جلسہ سالانہ کے متعلق ضروری ہدایات
حصہ 2
خطبات محمود
۸۱۱
سال ۱۹۳۵ء
کیا مذہب کے بارہ میں میرا اپنے بیوی بچوں پر بھی کوئی حق نہیں ۔ اگر میری کوئی بیوی یا بچہ کہہ دے کہ
میں احمدی نہیں تو مذہبی لحاظ سے اُس پر میرا کوئی حق نہیں ۔ اور اسی طرح اگر تم میں سے کوئی یہ کہہ دے
کہ وہ بیعت میں نہیں رہنا چاہتا یا بعض شرائط کے ساتھ بیعت رکھنا چاہتا ہے اور میں اُس کی بیعت کو
قبول کرلوں تو میرا حق نہیں کہ ان شرطوں سے آگے اُسے جانے کے لئے مجبور کروں ۔ جیسے رسول کریم
نے اہل مدینہ کی پہلی بیعت میں شرط منظور کی تھی کہ مدینہ کے مسلمان اُسی وقت رسول کریم
کے دشمنوں سے جنگ کریں گے جب کہ وہ مدینہ پر حملہ آور ہوں ۔ ۔ مدینہ سے باہر وہ لڑائی کے
ذمہ دار نہ ہوں گے۔ اگر اسی طرح آج کوئی شرطی بیعت کرنا چاہتا ہے تو اسے بیعت سے پہلے واضح
کر دینا چاہئے تا کہ میں چاہوں تو اُس کی بیعت قبول کروں اور چاہوں تو رڈ کر دوں ۔ اور اگر ایسے
شخص کی بیعت منظور کروں تو بے شک میرا حق نہیں ہوگا کہ اُسے اُس حد سے آگے لے جاؤں جس حد
تک ساتھ چلنے کا اُس کا وعدہ ہو۔ لیکن جو شخص پہلے بے شرط بیعت کرتا اور بعد میں شرطیں باندھتا ہے ۔
دین کے لئے قربانی کرنے سے ہچکچاتا اور بہانے بناتا ہے وہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے کیوں مطالبہ کیا جاتا
ہے میں کہوں گا کہ تمہارے اپنے اقرار کی وجہ سے تم سے مطالبہ کیا جاتا ہے پس اللہ تعالیٰ صحابہ کرام
سے رسول کریم ﷺ کے ذریعہ دریافت کرتا ہے کہ میں تو تم سے مدد مانگنے کے لئے نہیں گیا تھا تم نے
خود کہا تھا کہ ہم مہاجر اور انصار بنتے ہیں ورنہ جب تم نہیں تھے اُس وقت بھی خدا اپنے رسول کی مدد کرتا
تھا تم نے کہا ہم مدد کرتے ہیں خدا تعالیٰ نے کہا کہ اچھا ! ہم خدمت کا موقع تمہیں دیتے ہیں ہاں اگر تم
خود مدد کرنا نہ چاہو تو ہم تمہیں مجبور نہیں کر سکتے ۔ یہ دیکھ لو کہ جب ہمارا رسول صرف ایک ساتھی کے
ساتھ مکہ سے باہر نکلا تھا اُس وقت اُس کی کس نے مدد کی تھی ؟ یا درکھنا چاہئے کہ بعض لوگ ثَانِيَ اثْنَيْنِ
کا ترجمہ دو میں سے دوسرا کرتے ہیں اور اعتراض کرتے ہیں کہ اس میں شانسی کا لفظ زائد آ گیا ہے
لیکن یہ درست نہیں ۔ ثَانِيَ اثْنَيْنِ کے معنی ہی یہ ہیں کہ جب اُس کے ساتھ صرف ایک شخص تھا یعنی دو
شخصوں میں سے یہ ایک تھا۔ اس میں کوئی لفظ زائد نہیں اور جو اس کے کوئی اور معنے کرتا ہے وہ عربی
سے نا واقعی کی وجہ سے ایسا کرتا ہے ۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کافروں نے ہمارے رسول کو
نکال دیا تو اُس وقت جب صرف ایک ساتھی اس کے ساتھ تھا اُس وقت بھی ہم نے اس کی مدد کی ۔ یہ
اشارہ غارِ ثور کے واقعہ کی طرف ہے تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ جب بعض صحابہ حبشہ کو اور بعض
خطبات محمود
۸۱۲
سال ۱۹۳۵ء
مدینہ کو ہجرت کر گئے تو آنحضرت ﷺ کو بھی بعض صحابہ نے مشورہ دیا کہ آپ بھی ہجرت کریں ۔ مگر
آپ نے ہمیشہ یہی جواب دیا کہ اللہ تعا راب دیا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آنے پر کروں گا ۔ حضرت ابو بکر نے بھی کئی بار ہجرت
کی خواہش کی مگر اُن کو بھی آپ نے روک دیا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ الہا ما آپ کو معلوم ہو چکا تھا کہ وہ
آپ کے ساتھی ہونگے ۔ ایک دن آپ حضرت ابو بکر کے پاس آئے اور فرمایا کہ آج ہجرت کا حکم
۔ اور
مجھے ہو گیا ہے اس پر حضرت ابوبکر نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللہِ مجھے بھی ساتھ چلنے کا موقع دیجیے۔
میرے پاس ایک تیز رفتار اونٹنی ہے اِسے ہدیہ قبول فرمائیے ۔ آپ نے فرمایا کہ ساتھ چلنے کی تو
صلى الله
علي
اجازت ہے مگر اونٹنی میں تحفہ نہیں لوں گا بلکہ اُس کی قیمت دوں گا ۔ رات کے وقت آنحضرت
ایسے وقت میں گھر سے نکلے جب ہر قوم کا ایک ایک آدمی تلواریں لئے مکان کے باہر اس نیت سے
کھڑا تھا کہ آپ باہر نکلیں تو با ہر نکلیں تو قتل کر دیا جا۔ کر دیا جائے ۔ آپ کو اُن کے اِس منصوبہ کا منصوبہ کا علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ہو چکا تھا۔ اس لئے آپ نے حضرت علی کو اپنے بستر پر لٹا دیا تا کفار مطمئن رہیں کہ آپ گھر میں سو
رہے ہیں ۔ وہ دروازوں کی دراڑوں میں سے دیکھتے تھے اور اس انتظار میں تھے کہ گھر سے باہر آئیں
تو آپ کو قتل کریں ۔ مگر آنحضرت ا اندھیرے میں نکل کر ان کے سامنے باہر نکل گئے اور کفار
سمجھے کہ یہ کوئی اور شخص ہے ، آپ اندر لیٹے ہوئے ہیں ۔ رسول کریم ﷺ نے مقررہ جگہ پر پہنچ کر
حضرت ابو بکر کو ساتھ لیا اور غارثور پر جاپہنچے ۔ میں اُس غار کے قریب تک گیا ہوں لیکن افسوس ہے کہ
دل کے ضعف کی وجہ سے میں عین اُس کے دہانہ پر نہیں پہنچ سکا۔ سو پچاس گز کے فاصلہ پر تھک کر رہ گیا
۔ رستہ سخت دشوار گزار ہے اور میرا دل چونکہ زیادہ چڑھائی پر چڑھنے سے دھڑ کنے لگتا ہے اس لئے میں
عین وہاں تک نہ پہنچ سکا مگر اپنے ایک ساتھی کو وہاں تک بھیجا۔ جس نے بتایا کہ کئی گز چوڑا منہ ہے
غرض آنحضرت الله رت حضرت ابو بکر کو لیکر وہاں پہنچ گئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ چونکہ تہجد کی نماز
پڑھنے کے لئے کعبہ میں جایا کرتے تھے اس لئے کفار کا ارادہ یہ تھا کہ جب تہجد کے لئے گھر سے باہر
نکلیں گے تو قتل کر دیا جائے گا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا کہ آپ جب گھر سے نکلے تو کسی نے
یہ دریافت ہی نہیں کیا کہ کون ہے ۔ انہیں یقین تھا کہ آپ لیٹے ہوئے ہیں ( چار پائی پر یا زمین پر
جہاں بھی آپ سوتے تھے ) کیونکہ حضرت علیؓ انہیں آپ کی جگہ پر لیٹے ہوئے نظر آتے تھے۔ صبح کے
وقت جب آپ گھر سے نہ نکلے بلکہ ان کی جگہ حضرت علیؓی گھر سے نکلے تو اُن کو بہت حیرت ہوئی اور اُن
خطبات محمود
الله
سال ۱۹۳۵ء
کو پتہ لگ گیا کہ آپ رات کو چلے گئے ہیں اس لئے کھوجیوں کو بلایا گیا اور تعاقب کیا گیا ۔ کھوجی
تعاقب کرنے والوں کو لیکر اس غار پر پہنچا اور کہا کہ نشان یہیں تک ہے یا تو وہ اس غار کے اندر ہیں
اور یا آسمان پر چلے گئے ہیں ۔ عرب کے کھو جی بہت ماہر ہوتے تھے اور اُن کی بات پر اعتبار کیا جاتا تھا
لیکن اُس وقت اللہ تعالیٰ نے کچھ ایسا تصرف اُن کے دلوں پر کیا کہ باوجود کھوجی کے اصرار کے اُنہوں
نے یقین نہ کیا کہ آپ اس غار میں ہیں ۔ وجہ یہ ہوئی کہ غار کے ارد گرد اس کے دہانہ پر جھاڑیاں ہیں
رسول کریم ﷺ کے اندر جانے کے بعد ان پر مکڑیوں نے جالاتن دیا۔ ہر شخص جانتا ہے کہ مکڑی
ایک منٹ میں جالا تن دیتی ہے ۔ ہم بچپن میں یہ کھیل دیکھا کرتے تھے کہ ایک مکڑی نے جالا تنا شروع
کیا ہے اور ایک منٹ میں تن دیا ہے مگر تصرف الہی کے ماتحت اُن کی عقل ایسی ماری گئی کہ انہوں نے
خیال کیا کہ اس غار میں کوئی نہیں اُترا کیونکہ اگر کوئی اُتر تا تو یہ جالے ٹوٹ جاتے ۔ اُس وقت جب
کھوجی یہ باتیں کر رہا تھا کہ آپ یا اس غار میں ہیں یا آسمان پر چلے گئے ہیں ، اُس وقت کیا مشکل تھا
کہ وہ نیچے جھانک کر دیکھ لیتے مگر یہ بھی ایک معجزہ ہے کہ کسی کو اس کی توفیق نہ ہوئی ۔ لیکن کھوجی کے یہ
الفاظ کہنے سے خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ مکہ کے لوگ ضرور غار کے اندر اُتر کر دیکھیں گے ۔ پس اُس
وقت حضرت ابو بکر نے گھبرا کر کہا کہ یا رَسُولَ اللهِ اب کیا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا کہ گھبراہٹ کی
بات نہیں ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ يَا رَسُولَ اللہ مجھے اپنے متعلق تو کوئی گھبراہٹ نہیں
۔ کیونکہ اگر میں مارا گیا تو میں ایک فرد ہوں مجھے آپ کے متعلق فکر ہے کیونکہ اگر آپ مارے گئے تو
دین اور اُمت تباہ ہو جائیں گے ۔ یہ محبت بھرے الفاظ اللہ تعالیٰ کو اس قدر پسند آئے کہ رسول کریم
اسے کہہ دو کہ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۔ ہے جس کا کو وحی ہوئی کہ اپنے ساتھی سے کہ
اے رسول ! تو ابو بکر سے کہہ دے کہ رسول کے لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ اللہ نہ صرف اس کا بلکہ
صلى الله
علی
سے جس کا مطلب یہ تھا کہ
یہ
اس کا ساتھی ہونے کی وجہ سے تیرا بھی محافظ ہے ۔ بعض نادان اعتراض کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر
ال
عروسه
رضی اللہ عنہ گھبرا گئے مگر یہ نہیں سوچتے کہ یہ گھبراہٹ اپنے لئے نہیں تھی بلکہ رسول کریم ﷺ کی خاطر
تھی ۔ آپ کی اس حرکت پر ایک اعتراض ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ کیا ان کا یہ ایمان نہ تھا کہ آپ اللہ
دو
تعالیٰ کے رسول ہیں اور آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ۔ اور اس کا جواب یہ ہے کہ عشق است و
ہزار بدگمانی جب عشق کمال کو پہنچ جائے تو اس کے ماتحت کئی قسم کے تو ہمات شروع ہو جاتے ہیں اور
خطبات محمود
الد
سال ۱۹۳۵ء
وہ بھی قابل قدر ہوتے ہیں ۔
حضرت خلیفہ اول مجھ سے بہت محبت کرتے تھے ۔ بعض دفعہ کوئی غیر میری شکایت کر دیتا تو مجھ
سے پوچھتے ۔ جب میرا جواب سن لیتے تو کہتے میاں بُرا نہ منانا ” عشق است و هزار بدگمانی
مجھے اس وقت بچپن کی ایک بات یاد آگئی مجھے اس پر ہنسی بھی آیا کرتی ہے اور اس پر ناز بھی ۔
ہے تو وہ جہالت کی بات ۔ مگر ایسی جہالت جس پر عقل کے ہزاروں فعل قربان کئے جا سکتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ رات کے وقت صحن میں سو رہے تھے کہ بادل زور شور سے گھر
آئے اور بجلی نہایت زور سے کڑکی ۔ وہ کڑک اس قدر شدید تھی کہ ہر شخص نے یہی سمجھا کہ گویا بالکل
اُس کے پاس بجلی گری ہے ۔ اِس کیفیت کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ہمارے بورڈنگ ہاؤس کا
ایک لڑکا اُس وقت گھبرا کر چار پائی سے گر پڑا اور اس نے خیال کیا کہ بجلی مجھ پر گری ہے اور اس خوف
سے اس نے شور مچانا شروع کیا مگر دہشت کی وجہ سے اُس کی زبان سے لفظ تک نہیں نکلتا تھا۔ سننے
والے حیران تھے کہ وہ چار پائی کے نیچے پڑا ہوا ملی ملتی “ کا شور کر رہا تھا آخر کچھ دیر کے بعد وہ سمجھے
کہ یہ بجلی بجلی کر رہا ہے ۔ خیر تو جب بادل زور سے آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام جو صحن میں سو
رہے تھے چار پائی سے اُٹھ کر کمرہ کی طرف جانے لگے ۔ دروازہ کے قریب پہنچے کہ بجلی زور سے کڑکی ۔
میں اُس وقت آپ کے پیچھے تھا میں نے اُسی وقت اپنے دونوں ہاتھ اُٹھا کر آپ کے سر پر رکھ دیئے۔
اس خیال سے کہ اگر بجلی گرے تو مجھ پر گرے آپ پر نہ گرے اب یہ ایک جہالت کی بات تھی بجلیاں
جس خدا کے ہاتھ میں ہیں اُس کا تعلق میری نسبت آپ سے زیادہ تھا بلکہ آپ کے طفیل میں بھی بجلی
سے بچ سکتا تھا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ ہاتھوں سے بجلی کو نہیں روکا جا سکتا مگر عشق کی وجہ سے مجھے ان سب
باتوں میں سے کوئی بات بھی یاد نہ رہی ۔ محبت کے وفور کی وجہ سے یہ سب باتیں میری نظر سے اوجھل ہو
گئیں اور میں نے اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔ یہ جہالت کی بات تھی مگر اس جہالت پر میں
آج بھی ہزار عقل قربان کر دینے کے لئے تیار ہوں کیونکہ یہ جہالت عشق کی وجہ سے تھی ۔
حضرت ابو بلر
دو
، ابو بکر رضی اللہ عنہ کا تعلق بھی آنحضرت ﷺ سے عشقیہ تھا۔ جب آپ مدینہ میں داخل
ہونے کے لئے مکہ سے نکلے تو اُس وقت بھی آپ کا تعلق عائشہ عاشقانہ تھا اور جب آپ کی وفا وفات کا وقت آیا
تو اُس وقت بھی تعلق عاشقانہ تھا۔ چنانچہ جب آنحضرت ﷺ پر إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ
صلى
عروس
خطبات محمود
۸۱۵
سال ۱۹۳۵ء
وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحُ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ،
كَانَ تَوَّابًات کی وحی قرآنی نازل ہوئی جس میں مخفی طور پر آپ کی وفات کی خبر تھی تو آپ نے خطبہ
پڑھا اور اُس میں اِس سورۃ کے نزول کا ذکر فرمایا اور فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندہ کو اپنی رفاقت
اور دُنیوی ترقیات میں سے ایک کے انتخاب کی اجازت دی اور اُس نے خدا تعالیٰ کی رفاقت کو ترجیح
دی ۔ اس سورۃ کو سن کر سب صحابہ کے چہرے خوشی سے تمتما اٹھے اور سب اللہ تعالیٰ کی تکبیر کرنے لگے
اور کہنے لگے کہ الْحَمْدُ لِلهِ اب یہ دن آ رہا ہے مگر جس وقت باقی سب لوگ خوش تھے حضرت ابو بکر
رضی اللہ عنہ کی چیخیں نکل گئیں اور آپ بے تاب ہو کر رو پڑے اور آپ نے کہايَا رَسُولَ اللَّهِ! آپ
پر ہمارے ماں باپ اور بیوی بچے سب قربان ہوں ۔ آپ کے لئے ہم ہر چیز قربان کرنے کے لئے
تیار ہیں گویا جس طرح کسی عزیز کے بیمار ہونے پر بکرا ذبح کیا جاتا ہے اُسی طرح حضرت ابو بکر نے
صلى الله
اپنی اور اپنے سب عزیزوں کی قربانی آنحضرت ﷺ کے لئے پیش کی ۔ آپ کے رونے کو دیکھ کر عروسه
اور اس بات کو سن کر بعض صحابہ نے کہا دیکھو ! اس بڑھے کو کیا ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ نے کسی بندہ کو اختیار
دیا ہے کہ خواہ وہ رفاقت کو پسند کرے یا دنیوی ترقی کو اور اُس نے رفاقت کو پسند کیا یہ کیوں رورہا ہے؟
اس جگہ تو اسلام کی فتوحات کا وعدہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ حتی کہ حضرت عمر جیسے جلیل القدر صحابی نے بھی
اس کا اظہار حیرت کیا ۔ رسول کریم ﷺ نے لوگوں کے اس استعجاب کو محسوس کیا اور حضرت ابو بکر کی
بیتابی کو دیکھا اور آپ کی تسلی کے لئے فرمایا کہ ابو بکر مجھے اتنے محبوب ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کے سوا کسی کو
خلیل بنانا جائز ہوتا تو میں ان کو خلیل بناتا ۔ مگر اب بھی یہ میرے دوست اور صحابی ہیں ۔ پھر فرمایا کہ میں
حکم دیتا ہوں کہ آج سے سب لوگوں کے گھروں کی کھڑکیاں جو مسجد میں کھلتی ہیں بند کر دی جائیں
سوائے ابو بکر کی کھڑکی کے ۔ هے اور اس طرح آپ کے عشق کی آنحضرت ﷺ نے داد دی۔ کیونکہ
یہ عشق کامل تھا جس نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بتا دیا کہ اس فتح و نصرت کی خبر کے پیچھے آنحضرت ابوبکر عنہ
کی وفات کی خبر ہے اور آپ نے اپنی اور اپنے سب عزیزوں کی جان کا فدیہ پیش کیا کہ ہم مر
جائیں مگر آپ زندہ رہیں۔ رسول کریم ﷺ کی وفات پر بھی حضرت ابو بکر نے اعلیٰ نمونہ عشق کا
دکھایا۔ غرض حضرت ابو بکر نے غار ثور میں اپنی جان کے لئے گھبراہٹ کا اظہار نہیں کیا بلکہ رسول کریم
کے لئے ۔ اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اُن کو خاص طور پر تسلی دی ۔ اس واقعہ کی طرف ان آیات
صلى الله
عروس
ا
خطبات محمود
۸۱۶
سال ۱۹۳۵ء
صلى الله
میں اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس خطرناک موقع پر کس نے رسول کریم ﷺ کی ۔
عروسه مدد
کی تھی ؟ اُس وقت بھی ہم نے ہی اُسے بچایا تھا اور اگر آج بھی تم جواب دے دو تو ہم خود اس کی مدد
کریں گے ۔
پس اس بات کو اچھی طرح یاد رکھو کہ یہ طریق بالکل غلط ہے کہ نہ کام کیا جائے اور نہ جواب دیا
جائے کوئی شریف انسان اس طریق کو اختیار کرنا پسند نہیں کرے گا ۔ میرے ہاتھ میں تلوار نہیں کہ کوئی
کہہ دے میں ڈر گیا تھا اور ڈر کر میں نے اقرار کر لیا تھا ۔ جب کوئی شخص کام کرنا نہیں چاہتا تو وہ کہہ
دے یا جس حد تک کرنا چاہتا ہے وہ بتا دے مگر جب کوئی شرط نہیں تو پھر کیوں تساہل سے کام لیا جاتا
ہے۔ بے شک جس کا دل چاہے ہٹ جائے اللہ تعالیٰ اپنے سلسلہ کی تر اپنے سلسلہ کی ترقی اور حفاظت کے سامان خود پیدا کر
دے گا ۔ گھبراہٹ اگر ہو سکتی ہے تو مجھے جس پر ذمہ داری ہے مگر میں جانتا ہوں کہ خواہ سارے مجھے چھوڑ
جائیں اللہ تعالیٰ خود میری مدد کا سامان پیدا کر دے گا اور مجھے کامیابی عطا کرے گا لیکن بفرض محال
اُس نے میرے لئے اس جدو جہد میں موت ہی مقدر کی ہوئی ہے تو میں اس موت کو بُرا نہیں سمجھتا۔
خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا بھی خواہ بظاہر نا کامی کی شکل میں بہت پیارا ہوتا ہے پس جسے دنیا نا کامی سمجھتی
ہے وہ بھی میرے لئے کامیابی ہے اور جو اس کے نزدیک کامیابی ہے وہ بھی میرے لئے کامیابی ہی ہے۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ فَأَنْزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَه بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا الله تعالى
نے اپنی طرف سے رسول کے دل پر سکینت نازل کی ۔ اور جب ظاہری لشکر نا پید تھے اُس نے اس کی
مدد ایسے لشکروں کے ذریعہ سے کی جو دنیا کو نہ نظر آتے تھے ۔ اب بھی دیکھ لو کہ احمدی جماعت جس قدر
سنتی تبلیغ میں کرتی ہے ، اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کی کسر پوری کر دیتے ہیں ۔ کئی لوگ بیعت کے لئے
آتے ہیں اور پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ بیعت کا حکم ہمیں کشف یا رویا میں ہوا تھا ۔ کئی دفعہ حکم ہوا لیکن ہم
سستی کرتے رہے آخر اللہ تعالیٰ کی طرف سے انذار آیا کہ اگر بیعت نہ کرو گے تو تمہارا خاندان تباہ کر
دیا جائیگا اِس پر ہم بیعت کے لئے آمادہ ہو گئے ۔ جس پیرے کا قصہ میں نے سنایا ہے ، اُس کے ایک
بھتیجے کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ۔ وہ پہلے نماز نہیں پڑھتا تھا پھر یکدم نمازیں پڑھنے لگ گیا اور اُس
نے بیعت کر لی ۔ دو چار دن برابر نمازوں میں دیکھ کر حضرت خلیفہ اول نے اُس سے پوچھا کہ کیا وجہ
ہے کہ تم با قاعدہ نماز پڑھتے ہو پہلے تو باوجود بار بار کی تاکید کے تم نمازوں سے بھاگتے تھے ۔ اُس نے
خطبات محمود
۸۱۷
سال ۱۹۳۵ء
اپنے پنجابی لہجہ میں کہا کہ مولوی صاحب مجھے بھی ہلام ہوا تھا ۔ (الہام ہو ا تھا ) کہ تو نماز پڑھا کر۔
حضرت خلیفہ اول نے پوچھا کیا الہام ہوا تھا ؟ تو اُس نے کہا یہ الہام ہوا تھا اوٹھ اوئے سورا نماز
پڑھ۔ یعنی اوسور اُٹھ کر نماز پڑھ ۔ غرض خدا تعالیٰ کو آدمیوں کی ضرورت نہیں وہ کام لینا چاہے تو ملائکہ
سے ہی کام لے لیتا ہے ۔ خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی ترقی کے لئے دیانت اور امانت کی آدمیوں سے زیادہ
ضرورت ہوتی ہے جو لوگ دیانتداری کے ساتھ چلنا نہیں چاہتے اُنہیں چاہئے کہ پیچھے ہٹ جائیں اور
میدان سے الگ ہو جائیں اور یہ بالکل نہ کہیں کہ ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ
وہ اس طرح اپنے آپ کو اور گنہگار بناتے ہیں ۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السفلى باوجود اس کے کہ ہمارا
رسول اکیلا تھا گو ابو بکر ساتھ تھے مگر وہ بھی آپ میں مدغم تھے کیونکہ صدیق اُسی کو کہتے ہیں جو نبی سے
کامل اتحاد رکھتا ہو پس ان کے ساتھ ہونے کے باوجود آپ اکیلے تھے ) پھر بھی اللہ تعالیٰ نے کفار کی
مجموعی تدابیر کو نا کام بنا دیا اور اُس نے فتح دی ۔ پس ظاہری تدبیروں سے کچھ نہیں بنتا ہم تو صرف تمہیں
ثواب کا موقع دیتے ہیں ۔ وَاللهُ عَزِيزٌ حَكِيمُ الله تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے پس اُسے کسی کی
احتیاج ہی کیا ہو سکتی ہے پھر فرمایا اِنْفِرُوا خِفَافًا وَ ثِقَالًا وَ جَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَ انْفُسِكُمْ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ۔ یعنی ہم اپنے قول کو دوبارہ دہراتے ہیں کہ اتنی
نصیحت کے بعد شائد تمہارے دل نرم ہو گئے ہوں اور تم حکم خدا وندی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو ۔
اور کہتے ہیں کہ تم کو چاہئے کہ حالات کے تقاضا کے مطابق تم اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کھڑے ہو ۔ خواہ
خفیف ہونے کی حالت میں خواہ ثقیل ہونے کی حالت میں ۔ خفیف اور ثقیل کے معنی جوان اور بوڑھے
کے بھی ہو سکتے ہیں ۔ غریب اور امیر کے بھی تندرست اور بیمار کے بھی ۔ فارغ اور مشغول کے بھی
مجرد اور متاہل کے بھی ۔ بے سروسامان اور سازوسامان والے کے بھی ۔ سوار اور پیادہ کے بھی اور
اکیلے اور جتھے والے کے بھی ۔ ان سب حالتوں میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم کو خدا کی راہ میں نکل کھڑا
ہونا چاہئے اور اپنے اموال اور اپنی جانوں سے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جہاد کرنا چاہئے ۔ شاید کوئی
کہے کہ یہاں تو جہاد کا حکم ہے ہم اس کے کس طرح مخاطب ہو سکتے ہیں ؟ مگر یاد رکھو کہ بانی سلسلہ احمد یہ
تو ساری عمر یہی تعلیم دیتے رہے ہیں کہ جہاد صرف تلوار کا نہیں ہوتا بلکہ جہاد ہر اُس قربانی کو کہتے ہیں جو
خطبات محمود
۸۱۸
سال ۱۹۳۵ء
اشاعت دین اور نصرت ملت کے لئے مسلمان کریں ۔ پس یہ عذر بھی کسی کو اُس کی ذمہ داری سے بچا
نہیں سکتا ۔ اس وقت جن راہوں سے اسلام کی مدد ہو سکتی ہے وہی اس وقت کا جہاد ہے پھر ذلكم
خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ - کاش! تمہیں علم غیب ہوتا اور تم سمجھ سکتے کہ جس کام کے لئے تمہیں
بلایا جاتا ہے وہ بہت اچھا ہے پھر فرمایا لَوْ كَانَ عَرَضًا قَرِيبًا وَ سَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوكَ
وَلَكِنْ بَعُدَتْ عَلَيْهِمُ الشَّقَّةُ ۔ وہ سست لوگ جو اس وقت تیرے ساتھ چلنے کو تیار نہیں اگر دُنیوی
نفع کا سوال ہوتا ، مال ملنے کی امید ہوتی اور سفر تھوڑا ہوتا تو یہ ضرور ساتھ ہو لیتے لیکن تو تو ان کو ڈور کی
منزل پر لے جانا چاہتا ہے ۔ مثلاً اخلاق میں انہیں بلند ترین چوٹی پر لے جانا چاہتا ہے، تبلیغ کے لئے دنیا
کے کناروں تک پہنانا چاہتا ہے اور جنگ میں انتہائی فدائیت کا مطالبہ کرتا ہے اس لئے ان پر تیرا
ساتھ دینا شاق گزرتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی یہی فرمایا ہے کہ میری منزل بہت کٹھن
ستہ پُر خار ہے پس وہی میرے ساتھ چلے جو ان مشکلات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو۔ جو
قربانی کے لئے تیار نہیں اسے ساتھ چلنے کی ضرورت نہیں ۔ وَ سَيَحْلِفُوْنَ بِاللَّهِ لَوِ اسْتَطَعْنَا
لَخَرَجْنَا مَعَكُمْ يُهْلِكُوْنَ اَنْفُسَهُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّهُمْ لَكَذِبُونَ ۔ فرماتا ہے کہ یہ قسمیں کھائیں
گے کہ اگر ہمیں طاقت ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ چلتے ۔ یہ لوگ یہ بہانہ بنا کر اپنے نفسوں کو ہلاک
کر رہے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کے جھوٹ کو جانتا ہے اور اُس سے جھوٹ بولنا
بالکل بے کار ہے ۔
اور راستہ ۔
آج بھی اگر کمزوروں سے میں دریافت کروں کہ کیوں تبلیغ کے لئے اپنی زندگیاں یا زندگیوں کا
ایک حصہ وقف نہیں کرتے تو وہ بیسیوں عذر تراش لیں گے لیکن ان کے یہ عذر بالکل فضول ہو نگے
کیونکہ ان کا معاملہ میرے ساتھ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے جو دل کے بھیدوں کو جانتا ہے ۔ دیکھو !
یہ رکوع جو میں نے سنایا ہے تیرہ سو سال پہلے رسول کریم ﷺ پر نازل ہوا تھا لیکن اس کا ایک ایک
لفظ یوں معلوم ہوتا ہے کہ آج ہی نازل ہوا ہے ۔ اور ہماری جماعت کی موجودہ حالت کے متعلق ہے
پس تم اس سے نصیحت حاصل کرو۔ یہ مت خیال کرو کہ تحریک جدید میری طرف سے ہے بلکہ اس کا ایک
ایک لفظ میں قرآن کریم سے ثابت کر سکتا ہوں ۔ اور ایک ایک حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات میں دکھا سکتا ہوں مگر سوچنے والے دماغ اور ایمان لانے والے دل کی ضرورت ہے پس یہ
خطبات محمود
۸۱۹
سال ۱۹۳۵ء
خیال مت کرو کہ جو میں نے کہا ہے ، وہ میری طرف سے ہے بلکہ یہ اُس نے کہا ہے جس کے ہاتھ میں
تمہاری جان ہے میں اگر مر بھی جاؤں تو دوسرے سے یہی کہلوائے گا اور اُس کے مرنے کے بعد کسی
اور سے ۔ بہر حال چھوڑیگا نہیں جب تک تم سے اس کی پابندی نہ کرالے ۔ یہ پہلا قدم ہے اور اس کے
بعد اور بہت سے قدم ہیں یہ سب باتیں قرآن مجید میں موجود ہیں اور جب تم پہلی باری پر عمل کر لو گے
تو پھر اور بتائی جائیں گی۔ لیکن جب تک ان پر عمل نہ کرو اور نٹی کس طرح پیش کی جاسکتی ہیں ۔ آخر میں
میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ سستیوں اور غفلتوں کو ڈور کرو، اپنے اندر بیداری پیدا کرو، ہر تحریک میں
طاقت کے مطابق حصہ لو ۔ مگر طاقت کا اندازہ وہ نہ کرو جو منافق کرتا ہے بلکہ وہ کرو جو مؤمن کرتا ہے ۔
چندہ اور امانت فنڈ دونوں میں حصہ لو اور سادہ زندگی اختیار کرو کہ وہ نور بخشنے والی ہے۔ جو اسے اختیار
نہیں کرتا وہ سمجھ لے کہ اس کے لئے جہنم تیار ہے ۔ کوئی بات میں نے ایسی نہیں کہی جس کی کل
کو ضرورت نہیں پیش آنے والی ۔ جب وقت آئیگا تو وہ لوگ جنہوں نے مان کر عمل کیا دعائیں دیں
گے کہ خدا بھلا کرے جس نے ہمیں اس وقت کے لئے تیار کر دیا تھا اور نہ ماننے والے اپنے آپ کو
لعنت کریں گے ۔ احمدیت اسلام کا نام ہے جس طرح اسلام نے تلوار کے سایہ میں پرورش پائی تھی ۔
اسی طرح جب تک دنیا کا چپہ چپہ احمدیوں کے خون سے رنگین نہیں ہوتا احمدیت ترقی نہیں کر سکتی ۔ اور
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ اس کے بغیر ہی ترقی حاصل ہو جائے گی تو تم سے زیادہ بے وقوف ، دھو کا خوردہ اور
پاگل دنیا میں اور کوئی نہیں ۔ ہر ملک میں اور ہر علاقہ میں تمہیں ہر طرح کی قربانیاں کرنی پڑیں گی ۔ اور
اس کے لئے جو سپاہی آپ مشق نہیں کرتا وہ کل جان کب دے سکے گا۔ یہ سپاہیانہ مشقیں ہیں اور وہ
دن آنے والا ہے کہ جب تم سے کہا جائیگا کہ اپنے وطن کو چھوڑ دو، سب اموال حاضر کر وہ تمہیں بھوکا
رہنا پڑے گا اور ہر طرح کی تکالیف اُٹھانی پڑیں گی اور ان کے لئے تم میں سے ہر ایک کو تیار رہنا
چاہئے ۔ کیا تم یہ پسند کرو گے کہ افغانستان میں تمہارے بھائی فاقے کریں اور تم چین سے زندگی بسر
کرو؟ چین میں تمہارے بھائیوں پر ظلم ہو اور تم امن میں رہو ؟ تمہارے اندر تو یہ ایمان ہونا چاہئے کہ
اگر چین میں احمدیوں کو قتل کیا جا رہا ہو تو تمہاری گردنیں یہاں ہی ختم ہو ہو کر اُن تلواروں کو اپنی گردنوں
پر لینے کے لئے بیتاب ہوں ۔ اگر کسی جگہ احمدی جماعت کو وطن چھوڑ نے پڑیں یا فاقے کرنے پڑیں تو
تم کو اپنے گھر کانٹوں کی طرح معلوم ہونے لگیں اور روٹیاں تمہارے گلوں میں پھنسنے لگیں ۔ اس
خطبات محمود
۸۲۰
سال ۱۹۳۵ء
اتحاد و احساسات کے بغیر مذہب ترقی نہیں کر سکتے ۔ بے شک تمہارے امام کا نام مسیح ہے مگر عیسائیوں
کی تاریخ پڑھ کر دیکھو ۔ آج اُن کے عروج کو دیکھ کر شاید کوئی خیال کرے کہ یہ پہلے ہی ایسے تھے ۔
لیکن کوئی سنگ دل سے سنگ دل انسان عیسائی تاریخ کا ایک صفحہ بھی آنسو بہائے بغیر نہیں پڑھ سکتا ۔
ان کو ایسے مصائب پیش آئے کہ سن کر کلیجہ منہ کو آتا ہے مگر انہوں نے دلیری سے ان کو برداشت کیا اور
امتحان کے وقت اپنی جانوں کو جان نہیں سمجھا اور مالوں کو مال نہیں سمجھا اور قربانیاں کیں اور وہی
قربانیاں تو ہیں جو آج یورپ کو روٹیاں دلوا رہی ہیں ۔ جب یورپ کی عیاشی کو دیکھ کر غیرت الہی کی
تلوار انہیں ہلاک کرنے کے لئے اٹھتی ہے تو اُن کے باپ دادوں کی روحیں سامنے آ جاتی ہیں جنہوں
نے مذہب کی خاطر ز بر دست قربانیاں کی تھیں اور خدا تعالیٰ کے غضب کی تلوار جھک جاتی ہے۔ یورپ
کے عروج کا اس قدر لمبا عرصہ اُنہی قربانیوں کی وجہ سے ہے جو ان کے آباء نے کی تھیں ۔ اور خدا
تعالی انہیں ہلاک کرنے سے پیشتر انہیں موقع دے رہا ہے کہ اسلام قبول کر لیں ۔ کم سے کم تمہیں وہ
قربانیاں تو کرنی پڑیں گی جو عیسائیوں نے کیں ۔ ہمارے سلسلہ کے بانی کو بے شک بروز محمد یہ بھی
کہا گیا ہے لیکن کیا آنحضرت ﷺ کو مکہ کی تیرہ سال کی زندگی میں کم قربانیاں کرنی پڑیں ؟ پھر کیا
مدینہ میں آپ کی قربانیاں کم تھیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر میں خالی مسیح ہوتا تو
مجھے صلیب دے دیا جاتا مگر میرا انحصار محمد ( ﷺ پر زیادہ ہے اور تم لوگ محمد ﷺ کے نام کی وجہ
سے خوش ہوتے ہو ۔ کے بے شک آپ بروز محمد بن کر آئے مگر ساتھ مسیح بھی تھے اس لئے ہماری
قربانیاں کم سے کم دونوں کے درمیان میں آنی چاہئیں بلکہ میرا تو خیال یہ ہے کہ صحابہ کرام کی قربانیاں
مسیحیوں سے زیادہ شاندار تھیں ۔ اس لئے کہ اُن کو ڈہرا زخم لگتا تھا ۔ ایک اپنا زخم اور دوسرا وہ جو
آنحضرت ﷺ کو لگایا جاتا ہے۔ عاشق کے لئے معشوق کا زخم زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے ۔
صلى الله
صلى الله
۔
ایک صحابی کا قصہ میں نے بار ہا سنایا ہے وہ مکہ میں قید تھے اور کفار نے اُن سے کہا کیا تم پسند نہیں
کرتے کہ محمد ﷺ یہاں تمہاری جگہ قید ہوں اور تم مزے سے گھر میں بیٹھے ہو؟ انہوں نے جواب دیا
میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ میں گھر میں بیٹھا ہوں اور محمد ﷺ کے پیر میں مدینہ کی کسی گلی میں ہی کانٹا
صلى الله
چبھ جائے ۔ پس صحابہ کو جو عشق رسول کریم ﷺ سے تھا ۔ اُسے دیکھتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ
آنحضرت کو حضرت مسیح ناصری سے زیادہ لمبا عرصہ تک تکالیف اُٹھانی پڑیں ، ماننا پڑتا ہے کہ
صلى
خطبات محمود
۸۲۱
سال ۱۹۳۵ء
صحابہ کوڈ ہری تکلیف ہوتی تھی ہر گالی جو رسول کریم ﷺ کو ملتی وہ بھی اُنہی کے دل پر پڑتی تھی ۔ اور وہ
صلى الله
عروسه
بھی جو خود ان کو ملتی بلکہ اپنی تکلیفوں کو وہ رسول کریم ﷺ کی تکلیف کے مقابل پر کچھ بھی نہ سمجھتے تھے
۔ وہ خود ساری عمر بھوکا رہنا پسند کر سکتے تھے مگر یہ امر ان کی برداشت سے باہر تھا کہ رسول کریم
پر ایک فاقہ بھی گزرے۔ اُنکے عشق کی نظیر کسی دوسری جگہ نہیں ملتی ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک واقعہ تاریخ میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی وفات کے
کئی سال بعد جب ایران فتح ہوا تو وہاں سے پن چکیاں آئیں جو باریک آٹا پیستی ہی تھیں میں ۔ ۔ ۔ : جب جب پہلی 5
دفعہ بار یک میدہ مدینہ میں تیار ہو اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا گیا تو آپ نے
اُس کی روٹی پکوائی لیکن جب اس کا لقمہ حلق میں گیا تو آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے ۔ آپکی کسی
سہیلی نے پوچھا کہ آپ رونے کیوں لگیں یہ تو بہت نرم پھلکے ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ خیال آتا
ہے کہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں ایسی چکیاں نہ تھیں ہم پتھروں سے ہی آٹا پیتے تھے جو بہت موٹا
ہوتا تھا اگر یہ میدہ اُس زمانہ میں ہوتا تو میں آنحضرت ﷺ کو اس کی روٹیاں پکا کر کھلاتی ۔ یہ اُس
عشق کا ایک مظاہرہ تھا جو مؤمن اور مومنہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے پیدا تھا۔اب
تم دیکھو کہ تم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت سے کس قدر عشق ہے؟ کیا تمہارے گلے میں
بھی ہر وہ نعمت پھنستی ہے جس سے احمدیت کو حصہ نہیں ملا ۔ ہماری دنیوی نعمتیں اس وقت ہیں ہی کیا
جنہیں ہم قربان نہ کر سکیں ۔ یورپ کا ایک ادنی لارڈ ہمار کا ایک ادنی لارڈ ہمارے کئی گاؤں خرید سکتا ہے اور یورپ کا ایک
مزدور آسائش کے اِس قد ر سامان رکھتا ۔ ہے جو ہمارے ہاں کے نوابوں کو بھی میسر نہیں ۔ پس ہمارے
پاس ہے ہی کیا جس کی قربانی ہم کو بوجھل معلوم ہوتی ہے۔ اگر عشق ہو تو وہ کپڑے جن پر تم فخر کرتے
ہوا اور وہ نرم بستر جن میں تم آرام کرتے ہو تمہیں کانٹوں کی طرح چبھنے چاہئیں کیونکہ دینِ احمد کو وہ
زینت میسر نہیں جو تم کو میسر ہے اور اسے وہ آرام میسر نہیں جو تم کو میسر ہے ۔ پس عشق پیدا کرو پھر
تمہارے رستہ میں کوئی روک باقی نہیں رہے گی، کسی نصیحت کی بھی تم کو ضرورت نہ ہوگی اور ہر ضروری
قربانی تم آپ ہی آپ کرتے جاؤ گے جس طرح پانی چشمہ سے آ رح پانی چشمہ سے آپ ہی آپ اُبلتا چلا آتا ہے ۔ لیکن
جب تک یہ فدائیت نہ ہوگی یہ ماریں پڑتی رہیں گی اور گالیاں ملتی رہیں گی پس ان کو بند کرنا یا جاری
رکھنا تمہارے اپنے اختیار میں ہے جو گھوڑا اُڑتا ہے اچھا سوارا سے دور تک لے جاتا ہے تا کہ وہ تھک
خطبات محمود
۸۲۲
سال ۱۹۳۵ء
کر ٹھیک ہو جائے مگر جو اُڑتا نہیں اُسے اتنا ہی چلایا جاتا ہے جتنی کہ ضرورت ہوتی ہے پس اگر تمہارے
نفس قربانی سے جی چرائیں گے تو تم کو زیادہ ابتلاؤں میں مبتلاء کیا جائے گا ۔ اور اگر خوشی سے اپنے
آپ کو ہر قسم کی قربانی کے لئے پیش کر دو گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت جلدی جوش میں آ جائے گی اور تم
اپنے آپ کو اُس محبوب حقیقی کی آغوش میں پاؤ گے جس کی محبت کی ایک نظر دنیا و ما فيها سے اچھی
ہے۔ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ ۔
( الفضل ۲۱ دسمبر ۱۹۳۵ء )
ا التوبة: ۳۸ تا ۴۲
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم- باب مناقب
المهاجرين وفَضْلِهِمْ
النصر : ۲ تا آخر
ه بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم باب قول النبي
صلى الله عليه وسلم سدوا الابواب ۔۔۔۔۔۔ (الخ)
انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳ ، ۲۴
در یمین اُردو صفحہ ۱۳۱