خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے
حصہ 2
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۶۹
سال ۱۹۳۶ء
ٹکڑے ٹکڑے ہونے کا کتنا شدید صدمہ تھا مگر باوجود ان جذبات کے میں نے امن کا طریق
اختیار کیا اور اس وجہ سے مجھے مسلمانوں سے گالیاں بھی سننی پڑیں۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا
مشورہ صحیح تھا اور باوجود اس کے کہ مسلمان لیڈروں کے ہاتھ میں میرا ٹریکٹ پہنچا اور وہ خط بھی جس
میں تجاویز تھیں مگر وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یاد نہیں کہ آپ کی طرف سے ہمیں کوئی ٹریکٹ اور خط ملا ہو۔
اگر ٹریکٹ اور خط پہنچ جاتا تو کوئی وجہ نہ تھی کہ ہم آپ کا مشورہ قبول نہ کرتے ۔
یہ زمانہ گزرا تو اس کے بعد بھی بیسیوں مواقع ایسے پیش آئے کہ اگر دوسری جماعتوں کو
وہی مواقع پیش آتے تو وہ کبھی صبر سے کام نہ لیتیں اور ضرور خون ریزی تک نوبت پہنچ جاتی ۔ مثلاً
شہید گنج کے موقع پر جامع مسجد میں پولیس اندر داخل ہونے سے گھبراتی ہے۔ مسلمانوں کا ڈکٹیٹر
عَلَى الإعلان تقریریں کرتا ہے اور سپاہی ڈرتے ہیں کہ ہم مسجد میں کس طرح جائیں وہ مسلمانوں کا
مقدس مقام ہے لیکن ہمارے مقدس مقام میں دفعہ ۱۴۴ کا نفاذ کیا گیا۔ گورنمنٹ دوسری اقوام کے
مقدس مقامات میں بھی تو ایک مرتبہ دفعہ ۱۴۴ کا نفاذ کر کے دیکھے اسے پتہ لگ جائے گا کہ وہاں
خونریزی ہوتی ہے یا نہیں ؟ مگر ہم نے ان تمام باتوں کو برداشت کیا اور میں نے اپنی جماعت کے
لوگوں کو سختی سے روک کر اُن کے دلوں کا خون کر دیا اس لئے کہ ہماری جماعت کی یہ روایت قائم
رہے کہ ہم امن پسند ہیں ۔ پھر ان تمام حالتوں میں ہمارا رویہ جہاں ایک طرف حکومت کیلئے پُر امن
رہا وہاں ملک سے بھی دوستانہ رہا۔ دوستانہ رہا۔
بنگال میں انارکسٹ انگریزوں کے خون سے کھیل رہے تھے میں نے اپنے خرچ پر
انارکسٹوں کی اصلاح کیلئے وفد بھیجے اور ان کا نہایت مفید اثر ہوا اور اب جو بنگال میں کام کرنے
والے مسلمان موجود ہیں ان کے متعلق تحقیق کر کے دیکھ لیا جائے کہ اب ان کے کیا خیالات ہیں اور
ایک دو سال پہلے ان کے خیالات کیا تھے ۔ ہمارے مبلغوں کی اُس وقت کی رپورٹوں سے معلوم کیا
جا سکتا ہے کہ کس طرح انہیں سمجھا بجھا کر درست کیا گیا اور ان کے خیالات کو دور کرنے کی کوشش کی
گئی بلکہ خود حکومت کے انگریز افسروں سے پوچھا جا سکتا ہے کہ ہم نے رکن حالات میں انارکسٹوں
کی اصلاح کا کام کیا۔ جو حالت اُس وقت انگریز افسروں کی تھی اُس کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ
ہمارا ایک آدمی جوانارکسٹوں کی اصلاح کیلئے مقرر تھا وہ ایک دفعہ ایک مشہور ضلع کے انگریز ڈپٹی کمشنر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۰
سال ۱۹۳۶ء
سے ملنے گیا۔ ابھی ایک منٹ ہی اُسے بات کرتے گزرا تھا کہ یکدم وہ یہ سن کر حیران رہ گیا کہ وہ
انگریز ڈپٹی کمشنر اُس سے کہہ رہا ہے ” ہینڈ زاپ۔ یعنی ہاتھ کھڑے کر دو ۔ یہ الفاظ عموماً اُس وقت
کہے جاتے ہیں جب کوئی چور، ڈاکو یا قاتل سامنے آجائے اور یہ خیال ہو کہ وہ حملہ کر دے گا اُس
وقت فوراً پستول دکھا کر اور ہینڈز اپ کہہ کر تلاشی لی جاتی ہے۔ اس بے چارے نے بھی حیران
ہو کر ہاتھ اونچے کر دیئے اور ڈپٹی کمشنر نے پستول سامنے رکھ کر اُس کی تلاشی لینی شروع کر دی ۔
جب تلاشی کے بعد کوئی چیز نہ نکلی تو اُس نے پوچھا آپ نے تلاشی کیوں لی تھی ؟ وہ کہنے لگا میں نے
سمجھا تم کوئی انارکسٹ ہو ۔ بعد میں دوسرے موقع پر ایک اور انگریز افسر جو فوج میں کرنیل تھا اسے
اپنے ساتھ لے کر ڈ پٹی کمشنر کے پاس گیا اور بتایا کہ یہ تو بغاوت کے مٹانے کیلئے یہاں کام کر رہا تھا۔
آپ اس سے گھبرا کیوں گئے ۔
یہ زیادہ دور کی بات نہیں قریب کے عرصہ میں یہ واقعات ہوا کرتے تھے مگر ہم نے ان
واقعات کو دور کرنے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت حد تک کامیاب ہوئے ۔ اس کے
ساتھ ہمارا رویہ اپنے ملک کے ساتھ ہمدردانہ رہا کیونکہ ہم نے مُجرم نہیں پکڑوائے بلکہ ان کی
اصلاح کی کوشش کی اور جب ہمیں معلوم ہوا کہ کوئی شخص باغیانہ خیالات رکھتا ہے تو ہم نے اُس کے
خیالات کو دور کیا ہے۔ چنانچہ کئی انارکسٹ تھے جنہوں نے ہماری کوششوں کی وجہ سے اپنے خیالات سے ما وجہ سے اپنے خیالات
کو بدل دیا۔ ہماری جماعت میں بھی بعض لوگ موجود جو پہلے انتہا پسند تھے مگر سمجھانے کے بعد اُن کی لوگ موجود پہلےانتہا پسند
اصلاح ہو گئی اور وہ جماعت میں شامل ہو گئے ۔ پھر ایسے بھی لوگ ہیں جو اگرچہ ہماری جماعت میں
شامل مل نہیں مگر اس قسم کے خیالات سے انہوں نے ہماری وجہ سے تو بہ کر لی۔ تو ہمارا جہاں یہ طریق
ہے کہ ہم ملک سے فتنہ و فساد دور کرتے ہیں وہاں ہمارا یہ کبھی طریق نہیں ہوا کہ ہم مجرموں کے نام
گورنمنٹ پر ظاہر کریں اور انہیں پکڑوانے کی کوشش کریں ۔ سارے سلسلۂ خدمات میں صرف ایک
شخص کا نام ہم نے گورنمنٹ کے سامنے پیش کیا ہے اور وہ بھی اس لئے کہ وہ ہندوستان میں نہیں تھا
بلکہ ہندوستان سے باہر کسی اور ملک میں تھا اور ہم اس کو سمجھا نہیں سکتے تھے ۔ وہ حکومت انگریزی
کے خلاف ایک بہت بڑی سازش کر رہا تھا جب اس کے نام سے حکومت کو اطلاع دی گئی تو پہلے
فارن سیکرٹری نے اپنی بے بسی کا اقرار کیا لیکن آخر اس حکومت کی معرفت جس میں وہ رہتا تھا اُسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۱
سال ۱۹۳۶ء
وہاں سے نکال دیا گیا جہاں سے وہ حکومت کو نقصان پہنچا سکتا تھا۔
غرض ہم نے حکومت برطانیہ کی مدد کے ساتھ اس امر کا بھی ہمیشہ خیال رکھا ہے
اہلِ ملک کی بھی خیر خواہی کریں اور کبھی جاسوسی کا کام نہیں کیا۔ جس شخص کا میں نے ذکر کیا ہے کہ
اُس کا معاملہ استثنائی ہے اس کے بارہ میں بھی ہم اس لئے مجبور ہو گئے کہ ہم اس کو سمجھا نہیں سکتے تھے
ور نہ ہمارا یہ اصول ہے کہ اصلاح کی کوشش کرتے ہیں نہ کہ نقصان پہنچانے کی ۔
یہ چند مثالیں ان بہت سی خدمات کی ہیں جو ہم نے حکومت کے فائدہ کیلئے کی ہیں مگر نہ تو
حکومت نے ہماری قدر کی اور نہ قوم نے ہماری قدر کی حالانکہ نہ ہم نے کبھی ملک سے غداری کی
اور نہ حکومت کے کسی حکم کی خلاف ورزی کی اور نہ اس کے خلاف بغاوت کا راستہ اختیار کیا
مگر باوجود اس کے حکومت نے بھی ہمیں بُرا سمجھا اور قوم نے بھی ۔ پس ہر منصف مزاج انسان اگر
انصاف سے دیکھے تو اسے ہماری امن پسندی کے جذبات کا قائل ہونا پڑتا ہے لیکن افسوس ہے کہ
ہمیں گزشتہ دو سال کے عرصہ سے نہایت ہی تلخ تجربہ ہورہا ہے اور کسی ایسے قصور کی وجہ سے جس کا
ہمیں علم نہیں ہمارے خلاف بعض حکام کار روائیاں کر رہے ہیں ۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح
پتہ لگے ہمارا جرم کیا ہے مگر ہمیں جرم کا پتہ نہیں لگا اس لئے کہ جب حکومت کے افسروں سے ملاقات
کی جاتی اور اُن سے دریافت کیا جاتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں ہم تو ناراض نہیں ۔ پھر سمجھ میں نہیں آتا
کہ جب وہ ناراض نہیں تو یہ کارروائیاں کیوں ہو رہی ہیں؟ وہ یہ
پھر بعض باتیں جو لوگ بناتے ہیں وہ اتنی مضحکہ خیز ہیں کہ انہیں ماننے کیلئے طبیعت تیار ہی
نہیں ہوتی ۔ مثلاً پچھلے دنوں لاہور کے ایک اخبار میں دہلی کے ایک نامہ نگار کا ایک مضمون چھپا تھا
کہ ہز ایکسی لینسی گورنر پنجاب احمدیوں سے اس لئے ناراض ہیں کہ ان کے تقرر سے پہلے احمدیوں
نے سر ہنری کریک کے متعلق گورنر بننے کی کوشش کی اور ان کیلئے پنجاب میں لوگوں سے دستخط لئے ۔
یہ اتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ اس کو ناراضگی کی وجہ قرار دینے کیلئے دل تیار نہیں کیونکہ اگر آپس میں
اختلاف ہو بھی جائیں تو یہ ہم تسلیم نہیں کر سکتے کہ اختلاف کے بعد دوسرے کی ذہانت اور قوت فکر
بھی کم ہو جاتی ہے۔ پس اول تو کوئی فہیم انسان اسے ماننے کیلئے تیار ہی نہیں ہو سکتا لیکن جب میں
یہ دیکھتا ہوں کہ واقعات اس کے بالکل الٹ ہیں جو ظاہر کئے گئے ہیں تو اس بات کا مضحکہ خیز ہونا اور
یرد
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۲
سال ۱۹۳۶ء
بھی زیادہ نمایاں صورت اختیار کر لیتا ہے۔
میں نے اس واقعہ کا کبھی اظہار نہیں کیا کیونکہ اس کے نتیجہ میں بعض لوگوں پر حرف آتا ہے
لیکن اب جبکہ ایک اخبار میں یہ واقعہ چھپ چکا ہے میں مجبور ہوں کہ اس واقعہ کو بیان کروں ۔ واقعہ
یہ ہے کہ دو تین جگہ سے مجھے اطلاع ملی کہ بعض لوگ جن کے نام میں ظاہر کرنا نہیں چاہتا منٹگمری ،
امرتسر اور ایک اور ضلع کے لوگوں سے سر ہنری کریک کی تائید میں دستخط کرا رہے ہیں تا ایک میموریل
بھیجا جائے کہ آئندہ گورنر سر ہنری کریک کو مقرر کیا جائے۔ سر ہنری کریک ان افسروں میں سے
ہیں جن کو ہماری جماعت سے بہت قریب کے زمانہ سے تعلق پیدا ہوا ہے۔ پہلے پہل شملہ میں
۱۹۳۱ء میں میری ان سے ملاقات ہوئی۔ جب تک وہ پنجاب میں رہے میں نے ہمیشہ انہیں ایک
صاف گو دوست پایا اور جب کبھی ان سے کوئی کام پیش آیا مجھے نہیں یاد کہ انہوں نے ہمیں کبھی
مایوس کیا ہو۔ جاتی دفعہ انہوں نے مجھے جو بھی لکھی اُس میں انہوں نے صاف طور پر تسلیم کیا کہ
جماعت احمدیہ کی وفاداری اور امن پسندی کا اُن کے دل پر گہرا اثر ہے اور یہ امران کی تمام عمر کے
تجربہ سے ثابت شدہ ہے ، مگر سر ہنری کریک سے بھی پہلے ہم موجودہ گورنر صاحب کو جانتے تھے ان
کے تعلقات بھی ہمارے ساتھ دوستانہ تھے ۔ جب یہ پنجاب میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر تھے اُس وقت
بھی ہمارے ان سے اچھے تعلقات تھے۔ گورنمنٹ آف انڈیا میں گئے تب بھی ہم نے انہیں کبھی اپنا
بدخواہ نہیں پایا ایسی صورت میں افراد کو مد نظر رکھتے ہوئے ادھر ذہن منتقل ہی نہیں ہو سکتا تھا کہ ہم
ایک کی تائید کرتے اور دوسرے کی مخالفت ۔ لیکن ایک بات ایسی تھی جس کی وجہ سے اس میں دخل کی بات ایسی وجہ
دینا ہمارے لئے ضروری تھا اور وہ یہ کہ اس وقت بڑے بڑے انگریز افسروں کے متعلق ہندوستان
کے لوگوں کے دلوں میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ وہ جنبہ داری نہیں کرتے اور نہ ان میں پارٹیاں
ہوتی ہیں ۔ اب اگر دستخطوں کا مرض پھیل جاتا تو پنجاب کے زمیندار طبقہ کے دل میں یہ احساس پیدا
ہو جاتا کہ انگریزوں میں بھی پارٹیاں ہوتی ہیں اور وہ بھی انصاف اور عدل کے ماتحت تقرریاں نہیں
کرتے بلکہ ان میں بھی ایک دوسرے کی طرفداری کی جاتی ہے اور اس طرح انگریزی حکومت کو
پنجاب میں اتنا نقصان پہنچتا کہ کانگرس بھی اتنا نقصان حکومت کو نہیں پہنچا سکی کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ
ہندوستان پر انگریزوں کی فوجیں حکومت نہیں کر رہیں بلکہ انگریزوں کا رُعب حکومت کر رہا ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۳
سال ۱۹۳۶ء
اور انگریزی فوجوں کے متعلق تو وہی حقیقت درست ہے جو ایک کانگرسی نے کہی کہ ۳۳ کروڑ
ہندوستانی تو تھوک تھوک کر سپاہیوں کو بہا سکتے ہیں۔ اور واقعہ میں اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر لوگ
مرنے کیلئے تیار ہو جا ئیں تو ۳۳ کروڑ اتنی بڑی تعداد ہے کہ وہ انگریزی فوجوں کا بخوبی مقابلہ کر سکتی
ہے مگر وہ مرنے کیلئے تیار نہیں اور اس لئے تیار نہیں کہ انگریزوں کا دلوں پر رعب ہے۔ پس انگریزی
حکومت کی تقویت فوجوں کے ذریعہ نہیں بلکہ اس کے قومی کیریکٹر، انصاف اور رعب کی وجہ سے
ہے اور یہ چیز ایسی ہے کہ باوجود انگریزوں کو زبان سے گالیاں دینے کے جب اس قوم کی مخالفت کا
وقت آتا ہے لوگ یہ کہہ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ خبر نہیں دوسری حکومت اِس سے اچھی ملے یا نہ ملے ۔
جس دن یہ خیال لوگوں کے دلوں سے اُٹھ گیا ، جس دن یہ رعب لوگوں کے قلوب سے جاتا رہا کہ
حکومت کا انصاف اور قومی کیریکٹر مضبوط ہے اُس دن نہ انگریزوں کی تو ہیں کام آئیں گے
نہ فوجیں کام آئیں گی بلکہ انہیں اپنا بوریا بستر باندھ کر اپنے ملک کو جانا پڑے گا۔
جرمنی سے بھی تو ہیں وغیرہ لے کر اس کو بے دست و پا کر دیا گیا تھا یہاں تک کہ تنہا
بیلجیئم بھی اسے گھور لیتا تھا مگر آج یورپ کی آدھی طاقتیں ایک طرف جرمنی کو تیوری چڑھا کر
دیکھتیں اور دوسری طرف چھلانگ لگا کر دو قدم پیچھے ہٹ جاتی ہیں کہ کہیں جرمن تھپڑ نہ مار دے ۔
بالکل اسی طرح جس طرح بلیاں آپس میں لڑتی ہیں پہلے ایک بلی غرغر کرتی ہے پھر چھلانگ لگا کر
پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ جرمن بھی نہتا تھا مگر جب اس قوم کے افراد نے کہا ہم اب ذلت برداشت نہیں بھی تھامگر کے ہم ذکتا
جاتی جرمین بہتاتھا مگر جب کے کہا ہم بردا
کر سکتے اور اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر میدانِ عمل میں نکل کھڑے ہوئے تو انگریزوں اور فرانسیسیوں
کی تو ہیں دھری کی دھری رہ گئیں اور انہوں نے خود تو ہیں اور بندوقیں بنا کر دکھا دیں۔
پس قوم جس دن تیار ہو جاتی ہے اُس دن کوئی طاقت اُس کے ارادوں میں مزاحم نہیں
ہوسکتی اور قوم کے تیار ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اس قوم کے افراد جو فوجوں میں ہوں وہ بھی خلاف
ہو جائیں، جو عہدوں پر ہوں وہ بھی خلاف ہو جائیں اور سب مل کر مقابلہ کریں ایسی صورت میں
تھوڑی سی انگریزی فوج بھلا کیا کر سکتی ہے۔ لیکن کیوں لوگ انگریزوں کا مقابلہ نہیں کرتے؟
اس لئے کہ وہ دلوں میں سمجھتے ہیں انگریز انصاف کو پسند کرتے ہیں ۔ یہ لوگوں کا یقین ہے کہ جو
انگریزی حکومت کو تقویت دے رہا ہے ورنہ انگریزوں کی فوجیں ان کی حکومت کو تقویت نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۴
سال ۱۹۳۶ء
دے رہیں ۔ پس اگر دستخطوں کی وباء تمام پنجاب میں پھیل جاتی تو انگریزی د بد بہ پر ایک کاری
ضرب لگتی اور لوگ یہ سمجھتے کہ انگریزوں میں بھی تفرقہ ہے وہ بھی جتھہ بازی کے مرتکب ہیں اور ان
میں بھی انصاف قائم کرنے کی روح نہیں رہی۔ میں نے جب اس خبر کو سنا تو مجھے سخت رنج ہوا ۔
میں جانتا تھا کہ سر ہنری کریک ایک نہایت ہی شریف انسان ہیں اور ان کا اس فعل میں دخل نہیں
ہو سکتا یہ صرف بعض لوگوں کی چالا کی ہے جو اس طرح اپنی مقبولیت پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے
میں نے اس خبر کے معلوم ہونے پر درد صاحب کو سر ہنری کریک کے پاس بھیجا اور اُن کو کہلا بھیجا کہ
آپ ہمارے ہمار دوست ہیں اور آپ کی مدد کرنا قدرتی طور پر ہمیں مرغوب ہے لیکن پنجاب کے بعض
حلقوں میں ایک ایسا کام ہو رہا ہے جس سے آپ کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مگر آپ کی قوم کو
نقصان پہنچے گا کیونکہ آخر لوگوں کے دستخطوں پر تو حکومت نے گورنر کا انتخاب نہیں کرنا لیکن اس
کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کو علم بھی نہ ہوگا اور انگریزوں کا رعب پنجاب سے مٹ جائے گا کیونکہ عوام
یہ خیال کریں گے کہ انگریزوں کے بڑے بڑے آدمی بھی آپس میں لڑتے ہیں ۔ اگر آپ کہیں تو ہم
اس تحریک کو روکیں اور اسے دبانے کی کوشش کریں۔ میں جانتا تھا کہ پنجاب کے بعض لوگوں کا یہ
فعل سر ہنری کریک کے منشاء کے خلاف ہے بلکہ اس کا انہیں علم بھی نہیں ہوگا چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔
انہوں نے کہا مجھے اس بات کا کچھ علم نہیں اور میں آپ کا احسان مند ہوں گا اگر آپ ان لوگوں کا
مقابلہ کریں اور انہیں روکیں ۔ چنانچہ مختلف جگہوں پر ہم نے آدمی مقرر کئے اور انہوں نے لوگوں کو چنانچہ مختلف جگہوں پر ہم نے آدمی مقرر کئے اور انہوں نے ۔ چہ ختلف جنہوں پر ہم نے آدمی مقرر کئے!
سمجھایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ تحریک دب گئی کیونکہ عموماً ایسی تحریکات چلانے والے کمزور دل کے
لوگ ہوا کرتے ہیں اور جونہی انہیں معلوم ہو کہ ان کا راز فاش ہونے والا ہے وہ دب جاتے ہیں ۔
یہ واقعہ ہے جو ہوا ۔ اس کے ہوتے ہوئے میں یہ کسی طرح تسلیم نہیں کر سکتا کہ ہز ایکسی لینسی گورنر
پنجاب پر اس بات کا کوئی اثر ہو یہ بالکل بچوں کی سی بات ہے اور خطبہ میں میں نے اس لئے اس
واقعہ کا ذکر کر دیا ہے کہ سر ہنری کریک بھی اس واقعہ کو پڑھ لیں اور گواہ رہیں کہ میں نے اس واقعہ کو
صحیح طور پر پیش کیا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ درد صاحب نے مجھے جو کچھ آکر بتایا اُس میں کوئی غلطی نہ تھی ممکن ہے جو
لوگ سر ہنری کریک کی تائید میں دستخط کر رہے تھے انہوں نے جب دیکھا ہو کہ ان کی سازش کا راز
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۵
سال ۱۹۳۶ء
فاش ہو گیا ہے تو انہوں نے ہمارا نام لے دیا ہو اور کہہ دیا ہو کہ احمدی دستخط لے رہے تھے۔ اس کو
میں ماننے کیلئے تیار ہوں لیکن اس امر کو تسلیم کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں کہ ہز ایکسی لینسی گورنر پنجاب پر
اس کا کوئی اثر ہو۔ پس واقعہ جو ہے وہ اس کے بالکل الٹ ہے جو بیان کیا جاتا ہے۔ ہم نے
سر ہنری کریک کی تائید میں دستخط نہیں کروائے بلکہ اُن دستخطوں کو رکوایا اور سر ہنری کر یک تک بات
پہنچائی کیونکہ یہ محض بعض لوگوں کی چالبازی تھی جو چاہتے تھے کہ اپنے لئے ترقی کی کوئی راہ نکالیں مگر
انہوں نے اپنی ترقی کے شوق میں یہ نہ سوچا کہ وہ انگریزی حکومت کی جڑوں پر تبر رکھ رہے ہیں ۔
پس میں آج اس راز کو کھول دیتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ کہہ دیتا ہوں کہ میں یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ
ہز ایکسی لینسی کی طبیعت پر اس واقعہ کا کسی رنگ میں کوئی اثر ہو۔ پھر کیا بات ہے اور کس جگہ سے یہ
سے
امر شروع ہوا ہے اس کا ہمیں آج تک علم نہیں ہو سکا۔ بعض لوگ بتاتے ہیں کہ پنجاب گورنمنٹ
شروع ہوا اور نیچے آیا ، بعض لوگ کہتے ہیں کہ نیچے سے شروع ہوا اور اوپر گیا ، اور بعض یہ کہتے ہیں کہ
گورنمنٹ آف انڈیا سے نیچے آیا مگر بہر حال کہیں سے یہ بات شروع ہوئی نتیجہ یہ ہے کہ متواتر ایسی
تدبیریں اختیار کی جاتی ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ جماعت کا امن برباد کیا جائے اور اس کی طاقت کو
تو ڑا جائے ۔
ہیں ،
یہ تو میں بار ہا بتا چکا ہوں کہ ہماری جماعت کو توڑنے کی کسی میں ہمت نہیں ۔ یہ وہ کونے
کا پتھر ہے کہ جو اس پر گر اوہ بھی ٹوٹا اور جس پر یہ گرا وہ بھی چکنا چور ہوا ۔ اگر حکومت کے کسی افسر کا
یہ خیال ہے کہ وہ احمدیت کو مٹا سکتا ہے تو یہ بالکل ناممکن بات ہے۔ وہ افسر مجھ کو نقصان پہنچا سکتے
جماعت کے ہر شخص کو فردا فردا نقصان پہنچا سکتے ہیں، حتی کہ وہ ہمیں مار بھی سکتے ہیں۔ جب
حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر لٹکائے گئے اور حضرت زکریا علیہ السلام قتل کئے گئے تو ہم کس طرح
کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں حکومت قتل نہیں کر سکتی یا نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے حکومت کو جو
طاقتیں دی ہیں ان کے ماتحت وہ ایسا کام کر سکتی ہے، چاہے وہ جائز ہو یا نا جائز ، مگر جماعت میرا
نام نہیں ، جماعت زید کا نام نہیں ، جماعت بکر کا نام نہیں بلکہ جماعت اس تعلیم کا نام ہے جسے زید ،
بکر، عمر، خالد کسی کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں پھیلانا ہے ۔ اس چیز کو مٹانے کی کسی میں
طاقت نہیں اور عقلمند انسان تو اتنی سی بات سے ہی اس نتیجہ پر پہنچ سکتا ہے کہ مٹنے والی تحریکیں ہمیشہ ہی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۶
سال ۱۹۳۶ء
ایک جگہ محدود ہوتی ہیں ۔ اگر ہم پنجاب میں محدود ہوتے تو صرف پنجاب میں محدود ہونے کی وجہ
سے کوئی خیال کر سکتا تھا کہ وہ ہمیں مٹادے گا مگر ہم تو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ پھر پنجاب
کے حکام دنیوی اصول کے ماتحت بھی کس طرح خیال کر سکتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کو وہ مٹا سکتے
ہیں۔
رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو ایک دفعہ مردم شماری کا حکم دیا۔ مردم شماری کی گئی تو پتہ چلا
کہ سات سو مسلمان ہیں ۔ اس پر صحابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ! آپ نے کیوں مردم شماری کرائی ؟
کیا آپ کا یہ خیال ہے کہ اب ہمیں کوئی مٹا سکتا ہے ۔ يَا رَسُولَ اللهِ! اب تو ہم سات سو ہو گئے
ہیں ہے ۔ پس ہم تو ان لوگوں کے جانشین ہیں جو سات سو ہو کر سمجھتے تھے کہ دنیا کی کوئی طاقت انہیں
مٹا نہیں سکتی ۔ گورنمنٹ تسلیم کرتی ہے کہ پچھلی مردم شماری میں جماعت احمدیہ کی تعداد صرف پنجاب
میں ۵۶ ہزار تھی ۔ جب ہماری تعداد اس کی اپنی تسلیم شدہ تعداد کے مطابق صرف پنجاب میں
۵۶ ہزار تھی تو ہم تو ان لوگوں کی اولاد ہیں جو سات سو ہو کر مٹنے کا نام نہیں لیتے تھے پھر ہم ۵۶ ہزار
ہو کر کس طرح خوف کھا سکتے ہیں ۔
کوفہ کے لوگ ہمیشہ جھگڑتے رہتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے روز روز کے
جھگڑے سن کر کہا اب میں ان پر ایک ایسا گورنر مقرر کروں گا جو انہیں سیدھا کر دے گا ۔ چنانچہ انہوں
نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو بھیجا جو اُنیس سال کے تھے جب کوفہ والوں کو پتہ لگا کہ ایک اُنیس سالہ
نوجوان ان کا گورنر بن کر آیا ہے تو انہوں نے تجویز کیا کہ آؤ اس سے کوئی تمسخر کریں ۔ چنانچہ بڑے
بڑے آدمی جسے پہن کر اس سے ملنے کیلئے گئے اور سوال کیا جناب کی عمر؟ جب رسول کریم ﷺ نے
اسامہ کو ایک بہت بڑا جیش دے کر جس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر بھی شامل تھے لڑائی کیلئے
بھیجا تھا اُس وقت اُن کی عمر اٹھارہ سال کی تھی ، جب کوفہ والوں نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے پوچھا
صلى الله
علوسم۔
صلى الله
جناب کی عمر؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ میری عمر پوچھتے ہو ؟ جس وقت رسول کریم ﷺ نے اُسامہ
کو حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کا افسر بنا کر بھیجا تھا اُس وقت جو عمر اسامہ کی تھی اُس سے ایک سال
زیادہ ہے۔
میں بھی ان لوگوں سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ صحابہ کرام نے جب سمجھا تھا کہ اب ہم
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۷
سال ۱۹۳۶ء
سات سو ہو گئے ہیں ہمیں اب کون تباہ کر سکتا ہے تو صحابہ کی اُس وقت کی تعداد سے اب ہم کم سے کم
دو سو گئے زیادہ ہیں اور ہم محدود نہیں قادیان میں ، ہم محدود نہیں پنجاب میں ، ہم محدود نہیں یو ۔ پی
میں ، ہم محدود نہیں ہندوستان میں بلکہ ہم افغانستان میں بھی ہیں ، ہم روس میں بھی ہیں ، ہم چین میں
بھی ہیں ، ہم جاپان میں بھی ہیں ، ہم سماٹرا میں بھی ہیں ، ہم جاوا میں بھی ہیں ، ہم سٹریٹ سیلیمینٹس میں
بھی ہیں ، ہم امریکہ میں بھی ہیں ، ہم افریقہ میں بھی ہیں ، ہم یورپ میں بھی ہیں ، ہم بلا د عربیہ میں
بھی ہیں ، اسی طرح ہم مشرق میں بھی ہیں اور مغرب میں بھی اور دنیا میں خدا کے فضل سے ہم
روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ پس ہمارے پیج کو کوئی ایک حکومت کوئی دو حکومتیں بلکہ کوئی تین حکومتیں مل
کر بھی تباہ نہیں کرسکتیں اور نہ ان کا متفقہ عزم دنیوی طور پر ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے اور الہی طور پر تو
ہم یقیناً محفوظ ہیں اور اُس خدا کے ہاتھ میں ہیں جس پر کوئی تلوار نہیں چلا سکتا ۔
غرض میں سمجھ ہی نہیں سکا کہ ہمارے خلاف یہ کیوں شورش ہے اور اس کی تہہ میں کونسی بات
کام کر رہی ہے اور چونکہ میں ہز ایکسی لینسی کا ذکر کر رہا ہوں اس لئے اس دوران میں ایک اور
بات بھی بیان کر دینی چاہتا ہوں ۔ پچھلے سال کے آخر میں اتفاقی طور پر ہمارا ایک جگہ اجتماع ہو گیا
اور ہز ایکسی لینسی کی مہربانی سے ان سے مجھے ملاقات کا موقع مل گیا۔ اُن کی گفتگو کا جو اثر اُس وقت
میرے دل پر تھا وہ یہ ہے کہ وہ اپنے ماتحتوں پر کامل اعتماد رکھتے ہیں اور وہ یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار
نہیں کہ ہمارے ساتھ بد دیانتی کا سلوک ہوتا ہے۔ دوسری طرف میری طبیعت پر یہ اثر بھی تھا کہ وہ
پوری نیک نیتی کے ساتھ جماعت احمد یہ اور حکومت میں جو اختلاف واقع ہو گیا ہے اسے مٹانے کی
کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ ذاتی رویہ ان کا نہایت ہی شریفانہ اور ان کے عہدہ کے بالکل مناسب
حال تھا۔ پس گو میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب تک ان کا نقطۂ نگاہ اپنے ماتحتوں کے متعلق نہ بدلے ہم کسی ا
متفقہ اصول پر نہیں پہنچ سکتے لیکن یہ ضرور ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم موجودہ حالات کی ذمہ داری کی
ابتداء ان کی طرف منسوب کریں ۔ پس میرا فرض ہے کہ میں اپنے شکوک و شبہات کو اِدھر اُدھر
پھیروں اور ان کا کوئی اور سبب معلوم کروں ۔ اس ملاقات کے بعد خطبہ میں میں نے اعلان کر دیا
تھا کہ بعض حالات ایسے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت میں ایک تغیر ہے۔ چنانچہ اس کے بعد
کچھ افسر بھی تبدیل کئے گئے اور کچھ لوکل افسر جو قادیان میں شورشیں برپا کر رہے تھے ان میں بھی کمی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۸
سال ۱۹۳۶ء
واقع ہو گئی اور میرا خیال ہے، میں نہیں جانتا وہ صحیح ہے یا نہیں کہ اس گفتگو کے نتیجہ میں ہز ایکسی لینسی
نے مناسب سمجھا کہ اپنے افسروں کو یہ ہدایت کر دیں کہ یہ اثر نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ حکومت پنجاب
احمدیوں کو تکلیف دینا چاہتی ہے ۔ غرض حکومت میں تبدیلی شروع ہوئی اور میں نے فراخدلی سے
اس تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ اگر یہ حالات قائم رہتے تو ممکن ہے وہ نا خوشگوار باتیں جو حکومت اور
ہمارے درمیان تھیں جاتی رہتیں اور ممکن ہے ہم پھر اس مقام پر آجاتے کہ اطمینان اور سکون کے
ساتھ ملک کی خدمت میں حصہ لے سکتے اور حکومت کی بھی مدد کر سکتے ۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا
ہے کہ وہ خاموشی اور سکون زیادہ عرصہ تک قائم نہ رہا اور کئی تبدیلیاں ظہور میں آنے لگیں ۔ چنانچہ
پہلی تبدیلی جو یکدم نظر آئی وہ یہ تھی کہ ریتی چھلہ کی زمین کے متعلق حکومت کی طرف سے مقدمہ
چلا دیا گیا حالانکہ عام حالات میں جب ایک شخص کہتا ہے کہ میرا حق ہے اور دوسرا کہتا ہے کہ میرا حق
ہے تو اس کا علاج یہی ہوا کرتا ہے کہ جس کا قبضہ ہو اُس کے خلاف دوسرا فریق مقدمہ دائر کر دیتا ہے۔
یہی طریق یہاں اختیار کیا جانا چاہئے تھا لیکن کیا یہ گیا کہ حکومت نے اپنے خرچ سے ایک
غیر معروف قانون کے ماتحت ہمارے خلاف فوجداری مقدمہ کھڑا کر دیا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اس یہ
زمین کو ہماری قرار دیا جائے اور نہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے مخالف کی قرار دیا جاتا کیونکہ حق کا فیصلہ کرنا
عدالت کا کام ہے اور عدالت میں مقدمہ پیش ہے مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ حکومت کا یہ فعل یقیناً
انصاف کے خلاف تھا کہ وہ عدالت میں اپنے خرچ سے ہمارے خلاف مقدمہ کھڑا کرتی ۔ بے شک سے
خاص حالات میں حکومت خاص طریق عمل کی بھی محتاج ہوتی ہے مگر یہاں وہ حالات پیدا نہ تھے ۔
بہر حال یہ مقدمہ عدالت میں ہے اور وہی فیصلہ کرے گی اور چونکہ قانون ہمیں اس کے متعلق کچھ
کہنے سے روکتا ہے اس لئے ہم اس کے متعلق کچھ بیان نہیں کر سکتے ۔ ہاں مقدمہ کا چلانا ایک
ایگزیکٹو عمل ہے۔ ایک مجسٹریٹ بھی جب مقدمہ چلائے تو ایگزیکٹو حیثیت میں ہی چلائے گا۔ جیسے
ڈپٹی کمشنر جب کوئی مقدمہ پیش کرے گا تو بحیثیت ڈپٹی کمشنر پیش کرے گا لیکن جب مقدمہ سنے گا تو
بحیثیت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنے گا۔ پس میرے نزدیک اس مقدمہ کے چلانے کی ذمہ داری حکومت
پر ہے نہ کہ عدالت پر۔ اور میرے نزدیک احسن طریق یہ تھا کہ دونوں فریق کو چھوڑ دیا جاتا کہ ان
میں سے جو چاہے عدالت میں چلا جائے مگر حکومت یکدم سرکاری خرچ پر مقدمہ چلوا دیتی ہے اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۷۹
سال ۱۹۳۶ء
اس زمین کے متعلق مقدمہ چلا دیتی ہے جس کے متعلق پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر نے جس کا نام میں
نہیں لیتا چو ہدری ظفر اللہ خانصاحب سے ایک ملاقات کے موقع پر کہا کہ میں نے اس زمین کے
کا غذات منگوا کر دیکھے ہیں اور ایک لمبے عرصہ تک ان کا مطالعہ کیا ہے اگر مجھ پر ثابت ہو جاتا کہ یہ
زمین احمدیوں کی نہیں تو میں ضرور دیواریں گروا دیتا۔ اسی طرح ایک افسر نے مجھ سے کہا کہ پہلے
ہمیں غلط رپورٹ پہنچی تھی بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ وہ دو زمینیں جن کے متعلق جھگڑا ہے وہ آپ کی
ہیں۔ ان دو باتوں کے بعد جب یکدم سرکاری طور پر مقدمہ چلایا جائے تو ہمیں حیرت و استعجاب کا
لاحق ہونا ایک لازمی امر ہے اور ہمیں تعجب ہے کہ اس قدر علم حاصل کر لینے کے بعد کون سی ایسی نئی
بات پیدا ہوئی کہ یہ کارروائیاں ہونے لگیں ۔ مجھے نہیں معلوم یہ مقدمہ چلانے کا حکم پنجاب کے کسی
افسر نے دیا یا ضلع کے کسی افسر نے کہا۔ یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ ظاہر کرے ۔ اگر وہ ظاہر کرے تو
پتہ لگ سکتا ہے نہیں تو ہمیں کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ کس کے کہنے پر یہ مقدمہ چلایا گیا ۔ ہم تو یہی سمجھ
سکتے ہیں کہ ایک غیر معمولی تغیر حکومت میں پیدا ہوا اور جب ہم اس کے ساتھ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ
چار پانچ مہینہ خاموش رہنے کے بعد ادھر مقدمہ شروع ہوا اُدھر اس نیت سے دو احراری آ گئے کہ وہ
ریتی چھلہ کے احاطہ کے دروازوں میں سے گزریں گے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ دیواریں تو چار پانچ
ماہ سے بنی ہوئی تھیں ان چار پانچ مہینوں میں قادیان والوں کو تو وہاں سے گزرنے کی ضرورت
محسوس نہ ہوئی لیکن پانچ مہینہ کے بعد جب حکومت نے مقدمہ چلا دیا تو یکدم دو احراریوں کو وہاں
ہ مطلب نہیں کہ
سے خاص طور پر گزرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی ؟ کیا اس کا صاف طور پر یہ طور پر یہ مطلب ہے
بعض افسروں نے مقدمہ میں اپنے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے اشارہ کر کے ان دو آدمیوں کو بھجوایا تھا۔
کیونکہ اس دفعہ کے ماتحت جس کے ماتحت مقدمہ چلایا گیا ہے فساد کا خطرہ بھی ضروری ہے ۔ پس
پانچ مہینے پہلے تو کسی قسم کا جھگڑا پیدا نہ ہوا لیکن جب گورنمنٹ نے مقدمہ کھڑا کر دیا تو کسی ایسے افسر
نے جسے اس بات سے دلچسپی تھی کہ مقدمہ ضرور جیتا جائے اشارہ کر دیا کہ دو احراری چلے جائیں اور
زبر دستی دروازوں میں داخل ہوں اس کے بعد جب احراری یہاں پہنچتے ہیں تو ہماری حیرت کی کوئی
حد نہیں رہتی جب ہم دیکھتے ہیں کہ پولیس جب گرفتار کرتی ہے تو احرار کے ساتھ ان لوگوں کو بھی
گرفتار کر لیتی ہے جو مالک زمین کی طرف سے حفاظت پر کھڑے ہوئے تھے حالانکہ ہائی کورٹ کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۰
سال ۱۹۳۶ء
قریب کے فیصلے موجود ہیں بلکہ موجودہ چیف جسٹس جو نہایت ہی سمجھدار انسان ہیں جنہوں نے
برطانوی انصاف کی دھاک بٹھادی ہے اور جن کے مخالف بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ایک
دیانتدار انسان ہیں اور انصاف کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے کئی فیصلوں میں لکھا ہے کہ جب کوئی
شخص اپنی مقبوضہ یا مملوکہ چیز کی حفاظت کر رہا ہو تو اس حفاظت میں اگر وہ حملہ آور کا شدید مقابلہ بھی
کرے تو وہ مجرم نہیں ۔ ایک اور حج نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ اگر ایک شخص کسی دوسرے کا حق
چھینے کیلئے اس سے لڑے اور دوسرا مار ہی کھاتا رہے اس کا سختی سے مقابلہ نہ کرے تو خود حفاظتی کا
قانون گورنمنٹ نے کیوں بنایا ہے؟ پس ہمارے آدمی اپنے ایک حق کی حفاظت کر رہے تھے اور
احراری بے جا طور پر اس حق کو چھیننا چاہتے تھے مگر پولیس نے نہ صرف احراریوں کو گرفتار کیا بلکہ
حفاظت کرنے اور پہرہ دینے والوں کو بھی گرفتار کر لیا۔
کوئی شخص سوال کر سکتا ہے کہ آپ بے شک اس زمین پر اپنا حق جتاتے ہیں لیکن گورنمنٹ
تو اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ وہ آپ کا حق ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ہمارا اعتراض حق کی بناء پر نہیں
اس کا فیصلہ تو عدالت میں ہوگا ۔ ہمارا اعتراض تو یہ ہے کہ جب ہمارے خلاف مقدمہ کھڑا کیا گیا ہے۔
تو اس امر کو تسلیم کر لیا گیا ہے کہ اس زمین پر اس وقت ہمارا قبضہ ہے ورنہ اگر ہمارا قبضہ تسلیم نہیں تو
ہمارے خلاف مقدمہ کرنے کی وجہ کیا ہے۔ پس جب ہما را قبضہ تسلیم کر لیا گیا ہے تو جب تک عدالت
ہمارے قبضہ کو نہ تڑوائے سرکاری محکموں کو ہمارے ساتھ وہی سلوک کرنا ہوگا جو ایک جائز قابض
کے ساتھ کیا جاتا ہے اور عدالت کے فیصلہ تک پولیس اور حکومت کا فرض تھا کہ اس احاطہ میں داخل
ہونے والوں کے خلاف کارروائی کرتی اور ہمارے آدمیوں کی مدد کرتی ۔ ہاں اگر عدالت فیصلہ
کر دیتی کہ یہ احمدیوں کا حق نہیں تو اس کے بعد اس کا فرض تھا کہ ہمارے مخالفوں کی حفاظت کرتی ۔
مگر جب تک عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا اور معاملہ عدالت میں زیر غور تھا اُس وقت تک
حکومت خود مقدمہ چلا کر یہ تسلیم کر چکی تھی کہ اس زمین پر احمدیوں کا قبضہ ہے اور جس قبضہ کو حکومت
تسلیم کر چکی تھی اس قبضہ کی حفاظت کرنے والوں کو پکڑنا ایک ایسی بات ہے جس کے سمجھنے سے ہم
قاصر ہیں اور نہ کوئی اور اسے سمجھ سکتا ہے۔
یہ تبدیلی حکومت کے رویہ میں کیوں ہوئی ؟ چاہے لوکل حکام کی وجہ سے ہوئی یا اوپر کے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۱
سال ۱۹۳۶ء
حکام میں سے کسی نے یہ خیال کیا کہ لوکل حکام تو ڈھیلے ہو گئے ہیں میں ہی کوئی تماشہ کروں ۔
بہر حال اس میں کوئی راز ہے جو ہماری سخت دل شکنی کا باعث ہے اور یہ بات ہمیں بتاتی ہے کہ
حکومت سے قریب کے زمانہ میں ہمیں کسی اچھی تبدیلی کی امید نہیں ہو سکتی ۔
مجھے یہ شبہ کہ اس معاملہ میں حکومت کے بعض افسروں کا دخل ہے اس لئے بھی ہے کہ ان دو
احراریوں کے یہاں آنے سے تین دن پہلے احرار کے دفتر سے مجھے رپورٹ ملی کہ ایک شخص جس کا
نام زید رکھ لو دوسرے شخص کے پاس جس کا نام بکر رکھ لو گیا اور اسے کہا کہ آپ فلاں شخص کو خط لکھ
دیجئے کہ فلاں دن دو آدمی یہاں ضرور بھیج دے اور فلاں شخص سے بھی میں مل چکا ہوں اور وہ فلاں
شخص حکومت کا ایک افسر تھا۔ اس کے تیسرے دن دو احراری آجاتے ہیں اور ریتی چھلہ کے
دروازوں میں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ جو اشاروں
میں بات ہوئی تھی وہ اسی واقعہ کے متعلق تھی اور چونکہ اس رپورٹ میں ایک افسر کا نام بھی آتا تھا۔
اس لئے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ کسی افسر کی اس میں انگیخت ہے ۔ ہم یہ بات بالا افسروں کے
پاس ثابت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ بات اشاروں میں ہوئی تھی ، نہ ہم اپنے انفارمر کا پتہ دے سکتے
ہیں ، نہ خبر رسانی کے طریق کی اسے اطلاع دے سکتے ہیں کیونکہ ممکن ہے وہ اسے جھوٹ کہہ دیں گو
وقوعہ کی پہلے سے خبر دے دینا جھوٹ نہیں بلکہ علم غیب ثابت کرتا ہے۔
اس سے کچھ عرصہ پہلے ایک اور واقعہ ہوا جو ہمارے لئے حیرت کا موجب ہوا اور وہ یہ کہ
ولایت سے ایک سیاح ہندوستان میں آیا۔ اس کے بعض احمد یوں سے گہرے تعلقات تھے چنانچہ
اسی بناء پر لاہور سے روانگی کے بعد وہ بعض احمدیوں کے ہاں بطور مہمان ٹھہر امگر ہمیں معلوم ہوا ہے
کہ لاہور میں حکومت پنجاب کے بعض افسروں نے ہماری جماعت کے خلاف اس کے کان بھرے
اور اسی وجہ سے اگر چہ وہ قادیان آنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر بغیر قادیان آئے واپس چلا گیا ۔ لاہور
سے روانگی کے بعد اور بعض احمد یوں کا مہمان ٹھہرنے کے بعد وہ اپنے فعل پر پچھتایا اور اُس نے
ایک خط میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ روز بروز میرا افسوس بڑھ رہا ہے کہ میں نے اس
بارہ میں غلطی کی ہے۔ اس واقعہ سے پتہ لگتا ہے کہ حکومت پنجاب کے افسروں کے کم سے کم ایک
حصہ کے قلوب میں احمدیوں کے متعلق جو منافرت تھی وہ ابھی دور نہیں ہوئی۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۲
سال ۱۹۳۶ء
تیسری مثال یہ ہے کہ پرسوں اترسوں مجھے ایک ایسے دوست کی روایت پہنچی ہے جو
ہماری جماعت میں شامل نہیں مگر چونکہ وہ لاہور میں ایک اعلیٰ عہدہ پر رہے ہیں اس لئے گورنمنٹ
کے بعض افسروں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک احمدی دوست کو بتایا ہے۔
کہ ایک ذمہ دار افسر نے اپنے دفتر میں یہ نوٹ کروایا ہے کہ مرزا صاحب کے دو بیٹے آئی ۔ سی
۔ ایس کے امتحان کیلئے ولایت گئے ہوئے ہیں اگر وہ پاس ہو کر آجائیں تو انہیں پنجاب میں نہ لگایا
جائے ۔ یہ خبر اگر صحیح ہے تو بتاتی ہے کہ حکومت کے افسروں کے دلوں میں ابھی تک تبدیلی پیدا نہیں
ہوئی اور نچلے افسروں کے جھوٹوں کو سچ تسلیم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں میرے نزدیک کئی
باتیں قابل اعتراض ہیں ۔
الف: وہ لڑکے ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور امتحان میں پاس ہی نہیں ہوئے ۔ پس
ابھی سے یہ نوٹ کرنا کہ جب وہ پاس ہو کر آئیں تو انہیں پنجاب میں نہ رکھا جائے اور اس طرح
اپنے بغض کا اظہار کرنا نہایت ہی گری ہوئی بات ہے۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ ان سے نو سے نوکری کرانا ہی
نہ چاہے اور ممکن ہے وہ پاس ہی نہ ہوں ہمیں اللہ تعالیٰ کی مشیت کا کیا علم ہے۔ پس انہیں اُس وقت
تک انتظار کرنا چاہئے تھا جب تک وہ پاس ہو کر یہاں نہ پہنچ جاتے مگر پہلے سے ہی پیش بندی کے
لئے تیار ہو جانا ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کسی نے اپنے دوست سے کہا تھا میاں ! تمہاری کتنیا ی نے اپنے دوست
نے سنا ہے بچے دیئے ہیں اور وہ بہت اچھے ہیں ایک بچہ ہمیں بھی دو ۔ وہ کہنے لگا بچے تو دیئے تھے مگر دو۔ وہ کہنے تو تھے ۔
وہ مر گئے لیکن اگر وہ زندہ رہتے تب بھی میں تمہیں نہ دیتا۔ وہ کہنے لگا اب تو مر چکے تھے تمہیں یہ کہنے
کی ضرورت ہی کیا تھی کہ اگر زندہ ہوتے تب بھی نہ دیتا۔ اسی طرح ابھی تو وہ موقع آیا ہی نہیں اور یہ
ع
نه
دیده
آب
موزه کشیده
کے مطابق پہلے ہی اس کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں ۔ پس اگر یہ بات صحیح ہے تو اس افسر نے سیاستاً بھی
ایک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور خوامخواہ دلوں کو حکومت سے پھیرنے کی کوشش کی ہے۔
دوسرے یہ صحیح نہیں کہ میرے دو بیٹے ولایت آئی سی ۔ ایس کی تعلیم کیلئے گئے ہوئے
ہیں۔ جو اس غرض سے گئے ہیں وہ میرے بھتیجے ہیں۔ میرا صرف ایک بیٹا انگلستان میں تعلیم پارہا
ہے مگر وہ اس نوکری کیلئے نہیں گیا بلکہ اس کی عمر بھی اسے اس مہدے کے قابل نہیں رکھتی ۔ پہلے میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۳
سال ۱۹۳۶ء
نے اُسے قرآن مجید حفظ کرایا، پھر مولوی فاضل تک تعلیم دلائی ، پھر انگریزی علوم پڑھائے ۔ ایسا
طالب علم کہاں اس عمر کے اندر تعلیم ختم کر سکتا ہے جو نوکری کیلئے ضروری ہے۔ پس وہ ولایت کسی
نوکری کیلئے نہیں گیا بلکہ علم کی زیادتی کیلئے گیا ہے۔ باقی رہے میرے بھتیجے سو میرے تعلق کا اگر
میرے بھتیجوں پر یہ اثر پڑے کہ انہیں سرکاری ملازمت میں نہ لیا جائے تو یہ اسی صورت میں ہو سکتا
ہے جبکہ گورنمنٹ یہ نوٹس شائع کر دے کہ آئندہ جماعت احمد یہ کے افراد کو سرکاری ملازمتوں میں نہ
لیا جائے ۔ مگر حکومت کا یہ اعلان نہ کرنا اور اس وجہ سے کہ اسے مجھ سے کسی قسم کی شکایت ہے میرے
بھتیجوں کے مستقبل پر اثر ڈالنا یہ امران افسران کے کسی زیادہ اچھے اخلاق پر دلالت نہیں کرتا۔
حالانکہ حکومتیں بھی اخلاق کی ویسی ہی پابند ہوتی ہیں جیسی رعایا ۔ اگر خدا تعالیٰ نے انہیں کا میاب
کر دیا تو پھر پنجاب کیا اور یو۔ پی کیا اور بنگال کیا اور بمبئی کیا جو تعلیم کیلئے انگلستان جاسکتے ہیں وہ
ملازمت کیلئے پنجاب سے باہر بھی رہ سکتے ہیں لیکن اگر وہ پنجاب میں لگ جائیں تو حکومت کو مطمئن
رہنا چاہئے کہ ان کی وجہ سے برٹش امپائر کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ آخر آئی سی ۔ ایس حکومت ہند
کے کامرس ممبر سے زیادہ با حیثیت نہیں ہوتے ۔ پھر جب ظفر اللہ خان کی موجودگی میں برطانوی
حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تو ان دولڑکوں کی موجودگی میں اسے کیا نقصان پہنچ جائے گا۔
در اصل اس قسم کی باتیں صرف دلوں میں میل پیدا کر دیتی ہیں اس کے علاوہ اور کوئی نتیجہ پیدا نہیں
کرتیں۔ پھر اس قسم کی باتوں کا یہ واضح مطلب ہے کہ گورنمنٹ کہتی ہے کہ غیر احمدیوں کو لے لو،
سکھوں کو لے لو ، عیسائیوں کو لے لو، کانگرسی ۔ لے لو ، کانگرسی خاندانوں کے بچوں کو لے لو، انتہاء پسند خاندانوں کے
لڑکوں کو لے لو مگر احمد یوں کو نہ لو ۔ گویا وہ احمدیوں کو حکومت کے مخالف گروہوں سے بھی بدتر سمجھتی
ہے لیکن حکومت تسلی رکھے میرے بیٹے اگر میرے نقشِ قدم پر چلنے والے ہوئے تو ان کا فرض
ہوگا کہ وہ کبھی انگریزوں کی نوکری نہ کریں۔
**
میں نے اپنے جتنے لڑکوں کو تعلیم دلائی ہے اُن میں سے کسی کے متعلق یہ مد نظر نہیں رکھا کہ
اسے نوکری کرائی جائے ۔ صرف ایک لڑکا ایسا ہے جسے میں نے ڈاکٹری پڑھوائی ہے اور ممکن ہے۔
ایک دو اور کو بھی کوئی ایسا ہی علم پڑھاؤں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ علوم بھی سلسلہ کی خدمات کیلئے
ضروری ہیں۔ ایسے بچوں کو اگر تجربہ وسیع کرنے کیلئے تھوڑی مدت کیلئے نوکری کرنی پڑی تو وہ بھی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۴
سال ۱۹۳۶ء
جائز ہو سکتی ہے کیونکہ ڈاکٹری کیلئے ضروری ہے کہ مریض ہوں اور ان کا علاج کر کے تجربہ کو وسیع کیا
جائے اور پرائیویٹ پریکٹس میں ابتدا میں کافی مریض مہیا نہیں ہو سکتے اس لئے اگر اس مقصد کیلئے
ایک دو سال انگریزوں کی ملازمت کر لی جائے تا تجربہ ہو جائے تو یہ ملازمت نہیں بلکہ تعلیم کا زمانہ
ہی کہلائے گا۔ ورنہ نوکری تو ایسی چیز ہے کہ میں اس کا نام سُن کر بھی گھبراتا ہوں اور میرے
خدا تعالیٰ سے جو تعلقات ہیں اور جس نگاہ سے میں نے اپنے تعلقات کو ہمیشہ دیکھا ہے اس کی رو
سے تو میری حیثیت ایک غلام کی ہے اور اسلام کا یہ مسئلہ ہے کہ غلام کے بچے بھی غلام ہی ہو۔ ہوتے
ہیں۔ پس جس نقطۂ نگاہ سے میں نے اپنے رب کو دیکھا ہے اگر اسی نقطۂ نگاہ سے میرے بچے بھی
اپنے رب کو دیکھیں گے تو وہ اور جا کہاں سکتے ہیں ۔ غلام تو اُسی دروازہ پر رہتا ہے جہاں اس کا
آتا ہو۔
یہ خبر تو مجھے پرسوں ملی ہے مگر سات آٹھ دن ہوئے میرے بعض بچوں نے جب پرائمری
پاس کی تو وہ آپس میں آئندہ پڑھائی کے متعلق باتیں کر رہے تھے۔ میں نے اس خیال سے کہ ان
کے دل کے ارادوں کا جائزہ لوں ایک چھوٹے بچے کو بلایا اور اس سے پوچھا بولو انگریز کی نوکری
اچھی ہے یا اللہ تعالیٰ کی؟ وہ کہنے لگا خدا کی ۔ میں نے کہا اگر خدا تعالیٰ کی نوکری اچھی ہے تو وہ پھر
مدرسہ احمدیہ میں داخل ہونے سے مل سکتی ہے۔ تو باوجود انگریزی حکومت کا ادب و احترام دل میں
رکھنے کے، باوجود اس سے تعاون کرنے کے اور باوجود اس عقیدہ میں دشمنوں کی طرف سے شدید
مخالفتیں برداشت کرنے کے انگریزوں کی ملازمت اپنی اولاد کیلئے میں پسند نہیں کرتا بلکہ میں یہی
پسند کرتا ہوں کہ جس دروازہ کی غلامی مجھے نصیب ہوئی ہے خدا تعالیٰ اسی دروازہ کی غلامی میری
اولاد کو نصیب کرے کیونکہ دوسرا آقا تبدیل کرنا ہماری غیرتیں برداشت نہیں کر سکتیں ۔ ممکن ہے۔
میرے بچوں میں سے سب ایک رنگ میں سلسلہ کی خدمات نہ کر سکیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
میری اولا د زیادہ ہے۔ اس صورت میں انگریز کی نوکری سے میں یہ زیادہ پسند کروں گا کہ وہ تجارت
کرلیں ، یا زراعت کرلیں، یا کوئی اور پیشہ اختیار کر لیں ان کاموں میں انسان کو بہت حد تک
آزادی رہتی ہے اور وہ خدمت سلسلہ کیلئے کافی وقت نکال سکتا ہے۔ نوکریوں میں لوگ آزاد نہیں
ہوتے۔ ان پر سو پابندیاں عائد ہوتی ہیں پھر اقلیتوں کیلئے تو اور زیادہ مشکلات ہوتی ہیں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۵
ز بر دست قو میں تبلیغ بھی کر لیں تو انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔
سال ۱۹۳۶ء
میں شملہ میں ایک دفعہ گیا وہاں گورنمنٹ کے ایک ممبر نے جلسہ کیا ، راجہ رام موہن رائے
صاحب کی برسی تھی ، اس جلسہ میں انہوں نے برہمو سماج کی خوبیاں بڑے زور سے بیان کیں،
گورنمنٹ کے کئی وزراء اس میں شامل ہوئے مگر ان سے کسی نے نہ پوچھا کہ وہ اس جلسہ میں کیوں
صلى الله
عليسة
شامل ہوئے ۔ اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کی مدح و تعریف میں جب جلسے ہوتے ہیں تو جو
۔
احمدی ملازم ان میں شامل ہوتے ہیں ان میں سے بعض سے چھ چھ مہینے جواب طلبیاں ہوتی رہتی
ہیں کہ تم کیوں جلسہ میں شامل ہوئے ؟ تو طاقتور اور کمزور میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے اور جو عمل
طاقتو را اپنی طاقت کے گھمنڈ میں کر جاتا ہے وہی عمل غریب اور کمزور کیلئے کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
مثل مشہور ہے کہتے ہیں ایک بھیڑیا اور بکری کا بچہ کسی نالے میں سے پانی پی رہے تھے،
بھیڑیا اوپر کی طرف تھا اور بکری کا بچہ پانی کے بہاؤ کی طرف۔ بھیڑیئے نے جب بکری کے بچے کا
رم نرم گوشت دیکھا تو چاہا کہ اُس کا گوشت کھائے اور اُس کی نرم نرم ہڈیاں چہائے ۔ یہ سوچ کر
اُس نے بکری کے بچے سے کہا نالائق ! تجھے شرم نہیں آتی میں پانی پی رہا ہوں اور تو پانی کو گدلا
کر رہا ہے۔ وہ کہنے لگا آپ اوپر کی طرف ہیں اور میں نیچے کی طرف ، بھلا آپ کا پانی میرے پینے
کی وجہ سے گدلا کیونکر ہو سکتا ہے۔ بھیڑیئے نے جو نہی یہ جواب سنا جھٹ کو دکر اُس کا گوشت نوچ ہوسکتا نے جونی یہ پہنا کو دکر نو
لیا اور کہنے لگا گستاخ! آگے سے جواب دیتا ہے۔ یہ تو تمثیلی زبان میں ایک بات کہی گئی
ہے۔ انگریزی قوم میں بھی اسی قسم کا ایک لطیفہ مشہور ہے۔ کہتے ہیں ایک افسر سپاہیوں کو پریڈ
کرارہا تھا کسی سپاہی پر وہ ناراض تھا مگر اس پر گرفت کا اسے کوئی موقع نہیں ملتا تھا۔ پریڈ کراتے
کراتے کہنے لگا سپاہی نمبر ۱۳ تمہارا قدم ٹھیک نہیں ۔ وہ کہنے لگا حضور ! میرا قدم ٹھیک ہے افسر نے یہ
جواب سن کر کہا سارجنٹ نمبر ۱۳ کو گرفتار کر لو یہ آگے سے جواب دیتا ہے۔
تو اقلیتوں کیلئے یہ بات ہوا ہی کرتی ہے کہ ان کے حقوق کو آسانی سے دبالیا جاتا ہے اور
ان پر سختی اور تشدد کیا جاتا ہے۔ پس اقلیتوں کیلئے سرکاری ملازمتوں میں تبلیغ کرنے میں بہت سی
مشکلات ہوتی ہیں ۔ انہیں ہر وقت خوف رہتا ہے کہ کہیں افسر جواب طلبی نہ کریں اس لئے کیوں ہم
وہ کام نہ کریں جن میں انسان اپنی روزی بھی کما سکتا ہے اور خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت بھی کر سکتا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۶
سال ۱۹۳۶ء
ہے۔ ایک دکاندار اپنی دُکانداری کے کام سے جب فارغ ہو جاتا ہے تو باقی وقت اُسے کوئی پوچھنے
والا نہیں ہوتا ، اسی طرح تاجر یا صناع اپنی تجارت اور صنعت و حرفت کا کام آزادی سے کرتے
ہوئے دین کی خدمت بھی کر سکتا ہے ۔ پس میرے بچوں کے متعلق جن افسروں کو ابھی سے مشکلات
نظر آرہی ہیں انہیں بے چینی کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ نے میری امیدوں اور خواہشوں کو
پورا کیا تو وہ ان کے دروازوں پر کبھی نوکری مانگنے نہیں آئیں گے۔
چوتھا امر ڈاک خانہ کا رویہ ہے یہ بھی قریب کے عرصہ سے جاری ہے۔ ڈاک خانہ میں
پہلے ایک احمدی افسر ہوا کرتا تھا پھر حکومت نے اُسے بدل دیا اور چونکہ تبدیلیوں کے متعلق گورنمنٹ
کا قانون ہے اس لئے ہم نے کوئی بُرا نہ مانا اور اُس احمدی سے دریافت کیا کہ جو شخص آپ کی جگہ
آرہا ہے وہ کیسا ہے؟ انہوں نے کہا میں اسے جانتا ہوں وہ ایک شریف آدمی ہے اور اس سے کسی
قسم کا خطرہ کا خیال نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ خود میں نے جماعت کے کارکنوں کو ہدایات دیں کہ تم لوگ
اس سے پورا پورا تعاون کرنے کی کوشش کرو ۔ اس سے پہلے ایک اور احمدی کلرک ڈاک خانہ سے
بدلا جا چکا تھا اور اس طرح سب ایک ڈھب کے آدمی ڈاک خانہ میں مقرر کر دیئے گئے اس تبدیلی کو
ہم نے خوشی سے قبول کیا اور میں نے سلسلہ کے افسروں کو تعاون کی ہدایت کی اور کہا مجھے بتایا گیا
ہے کہ یہ شخص شریف ہے مگر اس عملہ کی تبدیلی کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔
اول تو وہی شخص جس نے تعریف کی تھی اسی کے خلاف آرٹیکل لکھے جانے لگے اور کی حص جس نے اس کے خلاف اور
اخبارات میں شائع کرائے جاتے گویا انہوں نے تو یہ سلوک کیا کہ آنے والے کی تعریف کی اور کہا نے تو ت
کہ اس سے اچھا سلوک رکھا جائے وہ شریف آدمی ہے لیکن انہوں نے اس سے یہ سلوک کیا کہ اس
کے خلاف اخباروں میں مضامین لکھے۔ پھر میرے ساتھ جس نے یہ تاکید کی تھی کہ اچھا سلوک کیا
جائے یہ معاملہ کیا گیا کہ میں نے ایک دوائی منگوائی وہ دوائی ابھی مجھے نہیں پہنچی تھی اور نہ اس کے
متعلق خط ملا تھا کہ ایک رپورٹر نے احرار کے دفتر سے مجھے اطلاع دی کہ آج فلاں شخص یہ بیان کر
رہا تھا کہ میں نے احرار کے اخبار میں یہ مضمون بھیجا ہے کہ یہاں ایسی ایسی دوائیوں کا پارسل آیا
ہے۔ میں حیران ہوا کہ یہ اطلاع انہیں کیونکر مل گئی کیونکہ ابھی تک پارسل کی اطلاع مجھے بھی نہ ملی
تھی ۔ زیادہ حیرت اس بات پر ہوئی کہ اس میں قیمتوں کا بھی ذکر تھا اور ایک دوا کا نام بھی صحیح تھا۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۷
سال ۱۹۳۶ء
یہ رپورٹ میرے پاس صبح ۹ بجے قریب پہنچی اور بارہ بجے کے قریب ڈاک والا وہ پارسل میرے نام
لایا۔ میں نے اُسی وقت پارسل لے کر دفتر کے ایک آدمی کو اس رپورٹ پر نشان لگا کر جو مجھے صبح
پہنچی تھی ڈاک خانہ میں بھیجا کہ انہیں رپورٹ کا اتنا حصہ پڑھا آؤ اور کہہ آؤ کہ پارسل ہمیں بعد میں
پہنچا ہے لیکن یہ اطلاع پہلے پہنچی تھی جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ تم لوگوں میں سے کوئی احرار کے
دفتر میں اطلاعات دیتا رہتا ہے۔ اس پر پوسٹ ماسٹر صاحب نے کہلا بھیجا کہ میں اس واقعہ کی تحقیق
کروں گا ۔ وہ آدمی واپس آیا تو اُسی وقت دفتر سے ایک اخبار مجھے بھیجا گیا احسان تھا یا ”مجاہد
مجھے صحیح یاد نہیں میں نے جب اُسے کھولا تو اُس میں پارسل کا ذکر بھی چھپا ہوا دیکھا چنانچہ وہ پر چہ بھی
66
میں نے انہیں بھجوا دیا۔ اب اس کے صاف طور پر یہ معنی ہیں کہ ڈاک خانہ کا عملہ پارسلوں اور خطوط
کی اطلاعات احرار تک پہنچاتا ہے اور انہیں خبریں بہم پہنچاتا رہتا ہے ۔ ہم نے اس بارہ میں شکایت
کی لیکن اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا بلکہ جو افسر تحقیق پر مقرر ہوا اس کا رویہ نہایت افسوسناک رہا
ہے اور وہ مجرموں سے بھی زیادہ جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ہمیں صرف یہ جواب ملا
ہے کہ یہ جو خبر نکلی ہے لاہور سے نکلی ہے قادیان کے ڈاکخانے سے نہیں نکلی اور دلیل یہ دی گئی ہے کہ
یہ اخبار سولہ تاریخ کا ہے اور جو پارسل قادیان میں سولہ کو پہنچا ہے اس میں سولہ کی خبر نہیں چھپ سکتی ۔
بظاہر یہ ایک معقول بات معلوم ہوتی ہے لیکن ہے جھوٹ ۔ اس لئے کہ خبر سترہ کے اخبار میں چھپی تھی
اور سترہ کی مہر لگی ہوئی ہمارے پاس موجود ہے سولہ کو پارسل قادیان پہنچا سترہ کو دو پہر کے وقت سولہ کو کو دو
تقسیم ہوا۔ سولہ کو بٹالہ سے فون کے ذریعہ سے خبر بھجوائی جاسکتی تھی جیسا کہ احرار ان دنوں میں کرتے
رہے ہیں اور شام کو چھپ کر سترہ کو اخبار قادیان پہنچ سکتا تھا ۔ ے ا کی مہر اس خبار پر خود ڈاکخانہ کی لگی
ہوئی موجود ہے مگر افسروں کو دھوکا دینے کیلئے ماتحت عملہ اسے سولہ قرار دے دیتا ہے مگر اس کے علاوہ
ایک قطعی ثبوت ہمارے پاس ایسا موجود ہے جس سے یہ بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ یہ بات لاہور
نہیں نکلی ۔ اگر گورنمنٹ نے اس معاملہ میں تحقیق کی تو اس کے سامنے وہ یقینی اور قطعی ثبوت پیش
کر دیا جائے گا۔ اب تک میں نے اس کو ظاہر نہیں کیا لیکن اگر گورنمنٹ تحقیق کرے گی تو وہ یقینی اور
قطعی ثبوت میں اس کے سامنے پیش کر دوں گا۔ اس موقع پر میں اس کی تفصیل بتائے بغیر صرف اس
قدر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس رپورٹ کا ایک حصہ غلط ہے اگر وہ لاہور سے کسی کی رپورٹ ہوتی اور
سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۸
سال ۱۹۳۶ء
دُکان سے بات نکلتی تو وہ غلطی نہ ہوتی جو اس رپورٹ میں موجود ہے۔ آخر مجھ سے تو کوئی شخص یہ
امید نہیں کر سکتا کہ میں بخاری کو مسلم یا مسلم کو بخاری کہہ دوں ۔ یہ تو وہی کہہ سکتا ہے جس کو حدیث کا
علم نہ ہو۔ پس رپورٹ کے ایک حصہ میں ایسی خطرناک غلطی ہے جو یقینی طور پر اس بات کا ثبوت
ہے کہ اس کا منبع دُکان والے نہیں جو اپنی دواؤں سے خود ہی ناواقف نہیں ہو سکتے پھر ہمارے پاس
اس بات کا قطعی ثبوت موجود ہے کہ ڈاک خانہ کے آدمی احراری ایجنٹوں کے پاس بیٹھتے ہیں ۔
ہمارے پاس اس بات کے بھی گواہ موجود ہیں کہ ڈاکخانہ کے آدمیوں نے کہا کہ انہیں ڈاکخانہ کے
افسروں نے یقین دلایا ہے کہ احمدیوں کی شکایتوں پر انہیں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا اور یہ کہ گورنمنٹ
کا منشاء ہے کہ احمدی یہاں نہ رکھے جائیں ۔
کا
پھر ایک قطعی ثبوت اس بات کا کہ اس تمام رویہ میں گورنمنٹ کے بعض افسروں کا ہاتھ
ہا ہے یہ ہے کہ خانصاحب فرزند علی صاحب جب ایک افسر سے ملے تو اُس نے کہا کیا آ
سمجھتے ہیں ہم آزاد ہیں ہم بھی بعض باتوں کی وجہ سے مجبور ہیں ۔ جس کا صاف یہ مطلب تھا کہ گویا
اس کو اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں نہ کی جائیں ۔ حکومتِ پنجاب ایسی کسی ہدایت کے دینے سے
انکار کرتی ہے لیکن اوپر کے واقعہ کی موجودگی میں ہم مجبور ہیں کہ تسلیم کریں کہ کسی لوکل افسر نے
جھوٹ بولتے ہوئے ڈاک خانہ کے بعض افسروں کو دھوکا دیا ہے۔
میں گزشتہ ماہ میں سندھ گیا تھا اس سفر میں میری ڈاک کا جو حال ہوا وہ یہ ہے کہ جن خطوط تھا اس کا
ہیں میری ڈاک کا جو حال ہوا وہ یہ ہے کہ
پر ۳ ۴۰ اور ۵ تاریخ کی قادیان کی مہریں لگی ہوئی تھیں وہ مجھے ا تاریخ کو ملے حالانکہ ۹ تاریخ کے
خطوط بھی مجھے اا کو ملے ۔ ان ۳ ۴ اور پانچ تاریخ والے خطوط پر کسی اور جگہ کی مہر نہیں ۔ بعض خطوط
ایسے بھی تھے جو غلطی سے کسی اور جگہ چلے گئے لیکن اُن پر ان دوسرے ڈاک خانوں کی مہر میں تھیں
جہاں وہ گئے لیکن ان خطوط پر کسی اور جگہ کی مہر نہ تھی جو صاف طور پر اس بات کا ثبوت ہے کہ ان
خطوط کو روکا گیا تھا اور پھر کئی دن کے بعد انہیں روانہ کیا گیا ۔ اسی طرح الفضل کو دق کیا جا رہا ہے۔
اور متواتر اس کے پرچے لیٹ کئے جاتے ہیں یا بعض دفعہ پرچے خریداروں کو پہنچتے ہی نہیں ۔ اسی
طرح جوابی کارڈ غلط مہر میں لگا کر بعض دفعہ خط لکھنے والوں کو واپس کر دیئے جاتے ہیں ۔
یہ کارروائیاں ہو رہی ہیں اور ان کی طرف متواتر افسروں کو متوجہ کیا جاتا ہے مگر اب تک