آل انڈیا نیشنل لیگ کے والینٹیئر کو اہم ہدایات

حصہ 2

خطبات محمود
کھایا پیا نہ کریں ۔
۷۸۶
سال ۱۹۳۵ء
غرض دوستوں کو رمضان میں خصوصیت سے عبادت کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنی
چاہئیں ۔ بالخصوص یہ دعا مانگنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ دشمنوں کے حملوں سے ہماری جماعت کو محفوظ رکھے ۔
میں بتا چکا ہوں کہ آج کل خصوصیت سے ہمیں یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي
نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ ، آج چاروں طرف سے دشمن ہم پر حملہ آور ہے ۔ اور
چاہتا ہے کہ ہمیں مٹا دے اور ہماری طاقتوں کو کچل دے تم ان دشمنوں کے مقابلہ کی طاقت اپنے اندر
نہیں رکھتے کیونکہ تم کمزور ہو۔ اور دشمن کے ساتھ صرف رعایا کا اکثر حصہ ہے بلکہ حکام کا بھی ایک حصہ
ملا ہوا ہے ۔ پس اس کے مقابلہ کی یہی صورت ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے آگے جھکو اور اس سے ان دشمنوں
کی ہلاکت کی دعائیں کرو ۔ آجکل خدا تمہارے پاس آیا ہوا ہے ۔ تم اُس سے باتیں کر سکتے اور اپنی
حاجتیں اُس سے منوا سکتے ہو ۔ حدیثوں میں آتا ہے اللہ تعالیٰ روزانہ پچھلی رات سمائے دنیا پر اترتا اور
لوگوں کی دعاؤں کو سنتا ہے ۔ مگر آجکل رمضان کے دن ہیں جن میں خدا تعالیٰ اور زیادہ قریب ہو جاتا
ہے۔ پس تم تہجد میں دعائیں کرو اور اتنی شدت اور کثرت سے دعائیں کرو کہ جب عید آئے تو وہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے یہ فیصلہ لے کر آئے کہ تمہارے دشمنوں کو تباہ کر دیا جائے گا اور تمہیں اپنے مقصد میں
کامیاب کر دیا جائے گا ۔ یہ موقع ہے جس سے تم فائدہ اُٹھا سکتے ہو اور میں نے وقت پر تمہیں بتا دیا
ہے۔ پس تم سارے مل جاؤ اور جس طرح پاگل کہتا پھرتا ہے کہ میرا معشوق مجھے مل جائے اسی طرح تم
بھی کہو کہ اے خدا ! اب ہم تجھے نہیں چھوڑیں گے جب تک تو یہ فیصلہ نہ کر دے کہ ہمارے ہاتھ پر
اسلام کی فتح ہو گی اور ہمارے دشمنوں کو ہلاک کر دیا جائے گا ۔ اور یاد رکھو تمہاری یہ دعا ئیں بیکا ر نہیں
جائیں گی بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کریں گی اور تمہارے دشمنوں کو نا کام کریں گی ۔ اور گو دنیا
میں وہ فیصلہ اتنی جلدی ظاہر نہ ہو لیکن آسمان پر یہ فیصلہ ہو کر رہے گا گا۔ ۔
میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ ہمارے ایک احمدی کو احراریوں نے
مارا ہے اور وہ اس وقت بے ہوش پڑا ہے میں نے ڈاکٹر صاحب کو وہاں بھجوادیا لیکن میں تمہیں کہنا
چاہتا ہوں کہ مار تو کیا چیز ہے اگر احراری تم میں سے کسی کو قتل بھی کر دیں تو تم اپنے جذبات پر قابورکھو
اور کوئی ایسی حرکت نہ کرو جو خلاف قانون ہو۔ تم سے وہ بہت زیادہ قیمتی جانیں تھیں جن کے ساتھ مکہ

خطبات محمود
۷۸۷
سال ۱۹۳۵ء
میں نہایت بر اسلوک کیا گیا انہیں مارا گیا ، انہیں پیٹا گیا ، انہیں قتل کیا گیا مگر وہ صبر اور تحمل سے برابر کام
صلى الله
صلا
کرتے چلے گئے ۔ رسول کریم ﷺ ایک دفعہ خانہ کعبہ میں عبادت عبادت کے کر رہے تھے کہ کفار نے نے آپکے آ
گلے میں پٹکہ ڈال کر اس زور سے دبایا کہ آپ کی آنکھیں سرخ ہوگئیں اور بعضوں نے سمجھا کہ شاید
آپ اس تکلیف سے وفات پا جائیں گے ۔ اُس وقت تک پردہ کا حکم نہیں اُترا تھا جب رسول کریم
کو اِس رنگ میں اذیت دی کی دی گئی تو آپ کے خاندان کا خاندان کی بعض مستورات باہر آ گئیں اور اُنہوں
نے کفار کو کہا تمہیں شرم نہیں آتی ۔ تم ایک ایسے شخص کو محض خدائے واحد کی عبادت کرنے کے جرم میں
تکلیف دیتے ہو۔ کے ہم میں سے رسول کریم ﷺ کے برابر کیا آپ کی خاک پا کے برابر بھی کون
ہے پھر اگر آپ نے ان سب تو ان سب تکلیفوں کو کو برداشت کیا نہ کیا تو ہم کون ہیں کہ ان تکلیفوں کو برداشت نہ کر
سکیں ۔ اس برداشت سے تمہارے اندر ایسی قوت پیدا ہو جائے گی جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت
نہیں کر سکے گی ۔ جن شرطوں کے ساتھ میں تمہیں صبر کی تعلیم دیتا ہوں ان شرطوں کے ساتھ اگر تم
دشمنوں کی ایذاء رسانیوں پر صبر کرو تو تم میں سے ہر شخص ایسا بم ہو گا جو ساری دنیا کو اڑا کر رکھ دے گا
۔ دیکھو ! ہوائی بندوق میں صرف ہوا بھر کر اس سے کام لے لیا جاتا ہے۔ سپین میں ہوائی تو پیں بھی بنائی
گئی ہیں اسی طرح میں بھی تم میں ہوا بھر رہا ہوں اور تمہاری اس طاقت سے اشاعت اسلام میں کام لینا
چاہتا ہوں ۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر میرے بتائے ہوئے طریق پر چل کر صبر کے مراحل کو تم طے کر
گئے تو ایک دن ایسا آئیگا کہ تم اخلاص و عشق کا ہتھیار لیکر کھڑے ہو جاؤ گے اور ساری دنیا میں ایک
آگ لگا دو گے۔ لیکن افسوس کہ ابھی وہ دن نہیں آیا۔ میں چاہتا ہوں کہ جو جو مظالم تم پر کئے جاتے ہیں
وہ تمہارے دلوں میں انگار بن کر جمع ہوتے چلے جائیں ۔ لیکن ان کا دُھواں باہر نہ نکلے یہاں تک کہ تم
ان انگاروں سے جل کر اندر ہی اندر راکھ ہو کر بھسم ہو جاؤ۔ وہ ویسی ہی بند آگ ہو جیسی دوزخ کی
آگ کے متعلق حدیثوں میں آتا ہے کہ وہ بند ہوگی ۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ تمہارے اندر ایک آگ ہو
جو جہنم کی آگ کی طرح بند ہو کہ جب اسے باہر نکلنے کا اذن ملے تو دنیا کی کوئی طاقت تمہارے سامنے نہ
ٹھہر سکے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جہنم کی آگ میں سے اگر ایک رائی کے برابر آگ بھی
ساری دنیا پر ڈالی جائے تو دنیا جل کر راکھ ہو جائے ۔ میری کوشش یہ ہے کہ میں وہ جہنم کی آگ
تمہارے اندر پیدا کروں جو پہاڑوں کے برابر ہو۔ اگر جہنم کی رائی بھر آگ ساری دنیا کو جلانے کے

خطبات محمود
۷۸۸
سال ۱۹۳۵ء
لئے کافی ہے تو جو آگ میں تمہارے دلوں میں پیدا کرنی چاہتا ہوں اگر پیدا ہو جائے تو ایک دنیا نہیں
، ہزاروں دنیاؤں کو تم جلانے کے قابل ہو جاؤ۔ مگر جو آگ کھلی ہوتی ہے وہ آپ ہی آپ ٹھنڈی ہو
جاتی ہے اور کوئی فائدہ نہیں دے سکتی ۔
پس یہ مت سمجھو کہ میں تمہیں بزدل بنا رہا ہوں میں تمہارے اندر وہ آگ پیدا کر رہا ہوں جو
کفر و شرک کو جلا کر راکھ کر دے اور اسلام کو دنیا کے تمام مذاہب پر غالب کر دے۔ پس کوئی تم میں
سے باہر جا کر اس قسم کے واقعات کو سن کر جوش میں نہ آئے اور اگر جوش آئے تو اُسے دبائے اور
کہے کہ میں بھی کفر و شرک کو دنیا سے مٹا کر دم لوں گا ۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ تم سے آدمی لڑائی کرتے ہیں یہ
آدمی نہیں لڑتے بلکہ شیطان لڑتا ہے ۔ وہ تو آخر ہمارے بھائی ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ وہ لڑائی لڑتے
پھرتے ہیں ۔ اسی لئے کہ شیطان انہیں اُکساتا ہے۔ پس شیطان سے تمہارا مقابلہ ہے اور شیطان کو تم
لٹھ مار کر ہلاک نہیں کر سکتے۔ تم آدمی کو لٹھ مار سکتے ہو لیکن شیطان کو لٹھ نہیں مار سکتے ۔ اسے تو وہ دعائیں
ہلاک کریں گی جو تم راتوں کو اُٹھ کر کرو گے اور اسے وہ تبلیغ ہلاک کرے گی جو تم دن کے وقت کرو
گے۔ بے شک تم میں سے کئی لوگوں کے دلوں میں یہ جوش اُٹھتا ہوگا کہ آؤ ہم مر جائیں ۔ مگر میں کہتا
ہوں تم اگر مرنا چاہتے ہو تو جاؤ اور دنیا کے ان گوشوں میں مروجہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام
نہیں پہنچا۔ جاؤ اور دنیا کے ان گوشوں میں مرو جہاں محمد ﷺ کا نام نہیں پہنچا۔ جاؤ اور دنیا کے اُن
گوشوں میں مرو جہاں ابھی خدا کا نام بھی نہیں پہنچا۔ ہمارے چین کے مبلغ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
ہے کہ چین میں کوئی خدا تعالیٰ کا نام نہیں جانتا اور نہ اُس کی صفات کا کسی کو پتہ ہے ۔ پس یہاں مرنے
سے کیا فائدہ ہے ۔ تم یہاں مر جاؤ گے تو وہ ملک خالی رہ جائیں گے جہاں ابھی خدا تعالیٰ کا نام تک نہیں
پہنچا۔ تم یہاں مر جاؤ گے تو وہ ملک خالی رہ جائیں گے جہاں ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تک
نہیں پہنچا۔ تم یہاں مر جاؤ گے تو وہ ملک خالی رہ جائیں گے جہاں ابھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا
نام نہیں پہنچا۔ پس اگر مرنے کی ہمت ہے تو جاؤ اور اُن علاقوں میں مرو جہاں خدا اور اُس کے رسولوں
کا نام کوئی نہیں جانتا ۔ وہاں اگر ایک دفعہ بھی اللہ اکبر کہہ کر تم خدا تعالیٰ کا نام پہنچا دیتے ہو، ایک دفعہ
صلى الله بھی لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہہ کر رسول کریم ﷺ کا نام کا نام پہنچا دیتے ہو، ایک دفعہ بھی
احمدیت کا ذکر کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام پہنچا دیتے ہو اور پھر وہیں مر جاتے ہو تو سمجھا جا
الله

خطبات محمود
۷۸۹
سال ۱۹۳۵ء
سکتا ہے کہ تم نے دنیا میں آکر کوئی کام کیا۔ دیکھو! تنور میں پڑی ہوئی لکڑیاں روٹیاں پکاتی ہیں لیکن جلتا
ہوا گھر کسی کے کام نہیں آتا بلکہ وہ انسانوں اور اُن کے اموال کو تباہ کر دیتا ہے ۔ اگر کوئی جلنے والی
لکڑی بننے کے لئے تیار ہے تو اُسے چاہئے کہ وہ تنور کی لکڑی بنے جو جل کر دنیا کو فائدہ پہنچاتی ہے
۔ پس میں نو جوانوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں اور غیر
ملکوں میں تبلیغ اسلام کے لئے نکل جائیں اور وہ روح پیدا کریں جو قرونِ اولیٰ کے مسلمانوں میں
تھی ۔ تب میں سمجھوں گا کہ تم اپنے دعووں میں سچے ہو۔
ایک بزرگ کے متعلق جو ایران یا افغانستان کے تھے تاریخوں میں ذکر آتا۔ وں میں ذکر آتا ہے کہ ایک دفعہ ان
سے ان کے غالباً ایک سو ساٹھ مرید ملنے آئے اور ملاقات کے بعد عرض کیا کہ ہمیں کوئی کام بتایا
جائے ۔ انہوں نے فرمایا ابھی میرے پاس ایک شخص ذکر کر رہا تھا کہ ہندوستان میں اسلام کا کہیں نام
نہیں ۔ اِکا دُکا کوئی مسلمان مل جائے تو مل جائے ورنہ عام طور پر لوگ اسلام سے سخت ناواقف
ہیں ۔ اگر تم کام کرنا چاہتے ہو تو ہندوستان میں چلے جاؤ اور تبلیغ کرو ۔ وہ ایک سو ساٹھ کا ایک سو ساٹھ
اُسی وقت بغیر اس کے کہ گھر واپس جاتے اور اپنی بیوی بچوں سے ملتے سلام کر کے ہندوستان روانہ ہو
گئے اور تبلیغ میں اپنی عمر بسر کر دی ۔ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اسلام پھیلا یا اور اسی قسم کے لوگ ہیں جو
اب احمدیت کو پھیلائیں گے ۔ تنخواہ دار مبلغ احمدیت کو نہیں پھیلا سکتے ۔ وہ تو ایسے ہی ہیں جیسے کوئی
نگران انسپکٹر ہو ۔ پس جس دن وہ روح تمہارے اندر پیدا ہو گئی جو میں پیدا کرنی چاہتا ہوں ۔ اُس
دن نہ کوئی طاقت تمہیں مار سکتی ہے اور نہ کوئی قوم تمہارے ارادوں میں مزاحم ہو سکتی ہے۔ تب تم ہی تم
دنیا کے بادشاہ ہو گے ۔ حکومتیں تمہاری ہوں گی ، تجارتیں تمہاری ہوں گی ، زراعتیں تمہاری ہوں گی اور
تم اسی طرح دنیا پر حاوی ہو گے جس طرح آسمان زمین پر حاوی ہے ۔ یا د رکھو مومن کا دل خدا تعالیٰ کا
عرش ہوتا ہے ۔ اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ
اللہ تعالیٰ کی کرسی نے زمین و آسمان کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کی کرسی زمین و آسمان پر احاطہ
σ
9
کئے ہوئے ہے تو تم سمجھ سکتے ہو کہ عرش کی کس قدر وسعت ہو گی ۔ پس اگر واقعہ میں مؤمن کا دل
خدا تعالیٰ کا عرش ہوتا ہے تو جب تم سچے مومن بن جاؤ گے یقیناً ساری دنیا اُسی طرح تمہاری مٹھی میں

خطبات محمود
۷۹۰
سال ۱۹۳۵ء
ہو گی جس طرح وہ خدا تعالیٰ کی مٹھی میں ہے کیونکہ اُس وقت تم خدا کے ہو گے اور خدا تمہارا۔
ال عمران : ۸۰
( الفضل ۱۲ دسمبر ۱۹۳۵ء )
معالم التنزيل جلد ا الجزء الثالث صفحه ۳۲۱۔ تفسیر آیت كُونُوا رَبَّانِين
1
القيمة : ١٦
بخارى كتاب الصوم باب هَلْ يَقُولُ إِنِّي صَائِمٌ إِذَا شُتِمَ
ه البقرة : ۱۸۷
(ال عمران : (۷۹)
ابوداؤد كتاب الوتر باب ما يقول الرَّجلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا
کے بخاری کتاب فضائل اَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب قول النبي صلى الله
عليه وسلم لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَا خَلِيلًا
البقرة : ۲۵۶

آج 10 میں سے 10 باقی