جائز اور پُرامن ذرائع سے دنیا میں صحیح اسلامی حکومت قائم کرنا ہمارا فرض ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۴
سال ۱۹۳۶ء
مغل فوجوں نے ہی ان کو استعمال کیا یورپ والوں نے ان کی نقل کی مگر افسوس کہ موجدوں نے اپنی
ایجادوں کو خود بھلا دیا اور جنہوں نے اتباع کی انہوں نے ترقی دے کر کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔
پھر توپوں میں ترقی شروع ہوئی حتی کہ موٹرز کی ایجاد ہوئی جو گولہ سیدھا نہیں بلکہ بیضوی رنگ میں
پھینکتی ہے اور اس کے رستہ میں پہاڑوں کی اوٹ اور قلعہ کی دیواریں کوئی فائدہ نہیں دے سکتیں ۔
اس کا گولہ پہلے ہوائی کی طرح آسمان کی طرف جاتا اور پھر آ کر گرتا ہے۔ اس کے بعد بم ایجاد
ہوئے ، پھر ٹینک نکل آئے یعنی لوہے کا جہاز جو زمین پر چلتا ہے چند لوگ اس میں بیٹھے ہوئے
گولیاں چلا چلا کر مارتے جاتے ہیں باوجود یکہ جرمن قوم بہت ہوشیار اور لڑائی میں ماہر ہے لیکن
ٹینک پہلے برطانیہ میں ایجاد ہوئے۔ میں نے اس نظارہ کی تفاصیل پڑھی ہیں ۔ کہتے ہیں کہ پہلا
ٹینک جب جرمن افواج کے مقابلہ میں گیا تو ان کے ہوش و حواس اُڑ گئے اور اُن کی سمجھ میں نہ آتا تھا
کہ اس کا مقابلہ کس طرح کریں سوائے پاگلوں والی بہادری کے وہ کچھ نہ کر سکے ۔ جرمن فوجیں
آتیں اور اُس کے سامنے گر گر کر مر جاتیں اور وہ دس بارہ آدمی بحفاظت اندر بیٹھے ہوئے گولیاں
چلاتے جاتے ۔ انہوں نے اس کا آخری علاج اس طرح کیا کہ ان لاشوں کے ڈھیروں پر کھڑے
ہوکر سوراخوں میں سے پستول چلا چلا کر اندر بیٹھے ہوئے آدمیوں کو ہلاک کیا اور جس وقت تک
انہوں نے بھی ٹینک نہیں بنا لئے ان کا بہت نقصان ہوتا رہا۔
خشکی پر اس ترقی کے مقابلہ میں ہوا نے بھی جنگ میں کم حصہ نہیں لیا۔ ہوا میں اُڑ نے ہوا
والے جہاز بھی لوگوں نے ایجاد کئے جنہوں نے زمینی فوجوں کو بالکل بے دست و پا کر دیا۔ اسی
طرح سمندری جہازوں میں ترقی ہوئی ۔ پہلے وہ بادبانوں سے چلتے تھے ، پھر سٹیم کے ذریعہ چلنے
لگے ، پھر معمولی ڈخانی جہازوں کی جگہ ٹبل شیس کروز رز ، ڈسٹرائرز ، مائن لیسرز ، تار پیڈو بوٹس اور
آبدوز جہازوں نے لے لی اور ہر قدم پر ترقی ہونے لگی اور وہ قومیں ترقی کرنے لگیں جو ان سے
مسلح تھیں ۔ ترکوں کے ساتھ دوستی کا دعوی کرتے ہوئے اٹلی نے طرابلس الغرب پر حملہ کیا اور
ترکی کے ساحل سے صرف سو ڈیڑھ سو میل کے فاصلہ پر اس کے ملک پر قبضہ کر لیا لیکن ترک بالکل
بے دست و پاتھے کیونکہ ان کے پاس جہاز نہ تھے۔ اب جنگی سامانوں نے اس سے بھی ترقی کی ہے
اور گولے بھی بیکار ثابت ہو رہے ہیں ۔ اب زہریلی گیسیں نکلی ہیں جہاں ان کا گولہ پڑتا ہے سب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۵
سال ۱۹۳۶ء
لوگ بیہوش ہو جاتے ہیں یا پاگل ہو جاتے ہیں ۔ دل پر اتنا خوف طاری ہوتا ہے کہ ڈر سے انسان
پاگل ہو جاتا ہے۔ بڑے بڑے جری اور دلیر بھی اس کیمیاوی اثر کے نیچے پاگلوں کی طرح دوڑتے
پھرتے ہیں ۔ کئی لوگ بالکل ہی پاگل ہو جاتے ہیں اور عام طور پر بھی دس بارہ گھنٹے تک اس کا اثر
رہتا ہے اور اب اس سے بھی زیادہ ترقی ہو رہی ہے اور ایسے سامان نکل رہے ہیں کہ تمام ملک کی
خوراک، پانی اور ہوا کو زہریلا کر دیا جائے تمام ملک میں ٹائیفائیڈ ، پلیگ یا ہیضہ کے کیڑے
پھیلا دیئے جائیں اور نہ معلوم دنیا ان میں ابھی کہاں کہاں تک ترقی کرے گی ۔
سوال صرف یہ ہے کہ ہم جنہوں نے ساری دنیا سے مقابلہ کرنا ہے ہمارے پاس کیا
ہتھیار ہے؟ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ صرف وہی غالب آتے ہیں جن کے پاس ہتھیار غالب ہوں
اور ہمت و قربانی کی روح ہو۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہمت اور قربانی کی روح ہم میں موجود ہے مگر
یہ ہتھیاروں کا قائم مقام نہیں ہو سکتی ۔ بے شک قربانی کی روح بھی ایک حد تک ہتھیار کا کام دے
جاتی ہے مگر انتہاء کو پہنچ کر ۔
کے
حضرت سید اسماعیل صاحب شہید نے جو حضرت سید احمد صاحب بریلوی کے جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے قبل کی صدی کے مجدد تھے مرید تھے اور نہایت روحانی آدمی تھے، پشاور
کے علاقہ میں سکھوں پر حملہ کیا۔ آپ کے ساتھ صرف پانچ سو آدمی تھے اور سکھوں کی فوج بہت
زیادہ تھی۔ پھر سکھوں کے پاس تو ہیں تھیں مگر ان کے پاس کوئی توپ نہ تھی لوگوں نے اُن سے کہا
پھر کے پاس تو مگران لوگوں سے
کے پاس تو مگران کے نے سے
بھی کہ یہ لڑائی بے فائدہ ہے مگر انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں اگر ہم مارے بھی گئے تو جنت میں
جائیں گے۔ پھر انہوں نے اپنے آدمیوں کو سو سو یا پچاس پچاس گز کے فاصلے پر پھیلا دیا اور حکم دیا
کہ تم اس طرح دوڑو کہ عین توپ خانہ پر جا کر جمع ہو جاؤ ۔ اب توپ کا گولہ اگر مارتا بھی تو صرف
اُس ایک آدمی کو جو اُس کی زد میں ہوتا ۔ اس طرح وہ تمام مجاہدین سکھوں کے توپ خانہ پر جاپڑے
اور تلواریں کھینچ کر اُن کو حکم دیا کہ توپوں کا منہ اپنی فوجوں کی طرف موڑ کر چلاؤ ورنہ قتل کر دیا جائے
گا ۔ تو پچیوں نے جان کی خاطر ایسا ہی کیا ۔ تو بے شک بعض حالات میں ایمان ایسا ترقی کر جاتا ہے
کہ وہ اپنی ذات میں ہتھیار بن جاتا ہے لیکن جب تک کسی نہ کسی قسم کا ہتھیار نہ ہو دشمن کے مقابلہ
میں کامیابی محال ہے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
١١۶
سال ۱۹۳۶ء
ظاہری ہتھیار تو ہمارے پاس ہیں نہیں حتی کہ تلواریں بھی نہیں گجا یہ کہ مشین گنیں ، میگزینیں
اور بندوقیں ہوں اس لئے ہمارے واسطے اب وہی ہتھیار باقی ہے جو مومنوں کا ہوتا ہے اور وہ
صداقت اور ایمان کا ہتھیار ہے سچائی کے ہتھیار کے سامنے تو ہیں بالکل بیکا ر ہو جاتی ہیں۔ ایک
شخص دوسرے پر توپ کا فائر اس لئے کرتا ہے کہ وہ اس کا دشمن ہے لیکن اگر وہ سچائی سے اسے
دوست بنالے تو وہی توپ اس کی ہو جائے گی۔ اس لئے میں نے جماعت کو پچھلے سال بھی توجہ
دلائی تھی کہ صداقت کے ہتھیار کو استعمال کریں ۔ آپ لوگوں میں سے ہر ایک یہ فیصلہ کرلے کہ خواہ
کچھ ہو وہ سچائی کو کام میں لائے گا مگر مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہم وہ معیار صداقت قائم نہیں
کر سکے جس کے ساتھ دلوں کو مسخر کیا جاتا ہے۔ ادھوری صداقت تو اور بھی اُکسا دیتی ہے اس لئے جاتا تو
کہ سچائی کامل چاہئے ۔ میں نے دیکھا کہ مختلف نوجوانوں کو جو کام سپر د کئے جاتے ہیں ان میں
بالعموم دیانت کا وہ معیار پیش نہیں کرتے جس کی ان سے امید رکھی جاتی ہے۔ مؤمن کا دل اتنا وسیع
ہونا چاہیئے کہ صداقت اور دیانت اس کے اندر انتہائی درجہ کی ہو اور یہی اس کا ہتھیار ہونا چاہئے ۔
بغیر ہتھیاروں کے دنیا میں فتح نہیں ہو سکتی اور ہتھیاروں کے لحاظ سے دنیا اس قدر ترقی کر چکی ہے
کہ تمہارے پاس اتنے سامان ہی نہیں ہیں کہ ان سے کام لے سکو ۔
فرض کرو آج انگریز ہمیں اجازت بھی دے دیں کہ تم ہوائی جہاز اور بحری جہاز اور
دوسرے سامان رکھ سکتے ہو تو کیا ہم انہیں خرید سکتے ہیں ؟ ایک بڑا جہاز آٹھ کروڑ روپیہ تک تیار ہوتا سکتے ہوتو ہم تو کیا ہم ؟
ہے اور ظاہر ہے ہم ایک جہاز بھی نہیں بنا سکتے ۔ ہوائی جہاز جو اچھے لڑنے والے ہوتے ہیں وہ تین
لاکھ سے دس لاکھ تک کے ہوتے ہیں۔ پس ظاہری ہتھیاروں کی اگر حکومت اجازت بھی دے
دے تو ہماری جماعت ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتی۔ ممکن ہے ہندو اور سکھ فائدہ اُٹھا سکیں کیونکہ وہ
مالدار اور جتھے والے ہیں مگر ہم نہیں اُٹھا سکتے اس لئے ہم کیوں نہ وہی ہتھیار استعمال کریں جو
ہمارے مناسب حال بھی ہے اور جسے اور کوئی اختیار نہیں کر سکتا ۔
صداقت اور دیانت کا ہتھیار ہی تھا جسے رسول کریم ﷺ نے شدید سے شدید دشمنوں
کے مقابلہ پر استعمال کیا اور قرآن کریم میں ہے کہ آپ نے فرمایا فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمُ عُمُرًا مِنْ
قَبْلِهِ اَفَلَا تَعْقِلُونَ سے میں اس سے پہلے تم لوگوں میں عمر کا ایک حصہ گزار چکا ہوں تم کیوں عقل نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۷
سال ۱۹۳۶ء
کرتے۔ یہی وہ تلوار تھی جس کے سامنے مکہ والوں کی گردنیں جھک جاتی تھیں ۔ مسلمانوں نے بھی ۔ نے؟
مجبوراً تلوار چلائی ہے اور اس کے نتیجہ میں بھی بہت سے دشمن مغلوب ہوئے لیکن ان کے چلانے
صلى الله
صلى الله
صلى الله
دوست
والے اسی صداقت کی تلوار نے پیدا کئے تھے ، ان کے چلانے والے ابوبکر، عمر، عثمان اور علی تھے مگر
کیا ابوبکر ، عمر اور عثمان اور علی کو لوہے کی تلوار نے قابو کیا تھا ؟ جس وقت آنحضرت ﷺ نے دعوی کیا
تو حضرت ابوبکر تجارت کا مال لے کر کسی گاؤں میں گئے ہوئے تھے۔ واپس آئے تو کسی دو
کے مکان پر بیٹھے تھے کہ اُس کی لونڈی نے کہا تمہارا دوست پاگل ہو گیا ہے وہ کہتا ہے کہ آسمان سے
مجھ پر فرشتے اُترتے ہیں ۔ حضرت ابوبکر کے دوست آنحضرت ﷺ ہی تھے۔ جب انہوں نے یہ
بات سنی تو چادر کندھے پر رکھ لی ۔ اُس زمانہ میں عرب کے لوگوں کی روزمرہ کا لباس یہی ہوتا تھا
ایک چادر اوڑھ لیتے تھے اور ایک باندھ لیتے تھے۔ چنانچہ آپ نے بھی چادر کندھے پر ڈالی اور
چل پڑے۔ آنحضرت ﷺ کے دروازہ پر پہنچ کر دستک دی ۔ آپ باہر تشریف لائے تو حضرت
ابوبکر نے پوچھا کہ سنا ہے آپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آپ پر فرشتے نازل ہوتے ہیں کیا یہ درست
ہے؟ آنحضرت ﷺ نے اس خیال سے کہ حضرت ابوبکر کو ٹھوکر نہ لگے چاہا کہ اپنے دعوئی کی کسی
قدر تشریح کر دیں مگر حضرت ابو بکر نے اس سے روک دیا اور کہا کہ آپ صرف ہاں یا نہ میں جواب
دیں۔ اور جب آپ نے کہا کہ ہاں تو ابو بکر نے کہا کہ میں آپ پر ایمان لے آیا ہے ۔ انہوں نے نہ آیات
چاہا کہ اپنے ایمان کو دلائل سے خراب کریں ۔ وہ صداقت کی تلوار کے مقتول بننا چاہتے تھے دلائل
کی تلوار کے نہیں ۔ بے شک حضرت ابوبکر کی تلوار نے اسلام میں بہت کام کیا ہے مگر سوال یہ ہے کہ ۔
ابوبکر پر کونسی تلوار چلائی گئی تھی ۔ ابوبکر کوئی معمولی آدمی نہ تھے ۔ آنحضرت ﷺ کی وفار وفات کے بعد
جب عام طور پر ارتداد کی رو پھیل گئی تو مکہ مدینہ اور ایک اور چھوٹے سے گاؤں کے سوا اور کہیں بھی
با جماعت نماز نہ ہوتی تھی ۔ لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا ۔ اُس وقت حضرت ابو بکر ہی تھے
جنہوں نے اس رو کا مقابلہ کیا ۔ حضرت عمرؓ ان کے پاس گئے اور عرض کیا کہ اس وقت شورش بہت
زیادہ ہو گئی ہے میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ ذرا نرم ہو جائیں آہستہ آہستہ سب کو ٹھیک کر لیا جائے گا
لیکن حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ اگر یہ لوگ مدینہ میں گھس آئیں اور مسلمانوں کی عورتوں کو قتل
کر دیں اور ان کی لاشوں کو کتے گھسٹتے پھریں تو بھی میں ان لوگوں سے صلح نہ کروں گا جب تک کہ جو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۸
سال ۱۹۳۶ء
رسول کریم ﷺ کو ایک رسی بھی زکوۃ میں دیتے تھے وہ دوبارہ نہ دینے لگیں ہے ۔ حضرت عمر کبھی کبھی
حضرت ابوبکر کو پیار سے بڑھا کہا کرتے تھے وہ کہتے ہیں میرا خیال تھا کہ بدھا کمزور دل کا ہے مگر
میرا خیال غلط تھا وہ تو ہم سب سے بہادر ہے۔ چنانچہ حضرت ابوبکر نے جنگ کی اور واقعی جب تک
زکوۃ کی ایک ایک رسی تک وصول نہ کر لی جنگ بند نہ کی ۔ اس جری اور دلیر ابو بکر کو کس تلوار نے
مارا تھا ؟
اسی طرح حضرت عمر آنحضرت ﷺ کے جانی دشمن تھے اور آپ کو قتل کرنے کی نیت سے
گھر سے چلے تھے کہ راستے میں کسی نے کہا کہ پہلے اپنے بہن اور بہنوئی کو تو مارو جو مسلمان ہو چکے
ہیں ۔ چنانچہ آپ بہن کے گھر کی طرف چلے ، دروازہ اندر سے بند تھا اور ایک صحابی اندر بیٹھے اُن
کو قرآن کریم پڑھا رہے تھے ۔ حضرت عمر نے دستک دی تو انہوں نے ڈر کے مارے صحابی کو اور
قرآن کریم کے ورق کو بھی چھپا دیا اور پھر دروازہ کھولا ۔ حضرت عمر غصہ سے بھرے ہوئے اندر
داخل ہوئے اور چونکہ قرآن کریم سن چکے تھے دریافت کیا کہ کون پڑھ رہا ہے؟ بہنوئی نے چھپانے
کی کوشش کی تو اُس پر حملہ کر دیا اور کہا کہ تو صابی ہو گیا ہے؟ اُس زمانہ میں مسلمانوں کو صابی کہا جاتا
ہے جیسے آجکل ہمیں قادیانی اور مرزائی کہا جاتا ہے ۔ ان کی بہن اپنے خاوند کی حفاظت کیلئے بیچ میں ہے۔ بہنا۔
آگئیں اور انہیں گھونسہ لگ گیا جس سے اُن کا خون بہنے لگا۔ بہن نے بھی جوش سے کہا کہ سنو ! ہم بہنے
مسلمان ہو گئے ہیں تم سے جو کچھ ہو سکتا ہے کر لو ۔ چونکہ عرب کے لوگوں میں ذاتی شرافت تھی عورت سے جو ہو کر لو۔
کا خون نکلتا دیکھ کر غصہ فرو ہو گیا اور جھٹ معافی مانگنے لگے اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے
بولے اچھا سناؤ تم کیا پڑھ رہے تھے؟ مگر بہن غصہ میں تھیں انہوں نے کہا کہ تم نا پاک مشرک ہو
جب تک نہا کر نہ آؤ تم کو خدا کا کلام نہیں سنایا جا سکتا۔ چنانچہ آپ نے اُسی وقت غسل کیا۔ اس کے
بعد اُس صحابی نے قرآن کریم سنانا شروع کیا دل میں نرمی پیدا ہو چکی تھی اس لئے خاتمہ سے پہلے
آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے ۔ وہاں سے اُٹھے اور خاموشی کے ساتھ آنحضرت ﷺ کے مکان
کی طرف چلے ۔ آپ بعض صحابہ کے ساتھ مکان کے اندر بیٹھے وعظ و نصیحت کر رہے تھے کہ حضرت
عمرؓ نے دستک دی۔ عمر چونکہ دلیری میں مشہور تھے اس لئے بعض صحابہ نے کہا کہ یہ شخص بہت شوریدہ
سر ہے دروازہ نہ کھولا جائے ورنہ ضرور شرارت کرے گا۔ حضرت حمزہ بھی بیٹھے تھے انہوں نے کہا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۱۹
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
عروسة
پرواہ نہیں دروازہ کھول دیا جائے اگر اس نے شرارت کی تو ہم بہادری میں اس سے کم نہیں ۔ رسول
کریم ﷺ نے فرما یا دروازہ کھول دو ۔ چنانچہ دروازہ کھولا گیا اور حضرت عمر اندر آئے ۔ آنحضرت
نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا عمر ! کب تک شرارتوں میں بڑھتے جاؤ گے؟ حضرت عمرؓ نے گردن
جھکا دی اور عرض کیا کہ يَا رَسُولَ اللهِ! میں تو آپ کا غلام بننے کیلئے آیا ہوں ۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ
صحابہ نے خوشی سے بیتاب ہو کر اس زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا کہ مکہ کے درودیوار گونج اُٹھے ہے۔
اور یہ پہلا نعرہ تھا جو مسلمانوں نے بلند کیا۔
یورپین مصنف کہتے ہیں کہ اسلام کی ترقی کا مدار عمر کی ذات پر تھا بے شک حضرت عمرؓ کی
تلوار نے مشرق و مغرب اور ایشیا و افریقہ میں اسلام کیلئے فتوحات کیں مگر اُن کو کسی تلوار نے فتح
کیا؟ یہ تلوار وہی صداقت اور راستی کی تلوار تھی جس کے مقابلہ میں اور کوئی تلوار نہیں ٹھہر سکتی ۔ پس
تلوار اور دوسرے ہتھیار آپ لوگوں کی شان کے منافی ہیں ۔
انبیاء کی جماعتیں ابتدا میں قربانی کیا کرتی ہیں خود حملہ کبھی نہیں کرتیں ۔ قرآن کریم میں
آتا ہے کہ مسلمان لڑائی کو موت سمجھتے تھے ۔ پس مؤمن امن پسند ہوتا ہے اسے لوہے کے ہتھیار نہیں
بھاتے بلکہ اس کی محبوب تلوار صداقت کی تلوار ہوتی ہے۔ اس لئے میں جماعت کو بالعموم اور
نوجوانوں کو بالخصوص یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ صداقت پر قائم ہوں یہ وہ تلوار ہے جو ایمان سے ملتی
ہے۔ لوہے کی تلواریں روپے سے مل سکتی ہیں لیکن صداقت کی تلوار کے لئے ایمان کی ضرورت ہے کی سے ملتی ہیں کی تلوار کے کی
۔
جو صرف تمہارے ہی پاس ہے۔ یہ وہ دھات ہے جو حکومتوں کے خزانوں میں نہیں صرف تم ہی ہو جو
یہ تلوار بنا سکتے ہو اور چلا سکتے ہو اس لئے اقرار کرو کہ تم میں سے ہر ایک امین اور راستباز بنے گا پھر
تمہارے دشمن بھی تمہارے آگے ہاتھ جوڑیں گے اور دنیا میں جسے کسی کام کیلئے دیانتدار آدمی کی
ضرورت ہوگی وہ تمہاری تلاش کرے گا۔ صداقت اور دیانت کوئی معمولی نعمت نہیں بلکہ تمام نعمتوں
کی جان ہے اور اگر ہمارے نوجوان اقرار کر لیں کہ وہ امین اور راستباز بنیں گے تو وہ بغیر
ہتھیاروں کے دنیا کو فتح کر سکتے ہیں ۔ راستبازی قولی اور ذہنی سچائی ہے اور امین بننا عملی سچائی کو
چاہتا ہے۔ اگر ہمارے نوجوان یہ دونوں چیزیں اپنے اندر پیدا کر لیں تو یہ سوال ہی باقی نہیں رہتا
کہ انہیں کام نہیں ملتا ۔ تمہیں چاہئے کہ ثابت کر دو کہ احمدی راستباز اور امین ہوتے ہیں پھر شدید
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۰
سے شدید دشمن بھی تمہیں تلاش کر کے کام دے گا۔
سال ۱۹۳۶ء
ہمارے سلسلہ کا ایک شدید مخالف دشمن اور احرار کا لیڈر ہے مگر وہ اپنے خانگی معاملات
کیلئے ایک احمدی پر اعتماد کرتا ہے وہ پبلک میں آ کر تو یہ کہتا ہے کہ کسی احمدی کا منہ تک نہ دیکھو مگر خود
ایک احمدی کے سوا کسی پر اعتماد نہیں کرتا۔ پس جہاں بھی احمدیوں نے اپنے معیار کو قائم رکھا ہے
دشمنوں نے بھی ان کی دیانت اور قابلیت کو تسلیم کیا ہے۔ ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے مجھے ایک
رپورٹ پہنچی کہ ایک احمدی افسر کے متعلق بعض لوگوں نے بہت شور مچایا مگر جب بالا افسروں نے
تحقیقات کی تو مخالفوں کے ایک حصہ نے ہی گواہیاں دیں کہ گزشتہ سالہا سال سے ایسا دیانتدار
کوئی افسر ہمارے علاقہ میں آیا ہی نہیں ۔ پہلے جو بھی آتا تھا رشوت لیتا تھا صرف یہی ایک ہے جو
انصاف سے کام لیتا ہے اور افسرانِ بالا کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ وہ بہت دیانتدار آدمی ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک دوست فوج میں ملازم تھے بعض فوجی کبھی
جوش میں آکر لوٹ مار بھی کر لیتے ہیں اور بعض افسر فوج کی نیک نامی کے قیام کیلئے اس پر پردہ
ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ جس کمپنی میں تھے اُس کا بھی اُس وقت یہی حال تھا لیکن وہ احمدی
سے
سچا اور مخلص احمدی تھا وہ ہمیشہ سچی بات کہہ دیتا کہہ دیتا اور اس وجہ سے ہندوستان ہندوستانی افسر ہمیشہ اُس
ناراض رہتے اور وہ اکثر کوارٹر گارڈ میں ہی رہتا۔ ایک دفعہ ان کی فوج کوئٹہ کی طرف گئی اور وہاں
بعض فوجیوں کا ایک چھابڑی والے سے جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے غصہ میں آکر اُس کی چیزیں
چھین لیں اور اُسے مارا بھی۔ پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی تو چند ہندوستانی افسر اس
میں رکاوٹیں ڈالنے لگے ۔ عدالت میں مقدمہ پیش ہوا مجسٹریٹ کوئی دیانتدار انگریز تھا جو چاہتا تھا
کہ صداقت کھلے۔ دُکانداروں نے اسے بتایا کہ فوجیوں کے ساتھ ایک شخص ایسا بھی تھا کہ جو ان کو
اس کام سے منع کرتا تھا۔ مجسٹریٹ نے فوجی افسروں کو لکھا کہ وہ شخص کہاں ہے اسے پیش کیا
جائے ۔ جواب میں لکھا گیا کہ وہ سزایاب ہے اور کوارٹر گارڈ میں ہے۔ مجسٹریٹ نے لکھا کہ اسے
گواہی کیلئے بھیج دو۔ چنانچہ وہ پیش کیا گیا تو مجسٹریٹ نے اُسے پوچھا کہ تم سزایاب کیوں تھے؟
اُس نے صاف کہہ دیا کہ اسی لئے کہ گواہی نہ دے سکوں اور پھر صاف بات بتادی۔ مجسٹریٹ نے
اس کے افسروں کو لکھا کہ معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کی آپ کے ہاں کھپت نہیں اسے ڈسچارج
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۱
سال ۱۹۳۶ء
کر دیا جائے تو میں اسے پولیس افسر بنانا چاہتا ہوں اور اسے ڈسچارج دلا کر پولیس میں ایک اچھے
معہدے پر مقرر کرا دیا اور اس طرح راستی کی بدولت وہ مالی لحاظ سے بھی فائدہ میں رہا۔ پس
صداقت ایک ایسی چیز ہے جو دلوں کو فتح کرتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سید عبد القادر صاحب جیلانی ابھی بچے تھے کہ ان کی ماں نے ان کو ان
کے ماموں کے پاس تجارت سیکھنے کی غرض سے ایک قافلہ کے ساتھ بھیجا اور چالیس پونڈ ان کی
گدڑی میں سی دیئے ۔ راستہ میں قافلہ لٹ گیا ۔ ایک ڈاکو نے ان سے پوچھا کہ تمہارے پاس بھی
کچھ ہے؟ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہاں چالیس پونڈ ہیں ۔ اسے اعتبار نہ آیا اور گھور گھار کر چلا
گیا۔ پھر کسی اور نے یہی سوال کیا اور آپ نے یہی جواب دیا۔ آخر ڈا کو ان کو پکڑ کر اپنے افسر کے
پاس لے گئے ۔ اس نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس واقعی چالیس پونڈ ہیں یا یو نہی کہتے ہو؟ آپ نے
کہا میرے پاس ہیں اس لئے کہتا ہوں ۔ اُس نے کہا کہاں ہیں؟ تو آپ نے کہا گدڑی میں ۔
میری ماں نے سی دیئے تھے ۔ گاڑی کھولی گئی تو چالیس پونڈ نکل آئے ۔ افسر کو حیرت ہوئی اور اس
نے کہا کہ تم بہت بیوقوف ہو تم نے کیوں نہ کہہ دیا کہ میرے پاس کچھ نہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ جب
میرے پاس تھے تو میں جھوٹ کس طرح بول دیتا۔ اس بات کا اُس چور پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے
جھٹ توبہ کرلی اور یہی وہ واقعہ ہے جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ نے
چوروں کو قطب بنا دیا۔
پس امانت اور راستی بڑی عجیب چیزیں ہیں اور ایسی تلواریں ہیں جن سے تم قوی سے قوی
دشمن کو قتل کر سکتے ہو اور پھر تم جسے قتل کرو گے وہ لمبی زندگی پائے گا۔ ابو جہل وغیرہ نے لوہے کی تلوار
سے مسلمانوں کو مارا مگر خود مر گئے لیکن صداقت کی تلوار سے رسول کریم ﷺ نے جن لوگوں کو مارا وہ
ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گئے ۔ جیسا کہ حضرت ابوبکر، عمر، عثمان رضی اللہ عنہم اور دیگر صحابہ ۔ پس تم
صداقت کی تلوار ہاتھ میں لو اور قتلِ عام کرتے جاؤ ۔ تمہارا یہ قتل عام دنیا کیلئے بہت بڑی برکات کا
موجب ہوگا ۔ پس اپنے مقام کو سمجھو، تم دنیوی بادشاہوں کے سپاہی نہیں ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کے
سپاہی ہو اور تمہارے لئے سب سے بڑی تلوار قرآن اور صداقت کی تلوار ہے اِسے لے کر دنیا
میں نکلو پھر تمہارے اندر ایسی تاثیر پیدا ہو جائے گی کہ تمہارے مقابل پر آنے والا خود بخود مرعوب
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۲
سال ۱۹۳۶ء
ہوتا چلا جائے گا ۔ بے شک یہ بہت بڑا کام ہے مگر ہمارے خدا میں سب طاقتیں ہیں۔ جھوٹ کے
سمندر میں ڈوبے ہوئے انسانوں کیلئے یہ ناممکن ہے کہ سچائی کی کشتی میں بیٹھ سکیں ۔ مگر وہ خدا جس
نے نوح کے زمانہ میں ایک کشتی تیار کرائی اور جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نوح کا نام دیا
اُس کیلئے یہ نا ممکن نہیں کہ ایک ایسی کشتی تمہیں دے دے جس سے تم نہ صرف خود اس سمندر سے نکل
جاؤ بلکہ اوروں کو بھی نکال لو۔ پس میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم پر اپنا فضل نازل کرے
اور ہمیں سچائی پر قائم ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور صداقت کی تلوار عطا کرے جس کے مقابلہ میں
شیطانی تلوار اور کینہ و کپٹ اور بغض و عناد کی تلواریں نہ ٹھہر سکیں تا اُس کی حکومت پھر قائم ہو اور محمد
صلى الله
عروسه
کا نور پھر دنیا میں پھیلے ۔“
الفضل ۷ ار مارچ ۱۹۳۶ء)
للہ : مٹی کی گولی یا کنکری جسے غلیل میں رکھ کر چلاتے ہیں۔ (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ ۹۱۶
مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
ے ڈینیوب (Danube) وسطی، جنوبی و مشرقی یورپ کا دریا۔ والگا کے بعد یورپ کا سب سے
بڑا دریا ہے۔ بلیک فارسٹ ( جنوب مغربی جرمنی ) سے نکلتا ہے اور بحیرہ اسود میں جا گرتا ہے۔
یونس : ۱۷
اردو جامع انسائیکلو پیڈ یا جلد اصفحہ ۶۳۵ مصط را صفحه ۶۳۵ مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء )
سیرت ابن ہشام جلدا صفحه ۸۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
ه تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۳۰۹ھ
سیرت ابن ہشام جلدا صفحه ۱۱۹، ۱۲۰ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۳
V
سال ۱۹۳۶ء
جائز اور پُر امن ذرائع سے دنیا میں صحیح اسلامی حکومت
قائم کرنا ہمارا فرض ہے۔
(فرموده ۱۳ مارچ ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ بعد
میں نے بارہا جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ہر عمارت اپنے اندر کئی حصے
رکھتی ہے اور جب تک وہ سب حصے پورے نہ ہوں اُس وقت تک وہ فوائد جو اُس عمارت سے مد نظر
ہوں کبھی حاصل نہیں ہو سکتے ۔ ایک قلعہ جس غرض کیلئے بنایا گیا ہو ا گر وہ اس غرض کو پورا نہیں کرتا تو
وہ قلعہ نہیں کہلا سکتا ۔ مثلاً چاروں طرف دیوار بنادی جائے لیکن اتنی موٹی دیوار نہ بنائی جائے جو
توپوں اور گولوں کا مقابلہ کر سکے یا موٹی دیوار تو بنا دی جائے لیکن ایسے مصالحہ سے نہ بنائی جائے جو
دشمن کے گولوں کا مقابلہ کر سکے یا دیواریں تو ایسے مصالحہ سے بنادی جائیں جو گولوں کا مقابلہ کر سکیں
مگر چاروں طرف نہ بنائی جائیں بلکہ اس کا کوئی حصہ کھلا چھوڑ دیا جائے ایسی صورت میں وہ
دیواریں قلعہ کی دیواریں نہیں کہلا سکتیں اور نہ قلعہ سے پورا فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ یا مثلاً نہریں
ہیں اگر کوئی شخص نہریں کسی ملک میں جاری کر دے لیکن ان کی سطح دوسری زمین سے اونچی نہ رکھے
بلکہ زمینیں اونچی ہوں اور نہریں نیچی تو وہ نہریں کوئی فائدہ نہیں دے سکتیں کیونکہ اُن کا پانی بغیر کسی
فائدہ کے بہتا چلا جائے گا ۔ یا مثلاً کوئی شخص مکان بنائے لیکن اُس پر چھت نہ ڈالے تو ایسی صورت
میں مکان سے جو حفاظت مطلوب ہے وہ حاصل نہ ہو سکے گی ۔ یا مکان پر چھت تو ڈال دے لیکن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۴
سال ۱۹۳۶ء
چار کی بجائے تین دیواریں بنادے یا دیواریں تو چاروں بنا دے مگر فرض کرو وہ دروازہ نہ رکھے
تب بھی اس مکان سے وہ فائدہ حاصل نہیں کر سکے گا کیونکہ وہ اس مکان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
یا دیواریں بھی بنادے اور دروازے بھی رکھ دے، چھت بھی ڈال دے مگر کواڑ نہ بنائے تب بھی
مکان سے وہ پورا فائدہ حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ دروازے کھلے رہنے کی وجہ سے چور آئیں گے اور
اس کی چیزیں اُٹھا کر لے جائیں گے ۔ غرض جب ہم کسی چیز کو بناتے یا اسے حاصل کرتے ہیں تو
ہمارے لئے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ جو فوائد اس چیز سے مطلوب ہیں آیا وہ اس سے حاصل
ہوتے ہیں یا نہیں اور آیا اس چیز کی ساری شقیں کامل ہیں یا نہیں؟ اگر اس کی تمام شقیں کامل ہوں
تو ہمیں امید رکھنی چاہئے کہ جو فوائد اس چیز سے حاصل ہو سکتے ہیں ہمیں بھی حاصل ہو جائیں گے
اور اگر اس کی تمام شقیں کامل نہیں تو ہمیں اس فائدہ کی امید بھی نہیں رکھنی چاہئے جو تمام شقوں
کے کامل ہونے کی صورت میں اس سے حاصل ہو سکتا ہے۔
اس تمہید کے بعد میں بتانا چاہتا ہوں کہ جس طرح اس دنیا کی چھوٹی بڑی تمام عمارتوں کی
جہات ہیں، دیواریں ہیں، چھتیں ہیں ، فرش ہیں ، موریاں ہیں، کھڑکیاں ہیں، دروازے ہیں،
الماریاں ہیں اور روشندان ہیں اسی طرح مذاہب کے بھی چھت ہیں ، مذاہب کی بھی دیواریں ہیں
اور مذاہب کے بھی دروازے، کھڑکیاں ، روشندان، کھونٹیاں اور فرش وغیرہ ہیں اور مذہب بھی
کسی ایک چیز کا نام نہیں ہوتا بلکہ اس نام کے اندر بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں ۔ اگر وہ مشمولہ چیز کا نام بلکہ نام کے ۔
اشیاء اپنی اپنی جگہ پر موجود ہوں تو ان فوائد کا حاصل ہونا یقینی ہوتا ہے جو مذہب پر عمل کرنے کے
نتیجہ میں حاصل ہو سکتے ہیں اور اگر وہ مشمولہ اشیاء نہ ہوں تو ان فوائد کا حاصل ہونا بالکل غیر معقول
اور خلاف عقل ہوگا ۔
ہم لوگ جو مسلمان کہلاتے اور قرآن کریم کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کرنے کے مدعی
ہیں اس زمانہ میں ہماری حالت عجیب قسم کی ہے۔ قرآن کریم کے احکام کے دو حصے ہیں ایک حصہ
قرآن کریم کے احکام کا وہ ہے جو نظام کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اور ایک حصہ قرآن کریم کے احکام کا
وہ ہے جو افراد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ جو حصہ قرآن کریم کے احکام کا افراد کے ساتھ تعلق
رکھتا ہے اُس پر ہر جگہ انسان عمل کر سکتا ہے خواہ وہ آبادی میں ہو خواہ جنگل میں ، خواہ میدانوں میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۵
سال ۱۹۳۶ء
ہو خواہ پہاڑوں میں ، خواہ گاؤں میں ہو خواہ شہروں میں اور جو لوگ دنیا کے مختلف حصوں میں رہتے
ہیں وہ اپنے اپنے طور پر ان احکام کو اگر پورا کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں اور کرتے رہتے ہیں ۔ مثلاً
نماز کا حکم ہے یا روزہ رکھنے کا حکم ہے یا صدقہ و خیرات دینے کا حکم ہے ان احکام پر جہاں جہاں
کوئی مسلمان ہو گا عمل کرے گا اور وہ اپنے لئے ان احکام پر عمل کرنے کی کوئی راہ تلاش کر لے گا
جس میں اسے کوئی دقت پیش نہیں آئے گی لیکن قرآن کریم کے وہ احکام جو نظام کے ساتھ تعلق
رکھتے ہیں وہ نظام کے ذریعہ ہی پورے ہو سکتے ہیں اس کے بغیر نہیں ۔ مثلاً زکوۃ ہے اگر دنیا میں
کوئی اسلامی حکومت نہیں یا حکومت اسلامی کی عدم موجودگی کے بعد مسلمانوں میں کوئی نظام بھی
موجود نہیں تو زکوۃ کا فریضہ صحیح معنوں میں ادا نہیں ہو سکتا کیونکہ زکوۃ کے متعلق اسلامی تعلیم یہ ہے
کہ وہ ایک جگہ جمع ہونی چاہئے اور پھر عقل کے ساتھ اسے مقررہ مواقع پر خرچ کرنا چاہئے ۔ یا مثلاً
مسلمانوں کی تعلیم کو ایک سطح پر لانے کا سوال ہے یہ افراد کے ذریعہ نہیں ہو سکتا کیونکہ کوئی کسی رنگ
کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور کوئی کسی رنگ کی کوئی زیادہ تعلیم حاصل کرتا ہے کوئی کم اور اس طرح
ایک سطح پر وہ اپنے آپ کو نہیں لا سکتے ۔ یا مثلاً جہاد ہے اگر جہاد کی کسی وقت ضرورت پیش آجائے
اور کوئی حکومت ظالمانہ طور پر مسلمانوں کو اس لئے قتل کرنا شروع کر دے کہ وہ کیوں مسلمان ہیں
اور تلوار کے زور سے ان کا مذہب تبدیل کر کے انہیں اسلام سے منحرف کرنا چاہے تو ایسے موقع پر
اور صرف ایسے موقع پر جہاد بالسیف جائز ہے مگر یہ حکم بغیر نظام کے پورا نہیں ہو سکتا۔ میں ضمنی طور پر صرف ایسے موقع جہاد جائزہ
یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ مسلمانوں کی سخت غلطی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں جہاد کا مطلب یہ ہے کہ جب
کوئی کافر ملے اسے مار ڈالو۔ اگر کافروں کو مارنا ہی جہاد ہے تو پھر اسلام میں ہم کس کو داخل کریں
گے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کافر کو اسلام مارنا نہیں چاہتا بلکہ اسے محبت کا قیدی بنانا چاہتا ہے کیونکہ اسلام
دنیا میں ہلاکت بر پا کرنے کیلئے نہیں آیا بلکہ لوگوں کو زندگی دینے کیلئے آیا ہے۔
مسکت میں
پس جہاد کے یہ معنی نہیں کہ غیر مسلم کا سرکاٹ دیا جائے بلکہ جو شخص بلا وجہ کسی غیر مسلم کا سر
کاٹتا اور اُسے قتل کرتا ہے اسلام اُسے قاتل اور جہنمی سمجھتا ہے۔ جہا د پالسیف صرف اُس وقت جائز
ہوتا ہے جب کوئی قوم مسلمانوں پر اس وجہ سے حملہ آور ہو کہ کیوں انہوں نے اسلام قبول کیا اور
بزور شمشیر انہیں مذہب سے منحرف کرنا چاہے اگر اس طریق کی اجازت دی جائے اور اس کا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۶
سال ۱۹۳۶ء
مقابلہ نہ کیا جائے تو پھر مذہب دنیا میں باقی ہی نہیں رہ سکتا ۔ اسی لئے اسلام نے حکم دیا ہے کہ جب
اس قسم کے حالات پیدا ہو جائیں تو غیر مسلموں کا مقابلہ کرو مگر یہ مقابلہ اُسی وقت ہو سکتا ہے جب
مسلمانوں کے پاس ایک جتھہ ہو اور ان میں نظام پایا جاتا ہو۔ اگر ان کے پاس جتھہ نہیں اور اگر
ان میں نظام نہیں اور انفرادی طور پر ایک ایک مسلمان دشمن کے مقابلہ کیلئے جائے گا تو وہ ہلاک
ہو جائے گا اور اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ پس جہاد بھی ان احکام میں سے ہے جن میں
ایک جتھہ اور نظام کی ضرورت ہے تا مسلمان یکجائی طور پر ایک ظالم حکومت یا ظالم قوم کا مقابلہ
کر سکیں افراد اس حکم کو کما حقہ نہیں بجالا سکتے ۔
پھر اسلام کے جو احکامات حکومت اور جتھہ اور نظام سے تعلق رکھتے ہیں وہ آگے تین قسم
کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو گالی طور پر حکومت کے اپنے اختیار میں ہوتے ہیں اور ایک وہ جو گلی طور
پر نظام کے اختیار میں ہوتے ہیں اور ایک وہ جو اپنی مرضی پر منحصر ہوتے ہیں۔ خواہ حکومت انہیں
اپنے قبضہ میں رکھے خواہ اقوام کو آزاد چھوڑ دے۔ کلی طور پر حکومت کے قبضہ میں رہنے والے
اختیارات کی مثال ایسی ہی ہے جیسے قاتل کو قتل کی سزا دینا ۔ یہ گلی طور پر حکومت کے قبضہ میں ہے
اور کوئی شخص کسی کو اس لئے قتل نہیں کر سکتا کہ اس کے علم میں وہ یقینی طور پر قاتل ہے کیونکہ قاتل کا علم
اسے قتل کی سزا دینے کا اختیار نہیں دے دیتا یہ پورے طور پر حکومت کے اختیار میں ہے اور وہی اس
اختیار کے ماتحت قاتل کو گرفتار کر کے اسے سزا دے سکتی ہے اور اگر کوئی حکومت قاتل کو قتل نہیں کرتی
تو بے شک وہ ظلم کرے گی لیکن وہ خدا تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہوگی ۔ بندوں کا یہ کام نہیں کہ وہ
آپ ہی آپ قاتل کی تحقیق کر کے اسے سزا دے دیں یا مثلاً چوری کی سزا موجودہ قانون میں قید
ہے یہ سزا بھی حکومت نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی ہے اور کسی دوسرے کا یہ حق نہیں کہ وہ خود بخود
کسی چور کو چوری کی سزا دے دے۔ اب جو نظام سے تعلق رکھنے والے احکام ہیں ہمارے لئے
ان میں ایک مشکل پیدا ہو رہی ہے اور وہ یہ کہ اس زمانہ میں ہم پر جو حکومت ہے وہ غیر مسلم ہے اور
اس کا نظام بعض جرائم کی اور سزا دیتا ہے اور اسلامی نظام ان جرائم کی اور رنگ میں سزا تجویز کرتا
ہے اس کا نتیجہ یہ ہے کہ لازمی طور پر اسلامی تعلیم کی ایک شق باطل رہتی ہے۔ مثلاً اسلام ایک قاتل
کے متعلق جس رنگ میں تحقیقات کا حکم دیتا اور جو سزا اس کیلئے تجویز کرتا ہے یا ایک چور کے متعلق
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۷
سال ۱۹۳۶ء
جس رنگ میں تحقیقات کا حکم دیتا اور جو سزا اس کیلئے تجویز کرتا ہے وہ مسلمانوں کے اختیار میں
نہیں بلکہ حکومت کے اختیار میں ہے اور اس طرح ہم موجودہ دور میں ایسے حالات میں گھرے
ہوئے ہیں کہ اسلامی تعلیم کے بعض حصوں کو پورا کرنے کا اختیار نہیں رکھتے مگر اور بہت سے حصے
ایسے ہیں جو باوجود اس کے کہ نظام سے تعلق رکھتے ہیں حکومت نے ان سے اپنا ہا تھ کھینچ رکھا ہے
اور لوگوں کو اجازت دے رکھی ہے کہ وہ جس رنگ میں چاہیں ان امور کا آپس میں فیصلہ کر لیں ۔
مثلاً مقدمات کا ایک حصہ ایسا ہے جس کے متعلق حکومت کہتی ہے کہ اسے ضرور ہمارے پاس لاؤ
لیکن ایک حصہ ایسا بھی ہے جس میں وہ کہتی ہے کہ اس کا ہمارے پاس لانا یا نہ لانا تمہاری مرضی پر
منحصر ہے۔ اگر تم چاہو تو ان مقدمات کو ہمارے پاس لے آؤ اور اگر نہ چاہو تو نہ لاؤ۔ ایسے تمام
معاملات اور اختیارات میں جن میں حکومت دخل نہیں دیتی اور اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کی
لوگوں کو اجازت دیتی ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم ان امور کا اسلامی تعلیم کے مطابق فیصلہ کریں۔
کیونکہ کوئی وجہ نہیں کہ جب حکومت نے ان امور میں دخل اندازی پسند نہیں کی اور ہماری مرضی پر
چھوڑ دیا ہے ہم ان کا فیصلہ اسلامی تعلیم کے مطابق نہ کریں۔ ایسے بیسیوں معاملات ہیں جن کے
متعلق ہم صحیح اسلامی حکومت کا نقشہ قائم کر سکتے ہیں ۔ مثلاً زکوۃ کا مسئلہ ہے زکوۃ انگریزی حکومت
نہیں لیتی اور نہ کسی کو زکوۃ دینے پر مجبور کرتی ہے اور چونکہ انگریزی حکومت اس میں دخل نہیں دیتی
اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ اگر مسلمانوں میں نظام موجود ہو تو وہ زکوۃ لے کر اسلامی طریق کے ماتحت
اس کی تقسیم کا انتظام نہ کریں ۔ وہ اگر چاہیں تو ایسے امور میں اسلامی طریق اور شریعت کے مطابق
کام کر سکتے ہیں اور جس حد تک وہ اسلامی تعمیر کو مکمل کر سکتے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ اسے مکمل
کریں کیونکہ سارے اختیارات تو انہیں حاصل نہیں اس لئے یہی ہو سکتا ہے کہ جن امور میں حکومت
دخل نہیں دیتی اور انہیں حسب منشاء کام کرنے کا اختیار دیتی ہے ان میں وہ اسلامی تعلیم کے مطابق
فیصلے کریں۔ یہی چیز ہے جسے شروع خلافت سے میں نے اپنے مد نظر رکھا ہے اور جس کی وجہ سے
میں اپنوں کی نگاہ میں بھی کئی دفعہ بدنام ہوا ہوں اور غیروں کی نگاہ میں بھی ۔ غیر بھی مجھے کہتے ہیں
کہ یہ اپنی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اور اپنے بھی کئی دفعہ جب انہیں ضرر پہنچتا ہے کہنے لگ جاتے
ہیں کہ یہ اپنی حکومت قائم کر رہا ہے حالانکہ میں اپنی نہیں بلکہ اسلام کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۸
سال ۱۹۳۶ء
اور جہاں حکومت مجھے اجازت دیتی ہے وہاں میں اسلام کی حکومت قائم کرنے کیلئے اپنا پورا زور
لگاتا ہوں ، لگاتا چلا آیا ہوں اور اِنْشَاءَ اللهُ لگاتا چلا جاؤں گا اس بات میں نہ مجھے کسی کا ڈر ہے نہ
خوف ۔ جب مجھے نظر آتا ہو کہ قرآن کریم ایک معاملہ میں فلاں حکم دیتا ہے ، جب مجھے نظر آتا ہو کہ
حکومت اس معاملہ میں مجھے اجازت دیتی ہے کہ میں جس طرح چاہوں کروں اور جب مجھے نظر آتا
ہو کہ ایک شخص میرے پاس آتا ہے اور میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اقرار کرتا ہے کہ میں نے اپنا
سب کچھ آپ کیلئے قربان کر دیا تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میں اس معاملہ میں اسلامی حکم جاری نہ
کروں اور کیا خدا تعالیٰ کے سامنے میرا عذر قابل سماعت ہوگا کہ میں نے اس معاملہ میں اسلامی حکم
کو اس لئے جاری نہیں کیا کہ حکومت غیر تھی ؟ خدا تعالیٰ کہے گا بے شک حکومت غیر تھی مگر جب اسی
حکومت نے تمہیں اجازت دے رکھی تھی کہ ان معاملات میں تم جو چاہو فیصلہ کرو اور پھر جب لوگوں
نے اپنا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں دے دیا تھا اور کہہ دیا تھا کہ ہمیں ہر فیصلہ منظور ہے تو پھر تم نے کیوں
اسلامی فیصلہ کا اجرا نہ کیا اور کیوں اسلامی تعلیم اس معاملہ میں دنیا میں قائم نہ کی؟ جب فیصلہ ماننے
والے کہتے تھے کہ ہمیں ہر فیصلہ منظور ہے اور ہم اسے ماننے کیلئے تیار ہیں ، جب حکومت کہتی تھی کہ
بہت اچھا اس معاملہ میں ہم دخل نہیں دیتے تم جو چاہو فیصلہ کر لوتو پھر کونسی روک درمیان میں حائل
تھی کہ تم نے اسلامی فیصلہ کا اجرا نہ کیا ؟
پس اسلامی تعلیم کو دنیا میں قائم کرنا ، شریعت کے مطابق لوگوں کے جھگڑوں کا تصفیہ کرنا
اور جرائم کی اسلامی تعزیر کے مطابق نا قابلِ دست اندازی پولیس معاملات میں سزا دینا ہمارا فرض
ہے سوائے اُن باتوں کے جن میں حکومت ہمارا ہاتھ روک دیتی ہے اور کہتی ہے کہ ہم ان معاملات
میں تمہیں اپنا حکم چلانے نہیں دیتے اس کے سوا ادنیٰ سے ادنی اسلامی حکم جاری کرنا اور اسلامی
حکومت کا ہر نقشہ دنیا میں قائم کر دینا ضروری ہے مگر وہ حصہ جو حکومت نے اپنے اختیار میں رکھا ہوا
ہے اُس میں ہم دخل نہیں دیتے اور نہ دے سکتے ہیں۔ اگر دشمن ہماری اس کوشش اور جدو جہد کا نام
اپنی حکومت قائم کرنا رکھتا ہے تو رکھے ہمیں اس کی پرواہ نہیں ۔ ہم بھی کہتے ہیں کہ ہم دنیا میں حکومت
قائم کرنا چاہتے ہیں مگر وہ روحانی حکومت ہے اور ہم نے تو کبھی بھی یہ بات نہیں چھپائی کہ ہم دنیا
میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم کھلے طور پر کہتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت دنیا پر قائم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۲۹
سال ۱۹۳۶ء
کر کے رہیں گے اِنشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ ہم جس چیز کا انکار کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ تلوار اورفتنہ
وفساد کے زور سے ہم اسلامی حکومت قائم نہیں کریں گے بلکہ دلوں کو فتح کر کے اسلامی حکومت قائم
کریں گے۔ کیا کوئی خیال کر سکتا ہے کہ اگر آج میرے بس میں یہ ہو کہ میں انگلستان کے تمام
لوگوں کو مسلمان بنادوں ، وہاں کے وزراء کو اسلام میں داخل کردوں اور پارلیمنٹ کے ممبروں کو بھی
مسلمان بنا کر وہاں اسلامی حکومت قائم کر دوں تو میں اپنے اس اختیار سے کام لینے سے انکار
کروں گا ؟ میں تو ایک منٹ کی بھی دیر نہیں لگاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ فوراً ان لوگوں کو مسلمان بنا
کر انگلستان میں اسلامی حکومت قائم کر دوں لیکن چونکہ یہ میرے بس کی بات نہیں اس لئے میں کر
نہیں سکتا۔ ورنہ میں اس بات سے انکار تو نہیں کرتا کہ میرے دل میں یہ خیال ہے اور یقیناً میرے
دل کی خواہش ہے کہ ہمارے بادشاہ مسلمان ہو جائیں، وزراء بھی مسلمان ہو جائیں، پارلیمنٹ
کے ممبر بھی مسلمان ہو جائیں اور برطانیہ کے تمام باشندے بھی مسلمان ہو جائیں ۔ اس میں اگر
دیر ہے تو اس لئے نہیں کہ میری یہ خواہش نہیں کہ وہ مسلمان ہوں بلکہ اس لئے دیر ہے کہ اُن کو
مسلمان کرنا میرے اختیار میں نہیں اور اس وجہ سے وہاں اسلامی حکومت قائم نہیں کی جاسکتی ۔ ورنہ
اسلامی حکومت قائم کرنے کیلئے میرے دل میں تو اتنی زبردست خواہش ہے کہ اس کا کوئی اندازہ
ہی نہیں لگا سکتا اور اپنی اس خواہش کا میں نے کبھی انکار نہیں کیا اور اگر میں انکار کروں اور میرے
دل میں اسلامی حکومت کے قائم کرنے کی خواہش نہ ہو تو اسلام کے احکام کے وہ حصے پورے کس وہ: طرح ہو سکتے ہیں جن کیلئے ایک نظام کی ضرورت ہے۔ کیا کوئی شخص پسند کرے گا کہ اُس کا گھر
ادھورا رہے؟ اگر کوئی شخص اپنے مکان کے متعلق یہ پسند نہیں کر سکتا کہ وہ ادھورا رہے تو خدا تعالیٰ
کے گھر کے متعلق وہ یہ امرکب پسند کرے گا ۔ اس میں کیا شک ہے کہ جب تک تمام دنیا مسلمان
نہیں ہوتی اور خود حکومت ، اسلامی حکومت نہیں ہو جاتی اُس وقت تک اسلام کی عمارت کافی رہتی
ہے اور اپنی عمارت کا کا نا ہونا کون پسند کر سکتا ہے۔ جب ہر شخص اپنی عمارت کو مکمل دیکھنا چاہتا ہے تو
کب کوئی عقلمند ہم سے یہ امید رکھ سکتا ہے کہ ہم اسلام کی عمارت کو کا نا رکھنا پسند کریں گے۔ اگر
انگریز عیسائی ہی رہیں، یہودی یہودی ہی رہیں ، ہندو ہندو ہی رہیں تو اسلامی حکومت دنیا میں قائم
نہیں ہو سکتی ۔ ہاں اس کے قائم کرنے کا ایک طریق ہے اور اس طریق کے ذریعہ ہی دنیا میں ہمیشہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۰
سال ۱۹۳۶ء
کام ہوا کرتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص کا نا ہو اور وہ کسی دوسرے سوجا کھے کی آنکھ نکال کر اپنا کاناپن
دور کرنا چاہے تو سارے لوگ اُسے بیوقوف ہی سمجھیں گے کیونکہ دوسرے کی آنکھ نکال کر اُس کا
کا نا پن دور نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح اگر کوئی بیوقوف یہ سمجھے کہ چند انگریزوں کو مار کر یا فتنہ و فساد پیدا مار یا
کر کے وہ اسلامی حکومت قائم کر سکے گا تو وہ حماقت کا ارتکاب کرتا ہے ۔ اور اگر فرض کرو وہ چند
انگریزوں کو نہیں بلکہ تمام انگریزوں پر حملہ کرتا ہے اور انگریز اس حملہ کی تاب نہ لاکر ملک چھوڑ کر
بھاگ جاتے ہیں تب بھی اسلامی حکومت کس طرح قائم ہو سکتی ہے۔ حکومت اگر قائم ہو گئی تو
ہندوؤں کی کیونکہ ایک مسلمان کے مقابلہ میں تین ہندو ہیں اور جس طرح مسلمانوں کو یہ حق حاصل
ہے کہ وہ اسلامی تہذیب اور اسلامی تمدن اور اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش کریں اسی طرح
ہندوؤں کا بھی حق ہے کہ وہ ہندو تہذیب، ہندو تمدن اور ہندو حکومت قائم کریں۔ اسی طرح
اگر مسلمانوں کو حق ہے کہ وہ انگریزوں کو اس لئے ماریں کہ وہ اسلام میں داخل نہیں اور انہیں اپنے
ملک سے اس لئے نکالیں کہ وہ انگریزی حکومت کی بجائے اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں تو
یقیناً ہندوؤں کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ مسلمانوں کو ماریں اور انہیں اپنے ملک سے نکال کر ہندو
حکومت قائم کریں اور ایسی صورت میں ہندوؤں کے فعل پر اعتراض کرنا بالکل پاگل پن ہوگا ۔ جو
ہمارے لئے جائز ہے وہ ہمارے غیر کیلئے بھی جائز ہونی چاہئے ورنہ یہ خدائی تعلیم نہیں ہوگی کہ
وہ مسلمانوں کو تو اختیار دے دے کہ وہ اسلامی حکومت کو قائم کرنے کی کوشش کریں لیکن ہندوؤں کو
اپنی حکومت قائم کرنے کا اختیار نہ دے۔ ایسی تعلیم دینے والا خدا نہیں بلکہ سوتیلا باپ ہوگا جو اپنے
بیٹے کی تو پرورش کرتا ہے مگر دوسرے کو گھر سے نکال دیتا ہے۔ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جس چیز کو
ہم اپنا حق قرار دیتے ہوں اُسی کو دوسرے کا حق بھی تسلیم کرنے کیلئے تیار رہیں ۔
پس یہ طریق بالکل نا درست ہے اور میں ہمیشہ اس کی مخالفت کرتا رہا ہوں لیکن جائز اور
پُر امن طریق سے اسلامی حکومت قائم کرنا ہماری دلی خواہش ہے اور میں سمجھتا ہوں ہم میں سے ہر
ایک کے دل میں یہ آگ ہونی چاہئے کہ ہم موجودہ طرز حکومت کی بجائے حکومت اسلامی قائم
کریں۔ یہ طبعی خواہش ہے اور میرے دل میں ہر وقت موجود رہتی ہے اور میں نے اس خواہش
سے کبھی انکار نہیں کیا ہاں میرے اور عام لوگوں کے ذرائع میں اختلاف ہے۔ میں اسلامی حکومت
چیز
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۱
سال ۱۹۳۶ء
کے قیام کیلئے تبلیغی اور پُر امن ذرائع اختیار کرتا ہوں اور وہ کہتے ہیں کہ اس کے قائم کرنے کا طریق
مار پیٹ اور جبر و تشد د ہے۔ بہر حال یہ خواہش تو جب پوری ہوگی ہوگی اور یقیناً ایک دن پوری
ہو گی دنیا کی مخالفتیں اور دشمنوں کی روکیں مل کر بھی اس میں حائل نہیں ہو سکتیں ۔
چنانچہ ایک دفعہ رویا میں میں نے اس مسجد کو جس میں میں اس وقت خطبہ پڑھ رہا ہوں
(مسجد اقصیٰ ) دیکھا کہ میں یہاں ممبر پر کھڑا ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ وائسرائے آئے ہیں
کیونکہ ہمارے بادشاہ یہاں آنے والے ہیں اور وہ ان کی آمد سے پہلے انتظام دیکھنا چاہتے ہیں
چونکہ پروگرام یہ ہے کہ بادشاہ یہاں کے مقدس مقامات دیکھیں گے اور مسجد کو بھی دیکھیں گے اس
لئے وائسرائے دیکھ رہے ہیں کہ آیا تمام انتظام مکمل ہے یا نہیں؟ اُس وقت میں نے دیکھا کہ مسجد
اتنی وسیع ہے کہ اس کا آخری کنارہ مشکل سے نظر آتا ہے اور سینکڑوں فوجی سپاہی پریڈ کے طور پر
کھڑے ہیں مگر وہ اتنی دور ہیں کہ ان کی شکلیں پہچانی نہیں جاتیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ
وائسرائے مسجد میں داخل ہوئے ہیں اور وہ تمام انتظام کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے پھر دوسرے
مقدس مقامات دیکھنے کیلئے چلے گئے ہیں۔ تو یہ چیزیں آخر ہو کر رہیں گی اور کسی کے مٹانے یا نہ
مٹانے کا سوال ہی نہیں ۔ جس چیز کا خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے وہ آخر ہو کر رہے گی چاہے اس پر
عیسائی بُرا منائیں چاہے موسائی بُرا منائیں، چاہے ہندو بُرا منائیں، چاہے سکھ بُرا منائیں یہ
خدا تعالیٰ کی قضاء ہے کہ دنیا میں اسلامی حکومت قائم کی جائے گی اور جو چیز ایک دن ہونے والی ہو
دنیا قائم کہ دنیا قائم اور جو دلا
اُسے ہم نے چھپانا کیا ہے اور اس پر اگر کوئی بُرا مناتا ہے تو ہم اس کا علاج کیا کر سکتے ہیں ، مگر جب
تک وہ زمانہ نہیں آتا اُس وقت تک ہمارا فرض ہے کہ جن باتوں میں حکومت ہمیں اختیار دیتی ہے
ان میں اسلامی حکومت کی طرز پر تمام باتیں جاری کریں ۔
بے شک اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ ہم عادی چور کا ہاتھ کاٹ دیں بلکہ وہ اسے اسلامی
حکومت کا فرض قرار دیتا ہے مگر اسلام یہ اجازت تو دیتا ہے کہ چور پر تمدنی دباؤ ڈال کر اسے چوری
کی عادت سے باز رکھنے کی کوشش کی جائے ۔ پس اگر کوئی چوری کرے گا تو ہم اُس کے ہاتھ نہیں
کاٹیں گے لیکن ہم اس پر تمدنی دباؤ ضرور ڈالیں گے تا اس کی اصلاح ہو جائے اور وہ آئندہ
چوری کا ارتکاب نہ کرے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۲
سال ۱۹۳۶ء
اسی طرح بے شک اسلام ہم کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ اگر کوئی شخص عَلَى الإِعلان
بدکاری کا ارتکاب کرے تو اُسے ہم سنگسار کر دیں بلکہ وہ اسے اسلامی حکومت کا فرض قرار دیتا ہے
اور اس لئے اگر کوئی بدکاری کا عَلَی الإِعْلان ارتکاب کرے گا تو ہم اسے سنگسار نہیں کریں گے مگر
جو تمدنی دباؤ ہے اس کے ذریعہ ہم قومی اخلاق کی درستی کر سکتے ہیں کیونکہ اسلام اس کی اجازت دیتا
ہے۔
اسی طرح اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ اگر کوئی شخص قتل کرے تو اسے سزا کے
طور پر قتل کر دیا جائے بلکہ وہ اسے اسلامی حکومت کا اختیار قرار دیتا ہے۔ پس اگر کوئی قتل کرے تو ہم
یقیناً اسے قتل نہیں کریں گے لیکن اسلام اس بات کا اختیار ہمیں دیتا ہے کہ اگر کوئی قتل کرے تو اُس پر
تمدنی دباؤ ڈالا جائے تا اُس کی اصلاح ہو۔ پس ہم تمدنی طور پر اس سے تنفر کا اظہار کریں تا اُس
کے دل میں ندامت پیدا ہوا اور وہ اس بُرے فعل کا دوبارہ ارتکاب نہ کرے۔ اگر یہ طریق اختیار نہ
کیا جائے تو کیا اس وجہ سے کہ اسلام قاتل کو بذات خود قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہم قاتل سے
بڑھ کر مصافحہ کریں گے یا اُس سے پیار کرنے لگیں گے؟ یا کیا اس وجہ سے کہ اسلام ہمیں اجازت
نہیں دیتا کہ ہم چور کا ہاتھ کاٹ دیں ہم چور کو چوری کرنے کے بعد شاباش دیں گے اور کہیں گے
کہ تو نے کیسا اچھا کام کیا ؟ یا کیا اس وجہ سے کہ اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ دنیا میں جو محبہ خانے
ہیں انہیں خود بخو در گرا دیا جائے ہم کنچنیوں کا گانا جا جا کر سنیں گے؟ ایک جگہ اسلام اگر ہمارے دیا کا
ہاتھ روکتا ہے تو دوسری جگہ ہمیں اختیار بھی دیتا ہے کہ ہم اسے استعمال کریں۔
یہی وہ طریق ہے جسے شروع خلافت سے میں نے اپنے مد نظر رکھا اور میں نے بار بار
سمجھایا ہے کہ اسلامی عمارت کو مکمل کرنا اور اسے مغربی اثرات سے بچانا ہمارا فرض ہے مگر مجھے
افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ اسلام میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے آجکل کے مسلمان اسلامی
احکام سے اتنے جاہل اور ناواقف ہو گئے ہیں کہ جب بھی وہ کوئی طریق اختیار کریں گے
غیر اسلامی ہوگا حالانکہ اسلام میں وہ تمام طریق موجود ہیں جن پر کار بند ہو کر انسان اپنے حقوق کو
حاصل کر سکتا اور دوسروں کے ظلم سے بچ سکتا ہے اور کسی غیر اسلامی طریق کے اختیار کرنے کی ہمیں
ضرورت نہیں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۳
سال ۱۹۳۶ء
انہی غیر اسلامی اثرات کے ماتحت ہمارے ملک میں ہڑتالوں کا طریق رائج ہو گیا ہے
اس طریق کو ہماری جماعت کے لوگ بھی بعض دفعہ اندھا دھند اختیار کر لیتے ہیں حالانکہ وہ طریق
ان کیلئے موزوں ہی نہیں ہوتا ۔ ایک بچے کو بازار میں سے گزرتے ہوئے جب کوئی دوسرا بچہ تھپڑ
مارتا ہے اور وہ اس کے جواب میں اپنا ہاتھ اُٹھاتا ہے تو اُس وقت بچے کا ہاتھ اُٹھا نا بر انہیں لگتا لیکن
*
جس وقت اُس کی ماں اُسے مارتی ہے اور وہ اس کے مقابلہ میں اپنا ہاتھ اُٹھاتا ہے تو سارے کہتے
ہیں یہ بڑا بے ادب اور گستاخ ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ پہلے موقع پر اُس کا ہاتھ اُٹھانا ایک
اجنبی بچہ کے مقابل میں تھا اور اب اس کا ہاتھ اُٹھانا اپنی ماں کے مقابل میں ہے۔ بازار میں سے
گزرنے والے بچے میں مقابلہ میں اُس کا ہاتھ اُٹھانا اُسے سج جاتا لیکن اپنی ماں کے مقابلہ میں
اُس کا ہاتھ اُٹھانا اُسے نہیں سجتا ۔ اسی طرح بازار میں سے گزرنے والے ایک لڑکے کو کوئی اجنبی اگر
کہے کہ ایک ٹانگ اٹھا کر کھڑا ہو جا تو وہ لڑکا اگر بہت زیادہ اخلاق سے کام لے گا تو خاموش ہو کر
گزر جائے گا ، اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو اسے ایک نظر دیکھ کر گزر جائے گا ، اس سے کم
اخلاق سے کام لے گا تو اُسے گھور کر گزر جائے گا ، اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو بڑ بڑا کر گزر
جائے گا اور اس سے کم اخلاق سے کام لے گا تو دو چار سُنا کر گزرجائے گا کہ تو کون ہوتا ہے جو مجھے
اس قسم کی بات کہے لیکن جس وقت سکول روم میں اُستادلڑ کے سے کہتا ہے کہ ایک ٹانگ پر کھڑا ہو جا
تو اُس وقت اگر لڑ کا اُستاد کو وہی جواب دے جو وہ بازار میں ایک اجنبی شخص کو دیتا ہے تو سارے
کہیں گے یہ بڑا ہی بد تہذیب ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ بازار میں ایک اجنبی کے سامنے اس کے
الفاظ سج جاتے تھے لیکن اُستاد کے سامنے نہیں سجتے ۔ اسی طرح ایک مسلمان کہلانے والے کا بھی
مغربی طریق عمل اختیار کرنا اور اسلامی طریق کو چھوڑ دینا اسے کسی صورت میں نہیں سج سکتا ۔
ت جو تمدن کے متعلق ہے اس کی بنیاد انصاف اور محبت پر ہے اس لئے اپنے
حقوق کے حصول کیلئے بھی وہی طریق اختیار کرنا چاہئے جو انصاف اور محبت پر مبنی ہو۔ یہی وجہ ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب کہیں سٹرائک ہوتی اور کوئی احمدی اس میں شریک
ہوتا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُسے سخت سزا دیتے اور اُس پر اظہار ناراضگی فرماتے ۔
اور یہی وجہ ہے کہ سٹرائک یا سٹرائک کے مشابہ بھی جب بعض احمد یوں نے کوئی حرکت کی ہم نے