تحریک جدید کے مزید مطالبات

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۵
سال ۱۹۳۶ء
خیالات کی یہ رو چلا دی کہ ہندوستانی کچھ نہیں جانتے اس لئے ہمارے لوگ بھی سمجھنے لگ گئے کہ
ہمارے طبیب کچھ نہیں جانتے ۔ اس رو کے مقابلہ میں اگر ہم بھی ایک رو چلا دیں کہ ہم سے بہتر
علاج اور کون کر سکتا ہے فلاں مرض میں دیسی طریق علاج کا انگریزی طریق علاج مقابلہ نہیں
کر سکتا ، فلاں مرض میں انگریزی دوائیں ناکام رہتیں اور دیسی دوائیں اثر کر جاتی ہیں تو تھوڑے
ہی عرصہ میں لوگ دیسی دواؤں کے دلدادہ ہو جائیں۔
غرض دنیا میں جہاں حقائق لوگوں کی طبائع پر اثر کیا کرتے ہیں وہاں پرو پیگنڈا بھی ایک
حد تک اثر کیا کرتا ہے اور بعض دفعہ تو حقائق کو پرو پیگنڈا کی رود با دیتی ہے اور میں سمجھتا ہوں ہمارا
فرض ہے کہ جو ر وایسی چلائی گئی ہے جس نے علم کو جہالت میں تبدیل کر دیا ہے اس کے خلاف ایک
رو چلا کر علم کو پھر علم کی صورت میں دنیا پر ظاہر کر دیں۔ اس طرح نہ صرف اپنے گزارہ کی صورت
نکل سکتی ہے بلکہ اور ہزاروں آدمیوں کی بیکاری دور ہو سکتی ہے ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے ہمت والوں
کیلئے دنیا میں کامیابی کے اتنے راستے کھول رکھے ہیں جن کی کوئی انتہاء نہیں ۔ مزدوری کے پیشہ
سے لے کر بادشاہ بننے تک کے رستے کھلے ہیں مگر انہی لوگوں کیلئے جو اپنے ملک سے باہر جاتے
ہیں ۔ چنانچہ بادشاہت کے لحاظ سے ہٹلر کو دیکھ لو وہ گولفظاً بادشاہ نہیں کہلا تا لیکن اختیارات کے لحاظ
سے کئی بادشاہوں سے زیادہ ہے۔ وہ جرمن کا نہیں بلکہ آسٹریا کا رہنے والا ہے۔ یونان میں
وینزویلا ایک زمانہ میں سب سے زیادہ طاقتور رہا ہے مگر وہ یونان کا نہیں بلکہ ایک جزیرہ کا رہنے
والا ہے جو ترکوں کے ماتحت ہوا کرتا تھا۔ آئر لینڈ کا لیڈر ڈی ولیرا‘ آئر لینڈ کا نہیں بلکہ امریکہ کا
ہے۔ اسی طرح اور بھی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض بڑے بڑے آدمی جو
بعض ملکوں میں ڈکٹیٹر، لیڈر اور بادشاہوں کی طرح سمجھے جاتے ہیں وہ ان ملکوں کے باشندے
نہیں بلکہ باہر سے وہاں آئے لیکن انہوں نے وہاں کے رہنے والوں کی ایسی سچی خیر خواہی کی اور
اپنے مفادکوان کے مفاد کے ساتھ وابستہ کیا کہ اپنے لئے ملک میں ایک خاص مقام حاصل کر لیا۔
انگریزوں کو ہی دیکھ لو یہ ہندوستان میں کس طرح آئے اور یہاں کے حکمران بن گئے ۔
پس علاوہ تبلیغی طور پر باہر جانے کے ہمارے نوجوان جنہیں خدا تعالیٰ سمجھ دے اور جنہیں
یہاں عزتیں نہیں ملتیں ہندوستان کو چھوڑ کر غیر ممالک میں چلے جائیں ۔ اگر ان کے پاس روپیہ نہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶
سال ۱۹۳۶ء
تو اس ارادہ کے پیدا ہونے کے بعد انہیں روپیہ کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوگی ۔ رنگون سے ابھی
ہماری جماعت کے دو دوستوں کا مجھے خط ملا ہے ، ان میں سے ایک جالندھر کا رہنے والا ہے اور
ایک اسی جگہ کے قریب کسی اور مقام کا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہم آپ کی اس تحریک کے ماتحت گھر سے
پیدل چل پڑے اور اب پیدل چلتے ہوئے رنگون پہنچ گئے ہیں اور آگے کی طرف جارہے ہیں ۔ گجا
جالندھر اور گجا رنگون ، پندرہ سو میل کا سفر ہے لیکن انہوں نے ہمت کی اور پہنچ گئے ۔ راستہ میں بیمار
بھی ہوئے لیکن دو ماہ بیمار رہنے کے بعد پھر چل پڑے اب وہ سٹریٹ سیٹلمنٹس کے علاقہ کی طرف
بڑھ رہے ہیں۔ تو ہمت کر کے کام کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ نے کام کے راستے پیدا کئے ہوئے
ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے نوجوان ہمت کر کے باہر نکل جائیں مگر اس کا یہ مطلب
نہیں کہ جنہیں یہاں کام کا موقع ملا ہوا ہے وہ بھی باہر چلے جائیں ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ جن لوگوں
کو یہاں کام نہیں ملتا وہ باہر جائیں اور جنہیں یہاں کام ملا ہوا ہے وہ یہاں کام کریں۔ اور میں نے
جیسا کہ بتایا ہے اس کیلئے روپوں کی ضرورت نہیں ۔ اگر ہمت کریں تو وہ پیدل بھی جا سکتے ہیں ۔
دوسری تحریک جسے آج میں پھر دُہرانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ جب کام بڑھتے ہیں تو اس
وقت کام کرنے والوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے اور اگر کام کرنے والے نہ ملیں تو کئی ضروری کام
رہ جایا کرتے ہیں ۔ ہمیں بھی سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس وقت ایسے لوگوں کی
ضرورت ہے جو ہمت ، طاقت اور صحت رکھتے ہوں ۔ مثلاً بیکاروں کو کام پر لگانے کی تحریک جو میں لا
نے کی ہے اس میں کئی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ان کاموں کی نگرانی کر سکیں ۔ آخر یہ کام یونہی
نہیں ہو جائیں گے بلکہ ان کیلئے نگرانوں کی ضرورت ہوگی اور ہمارے پاس پہلے ہی کام کرنے
والے آدمی کم ہیں پھر ان کاموں کی نگرانی کیلئے کہاں سے آدمی میسر آئیں گے ۔ اس غرض کیلئے
میں نے تحریک کی تھی کہ ہماری جماعت میں جو لوگ پنشنر ہیں وہ خدمات سلسلہ کیلئے اپنی زندگی
وقف کریں۔ ساری عمر انہوں نے دنیا کے کاموں میں گزار دی اب کیوں وہ اس کام کو اختیار نہیں
کرتے جس کے کرنے سے انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو سکتی ہے ۔ بے شک یہ کام تجارتی ہوگا
مگر سوال یہ ہے کہ یہ تجارت کس لئے ہوگی؟ جب یہ تجارت غرباء ومساکین اور یتامی و بیوگان کے
فائدہ کیلئے ہوگی تو یقیناً اس تجارت میں حصہ لینا بھی ویسی ہی عبادت ہے جیسے نماز عبادت ہے، جیسے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷
سال ۱۹۳۶ء
روزہ عبادت ہے، جیسے زکوۃ عبادت ہے، جیسے حج عبادت ہے۔ آخر صدقہ وخیرات نماز کی طرح
عبادت میں داخل ہے یا نہیں؟ پھر کیا وجہ ہے کہ یہ کام عبادت نہ ہو جو صرف غرباء کے فائدہ کیلئے کیا
جائے گا۔ اگر ایک غریب کو صدقہ دینا نیکی ہے تو غریبوں کو پیشے سکھانا، بیواؤں اور یتیموں کیلئے کام
مہیا کرنا اور ان کی زندگی کو سنوارنا کیوں نیکی نہیں ۔ اسی طرح کے اور بھی بہت سے کام ہیں جو
تحریک جدید کے ماتحت نکلیں گے۔ پس ان کاموں کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے
جنہیں کچھ تجربہ بھی ہو ، صحت بھی اچھی ہو اور جن میں ابھی طاقت ہو۔ ایسے بوڑھے نہیں چاہئیں جو
کام سے رہ چکے ہوں بلکہ وہ زیادہ عمر والے جو ابھی جواں ہمت ہوں، چلنے پھرنے کی طاقت
رکھتے ہوں اور دس بارہ گھنٹے متواتر اگر انہیں کام کرنا پڑے تو کر سکتے ہوں ایسے لوگوں کی ہمیں
ضرورت ہے۔ پنشن لینے کے بعد ہر شخص ناکارہ نہیں ہو جا تا بلکہ دنیا کا تجربہ یہ ہے کہ پیشن لینے کے
بعد جو شخص کام نہیں کرتا وہ ناکارہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب نے پنشن
لینے کے بعد سلسلہ کا کام کرنا شروع کیا۔ وہ قریباً ۷۶ سال کی عمر میں فوت ہوئے ہیں مگر سوائے
آخری دو سالوں کے اُن کی طاقتیں اتنی اعلیٰ تھیں کہ کام کرتے وقت نو جوان اُن سے پیچھے رہ جایا
کرتے تھے۔ میں نے ہمیشہ ان کے منہ سے سناجب کسی نے کہنا کہ آپ اب کیوں کام کرتے ہیں؟
تو وہ کہتے میں نے دیکھا ہے جو لوگ پنشن لینے کے بعد کام نہیں کرتے وہ جلدی مر جاتے ہیں اور
واقعہ میں کثرت سے ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ ادھر لوگوں نے پنشن لی اور اُدھر فوت ہو گئے ۔
اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انہیں کام کرنے کی عادت ہوتی ہے مگر جب گھر میں آکر بالکل فارغ بیٹھ
رہتے ہیں تو آہستہ آہستہ طبیعت پر یہ خیال غالب آجاتا ہے کہ ہم بڑھے ہو گئے اور اس طرح
ناکارہ رہ کر بیمار ہو جاتے اور مر جاتے ہیں۔ اگر وہ کام کرتے رہتے تو بڑھے ہونے کا سوال ہی
ان کے دل میں پیدا نہ ہوتا۔ پس نکمے بیٹھے رہنے سے عمریں کم ہو جاتی ہیں پھر ان کے وجود سے کسی
کو فائدہ نہیں پہنچتا گویا وہ زندگی نہ اپنے لئے مفید ہوتی ہے نہ دوسروں کیلئے ۔
پس میں نے تحریک کی تھی کہ دنیا کا کام اور حکومت کا کام کرنے کے بعد جو لوگ فارغ ہو
جاتے ہیں انہیں کم از کم پنشن کے بعد کا وقت تو خدا تعالیٰ کیلئے وقف کرنا چاہئے تا مرنے کے بعد وہ
خدا تعالیٰ سے کہہ سکیں کہ اے خدا! ہمیں اپنی زندگی میں جو وقت فرصت کا ملا اُسے ہم نے تیرے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸
سال ۱۹۳۶ء
دین کیلئے وقف کر دیا تھا۔ اس وقت بھی مرکز میں بعض ہمت رکھنے والے پنشنر اسی تحریک کے
رضا
ماتحت کام کر رہے ہیں مثلاً خان صاحب فرزند علی صاحب، بابوسراج الدین صاحب ، خان صاحب
برکت علی صاحب ، مرزا عبد الغنی صاحب ، ملک مولا بخش صاحب ، خان بہادر غلام محمد صاحب اور
بعض اور بھی ہوں گے جن کے نام مجھے اس وقت یاد نہیں ۔ وہ روٹی سرکار سے کھاتے ہیں اور کام
خدا تعالیٰ کا کرتے ہیں۔ لیکن میں یہ کس طرح تسلیم کرلوں کہ ہماری جو لاکھوں کی جماعت ہے اس
میں یہ پانچ سات ہی پنشنز ہیں اور کوئی نہیں ۔ میں سمجھتا ہوں اس سے کہیں زیادہ تعداد میں پنشنر
ہماری جماعت میں ہیں وہ ذرا ہمت سے کام لیں اور ارادہ پیدا کریں تو کافی تعداد میں کام
کرنے والے ہمیں مل سکتے ہیں ۔ پس آج میں پھر اُن دوستوں کو جو پیشتر ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ پنشنز
سلسلہ کی خدمات کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں تا ان کی زندگی کے آخری ایام اللہ تعالیٰ کی رہ
اور بنی نوع انسان کی بہتری کے کاموں میں صرف ہوں ۔ اس سے زیادہ کسی انسان کی خوش قسمتی
اور کیا ہو سکتی ہے کہ بغیر قربانی کے اُسے ثواب ملتا جائے ۔ پنشنر کو کھانے پینے اور پہننے کیلئے روپیہ کی
ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے گزشتہ زندگی کے کام کے بدلہ میں اسے رو پیل
رہا ہوتا ہے خواہ وہ ماہوار پنشن کی صورت میں یا پراویڈنٹ فنڈ کی صورت میں ۔ اب بقیہ زندگی میں
وہ دین کی خدمت کر کے مفت میں ثواب حاصل کر سکتا اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا وارث ہو سکتا ہے۔
پھر میں نہیں سمجھتا وہ کیوں وقت ضائع کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو خدمت دین کیلئے کیوں پیش نہیں
کرتے ؟ یہ مت خیال کرو کہ اتنے کام کس طرح نکل سکتے ہیں؟ ہزاروں کام ایسے ہیں جو ہم نے
کرنے ہیں، ہزاروں قسم کی اصلاحات ہیں جو ہم نے رائج کرنی ہیں، پھر غریبوں ، یتیموں اور
بیواؤں کی ترقی کیلئے بیسیوں پیشے ہیں جو ہم نے سکھانے ہیں ، اسی طرح علمی ترقیات کیلئے بیسیوں
تحریکات جاری کی جاسکتی ہیں اور جاری کرنی پڑیں گی ، پھر اقتصادی ترقی کیلئے بیسیوں کام ہیں جو
ہم نے کرنے ہیں۔ اور در حقیقت یہ دنیا مقابلہ کی دنیا ہے اس میں جس شخص نے مقابلہ کو ایک منٹ
کیلئے بھی بھلا یا وہ گیا ۔ قرآن کریم نے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ھے کہہ کر اور ایک جگہ وَالسَّابِقَاتِ
سبقًا " فرما کر اسی امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اس دنیا میں مقابلہ ہو رہا ہے تمہارا فرض ہے
کہ اس مسابقت میں سب سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۹
سال ۱۹۳۶ء
پس اس مقابلہ کی دنیا میں ایک منٹ کیلئے بھی اگر کوئی مقابلہ کو بھول جاتا ہے تو وہ اپنے کو
ہاتھوں اپنی ترقی کے راستہ کو روکتا اور تنزل کے گڑھے میں گر جاتا ہے۔ تم سمجھ لو کہ دنیا کیا ہے؟
ایک پاگل خانہ ہے جس میں ہر شخص شور و غوغا کر رہا ہے۔ اگر اس میں تمہاری آواز بلند نہیں تو وہ
دوسری آوازوں کے مقابلہ میں دب جائے گی اور اگر تم اپنی آواز بلند کر لو تو دوسروں کی آوازیں
دب جائیں گی ۔ پس جس قسم کی دنیا خدا تعالیٰ نے بنائی ہے اس کے مطابق تمہیں رہنا چاہئے اور
اگر تم نہیں رہتے تو دنیا میں ترقی کا کوئی کام نہیں کر سکتے ۔ ہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ خدا تعالیٰ
کے قوانین کے مطابق کام کیا جائے ۔ لوٹ مار ، دعا اور فریب انسان کو تباہ کر دیتا ہے اور ایسے شخص
کے کام سے برکت اُڑ جاتی ہے۔ پس تم لوگوں کا مقابلہ کرو مگر اس لئے نہیں کہ اُنہیں ٹوٹو بلکہ اس
لئے کہ انہیں فائدہ پہنچاؤ ۔ بہر حال مقابلہ کی روح ضروری ہے اور ہمارے کام کی وسعت کا ایک
ذریعہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ پنشنز ہیں وہ یہاں آئیں اور سلسلہ کے کاموں میں انتہائی سرگرمی کے
ساتھ حصہ لے کر مختلف شعبوں میں جماعت کو ماہر بنانے کی کوشش کریں۔
ایک تحریک میں نے یہ کی تھی کہ دوست قادیان میں مکانات بنائیں ۔ میں آج اس تحریک
کی طرف بھی دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں ۔ مکانات خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بنوا رہی ہے اور
پہلے سے زیادہ تعداد میں بنوا رہی ہے لیکن ابھی اس کی طرف اور زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ ہر
مکان جو قادیان میں بنتا ہے وہ احمدیت کو زیادہ مضبوط کر دیتا ہے تم قادیان میں مکان بنا کر صرف
اپنی جائداد نہیں بناتے بلکہ اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی جائداد بھی بڑھاتے ہو۔ ہر اینٹ جو تمہارے
مکان میں لگائی جاتی ہے وہ صرف تمہارے مکان کو مضبوط نہیں کرتی بلکہ سلسلہ اور اسلام کو بھی
مضبوط کرتی ہے۔ پھر جس قدر قادیان میں عمارتیں بنیں گی اُسی قدر دوسری آبادی بھی ترقی کرے
گی ۔ جب قادیان میں کھانے والے بڑھیں گے تو ایسی دُکانیں بھی بڑھیں گی جو ان کیلئے آٹا وغیرہ
مہیا کریں، ایسی دکانوں کا راستہ بھی کھلے گا جو کپڑے مہیا کریں، ایسے آدمیوں کیلئے بھی گنجائش نکلے
گی جو گھروں کی صفائی کریں۔ پس ہر مکان جو بنایا جاتا ہے وہ اور مکانوں کیلئے بھی راستہ کھولتا ہے
اور پھر سب مکان مل کر احمدیت کی مضبوطی کا موجب بنتے ہیں ۔ پس جو دوست ابھی تک یہاں
مکان نہیں بنوا سکے انہیں چاہئے کہ وہ مکان بنوائیں اور جو قادیان میں رہنے والے ہیں انہیں بھی

آج 10 میں سے 10 باقی