خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۴۹
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله ارادہ سے آئے کہ محمدعلی اور اس کے صحابہ کو آج ان کے بلند و بالا دعاوی کی وجہ ۔ وجہ سے پوری طرح
سزا دے کر جائیں گے ۔ جس وقت اُن کے مقابلہ میں وہ ۳۱۳ لوگ جن میں سے بعض تلوار چلانا
بھی نہ جانتے تھے، کئی ایسے تھے جن کے پاس تلواریں تھی ہی نہیں ، جن میں سے اکثر کے پاس
سواریاں بھی نہ تھیں ، کھڑے ہوئے تو ظاہری نگاہ میں اُن کا یہ فعل مضحکہ خیز تھا اور کہنے والوں نے
کہہ بھی دیا کہ جاؤ اپنے گھروں کو چلے جاؤ تم ہمارے بھائی ہو اور ہم اپنے بھائیوں کے خون سے
زمین کو رنگنا نہیں چاہتے لیکن دوسری طرف ان تیز نظر لوگوں نے جو گو اسلام سے محروم تھے مگر ظاہری
عقل سے حصہ وافر رکھتے تھے اندازہ کر لیا تھا کہ یہ معمولی لوگ نہیں ہیں ۔ اہلِ عرب نے اپنے ایک
تجربہ کار جرنیل کو اسلامی سپاہ کا جائزہ لینے کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا اُس نے واپس آکر اُن کو جو جواب دیا وہ بتاتا
ہے کہ وہ شخص بہت گہری نظر والا تھا اُس نے آکر کہا کہ آدمی تو ان کے تین سو کے لگ بھگ ہیں لیکن
اے قوم کے سردارو! میں تمہیں مشورہ دیتا ہوں کہ ان سے لڑائی نہ کرو کیونکہ میں نے گھوڑوں پر
آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں ۔ مجھے ان کے چہروں سے نظر آتا ہے کہ یا تو وہ ہمارے خون
سے آج اس میدان کو رنگ دیں گے اور یا ایک ایک کر کے محمد (ع) پر جان دے دیں گے۔ اگر
تم ہر گھر میں ماتم بپا دیکھنا نہیں چاہتے تو آج واپس چلے جاؤ ورنہ یہ خیال مت کرو کہ مسلمان پیٹھ دکھا
کر بھاگ جائیں گے ۔
یہ مقابلہ بھی ایک ظاہر بین نگاہ کیلئے اُسی طرح مضحکہ خیز تھا جیسے اُحد کا ، اُس دن منافقوں
نے صاف لفظوں میں کہہ دیا تھا کہ اگر ہم جانتے کہ لڑائی ہو گی تو ضرور جاتے مگر یہ تو صریحاً بیوقوفی
کی بات تھی ۔ گجا مکہ کے تجربہ کار اور بہادر اور کجا یہ تھوڑے سے سپاہی ۔ بدر کی جنگ دنیا داروں کی
نگاہ میں اس سے بھی زیادہ غیر مساوی مقابلہ کی تھی اور اس لئے اُن کی نگاہ میں مضحکہ خیز لیکن اُس
دن بھی واقعات نے بتا دیا کہ انسانی تدابیر جہاں جاکر رہ جاتی ہیں وہاں الہی نصرت غیر معمولی
سامان کامیابیوں کے پیدا کر دیتی ہے۔ مکہ والوں نے جلدی کر کے اُس جگہ پر قابو پالیا جو اُن کے
نزدیک لڑائی کیلئے زیادہ مفید ہو سکتی تھی ۔ وہ زمین مضبوط تھی جس پر پاؤں زیادہ مضبوطی سے رکھا
جا سکتا تھا مگر مسلمانوں کیلئے جو جگہ خالی تھی وہ ریتلی تھی جس میں عام حالات میں قدم جمانا مشکل تھا
مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے جنہوں نے حالات کو بالکل بدل دیا۔ بادل بر سے جس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۰
سال ۱۹۳۶ء
سے سخت زمین پھیلنی ہوگئی اور ریتلی جگہ ٹھوس بن گئی۔ وہی زمین جو دھوپ میں سخت اور آرام دہ
تھی بارش کے بعد پھسلنی ہو گئی اور ریتلی بارش کے بعد مضبوط ہوگئی پھر اُدھر سے اللہ تعالی نے
آندھی چلا دی جس طرف مسلمانوں کی پیٹھیں تھیں اس وجہ سے گردوغبار اور کنکر کفار کی آنکھوں میں
پڑتے تھے اور ان کے زور سے چلائے ہوئے تیر بھی مسلمانوں تک نہ پہنچتے تھے مگر مسلمانوں کا کمزور
سے کمزور تیر بھی ان تک جا پہنچتا تھا۔ مسلمان دشمن کو دیکھتے تھے مگر وہ انہیں بوجہ آنکھوں میں
گردو غبار پڑنے کے اچھی طرح نہ دیکھ سکتے تھے۔ یہ سب سامان اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ورنہ نہ
بادل انسان کے اختیار میں ہیں اور نہ ہوائیں بندہ کے قبضہ میں ۔
الله
اسی طرح جنگِ احزاب کے موقع پر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے منافق مدینہ کی
گلیوں میں یہ کہتے تھے کہ یہ مسلمان تو کہا کرتے تھے کہ دنیا کی بادشاہت ہمیں مل جائے گی آج ان
کی عورتوں کیلئے پاخانہ پھرنے کی جگہ بھی نہیں رہی ۔ کہاں گئے ان کے وہ دعاوی ۔ اس جنگ میں
دس ہزار کفار کا لشکر مسلمانوں کے مقابل پر تھا اور سارے عرب قبائل جمع ہو کر آئے تھے اُدھر
یہودیوں نے مدینہ میں بغاوت کر دی تھی اُس وقت سوائے اس کے کہ مسلمان خندق بنا لیتے ان
کے بچاؤ کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی ۔ چنانچہ حضرت سلمان فارسی کے مشورہ سے رسول کریم ہے
نے صحابہ کو حکم دیا کہ خندق کھودیں اور جب وہ خندق کھودرہے تھے تو ایک پتھر ایسا آیا جو ٹوٹنے میں
نہ آتا تھا۔ رسول کریم ﷺ کو اطلاع دی گئی آپ وہاں تشریف لائے اور جب زور سے کدال مارا
تو پتھر میں سے آگ نکلی اور آپ نے زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا صحابہ نے بھی نعرہ لگایا۔ پھر کدال
مارا تو پھر آگ نکلی اور آپ نے پھر نعرہ تکبیر بلند کیا اور صحابہ نے بھی آپ کی تقلید کی ۔ تیسری دفعہ
کدال مارا تو پھر آگ نکلی اور آپ نے پھر زور سے اللهُ اَكْبَر کہا اور صحابہ نے بھی ایسا ہی کیا ۔ جب
وہ پتھر ٹوٹ گیا تو آپ نے صحابہ سے دریافت کیا کہ تم نے نعرے کیوں لگائے ہیں؟ صحابہ نے عرض
کیا کہ آپ نے لگائے تھے اس لئے ہم ۔ ، لگائے تھے اس لئے ہم نے بھی لگائے ۔ آپ نے فرمایا ہاں میں نے تین بار نعرہ
تکبیر بلند کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ جب پہلی دفعہ پتھر میں سے آگ نکلی تو میں نے اُس شعلہ میں یہ
نظارہ دیکھا کہ مسلمانوں کے ہاتھوں قیصر کے قلعے تباہ ہو گئے ہیں ۔ دوسرے شعلہ میں مجھے کسری ہو ۔
کے قلعوں کی تباہی کا نظارہ دکھائی دیا اور تیسرے میں حمیر کے قلعے بھی سرنگوں نظر آئے ہے ۔ اُس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۱
سال ۱۹۳۶ء
وقت بھی منافقوں نے ہنسی اُڑائی اور کہا کہ جان بچانے کیلئے خندق کھود رہے ہیں اور مدینہ سے
باہر نکل نہیں سکتے مگر خواب دیکھ رہے ہیں قیصر و کسری کے محلات کے۔ گویا وہ زمانہ مسلمانوں کیلئے
اس قدر مشکلات کا زمانہ تھا کہ منافق جو بزدل ہوتے ہیں وہ بھی دلیری سے ان پر ہنسی کرنے لگ
گئے تھے۔ قرآن کریم نے بھی غزوہ احزاب یا خندق کا نظارہ بیان کر کے بتایا ہے کہ اُس وقت
مسلمانوں کی یہ حالت تھی کہ گویا وہ زلزلہ میں مبتلاء ہیں اور زمین اپنی فراخی کے باوجود ان پر تنگ
ہو گئی تھی سے۔
صلى الله
بظاہر اس زبر دست لشکر کے مقابل پر صحابہ کا زور نہیں چلتا تھا مگر پندرہ روز کے بعد آدھی
رات کے وقت رسول کریم ﷺ نے آواز دی اور فرمایا کوئی ہے؟ مگر کسی نے جواب نہ دیا۔ ایک
صحابی نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ ! میں حاضر ہوں ۔ آپ نے فرمایا تم نہیں کوئی اور ۔ پھر فرمایا کوئی
جاگتا ہے؟ مگر کوئی نہ بولا ۔ اُسی صحابی نے پھر کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میں حاضر ہوں مگر آپ نے پھر
فرمایا تم نہیں کوئی اور ۔ اور پھر تیسری دفعہ آواز دی مگر پھر بھی کوئی نہ بولا اور پھر اُسی نے آواز دی
اور آپ نے فرمایا کہ جاؤ دیکھو مجھے اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی ہے کہ کفار کا لشکر تتر بتر ہو گیا ہے۔ وہ
صحابی باہر نکلے تو دیکھا کہ سب میدان خالی پڑا ہے، نہ غنیم کا کوئی خیمہ تھا اور نہ سامان ۔ ایک اور
صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں اُس وقت جاگتا تھا مگر سردی شدید تھی اور کپڑے ناکافی تھے اور سردی
سے ۔ کی وجہ سے باوجود جاگنے کے منہ سے بات نہ نکلتی تھی ۔
کفار کے بھاگنے کا واقعہ یہ ہے کہ ایک عرب سردار کی آگ بجھ گئی ، اہل عرب اس بات کو
منحوس خیال کرتے تھے، اس نحوست کے دُور کرنے کیلئے اس قبیلہ نے اپنے رواج کے مطابق یہ
طریق تجویز کیا کہ رات کے وقت اپنے خیمے وہاں سے اُٹھا کر چند میل کے فاصلے پر لے جا کر
لگائیں اور اگلے روز پھر وہیں آلگا ئیں اور جب رات کو چپکے سے انہوں نے خیمے اُکھاڑ نے شروع
کئے تو ساتھ والوں نے خیال کیا کہ شکست ہوگئی ہے اور یہ لوگ بھاگ رہے ہیں انہوں نے بھی فوراً
اپنے خیمے اُٹھانے شروع کر دیئے۔ ان کو دیکھ کر ان کے پاس والوں نے بھی ایسا ہی کیا حتی کہ
ابوسفیان کو جو اس لشکر کا سپہ سالار تھا خبر ہوئی تو اُس نے خیال کیا کہ مسلمانوں نے شب خون مارا
ہے اس لئے یہاں سے جلدی بھاگنا چاہئے ۔ چنانچہ وہ اس قدر گھبرایا کہ اونٹ کو کھولے بغیر اُس پر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۲
سال ۱۹۳۶ء
سوار ہو کر اُسے مارنے لگ گیا مگر وہ چلتا کس طرح ۔ آخر اس کے کسی ساتھی نے اُس پر اُس کی غلطی
کو واضح کیا۔ یہ الہی نصرت تھی جس نے اُس وقت جب انسانی تدابیر بیکار ہو چکی تھیں آسمان سے
صلى الله نازل ہو کر رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کو نجات دی ۔ پس آسمانی نصرت اُسی وقت آتی ہے
جب ساری تدابیر انتہاء کو پہنچ کر ختم ہو جاتی ہیں اور کامیابی کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتیں ۔ یں ۔ جب وہ
دنیا دار نگاہوں میں مضحکہ خیز اور روحانی نظر والوں کیلئے رقت انگیز ہو جاتی ہیں اُس وقت خدا تعالیٰ
کے فضل کے دروازے کھلتے ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ بندہ چلائے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ دنیا میں محبت کا بہترین مظاہرہ
وہی ہوتا ہے جو ماں کو اپنے بیٹے سے ہوتا ہے۔ بسا اوقات ماں کی چھاتیوں میں دودھ خشک ہو جاتا
ہے مگر جب بچہ روتا ہے تو دودھ اُتر آتا ہے۔ پس جس طرح بچے کے روئے بغیر ماں کی چھاتیوں
میں دودھ نہیں اُتر سکتا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی اپنی رحمت کو بندہ کے رونے اور چلانے سے
وابستہ کر دیا ہے۔ جب بندہ چلاتا ہے تو رحمت کا دودھ اُترنا شروع ہوتا ہے اس لئے جیسا کہ
میں نے بتایا تھا ہمیں چاہئے کہ اپنی طرف سے انتہائی کوشش کریں مگر وہ کوشش نہیں جو منافق مراد لیا
کرتے ہیں اور اس کے بعد جس حد تک زیادہ سے زیادہ دعاؤں کو لے جا سکتے ہیں لے جائیں۔
پچھلے سال میں نے سات روزے مقرر کئے تھے مگر چونکہ فتنہ ابھی جاری ہے، شرارت کا سلسلہ بند
نہیں ہوا، مخالفوں نے اللہ تعالیٰ کی تنبیہ سے عبرت حاصل نہیں کی اور گزشتہ عذاب سے اپنی
اصلاح نہیں کی اس لئے آؤ ہم پھر خدا تعالیٰ کے حضور چلا ئیں ۔ تا جس طرح بچہ کے رونے سے
ماں کی چھاتیوں سے دودھ اُتر آتا ہے آسمان سے ہمارے رب کی نصرت نازل ہو اور وہ روکیں اور
مشکلیں جو ہمارے رستہ میں ہیں دور ہو جائیں ۔ بعض مشکلات ایسی ہیں جن کا دور کرنا ہمارے اختیار نہ ۔ کا
میں نہیں ۔ ہم دشمن کی زبان کو بند نہیں کر سکتے اور اُس کے قلم کو نہیں روک سکتے ۔ اُن کی زبان اور قلم
سے وہ کچھ نکلتا رہتا ہے جسے سننے اور پڑھنے کی ہمیں تاب نہیں ۔ ہم نے بارہا حکومت کو توجہ دلائی
ہے مگر اُس کے کان ہماری بات سننے سے بہرے ہیں ۔ وہی باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے متعلق کہی جاتی ہیں اگر کسی اور کے متعلق کہی جاتیں تو ملک میں آگ لگ جاتی ۔ مگر وہ باتیں
متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہی جاتی ہیں لیکن کہنے والوں کی کوئی گرفت نہیں کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۳
سال ۱۹۳۶ء
جاتی ۔ حتی کہ ہمیں تو یہاں تک رپورٹ پہنچی ہے کہ بعض مخالفوں کے حلقوں میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ
ہمیں افسروں نے یقین دلایا ہے کہ احمدیوں کے خلاف جو چاہو لکھو کوئی گرفت نہ ہوگی ۔ ہمیں یقین
ہے کہ یہ بات ساری حکومت کی طرف سے نہیں ایک یا دو افسروں پر یہ الزام ہے گو ہم یہ بھی نہیں
کہہ سکتے کہ یہ ان کے متعلق بھی صحیح ہے یا غلط ، مگر واقعات طبیعت کو اس کی صحت کی طرف مائل
ضرور کرتے ہیں کیونکہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق متواتر ایسی باتیں کہی
جاتی ہیں جو اگر کسی اور کے متعلق ایک دفعہ بھی کہی جاتیں تو حکومت کبھی خاموش نہ رہتی تو اس کی کوئی
وجہ ہونی چاہئے ۔ کم سے کم سو مرتبہ اخباروں میں آپ کو کذاب یا دجال یا شرابی کہا گیا ہے۔ اگر کم
سے کم سو دفعہ میں ایسی گالیاں نہ دکھا سکوں تو حکومت بے شک میری بات نہ مانے لیکن اگر سو سے
زیادہ دفعہ دشمنوں کے اخباروں میں یہ باتیں چھپی ہوں تو ذمہ دار افسروں کو یا د رکھنا چاہئے کہ
اس ساری غفلت کا جواب انہیں خدا تعالیٰ کے سامنے دینا ہوگا اور دنیا کی نگاہوں میں بھی وہ
قابل ملامت ٹھہریں گے ۔ ہم ایک طرف انگریزی قانون کے الفاظ چھاپیں گے اور دوسری طرف
وہ گالیاں جو احراری اخباروں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی جاتی ہیں اور برطانوی پبلک
سے اپیل کریں گے کہ اس طرح اس کے اچھے نام کو اس کے نوکر بد نام کر رہے ہیں اور انصاف کا
خون کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک طرف دنیا کو ان مظالم سے مطلع کریں گے تو دوسری طرف اپنے رب
سے اپیل کریں گے یہاں تک کہ اس ظلم کے ذمہ دار حکام چکی کے دو پاٹوں کے درمیان آجائیں
گے۔ ایک طرف خدا کی لعنت ان پر برسے گی اور دوسری طرف شریف الطبع انسان خواہ کسی قوم اور
مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ان کے افعال پر اظہار نفرت و ملامت کریں گے۔ میں ہر گز نہیں مان
سکتا کہ اگر ہمارے اخباروں میں یہی الفاظ یسوع کے متعلق استعمال کئے جائیں ، اگر انہیں دجال
لکھا جائے یا یہ لکھا جائے کہ ناصرہ کا رہنے والا ایک شرابی ، تو گورنمنٹ کی رگِ حمیت جوش میں نہ
آئے ۔ اگر یہی الفاظ ان اقوام کے بزرگوں کے متعلق استعمال کئے جائیں جو احرار کی پیٹھ
ٹھونک رہی ہیں ، اگر یہ سکھ گوروؤں کے متعلق لکھے جائیں ، ہندو رشیوں ، سنیوں کے متعلق لکھے
جائیں اور ان لوگوں کے علماء کے متعلق بولے جائیں جو اپنے آپ کو اکثریت میں بتاتے ہیں تو
ہندوستان میں آگ نہ لگ جائے اور حکومت کا قانون حرکت میں نہ آئے لیکن یہ الفاظ حضرت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
اولد
سال ۱۹۳۶ء
مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق روز استعمال کئے جاتے ہیں اور حکومت بار بار توجہ دلائے جانے
کے باوجود خاموش ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی قصور ہے اور وہ یہ کہ ہم تھوڑے ہیں اور حکومت کے
وفادار ہیں اس لئے ہماری طرف سے بار بار توجہ دلائے جانے کے باوجود حکومت ٹس سے مس
نہیں ہوتی ۔ اگر میں کم سے کم سو ایسے حوالے دکھا سکوں جن میں سے ایک بھی اگر کسی قوم کے پیشوا
کے متعلق استعمال کیا جاتا تو ملک میں آگ لگ جاتی تو کوئی قوم ہمارے صبر اور امن پسندی پر حرف
نہیں لا سکتی مگر حکومت ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم بھی وہی الفاظ دوسروں کے متعلق دُہرائیں اور جب
ہم ایسا کریں تو اس کا کوئی حق نہیں ہوگا کہ ہم پر اعتراض کرے۔ اور اگر وہ ہم پر اعتراض کرے گی
تو آنے والے مورخ ہمیں حق بجانب قرار دیں گے حکومت کو نہیں ۔ اگر یہ باتیں جائز ہیں اور جیسا
کہ حکومت نے اپنے فعل سے بتا دیا ہے جائز ہیں تو ایسا ہی رویہ اختیار کرنے پر اُسے کوئی حق نہیں
ہوگا کہ ہم سے باز پرس کرے۔ ہم حکومت سے کسی فائدہ کی توقع نہیں رکھتے بلکہ صرف یہی کہتے
ہیں کہ
مرا ز خیر تو امید نیست بد مرساں
یعنی مجھے تجھ سے کسی بھلائی کی امید نہیں مگر کم سے کم یہ کر کہ نقصان تو نہ پہنچا۔ ہنچا۔
ہمیں ایک لمبے تجربہ کی بناء پر یہ امید ہی نہیں رہی کہ حکومت پنجاب کا وہ عملہ جس کے سپرد
ان امور کا تصفیہ ہے ہمارے احساسات کا احترام کرے گی مگر اب احمدی نوجوان اس جائز بدلہ
احساسات کا معراب
کے لینے کیلئے بیتاب ہو رہے ہیں اور نیشنل لیگ میں سنتا ہوں کہ اپنا پروگرام مکمل کر چکی ہے اور اگر میں
وہ ایس
ایسا کرے تو چونکہ حکومت اپنے فعل سے بانیان مذاہب اور ہادیانِ طریقت کے متعلق ایسے
الفاظ کا استعمال جائز قرار دے چکی ہے کوئی وجہ نہیں کہ میں اپنے نو جوانوں کو اس فعل سے روکوں ۔
یہ وہ اخلاق ہیں جن کی صحت پر تمام قوموں کے نمائندوں کی مہر ثبت ہو چکی ہے اور حکومت نے بھی
اسے اپنے عمل سے حدود قانون کے اندر قرار دے دیا ہے۔ پس اب میرا فرض نہیں کہ خود دخل
دوں میں پہلے ان باتوں سے روکتا تھا مگر افسوس کہ میرے اخلاق سے ناجائز فائدہ اٹھایا گیا مگر یہ
سب باتیں دنیوی تدابیر ہیں اگر جماعت ایسا کرے تو وہ صرف الزامی جواب دے گی مگر اس فعل
سے ان باتوں کا ازالہ نہیں ہو سکتا ۔ بلا شبہ ہم میں سے کمزور دلوں کی اس سے تسلی بھی ہو جائے گی مگر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۵
سال ۱۹۳۶ء
حقیقی روحانیت سے مس رکھنے والے ان باتوں سے تسلی نہیں پا سکتے ۔ جب تک وہ زبانیں کھلی ہیں
جن پر یہ الفاظ جاری ہوتے ہیں ، جب تک وہ ہاتھ حرکت کرتے ۔ تے ہیں جو ایسی باتیں لکھتے ہیں ، جب
تک وہ دماغ موجود ہیں جن میں یہ خیالات دوڑتے ہیں ، جب تک وہ دل باقی ہیں جن میں ایسے
جذبات پیدا ہوتے ہیں اور جب تک دوبارہ ان باتوں کے کہے یا لکھے جانے کا امکان ہے اُس
وقت تک کوئی احمدی چین کا سانس نہیں لے سکتا مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ان کا ہٹانا ہمارے
اختیار میں نہیں یہ خدا کے اختیار میں ہی ہے اور وہ دونوں طرح ان باتوں کو دور کر سکتا ہے۔ وہی
دل جو آج نفرت سے بھرے ہوئے ہیں ان میں محبت کے جذبات پیدا کر کے بھی ہٹا سکتا ہے اور
ایسے لوگوں کو تباہ اور اُن کے گھروں کو ویران کر کے بھی ہٹا سکتا ہے۔ حکومت ہمارے ہاتھوں کو پکڑ
سکتی ہے مگر وہ خدا کے ہاتھوں کو کس طرح پکڑ سکتی ہے جن ہاتھوں میں وہ خود بھی ایک قیدی کی طرح
ہے۔ ہماری فوجیں زمین پر نہیں بلکہ آسمان پر ہیں حکومت تو ہیں بنواتی ہے جن کے گولے ۱۵ میل
تک مار کر سکتے ہیں مگر ہم وہ تو ہیں تیار کریں گے جو عرش سے گولہ پھینکتی اور فرش پر رہنے والوں کو
ملیا میٹ کر دیتی ہیں ۔ گورنمنٹ کی گرفت صرف اُن لوگوں تک ہے جو اُس کی حکومت کے ماتحت
ہیں مگر ہم وہ وارنٹ جاری کرائیں گے جن سے دنیا کے بادشاہ بھی گرفتار کئے جا سکتے ہیں ۔ ہم نے
ایک لمبے عرصہ تک ان باتوں کو سنا اور صبر کیا ، دیکھا اور خاموش رہے ، ہم نے التجائیں کیں مگر انہیں
ٹھکر ادیا گیا ، ہم نے عرضیں کیں مگر ان پر کان نہیں دھرے گئے لیکن جب تک وہ تحریریں موجود ہیں مگران
جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو شرابی کہا گیا اور دجال لکھا گیا اور جب تک حکومت ان کا بدلہ
نہیں لیتی ہم کبھی چپ نہ ہوں گے اور جو ہم نہ کر سکیں گے وہ خدا تعالیٰ کرے گا جہاں ہمارے ہاتھ
روکے جائیں گے وہاں فرشتے کام کریں گے ۔ زمین پر امن قائم نہیں ہو گا جب تک ہمارے دلوں
میں امن قائم نہیں ہوتا ، آسمان تیر اندازی بند نہیں کرے گا جب تک ہمارے قلوب پر ان تیروں کا
چلا یا جا نا ختم نہ ہوگا۔
پس پھر آؤ کہ سات روزے رکھیں جو اگلے ہفتہ سے شروع کر کے ہر پیر کے دن رکھے
جائیں اور چونک نفلی روزے سفر میں بھی رکھے جا سکتے ہیں اس لئے جو سفر میں ہوں وہ بھی رکھیں اور
اگر کوئی مسافر یا بیمار ہونے کی وجہ سے پیر کے دن روزہ نہ رکھ سکے تو وہ جمعرات کے دن رکھے اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۶
سال ۱۹۳۶ء
اس طرح چالیس دنوں میں یہ ختم کئے جائیں اور ان دنوں میں مل کر بھی اور انفرادی طور پر بھی ایسی
دعائیں کی جائیں جو عرش الہی کو ہلا دیں تا خدا تعالیٰ اپنی فوجوں کو حکم دے کہ ساز و سامان
ہو جاؤ اور جاؤ کہ دنیا کے پردہ پر میرے کچھ مظلوم بندے ہیں انہیں کمزور سمجھ کر کچھ طاقتور حکام اور
اکثریت کے نمائندے ان پر ظلم کر رہے ہیں ، ان کے دل غم سے بھرے ہوئے ہیں اور آنکھیں
اشکوں سے پُر ہیں وہ تھوڑے ہیں اور بے کس ، دنیا کے پردہ پر کوئی ان کا والی نہیں ، ہر قوم ان سے
اس لئے دشمنی کر رہی ہے کہ انہوں نے میری آواز کیوں سُنی اور میری پکار پر لبیک کیوں کہا میں
ان کی آواز سنوں گا اور ان کی پکار کو بیکار نہیں جانے دوں گا ۔ بے شک دنیا داروں کی نگاہ میں وہ
بیکس ہیں مگر انہیں کیا معلوم کہ میں ان کا والی ہوں اور میں ان کا حامی ہوں تم جاؤ اور ان کے
مخالفوں کو دنیا سے مٹا دوخواہ دلوں میں تبدیلی پیدا کر کے اور ہدایت بخش کر یا ضد کی صورت میں
ان کے گھروں پر میری لعنت برسا کر اور میرا عذاب نازل کر کے ۔
پس جھک جاؤ اور دعا کرو اور پھر جھک جاؤ اور دعا کرو پھر جھک جاؤ اور دعا کرو یہاں
تک کہ عرش الہی سے تمہاری امداد کا حکم نازل ہو جائے ۔ خدا تعالیٰ کے ایک مقدس کو اور رسول کریم
کے نائب کو اتنی گندی گالیاں دی گئی ہیں اور ایسے ناپاک الفاظ سے اسے یاد کیا گیا ہے کہ یہ
دنیا اب مؤمن کے رہنے کے قابل نہیں جب تک خدا کا ہاتھ اسے پھر پاک نہ کرے۔ یہ ناپاک
ملک خدا کے قہر کو بلا رہا ہے اور یہ گندے لوگ اُس کے غضب کو بھڑکا رہے ہیں ہم نے ان کا کیا
قصور کیا تھا کہ ہم پر یہ ظلم ہو رہے ہیں ۔ ہم ہمیشہ حکومت کے وفادار رہے ہیں اور اب بھی وفادار
ہیں ، ہم ہمیشہ بنی نوع انسان کے خیر خواہ رہے ہیں اور اب بھی خیر خواہ ہیں مگر ہم کیا کریں کہ ہماری
طاقت سے زیادہ ہم پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے اور ظلم کا طوفان تھمنے میں آتا ہی نہ آتا ہی نہیں ۔ کاش! یہ لوگ
ہمیں قتل کر دیتے مگر ہمارے آقا کو گالیاں نہ دیتے ، کاش ! حکومت ہمیں پھانسی کے تختہ پر لٹکا دیتی
لیکن ان نا قابل برداشت گالیوں کو جو ہمیں نہیں بلکہ ہمارے جان و دل سے پیارے ہادی کو دی
جاتی ہیں بند کرا دیتی ۔ اگر حکومت کو خدا تعالیٰ نے باطنی آنکھیں دی ہوتیں تو وہ اس خون کو دیکھ سکتی
جو ہمارے دلوں سے بہہ رہا ہے۔ وہ اُس خون کا بدلہ لیتی ہے جو چمڑے سے بہایا جاتا ہے پھر کیوں
وہ اس خون کا بدلہ نہیں لیتی جو دل سے بہایا جاتا ہے ۔ اب اس دکھ کی ساعت میں جب کہ خدا تعالیٰ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۷
سال ۱۹۳۶ء
وہ اس خون کا بدلہ نہیں لیتی جو دل سے بہایا جاتا ہے۔ اب اس دکھ کی ساعت میں جب کہ خدا تعالیٰ
ہمیں خود بدلہ لینے سے منع کرتا ہے ہم اس کے سوا کیا کر سکتے ہیں کہ اُس کے حضور میں گر جائیں
اور اپنے آنسوؤں سے اپنی سجدہ گاہ کو تر کر دیں اور التجا کریں کہ اے ہمارے خدا! اے ہمارے
آقا! اے بے کسوں کے والی ! اے مظلوموں کے حامی ! تیری یہ دنیا ظلم اور جور سے ناپاک ہو گئی
ہے اپنے فرشتوں کو بھیج کہ توبہ کے پانی یا عذاب کی آگ سے اس کو پاک کریں کہ اب اس دنیا میں
ایک ایک دن کی رہائش ہمارے لئے عذاب ہے۔ تیرا وعدہ تھا کہ تو اسے ہمارے لئے جنت بنائے
گا۔ اے سچے وعدوں والے! تیری رحمت کا دامن پکڑ کر تجھے تیرے ہی جلال کی قسم دیتے ہوئے
ہم تجھ سے ہی التجاء کرتے ہیں کہ ہمارے زخمی دلوں پر ہمدردی کا مرہم لگا اور اس دنیا کو جو ہمارے
لئے خاردار جنگل بن گئی ہے اپنی محبت کا گلزار بنادے اور ہمیں وہ تقویٰ بخش جس سے تیرا نہ ختم
ہونے والا وصال ہمیں حاصل ہو ، اور وہ ہمت بخش کہ جس سے تیرے روٹھے ہوئے بندوں کو ہم
منا کر واپس لائیں ۔ اے آقا ! تجھ میں سب طاقتیں ہیں اور ہم میں کچھ بھی نہیں ۔ پھر تیرا در نہ
کھٹکھٹائیں تو کہاں جائیں ۔ تجھ سے نہ مانگیں تو رکس سے مانگیں ۔ رحم کر، رحم کر ، رحم کر کہ تو ارحم
الرَّاحِمِينَ ہے اور ہم تیرے دروازے کے ابدی بھکاری ہیں ۔ آمِينَ يَا رَبَّ الْعَلَمِينَ ۔“
( الفضل ۲۷ مارچ ۱۹۳۶ء)
ے سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۱۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
السيرة الحلبيه جلد ۲ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا (الاحزاب : (۱۲)
66

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۸
سال ۱۹۳۶ء
خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات
سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے؟
فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں آج ایک نہایت اہم معاملہ کے متعلق خطبہ کہنا چاہتا ہوں اور چونکہ اس پر بولنے کیلئے
مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا اس لئے میں نے اعلان کرا دیا تھا کہ دوست ساڑھے بارہ بجے مسجد میں زیادہ وقت چاہئے تھا اس لئے میں نے اعلان کراد
پہنچ جائیں ۔ گو میں میں خود خود ایک ایک بج کر کر چارپانی چار پانچ منٹ نٹ پر پر پنچاہوں پہنچا ہوں لیکن میری میری غرض دیر در کرنے کرنے سے سے یہ تھی کہ
بعض دفعہ جب تمام لوگ وقت پر نہ آئیں تو دوسروں کا انتظار کرنا پڑتا ہے اس لئے میں دانستہ کچھ
دیر کر کے آیا ہوں تا سب لوگ جمع ہو جائیں اور خطبہ سننے میں شریک ہوسکیں ۔ گو مجھے یہاں آکر یہ
محسوس ہوا ہے کہ غالباً دوست وقت کے قریب قریب ہی مسجد پہنچ چکے تھے اور اس احتیاط کی
ضرورت نہ تھی ۔
میں سب سے پہلے تو تمہیدی طور پر یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت ایک امن پسند
جماعت ہے اور ہمیں اللہ تعالیٰ نے کھڑا ہی اس لئے کیا ہے کہ ہم دنیا میں امن صلح اور محبت قائم
کریں۔ چنانچہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ناموں میں سے ایک نام
خدا تعالیٰ نے سلامتی کا شہزادہ رکھا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس نام کی
وو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۵۹
سال ۱۹۳۶ء
وجہ سے ہماری جماعت کبھی بھی اُن کاموں کو اختیار نہیں کر سکتی جو فتنہ اور فساد کا موجب ہوں ۔ پھر
اس امن پسندی کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ہمارے پاس بعض اور قوی وجوہ بھی موجود ہیں جن کے
ما تحت امن شکنی ہمارے لئے کسی صورت میں جائز نہیں۔
پہلی وجہ یہ ہے کہ ہماری مذہبی تعلیم یہ ہے کہ کسی حکومت کے ماتحت رہتے ہوئے اُس
کے خلاف فتنہ و فساد کھڑا کرنا جائز نہیں ۔ ہم نے اس مسئلہ کی وجہ سے بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھائی ہیں ۔
ہمارے اپنے بھائیوں نے اس مسئلہ کی وجہ سے ہمیں کا فر قرار دیا بلکہ آدم حریت و آزادی کا پیغام
دینے کا مدعی ڈاکٹر اقبال بھی ہمارے خلاف یہ الزام لگاتا ہے کہ ہم جہاد کے خلاف تعلیم دے کر
مسلمانوں کو کمزور کرنے کا موجب ہیں اور دوستی کے پردہ میں ان سے دشمنی کرتے ہیں ۔ پس
ہمارے اس عیب اور گناہ کی تصدیق پرانے علماء نے بھی کر دی اور جدید فلسفیوں نے بھی کر دی گویا
مغرب اور مشرق دونوں جمع ہو گئے ہمیں مجرم قرار دینے کیلئے ، اِس بناء پر اور اس گناہ کی وجہ سے کہ
کیوں ہم نے مسلمانوں کو امن پسندی کی تعلیم دی ہے۔ قوم کی مخالفت کوئی معمولی مخالفت نہیں
ہوتی ۔ نہ صرف اس میں ہر قسم کا جسمانی دُکھ انسان کو برداشت کرنا پڑتا ہے بلکہ دل کا دُکھ بھی اس
کے ساتھ شریک ہوتا ہے۔ اسلام بے شک انسان کو بہادر بنا دیتا ہے، اسلام بے شک انسان کے
دل میں جرات پیدا کر دیتا ہے لیکن اسلام انسان کے جذبات کو مارتا نہیں بلکہ انہیں اُبھارتا ہے۔
اس میں شبہ نہیں کہ خواہ کوئی بھی حق کی مخالفت کرے، اپنے ہوں یا غیر ، مؤمن ان کی پرواہ نہیں کرتا
مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ کسی فعل کی وجہ سے خواہ وہ حق کی حمایت ہی کیوں نہ ہوا گر وہ اپنے نہ ہو اگر
عزیزوں ، اپنے رشتہ داروں ، اپنے ہمسایوں اور اپنے ہم قوموں سے علیحدگی اختیار کرے تو طبعی طور
پر اسے صدمہ ضرور ہوتا ہے اور ہونا چاہئے ۔ پس یہ کوئی کھیل نہ تھا جو ہم کھیلے اور یہ کوئی معمولی بات
نہ تھی کہ ہم نے تمام مسلمانوں کو اپنا اس لئے دشمن بنالیا کہ ہم فتنہ و فساد کے خلاف تعلیم ان میں
پھیلاتے ہیں مگر یہ دُکھ ہم نے اُٹھایا، یہ تکلیف ہم نے سہی ، یہ مصیبت ہم نے برداشت کی لیکن حق کو
نہیں چھوڑا بلکہ ہم ہمیشہ امن پسندی کی تعلیم لوگوں کو دیتے رہے۔ حکومت کے ریکارڈ اس کے گواہ
ہیں، حکومت کے اعلانات اس کے گواہ ہیں اور حکومت کی چٹھیاں اس کی گواہ ہیں ۔ پس مذہب کی
حکومت سب سے بڑی حکومت ہے اور اس کے حکم کے ماتحت ہم مجبور ہیں خواہ ہم میں سے بعض کا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۰
سال ۱۹۳۶ء
دل نہ بھی چاہے، خواہ بعض ہم میں سے جوش کی حالت میں اپنی عقل و خرد کو چھوڑ کر یہ ارادہ بھی
کر لیں کہ حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں ، کہ اس ارادہ کو عمل کا جامہ نہ پہنائیں ۔
دوسری بات جو ہمیں پُر امن رہنے پر مجبور کرتی ہے وہ ہمارے اور دوسری رعایا کے
تعلقات ہیں۔ پہلی وجہ میں حکومت کے اور ہمارے تعلقات تھے جن میں مذہب نے ہمیں پابند امن
کر دیا ہے لیکن دوسری وجہ وہ احکام ہیں جو رعایا اور رعایا کے آپس کے تعلقات کے متعلق ہیں ان
احکام میں بھی آپس میں محبت اور پیار سے رہنے کی تعلیم دی گئی ہے لیکن ان کے علاوہ ایک اور وجہ
بھی ہے کہ ہم امن شکنی نہیں کر سکتے کیونکہ علاوہ مذہبی تعلیم کے مصلحتیں اور ضرورتیں بھی ہمیں مجبور
کرتی ہیں کہ ہم امن شکنی نہ کریں۔ یعنی اگر ہم میں سے کوئی کمزور شخص مذہب کی حکومت سے کسی
وقت انکار بھی کر دے تو وہ ضرورتاً اس بات پر مجبور ہے کہ امن شکنی نہ کرے اور وہ ضرورت یہ ہے
کہ ہم ایک تبلیغی جماعت ہیں ۔ ہم نے اپنا یہ فرض مقرر کیا ہوا ہے اور دوسروں کو ہم اس بات کی
عادت ڈالتے ہیں کہ وہ جائیں اور غیر احمدیوں کو تبلیغ کریں ۔ ہم مسلمانوں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں ، ہم
ہندوؤں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں ، ہم سکھوں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں ، ہم عیسائیوں کو بھی تبلیغ کرتے ہیں
اور اسی طرح ہر اُس قوم کو ہم تبلیغ کرتے ہیں جو ہمارے سامنے آجاتی ہے۔ اب ایک تبلیغی جماعت
کیلئے یہ بالکل ناممکن ہے کہ وہ لوگوں سے لڑے کیونکہ اگر وہ لڑے تو تبلیغ نہیں کر سکے گی ۔ اگر ہم
اپنے افعال کی وجہ سے مسلمانوں کو برانگیختہ کر دیں، اگر ہم اپنے افعال کی وجہ سے ہندوؤں کو مسلمانوں برا کر ام
برانگیختہ کر دیں ، اگر ہم اپنے افعال کی وجہ سے سکھوں کو برانگیختہ کر دیں اور اگر ہم اپنے افعال کی
وجہ سے عیسائیوں کو برانگیختہ کر دیں تو بتاؤ تبلیغی میدان ہمارے لئے کونسا رہ جاتا ہے ۔ پس اگر ہم
میں سے کوئی شخص اس مذہبی حکم کا قائل نہ بھی ہو تو تبلیغی ضرورتوں کی وجہ سے وہ اس بات کیلئے
مجبور ہے کہ غیر جماعتوں سے اچھے تعلقات رکھے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ہم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں
جو اس کی خلاف ورزی کرنے والا نہیں ۔ ہر قوم میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اور بُرے بھی اور
بُرے لوگوں کو روکنا کوئی آسان بات نہیں ۔ ہماری جماعت میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جو بعض
دفعہ تقریروں کے ذریعہ یا تحریروں کے ذریعہ سخت کلامی کرتے ہیں مگر وہ سخت کلامی یا تو کسی انتہائی
غفلت کی حالت میں ہوتی ہے یا عادتاً ہوتی ہے۔ اور جو شخص عادتاً سخت کلامی کرتا ہے وہ بھی اپنی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
١۶١
سال ۱۹۳۶ء
عادت کی وجہ سے نہ مذہب کو یاد رکھ سکتا ہے نہ مصلحتوں اور ضرورتوں کو ۔ یا بعض دفعہ منافق سخت
کلامی کرتے ہیں اور ان کی اصل غرض جماعت کو بد نام کرنا ہوتی ہے۔
پس ہمیشہ یہ تین قسم کے لوگ ہی جماعت میں سے سختی کرتے ہیں لیکن ہمارا رویہ ان کے
متعلق ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم ان کی باتوں پر گرفت کرتے اور ان کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں ۔
اگر غفلت سے سخت کلامی ہو تو تب بھی ہم گرفت کرتے اور اصلاح کی کوشش کرتے ہیں اور اگر عادتاً
سخت کلامی ہو تب بھی ہم گرفت کرتے اور اصلاح کی کوشش کرتے ہیں اور اگر کوئی منافقت سے
کرے تب بھی اسے سمجھایا جاتا یا اخبار والوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ کیوں ایسے لوگوں کے مضامین
شائع کرتے ہیں جن کی اصل غرض ہم پر الزام قائم کرنا ہے ان استثنائی صورتوں کے علاوہ ہماری
جماعت کا عام رویہ یہ ہے کہ ہم دوسری قوموں کے متعلق ادب اور احترام کے مقام پر کھڑے ہوں
اور ہم کہتے ہیں کہ کسی دوسری قوم کا دل نہیں دُکھانا چاہئے ۔ ہمارے ہاں کثرت سے ایسی مثالیں
موجود ہیں جبکہ دوسروں کے ہاں ایک بھی مثال موجود نہیں کہ جب ہم میں سے کسی نے غیر اقوام
کے متعلق سخت کلامی کی تو ہم نے اُسے ڈانٹا اور سزا دی ۔ اس وقت تک تین رسالوں کو میں اس مجرم
میں ضبط کر چکا ہوں اور کئی دفعہ اخبارات والوں کو ڈانٹ چکا ہوں بلکہ اخباروں میں اس کا ذکر بھی
آچکا ہے اور میں سمجھتا ہوں کوئی دوسری قوم اپنے میں سے ایک بھی ایسی مثال پیش نہیں کر سکتی بلکہ
دوسری قوموں میں جب کسی سے غلطی ہو جاتی ہے تو وہ ہمیشہ اُس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ سے ہوجاتی ہے تو وہ پر پردہ
گزشتہ پندرہ بیس سال کی تاریخ دنیا میں موجود ہے اس پر غور کر کے دیکھ لو جب کسی اور
قوم کے کسی فرد نے اس قسم کی غلطی کی یعنی غیر مذاہب والوں کے متعلق سخت کلامی کی تو آیا اُس قوم
کے لوگوں نے بحیثیت قوم اس کے متعلق اظہار ناراضگی کیا ؟ اس میں شبہ نہیں کہ بعض افراد یا بعض
شہروں نے ان پر اپنی ناراضگی اور نفرت کا اظہار کیا مگر وہ بحیثیت جماعت نہ تھا بلکہ بحیثیت افراد
تھا۔ اگر سارے ہندوستان کے ہندوؤں میں سے کسی ایک شہر کے ہندوؤں نے کسی ہندو کے فعل پر
اظہار نفرت کر دیا یا کروڑوں مسلمانوں میں کوئی ایک شخص ایسا کھڑا ہوا جس نے کسی مسلمان کی سختی
کے خلاف آواز بلند کر دی تو یہ جماعت کا فعل نہیں کہلا سکتا بلکہ افراد کا فعل ہے۔ لیکن ہماری طرف
سے ہمیشہ ایسی سختی کے خلاف جو قوموں میں تنافر پیدا کرنے والی ہو مِنْ حَيْثُ الْقَوْمِ آواز اُٹھائی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۲
سال ۱۹۳۶ء
جا رہی ہے۔ چنانچہ یا خلیفہ وقت کی طرف سے اس کے خلاف اعلان ہوتا ہے یا صدر انجمن احمد یہ
کی طرف سے اس کے خلاف اعلان ہوتا ہے جن کا اعلان ساری جماعت کا اعلان سمجھا جاتا
ہے۔ زیدا گر اعلان کرتا ہے کہ فلاں نے غلطی کی تو بکر کہہ دیتا ہے کہ میں اس غلطی کو تسلیم نہیں کرتا ۔
اس کے مقابلہ میں جماعت کا امام جب اعلان کرے کہ فلاں شخص نے غلطی کی تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ
سکتا کہ اس نے غلطی نہیں کی گویا یہ نفرت کا اظہار ساری جماعت کی طرف سے ہوتا ہے۔
پس اس معاملہ میں جو طریق اختیار کیا ہے اگر باقی جماعتیں بھی وہی طریق اختیار کرتیں تو
کبھی ہندوستان میں فساد نہ ہوتے ۔ مثلاً اگر ایک ہندو کے قلم سے کسی غلطی کی وجہ سے مسلمانوں کے
بزرگوں کے متعلق نازیبا کلمات لکھے گئے ہوں اور ساری ہندو قوم اس سے نفرت کا اظہار کرے تو
آئندہ نہ اُسے یہ جرات رہے کہ وہ مسلمانوں کے متعلق دل آزار کلمات استعمال کرے اور نہ اس کی
اس حرکت سے مسلمانوں کے دلوں میں کوئی غصہ رہے۔ اسی طرح اگر مسلمانوں کی طرف سے کوئی
ایسی حرکت ہو کہ ان میں سے کوئی فرد کسی دوسری قوم مثلاً ہندوؤں کے بزرگوں کی ہتک کر دے اور
پھر یہ بات مسلمانوں کے علم میں لائی جائے اور وہ اس کے خلاف اظہار نفرت کر دیں تو اس مسلمان
کی بھی اصلاح ہو جائے اور ہندوؤں کا غصہ بھی بالکل فرو ہو جائے کیونکہ آخر جب کوئی مسلمان یا
ہندو ایک کتاب لکھتا ہے تو اس کی غرض اس سے یہ ہوتی ہے کہ لوگ اسے خریدیں اور پڑھیں لیکن
جب وہ یہ دیکھیں کہ غیروں نے تو اسے خرید نا نہیں کیونکہ اس میں ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال
کئے گئے ہیں اور اپنے اس پر اظہار نفرت کر رہے ہیں تو اس کا نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ اس کتاب کی
اشاعت بند ہو جاتی ہے اور آئندہ کیلئے اسے یہ حوصلہ نہیں رہتا کہ وہ کوئی منافرت انگیز تحریر شائع
کرے۔ چنانچہ بعض مسلمانوں کی طرف سے مذہب کے متعلق جب بعض ایسی کتابیں لکھی گئیں جو
قابل اعتراض تھیں اور مسلمانوں نے ان کے خلاف آواز اُٹھائی تو ان مصنفین نے خود اپنے ہاتھ
سے وہ کتابیں جلا دیں ۔ اس کی مشہور مثال مولوی نذیر احمد دہلوی کی کتاب اُمہات الامہ ہے۔
جب یہ پہلی دفعہ چھپی اور مسلمانوں نے اس کے خلاف شور مچایا تو اس کے مصنف نے خود اسے
جلا دیا۔ اب پھر دوبارہ چھپی تو مسلمانوں کے آواز اُٹھانے پر اُسے چھاپنے والوں نے جلا دیا۔ تو
اگر قوم متفقہ طور پر کسی کی سخت کلامی کے خلاف اظہار نفرت کرے تو مصنفین کو یہ جرات ہی نہیں رہتی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۳
سال ۱۹۳۶ء
اس
کہ وہ دوسروں کے متعلق دل آزار کلمات استعمال کریں ۔ کتابیں لکھنے والے مالدار نہیں ہوتے بلکہ
اکثر غریب ہوتے ہیں اور جب وہ دیکھتے ہیں کہ کتاب چھپوا کر انہیں مالی لحاظ سے بھی گھاٹا رہا
اور دوسری طرف نہ قوم میں عزت رہی نہ غیروں پر اثر رہا تو وہ اپنی غلطی کا اقرار کر لیتے ہیں اور اس
طریق کو بالکل چھوڑ دیتے ہیں۔ اگر یہی طریق ہندو اختیار کرتے ، اگر یہی طریق عیسائی اختیار
کرتے اور اگر یہی طریق دوسری اقوام اختیار کرتیں تو نہ کسی قانون کی ضرورت تھی نہ حکومت کے
انتظام کی ضرورت تھی ، نہ بدنظمی پیدا ہوتی ، نہ بدمزگی واقع ہوتی ، نہ شور اور فساد پیدا ہوتا ، سب بھائی
بھائی بن کر رہتے اور فتنہ و فساد سے مجتنب رہتے۔ لیکن چونکہ دوسرے مذاہب اور دوسری اقوام کی
طرف سے یہ طریق اختیار نہیں کیا جاتا اس لئے آپس میں بغض اور کینہ بھی ترقی کرتا رہتا ہے لیکن
ہماری جماعت ہمیشہ امن کے قیام کیلئے اس قسم کی حرکات پر سختی سے نوٹس لیتی ہے اور ان کے انسداد
کی پوری کوشش کرتی ہے۔
پھر تبلیغی ضرورتوں کے علاوہ ہمیں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جو قرآن مجید میں موجود ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پر خاص زور دیا ہے کہ دنیا کی تمام قوموں کے بزرگ
خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِن مِّنْ اُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ - دنیا کی
کوئی قوم ایسی نہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نذیر نہ آیا ہو ۔ اس تعلیم کے بعد کس طرح
ممکن ہے کہ ہم دوسری اقوام کے بزرگوں کو بُرا بھلا کہہ سکیں ۔ چونکہ رسول کریم ﷺ کے بعد اسلام
کے باہر کوئی نبی نہیں آسکتا تھا اس لئے صرف سکھوں کا سوال رہ جاتا تھا ان کے متعلق حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتا دیا کہ ان کے بانی حضرت با وانا تک صاحب ایک مسلم بزرگ
تھے اور جو بزرگ اور ولی اللہ ہو اس کے خلاف کوئی احمدی اپنی زبان کس طرح کھول سکتا ہے۔
جب ہم حضرت با وانا تک رحمۃ اللہ علیہ کو ایک ولی اللہ تسلیم کرتے ہیں تو ان پر الزام لگانے اور
ان کی عیب شماری کرنے کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کے دوست بھی نَعُوذُ بِاللهِ بُرے ہوتے
ہیں اور چونکہ بُروں کے دوست بھی بُرے ہوا کرتے ہیں اس لئے حضرت باوا نا تک صاحب کی
عیب شماری کرنے کے یہ معنے ہوں گے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اعتراض کرتے ہیں ۔ پس اس تعلیم کے
ماتحت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں دی ہم مجبور ہیں کہ گو حضرت باوا صاحب

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۴
سال ۱۹۳۶ء
کو نبی نہ سمجھیں مگر ولی اللہ اور خدا رسیدہ انسان ہونے کی حیثیت میں ان کا ادب اور احترام کریں
لک
اور کوئی ایسا لفظ استعمال نہ کریں جو ان کی شان کے خلاف ہو۔ پس إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
سے ایک ہی قوم باہر رہ جاتی تھی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس قوم کے بانی کے متعلق بھی
ثابت کر دیا کہ وہ ایک خدا رسیدہ بزرگ تھے اور اس طرح ان کے متعلق بھی ادب اور احترام کے
جذبات رکھنے پر ہم مجبور ہیں مگر کسی قوم کے ایسے لیڈر جو نہ نبی ہیں نہ ولی ان کے متعلق بھی ہماری
شریعت یہ حکم دیتی ہے کہ ہم انہیں برا بھلا نہ کہیں اور اگر ہم ان کو گالیاں دیں تو ہم خود اس بات کے
صلى الله
وسلم
محرک بنتے ہیں کہ وہ ہمارے بزرگوں کو گالیاں دیں ۔ رسول کریم ﷺ نے اس کا ایک نہایت ہی
لطیف مثال میں ذکر فرمایا۔
آپ نے ایک دفعہ صحابہؓ سے کہا بہت ہی ملعون ہے وہ شخص جو اپنی ماں کو گالی دے۔ صحار ا ا
نے عرض کیا یا رَسُولَ اللهِ! کوئی شخص اپنی ماں کو کس طرح گالی دے سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا جب
کوئی شخص کسی دوسرے کی ماں کو گالی دیتا ہے اور وہ جواب میں اس کی ماں کو گالی دیتا ہے تو گویا یہ
اپنی ماں کو آپ گالی دیتا ہے ہے ۔
۔
رض
تو ہمارے مذہب کی تعلیم یہ ہے کہ بانیان مذاہب کے علاوہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
تھے جن لوگوں کو تم نبی اور رسول یا خدا رسیدہ نہیں سمجھتے ان کا بھی احترام کرو اور انہیں گالیاں مت
دو ۔ بے شک جائز تنقید کا دروازہ کھلا ہے ان کی غلطیوں کے بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ، ان جائز کھلا کی کے ،
بے شک جائز تنقید
کادروازہ کھلا ہے ان کی کے بیان میں کوئی حرج نہیں۔
کے سامنے اچھی بات پیش کرنے کی ممانعت نہیں کیونکہ اگر اس کی اجازت نہ ہو تو تبلیغ نہیں ہو سکتی ۔
لیکن سخت الفاظ کی اجازت نہیں سوائے اس کے کہ جوابی رنگ میں ہوں اور میں بار ہا بتا چکا ہوں اور
اس خطبہ کے شروع میں بھی اشارہ کر چکا ہوں کہ ہم نے عملاً ان باتوں کو کر کے دکھا دیا ہے۔ حکومت
کے بارے میں کیسے کیسے خطرناک حالات میں سے ہم گزرے ہیں مگر کس صفائی کے ساتھ ۔ نہ
صرف حکومت کے خلاف کسی قسم کی بغاوت میں حصہ لینے سے ہم نے اپنے آپ کو بچایا بلکہ دوسروں
کو بھی محفوظ رکھا۔ آج اگر حکومت بھول گئی ہو تو بھول جائے کیونکہ بعض لوگوں کا حافظہ خراب ہوتا
ہے اور وہ باتوں کو پوری طرح یاد نہیں رکھ سکتے مگر اب بھی قریباً وہ سب افسر موجود ہیں جو ۱۹۱۴ ء کی
لڑائی کے ایام میں موجود تھے وہ تھوڑی دیر کیلئے اپنے مخالف جذبات کو دبا کر اُن دنوں کو یاد کریں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۵
سال ۱۹۳۶ء
جب ۱۹۱۴ء میں لڑائی شروع تھی اور سوچیں کہ ۱۹۱۴ء میں ان کے قلب کی کیا کیفیت تھی اور کس طرح
وہ وفاداری کے بھو کے نظر آتے تھے۔ اُس دن کس طرح حقیر سے حقیر انسان بھی جو ان کی مدد کیلئے
ہاتھ بڑھاتا تھا اُسے ادب اور احترام کے مقام پر بٹھانے کیلئے تیار ہو جاتے تھے۔
۱۹۱۴ء کا انگریز کس طرح اپنے ملک کی عزت کو خطرے میں گھرا ہوا پاتا تھا اُس دن
بیشک کہنے کو اخبارات میں یہ اعلان ہوتے رہتے تھے کہ ہم بالکل محفوظ ہیں اور ہماری طاقت
دشمن کی طاقت سے بہت زیادہ ہے لیکن انگلستان کے بڑے بڑے جرنیلوں نے تو اب کتابیں لکھ
کر اصل حالات کو طشت از بام کر دیا ہے اور ان میں اُن تمام واقعات کا ذکر ہے جن سے ثابت
ہوتا ہے کہ وہ چار سال انگلستان والوں کیلئے عذاب کے سال تھے ۔ کئی مواقع ایسے آئے جب
انگلستان یہ محسوس کرتا تھا کہ آج وہ اپنی آزادی کو کھو دینے کیلئے بالکل تیار بیٹھا ہے۔ انگلستان کے
لیڈر یہ محسوس کرتے تھے کہ قوم کی عزت اس وقت اتنے خطرے میں ہے کہ بالکل ممکن ہے کہ وہ
اسے ہمیشہ کیلئے کھو بیٹھیں ۔ یہ خطرناک دن آئے اور اُن دنوں میں چھوٹی سے چھوٹی امداد کے بھی وہ
محتاج ہوئے ۔ اُن دنوں پر غور کر کے اور ان واقعات کی یاد تازہ کر کے حکومت کے افسر سمجھ سکتے ہیں
کہ ہماری جماعت نے کس جرات ، کس دلیری ، کس بہادری اورکس مردانگی کے ساتھ مخالف
حالات میں حکومت انگریزی کی مدد کی لیکن کیا ہم نے اس کا کوئی بھی بدلہ لیا ؟ ہم نے اس کا ایک
شمہ بھر بھی بدلہ نہیں لیا اور نہ لینا چاہتے ہیں ۔ مگر کیا ہم یہ حق نہیں رکھتے کہ کہیں کہ ہمیں وہ برطانوی
انصاف دیا جائے جس پر برطانوی انصاف کی امید میں ہماری جماعت نے جانیں دیں۔ پھر
جنگ میں جب فتح ہوئی تو کوئی سر بنا کوئی نواب بنا کسی کو مربعے ملے، کسی کو نوکریاں ملیں اور کسی نے بنا بنا
کسی طرح کا اعزاز حاصل کیا اور کسی نے کسی طرح کا ۔ مگر کیا ہم نے بھی کوئی بحیثیت جماعت
گورنمنٹ سے کوئی مطالبہ کیا ؟ یا کیا ہمیں بھی گورنمنٹ کی طرف سے کوئی معاوضہ دیا گیا ؟ اس میں
شبہ نہیں کہ بعض افراد سے حکومت نے اچھا سلوک کیا مگر ہماری خدمات دو طرح کی تھیں ۔ ایک وہ
خدمات جو مِنْ حَيْثُ الافراد تھیں اور ایک وہ خدمات تھیں جو مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَت تھیں ۔ جو
خدمات مِنْ حَيْثُ الأفراد تھیں ان میں بے شک بعض احمد یوں کو گورنمنٹ نے اعزاز دیا اُسی
طرح جس طرح کہ اس نے اور لوگوں کو اعزاز دیا لیکن ہزاروں احمدی ایسے تھے جنہوں نے مرکز

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۶
سال ۱۹۳۶ء
کے ذریعہ حکومت کیلئے قربانیاں کیں اور ان کی قربانیوں کا کوئی صلہ گورنمنٹ نے نہ ان احمدیوں کو
دیا اور نہ مرکز کو دیا۔ نہ مرکز کی یہ خواہش تھی کہ اسے صلہ ملے اور نہ اب خواہش ہے کہ اسے صلہ دیا
جائے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان قربانیوں کا صلہ وہ بھی نہیں ہو سکتا جو آج ہمیں دیا جارہا
ہے۔ کسی وقت انگریز بیلجیئم پر حملہ کرنے کی وجہ سے جرمن سے حقارت کرتے تھے اور کہتے کہ اس
نے بیلجیئم کے پرانے معاہدہ کو توڑ دیا اور اسے سکریپ آف پیپر کی حیثیت بھی نہ دی ۔
میں ان حکام سے جو اس وقت پنجاب میں مقرر ہیں کہتا ہوں کہ وہ بیسیوں چھیاں جو
ہماری خدمات، وفاداری اور امن پسندی کے متعلق برطانوی حکام کی ہمارے پاس موجود ہیں
سکریپ آف پیپر کی حیثیت رکھتی ہیں؟ بے شک ہم ان کے بدلے کسی انعام کے طالب نہیں مگر ہم
اس بات کے طالب ضرور ہیں کہ ہمیں امن دیا جائے مگر افسوس کہ وہ امن ہمیں نہیں دیا جا رہا۔
پھر خلافت کا جب جھگڑا ہوا اُس وقت بھی انگریزوں کو خطرناک مشکلات درپیش تھیں ۔
جنگ کے بعد انگریز کمزوری محسوس کر رہے تھے جنگ کے دنوں میں سوشلسٹ اس ہیجان کی وجہ سے
جو ملک میں پیدا ہو گیا تھا دب گئے تھے لیکن جنگ کے بعد ان کی طاقتیں معاً اُبھر آئیں ادھر آپس
میں دل پھٹ چکے تھے اور ٹوٹ کے حصوں کو اُڑانے کا شوق ایک دوسرے کے حقوق کو تلف کرنے
پر آمادہ کر رہا تھا ۔ ۱۹۱۹ ، ۱۹۲۰ء کا فرانس وہ فرانس نہیں تھا جو ۱۹۱۴ ء کا تھا ، ۱۹۱۹ ، ۱۹۲۰ ء کا بیلجیئم
وہ بیلجیئم نہیں تھا جو ۱۹۱۴ ء کا تھا ، ۱۹۱۹ء ، ۱۹۲۰ء کا اٹلی وہ اٹلی نہ تھا جو ۱۹۱۴ ء یا ۱۹۱۵ء کا تھا کیونکہ
وہ ایک سال بعد جنگ میں شامل ہوا ۔ اسی طرح امریکہ ۱۹۱۹ء میں وہ امریکہ نہ تھا جو ۱۹۱۸ء کے
شروع میں تھا ، دلوں میں بعد پیدا ہو چکا تھا ، لوٹ کے شوق میں ایک دوسرے کے حقوق کو پامال کیا
جا رہا تھا اور ایک دوسرے کے خلاف سخت شکایتیں پیدا ہو چکی تھیں ۔ پھر لڑائی کے بعد قدرتی
طور پر جوری ایکشن یعنی رد عمل ہوتا ہے اس کی وجہ سے خود اپنی رعایا میں بھی بے چینی اور بددلی پیدا
ہو گئی تھی ۔ اس وقت انگریزی حکومت کی کمزوری اس امر سے بآسانی سمجھی جاسکتی ہے کہ تباہ شدہ
روس جس کا ملک تفرقہ اور فساد سے بھرا ہوا تھا ، جس کے اندر کوئی نظام نہ تھا، جس کے پاس کوئی
طاقت نہ تھی اُس کے چند مزدور لیڈر جو نہ جنگ سے واقف تھے نہ سیاست سے آگاہ انہوں نے
آرچنچل کے مقام پر انگریزی فوجوں کو بُری طرح دق کیا یہاں تک کہ انگریزوں کو اپنی فوجیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۷
سال ۱۹۳۶ء
واپس بلا لینی پڑیں ۔ اسی زمانہ میں ٹرک وہ ترک جن کا ملک تقسیم ہو چکا تھا ، وہ ترک جن کا بادشاہ
قیدیوں کی طرح تھا ، وہ ترک جن کے تو پنچانے اتحادیوں کے قبضہ میں تھے ، وہ شکست خوردہ ترک
اپنے سینے تان کر انگریزی اور فرانسیسی فوجوں کے سامنے آکھڑے ہوئے اور آخر لارڈ کرزن کے
ذریعہ ایک معاہدہ ہونے کے بعد انگریزی فوجوں کو واپس آنا پڑا۔ انگریز اُس وقت ساز و سامان
میں کمزور نہ تھے ، دولت میں کمزور نہ تھے لیکن انہیں نظر آ رہا تھا کہ آج چاروں طرف پھوٹ ہے اور
ہمارا ساتھ دینے کیلئے کوئی تیار نہیں ۔ اُس زمانہ میں وہ ہندوستان جس میں تینتیس کروڑ کی آبادی
ہے اس کے باشندوں میں ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک حکومت انگریزی کے خلاف
آگ لگ چکی تھی ، ہند و سوراجیہ کا مطالبہ کرتے تھے ، مسلمان خلافت کا شور مچارہے تھے اور
کوئی جماعت مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَت انگریزوں کے ساتھ نہ تھی ایسے خطرے کے وقت میں جب
اپنے اور پرائے سب گھبرا رہے تھے سوائے جماعت احمد یہ کے اور کونسی جماعت تھی جس نے
مِنْ حَيْثُ الْجَمَاعَت انگریزوں کا ساتھ دیا ؟
مجھے یاد ہے کہ جب رولٹ ایکٹ پر شور اُٹھا تو میں نے اپنی جماعت کے لوگوں کو ارد گرد
کے دیہات میں بھیجا کہ وہ وہاں کے رؤساء اور بڑے بڑے لوگوں کو اکٹھا کر کے قادیان میں
لائیں تا میں انہیں نصیحت کروں کہ وہ اس فتنہ وفساد میں حصہ نہ لیں ۔ بعض خود غرض لوگ ہم میں اور
سکھوں میں ہمیشہ لڑائی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض پرانے اور بڑھے سکھ جو ہمارے
خاندان کی پرانی روایات اور ان کے اثر سے واقف تھے انہوں نے یہ نہ سمجھتے ہوئے کہ میں انہیں
کیوں بلا رہا ہوں مجھے کہلا بھیجا کہ ہم ضرور آئیں گے اور اگر آپ اس موقع پر اپنے خاندان کی
پرانی عظمت قائم کرنا چاہیں تو ہم آپ کا پورا ساتھ دیں گے۔ اُس وقت انگریزوں کو ہندوستان
سے نکالنے کا جذبہ اس قدر ترقی کر چکا تھا کہ قریب کے گاؤں ”ٹھیکری والا سے جو بالکل جاہل
گاؤں ہے ایک کثیر تعداد پستولوں کی پکڑی گئی تھی کچھ لوگ وہاں پستولوں سے چاند ماری کی مشق
بھی کیا کرتے تھے جب یہ رؤساء آئے اور میں نے مسجد میں جمع کر کے انہیں نصیحت کی کہ آپ
انگریزوں کے خلاف شورش میں حصہ نہ لیں تو وہ بھو کے بھیڑیے کی طرح ہمارے آدمیوں سے
لڑتے تھے مگر ہم نے انہیں سمجھا سمجھا کر اور منتیں کر کے اس ارادہ سے انہیں باز رکھا اور علاقہ میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۸
سال ۱۹۳۶ء
شورش پیدا نہ ہونے دی ۔ پھر یہاں ہی نہیں سارے پنجاب میں ہم نے لوگوں کو بھیجا اور امن قائم
کیا۔ وہ وقت ایسا خطر ناک تھا کہ اگر ذرا آگ لگ جاتی تو انگریز مصنف یہ تسلیم کرتے ہیں کہ
حکومت انگریزی کو شدید صدمہ پہنچتا ۔ اس موقع پر ہم نے گالیاں سنیں ، ماریں کھائیں لیکن حکومت
سے غداری نہیں کی بلکہ پورے امن سے رہے اور دوسروں کو امن سے رہنے کی تلقین کی ۔ کیا اس کا
وہی صلہ ہے جو آج ہمیں دیا جا رہا ہے؟ ہمارے جذبات اُس وقت دوسرے مسلمانوں سے کم نہیں
تھے۔ خلافت ترکیہ کے گو ہم قائل نہیں مگر اسلامی حکومتوں کی ترقی کی اُمنگیں ہمارے دلوں میں
دوسرے مسلمانوں سے زیادہ ہیں بلکہ ہم نے تو کبھی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ اسلامی حکومت
کے قیام کے سب سے زیادہ خواب ہمیں ہی آتے ہیں اور خواب آنا تو لوگ وہم سمجھتے ہیں ہمیں تو
الہام ہوتے ہیں کہ اسلامی حکومتیں دنیا میں قائم کی جائیں گی پس ہمیں کتنا دکھ ہوتا تھا یہ دیکھ کر کہ
انگریزی حکومت ہم ہی سے قربانیاں لینے کے بعد ترکوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہی ہے۔ ہمارے دل
بھی زخمی تھے اور ہمارے دلوں سے بھی یہ دیکھ کر خون بہہ رہا تھا کہ صرف ایک قابلِ ذکر اسلامی
حکومت دنیا میں باقی تھی مگر افسوس کہ اسے بھی ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے لیکن باوجود اس کے کہ
ہمارے جذبات سے کھیلا گیا ہم نے امن قائم رکھنے کی پوری کوشش کی اور کسی ایسی حرکت کو پسند نہ
کیا جس سے حکومت کیلئے مشکلات پیدا ہوں ۔
میرے جذبات کی شدت کا ثبوت اس سے مل سکتا ہے کہ میں نے انہی دنوں مسلمانوں
کے سامنے یہ بات پیش کی تھی کہ اگر آپ لوگ پُر امن طریق سے کوشش کریں اور اس پر زور نہ دیں
کا بادشاہ سب مسلمانوں کا خلیفہ ہے صرف یہ کہیں کہ اکثر مسلمان ان کو خلیفہ تا
سله
ہیں لیکن باقی مسلمان بھی ان کو واجب الاحترام تسلیم کرتے ہیں تو میں پچاس ہزار روپیہ اور اپنے
تمام بیرونی مبلغ آپ کو اس غرض کیلئے دینے پر تیار ہوں کہ وہ ٹرکوں کی حمایت میں پرو پیگنڈا
کریں ۔ آج ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت بڑھی ہوئی ہے اور اس کی مالی حالت
پہلے سے اچھی ہے لیکن ۱۹۱۹ء میں تو بہت ہی کمزور حالت تھی ۔ اُس زمانہ کے پچاس ہزار روپے
آجکل کے تین چار لاکھ کے برابر ہیں مگر مسلمانوں نے میری تجویز منظور نہ کی اور گاندھی جی کے
نان کو آپریشن کے مشورہ کو قبول کر لیا۔ لیکن اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مجھے حکومت ترکیہ کے

آج 10 میں سے 10 باقی