چھوڑے گا کہ اگر اس سے کبھی کہا جائے کہ نماز پڑھا کرو تو وہ اس پر تمسخر اڑانا شروع کر دے گا۔ یہ
جذباتی رنگ ہے استقلال والا نہیں ۔ غرض ان تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد اور یہ سوچنے کے بعد کہ
آخر ہماری جماعت کے افراد بھی دوسری مسلمان قوموں سے نکل کر آئے ہیں اور ان کی خراب عادتیں
ان میں بھی پائی جاتی ہوں گی ، میں نے ضروری سمجھا کہ اس قسم کی تحریک کی جائے ۔
در حقیقت انسانی اعمال کے دو حصے ہوتے ہیں ایک ارادی اور ایک عادی۔ ارادی اعمال
ایمان سے بدل جاتے ہیں لیکن عادی اعمال اُس وقت بدل سکتے ہیں جب اپنی عادت کو تبدیل کیا
جائے ۔ مثل مشہور ہے کہ کوئی ہندو نیا نیا مسلمان ہوا تھا ۔ جب بھی وہ کسی مجلس میں بیٹھتا اور کسی قابلِ
تعریف یا قابل نفرین بات کا ذکر ہوتا تو اور مسلمان تو سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ يَا اسْتَغْفِرُ اللَّهَ
اسْتَغْفِرُ الله کہتے اور یہ رام رام کہنے لگ جاتا ۔ لوگ اُس پر ناراض ہوتے کہ یہ کیا حرکت ہے؟ جب
اور لوگ سُبْحَانَ اللهِ یا اَسْتَغْفِرُ الله کہتے ہیں تم بھی سُبْحَانَ اللَّهِ يَا اسْتَغْفِرُ الله کہو رام رام
کیوں کہتے ہو ۔ آخر جب لوگوں نے اسے بار بار کہا تو ایک دن وہ تنگ آ کر بولا کہ اللہ اللہ دل میں
داخل ہوتے ہی داخل ہو گا اور رام رام نکلتے ہی نکلے گا۔
اسی طرح لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی مسلمان سخت بھوکا تھا۔ ایک جگہ سے وہ گزرا تو اُس نے دیکھا کہ
لوگ برہمنوں کو کھانا کھلا رہے ہیں وہ بھی ان میں کھانا کھانے بیٹھ گیا ۔ مگر جب کھانا شروع کرنے لگا تو
بے اختیار اس کے منہ سے نکل گیا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ ۔ اس پر انہوں نے مار مار کر اسے
نکال دیا۔ تو انسان کے جو عادی اعمال ہوتے ہیں وہ زور کے ساتھ نکلتے ہیں آسانی کے ساتھ نہیں نکل

خطبات محمود
۷۷۳
سال ۱۹۳۵ء
سکتے ۔ اسی وجہ سے شروع میں مؤلفة القلوب سے خاص سلوک کرنے کا اسلام میں حکم ہے ۔ اور
قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كُونُوا رَبَّانِيِّينَ تم ربانی بن جاؤ ۔ حضرت علی رضی اللہ
عنہ سے کسی نے پوچھا کہ ربانی کے کیا معنے ہیں ؟ آپ نے فرمایا عَلِمُوا صِغَارَ الْعِلْمِ قَبْلَ
كِبَارِهَا ۔ یعنی ربانی ہونے کا یہ مطلب ہے کہ علوم میں سے جو چھوٹے ہیں وہ پہلے سکھاؤ اور بڑے بعد
میں ۔ تو ہمیشہ تدریج کے ساتھ ترقی ہوتی ہے ۔ مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ تربیت ہو۔ اگر تربیت نہ
ہو تو وہی عادتیں جن کا چھڑانا ضروری ہے ، انسانی طبیعت میں راسخ ہو جائیں گی اور کبھی پیچھا نہیں
چھوڑیں گی ۔۔ ان امور پر غور کرنے کے بعد میں نے ضروری سمجھا کہ جماعت کے تمام افراد خصوصاً
نو جوانوں میں استقلال اور ہمت اور قربانی کی روح پیدا کرنے کے لئے ” احمد یہ کور“ قائم کی جائے ۔
دنیا میں کوریں جو قائم کی جاتی ہیں وہ ضروری نہیں کہ فوجیں ہوں ۔ بلکہ ان میں سے بعض کے قائم
کرنے سے صرف یہ غرض ہوتی ہے کہ جو باقاعدگی اور پابندی اوقات کی عادت فوجیوں میں ہوتی ہے
وہی عادت قوم کے نوجوانوں میں بھی پیدا کی جائے ۔ بعض افسر اس پر خواہ مخواہ چڑتے ہیں حالانکہ اگر
اس رنگ میں اخلاق کی درستی ہو جائے تو اس میں خود حکومت کا فائدہ ہے ۔ کیونکہ جب نوجوانوں کے
اخلاق درست ہوں گے تو ملک کے فسادات دور ہو جائیں گے اور حکومت کی پریشانیاں کم ہو جائیں
گی ۔ پس یہ چھوٹے دماغ والے افسر ہوتے ہیں جو ان باتوں پر چڑتے ہیں ورنہ ولایت میں
بوائے سکاؤٹ کی تحریک ایسی مقبول ہے کہ قریباً ہر حکومت اس کی تائید کر رہی ہے ۔ اور اس کی وجہ یہی
ہے کہ وہ جانتے ہیں فوج کی نقل کرنے سے کوئی فوج نہیں بن جاتی بلکہ اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ
کوروں کے قائم کر ۔ قائم کرنے سے حکومت کا مقابلہ مقصود ہے تو بھی جبکہ حکومت کے پاس بندوقیں ، رائفلیں ،
تو ہیں اور خطر ناک گیسیں موجود ہیں چند لاٹھیوں سے پریکٹس کرنے والوں سے اُسے کیا خطرہ ہو سکتا
ہے۔ پس اول تو یہ ضروری نہیں کہ جو کور بنائے اُس کا مقصد حکومت کا مقابلہ کرنا ہو ۔ لیکن اگر اسے
رست بھی تسلیم کر لیا جائے تو جبکہ حکومت کے پاس ہوائی جہاز ، بم اور زہریلی گیسیں - یسیں ہیں ۔ اُسے ان
معمولی باتوں سے کیا خوف ہو سکتا ہے ۔ وہ ایک گیس سے سارے علاقے کو بیہوش کر سکتی ہے ۔ ایک بم
پھینک کر گاؤں کا گاؤں برباد کر سکتی ہے ۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں بموں کی بجائے اگر ہوائی جہازوں سے
لوگوں پر پتھر گرانے بھی شروع کر دیئے جائیں یا مٹی کے ڈلے لوگوں پر گرائے جائیں تو اتنی سی بات پر

خطبات محمود
۷۷۴
سال ۱۹۳۵ء
لوگ شہر چھوڑ کر بھاگ جائیں ۔ لیکن اگر کور بنانے کا یہ مقصد نہ ہو بلکہ حکومت کی اطاعت اس کور کے
فرائض میں داخل ہو تو پھر ایسی کور کے قائم ہونے میں گورنمنٹ کا اپنا فائدہ ہے اسے اس پر اعتراض ہی
کیا ہو سکتا ہے۔ غرض و الینٹیئر کوروں کا بنانا بشرطیکہ ان کے قواعد درست ہوں فوج بنانا نہیں بلکہ اس
کا مقصد نوجوانوں کو کام کی عادت ڈالنا اور ان میں قربانی کی روح پیدا کرنا ہے ۔ ہمارے ملک کے
لوگوں کا اکثر حصہ ایسا ہے کہ جب کسی کے سپرد کوئی کام کیا جائے وہ ناغہ کرنے لگ جاتا ہے اور عذر
پیش کرتا رہتا ہے ۔ حالانکہ فوجی نظام میں کوئی عذر نہیں سنا جاتا۔ وہاں ایک ہی صورت کام دے سکتی
ہے کہ یا تو چھٹی لی جائے اور یا کام کر کے دکھایا جائے ۔ اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں جسے وہ اپنی
بریت میں پیش کر سکے ۔ اس نقص کے ازالہ کے لئے میں نے سمجھا کہ جب تک کور کی صورت میں
جماعت کے لوگوں کو اکٹھا نہ کیا جائے اور انہیں با قاعدہ کام کرنے کی عادت نہ ڈالی جائے گی یہ نقص
رفع نہیں ہوگا ۔ اسی غرض کے ماتحت میں نے ” احمد یہ کور کو قائم کیا ۔ مگر چونکہ اس کے افسروں میں
بے استقلالی کا وہ پرانا مادہ موجود تھا جو آج مسلمانوں میں پایا جاتا ہے اور جس نے انہیں زندگی کے ہر
شعبہ میں ناکام بنا رکھا ہے، اِس لئے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد کور یوں غائب ہو گئی کہ گویا وہ کبھی بنائی
ہی نہیں گئی تھی ۔ اور معلوم ہوا کہ وہ احمد یہ کو نہیں تھی بلکہ ناخن کی کو تھی جسے قینچی سے کاٹ کر پھینک دیا
گیا اور کبھی بھولے سے بھی یاد نہیں کیا جاتا ۔ اب نیشنل لیگ نے میری ہدایات کے ماتحت اس ” احمد یہ
کور“ کا احیاء کیا ہے ۔ اور میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس کی بڑی غرض لوگوں میں استقلال پیدا
کرنا ہے ۔ اگر اس میں بھی بے استقلالی دکھائی گئی تو اس کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی میں
کور کے افسروں کو مشورہ دیتا ہوں کہ جو لوگ کو ر میں داخل ہوں وہ اگر حاضری کے دنوں میں سے ایک
دن بھی غیر حاضر ہوں تو انہیں سزا دی جائے ۔ اور اگر رُخصت لینا چاہیں تو ان کا فرض ہے کہ
درخواست بھیج کر رخصت لیں ۔ اور اگر کوئی اس طریق پر کار بند ہونے کے لئے تیار نہیں تو وہ بے شک
کور سے علیحدہ ہو جائے ۔ اگر کور والے اس طریق پر جو میں نے بتایا ہے کام نہیں کریں گے ، اور اگر
ماں باپ اپنے بچوں کو مجبور نہیں کریں گے کہ جاؤ اور کور میں کام کرو اس وقت تک یہ کو ر ہمیں کوئی فائدہ
نہیں دے سکتی ۔ پس ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کور میں
داخل کریں تا انہیں قربانی کرنے اور استقلال سے کام کرنے کی عادت پڑے ۔ ایک چھوٹی سی بات

خطبات محمود
۷۷۵
سال ۱۹۳۵ء
دیکھ لو اسی سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ ایک نظام کا پابند ہو جانے سے انسانی زندگی میں کس قدر
انقلاب پیدا ہو جاتا ہے ۔ تم کسی فرد محکمہ یا حکومت کے دفتر میں پانچ روپیہ پر ملازم ہوتے ہو،
یا دس روپیہ پر ملازم ہوتے ہو ، یا بیس روپیہ پر ملازم ہوتے ہو ، یا پچاس روپیہ پر ملازم ہوتے ہو،
یا سو دو سو اور چار سو روپیہ پر ملازم ہوتے ہو، یا ہزار دو ہزار روپیہ پر ملازم ہوتے ہو ۔ غرض خواہ تم
چھوٹی سے چھوٹی رقم کے ملازم ہو یا بڑی سے بڑی رقم کے ملازم ہو ، کیا تم ایک دن کے لئے بھی
غیر حاضر رہ سکتے ہو؟ اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ تمہارا اگر جی نہ چاہے تو آ ا نہ چاہے تو آپ ہی آپ کام کرنا ترک کر دو؟
مگر اس کے لئے تمہیں کیا ملتا ہے پانچ روپے، دس روپے یا ہیں پچاس اور سو روپے۔ اس کے مقابلہ
میں تم اللہ تعالیٰ کی فوج میں داخل ہوتے ہو اور خدا تعالیٰ تمہارے سپرد یہ کام کرتا ہے کہ تم پانچ وقت کی
نمازیں بالالتزام جماعت کے ساتھ ادا کرو ۔ تم انصاف سے بتاؤ کہ کیا تم ان نمازوں پر اسی طرح
با قاعدگی رکھتے ہو جس طرح پانچ روپیہ ماہوار کا ملازم اپنے کام کو باقاعدہ کرتا ہے؟ شاید سو میں سے
ایک کہہ سکے کہ ہاں میں نمازوں کے متعلق پوری باقاعدگی سے کام لیتا ہوں باقی ننانوے کو ماننا پڑے گا
کہ وہ نمازوں پر اتنی بھی باقاعدگی نہیں رکھتے جتنی پانچ روپیہ والا ملازم اپنے کام میں با قاعدگی رکھتا
ہے اب بتاؤ جہاں کوئی شخص کھوٹے پیسے جتنا کام نہیں کرتا وہاں اُسے جنت کی کیا امید ہوسکتی ہے۔
حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ جب خدا تعالیٰ سے ایک معاہدہ ہو چکا ہے تو پھر خواہ مینہہ آئے ، بارش
آئے ، اولے برسیں ، آندھیاں چلیں ، ذلت آئے ، موت آئے ، انسان گھسٹتا جائے اور مسجد میں پہنچ
کر نماز ادا کرے ۔ یہاں کی نوکریوں کو جانے دو ممکن ہے قومی کام سمجھ کر بعض لوگ سستی کر جاتے
ہوں ۔ لاہور جا کر دیکھ لو ایک دن بھی اگر کوئی غیر حاضر رہے تو اُس سے سخت باز پرس کی جاتی ہے ۔
ابھی ایک احمدی کا معاملہ زیر تفتیش ہے اس نے مجھے دعا کے لئے بھی لکھا ہے وہ چھٹی پر گیا اور بخار ہو گیا
جس پر صرف ایک دن لیٹ پہنچا اس پر اُسے دھمکی دی گئی ہے کہ تمہیں ملازمت سے الگ کر دیا جائے
گا۔ وہاں ایک دن کے ناغہ پر یہ حال ہوتا ہے اور یہاں یہ حال ہے کہ کوئی پانچ میں سے تین نمازیں
باجماعت پڑھ لیتا ہے اور کوئی پانچ میں سے دو اور یہ خیال ہی نہیں آتا کہ میں کوئی بُری بات کر رہا
ہوں ۔ ظلم یہ ہے کہ دل اتنے مردہ ہو گئے ہیں کہ کبھی بھولے سے بھی یہ خیال نہیں آتا کہ ہم تا کہ ہم کوئی بُری
حرکت کر رہے ہیں ۔ اور جب کوئی پوچھے کہ آج عصر میں آپ نہیں آئے تو نہایت بے تکلفی سے کہہ

خطبات محمود
سال ۱۹۳۵ء
دیں گے آج ایک ضروری کام پڑ گیا تھا۔ تم کسی کے سامنے یہ نہیں کہتے کہ آج تم نے چوری کی تم کسی
کے سامنے یہ نہیں کہتے کہ آج تم نے زنا کیا تم کسی کے سامنے یہ نہیں کہتے کہ آج تم نے ڈاکہ ڈالا تم
کسی کے سامنے یہ نہیں کہتے کہ آج تم نے جھوٹ بولا ۔ مگر تم نہایت ہی بے تکلفی سے کہہ دیتے ہو کہ آج
مجھے ایک کام تھا اس لئے نماز کے واسطے مسجد میں نہ آ سکا۔ یہ کتنی مردہ حس ہے کہ نہ صرف مجرم کیا جاتا
ہے بلکہ اتنا بڑا جرم کرنے کے بعد جس پر قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑے جب پوچھا جاتا ہے تو بے تکلفی
سے کہہ دیا جاتا ہے کہ آج مجھے ایک کام پڑ گیا تھا۔ ذرا سو چو تو کہ کیا دنیوی نوکریوں کے متعلق بھی اس
قسم کے عذرات کئے جا سکتے ہیں؟ اور کیا جن عذرات پر تم نماز ترک کر دیتے ہوا نہی عذرات پر اگر
ملازمت کے سلسلہ میں ناغہ کرو تو تم ملازم رہ سکتے ہو؟ میں نے اسی وجہ سے مساجد کی الگ الگ کمیٹیاں
بنائی تھیں تا وہ لوگوں کے متعلق یہ نگہداشت رکھیں کہ آیا وہ نمازوں میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں ۔مگر اب
تک انہوں نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ ہماری مساجد کے سارے پریذیڈنٹوں کو نیشنل لیگ کے ایک
سالار جیش نے شکست دے دی ۔ اور ساتھ ہی اس احمدی لڑکے نے ثابت کر دیا ہے کہ جماعت میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے نوجوان موجود ہیں کہ جب کام کا وقت آئے تو خواہ حالات کچھ ہوں وہ کام
پورا کر کے دکھا سکتے ہیں ۔
مجھے اس امر کا خیال کر کے کہ ہمارے نوجوانوں میں وہ روح موجود ہے کہ اگر اسے اُبھارا
جائے تو اللہ کے فضل سے ان میں ایسے افراد موجود ہیں جو ہر قربانی کر کے کام کو پورا کر دیں گے اس
قدر خوشی ہوتی ہے کہ جیسے کہتے ہیں فلاں شخص کو بادشاہت مل گئی یہ ایک مثال ہے ورنہ بادشاہت اس
رتبہ کے مقابل کیا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عنایت فرمایا ہے ۔ حقیقتاً میرا دل اس نوجوان کے کام سے
اتنا خوش ہے کہ باوجود اس کے کہ اس سے غلطیاں ہوئیں اور بیسیوں شکایات میرے پاس پہنچیں پھر
بھی میرا دل خوشی سے اتنا بھرا ہوا تھا کہ مجھ پر ان شکایات نے کوئی اثر نہیں کیا ۔ اگر محلوں کے
پریزیڈنٹ بھی یہ سمجھتے کہ جو کام ان کے سپرد کیا گیا ہے اسے انہوں نے بہر حال کرنا ہے تو نماز میں
اتنی سستی کیوں ہوتی ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ والینٹیئروں سے سستی نہیں ہوئی بعض دفعہ ہوئی مگر
نمازوں کی سستی سے بہت کم اور ذمہ داری کا احساس بہت زیادہ دکھایا گیا ۔ اور جب کسی پر ذمہ
داری کا احساس غالب آ جاتا ہے تو پھر وہ یہ نہیں سوچتا کہ میرے راستے میں کون سی روکیں ہیں اور نہ

خطبات محمود
وہ عذرات تراشنے لگ جاتا ہے بلکہ کام کر کے دکھا دیتا ہے ۔ اہے دیتا۔
سال ۱۹۳۵ء
ہمارے ملک میں یہ ایک عام نقص ہے کہ جب کسی شخص کو کسی مجرم پر پکڑا جاتا ہے تو عذر کرنے لگ
جاتے ہیں ۔ حالانکہ عذر کوئی چیز نہیں مؤمن کا فرض ہے کہ وہ کام کر کے دکھائے اور اگر کامیاب نہیں ہو
سکا تو اُس کی سزا بھگتے ۔ میرے ساتھ ایسا ہی ایک دفعہ معاملہ ہوا۔ میں اپنے متعلق سخت الفاظ سننے کا
عادی نہیں اور میں ایک ایسی قوم سے ہوں جو اپنی بے عزتی کو کبھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں برداشت
ہوئی لیکن ایک غلطی کی وجہ سے مجھے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ حضرت خلیفہ امسیح الاوّل آخری جلسہ سالانہ
پر جس کے بعد آپ کی وفات ہو گئی ، تقریر فرمانے کے لئے مسجد نور جانا چاہتے تھے ۔ آپ چونکہ اُن
دنوں بیمار تھے اور زیادہ چل نہیں سکتے تھے اس لئے آپ نے خواہش ظاہر کی کہ آپ کے ۔ پ کے لئے گاڑی کا
انتظام کر دیا جائے ۔ گاڑی اُس وقت صرف نواب محمد علی خان صاحب جاگیردار کے پاس تھی ۔ حضرت
خلیفہ اول خود اُن سے طلب فرما سکتے تھے مگر آپ عادتاً سوال کرنے سے احتراز کرتے تھے مگر چونکہ
نواب صاحب میرے بہنوئی اور رشتہ دار تھے اس لئے آپ نے یہ سمجھ کر کہ میرا اُن سے مانگنا سوال
نہیں کہلا سکتا مجھے فرمایا کہ میاں ! میں تو نہیں مانگتا تم میرے لئے گاڑی کا انتظام کرا دو میں نے
نواب صاحب کو کہلا بھیجا اور اُنہوں نے گاڑی بھیج دی جس وقت آپ اُتر کر مسجد تشریف لے گئے تو
گاڑی بان نے دریافت کیا کہ میں یہاں کھڑا رہوں یا چلا جاؤں ۔ مولوی محمد علی صاحب پاس کھڑے
تھے ان سے میں نے دریافت کیا اُنہوں نے اس خیال کے ماتحت کہ دو گھنٹہ تک تقریر ہو گی یہ کہاں ٹھہرا
رہے مجھے کہا کہ آپ اسے کہہ دیں چلا جائے اور دو گھنٹہ کے بعد آ جائے میری یہ شامت اعمال تھی یا
بے وقوفی میں نے اُسے کہہ دیا کہ دو گھنٹہ کے بعد آنا ۔ حضرت خلیفہ اول تقریر فرمانے لگے تو پندرہ ،
ہیں منٹ کے بعد ہی آپ کی طبیعت خراب ہو گئی اور آپ نے فرمایا اب مجھ سے بولا نہیں جاتا۔
میں واپس چلا جاتا ہوں ۔ میں نے آدمی دوڑایا کہ جلدی گاڑی لاؤ مگر آخر گھوڑوں کے جو تنے اور
گاڑی کے تیار کرنے میں دیر لگتی ہے گاڑی وقت پر نہ پہنچی اور حضرت خلیفہ اول مسجد سے پیدل ہی
وانہ ہو پڑے۔ آپ نے راستہ میں فرمایا ، د استہ میں فرمایا ، دیکھو میاں ! میں نے تم نے تمہیں کہا تھا کہ گاڑی کا انتظام کرو مگر
افسوس تم نے انتظام نہ کیا ۔ میں نے اس پر عذر کرنا چاہا مگر بات شروع ہی کی تھی کہ خلیفہ اول
فرمانے لگے ۔ ” من حرامی حجتاں ڈھیر اور میں خاموش ہو گیا ۔ اتنے میں گاڑی بھی آگئی اور آپ
دو

خطبات محمود
۷۷۸
سال ۱۹۳۵ء
اس میں بیٹھ گئے ۔ یہ لفظ مجھے آج تک یاد ہیں اور کھولنے میں نہیں آتے مگر اس لئے نہیں کہ وہ مجھے
بُرے لگے بلکہ اس لئے کہ ان میں میرے لئے ایک عظیم الشان سبق پنہاں تھا۔ میں سمجھتا ہوں آپ یہ
الفاظ کہنے میں بالکل حق بجانب تھے اور میرا فرض تھا کہ میں آپ سے خود دریافت کرتا یا گاڑی کو ٹھہرا
رہنے دیتا۔ میں نے اپنے پہلے فرض کے ادا کرنے میں کوتاہی کی اور سزا کو خوشی سے برداشت کرنا میرا
دوسرا فرض تھا جسے میں نے ادا کر دیا اس موقع پر اجتہاد کا کوئی سوال نہ تھا لیکن اجتہاد کر کے میں نے
ایک ایسی غلطی کی جس کی سزا مجھے بھگتنی پڑی اور بھگتنی چاہئے تھی ۔ تو عذر کرنا ایک لعنت ہے جو مسلمانوں
کے گلے میں پڑی ہوئی ہے ۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وَلَوْ الْقَى مَعَاذِ يُرَهُ خدا تعالیٰ
کے سامنے لاکھ عذر پیش کر و قبول نہ ہونگے ۔ پس عذر کوئی چیز نہیں بلکہ اسلام صرف ایک ہی بات کا
قائل ہے کہ یا تو جو کام کسی کے سپرد کیا جائے وہ اُسے پورا کرے یا اگر پورا نہ کر سکے تو اُس کی لاش
اُس جگہ نظر آئے ان دونوں کے درمیان کوئی راہ نہیں جسے اختیار کیا جا سکے ۔ یہ روح ہے جس کو اللہ
تعالی نماز کے ذریعہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور یہ روح ہے جو نو جوانوں میں کور کے ذریعہ پیدا کرنے کا
ارادہ کیا گیا ہے۔ اور یہی چیز ہے جو تمام محلوں کے پریذیڈنٹوں کو مد نظر رکھنی چاہئے ۔ کور نماز نہیں کہ
اس میں سے کوئی نکل نہ سکتا ہو بلکہ اس میں داخل ہونا مرضی پر منحصر ہے اور جو شخص داخل نہ ہو یا داخل ہو
کر الگ ہونا چاہے تو اس وقت علیحدہ ہو سکتا ہے لیکن یہ ایک ایسی مفید چیز ہے کہ اس کے نتائج اتنے
اعلیٰ ہیں کہ نو جوانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے پر، اپنی قوم پر ، اپنے زمانہ پر اور اپنی آئندہ آنے والی
نسلوں پر رحم کر کے اس میں داخل ہوں اور اپنی عادتیں ٹھیک کریں اگر باوجود ان فوائد کے کوئی شخص
داخل نہیں ہونا چاہتا تو اسے چھوڑ دیا جائے اور جو داخل ہوں اُن سے ایسی سختی کی جائے جیسے ایک
ملازم سے اُس کا افسر سختی کرتا ہے ۔ اگر کسی وقت والنٹیئرز میں سے کوئی بیمار ہو تو ان کا فرض ہے کہ
وہ ڈاکٹری سر ٹیفکیٹ بھیج کر رخصت حاصل کرے ۔ ہاں ڈاکٹروں اور طبیبوں سے مل کر یہ انتظام کیا
جانا چاہئے کہ جب کسی کو سر ٹیفکیٹ کی ضرورت ہو تو مفت سر ٹیفکیٹ دیا جائے ہر محلہ میں جو ڈاکٹر
یا کمپاؤنڈر اور حکیم ہوں انہیں اس قسم کے سرٹیفیکیٹ دینے کا اختیار دیا جائے ۔ ہماری کونسی ڈینوی
حکومت ہے کہ اس کے لئے سول سرجن کا سر ٹیفکیٹ درکار ہو ۔ جو بھی محلہ میں حکیم یا کمپاؤنڈ ریا
ڈاکٹر ہو اس سے اس قسم کا سر ٹیفکیٹ لو ۔ یا اگر کوئی زیادہ بیمار ہے تو اُس کے رشتہ دار اس کے لئے سر

خطبات محمود
۷۷۹
سال ۱۹۳۵ء
ٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ مگر بہر حال سال کے ۳۶۵ دنوں میں سے ، میں یہ نہیں کہتا کہ دوسو دن ، میں
یہ نہیں کہتا کہ تین سو دن ، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ ۳۴۰ دن بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ پورے ۳۶۵ دن
تمہیں حاضر ہونا چاہئے سوائے اس کے کہ کور کی طرف سے چھٹی کا دن ہو۔ اور اگر ایک بھی دن تم غیر
حاضر ہوئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سکیم باطل ہو گئی ۔ اس کے بغیر وہ اخلاق پیدا نہیں ہو سکتے جن کو
میں پیدا کرنا چاہتا ہوں ۔ پس کور کے افسروں کا فرض ہے کہ وہ والنٹیئروں سے کہہ دیں کہ جو اپنا قدم
پیچھے ہٹانا چاہتے ہیں وہ ہٹالیں اور اگر وہ شامل رہنے کے لئے تیار ہیں تو ماں باپ اور محلے والے سب
اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ وہ با قاعدہ کام کریں ۔ اور خواہ آندھی آئے یا طوفان، بارش برسے یا
اولے ایک دن بھی اس کام میں بغیر افسروں کی اجازت یا حکم کے ناغہ نہ کیا جائے ۔ اس کا ایک بہت
ہوں
بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس نظام کے ماتحت کام کرنے وا۔ ماتحت کام کرنے والے اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں با قاعد
گے ۔ اگر وہ دُکان کریں گے تو باقاعدہ کریں گے، تجارت کریں گے تو باقاعدہ کریں گے، زراعت
کریں گے تو باقاعدہ کریں گے ۔ غرض وہ ہر کام میں باقاعدہ ہوں گے ۔ اور اگر وہ مٹی کو بھی ہاتھ
لگا ئیں گے تو سونا بنتا چلا جائے گا ۔ اسی طرح اخلاق کی درستی بھی والنٹیئر ز کور کے افسروں کے مد
نظر رہنی چاہئے ۔ اگر کوئی گالی دیتا ہے تو تمہارا حق ہے کہ اُسے سزا دو ۔ اسی طرح اگر کوئی جھوٹ بولتا
ہے تو تمہارا حق ہے کہ اسے سزا دو۔ اور اگر کوئی سلسلہ کے نظام کی ہتک کرتا ہے تو تمہارا حق ہے کہ
اُسے سزا دو ۔ گورنمنٹ کا کوئی قانون گالی کی سزا نہیں دیتا اور نہ گورنمنٹ کا کوئی قانون جھوٹ کی سزا
دیتا ہے ۔ پس جس برائی کی سزا گورنمنٹ کے قانون میں نہیں تم اُس کے متعلق سزا دے سکتے ہو ۔
لیکن گورنمنٹ کا قانون چوری کی سزا دیتا ہے پس تم کسی کو اُس چوری کی سزا مت دو جس کا مقدمہ
سرکاری عدالت میں جانا چاہئے ۔ اسی طرح وہ تمام جرائم جن کا گورنمنٹ کے قانون کے مطابق سر
کاری عدالت میں لے جانا ضروری ہے ان کے متعلق تم کوئی سزا نہیں دے سکتے ۔ ہاں اس کے سوا
سب امور میں کور کے افسر یا سلسلہ کے افسر دخل دے سکتے ہیں اور حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو
سکتا موجودہ حکومت چونکہ عیسائی ہے اس لئے انجیل کے ہی ایک واقعہ سے میں اس امر کی وضاحت کر
دیتا ہوں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام سے ایک دفعہ سوال کیا گیا کہ قیصر جز یہ مانگتا ہے ہم اسے دیں یا نہ
دیں ؟ جس طرح آج ہم کہتے ہیں کہ ہماری بادشاہت روحانی ہے اسی طرح حضرت مسیح علیہ السلام بھی

خطبات محمود
۷۸۰
سال ۱۹۳۵ء
کہا کرتے تھے کہ میں روحانی بادشاہ ہوں مگر جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی حکومت قیصر کی
حکومت کے مقابل میں نہ تھی اور وہ باوجود روحانی بادشاہ ہونے کے دُنیوی بادشاہ کے تابع تھے اسی
طرح با وجود اس کے کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے روحانی بادشاہت حاصل ہے ہم بھی حکومت
انگریزی کے تابع ہیں اور اس کے احکام کی اطاعت کرنا ضروری جانتے ہیں ۔ تو حضرت مسیح چونکہ یہ کہا
کرتے تھے کہ میں روحانی بادشاہ ہوں اس لئے اُس وقت کے احراری آپ کے متعلق یہ اعتراض کیا
کرتے تھے کہ آپ حکومت کے باغی ہیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ اس زمانہ کے احراری آپ کے پاس
آئے اور انہوں نے آپ سے سوال کیا کہ ہم قیصر کو جزیہ دیں یا نہ دیں؟ حضرت مسیح نے کہا وہ قیصر تم
سے کیا مانگتا ہے؟ انہوں نے کہا ہم ہم سے سکہ مانگتا ہے آپ نے فرمایا مجھے سکّہ دکھاؤ۔ ا دکھاؤ۔ اس پر کس کی
تصویر ہے؟ جب انہوں نے سکہ دکھایا تو اُس پر قیصر کی تصویر تھی ۔ آپ نے اُسے دیکھ کر فرمایا جو قیصر کا
مال ہے وہ قیصر کو دو اور جو خدا کا مال ہے وہ خدا کو دو۔ اس سے آپ کا مطلب یہ تھا کہ قیصر کا مال چونکہ
سکہ ہے اس لئے یہ اُسی کا حق ہے ۔ اور اُسی کو دینا چاہئے ہاں جو خدا تعالیٰ کا حق ہے وہ خدا کو دینا
چاہئے ۔ اسی طرح میں کہتا ہوں کہ جو حکومت کا حق ہے وہ اُسے دو اور جو تمہارا حق ہے وہ تم لو
۔ اور حضرت مسیح کی وضاحت کے بعد ایک عیسائی حکومت کو ہمارے اس فعل پر کوئی اعتراض نہیں ہونا
چاہئے ۔ غرض حکومت نے چونکہ اپنے قانون میں یہ امر داخل کیا ہے کہ جو شخص چوری کرے گا ہم اُسے
سزا دیں گے پس یہ حکومت کا حق ہے ۔ اور اگر کوئی چوری کرتا ہے تو اُسے سزا کیلئے حکومت کے پاس
لے جانا چاہئے ۔ اور اگر کسی امر کے متعلق حکومت یہ کہتی ہے کہ اسے پولیس کے پاس لے جاؤ تو تم اُسے
پولیس کے حوالہ کر دو ۔ مگر پہلے اپنے بزرگوں اور بڑوں سے مشورہ کرلو ۔ کیونکہ ممکن ہے تم یہ سمجھتے ہو کہ
فلاں کیس پولیس کی دست اندازی کے قابل ہے مگر در حقیقت ایسا نہ ہو بلکہ آپس میں مصالحت ہو سکتی
ہے پس سلسلہ کے بزرگوں اور ان کی معرفت وکلاء سے مشورہ ضروری ہے۔
پس جو حکومت کا حق ہے وہ اُسے دو مگر جس چیز کے متعلق حکومت یہ نہیں کہتی کہ وہ اُس کا مال ہے
وہ تمہارا مال ہے اُسے لے لو ۔ اگر کوئی گالی دیتا ہے یا بداخلاقی کرتا ہے یا چغل خوری کی عادت رکھتا
ہے یا نظام سلسلہ کی ہتک کرتا ہے اس کے متعلق تمہیں حق حاصل ہے کہ تم سزا دو پس اس دائرہ میں
تمہاری حکومت ہے اور بیشک تم دلیری سے اپنا حق لو تمہیں کوئی منع نہیں کرتا اور نہ حکومت تم کو کبھی اس

خطبات محمود
۷۸۱
سال ۱۹۳۵ء
بات پر پکڑے گی کہ تم نے کیوں جھوٹ بولنے والے کو سرزنش کی یا غیبت کرنے والے کو سرزنش کی یا
سلسلہ کے نظام کی ہتک کرنے والے کی سرزنش کی سوائے اسکے کہ سرزنش خلاف قانون ہو۔ پس اگر
سرزنش خلاف قانون ہو تو یہ جرم ہے مثلاً تم یہ نہیں کر سکتے کہ کسی کو جیل خانہ میں بند کر دو یا پھانسی دے
دو۔ یہ گورنمنٹ کا حق ہے اور اس قسم کی سزا وہی دے سکتی ہے لیکن اگر کسی مجرم پر تم مجرم کی مرضی سے
اُسے بید بھی لگا نا چا ہو تو لگا سکتے ہو ۔ ہاں اگر مرضی نہ ہو تو پھر بید لگانے کا تمہیں حق حاصل نہیں ۔ اور
اگر لگاؤ تو یہ قانو انونی جرم ہو گا لیکن اگر ایک شخص کہتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہو گئی اور میں اب مجرم کی سزا بھگتنے
کے لئے تیار ہوں تو اُسے اس قسم کی سزا دی جاسکتی ہے مگر ایسی سزا جس سے بدنی نقصان ہوتا ہو وہ
اسلام میں جائز نہیں ۔ مثلاً یہ جائز نہیں کہ کسی کی ناک کاٹ لی جائے خواہ اُسکی مرضی ہی کیوں نہ ہو۔ یا
کوئی قصور کرے تو اُس کی اُنگلی کاٹ لی جائے اور جب پکڑا جائے تو کہہ دے کہ میں نے اُسکی مرضی
سے اُنگلی کاٹی تھی ۔ اُسے نہ گورنمنٹ جائز سمجھے گی اور نہ میں ، غرض قانون کے اندر رہتے ہوئے تم
قصور پر دوسروں کو سزا دو اور دوسروں کو بھی چاہئے کہ وہ سزا کو خوشی سے برداشت کریں ۔ جو شخص مجرم
کرتا ہے اور پھر چاہتا ہے کہ سزا کے بغیر اسے معاف کر دیا جائے وہ بہت بڑا بدا خلاق ہے اور معلوم
ہوتا ہے کہ وہ سزا سے معافی طلب کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے یا اُس کے قائم کردہ افسروں سے معافی
طلب نہیں کرتا ۔ اگر اُسے اللہ تعالیٰ سے یا اس کے خلفاء سے معافی طلب کرنی ہوتی تو وہ کہہ دیتا کہ
آپ مجھے بیشک سزا دے لیں مگر مجھ سے ناراض نہ ہوں لیکن یہ ایسا نہیں کرتا بلکہ سزا سے بچنا چاہتا ہے
جس سے معلوم ہوا کہ یہ سزا سے ڈرتا ہے۔ یہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ کہیں مجھے بید نہ لگیں اس بات
سے نہیں ڈرتا کہ خدا تعالیٰ یا اُسکے سلسلہ کی ناراضگی کا میں مورد بن گیا ہوں ۔ حالانکہ مؤمن کا طریق یہ
ہوتا ہے کہ اگر اُس سے غلطی ہو جائے تو وہ کہتا ہے کہ مجھے سزا دے لولیکن مجھ سے ناراض مت ہوا اور جو
ایسا نہیں کہتا اُسکے ایمان میں نقص ہے۔ لیکن یہ بھی غلطی ہے کہ سمجھ لیا جائے معافی کے بعد سز انہیں ملتی ۔
یہ تمہارے باپ ، تمہارے خلیفہ، تمہاری پنچائت ، تمہارے قومی لیڈروں اور تمہارے افسروں کا کام
ہے کہ وہ معافی کے ساتھ ہی سزا بھی معاف کر دیں لیکن معافی میں سزا کی معافی شامل نہیں ہوا کرتی
بلکہ یہ علیحدہ چیز ۔ ہے ۔
پس ایک تو نیشنل لیگ کی والینٹیٹر زکور کو میں یہ ہدایت دینی چاہتا ہوں کہ تم استقلال سے کام

خطبات محمود
۷۸۲
سال ۱۹۳۵ء
کرو اگر تم اچھی طرح کام کرو تو اپنے اخلاق میں ایک عظیم الشان اصلاح کر سکتے اور اپنے اندر الیسا
تغیر پیدا کر سکتے ہو جو تمہاری ترقیات میں نمایاں اضافہ کا موجب ہو جائے۔ بہت لوگ سلسلہ کے
دفاتر میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے اوقات میں سے اتنا وقت سلسلہ کی خدمت کے لئے
وقف کر دیا ہے لیکن تم اپنے دل میں سوچ کر دیکھ لو کہ تم میں سے کتنے ہیں جنہوں نے یہ وعدہ کیا اور پھر
اسے پورا کیا۔ اگر اس نے روزانہ ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کئے تھے تو کیا وہ
سالہا سال روزانہ ایک دو گھنٹے خرچ کر کے سلسلہ کی خدمت کرتا رہا یا دو چار دن وقت دیا اور پھر کبھی
خیال بھی نہ آیا کہ میں نے سلسلہ کے لئے کوئی وقت دیا تھا۔ اگر تم اپنے نفسوں پر غور کرو گے تو تمہیں
معلوم ہوگا کہ تم میں سے اکثر نے وعدے کئے مگر پھر ان وعدوں کو توڑ ڈالا ۔ لیکن اگر استقلال سے تم
کام کرنے کے عادی ہوتے تو آج میں یہ نہ کہتا کہ تم اگر اپنے دلوں کو ٹو لو تو اپنے آپ میں سے اکثر کو
وعدہ خلاف پاؤ گے بلکہ میں یہ کہنے کی جرات ہی نہ کرتا اور اگر کرتا تو تم میں سے اکثر کہہ سکتے کہ
ہمارے متعلق یہ خیال صحیح نہیں ۔ اگر ہم نے ایک گھنٹہ روزانہ خدمت سلسلہ کے لئے وقف کیا تھا تو ہمارا
خدا بھی گواہ ہے اور لوگ بھی کہ پھر ہم نے اس گھنٹے کو کبھی اپنے کام کے لئے استعمال نہیں کیا۔ لیکن ایسا
جواب دینے والے تم میں سے بہت کم نکلیں گے۔ اس کی وجہ ایمان کی کمی نہیں ، ایمان اللہ تعالیٰ کے
فضل سے تمہارے دلوں میں موجود ہے اور نہ صرف ایمان بلکہ راسخ اور مضبوط ایمان اللہ تعالیٰ نے
تمہیں بخشا ہے صرف تمہاری تربیت کا جو حصہ ہے یہ اس کی کمی کا نتیجہ ہے۔ ایک شخص میں کتنا ہی ایمان
ہو لیکن اگر اُسے پریڈ کے لئے کھڑا کر دو گے تو وہ قدم نہیں ملا سکے گا کیونکہ قدم برابر کرنا اور رنگ کی
تربیت چاہتا ہے ایمان کا اس کے ساتھ تعلق نہیں ۔ جب بھی جنازہ پڑھانے کا موقع ہو یہ نظارہ دیکھنے
کا موقع ملتا ہے کہ جب لوگ کھڑے ہوتے ہیں تو صفیں تک سیدھی نہیں بنا سکتے ۔ اور اگر کہا جائے آگے
ہو جاؤ تو گز بھر آگے ہو جائیں گے پھر کہا جائے کہ پیچھے ہو جاؤ تو دوگز پیچھے ہو جائیں گے اور اُنہیں دیکھ
کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ سخت گھبرائے ہوئے ۔ ئے ہیں ۔ میرے ادب رے ادب کی وجہ سے صفیں درست کرنے کی
کوشش بھی کرتے ہیں مگر بجائے صفیں درست کرنے کے انہیں اور زیادہ خراب کر دیتے ہیں تو جو تربیت
کی باتیں ہیں وہ تربیت سے ہی آسکتی ہیں اس کے بغیر نہیں آ سکتیں پس ایک تو میری یہ نصیحت ہے۔
دوسری نصیحت میں یہ کرنی چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جس وقت کسی کو نیکی کا کوئی موقع دے اُس

خطبات محمود
۷۸۳
سال ۱۹۳۵ء
وقت اُسے ضائع کر دینا بہت بڑی بے وقوفی ہوتی ہے ۔ ان دنوں اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک موقع دیا
ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کا بابرکت مہینہ رمضان تمہیں ملا ہے رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں اور آپ
سے زیادہ سچا اور کون ہو سکتا ہے کہ ہر چیز کی ایک جزا مقر رہے ۔ نمازوں کی بھی جزا مقر ر ہے، زکوۃ کی
جزا مقرر ہے، حج کی بھی جزا مقرر ہے مگر روزے کی کوئی اور چیز جزا نہیں ۔ روزے کی جزا میں خود
ہوں ۔ کسے پس اگر کوئی شخص سچے دل سے روزہ رکھتا ہے تو یقیناً اسے خدا مل جاتا ہے اور اگر کسی کو خدا
نہیں ملتا تو معلوم ہوا اُس کے روزوں میں کسی قسم کا نقص رہ گیا ہے ورنہ یہ ہو نہیں سکتا کہ تم سچا روزہ
رکھو اور تمہیں خدا نہ ملے ۔ حقیقی روزہ صرف یہی نہیں کہ تم دن بھر کھاؤ پیو نہیں ۔ بلکہ روزہ یہ ہے کہ تم
اپنی زبان ، اپنی آنکھیں ، اپنے کان ، اپنے ہاتھ اور اپنے پاؤں سب کو اپنے قبضہ میں رکھو۔ نہ جھوٹ
بولو ، نہ جھوٹی باتیں سنو ، نہ غیبت کرو، نہ غیبت کی باتیں سنو ، نہ لڑائی کرو، نہ فساد کی جگہ میں بیٹھو ، نہ عیب
کرو، نہ عیب کی جستجو کرو ۔ غرض پوری طرح اپنی زبانوں ، کانوں، ناکوں ، ہاتھوں اور پاؤں کو قابو
میں رکھو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو اور اُس سے ایسی محبت کرو کہ دنیا میں تم نے کسی سے ایسی محبت نہ
کی ہو۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ غیر عاشق کو نہیں ملا کرتا بلکہ اُسے ہی ملتا ہے جو اُس کے عشق میں گداز ہو ۔ بے
شک وہ بادشاہ ہے اور انسان ادنی خادم لیکن محبت صادق اعلیٰ اور ادنیٰ کے امتیاز کو مٹا دیتی ہے ۔ میں
نے اپنے ایک شعر میں اس مضمون کو بیان کیا ہے جو یہ ہے ۔
طریق عشق میں اے دل سیادت کیا غلامی کیا
محبت خادم و آقا کو اک حلقہ میں لائی ہے
پس جہاں محبت آ جاتی ہے وہاں بڑے اور چھوٹے کا کوئی سوال نہیں رہتا ۔ یہ سوال وہیں اُٹھتا
ہے جہاں محبت نہ ہو۔ مگر جہاں عشق ہو وہاں سب امتیازات مٹ جاتے ہیں ۔ دُنیوی طور پر بعض لوگ
شہنشاہ کہلاتے ہیں لیکن جب کسی غریب گنوا رن کی محبت میں مبتلاء ہو جاتے ہیں تو وہ اُسے ملکہ بنا دیتے
اور رؤساء وامراء پر حکمران بنا دیتے ہیں ۔ اسی طرح جب انسان اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا
کرتا اور اُس کے عشق میں اپنے آپ کو کھو دیتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اُس کے لئے خالق و مخلوق کا فرق
اُڑا دیتا اور اُس سے آکر مل جاتا ہے۔ پس محبت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کرو۔ محبت یہ نہیں ا
کہ تم کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگ جاؤ ۔ بلکہ محبت یہ ہے کہ تمہاری نماز عشق کی نماز ہو۔ تمہارا قرآن مجید

خطبات محمود
۷۸۴
سال ۱۹۳۵ء
کی تلاوت کرنا عشق کی تلاوت کرنا ہوا اور تمہارا بھوکا رہنا عشق میں بھوکا رہنا ہو ۔ تم میں سے بیسیوں
نہیں سینکڑوں ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ ملا اور انہیں رویا اور کشوف اور الہامات ہوئے ۔ یہ مقام انہیں
اسی لئے حاصل ہوا کہ وہ عشق سے لبریز دل لے کر خدا کے حضور گئے اور خدا تعالیٰ انہیں مل گیا ۔ لیکن
دوسرے فلسفیانہ رنگ میں جاتے اور ناکام واپس آتے ہیں ۔ جہاں فلسفیانہ جذبات ہوں وہاں یہ
سوال باقی رہتا ہے کہ خدا تعالیٰ آتا ہے اور بندہ خادم لیکن جہاں محبت کا رنگ غالب آتا ہے وہاں یہ
سوال نہیں رہتا کہ کون بڑا ہے اور چھوٹا کون ۔ پس خدا تعالیٰ کے سامنے بھی جو فلسفیانہ رنگ میں جائے
گا اُس کے لئے امتیاز مراتب قائم رہے گا لیکن جو عشق کے رنگ میں رنگین ہو کر جائے گا اُسے خدا تعالیٰ
خالق و مالک ہونے کے باوجو د مل جائے گا ۔
مثنوی رومی والے لکھتے ہیں ۔ ایک دفعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کہیں سے گزر رہے تھے کہ انہوں
نے ایک بدوی کو دیکھا ۔ وہ جنگل میں اپنی گدڑی اوڑھے بیٹھا جوئیں مارتا چلا جا رہا ہے ۔ لیکن اُس کی
آنکھیں عشق سے چمک رہی ہیں اور وہ کہہ رہا ہے ۔ اے میرے رب ! اگر تو مجھے مل جائے تو میں سارا
دن تیری جوئیں نکالتا رہوں ۔ تیرے پاؤں میں کانٹے چبھ جائیں تو کانٹے نکال دیا کروں ، میل چڑھ
جائے تو تجھے نہلا دیا کروں ، بکری کا تازہ تازہ دودھ پلایا کروں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب یہ
باتیں سنیں تو آپ کو غصہ آیا اور آپ نے سوٹا اُٹھا کر اُسے مارا اور کہا یہ کیا نا معقول باتیں کر رہا
ہے۔ بھلا خدا کو ان باتوں سے کیا نسبت ہے ۔ وہ افسردہ ہو کر اور چوٹ کی جگہ کو مل ملا کر ایک طرف
بیٹھ رہا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام تھوڑی دور ہی آگے گئے تھے کہ اُنہیں الہام ہوا اے موسیٰ ! آج تو
نے بڑا گناہ کیا۔ ہمارے ایک عاشق کا تو نے دل دُکھا دیا۔ وہ تو جوش محبت میں پاگل ہو کر باتیں کر رہا
تھا۔ اُس کی یہ نیت تو نہ تھی کہ وہ مجھ سے دُور ہو جائے بلکہ وہ تو میرے قریب آنا چاہتا تھا۔
پس عشق کا رنگ بالکل نرالا ہوتا ہے۔ عشق بعض دفعہ یہاں تک انسان کے رگ وریشہ میں اثر کر
جاتا ہے کہ کمزور دماغ والے پاگل ہو جاتے ہیں ۔ مگر جو خدا تعالیٰ کی محبت میں پاگل ہوں خدا تعالیٰ اُن
کی بھی لوگوں سے عزت کراتا ہے۔ اور لوگ انہیں یہ نہیں کہتے کہ یہ پاگل ہیں بلکہ کہتے ہیں یہ مجذوب
ہیں ۔ تو اللہ تعالیٰ کے عشق کی یہاں تک قدر کی جاتی ہے کہ اُس کی محبت میں پاگل ہو کر بھی لوگ پاگل
نہیں کہلاتے بلکہ مجذوب کہلاتے ہیں ۔ پس محبت الہی سے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرو۔ رمضان میں

خطبات محمود
۷۸۵
سال ۱۹۳۵ء
خدا تعالیٰ اس قدر قریب ہو جاتا ہے کہ وہ فرماتا ہے إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ
أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَالْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ جِب
میرے بندے میرے متعلق سوال کریں اور پوچھیں کہ خدا کہاں ہے جیسے عاشق پوچھتا پھرتا ہے کہ میرا
محبوب کہاں ہے تو انہیں کہہ دو کہ میں بالکل پاس ہوں ۔
یہاں ایک شخص ایک دفعہ عشق میں پاگل ہو گیا ۔ وہ چوہڑہ تھا اور کسی چوہڑی پر عاشق ہو گیا۔ میں
نے اُسے دیکھا وہ گلیوں میں مجنونانہ طریق پر پھرتا اور جہاں اُسے کوئی آدمی ملتا وہ آسمان کی طرف
آنکھیں اُٹھا کر نہایت حسرت بھرے لہجے میں کہتا اے ربا ! تو میری محبوبہ مجھے ملا دے ۔ وہ جہاں جاتا
اُس کی یہی صدا ہوتی ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا عشق اگر انسان کے دل میں پیدا ہو جائے تو پھر قدرتی
طور پر وہ سوال کرتا پھرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کہاں ہے ۔ پس عباد سے مراد اس جگہ عُشاق الہی ہی ہیں اور
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس طرح عاشق ہر جگہ دوڑا پھرتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا معشوق کہاں ہے اسی
طرح إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو
انہیں کہہ دینا کہ میں قریب ہی ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے عشاق کے دل کو توڑنا نہیں چاہتا اور نہ انہیں
مایوس کرنا چاہتا ہے ۔ تو رمضان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کا ذریعہ بنایا ہے اور ہماری جماعت کو
چاہئے کہ وہ اس سے پوری طرح فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرے۔ بعض لوگ چھوٹے چھوٹے عذرات
پر روزے چھوڑ دیتے ہیں ۔ میں انہیں کہتا ہوں وہ ایک اتنی بڑی نعمت ضائع کر رہے ہیں کہ اگر وہ اگلی
زندگی میں کروڑوں سال بھی پچھتائیں گے تو یہ نعمت نہیں حاصل ہوگی ۔ ہاں جو بیمار ہیں میں انہیں بھی
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ باہر لوگوں کے سامنے نہ کھایا کریں اس سے نہ صرف رمضان کی بے حرمتی ہوتی
ہے بلکہ بعض لوگوں کو ٹھو کر بھی لگ جاتی ہے۔ بعض بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ بظاہر نظر نہیں آتیں لیکن
ڈاکٹر جانتا ہے کہ اس بیماری میں روزہ منع ہے ۔ مثلاً ضعف دل کی بیماری بظاہر نظر نہیں آ سکتی اور دیکھنے
میں ایک شخص مضبوط اور ہٹا کٹا دکھائی دیتا ہے اور آدمی سمجھتا ہے کہ ایسا مضبوط شخص سارے شہر میں
کوئی نہیں ہو گا لیکن ضعف قلب کی وجہ سے وہ روزہ نہیں رکھ سکتا ۔ ایسا آدمی جب بازار میں کھاتا پیتا
ہے تو کمزور ایمان والے یہ نتیجہ نکال لیتے ہیں کہ یہاں کے لوگ روزے نہیں رکھتے اور اس طرح انہیں
ٹھوکر لگ جاتی ہے ۔ پس جو لوگ شرعی عذر کی بناء پر روزے نہیں رکھ سکتے وہ بھی باہر لوگوں کے سامنے

آج 10 میں سے 10 باقی