تحریک جدید کے مزید مطالبات
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵
سال ۱۹۳۶ء
ایسے ہیں جن تک ابھی یہ خبر نہیں پہنچی بلکہ کافی حصہ ان میں ایسے ممالک کا بھی ہے جن میں اسلام کا
نام تو ممکن ہے پہنچ چکا ہو مگر تعلیم نہیں پہنچی ۔ اور میرا پروگرام یہ ہے کہ ہم کوشش کریں کہ ان ممالک
میں تابعی پیدا کر سکیں ۔ وہ وقت تو گزر گیا جب ہم ساری دنیا کو صحابی بنا سکتے تھے مگر تابعی بنا سکنے کیلئے
ابھی وقت ہے ۔ صحابہ نے بیسیوں ممالک میں تابعی بنا دیے تھے اور زبان کے لحاظ سے اگر ممالکہ اسے
کی تقسیم کی جائے تو سینکڑوں ممالک میں بنا دیئے تھے ۔ صحابہ کے زمانہ میں ریل ، تار، ڈاک وغیرہ
کی سہولتیں نہ تھیں اور ان کے نہ ہونے کے باوجود جب صحابہ نے اتنا کام کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ ان
سہولتوں کی موجودگی کے باوجود ہم ان سے زیادہ کام نہ کریں ۔ قربانی کی قیمت کا اندازہ رستہ کی
رکاوٹوں سے کیا جا سکتا ہے۔ اگر صحابہ نے دو سو ممالک میں تابعی بنائے تو ہم بھی دوسو ممالک میں
تابعی بنا کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کے برابر ہم نے کام کیا ہے اس لئے جب تک ان سے کئی گنا
زیادہ کام نہ کریں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے ان کی مشابہت حاصل کر لی ۔
پس ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہر ملک میں تابعی پیدا کر دیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو ان تک پہنچا دیں یا ان کو یہاں بلالیں ۔ اور اگر ہم یہ کر سکیں تو یہ کام
اتنا شاندار ہو گا کہ کسی نبی کے زمانہ میں اس کی مثال نہ مل سکے گی ۔ کیونکہ کوئی نبی یاماً مور آج تک
ایسا نہیں گزرا جس کے تابعی تمام دنیا میں تھے۔ یہ ایک ایسی عجیب بات ہے کہ اس کے تصور سے
ہی میرا دل مسرت سے بھر جاتا ہے اور بجلی کی رو کی طرح مسرت کی لہر تمام جسم میں دوڑ جاتی ہے۔ سے بھر جاتا ہے اور کھلی کی رو کی
حضرت مسیح ناصری کے صحابہ شام سے چلے اور کشمیر یا مدراس تک پہنچے تھے اور اُن کا یہ کام اُس زمانہ
کے لحاظ سے بہت تھا مگر پھر بھی یہ کچھ نہ تھا۔ ہم گو یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ حضرت مسیح ناصری کے
پیروؤں نے تابعی بنائے یا نہیں لیکن بہر حال اُنہوں نے روم سے لے کر کشمیر تک آپ کا پیغام
ضرور پہنچادیا تھا اور باوجود اُن دقتوں کے پہنچا دیا تھا جو اُس زمانہ میں سفر کے رستہ میں تھیں ۔ لیکن
ہمیں اس زمانہ میں جو سہولتیں حاصل ہیں وہ اس امر کی مقتضی ہیں کہ ہم ان سے بہت زیادہ کام
کریں۔
پس ایک تو دوست دوران سال اس امر کو مد نظر رکھیں ، اس کیلئے اپنے آپ کو وقف
کریں اور چندہ تحریک جدید پر زور دیں۔ گونقد اور وعدوں کے لحاظ سے تو اس وقت تک یہ چندہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے مگر اس لحاظ سے کمی ہے کہ گزشتہ سال اس وقت تک جتنی جماعتیں
اس میں حصہ لے چکی تھیں اُتنی جماعتوں نے اس سال نہیں لیا۔ معلوم نہیں یہ ان کے عہد یداروں
کی سستی یا غفلت کی وجہ سے ہے یا کسی اور وجہ سے ۔ جس تاریخ تک گزشتہ سال ساٹھ ہزار روپیہ
بصورت نقد و وعدوں کے آیا تھا اس سال اسی تاریخ تک اسی ہزار آیا ہے اور بعض وعدے مجمل
ہیں ان کو ملا کر پچاسی ہزار کے قریب رقم ہو جاتی ہے مگر حصہ لینے والی جماعتوں کی تعداد کے لحاظ
سے اس سال کمی ہے۔ پس دوست اس طرف بھی توجہ کریں اور زندگیاں وقف کرنے کی طرف
بھی ۔ اور کوشش کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی تشریح کے ساتھ اسلام کی
تعلیم کو ساری دنیا میں پہنچا دیں ۔
دوسری بات یہ ہے کہ میں نے ہندوستان میں تبلیغ کی جو سکیم بنائی ہے اور جس کے ماتحت
دوستوں کو ایک ایک، دو دو یا تین تین ماہ وقف کرنے کی تحریک کی ہے اس پر زور دیا جائے ۔ ہر
جماعت اپنے ہاں جلسہ کر کے ان لوگوں کی ایک لسٹ مجھے بھجوائے جس میں درج ہو کہ کون کون
دوست کتنے کتنے عرصہ کیلئے اور رکن مہینوں میں اس میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں ۔ پچھلے سال کی
طرح ایسی اطلاع بھجوانا افراد کے ذمہ نہ سمجھا جائے بلکہ ہر جماعت اس کی فہرست مجھے بھیجوائے
جس طرح چندہ کی لسٹیں بھیجی جاتی ہیں۔
احمد یت اس وقت صحیح اسلام ہے اور اس لحاظ سے قادیان اسلام کی اشاعت کا مرکز ہے
جو مکہ اور مدینہ کے تابع ہے۔ پس اسلامی اشاعت کے اس مرکز کے ارد گر د احمدیت کی ترقی
ضروری ہے اور ساری جماعت کے افراد کو بعینہ اسی طرح جس طرح تنور میں ایندھن جھونکا جاتا
ہے اس میں حصہ لینا چاہئے ۔ دنیا میں سے ہندوستان ، ہندوستان میں سے پنجاب اور پنجاب میں
سے ضلع ورداسپور میں احمدیت کی ترقی اور مضبوطی نہایت ضروری ہے اور پھر ضلع گورداسپور کے
ارد گرد ضلع ہوشیار پور، امرتسر، سیالکوٹ اور جالندھر کے اضلاع میں احمدیت کو مضبوط کرنا
ضروری ہے اور اس کے لئے میں امید کرتا ہوں کہ قادیان کی جماعت بھی محلہ وار اور باہر کی
جماعتیں بھی اس قسم کی فہرستیں جلد از جلد مجھے بھجوا دیں گی ۔ یہ لسٹیں مجھے زیادہ سے زیادہ یکم اپریل
تک مل جانی چاہئیں ۔ ہاں جو دوست انفرادی طور پر اپنے نام دینا چاہیں وہ جلد بھیج دیں کیونکہ نیکی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
سال ۱۹۳۶ء
کی تحریک ہونے پر اس میں دیر نہیں کرنی چاہئے باقی جماعتیں یکم اپریل تک ایسی فہرستیں بھجوا دیں۔
یہ دو تو مذہبی باتیں ہیں اس کے علاوہ ایک اقتصادی بات ہے۔ جیسا کہ میں بیان کر چکا
ہوں اس سال کیلئے ایک پروگرام بیکاری کے دور کرنے کیلئے بھی میرے مد نظر ہے۔ اس کے
متعلق بہت سے مشورے حاصل ہو چکے ہیں اور سب سے پہلے اس کے ماتحت قادیان میں کام
شروع کیا جائے گا جو امید ہے کہ جنوری کے آخر یا فروری تک ہو جائے گا۔ اس کے متعلق اور بھی
جو دوست مشورے بھیج سکیں وہ جلد بھیج دیں اور جہاں کی جماعتیں اپنے طور پر کوئی ایسے کام جاری
کر سکتی ہوں وہ کر دیں ۔
دو پیسہ ہی
اس کے ساتھ ہی تمدنی لحاظ سے ایک اور بات بھی ہے جو زیادہ تر قادیان کے لوگوں
سے تعلق رکھتی ہے اگر چہ باہر کے لوگوں کیلئے بھی ہے اور وہ یہ کہ یہاں جو لوگ باہر سے آتے ہیں
اُن کو بالخصوص عورتوں اور بیماروں کو سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے محلوں تک پہنچنے میں بہت تکلیف
ہوتی ہے۔ اب کے بعض لوگوں نے تجویز کی ہے کہ اگر دو ہزار روپیہ ہو تو اسٹیشن سے محلہ تک
پختہ سڑک بن سکتی ہے اس کیلئے بھی طوعی طور پر جو دوست ایک آنه، دو آنه، رو پیه، دور و پیه یا پیسه
ہ ہی یکدم یا ماہوار دے سکتے ہوں دیتے رہیں تو اگلے سالانہ جلسہ تک یہ سڑک بن سکتی ہے
اس طرح مسافروں کیلئے بہت سہولت ہو جائے گی اور محلہ تک پہنچنے میں آسانی ہوگی ۔ اس کے بعد
پھر تھوڑ اسا فاصلہ گھروں تک پہنچنے کا رہ جائے گا جو اللہ تعالیٰ جب چاہے گا بعد میں بن جائے گا۔
اس کے بعد میں اس امر کا ذکر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ گزشتہ سال ہمارے بعض
اختلافات حکومت اور احرار دونوں سے ہو گئے تھے جن کے متعلق میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ
وہ اب تک قائم ہیں اور احرار سے اُس وقت تک قائم رہیں گے جب تک وہ اپنی غلطی کو تسلیم نہ
کریں اور یہ مان نہ لیں کہ جتھے بنا کر اقلیتوں کو ڈرانا اور مرعوب کرنا غلط طریق ہے۔ جب تک وہ
ایسا نہ کریں جماعت کا فرض ہے کہ ہر جائز ذریعہ سے ان کا مقابلہ کریں اور ان کی مذہبی ، اقتصادی
اور سیاسی طاقت کو توڑیں۔ میں جماعت کے تمام افراد کو توجہ دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے کامیابی کا
اصول یہ مقرر کیا ہے کہ سب جماعت اپنی توجہ کو اس کام کی طرف پھیر دے جس کا وہ ذمہ اُٹھائے ۔
چنانچہ فتح مکہ کی طرف اشارہ کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ جہاں بھی ہو اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
A
سال ۱۹۳۶ء
جدھر سے بھی نکلو تمہاری توجہ مکہ کی طرف ہونی چاہئے ہے ۔ پس اس قاعدہ کے ماتحت تم کو بھی چاہئے
کہ اس امر کا خیال رکھو کہ ان سلسلہ کے دشمنوں ، ملک کے دشمنوں اور امن کے دشمنوں کی طاقت کو
توڑا جائے۔ دعاؤں کے ذریعہ سے بھی ، لوگوں پر ان کی حقیقت کا انکشاف کر کے بھی اور ان کے
مخالفوں سے تعاون کر کے بھی ۔ غرضیکہ جن ذرائع سے بھی ہو سکے ان کی طاقت کو توڑا جائے ۔ باقی
رہی حکومت ، سواس سے ہماری ایسی لڑائی تو نہ ہے اور نہ ہو سکتی ہے جیسی کانگرس کرتی ہے اور ہم
مذہبی لحاظ سے بھی پابند ہیں کہ جس حد تک جماعت کے وقار کیلئے مضر نہ ہو حکومت سے تعاون
کریں۔ اس سے تعاون کی حد بندی تو ہو سکتی ہے مگر عدم تعاون کسی صورت میں نہیں ہو سکتا ۔ اور
تعاون کی حد بھی وہی ہے جو حکومت خود قائم کر دے۔ پہلے بھی حکومت سے غلطیاں ہوتی رہی ہیں
مگر پھر ازالہ کی کوشش بھی اس کی طرف سے ہوتی رہی ہے لیکن گزشتہ سال بعض افسروں نے
نض ایسی حرکات کی ہیں کہ جو سلسلہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچانے والی ہیں اور اس کے
ہمارے پاس ایسے یقینی ثبوت موجود ہیں کہ کسی کے کہنے سے بھی اس کو غلط نہیں سمجھ سکتے۔ ممکن ہے
یا بکر کو اس سے تعلق نہ ہو، ممکن ہے پنجاب گورنمنٹ اِس سے بری ہو یا ضلع کے بعض حکام اس
سے بری ہوں لیکن یہ کہ سب کے سب اس الزام سے بری ہیں یہ ایسی بات ہے جسے نہ میں تسلیم
کرنے کو تیار ہوں اور نہ کوئی عقلمند ۔ ہمارے پاس ایسے یقینی ثبوت موجود ہیں کہ ان سے انکار کرنا
بالکل ایسا ہی ہے جیسے کبوتر اپنی آنکھیں بند کر کے سمجھ لیتا ہے کہ اب بلی مجھ پر حملہ نہیں کرے گی ۔ لہ مجھ پر حملہ بلی مجھ پر
ہمارا اپنا طریق یہ ہے کہ اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو ہم اس کا اعتراف کر لیتے ہیں اور ہمارے ہے کہ اگر ہم سے ہو تو اس کا کر ہیں اور
ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم نے کبھی اس میں تامل نہیں کیا۔ حتی کہ احرار کے خلاف بھی اگر کوئی
غلط بات شائع ہوئی تو ہم نے اس کی تردید کر دی اور ایسے ہی اخلاق کی ہم حکومت سے امید رکھتے
ہیں کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کر کے آئندہ کے لئے یقین دلائے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت کے
بعض افسروں کی طرف سے جماعت کے اخلاق اور اس کی دیانت پر حملے کئے گئے ہیں اور حکومت
نے اس کی تردید نہیں کی اِس لئے فضا کی موجودہ خاموشی سے یہ مطلب ہر گز نہیں سمجھنا چاہئے کہ
ان سب باتوں کا تصفیہ ہو چکا ہے۔ ابھی تک کوئی تصفیہ نہیں ہوا اور نہ ہی اُس وقت تک ہو سکتا ہے
جب تک ایسی حرکات کرنے والوں کو سزائیں نہ دی جائیں ۔ خواہ اس پر سو سال گزرجائیں ، خواہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۹
سال ۱۹۳۶ء
میں
۔
دو سو سال ۔ ہماری جماعت اخلاقی جماعت ہے اور اخلاقی لحاظ سے میں عفو کو ضروری سمجھتا ہوں اور
شاید اسی خیال کے ماتحت ایسے افسروں میں سے ایک نے جس سے ہمیں بہت سی شکایات ہیں
ایک شخص سے ذکر کیا ہے کہ وہ مذہبی لیڈر ہیں اور مجھے امید تھی کہ وہ ان باتوں کو بھول جائیں گے ۔
تسلیم کرتا ہوں کہ اس کا یہ مطالبہ جائز ہے اور اگر میں اسے پورا نہ کروں تو میں مجرم ہوں گا ، خدا
کے سامنے بھی اور بندوں کے سامنے بھی ۔ لیکن عفو اور بیوقوفی کے مائین ایک حد فاصل ہے عفو کے
معنی یہ ہیں کہ ایک شخص غلطی کرتا ہے اور پھر نادم ہے۔ یا پھر اس غلطی کا اثر افراد پر ہے مگر بعض
غلطیوں کا اثر اقوام پر پڑتا ہے بلکہ آئندہ نسلوں پر بھی پڑتا ہے اور ایسے امور میں عفو سے کام لینا
بیوقوفی اور حماقت ہوتی ہے ۔ ہاں اگر ایسے لوگ معافی طلب کرتے اور ندامت کا اظہار کرتے تو
ان کا یہ مطالبہ جائز ہو سکتا تھا اور ایسی صورت میں ہمارا طریق یہی ہے کہ اس بات کو چھوڑ دیتے
ہیں ۔ اس کی تازہ مثال بھی موجود ہے ۔ حکومت پنجاب سے ایک غلطی ہوئی اور اُس نے اس کا
اعتراف کر لیا۔ اس کے بعد ہم نے پھر کبھی اسے اس رنگ میں نہیں دُہرایا اور نہ اب ہی میں اس کی
طرف اشارہ کرتا ہوں ۔ ہم نے حکومت کے اعتراف کو قبول کر لیا اور اس بات کو دل سے نکال
دیا۔ اب میں بھی اس کا ذکر اس رنگ میں نہیں کر رہا ہوں کہ ہمیں اس کے متعلق حکومت سے شکوہ
ہے۔ ہاں باقی امور میں بھی ہم حکومت سے اسی شریفانہ طریق کی امید کرتے ہیں ۔
اس واقعہ کے بعد متواتر بعض افسروں نے ہم پر ظلم کیا ہے۔ جماعت پر یہ سراسر جھوٹا
الزام لگایا گیا کہ اس نے بعض جلسوں میں حکومت کے افسروں کو گالیاں دی اور حرامزادہ کہا میں
حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہوا۔ ہاں اگر کسی منافق سے خود بخود کہلوایا گیا ہو تو جماعت اس کی ذمہ دار
نہیں ہو سکتی اور جماعت کی طرف اِسے منسوب کرنے والا ظالم ہے۔ یہ جماعت پر اخلاقی حملہ ہے
اور ایک مذہبی جماعت کیلئے نہایت اہم سوال ہے اور جب تک یہ الزام قائم ہے کہ ہم نے کسی کو
حرامزادہ کہا یا ایسے شخص کی گالی کو پسند کر لیا ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے یہ الزام شائع کیا ہماری
صلح ہر گز نہیں ہو سکتی ۔
اسی طرح جماعت پر یہ الزام لگایا کہ وہ حکومت سے بغاوت کے راستہ پر جا رہی ہے
حالانکہ حکومت سے وفاداری ہم پر احمدیت کی رو سے فرض ہے۔ اور اس الزام کے گویا یہ معنی ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۰
سال ۱۹۳۶ء
کہ ہم احمدیت سے نکل گئے ہیں اور جب تک اس الزام کی تردید نہیں کی جاتی ایسا کہنے والوں کے
ساتھ سو سال تک بھی ہماری صلح نہیں ہو سکتی ۔ ہاں یہ میں کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہمارا یہ
اختلاف حکومت پنجاب کے بعض افسروں سے ہے اسے دیکھ کر بعض انگریز دوستوں کو یہ شک
گزرا ہے کہ شاید جماعت حکومت برطانیہ کی ہی مخالف ہوگئی ہے لیکن یہ خیال صحیح نہیں ۔ اختلاف
صرف حکومت پنجاب کے بعض افسروں سے ہے اور ان کے خلاف پروٹسٹ بغاوت نہیں کہلا سکتا ۔
اور جو شخص اس پروٹسٹ کو بغاوت قرار دیتا ہے وہ دنیا میں غلامی پھیلانا چاہتا ہے اور جو حکومت ہم
سے یہ امید رکھے کہ ہم اس کے غلام ہو کر رہیں گے وہ اسے کبھی پورا ہوتے نہیں دیکھ سکے گی ۔ ہم
خدا کے غلام ہیں اور کسی انسان کی غلامی کبھی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ یہ کوئی مت خیال کرے کہ
ہم تھوڑے ہیں اور کوئی حکومت ہمیں کچل سکتی یا پراگندہ کر سکتی ہے۔ ہم بے شک تھوڑے ہیں اور
کمزور ہیں مگر ہمارا تعلق اُس ہستی کے ساتھ ہے جس کے ہاتھ میں تمام بڑے بڑے اور طاقتور
لوگوں کی گردنیں ہیں ۔ پھر اگر میں اسلام کی اشاعت اور ترقی کو اپنی ذات سے وابستہ سمجھتا تو مجھے
ڈر ہو سکتا تھا کہ حکومت مجھے پکڑ لے گی تو یہ کام کس طرح ہو گا ؟ مگر جب میں جانتا ہوں کہ میں ایک
کیڑے سے بھی حقیر تر ہوں اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدا خود کر رہا ہے تو پھر مجھے کیا پرواہ ہو سکتی ہے۔
اگر میں نہ رہونگا تو وہ تار جو میرے اندر کام کر رہی ہے کسی دوسرے کے ساتھ جا لگے گی ۔ پس جب
تک ان لوگوں کو جنہوں نے ہم پر ظلم کئے یا تو سزا نہیں دی جاتی یا وہ معافی نہیں مانگ لیتے ہماری
حکومت سے صلح نہیں ہو سکتی اور میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ غافل جماعتوں کی طرح ، ذلیل
ہونے والی جماعتوں کی طرح اور تھوڑی دور چل کر تھک کر بیٹھ جانے والی جماعتوں کی طرح اس
خاموشی سے یہ خیال نہ کرے کہ ان باتوں کا تصفیہ ہو چکا ہے ان کا تصفیہ نہیں ہوا اور جب بھی ایسا
موقع آئے گا جب حکومت کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی اور مذہب ہمیں اختیار دیتا ہوگا کہ
چاہے تعاون کریں چاہے نہ کریں ہم کہیں گے کہ ہم تعاون کرتے ہیں مگر پہلے تحقیقاتی کمیشن مقرر
کیا جائے اور ان الزامات کا فیصلہ کرایا جائے ۔ یہ کوئی سیاسی سوال نہیں یہ حملہ مذہبی ہے اور
ہمارے عقیدہ کے خلاف ہے۔ ہمیں افسروں کو گالیاں دینے والا اور بغاوت کرنے والا بتایا گیا ا والا
ہے اور ان باتوں سے ہمارا چڑ نا بتاتا ہے کہ ان امور کے متعلق ہمارے احساسات نہایت شدید ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
11
سال ۱۹۳۶ء
اور ہم ان باتوں سے سخت بیزار ہیں اور ہم پر یہ الزامات لگانے والوں کو خواہ وہ چھوٹے افسر
ہوں خواہ بڑے خدا کے سامنے بھی اور انسانیت کے سامنے بھی جواب دینا پڑے گا ۔ اور جیسا کہ
میں نے پہلے بھی بیان کیا ہے اس حکومت کے سامنے اگر ہمارے پروٹسٹ کا کوئی نتیجہ نہ نکلا تو خدا
کی طرف سے ضرور ان کی گرفت ہوگی ۔ زمین پر بھی اور آسمان پر بھی ان کیلئے سزا مقدر ہے جو
سوس
ضرور مل کر رہے گی ۔ ہاں اگر شرفاء کی طرح وہ غلطی کا اعتراف کر لیں تو اور بات ہے۔
ان باتوں سے حکومت انکار کرتی ہے مگر یہ بالکل صحیح ہیں۔ ہمیں بعض ذمہ دار افسروں
نے بتایا ہے کہ اس قسم کے سرکلر آئے ہیں ۔ یہ ہم مان سکتے ہیں کہ انکار کرنے والے واقعات سے
نا واقف ہیں مگر یہ صحیح نہیں کہ وہ واقعات ہوئے ہی نہیں ۔ اگر بعض افسرا نکار کرتے ہیں تو ہم ان کو
سچا مان لیتے ہیں مگر یہی کہیں گے کہ ان کو واقعات کا علم نہیں لیکن یہ کہ ایسا ہو ا ہی نہیں ہم کبھی بھی
ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ پس جب تک ان الزامات کی تردید نہیں ہوتی ایسے لوگوں سے ہماری صلح
سو سال تک بھی نہیں ہو سکتی ۔ ایک مذہبی جماعت کس طرح اخلاقی اور مذہبی حملہ کی برداشت کر سکتی
ہے۔ اگر حکومت نے ہماری زمینیں چھین لی ہوتیں یا کوئی اور ذاتی نقصان پہنچایا ہوتا تو ہم خاموش
رہ سکتے تھے لیکن ان باتوں کی موجودگی میں ہرگز چپ نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ جماعت کے اخلاق اور
اس کی دیانت پر حملے ہیں ۔ اسی طرح مسٹر کھوسلہ سے نے جو فیصلہ لکھا ہے اس کے متعلق ہائی کورٹ
کے حج نے یہ لکھا ہے کہ اس میں بعض باتیں ایسی ہیں کہ جن پر میں اس وجہ سے بحث نہیں کر سکتا کہ
حکومت نے ملزم کی سزا میں اضافہ کیلئے اپیل نہیں کی ۔ گویا ان کا ازالہ اس وجہ سے نہیں ہو سکا کہ
حکومت نے اس میں رکاوٹ پیدا کر دی اس لئے اس کی ذمہ وار حکومت ہے اور اسی کا فرض ہے
کہ اس کا ازالہ کرے ۔ اسے چاہئے کہ یا تو ایک آزاد کمیشن بٹھا کر ان کا فیصلہ کرائے اور یا پھر ہم
خود ان کا ازالہ کریں گے۔ اور اس صورت میں اگر حکومت کی یا اس کے حج کی سبکی ہو تو اس کی
ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی ۔ ہائی کورٹ کے حج نے تسلیم کیا ہے کہ چونکہ سزا میں اضافہ کا سوال نہیں
اس لئے وہ بعض امور پر بحث نہیں کر سکتے گویا موجودہ صورت میں ہم پر جو بعض اعتراضات قائم
ہیں وہ حکومت کے رویہ کی وجہ سے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ان کی تردید کریں ۔ اور جیسا کہ ہمارا
طریق ہے ہم اس کے متعلق لٹریچر شائع کریں گے اور اس سے اگر حکومت کی سبکی ہو یا اسے بُرا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
اله
سال ۱۹۳۶ء
لگے تو اس کی ذمہ داری اسی پر ہوگی ۔ حکومت کے اپنے ریکارڈ اس امر پر گواہ ہیں کہ یہ باتیں غلط
ہیں اور ہم انہیں غلط ثابت کریں گے اور ان باتوں کو بھی بھی چھوڑ نہیں سکتے ۔ ہم اپنے مال ، اپنی
جانیں ، اپنی اولا دیں اور دیگر اشیاء کو حکومت کیلئے قربان کر سکتے ہیں مگر جہاں اسلام اور سلسلہ کی
عزت کا سوال پیدا ہو گا ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس کے مقابلہ میں ہماری
جانیں ، ہماری عزتیں ، ہمارے مال ، ہمارا امن وسکون اور وطن کی محبت غرضیکہ کسی چیز کی بھی کوئی
وقعت ہماری نظروں میں نہیں ہوگی اور ہم ہر چیز کو قربان کر کے سلسلہ کی عظمت کو قائم کریں گے ۔
میں دیکھتا ہوں کہ وہی غلط واقعات احرار برابر دُہراتے چلے جاتے ہیں اور حکومت خاموش ہے
حالانکہ حکومت کے ریکارڈ سے ان کی تردید ہوتی ہے۔ پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ان سب
باتوں کے باوجود ہم اس لئے چُپ رہیں کہ حکومت خوش ہو جائے ۔ جہاں خدا کی خوشی کے مقابلہ
میں حکومت کی خوشی کا سوال آجائے گا ہم حکومت کی خوشی کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کریں گے ۔ پس
چونکہ آج نئے سال کا پہلا جمعہ ہے میں نے یہ بات واضح کر دی ہے تا دوست موجودہ خاموشی سے
یہ نہ سمجھ لیں کہ سب باتیں طے ہو گئی ہیں وہ نہ آج طے شدہ ہیں اور نہ گل ہوں گی اور اگر تم کسی
وقت بھی ان کو طے شدہ سمجھو گے تو بے غیرت ہو جاؤ گے اور میری تمہارے لئے اور اپنی اولاد
کیلئے بھی یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بے غیرتی سے بچائے اور قربانیوں کی توفیق دے۔ میں تو یہ پسند
کروں گا کہ میرا ایک ایک بچہ مر جائے اور میں بے نسل رہ جاؤں بجائے اس کے کہ سلسلہ کی عزت مر
کے سوال کے موقع پر وہ بے غیرتی دکھائے ۔
پس یہ خاموشی اور وقفہ تمہارے کام اور اغراض کو تمہاری نظروں سے اوجھل نہ کر دے۔
خوب یا د رکھو کہ خدا کے سلسلہ کی ہتک کی گئی ہے اور تمہارا فرض ہے کہ جان و مال اور عزت و آبرو
سب کچھ قربان کر کے اسے قائم کرو اور میں مخلصین جماعت سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ایسا ہی کریں
گے مگر ان کا طریق وہ نہ ہوگا جو مذہب یا دیانت وامانت کے خلاف ہو۔ وہ فسا داور قانون شکنی
ہرگز نہیں کریں گے اور دونوں حدوں کو قائم رکھتے ہوئے اُس وقت تک کام کریں گے جب تک
اس ہتک کا ازالہ نہیں ہو جاتا اور سلسلہ کی عزت قائم نہیں ہو جاتی ۔ بے شک اللہ تعالیٰ کی نظروں
میں اس کی عزت ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ دنیا کی نظروں میں بھی اس کی عزت قائم کریں ورنہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
ہماری تبلیغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔“
66
۱۳
سال ۱۹۳۶ء
( الفضل ۱۱ جنوری ۱۹۳۶ء )
ا بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام و يتقى به صفحه ۴۸۹
حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ دارالسلام رياض مارچ ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجُهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ حَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا
وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ (البقرة : ۱۵۱)
سے مسٹر جی۔ ڈی کھوسلہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴
سال ۱۹۳۶ء
تحریک جدید کے مزید مطالبات
فرموده ۱۰ جنوری ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں جلسہ سالانہ سے پہلے تحریک جدید کے متعلق بعض خطبات دے رہا تھا اور چونکہ ابھی
اس تحریک میں سے بعض باتیں باقی ہیں اس لئے ان کے متعلق میں آج پھر کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔
یہ تحریک میں پہلے کر چکا ہوں کہ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں ۔ اس غرض کیلئے کہ ان
میں سے بعض کو انتخاب کرنے کے بعد باہر تبلیغ کیلئے بھیجا جائے مگر اس کے علاوہ میری تحریک کا ایک
حصہ یہ تھا کہ ایسے بیکار لوگ جن کو اس ملک میں کام نہیں ملتا اگر باہر چلے جائیں تو بیرونی ممالک
میں اپنے لئے ترقی کا راستہ نکال سکتے اور سلسلہ کیلئے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں ۔ جیسا کہ کہتے ہیں اور ہو ۔
ہم خرما و ہم تو اب اسلام نے در حقیقت ملکوں کے فرق اور امتیاز کو ایسا مٹا دیا ہے اور دنیا کو اس
طرح ایک ہاتھ پر جمع کر دیا ہے کہ ہمارے لئے مختلف ممالک کی حیثیت ہی کوئی باقی نہیں رہی اور
یا ہمارے لئے ایک ملک کی طرح بن گئی ہے۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں
جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا لے ۔ ساری دنیا میرے لئے مسجد بنا دی گئی ہے اس کے یہ بھی معنی
ہیں کہ اسلام میں گر جوں اور مندروں کا طریق نہیں ہر جگہ انسان عبادت کر سکتا ہے۔ مسجد صرف
اجتماع کی جگہ ہے ورنہ مساجد عبادت کیلئے مخصوص نہیں اور یہ نہیں کہ مسجد سے باہر عبادت نہیں ہو سکتی
جیسا کہ ہندوؤں اور عیسائیوں میں طریق ہے کہ ان کے نزدیک مندروں اور گرجوں سے باہر
ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵
سال ۱۹۳۶ء
عبادت نہیں ہو سکتی ۔ اگر کسی جگہ مسجد نہ ہو اور کوئی مسلمان سفر کر رہا ہو تو جس جگہ نماز کا وقت آجائے
وہی جگہ مسجد اور وہی جگہ عبادت گاہ ہو جائے گی ۔ مگر مسجد ایک خدا کا گھر بھی ہے جہاں لوگ جمع
ہوتے ہیں ۔ پس جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا کے یہ معنے بھی ہیں کہ جس طرح سارے لوگ
مسجد میں جمع ہوتے ہیں اور وہاں چھوٹے بڑے ، امیر اور غریب کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا اسی طرح
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہمارے لئے بھی ملکوں کا کوئی امتیاز نہیں ۔ جس طرح مسجد خدا کا گھر
کہلاتی ہے اسی طرح ساری دنیا ہمارے خدا کا گھر ہے۔ پس یہ کہنا کہ یہ چینی ہے اور وہ جاپانی ، یہ
مشرقی ہے اور وہ مغربی ایک فضول بات ہے۔ جس طرح ایک مسجد میں بیٹھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہہ
سکتا کہ میں مسجد کے شمالی کونے میں بیٹھا ہوں اور وہ جنوبی میں یا فلاں مشرقی کونے میں ہے
اور فلاں مغربی میں اس لئے میں اُس سے ممتاز ہوں بلکہ سارے ایک ہی مسجد میں سمجھے جاتے ہیں
اسی طرح جب ساری دنیا مسجد ہے اور محمد ﷺ کے ذریعہ ساری دنیا ایک خدا کا گھر بنادی گئی ہے تو
اس دنیا کے جس حصہ میں بھی کوئی انسان بیٹھا ہو وہ خدا کے گھر میں بیٹھا ہے۔ چنانچہ ہر مسلمان جانتا
ہے بلکہ اب تو غیر مسلم بھی جاننے لگ گئے ہیں کہ مسجد وہ مقام ہے جس میں چھوٹے اور بڑے کا
کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔
میں نے مسجد کعبہ کے ایک سرے پر ایک چھوٹی سی جگہ مجرے کی شکل میں الگ بنی ہوئی
دیکھی ۔ اس کے متعلق جب میں نے دریافت کیا تو مجھے بتایا گیا کہ یہاں شرفاء بعض دفعہ نماز
پڑھتے ہیں ۔ مکہ کے حاکم چونکہ شریف کہلاتے تھے اس لئے شرفاء سے مکہ کے حکمران مراد تھے۔
میں نے کہا یہ الگ کیوں ہے؟ انہوں نے بتایا کہ شریف کو بعض وقتیں پیش آئی تھیں جس کی بناء پر
یہ الگ انتظام کرنا پڑا۔ چنانچہ ایک دفعہ اُس نے کسی مسلمان سے کہا کہ تم یہاں سے پیچھے ہو کر
کھڑے ہو جاؤ تو اس نے جواب دیا یہ شریف کا گھر نہیں بلکہ خدا کا گھر ہے اگر شریف کا گھر ہوتا
تو میں چلا جاتا لیکن یہ خدا کا گھر ہے اور اس میں سے مجھے کوئی نکال نہیں سکتا۔ چنانچہ بادشاہ ہونے
کے باوجود اسے اس کا حق تسلیم کرنا پڑا اور سیاسی احتیاطوں کیلئے اسے علیحدہ حجرہ بنانا پڑا تا کہ اگر
کسی وقت لوگوں سے الگ رہنے کی ضرورت ہو تو شریف یعنی مکہ کے حاکم اس میں نماز ادا کر سکیں
ور نہ اصل مسجد میں وہ مجبور تھے کہ دوسروں کے ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ۔ اب جو موجودہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶
سال ۱۹۳۶ء
سلطان نجد ہیں وہ نماز سب لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر ہی پڑھتے ہیں ۔ پس مسجد میں چھوٹے
بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا اور نہ کوئی شخص خواہ کتنا بڑا ہو کسی اور شخص کو خواہ وہ کتنا چھوٹا ہو بیٹھے
ہوئے ایک جگہ سے اُٹھا سکتا ہے سوائے قیام امن کی ضرورت کے ماتحت کہ وہ بالکل علیحدہ چیز
ہیں ۔ نماز کیلئے ہر شخص کا حق ہے کہ وہ جہاں چاہے مسجد میں نماز پڑھے۔ پس مسجد ایک ایسی چیز ہے
کہ جس میں امیر غریب ، چھوٹے اور بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔ امیر اور غریب پہلو بہ پہلو
کھڑے ہوتے ہیں اور ایک مزدور بادشاہ کے پہلو میں کھڑا ہو سکتا ہے اور بادشاہ کا حق نہیں کہ اسے
پ نے یہ
صلى الله
روکے ۔ تو جب رسول کریم ﷺ نے فرہ نے فرما یا جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا تو در حقیقت آپ ۔
بھی فرما دیا کہ تمام دنیا کے امتیازات میرے ذریعہ مٹا دیئے گئے ہیں کیونکہ مسجد میں کوئی امتیاز نہیں
ہوتا اور نہ اس میں چھوٹے اور بڑے کا کوئی سوال ہوتا ہے۔ چنانچہ دیکھ لو اسلام ہی ایسا مذہب ہے
جس میں کوئی قومی امتیاز نہیں اس کے مقابلہ میں عیسائیوں کو لو تو ، ہندوؤں کو لو تو ان کے گر جوں
اور مندروں میں ہمیشہ امتیاز ہوتا ۔ بلکہ گرجوں میں تو جگہیں بھی مخصوص ہوتی ہیں جو بڑی بڑی
رقمیں دیں ان کیلئے خاص کو چ (COACH) ہوتے ہیں ۔ یہی حال منادر کا ہے کہ ان میں بھی
قومی امتیاز کا خیال رکھا جاتا ہے مگر اسلامی مسجد ان تمام پابندیوں سے آزاد ہے اور جس طرح لوگ
آتے ہیں بیٹھتے چلے جاتے ہیں ۔ اگر آگے جگہ خالی نہ ہو تو بعد میں آنے والا پیچھے بیٹھ جاتا ہے ورنہ
چھوٹے بڑے کا کوئی امتیاز نہیں ۔ پس بڑے اور چھوٹے ہونے کے لحاظ سے مساجد میں فرق نہیں
کیا جاتا اور نہ ملکی لحاظ سے مساجد میں فرق کیا جاتا ہے۔ اور میں نے جب کہا ہے کہ مساجد میں نہ
ملکی لحاظ سے فرق کیا جاتا ہے اور نہ بڑے اور چھوٹے ہونے کے لحاظ سے تو در حقیقت میں نے
اس میں ایک استثنائی صورت رکھی ہے۔ مگر وہ استثنائی صورت ایسی نہیں جسے کوئی بھی عقلمند نا جائز
قرار دے سکے اور وہ یہ کہ مسجد میں مثلاً ایک پاگل آجائے جس کی عادت یہ ہو کہ وہ لوگوں پر حملہ
کر دیتا ہو تو ایسے شخص کو اگر پکڑ کر لوگ مسجد سے نکال دیں تو یہ جائز ہوگا اور یہ امتیاز نہ کہلائے گا
کیونکہ اُس شخص کو مشرقی یا مغربی ہونے کے لحاظ سے مسجد سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ ضرر رساں اور
نقصان دہ ہونے کی وجہ سے مسجد سے نکالا جائے گا۔ یا اگر کوئی مسجد میں ایسا دشمن آجائے جس کے
متعلق شبہ ہو کہ وہ کسی فتنہ اور فساد کی نیت سے آیا ہے تو اگر اسے نماز پڑھنے سے روک دیا جائے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷
سال ۱۹۳۶ء
یا بعض صفوں میں اسے بیٹھنے نہ دیا جائے تو یہ امتیاز کیلئے نہیں ہوگا بلکہ اس کی شرارت اور ایذاء سے
بچنے کیلئے ہوگا اور شرارت کے روکنے اور امتیاز کو قائم کرنے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ غرض
ایک مجنون یا فسادی کو مسجد سے نکالا جا سکتا ہے یا اُس کی نشست پر قید لگائی جاسکتی ہے مگر اس لئے
کسی کو مسجد سے نہیں نکالا جا سکتا یا اس پر قید نہیں لگائی جاسکتی کہ وہ دوسروں سے کم مالدار ہے یا ادنیٰ
قوم کا ہے یا مشرق کا ہے یا مغرب کا ہے کیونکہ یہ امتیاز ہے اور امتیاز مساجد میں روانہیں چاہے کوئی
ہو۔ بادشاہ ہوں یا فقیر، امیر ہوں یا غریب ، چھوٹے ہوں یا بڑے سب ایک صف میں کھڑے ہوں
گے، برابر کھڑے ہوں گے اور ان میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ تو رسول کریم ﷺ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ
نے ساری دنیا سے امتیاز مشرق و مغرب اور امتیاز ادنیٰ و اعلیٰ مٹا دیا۔ اور جب ساری دنیا ایک گھر
بن گئی تو اب اس میں کیا حرج ہے کہ کوئی دنیا کے ایک کونے میں رہے اور دوسرا دوسرے کونے
میں ۔ یہی وجہ ہے کہ جو نہی اسلام دنیا میں آیا سفروں کی مشکلات کا خیال تک لوگوں کے ذہن سے
مٹ گیا۔ جتنے بڑے بڑے مسلمان مصنف گزرے ہیں ان سب کی زندگیوں پر غور کر کے دیکھ لو
تمہیں معلوم ہوگا کہ کوئی تیس سال سفر میں رہا ہے، کوئی چالیس سال سفر میں رہا ہے، کوئی پچاس
سال سفر میں رہا ہے۔ چنانچہ اسی لئے اسلام کے ابتدائی دو سو سال میں دنیا کے بہترین جغرافیے
لکھے گئے ہیں بلکہ رسول کریم ﷺ کی بعثت سے پچاس سال کے اندر اندر مسلمان دنیا میں پھیل گئے
اور سو سال کے اندر انہوں نے دنیا کے جغرافیوں کی بنیاد قائم کر دی اور دو سو سال کے اندر ایسے کی
جغرافیے لکھے جن پر آج تک جغرافیوں کی بنیاد رکھی جاتی ہے بلکہ ہندوستانیوں نے ہندوستان کا ایسا
مکمل جغرافیہ نہیں بنایا تھا جو مسلمانوں نے پہلے دو سو سال میں ہندوستان کا بنایا۔ ایرانیوں نے
ایران کا ایسا مکمل جغرافیہ نہیں بنایا تھا جو عربوں نے ابتدائی دو سو سال میں ایران کا بنایا۔ اسی طرح
سیلون ، سٹریٹس سیٹلمنٹس ہے، جاپان اور چائنا کے جو جغرافیے دنیا میں پائے جاتے ہیں یہ سب
جغرافیے ابتدائی دو سو سال کے عرصہ میں مسلمانوں نے بنائے تھے ۔ ایسا کیوں ہوا؟ اسی لئے کہ
مسلمان کسی ملکی پابندی کے قائل نہ تھے بلکہ وہ سمجھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے ساری دنیا ایک
گھر کی طرح بنادی ہے اور چونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ساری دنیا ہمارے لئے ایک گھر کی طرح بنادی گئی
ہے اس لئے وہ نکل گئے اور دنیا میں پھیل گئے اور انہوں نے وہ خدمات سران مات سرانجام دیں جن پر آج
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
تک فخر کیا جاتا ہے ۔ اب وہی خزانہ جو صحابہ کو رسول کریم ﷺ سے ملا جماعت احمد یہ کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے توسط سے پھر بطور ورثہ ملا ہے۔ دنیا کچھ باتیں بنائے ، کوئی
اعتراض کرے یہ حقیقت ہے کہ تمام دنیا تمہاری میراث ہے اور خدا تعالیٰ نے تمہیں دی ہے۔ اب
یہ تمہارا کام ہے کہ ان جائز ذرائع سے جو خدا تعالیٰ نے مقرر کئے ہیں اسے حاصل کرو اور اس کے
حاصل کرنے کا پہلا قدم یہی ہے کہ ہمارے نوجوان دنیا میں نکل جائیں ، خود کمائیں اور کھائیں اور
تبلیغ احمدیت بھی کرتے پھریں۔
رب سے
اور
پس علاوہ اس تحریک کے کہ مبلغین کے طور پر نوجوان اپنے آپ کو وقف کریں، پیشہ وروں
کے طور پر بھی ہمارے نو جوانوں کو باہر نکلنا چاہئے اس میں ہزاروں بہتریاں ہو سکتی ہیں۔ بسا اوقات
انسان ایک ملک میں عزت نہیں پاتا مگر دوسرے ملک میں عزت پا جاتا ہے۔ ہندوستان کے
بڑے بڑے نواب ایران اور افغانستان کے معمولی معمولی آدمی تھے جنہیں اپنے ملکوں میں عزت نہ
ملی تو وہ ہندوستان آگئے اور یہاں آ کر نواب بن گئے بلکہ اب تک ان کی نسلیں نوابی کر رہی ہیں ۔
وہ جو اپنے آپ کو اب بنی نوع انسان سے کچھ علیحدہ وجود سمجھتے ہیں خانہ بدوشوں کی طرح ایران ا
سے ہندوستان آئے یہاں آکر انہیں کوئی موقع مل گیا اور وہ بڑے بڑے عہدوں پر پہنچ
گئے ۔ بنگال کے لوگوں کو انگریز فوج میں داخل نہیں کیا کرتے کیونکہ وہ بزدل سمجھے جاتے ہیں لیکن ا مجھے جا۔
ساؤتھ امریکہ میں ایک بنگالی جرنیل ہے معلوم نہیں وہ اب زندہ ہے یا نہیں لیکن آج سے دس سال جرنیل ہے علم نہیں وہ اب زندہ ہے یا ہیں لیکن آنا ہ سے
پہلے وہ زندہ تھا۔ پس یہاں تو بنگالی سپاہی کے طور بھی نہیں لئے جاتے لیکن جنوبی امریکہ میں پہنچ کر
ایک بنگالی جرنیل بن گیا۔ میں اس عام قاعدہ کوتسلیم کرتا ہوں کہ جس شخص کی لیاقت کے ظاہر ہونے
کا ایک جگہ موقع نہ ملے وہ دوسری جگہ بھی لیاقت ظاہر نہیں کر سکتا لیکن یہ ایک گلی قاعدہ نہیں ۔ بعض
دفعہ ایک چیز ایک جگہ فٹ نہیں آتی اور رڈی سمجھ کر پھینک دی جاتی ہے مگر دوسری جگہ فٹ آجاتی
ہے۔ ایک اینٹ ایک جگہ معمار رکھتا ہے تو وہ پوری نہیں اُترتی اور معمار اُ سے اُٹھا کر پھینک دیتا ہے
لیکن تھوڑی ہی دیر کے بعد ایک اور جگہ نکل آتی ہے جہاں اُس اینٹ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ اُس
کے سوا کوئی اور اینٹ لگ ہی نہیں سکتی تب وہ اُس اینٹ کو جسے رڈی سمجھ کر پھینک چکا ہوتا ہے پھر
اُٹھاتا اور اُس جگہ لگا دیتا ہے اور اس طرح اُس کی عزت قائم ہو جاتی ہے۔ رسول کریم ﷺ نے
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹
سال ۱۹۳۶ء
اپنے متعلق بھی فرمایا ہے کہ میں وہ پتھر ہوں جسے معماروں نے رڈ کر دیا وہی کونے کا پتھر بنا سے۔ تو
کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز سامنے آتی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ یہ ہمارے قابل نہیں لیکن وہی
ظاہری نا قابل سمجھی جانے والی چیز ایک اور جگہ قابل ثابت ہو جاتی اور اُس کی ضرورت پڑ جاتی
ہے۔ اسی طرح بالکل ممکن ہے ہمارے بعض نوجوان یہاں دس روپیہ بھی نہ کما سکیں مگر باہر ملکوں
میں نکل کر کسی حکومت میں وزیر بن جائیں ، کسی جگہ جرنیل بن جائیں یا کسی طوائف الملو کی کی
حالت میں وہ وہاں کے بادشاہ ہی ہو جائیں ۔ یہ اچنبھے کی بات نہیں ۔ تاریخ میں اس قسم کی ہزارہا
مثالیں ملتی ہیں بلکہ تاریخ کا کیا ذکر ہے بڑی چیز ہمارے لئے قرآن ہے اس میں حضرت یوسف
علیہ السلام کا واقعہ دیکھ لو۔ وہی یوسف جس کے متعلق اُس کے بھائی یہ اعتراض کرتے تھے کہ اس
میں قابلیت تو کوئی نہیں ہمارا باپ بلا وجہ اس سے محبت کرتا ہے جب مصر میں پہنچے تو اُن کی کتنی بڑی
عزت ہوگئی ۔ حضرت یوسف کے بھائیوں کے پاس جو کچھ تھا اور جس قدر ان کے پاس دولت تھی
اُس کا اِس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک اونٹ کے بار کی زیادتی جب حضرت یوسف علیہ السلام
نے اُنہیں دے دی تو وہ اسی پر خوشی سے گودنے لگ گئے اور کہنے لگے ہمیں بہت غلہ مل گیا ہے۔
موجودہ حالات کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں ان کی پندرہ ہیں یا تیں روپیہ ماہوار کی آمد تھی اور وہ
ہیں یا تمیں روپیہ ماہوار کی آمد سے حضرت یوسف علیہ السلام کو محروم رکھنا چاہتے تھے لیکن دوسرے
ملک میں جا کر حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنی قابلیت کے ایسے جو ہر دکھائے کہ سلطنت کے
وزیر بن گئے اور لاکھوں نفوس کی پرورش کرنے لگے ۔ پس اس قسم کی ہزار ہا مثالیں ہیں بلکہ آج بھی اور
ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلے اور غیر ممالک میں اُنہوں نے خاص عزت
اور شہرت حاصل کر لی ۔
یہی مسٹر گاندھی جو ہندوستان کے بہت بڑے لیڈر سمجھے جاتے ہیں انہیں ہندوستان میں
عزت حاصل نہیں ہوئی بلکہ ہندوستان میں نا قابل قرار دیئے جانے کی وجہ سے وہ ساؤتھ افریقہ
چلے گئے اور وہاں خوب عزت حاصل کی ۔ پھر وہاں کی عزت اپنے ساتھ لے کر وہ ہندوستان میں
آئے اور انہیں ہندوستان میں بھی عزت مل گئی۔
پس میں نو جوانوں کو اور نوجوانوں سے میری مراد عمر والا نوجوان نہیں بلکہ ہر ہمت والا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۰
سال ۱۹۳۶ء
شخص مراد ہے کہتا ہوں کہ باہر نکلیں ۔ دراصل انسان ہر عمر میں نو جوان رہ سکتا ہے اور نوجوان رہنا
اپنے اختیار کی بات ہوتی ہے ۔ کئی لوگ جوانی میں ہی بوڑھے ہو جاتے ہیں وہ کمر پر ہاتھ رکھ کر چلتے
ہیں اور کہتے ہیں ہائے جوانی ! اور کئی ستر اسی سال کی عمر ہونے کے باوجود ہٹے کٹے ہوتے اور اپنے
آپ کو جوان محسوس کرتے ہیں۔ پس جوانی عمر کے ساتھ نہیں بلکہ امیدوں ، حوصلوں اور اُمنگوں
کے ساتھ ہوتی ہے۔ جو شخص جوان رہنا چاہتا ہے اُسے کوئی بوڑھا نہیں کر سکتا۔ بوڑھا انسان اپنی
مرضی سے ہوتا ہے ۔ غرض جب میں یہ کہتا ہوں کہ نو جوان با ہر نکلیں تو اس سے میری مراد دل کے
نوجوان ہیں نہ سالوں کے۔ اور میں ایسے سب احمدیوں سے کہتا ہوں کہ اس تحریک کو نظر انداز نہ
کریں ۔ خدا تعالیٰ نے جب ساری دنیا ان کیلئے مسجد بنادی ہے تو اب ان کو اپنی میراث سے محروم
نہیں رہنا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر سو دو سو نو جوان بھی ہماری جماعت کے غیر ممالک میں نکل
جائیں تو تھوڑے ہی دنوں میں وہ معلوم کر لیں گے اور جماعت کو بھی معلوم ہو جائے گا کہ باہر بہت
سی عزتیں موجود ہیں ۔ غیر ملک میں جانے پر قدرتی طور پر اُس ملک کے رہنے والوں کو باہر سے
آنے والے کی طرف توجہ ہو جاتی ہے اور وہ آنے والے کے متعلق سمجھنے لگتے ہیں کہ نا معلوم اپنے
ملک میں اُس کی کتنی بڑی عزت ہے ۔
عربوں کو دیکھ لو جب ان میں سے کوئی پنجاب میں آتا تو لوگ اس کی کتنی عزت کرتے
ہیں ۔ اپنے ملک میں وہ معمولی حیثیت کے ہوتے ہیں اور ہندوستان آتے بھی مانگتے ہوئے ہیں مگر
جب ہندوستان پہنچتے ہیں تو ہندوستانی انہیں آنکھوں پر بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں وہ عرب صاحب
تشریف لائے ہیں، عرب صاح ، صاحب یہ فرماتے ہیں، عرب صاحب وہ فرماتے وہ فرماتے ہیں اور اس طرح
وہ
جاہل عرب جو کچھ کہہ دے ہندوستانی اسے توجہ سے سنتے ہیں اور اُس کی قدر کرتے ہیں۔ یہی حال
ہندوستانیوں کا بھی ہوتا ہے جب وہ کسی باہر کے ملک میں جاتے ہیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ بعض
علاقوں میں ہندوستانی بد نام ہیں مگر یہ اپنے اختیار میں ہوتا ہے کہ انسان نئی عزت اپنے لئے قائم
کرلے ۔ یورپ کے مختلف علاقوں میں معمولی حیثیت کے ہندوستانی گئے اور وہ وہاں ہندوستان
کے لیڈر سمجھے جانے لگے ۔ یہی حال امریکہ کا ہے معمولی پنڈت وہاں چلا جاتا ہے تو وہ ویدانت کا
ماہر اور عالم مشہور ہو جاتا ہے ۔ امریکن لوگ اُس سے لیکچر دلاتے ، اُس کی خاطر تواضع کرتے اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱
سال ۱۹۳۶ء
اُسے عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہاں کے لوگ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ یہ اپنے ملک کا بڑا آدمی
ہے حالانکہ ہندوستان میں اُس کی کوئی قدر نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جدید چیز لوگوں کیلئے
لذیذ ہوتی ہے ۔ تم کسی ہندوستانی کے سامنے یہ کہنے لگ جاؤ کہ لاہور ایک مشہور شہر ہے، اس میں
اتنے کالج ، اتنے مدر سے اور اتنی درسگاہیں ہیں ، اس کے تاریخی مقامات فلاں فلاں ہیں ، اتنے باغ
ہیں، چار لاکھ کی آبادی ہے تو کوئی اسے دلچسپی سے نہیں سنے گا بلکہ کہیں گے پاگل ہو گیا یہ ہمیں کیا
بتارہا ہے۔ مگر یہی لیکچر اگر تم امریکہ میں دیتے ہو اور ہندوستان کے شہروں کی کیفیت بتاتے ہو تو
وہاں دلچسپ موضوع بن جائے گا کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ لاہور کیسا ہے ، کلکتہ کیسا ہے، بمبئی کیسا
ہے، پشاور کیسا ہے۔ جس طرح امریکہ والوں کے سامنے اگر تم نیو یارک کے حالات بیان کرو تو وہ
اسے فضول بات سمجھیں گے اسی طرح ہندوستانیوں کے سامنے ہندوستان کے شہروں کے حالات
بیان کرو تو وہ فضول سمجھیں گے لیکن نئی چیز پیش کرو تو ہر کوئی اسے توجہ سے سنے گا ۔ جیسے لنڈن والوں
کے سامنے اگر لنڈن کے حالات بیان کئے جائیں تو کوئی نہیں سُنے گا لیکن کسی ہندوستانی کے سامنے
بیان کئے جائیں تو وہ بڑی توجہ سے سنے گا اور دلچسپی لے گا۔ تو جو چیز سامنے ہو اُس کی قدر نہیں ہوتی
لیکن جو چیز سامنے نہ ہو اور جس کا علم نہ ہو اُس کے متعلق حالات سننا ہر شخص پسند کرتا ہے۔ تم
ہندوستانیوں کے سامنے ہندوستان کے حالات بیان کر کے عزت حاصل نہیں کر سکتے لیکن اگر
امریکہ میں ہندوستان کے شہروں اور ہندوستانیوں کی رسوم پر لیکچر دو، یہ بتاؤ کہ ہندوستان میں
شادیاں کس طرح ہوتی ہیں ، دولہا کس طرح بنتا ہے، سہرا کس طرح باندھا جاتا ہے تو وہاں یہی ، کس
باتیں لوگ پیسے دے دے کر سنیں گے کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ ہندوستان میں شادیاں کس طرح
ہوتی ہیں۔ تم کسی ہندوستانی مجلس میں پلاؤ کے پکنے کا طریق بیان کرنے لگو تو لوگ اس بات
کو فضول گوئی قرار دیں گے لیکن اگر تم امریکہ میں لیکچر دیتے ہو کہ ہندوستان میں ایک کھانا پلاؤ ہوتا
ہے اور وہ اس اس طرح پکایا جاتا ہے، اس کا ذائقہ ایسا ایسا ہوتا ہے تو یہی باتیں وہ تمہیں روپے
دے کر تم سے سنیں گے کیونکہ علم نام ہی اس چیز کا ہے جسے لوگ نہ جانتے ہوں۔ وہاں کے لوگ
ہندوستانیوں کی رسوم کو نہیں جانتے نہ یہ جانتے ہیں کہ یہ کھاتے پیتے کیا ہیں اس لئے وہ ان باتوں
کو توجہ سے سنتے بلکہ روپیہ خرچ کر کے سنتے ہیں ۔ اور میں تو سمجھتا ہوں اگر لوگ صرف ہندوستانیوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲
سال ۱۹۳۶ء
کی رسموں ، شادی بیاہ کے طریقوں اور تمدن و معاشرت کے مروجہ دستور پر نوجوان لیکچر دیتے
پھریں تو اسی سے وہ کافی روپیہ کما سکتے ہیں۔ کیونکہ غیر ملکوں کے لوگوں کو معلوم نہیں کہ ہندوستانی
کس طرح شادیاں کرتے ہیں ، ان کے کھانے پینے کا کیا طریق ہے مجلسی قوانین ان میں کیا ہیں،
بے شک کوئی شخص ان تمام باتوں کو سیکھ کر یورپین ممالک میں چلا جائے وہاں کے لوگوں میں وہ عالم
سمجھا جائے گا۔ یورپ کے علماء کا ایک طبقہ وہ ہے جو فوک لور (FOLK LORE) کے یعنی
پرانے قصوں کے واقف ہیں ۔ کسی کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان کے قصے یا د رکھتا ہے، کسی
کی نسبت کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کے قصے یاد رکھتا ہے۔ پس جو چیز لوگ نہیں جانتے اُسے علم کہا جاتا
ہے اور اُس کی قدر کی جاتی ہے۔ پس ہندوستان کے حالات اور اس کے رسم ورواج کی واقفیت بہم
پہنچا کر بھی بعض ملکوں میں روزی کمائی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں سے کئی لوگ یورپین
ممالک میں جاتے اور دیسی دواؤں سے بہت بڑا روپیہ کما لیتے ہیں۔ بعض قسم کے امراض دنیا میں
ایسے ہیں کہ دنیا خیال کرتی ہے کہ ان کا علاج ہندوستان میں بہتر ہوتا ہے۔ پس اگر ان امراض کو
معلوم کر کے اس قسم کی دوائیں ساتھ رکھی جائیں تو بہت سے لوگ بیرونی ممالک میں وہ دوائیں
لینے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ ہمارے ملک کے راول باہر جاتے اور ہر جگہ کماتے پھرتے ہیں ۔
اور تو اور ہمارے ایک احمدی راول ہیں انہوں نے یہ سنایا کہ وہ ایک دفعہ امریکہ گئے وہ آنکھوں کا
آپریشن کرنا جانتے تھے۔ وہاں انہوں نے یہ کام کرنا چاہا تو لوگوں نے بتایا کہ اس جگہ قانوناً
آنکھوں کے آپریشن کی آپ کو ممانعت ہے کیونکہ آپ یو نیورسٹی کے سند یافتہ نہیں ۔ انہوں نے کہا
ہم کیا کریں ہم تو یہی ہنر جانتے ہیں ۔ آخر ایک دن وہ بیٹھے ہوئے حقہ پی رہے تھے کہ ایک شخص آیا
امریکہ میں چونکہ حقہ نہیں ہوتا سگار یا سگریٹ ہوتا ہے اس لئے اس نے حیران ہو کر پوچھا یہ کیا
ہے؟ انہوں نے بتا یا حقہ ہے۔ کہنے لگا اس میں سے آواز بھی آتی ہے؟ وہ کہنے لگا ہاں جب حقہ پیا
جاتا ہے تو گرو گڑ کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ وہ کہنے لگا اچھا مجھے ٹھیکہ دو میں تمہیں سٹیج بنا دیتا ہوں ۔ تم
وہاں بیٹھ کر حقہ پیا کرو میں ٹکٹ لگادوں گا لوگ آئیں گے اور تمہیں حقہ پیتے دیکھیں گے۔ یہ مان :
نے سٹیج بنا کر اُس پر انہیں بٹھا دیا اور انہوں نے حُقہ پینا شروع کر دیا۔ لوگ آتے او
انہیں حقہ پیتے دیکھ کر بڑے حیران ہوتے ۔ کوئی کہتا کہ یہ گڑ گڑ کی آواز کہاں سے آتی ہے، کوئی کہتا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳
سال ۱۹۳۶ء
یہ لمبی لمبی کیا چیز ہے، کوئی کچھ کہتا اور کوئی کچھ ۔ انہوں نے بتایا اس ذریعہ سے اُس نے سینکڑوں
روپے کمائے اور سینکڑوں ہمیں دیئے ۔ حالانکہ حقہ بالکل معمولی چیز ہے۔ ہندوستان میں اگر کوئی
کسی سے کہے کہ میں حقہ پیتا ہوں تم مجھے پیسہ دو تو وہ پیسہ دینے کی بجائے اُسے چپیڑ مارے گا اور
کہے گا کہ تم مجھ سے تمسخر کرتے ہو۔ مگر انہوں نے بتایا کہ ہم مہینوں وہاں رہے ہمارا کام یہی تھا کہ ہم
روزانہ حقہ لے کر سٹیج پر بیٹھ جاتے اور لوگ ٹکٹ لے کر ہمیں حقہ پیتے دیکھتے۔ ان کا بیان ہے کہ
جب ہم زبان سے واقف ہوئے تو معلوم ہوا کہ بعض لوگ ہمیں جانور خیال کرتے رہے اور سمجھتے
رہے کہ ہندوستان کا کوئی بندر یا ایسا ہی کوئی جانور عجیب قسم کا سگار استعمال کرتا ہے۔ غرض ہر ملک
والوں کیلئے غیر ملک کی چیز اچنبھا ہوتی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی چیز سے روپیہ کمایا جا سکتا۔ ہے۔ میرا
یہ مطلب نہیں کہ تم بھی غیر ملکوں میں نکل کر اس قسم کا تماشہ کرو بلکہ میرا یہ مطلب ہے کہ غیر ملکوں
میں ادنیٰ سے ادنی چیز بھی اچنبھا معلوم ہوتی ہے اور اپنی چیز کو اچنبھا بنانا کوئی مشکل نہیں ہوتا صرف
لوگوں میں رو چلانے کی دیر ہوتی ہے۔ آج سے پندرہ بیس سال پہلے ہندوستانی عطر خود
ہندوستانیوں نے چھوڑ دیئے تھے اور وجہ یہ بتاتے تھے کہ یہ تیل ہوتا ہے اور کپڑے پر اس کا داغ
لگ جاتا ہے لیکن پچھلے سات آٹھ سال سے یورپ میں بھی ہندوستانی عطر پکنے لگ گیا ہے اور وہاں
کے لوگ کہتے ہیں کہ ان عطروں میں طاقت ہوتی ہے۔ ہمارے ہندوستانی تو اسے کپڑوں پر
لگانے سے دریغ کرتے ہیں انہوں نے اب اس عطر کو جسم پر مل مل کر نہا نا شروع کر دیا ہے۔
پس دنیا کے اکثر کام ایک رو کے ماتحت ہوتے ہیں جب روچل جائے تو وہ طبائع میں
تغیر پیدا کر دیتی ہے۔ دیکھ لو ہندوستان میں کپڑے موجود تھے، یہاں کپڑے بننے کے کارخانے بھی
تھے مگر جب انگریز آئے تو انہوں نے یہ رو چلا دی کہ ہندوستان کے کپڑے اچھے نہیں ہوتے ۔ نتیجہ
یہ ہوا کہ ہندوستانیوں نے خود اپنے کپڑے پھینک دیئے اور غیر ملکوں کے کپڑے پہننے شروع
کر دیئے ۔ گویا ایک مسمریزم کا عمل ہے جو دنیا میں کیا جاتا ہے ۔ کسی کو تم یقین دلا دو کہ فلاں چیز
مفید ہے وہ اسے مفید سمجھنے لگ جائے گا اور کسی کو تم یقین دلا دو کہ فلاں چیز مضر ہے وہ اسے مصر
سمجھنے لگ جائے گا ۔ پس دنیا کا بیشتر حصہ مسمریزم کے عمل کے ماتحت ہے۔ ایک کو یقین دلا دو کہ
فلاں چیز اچھی ہے وہ اسے اچھی کہنے لگ جائے گا ۔ اور اگر یقین دلا دو کہ یہ خراب ہے تو وہ اسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۴
سال ۱۹۳۶ء
خراب سمجھنے لگ جائے گا پس ضرورت ہے کہ لوگوں کے نقطۂ نگاہ کو تبدیل کیا جائے ۔ تم یورپ میں
کوئی چیز لے کر جاؤ اُسے اگر خوبی سے پیش کرو گے تو لوگ اُس کی قدر کرنے لگ جائیں گے ۔ مثلاً
فرض کرو تم یورپ میں پان لے کے جاؤ اور کہنا شروع کر دو کہ اس سے معدے کو تقویت حاصل
ہوتی اور کھانا اچھی طرح ہضم ہوتا ہے اور نمونہ کے طور پر کسی عورت یا بوڑھے آدمی کو دے دو تو
دوسرے ہی دن وہ کہنے لگے گا کہ آج کھانا مجھے اچھی طرح ہضم ہوا ایک پان مجھے اور دے دو۔ تو
دنیا میں لوگوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا کوئی مشکل نہیں ہوتا بشرطیکہ جو چیز پیش کی جائے اُس
سے لوگوں کو واقعہ میں فائدہ ہو۔ ٹوٹ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی دیر پا وہی چیز ہوتی ہے جو نفع رساں
ہو ۔ ہمارے ملک میں کئی مفید چیزیں موجود ہیں مگر مغربی اثر سے متاثر ہو کر خود ہمارے ملک کے
لوگوں نے انہیں چھوڑ دیا ہے۔ مثلاً ہماری ہندوستانی طب نہایت اعلیٰ درجہ کی باتیں اپنے اندر رکھتی
ہے اور اب تک بعض امراض کا دیسی طب میں ایسا اعلیٰ اور مکمل علاج موجود ہے کہ یورپ والے
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے مگر ایک خیالات کی رو تھی جو انگریزوں نے چلا دی کہ انگریزی دوائی اچھی
ہے اور دیسی دوائی بُری ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستانیوں نے بھی اپنی طب کو چھوڑ دیا اور انگریزی طب
کے شیدا ہو گئے ۔ حالانکہ کئی امراض ایسے ہیں جن میں انگریزی دوائیاں ناکام رہتی ہیں اور دیسی
دوائیاں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ مثلاً گردوں کی پتھری ہے کئی لوگوں نے مجھے بتایا کہ اس میں
ڈاکٹری علاج سے انہیں فائدہ نہ ہوا اور ڈاکٹر آپریشن کے بغیر اس کا کوئی علاج نہ بتاتے تھے مگر
یونانی دواؤں سے بغیر آپریشن کے فائدہ ہو گیا ۔ دو سال ہوئے میری لڑکی امۃ الرشید انتڑیوں کے
درد سے بیمار ہوئی ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ اپنڑے سائٹس ہے اور اس کا آپریشن کے بغیر اور کوئی
علاج نہیں ۔ لاہور کا جو سب سے بڑا سرجن ہے اُس نے کہا کہ تین چار دن تک آپریشن ہو جانا ا۔
چاہئے ورنہ لڑکی کی جان کا خطرہ ہے اور میرے کہنے پر انہوں نے نرسوں وغیرہ کا سب انتظام کر لیا
لیکن اسی عرصہ میں مجھے خیال آیا کہ کسی ماہر طبیب سے بھی علاج کروا کر دیکھ لیا جائے اور لاہور کے
مشہور طبیب حکیم نیر واسطی صاحب کو میں نے بلوایا۔ انہوں نے جو دوا تجویز کی اُس کی پہلی خوراک
سے ہی درد میں خاصی تخفیف ہو گئی اور دوسرے دن تک درد بہت کم ہو گیا حالانکہ مریضہ دو ہفتہ سے
شدید تکلیف میں مبتلا تھی ۔ پس بہت سی خوبیاں ہماری طب میں موجود ہیں مگر انگریزوں نے چونکہ