ہم حضرت مسیح موعودؑ کی ہتک کے ازالہ کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادینے کیلئے تیار ہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۰
سال ۱۹۳۶ء
جماعت میں ایسے ہیں کہ جن میں اور غیروں اور غیروں میں مجھے کوئی فرق نظر نہیں آتا ۔ جھوٹ ، خیانت ، ظلم ،
حق تلفی سے انہیں گریز نہیں ۔ وہ دوستوں کیلئے جھوٹ بول دیتے ہیں اور بندہ کی دوستی کیلئے خدا کی
دوستی کو قربان کر دیتے ہیں اور اگر یہ چیزیں قائم رہیں تو خدا تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ موجودہ نقشہ
کو تباہ کر دے بلکہ ہمارے مخالف ہم سے زیادہ ہیں اور اگر دونوں ایک ہی قسم کے ہوں تو پھر زیادہ
تعداد والوں کا زیادہ حق ہے کہ انہیں قائم رکھا جائے ۔
سوان دنوں میں خدا تعالیٰ سے بہت دعائیں کرو اور عجز و انکسار سے اس کے حضور جھک
جاؤ۔ نہ صرف پیر کے دن بلکہ ہر روز دعائیں کرو۔ جہاں امام ایسا نہ ہو جو نمازوں میں تلاوت کے
ساتھ دعائیں پڑھ سکے وہاں دوسرے وقت میں مل کر دعا کا انتظام کر لو اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو
علیحدہ علیحدہ دعائیں کرو مگر کوئی دن ایسا نہ گزرے جب دعا نمایاں شکل میں سامنے نہ آچکی ہو
اور اگر اس طریق سے دعائیں کی جائیں تو مجھے یقین ہے کہ ہرگز خالی نہ جائیں گی ۔ پچھلے سال اس
کا تجربہ ہم کر چکے ہیں ادھر دعا کے ایام کا خاتمہ ہوا اور اُدھر کوئٹہ میں زلزلہ آیا اور پھر مسلسل تباہیاں
آتی رہیں تا کہ دشمن کو بیدار کر دیں مگر افسوس کہ اس سے کسی نے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ اور مجھے یقین
ہے کہ اگر آپ لوگ یہ دن غفلت میں نہ گزاریں گے اور عاجزانہ طور پر خدا کے حضور جھکیں گے تو
اللہ تعالیٰ دونشانوں میں سے ایک ضرور دکھائے گا۔ یا تو وہ ان کو ہدایت دے دے گا یا انہیں ہلاک
کر دے گا دونوں میں سے ایک بات ضرور ہو کر رہے گی ۔ اللہ تعالیٰ رحمت کا نشان دکھائے یا غضب ہوکر اللہ
کا اگر تمام احمدی عجز اور انکسار سے دعاؤں میں لگے رہیں تو دشمن کے حالات کے مطابق ان
دونوں باتوں میں سے ایک کو ضرور معین کر ا کر رہیں گے ۔ اگر وہ نیکی کی طرف جھکے گا تو رحمت کا
نشان ظاہر ہوگا اور اگر ضد میں بڑھے گا تو غضب کا ۔
پس آؤ اس رحمت کے دروازہ میں جو خدا نے کھولا ہے داخل ہو جاؤ جو سوائے تمہارے کسی
کو میسر نہیں۔ آج اجابت دعا کے دروازے صرف تمہارے لئے ہی کھولے گئے ہیں اور کسی کیلئے
نہیں ، قبولیت کے فرشتے تمہارے لئے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں مگر دوسروں کیلئے ان کی مٹھیاں بند
ہیں۔ اس طاقت اور قوت کو حقیر مت سمجھو جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دی ہے۔ آسمان سے تمہاری
کامیابی کے احکام جاری ہو چکے ہیں۔ اگر ہمت اور استقلال سے کام لو گے، خدا کے حضور عجز اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۱
سال ۱۹۳۶ء
انکسار سے جھک جاؤ گے تو وہ تمہیں توفیق دے گا کہ اپنے آسمانی باپ کا ورثہ حاصل کر سکو لیکن اگر
سستی اور غفلت کرو گے تو اس میں کیا شبہ ہے کہ خالی منہ سے نکلی ہوئی دعائیں قبول نہیں
ہوا کرتیں ۔ اللہ تعالیٰ کے حضور وہی دعا قبول ہوتی ہے جو دل کے خون سے لکھی جائے زبان کی آواز
قبول نہیں ہوتی بلکہ دل کے خون کی تحریر قبول ہوتی ہے۔ اگر دعاؤں کے ساتھ دل کے خون کے
چھینٹے دو گے تو کامیابی کے رستے کھل جائیں گے ورنہ جو برکتیں تمہارے لئے مقدر ہیں وہ انتظار
کریں گی جب تک کہ تم ان کے قابل نہ ہو جاؤ ۔ انہیں لینا تمہارے اختیار میں ہے چاہے جلد حاصل
کر لو اور چاہے ملتوی کرالو۔“
( الفضل ۱۱ را پریل ۱۹۳۶ء)
البقرة: ٤٦
بخاری کتاب الصوم باب فی فضل الصوم صفحه ۳۰۴ ، ۳۰۵ حدیث نمبر ۱۸۹۴ مطبوعه
دار السلام رياض ٩٩٩اء الطبعة الثانية
سمتی باب ۵ آیت ۴۰ - برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
متی باب ۵ آیت ۳۹۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
ه القصص: ۳۹
فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ (النور: ۳۷)
ك الاعراف: ۱۵۷
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۲
۱۲
سال ۱۹۳۶ء
اپنے نفوس کی اصلاح کی طرف توجہ کرو اور خدا تعالیٰ
کی خشیت اور اس کی محبت پیدا کرو
(فرموده ۱۰ را پریل ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
انسانی زندگی کے مختلف دور ہوتے ہیں۔ کچھ ان حالات کے لحاظ سے جو انسان پر
گزرتے ہیں اور کچھ اُس علم کے لحاظ سے جو اُسے حاصل ہوتا ہے۔ یعنی کبھی تو وہ ایسے حالات میں
سے گزر رہا ہوتا ہے جو اُس کی ترقی کا موجب ہوتے ہیں اور کبھی ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوتا
ہے جو اس کے تنزل کا موجب ہوتے ہیں۔ پھر کبھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں ایسے حالات میں سے
ا
گزر رہا ہوں جو میرے لئے ترقی کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں اور کبھی وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں رہا جو میرے ترقی اپنے اندر ہیں اور یہی وہ مجھ رہا ہوتا ہے کہ میں
ایسے حالات میں سے گزر رہا ہوں جو میرے لئے تنزل کا سامان اپنے اندر رکھتے ہیں لیکن حقیقتاً اس اپنے رکھتے ہیں
کا خیال درست نہیں ہوتا۔ اس حالت میں جب وہ گھبراہٹ کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے خوشی
اور مسرت کا مقام ہوتا ہے اور جب خوشی کا اظہار کر رہا ہوتا ہے اس کیلئے گھبرانے اور رونے کا مقام
ہوتا ہے۔
مؤمنوں کو اللہ تعالیٰ اونچا کر رہا ہوتا ہے لیکن بظاہر انہیں اپنے سامنے مشکلات نظر آتی
ہیں ۔ مؤمنوں اور کفار کا مقابلہ بھی اسی طرح کا ہوتا ہے۔ دونوں کی حالتیں در حقیقت عدم علم کی وجہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۳
سال ۱۹۳۶ء
سے ہوتی ہیں اور وہ ان سے گھبرا رہے ہوتے ہیں لیکن ان کی گھبراہٹ با موقع نہیں ہوتی اور دشمنوں کی با
کو اللہ تعالیٰ نیچا کر رہا ہوتا ہے جبکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انسان کی ترقی اور بلندی کے سامان ہو رہے ہیں
وہ خوش ہورہے ہوتے ہیں لیکن ان کی خوشی بھی با موقع اور باطل نہیں ہوتی ۔ ہر ایک کو ان میں سے
اللہ تعالیٰ غفلت میں رکھ رہا ہوتا ہے یہاں تک کہ فیصلہ کا وقت آجاتا ہے اور دونوں فریق اپنی اپنی
جگہ حیران رہ جاتے ہیں ۔ وہ جو اس خیال میں دوڑا چلا جا رہا تھا کہ مجھے تخت پر بٹھایا جانے والا ہے۔
وہ یک لخت دیکھتا ہے کہ وہ پھانسی کے تختے پر کھڑا ہے اور جسے یہ خیال تھا کہ اُسے پھانسی کے تختہ کی
طرف لے جایا جا رہا ہے وہ یکدم دیکھتا ہے کہ اُسے تخت شاہی پر بٹھا دیا گیا ہے۔ وہ انکشاف
کا وقت عجیب وقت ہوتا ہے اس کا اندازہ وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کو ایسے حالات میں سے گزرنے
کا موقع ملتا ہے ورنہ ایسے غیر معمولی حالات ہوتے ہیں کہ بعد میں آنے والی نسلیں بھی ان کو نہیں سمجھ
سکتیں ۔
آج سے اُنیس سو سال پہلے جب یہودی حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب پر لٹکا رہے تھے۔
اُس وقت ان کے دلوں میں جو خوشی تھی آج اُس کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔ پھر اس وقت حضرت مسیح
کے حواریوں کی جو کیفیت تھی اس کا بھی آج کون اندازہ لگا سکتا ہے۔ جو گھبراہٹ اُس وقت
حواریوں میں پیدا ہوئی وہ اس بات سے سمجھ میں آسکتی ہے کہ وہ غریب لوگ جو تلوار چلانا جانتے ہی
نہ تھے بغیر اس خیال کے کہ ان کے اس فعل کا نتیجہ کیا ہو گا ان میں سے ایک نے جس کا نام پطرس تھا
تلوار نکال لی اور شاہی فوجیوں سے لڑنے کیلئے تیار ہو گیا ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے اسے منع کیا
اور کہا اس سے کیا فائدہ؟ پھر دوسرا اثر پطرس پر یہ پڑا کہ اُس نے حضرت مسیح پر لعنت بھیجی اور کہا میں
اسے جانتا ہی نہیں ۔ گویا پہلا اثر تو یہ ہوا کہ وہ بے محل لڑائی کیلئے تیار ہو گیا اور دوسرا اثر یہ ہوا کہ اس
نے بلا وجہ اپنے آقا اور اُستاد کا انکار کر دیا۔ خود حضرت مسیح کے قلب کی جو کیفیت تھی وہ اس سے
معلوم ہو سکتی ہے کہ وہی مسیح جن کے پاس ایک دفعہ اُن کی والدہ اور بھائی جب ملنے کیلئے آئے تو
لوگوں وں نے اطلاع دی آپ کی ماں اور بھائی باہر کھڑے ہیں اور وہ آپ سے ملنا چاہتے ہیں حضرت
مسیح علیہ السلام نے کہا کون ہے میرا بھائی ، کون ہے میری ماں ۔ لیکن دوسرے وقت کی ان کی قلبی
کیفیت یہ تھی کہ جب اُن کو صلیب پر لٹکایا گیا اور انہوں نے ہجوم میں اپنی ماں کو کھڑے دیکھا تو ایک
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۴
سال ۱۹۳۶ء
حواری کو اشارہ کر کے انہوں نے اپنے پاس بلایا جب وہ پاس پہنچ گیا تو انہوں نے اُس کو کہا کہ تم
جانتے ہو یہ عورت کون کھڑی ہے؟ دیکھو! یہ تمہاری ماں ہے اور اے عورت! یہ تیرا بیٹا ہے جس کے
صاف طور پر یہ معنی تھے کہ وہ ظاہری حالات کے لحاظ سے یہ سمجھ رہے تھے کہ اب ان کا آخری وقت
قریب ہے اور یہ کہ اب ان کا فرض ہے کہ وہ اپنی ماں کی حفاظت اور اس کی تسلی کا کوئی انتظام
کریں ۔ پس انہوں نے اپنے ایک حواری کو پاس بلا کر کہہ دیا کہ تیرا فرض ہے کہ تو اسے اپنی ماں
سمجھے اور اسے ماں ! تو اس کو میری جگہ بمنزلہ اپنے بیٹے کے سمجھنا۔ اُس وقت یہودی کتنے خوش
تھے اور حواری کتنے رنجیدہ تھے مگر ان کو کیا علم تھا ان حالات کا جو بعد میں پیش آنے والے تھے ۔
آج انیس سو سال گزر گئے مگر کہیں بھی یہود کو آرام کی جگہ نہیں ملتی ۔ ہر ملک ان کیلئے تنگ ہو رہا ہے
آخری ملک ان کے آرام کا انگلستان تھا مگر اب انگلستان میں بھی ان پر حملے شروع ہو گئے ہیں ۔
اُنیس سو سال کا عرصہ کتنا لمبا ہوتا ہے لوگ سو سال کے بعد اپنے باپ دادوں کو بھول جاتے ہیں
لیکن حضرت مسیح کو دکھ دینے والے آج انیس سو سال کے بعد بھی وہ دُکھ اٹھا رہے ہیں جن کی نظیر
اور کسی قوم میں نہیں مل سکتی اور وہ مسیح جسے کانٹوں کا تاج پہنایا گیا اُس کی وہ عزت ہوئی کہ خدا اپنے
عرش سے اُس کی تعریف کرتا اور قرآن مجید میں نہایت اعزاز کے ساتھ اس کا ذکر کرتا ہے اور عیسائی
اس کی محبت میں اتنا غلو کرتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ وہ خدا کا اکلوتا بیٹا ہے جو عرش پر اس کے دائیں
ہاتھ بیٹھا ہے۔ جو پھانسی پر لٹکانے والے تھے اُنہیں دنیا میں کوئی ٹھکانا نہیں تھا مگر جسے پھانسی پر لڑکا یا تھامگر
اتھا اسے عرش پر بٹھا دیا گیا ۔ پس اُس و دیا گیا۔ اُس وقت کے جو یہود اور حواریوں کے جذبات تھے آج اُن کا
کوئی اندازہ نہیں کر سکتا اسی طرح جو آج یہود اور حضرت مسیح کے ماننے والوں کے جذبات ہیں ان
کا پہلے لوگ بھی اندازہ نہیں کر سکتے تھے ۔ کیا ان یہودیوں کے باپ دادے یہ اندازہ کر سکتے تھے کہ
ہمارے اس فعل کے نتیجہ میں کتنے ہزار سال تک ہماری اولادوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت برستی چلی
جائے گی ؟ اور کیا حضرت مسیح کے حواری یہ خیال کر سکتے تھے کہ ان کی اس قربانی کے نتیجہ میں باوجود
اس کے کہ ان کی اولادیں دین کی مخالف ہو جائیں گی ، باوجود اس کے کہ وہ دین میں ابتری
پھیلانے والی بن جائیں گی پھر بھی خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرتی چلی جائیں گی ؟
گیا
پس ہماری جماعت کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ بھی ایک نبی کی جماعت ہے اور اس سے بھی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۵
سال ۱۹۳۶ء
اس وقت وہی معاملہ ہو رہا ہے جو پہلوں سے ہوا جس طرح پہلوں کو خدا تعالیٰ نے ہمیشہ اندھیرے
میں رکھا یہاں تک کہ ایک دن اندھیرا دور ہو گیا اور خدا تعالیٰ نے اپنے فیصلہ کا اعلان کر دیا اسی
طرح ضروری ہے کہ ہمیں بھی اندھیرے میں رکھا جائے یہاں تک کہ اس اندھیرے کو دور کر دینے
کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم نازل ہو جائے ۔
۔
مصائب کا آنا ضروری ہے، ابتلاؤں کا آنا ضروری ہے ، تکالیف کا آنا ضروری ہے، یہ
سب چیزیں معمولی ہیں اور ان کی کوئی پرواہ نہیں کی جاسکتی ۔ جس چیز کی پرواہ ہونی چاہئے وہ یہ ہے
کہ یہ مصائب اور ابتلاء ایمانی نہ ہوں کیونکہ جہاں جسمانی مشکلات انسان کے درجہ کو بلند کرتی ہیں
وہاں ایمانی مشکلات اس کے درجہ کو گرا دیتی ہیں ۔ پس مؤمن کو ان مشکلات سے نہیں ڈرنا چاہئے
جو دنیا کی طرف سے آتی ہیں بلکہ اسے ان مشکلات کا فکر کرنا چاہئے جو اس کے نفس کی طرف سے
آتی ہیں مگر بہت لوگ ہیں جو ان مشکلات کی طرف نگاہ نہیں دوڑاتے جو انسانی نفس سے پیدا ہوتی
ہیں مگر وہ ان مشکلات پر نظر رکھتے ہیں جو دوسروں کی طرف سے آتی ہیں حالانکہ وہ مشکلات جو سے
دوسروں کی طرف سے آئیں کھاد کی طرح ہوتی ہیں اور وہ مشکلات جو انسانی نفس کی طرف سے
آئیں ایسی ہوتی ہیں جیسے جڑ پر تبر رکھ دیا جائے ۔ پس چاہئے کہ ہر شخص جو روحانیت کی قدر کرتا ہے
وہ ان مشکلات اور ظالموں کی طرف توجہ کرے جو نفس کی طرف سے پیدا ہوتے ہیں وہ ظلم اصلی ظلم
ہوتے ہیں اور وہ ظلم حقیقی خطرے کا موجب ہوتے ہیں کیونکہ بالکل ممکن ہے ان کے نتیجہ میں ہمارا تےہیں اور حقیقی ہوتے ہیں ممکن ہے اسکے نتیجہ اور وہ
نتیجہ
ایک بھائی عرش سے فرش پر پھینک دیا جائے مگر جو دنیا کی طرف سے مصیبتیں آتی ہیں وہ ایسی ہوتی
ہیں کہ انسان کو فرش سے عرش پر لے جاتی ہیں ۔ پس بجائے اس کے کہ تم اپنی توجہ ان مشکلات کی
طرف پھیر و جو بندے پیدا کر رہے ہیں میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ زیادہ تر اپنے قلوب کا
مطالعہ کرے اور اپنے ایمانوں کو دیکھتی رہے۔
رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں شیطان انسان کے خون کے ساتھ چلتا ہے اے ۔ جس طرح
خون میں پیدا شدہ زہر کا انسان کو علم بھی نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کی ہلاکت کا سامان مکمل ہو جاتا
ہے اسی طرح شیطان انسان پر قبضہ کر رہا ہوتا ہے مگر اسے پتہ بھی نہیں لگتا یہاں تک کہ ایک دن وہ
ہلاک ہو جاتا ہے۔ دنیا میں بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو کئی کئی دن پہلے سے انسانی جسم پر اثر ڈالنا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۶
سال ۱۹۳۶ء
شروع کر دیتی ہیں جیسے ہیضہ ہے، چیچک ہے، انفلوئنزا ہے ، محرقہ ہے، طاعون ہے یہ مرضیں ایسی ہیں
کہ ان میں سے کوئی ایک دن کوئی تین دن ، کوئی سات دن اور کوئی پندرہ دن پہلے سے اثر ڈالنا
شروع کر دیتی ہے مگر اس اثر کا علم نہیں ہوتا یہاں تک کہ خون کے ذریعہ وہ زہر تمام جسم میں سرایت
کر جاتا ہے اور اُس وقت بیماری کا علم ہوتا ہے جب بیماری جسم پر اپنا قبضہ جمالیتی ہے اور انسان
کیلئے اس سے بھاگنے کا کوئی موقع ہاتی نہیں رہتا ۔ شیطان بھی ان راہوں سے آتا ہے جن راہوں کا
انسان کو علم نہیں ہوتا اور جب ہوتا ہے تو اُس وقت ہوتا ہے بلکہ یوں کہو کہ اُس کے ساتھیوں کو علم ہوتا
شیطان اس پر پوری طرح قبضہ جمالیتا ہے۔ چونکہ دنیوی بیماریوں اور روحانی بیماریوں
میں یہ فرق ہوتا ہے کہ دُنیوی بیمار خود بھی محسوس کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں بیمار ہوں لیکن روحانی بیمار
یہ سمجھتا ہے کہ میں اچھا ہوں اور مجھے بیمار کہنے والے غلطی خوردہ ہیں ۔ گویا اُسے ایک قسم کا جنون ہوتا
ہے۔ جس طرح پاگل سمجھتا ہے کہ میں پاگل نہیں بلکہ دوسرے لوگ پاگل ہیں اسی طرح وہ سمجھتا ہے۔
کہ میں بیمار نہیں بلکہ مجھے بیمار کہنے والے خود بیمار ہیں۔ تو یوں سمجھنا چاہئے کہ جب شیطان انسان پر
قبضہ کرلے تو اس کے دوستوں کو معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ بیمار ہے مگر خود اپنے متعلق یہ سمجھتا ہے کہ میں
بالکل اچھا ہوں ۔
پس ہماری جماعت کو اپنے نفس کی اصلاح کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ ہر شخص جو تکبر کرتا
یا جارہا ہے۔ مومن کبھی بھی
ہے اور اپنے آپ کو محفوظ اور ما وظ اور مصون سمجھتا ہے وہ سمجھے کہ وہ موت کی طرف جا رہا ہے ۔ مؤمن بھی ہے۔
صلى
ھی
خدا تعالیٰ کی خشیت اور اس کے خوف سے خالی نہیں ہوا۔ رسول کریم ﷺ کے متعلق احادیث میں
آتا ہے کہ آپ جب رات کو اُٹھتے تو اتنے عجز اور انکسار سے دعائیں کرتے کہ صحابہ کہتے ہیں کہ
بعض دفعہ ہمیں رحم آجاتا ہے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک دفعہ رسول کریم ﷺ سے عرض
کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو سب کچھ معاف کر دیا ہے آپ کی نجات تو اعمال سے ہوگی آپ نے
فرما یا عائشہ میری نجات بھی خدا تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے سے ۔
صلى الله
پس جب رسول کریم ﷺ کی یہ حالت تھی تو اور کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں خدا تعالیٰ کے
ء اور اس کی آزمائشوں سے بچ گیا ہوں ۔ بعض صحابہ کہتے ہیں کہ ہم جب رسوا رسول کریم ہے کو
دعائیں کرتے دیکھتے تو ہمیں یہ معلوم ہوتا کہ ایک ہنڈیا جوش سے اُبل رہی ہے۔ پس اپنے نفوس کی
ابتلاء
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۷
سال ۱۹۳۶ء
اصلاح کی طرف توجہ کرو اور تقویٰ و طہارت پیدا کرو اور مت سمجھو کہ تم نیک کام کر رہے ہو کیونکہ درمت تم
نیک سے نیک کام میں بھی بے ایمانی پیدا ہوسکتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے
تھے کہ نہ معلوم کیا بات ہے کہ آجکل لوگ حج کر کے آتے ہیں تو ان کے قلوب میں آگے سے زیادہ
رعونت اور بدی پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔ یہ نقص اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ وہ حج کے مفہوم کو نہیں سمجھتے اور
بجائے روحانی لحاظ سے کوئی فائدہ اُٹھانے کے محض حاجی بن جانے کی وجہ سے تکبر کرنے لگ
وو
جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی آپ ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے کہ ایک بُڑھیا سردی کے دنوں
میں رات کے وقت اسٹیشن پر تنہا بیٹھی تھی کہ کسی نے اُس کی چادر اٹھالی جب اسے سردی لگی اور
س نے چادر اوڑھنی چاہی تو اسے گم پایا۔ یہ دیکھ کر وہ آواز دے کر کہنے لگی ” بھائی حاجیا ! میری
تے اکو چادرسی میں پالے مر جاواں گی ۔ تو ایہہ تے مینوں واپس کر دے ۔ یعنی بھائی حاجی !
میری تو ایک ہی چادر تھی اس کی مجھے ضرورت ہے وہ مجھے واپس کر دے۔ یہ سن کر جس نے چادر
اُٹھائی تھی شرمندہ ہوا اور اس نے اُس کی چادر اس کے پاس رکھ دی مگر ساتھ ہی اُس نے پوچھا تجھے
یہ پتہ کس طرح لگا کہ چادر چرانے والا کوئی حاجی ہے؟ وہ کہنے لگی کہ اس زمانہ میں اس قدر سنگدلی
حاجی ہی کرتے ہیں ۔
پس یہ مت خیال کرو کہ ہم نیک کاموں میں لگے ہوئے ہیں ، یہ مت خیال کرو کہ ہم
۔
نیک ارادے رکھتے ہیں کتنا ہی نیک کام انسان کر رہا ہو اس میں سے بدی پیدا ہو سکتی ہے اور کتنا
ہی نیک ارادہ انسان رکھتا ہو وہ اس کے ایمان کو بگاڑ سکتا ہے کیونکہ ایمان ہمارے اعمال کے
نتیجہ میں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے رحم کے نتیجہ میں آتا ہے ۔ پس تم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے رحم پر نگاہ رکھو
اور تمہاری نظر ہمیشہ اُس کے ہاتھوں کی طرف اُٹھے کیونکہ وہ سوالی جو یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
دروازہ سے اُٹھنے کے بعد میرے لئے اور کوئی دروازہ نہیں کھل سکتا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب
کر لیتا ہے ۔ پس تمہاری نگاہ ہر وقت اللہ تعالیٰ کی طرف اُٹھنی چاہئے جب تک تم اپنی نگاہ اس کی
م محفوظ رہو گے کیونکہ جس کی خدا تعالیٰ کی طرف نگاہ اُٹھ رہی ہوا سے کوئی نقصان
نہیں پہنچا سکتا مگر جو نہی نظر کسی اور کی طرف پھیری جائے اور انسان اس کے دروازہ سے قدم
اٹھالے پھر خواہ کتنے ہی نیک ارادے رکھے اور کتنے ہی اچھے کام کرے اس کا کہیں ٹھکانہ نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۸
سال ۱۹۳۶ء
رہتا بلکہ وہ شیطان کی بغل میں ہی جا کر بیٹھتا ہے ۔“
( الفضل ۱۸ را پریل ۱۹۳۶ء)
بخاری کتاب الادب باب التكبير والتسبيح (الخ) صفحه ۱۰۸۳٬۱۰۸۲ حدیث نمبر
۶۲۱۹ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب التفسير۔ تفسير سورة الفتح باب لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ
(الخ) صفحہ ۸۵۶ حدیث نمبر ۴۸۳۷ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
بخاری کتاب الادب باب القصد والمداومة على العمل صفحه ۱۱۲۱ حدیث نمبر
۶۴۶۳ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۱۹
(۳)
سال ۱۹۳۶ء
مسٹر کھوسلہ سیشن جج گورداسپور کا فیصلہ اور جماعت احمد یہ
ہم حضرت مسیح موعود کی ہتک کے ازالہ کیلئے اپنے
خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کیلئے تیار ہیں
( فرموده ۷ ارا پریل ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں پہلے تو جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ شاید پھر کوئی ابتلاء آنے
والا ہے کیونکہ میں نے آج رؤیا دیکھا ہے کہ میں ایک گھر میں ہوں جو قادیان کا ہی ہے وہاں بہت
سے احمدی مرد اور عورتیں جمع ہیں ۔ عورتیں ایک طرف ہیں غالباً برقعہ وغیرہ پہن کر بیٹھی ہیں یا اوٹ
ہے میں نے اس طرف دیکھا نہیں لیکن ایک طرف مرد ہیں اور ایک طرف عورتیں ۔ چوہدری
مظفر الدین صاحب جو کچھ عرصہ پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہے ہیں اور اب بنگال میں مبلغ ہو کر گئے
ہیں وہ اور ایک اور آدمی گھبرا کر کھڑے ہوئے جلدی جلدی بلند آواز سے میری توجہ کو ایک طرف
پھیرانا چاہتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ دیکھئے کیا ہے۔ وہ دیکھئے کیا ہے ۔ وہاں ایک چوہیا دوڑی
جا رہی ہے ۔ لوگ اُسے مار رہے ہیں اور میری توجہ اس طرف ہے لیکن چوہدری صاحب اور ان کا
ایک ساتھی مجھے دوسری طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں اور آوازیں دے رہے ہیں۔ ان کے توجہ دلانے
پر میں نے اس طرف دیکھا تو ایسا معلوم ہوا کہ ایک جگہ دیوار شق ہے اور ایک چوہیا وہاں سر کے بل
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۰
سال ۱۹۳۶ء
لٹکی ہوئی ہے اسے دکھا کر چو ہدری مظفر الدین صاحب جلدی جلدی مجھ سے پوچھ رہے ہیں ۔ حضور
یہ طاعون سے مری ہے یا کسی اور طرح سے ۔ حضور یہ طاعون سے مری ہے یا کسی اور طرح سے۔ اسے
دیکھ کر میں یہی سمجھتا ہوں کہ یہ طاعون سے ہی مری ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری بڑی بیوی بھی
و ہیں ہیں میں ان سے کہتا ہوں کہ چلو گھر چلیں لیکن پھر خیال آتا ہے کہ اس گھر کے متعلق حضرت
موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اسے طاعون سے محفوظ رکھوں گا اس اس لئے کی
موجودہ جگہ سے جہاں طاعون کے آثار پیدا ہو چکے ہیں ہمارا اس گھر میں جانا وحی الہی کی بے حرمتی
کا موجب تو نہ ہوگا اور میرے دل میں خیال گزرتا ہے کہ کیوں نہ سات دن کسی کھلے میدان میں
باہر رہ کر پھر گھر جائیں۔ میں اسی خیال میں تھا کہ آنکھ کھل گئی ۔ اور چوہدری صاحب جب مجھے وہ
مری ہوئی چوہیا دکھا رہے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اور بھی بہت سے چوہے مرے پڑے ہیں ۔
چوہے سے مراد منافق بھی ہوتا ہے اور طاعون بھی ۔ پس اس خواب کا اشارہ کسی ایسے فتنہ کی طرف
بھی ہوسکتا ہے جو گھبراہٹ کا موجب ہو یا منافقوں سے ہمارا مقابلہ آپڑے اور اللہ تعالیٰ ان کو
ہلاک کر دے اور اس سے مراد طاعون بھی ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس سال طاعون زیادہ زور سے
پھوٹے یا آئندہ زمانہ میں پھر اس کا شدت سے ظہور ہو۔ اسی سال ایک دشمن نے اعتراض کیا ہے کہ
مرزا صاحب نے تو لکھا تھا کہ طاعون بند نہ ہو گی اب طاعون کہاں ہے۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں یہ فرمایا ہے کہ بند نہ ہو گی وہاں بھی اس کے خاص معنی ہیں اور
جہاں فرمایا ہے بند ہو گی وہاں بھی اس کے خاص معنی ہیں ۔ دراصل اللہ تعالیٰ عذاب لانے کے پیش
خیمہ کے طور پر ایسے اعتراضات کرایا کرتا ہے جیسے قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اَمَرُنَا مُتْرَفِيهَا
فَفَسَقُوا فِيهَا ليے اللہ تعالیٰ کی طرف سے لوگوں کو انگیخت کی جاتی ہے کہ وہ اس کے عذاب کو بھڑ کا
دیں ۔ پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ دعائیں کریں کہ اگر کوئی ایسا فتنہ مقدر ہوتواللہ ہو تو اللہ تعالی
جماعت کو اس سے بچائے اور منافقوں کا وبال ان پر ہی پڑے اور اگر اس سے مراد طاعون ہے تو
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس سے بھی ہمیں محفوظ رکھے اور جیسا نمایاں سلوک ہمارے ساتھ پہلے کرتا
رہا ہے ویسا ہی اب بھی کرے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔
اس کے بعد میں ایک نہایت ضروری امر کی طرف جماعت کو بالعموم اور نیشنل لیگ اور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۱
سال ۱۹۳۶ء
حکومت کو بالخصوص توجہ دلاتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ وقت کا صحیح اندازہ نہ ہونے کی وجہ سے میں
ایسے وقت میں غسل کیلئے گیا کہ جمعہ کیلئے آنے میں دیر ہو گئی اور یہ مضمون کسی قدر طوالت چاہتا ہے
مگر چونکہ اس کا جلد سے جلد بیان کر دینا ضروری ہے اور گرمی کا موسم شروع ہو جانے کی وجہ سے
نماز کا وقت بھی لمبا ہو گیا ہے اس لئے میں اسے بیان کر دیتا ہوں ۔ یہ امر مسٹر کھوسلہ کا فیصلہ ہے۔
ہمارے دوستوں کو معلوم ہے کہ مولوی عطاء اللہ صاحب کے خلاف حکومت نے مقدمہ چلایا تھا اور
پہلے مجسٹریٹ کی طرف سے ان کو کچھ سزا بھی دی گئی تھی ۔ ان کی طرف سے سیشن کورٹ میں اپیل کی
گئی اور وہاں ان کی سزا صرف نام کے طور پر رہ گئی اور سیشن جج نے ایسا فیصلہ کیا جس سے ہماری
جماعت کے دل سخت مجروح ہوئے ، مجروح ہیں اور مجروح رہیں گے۔ اس کے خلاف ہماری
طرف سے ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی جس پر جماعت کا قریباً پندرہ ہزار روپیہ خرچ ہو گیا ۔
ہائیکورٹ کے حج نے اپنے فیصلہ میں قریباً ان تمام شکایات کو جو ہم نے پیش کی تھیں درست تسلیم کیا
اور ان میں اصلاح کی لیکن بعض باتوں کے متعلق اس نے لکھا کہ چونکہ حکومت کی طرف سے سزا
بڑھانے کی درخواست نہیں کی گئی اس لئے قانون مجھے اجازت نہیں دیتا کہ میں واقعات میں
جاؤں اور میں مجبور ہوں کہ جس حد تک سختی یا سخت الفاظ کے استعمال کا سوال ہے یا ایسے امور کا
سوال ہے جو عدالت کی کارروائی سے تعلق نہیں رکھتے صرف اسی حد تک اپنے فیصلہ کو محدود رکھوں ۔
اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بعض واقعات جو ہماری انتہائی دل شکنی کا موجب ہیں ا بلکہ ہمارے مذہب پر حملہ
ہیں وہ بغیر جواب کے رہ گئے اور جماعت ایسے حالات میں مبتلاء کر دی گئی کہ اس کیلئے سوائے
اس کے کوئی چارہ نہ رہا کہ وہ عدالت سے باہر ان کا فیصلہ کرے یا کرائے ۔ نیشنل لیگ نے اس
کام کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل لیگ کے بعض ممبر اس فیصلہ کے متعلق
رائے زنی کر رہے ہیں ایک چھپا ہوا ٹریکٹ بھی مجھے ملا ہے اور اگر چہ اُسے پڑھنے کا موقع مجھے
تا حال نہیں ملا لیکن جو اطلاعات مجھے ملی تھیں ان کی بناء پر نیز ٹائٹل کو دیکھ کر میں سمجھتا ہوں اس
میں بھی یہی مضمون ہے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیشنل لیگ کے صدر اس بارہ میں حکومت سے
گفت و شنید کر رہے ہیں ۔ نیشنل لیگ کے قیام کی اجازت دیتے ہوئے جب جماعت سے چاروں
طرف سے یہ آواز آ رہی تھی کہ ایک ایسی مجلس قائم کرنے کی اجازت دی جائے جو ان سیاسی امور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۲
سال ۱۹۳۶ء
میں حصہ لے سکے جن میں جماعت احمد یہ حصہ نہیں لے سکتی ۔ اس وقت منجملہ دیگر شرائط کے ایک
شرط میں نے یہ بھی رکھی تھی کہ سلسلہ کے وقار اور اس کی روایات کو کسی صورت میں بھی پس پشت نہ
ڈالا جائے ، اسلامی تعلیم کے خلاف کوئی بات نہ کی جائے اور حکومت وقت کا کوئی قانون نہ توڑا
جائے۔ میں نے تین ضروری شرائط رکھے تھے اور بتایا تھا کہ ان کے ماتحت لیگ اپنی ذمہ داری پر
کام کرے ہاں مناسب مشورہ مجھ سے لے سکتی ہے اور یا جب میں خود مناسب سمجھوں دخل دے سکتا ہوں ۔
اب میں سمجھتا ہوں کہ ایسا موقع آیا ہے کہ مجھے خود دخل دینا چاہئے اور چونکہ اس کا تعلق
لیگ کے ہزاروں ممبروں کے ساتھ بلکہ تمام جماعت کے ساتھ اور ایک حصہ کا تعلق حکومت کے
ساتھ بھی ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ خطبہ میں یہ امر بیان کر دوں تا سب کو علم ہو جائے ۔
میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جبکہ نیشنل لیگ کے صدر حکومت سے گفت و شنید کر رہے تھے تو ممبروں کو
رائے زنی نہ کرنی چاہئے تھی۔ میرے نزدیک انسان کو ہمیشہ ایک خاص پالیسی کو مد نظر رکھ کر کام
کرنا چاہئے ۔ میں مانتا ہوں کہ جو رائے زنی کی جارہی ہے وہ آئینی طریق کے اندر ہے مگر آئینی
طریق بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض ایسے کہ ایک وقت میں دونوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے اور
پھر بعض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو آگے پیچھے کرنا پڑتا ہے۔ اور جب ایک طرف اپنی براءت کی
خواہش حکومت سے کی جارہی ہو تو دوسری طرف ایسے طریق اختیار کرنا جس سے اپنے طور پر
براءت کرنے کا ارادہ ظاہر ہوتا ہو کچھ ایسا درست نہیں معلوم ہوتا ۔ جب حکومت سے درخواست کی
گئی تھی کہ وہ سلسلہ کے نقصان کی تلافی کرے تو چاہئے تھا کہ پہلے اس سے جواب لے لیا جاتا اور
پھر اگر ضرورت باقی رہتی تو خود کوئی قدم اٹھایا جاتا ۔ دونوں کو ایک وقت میں جمع کر دینا میرے
نزدیک مناسب نہیں تھا اور میری ذاتی رائے ہے کہ اس بارہ میں ممبروں نے غلطی کی ہے اور اگر
لیگ نے ایسا کرنے کی اجازت دی ہے تو اس نے بھی عقلاً غلطی کی ہے۔ یا تو اسے حکومت کو مخاطب
ہی نہ کرنا چاہئے تھا اور جب مخاطب کیا گیا تو پہلے اس سے فیصلہ کرانا چاہئے تھا اور یا پھر یہ کہہ دینا
چاہئے کہ آپ تو فیصلہ کرتے نہیں اور خواہ مخواہ دیر لگاتے چلے جاتے ہیں اس لئے ہم اب خود سلسلہ
کی عزت کو بچانے کی کوشش پر مجبور ہیں ۔ میرے نزدیک ان تینوں صورتوں میں سے ایک نہ ایک کا
اختیار کرنا ضروری تھا۔ یا تو حکومت کو مخاطب ہی نہ کیا جاتا یا اسے مخاطب کیا جاتا اور اس سے فیصلہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۳
سال ۱۹۳۶ء
کرایا جاتا۔ اور اگر وہ ایسا رویہ اختیار کرتی جس کے نتیجہ میں وقت ضائع ہوتا ہو تو اس سے کہہ دیا
جاتا کہ آپ چونکہ دیر کرتے جاتے ہیں اس لئے ہم خود اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں آپ
اب کچھ کریں یا نہ کریں ۔
میری یہ بھی رائے ہے کہ نیشنل لیگ نے حکومت سے گفت و شنید کرنے میں بلا وجہ سستی سے
کام لیا ہے ۔ مجھے سخت افسوس ہے کہ ہماری جماعت کے ذمہ دار لوگ اس ذمہ داری کو پوری طرح
نہیں سمجھتے جو ان پر ہے۔ غالباً نو ماہ یا شاید سال کا عرصہ ہی ہو چکا ہے کہ میں نے صدرا نجمن احمد یہ
کو توجہ دلائی تھی کہ وہ حکومت سے تصفیہ کرے کہ کیا وہ تحقیقاتی کمیشن کے ذریعہ موجودہ شورش کے
ایام کے واقعات میں ہماری ، بعض افسروں کی اور احرار کی ذمہ داری کا فیصلہ کرنے کی طرف مائل
ہے یا نہیں اور اگر وہ مائل نہ ہو تو پھر ایسے طریق اختیار کئے جائیں جو قانونی اور شرعی حدود کے اندر
ہوں اور جن سے سلسلہ کے وقار کو قائم کیا جا سکے ۔ لیکن ابھی وہ مرحلہ گورنمنٹ آف انڈیا تک پہنچا
ہے حالانکہ اس حد تک زیادہ سے زیادہ چار مہینہ میں پہنچ جانا چاہئے تھا۔ پہلے تو کئی ہفتے چھوٹے
چھوٹے ڈرافٹ کرنے میں لگ گئے ، پھر کئی ماہ جواب کا انتظار کیا جا تا رہا حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ دو د
ہفتہ کے بعد ریمائنڈر دے دیا جاتا اور پھر دو ہفتہ کے بعد بھی اگر جواب نہ ملتا تو سمجھ لیا جاتا کہ ملتا
جواب نہیں آئے گا اور دوسرا قدم اٹھایا جاتا۔ اب مرحلہ وزیر ہند کا ہے اور اس میں بھی بلا وجہ دیر
ہو رہی ہے۔ یہ ایک سچائی ہے جسے زمیندار بھی جانتے ہیں کہ لوہا گرم ہی کوٹا جاسکتا ہے۔ جس کی ما گرم ہی کوٹا جاسکتا ہے۔
صلاح لوہا کوٹنے کی ہو اور وہ اُس کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کرے اسے کوئی عقلمند نہیں کہہ سکتا یہ عام
قاعدہ ہے کہ جب کسی شکوہ پر لمبا عرصہ گزر جائے تو بالا افسر خیال کر لیتے ہیں کہ لوگوں کا غصہ دور
ہو چکا ہے اب اس معاملہ میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے ۔ گویا ہمارے صدر انجمن کے کارکنوں
نے بالا افسروں کو یہ کہنے کا موقع دے دیا ہے کہ اب گڑے مردے کیوں اکھاڑیں ۔ جس وقت کوئی
کسی کا گلا دبا رہا ہو اور ابھی دم باقی ہو تو ہر ایک اس کی مدد کو پہنچتا ہے کہ شاید بچ جائے مگر جب وہ
مر چکا ہو تو لوگوں کو جلدی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔ پس جس ذہنی حالت میں حکومت کے
بالا افسر دخل دیا کرتے ہیں اسے خود ہمارے کارکنوں نے اپنی سستی سے دور کر دیا ہے اگر
صدرا انجمن ایسے وقت میں وائسرائے تک پہنچتی جبکہ واقعات ابھی تازہ ہی تھے تو دس فیصدی امکان
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۴
سال ۱۹۳۶ء
ضرور تھا کہ وہ دخل دے دیتے لیکن وہ ایسے وقت میں ان کے پاس پہنچے جبکہ حکام بالا درست سمجھتے
ہیں کہ لوہا ٹھنڈا ہو چکا ہے اور جب معاملہ وزیر ہند تک پہنچے گا تو ان کیلئے بھی یہ کہنے کا موقعہ ہوگا کہ
میں تو غیر معمولی حالات میں دخل دیا کرتا ہوں اب ان باتوں پر بہت عرصہ گزر چکا ہے اور میرے
لئے دخل دینے کی کوئی وجہ نہیں ۔
نیشنل لیگ نے بھی اسی قسم کی سستی سے کام لیا ہے غالباً نومبر میں ہائی کورٹ میں فیصلہ ہوا
تھا اسے زیادہ سے زیادہ دسمبر تک حکومت سے گفت و شنید ختم کر لینی چاہئے تھی اور پھر جنوری میں
اپنی کارروائی شروع کر دینی چاہئے تھی ۔ لیگ کی اسی سستی کا نتیجہ ہے کہ ایک افسر نے کہہ دیا کہ
جب اتنی دیرتم لوگ خاموش رہے تو اب کیا ضرورت اس سوال کو اٹھانے کی ہے۔ گو یہ جواب غلط
ہے اور دلائل سے اس کی غلطی کو ثابت کیا جا سکتا ہے مگر فطرت انسانی کی اس کمزوری کو کیا کیا
جائے کہ وہ ایسے موقع پر بہانے ڈھونڈتی ہے۔ کوئی شخص جب مشکل میں پھنس جاتا ہے اور وہ مذہبی
آدمی نہ ہو تو وہ چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس مشکل سے پیچھا چھڑائے اور حکومت کے افسروں کا
قول اور فعل ایسا ہی ہے لیکن یہ کہنے کا موقعہ ان کو میرے نزدیک لیگ نے ہی دیا ہے ۔ میرے
نزدیک ہائی کورٹ کے فیصلہ کے پندرہ روز کے اندر اندر حکومت کو مخاطب کر لینا چاہئے تھا اور اگر
پہلی چٹھی کا جواب نہ آتا تو اتنے ہی عرصہ کے بعد دوسری لکھی جاتی ۔ یہ تو بے شک نہیں لکھنا چاہئے
تھا کہ فلاں تاریخ تک ایسا کرو ورنہ ہم اس اس طرح کریں گے کیونکہ یہ ایک قسم کا چیلنج ہے اور یہ کا
حکومت کو چیلنج دینا عقل اور ادب کے خلاف ہے وہ اسے دھمکی سمجھتی ہے اور جس کے ہاتھ میں سونٹا
سے جلدی غصہ میں آجایا کرتا ہے اور جلدی ہتک محسوس کرنے لگ جاتا ہے۔
دنیا میں بہت جلد اپنی ہتک دوقسم کے لوگ محسوس کرنے لگتے ہیں یا تو طاقت ور جو سمجھتے
ہیں ہم اپنا اعزاز کراسکتے ہیں اور یا پھر بہت کمزور ۔ پس حکومت کو یہ تو نہیں کہنا چاہئے تھا کہ فلاں
تاریخ تک فیصلہ کر دو کیونکہ اس سے وہ غصہ میں آکر کہہ دیتی کہ اچھا جاؤ جو کرنا ہو کر لو لیکن یہی
بات لکھنے کا ایک اور طریق ضرور ہے اور جب مطالبہ معقول ہو تو بغیر دھمکی کے بھی یہ بات لکھی
جاسکتی ہے۔ اس موقع پر ہماری پوزیشن یہ تھی کہ احراری اس فیصلہ کو شائع کر رہے تھے جس کے بعض
حصوں کے متعلق ہائی کورٹ نے سخت ریمارکس دیئے ہیں بلکہ یہاں تک لکھا ہے کہ ایسے فیصلوں سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۵
سال ۱۹۳۶ء
جس منافرت کو دور کرنا مقصود ہوتا ہے وہ اور بھی بڑھ جاتی ہے اور کہ اس میں بعض باتیں واقعہ میں
احمدیوں کو تکلیف دینے والی ہیں اور عدالتی دماغ کے ماتحت نہیں لکھی گئیں ۔ اب اس فیصلہ کے
ما تحت حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کی اشاعت سے جماعت احمد یہ کونا جائز طور
پر دکھ پہنچ رہا ہے اور بلا وجہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے ایسا دکھ اور ایسا نقصان جس کا جائز طور پر پہنچانا
کسی کا حق نہیں اور ہماری پوزیشن ہائی کورٹ کے فیصلہ سے واضح تھی کہ اب لیگ والے اسے
حکومت کے سامنے پیش کر کے کہہ سکتے تھے کہ پندرہ یا بیس روز ہوئے ہم آپ کو توجہ دلا چکے ہیں
ہائیکورٹ کا فیصلہ آپ کے سامنے ہے ہم قانون شکنی نہیں کرنا چاہتے ہمارا دشمن قانون شکنی کر رہا ہے
اور اس فیصلہ کو شائع کر رہا ہے جو ہائی کورٹ سے رڈ کیا جا چکا ہے اور آپ تاخیر کر کے ہم پر اس کے
حملہ میں اس کی مدد کر رہے ہیں اور ہمارے ہاتھ روک کر ہمارے دکھ کو بڑھا رہے ہیں آپ کی
طرف سے جتنی دیر ہو گی اتنا ہی آئین کی خلاف ورزی کرنے والے لوگ آئین کے پابند لوگوں کو
بلا وجہ تکلیف پہنچاتے چلے جائیں گے اس لئے آپ جلد از جلد اس کا فیصلہ کریں ورنہ ۱۵ یا ۲۰ روز
کے بعد ہم یہ سمجھ لیں گے کہ آپ اس بارہ میں کچھ نہیں کرنا چاہتے اور پھر خود اپنی حفاظت کیلئے کوئی
مناسب قدم قانون کی حدود کے اندر اٹھائیں گے۔ اس میں شبہ نہیں کہ بعض دفعہ صدر نیشنل لیگ
نے ان معاملات میں مجھ سے مشورہ مانگا ہے مگر میں اس بارہ میں مشورہ دینے سے گریز کرتا رہا
ہوں کیونکہ میں چاہتا تھا کہ خود اس کو غور کرنے اور سوچنے سمجھنے کا موقعہ ملے۔ چنانچہ ایک دفعہ
میں نے انہیں ایک انگریزی کی ضرب المثل بھی سنائی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ بعض بڑی عمر کے
آدمی بھی چاہتے ہیں کہ انہیں بچوں کی طرح چمچوں سے غذا دی جائے ۔ کام کی قابلیت نفس پر بوجھ
ڈالنے سے ہی پیدا ہوتی ہے اس لئے میں نے مشورہ دینا مناسب نہ سمجھا لیکن اب کہ کارروائی
شروع ہو چکی ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنا مشورہ بیان کر دوں ۔ پس میری رائے یہ ہے کہ اگر اس قسم
کی چٹھی کے بعد بھی جس کا میں نے ذکر کیا ہے حکومت توجہ نہ کرتی تو پھر لیگ مجاز تھی کہ وہ جو
چاہتی کرتی اور اس کا ٹھیک وقت جنوری میں تھا اور اب اپریل میں اسے شروع کرنے کے معنے
یہ ہیں گویا تین ماہ کا قیمتی وقت ضائع کر دیا گیا ہے اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ کارروائی شروع
ہی بے موقعہ کی گئی ہے کیونکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے اب تک بھی تو حکومت نے کوئی جواب نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۶
سال ۱۹۳۶ء
دیا اور لیگ والوں نے یہ بھی نہیں کیا کہ قطعی طور پر حکومت سے کہہ دیا ہو کہ ہم اب خود جواب دینے
لگے ہیں ۔
ان حالات میں عقلاً یہ بات اچھی نہیں معلوم دیتی اور جو بات عقلاً بھلی معلوم نہ دے وہ
طبائع پر اچھا اثر نہیں ڈالتی مثلاً اگر کوئی شخص کسی عدالت میں مقدمہ دائر کر کے اس کے فیصلہ سے قبل
ہی اپیل دائر کر دے تو اسے کوئی بھی معقول نہیں کہے گا اس لئے میرے نزدیک یہی مناسب ہے کہ
اب بھی حکومت پر زور دے کر اس سے جواب لیا جائے یا اسے کہہ دیا جائے کہ چونکہ حکومت بلا وجہ
دیر کر رہی ہے ہم اس کے فیصلہ کا اب انتظار نہیں کر سکتے اور اس وقت تک اپنے طور پر کوئی طریق
اختیار نہ کیا جائے۔
اس کے بعد میں وہ سوال لیتا ہوں جو حکومت اور پبلک کے دل میں بھی پیدا ہو رہا ہے اور
جو میرے نزدیک واقعی ایسا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے اور وہ سوال یہ ہے کہ ہائی کورٹ کے
فیصلہ کے بعد بھی کیا اس کی ضرورت رہ جاتی ہے کہ حکومت کوئی مزید کارروائی کرے جبکہ ہمارے
لئے یہ راستہ کھلا ہے کہ اس فیصلہ کو شائع کریں تو حکومت کی طرف سے کسی کارروائی کی کیا کیا ضرورت
ہے۔ یہ سوال بظاہر نظر معقول ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہائی کورٹ کے فیصلہ کی موجودگی
میں بھی ہم مسٹر کھوسلہ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہیں تو اس کی کوئی معقول وجہ ہونی چاہئے اور
ہمیں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ اس کے بعد ہمارے لئے کیا مشکل باقی رہ جاتی ہے۔ اس
سوال کا جواب میں آج کے خطبہ میں دینا چاہتا ہوں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ مزید کارروائی کی
ضرورت ہے اور ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے شکوہ، ہمارے دکھ اور ہمارے نقصان کو دور کرنے کیلئے
کافی نہیں اور اس کی دو وجوہ ہیں ۔ ایک تو یہ کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد بھی پہلا فیصلہ برابر
شائع کیا جا رہا ہے اور حکومت اسے نہیں روکتی ۔ جن لوگوں تک وہ فیصلہ پہنچتا ہے قدرتی طور پر ان
کے دلوں میں کچھ خیالات پیدا ہوتے ہیں اور پھر ان کے ذریعہ اور لوگوں میں بھی پھیلتے ہیں پھر ہر
شخص جس تک یہ فیصلہ پہنچتا ہے ضروری نہیں کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی اُسے مل سکے ۔ اب حکومت
بتائے کہ اس حالت کا علاج ہمارے پاس کیا ہے۔ اگر حکومت اُسے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے معاً
بعد ضبط کر لیتی تو ہم کہتے کہ آئندہ نقصان کا تو انسداد ہو گیا اور گزشتہ پر اس حصہ کے متعلق ہم صبر
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۷
سال ۱۹۳۶ء
کر لیتے ۔ مگر جب وہ فیصلہ برا بر شائع ہو رہا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کو غلط
رنگ میں احرار اخباروں میں شائع کرتے ہیں اور حکومت اس پر کوئی نوٹس نہیں لیتی ۔ ہائیکورٹ
کے حج نے لکھا ہے کہ میں واقعات میں نہیں جا سکتا کیونکہ حکومت نے سزا بڑھانے کی درخواست
نہیں کی اور میں نے صرف یہ دیکھنا ہے کہ عدالت نے اپنے رستہ سے ہٹ کر اور بے تعلق باتیں
فیصلہ میں لکھ کر جماعت احمدیہ کی دل شکنی تو نہیں کی اور اسی اصل کے مطابق اس نے لکھا ہے کہ مجھے
اس سے بحث نہیں ۔ یعنی میں قانوناً اس بحث میں نہیں پڑ سکتا کہ مرزا صاحب شراب پیتے تھے یا
نہیں مگر یہ بات ضرور ہے کہ عدالت کو ایسے الفاظ لکھنے کی کوئی ضرورت نہ تھی ۔ مجھے چونکہ قانون
اجازت نہیں دیتا کہ واقعات کی بحث میں پڑوں اس لئے میں اس بات کی صحت یا عدم صحت
کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن احراری اخبار لکھتے ہیں کہ ہائی کورٹ کے حج نے تسلیم کر لیا ہے کہ
مرزا صاحب شراب پیتے تھے ۔ ہاں یہ لکھا ہے کہ اُسے ضرورت نہیں کہ وہ اس بحث میں پڑے۔
ایک ہیڈ نگ یہی تھا کہ مرزا صاحب شراب پیتے تھے۔ اور بھی کئی مواقع پر اسے غلط رنگ میں پیش
کیا گیا گویا پہلے ضرر کو اور بھی خطرناک کر دیا گیا ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ حکومت کا وہ محکمہ جو
چوہدری سر ظفر اللہ خان صاحب کے خلاف ہر اخبار کا ہر اقتباس حکومت تک پہنچاتا تھا وہ اس موقع
پر کیوں سوتا رہا اور یہ اقتباس اس نے حکومت تک کیوں نہ پہنچائے اور اگر پہنچا دیئے تو حکومت
کیوں خاموش رہی ۔ کیا اُسے نظر نہ آتا تھا کہ جس چیز کا ازالہ ہائی کورٹ نے کرنا چاہا تھا اُسے اور
پختہ کیا جا رہا ہے اور ظاہر ہے کہ ان حالات کی موجودگی میں اگر جماعت احمد یہ اپنی زبان سے کچھ
کہنے کی ضرورت سمجھے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔ دوسری بات یہ ہے کہ حج نے تسلیم کیا ہے
کہ حکومت نے سزا کی زیادتی کی درخواست نہیں کی اس لئے میں واقعات میں نہیں پڑ سکتا ۔ ہو سکتا
ہے کہ ایک حج واقعات سے غلط نتائج اخذ کرے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صحیح نتائج اخذ کرے اور ان
کی صحت ، عدم صحت کے سوال کو ہائی کورٹ اسی وقت زیر بحث لاسکتا ہے جب زیادتی سزا کی
درخواست ہو۔ ورنہ قانوناً اس پر بحث نہیں ہو سکتی اور یہ درخواست پبلک کی طرف سے نہیں ہوا
کرتی ۔ یا تو فریقین میں سے کسی فریق کی طرف سے ہو سکتی ہے اور یا پھر حکومت کی طرف سے اور
اس مقدمہ میں تو دوسرا فریق ہی حکومت تھی اس لئے ہماری طرف سے تو یہ درخواست کسی صورت
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۸
سال ۱۹۳۶ء
میں بھی نہ ہو سکتی تھی ۔ واقعات پر بحث کرانا یا تو حکومت کے ہاتھ میں تھا یا مولوی عطاء اللہ صاحب
کے ہاتھ میں ۔ ظاہر ہے کہ مولوی عطاء اللہ صاحب کو ایسی درخواست کرنے کی کیا ضرورت تھی اس
لئے ایسا سوال اُٹھانے والی صرف حکومت ہی رہ جاتی تھی اور اس نے اٹھایا نہیں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ حج
نے لکھ دیا کہ واقعات کی صحت یا عدم صحت کے سوال میں میں نہیں جا سکتا اور اس وجہ سے مسٹر کھوسلہ
کے فیصلہ کا ایک حصہ ایسا رہ گیا جو واقعات کے صحیح یا غلط ہونے سے تعلق رکھتا ہے اور اس حصہ میں صحیح یا سے ۔
سلسلہ احمدیہ اور اس کے مقدس بانی علیہ السلام پر حملے ہیں ۔
اب میں حکومت سے پوچھتا ہوں کہ وہ مجھے بتادے کہ ان کارڈ جماعت کس طرح کرے اگر
اس کے رڈ کی کوئی صورت ہمارے اختیار میں تھی تو حکومت ہمیں وہ قانون بتادے جس سے ہم ایسا
کر سکتے تھے۔ پھر وہ کہہ سکتی ہے کہ تمہارے لئے قانون نے یہ راستہ کھولا ہوا تھا مگر تم نے اس سے فائدہ
نہیں اُٹھایا تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اس پر ہم اپنی غلطی کو تسلیم کر لیں گے لیکن جب صرف حکومت ہی اس
سوال کو اٹھا سکتی تھی اور اس نے نہیں اٹھایا تو ذمہ داری یقیناً اس پر ہے اب وہ ہمیں بتائے کہ جو مشکل اس
نے ہمارے لئے پیدا کر دی ہے اس کا علاج ہمارے پاس کیا ہے؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک بالا افسر نے
ایک احمدی سے کہا کہ ناظر امور عامہ نے حکومت کے لیگل ریممبر ر(Legal Rememberer)
سے کہا تھا کہ ہم سزا کی زیادتی نہیں چاہتے اس لئے ایسی درخواست نہ دیئے جانے کی ذمہ داری
جماعت پر ہے۔ میں یہ تو نہیں جانتا کہ ناظر امور عامہ نے ایسا کہا تھا یا نہیں اس کے متعلق میں نے
اب تک ان سے دریافت نہیں کیا لیکن اگر یہ کہا بھی تھا تو بھی میں سمجھتا ہوں حکومت کا جواب
درست نہیں ۔ سزا کی زیادتی نہ چاہنا اور سزا کی زیادتی کی درخواست دینے کی ضرورت نہ سمجھنا ان نہ
دونوں باتوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اگر ناظر صاحب امور عامہ نے یہ کہا بھی ہو کہ ہم
سزا کی زیادتی نہیں چاہتے تو اس سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ ان کا یہ مطلب تھا کہ فیصلہ میں
بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام پر جو الزام لگائے گئے ہیں ان کو بھی ہم دور کرانا نہیں چاہتے اور اس
بارہ میں آپ کی ہتک کے ازالہ کی خواہش نہیں رکھتے ۔ کوئی عقلمند یہ باور نہیں کر سکتا کہ خانصاحب
نے ایسی بات کہی ہو بلکہ کسی احمدی بچہ نے بھی یہ بات کہی ہو ہم تو اس ہتک کو دور کرانے کیلئے اپنے
خون کا آخری قطرہ بہا دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور یہ خیال کرنا کہ ناظر صاحب امور عامہ نے یہ کہا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۲۹
سال ۱۹۳۶ء
ہوگا کہ سزا میں زیادتی نہ ہو بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام کی ہتک اگر ہوتی ہے تو بیشک ہو
بالکل خلاف عقل بات ہے۔ اگر ہم نے شرافت کی وجہ سے یہ کہا کہ ہم سزا میں زیادتی نہیں چاہتے
تو کیا اس شرافت کا نقصان ہمیں پہنچنا چاہئے تھا۔ اگر ہم حکومت کو مشکلات سے بچانے کے لئے
قربانی کرنے کو تیار تھے تو کیا اس کا یہی فرض تھا کہ ہماری مشکلات میں اضافہ کر دیتی اور ہمیں
پھانسی کے تختہ پر لٹکا دیتی ۔ اور ان باتوں کا باقی رہنا تو ہمارے لئے پھانسی سے بھی زیادہ ہے اگر ہم
نے کہا تھا کہ سزا میں اضافہ نہ ہو تو جماعت احمد یہ حکومت سے لڑتی نہیں رہے گی تو اس کا یہ مطلب
کس طرح ہو گیا کہ ہم پر جو اعتراض کئے گئے ہیں ہم انہیں بھی دور کرانا نہیں چاہتے ۔ حکومت کو
چاہئے تھا کہ وہ درخواست دیتی کہ سزا بڑھائی جائے اور سرکاری وکیل کہہ دیتا کہ یہ درخواست رسمی
طور پر اس لئے دی گئی ہے کہ واقعات پر بحث کی جائے ورنہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ سزا میں کوئی حقیقی
اضافہ ہو یہ باتیں روز ہائی کورٹ میں ہوتی ہیں اور یہ ضروری نہیں کہ اس طرح نگرانی کرنے میں
ہائی کورٹ ضرور سزا میں اضافہ کر دے ایسے موقعہ پر حج مدعی کی خواہش کے مطابق واقعات کا فیصلہ
کر دیتا اور سزا نہیں بڑھاتا۔ کیا حکومت کو اس بات کا علم نہیں تھا جس نے یہ قانون بنائے ہیں۔ پس
اگر خانصاحب نے وہ بات کہی ہے تو یہ بتانے کیلئے جماعت احمد یہ حکومت کو کسی مشکل میں ڈالنا نہیں
چاہتی اور مولوی عطاء اللہ صاحب سے بھی اسے کوئی بغض نہیں ۔ یہ ہماری شرافت تھی جسے پھانسی کا
پھندا بنا کر حکومت ہمارے گلے میں ڈالنا چاہتی ہے اور ہاری نیکیوں کا خمیازہ بھگتے پر ہمیں مجور کیا
جا رہا ہے حکومت کا فرض ہے کہ ہماری مشکلات کو سمجھے اس کے بغیر وہ کسی صحیح نتیجہ پر نہیں پہنچ سکتی ۔
جماعت احمد یہ ہمیشہ امن پسند رہی ہے اور اب بھی اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر حال
میں امن پسند رہے گی جس رنگ میں جماعت کے مقدس بانی علیہ الصلوۃ والسلام اور دوسرے
بزرگوں پر حملے کئے جاتے ہیں جیسی گندی گالیاں دی جاتی ہیں کیا بالکل ویسی ہی باتوں پر دوسری
قوموں نے خون نہیں کئے ۔ ہم بز دل نہیں مگر خدا تعالیٰ نے ہمارے ہاتھ روکے ہوئے ہیں اگر دس
میں احمدی دس ہیں احراریوں کو مار دیتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا کہ حکومت فوراً توجہ نہ کرتی مگر ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی امن پسندی کی تعلیم کو زندہ رکھا اور میں بار بار خطبات میں جماعت کو
توجہ دلاتا رہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہ آنا اور امن پسندی کا سبق بھول نہ جانا ۔ حالانکہ یہ میرا فرض
0