عملی اصلاح کے اہم سوال کو حل کرنے کی کوشش کی جائے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۱۹
سال ۱۹۳۶ء
علیہ السلام کی چوریاں بیان کرتے ، جب وہ اپنی مجالس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قاتل قرار
دیتے اور وہ بجائے اس کے کہ کوئی شرم محسوس کرتے اس میں لذت اور خوشی پاتے مگر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے اس سوال کو اُٹھایا اور اس پر بحث کی اور بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے
انبیاء بالکل معصوم ہوتے ہیں ۔ آپ کے اس دعوی کو دنیا نے عجیب قسم کا دعویٰ سمجھا اور اسے ایک
غیر معمولی بات خیال کیا مگر آج کہاں ہیں مسلمانوں میں وہ لوگ جو کھڑے ہو کر کہہ سکیں کہ انبیاء
نے فلاں فلاں گناہ کئے ۔ وہی مسلمان جو یہ باتیں سن کر سر دھنا کرتے تھے، وہی مسلمان جو یہ
باتیں سن کر سُبْحَانَ الله اور واہ واہ کے نعرے لگایا کرتے تھے آج اگر کسی کے منہ سے اس قسم کی
باتیں سن لیں تو وہ اُس کی کھوپڑی پر جوتیاں مارنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔
اسلامی تعلیم کے پُر حکمت ہونے کا دعوی بھی ایسا ہی تھا جو دنیا کی نظروں میں عجیب تھا۔
عام طور پر مسلمان یہ خیال کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے جب ایک حکم دیا ہے تو اسے مان لینا چاہئے
اس پر دلیل کیسی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اس دعوی کو پیش کیا کہ قرآن مجید
کے تمام احکام سبب اور علت کا ایک سلسلہ اپنے اندر رکھتے ہیں اور اس کا ہر حکم کسی نہ کسی حکمت کا
حامل ہے تو گو اس مسئلہ پر مسلمانوں کی طرف سے مخالفت نہیں ہوئی مگر ان کی نظروں میں یہ دعوی
عجیب تھا۔ اُس وقت مسلمان اس کو ایک ذکی الحس دماغ کی تیزی طبع خیال کرتے تھے مگر آج
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہی کتاب جس میں اس مسئلہ کا بالتفصیل ذکر ہے سرورق پھاڑ کر ہے پچھاڑ
لوگ اپنے نام سے شائع کر رہے ہیں۔ چنانچہ میں نے دیکھا ہے لاہور میں ہی ایک شخص نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی اپنے نام سے شائع کی ہوئی ہے
صرف اس نے یہ تبدیلی کی ہوئی ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام کا ذکر کرتے
ہوئے لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے راقم بھی اس میں تجربہ کار رہے اس قسم کے تمام فقرات اس
نے کاٹ دیئے ہیں کیونکہ وہ یہ دعوی نہیں کر سکتا تھا مگر باقی تمام کتاب اُس نے اپنے نام سے شائع
کی ہوئی ہے۔ اب کجا وہ حالت کہ ان چیزوں پر تعجب کا اظہار کیا جاتا تھا اور کجا یہ عظمت کہ چوری
کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کو اپنے نام پر شائع کر دیا جاتا ہے ۔
66
قرآن مجید کی آیات میں ترتیب ہونے کا دعویٰ بھی مسلمانوں کے نزدیک ایک بالکل

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۰
سال ۱۹۳۶ء
غیر معقول اور احمقانہ دعوی تھا۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ امر شائع فرمایا کہ
قرآن مجید کی تمام آیات اور ان آیات کے تمام الفاظ میں ترتیب ہے اور اس کی ترتیب کو نظر انداز
کرنے سے قرآن مجید کی خوبی اور اس کا حُسن مارا جاتا ہے تو مسلمانوں نے حیرت اور تعجب سے
اس دعوے کو دیکھا اور انہوں نے خیال کیا کہ یہ ایک ایسا دعوی ہے جسے عقل سلیم قبول نہیں کر سکتی ۔
ان کی تفسیر میں تقدیم و تأخیر کی بحثوں سے بھری پڑی تھیں جہاں کہیں ان کو قرآن مجید کے معنے سمجھ نہ
آتے وہ کہتے اس آیت کے الفاظ غلطی سے آگے پیچھے ہو گئے ہیں۔ غلطی کا لفظ میں نے اپنی طرف
سے بڑھایا ہے کیونکہ آگے پیچھے الفاظ غلطی سے ہی ہوا کرتے ہیں ورنہ اگر حکمت کے ماتحت الفاظ
کی ترتیب ہو تو ان کے متعلق آگے پیچھے ہو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پس وہ سمجھتے کہ گویا خدا
بھی نَعُوذُ بِاللہ کبھی جلدی میں غلطی کر جاتا ہے۔ جو الفاظ بعد میں رکھنے ہوتے ہیں وہ پہلے رکھ دیا
ہے اور جو الفاظ پہلے رکھنے ہوتے ہیں وہ بعد میں رکھ دیتا ہے۔ چنانچہ بڑا دعویٰ ان کا یہ تھا کہ
يعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ مِیں نَعُوذُ بِاللہ خدا تعالیٰ سے غلطی ہوئی اسے
رَافِعُكَ إِلَى پہلے رکھنا چاہئے تھا اور مُتَوَفِّيْكَ بعد میں ۔ جب کبھی مسلمانوں کے سامنے احمدی
یہ آیت پیش کرتے اور کہتے کہ دیکھو یعِیسَی اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ والی آیت میں
حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق وفات کا پہلے ذکر ہے اور رفع کا بعد میں جس سے صاف ثابت ہوتا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پہلے فوت ہوئے ہیں اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے
ہیں مگر تم کہتے ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اٹھائے گئے ہیں اگر فوت نہیں ہوئے؟ تو اس پر تمام مولوی
جس طرح ایک بیوقوف اور احمق شخص کی حماقت پر مسکرا کر جواب دیا جاتا ہے نہایت عالمانہ شکل بنا
کر اور احمدیوں کی مزعومہ جہالت پر ہنسی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس آیت میں تقدیم و تأخیر ہو گئی
ہے یعنی جو پہلے لفظ رکھنا تھا وہ اللہ تعالیٰ نے بعد میں رکھ دیا اور جسے بعد میں رکھنا تھا اسے پہلے رکھ !
دیا۔ مگر کوئی نہ بتا تا کہ اس نے کیوں پہلے رکھنے والا لفظ بعد میں اور بعد کا لفظ پہلے رکھ دیا آخر وجہ
کیا تھی اور اللہ تعالیٰ کو کونسی ایسی مشکل پیش آئی تھی جس کی بناء پر الفاظ کو آگے پیچھے کرنا پڑا ۔ اگر کوئی
مشکل پیش آئی تھی تو اُسے بیان کرنا چاہئے اور اگر حکمت تھی تو اسے بیان کرنا چاہئے تھا مگر یونہی
الفاظ کو آگے پیچھے رکھ دینا یا تو مطالب سے جہالت کی وجہ سے ہوتا ہے یا الفاظ سے جہالت کی وجہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۱
سال ۱۹۳۶ء
سے ہوتا ہے یا پھر جلدی میں بعض دفعہ ایسا ہو جاتا ہے کہ انسان سے الفاظ آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔
ہمارے ملک میں مشہور ہے کہ کسی زمیندار کا بیل گم ہو گیا وہ تلاش کرتا رہا مگر اسے نہ ملا ۔
کسی نے اسے کہا کہ تم اس کی تلاش میں کہاں کہاں پھرو گے بہتر ہے کہ تم نماز کے وقت مسجد میں
چلے جاؤ وہاں سب گاؤں کے لوگ جمع ہوں گے وہاں دریافت کر لینا کہ کسی نے میرا بیل دیکھا
ہے؟ ممکن ہے ان میں سے کوئی تمہیں بیل کا پتہ دے دے۔ اس نے سوچا یہ تدبیر اچھی ہے مجھے
مسجد میں چلنا چاہئے راستہ میں وہ سوچتا گیا کہ مجھے لوگوں سے مہذب طریق سے گفتگو کرنی چاہئے
اور اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے اہل مجلس کو سلام کیا جائے اور پھر دریافت کیا جائے کہ کسی نے بیل
تو نہیں دیکھا ؟ یہ تجویز ذہن میں آتے ہی اس نے فیصلہ کیا کہ جب میں مسجد میں جاؤں گا تو لوگوں
سے کہوں گا اہل مجلس مجلس السَّلَامُ ا عَلَيْكُمُ کہیں آپ نے میرا بیل دیکھا ہے؟ یہ فقرہ سوچ کر وہ چلا ۔ مگر
اس کے دماغ میں چونکہ بیل کا خیال غالب تھا اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کے الفاظ اس نے محض لوگوں کو
خوش کرنے کیلئے لگا رکھے تھے اس لئے مسجد میں پہنچتے ہی جلدی سے اس کے منہ سے نکل گیا
اہل مجلس بیل بیل کہیں آپ نے میرا السَّلَامُ عَلَيْكُمُ دیکھا ہے۔
وو
و
یہ وہ چیز ہے جسے تقدیم و تاخیر کہتے ہیں مگر ان نادانوں سے کوئی پوچھے کہ کیا اللہ تعالیٰ پر
بھی کبھی یہ حالت وارد ہو سکتی ہے کہ اہل مجلس بیل بیل کہیں آپ نے میرا السَّلَامُ عَلَيْكُمُ
دیکھا ہے ۔ کہنا تھا رَافِعُكَ اور منہ سے نکل گیا مُتَوَفِّیک ۔ یہ مسلمانوں کی حالت تھی جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا لیکن آج مسلمان مصنفین کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لی جائیں
وہ وہی بات دہرا رہے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی کہ قرآن مجید کے الفاظ
میں ترتیب ہے چاہے وہ ترتیب نہ دکھا سکیں ، چاہے ایسی آیتوں پر بحث کے وقت آج بھی انہیں
مصیبت معلوم ہو مگر وہ اس بات کے قائل ہیں کہ قرآن مجید کی آیات اور اس کے الفاظ میں ترتیب
پائی جاتی ہے۔ حالانکہ ان کے بڑے بڑے علماء یہ لکھا کرتے تھے کہ قرآن کریم میں کوئی ترتیب
نہیں اگر تر تیب ہے بھی تو نہایت موٹی اور معمولی ۔
غرض عقائد کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تبدیلیاں دنیا کے سامنے
پیش کی تھیں اس زمانہ میں ان کے خلاف نہایت جوش اور غیظ و غضب کا اظہار کیا گیا اور مسلمانوں و !

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۲
سال ۱۹۳۶ء
نے یوں سمجھا کہ اسلام پر تبر رکھ دیا گیا ہے لیکن جوں جوں جماعت احمدیہ کی طرف سے ان خیالات
کو پھیلا یا گیا، ان عقائد کی معقولیت ، پختگی ، صحت اور درستی لوگوں کے قلوب پر اثر انداز ہوتی چلی
گئی اور آہستہ آہستہ مسلمانوں کے دل ان سچائیوں کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور وہ جھوٹے اور غلط
عقائد جو ان میں پھیلے ہوئے تھے اور جن کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف جوش اور
غیظ و غضب کا اظہار کیا گیا تھا آہستہ آہستہ محو ہوتے گئے یہاں تک کہ وہ تعلیمیں جن کی بناء پر حضرت
تعد
مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف کفر کے فتوے دیئے گئے اُن کو خود علماء نے قبول کر لیا اور آج
سارے علماء کہتے ہیں کہ اس میں مرزا صاحب کی کونسی خوبی تھی یہ باتیں تو پہلے سے قرآن کریم میں
موجود تھیں ۔ مگر یہ نہیں سوچتے کہ حضرت مرزا صاحب نے کب کہا تھا کہ میں اپنی طرف سے یہ
باتیں کہتا ہوں انہوں نے بھی تو یہی کہا تھا کہ یہ باتیں قرآن مجید میں سے بیان کرتا ہوں مگر اُس
وقت کے علماء نے انکار کیا اور آج کے علماء کو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ان تمام باتوں کو مان رہے ہیں ۔
اس کے مقابلہ میں جب ہم عمل کو دیکھتے ہیں تو عملی زندگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تعلیم جو ہے وہ غیر تو غیر اپنی جماعت میں بھی ابھی تک پوری طرح قائم نہیں ہوئی ۔ مثلاً حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ورثہ کے مسئلہ پر خاص طور پر زور دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ لڑکوں اور
لڑکیوں کو حصہ ملنا چاہئے مگر جہاں وفات مسیح کا مسئلہ ، قرآنی ترتیب کا مسئلہ، عصمت انبیاء کا مسئلہ
اور بیسیوں مسائل ایسے ہیں جنہیں دشمنوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے وہاں یہ مسائل ایسے ہیں کہ اپنوں
نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔ زمینداروں میں یہ مسئلہ زیادہ تر لا پروائی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور
زمیندار ہی زیادہ تر اس مسئلہ کو عملی جامہ پہنانے میں روک بنتے ہیں ۔ وہ لڑکوں کو حصہ دے دیں
گے مگر لڑکیوں کو حصہ دینے کیلئے تیار نہیں ہوں گے ۔
اسی طرح غرباء اور امراء میں پیار، اتحاد، محبت ، بیجہتی اور یکسوئی کی جو تعلیم حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے دی ہے کتنے لوگوں نے اس پر عمل کیا ہے؟ اب تحریک جدید کے ماتحت کھانے اور
کپڑوں کے متعلق بعض احتیاطیں امراء نے اختیار کی ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا اسی روح کے ماتحت
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا کرنا چاہتے تھے یا معین صورت میں؟ اگر انسان ایک روح کے
ماتحت کام کرے تو وہ اس حکم کے تمام گوشوں کو مد نظر رکھنا اور باریک سے باریک امور بھی بجالانا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۳
سال ۱۹۳۶ء
اپنا فرض سمجھتا ہے لیکن اگر صرف حکم کی تعمیل مد نظر ہو تو انسان اپنے آپ کو اس حکم کے الفاظ تک محدود
رکھتا ہے۔ نیتوں کے فرق کے ساتھ عمل میں بھی فرق آجاتا ہے۔ جس نے حکم ماننا ہو وہ یہ دیکھتا ہے
کہ الفاظ کتنے ہیں اور کیا ہیں۔ اور جو اخلاص کے ماتحت کام کرتا ہے وہ سارے پہلوؤں پر غور کرتا ہ
صلى الله
ہے اور کہتا ہے کہ اس حکم کے یہ معنے بھی ہونے چاہئیں اور یہ معنے بھی ہونے چاہئیں ۔
اسی طرح مغربیت کے مقابلہ کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بہت سے فتاوی
موجود ہیں مگر کتنے احمدی ہیں جو ان پر عمل کرتے ہیں۔ لفظی طور پر قربانی کا دعویٰ بہت سے لوگ کر
بیٹھیں گے لیکن عملی طور پر ان چیزوں کی عظمت کا اقرار کرنے والے اور اپنے عمل سے ثبوت دینے
والے بہت کم لوگ نظر آتے ہیں حالانکہ جب تک ہم اس بات میں کامیاب نہیں ہو جاتے دنیا کے
سامنے نمایاں نتیجہ پیش نہیں کر سکتے ۔ نمایاں نتیجہ دنیا کے سامنے اسی صورت میں ہم پیش کر سکتے ہیں
جب عملی زندگی میں بھی ہم اپنے آپ کو اسی دور میں لے جائیں جو آج سے تیرہ سو سال پہلے دنیا
میں جاری ہوا ، جب ہماری شکلوں اور صورتوں کو دیکھ کر محمد ﷺ کے صحابہ کا زمانہ یاد آ جائے ، جب
ہم اس راہ کو اختیار کر لیں جو صحابہ نے اختیار کی ، جب سچائی پر ہمارا قیام ہو جائے ، جب جھوٹ اور
فریب سے ہم بچنے والے ہوں ، جب لڑائی اور جھگڑے کی روح کو ہم مٹادیں، جب اخلاق فاضلہ
کا حصول ہماری زندگی کا مقصد ہو جائے ، جب اللہ تعالیٰ کی محبت ہر وقت ہمارے سامنے رہے اللہ
اور جب اس کے قرب کے حصول کیلئے ہم ہر وقت جدو جہد کرتے رہیں تب ہم دنیا میں تغیر پیدا کر
سکتے ہیں اور تبھی دنیا کے لوگ عملی زندگی میں ہماری نقل کریں گے ۔ مگر اب تو یہ حالت ہے کہ عقائد ہے
میں وہ ہماری نقل کر رہے ہیں اور عمل میں ہم ان کی نقل کر رہے ہیں حالانکہ وعظ و نصیحت کے لحاظ
سے کوئی کمی نہیں ہوئی ۔ شاید ہی اہم مسائل میں سے کوئی مسئلہ ایسا رہ گیا ہو جس کے متعلق کوئی لیکچر،
کوئی خطبہ، کوئی رسالہ یا کوئی تصنیف نہ ہو مگر شاید ہی کوئی ایسی بات ہو جس پر جماعت بحیثیت
جماعت قائم ہو۔
پہلی چیز تو نماز با جماعت ہی ہے۔ ابھی تک میں دیکھتا ہوں کہ نماز با جماعت کی پوری
پابندی نہیں کی جاتی۔ میں نے محلہ وار مسجدوں کے ساتھ انجمنیں اسی غرض کیلئے بنوائی تھیں کہ وہ
لوگوں کی نگرانی رکھیں مگر مسجدوں کے ساتھ انجمنیں تو بن گئیں لیکن انہوں نے کام کوئی نہیں کیا ۔ گویا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۴
سال ۱۹۳۶ء
نام انہیں ملا مگر کام نہیں ملا کیونکہ واقعہ یہ ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں اور کافی تعداد میں موجود ہیں
جو مساجد میں نماز نہیں پڑھتے اور یہ بھی واقعہ ہے کہ کسی پریذیڈنٹ یا سیکرٹری نے مجھے کبھی اطلاع
نہیں دی کہ فلاں فلاں لوگ مسجد میں نماز نہیں پڑھتے جس کے معنے یہ ہیں کہ پریزیڈنٹ یا سیکرٹری
نام رکھا کر بیٹھ گئے ہیں کام کرنے کیلئے تیار نہیں لیکن نام کیا فائدہ دے سکتا ہے۔
الله
صلى الله
سب سے بڑا حکم اسلام میں نماز کا ہی ہے کیونکہ اسلام نماز کو خدا تعالیٰ سے باتیں کرنا
قرار دیتا ہے ۔ چنانچہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ نماز مومن کا معراج ہے جس کے معنے یہ ہیں
کہ مؤمن نماز کی حالت میں اپنے ربّ سے باتیں کرتا ہے۔ جب ہم میں سے کچھ لوگ اپنے خدا
سے باتیں کرنے کیلئے بھی تیار نہیں تو وہ اس کیلئے اور کیا قربانی کر سکتے ہیں۔ اگر ہر محلہ کے
پریذیڈنٹ اور سیکرٹری مساجد میں جاتے ہیں تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ انہیں کیا مصیبت پڑتی ہے کہ وہ
لوگوں کی نگرانی نہیں کرتے اور اس بات کا پتہ نہیں لیتے کہ فلاں فلاں آدمی مسجد میں نہیں آتا۔ پھر
انہیں کیا مصیبت پڑتی ہے کہ وہ میرے پاس ان کی رپورٹ نہیں کرتے ۔ مسجدوں میں باجماعت
نماز نہ پڑھنے والے معمولی آدمی ہی نہیں بلکہ بعض ایسے بھی ہیں جو جماعت میں باعزت سمجھتے
جاتے یا با رتبہ سمجھتے جاتے ہیں مگر جماعت کے رتبہ دے دینے سے بھلا کیا بنتا ہے رتبہ وہ ہے
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے ۔ رسول کریم ﷺ ایسے شخص کو جو مسجد میں نماز با جماعت ادا نہیں کرتا
منافق قرار دیتے ہیں سے ۔ پس اگر آپ لوگ سب مل کر بھی اُسے لیڈر بنالیں تو اس سے کیا بنتا
ہے۔ رسول کریم ﷺ کے قول کے مطابق تو وہ منافق ہے اور اُس کی وہی حالت ہے جو حدیثوں
میں رسول کریم ﷺ نے بیان کی کہ جب کوئی منافق مر جاتا ہے اور عورتیں اُس پر بین ڈالتی اور کہتی
ہیں کہ ہائے او بہادرا! ساری دنیا کا تُو ہی سہارا تھا ، تو فرشتے اُسے جوتیاں مارتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ کیا واقعہ میں تو دنیا کا سہارا تھا ؟ پھر وہ کہتی ہیں ہائے او میرے شیرا! تو فرشتے پھر اُسے
جوتیاں مارتے ہیں اور کہتے ہیں کیا تو شیر تھا ؟ تیرے جیسا تو بزدل دنیا میں اور کوئی نہ تھا۔ تو تمہاری
دی ہوئی لیڈری اور اعزاز کیا کام دے سکتی ہے۔ رُتبہ وہ ہے جو خدا اور اُس کے رسول کی طرف
سے ملے اور وہ رتبہ مسجد میں نماز با جماعت ادا نہ کرنے والے کا یہ ہے کہ وہ منافق ہے۔ پس اگر تم
سارے مل کر اسے اپنا بادشاہ بنا لو یا اُسے اپنا لیڈر تسلیم کر لو تو تمہارے رتبے دینے سے اس کی قیمت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۵
سال ۱۹۳۶ء
میں کوئی اضافہ نہیں ہو سکتا کیونکہ رتبہ وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملے اور عزت وہی ہے جو
اُس کی طرف سے عطا ہو۔
غرض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو مساجد میں نہیں آتے لیکن انجمنیں تو بن گئی ہیں مگر
ایسے لوگوں کی کوئی نگرانی نہیں ہوتی اور نہ اُن کی رپورٹیں میرے پاس آتی ہیں ۔ سال بھر سے زیادہ
ہونے لگا ہے جب یہ کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں مگر ابھی تک ایک کام میں بھی اصلاح نہیں ہوئی بلکہ
انہوں نے اصلاح کیا کرنی تھی ۔ ان میں تو اتنی ہمت بھی پیدا نہیں ہوئی کہ وہ میرے پاس رپورٹ
کرتے حالانکہ انہیں چاہئے تھا کہ وہ لوگ جو مسجدوں میں نماز کیلئے نہیں آتے اُن کا پتہ لگاتے اور
پھر پانچ سات آدمیوں پر مشتمل وفد بناتے اور جس کے متعلق یہ ثابت ہوتا کہ وہ اکثر ناغہ کرتا ہے
اور مسجد میں نماز کیلئے نہیں آتا اس کے پاس وہ پانچ سات آدمی مل کر جاتے اور اس سے دریافت
کرتے کہ وہ کیوں مسجد میں نہیں آتا ۔ اگر سستی کی وجہ سے وہ مسجد میں نہیں آتا تو اسے آئندہ با قاعدہ
مسجد میں نماز پڑھنے کی تاکید کی جاتی ۔ اس پر بھی اگر اس کی اصلاح نہ ہوتی تو اس کی رپورٹ
میرے پاس کرتے ۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اس پہلو سے بالکل غافل رہے
۔ اصل مضمون مگ مون میرا اور ہے مگر میں ضمنی طور پر مساجد کے مخلص مقتدیوں سے کہتا ہوں جن کے دل
میں اسلام اور احمدیت کا درد ہے اور جو چاہتے ہیں کہ اسلام اور احمدیت ترقی کرے کہ اگر ایک ہے اور جو چاہتے ہیں
ہیں ا
مہینہ کے اندر اندر ایسے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اپنی اصلاح نہ کریں تو وہ ایک مہینہ کے اندران
پریذیڈنٹوں اور سیکرٹریوں کو برخواست کر دیں اور کسی اور کو پریذیڈنٹ اور سیکرٹری بنالیں ۔
میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پریزیڈنٹ یا سیکرٹری کیلئے بڑے پایہ کا ہونا شرط نہیں ۔ معزز وہ
صلى الله
جو قربانی کرے اور اللہ تعالیٰ کے دین کا درد اپنے دل میں رکھے ۔ اگر رسول کریم
ان پڑھ ہوتے ہوئے دنیا کے معلم اور استاد بن سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کے اتباع میں
ان پڑھ ہوتے ہوئے دنیا میں عظیم الشان کام کر کے نہ دکھا سکیں ۔ پس یہ ضروری نہیں کہ
پریزیڈنٹ یا سیکرٹری اُسے بنایا جائے جو پڑھ سکتا ہو بلکہ اگر ایک متقی ان پڑھ ہے تو اس کو ہی اپنا
پریذیڈنٹ بنالیں اور پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ سو دوسو یا چارسو ماہوار آمد رکھنے والا ہو ۔ بیشک وہ
پانچ روپیہ ماہوار کمانے والا ہو، بے شک وہ کنگال ہو مگر کام کرنے والا ہو اس کو تم پریذیڈنٹ بنالو۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۶
سال ۱۹۳۶ء
اور یاد رکھو کہ عزت وہ نہیں جو دنیا کے مال و دولت سے ملتی ہے اگر مال و دولت کی وجہ سے ہی عزت
ملتی تو بجائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ظلی نبوت ملنے کے جو ایک معمولی گاؤں کے رہنے والے
تھے چاہئے تھا کہ راتھ شیلڈ یا راک فیلر یا انگلستان اور امریکہ کے دوسرے کروڑ پتیوں کو یہ منصب ملتا
مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو نہیں چُنا بلکہ تمام ممالک میں سے ہندوستان کو چُنا جو ہر ملک سے ترقی کی
دوڑ میں پیچھے تھا۔ اور ہندوستان میں سے بھی صوبہ پنجاب کو چنا جو تمام صوبوں کے مقابلہ میں ادنیٰ
تھا۔ اور صوبہ پنجاب میں سے بھی ضلع گورداسپور کو چنا جو تمام ضلعوں میں سے خراب سمجھا جاتا تھا اور
ضلع گورداسپور میں سے بھی قادیان کو چنا جو تمام دیہات میں سے ایک معمولی دیہہ تھا اور قادیان میں
سے بھی ایسے فرد کو چنا جو اپنے خاندان میں بھی غیر معروف تھا۔ تم بھی خدا تعالیٰ کے انتخاب کو سامنے
رکھا کرو اور دیکھا کرو کہ اللہ تعالیٰ کس بناء پر انتخاب کیا کرتا ہے۔ تم بھی کسی کو اس لئے پریذیڈنٹ یا
سیکرٹری مت بناؤ کہ وہ بڑی توند والا ہے یا بڑی دولت والا ہے یا بڑھ بڑھ کر باتیں کرتا ہے بلکہ تم اُس
کو پریزیڈنٹ اور سیکرٹری بناؤ جو واقعہ میں سلسلہ کا درد رکھنے والا ہو اور اسلام کی تڑپ اپنے سینہ
میں رکھتا ہوا ایسا شخص کام بھی کرے گا اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی خوشنودی کا بھی وارث ہوگا۔
غرض عملی زندگی میں ہمیں بہت سی کمزوریاں نظر آتی ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم سوچیں
ان کی اصلاح کی کیا تدابیر ہیں اور کیا مشکلات ہمارے راستہ میں حائل ہیں مگر میں آج ان تدابیر کو
بیان نہیں کر سکتا کیونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اور میری طبیعت بھی کمزور ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق ہو ہے ہے اگر
دی تو اگلے جمعہ میں میں اس مضمون کا بقیہ حصہ بیان کرنے کی کوشش کروں گا مگر اُس وقت تک
جماعت کے مخلصوں کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر غور کریں ۔ جو تغیر عقائد کے متعلق میں نے بتایا ہے وہ
کتنا عظیم الشان ہے ۔ آج سے چالیس سال پہلے جن باتوں کو لوگ کفر قرار دیتے تھے آج حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کے ماتحت خود وہی لوگ ان باتوں کو مان رہے ہیں ۔ اس
سے قیاس کر لو کہ کیا وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو عمل کے متعلق تعلیم ہے وہ
ویسی زبر دست ثابت نہ ہو۔ اس پر اتنے دن غور کرو اور سوچو کہ اس کی کیا وجہ ہے ۔ آیا یہ ہمارے
کسی نقص کی وجہ سے ہے یا یہ تعلیم کا نقص ہے یا ذرائع کا نقص ہے کہ عقائد کی تعلیم کی تو یہ حالت ہے
کہ کافر کہنے والے بھی اسے تسلیم کر رہے ہیں اور عملی تعلیم اتنی کمزور ہے کہ اپنوں پر بھی ابھی اس کا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۷
سال ۱۹۳۶ء
پورا اثر نہیں ہوا۔ یہ فرق کیوں ہے؟ جس دماغ پر ایک بات نازل ہوئی ہے اُسی دماغ پر دوسری
بات بھی نازل ہوئی پھر کیا وجہ ہے کہ عملی حصہ کمزور ہے۔ اس پر اگر غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ
ضرور نقص ہمارے اندر ہی ہے مگر وہ کیا نقص ہے اور اس کے ازالہ کی کیا تدابیر ہیں؟ اس پر غور کرو
اور اپنے ذہن میں وہ تدبیریں سو چو جن سے اس نقص کا ازالہ ہو سکے تا تمہارے نفس میں عملی حصہ کی
اہمیت کا احساس ہو اور تم میں اس صورت حالات کو بدل دینے کی خواہش پیدا ہو۔ پھر میں بھی
إِنْشَاءَ اللہ اپنے خیالات ظاہر کروں گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو مخلص ہیں وہ میرے
ساتھ تعاون کریں اور ان باتوں کے پورا کرنے میں میری مدد کریں گے تا ہماری جماعت پر جو
اعتراض آتا ہے اسے ہم دور کر سکیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کوئی بعید بات نہیں ۔ اگر ہم سچے
طور پر بعض تدابیر اختیار کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمیں اس حصہ میں بھی ویسی ہی کامیابی حاص حاصل نہ ہو
جیسے عقائد کے بارہ میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ در حقیقت ہمارے لئے وہی خوشی کا دن ہوگا
جب ہمارا عقیدہ اور عمل دونوں اسلام اور احمدیت کی تعلیم کے مطابق ہوں گے کیونکہ عقیدہ بغیر عمل
کے کچھ نہیں جیسے عمل بغیر عقیدہ کے کچھ نہیں ۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ
ہم ان نقائص کو سمجھ سکیں جن کی وجہ سے اب تک ہمیں پوری کامیابی حاصل نہیں ہوئی ، اور وہ تدابیر
اپنے فضل سے سمجھائے جن پر عمل کرنے سے کامیابی عطا ہو اور ہمیں ایسے مخلص بندے دے جن کی
کے دل ہر قسم کے بغض ، کینہ اور کپٹ سے پاک ہوں اور وہ ان تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنی
زندگیاں وقف کر دیں اور وہ دن لانے کی کوشش کریں جس میں مؤمن کی جنت اس کے قریب
هرم
آجاتی ہے۔ یعنی عقیدہ اور عمل دونوں خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہو جاتے ہیں ۔
الفضل ۲۹ مئی ۱۹۳۶ء)
ا آل عمران: ۵۶
بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوة العشاء فى الجماعة صفحه ۱۰۷ حدیث نمبر
۶۵۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۔ الطبعة الثانية ١٩٩٩ء

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۸
۱۹
سال ۱۹۳۶ء
عملی اصلاح کے اہم سوال کو حل کرنے کی کوشش کی جائے
(فرموده ۲۹ رمئی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
پہلے تو میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے ایک دفعہ کہا تھا کہ تحریک جدید کے متعلق
سال میں دو جلسے ایسے منعقد کئے جایا کریں جن میں اس تحریک کے اغراض اور اس کے مقاصد،
اس کی ضرورت ، اس کی اہمیت اور اس کے پورا کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی جائے اور لوگوں
پر اس تحریک کے مطالبات کی اہمیت واضح کرتے ہوئے اس عمدگی سے یہ تحریک ان کے ذہن نشین اس سے یہ
کی جائے کہ وہ جو سست ہیں پست ہو جائیں ، جو نا واقف ہیں وہ واقف ہو جائیں اور جو پہلے ہی
چست ہیں وہ اور زیادہ چست اور ہوشیار ہو جائیں۔ اس سال ان جلسوں کے متعلق اعلان کرنے
میں کسی قدر تاخیر ہوگئی ہے اس لئے آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جون کے مہینہ میں اٹھائیس تاریخ
کو جو اتوار کا دن آتا ہے اُس دن تمام جماعتیں اپنی اپنی جگہ پر جلسے منعقد کریں جن میں تحریک جدید
کے مختلف شعبوں کے متعلق تقاریر کی جائیں اور مضامین پڑھے جائیں اور جہاں اچھے لیکچرار میسر نہ
آسکیں وہاں کی جماعت کے افراد کو چاہئے کہ وہ تحریک جدید کے متعلق میرے گزشتہ خطبات کو
نکال کر وہی لوگوں کو سنادیں اور نہایت اچھی طرح اس تحریک کی ضرورت ، اس کے اغراض اور اس
کے مقاصد کی تشریح و توضیح کی جائے ۔
اس کے بعد میں اس مضمون کو لیتا ہوں جس کا کسی قدر حصہ پچھلے جمعہ کے خطبہ میں میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۲۹
سال ۱۹۳۶ء
نے بیان کیا تھا ۔ وہ مضمون یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دو باتیں ہمارے سامنے پیش کی
تھیں ۔ ایک تو عقائد کی اصلاح کے متعلق تھی اور ایک اعمال کی اصلاح کے متعلق تھی ۔ عقائد کی
۔
اصلاح کے ے متعلق جو تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمائی اس کے متعلق ہم یہ دیکھتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں ہمیں ایسی عظیم الشان کامیابی حاصل ہوئی ہے کہ وہی امور جن
کے متعلق لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کفر کے فتوے لگاتے تھے، جنہیں خلاف عقل تسلیم
کرتے تھے اور جن کو ماننے اور قبول کرنے کیلئے ملک کا کوئی طبقہ بھی تیار نہ تھا آج ہماری جماعت
کے شدید سے شدید معاند اور بدترین مخالف بھی نہ صرف یہ کہ ان کی تردید نہیں کرتے بلکہ
انہیں تسلیم کرتے اور ان کی درستی کا اقرار کرتے ہیں اور اب بجائے یہ اعتراض کرنے کے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن مجید کی تعلیم کے خلاف عقا ئد دنیا میں پھیلائے لوگ اگر کہتے
ہیں تو یہ کہ یہ سب باتیں تو پہلے سے قرآن مجید میں موجود تھیں حضرت مرزا صاحب کا انہیں پیش کرنا
ان کی کونسی خوبی اور کمال ہے۔ یہ تغیر کوئی معمولی تغیر نہیں پچاس سال کے اندر دنیا کے لاکھوں نہیں
کروڑوں افراد کے قلوب میں ایسا حیرت انگیز اور عظیم الشان انقلاب پیدا ہو جانا الہی نصرت اور
اس کی تائید کے بغیر ممکن نہیں اور پھر یہ تغیر نہ صرف ہندوستان میں پیدا ہو چکا ہے، پیدا ہو رہا ہے اور
پیدا ہوتا چلا جائے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اس تغیر کو رونما ہونے سے نہیں روک سکتی لیکن اس کے ا سے
مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم عملی اصلاح کے متعلق پیش کی اس کی نسبت ہم نے جو کی
دیکھتے ہیں کہ بجائے اس کے کہ اس پہلو میں ہمارا پلہ دشمنوں پر بھاری ہوتا اور ہم دشمنوں کے
اعمال میں بھی ایک بہت بڑی اصلاح کر سکتے یا کم از کم اس تعلیم کے نتیجہ میں ہم اپنے اندر ہی ایسی
اصلاح کر سکتے جس کو دیکھ کر ہمیں اپنے دل میں یہ محسوس ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس
تعلیم پر ہم نے عمل کر لیا ہے جو عملی اصلاح کے متعلق آپ نے پیش فرمائی ہمیں نظریہ آتا ہے کہ ہم
دشمن کے عمل سے متاثر ہو رہے ہیں اور اُس کی غلطیاں بار بار ہمارے اندر داخل ہونے کی کوشش
کرتی ہیں اور ہم میں سے جو کمزور لوگ ہیں بسا اوقات وہ ان غلطیوں کا شکار ہو جاتے اور دشمن کے
بداثرات سے متاثر ہو جاتے ہیں ۔ گو یا عقیدے کی جنگ میں ہمارا پہلو جارحانہ اور ہمارے مخالف
کا پہلو مدافعانہ ہے مگر عمل کی جنگ میں ہمارے دشمن کا پہلو جارحانہ اور ہمارا پہلو مدافعانہ ہے اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۰
سال ۱۹۳۶ء
۔
بجائے اس کے کہ ہمارے اندر ایسی قوت ہو کہ ہم دشمن اور اس کے ساتھیوں کے اعمال میں بھی
ایک تغیر پیدا کر دیں اور اسے ہمارا حملہ بچانا پڑے دشمن ہمارے گھروں میں گھس گھس کر ہماری
جماعت کے نوجوانوں اور کمزور طبع لوگوں میں نقص پیدا کرتا رہتا ہے اور ہمارا سارا وقت اس
اندرونی نقص کی اصلاح میں ہی صرف ہو جاتا ہے۔ وہ موقع ہی نہیں آتا کہ ہم دشمن کے اعمال کی
بھی اصلاح کریں اور اس کے نقائص کا قلع قمع کریں تا اس کے بداثرات ہمارے اندر داخل ہی نہ
ہوسکیں ۔ گویا ہماری مثال اس واقعہ سے ملتی جلتی ہے جو ایک بزرگ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے۔
کہا لہا
جاتا ہے کہ ایک بزرگ تھے جن کے پاس ان کا ایک شاگرد کافی عرصہ رہا اور تعلیم
حاصل کرتا رہا جب وہ تعلیم سے فارغ ہو کر اپنے گھر جانے لگا تو ان بزرگ نے اُس سے دریافت
کیا کہ میاں تم اپنے گھر جا رہے ہو کیا تمہارے ملک میں شیطان بھی ہوتا ہے؟ وہ یہ سوال سن کر
حیران رہ گیا اور اس نے کہا شیطان بھلا کہاں نہیں ہوتا ہر ملک میں شیطان ہوتا ہے اور جہاں میں
جا رہا ہوں وہاں بھی شیطان موجود ہو گا ۔ آپ نے فرمایا اچھا اگر وہاں شیطان ہوتا ہے تو پھر جو کچھ
تم نے میرے پاس رہ کر علم حاصل کیا ہے جب اس پر عمل کرنے لگو گے تو لازماً شیطان تمہارے
رستہ میں روک بن کر حائل ہوگا ایسی حالت میں تم کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں شیطان کا مقابلہ
کروں گا۔ وہ بزرگ کہنے لگے بہت اچھا تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ تمہارے دفاع کی تاب
نہ لاکر بھاگ گیا گیا لیکن جب پھرتم پھر تم عمل کی طرف متوجہ ہونے لگے اور خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول
کے رستوں پر تم نے چلنا شروع کیا اور پھر شیطان پیچھے سے آگیا اور اس نے تمہیں پکڑ لیا اور تمہیں
آگے بڑھنے سے روک لیا تو پھر تم کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں پھر شیطان کا مقابلہ کروں گا اور اس
سے پیچھا چھڑا کر اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کی جدو جہد میں مشغول ہو جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا
بہت اچھا میں نے مان لیا کہ تمہارے مقابلہ کرنے کے نتیجہ میں شیطان اس دفعہ بھی بھاگ گیا اور تم
جیت گئے لیکن جب پھر تم اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچنے کیلئے جدو جہد کرنے لگے اپنی اصلاح کی طرف
متوجہ ہوئے اور خدا تعالیٰ کے قرب کے حصول کے ذرائع اختیار کرنے لگے اور تم نے شیطان کی
طرف سے پیٹھ پھیر کر اللہ تعالیٰ کی طرف رخ کیا تو پھر شیطان آگیا اور اس نے تمہیں پکڑ لیا تو پھر کیا
کرو گے؟ شاگرد حیران سا رہ گیا اور وہ کہنے لگا مجھے تو پتہ نہیں لگتا آپ ہی فرمائیں کہ مجھے ایسی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۱
سال ۱۹۳۶ء
حالت میں کیا کرنا چاہئے ۔ وہ فرمانے لگے اچھا یہ بتاؤ اگر تم اپنے کسی دوست سے ملنے جاؤ جس
نے اپنے مکان کی حفاظت کیلئے ایک بڑا سا مضبوط کتا رکھا ہوا ہوا اور جب تم اپنے دوست کے مکان
میں داخل ہونے لگو تو وہ کتا آئے اور تمہاری ایڑھی پکڑ لے تو اُس وقت کیا کرو گے؟ شاگر کہنے لگا
میں کتے کا مقابلہ کروں گا اور اسے ماروں گا اگر میرے پاس سوئی ہوگی تو میں اُسے سوئی ماروں گا ،
پتھر قریب ہوگا تو وہ اُٹھا کر دے ماروں گا۔ انہوں نے کہا ٹھیک تم نے کتے کو سوئی ماری یا پتھر مارا
اور وہ بھاگ گیا لیکن جب پھر تم نے اندر مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی اور کتے کی طرف سے
پیٹھ پھیری تو وہ پھر آگیا اور اس نے تمہاری ایڑی پکڑ لی تو اُس وقت کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں
اُسے پھر ماروں گا اور اُسے ہٹا کر مکان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے فرمایا
اچھا فرض کرو دوسری دفعہ بھی کتا بھاگ گیا لیکن جب پھر تم دوست سے ملنے کیلئے مکان کے اندر
داخل ہونا چا ہو تو وہ پھر تمہیں پکڑ لے ایسی حالت میں کیا کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں پھر اسے ماروں گا
اور اسے ہٹانے کی پوری کوشش کروں گا ۔ وہ بزرگ فرمانے لگے اگر یہ جنگ اسی طرح جاری رہے
گی کہ جب تم مکان کے اندر داخل ہونا چاہو تو کتا تمہاری ایڑی آ پکڑے اور جب تم اُسے مارو تو
وہ بھاگ جائے لیکن جب پھر مکان کے اندر داخل ہونے لگے تو وہ پھر آ کر پکڑنا چاہے تو تم اپنے
دوست سے مل کس طرح سکو گے اور اس سے ملاقات کا جو مقصد تم لئے ہوئے ہو گے وہ کس طرح
پورا ہوگا ؟ شاگرد کہنے لگا جب میں یہ دیکھوں گا کہ یہ جنگ کسی طرح ختم ہونے میں نہیں آتی اور کتا
بار بار مجھے آپکڑتا ہے تو میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ میاں ! تمہارا کتا مجھے نہیں چھوڑتا اسے
آکر ہٹاؤ ۔ وہ بزرگ فرمانے لگے بس یہی نسخہ تم نے شیطان کے مقابلہ میں بھی استعمال کرنا ہے۔
شیطان اللہ میاں کا گتا ہے اور جب انسان پر بار بار حملہ آور ہو اور اللہ تعالیٰ کے قریب نہ ہونے
دے ے تو اس کا ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ کو پکارو اور اُسے آواز دو کہ اللہ میاں ! میں آپ
کے پاس آنا چاہتا ہوں مگر آپ کا یہ گتا مجھے آنے نہیں دیتا اسے روکئے تا میں آپ کے پاس پہنچ
جاؤں۔ چنانچہ اس پر اللہ تعالیٰ اسے روک لے گا اور تم اس کے قرب میں بڑھتے چلے جاؤ گے یہی
شیطان کے حملوں سے بچنے کا علاج ہے ورنہ مقابلہ کی صورت میں تو انسان کسی طرح اپنے رب کا
قرب حاصل نہیں کر سکتا۔ تو ہماری حالت اس وقت اس واقعہ کے پہلے حصہ کے مطابق ہے ہم

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۲
سال ۱۹۳۶ء
چاہتے ہیں کہ ہم نیک باتوں پر عمل کریں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے میدان میں ترقی کرتے چلے
جائیں مگر شیطان ہماری ایڑی پکڑ لیتا ہے اور ہمیں آگے بڑھنے نہیں دیتا ۔ ہم اسے مارتے اور اپنے
رستہ سے ہٹاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ بجائے مدافعانہ پہلو کے جارحانہ پہلو اختیار کریں کہ پھر
شیطان ہم پر حملہ کر دیتا ہے اور ہمارا کافی وقت ا ہے اور ہمارا کافی وقت اپنے آپ کو اس کے حملوں سے بچانے پر ہی صرف
ہو جاتا ہے۔ پس ہم اب تک اس کے دفاع اور اپنی حفاظت کی تدبیروں میں ہی لگے ہوئے ہیں
اور اس سے اتنی فرصت ہی نہیں ملتی کہ ہم اپنے اصل کام کی طرف متوجہ ہوں اور بجائے مدافعانہ کے
جارحانہ پہلو اختیار کریں حالانکہ ہمارا کام یہ نہ تھا کہ ہم اپنے بچاؤ کی تدابیر میں ہی لگے رہیں بلکہ
ہمارا کام یہ تھا کہ ہم خود اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتے اور تمام دنیا میں ایک ایسا تغیر پیدا کر دیتے
کہ اپنے تو الگ رہے غیروں کے اعمال بھی اللہ تعالیٰ کے احکام کے مطابق ڈھل جاتے لیکن
ہماری تو یہ حالت ہے کہ ہمیں ابھی شیطان کے حملوں سے بچاؤ سے ہی فرصت نہیں ملتی ۔ جس کا
مطلب یہ ہے کہ ہمارے اپنے اعمال بھی ابھی تک اس قابل نہیں ہوئے کہ ہم ان پر مطمئن ہو سکیں ۔
اب تو اکثر ایسا ہوا ہے کہ شیطان آتا ہے اور ہمارے ایک آدمی کو بہکا کر لے جاتا ہے ہم
سارا دن اُس کی تلاش اور جستجو میں لگے رہتے ہیں لیکن جب شام ہونے کے قریب ہوتی ہے اور ہم
اسے تلاش کر کے واپس لا رہے ہوتے ہیں تو ہمیں آواز آتی ہے کہ ہم میں سے دو اور آدمیوں کو
شیطان بہکا کر اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ پھر ہم ان کی تلاش میں نکلتے ہیں تو آواز آتی ہے کہ فلاں
آدمی کو بھی شیطان پکڑ کر لے گیا ہے۔ غرض ہم میں اور شیطان میں ایک جنگ جاری ہے اور جنگ
بھی ایسی کہ جس میں ہماری مثال دشمن سے بھاگے ہوئے شکست خوردہ لوگوں کی سی ہے ۔ ہم ایک
کو بچاتے ہیں تو دشمن دو کو لے جاتا ہے، ہم دو کو بچاتے ہیں تو وہ تین آدمی لے جاتا ہے، ہم تین کو
بچاتے ہیں تو وہ چار لے جاتا ہے۔
غرض عقیدہ کی جنگ میں جہاں ہم نے دشمن کو ہر میدان میں شکست دی اور نہ صرف
میدانوں میں اسے شکست دی بلکہ ہم اس کے گھروں پر حملہ آور ہوئے اور ہم نے اسے ایسا لتاڑا
اور ایسا لتاڑا کہ اب اس میں سر اٹھانے کی بھی تاب نہیں رہی ۔ دشمن کے ہر گھر میں گھس کر ہم نے
اس کے باطل عقائد کو کچلا اور اسے ایسی کھلی شکست دی کہ دشمن کیلئے اس سے زیادہ کھلی اور ذلت کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۳
سال ۱۹۳۶ء
شکست اور کوئی نہیں ہو سکتی وہاں عمل کے میدان میں ہم دشمنوں میں محصور ہو گئے اور ہمارے لئے
ان سے بھاگنے کی کوئی جگہ نہ رہی ۔ ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا اور تیسرے کے
بعد چوتھا اور چوتھے کے بعد پانچواں آدمی وہ ہم میں سے نقائص اور عیوب میں مبتلا کرتے چلے
جاتے ہیں ۔ ہم ایک جگہ سے بھاگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دوسری جگہ امن ملے گا مگر وہاں بھی نقص
آموجود ہوتا ہے، پھر وہاں سے بھاگ کر تیسری طرف جاتے ہیں تو وہاں بھی دشمن آموجود ہوتا
ہے، تیسری جگہ سے بھاگ کر چوتھی طرف جاتے ہیں تو اس جگہ بھی دشمن ہمارے مقابلہ کیلئے موجود
ہوتا ہے گویا جس طرح چاروں طرف جب آگ لگ جاتی ہے تو انسان حیران رہ جاتا ہے اور وہ
نہیں سمجھ سکتا کہ وہ کیا کرے یہی اِس وقت ہماری حالت ہے۔
مجھے اس پر اپنا ایک رویا یاد آگیا ۱۹۲۲ ء یا ۱۹۲۳ء کی بات ہے میں سویا ہوا تھا کہ میں نے
دیکھا ایک جگہ آگ لگ گئی ہے میں اُسے بجھانے کیلئے اٹھا تو میں نے دیکھا ایک اور طرف سے بھی
آگ کے شعلے نکلنے شروع ہو گئے ہیں اور وہ پہلی آگ سے زیادہ تیز شعلے ہیں میں دوڑ کر اُسے
بجھانے کیلئے گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ تیسری طرف بھی آگ لگ گئی ہے اور وہ آگ دوسری آگ
سے بھی زیادہ بھڑ کنے والی ہے۔ یہ دیکھ کر میں اس آگ کی طرف اسے بجھانے کیلئے بھاگا تو دیکھا تو
چوتھی طرف بھی آگ لگی ہوئی ہے اور وہ پہلی تینوں آگوں سے زیادہ تیز ہے۔ یہ دیکھ کر میں خواب
میں سخت گھبرا گیا اور میں کہتا ہوں نامعلوم اب کیا ہوگا آگ ہر طرف لگ رہی ہے اور اس کا ہر شعلہ
پہلے شعلوں سے زیادہ تیز ہے۔ میں اسی گھبراہٹ کی حالت میں حیران ہو کر کھڑا تھا کہ میں نے
دیکھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے ہیں ۔ آپ نے پوچھا تم یہاں کیوں
کھڑے ہو؟ میں نے کہا حضور ! چاروں طرف آگ لگی ہوئی ہے میں ایک جگہ کی آگ بجھاتا ہوں تو
دوسری جگہ نکل آتی ہے، دوسری جگہ کی آگ بجھاتا ہوں تو تیسری جگہ نکل آتی ہے اور ہر آگ پہلی
آگ سے زیادہ تیز ہے جو کسی طرح بجھنے میں نہیں آتی ۔ آپ نے فرمایا یہ آگ یوں نہیں بجھے گی
اس آگ کی ایک کنجی ہے جو میں تمہیں بتاتا ہوں ۔ چنانچہ اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے مجھے زمین میں ایک سوراخ دکھایا اور فرمایا یہ اس آگ کی کنجی ہے۔ پھر آپ نے اشارہ
کیا کہ اس سوراخ کو بند کر دو اس پر میں نے اس سوراخ کو زور سے دبا دیا اور میں نے دیکھا کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۴
سال ۱۹۳۶ء
جو نہی میں نے اس سوراخ کو دبایا تمام آگیں بجھ گئیں اور کوئی شعلہ باقی نہ رہا۔ یہ نظارہ جو میں نے
۱۹۲۲ء میں یا ۱۹۲۳ء میں دیکھا تھا در حقیقت ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں، بچوں اور
بوڑھوں کی عملی زندگی کا ایک نظارہ تھا ۔ ہم بھی ایک بُرائی کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو دوسری
نکل آتی ہے، دوسری بُرائی کو مٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو تیسری نکل آتی ہے، تیسری بُرائی کو
مٹانے کی کوشش کرتے ہیں تو چوتھی نکل آتی ہے، پھر اس جنگ میں ہماری ہمدردی بھی متحد نہیں اور
نہ ہماری آواز یکساں ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے تو ساری
جماعت شور مچانا شروع کر دیتی ہے کہ ہاں ہاں حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں انہیں
فوت ہونے دو کیونکہ ان کی موت میں ہی اسلام کی حیات ہے، جب ہم کہتے ہیں کہ قرآن مجید
بالکل محفوظ ہے اور اس کی کوئی آیت منسوخ نہیں تو ساری جماعت چلاتی ہے کہ بالکل درست
قرآن کریم کی کوئی آیت منسوخ نہیں ہم خود مٹ جائیں گے لیکن قرآن کریم کی کسی آیت کو مٹنے
نہیں دیں گے، جب ہم کہتے ہیں انبیاء علیہم السلام بالکل معصوم ہوتے ہیں اور ان کی طرف کسی گناہ
کو منسوب کرنا نا جائز ہے تو تمام جماعت کی آواز اس آواز کے ساتھ متحد ہوتی ہے اور وہ کہتی ہے
ٹھیک ہے واقعہ میں انبیاء علیہم السلام معصوم ہوتے ہیں اور ہم کبھی کسی کے منہ سے یہ سننے کیلئے تیار
نہیں کہ کسی نبی نے کوئی گناہ کیا۔
غرض عقائد کی اصلاح کے متعلق جب ہم آواز اٹھاتے ہیں تو ساری جماعت کی طرف
سے آواز آنے لگتی ہے کہ درست درست لیکن جب ہم کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں لکھا ہے اپنی
اولادوں کو ورثہ دو اور لڑکیوں کو بھی شریعت کے مطابق اسی طرح حصہ دو جس طرح لڑکوں کو دیتے
ہو تو بجائے سب کی طرف سے متحد طور پر یہ آواز اُٹھنے کے ہاں ہاں یہ بالکل درست ہے ورثہ کا حکم
نہایت ضروری ہے اور لڑکیوں کو ورثہ میں نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ
یہ آواز دھیمی پڑنی شروع ہو جاتی ہے اور تھوڑی دیر کے بعد ہمیں اپنوں میں سے ہی بعض کے
منہ سے یہ آواز سنائی دینے لگتی ہے کہ لڑکیوں کو ورثہ دینا بڑا مشکل کام ہے اس سے تو ہماری ناکیں
کٹ جائیں گی ۔ جب ہم کہتے ہیں کہ آؤ اور باجماعت نماز پڑھو سارے قرآن کریم میں بار بار یہ
ذکر آتا ہے کہ مومن وہ ہیں جو يُقِيمُونَ الصَّلوةَ ، نمازوں کو قائم کرتے ہیں یہ کہیں نہیں لکھا کہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۵
سال ۱۹۳۶ء
يُصَلُّونَ الصَّلوةَ مؤمن وہ ہیں جو نماز پڑھیں بلکہ نماز کے ساتھ ہر جگہ يُقِيمُونَ کا لفظ آتا ہے اور
اقامت ہمیشہ نماز با جماعت میں ہی ہوتی ہے اکیلے نماز پڑھنے میں نہیں ہوتی تو اس آواز کے
جواب میں بجائے اس کے کہ جس طرح ہم کہتے ہیں حضرت عیسی فوت ہو گئے اور ساری جماعت
سے
متحد ہو کر کہتی ہے ؟ ہے ہاں ہاں فوت ہو گئے انہیں فوت ہو نے دو کیونکہ ان کی موت قرآن مجید -
ثابت ہے، یہاں یہ آوازیں نہیں آتیں کہ ہاں ہاں یہ درست ہے نماز ہمیشہ با جماعت ہی پڑھنی
چاہئے بلکہ یہ آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں کہ یہ تو بڑا مشکل کام ہے دنیا کے کاموں میں ہم
مشغول ہوتے ہیں نماز با جماعت ہم کس طرح ادا کر سکتے ہیں ۔ جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے
انبیاء بالکل معصوم ہوتے ہیں اور وہ گناہوں کے قریب بھی نہیں پھٹکتے تو ہماری جماعت کے سب
دوست مل کر کہنے لگ جاتے ہیں کہ بالکل درست انبیاء واقعہ میں معصوم ہوتے ہیں لیکن اس کے
مقابلہ میں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ مؤمنوں پر زکوۃ فرض ہے اور ہر مومن مرد اور ہر مومن عورت
جس پر زکوۃ کا دینا فرض ہے اُسے چاہئے کہ زکوۃ دے تو بجائے یہ آواز آنے کے کہ درست ہے
درست ہے جو شخص زکوۃ دینے کے قابل ہونے کے باوجود زکوۃ نہیں دیتا وہ مسلمان ہی نہیں
کہلا سکتا یہ آواز آنے لگ جاتی ہے کہ آجکل کے حالات کے لحاظ سے تو یہ بڑا مشکل کام ہے ۔ اسی
طرح عقائد کی اصلاح کیلئے جب اور بیسیوں باتیں کہی جاتی ہیں تو اُن کی تائید اور تصدیق میں
جماعت کی طرف سے آوازیں اٹھتی ہیں لیکن جب ہم کہتے ہیں سچ بولنا چاہئے تو ہمیں آواز سنائی
دیتی ہے کہ سچ اچھی چیز ہے مگر کیا کریں جھوٹ کے بغیر آجکل گزارہ نہیں ہو سکتا ۔
غرض عمل کا کوئی حصہ ایسا نہیں جس پر جماعت متفقہ طور پر قائم ہو۔ بڑی بڑی قربانیوں کو
جانے دو جانی قربانیوں ، مالی قربانیوں اور جذبات کی قربانیوں کو ایک طرف رکھو ، چھوٹی سے چھوٹی
باتوں کو بھی اگر لے لیا جائے تو صاف طور پر ان کے متعلق بڑ بڑانے کی آوازیں سنائی دیں گی۔ سچ
بولنا کتنی معمولی بات ہے مگر لوگ اس پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے ۔ پھر اور زیادہ بڑی باتوں کو
جانے دو منہ پر کچھ بال رکھ لینا کونسی بڑی مصیبت ہے مگر لوگ داڑھی منڈ وادیں گے اسے رکھنا پسند
نہیں کریں گے اور جب انہیں توجہ دلائی جائے تو کہہ دیں گے محمد ﷺ کا دین کے ساتھ تعلق تھا اُن
کو اس سے کیا غرض اور اسلام کو اس سے کیا واسطہ کہ کوئی داڑھی رکھتا ہے یا نہیں رکھتا۔ مجھ سے ہی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۶
سال ۱۹۳۶ء
الله
الله
ایک دفعہ کچھ نو جوانوں نے گفتگو کی اور کہا ہماری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ اسلام کا داڑھی سے کیا تعلق
ہے اور اسلام کو اس سے واسطہ کیا ہے کہ ہم اپنے منہ پر چند بال رکھتے ہیں یا نہیں رکھتے ہیں؟ میں
نے کہا واقعہ میں اسلام کو ہرگز اس سے کوئی تعلق نہیں کہ کوئی اپنے منہ پر داڑھی رکھتا ہے یا نہیں مگر
اسلام کو اس بات سے ضرور تعلق ہے کہ محمد ﷺ کی اطاعت کی جائے ، ان کی باتوں کو قبول کیا جائے
اور ان کے نمونہ کو اختیار کیا جائے۔ پس یہ سوال نہیں کہ اسلام کا داڑھی سے تعلق ہے یا نہیں بلکہ
سوال یہ ہے کہ اسلام کا محمد ﷺ کی اطاعت سے تعلق ہے یا نہیں ۔ اگر تعلق ہے تو پھر ضروری ہے کہ
داڑھی کے معاملہ میں بھی محمد ﷺ کی اطاعت کی جائے اور جو شخص محمد ﷺ کی اتنی چھوٹی سی بات صلى الله
ماننے کیلئے تیار نہیں اس سے کب توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ بڑی بڑی قربانیوں کیلئے تیار ہو سکے گا۔
جو شخص ایک پیسہ دینے کیلئے تیار نہیں وہ ہزار روپیہ کہاں دے سکتا ہے۔ جب اتنی چھوٹی چھوٹی
باتوں میں بھی ہماری جماعت اس بات کی بھی محتاج ہے کہ اُسے بار بار سمجھایا جائے اور وعظ
کیا جائے تو وہ بڑے بڑے عظیم الشان تغیرات جو اسلام کے مد نظر ہیں اور جن تغیرات کے پیدا
کرنے کیلئے انسان کو اپنا نفس قربان کر دینا پڑتا ہے اُن کی باری ہی کب آئے گی ۔ ابھی تو سر پر
بودے رکھنا اور داڑھیاں منڈوانا اور مونچھیں بڑھانا اور نکٹائیاں لگانا اور پتلونیں پہننا اور
سگریٹ نوشی کرنا اور حقہ پینا یہی باتیں ہماری توجہ کو کھینچے ہوئے ہیں حالانکہ وہ تغیر جو اسلام تمدن
عالم میں پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ تغیر جس کے ماتحت اسلام تمام دنیا کو ایک سطح پر لانا چاہتا ہے، وہ تغیر
جس کے ماتحت امیر اور غریب کا فرق اور حکومت اور رعایا کا امتیاز مٹ جاتا ہے اس کیلئے بہت اور
بڑی بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے مگر ہمیں اپنے اندرا بھی اُن قربانیوں کا مادہ ہی نظر نہیں آتا۔ گویا
ہماری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک اتنا عظیم الشان محل تیار کرنا ہے جس میں ساری دنیا
نے آرام کرنا ہے مگر اس کے سامانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ ابھی کدال تلاش کر رہا ہے جس سے وہ
ذراسی مٹی کھرچ سکے ۔ جس شخص کو ایک کدال بھی میسر نہیں کہ وہ اس سے بنیاد کھود سکے اور اس میں
اینٹیں رکھ سکے وہ عظیم الشان محل کب تیار کرے گا اور کب ساری دنیا کو اپنے محل میں داخل کرنے کا
پروگرام پورا کرے گا۔
پس یہ ایک معمہ ہے جو ہمارے سامنے ہے اور یہ معمہ ہے جسے ہم نے حل کرنا ہے اگر ہم

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۷
سال ۱۹۳۶ء
احمدیت کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہیں ، اگر ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا فرستادہ اور
مقدس رسول سمجھتے ہیں تو ہمیں اس معمہ کو پورے طور پر حل کرنا ہو گا ورنہ اس کے بغیر ہم کسی قسم کی
برکت اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے امیدوار نہیں ہو سکتے ۔ ابھی تو ہم اُس شخص کی طرح پریشان پھر
رہے ہیں جو بغیر سواری اور کسی ساتھی کے ایک مہیب اور پُر خطر جنگل میں بہک جائے اور اُسے اپنی
منزل مقصود پر پہنچنے کا راستہ نہ ملے ۔ ہم بھی حیران و پریشان ایک ایسی زمین میں پھر رہے ہیں جس
میں نہ کوئی انیس ہے نہ جلیں ، نہ سواری ہے نہ ٹھہرنے کا مقام ایسی حالت کے ہوتے ہوئے خالی
عقیدوں کو ہم نے کیا کرنا ہے اور ان سے دنیا میں کیا تغیر ہو سکتا ہے۔ حکومت ہمارے پاس نہیں کہ
ہم جبر کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اصلاح کریں اور ہٹلر یا مسولینی کی طرح جو شخص ہمارے حکموں کی تعمیل نہ
کرے اُسے ملک سے نکال دیں اور جو ہماری باتیں سننے اور اس پر عمل کرنے کیلئے تیار نہ ہوا سے
عبرتناک سزا دیں۔ اگر حکومت پاس ہوتی تو ہم ایک دن کے اندر اندر یہ کام کر لیتے اور دو
ایسا نہ چڑھنے دیتے جس میں ہمارے اندر یہ نقائص موجود ہوتے ۔ اگر آج حکومت ہمیں مل جائے
اور ہم حکم نافذ کر دیں کہ ہر وہ شخص جو باجماعت نماز نہیں پڑھے گا اسے سات سال قید سخت کی سزا
دی جائے گی تو کوئی ہے جو نماز با جماعت نہ پڑھے گا مگر ہمارے پاس جو سزا ہے کہ ہم کہتے ہیں جو
شخص با جماعت نماز نہیں پڑھے گا اللہ تعالیٰ اُس پر ناراض ہوگا مگر آجکل خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی
کون پروا کرتا ہے۔ لوگ انگریز کی ناراضگی سے ڈر جائیں گے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ فلاں کام گئے
کے نتیجہ میں خدا تعالٰی ناراض ہو جائے گا تو وہ اس کی پروا نہیں کریں گے۔ اگر آج ہمارے پاس
حکومت ہو اور ہم یہی اعلان کر دیں کہ جو شخص اپنی لڑکی کو ورثہ دینے کیلئے تیار نہیں اس کی جائیداد کو
ضبط کر لیا جائے تو کیا ہندوستان میں ایک شخص بھی ایسا رہ جائے جولڑکیوں کو ورثہ نہ دے۔ ہر شخص
کہے گا کہ میں تو مدت سے یہ سوچ رہا تھا کہ کسی طرح لڑکی کو ورثہ دوں ۔ غرض اگر ہمارے پاس
حکومت ہوتی تو صبح سے شام نہیں ہونے پائے گی اور ساری اصلاحات آپ ہی آپ ہو جائیں گی
لیکن مشکل یہ ہے کہ ہمارے پاس حکومت نہیں اس لئے ہم کو یہ سوال کسی اور طریق سے حل کرنا
پڑے گا۔ یا تو حکومت کے کسی ایسے پہلو کو تلاش کرنا پڑے گا جو انگریزی حکومت کے ماتحت رہتے
ہوئے بھی قائم کیا جا سکتا ہو یا ایسے ذرائع کی تلاش کرنی پڑے گی جو بغیر حکومت کے ہمیں کام دے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۸
سال ۱۹۳۶ء
سکیں اور لوگوں کی عملی زندگی میں اصلاح کر سکیں ۔ بہر حال یہ سوال اس قابل ہے کہ غور اور فکر کے
ساتھ اسے حل کیا جائے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس سوال پر غور کرتے چلے جائیں یہاں تک کہ
اس سوال کا اطمینان بخش حل ہمیں مل جائے ۔
مگر پیشتر اس کے کہ میں اس سوال کولوں ایک اور امر کو واضح کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ
کہ عمل کی اصلاح عقیدہ کی اصلاح کی نسبت کیوں مشکل ہوتی ہے۔ اس کے متعلق یہ امر یاد رکھنا
چاہئے کہ یہ سوال مختلف حالتوں میں مختلف شکلیں اختیار کر لیتا ہے۔ بعض زمانوں میں عقیدہ کی
اصلاح عمل کی اصلاح سے زیادہ مشکل ہو جاتی ہے اور بعض زمانوں میں عمل کی اصلاح عقیدہ کی
اصلاح سے زیادہ مشکل ہو جاتی ہے ۔ جب مصلح کے پاس حکومت ہو تو اُس وقت عمل کی اصلاح
جلدی ہو جاتی ہے اور عقیدے کی اصلاح دیر میں ہوتی ہے کیونکہ اُس وقت ایسے منافق ساتھ شامل
ہو جاتے ہیں جو گو عقید تا ساتھ نہیں ہوتے مگر حکومت سے فوائد حاصل کرنے کیلئے ظاہر میں عقیدہ
بدل لیتے ہیں ایسی صورت میں ان کے باطنی خیالات قائم رہتے اور ان کی اصلاح بہت مشکل
ہو جاتی ہے۔ اسی لئے جب کسی مصلح کے پاس ظاہری حکومت ہو تو اُس کے زمانہ میں عقیدہ کی
اصلاح عمل کی اصلاح کی نسبت زیادہ مشکل ہوتی ہے لیکن جب حکومت نہ ہو تو پھر عمل کی اصلاح
دیر سے ہوتی ہے عقیدہ کی اصلاح جلدی ہو جاتی ہے کیونکہ حکومت نہ ہونے کی وجہ سے وہی لوگ
ساتھ شامل ہوتے ہیں جن کے عقیدے درست ہو چکے ہوتے ہیں لیکن عمل میں چونکہ گہرے غور اور
لمبی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ہر وقت نگرانی اور دباؤ نہ ہونے کی وجہ سے انسانوں
سے بہت سی کمزوریاں سرزد ہوتی رہتی ہیں ۔
پس یہ سوال مختلف زمانوں میں مختلف شکلیں اختیار کر لیتا ہے جب مذہب کے پاس
حکومت ہو تو اُس وقت یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عقیدے کی اصلاح عمل کی اصلاح سے کیونکر زیادہ
مشکل ہے جیسے قرآن مجید میں آتا ہے کہ بعض لوگ ہمارے رسول کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں
امنا ۔ ہمارے عقائد بالکل درست ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ مت کہو بلکہ تم اگر کہنا چا ہو تو کہو کہ
اَسْلَمْنَا کے ہمارا ظاہر درست ہے اور ہم ظاہر میں تمام احکام اسلام کو مان رہے ہیں ۔ یہ وہ زمانہ تھا تھا
جب مسلمانوں کے پاس حکومت تھی مگر آج وہ زمانہ ہے کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ اَسْلَمْنَا۔ تو ہم

آج 10 میں سے 10 باقی