ہم حضرت مسیح موعودؑ کی ہتک کے ازالہ کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادینے کیلئے تیار ہیں
حصہ 2
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۰
سال ۱۹۳۶ء
تو نہ تھا۔ حکومت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا چاہئے تھا۔ ہم بھی سب کچھ کر سکتے تھے مگر نہیں کیا۔
قادیان میں ہمیں گالیاں دی گئیں بلکہ مارا بھی گیا ، میرے بھائی پر ایک فقیر کے لڑکے نے حملہ کیا
اور احرار نے کرایا ، بمبئی میں ایک احمدی بچے کی لاش کو دفن کرنے سے روک دیا گیا، بریلی میں اپنی
خرید کردہ زمین پر نئی بنی ہوئی مسجد کو گرانے کی کوشش کی گئی ، احرار سے تعلق رکھنے والے بعض لوگوں
نے مسجد کے پاس ایک مکان کرایہ پر اس نیت سے لیا کہ اس کی چھت پر سے مسجد کی چھت پر جایا
جا سکے اور اسے نقصان پہنچایا جا سکے اور صاف لفظوں میں احمد یہ مسجد کے گرانے کا فتوی بھی
شائع کیا گیا جو ہمارے پاس موجود ہے۔ ابھی بھیرہ میں ایک احمدی کو مار مار کر اس کی کھوپڑی
توڑ دی گئی پہلے تو ڈاکٹر اس کی زندگی سے مایوس تھے مگر اب اطلاع آئی ہے کہ زندگی کی کچھ امید
ہو گئی ہے اور اس حملہ کی کوئی دنیوی وجہ نہیں تھی بلکہ محض مذہبی اختلاف اس کا موجب تھا۔ پھر
چوہدری اسد اللہ خان صاحب پر ریل میں حملہ کیا گیا اللہ تعالیٰ نے انہیں بچالیا۔ سرہانہ دوسری
طرف تھا اور خنجر لاتوں کے درمیان پھنس گیا ورنہ اگر سر اس کی طرف ہوتا تو خنجر سینہ میں اُتر جاتا۔
اس تمام اشتعال انگیزی کے باوجود کیا حکومت سمجھتی ہے کہ ہمارے سینوں میں دلوں کی بجائے پتھر
ہیں ہمارے سینوں میں بھی ویسے ہی دل ہیں جیسے ہمارے دشمنوں کے سینوں میں مگر فرق صرف یہ
ہے کہ ان کے دلوں میں حکومت کا خوف ہے اور ہمارے دلوں میں خدا کا ۔ اگر ہمیں اللہ تعالیٰ کا
ڈر نہ ہوتا تو ہم ہندوستان کو راس کماری سے لے کر ہمالیہ تک خون سے بھر سکتے تھے لیکن ہم نے نہ
صرف یہ کہ اسے ناپسند کیا بلکہ اپنی جماعت کو یہ سبق یاد کراتے رہے کہ ایسے افعال نا جائز ہیں
ہمارے اس نیک کام کے عوض میں حکومت نے ہمارے ساتھ کیا نیک سلوک کیا یہی کہ چونکہ انہوں
نے ہمارے رستہ میں روکیں پیدا نہیں کیں اس لئے ان کے دل دکھنے دو ۔ مگر اسے یا د رکھنا چاہئے
کہ ہمارے ہاتھ تو خدا نے باندھ رکھے ہیں لیکن کاش وہ کل کے مؤرخوں کے ہاتھ اور قلم سے نکلنے
والے الفاظ کو دیکھ سکتی ۔ حکومتیں ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتیں کیا کوئی حکومت ہے جو ہمیشہ قائم رہی ہو؟
کیا روم کی حکومت اپنے عروج کے زمانہ میں یہ خیال کر سکتی تھی کہ وہ کبھی تباہ ہو جائے گی ، قسطنطنیہ کی
حکومت یہ سمجھ سکتی تھی کہ کوئی وقت آئے گا جب وہ مٹ جائے گی ، کیا ایران کا کیانی خاندان کبھی
یہ وہم کر سکتا تھا کہ ایک زمانہ میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہ ہوگا، مصر کے فراعنہ کبھی اس کا تصور
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۳۱
سال ۱۹۳۶ء
کر سکتے تھے کہ ان کی جگہ دوسری حکومتیں آجائیں گی ، اہل مصر تو شاید انگلستان کا نام بھی نہ جانتے
ہوں جس نے خدیوں کے ذریعہ وہاں حکومت کرنی تھی ۔ وہ فرانس کے نام سے بھی نا آشنا تھے ۔
لیکن نپولین نے ان کا تمام ملک تہ و بالا کر دیا۔ پھر کیا انگریز خیال کر سکتے ہیں کہ ان کی حکومت
ہمیشہ رہے گی ۔ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ کل تک بھی قائم رہے یا سال تک رہے گی یا ایک صدی تک ،
بہر حال کوئی حکومت ہمیشہ قائم نہیں رہ سکتی ہے۔ اس کے انصاف کا نام قائم رہ جاتا ہے۔ رومی
حکومت مٹ گئی مگر اس کا ایک ظلم اور ایک انصاف آج تک قائم ہے۔ رومی حکومت کا یہ ظلم ہمیشہ یاد
رہے گا کہ اس نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو بے گناہ صلیب پر لٹکا دیا اور پیلاطوس کا یہ
انصاف بھی ہمیشہ یاد رہے گا کہ باوجود یکہ اسے دھمکی دی گئی کہ بادشاہ کے حضور اس کی رپورٹ کی
جائے گی ۔ اس نے پانی منگوا کر ہاتھ دھوئے اور کہہ دیا کہ میں مسیح کو بالکل بے گناہ سمجھتا ہوں ۔
پیلاطوس کا یہ انصاف اور حکومت روم کا یہ ظلم دونوں باتیں نہیں مٹیں مگر حکومت روم مٹ چکی ہے۔
موجودہ انگریزی افسر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہمیشہ رہیں گے ، ان کی نسلیں بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی ،
حکومت بھی ہمیشہ نہیں رہے گی مگر ان کے افعال باقی رہ جائیں گے۔ آج اگر وہ انصاف کریں گے
تو لوگ کہیں گے کہ انگریزی حکومت بڑی اچھی تھی اس نے اقلیت سے انصاف کیا اور اکثریت کی
پرواہ نہ کی لیکن اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو آئندہ مؤرخ یہی لکھیں گے کہ وہ انصاف کے دعوے تو
بہت کرتی تھی مگر جب وقت آیا تو افسوس کہ وہ فیل ہو گئی ۔ کچھ مظلوم لوگ تھے جو انصاف کا مطالبہ
کرتے تھے مگر حکومت نے انہیں انصاف نہ دیا۔ وہ دیکھتی رہی اور ان کے دلوں پر خنجر مارے گئے ،
وہ دیکھتی رہی اور ان کے سروں پر آرے چلائے گئے اور حکومت نے کوئی نوٹس نہ لیا اور صرف اس
وجہ سے خاموش رہی کہ اکثریت رکھنے والے لوگ ناراض نہ ہو جائیں ۔ صرف یہ چیزیں باقی رہ
جائیں گی اور اس بات سے خود انگریز حکام ان کے وزراء اور پارلیمنٹ کے ممبر بھی انکار نہیں کر سکتے
کہ انگریزی حکومت ہمیشہ نہیں رہے گی ۔ پس ہم بے شک امن پسند ہیں قانون کا احترام کرتے
ہیں ، عدالتوں اور ججوں کی عزت قائم کرنے کے ہمیشہ قائل رہے ہیں ۔ میرے خطبات دیکھ لئے
جائیں میں ہمیشہ یہی نصیحت کرتا رہا ہوں اور اب بھی ہمارا یہی مسلک ہے لیکن اس کا کیا علاج ہے
کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی ہماری پوری طرح تسلی نہیں کرتا ۔ اگر ہائیکورٹ میں واقعات زیر بحث