عملی اصلاح کے اہم سوال کو حل کرنے کی کوشش کی جائے

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۳۹
سال ۱۹۳۶ء
کہتے ہیں یہ درست نہیں تمہارا ظاہر ابھی تک اسلام کے مطابق نہیں ہوا ہاں تم یہ کہہ سکتے ہو کہ
امنا کیونکہ تمہارے عقائد درست ہیں ۔
غرض قرآن کریم کی یہ آیت اس زمانہ میں اپنے مفہوم کو بالکل اور رنگ میں ظاہر کرے
گی ۔ پہلے یہ سوال ہوتا تھا کہ عقیدہ کی اصلاح کیوں مشکل ہے اور اس زمانہ میں یہ سوال ہے کہ عمل
کی اصلاح کیوں مشکل ہے اور بغیر حکومت کے اس مشکل کا حل کیا ہے۔ اس غرض کیلئے سب سے
پہلے ہمیں اس امر پر غور کرنا چاہئے کہ اعمال کی اصلاح میں کونسی چیزیں روک ثابت ہوتی ہیں تا
ہمیں علاج معلوم کرنے میں آسانی ہو۔ اس سوال کو مد نظر رکھتے ہوئے جب ہم غور کرتے ہیں تو
معلوم ہوتا ہے کہ پہلی چیز جو عمل کی اصلاح کو مشکل بنا دیتی ہے وہ لوگوں کا یہ احساس ہے کہ ایک گناہ
بڑا ہوتا ہے اور ایک چھوٹا ہوتا ہے۔ عمل کی اصلاح میں یہ سب سے بڑی روک ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا
ہے کہ بعض گناہوں پر انسان کو دلیری پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ جب وہ یہ اصل قائم کرتے ہیں کہ ایک
بڑے گناہ ہوتے ہیں اور ایک چھوٹے گناہ ہوتے ہیں تو کچھ حصہ گناہوں کا وہ اپنے استعمال میں
لاتے رہتے ہیں اور خیال کر لیتے ہیں کہ یہ گناہ تو چھوٹا ہے اس کے کرنے میں کونسا زیادہ حرج ہے
اس طرح بیماری کا بیج ضائع نہیں ہوتا اور بیماری کے بیج کے ضائع نہ ہونے کی وجہ سے خرابی ہمیشہ
عود کرتی رہتی ہے حالانکہ ہمیں رسول کریم ﷺ کی زندگی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ گناہ اور نیکی رسول
کے چھوٹے بڑے ہونے کی تعریف بالکل جدا گانہ کیا کرتے تھے ۔ بالکل جداگانہ
صلى الله
احادیث سے ثابت ہے کہ رسول کریم ﷺ کے پاس بعض لوگ آئے اور انہوں نے کہا ہے
يَا رَسُولَ الله ! سب سے بڑی نیکی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا جہاد فی سبیل اللہ ۔ پھر کوئی اور آیا اور
اس نے دریافت کیا یا رَسُولَ الله ! سب سے بڑی نیکی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا ماں باپ کی خدمت
کرنا۔ اس کے بعد کوئی اور شخص آیا اور اُس نے پوچھا يَا رَسُولَ اللهِ ! سب سے بڑی نیکی کیا ہے؟
آپ نے فرمایا ۔ تہجد ۔ غرض مختلف سوالات کرنے والوں کو آپ نے ایک ہی سوال کا مختلف جواب
دیا، کسی کو جہاد کی طرف توجہ دلائی، کسی کو شب بیداری کی طرف متوجہ کیا، کسی کو ماں باپ کی اطاء
اور فرمانبرداری کی تلقین کی ۔ اب سب سے بڑی نیکیاں تین تو ہو نہیں سکتیں سب سے بڑی نیکی
ایک ہی ہو سکتی ہے۔ پس اگر سب سے بڑی نیکی جہاد ہے تو ماں باپ کی اطاعت سب سے بڑی
اطاعت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۰
سال ۱۹۳۶ء
صلى
عل
صلى الله
نیکی نہیں اور اگر ماں باپ کی اطاعت سب سے بڑی نیکی ہے تو تہجد سب سے بڑی نیکی نہیں مگر
رسول کریم ﷺ ان میں سے ہر ایک کو بڑی نیکی قرار دیتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ رسول کریم
کا منشاء کیا تھا ؟ صاف ظاہر ہے کہ آپ کا منشاء سب سے بڑی نیکی سے وہ نہ تھا جو عُرفِ عام
میں سمجھا جاتا ہے بلکہ آپ کا منشاء یہ تھا کہ در حقیقت ہر انسان کیلئے سب سے بڑا کام الگ الگ ہوا
کرتا ہے۔ ایک انسان ایسا ہوتا ہے جس کے دل میں ماں باپ کی عظمت نہیں ہوتی لیکن وہ روپیہ
اُڑا دینے کا عادی ہوتا ہے اگر اسے خدا تعالیٰ کے دین کی راہ میں روپیہ خرچ کرنے کے ثواب کا علم
نہ ہو تب بھی وہ دنیوی کاموں پر روپیہ اڑا دینے کی عادت رکھتا ہے۔ چنانچہ ایسے لوگ دنیا میں
پائے جاتے ہیں جو کنچنیوں کے ناچ پر اپنی جائدادیں دے دیتے ہیں۔ ایسے لوگ دُنیا میں پائے
جاتے ہیں جو ڈوموں کے لطیفوں پر اپنے قیمتی اموال لٹا دیتے ہیں ، ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو
آدھ گھنٹہ کے جوا کی خاطر اپنی جائدادیں برباد کر دیتے ہیں ، ایسا انسان اگر خدا تعالیٰ کی راہ میں
اپنی جائداد دے دیتا ہے تو وہ کونسا بڑا کام کرتا ہے اُس کے نزدیک تو جائداد کی کوئی قیمت ہی نہیں
کہ اُس کی اس نیکی کو بڑی نیکی قرار دیا جا سکے ۔ ایسے انسان کی سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ وہ
جُوئے سے تو بہ کرے۔ ایسے شخص کیلئے چوری سب سے بُرا فعل نہیں کیونکہ چوری کی طرف اسے
رغبت نہیں ، ایسے شخص کیلئے سب سے بڑا گناہ ظلم نہیں کیونکہ ظلم کی طرف اسے توجہ نہیں ، ایسے شخص
کیلئے سب سے بڑا گناہ جھوٹ نہیں کیونکہ جھوٹ سے اسے کوئی دلچسپی نہیں ، ایسے شخص کیلئے سب
سے بڑا گناہ قتل نہیں کیونکہ قتل کا جذبہ اُس کے دل میں کبھی پیدا ہی نہیں ہوتا ، ایسے شخص کا سب سے
بڑا گناہ جو اُ ہے کیونکہ بڑا گناہ وہی ہے جس کی عادت ہو جائے اور جس کا چھوڑ نا انسان کو مشکل
روه
معلوم ہو ۔ اس تعریف کے مطابق ایک ایسا انسان بھی ہو سکتا ہے جس کا سب سے بڑا
مونچھیں نہیں تر شوا تا ۔ وہ چور بھی نہیں ہوگا ، وہ ڈا کو بھی نہیں ہوگا ، وہ جھوٹ بھی نہیں بولے گا ، وہ
دھوکا اور فریب بھی نہیں کرے گا مگر انگریزوں کو دیکھ کر چونکہ اُسے مونچھیں بڑھانے کی عادت
ہو چکی ہوگی اس لئے ہم اس کے متعلق کہیں گے کہ اس کا سب سے بڑا گناہ مونچھیں بڑھانا ہے۔
حضرت خلیفة امسیح الاوّل اپنے ایک عزیز کا جو وہابی خیالات رکھتا تھا واقعہ بیان فرمایا
کرتے تھے کہ ایک دفعہ کوئی بڑا رئیس آپ سے ملنے آیا۔ وہ تہہ بند تکبر سے لٹکا کر چلا کرتا تھا اور اُس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۱
سال ۱۹۳۶ء
وقت بھی اُس نے اپنی تہہ بند لٹکائی ہوئی تھی اور ٹخنوں سے نیچے پڑ رہی تھی ۔ آپ فرماتے ہیں جس
وقت اُس عزیز نے اس رئیس کو اس حالت میں دیکھا تو چونکہ وہ نیا نیا علم حدیث پڑھ کر آیا تھا اس
نے اپنی مسواک اُٹھائی اور اس رئیس کے ٹخنے پر مار کر کہا فِی النَّارِ یہ حصہ دوزخ میں جائے گا
کیونکہ حدیثوں میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص تکبر سے اپنا ازار لمبار کھے وہ دوزخ
میں جاتا ہے سے ۔ وہ رئیس مسلمان تھا مگر اُسے ہمیشہ اپنی عزت کا خیال رہتا تھا اور اسی عزت کے
خیال سے وہ تہہ بند لٹکا کر باندھا کرتا۔ جب اُس شخص نے ایک بھری مجلس میں اُس رئیس کے ٹخنے
پر مسواک مار کر کہا فِي النَّارِ تو فوراً اُس رئیس پر اپنی عزت کا خیال غالب آ گیا اور اُس نے نہایت
غصے سے کہا کہ تجھے کس بیوقوف نے بتایا ہے کہ میں مسلمان ہوں میں ہرگز مسلمان نہیں ۔ گویا
صلى الله
محمد ﷺ کا اگر ایسا حکم ہے تو وہ مسلمانوں پر چل سکتا ہے مجھ پر نہیں چل سکتا ۔ اب تہہ بند کے ایک انچ
او پر یا ایک انچ نیچے ہونے میں کیا رکھا ہے مگر ایسے بیسیوں لوگ مل جائیں گے جنہیں اگر یہ کہو کہ تم
ایک ہزار مربع لے لو مگر تہہ بند نیچے نہ باندھو تو وہ زمین چھوڑنے کیلئے تیار ہو جائیں گے مگر تہہ بند کا
لڑکا نا نہیں چھوڑیں گے ۔ بلکہ اگر انہیں کہا جائے کہ تمہیں سر کا خطاب مل جائے گا بشرطیکہ تہہ بند لٹکا کر
نہ چلو تو وہ سر کا خطاب چھوڑنے کیلئے تیار ہو جائیں گے لیکن اس بات کے چھوڑنے کیلئے تیار نہیں
ہوں گے کہ تہہ بند ایک انچ اوپر کر کے باندھیں ۔ پس ایسے لوگوں کا سب سے بڑا گناہ تہہ بند کو
نیچے لٹکانا ہوگا نہ کچھ اور ۔
صلى
اسی طرح ایک زمیندار جب یہ سنتا ہے کہ کسی شخص نے رسول کریم ﷺ کو گالی دی تو اسے
اپنی بیویوں کی محبت، اپنے بچوں کی محبت ، اپنے خاندان کی محبت اور اپنی جان کی محبت بالکل
فراموش ہو جاتی ہے۔ وہ خاموشی سے ایک گنڈا سہ یا چھرا لیتا ہے اور گھر سے نکل جاتا ہے اور اس گنڈاسہ سے
شخص کی تلاش شروع کر دیتا ہے جس نے رسول کریم ﷺ کو گالی دی ہوتی ہے، پھر جب وہ مل جاتا
ہے تو اُسے قتل کر دیتا ہے اور جب خود پکڑا جاتا ہے تو اللہ اکبر کا نعرہ لگاتا ہوا پھانسی کے تختہ پر
چڑھ جاتا ہے اور ذرا بھی خیال نہیں کرتا کہ اُس نے کوئی قربانی کی ہے۔ گویا وہ اپنی جان اور اپنا
مال اور اپنی ہر چیز رسول کریم ﷺ پر قربان کرنے کیلئے تیار ہو جائے گا لیکن باوجود اس کے اس کی
حالت یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ بنیے کے پاس جاتا اور اُس سے سُو د لیتا ہے بلکہ مرنے کے بعد بھی
الله
وس

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۲
سال ۱۹۳۶ء
ایک خیالی عزت کو قربان نہیں کرتا اور اپنی لڑکی کو ورثہ سے محروم رکھتا ہے۔ ایسے شخص کی سب سے
صلى الله
بڑی نیکی یہ نہیں کہ اُس نے اپنی جان رسول کریم ﷺ کی عزت کی حفاظت کیلئے قربان کر دی بلکہ
اس کی سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ وہ سود نہ لے اور اپنی لڑکیوں کو جائداد سے ورثہ دے۔ یہ صرف
چند مثالیں میں نے دی ہیں ورنہ ہزاروں مثالیں ایسی پائی جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نیکی
اور بدی ہر انسان کے ساتھ بدلتی چلی جاتی ہے ۔
پس جب تک یہ خیال دل میں رہے کہ فلاں بدیاں بڑی ہیں اور فلاں چھوٹی اور فلاں
نیکیاں بڑی ہیں اور فلاں چھوٹی اُس وقت انسان نہ بدیوں سے پوری طرح بچ سکتا ہے اور نہ
نیکیوں کو پوری طرح حاصل کر سکتا ہے۔ دنیا میں بڑی بدیاں وہی ہیں جن کے چھوڑنے پر انسان
قادر نہ ہو اور جو عادت میں داخل ہو چکی ہوں اور بڑی نیکیاں وہی ہیں جن کا کرنا انسان کو دو بھر
معلوم ہو۔ اس نقطہ نگاہ کے مطابق کئی نیکیاں ایسی ہو سکتی ہیں جو ایک کیلئے بڑی ہوں مگر دوسروں
کیلئے چھوٹی اور کئی بدیاں ایسی ہو سکتی ہیں جو ایک کیلئے بڑی ہوں لیکن دوسرے کیلئے چھوٹی ۔ پس
جب تک اس خیال کو دل سے نکال نہیں دیا جاتا کہ چوری ایک بڑا گناہ ہے، زنا ایک بڑا گناہ ہے،
قتل ایک بڑا گناہ ہے، غیبت ایک بڑا گناہ ہے اور ان کے علاوہ جتنے گناہ ہیں وہ چھوٹے ہیں یا
جب تک اس خیال کو دل سے نکال نہیں دیا جاتا کہ چند نیکیاں بڑی ہیں اور باقی چھوٹی مثلاً روزہ
بڑی نیکی ہے، نماز با جماعت بڑی نیکی ہے، زکوۃ بڑی نیکی ہے، حج بڑی نیکی ہے اور اس کے علاوہ
جتنی نیکیاں ہیں وہ چھوٹی ہیں اُس وقت تک انسان کا عملی حصہ بہت کچھ کمزور رہتا ہے ۔ مگر عام
مسلمانوں میں اس وقت یہ مرض پھیلا ہوا ہے اور وہ یہ کہ وہ بعض نیکیوں کو بڑی اور بعض کو چھوٹی
سمجھتے ہیں۔ مثلاً وہ سمجھتے ہیں کہ روزہ سب سے بڑی نیکی ہے اس خیال میں انہیں اس قدر غلو ہے کہ
وہ نماز با جماعت چھوڑ دیں گے، زکوۃ ساری عمر نہیں دیں گے لیکن جو شخص روزہ نہ رکھے خواہ کسی
بیماری اور مجبوری کی وجہ سے نہ رکھے وہ ان کے نزد یک کشتنی اور گردن زدنی ہوگا ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ رمضان کے مہینہ میں جبکہ آپ سفر کی
حالت میں تھے امرتسر میں تقریر فرمارہے تھے کہ آپ کے گلے میں خشکی محسوس ہوئی ۔ ایک دوست
نے یہ دیکھ کر آپ کے آگے چائے کی پیالی پیش کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیالی ہٹادی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۳
سال ۱۹۳۶ء
لیکن تھوڑی دیر کے بعد اُس نے حلق کی تکلیف کے خیال سے پھر پیالی پیش کر دی آپ نے پھر
ہاتھ سے اشارہ کیا کہ رہنے دولیکن تیسری دفعہ اس نے پھر پیالی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
آگے کر دی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غالباً یہ سمجھ کر کہ اگر میں نے چائے کی پیالی نہ لی تو یہ
ریاء ہو جائے گا اور سمجھا جائے گا کہ میں نے لوگوں کو دکھانے کی خاطر اس حکم پر عمل نہیں کیا جو سفر
کے وقت روزہ نہ رکھنے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے دیا ہے جب تیسری بار اس دوست نے پیالی پیش
کی تو آپ نے لے لی اور اس میں سے تھوڑا سا ا سا گھونٹ بھر لیا۔ یہ دیکھتے ہی لوگوں نے شو شور مچانا
شروع کر دیا کہ امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر رمضان میں روزے نہیں رکھتے ۔ وہ لوگ
جو اُس وقت شور مچارہے تھے ان میں سے یقیناً نوے فیصدی نماز با جماعت کیا نماز کے ہی تارک
تھے اور یقیناً ان میں سے ننانوے فیصدی جھوٹ بولنے، دھوکا فریب کرنے اور لوگوں کے مال
لوٹ لینے والے تھے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان میں سے ننانوے فیصدی روزہ دار تھے
کیونکہ ہندوستان میں روزہ کو سب سے بڑی نیکی سمجھا جاتا ہے مگر روزہ وہ اس طرح نہیں رکھتے
جس طرح رسول کریم ﷺ نے روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ جو شخص روزہ رکھ کر
جھوٹ بولتا ، غیبت کرتا یا گالی دیتا ہے خدا تعالیٰ کے حضور اس کا کوئی روزہ نہیں ہے وہ صرف بھوکا
اور پیاسا رہتا ہے۔ اس حدیث کے مطابق گوننانوے فیصدی مسلمان بظاہر روزہ رکھ کر بھوکے اور
پیاسے رہتے ہیں مگر وہ اس بھوکے پیاسے رہنے کو سب سے بڑی نیکی سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک جو
شخص روزے رکھ لے اور چند اور نیکیوں پر عمل کر لے اُس کا بیڑا پار ہے ۔ ایسے لوگ دنیا میں
پاکیزگی کے قائم کرنے میں کبھی مد نہیں ہو سکتے اور نہ وہ صحیح معیار گناہ قائم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے
اپنے ذہن میں یہ نقشہ جمالیا ہوتا ہے کہ کچھ چھوٹی نیکیاں ہوتی ہیں اور کچھ بڑی نیکیاں ہوتی ہیں اور
کچھ چھوٹی بدیاں ہوتی ہیں اور کچھ بڑی بدیاں ہوتی ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ جس نیکی کو بڑا
سمجھے ہوئے ہوتے ہیں اسے تو وہ اختیار کر لیتے ہیں مگر جن بدیوں کو چھوٹا سمجھ رہے ہوتے ہیں اُن کا
مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے حالانکہ اسلام نے اُسی نیکی کو بڑا قرار دیا ہے جس پر عمل کرنا اُس
کیلئے دو بھر ہو اور اُسی بدی کو بڑا قرار دیا ہے جس سے بچنا انسان کیلئے دوبھر ہو۔
صلى الله
پس ایک تو عملی اصلاح میں سب سے بڑی روک یہ ہے کہ لوگ بدیوں اور نیکیوں کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۴۴
سال ۱۹۳۶ء
متعلق ذہنی طور پر فرق کر لیتے ہیں اور کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ بعض گناہ بڑے ہیں اور بعض
چھوٹے اور بعض نیکیاں بڑی ہوتی ہیں اور بعض چھوٹی ہوتی ہیں ۔ وہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ جو
بڑی بڑی نیکیاں ہیں وہ ہم کر لیں گے اور چھوٹی نیکیوں کو نظر انداز کر دیں گے۔ اسی طرح گنا ہوں
میں سے بھی وہ جن گناہوں کو بڑا سمجھتے ہیں اُن سے بچنے کی کوشش کریں گے مگر اور گناہوں کا اپنے
اندر پایا جانا انہیں قابلِ اعتراض امر معلوم نہیں ہوگا حالانکہ چھوٹی نظر آنے والی نیکیاں چھوڑ دینے
سے بسا اوقات بڑے بڑے نقصان ہو جاتے ہیں اور معمولی نظر آنے والی بدیاں کر لینے سے
بسا اوقات روحانیت کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ پس ان کی قربانی دونوں طرف سے کم سمجھی
جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے طہارت اور پاکیزگی کا خلعت انہیں عطا نہیں کیا جاتا۔ پھر بعض
بدیوں کو چھوٹا سمجھنے کا نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بدی کا بیج دنیا میں قائم رہتا ہے جو مناسب ماحول کے
قائم ہونے پر پھر اگ آتا ہے۔ اسی طرح جس نیکی کو چھوٹی سمجھ کر چھوڑ دیا گیا ہوتا ہے بسا اوقات
وہ بڑی ہوتی ہے اور جس بدی کو چھوٹی سمجھ کر اختیار کر لیا جاتا ہے وہ بسا اوقات اس زمانہ میں نہایت
مہلک اور خطرناک نتائج پیدا کرنے والی ہوتی ہے۔ پھر ہر شخص کے نزدیک چھوٹی بڑی بدی الگ
الگ ہوتی ہے ۔ ایک شخص جس بدی کو بڑا سمجھتا ہے دوسرا اسے چھوٹا سمجھتا ہے اور دوسرا جس بدی کو
چھوٹا سمجھتا ہے تیسرا اسے بڑا سمجھتا ہے جس کے نتیجہ میں دنیا میں ہر بدی کا بیج موجود رہتا ہے ۔ اگر
سارے لوگ مل کر فیصلہ کر لیتے کہ فلاں بدی بری ہے تو وہ پیدا ہی نہ ہوتی ۔ جیسے مسلمان سارے
گناہوں سے بدتر گناہ حتی کہ شرک سے بھی بدتر سؤ رکھا نا سمجھتے ہیں۔ یہ اسی لئے کہ ان میں متفقہ طور
پر سور کے متعلق یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ اس کا گوشت کھانا بُرا ہے۔ وہ کنچنیاں جو دو دو آنے ،
چار چار آنے ، روپیه روپیه، دو دو روپے، چار چار روپے اور پانچ پانچ روپے پر علی قدر مراتب
عصمت فروشی کرتی رہتی ہیں اور پھر سینہ پر ہاتھ مار کر کہتی ہیں کہ الْحَمْدُ لِلهِ ہم مومنہ ہیں ، وہ
ڈا کو جو دو آنے پر ایک شخص کا خون بہانا جائز سمجھتے ہیں ، وہ لوگ جو پندرہ پندرہ ، ہیں ہیں روپے
لے کر بے دریغ دوسرے کو قتل کر دیتے ہیں اور منہ سے اسلام کا اقرار بھی کرتے جاتے ہیں ، وہ بھی
عصمت فروش فروشی اور قتل کو اتنائر افعل نہیں سمجھیں گے جتنا سور کا گوشت کھانے کو ۔ جس کی یہی وجہ ہے
کہ مسلمانوں میں سور کے گوشت کے متعلق مجموعی طور پر یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ اس کا کھانا
ہے

آج 10 میں سے 10 باقی