خطرات سے پُر اوقات میں حکومت کی بہترین خدمات سرانجام دینے کا صلہ جماعت احمدیہ کو کیا مل رہا ہے
حصہ 3
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۸۹
سال ۱۹۳۶ء
کوئی توجہ نہیں کی گئی اور جب بار بار توجہ دلانے کے باوجود ایک افسر نے کچھ کہا تو یہ کہا کہ میں آزاد
تھوڑا ہوں ۔ جس کے معنے یہ تھے کہ اگر قادیان میں ایک بکری کی پیٹ میں بھی درد ہوتا ہے تو اس
کی اطلاع او پر جاتی ہے اور وہاں کے اشارہ سے اس بارہ میں کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔ اب
حال میں خان صاحب فرزند علی صاحب، چوہدری اسد اللہ خان صاحب اور پیرا کبر علی صاحب
پوسٹ ماسٹر جنرل سے ملے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ میں اس طرف توجہ کروں گا۔ اگر یہ
وعدے پورے ہو جائیں جیسا کہ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ذمہ دار حکام اس دفعہ حقیقت کو پاچکے
ہیں اور حالات کی اصلاح کرنے پر تیار ہیں تو ہماری شکایات کا یہ حصہ ختم ہو جائے گا اور ہم باوجود
۔
گزشتہ تکالیف کے یقیناً اس محکمہ کے افسروں کے ممنون ہوں گے مگر آئندہ تو جو کچھ ہوگا ہوگا۔
جب ہم گزشتہ دو سالوں پر نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ تمام احمد یوں کو یہاں سے
بدل دیا گیا ہے تو ہمار ا شبہ اور بھی قوی ہو جاتا ہے۔ ریلوے میں ایک احمدی تھا اُسے بھی تبدیل
کر دیا گیا ، ڈاک خانہ میں دو احمدی تھے انہیں تبدیل کر دیا گیا، پولیس میں دو احمدی تھے انہیں تبدیل
کر دیا گیا، ایک نائب پٹواری احمدی تھا اُسے تبدیل کر دیا گیا ، ایک پٹواری کے متعلق شبہ تھا کہ وہ
احمدی ہے اسے بھی یہاں سے بدل دیا گیا ، بجلی والے جن کی آمد کا ۹۰ فیصدی احمد یوں پر انحصار ہے۔
کسی احمدی کو ملازم نہیں رکھتے اور کہتے ہیں کہ ہمیں سرکار والا مدار کا حکم نہیں کہ کسی احمدی کو ملازم
رکھیں ۔ چنانچہ اس وقت کسی محکمہ میں کوئی بھی اعلیٰ ملازمت والا احمدی نہیں ۔ اور پولیس میں تو
غریب کانسٹیبلوں تک کو تبدیل کر دیا گیا ہے تو ان حالات کو دیکھ کر ہمارے دلوں میں ایک منظم کوشش
کا شبہ پیدا ہونا قدرتی اور لازمی امر ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ حُسنِ اتفاق ہے لیکن اگر یہ حُسنِ اتفاق
ہے تو کیا یہ حسن اتفاق دنیا میں کہیں اور بھی پایا جاتا ہے؟ اِس حُسنِ اتفاق کے ماتحت کوئی کوشش تو
کرے کہ کسی جگہ سے سب کے سب مسلمان نکل جائیں یا ہندوؤں کو الگ کر دیا جائے ۔ پس ہم
ہرگز یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں اور نہ دنیا کا کوئی عقلمند یہ تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوگا کہ یہ حُسنِ اتفاق
ہے۔ یہ حسن اتفاق نہیں بلکہ سُوئے تدبیر ہے۔ ان چیزوں کے ذریعہ دنیا میں کبھی آپس میں محبتیں
قائم نہیں رہتیں اور حکومتیں کبھی محبت کے بغیر دنیا میں قائم نہیں رہتیں ۔ آخر کب تک ہم ان باتوں کو
دیکھتے چلے جائیں گے اور ہمارے دلوں میں محبت کے جذبات قائم رہیں گے ۔ یقیناً اس کی بہت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۱۹۰
سال ۱۹۳۶ء
بڑی ذمہ داری گورنمنٹ پر ہے اور جب کہ گورنمنٹ ان اخباروں اور رسالوں کو ضبط کرتی ہے جن
کے ذریعہ سے سو دو سو یا چار سو آدمیوں کے قلوب کو مجروح کیا جاتا ہے تو کیوں اس کے بعض افسر
ایسا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے ایسی منافرت پھیلتی ہے کہ اکثر اخبار والے اس کا ہزارواں
حصہ بھی منافرت نہیں پیدا کر سکتے ۔
پانچویں مثال جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کے بعض افسر جماعت احمد یہ کو خوامخواہ کی
دق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں گل کا ایک واقعہ ہے جو بٹالہ میں ہوا۔ گل بٹالہ میں ایک ریکروٹنگ
افسر آیا تھا اُس کے سامنے ہمارے احمدی نوجوان بھی پیش ہوئے ۔ میں نے مولوی عبد المغنی خان
صاحب ناظر بیت المال کو ان کے ساتھ بٹالہ بھیجا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب تمام نوجوان پیش
ہوئے تو ایک ہندوستانی افسر وہاں یہ کہتا جا رہا تھا کہ مرزائی الگ ہو جائیں یہ مسلمانوں کی بھرتی ہے
یہاں مسلمانوں کے سوا اور لوگ نہیں لئے جائیں گے ۔ اس پر ایک دوسرے مسلمان افسر نے کہا کہ
جماعت احمد یہ کا مخالف تو میں بھی ہوں مگر میں گولی وہاں چلایا کرتا ہوں جہاں لگ جاتی ہے تم شاید
نا واقف ہو تمہیں علم نہیں یہ گورنمنٹ میں بہت رسوخ رکھنے والے ہیں اگر تم انہیں یہاں بھرتی نہیں
ہونے دو گے تو یہ اور جگہ بھرتی ہو جائیں گے۔ یہ گفتگو تو مولوی عبد المغنی صاحب نے سنی ۔ اس کے
علاوہ ایک اور احمدی دوست نے جو بٹالہ کے ہی ہیں اور وہاں کے ایک رئیس خاندان سے تعلق
رکھتے ہیں سنا کہ ایک ہندو افسر انگریز افسر سے کہہ رہا تھا صاحب ! یہاں مرزائیوں کی بھرتی نہیں
کرنی۔ اُس نے پوچھا مرزائی کیا ہوتے ہیں؟ وہ کہنے لگا یہ مسلمانوں میں ایسا ہی فرقہ ہے جیسے
ہمارے ہاں آریہ سماجی ہیں ۔ مسلمان بھی ان کو مسلمان نہیں سمجھتے بلکہ کافر سمجھتے ہیں۔ وہ انگریز کہنے
لگا یہ مرزائی اپنے آپ کو کیا کہتے ہیں؟ وہ کہنے لگا کہتے تو اپنے آپ کو مسلمان ہی ہیں ۔ وہ کہنے لگا
جب یہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں تو پھر تو ہمارے لئے یہ بڑی مشکل ہے کہ ہم ان کو بھرتی نہ
کریں ۔ وہ کہنے لگا نہ صاحب ! حکومت کا بھی یہی منشاء ہے کہ کم سے کم گورداسپور کے ضلع میں
مرزائی بھرتی نہ کئے جائیں ۔ چنانچہ مولوی عبد المغنی خان صاحب جب بعد میں اس انگریز افسر سے
ملے تو اس نے خاص طور پر سوال کیا کہ آپ مرزائی یا احمدی کیوں کہلاتے ہیں؟ آپ لوگ مسلمان
ہیں یا نہیں؟ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ