دشمنانِ احمدیت کی حیا سوز کذب بیانیاں

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۴
سال ۱۹۳۶ء
جب ملتے ہیں علیحدگی میں ملتے ہیں اُس وقت اور کوئی پاس نہیں ہوتا۔ ہاں اگر مشتر کہ امور پر گفتگو
ہو تو اُس وقت جماعت کے اور دوست بھی ہوتے ہیں اور چوہدری صاحب بھی ۔ پس ایسی
پرائیویٹ گفتگو کی خبر ” احسان یا مجاہد کو کس طرح ہو سکتی ہے سوائے اس کے کہ میں یہ سمجھوں
کہ احسان اور مجاہد کا نامہ نگار اس وقت سنپولیا بنا ہوا کسی بدر رو میں بیٹھا تھا یا مکھی بن کر کرسی
وو
پر بیٹھا تھا یا چھپکلی بن کر روشندان میں موجود تھا اور اس نے ہماری باتیں سن کر احسان اور مجاہد
میں شائع کرادیں ۔ پس اگر کوئی ایسا طلسم ان کے ہاتھ میں آگیا ہے تو یہ اور بات ہے۔ ورنہ
سوائے اس کے کیا سمجھا جاسکتا ہے کہ یہ شیطان کے چیلے ہیں جو ساری دنیا کو الو بنا رہے ہیں ۔ ان
جھوٹوں کا صرف ایک علاج ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ اجرت ہم دینے کیلئے تیار ہیں مجاہد اور
احسان والے جب اس قسم کی کوئی خبر شائع کریں تو اس کے آخر میں یہ لکھ دیا کریں۔
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
اس طرح جتنی رپورٹیں وہ ہمارے متعلق شائع کریں ان کے بعد لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ
کے الفاظ بھی لکھ دیا کریں اور ان الفاظ کی قیمت مناسب اشتہاری ریٹ پر وہ ہم سے لے لیا
کریں ۔ میری طرف سے انہیں کھلی اجازت ہے کہ وہ ان رپورٹوں اور اطلاعات کو درج کرنے
کے بعد ہر رپورٹ کے نیچے لکھ دیا کریں کہ جماعت احمدیہ کا جواب اس رپورٹ کے متعلق یہ ہے
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کہ اور صرف اتنے حصے کی اُجرت کا بل بنا کر مجھے بھیج دیا کریں میں
انہیں روپیہ ادا کر دوں گا ۔ اس صورت میں ہمارے نزدیک یہی جواب کافی ہو جائے گا اور پھر
یہ بھی فائدہ ہوگا کہ انہیں پیسے مل جائیں گے ۔ غرض اس طرح انہیں خبر کی خبر مل جا۔
اخبار بھی دلچسپ رہے گا اور ہم سے پیسے بھی وصول کر سکیں گے جس کے ذریعہ ممکن ہے وہ اپنے
نامہ نگاروں کا گھر بھر سکیں ۔
مخالفین کے ان جھوٹوں کے ساتھ کچھ منافق بھی کھڑے ہو گئے ہیں اور یہ بھی ایک جماعت کی
پیدا ہو گئی ہے جن میں سے تو کچھ قادیان میں رہ کر اور کچھ اخباروں والوں سے مل کر فتنہ و فساد
پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ ابھی تین چار دن ہوئے ایک دوست نے ایک خط بھیجا
ہے جس میں لکھا ہے کہ بعض بڑے بڑے بزرگ کہتے ہیں ( نہ معلوم وہ کون سے بزرگ ہیں ) کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۵
سال ۱۹۳۶ء
خلیفہ صاحب کی بیویاں سفر میں ہمیشہ فرسٹ کلاس ہوٹلوں میں ٹھہرا کرتی ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے
کہ سوائے ایک دفعہ کے وہ فرسٹ کلاس چھوڑ کبھی تھرڈ کلاس ہوٹلوں میں بھی نہیں ٹھہریں۔ وہ
استثناء ۱۹۱۸ء کے شروع کا ہے اُس وقت میں سخت بیمار ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے سمندر پر جانے کا
مشورہ دیا تھا اُس وقت بمبئی جاتے ہوئے میرے ساتھ ناصر احمد کی والدہ اور امۃ الحی مرحومہ تھیں
اُس وقت دہلی میں کسی احمدی کا مکان ہمارے قافلہ کو رکھنے کے قابل نہ تھا اس لئے کا رونیشن ہوٹل
میں جو ایک معمولی ہندوستانی ہوٹل ہے ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے سوا کبھی میری
کوئی بیوی میری یاد اور میرے علم میں کسی فرسٹ یا سیکنڈ یا تھرڈ کلاس ہوٹل میں نہیں ٹھہری ۔ بیویاں
تو الگ رہیں میں خود بھی ایک دفعہ کے سوا کسی فرسٹ کلاس ہوٹل میں نہیں شہر امگر وہ بھی تبلیغی
ضرورتوں کے لئے قیام تھا۔ یہ وان تھا ۔ یہ واقعہ سفر لنڈن کا ہے جس کے دوران میں بڑے آدمیوں کی ملاقات
کے خیال سے میں پیرس میں بعض ساتھیوں سمیت ایسے ہوٹل میں ٹھہرا تھا جسے فرسٹ کلاس ہوٹل کہا
جاسکتا ہے مگر وہاں بھی جن کمروں میں ہم ٹھہرے تھے فرسٹ کلاس کمرے نہ تھے بلکہ تھرڈ کلاس
کمرے تھے۔ اس کے علاوہ باقی جس قسم کے ہوٹلوں میں ہم ٹھہرے اور جس قسم کا ہم نے کھانا کھایا
ان میں سے ایک ہوٹل کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اُس کا کھانا کھا کر مجھے آٹھ دن دست لگے
رہے تھے ۔ پس ساری عمر میں مجھے اس فرسٹ کلاس ہوٹل میں ٹھہر نا یاد ہے اور وہ بھی تبلیغی ضرورتوں
کیلئے تھا باقی کبھی فرسٹ کلاس ہوٹل میں میں نہیں ٹھہرا اور نہ کبھی میری بیویاں ۔ سوائے ۱۹۱۸ء کے ول میں میں نیں ظہر اور نہ بھی میری بیویاں۔ سوائے ۹۱۸
فرسٹ چھوڑ تھرڈ کلاس ہوٹل میں ٹھہریں۔ بہر حال کسی ہوٹل کو فرسٹ اور سیکنڈ کلاس ہوٹل سمجھنا بھی :
اپنی اپنی نگاہ پر منحصر ہوتا ہے اس لئے میں یہ نہیں کہتا کہ اس دوست نے جھوٹ بولا ہے ممکن ہے
انہوں نے دہلی والا واقعہ کسی سے سن کر ہی یہ بات کہہ دی ہو۔ یا پھر ممکن ہے معمولی ہوٹل کو بھی وہ
اپنی نگاہ میں فرسٹ اور سیکنڈ کلاس ہوٹل سمجھتے ہوں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ کوئی چوڑھالا ہور کے پاس سے
گزر رہا تھا اس نے دیکھا ہزاروں آدمی رو رہے ہیں۔ وہ حیران ہو کر پوچھنے لگا کیا بات ہے؟
لوگوں نے بتایا رنجیت سنگھ مر گیا ہے ۔ وہ کہنے لگا میں نے سمجھا خبر نہیں کیا بات ہو گئی ہے جب باپو جیسے
( یعنی والد جیسے ) مر گئے تو رنجیت سنگھ بیچارہ کون سے حساب میں تھا۔ گویا اُس چوڑھے نے اپنے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۶
سال ۱۹۳۶ء
باپ کو فرسٹ کلاس آدمی سمجھا اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کو تھرڈ کلاس ۔ پس یہ اپنی اپنی سمجھ کی بات ہوتی
ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ کہنے والے نے یہ بات جھوٹ کہی یا فریب کیا ممکن ہے انہوں نے میرے
دہلی میں ٹھہرنے کا واقعہ سنا ہو اور اسی کو انہوں نے فرسٹ کلاس ہوٹل میں ٹھہرنا قرار دے لیا ہو مگر
جس نیت کے ساتھ یہ بات کہی گئی ہے وہ بے شک منافقت والی ہے۔
پھر مشہور کیا جاتا ہے کہ قادیان میں بہت سے منافق رہتے ہیں اور بڑی بڑی میٹنگیں
کرتے رہتے ہیں چنانچہ ان میٹنگوں کی خبریں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں اور وہ ایسی دلچسپ ہوتی
ہیں کہ ان کو پڑھ کر الف لیلہ کا سا لطف آتا ہے۔ تقریریں یہ ہوتی ہیں کہ اپنی جانیں قربان کر دو اور
بہادری و جرات کا نمونہ دکھاؤ مگر بتایا یہ جاتا ہے کہ وہ چھپ کر سڑکوں سے دور بیٹھے باتیں کر رہے
تھے تا جماعت احمد یہ کا کوئی جاسوس ان کی نقل و حرکت کو معلوم نہ کرے اور ان کی باتوں کا پتہ نہ
لگائے ۔ ادھر تو اتنی بہادری کے دعوے کئے جاتے ہیں کہ کہا جاتا ہے اپنی جانیں قربان کر دو اور
دوسری طرف اتنا اختفاء کیا جاتا ہے کہ کوشش کی جاتی ہے ہمارا کوئی آدمی ان کی باتیں نہ سن لے۔
منافقوں کی یہ بہادری ایسی ہی بہادری ہے جیسے چوہوں کے متعلق قصہ مشہور ہے کہ
انہوں نے ایک روز مل کر مشورہ کیا کہ بلی ہمیں روز مار جاتی ہے اس کا کوئی علاج کرنا چاہئے ۔
چنانچہ انہوں نے بیٹھ کر طے کیا کہ بلی کا مقابلہ کرنا چاہئے اس پر فیصلہ ہوا کہ چوہوں کو اپنے آپ کو
قربانی کیلئے پیش کرنا چاہئے ۔ چنانچہ بڑی بڑی تقریریں ہوئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ کون ہے جو اپنے
آپ کو قربانی کیلئے پیش کرتا ہے اس پر بڑے بڑے چوہے اُٹھے ۔ پچاس ساٹھ نے کہا کہ اب کی
دفعہ بلی آئی تو ہم اُس کی دُم پکڑ لیں گے، پچاس ساٹھ چوہوں نے کہا کہ ہم اُس کا دایاں کان پکڑ
لیں گے، پچاس ساٹھ نے کہا کہ ہم اُس کا بایاں کان پکڑ لیں گے سو دو سو نے کہا کہ ہم اس کی گردن
پکڑ لیں گے، سو دوسو نے کہا کہ ہم اس کی ٹانگوں سے چمٹ جائیں گے ، غرض اسی طرح سینکڑوں
چوہوں نے اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کر دیا اور کہا کہ ہم بلی کو پکڑ لیں گے اور اسے جانے نہ دیں
گے۔ جب چوہے یہ تقریریں کر رہے اور قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کر رہے تھے تو گوشہ سے
میاؤں کی آواز آئی یہ سنتے ہی سب چوہے بھاگ گئے ۔ کسی نے کہا بھاگے کہاں جا رہے ہو؟ تم نے
تو کہا تھا ہم بلّی کا کان پکڑ لیں گے، اُس کی گردن پکڑ لیں گے، اُس کی دُم سے چمٹ جائیں گے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۷
سال ۱۹۳۶ء
اور اُسے مار ڈالیں گے اب بھاگتے کیوں ہو؟ وہ کہنے لگے سب کچھ طے ہو گیا تھا مگر میاؤں پکڑنے
کا تو کسی نے وعدہ نہیں کیا تھا۔ یہی حال منافقین کا ہے وہ بھی جانیں قربان کرنے کا اعلان کرتے
ہیں مگر میاؤں سے بھاگ جاتے ہیں اور اتنی جرات نہیں کرتے کہ ہمارے کسی آدمی کے کان کو
اپنے قریب آنے دیں۔ ہاں زبان سے یہ دعوے بھی کئے چلے جاتے ہیں کہ ہم جانیں قربان
کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
میں اس سے انکار نہیں کرتا کہ قادیان میں منافق ہیں اور یقیناً وہ منافقانہ چالیں چلتے ہیں
لیکن یہ جو کہا جاتا ہے کہ وہ میٹنگ کرتے ہیں اور قادیان کے اکثر افراد منافق ہیں یہ محض جھوٹ اور
افتراء ہوتا ہے۔ نہ کوئی میٹنگ ہوتی ہے نہ اور ایسی بات ہوتی ہے لیکن ان کی غرض اس قسم کی خبروں
سے یہ ہوتی ہے کہ اس قسم کی میٹنگوں کی خبریں پڑھ کر لوگ گھبرا جائیں گے اور کہیں گے اللهُ أَكْبَرُ
نہ معلوم اب کیا ہونے والا ہے۔ پھر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یونہی نام لے دیتے ہیں ۔ مثلاً گزشتہ
دنوں میں ایک شخص نے کہا کہ اب میں مرزائیوں کو بتادوں گا کہ میرے اخبار میں چوہدری فتح محمد
صاحب اور خان صاحب فرزند علی خود مضامین بھجوایا کرتے تھے اور میں تو ان کے چربے نکال کر
اخبار میں دے دوں گا مگر کیا کچھ بھی نہ ۔
اسی طرح جب شروع شروع میں شکایات کا یہ سلسلہ شروع ہوا تو ہر ایک کے متعلق میرے
پاس کوئی نہ کوئی خبر پہنچتی تھی اور کوئی ایسا نہ تھا جس کی منافقت کی اطلاع انہوں نے میرے پاس نہ نہ تھا
بھجوائی ہو۔ میرے بھائیوں کے متعلق کہا گیا کہ وہ منافق ہیں ، میرے بیٹوں کے متعلق کہا گیا کہ وہ
منافق ہیں ، میری بیویوں کے متعلق کہا گیا کہ وہ منافق ہیں ، سلسلہ کے تمام ناظروں ، سلسلہ کے
قریباً تمام افسروں اور ان تمام کا رکنوں کے متعلق جن کی کچھ بھی سلسلہ کی خدمات تھیں مجھے لکھا گیا
کہ وہ منافق ہیں اور اس رنگ میں اطلاع دی جاتی کہ گویا ایک قیمتی راز ہے جو میرے پاس پہنچایا
جا رہا ہے۔ کئی لوگ جنہیں ان باتوں میں سے انفرادی طور پر کسی کے متعلق کوئی اطلاع پہنچتی تو وہ
دوڑتے ہوئے میرے پاس آتے اور کہتے کہ فلاں کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ وہ منافق ہے۔ میں
کہتا جانے دو تمہارے متعلق بھی منافقت کی اطلاع میرے پاس پہنچی ہوئی ہے۔ اس سے منافقوں
کی غرض یہ ہوا کرتی تھی کہ شاید میں ان کی چالوں میں آجاؤں گا اور سب کو منافق تسلیم کرلوں گا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۲۸۸
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
حالانکہ یہ ہتھکنڈے تو شیطان کے حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے شروع ہیں اور جس نے
قرآن مجید پڑھا ہوا ہو وہ آدم کے وقت کی بات سے آج دھوکا نہیں کھا سکتا ۔ میں گو آدم کے
وقت میں نہیں تھا مگر قرآن کریم کے ذریعہ میں آدم کے وقت میں بھی تھا۔ میں پیدا بعد میں ہوا مگر
قرآن کریم کے ذریعہ میں نوح کے ساتھ بھی تھا ، میں ابراہیم کے ساتھ بھی تھا، میں موسیٰ کے ساتھ
بھی تھا، میں داوڑ کے ساتھ بھی تھا ، میں سلیمان کے ساتھ بھی تھا، میں عیسی کے ساتھ بھی تھا اور میں
رسول کریم ﷺ لروس کے ساتھ بھی تھا۔ میں نے سب مخال مخالفوں کو دیکھا ہے اور میں کہتا ہوں کہ یہ اپنی ان
چالوں کی وجہ سے جو انہوں نے پہلے انبیاء کے وقت اختیار کیں مجھے دھوکا نہیں دے سکتے ۔ ہاں میں
منافقوں کو جانتا ہوں اور بیسیوں منافقوں کو جانتا ہوں ۔ ان کو جانتا ہوں اس الہی علم کے ذریعہ
سے جو مجھے عطا کیا گیا ، ان کو جانتا ہوں ان کشوف اور رؤیا کے ذریعہ سے جو مجھے دکھائے گئے ۔ پھر
کئی ہیں جن کو علم ادراک کے ذریعہ جانتا ہوں ۔ ایک شخص میرے ساتھ بات کرتا ہے اور میری
روح اس کی روح سے ٹکرا کر معلوم کر لیتی ہے کہ یہ منافق کی روح ہے۔ پھر کئی ہیں جن کو ایسی
شہادتوں سے جانتا ہوں جو معقول ہوتی ہیں اور قرآنی اصول کے مطابق صحیح ہوتی ہیں۔ اس کے سوا
جتنی باتیں بیان کی جاتی ہیں میں جانتا ہوں کہ وہ غلط ہیں ۔ پس میں ان باتوں سے کیوں ڈروں ۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان اپنے اولیاء کو ڈرایا کرتا ہے ہے۔ پس جبکہ شیطان اپنے
اولیاء کو ڈراتا ہے تو میں شیطان اور اس کے چیلوں سے کیوں ڈروں ۔ پس بے شک قادیان میں
منافق ہیں اور باہر بھی منافق ہیں جو یہاں سے بھاگ کر گئے ہیں اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ بعض
بڑے بڑے مخلص بن کر دوسروں کو بہکاتے ہیں اور پھر جب گرفت کی جائے تو دلائل بھی دیتے ہیں
جیسا عبداللہ بن ابی بن سلول اور دوسرے منافقین کا حال تھا ۔ مگر قرآن مجید نے منافقین کی پہچان
کیلئے بعض معیا ر بھی بتا دیئے ہیں اور وہ اتنے کھلے معیار ہیں کہ ہر شخص ان کے ذریعہ منافق کا
علم حاصل کر سکتا ہے۔ مگر لوگ عموماً اپنے جذبات کے تابع رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ منافقین
کو نہیں دیکھ سکتے ورنہ اگر وہ اپنے آپ کو قرآن مجید کے تابع کر لیں تو انہیں ایسا نو ر مل جائے
جس کی مدد سے وہ مومنوں اور منافقوں میں تمیز کر سکیں لیکن چونکہ وہ جذبات کے تابع رہتے ہیں
قرآن مجید کے تابع اپنے آپ کو نہیں کرتے اس لئے وہ اُس نے وہ اُس نور سے محروم رہتے ہیں جس سے

آج 10 میں سے 10 باقی