جلسہ سالانہ کے متعلق ضروری ہدایات

خطبات محمود
۷۹۱
(۴۶)
سال ۱۹۳۵ء
جلسہ سالانہ کے متعلق ضروری ہدایات
فرموده ۱۳ / دسمبر ۱۹۳۵ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سورۃ توبہ کے رکوع ۶ کی درج ذیل آیات کی
تلاوت کی ۔ یا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا مَالَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ
أَرَضِيتُمُ بِالْحَياةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ إِلَّا تَنْفِرُوا
يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وَّ يَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ إِلَّا
تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ
لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا فَانْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ
كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ انْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا
بِأَمْوَالِكُمْ وَ انْفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ذَالِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَ
سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوكَ وَلَكِنْ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشُّقَّةُ وَ سَيَحْلِفُوْنَ بِاللَّهِ لَوِسْتَطَعْنَا لَخَرَجْنَا
مَعَكُمْ يُهْلِكُونَ أَنْفُسَهُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ
پھر فرمایا:۔
پیشتر اس کے کہ میں آج کے خطبہ کے موضوع پر کچھ کہوں میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ
جلسه سالانه اب بالکل قریب آگیا ہے مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے مکانوں کی اور ان کی خدمت کیلئے
کام کرنے والوں کی ضرورت ہے جس قدر مہمان اللہ تعالی کے فضل سے سالانہ جلسہ پر آتے ہیں

خطبات محمود
۷۹۲
سال ۱۹۳۵ء
سلسلہ کی عمارتیں کسی صورت میں بھی ان کو جگہ نہیں دے سکتیں ۔ سلسلہ کی ساری عمارتیں لگا دینے کے
بعد ایک کثیر تعداد مہمانوں کی باقی رہ جاتی ہے جس کے لئے پرائیویٹ مکانوں کی ضرورت ہوتی
ہے۔ کچھ سالوں سے متواتر میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اِس موقع پر اپنے رشتہ داروں اور
دوست مہمانوں کے لئے جو جگہ چھوڑی جائے اُس میں بھی اس امر کا خیال رکھا جائے کہ گو اپنے مہمان
کو جگہ دینا بھی جلسہ کے مہمانوں کو جگہ دینا ہی ہے پھر بھی اپنے نفس کی خوشی اس میں شامل ہے پس ایسے
مہمانوں کو جگہ دینا جن کے ناموں سے بھی ہم واقف نہ ہوں اور نظام کے ماتحت دینا اس سے بہت
افضل کام ہے ۔ پس دوستوں کو اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ یہ وقت جذبات کی قربانی کا ہوتا ہے اس
لئے جو دوست یا رشتہ دار آئیں اُن سے کہہ دیا جائے کہ اکیلے رہنے کے لئے کھلی جگہ کا میتر آنا تو مشکل
ہے جہاں اور مہمان قربانی کرتے ہیں آپ بھی کریں تا باقی جگہ دوسرے مہمانوں کو دی جا سکے ۔ اگر
احباب اس نقطۂ نگاہ سے کام کریں تو ہر سال قادیان میں اتنی عمارتیں بنتی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ
مہمانوں کو ٹھہرانے میں کوئی دقت پیش نہیں آسکتی ۔ ہر سال یہاں قریباً دوسو نئے مکانات تعمیر ہوتے
ہیں اور ان میں آسانی سے ڈیڑھ دو ہزار مہمان ٹھہرائے جا سکتے ہیں ۔ سالانہ جلسہ پر آنے والے
مہمانوں میں زیادتی اس نسبت سے نہیں ہوتی جس نسبت سے نئے مکانات تعمیر ہوتے ہیں مگر باوجود
اس کے ہر سال ہی شکایات سننے میں آتی ہیں کہ جگہ کی تنگی ہے۔ بعض لوگ جگہ دینے سے کچھ گریز
کرتے ہیں اس لئے میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے مہمانوں اور عزیز رشتہ داروں اور
دوستوں کے آرام کی فکر بے شک کریں مگر یہ خیال ضرور رکھیں کہ زیادہ ذمہ داری ہم پر ان مہمانوں کی
ہے جن کے ناموں سے بھی ہم واقف نہیں ۔ میں ۔ واقف ہیں ۔ میں جانتا ہوں رشتہ داروں کو ا - نہ داروں کو اپنے پاس ٹھہرانا ایک لحاظ
سے سلسلہ کے لئے بھی مفید ہے انسان اُن کی خاطر مدارات خود اچھی طرح کر سکتا ہے اور اس طرح
کارکنوں کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے مگر یہ ایسی طرز پر ہونا چاہئے کہ دوسروں کے لئے بھی جگہ رہ سکے ۔ سو
ایک نصیحت تو میں یہ کرتا ہوں کہ دوست تکلیف اُٹھا کر بھی اپنے مکان مہمانوں کے لئے فارغ
کریں ۔ ہمارے گھروں میں ہر سال پانچ چھ سو مہمان ٹھہرتے ہیں لیکن میں پھر بھی یہ کہہ دیتا ہوں کہ
اگر جگہ کی تنگی ہو تو کا رکن ان میں ٹھہرنے والوں کے لئے جگہ کو اور تنگ کر کے اور بھی انہیں استعمال کر
سکتے ہیں۔ میں نے اپنا دار الحمد کا مکان سارے کا سارا جلسہ کے لئے دیا ہوا ہے ، شہر کے گھر کا نچلا حصہ

خطبات محمود
۷۹۳
سال ۱۹۳۵ء
بھی سارا مہمانوں کے لئے خالی کر دیا جاتا ہے ، اوپر کے حصہ کا بھی بہت سا حصہ فارغ کر دیا جاتا ہے
اور ہمارے گھر کے آدمی جو خدا کے فضل سے چالیس پچاس ہیں سمٹ کر چند کمروں میں آ جاتے
ہیں ۔ اس دفعہ دار الحمد میں میں نے اپنے بعض رشتہ داروں کے لئے انتظام کیا ہوا تھا اور جب مجھ سے
کارکنوں نے لسٹ مانگی تو میں نے کہلا بھیجا تھا کہ فلاں فلاں جگہ پر فلاں فلاں مہمان ٹھہریں گے باقی
جگہ وہ لے سکتے ہیں لیکن اب میں یہ کہتا ہوں کہ جو جگہ رشتہ دار مہمانوں کے لئے میں نے مخصوص کر دی
تھی اگر اس جگہ کے متعلق بھی کارکن کوئی معقول تبدیلی کرنا چاہیں تو میری طرف سے انہیں اجازت
ہے۔ اس کے بعد میں کام کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر سال قادیان کی آبادی جس نسبت سے
بڑھتی ہے اس نسبت سے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوتا اور اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ زیادہ
اور اچھے کا رکن نہ مل سکیں ۔ اور اگر کا رکن میسر نہیں آتے تو اس کا مطلب سوائے اس کے کچھ نہیں کہ یا
تو نظام میں کوئی نقص ہے یا دوستوں کے اخلاص میں کمی آگئی ہے۔ اگر اچھے اور زیادہ کارکن
باوجود یکہ گزشتہ چند سالوں میں قادیان کی آبادی پانچ ہزار سے بڑھ کر آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے
حاصل نہ ہوں تو یقیناً ان دو نتائج میں سے ایک کو صحیح سمجھنے پر میں مجبور ہوں ۔ یا تو یہ کہ ہمارے نظام میں
کوئی نقص ہے اور یا پھر یہ کہ جماعت کے اخلاص میں کمی آگئی ہے۔ جس طرح مکانوں کی وقت کی
وجوہ میں نہیں سمجھ سکتا اسی طرح یہ بات بھی میری سمجھ میں نہیں آتی کہ کام کرنے والے کیوں نہیں ملتے
اور اگر کوئی روک فی الواقع ایسی پیش آ رہی ہے تو کارکنوں کا فرض ہے کہ تفصیل سے اسے میرے
سامنے پیش کریں تا میں اندازہ کر سکوں کہ اصل سبب کیا ہے ۔
اس کے بعد میں عام نصیحت کرتا ہوں اور پہلے اُن لوگوں کو مخاطب کرتا ہوں جو بعد میں آ کر بسے
ہیں اور اُنہیں کہتا ہوں کہ تمہارے قادیان میں آکر بسنے سے پہلے تھوڑی سی جماعت ہزاروں مہمانوں
کی خاطر تواضع کرتی تھی ۔ اور اگر تمہارے وقت میں اس میں کمی آجائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
تمہارے اندر وہ اخلاص نہیں جو پہلوں میں تھا لیکن اگر بعد میں آنے والے اخلاص کا نمونہ دکھا رہے
ہیں تو میں اُنہیں مخاطب کر کے جو دیر سے قادیان میں بس رہے ہیں کہتا ہوں کہ مؤمن کے اخلاص کے
لئے کوئی حد بندی نہیں ہو سکتی اور موت تک اُس کے اخلاص میں کوئی فرق نہیں آنا چاہئے ۔ اگر اس کے
اخلاص میں کوئی کمی واقع ہوئی تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس نسبت سے اُس کے ایمان میں بھی کمی واقع

خطبات محمود
۷۹۴
سال ۱۹۳۵ء
ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایمان کا درجہ وہی ہوتا ہے جو موت کے وقت انسان کو حاصل ہو۔ اگر
پہلے تم نے زیادہ خدمات کی ہیں تو وہ قیامت کے دن کام نہیں آسکیں گی قیامت کے روز کام آنے والی
خدمت وہی ہوتی ہے جو مسلسل جاری رہے اور جو موت تک کی جائے ۔
اس کے بعد میں اختصار کے ساتھ ایک رقعہ کا ذکر کرتا ہوں جو ابھی مجھے دیا گیا ہے جس میں لکھا
ہے کہ مولوی ابو الفضل صاحب گاڑی میں آ رہے تھے بٹالہ سٹیشن پر انہوں نے کچھ اشتہار اور ٹریکٹ
وغیرہ تقسیم کئے تو احراریوں نے انہیں گالیاں دیں اور دھکے مارے۔ اور لکھا ہے کہ اب بات حد سے
بڑھتی جا رہی ہے ایسے سب دوستوں کو میں توجہ دلاتا ہوں کہ کوئی بات حد سے نہیں بڑھا کرتی ۔ انسانی
اعمال جن میں الہی تصرفات کا دخل نہ ہو، ان کے متعلق تو بے شک یہ بات کہی جاسکتی ہے لیکن جو باتیں
اللہ تعالیٰ کے تصرفات اور تقدیر کے ماتحت ہو رہی ہوں وہ حد سے نہیں بڑھا کرتیں۔ اللہ تعالیٰ کے
انبیاء اور مامورین جب آتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی تائید و نصرت کے بھی اتنے سامان پیدا کرتا ہے
جتنے ضروری ہوتے ہیں ۔ اور مخالفت بھی اتنی ہی کراتا ہے جتنی ضروری ہوتی ہے ۔ اور جتنی مخالفت
بڑھے سمجھ لو اللہ تعالی اتنی ہی تمہاری خامیاں دور کرنا چاہتا ہے ۔ کون شخص پسند کرتا ہے کہ اُس کے عزیز
کو گالیاں ملیں ۔ کیا تم میں سے کوئی شخص کبھی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے سامنے اس کے بیوی بچوں کو
گالیاں دی جائیں ؟ پھر اللہ تعالیٰ کو یہ بات کس طرح پسند ہو سکتی ہے کہ اس کے نبیوں اور مامورین کو
گالیاں ملیں ۔ اور اگر وہ ان گالیوں کو جاری رہنے کی اجازت دیتا ہے تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ایسا
تمہاری اصلاح کے لئے کرتا ہے ۔ یہ کفارہ ہے جو انبیاء اپنی جماعت کے لئے ادا کرتے ہیں حضرت
مسیح ناصری کے متعلق جس کفارہ کا مسیحی لوگ عقیدہ رکھتے ہیں ہم اُس کے منکر ہیں ۔ اور اس قسم کا
کفارہ واقعہ میں خلاف عقل ہے ۔ مگر یہ صورت جو میں نے بتائی ہے کفارہ کی جائز صورت ہے۔ اور یہ
کفارہ سب انبیاء اپنی اُمتوں یا جماعتوں کے گناہوں اور کوتاہیوں کے دور کرنے کے لئے ادا کرتے
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ دشمنوں کو کھلا چھوڑ دیتا ہے کہ وہ اس کے ماموروں کو گالیاں دیں تا اُن کی جماعتوں
کے دل میں درد پیدا ہو اور وہ اپنی اصلاح کریں ۔ اللہ تعالیٰ یہ بات اس لئے نہیں کرتا کہ مؤمن ان
گالیاں دینے والوں سے لڑیں اور فساد کریں بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ وہ اپنے نفسوں کے ساتھ لڑائی
کریں اور اپنی اصلاح کریں ۔ پس جس دن تم اپنی اصلاح مکمل کر لو گے اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُسی دن

خطبات محمود
۷۹۵
سال ۱۹۳۵ء
گالیاں دینے والوں کے ہونٹ بند کر دیں گے۔ بات یہ ہے کہ گالیاں دشمن نہیں دیتے بلکہ تم خود دیتے
ہو۔ تمہارا تقویٰ اور اخلاص تمہاری قربانی اور ایثار ابھی اُس مقام پر نہیں پہنچا جس پر اللہ تعالیٰ پہنچانا
چاہتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو انگیخت کرتا ہے کہ تا اُن سے پٹوا کر تمہاری اصلاح کر
دے۔ پس ان گالیوں کو بند کرانا تمہارے اپنے اختیار میں ہے ۔ تم اگر آج جھوٹ ، فریب ، دغا بازی ،
لڑائی ، فساد اور دیگر بد عادات کو گلیہ ترک کر دو، باقاعدگی سے سب کے سب با جماعت نمازیں پڑھنے
لگ جاؤ ، تقویٰ پیدا کر لو، قربانی کے انتہائی مقام پر پہنچ جاؤ جہاں پہنچ کر انسان کی نگاہ میں اُس کی جان
اور اُس کے مال اور اُس کے اقرباء کی کوئی قیمت باقی نہیں رہتی ۔ اسی طرح تم ایثار کے اور حُسنِ سلوک
کے اور اپنے غریب بھائیوں کی اعانت اور ہمدردی کے مقام پر مضبوطی سے قائم ہو جاؤ ۔ کبر اور
خود پسندی کو چھوڑ دو تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے ایک منٹ میں نازل ہو کر تمام فتنوں کو دور کر دیں گے ۔ پس
اپنے نفسوں کی اصلاح کرو آسمان کی طرف دیکھو دنیا کی طرف اپنی نظریں نہ اُٹھاؤ ۔ اور اچھی طرح یاد
رکھو کہ جتنی دیر تم اپنی اصلاح نہ کرو گے یہ گالیاں برابر ملتی رہیں گی ۔
پس یاد رکھو کہ یہ گالیاں جماعت کے کمزور لوگ دلوا رہے ہیں ۔ دشمن تو صرف تقدیر الہی کے
آئے ہیں میرا یہ مطلب نہیں کہ دشمن کی گالیوں کو بے شرم ہو کر سنتے جاؤ ان کا علاج کرنے کی ظاہری
تدابیر اختیار کرنا بھی تمہارا فرض ہے اور اس میں کمزوری دکھانے پر بھی تم خدا تعالیٰ کے سامنے پوچھے
جاؤ گے مگر حقیقی علاج وہی ہے جو میں نے ابھی بتایا ہے ۔
اب میں تحریک جدید کے سلسلہ میں جو خطبات دے رہا ہوں اُن کی طرف متوجہ ہوتا ہوں ۔
گزشتہ سال میں نے انیس تحریکیں کی تھیں جن میں سے بعض کے متعلق میں کچھ باتیں بیان کر چکا ہوں
اور ایک کے متعلق آج بیان کرتا ہوں ۔ میں نے تحریک کی تھی کہ تبلیغ کیلئے ایک ایک دو دو اور تین تین
ماہ وقف کریں باقی ساری تحریکیں ایسی تھیں جن میں ثواب دوسرے کی معرفت حاصل کیا جا سکتا
ہے۔ لیکن یہ ایک ایسی تحریک ہے جس سے براہ راست ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے اس لئے اس کی
طرف زیادہ توجہ کی ضرورت تھی مگر افسوس کہ چند سو دوستوں کے سوا باقی کسی نے اپنا نام پیش نہیں کیا۔
حالانکہ جماعت میں سے ہزار ہا لوگ اس کے لئے اپنے آپ کو فارغ کر سکتے تھے ۔ یہ ایک ایسا کام
ہے جس میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ، زمیندار ، تاجر ، ملازم ، ہر پیشہ اور فن سے تعلق رکھنے والے اور ہر

خطبات محمود
۷۹۶
سال ۱۹۳۵ء
لیاقت والے حصہ لے سکتے تھے ۔ کیونکہ وہ اپنے طبقہ اور اپنی جتنی لیاقت رکھنے والوں میں تبلیغ کر سکتے
تھے ۔ کون ایسا آدمی ہو سکتا ہے جس کی لیاقت کا آدمی اور کوئی دنیا میں موجود نہ ہو ۔ کیا تم خیال کر سکتے
ہو یا مجھے یہ ماننے پر آمادہ کر سکتے ہو کہ کوئی احمدی ایسا بھی ہے جو سب سے زیادہ جاہل ہے اور دیگر
مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا ہر فرد اس سے زیادہ لائق ہے ۔
احمدیت تو ایک ایسی چیز ہے جس کے آتے ہی عقل بڑھ جاتی اور علم روشن ہو جاتا ہے ۔ معمولی
لیاقت کے احمدی بڑے بڑے مولویوں کا ناطقہ بند کر دیتے ہیں ۔ ضرورت صرف ایمان کی ہوتی ہے علم
کی نہیں اگر ایمان ہو تو اللہ تعالیٰ خود راہنمائی کرتا ہے ۔ کئی دفعہ میں نے پیرے کا واقعہ سنایا ہے وہ ایک
پہاڑی آدمی تھا جسے گینٹھیا کی بیماری تھی ۔ اس کے رشتہ داروں کو کسی نے مشورہ دیا کہ یہاں اس کا
علاج نہیں ہو سکے گا اسے پنجاب چھوڑ آؤ ۔ چنانچہ وہ اسے لے کر آئے اور گورداسپور کے قریب جب
پہنچے تو کسی نے بتایا کہ قادیان میں ایک ولی اللہ ہیں وہ ایسے لوگوں کی خبر گیری کرتے ہیں ان کے پاس
لے جاؤ۔ چنانچہ وہ اسے یہاں لے آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس چھوڑ کر چلے گئے ۔
حضور نے اُس کا علاج کیا اور وہ اچھا ہو گیا ۔ وہ بلکہ اُس کا سارا خاندان بالکل جاہل تھا اور دین کی
انہیں کوئی خبر نہ تھی ۔ ایک دفعہ اُس سے یا شاید اُس کے ایک بھتیجے سے جو کبھی کبھی یہاں آ جایا کرتا تھا
، حضرت خلیفہ اول نے دریافت فرمایا کہ تمہارا مذہب کیا ہے ؟ اُس نے جواب دیا کہ پھر بتاؤں گا اور
کچھ دیر بعد ایک کارڈ آپ کے پاس لایا کہ ہمارے گاؤں کے نمبر دار کو لکھ دیں آپ نے پوچھا کہ کیا
لکھنا ہے؟ تو اس نے بتایا کہ آپ نے میرا مذہب دریافت کیا تھا ۔ میں نمبر دار کو لکھ کر یہی معلوم کرنا
چاہتا ہوں کہ میرا مذہب کیا ہے ۔ پھر وہ لوگ اتنے وحشی تھے کہ ایک دفعہ اُس کا ایک رشتہ دار یہاں آیا
اور آٹھ آ نہ کا گھی لایا جو ایک بلی کھا گئی ۔ اُس نے اُس بلی کو مار کر اُس کی انتڑیاں نچوڑ کر رکھ لیں کہ ان
میں میرا گھی ہے۔ غرض وہ خاندان کا خاندان بالکل جاہل اور بے وقوف تھا۔ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول
نے پیرے سے کہا کہ اگر تم ایک دن پورے پانچ وقت کی نمازیں باجماعت ادا کرو تو میں تمہیں دو
روپے انعام دوں گا۔ آپ کی غرض یہ تھی کہ اس طرح اسے نماز کی عادت پڑ جائے گی۔ اُس نے عشاء
سے نماز پڑھنی شروع کی اور اگلی مغرب کو پانچ پوری ہونی چاہئیں تھیں ۔ اُس زمانہ میں مہمان تھوڑے
ہوتے تھے اور اُن کا کھانا گھر میں ہی تیار ہوتا تھا ۔ مغرب کے وقت جب کھانا تیار ہوا تو اندر سے

خطبات محمود
۷۹۷
سال ۱۹۳۵ء
عورت نے آواز دی کہ پیرے ! کھانا لے جاؤ وہ نماز پڑھ رہا تھا اور یہ اُس کی پانچویں نماز تھی لیکن
بلانے والی عورت کو تو اس کا علم نہ تھا اس لئے برابر آوازیں دیتی گئی ۔ اس پر پیرے نے نماز میں ہی
اُسے آواز دی کہ ٹھہر جا سلام پھیر کر آتا ہوں ۔
پیرا جب بیماری سے اچھا ہوا تو وہ حضرت صاحب کے پاس ہی ٹھہر گیا۔ آپ کبھی کبھی اسے بٹالہ
تار دینے یا ریلوے پارسل وغیرہ لینے کے لئے بھجوا دیا ہ لینے کے لئے بھیجوا دیا کرتے تھے ۔ کیونکہ اُس و اُس وقت نہ تار قادیان آئی
تھی اور نہ ریلوے تھی۔ ایک دفعہ کسی ایسے ہی کام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے بٹالہ
بھیجا۔ اس لئے وہاں اسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مل گئے ۔ اُن کی عادت تھی کہ وہ اکثر ریل
کے وقت بٹالہ سٹیشن پر چلے جاتے اور جب اُنہیں کوئی قادیان آنے والا آدمی ملتا تو اُسے قادیان
آنے سے باز رکھنے کی کوشش کرتے اس دن اتفاقاً انہیں کوئی اور آدمی نہ ملا تو اُنہوں نے پیرے کو پکڑ
لیا اور کہا کہ پیرے ! تو کیوں قادیان میں بیٹھا ہے وہاں تو یہ خرابی ہے ، وہ خرابی ہے ۔ پیرے نے
جواب دیا کہ مولوی صاحب ! میں پڑھا لکھا تو نہیں اس لئے آپ کی باتوں کو نہیں سمجھ سکتا ۔ ہاں ایک
بات ہے اور غور کر کتنی لطیف بات ہے جو اُس نے بیان کی حالانکہ وہ بالکل ان پڑھ تھا اُس نے کہا کہ
مرزا صاحب تو قادیان میں بیٹھے ہیں اور لوگ دور دور سے بیگوں میں دھکے کھاتے ان کے پاس پہنچ
جاتے ہیں مگر آپ بٹالہ میں رہتے ہیں جہاں لوگ آسانی سے پہنچ سکتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی آپ کے
پاس نہیں آتا اور آپ لوگوں کو سمجھانے کے لیے روزانہ چل کر اسٹیشن پر آتے ہیں حتی کہ آپ کی جوتی
بھی کھس گئی ہے لیکن لوگ پھر بھی آپ کی بات نہیں مانتے ۔ آخر کوئی بات تو ہے کہ لوگ مرز اصاحب
کے پاس اس طرح کھنچے چلے جاتے ہیں اور ان کے مخالفوں کی بات نہیں مانتے ۔ اب دیکھو کہ وہ بالکل
جاہل آدمی ہے مگر اُس نے کیسی لطیف بات بیان کی ۔ مولوی محمد حسین صاحب گو یا قسم کھا چکے تھے کہ
سلسلہ کی مخالفت کرتے چلے جائیں گے اس لئے انہوں نے اِس نکتہ سے فائدہ نہ اُٹھایا ۔ اگر کوئی اور
سنجیدہ آدمی ہوتا تو یہی دلیل اُس کے لئے کافی تھی اور اس پر وہ ہدایت پا جاتا۔ پیرے جیسے شخص کا ایسی
معقول بات کہنا بتا تا ہے کہ احمدیت کی تعلیم کا جاننا تو الگ رہا اس کے ساتھ چھو کر بھی انسان کی عقل تیز
ہو جاتی ہے ۔
اسی قسم کا ایک اور واقعہ مجھے یاد آ گیا ہے ۔ لدھیانہ کے علاقہ کے ایک شخص میاں نور محمد صاحب

خطبات محمود
۷۹۸
سال ۱۹۳۵ء
ا
تھے ۔ انہوں نے ادنی اقوام میں تبلیغ اسلام کا بیڑا اٹھایا ہوا تھا۔ وہ خاکروبوں میں تبلیغ کیا کرتے تھے
اور سینکڑوں خاکروب ان کے مرید ہو گئے تھے ۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائے اور ان
کے بعض مرید بعض دفعہ یہاں بھی آ جایا کرتے تھے ۔ کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ حضرت مرزا صاحب
ہمارے پیر کے پیر ہیں ۔ یہاں ہمارے ایک رشتہ میں چانے محض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مخالفت اور آپ کے دعوئی کا تمسخر اڑانے کے لئے اپنے آپ کو چوہڑوں کا پیر مشہور کیا ہوا تھا۔ اور
ان کا دعوی تھا کہ میں لال بیگ ہوں ۔ ایک دفعہ بعض وہ لوگ جو خاکروب سے مسلمان ہو چکے تھے
یہاں آئے ہوئے تھے ۔ انہیں حقہ کی عادت تھی ۔ ان صاحب کی مجلس میں جو انہوں نے حقہ دیکھا تو
حقہ کی خاطر ان کے پاس جا بیٹھے ۔ ہمارے چچا نے ان سے مذہبی گفتگو شروع کر دی اور کہا کہ تم مرزا
صاحب کے پاس کیوں آئے ہو؟ تم تو دراصل میرے مرید ہو ۔ مرزا صاحب نے تمہیں کیا دیا ہے ۔ وہ
لوگ ان پڑھ تھے جیسے خاکروب عام طور پر ہوتے ہیں ۔ آجکل تو پھر بھی خاکروب کچھ ہوشیار ہو گئے
ہیں لیکن یہ آج سے چالیس سال پہلے کی بات ہے اُس وقت یہ قوم بالکل ہی جاہل تھی ۔ لیکن جب ان
سے ہمارے چچا نے سوال کیا کہ مرزا صاحب نے تم کو کیا دیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اور تو
کچھ نہیں جانتے لیکن اتنی بات پھر بھی سمجھ سکتے ہیں کہ لوگ پہلے ہم کو چوہڑے کہتے تھے لیکن
مرزا صاحب کے تعلق کی وجہ سے اب ہمیں مرزائی کہتے ہیں ۔ گویا ہم چوہڑے تھے اب ان کے طفیل
مرزا بن گئے ۔ لیکن آپ پہلے مرزا تھے مرزا صاحب کی مخالفت کی وجہ سے چوہڑے بن گئے ۔
اب یہ باتیں ہیں تو بظاہر لطائف مگر ان کے اندر معرفت کا فلسفہ بھی موجود ہے ۔ ان ان پڑھ
لوگوں نے اپنی زبان سے اس مفہوم کو ادا کر دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ انبیاء کے مخالفوں کو تباہ کر دیتا ہے اور
ماننے والوں کو ترقی دیتا ہے ۔ پس سچی بات یہ ہے کہ احمدی ہوتے ہی انسان کی عقل مذہبی امور میں تیز
ہو جاتی ہے اور وہ علماء پر بھی بھاری ہوتا ہے۔ لیکن اس امر کو نظر انداز کر دو تو بھی کونسا ایسا احمدی ہے
جس کے متعلق رے متعلق یہ کہا جا سکے کہ اس کے طبقہ کے لوگ دنیا میں موجود نہیں ۔ بلکہ ہر احمدی اپنی عقل اور سمجھ
میں کم سے کم اپنے طبقہ کے ہر عیسائی، ہندو، سکھ اور غیر احمدی سے زیادہ ہوشیار ہوگا۔ میں مان سکتا ہوں
کہ را جرس کے چاقو اور دھیلہ کے چاقو میں جو کسی زمانہ میں ہمارے لو ہار بنایا کرتے تھے زمین و آسمان
کا فرق ہوتا ہے ۔ اور وہ دھیلے کا چاقو را جرس کے چاقو کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ لیکن اس میں بھی کیا

خطبات محمود
۷۹۹
سال ۱۹۳۵ء
ہوئے۔
شک ہے کہ وہ دھیلے کا چاقو جو سان پر چڑھا ہوا ہو اُس دوسرے دھیلے کے چاقو سے جو مٹی میں پڑا ہوا
زنگ آلود ہو چکا ہو کمزور نہیں ہو سکتا ۔ پس ایک احمدی خواہ کتنا بھی جاہل کیوں نہ ہو وہ سان پر چڑھے
ئے چاقو کی طرح ہے اور اس رح ہے اور اسی لیاقت کا دوسرا آدمی مٹی میں ملے ہوئے زنگ آلود چاقو کی طرح ہے ا
اور دونوں برابر نہیں ہو سکتے ۔ پس میں مان لیتا ہوں کہ ایک غیر تعلیم یافتہ احمدی دھیلے کے چاقو کی طرح
ہے ۔ مگر وہ اکیلا ہی تو دنیا میں ایسا نہیں ۔ اسی کی لیاقت کے اور آدمی بھی تو دنیا میں موجود ہیں فرق
صرف یہ ہے کہ یہ سان پر چڑھا ہوا ہے اور وہ زنگ آلود ہیں ۔ اسے خدا تعالیٰ نے صیقل کر کے صاف
کر دیا ہے اور دوسروں کو زنگ کھا رہا ہے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ ان کے مقابلہ کے لئے کھڑا نہیں ہوتا ۔
غرض ایک احمدی بھی ایسا نہیں جو کہہ سکے کہ میں تبلیغ کے قابل نہیں ہوں ۔ اگر ہم کسی زمیندار سے کہیں
کہ اپنائل چھوڑ دو اور لاہور کے لارڈ بشپ کو تبلیغ کرو۔ تو وہ عذر کر سکتا ہے کہ میں اتنی لیاقت نہیں رکھتا
اگر چہ میں اس کو بھی صحیح نہیں مان سکتا کیونکہ ایمان سب کچھ پیدا کر دیتا ہے۔ اگر ایمان اعلیٰ ہو تو کونسا
ایسا انسان ہو سکتا ہے جسے تبلیغ نہیں کی جاسکتی ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں ایسا ان پڑھ ہوں اور ناخواندہ
ہوں جیسا جماعت احمد یہ کا ہر وہ فرد جو اردو لکھ پڑھ نہیں سکتا ۔ اسی طرح میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں عربی
سے ایسا ہی نا واقف ہوں جیسا کہ جماعت کا ہر وہ شخص جو عربی سے بالکل ناواقف ہے ۔ اور میں یہ بھی
نہیں کہہ سکتا کہ میں انگریزی زبان سے ایسا ہی نابلد ہوں جیسا کہ جماعت کے وہ دوست جنہوں نے
بالکل انگریزی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ مگر ان تینوں میں سے کوئی بھی ایسا علم نہیں جس میں میں نے کوئی
امتحان پاس کیا ہو یا کوئی کمال حاصل کیا ہو۔ مگر باوجود اس کے کہ میری یہ تینوں تعلیمیں نامکمل رہیں اور
چونکہ ہمارے گھر میں اردو بولی جاتی ہے اس لئے پنجابی جو ہمارے صوبہ کی زبان ہے ، اس کا بھی یہی
حال رہا۔ مگر آج تک کسی میدان میں کسی نے مجھ سے گفتگو نہیں کی ۔ جس کے متعلق یہ تو علیحدہ بات ہے
کہ میں یا میرے ساتھیوں نے یہ محسوس کیا ہو کہ اس کا پلہ کمزور رہا ہے بلکہ کبھی ایسا بھی نہیں ہوا کہ اس
یا بچہ نے یا اس کے ساتھیوں نے یہ محسوس کیا ہو کہ اس کا پلہ بھاری رہا ہے ۔ میں بچہ تھا۔ غالباً میری عمر اس ہے۔
وقت ۱۷ ، ۱۸ سال ہوگی کہ میں لاہور گیا اور ایک دوست سے کہا کہ چلو تبلیغ کریں ۔ اللہ تعالیٰ نے جس
سے بڑے کام لینے ہوتے ہیں اُس کو حوصلے بھی بلند دیتا ہے۔ میں نے بھی تبلیغ کے لئے کسی معمولی آدمی
کو نہیں چنا بلکہ اُس زمانہ میں شمالی ہندوستان کے لئے عیسائیوں کا جو مشنری کالج تھا اُس کے پرنسپل

خطبات محمود
۸۰۰
سال ۱۹۳۵ء
ریورنڈ ؤ ڈ(REVEREND WOOD) کو اس کام کے لئے منتخب کیا ۔ اُس کی عمر اس وقت ۵۰ ،
۵۵ سال کی ہوگی ۔ اور پھر اُس نے ساری عمر اسی کام میں گزاری تھی مگر میری عمر اس وقت ۱۷ ، ۱۸
سال سے زیادہ نہ تھی اور میں طالب علم تھا لیکن میں نے تبلیغ کے لئے اُسی کو چنا۔ اور پندرہ میں منٹ کی
گفتگو میں ہی میں میں نے اُس کا ناطقہ ایسا بند کر دیا کہ وہ گھبرا گیا اور یونانی کی ایک مثال پڑھ کر اُس
کا مطلب بیان کیا کہ سوال تو ہر جاہل شخص کر سکتا ہے مگر جواب دینے کے لئے عقلمند چاہئے ۔اس کا
ہے
مطلب تھا کہ تم تو اعتراض کر رہے ہو اور اعتراض ہر شخص حتی کہ بیوقوف بھی کر سکتا ہے اور اس طرح
اس نے مجھ پر طنز کر کے اپنا پیچھا چھڑانا چاہا۔ مگر خدا تعالیٰ نے اس طنز میں بھی مجھے غالب کیا ۔ میں
نے پلا ساختہ اسے جواب دیا کہ میں تو آپ کو عقلمند ہی سمجھ کر آیا تھا اور وہ یہ جواب سن کر شرمندہ ہو
گیا۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں طالب علم تھا اور طالب علم بھی وہ جو کبھی کسی جماعت میں پاس
نہیں ہوا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ظاہری امتحانوں میں اللہ تعالیٰ نے مجھے شاید اسی لئے کبھی کامیاب نہ
ہونے دیا تا جماعت کے سامنے ایک زندہ مثال رہے کہ جن کو خدا تعالیٰ بڑھاتا ہے اُنہیں ظاہری علوم
کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ تم لاؤ کسی فن اور کسی علم کے آدمی کو جو مجھ سے بات کرے فلسفی ، اقتصادیات کا
ماہر، تاریخ دان ، سائنس دان ، غرضیکہ کسی علم کا جاننے والا آ کر اسلام پر کسی رنگ میں اعتراض کرے
برا نہ صرف یہ دعوی ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی نصرت سے اسے اِس میدان میں شکست
دے سکتا ہوں بلکہ یہ دعویٰ ہے کہ میں اُسے قرآنی دلائل سے شکست دے سکتا ہوں ۔ یہ اللہ تعالیٰ نے
ایک نشان رکھا ہے اُن لوگوں کے لئے جو تبلیغ سے اس وجہ سے کتراتے ہیں کہ ہمیں علم نہیں ۔ ایمان
کے ہوتے ہوئے علم دوسروں سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ایمان علم آپ سکھا لیتا ہے جب ایمان
کی صیقل چڑھ جائے تو بڑے بڑے لارڈ پادریوں اور علماء کا مقابلہ انسان کر سکتا ہے۔ لیکن ہر شخص کا
ایمان چونکہ اس پا یہ کا نہیں ہوتا ہر مؤمن سے ہم یہ امید نہیں رکھتے کہ وہ بڑے سے بڑے آدمی سے
بڑھ جائے۔ لیکن اس میں بھی شبہ نہیں کہ ہر مؤمن کو اپنے طبقہ کے ہر شخص پر ضرور فوقیت حاصل ہوتی
ہے ۔ پس کوئی شخص اپنے علم کی کمی کے عذر کی وجہ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا لیکن افسوس کہ بہت کم لوگوں
نے اس تحریک میں حصہ لیا قادیان کے لوگ اس تحریک سے سب جماعت میں اول رہے ہیں ۔ لیکن
اس میں کسی قدر جبری بھرتی کا بھی دخل ہے ۔ اگر یہاں کے لوگ بھی اپنی ذمہ داری کا پوری طرح

خطبات محمود
۸۰۱
سال ۱۹۳۵ء
احساس کرتے تو یہاں سے ہی دو اڑھائی ہزار آدمی مل سکتا تھا ۔ اور اگر قریب کی جماعتیں مثلاً
ضلع گورداسپور ، اضلاع لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ، جالند ہر، ہوشیار پور، امرتسر کی جماعتیں بھی اس
تحریک پر صحیح طور پر لبیک کہتیں تو اتنے آدمی مل سکتے تھے کہ تبلیغ کے موجودہ میدانوں کو بہت زیادہ
وسیع کیا جا سکتا تھا ۔ مگر اب تو یہ حال ہے کہ صرف چار علاقوں میں تبلیغ ہو رہی ہے اور ان کے لئے بھی
کافی آدمی نہیں مل رہے حالانکہ یہ بہت ہی مفید کام ثابت ہوا ہے ۔ کئی نئی جماعتیں پیدا ہوئی ہیں اور کئی
قائم ہونے والی ہیں ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو توجہ کر رہے ہیں اور کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں لوگوں
کے لوگ جماعت در جماعت سلسلہ میں داخل ہونے کی توقع ہے ۔ مگر نقص یہ ہے کہ اگر ایک دفعہ ہیں
آدمی اس علاقہ میں گئے ہیں تو دوسری دفعہ دس ہی بھیجے جا سکے ہیں اور بقیہ دس لوگوں کے زیر تبلیغ رہ
چکنے والوں کو جو سلسلہ کے قریب ہو چکے تھے خالی چھوڑ دینا پڑا ہے۔ زیر تبلیغ لوگوں کے لئے مسلسل تبلیغ
کی ضرورت ہوا کرتی ہے ۔ اور جو لوگ احمدیت میں داخل ہو کر پکے نہیں ہو جاتے ، اُن کے لئے ایک
مہینہ کا وقفہ بھی مضر ہوتا ہے۔ جس طرح بچے ایک ماہ کی رخصتوں کے بعد آتے ہیں تو پہلا لکھا پڑھا
انہیں سب کچھ بھول چکا ہوتا ہے اسی طرح جو لوگ مذہب کو پوری طرح سمجھ نہ چکے ہوں انہیں ایک ماہ
بھی خالی چھوڑ دیا جائے تو وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں ۔ پس جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ
کرنی چاہئے کہ وہ ہرفن اور ہر پیشہ کے لوگ کم سے کم ایک ماہ تبلیغ کے لئے وقف کریں ان کے علاوہ دو
سو ایسے آدمیوں کی ضرورت ہے جو دو تین ماہ دے سکیں تا انہیں انچارج بنایا جا سکے۔ لیکن ایسے لوگ
نسبتاً زیادہ تعلیم یافتہ ہونے چاہئیں کیونکہ انہیں رپورٹیں لکھنی ہوں گی ۔ اور اگر کسی جگہ احمدیوں کو دکھ دیا
جا رہا ہو تو افسروں سے بھی ملنا ملانا پڑے گا ۔ اس لئے یہ لوگ پڑھے لکھے اور تجربہ کار ہوں ۔ اگر
جماعت کے لوگ اس طرح اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے وقف کریں تو نہ صرف یہ کہ ان کے علم اور تجربہ
میں زیادتی ہو گی بلکہ چند سالوں میں ہماری تبلیغ میں بھی اتنی وسعت پیدا ہو جائے گی جو کسی کے خواب و خیال
میں بھی نہیں ۔ گھروں میں بے شک تبلیغ کرو مگر اس طرح ایک ایک مہینہ کے لئے وقف کرنا کئی لحاظ سے
فائدہ مند ہے ۔ جو لوگ اس طرح تبلیغ کے لئے گئے ہیں ان میں سے کئی اگر چہ کورے ہی واپس آئے
ہیں مگر بہت سے ہیں جن کے اندر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ ہمیں اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہئے
تا آئندہ زیادہ اچھی طرح تبلیغ کر سکیں ۔ یہ رکوع جس کی میں نے آج تلاوت کی ہے اس میں

خطبات محمود
۸۰۲
سال ۱۹۳۵ء
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایسے ہی جماعتی کاموں کی طرف بلایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض
اوقات ایسے آتے ہیں کہ ساری قوم کو قربانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں کوتاہی نیک نتائج پیدا
نہیں کر سکتی بلکہ قوم کو تباہ کر دیتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ
لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى الْأَرْضِ أَرَضِيتُمْ بِالْحَياةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ
فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ ۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے جب تم کہتے ہو کہ
ہم ایمان لائے تو ایمان کے اس دعوی کے بعد وجہ بتاؤ کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ خدا کے راستہ میں
ڈورڈ ور نکل جاؤ اور جلدی جلدی اپنے کاموں سے فارغ ہو کر آ جاؤ تو کیوں نہیں آتے ۔ نفر کے
ایک معنے دور دور نکل جانے کے ہیں اور ایک جلدی آجانے کے ہیں ۔ آج ریل اور جہاز سفر کے لئے
موجود ہیں اور ہم کچھ مدد بھی دے دیتے ہیں ڈاک کا انتظام موجود ہے اور ہر جگہ کے حالات معلوم کر
سکتے ہیں لیکن صحابہ کرام کے زمانہ میں نہ ریلیں تھیں اور نہ جہاز ۔ پھر سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ
ڈاک کا کوئی انتظام نہ تھا اور پتہ ہی نہیں ہوتا تھا کہ ہمارا فلاں رشتہ دار کہاں ہے اور کس حال میں ہے
مگر باوجود اس کے صحابہ کے اخلاص کا یہ حال تھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جب
اختلاف پیدا ہوا اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ لڑائی شروع ہو گئی تو ایک صحابی نے کہا کہ
اب یہاں جہاد کا میدان ختم ہے چلو ہم کہیں اور چلیں ۔ اور وہ چین کی طرف نکل گئے اور وہاں اسلام کی
بنیاد رکھی ی ۔ ۔ اور آج چین میں جو سات کروڑ مسلمان ہیں ، ان سب سب کا کا ثواب اُن کو ملتا ہوگا ۔ غور کرو کہ
کہاں عرب ہے اور کہاں چین ۔ ہندوستان دونوں کے درمیان ہے ۔ چین کی سرحد یہاں سے چار
پانچ سو میل ہے اور عرب سے دو ہزار میل لیکن ہم ابھی تک اہلِ چین کی خبر نہیں لے سکے حالانکہ اب
۔
سفر کی سہولتیں میسر ہیں ، ڈاک کا سلسلہ ہے ۔ اور ان مقامات پر بھی جہاں ڈاک بہت دیر سے پہنچتی ۔
ہے
چھ ماہ کے اندر متعلقین کے حالات کا علم ن کا علم ہوسکتا ہے مگر اُس زمانہ میں یہ با سا زمانہ میں یہ باتیں نہ تھیں۔ اور تاریخوں سے
پتہ چلتا ہے کہ بعض دفعہ لوگ رشتہ داروں کی تلاش میں عمریں صرف کر دیتے تھے ۔ ایک بچہ جب جوان
ہوتا تو باپ کی تلاش میں نکلتا تھا اور اسی میں بوڑھا ہو جاتا تھا لیکن آج ڈھائی آنہ کا خط ساری دنیا میں
خبریں پہنچا دیتا ہے ۔ پھر اُس زمانہ میں لوٹ مار کا سلسلہ بہت زیادہ تھا مگر اب نہیں ۔ چین کے بعض
حصوں میں بے شک ابھی یہ سلسلہ جاری ہے لیکن جاپان ،سٹریٹ سیٹلمنٹس ، جاوا ، سماٹرا، وغیرہ میں

خطبات محمود
١٠٧
سال ۱۹۳۵ء
علي
جاؤ وہاں کوئی خطرہ نہیں ۔ پھر ریلوں اور جہازوں کا سفر ہے اور زائد چیز یہ ہے کہ امداد کی بھی صورت
ہے مگر ان سب باتوں کے باوجود تمہارے اندر وہ جوش نہیں جو پہلے زمانہ میں صحابہ کے اندر تھا حالانکہ
خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو ہمار۔ کو ہمارے لئے اسوہ حسنہ بنایا ہے اور رسول کریم ﷺ کی زندگی سے
مراد صرف آپ کی ذاتی زندگی ہی نہیں بلکہ صحابہ بھی اس میں شامل ہیں وہ بھی آپ کی زندگی کا جزو ہیں
اور جیسی قربانیاں انہوں نے کیں ایسی ہی خدا تعالیٰ ہم سے بھی چاہتا ہے ۔ اگر ہم میں ایسے لوگ پیدا نہ
ہوں تو ہم کس طرح اُن جیسا ثواب حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے
جو تعلیم سے فارغ ہو چکے ہوں اور باہر نکل جائیں مگر ہزاروں ایسے فارغ التحصیل نوجوان ہیں جو
گھروں میں بیٹھے روٹیاں توڑ رہے ہیں اور ماں باپ کے لئے بوجھ بنے ہوئے ہیں مگر کوئی مفید کام
نہیں کرتے پس میں جماعت کے دوستوں کو پھر خدا تعالیٰ کے الفاظ میں توجہ دلاتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَا لَكُمْ إِذَا قِيلَ لَكُمُ انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ انَّا قَلْتُمْ إِلَى
الْأَرْضِ ۔ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اس کی وجہ بتاؤ اگر تم مؤمن نہیں ہو تو پھر تو یہ کہہ سکتے ہو کہ
ہمیں کوئی علم نہ تھا کہ حضرت مرزا صاحب بچے ہیں پھر تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ ہمارا اِس بات پر ایمان
نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے پھیل جانے کا حکم ہے۔ پھر تمہیں یہ بھی اختیار ہے کہ کہہ دو کہ قرآن کریم
میں اس کے لئے ثواب اور انعام کا جو وعدہ ہے ہم اُس پر یقین نہیں رکھتے لیکن جب تم کہتے ہو کہ ہم
ایمان لائے ، اور جب تمہیں علم ہے کہ تبلیغ کا قرآن کریم میں عام حکم ہے اور صراحتا انفِرُ وا کا حکم
موجود ہے یعنی دور نکل جاؤ اور کلام الہی کو پھیلاؤ ۔ پھر قرآن کریم سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس
کلام کے بڑے بڑے اجر ہیں تو ان سب باتوں کے ماننے کے باوجود تم بتاؤ کہ تمہیں کیا عذر ہے کہ
جب تم دین کی خدمت کے لئے جماعتی طور پر بلایا جاتا ہے تو تم فوراً اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے ۔
انْفِرُوا فِي سَبِيلِ اللهِ میں دُور دُور ڈورڈ ورنکل جانے کا بھی حکم ہے اور چند ماہ کے و کے وقف کی جو صہ جو صورت میں
نے پیش کی ہے وہ بھی اس میں شامل ہے کیونکہ اِنْفِرُوا کے معنے صرف جلدی سے نکل کھڑے ہونے
کے بھی ہوتے ہیں ۔ کئی لوگ یہ عذر کر دیتے ہیں کہ ہم گھروں میں ہی تبلیغ کرتے ہیں مگر گھروں
میں یکسوئی سے تبلیغ نہیں ہو سکتی ۔ وہاں آدمی بیوی بچوں کے مشاغل میں اُلجھا رہتا ہے۔ کبھی بچہ بیمار ہو
گیا تو اُس کی طرف متوجہ ہونا پڑا ، کبھی اور طرف توجہ بٹ گئی ۔ لیکن دوسرے علاقہ میں دوسرے

خطبات محمود
مشاغل سے بالکل فارغ ہو جاتا ہے ۔
۰۷لد
سال ۱۹۳۵ء
پس میں پھر جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یا تو وہ تبلیغ کے لئے کچھ وقت یا پورے
وقت کو پیش کریں یا وجہ بتائیں کہ وہ کیوں ایسا نہیں کرتے ۔ تم سے یہ سوال میں نے آج پوچھا ہے لیکن
اپنے ایک بچہ سے آج سے چار پانچ مہینہ پہلے یہ سوال کیا تھا حالانکہ وہ تعلیم میں مشغول ہے کہ وجہ بتاؤ
تم نے اپنا نام تبلیغ کے کئے کیوں پیش نہیں کیا ؟ کیا تم سمجھتے ہو کہ اعلان دوسروں کے لئے ہی ہوتے ہیں
اور تمہارے لئے نہیں ۔ اگر میں تمہیں حکم نہیں دیتا تو اس لئے کہ تم میرے حکم سے دین کی خدمت کرنے
کی وجہ سے ثواب سے محروم نہ ہو جاؤ اور چاہتا ہوں کہ نیکی کی تحریک تمہارے اپنے دل میں پیدا ہو۔
تمہارا فرض تھا کہ سب سے پہلے اپنے آپ کو پیش کرتے ۔ تو یہ سوال میں اپنے لڑکوں سے پہلے پوچھ
چکا ہوں اور آج باقی لوگوں سے کہتا ہوں کہ اپنے نفسوں سے پوچھ کر بتاؤ کہ کیوں اس حکم پر تم عمل نہیں
کرتے ۔ یا تو کہو کہ تبلیغ ضروری نہیں یا احمدیت کی صداقت ہم پر ظاہر نہیں ہوئی یا یہ ثابت کرو کہ اس
کے نتیجہ میں تم خدا تعالیٰ کی رضا کے امید وار نہیں ہو۔ جو شخص ان باتوں میں سے کوئی بات کہہ دے میں
اُس پر جبر نہیں کر سکتا ۔ لیکن اگر احمدیت سچی ہے ، اگر قرآن کریم کے ان احکام پر عمل ضروری ہے، اگر
اس کے نتیجہ میں انعام حاصل ہونے پر تمہارا ایمان ہے تو پھر بتاؤ کہ خدا تعالیٰ سے تم یہ تمسخر کر رہے ہو یا
نہیں کہ کہتے کچھ ہوا اور کرتے کچھ ہو۔
صحابہ کرام میں سے تو ایک بڑے حصہ نے اپنے وطن دین کے لئے چھوڑ دیئے اور میں تو تم سے
صرف ایک یا دو مہینہ وقف کر دینے کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ یاد رکھو یہ مطالبہ میری طرف سے نہیں بلکہ خدا
نے میرے ذریعہ سے یہ مطالبہ کیا ہے تا پتہ لگ جائے کہ تم میں سے کتنے ہیں جنہیں اگر وطن چھوڑ دینے
کے لئے بلایا جائے تو وہ اس کے لئے تیار ہوں گے ۔ جس طرح ریز رو فورس کو سال میں ایک مہینہ کی
ٹریننگ دی جاتی ہے یہ ٹرینگ بالکل اسی طرح کی ہے اور جو شخص ایک مہینہ کے لئے اپنے آپ کو
وقف کرتا ہے اُس کے متعلق امید کی جاسکتی ہے کہ اگر بارہ مہینوں کی ضرورت ہوئی تو بھی وہ ضرور اپنے
آپ کو پیش کر دے گا ۔ لیکن جو لوگ ایک مہینہ کے لئے بھی اپنے آپ کو پیش نہیں کرتے ، اُن کو میں کر
طرح ایسے لوگوں کی فہرست میں شامل کر سکتا ہوں جن کے متعلق یہ امید کی جاسکتی ہے کہ اگر ضرورت
ہوئی تو وہ اپنے وطنوں کو چھوڑ دیں گے۔

خطبات محمود
۸۰۵
سال ۱۹۳۵ء
مشہور ہے کہ اکبر بادشاہ کے دربار میں یہ سوال پیش ہوا کہ اندھے زیادہ ہیں یا سو جا کھے؟ اس
کے دربار میں ایک شخص مولوی عبد القادر نامی تھے ۔ انہوں نے کہا اندھے بہت زیادہ ہیں ۔ بادشاہ نے
کہا یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ ان کے اصرار پر اُس نے حکم دیا کہ اندھوں اور سو جاکھوں کی لسٹیں تیار کی
جائیں اور انہی مولوی صاحب کو اس کام پر مقرر کیا ۔ مولوی عبد القادر صاحب ایک بڑے بازار میں
بیٹھ گئے اور لسٹ بنانے لگے ۔ بادشاہ بھی ان کا کام دیکھنے کے لئے بازار میں سے گزرے ۔ دوسرے
دن جب اندھوں کی فہرست بادشاہ کے سامنے پیش ہوئی تو سب سے پہلے بادشاہ کا نام ہی اُس میں لکھا
ہوا تھا ۔ بادشاہ نے دریافت کیا کہ اس کا کیا مطلب ہے ؟ مولوی عبد القادر صاحب نے کہا کہ حضور !
میں بازار میں وقت گزارنے کے لئے رستی بٹ رہا تھا جب آپ گزرے تو آپ نے پوچھا کہ
مولوی صاحب آپ کیا کر رہے ہیں؟ اس سے معلوم ہوا اسے معلوم ہوا کہ آپ دیکھ نہیں سکتے ورنہ ہر آنکھ والا شخص
دیکھ سکتا تھا تھا کہ کہ میں میں رستی بٹ رہا تھا تھا۔ ۔ اُن کا مطلب در حقیقت یہ تھا کہ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں میں عقل
سے کام نہیں لیتے پھر وہ بینا کہلانے کا روہ بینا کہلانے کا مستحق کیونکر ہو سکتے ہیں ۔ اور نابینا سے مراد مراد عقل کے اندھے تھے
نہ کہ ظاہری آنکھوں سے محروم ۔
۔
اب تم بتاؤ کہ اگر میں ایسے لوگوں کی لسٹیں بنانا چاہوں جن کے متعلق مجھے یقین ہو کہ وہ خدا کے
لئے اپنا گھر بار اور وطن چھوڑ دیں گے تو اس فہرست میں کن کا نام لکھوں ۔ کیا اُن کو میں اس میں شامل
کر سکتا ہوں جنہوں نے ایک مہینہ بھی تبلیغ کے لئے وقف نہیں کیا ؟ کیا تم امید کرتے ہو کہ اس فہرست
میں میں ایسے لوگوں کے نام لکھ دوں اور کہوں کہ اے خدا ! یہ وہ لوگ ہیں جو اپنا سب کچھ تیری راہ میں
قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ؟ اگر میں ایسا کروں تو بتاؤ کہ کیا میرا نام بھی جھوٹوں میں نہیں لکھا جائے
گا ؟ اس لئے میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ خدا تعالیٰ کا ا تعالیٰ کا دین مر چکا ہے
وہ اسے زندہ کرنا چاہتا ہے۔ اور اس کے لئے اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا ہے اور آپ
لوگوں نے اس خدمت کو اپنے ذمہ لیا ہے آپ کے وعدے تو بیعت کے ذریعہ بہت بڑے ہیں ۔
سر دست صرف وعدہ کا ایک حصہ پورا کرنے کے لئے میں آپ لوگوں کو بلا رہا ہوں ۔ پس آپ لوگوں
کا فرض ہے کہ میری آواز پر لبیک کہہ کر اپنے وعدوں کی سچائی کا ثبوت دیں ۔ جو آیات میں نے
پڑھی ہیں ان میں موجودہ حالات کے مشابہہ حالات میں خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کو حکم دیا ہے
مر:

خطبات محمود
۸۰۶
سال ۱۹۳۵ء
کہ تم مسلمانوں سے پوچھو کہ وجہ کیا ہے جب تم سے کہا جاتا ہے کہ دور دور نکل جاؤ یا کچھ حصہ اپنے
اوقات کا خدا کے لئے دو تو انسا قَلْتُمْ ۔ تم دنیا کے کاموں میں محو ر ہتے ہو اور اس حکم کو ایک کان سے سن
کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہو۔ وہی سوال میں آج آپ لوگوں سے کرتا ہوں ۔ دشمن ہماری ہر
حرکت کو دیکھ رہا ہے جب میں نے یہ خطبہ پڑھا تھا تو کیا اُس نے آنکھیں بند کر لی تھیں؟ نہیں بلکہ
جب ان مخالفوں نے جو اُس وقت مجلس میں بیٹھے تھے یہ خطبہ سنا تو چاروں طرف دیکھا کہ کون ہے جو
اس پر لبیک کہتا ہے پھر جب یہ اخباروں میں چھپا اور دشمنوں نے اسے پڑھا تو سب دشمن دیکھنے
لگے کہ احمدی اس پر کس طرح عمل کرتے ہیں ۔ وہ سال بھر دیکھتے رہے کہ احمدی إِنَّا قَلْتُمْ کے مصداق
ہوتے ہیں یا نفسور کرتے ہیں ۔ بیشک یہ صحیح ہے کہ اگر غیر احمدیوں کے سامنے یہ مطالبہ پیش کیا جاتا تو
باوجود اس کے کہ ان کی تعداد آٹھ کروڑ ہے ان میں سے اتنے لوگ بھی اپنے آپ کو پیش نہ کرتے جتنے
احمد یوں نے پیش کئے ہیں مگر ہم نے غیروں پر ناز کرنا ہے یا اپنے رب کو راضی کرنا ہے؟ اگر ہمارا کام
فخر کر نا ہی ہوتا تو ہم ہر سٹیج پر جا کر یہ کہہ سکتے تھے کہ تم لوگ ہمارا کیا مقابلہ کر سکتے ہو تم مردہ ہو اور ہم
زندہ لیکن جب ہم نے خدا تعالیٰ کو جواب دینا ہے تو پھر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہم میں سے بہت
لوگ ابھی سست ہیں ۔ کیا کوئی عقل مند مجسٹریٹ کے سامنے یہ کہہ سکتا ہے کہ میں قتل کے جرم سے اس
لئے بری ہوں کہ میں نے صرف ایک تلوار ماری تھی اور فلاں نے دس ۔ اگر کسی مجسٹریٹ کے سامنے
جس کی عقل پر پردہ نہ پڑا ہوا ہو یہ عذر نہیں چل سکتا تو خدا تعالیٰ کے حضور یہ جواب کس طرح پیش کیا
جا سکتا ہے ۔ جب کوئی عقل مند کسی مجسٹریٹ کے سامنے یہ عذر پیش نہیں کر سکتا تو تم خدا تعالیٰ کے حضور
کس طرح پیش کر سکتے ہو۔ تم خدا تعالیٰ کے سامنے یہ عذر بھی پیش نہیں کر سکتے کہ ہم میں تعلیم نہ تھی
کیونکہ وہ کہے گا کہ جن کو تم نے تبلیغ کرنی تھی کیا و کیا وہ سارے تعلیم یافتہ ہی تھے؟ میں تم پر فضل کرنے والا
ہوں اور جانتا ہوں کہ احمدی ہوتے ہی میں نے تمہاری عقل اور فہم کو تیز کر دیا تھا ۔ میں تمہارا
اُستاد ہوں اور جانتا ہوں کہ یہ عذر جھوٹ ہے ۔ جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کا سچا دین قبول کرتا ہے تو اس
کو عقل اور علم دونوں دیئے جاتے ہیں پس تم یہ جواب بھی نہیں دے سکتے۔ تم غیر کو تو دھوکا دے سکتے ہو
مگر اپنے خدا کو جو تمہارا اُستاد ہے دھوکا نہیں دے سکتے ۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَرَضِيتُمْ بِالْحَياةِ الدُّنْيَا مِنَ الْآخِرَةِ فَمَا مَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا

خطبات محمود
۸۰۷
سال ۱۹۳۵ء
فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ کیا تم آخرت کے بدلہ میں دُنیوی زندگی پر راضی ہو گئے ہو؟ یعنی اصل وجہ دینی
خدمت میں سستی کی یہی ہے کہ آدمی خیال کر لیتا ہے ۔ کون اپنا کام چھوڑ کر جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
اس سے تو معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں جنت کی زندگی پسند نہیں ہے اور اگر واقعہ میں پسند نہیں ۔ وہ کیوں
خواہ مخواہ تمہیں جنت میں داخل کرے گا۔ ایک شخص اپنے دوست کیلئے پلاؤ تیار کراتا ہے مگر وہ کہتا ہے
پھینکو اِسے مجھے روٹی ہی اچھی ہے تو وہ ہرگز اُسے زبر دستی پکڑ کر پلاؤ اُس کے منہ میں نہیں ڈالے گا۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب تم سے کہا جاتا ہے کہ آؤ جنت کے لئے سامان مہیا کر لو تو تم اس کی
طرف توجہ نہیں کرتے ۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ تمہیں اُخروی زندگی پسند نہیں ۔ اور جب تمہیں پسند نہیں
تو پھر مجھے کیا ضرورت ہے کہ تمہیں خواہ مخواہ جنت دوں ۔ اس دنیا میں ہی تم جتنا مزا اُٹھانا چاہتے ہو اُٹھا
لومگر جنت کی مجھ سے امید نہ رکھو۔ ہاں ایک نصیحت ہے جو میں تمہیں کرنا چاہتا ہوں یہ تمہاری مرضی ہے
کہ بے شک دُنیوی زندگی کو پسند کر لو مگر یہ تمہیں بتائے دیتا ہوں کہ یہ ختم ہو جانے والی ہے ۔ آخرت
کے مقابلہ میں یہ دنیا چند سالہ ہے اگر تم یہ سمجھ لو کہ یہی زندگی زیادہ شیریں ہے تو بھی تم اسے تو تسلیم کرو
گے کہ اس کا عرصہ بہت تھوڑا سا ہے اور آخرت اگر اس سے کم اچھی ہے تو بھی وہ لمبی ضرور ہے ۔ کیا
کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ ایک وقت وہ پلاؤ کھالے اور باقی عمر سے سوکھی روٹی کھانی پڑے جس
سے دانت ٹوٹ جائیں ۔ پس اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ آخرت کی زندگی کا مزہ اس زندگی سے کم
ہے تو بھی وہ اچھی ہے کیونکہ وہ لمبی ہے اور کوئی شخص یہ پسند نہیں کرتا کہ ایک وقت پلاؤ زردہ کھا کر عمر بھر
فاقہ سے رہے اس کے مقابلہ میں باقاعدہ دال روٹی کو وہ زیادہ پسند کرے گا۔ تو اللہ تعال فرماتا ہے
کوئی وجہ نہیں کہ تم اس دنیا کو اگلے جہان پر ترجیح دو۔ پھر فرمایا ۔ اِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا
اَلِيْمًا وَ يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا وَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ اگر تم اس
کام کے لئے نہیں نکلو گے تو تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہوگا ۔ يُعَذِّبُكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا وہ تم کو درد ناک
عذاب میں مبتلاء کرے گا ۔ آج تو تم یہ شکایت کرتے ہو کہ دشمن تمہیں گالیاں دیتے ہیں اور دل دُکھتا
ہے لیکن اگر تم تبلیغ کرتے تو یہ حالت کیوں ہوتی ۔ یہ تم چالیس سالہ سستی کا ہی نتیجہ بھگت رہے ہو اگر
ہر فرد نے خدا تعالیٰ کے دین کے لئے ایک ایک مہینہ ہی لگایا ہوتا تو آج ہمیں تسلی ہوتی اور ہم کہہ سکتے
تھے کہ خدایا ! ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا تھا ۔ یہ گالیاں تیری تقدیر کی وجہ سے مل رہی ہیں لیکن تم اپنے

خطبات محمود
۷۰۷
سال ۱۹۳۵ء
دل کوٹو لو کہ خدا کی دستگیری کی وجہ سے تم احمدی ہوئے ہو یا احمدیوں کی کوششوں ں سے ۔ ہر ہر شخص محسوس
کرے گا کہ زیادہ تر اُس کی احمدیت میں خدا تعالیٰ کے فضل کا دخل ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ احمدی
بھی کوششیں ضرور کرتے ہیں لیکن سینکڑوں ، ہزاروں لوگ ایسے ہیں جو خوابوں کی بناء پر احمدیت میں
داخل ہوئے بہت سے ایسے ہیں کہ انہوں نے خود تحقیقات کی ۔ اور کچھ ایسے بھی ہیں جن کے پاس
احمدی پہنچے ۔ انہوں نے ان کو مارا پیٹا ، گالیاں دیں مگر آخر کار وہ احمدی ہو گئے مگر زیادہ تر وہی ہیں
جنہوں نے اپنی خوابوں یا اپنی تحقیقات یا مخالفوں کے ذریعہ ہدایت پائی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں ایک دفعہ ایک بڑے ادیب آئے اور بیعت کی
وہ ایک اردو زبان کی لغت تیار کر رہے تھے مگر ختم کرنے سے پہلے فوت ہو گئے ۔ ریاست رام پور کی
طرف سے ان کے لئے وظیفہ مقرر تھا ۔ بیعت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پوچھا کہ آپ کو
تبلیغ کس نے کی؟ تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ۔ جب ان
سے پوچھا گیا کس طرح ؟ تو انہوں نے کہا کہ اُن کی مخالفانہ تصانیف کو دیکھ کر خیال پیدا ہوا کہ یہ کوئی
اہم معاملہ ہے ۔ پھر اتفاقاً کہیں در شین مل گئی اُسے دیکھا تو معلوم ہوا کہ اسلام دشمنی کا جو الزام وہ
لگاتے تھے سراسر جھوٹ تھا۔ اس پر مزید مطالعہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے سینہ کھول دیا۔ تو ہزاروں ایسے لوگ
ہیں جن کو مخالفوں نے تبلیغ کی اور آج بھی جتنے لوگ احمدیت کے نام سے واقف ہیں ان میں سے
زیادہ تر وہ ہیں جو احرار کی کوششوں کی وجہ سے واقف ہیں ہماری وجہ سے کم ہیں ۔ اس لئے ہم پر بہت
بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم تبلیغ کے لئے نہیں نکلو گے تو درد ناک عذاب
میں مبتلاء کئے جاؤ گے اور اس سے زیادہ درد ناک عذاب کیا ہو سکتا ہے کہ ہماری غفلت کی وجہ سے
خدا تعالیٰ کے مامور اور اُس کے نشانوں کو گالیاں دی جائیں ۔ اگر دل میں ذرہ بھی ایمان ہو اس
نظارہ سے دل پھٹ جاتا ہے مگر اس سے بھی زیادہ ایک اور عذاب ہے۔ چنانچہ فرمایا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا
غَيْرَ كُم ۔ پہلے تو تمہیں دُکھ دلوائیں گے اور پھر تم کو مرتد کرادیں گے اور تمہاری جگہ اور لوگ ایمان
لے آئیں گے ۔ اِسْتَبْدَلَ ۔ ایک چیز لے لینے اور دوسری دینے کو کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم
تمہیں چھوڑ دیں گے اور دوسروں کو ایمان نصیب کر دیں گے ۔ وَلَا تَضُرُّوهُ شَيْئًا اور وہ بڑی بڑی
ڈینگیں مارنے والے جو کہا کرتے تھے کہ ہم نے یوں قربانی کی اور اس طرح دین کی امداد کی اُن سے

خطبات محمود
۸۰۹
سال ۱۹۳۵ء
کہیں گے کہ تم اپنی ساری قربانیاں گھر لے جاؤ پھر بھی سلسلہ کو کوئی ضعف نہیں پہنچے گا۔ تم مرتد ہو جاؤ
گے، چلے جاؤ گے ، پھر بھی سلسلہ ترقی کرے گا ۔ وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ یہ مت خیال کرو کہ ہم
پر ہی ساری ذمہ داریاں ہیں اگر ہم یہ کام نہ کریں گے اور کون کرے گا ۔ جس خدا نے تمہیں ایمان دیا
تھا وہ مرتد بھی کر سکتا ہے اور دوسروں کو ایمان نصیب کر سکتا ہے ۔ پس اگر تم گھروں سے نہ نکلو گے تو
پہلے ہم تمہیں دشمنوں سے عذاب دلوائیں گے اور پھر مرتذ کر کے اگلے جہان میں خود عذاب دیں گے
تم یہ نہ سمجھو کہ ایمان کے بعد ارتداد کس طرح ہو سکتا ہے۔ ارد گرد دیکھو۔ کتنے ہیں جو سستیوں کی وجہ
سے ارتداد کی طرف چلے گئے ہیں ۔ ایک ارتداد کا درمیانی طبقہ پیغامی ہیں جن کا بڑا کام آج صرف
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درجہ کی تخفیف کرنا رہ گیا ہے ۔ وہ بڑی بے تکلفی سے کبھی ظلی نبوت کی
تخفیف کریں گے ، کبھی کہیں گے کہ ظل کو تو جوتے مار نے بھی جائز ہوتے ہیں ۔ ان میں اگر کوئی سمجھ دار
ہو اور غور کرے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو عظمت ان کے دلوں میں پہلے تھی ، کیا اب بھی وہی
ہے تو اُسے بڑا فرق نظر آئے گا ۔ میں نہیں سمجھتا کہ وہ قسم کھا کر کہہ سکتے ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے متعلق جو عقیدت ان کے دلوں میں پہلے تھی وہی اب ہے۔ غیر احمد یوں سے پوچھ کر دیکھ لو کہ
ان لوگوں کے دلوں میں احمدیت کے لئے جو جوش پہلے تھا کیا اب بھی ہے ؟ غالبا وہ بھی یہی شہادت
دیں گے کہ پہلے وہ احمدیت کا بہت جوش رکھتے تھے مگر اب وہ سرد ہے ۔ پھر ان سے آگے چلے جاؤ تو
وہ لوگ بھی موجود ہیں ۔ جو حقیقی معنوں میں مرتد ہو چکے ہیں اور گالیاں دینا ان کا صبح شام کا شغل ہے۔
پس یہ نا ممکن امر نہیں اور مؤمن کو ہر وقت ڈرتے رہنا چاہئے کہ کہیں سستی کی سزا میں ایمان ضائع ہو کر
ارتداد کا عذاب نہ نازل ہو جائے ۔ اس کے آگے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِلَّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إِذْ
اَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا
فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَه بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلَى
وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ۔ فرمایا ۔ خدا تعالیٰ تو تمہیں ثواب حاصل کرنے کا موقع دینا
چاہتا ہے ورنہ اگر تم مدد نہ بھی کرو گے تو بھی خدا خود اپنے رسول کی مدد کرے گا ۔ اور خدا تعالیٰ اس سے
پہلے ایسے اوقات میں اس کی امداد کر چکا ہے جبکہ اس کے ساتھ کوئی بھی نہ تھا۔ اگر بندوں کی مدد سے
ہی اس کا کام چل سکتا ہے تو اُس وقت اُس کی کون مدد کرتا تھا ۔ تم سارے تو اُس وقت تلواریں لئے

خطبات محمود
۸۱۰
سال ۱۹۳۵ء
پھرتے تھے ، اسے قتل کرنا چاہتے تھے مگر باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے اسکی مدد کی ۔ اور یہ اتنی کھلی بات
ہے کہ کا فر بھی اسے محسوس کرتے ہیں ۔
کار لائل انگلستان کے چوٹی کے مصنفین میں سے ایک ہے اور ایسے مصنفین میں سے ہے جو
اقوام کی زندگیوں میں تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں ۔ وہ لکھتا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں اسلام تلوار
کے زور سے پھیلا ۔ مگر میری سمجھ میں یہ بات کبھی نہیں آئی ۔ جب یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام تلوار کے زور
سے پھیلا تو اسکے صاف معنے ہیں کہ کوئی تلوار چلانے والے بھی تھے پس سوال یہ ہے کہ وہ تلوار چلانے
والے کہاں سے آئے تھے اور انہیں اسلام میں کون لایا تھا ؟ اگر کہو کہ وہ تبلیغ سے مس تھا ؟ اگر کہو کہ وہ تبلیغ سے مسلمان ہوئے تھے تو جو
مذہب تلوار چلانے والوں کو فتح کر سکتا تھا دوسروں کو بھی فتح کر سکتا تھا۔ یہ کیا ہی فطرت کے مطابق جواب
ہے غرض اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اگر تم کہہ دو کہ ہم سے مدد نہیں ہو سکتی تو تمہاری
مدد کی ضرورت ہی کیا ہے تم صاف کہہ دو ہم نہیں کرتے ۔ یہ درمیانی طریق کیوں اختیار کرتے ہو۔
میں بھی یہی بات آج جماعت سے کہتا ہوں کہ اگر تم میری مدد اس حد تک نہیں کرنا چاہتے جس
حد تک میرے نزدیک دین مدد کا محتاج ہے تو صاف کہہ دو۔ مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خلیفہ
بنایا ہے اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ وہ خواہ آسمان سے اُتارے یا زمین سے نکالے اپنے سلسلہ کی ترقی
کے سامان خود کرے گا ۔ تم کہہ دو کہ ہم ساتھ نہیں جاسکتے یا صرف فلاں حد تک جانے کے لئے تیار
ہیں ۔ جو ایسا کہہ دے گا اُس کی بیعت اگر میں چاہوں تو رکھوں گا ورنہ نہیں ۔ اور اگر رکھوں گا تو پھر
ساتھ نہ چلنے کا اُس پر مجھے شکوہ نہ ہو گا شکوہ ہے تو ان لوگوں پر جو بیعت کرتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں
کہ ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں ہمارا سب کچھ حاضر ہے مگر پھر ساتھ نہیں چلتے بلکہ جب حقیقی قربانی کا
وقت آتا ہے سستی دکھاتے ہیں ۔ دیکھو! ایک شخص اگر دوسرے سے کہے کہ تم اس سال غلہ نہ خرید و اور
کوئی انتظام نہ کرو اس سال کے لئے میں تمہارے غلہ کا ذمہ دار ہوں اور پھر غلہ کا انتظام بھی نہ کرے تو
پر ضرور شکوہ ہو گا لیکن اگر وہ نہ آتا اور کوئی وعدہ نہ کرتا تو پھر اُس پر کوئی شکوہ نہ ہوتا بلکہ اُس پر شکوہ
کرنے والے کو ہر شخص بے حیا کہتا ۔ لیکن اگر وہ کہتا ہے کہ تم سامان نہ کرواب کے سال غلہ میرے ذمہ
ہے اور میں بھیج دوں گا تو پھر نہ بھیجنے کی صورت میں اسے بے حیا کہا جائے گا ۔ تو اس نے خواہ مخواہ
دوسرے کو دھوکا دیا اور اس کے لئے تکلیف کا موجب ہوا ۔ اسی طرح میرا تم پر کوئی حق نہیں بلکہ تم پر تو
اُس

آج 10 میں سے 10 باقی