دشمنانِ احمدیت کی حیا سوز کذب بیانیاں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۴
سال ۱۹۳۶ء
آپ کی نہیں مان سکتا آپ مجھے میرے حال پر چھوڑ دیں اور اپنی قوم سے صلح کر لیں میرے لئے
اللہ تعالیٰ کافی ہے۔ اس پر باوجود اس کے کہ ابو طالب کیلئے قوم کا چھوڑ نا مشکل تھا اس دلیرانہ
جواب کو سُن کر ان پر یہ اثر ہوا کہ انہوں نے کہا کہ اگر قوم مجھے چھوڑتی ہے تو بے شک چھوڑ دے
میں تجھے نہیں چھوڑوں گا۔ گا ۔
ابوطالب کے اس جواب کی اہمیت کا پورا اندازہ وہ لوگ نہیں کر سکتے جو تاریخ سے
صلى الله
نا واقف ہونے کی وجہ سے ایک اور واقعہ کو نہیں جانتے جس سے ابو طالب کی قلبی کیفیت کا پتہ چلتا
اور یہ معلوم ہوتا کہ انہیں اپنی قوم سے کتنی محبت تھی ۔ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو چونکہ
رسول کریم ﷺ کو ان سے بہت ہی محبت تھی اُن کی قربانیوں اور حُسنِ سلوک کی وجہ سے ، اس لئے
آپ کو سخت دُکھ تھا کہ آپ مسلمان ہوئے بغیر مر رہے ہیں ۔ آپ کبھی ان کے دائیں جاتے اور کبھی
بائیں اور کہتے کہ اے چچا ! اب موت کا وقت قریب ہے لا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کہ
دیجئے مگر ابو طالب خاموش رہے اور کچھ جواب نہ دیا۔ آخر رسول کریم ﷺ نے بہت اصرار کیا
آپ پر رقت طاری تھی اور آپ بار بار کہتے تھے کہ اے چا! ایک دفعہ کلمہ پڑھ لیں تا کہ میں خدا کے
حضور کہہ سکوں کہ آپ نے اسلام قبول کر لیا تھا لیکن ابوطالب نے آخر میں یہی جواب دیا کہ میں
اپنی قوم کے دین کو نہیں چھوڑ سکتا ۔ گویا ان کو اپنی قوم سے اتنی محبت تھی کہ وہ اس کے بغیر جنت میں سکتا۔ کے
بھی جانا نہ چاہتے تھے۔ اس قوم سے اس قدر شدید محبت رکھنے والے شخص پر رسول کریم ﷺ کے
بہادرانہ جواب کا یہ اثر ہوا کہ اُس نے کہہ دیا کہ اچھا اگر قوم مجھے چھوڑتی ہے تو چھوڑ دے میں آپ
کو نہیں چھوڑوں گا ہے۔
غرض ایسے واقعات کو دیکھ کر دوست تو کیا دشمن بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اور ہر شخص
خواہ اس کے دل میں کتنا عنا د بھی کیوں نہ ہو ان واقعات کو سن کر سر جھکا لیتا ہے اور ایسے بہادر کی
عظمت کے اقرار پر مجبور ہو جاتا ہے۔ رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ایسے بیسیوں نہیں سینکڑوں
صلى الله
م
واقعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہادری کے ایسے بلند مقام پر تھے کہ اس سے اوپر
خیال بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ بہادری کہاں سے پیدا ہوئی ؟ یہ تو کل ہی سے تھی۔ دنیا دار جیسے
بہادری کہتے ہیں مذہبی لوگ اسے تو گل کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ فرق صرف یہی ہے کہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۵
سال ۱۹۳۶ء
بہادری و
الله
بہادری کے لفظ سے یہ معلوم نہیں ہوتا یہ چیز کہاں سے آئی اور تو کل کا لفظ بتا دیتا ہے کہ اس قسم کی
بہادری اعلیٰ مقصد سے پیدا ہوتی ہے۔ تو کل کے یہی معنی ہیں کہ خدا کے مقابلہ میں انسان ہر چیز کی
قربانی کیلئے تیار ہو گویا تو کل کا لفظ بہادری کے اسباب و وجوہ اور اس کا منبع بھی بتا دیتا ہے اور
و تو گل میں صرف یہی فرق ہے ورنہ دونوں چیزیں ایک ہی ہی ہیں ۔ اسی بہادری کو ہم
رسول کریم ﷺ کے صحابہ میں بھی دیکھتے ہیں اور صحابہ میں ہی نہیں بلکہ صحابیات میں بھی ہمیں یہ چیز
نظر آتی ہے اور نہ صرف عورتوں بلکہ بچوں میں بھی موجود ہے۔ آج وہ زمانہ آیا ہے کہ لوگ اسلام
اور ایمان کیلئے قربانی سے بچنے کیلئے عذر اور بہانے تلاش کرتے ہیں اور وقت آنے پر کہتے ہیں کہ
ہمیں یہ دقت ہے وہ روک ہے لیکن رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ کے ماتحت مسلمانوں میں
قربانی کا وہ جذبہ پیدا ہو چکا تھا کہ مرد اور بالغ عورتیں تو الگ رہیں بچے بھی اسی جذبہ سے سرشار
نظر آتے تھے تھے ۔ یہاں تک کہ بدر کی جنگ کے موقع پر رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو بلایا تا کہ ان میں
سے ان لوگوں کا انتخاب کریں جو جنگ کے قابل ہوں ۔ اُس وقت ایک لڑکے کے متعلق آتا ہے
رے صحابہ اور وہ خود بھی بیان کرتا ہے کہ جس وقت وہ ہ لوگ لوگ کھڑے کھڑ ۔ ہوئے وہ وہ؟ بھی اس جوش میں
صلى الله
کہ اسلام کی خاطر جان قربان کرنے کا موقع ملے اُن میں کھڑا ہو گیا مگر چونکہ قد چھوٹا تھا دوسرے
لوگوں کے مقابلہ میں چھوٹا معلوم ہوتا تھا اس وجہ سے خطرہ تھا کہ شاید منتخب نہ ہو سکے اس لئے وہ
اپنی انگلیوں کے بل کھڑا ہو گیا اور ایڑیاں اوپر اٹھا لیں تا قد اونچا معلوم ہو اور چھاتی تان لی تا
کمزور نہ سمجھا جائے ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ پندرہ سال سے کم عمر کا کوئی لڑکا نہ لیا جائے
الله
۔
اور جب آپ انتخاب کرتے ہوئے اس کے پاس پہنچے تو فرمایا کہ یہ بچہ ہے اسے کس نے کھڑا کر دیا
ہے اسے ہٹا دو ۔ مگر آج ایسا ہوتا تو شاید ایسا بچہ خوشی سے اُچھلنے لگتا کہ میں بچ گیا لیکن جب اُس بچہ
کو الگ کیا گیا تو وہ اتنا رویا اتنا رویا کہ رسول کریم ﷺ کو رحم آگیا اور آپ نے فرمایا اچھا اسے لے
لیا جائے ہے۔
صلى الله
پھر اُس زمانہ کی عورتوں کا یہ حال تھا کہ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہا کہ
يَا رَسُولَ اللهِ! قرآن کریم کس کیلئے ہے؟ آپ نے فرمایا سب انسانوں کیلئے ۔ اس نے عرض کیا کیا
عورتوں کیلئے بھی ؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اس پر اس نے کہا کہ پھر جہاد کے حکم پر عورتوں کو کیوں عمل
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۶
سال ۱۹۳۶ء
کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔ مرد جا کر جانیں قربان کرتے ہیں اور عورتیں اس ثواب سے محروم
رہتی ہیں ۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے مردوں کو لے جانے کا ہی حکم ہے مگر اُس عورت نے
بہت اصرار کیا کہ میں زخمیوں کی مرہم پٹی کروں گی آپ نے فرمایا کہ اسے لے لیا جائے اور حکم
دیا کہ جب بھی مال غنیمت آئے اس عورت کو بھی مردوں کے مساوی حصہ دیا جایا کرے کیونکہ اس
نے انکار کیا کہ یہ اس وقت گھر میں بیٹھی رہے جبکہ مرد اپنی جانیں قربان کر رہے ہوں ۔ غرضیکہ مرد
کیا اور عورت کیا سب نے اپنی قربانی سے یہ بات دکھا دی کہ ایمان نے ان کے اندر ایسی جرات
پیدا کر دی تھی کہ جس کی مثال دوسری قوموں میں نہیں ملتی ۔ یہ چیز گو ایمان سے بہت شاندار ہو جاتی
ہے مگر غیر مؤمنوں میں بھی اس کا فقدان نہیں ہوتا ۔ ایمان اگر چہ اسے صیقل کر دیتا ہے مگر غیر دیندار
اقوام میں بھی یہ پائی ضرور جاتی ہے۔
گزشتہ ایام میں ترک دین سے بالکل بے بہرہ ہو چکے تھے گو کہلاتے مسلمان تھے اور اب
تو دین سے بہت ہی دور چلے گئے ہیں لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے شریف قوم شریف جذبات سے
عاری نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ گزشتہ جنگ عظیم میں ہم قریباً مہینہ بھر یہ خبر پڑھتے رہے کہ ایک جانباز
ترک سپاہی ایک پہاڑی پر کھڑا ہو کر دشمن کو سخت نقصان پہنچاتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے پکڑا تا ہے
نہیں جاتا۔ آخر ایک دن وہ پکڑا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک ترک عورت تھی اور پوچھنے پر اُس نے
بتایا کہ مرد جب لڑنے کیلئے آئے تو میں نے یہ درست نہ سمجھا کہ میں گھر میں بیٹھی رہوں چنانچہ میں
اکیلی ہی چلی آئی اور اس پہاڑی پر بیٹھ کر جب بھی مجھے موقع ملتا قوم کا بدلہ لیتی رہی ۔ تو یہ بہادری
کے جذبات دین سے باہر بھی ملتے ہیں اور بعض اوقات وہ بھی بہت شاندار ہوتے ہیں گو اتنے نہیں
جتنے ایمان اور توکل کے ساتھ ۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ جب یونان سے ترکوں کی جنگ ہوئی تو یورپین قو میں
منصوبہ بازیاں کرتی رہیں ۔ ان کا خیال تھا کہ یونانی دروں کے قلعے فتح کرنے آسان نہیں اور
جب تک ترک اُن تک پہنچیں گے وہ اپنے اندر اتحاد پیدا کر کے بیچ میں آگو دیں گی اور پھر ترکوں کو
ذلت کی صلح پر مجبور کر دیں گی ۔ ترک بھی اس بات سے ناواقف نہ تھے۔ اس لئے انہوں نے اپنے
جرنیلوں کو حکم دے رکھا تھا کہ جس قدر جلد ممکن ہو دڑوں کے قلعے فتح کر لئے جائیں۔ ایک پہاڑی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۷
سال ۱۹۳۶ء
قلعہ کو فتح کرنے پر ایک ترک جرنیل مامور تھا اور اسے حکم تھا کہ دو یا تین ہفتہ کے اندر اندر اسے فتح
کرے۔ اُس نے متواتر حملے کئے مگر ناکام رہا آخر ایک دن اُس نے سپاہیوں کو بُلا کر کہا کہ یہ
معمولی لڑائی کا سوال نہیں بلکہ ہماری قوم کی زندگی اور موت کا سوال ہے اس لئے ہمیں اس بات
سے بے پروا ہو کر کہ ہم میں سے کون جیتا رہتا اور کون مرتا ہے کل حملہ کرنا چاہئے اور اس نیت سے
کرنا چاہئے کہ یا تو سب کے سب مر جائیں گے اور یا کل شام تک قلعہ میں ہوں گے ۔ سب نے
اس کا اقرار کیا اور اگلے روز وہ سپاہیوں کو لے کر قلعہ کی طرف بڑھا۔ وہ دیوانہ وار اوپر چڑھتے
جا رہے تھے جب نصف فاصلہ طے کر چکے تو اس کرنیل کے گولی لگی اور وہیں گر گیا اس کے ساتھی
اسے اُٹھانے کیلئے آگے بڑھے مگر اس نے کہا تم کو خدا کی قسم ہے مجھے کوئی مت چھوئے اگر تم قلعہ کو
فتح کر سکو تو اس کے اندر مجھے دفن کر دینا ورنہ میری لاش کو کتوں کے آگے ڈال دینا۔ یہ بات سن کر
سپاہی جو اس کی شفقت اور محبت کی وجہ سے اس کے گرویدہ تھے دیوانہ وار آگے بڑھے اور شام سے
پہلے پہلے قلعہ کو فتح کر لیا۔ تو یہ جذبات ہر قوم میں اور ہر حالت میں پائے جاتے ہیں حتی کہ بزدل
قوموں میں بھی انفرادی طور پر اس کی مثالیں مل جاتی ہیں اور تباہ شدہ قوموں میں بھی ملتی ہیں۔
جب جنگ بلقان ہوئی تو میں اس کے تفصیلی حالات سے واقف رہنے کیلئے بعض انگریزی
اخبار پڑھا کرتا تھا۔ یونان کے ساتھ مختلف قو میں مل کر ترکوں پر حملہ آور تھیں جب سالو نیکا پر حملہ ہوا
تو ترکوں کے بعض غدار افسروں کی وجہ سے ترکوں کو شکست ہوئی ۔ اس کے متعلق میں نے لندن کے
ایک اخبار میں پڑھا۔ نامہ نگار نے ایک لیفٹیننٹ کا نقشہ کھینچا تھا جب غدار افسروں نے فوج کو پیچھے
ہٹنے کا حکم دیا تو اُس نے اِس بات پر زور دیا کہ ہمیں ہرگز پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ۔ اس پر اعلیٰ ۔ پر
افسر نے اسے جھڑک کر کہا کہ تم بیوقوف ہو اور افسروں کی حکم عدولی کرتے ہو اور فوج کو واپس
ہونے کا حکم دے دیا۔ نامہ نگار نے لکھا ہے کہ اُس پر میں نے وہ نظارہ دیکھا کہ گو میں غیر جانبدار تھا پر
میری آنکھیں پرنم ہوئے بغیر نہ رہ سکیں ۔ جب سپاہی پیچھے ہٹنے لگے تو اُس لیفٹینٹ نے تلوار پھینک
دی اور ایک پتھر پر بیٹھ کر چیخیں مار کر رونے لگا اور اس کے کندھے شدت گریہ سے یوں حرکت
کرتے تھے کہ معلوم ہوتا تھا کہ اس کے سینہ میں انگیٹھی جل رہی ہے۔ تو بہادری کے جذبات ہمیشہ
دشمن سے بھی بڑائی کا اقرار کرا لیا کرتے ہیں اور ایمان کے ساتھ تو بہادری اتنی بڑھ جاتی ہے کہ
اس سے متعلق
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۸
سال ۱۹۳۶ء
انسان حیران ہوتا ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے دنیا میں بزدلی کیسے رہ سکتی ہے۔ پس مؤمن کو اپنا
ایمان پر کھنے کے وقت یہ دیکھنا چاہئے کہ کس حد تک اس کے دل میں جذبہ جرات و بہادری ہے
اور کس حد تک جذبہ وفاداری ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے ملک میں کھانے پینے کا بڑا شوق ہے۔ دوست جب ملتے ہیں تو
سوال کرتے ہیں کہ کیا کھلاؤ گے، کیا پلاؤ گے اور جب کھانے لگتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ
کھانے پینے کیلئے ہی وہ پیدا ہوئے تھے لیکن یہی لوگ جب ان کے گھروں میں کوئی موت ہو جاتی
ہے جب ان کا کوئی عزیز ان سے رخصت ہو جاتا ہے کھانے پینے کی لذت اور خواہش کئی دنوں تک
ان کے دل سے جاتی رہتی ہے۔ جب لقمہ منہ میں ڈالتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ حلق میں
پھنستا ہے کوئی چیز خواہ کتنی شیریں کیوں نہ ہو تلخ معلوم ہوتی ہے باوجود اس کے کہ لذیذ کھانا منہ میں
اور شیریں پانی پیٹ میں جاتا ہے پیٹ اور منہ اسے رڈ کرتے ہیں اور لذت کی بجائے تکلیف محسوس
کرتے ہیں ۔ لیکن دوسری طرف ایسے ایام میں جبکہ اس سے بہت زیادہ مصیبتیں اسلام کیلئے موجود
ہوتی ہیں، جب دین پر بڑی بڑی آفتیں نازل ہو چکی ہوتی ہیں ایسی مصیبتیں اور آفتیں کہ ان کے
مقابلہ میں گھروں کی مصیبتیں بالکل بیچ ہوتی ہیں ہمارے حالات میں کوئی تغیر نہیں ہوتا ۔ ہمارے منہ
بدستور کھانوں سے لذت اندوز ہوتے ہیں اور پیٹ اسی طرح ٹھنڈے پانی کی اشتہا محسوس کرتے
ہیں اور دن میں کسی وقت بھی یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ اسلام کیلئے اس قدر مصائب کے ہوتے
ہوئے ہم اس آرام اور سکھ کے مستحق نہیں ہیں اور جب دن میں کسی وقت ہم پر یہ حالت طاری نہیں ہم
ہوتی تو ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے قلوب اس محبت سے آشنا ہیں جو حقیقی محبت کہلاتی ہے ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک واقعہ میں نے کئی بار سنایا ہے رسول کریم ﷺ کی
صلى الله
وفات کے کئی سال بعد جب ایران سے چکیاں آئیں اور عمدہ آٹا ملنے لگا تو سب سے پہلے جو آٹا
تیار ہوا وہ تحفہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں پیش کیا گیا اور جب اس کا پھلکا تیار
ہو کر آپ کے سامنے آیا تو آپ نے جب ایک لقمہ لے کر منہ میں رکھا تو آپ کی آنکھوں سے
بے اختیار آنسو گرنے لگے ۔ ایک سہیلی پاس بیٹھی تھی اُس نے کہا کہ بی بی ! یہ تو بڑا نرم پھلکا ہے آپ
اسے کھاتے ہوئے روتی کیوں ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی نرمی ہی میرے لئے رونے کا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۶۹
سال ۱۹۳۶ء
صلى
باعث ہے ۔ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں چکیاں نہ تھیں پتھروں پر کوٹ کوٹ کر ہم آٹا بناتے تھے
اور رسول کریم ﷺ کو وہی آٹا کھانے کو ملتا تھا۔ بڑھاپے کی عمر میں اور اضمحلال کے وقت بھی آپ
یہی کھاتے تھے اور اس پھلکے کی نرمی کو محسوس کر کے میرے دل میں حسرت پیدا ہوئی کہ کاش!
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں ایسا آٹا ہوتا تو میں اس کی روٹیاں پکا کر آپ کو کھلاتی ۔
ذرا غور کرو نرم آٹا کون سی چیز ہے جسے آج قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے ۔ آج تو کنگال
بھی اس کی قدر نہیں کرتے اور ان کو بھی آج اس سے بہت بہتر آٹا ملتا ہے جو حضرت عائشہ رضی اللہ
عنہا کو ملا تھا ۔ آج تو رولر ملوں کے آٹے غریب سے غریب لوگ کھاتے ہیں اور انہیں محسوس بھی
نہیں ہوتا کہ یہ کوئی نعمت ہے۔ اب نعمتوں نے اس آٹے سے بہت زیادہ ترقی کر لی ہے مگر کیا کبھی
کسی کے دل میں یہ خیال آیا ہے کہ اسلام کے مصائب کی موجودگی میں ان کا استعمال مناسب
نہیں۔ ہم کہتے ہیں ہم اسلام کے سپاہی ہیں، محمد ﷺ کے فدائی ہیں ، ہم کہتے ہیں کہ ہم خدا کے نام
پر جانیں قربان کرنے والے ہیں مگر کیا ہمارے گلوں میں وہ نعمتیں کبھی پھنستی ہیں؟ ہم یہ دیکھتے ہیں
کہ خدا اور اس کے دین کی ہتک دنیا میں ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے انبیاء کی توہین کرنے
والے موجود ہیں مگر کیا دین کی اس انتہائی بے بسی کے باعث ہمارے گلوں میں بھی وہ نعمتیں پھنستی
ہیں ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کھانے کا ڈھنگ بالکل نرالا تھا میں نے کسی اور کو اس طرح
کھاتے نہیں دیکھا آپ پھلکے سے پہلے ایک ٹکڑا علیحدہ کر لیتے اور پھر لقمہ بنانے سے پہلے آپ
اُنگلیوں سے اُس کے ریزے بناتے جاتے اور منہ سے سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللهِ کہتے جاتے
اور پھر ان میں سے ایک چھوٹا سا ریزہ لے کر سالن سے چھو کر منہ میں ڈالتے ۔ یہ آپ کی عادت
ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ دیکھنے والے تعجب کرتے اور بعض لوگ تو خیال کرتے تھے کہ شاید آپ روٹی
میں سے حلال ذرے تلاش کر رہے ہیں لیکن دراصل اس کی وجہ یہی جذبہ ہوتا تھا کہ ہم کھانا
کھا رہے ہیں اور خدا کا دین مصائب سے تڑپ رہا ہے۔ ہر لقمہ آپ کے گلے میں پھنستا تھا اور
سُبْحَانَ اللهُ سُبْحَانَ اللہ کہہ کر آپ گویا اللہ تعالیٰ کے حضور معذرت کرتے تھے کہ تو نے یہ چیز
ہمارے ساتھ لگا دی ہے ورنہ دین کی مصیبت کے وقت ہمارے لئے یہ ہرگز جائز نہ تھا۔ وہ غذا بھی
ایک مجاہدہ معلوم ہوتا تھا، یہ ایک لڑائی ہوتی تھی ان لطیف اور نفیس جذبات کے درمیان جو اسلام
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۰
سال ۱۹۳۶ء
اور دین کی تائید کیلئے اُٹھ رہے ہوتے اور ان مطالبات کے درمیان جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
صلى الله قانون قدرت کے پورا کرنے کیلئے قائم کئے گئے تھے مگر ہم جو رسول کریم ﷺ کی امت اور صحابہ کا
نمونہ ہونے کے مدعی ہیں کیا یہ ہمارا فرض نہیں کہ وہی جرات اور دلیری اپنے اندر پیدا کریں جو
صحابہ کے اندر تھی ۔ آج قربانی پر ابھارنے کی بجائے اُسے روکنے والے آپ کو ملیں گے اور
بہادری کے جذبات پیدا کرنے کی بجائے بعض لوگ اس پر ہنستے ہیں مگر مؤمن ہنسی اور تمسخر کی کوئی
پرواہ نہیں کیا کرتا وہ دنیا سے اندھا ہوتا ہے، اُس کی بینائی صرف خدا کو دیکھتی ہے، اس کے دل کی
نظریں بلند اور ظاہری آنکھیں جھکی ہوئی ہوتی ہیں ، اس کے نیکی کے کام کھلے ہوئے مگر بدی کے
بند ہوتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کیلئے ہر قربانی کرنے کو عزت سمجھتا ہے اسے کامیابی سمجھتا ہے اور اسی کو
نجات خیال کرتا ہے اور اس میں کچھ شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رستہ میں انسان کا قربان ہونا سب
سے بڑی عزت ہے ۔ گو یہ لڑائی کا زمانہ نہیں مگر قربانیوں سے خالی نہیں ۔ بے شک آج ہمیں
على الإعلان قتل نہیں کیا جاتا مگر احمدیت کیلئے آج بھی ہزاروں قسم کی قربانیاں کرنی پڑتی ہیں ۔
ہمارا بائیکاٹ کیا جاتا ہے ، گالیاں دی جاتی ہیں، مارا پیٹا جاتا ہے اور جب تک جماعت میں سے
ایک ایسا حصہ کھڑا نہ ہو جو بہادری اور وفاداری کا وہ نمونہ دکھائے جو دشمن کو بھی کھینچ لیتا ہے اُس
وقت تک کامیابی کے قریب نہیں پہنچ سکتے ۔
بعض لوگ یہ دیکھتے رہتے ہیں کہ ہمارے دائیں ہاتھ والا کیا کرتا ہے اور بائیں ہاتھ والا
کیا کرتا ہے اور یہ نہیں دیکھتے کہ ہم خود کیا کر رہے ہیں ۔ ہمیں اس سے کیا غرض کہ دائیں ہاتھ والا
کیا کرتا ہے اور بائیں ہاتھ والا وفادار ہے یا نہیں ۔ کیا اگر ساری دنیا مرتد ہو جائے اور صرف ایک
مؤمن رہے تو وہ اس لئے جان دینے سے دریغ کرے گا کہ اور کوئی اس کے ساتھ نہیں ۔ جن مواقع
پر آنحضرت ﷺ نے اپنی جان کو خطرات میں ڈالا کیا یہ دیکھ کر ڈالا تھا کہ آپ کے دائیں کوا آپ کون ہے
اور بائیں کون اور کس حد تک آپ کی مدد کریں گے؟ کیا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی
کیا تو یہ دیکھا تھا کہ میرے مؤید اور حامی کون کون ہیں؟
صلى الله
ایک دفعہ ایک مولوی صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اعتقاد رکھتے تھے
یہاں آئے اور آپ سے کہنے لگے کہ آپ نے غلطی کی مولوی لوگ ضدی ہوتے ہیں جب آپ نے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۱
سال ۱۹۳۶ء
دعویٰ کیا تو انہوں نے سمجھا کہ یہ شخص ہم سے بڑا ہو گیا ہے اس لئے مخالفت شروع کر دی ۔ اگر آپ
دعوے سے پہلے علماء کو بُلاتے ، اُن کی دعوت کرتے اور پھر پوچھتے کہ اسلام پر جو اس قدر مصیبت
کے ایام ہیں آپ لوگوں نے کبھی غور کیا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم کہتے ہیں
حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اور اس سے عیسائیوں کو اسلام کے خلاف بہت تقویت حاصل
ہوتی ہے۔ آپ صاحبان اس کا کوئی حل سوچیں تو وہ ضرور کہتے کہ آپ ہی اس کا کوئی حل سوچئے ۔
اس پر آپ کہہ دیتے کہ اگر ہم کہہ دیں کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں تو اس مشکل سے نجات
حاصل ہو سکتی ہے اور وہ ضرور کہہ دیتے کہ ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے سُبْحَانَ اللہ کیا نکتہ نکالا ہے۔
پھر آپ کہتے کہ ایک مشکل یہ ہے کہ جب ہم ان کی وفات کا اعلان کریں گے تو عیسائی کہیں گے کہ
احادیث میں تو ان کے دوبارہ آنے کی پیشگوئی ہے اس کا بھی کوئی جواب ہونا چاہئے وہ ضرور پھر
یہی کہتے کہ اس کا بھی کوئی جواب آپ ہی فرمائیں تو آپ کہہ دیتے کہ اس کا علاج یہی ہے کہ ہم
کہہ دیں آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ اس پر پھر وہ یہی کہتے کہ سُبْحَانَ اللہ کیا اچھی بات
نکالی ہے ۔ پھر آپ کہتے کہ اب صرف ان کا ایک اعتراض رہ جاتا ہے کہ جب سب علامتیں پوری
صلى الله
۔
سے
ہو چکی ہیں تو تو آنے والا کہاں ہے؟ آپ لوگ رسول کریم ﷺ کی گدی پر بیٹھے ہیں اپنے میں
کسی کے متعلق فیصلہ کردیں کہ وہ مثیل مسیح ہے تا عیسائیوں کے اس اعتراض کا جواب بھی ہو جائے
اور اسلام کو ترقی نصیب ہو۔ مولوی تو چونکہ سخت حاسد ہوتے ہیں وہ کیا مجال جو اپنے میں سے کسی
کو مان لیتے ضرور یہی کہتے کہ آپ سے بہتر کوئی شخص نہیں ۔ یہ سن کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا کہ اگر انسانی منصوبہ ہوتا تو میں ضرور ایسا ہی کرتا مگر مجھے تو میرے خدا نے جو کہا میں نے
لوگوں کو سنا دیا۔ یہی حال انبیاء کی امتوں کا ہوتا ہے وہ جب صداقت کو لے کر کھڑی ہوتی ہیں تو یہ
نہیں دیکھا کرتیں کہ ہمارے دائیں کون ہے اور بائیں کون ہے وہ صداقت کو لے کر دنیا میں آتی
ہیں اور لوگ خواہ اُن کو ماریں ، پیٹیں، قتل کر دیں بلکہ قیمہ کر دیں، جلا دیں، ڈبودیں پیچھے نہیں
ہتیں ۔ پس یہ جذبہ اگر ہمارے نوجوانوں میں اور جماعت میں پیدا ہو تو پھر وہ لوگ ہم میں سے
پیدا ہوں گے جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر چالیس مؤمن مجھے مل
جائیں تو میں دنیا کو فتح کر سکتا ہوں ہے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۲
سال ۱۹۳۶ء
خوب یا درکھو بزدل لاکھوں بھی دنیا کو نفع نہیں دے سکتے ، بے وفا کروڑوں کسی کام کے
نہیں مگر متوکل اور وفادار چالیس بھی ہوں تو دنیا کو فتح کر سکتے ہیں۔ تم سوچو کہ آخر تمہارے اس
مقام کو حاصل کرنے میں کیا روک ہے؟ کیا صرف یہی نہیں کہ تم سمجھتے ہو ہم یہ مقام کس طرح حاصل
کر سکتے ہیں؟ مگر یاد رکھو کہ تم خدا کے سوتیلے بیٹے نہیں ہو ۔ ابوبکر کو خدا پر اس سے زیادہ حق نہیں تھا
جو تمہیں ہے، عمر کو اس سے زیادہ خدا تعالیٰ پر حق نہیں تھا جو تمہیں ہے، عثمان اور علیؓ کو اللہ تعالیٰ پر
اس سے زیادہ حق نہیں تھا جو تمہیں ہے۔ اگر تم آج یہ ارادہ کر لو کہ ہم بھی تو کل کے مقام پر کھڑے
ہو کر اپنے رب سے ایسا رشتہ پیدا کریں گے کہ اس کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ نہ رکھیں گے تو
وہی جو ابو جو ابو بکر کو ملا تمہیں مل سکتا ہے، جو عمر کو ملا تمہیں مل سکتا ہے، جو عثمان اور علی کو ملائم حاصل
کر سکتے ہو صرف عزم اور ارادہ کی دیر ہے۔ صرف گودنا اور چھلانگ لگانی ہے اور پھر دنیا کا نقشہ
بدل سکتا ہے۔ پس تم میں سے جو ہمت والے ہوں وہ یہ عزم کر لیں ۔ خدا کے قُرب کی خواہش تم
میں سے جو رکھتے ہیں میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ خدا بہت قریب ہے اتنا قریب ہے اتنا قریب
ہے کہ اگر کوئی نابینا کی طرح آنکھیں بند کر کے ہاتھ پھیلا دے تو اسے چھو سکتا ہے اور اسے چھو کر ایسا
نور حاصل کر سکتا ہے جس کے بعد تمام اندھیرے دور ہو جاتے ہیں اور ایسی طاقت حاصل کر سکتا ہے
جس کے حاصل ہونے پر شیطان کی تمام طاقتیں مٹ جاتی ہیں ۔“
66
الفضل کے رمئی ۱۹۳۶ء)
ے پروہت خاندانی برہمن جو تمام خاندان کی پوجا پاٹ ، موت اور بیاہ کی رسوم ادا کرتا
ہے۔ (فیروز اللغات اردو جامع صفحہ ۲۹۳ مطبوعہ فیروز سنز لاہور ۲۰۱۰ء)
سیرت ابن ہشام جلد اصفحه ۲۸۵ ۔ مطبوعہ مصر ۱۹۳۴ء
سیرت ابن ہشام جلد ا صفحه ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۴ء
اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۱۴۸، مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
ملفوظات جلد ۳ صفحه ۳۴۲۔ جدید ایڈیشن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۳
۱۶
سال ۱۹۳۶ء
دشمنان احمدیت کی حیا سوز کذب بیانیاں
(فرموده ۸ مئی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
جب کبھی دنیا میں سچائی ظاہر ہوتی ہے تو جھوٹ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے کھڑا ہو جاتا ہے۔
اضداد ہمیشہ ہی ایک دوسرے کی طرف ایک کشش رکھتی ہیں ۔ جھوٹ کے مٹانے کیلئے سچائی آجاتی
ہے اور سچائی کا مقابلہ کرنے کیلئے جھوٹ آجاتا ہے اور یہ سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر
آج تک جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کبھی رحمانی طاقتوں اور شیطانی
رہے گا نہیںکہ کبھی
طاقتوں میں صلح ہو سکے ۔ ہمیشہ ہی رحمانی طاقتیں شیطان کا زور توڑنے کیلئے دنیا میں پیدا ہوتی رہیں
گی اور ہمیشہ ہی شیطانی طاقتیں سچائی کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا میں کھڑی ہوتی رہیں گی اور یہی
معیار در حقیقت کسی روحانی جماعت کی صداقت کا ہوتا ہے کہ اس کے مقابلہ میں جھوٹ استعمال کیا
جاتا ہے۔
اس زمانہ کو جو ایک دو سال سے شروع ہے یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اس میں دو جھوٹ
جمع ہو گئے ہیں ایک طرف مخالفین صداقت کا جھوٹ ہے اور دوسری طرف منافقین کا جھوٹ ہے۔
اس قسم کے دو جھوٹ بہت کم جمع ہوا کرتے ہیں ورنہ عام طور پر لوگوں کو ایک ایک جھوٹ کا مقابلہ
کرنا پڑتا ہے۔ کبھی انہیں مخالفوں کے جھوٹ کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے اور کبھی انہیں منافقوں کے
جھوٹ کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے مگر کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جبکہ یہ دونوں جھوٹ جمع ہو جاتے ہیں جیسے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۴
سال ۱۹۳۶ء
رسول کریم ﷺ کو مدینہ منورہ کی ابتدائی زندگی میں ان دونوں جھوٹوں کا مقابلہ کرنا پڑا ۔ آپ کو
اہلِ مکہ کا بھی مقابلہ کرنا پڑا اور پھر آپ کو مدینہ میں جو منافقین کا گر وہ تھا اس کا بھی مقابلہ کرنا پڑا
اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی تائید اور نصرت کر کے بتا دیا کہ خدا تعالیٰ جن کی مدد پر ہو اُن کے خلاف
خواہ دشمن کی کتنی بڑی طاقتیں جمع ہو جائیں ذرہ بھر بھی نقصان نہیں پہنچا سکتیں بلکہ وہ ابدی زندگی
پاتے اور مر کر بھی زندہ رہنے والے ہوتے ہیں پس ان کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔ انسان
کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں یہی کہ وہ مار دیں ، یہی کہ وہ جائدادیں چھین لیں ، یہی کہ وہ مار پیٹ لیں ،
یہی کہ وہ گالیاں دیں اور اس طرح جذبات واحساسات کو صدمہ پہنچا ئیں مگر یہ سب عارضی چیزیں
ہیں جن کی مؤمن پروا نہیں کر سکتا کیونکہ مؤمن کی جنت دائمی ہوتی ہے اور یہ عارضی نقصان ایسا ہی
ہوتا ہے جیسے کسی باغ کی شاخ تراشی کی جائے ۔ شاخ تراشی کے بعد درخت بر باد نہیں ہو جاتے
بلکہ وہ بڑھتے اور زیادہ پھل لاتے ہیں ۔ اسی طرح مؤمن کو جب دُنیوی طور پر کوئی نقصان پہنچا تا
ہے تو وہ اس کی تباہی کا موجب نہیں ہوتا بلکہ اس کی ترقی کا موجب بن جاتا ہے۔
صلى الله
عل
رسول کریم ﷺ کو کفار نے اگر گالیاں دیں ، آپ کی عزت و آبرو پر حملہ کیا ، وطن
سے
نکالا اور : ور قسم قسم کی نہ صرف ایذائیں دیں بلکہ ایذائیں ایجاد کیں تو کیا اس سے اشاعت اسلام میں
کوئی روک واقع ہوگئی ؟ اسی طرح حضرت امام حسین کے مقابلہ میں یزیدی طاقتوں نے گواتنی
قوت پکڑی کہ انہوں نے آپ کو شہید کر دیا لیکن یزید آج بھی یزید ہے اور امام حسین آج بھی امام
حسین کہلاتے ہیں ۔ ان کا نام لیتے وقت لوگ انہیں امام کہتے اور ان کی بادشاہت آج بھی تسلیم
کرتے ہیں لیکن یزید کی بادشاہت ایسی مٹی کہ آج کوئی اپنے بچوں کا نام یزید رکھنے کیلئے تیار نہیں ۔
یزید کیسا اچھا نام ہے اس کے معنے ہیں اللہ تعالیٰ بڑھاتا ہی چلا جائے ۔ ہمارے پنجاب میں لوگ
اپنے بچوں کا نام اللہ ودھا یا رکھتے ہیں جس کا عربی زبان میں اگر ہم ترجمہ کریں تو یزید ہی ہو گا مگر
کوئی شخص اپنے بچہ کا یزید نام رکھنے کیلئے تیار نہیں ہوگا اللہ ودھا یا نام رکھ لیں گے۔ تو یہ نام با وجود
اس کے کہ اس کے معنے بہت اچھے تھے بالکل ذلیل ہو گیا اور آج اس نام سے کوئی شخص اپنے آپ کو
یا اپنی اولاد کو موسوم کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ اگر کوئی یہ نام رکھتا بھی ہے تو اس کے ساتھ کوئی لفظ
بڑھا دیتا ہے جیسے بایزید مگر صرف یزید کا لفظ مسلمانوں میں بالکل متروک ہے۔ اس کے مقابلہ میں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۵
سال ۱۹۳۶ء
گنا جائے تو کتنے ہیں جو حسین کہلاتے ہیں ۔ اگر تعداد معلوم کی جائے تو حسین نام رکھنے والے
لاکھوں نکل آئیں گے اور ہر زمانہ میں نکل آئیں گے پھر وہ سارے کے سارے سوائے خوارج کے
نام لیں گے تو امام حسین ہی کہیں گے اور حضرت کہہ کے ہی پکاریں گے۔ تو کسی مخالف کی مخالفت
دنیا میں روحانیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ ہاں مخالفت کرنے والا تھوڑی دیر کیلئے اپنے دل کو
خوش ضرور کر لیتا ہے۔
میں نے کہا ہے اِس زمانہ میں ہمارے خلاف دونوں قسم کے مخالف کھڑے ہیں اور
جھوٹ بول رہے ہیں ۔ وہ لوگ بھی جھوٹ کے ہتھیار سے حملہ کر رہے ہیں جو بیرونی دشمن ہیں اور
وہ بھی جو اندرونی دشمن یعنی منافق ہیں ۔ منافق جب کبھی دیکھتا ہے کہ جماعت پر باہر سے حملہ ہورہا
ہے تو وہ اپنا سر اٹھانے کی کوشش کرتا کرتا ہے۔ چونکہ اس زمانہ میں ہماری جماعت کی شدت سے
مخالفت ہو رہی ہے اس لئے کئی منافقین نے جو پہلے دبے ہوئے تھے آج سر اُٹھا نا شروع کر دیا ہے
اور وہ اپنی تنظیم کی فکر میں لگ گئے ہیں لیکن منافق کی تنظیم کوئی تنظیم نہیں ہوا کرتی اور نہ مخالف کا حملہ
روحانی جماعتوں کیلئے کوئی نقصان رساں حملہ سمجھا جا سکتا ہے۔
جھوٹ تو ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ بولا ہی جاتا ہے اور اگر ان کے جھوٹوں کو
گنا جائے تو ان کا شمار ناممکن ہو لیکن بعض دفعہ تو وہ ایسا کھلا جھوٹ بولتے ہیں کہ حیرت آجاتی ہے کہ
دشمن جب جھوٹ بولنے پر آجائے تو وہ کس طرح سو فیصدی جھوٹ بول جاتا ہے۔ جب انسان خود
سچائی کا پابند ہو تو خیال کرتا ہے کہ کوئی شخص آخر کتنا جھوٹ بول سکتا ہے، پانچ ، دس، پندرہ یا بیس
فیصدی ، اس سے زیادہ جھوٹ وہ کیا بولے گا ۔ چنانچہ میرا اپنا یہی خیال تھا میں سمجھا کرتا تھا کہ کوئی
آخر کتنا جھوٹ بول سکتا ہے۔ اگر اس نے سو باتیں بیان کی ہیں تو ممکن ہے کہ ان میں سے پانچ
جھوٹ ہوں اور پچانوے سچ ۔ یا دس جھوٹ ہوں اور نوے سچ ، اس سے بڑھ کر تو جھوٹ بول نہیں
سکتا لیکن جب آہستہ آہستہ میرا تجربہ بڑھا تو مجھے معلوم ہوا کہ پچاس ساٹھ فیصدی جھوٹ بھی لوگ
بول لیا کرتے ہیں اور اب اس نئی جنگ میں جو احرار سے شروع ہے مجھے پتہ لگا کہ ہمارے دشمنوں
کی طرف سے سو فیصدی جھوٹ بولا جاتا ہے بلکہ اگر ان کے امکان میں ہوتا کہ سو فیصدی سے بھی
زیادہ جھوٹ بول سکتے تو وہ ضرور زیادہ جھوٹ بولنے کی کوشش کرتے۔ پھر ایسا کھلا جھوٹ بولا جاتا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۶
سال ۱۹۳۶ء
ہے کہ جس کا پہچاننا کسی کیلئے مشکل ہی نہیں ہوتا ۔ ہر شخص جانتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے مگر وہ اسے بیان
تے اور کھلے بندوں بیان کرتے ہیں حالانکہ وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہر شخص جو حالات سے معمولی
واقفیت بھی رکھتا ہو سمجھ سکتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے۔ مثلاً ابھی پچھلے چند دنوں میں ان مخالفوں کی طرف
سے ایسے ایسے جھوٹ بولے گئے ہیں جو سرتا پا جھوٹ ہیں اور جن میں ایک فیصدی سچائی بھی نہیں
پھر جھوٹ بھی ایسی دلیری سے بولے گئے ہیں کہ یہ نہیں کہا گیا یہ نی سنائی باتیں ہیں بلکہ
یہ کہا گیا کہ یہ ہماری آنکھوں دیکھی اور کانوں سنی باتیں ہیں ۔
مثلاً پچھلے دس بیس دن کے اندر اندر احرار کی طرف سے جو جھوٹ بولے گئے ہیں ان میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ احمدیوں کے خلیفہ کی جوان بیٹیاں قادیان میں غیروں کے گھروں سے چندہ
مانگتی پھرتی ہیں ۔ اب جھوٹ بنانے کو تو انہوں نے بنالیا مگر یہ سمجھ میں نہ آیا کہ یہ اتنا کھلا جھوٹ ہے
کہ قادیان کا کوئی شخص اسے صحیح تسلیم کرنے پر تیار نہ ہوگا ۔ قادیان کی آبادی اس وقت آٹھ دس
ہزار افراد پر مشتمل ہے، ان میں ہندو بھی ہیں ، سکھ بھی ہیں ، غیر احمدی بھی اور قریباً آٹھ ہزار احمدی
ہیں اتنی بڑی جماعت کے سامنے انہوں نے یہ جھوٹ بول دیا اور اس کا نام مذہبی خدمت رکھ دیا۔ ے دیا
پھر خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ لڑکیاں جوان ہیں تا ایسا نہ ہو کہ کوئی خیال کرے کہ شاید
احمدیوں کے خلیفہ کی چھوٹی عمر کی بیٹیاں مانگتی پھرتی ہیں ۔
کر
ہیں۔
اس قسم کا جھوٹ بول کر دشمن یہ خیال کر لیتا ہے کہ قادیان کے لوگ اگر سمجھ بھی گئے کہ یہ
جھوٹ ہے تو باقی دنیا تو حالات سے واقف نہیں وہ تو اسے درست مان لے گی ۔ مثلاً لاہور کے ۔
لوگوں کو کیا پتہ ہے کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ، افتراء ہے یا امر واقعہ ؟ اور چونکہ اکثر ان میں سے
ہمارے مخالف ہیں اس لئے ضروری ہے کہ وہ کہیں یہ سچ ہے۔ اسی طرح گورداسپور کے لوگوں کو کیا
پتہ، امرتسر کے لوگوں کو کیا پتہ ، پشاور کے لوگوں کو کیا پتہ کہ یہ افتراء ہے یا نہیں وہ لازماً ان باتوں کو
سچ سمجھیں گے اور اس طرح جماعت سے نفرت پیدا ہو گی ۔ مگر یہ جو نظر یہ ہے کہ اگر قادیان کے
لوگوں نے اسے جھوٹ سمجھ لیا تو کیا ہوا باہر کے لوگ تو اسے افتراء نہیں سمجھیں گے اس سے اتنا
ضرور پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کا افتراء کرنے والے اپنی قوم کا معیار عقل بہت چھوٹا تسلیم کرتے ہیں
اور اس طرح انہوں نے ہماری ہی ہتک نہیں کی بلکہ اپنی قوم کی ہتک بھی کی ہے اور انہوں نے یہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۷
سال ۱۹۳۶ء
جھوٹ بول کر تسلیم کر لیا ہے کہ ان کے بھائی بند اور ہم قوم گاؤ دیے اور احمق ہیں وہ جو کچھ کہیں گے
وہ اُسے مان لیں گے خواہ وہ بات معقولیت سے کس قدر دور ہو اور کبھی اس پر غور نہیں کریں گے۔ مگر
کیا تعجب کی بات نہیں کہ ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ قادیان کے لوگوں کو کنگال کر دیا ، ان کا تمام
مال ، ان کی تمام املاک لوٹ لیں ، وہ فاقوں مر رہے ہیں اور ان کا کوئی پُرسانِ حال نہیں اور
دوسری طرف جب ان کی تمام دولت میرے پاس آجاتی ہے اور میں انہیں اچھی لوٹ لیتا ہوں تو
میری جوان بیٹیاں ان کے گھروں پر مانگنے جاتی ہیں ۔ اگر یہ صحیح ہے کہ مال و دولت لٹا دینے کی وجہ
سے قادیان کے لوگ کنگال ہو گئے ہیں اور ان کی دولت میں نے لوٹ لی ہے تو پھر میری لڑکیوں
کے متعلق یہ کہنا کہ وہ ان کنگالوں کے گھروں پر مانگنے جاتے ہیں صریح طور پر خلاف عقل بات نہیں
تو اور کیا ہے۔
ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ کوئی میراثی تھا اس کے گھر رات کو چور آیا اس نے
کمرے میں ادھر اُدھر تلاش کی مگر کوئی چیز نہ ملی ۔ جب سب طرف سے مایوس ہو گیا اور اُسے یہ ڈر
بھی پیدا ہوا کہ کوئی جاگ نہ اُٹھے اور میں پکڑا جاؤں تو اس نے جلدی جلدی مکان میں گھومنا
شروع کیا۔ اتفاقاً ایک جگہ روشندان میں سے چھن چھن کر چاندنی پڑ رہی تھی اُس نے سمجھا کہ یہ آٹا
ہے جلدی میں اُس نے زمین پر چادر پھیلا دی مگر جب چاندنی کو آٹا سمجھ کر سمیٹنا چاہا تو اس کے پر چاہا تو
دونوں ہاتھ خالی کے خالی آپس میں مل گئے ۔ اسی دوران میں اتفاقاً میراثی کی آنکھ بھی کھل چکی تھی
اور وہ سب نظارہ بستر پر لیٹے ہوئے دیکھ رہا تھا جب اس چور نے آٹا سمجھ کر اسے اکٹھا کرنا چاہا اور
دونوں ہاتھ خالی مل گئے تو میراثی ہنس کر کہنے لگا ” حجمان ایتھے تے دن نوں کچھ نہیں لبھدا تو رات کچھ
نوں کی لبھدا ہیں ۔ یعنی میرے آقا ! اس گھر میں تو دن کو بھی کچھ نظر نہیں آتا آپ رات کو ، یہاں کیا
تلاش کر رہے ہیں ۔ تو ایک طرف احرار کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ میں نے لوگوں کو لوٹ لیا اور
ان کے مال ہضم کر لئے کنگال اور فقیر بنا دیا وہ بھوکے مرتے ہیں مگر انہیں کوئی نہیں پوچھتا اور
دوسری طرف کہا جاتا ہے میری جوان بیٹیاں قادیان میں گھر گھر لوگوں سے مانگتی پھرتی ہیں حالانکہ
جب بقول ان کے میں نے تو لوگوں کو لوٹ لیا ہے پھر میری بیٹیاں ان کنگالوں کے گھروں میں کچھ
مانگنے کسی طرح جاسکتی ہیں ۔ مگر اس تضاد اور اختلاف کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ان کا مقصد محض
66
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۸
سال ۱۹۳۶ء
جھوٹ بولنا ہے ایک جگہ ایک رنگ میں جھوٹ بول دیا اور دوسری جگہ دوسرے رنگ میں ۔ گویا وہ
سمجھتے ہیں کہ احرار اتنے احمق ہیں کہ وہ ان دونوں جھوٹوں کو جو آپس میں بالکل متضاد ہیں صحیح ماننے
کیلئے تیار ہو جائیں گے۔ اس جھوٹ کو بھی وہ درست سمجھیں گے کہ میری جوان بیٹیاں لوگوں کے
گھروں پر مانگنے جاتی ہیں اور اس جھوٹ کو بھی صحیح قرار دیں گے کہ میں لوگوں کو ٹوٹ ٹوٹ کر کنگال
بنا چکا ہوں اور عقل و سمجھ سے کام لے کر ذرہ بھر بھی نہیں سوچیں گے کہ اگر یہ سچ ہے کہ میں لوگوں کو
لوٹ لوٹ کر بہت بڑا امیر بن چکا ہوں تو پھر یہ جھوٹ ہے کہ میری جوان بیٹیاں قادیان میں ٹکڑا
سے محتاج لوگوں کے گھروں پر مانگنے جاتی ہیں اور اگر یہ صحیح ہے کہ میری جوان بیٹیاں لوگوں کے
گھروں پر مانگنے جاتی ہیں تو پھر یہ جھوٹ ہے کہ میں نے قادیان کے لوگوں کو لوٹ لوٹ کر انہیں
کنگال بنا دیا ہے مگر وہ اس فرق کو نہیں سوچیں گے اور بلا سوچے سمجھے ان دونوں جھوٹوں کو صحیح تسلیم
کر لیں گے ۔ جو جماعت ایسی گدھی اور احمق ہو جائے یا جس کے لیڈر اسے اتنا احمق اور بیوقوف
سمجھتے ہوں اُس نے دنیا میں کام کیا کرنا ہے اور کونسی خدمت دین کر سکتی ہے وہ تو آج بھی تباہ ہوئی
اور کل بھی تباہ ہوئی۔
پھر اس کے بعد دوسرا جھوٹ بولا گیا ہے کیونکہ آخر چند دنوں کے بعد اخبار میں کوئی اور
دلچسپ خبر بھی تو ہونی چاہئے تھی کہ اب لوگوں سے خلیفہ کی بیٹیاں مانگ مانگ کر چونکہ تھک گئی ہیں
اور کچھ وصول نہیں ہوتا اس لئے انہوں نے اپنی بیویوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کے گھروں پر
مانگنے کیلئے جایا کریں۔ چنانچہ احرار کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ احمدیوں کے خلیفہ نے اپنی
چاروں بیویاں بلائیں اور ان سے کہا کہ پہلے تو میں تمہارے سنگھار پر تم سے محبت کیا کرتا تھا مگر اب نم
لوگوں کے گھروں سے مانگنے پر تم سے محبت کیا کروں گا اور جتنا جتنا زیادہ کوئی بیوی مانگ کر لائے
گی اتنی ہی زیادہ میری محبت اُسے حاصل ہوگی ۔ لکھا ہے کہ جب میری بیویوں نے یہ بات سُنی تو
انہوں نے کہا کہ امَنَّا وَ صَدَّقْنَا ۔ ہم آپ کے حکم کی تعمیل میں لوگوں کے گھروں سے مانگ کر لایا
کریں گی۔ مگر جو میری چوتھی بیوی ہیں ان کے متعلق لکھا ہے کہ انہوں نے انکار کیا اور کہا میں تو ہرگز
گھروں پر جانے اور لوگوں سے مانگنے کیلئے تیار نہیں اور چونکہ اس جواب کا باقی بیویوں پر اثر پڑا
ہے اس لئے اب سکیمیں سوچی جا رہی ہیں کہ اُس بیوی کو کس طرح سزادی جائے تا کہ وہ بھی باقی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۷۹
سال ۱۹۳۶ء
بیویوں کی طرح مانگنے پر تیار ہو جائے گویا یہ خبر پہلی خبر کا تتمہ ہے۔ ان اخباروں کے وہ خریدار جو
اتنے احمق اور بیوقوف ہیں کہ جو بات ان کے سامنے بیان کی جائے خواہ وہ کتنی ہی جھوٹ اور
خلاف واقعہ ہوا سے ماننے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ان کیلئے کچھ تعجب نہیں کہ اخبار والے آئندہ یہ خبر
بھی لکھ دیں کہ چونکہ بیویوں کے ذریعہ مانگنے پر بھی یہ معاملہ ختم نہیں ہوا اس لئے اب احمد یوں
کے خلیفہ نے اپنے مرید لے کر قادیان کے تمام احراریوں کے گھروں پر حملہ کر دیا ہے اور تمام
مال و متاع لوٹ کر گھروں سمیت انہیں صفحہ دنیا سے غائب کر دیا ہے۔ اس کے چند دن بعد یہ خبر
دے دیں کہ امرتسر کے فلاں فلاں محلے غائب ہو گئے ہیں اور انہیں احمدیوں کا خلیفہ اُٹھا کر قادیان
لے گیا ہے۔ پھر لکھ دیں کہ لاہور سب کا سب غائب ہو گیا ہے اور سنا گیا ہے کہ قادیانی جماعت کا
خلیفہ اُسے اپنی جیب میں ڈال کر لے گیا ہے۔ اور اس کے بعد شائع کر دیں کہ فلاں صوبہ بالکل
مفقود ہے اور شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ صوبہ بھی احمدیوں کے خلیفہ نے اپنے مریدوں کی معرفت قادیان
اُٹھوا منگوایا ہے۔ احرار نے اپنے چیلوں کو اس قدر احمق بنادیا ہے کہ کچھ تعجب نہیں ان کے چیلے
ایسی خرافات کو بھی تسلیم کر لیں ۔ بے شک پہلے بھی انبیاء علیہم السلام کے زمانہ میں شیطان نے
جھوٹ بولا ہے مگر تاریخ سے معلوم نہیں ہوتا کہ بھی اتنا نڈر ہو کر شیطان نے جھوٹ بولا ہو۔ معلوم
ہوتا ہے کہ شیطان اب یہ سمجھتا ہے کہ احرار کے ذریعہ سے شیطانوں کی ایک وسیع جماعت پیدا ہو گئی
ہے اس لئے اب میں جو چاہوں کہوں وہ اسے درست تسلیم کر لیں گے ۔ پس چونکہ شیطان کے
نزدیک اب ان مخالفوں میں کوئی آدمی نہیں رہا سب شیطان ہو گئے ہیں اسی لئے وہ اس قد ر کھلا
-
جھوٹ بولنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور اخباروں میں چھا پنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ہیں۔
پھر انہی دنوں ہماری مجلس شوری کی کارروائیوں کا ان اخبارات میں ذکر چھپتا رہا ہے مگر
جو دوست مجلس میں شامل تھے وہ اگر ان باتوں کو سنیں تو حیران ہو جائیں کہ یہ کسی مجلس شوری کا ذکر
ہو رہا ہے وہ تو یہی سمجھیں کہ یہ کوئی نرالی مجلس شوری ہے جس مجلس شوری میں ہم شامل تھے اس کا یہ
ذکر نہیں ۔ مثلاً ان کے نزدیک اس مجلس شوری میں میں نے کئی گھنٹے اپنی تقریر میں میر قاسم علی
صاحب کی خبر لی حالانکہ مجلس شوری میں اُن کا نام تک نہیں آیا۔ اسی طرح بعض واقعات اس میں
بیان کئے گئے ہیں کہ بیرونی جماعتوں کو اس اس رنگ میں ڈانٹ پڑی حالانکہ مجلس شوری میں اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
رنگ میں کوئی ذکر تک نہیں آیا تھا ۔
۲۸۰
سال ۱۹۳۶ء
پھر گزشتہ ایام سے برا بر ایک تسلسل ایسی فہرستوں کا چلا آتا ہے جن میں مرتدین کے نام
لکھے ہوئے ہوتے ہیں مگر جب ان کے متعلق تحقیق کی جاتی ہے تو کچھ تو واقعہ میں ایسے لوگ ثابت
ہوتے ہیں جو لوگوں کے بہکائے یا ڈرائے سے احمدیت چھوڑ بیٹھتے ہیں مگر یہ بہت قلیل تعداد ہوتی
ہے زیادہ تر ایسے ہی ہوتے ہیں کہ جب ہم ان کے متعلق تحقیق کرتے ہیں تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ
فلاں تو عرصہ سے ہماری جماعت کا سخت مخالف ہے اس نے کبھی احمدیت قبول ہی نہیں کی ۔ اس
کے ارتداد کا اعلان کیسا، پھر فلاں کو جماعت سے خارج ہوئے مثلاً سال دو سال ہو گئے ہیں آج
اُس کے مرتد ہونے کا اعلان کیا معنی رکھتا ہے، پھر بعض نام ایسے احمدیوں کے بھی ہوتے ہیں جو
نہایت مخلص ہوتے ہیں مگر ان کی طرف افتراء کے طور پر یہ بات منسوب کر دی جاتی ہے کہ انہوں
نے احمدیت سے ارتداد کیا ۔ آج ہی میں نے الفضل میں ایک شخص کا اعلان پڑھا ہے وہ کہتا ہے
میرا نام بھی احراریوں نے مرتدین میں شائع کر دیا ہے حالانکہ میں خدا کے فضل سے مخلص احمدی
ہوں ۔ یہ جھوٹ گویا اس قسم کے جھوٹوں میں سے ہے جس میں قدرے سچائی بھی ہوتی ہے یعنی کچھ
واقعہ میں مرتد ہو گئے ہوتے ہیں لیکن اکثر نام ایسے ہی لوگوں کے ہوتے ہیں جو یا تو ہماری جماعت
کے سخت مخالف ہوتے ہیں یا جماعت سے ایک عرصہ سے خارج ہو چکے ہوتے ہیں یا پھر مخلص احمدی متی سے ایک عرصہ سے خارج ہو چلے ہوتے ہیں یا پھر مہ
ہوتے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے جو بھی چندہ کی تحریک ہوتی ہے اس کے
متعلق احسان اور مجاہد میں چھاپ دیا جاتا ہے کہ یہ تحریک اس لئے کی گئی ہے کہ مرزا محمود کو
وو
فلاں ضرورت پیش آئی تھی اس کیلئے روپیہ درکار تھا اس لئے چندہ کی تحریک کر دی گئی ۔
پھر اس ضمن میں ان احرار کا ایک چہیتا مضمون ہے۔ یعنی وہ ان تمام رقوم کو ایک استانی
کی خاطر قرار دیتے ہیں جو قادیان صرف ایک دن کیلئے آئی تھی اور یہ دیکھنے آئی تھی کہ وہ یہاں رہ
کر کام کر سکتی ہے یا نہیں اور یہ دیکھ کر کہ اس کی لڑکیوں کی تعلیم کا یہاں انتظام نہ ہو سکے گا واپس چلی
گئی تھی ۔ اب جو بھی چندہ کی تحریک ہو وہ اُس کی خاطر سمجھی جاتی ہے اور اس طرح احرار کے نزدیک
اب تک لاکھوں روپیہ اس کیلئے جماعت سے لیا جا چکا ہے۔ ساٹھ ہزار قرض کی جو تحریک کی گئی تھی وہ
بھی ان کے نزدیک اسی کیلئے کی گئی تھی۔ پھر اور بھی جو تحریکیں ہوتی ہیں وہ اسی کیلئے سمجھی جاتی ہیں ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۱
سال ۱۹۳۶ء
غرض صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے کوئی تحریک ہو وہ انہی اغراض کیلئے سمجھی جاتی ہے حالانکہ ان
نادانوں کو معلوم نہیں کہ صدرانجمن احمد یہ کا ایک ایک پیسہ رجسٹروں میں درج ہوتا ہے۔ انہوں نے
غالباً صدرانجمن احمدیہ کی وصولی چندہ کو اپنے چندوں کی طرح سمجھا ہوا ہے۔ ان کا طریق تو یہ ہے
کہ مثلاً مولوی عطاء اللہ صاحب کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے لوگوں سے کہنا شروع کر دیا کہ چندہ
لاؤ ہم زردہ کھائیں گے، ہم پلاؤ کھائیں گے، ہم فرسٹ اور سیکنڈ کلاس میں سفر کریں گے مگر حساب
نہیں دیں گے۔ لوگوں نے سمجھا بھلا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہم چندہ کا حساب مانگیں تو یہ نہ دیں یہ
دل لگی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے چندہ دے دیا مگر بعد میں جب لوگوں نے حساب مانگا تو کہہ دیا ہم
نے نہیں کہا تھا کہ ہم چندہ لیں گے مگر حساب نہیں دیں گے ۔ ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ ہم چندہ لے کر
پلاؤ زردہ کھائیں گے اور فرسٹ اور سیکنڈ کلاس میں سفر کریں گے، موٹروں پر سوار ہوں گے مگر
حساب نہیں دیں گے اب تم حساب کس طرح لے سکتے ہو۔ پس انہوں نے خیال کیا کہ شاید
ہمارے چندے بھی ان کے چندوں کی طرح آتے اور ذاتی ضروریات میں خرچ ہو جاتے ہیں ۔
حالانکہ ہمارے چندے تو ایسی احتیاط سے رجسٹروں میں درج کئے جاتے ہیں کہ بعض دفعہ چند
پیسوں کیلئے دو دو تین مہینہ تک رجسٹروں کی پڑتال کی جاتی اور حساب کی چھان بین ہوتی رہتی ہے۔
لکھنے والا لکھتا ہے کہ میں نے فلاں دن اتنا چندہ بھیجا مجھے مقامی رسید مل گئی ہے مگر مرکزی حساب
میں درج نہیں ہوا۔ یا ڈاک خانہ کی طرف سے تو روپوں کے پہنچنے کی رسید مل گئی مگر دفتر کی طرف یا خانہ کی سے تو کے پینے رسیدی
سے نہیں ملی اس پر دفاتر کی معرفت تحقیق کرائی جاتی ہے اور جب چندہ بھیجنے والے کی تسلی نہ ہو تو وہ
مجھے لکھتے ہیں اور میں تحقیقات کرتا ہوں اور اُس وقت تک نہیں چھوڑتا جب تک حساب صاف نہ
ہو جائے اور جو الجھن پیدا ہوئی ہو وہ دُور نہ ہو جائے۔ تو چونکہ وہ ہمارے حالات کو نہیں جانتے اس ک
لئے اپنے اوپر قیاس کر لیتے ہیں۔
-
ان کی مثال بالکل اس زمیندار کی سی ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس کے قریب چند
نوجوان بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ ملکہ وکٹوریہ کیا کھاتی ہوگی ؟ وہ چونکہ شہروں میں بھی پھر
چکے تھے اس لئے ان میں سے کوئی کہتا پلاؤ کھاتی ہوگی ، کوئی کہتا زردہ کھاتی ہوگی ، کوئی کہتا تنجن
کھاتی ہوگی ، اسی طرح ہر ایک نے جس چیز کو وہ زیادہ پسند کرتا تھا اس کا نام لے کر کہنا شروع کر دیا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۲
سال ۱۹۳۶ء
کہ ملکہ وکٹوریہ یہ کھاتی ہوگی ۔ یہ باتیں سن سن کر وہ زمیندار تنگ آگیا کہنے لگا ۔ ہوں ! ہوں ! تم
سب بیوقوف ہو بھلا یہ بھی کوئی کھانے کی چیزیں ہیں ۔ اصل بات میں تمہیں بتاتا ہوں ۔ ملکہ نے دو
کوٹھڑیاں گڑ سے بھر رکھی ہوں گی وہ مہلتی ٹہلتی اُدھر جاتی ہو گی تو گڑ کی بھیلی منہ میں ڈال لیتی ہوگی
پھر دوسری طرف جاتی ہوگی تو دوسری کوٹھڑی سے گڑ کی بھیلی نکال کر منہ میں ڈال لیتی ہوگی ۔ وہ
چونکہ گڑ کھانے کا عادی تھا اس لئے اس نے سمجھ لیا کہ ملکہ بھی گڑہی کھاتی ہوگی ۔ اسی طرح چونکہ
احرار کو خود لوگوں سے چندے وصول کر کے کھانے کی عادت ہے اس لئے وہ سمجھ لیتے ہیں کہ
ہمارے ہاں بھی یہی کچھ ہوتا ہوگا۔
چنانچہ پندرہ بیس سال کی بات ہے کہ ایک دفعہ ایک اخبار میں چھپا تھا کہ قادیان میں
جب لوگوں کے منی آرڈر پہنچتے ہیں تو سب لوگ مسجد میں جمع ہو جاتے ہیں اور شور مچانا شروع
کر دیتے ہیں کہ لانا ہمارا حصہ کہاں ہے؟ ہر ایک کا روپیہ میں کچھ حصہ مقرر ہوتا ہے۔ مثلاً میرا
دو آنے فی روپیہ حصہ ہوا ، مولوی شیر علی صاحب کا روپیہ میں سے دو پیسے، مفتی محمد صادق صاحب کا
دو پیسے، مولوی غلام رسول راجیکی صاحب کے دو پیسے، مولوی عبدالرحیم صاحب درد کے دو پیسے
ہوئے ۔ جس وقت منی آرڈر پہنچتے ہیں سب دوڑ پڑتے ہیں اور مسجد میں اکٹھے ہو کر رو پیر کو آپس میں
بانٹ کر اپنے اپنے گھر لے جاتے ہیں۔
اب ہم تو اپنے دل میں ان خبروں کو پڑھ کر یا تو ہنس دیتے ہیں یا ہمیں درد پیدا ہوتا ہے
کہ انسان جب شرافت سے عاری ہو جاتا ہے تو کس طرح کتے اور سورجتنی بھی نیکی اس میں باقی کی
نہیں رہتی ۔ کتے اور سور میں پھر بھی کچھ حیا ہوتی ہے مگر ایسے صریح جھوٹ بولنے والوں میں تو اتنی
بھی حیا نہیں رہی جتنے گئے اور سور میں پائی جاتی ہے۔ پھر کبھی حیرت آجاتی ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ کا
انسانیت پر کوئی ایسا غضب نازل ہونے والا ہے کہ یہ کمبخت صفحہ ہستی سے بالکل مٹادیا جائے گا اور
اس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہ رہے گا۔
پھر تھوڑے ہی دن ہوئے احرار کے ایک اخبار میں ایک اور خبر شائع ہوئی اور لطیفہ یہ ہے
کہ ایک ہی اخبار میں ایک ہی صفحہ پر دو متضا د خبریں درج کر دی گئیں ۔ ان دونوں میں ذکر تھا کہ ۔
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب قادیان میں آئے اور میری اُن سے گفتگو ہوئی ۔ ایک خبر میں تو اس
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۳
سال ۱۹۳۶ء
گفتگو کو خواب کے رنگ میں بیان کیا گیا تھا اور ایک میں نامہ نگار کی طرف سے وہ گفتگو بیان کی گئی
تھی ۔ مگر ایک میں تو لکھا تھا کہ میں نے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو خوب ڈانٹا اور دوسری میں
یہ لکھا تھا کہ چوہدری صاحب نے مجھے خوب ڈانٹا۔ ایک میں تو میں انہیں ڈانٹتا ہوں کہ آپ کچھ بھی
نہیں کر۔ کرتے وائسرائے کی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر آپ کو کیوں بنایا گیا تھا جب آپ ہماری مشکلات کو
دور کرنے کیلئے کوئی علاج نہیں کرتے۔ اور دوسری میں وہ مجھے ڈانٹتے ہیں کہ میں تدبیریں کر کے
نے لکھیں
تھک جاتا ہوں مگر تم اپنی بیوقوفی سے کام خراب کر دیتے ہو۔ میں سمجھتا ہوں یہ خبریں جس ۔
وہ کوئی معمولی نامہ نگار نہ تھا کیونکہ میری ملاقات کے وقت ملنے والے احمدی کے سوا اور میرے سوا
دوسرا کوئی شخص وہاں موجود نہیں ہوتا ۔ صرف جب غیر شخص ملنے والا ہو تو دفتر کا کوئی آدمی یا کوئی اور
دوست وہاں موجود ہوتے ہیں کسی احمدی کی ملاقات کے وقت ایسا نہیں کیا جاتا۔ پس جبکہ وہ بالکل
الگ کمرہ تھا جس میں گفتگو ہوئی اور اُس وقت اور کوئی تیسرا آدمی پاس موجود نہ تھا تو میں سمجھتا
ہوں کہ یہ نامہ نگار آدمی نہیں تھا بلکہ یہ تو چھپکلی تھا یا مکھی یا چیونٹی تھا یا کوئی سنپولیا تھا جو کسی بدر رو میں
چھپا بیٹھا تھا بہر حال وہ انسان نہیں ہو سکتا ۔ یا پھر یہ تسلیم کرنا پڑتا کہ احرار کو کوئی ایسا طلسم آ گیا ہے کہ
جس کی وجہ سے وہ مکھی بن کر میری پگڑی پر یا چوہدری صاحب کے کوٹ پر بیٹھ جاتے ہیں لیکن خبر
تیک میںکوئی آدمی ہے اور ہمراز کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں مگر مجاہ اور
بھی نہیں ہوتی کہ کمرہ میں کوئی اور آدمی ہے اور ہم راز کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں مگر مجاہد اور
احسان کا نامہ نگار رکھی بنا خود ہمارے کپڑوں پر بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور ہنس ہنس کر کہتا جاتا ہے کہ
آج ان کا راز خوب معلوم ہوا اور پھر بعد میں شائع کر دیتا ہے۔
غرض کوئی احمق یہ نہیں سوچتا ا کہ وہ نامہ نگار کہ جس نے وہ خبر لکھی اس وقت بیٹھا کہاں تھا ۔
اور اس نے وہ گفتگوسنی کس طرح سے جو میرے اور چوہدری صاحب کے درمیان ہوئی ۔ خواہ اس
کا کوئی موضوع ہو وہ احسان یا مجاہد کے نامہ نگار کو معلوم کس طرح ہو گئی جبکہ گفتگو جس وقت
ہوئی اُس وقت کمرہ میں اور کوئی آدمی نہ تھا۔ اور یہ طریق صرف چوہدری صاحب سے مخصوص نہیں-
جماعت کے وہ ہزاروں دوست جو سال بھر میں مجھ سے ملتے ہیں جانتے ہیں کہ وہ اکیلے ملتے ہیں
سوائے اس کے کہ وہ خود کسی دوسرے دوست کو ساتھ لے آئیں ۔ یا سوائے مشتبہ لوگوں کے کہ ان
کی گفتگو کے وقت کسی گواہ کا موجو د رکھنا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح چوہدری صاحب مجھ سے