جائز اور پُرامن ذرائع سے دنیا میں صحیح اسلامی حکومت قائم کرنا ہمارا فرض ہے

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۴
سال ۱۹۳۶ء
اسے سخت نا پسند کیا۔ اس لئے کہ جب اسلامی تعلیم میں ان کے مطالبات کا علاج موجود ہے تو کیا
وجہ ہے کہ وہ اسلامی طریق اختیار نہیں کرتے اور غیر اسلامی طریق اختیار کرتے ہیں۔ زیادہ تر سٹرائکوں
کا سوال مزدوروں اور سرمایہ داروں کے درمیان ہوتا ہے۔ مغربی طریق یہ ہے کہ ہر شخص اپنی
طرف سے ایک حق کا مطالبہ کرتا ہے اور ان کا اصول یہ ہے کہ ” جس کی لاٹھی اُس کی بھینس اگر
مزدور غالب آجائیں تو وہ مالک کارخانہ جات کے حقوق کو دبا لیں گے اور اگر مالک کارخانہ جات
غالب آجائیں تو وہ مزدوروں کے حقوق کو دبا لیں گے مگر اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ۔ اسلام نہ
مزدور کو اجازت دیتا ہے کہ وہ سرمایہ دار کو آنکھیں دکھائے نہ سرمایہ دار کو اجازت د دار کو اجازت دیتا ہے کہ وہ
مزدور کو آنکھیں دکھائے کیونکہ یہ دونوں باتیں غیریت پر دلالت کرتی ہیں اور اسلام کا منشاء یہ ہے
کہ سب بنی نوع انسان اپنے آپ کو بھائی بھائی سمجھیں کیونکہ خدا تعالیٰ سب کا آتا ہے اور محبت کے
لحاظ سے وہ ان کا باپ ہے اس لئے آپس میں وہ طریق اختیار نہیں کیا جا سکتا جس میں غیریت پائی
جاتی ہو۔ پس ان طریقوں کو اسلام کبھی جائز قرار نہیں دے سکتا۔ نہ پہلے کبھی اس نے انہیں جائز
قرار دیا ہے اور نہ آئندہ قرار دے گا۔
میں کہہ چکا ہوں کہ اسلامی طریق کی بنیاد انصاف پر ہے اسلام ہرگز یہ اجازت نہیں دیتا
کہ مزدور جتھہ بندی اور جماعت کی صورت میں سرمایہ داروں کو دبا کر اپنی طاقت قائم کریں اور نہ
اسلام اس امر کی اجازت دیتا ہے کہ سرمایہ دار جتھہ بندی اور جماعت کی صورت میں مزدوروں اور
کام کرنے والوں کو نقصان پہنچا ئیں بلکہ وہ کہتا ہے کہ غیر جانبدار شخص بیٹھیں اور انصاف کی رُو سے
باہمی جھگڑوں کا تصفیہ کریں اور پھر دوسروں کا فرض ہے کہ اُسے قبول کریں۔ اسلامی خلافت اور
نظام کے معنی ہی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ مؤمنوں کو عقل اور فہم و فراست سے کام لے کر ایک امام منتخب
کرنے کی تلقین کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ دیانتداری سے اپنے امام کے انتخاب کی
جدو جہد کریں گے تو وہ خود امام کا انتخاب کر دے گا۔ اسی وجہ سے خلافت کا انتخاب خدا تعالیٰ نے
اپنی طرف منسوب کیا ہے اور گو زبان بندوں کی ہوتی ہے مگر ارادہ اور منشاء خدا تعالیٰ کا ہوتا ہے۔
جیسے قلم جب لکھتا ہے تو دراصل قلم نہیں لکھتا بلکہ ہاتھ لکھتا ہے، ہاتھ بھی نہیں لکھتا بلکہ دماغ ہاتھ سے
کام کراتا ہے اسی طرح گو خلیفہ کا انتخاب بندوں کے ہاتھ سے ہوتا ہے مگر اُس کے پیچھے خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
الله
سال ۱۹۳۶ء
کام کر رہا ہ ہوتا ہے ہے اور اور گو گوز زبان بندوں کی ہوتی ہے ہے مگر مگر دماغ پرخدا پر خدا تعالیٰ کا کا قبضہ ہوتا ہوتا ہے ہے اور اور اس طرح
حقیقت میں اللہ تعالیٰ ہی انتخاب کرتا ہے اور وہ بندوں کا نہیں بلکہ خدائی انتخاب کہلاتا ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ اس میں تعطل اور تعطیل کا سوال پیدا نہیں ہو سکتا ۔ پس ہمارا فرض ہے کہ ہم ان اصولوں پر
اپنے تمام کاموں کو چلائیں جو اسلامی بنیاد اور عمارت کے ساتھ وابستگی اور مطابقت رکھیں ۔ اگر ہم
اس طریق کو اختیار نہیں کرتے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہم اسلامی حکومت دنیا میں قائم کرنا نہیں چاہتے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ہماری قادیان کی جماعت میں بعض دفعہ جھگڑے پیدا ہوتے ہیں، کہیں
دُکانداروں کو شکوہ ہو جاتا ہے کہ ہمارے ریٹ کم ہیں ، کہیں لوگوں کو یہ شکایت پیدا ہو جاتی ہے کہ
دُکانداروں کے ریٹ زیادہ ہیں ۔ ابھی گل مجھے دُکانداروں کے ایک حصہ کے متعلق معلوم ہوا کہ
اُس نے اِس لئے سٹرائک کر دی کہ اُن کے ریٹ کم مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس وجہ سے میں پھر ایک
دفعہ تمام جماعت کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا طریق اسلامی ہے غیر اسلامی نہیں ۔ اگر کسی کا حق
ثابت ہے مگر دوسرا شخص اُسے نہیں دیتا تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ جس شخص کو حق نہیں ملتا خلیفہ اس
کے ساتھ ہے اور اگر اپنے حق کے حاصل کرنے کیلئے غیر اسلامی طریق اختیار کیا جائے گا تو پھر
خلیفہ اُس کا ساتھ نہ دے گا۔
خلیفہ خدا تعالیٰ کا قائم مقام ہے وہ نہ مردوں کا ہے نہ عورتوں کا ، نہ چھوٹوں کا ہے نہ بڑوں
کا ، نہ مزدوروں کا ہے نہ سرمایہ داروں کا ، وہ نہ مشرقی ہے نہ مغربی بلکہ اُس کا تعلق اُس ہستی کے
ساتھ ہے جو سب سے بالا ہو کر ہر ایک کو ایک نظر سے دیکھ رہی ہے اس لئے کوئی کسی کا حق خلافت
کی موجودگی میں غصب نہیں کر سکتا ۔ خواہ گاہک کا حق ہو یا دکاندار کا ، خواہ مزدور کا حق ہو خواہ
سرمایہ دار کا ، ہر ایک کے ساتھ عدل کیا جائے گا اور ہر ایک کو انصاف کے ساتھ اُس کا حق دلایا
جائے گا لیکن دیکھنا یہ پڑے گا کہ آیا عدل حاصل کرنے کیلئے وہی طریق اختیار کیا گیا ہے جو اسلامی
ہے یا غیر اسلامی طریق اختیار کیا گیا ہے۔ جو شخص عدل حاصل کرنے کیلئے غیر اسلامی طریق اختیار
کرے گا یقیناً اُس سے کسی طرح نرمی نہیں کی جائے گی کیونکہ اس طرح ان امور میں بھی اسلامی
حکومت کا قائم کرنا ناممکن ہو جاتا ہے جن امور میں اسلامی حکومت قائم کرنا ہمارے اختیار میں
ہے۔ پس اس بات کو اچھی طرح یاد رکھو اور چونکہ پچھلی باتیں ذہن سے اُتر جاتی ہیں اس لئے میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۳۶
سال ۱۹۳۶ء
دہرا دیتا ہوں کہ ایسے لوگ جو اپنے حقوق کے حصول کیلئے غیر اسلامی طریق اختیار کرتے ہیں وہ کسی
نرمی اور رحم کے مستحق نہیں سمجھے جاسکتے کیونکہ وہ اسلامی حکومت کے قیام کو صدمہ پہنچاتے اور
غیر اسلامی طریق دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ پس اگر آئندہ میرے کانوں میں سٹرائک کی آواز
آئے گی تو جماعت ان سٹرائک کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور وہ کبھی اُن سے لین دین
نہیں کرے گی ۔ اسی طرح اگر سرمایہ داروں میں سے کوئی شخص کسی مزدور کا حق نہیں دے گا اور
اسے دبائے رکھے گا تو اُسے بھی سخت سزادی جائے گی ۔ انصاف قائم کرنا ہمارا فرض ہے اور وہ خدا
جو نہ مشرقی ہے نہ مغربی اُس کا قائم مقام ہونے کے لحاظ سے ہمارا فرض ہے کہ ہم کسی کو کسی کا حق
چھیننے اور دبانے نہ دیں خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا، امیر ہو یا غریب ۔ جب اسلام نے اپنے حقوق کے
حصول کیلئے ایک طریق مقرر کیا ہوا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اسے اختیار نہیں کیا جاتا۔ مثلاً اگر دُکانداروں
کو شکایت پیدا ہوئی تھی تو اس کے ازالہ کے دو طریق تھے وہ محکمہ قضاء میں نالش کر سکتے تھے کہ
ہمارے ریٹ بڑھائے جائیں اسلامی محکمہ قضاء کو سب اختیارات حاصل ہیں ۔ جس وقت محکمہ قضاء
میں نالش کر دی جائے اور کہا جائے کہ ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم یہ ریٹ رکھیں حالانکہ یہ ریٹ
کافی نہیں تو قاضی فوراً دوسرے فریق کو اگر وہ انجمن ہے تو انجمن کو اگر امور عامہ ہے تو امور عامہ کو
بلائے گا اور اُس سے جواب طلب کرے گا اور اگر وہ ثابت کر دیں گے کہ ان کے ریٹ کم ہیں تو ان
کے پہلے ریٹ منسوخ کئے جائیں گے اور جو جائز ریٹ ہوں گے وہ مقرر کئے جائیں گے اور اگر وہ
اس طریق کو پسند نہیں کرتے تھے تو چونکہ یہ انتظامی معاملہ ہے اس لئے براہ راست خلیفہ وقت کے
سامنے بھی درخواست پیش کی جاسکتی تھی ۔ اسی طرح اگر پبلک کو شکایت ہو کہ دُکانداروں کے ریٹ
زیادہ ہیں تو وہ انجمن کے پاس شکایت کر سکتے ہیں اور اگر انجمن دُکانداروں کیلئے ایک ریٹ مقرر
کر دیتی ہے مگر کوئی دُکاندار اس کی تعمیل نہیں کرتا تو بہ اجازت اس سے قطع تعلق کیا جا سکتا ہے۔ لیکن
اگر انجمن ایک فیصلہ کرتی ہے اور دُکاندار اس پر راضی نہیں تو وہ اس کے خلاف اپیل کر سکتا ہے
جو
خلیفہ وقت کے پاس بھی ہو سکتی ہے اور محکمہ قضاء میں بھی ۔ یہ تمام رستے کھلے ہیں اور ان کے ذریعہ
ہر وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ اُس کا حق مارا جا رہا ہے اپنا حق لے سکتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص ان طریق
کے خلاف چلتا اور دھمکی سے اپنی بات منوانا چاہتا ہے تو اسلام دھمکی کی روح کو کسی صورت میں پسند

آج 10 میں سے 10 باقی