اعتقادی اصلاح کی نسبت عملی اصلاح کیوں مشکل ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۳
سال ۱۹۳۶ء
ساتھ ساتھ احکام کے معانی بدلتے جاتے ہیں۔ میں اس وقت جس طرح بعض لوگ یونہی کہہ دیا
کرتے ہیں کہ اب حالات تبدیل ہو گئے ہیں اس لئے حکم بھی بدل گیا ہے اس طرح نہیں کہہ رہا بلکہ
میرا مطلب یہ ہے کہ جب فی الواقعہ حالات بدل جائیں تو یقیناً احکام بھی بدل جاتے ہیں ۔
جس وقت مسلم لیگ قائم ہوئی اُس وقت حکومت ہند نے ہندوستان کا نصب العین
جمہوری حکومت قرار نہیں دیا تھا۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مطلب یہ تھا کہ چونکہ حکومت
نے اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا ہے اور آزادی کو نصب العین نہیں قرار دیا اس لئے لازما اختلاف فساد
کا موجب ہوگا لیکن جب حکومت نے خود جمہوری حکومت حاصل کرنا ہندوستان کا نصب العین
قرار دے لیا ہے اور رائے عامہ کو تسلیم کرنا قانون کا جز و قرار دے لیا ہے تو اب ایسے مطالبات کرنا
انگریزی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اس کی تائید میں ہے۔ غرض پہلے جو انگریز مسلم لیگ کی تائید
کرتے تھے وہ ان کی ایک سیاسی چال تھی مگر اب خود حکومت نے قانون بنا دیا ہے کہ ہندوستان کا
نصب العین جمہوری حکومت ہے۔ پس نیشنل لیگ یہ مطالبہ نہیں کرے گی کہ اس سے باہر ہندوستان
کو کوئی چیز دی جائے بلکہ وہ حکومت ہی کے قانون کی تشریح کا مطالبہ کرے گی اور وہ قانون خود
انگلستان والوں نے بنایا ہے۔
صلى الله
اس کی ایک موٹی مثال ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ایک عیسائی نے
آنحضرت ﷺ پر گندے اور نا پاک حملے کئے اور ایک کتاب لکھی ۔ مسلمانوں کی طرف سے حکومت اور تھی۔ کی سے
کو میموریل بھیجے گئے کہ اس کتاب کو ضبط کیا جائے اور اس شخص کو سزادی جائے مگر آپ نے اس کی
مخالفت کی لیکن آج ساری جماعت ان گندی کتابوں کے خلاف جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
متعلق شائع کی جاتی ہیں حکومت سے ضبطی کا مطالبہ کرتی ہے حتی کہ احراری بھی اعتراض کرتے ہیں
کہ تمہارے امام نے کہا تھا کہ امہات المؤمنین کو ضبط نہ کرانا چاہئے بلکہ اس کا جواب لکھنا چاہئے
اور اب تم ضبطی کا مطالبہ کر کے گویا خود اپنے امام کے خلاف چلتے ہو۔ لیکن اس کا جواب یہی ہے کہ
جب آپ نے ضبطی کا مطالبہ کرنے سے روکا تھا اُس وقت کا رائج قانون اس تصنیف کو ضبط کرنے
اور مصنف کو سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا تھا یہ قانون بعد میں بنا ہے۔ لارڈایل جن کے وقت میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حکومت کو خود توجہ دلائی تھی کہ جو شخص کسی کے بزرگ کی ہتک کرے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۴
سال ۱۹۳۶ء
حکومت کو چاہئے کہ اسے سزا دینے کیلئے قانون بنائے ۔ پس اگر امہات المؤمنین کے متعلق آپ
نے ایسے مطالبہ سے روکا تو اس لئے کہ اُس وقت کوئی ایسا قانون موجود نہ تھا ۔ پس چونکہ حکومت با
بے بس تھی ، کیونکہ اس کیلئے کوئی رستہ کھلا نہ تھا وہ قانون کے رو سے اس شخص کو پکڑ نہ سکتی تھی ۔ ادھر یہ
دیکھ کر کہ حکومت کچھ نہیں کرتی مسلمانوں میں جوش بڑھتا اور اس کا نتیجہ سوائے اس کے کچھ نہ ہوتا
کہ ملک میں بغاوت پیدا ہوتی اور فسادات بڑھ جاتے ، ملک کا امن برباد ہو جاتا مگر اب حکومت
نے ایسا قانون بنا دیا ہے اس لئے ہم اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ قانون جس غرض کیلئے بنایا گیا
تھا اسے پورا بھی کیا جائے ۔ اگر اس قانون کے ذریعہ سے کہ ہندو، سکھوں اور عیسائیوں کے مذہبی
پیشواؤں اور بزرگوں کی عزت کی حفاظت کی جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ جماعت احمد یہ کے
بزرگوں کے متعلق یہ قانون معطل رہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عزت کے تحفظ کیلئے اس کو
استعمال نہ کرنے کے یہ معنے ہیں کہ یا تو حکومت ہمیں اپنا دشمن سمجھتی ہے اور ہمیں قانون کے فائدہ
سے بھی محروم رکھنا چاہتی ہے یا پھر یہ کہ وہ اکثریت سے ڈرتی ہے اس صورت میں وہ خود غلطی پر
ہے ہم مطالبہ کرنے سے قانون شکن نہیں بنتے بلکہ وہ خود قانون شکن قرار پاتی ہے۔ اس مطالبہ میں
ہم ملک معظم کے نمائندہ ہیں اور حکومت قانون کو توڑنے والی ہے کیونکہ متواتر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام پر حملے کئے جاتے ہیں اور حکومت کا ہاتھ معطل رہتا ہے اور بیسیوں بار مطالبات کے بعد
معمولی سی حرکت کرتا ہے۔
پس یا تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ حالات کے بدلنے کی وجہ سے نیشنل لیگ کا قیام حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کے خلاف نہیں ہے ورنہ یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ایسی گندی کتابوں کی
ضبطی کے متعلق حکومت سے مطالبہ کرنا بھی آپ کے منشاء کے خلاف ہے۔ غرض واقعات سے یہی
نتیجہ نکلتا ہے کہ میموریل بھیجنے سے روکنے کی وجہ یہی تھی کہ اُس وقت کوئی ایسا قانون نہ تھا اور اس
کا ثبوت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود وائسرائے کو ایسا قانون بنانے
کیلئے لکھا ۔ اب چونکہ ایسا قانون بن چکا ہے اس لئے ایسا مطالبہ کرنا نا جائز نہیں ۔ اسی طرح جس
وقت آپ نے مسلم لیگ میں شمولیت سے روکا اُس وقت آزادی زیر سایہ برطانیہ ہندوستان کا
نصب العین قرار نہ دیا گیا تھا بعد میں حکومت نے خود اس کا اعلان کر دیا۔ اب سیاسیات میں حصہ
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۵
سال ۱۹۳۶ء
لینے والی انجمن کی طرف سے اس کا مطالبہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احکام کی خلاف ورزی
نہیں کہلا سکتا ۔
چوتھا اعتراض یہ ہے کہ آپ کی تحریروں سے ہمیشہ آزادی کی خواہش ظاہر ہوتی ہے اور
یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کے خلاف ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ کم از کم ایک شخص نے تو
محسوس کیا ہے کہ میں آزادی کا حامی ہوں مگر یہ غلط ہے کہ مجھے اس خیال کا حامی رہنے سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم روکتی رہی ہے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم نے ہی
مجھے یہ سکھایا ہے۔ جس چیز سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم روکتی ہے اس سے آج بھی ہم
ڑکتے ہیں اور وہ بغاوت، فساد اور قانون شکنی ہے۔ جو دُکھ ہمیں حکومت کے بعض افسروں کی
طرف سے اب دیئے گئے ہیں وہ اگر ہزار گنا بھی بڑھ جائیں تو بھی ان چیزوں کو ہم کبھی جائز نہیں
سمجھیں گے یہ اصولی تعلیم ہے۔ باقی رہا ہندوستان کی آزادی کا سوال میں ایک منٹ کیلئے بھی یہ
ماننے کو تیار نہیں کہ ہندوستان کی آزادی کا خیال گاندھی جی اور پنڈت نہرو صاحب کو اس سے
نصف بھی ہے جتنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تھا ۔ انبیاء ہمیشہ دنیا میں غلامی کو دور کرنے کیلئے
آتے ہیں ان کا یہ مقصد نہیں ہوتا کہ دنیا کو کسی کا غلام بنا کر رکھیں بلکہ ان کا مقصد وحید یہی ہوتا ہے
کہ دنیا کو آزاد کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی چونکہ مامور تھے اس لئے آپ کا بھی یہ
مقصد تھا اس لئے جب بھی غلامی کی صورت پیدا ہو جماعت احمدیہ کا فرض ہوگا کہ اس کا مقابلہ
کرے باقی تفاصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا کیونکہ میرا لیکچر سیاسی نہیں ۔
۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ ٹیپو سلطان سے انگریزوں کو اس قدر بغض اسی وجہ سے ہے کہ
وہ ہندوستان میں اسلامی حکومت کیلئے ان کے وجود کو خطرہ سمجھتا تھا اور شاید قریبی زمانہ میں تو
نہیں مگر خلافت کے ابتدائی زمانہ میں میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس بادشاہ کا ادب میں نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام سے ہی سیکھا ہے۔ میں نے بچپن میں ایک دفعہ جب ایک کتے کو ٹیپو ٹیپو کہہ کر
پکارا تو آپ نے مجھے سختی سے روکا اور فرمایا کہ وہ ایک باغیرت مسلمان بادشاہ تھا تم ایک گتے کو اس
کے نام سے کیوں پکارتے ہو؟ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی لکھا ہے کہ مسلمانوں کی
غلطی تھی کہ وہ کانگرس میں شامل نہ ہوئے ( اس کے متعلق بھی ایک دوست نے اعتراض کیا ہے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۶
سال ۱۹۳۶ء
کہ پھر احمدی کیوں کانگرس میں شامل نہیں ہوتے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس وجہ سے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی بتائی ہوئی شرطیں پوری نہیں ہوتیں اور نیشنل لیگ کا استقبال کانگرس
میں شامل ہونے کے مترادف نہیں ہے ) ہاں قانون شکنی اور عدم تعاون وغیرہ تحریکات کو آپ
ہمیشہ نا پسند فرماتے رہے ہیں اور ہم بھی نا پسند کرتے رہیں گے ۔ اس کے متعلق اسلام نے تفصیلی
احکام دیئے ہیں اور ہم پر مظالم خواہ کتنے بھی بڑھ جائیں ہم ایسی تحریکوں سے بچیں گے ۔ ہاں جو
تعاون پہلے تھا ضروری نہیں کہ اسے قائم رکھیں عدم تعاون تو کسی صورت میں نہ کریں گے لیکن
جہاں قانون مجبور نہیں کرتا وہاں تعاون بھی نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گے اور یہ
بات قانون کے خلاف نہیں ۔
پانچواں اعتراض یہ ہے کہ اس کا موجب بعض حکام کا نا واجب رویہ ہے۔ مجھے اس مجرم
کے اقرار میں کوئی تامل نہیں ۔ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ ہمارے اس رویہ کا موجب بعض افسروں کا
نا واجب رویہ ہے اور یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں ۔ اعتراض جب ہوتا اگر ہم اپنے اصل کو چھوڑ
دیتے محض ناراضگی کا اظہار بُری بات نہیں بلکہ اس کے جواب میں ناواجب رویہ اختیار کرنا بری
بات ہے۔ اگر ہم نے اس صبر آزما حالت کے باوجود جماعت کو قابو میں رکھا ہے تو ہمارا یہ غصہ
قابلِ اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ صبر کی آزمائش غصہ کے وقت ہی ہوتی ہے کہ بچہ کو جب ماں دودھ دیتی
ہے تو اُس وقت اس کے صبر کی آزمائش نہیں ہوتی بلکہ اُس وقت ہوتی ہے جب وہ غصہ سے دیوانی لکہ اس وقت ہوتی ہے جب وہ غصہ سے
ہو کر اسے گھر سے نکالتی ہے۔ یہ ہمارے صبر کی آزمائش کا موقع تھا ہمیں سخت غصہ دلایا گیا مگر ہم
نے کوئی نا واجب رویہ اختیار نہیں کیا ۔ اس فیصلہ سے زیادہ غصہ دلانے والی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
جو مسٹر کھوسلہ نے کیا، اس سے زیادہ نا واجب رویہ کیا ہو سکتا تھا کہ راہ چلتے اور اپنی جائداد کی
حفاظت کرتے ہوئے احمدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ، چھوٹے چھوٹے بچوں کی مجلسوں پر ایکٹ ۳۲ کا
استعمال کیا گیا ، کیا یہ معمولی باتیں تھیں اور کیا دنیا میں کسی دوسری جگہ ایسا کر کے حکومت کے افسر
آرام سے رہ سکتے تھے؟ مگر ہم نے کچھ نہیں کیا۔ پس اظہار ناراضگی کوئی بُری بات نہیں ناجائز
ذرائع اختیار کر نابُری بات ہے۔
آخری بات اختلاف رکھنے کی اجازت کے متعلق ہے۔سو یہ اجازت میں ہمیشہ سے
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۷
سال ۱۹۳۶ء
دیتا آیا ہوں اگر سب باتیں سمجھانے کے باوجود کوئی شخص یہ سمجھتا ہو کہ وہ متفق نہیں ہو سکتا تو جبکہ وہ
فساد اور بدامنی نہ پیدا کر رہا ہو اور اختلاف کو اپنی ذات تک محدود رکھتا ہوا سے اختلاف رکھنے کی
اجازت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک شخص نے جو اب ہمارے رشتہ دار اور عزیز ہیں
کہا تھا کہ میں اس شرط پر آپ کی بیعت کرتا ہوں کہ مجھے حضرت علی کو دیگر خلفاء سے افضل سمجھنے کی
اجازت دی جائے وہ چونکہ شیعہ تھے اس لئے اس قسم کی اجازت طلب کی اور آپ نے اجازت دے
دی ۔ پس اگر ایک شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیگر خلفاء سے افضل قرار دیتے ہوئے بیعت کر سکتا
ہے تو یہ عقیدہ رکھنا کہ انگریزوں سے ہمارا اتنا تعلق ہونا چاہئے کہ اس کی وجہ سے پنڈت نہرو صاحب
کا استقبال تک ہمارے لئے جائز نہ رہے کوئی ایسی بات نہیں جو بیعت میں رہنے سے مانع ہو۔
اس کے بعد میں اُس مضمون کی طرف آتا ہوں جس کے متعلق میں گزشتہ دو ہفتوں - ں سے
خطبے دے رہا ہوں۔ میں نے تین ایسے اسباب بیان کئے تھے جن کی وجہ سے عمل کی اصلاح عقیدہ
کی اصلاح سے زیادہ مشکل ہو جاتی ہے آج میں ایک چوتھا سبب بیان کروں گا جس کی وجہ سے
اعمال کی اصلاح بہ نسبت عقائد کی اصلاح کے مشکل ہو جاتی ہے خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ مذہب
کے ساتھ حکومت نہ ہو اور وہ سبب یہ ہے کہ عقیدہ کا تعلق عادت سے نہیں ہوتا بلکہ وہ جب بدل جاتا
ہے تو ہمیشہ کیلئے بدل جاتا ہے مگر عمل کا تعلق عادت سے ہوتا ہے۔ کوئی شخص اگر دلائل سن کر یہ عقیدہ
قائم کرلے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں تو وہ ان کی زندگی کے متعلق اپنے سابقہ عقیدہ
کی طرف عادت کے طور پر بار بار نہیں لوٹے گا بلکہ اس کا عقیدہ ہمیشہ کیلئے بدل جائے گا مگر اعمال
میں عادت کا دخل ہوتا ہے (بے شک خیالات میں بھی عادت کا ایک حد تک دخل ہوتا ہے مگر بہت
کمزور ) عادت بے سوچے سمجھے کام کرنے کا نام ہے مگر عقیدہ جانتے ہوئے ایک بات کو ماننے کا
نام ہے ۔ تم کسی شخص کے پاس جاؤ اور یکدم ہاتھ اُس کے پیٹ کی طرف لے جاؤ وہ فوراً کود کر پیچھے
ہٹ جائے گا۔
ہم جب بچے تھے تو اس طرح کھیلا کرتے تھے اب بھی بچے اسی طرح کھیلتے ہیں پہلے چھوٹی
انگلی اٹھاتے ہیں کہ اس سے ڈرو گے پھر دوسری پھر تیسری اور پھر چوتھی اور پھر انگوٹھا جھٹ آنکھ کی
طرف لے جاتے ہیں۔ اس پر دوسرا شخص یکدم آنکھ بند کر لیتا ہے اور پیچھے ہٹ جاتا ہے یہ ڈر نہیں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۸
سال ۱۹۳۶ء
بلکہ عادت ہے۔ چونکہ انسانی جسم نے عادت ڈال لی ہے کہ جب ایسا موقع ہوگا میں پیچھے ہٹوں گا ۔
یہ بعد میں دیکھا جائے گا کہ خطرہ حقیقی تھا یا وہمی اس لئے جسم فوراً پیچھے ہٹ جاتا ہے۔ ماں جو بچہ پر
جان فدا کرنے والی ہوتی ہے وہ بھی اگر بچہ کے پیٹ کی طرف اُنگلی لے جائے تو وہ جھٹ پیچھے
ہٹے گا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جسم نے عادت ڈال لی ہے کہ ہوشیار رہنا چاہئے ۔
تو غیر ارادی افعال کا نام عادت ہے لیکن عقیدہ غیر ارادی نہیں ہو سکتا۔ عمل چونکہ اکثر
غیر ارادی ہوتے ہیں اس لئے ہر شخص کو کوئی نہ کوئی عجیب عادت پڑ جاتی ہے کسی کو ہاتھ ہلانے کی ،
کسی کو کندھا، کسی کو سینہ، کسی کو ناک، کسی کو پاؤں ہلانے کی عادت ہوتی ہے، کسی کو اور کوئی عادت
ہوتی ہے۔ غرض جسم میں مختلف حرکات کا پیدا ہوتے رہنا عادت کے طور پر ہر ایک انسان کے ساتھ
لگا ہوا ہے اور اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اعمال میں عادات کا بہت دخل ہے۔ مثلاً شراب یا
افیون کی عادت ہے کہ ایک شخص یہ قربانی تو کر لیتا ہے کہ تین خداؤں کی جگہ ایک خدا کو مان لے
اور یہ نہیں ہوگا کہ دوسرے دن عادتاً اسے تین خداؤں کا خیال آئے مگر افیون کھانے کیلئے اُس کے
اندر ضرور خواہش پیدا ہو گی حالانکہ خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں یہ کتنی معمولی چیز ہے وہ ایک کے مقابلہ
میں دو خداؤں کو چھوڑ دے گا مگر افیون کی گولی کی قربانی نہیں کر سکے گا۔
ہماری جماعت میں سینکڑوں ایسے زمیندار ہیں جنہوں نے بھائیوں کو چھوڑ دیا ، ماں باپ
کو چھوڑ دیا، بیویوں کو چھوڑ دیا اور بیویوں نے خاوندوں کو چھوڑ دیا، قیمتی سے قیمتی چیزوں کو ترک
کر دیا مگر حقہ کی نال کو نہیں چھوڑ سکے ۔ جب وقت آتا ہے تو کہہ دیتے ہیں کہ کیا کریں پیٹ پھولنے
لگتا ہے ۔ اسی طرح چائے کی عادت گو اس سے کم ہے مگر جسے ہو وہ وقت آنے پر پاگلوں کی طرح
پھرتا ہے۔ پٹھان کتنی غیرت والے ہوتے ہیں اور کشمیریوں کو ادنی سمجھتے ہیں مگر مجھے یاد ہے ایک
دفعہ ہم ایک پہاڑ پر جا رہے تھے میرے ساتھ ایک پٹھان دوست تھے جنہیں نسوار کھانے کی عادت
تھی مگر وہ اپنی ڈبیا گھر بھول آئے تھے ۔ راستہ میں ایک مزدور کشمیری آ رہا تھا پٹھان دوست نے
اُس کشمیری سے جس کی طرف دوسرے وقت میں وہ منہ کرنا بھی پسند نہ کرتے اور جو کندھے پر
لکڑیاں اٹھائے ہوئے آ رہا تھا نہایت لجاجت سے کہا کہ اے بھائی کشمیری ! اے بھائی کشمیری جی !
اے بھائی جی! آپ کے پاس نسوار ہے؟ مجھے یہ سن کر بے اختیار ہنسی آگئی کہ جو شخص تکبر سے گردن
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۶۹
سال ۱۹۳۶ء
اونچی رکھتا تھا اب نسوار کی وجہ سے کس قدر لجاجت پر اتر آیا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ میں کچھ دوست یہاں آیا کرتے تھے جن کو حقہ پینے کی عادت تھی ۔ یہاں اور تو کسی جگہ حقہ
ہوتا نہیں تھا ہمارے ایک تایا تھے جو سخت دہر یہ تھے اور دین سے بالکل تعلق نہیں رکھتے تھے ان کے
پاس حقہ کیلئے چلے جاتے اور مجبوراً ان کی باتیں سنتے ۔ ہمارے وہ تایا ایسے شخص تھے کہ ایک دفعہ
حضرت خلیفہ اول نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کبھی نماز بھی پڑھی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا
کہ میں بچپن سے ہی سلیم الطبع ہوں میں بچپن میں بھی جب کسی کو سر نیچے کرتے دیکھتا تو ہنسا کرتا تھا
مراد نماز سے تھی ۔ وہ بھنگ بھی پیا کرتے تھے تو ہمارے بعض دوست حقہ کیلئے اُن کی مجلس میں چلے
جاتے تھے اور ایسی ایسی باتیں جو وہ سلسلہ اور اسلام کے خلاف کرتے مجبوراً سنتے تھے۔ ایک
دوست نے سنایا کہ ایک دفعہ ایک احمدی وہاں آگیا اور پھر اپنے آپ کو گالیاں دیتا ہوا واپس آیا ۔
کسی دوست نے پوچھا کیا بات ہے؟ تو کہنے لگا اس لئے اپنے آپ کو بُرا بھلا کہہ رہا ہوں کہ حقہ کی
خاطر نفس نے مجھے ایسی باتیں سننے پر مجبور کیا۔
تو عادتوں کو چھوڑ نا بڑا مشکل ہوتا ہے بعض لوگوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی ہے
انہیں لاکھ سمجھاؤ کتنی نگرانی کرو مگر پھر بھی وہ ضرور جھوٹ بولیں گے ان کی اصلاح مشکل ہوتی ہے ۔
یہ نہیں کہ ہوتی نہیں کیونکہ اگر نہ ہو سکتی تو میں یہ خطبات ہی کیوں بیان کرتا مگر یہ کام ان کیلئے بڑا
مشکل ہوتا ہے۔ ایسے لوگ جب بات کرنے لگتے ہیں تو عادت کی وجہ سے ان کے دماغ میں ایک
ایسی چمک پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بغیر جھوٹ کے بات کا مزا نہ ہم کو آئے گا اور نہ سننے
والے کو ۔ پھر بعض لوگوں کو چسکے کی عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے بعض لوگ بڑی بڑی
بے غیرتیاں کرتے ہیں ۔ قادیان میں ایسے دس بارہ لڑکے ہیں جو دو دو چار چار پیسوں کیلئے
احمدیوں کی جھوٹی سچی خبریں احراریوں کو جا کر دیتے ہیں ۔ انہیں مٹھائی کھانے کی عادت پڑی ہوئی
ہے گھر سے پیسے مل نہیں سکتے اس لئے وہ خوامخواہ جھوٹی باتیں جا کر دشمنوں سے کہتے ہیں۔ تو عادت
ایسی چیز ہے کہ اس کی اصلاح کیلئے بڑی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے لیکن عقیدہ میں عادت کا
دخل نہیں ہوتا۔ پس عقیدہ کے مقابل پر عمل کی اصلاح کو جو اسباب مشکل بنا دیتے ہیں ان میں سے
ایک عادت بھی ہے اور اس کا مقابلہ کرنا نہایت ضروری ہے۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۰
سال ۱۹۳۶ء
چونکہ خطبہ کے پہلے حصہ نے زیادہ وقت لے لیا ہے اس لئے اس مضمون کا باقی حصہ میں
اگلے جمعہ کے خطبہ میں اِنْشَاءَ اللهُ بیان کروں گا اس وقت میں پھر یہ بات دُہرانی چاہتا ہوں کہ یہ
کوئی معمولی معاملہ نہیں ہم نے عقیدہ کے میدان میں عظیم الشان فتح حاصل کی ہے مگر عمل کے میدان
میں بُری طرح پٹ رہے ہیں اور ضرورت ہے کہ عمل کی اصلاح میں بھی کامیابی حاصل کریں اور
جب یہ دونوں دیواریں مضبوط ہو جائیں گی تو دشمن کسی راستہ سے بھی ہم پر حملہ نہ کر سکے گا، جب
اس کیلئے ہمارے گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ نہ رہے گا تو اسے سوائے ہتھیار ڈالنے اور
ندامت سے سر جھکا لینے کے کوئی چارہ نہ رہے گا۔ اس معاملہ کے متعلق آپ میں سے ہر ایک کو خود
بھی سوچنا چاہئے کہ جماعت کے عملی پہلو کی کس طرح اصلاح ہو سکتی ہے تا جب میں مضمون کے
آخری حصہ پر پہنچوں تو آپ لوگ خود بھی اس کیلئے تیار ہو چکے ہوئے ہوں اور جو بات میں پیش
کروں وہ باہر سے آئی ہوئی معلوم نہ ہو بلکہ آپ کا نفس محسوس کرے کہ یہ اس کے اندر سے ہی پیدا
ہوئی ہے اور اسے فوراً قبول کرلے ۔
( خطبہ کے بعد ایک اور دوست نے چند اور سوال خطبہ کی بناء پر کئے ہیں جن میں سے
ایک یہ ہے کہ اگر پنڈت جی کے اس احسان کا یہ شکریہ ہے کہ جو اُنہوں نے ڈاکٹر اقبال صاحب
کے مضمون کا جواب لکھ کر کیا تو لیگ کیوں شامل ہوئی؟ سب جماعت کیوں استقبال میں شامل نہ
ہوئی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ اس احسان کا شکریہ ہے بلکہ یہ کہا ہے کہ جو
شخص ایسا فعل کرتا ہے اسے ہم جماعت کا دشمن نہیں کہہ سکتے اور اس وجہ سے اس کا استقبال کرنے
والے کو بے غیرت قرار نہیں دے سکتے اور جب استقبال بے غیرتی نہیں تو صرف مہمان کا اعزاز رہ
جاتا ہے جو نا جائز نہیں بلکہ مستحسن فعل ہے۔ باقی رہا دوسری جماعت کا سوال اگر ان میں سے وہ
لوگ جو سرکاری ملازم نہیں اس استقبال میں شامل ہوتے تو یقیناً یہ بھی اچھی مثال ہوتی ۔ میرے
نزدیک وہ بھی قابلِ اعتراض نہ ہوتا کیونکہ ایک دوسرے کے لیڈروں کا ادب جبکہ اس میں بے غیرتی نہ کا بے
نہ ہو یقینا ایک اچھا فعل ہے۔ چنانچہ گاندھی جی جب ولایت گئے تھے تو ان کا استقبال خود انگریزوں
نے نہایت شاندار کیا تھا اور ابھی حال ہی میں جب پنڈت جواہر لال نہرو صاحب انگلستان گئے
تھے تو ان کا استقبال بھی انگریزوں نے کیا تھا۔ پس اگر انگریز گاندھی جی کا اور پنڈت جی کا
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۱
سال ۱۹۳۶ء
استقبال کر سکتے ہیں تو ہم انگریزوں سے بھی انگلستان کے زیادہ خیر خواہ نہیں کہ ان کا استقبال نہیں
کر سکتے ۔ اصل میں یہ اعتراض کم حوصلگی کی وجہ سے اور حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں
ورنہ اگر ان مواقع کے سوا جب ایسے اعزاز بے غیرتی پر دلالت کرتے ہیں اگر مخالف خیال رکھنے
والے لیڈروں کا اعزاز کیا جائے تو یقیناً ایک اچھی مثال قائم ہوگی اور دلوں میں سے منافرت دور
ہو کر لوگ ایک دوسرے کی بات پر غور کرنے لگیں گے اور سچ کو ماننے کے زیادہ قریب ہو جائیں
گے اور صداقت کے پھیلانے میں آسانی ہوگی ) ۔
( الفضل ۱۱ جون ۱۹۳۶ء)
ل ترمذی ابواب العلم باب ماجاء في فضل الفقه صفحه ۶۱۰ حدیث نمبر ۲۶۸۷ مطبوعہ
وو
دار السلام رياض ۔ ۱۹۹۹ء الطبعة الاولیٰ میں یہ الفاظ ہیں الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةُ
الْمُؤْمِنِ فَحَيْتُ وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا
لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ (الانعام: ۱۰۹)
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۲
۲۱
سال ۱۹۳۶ء
اعتقادی اصلاح کی نسبت عملی اصلاح کیوں مشکل ہے
(فرموده ۱۲ جون ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
مجھے اس ہفتہ کے دوران میں ایک خط ایک ہندو تعلیم یافتہ خاتون کا ملا ہے جس میں انہوں
نے اس خیال سے کہ اُن کا پتہ لوگوں پر ظاہر نہ ہو جائے اپنے پستہ کو چھپایا ہے لیکن نام اور کام وغیرہ
اور اپنے خاوند کے کام کا انہوں نے ذکر کیا ہے ۔ میں وہ نام بھی ظاہر نہیں کرنا چاہتا تا کہ اُن کیلئے
کوئی ایسی صورت پیدا نہ ہو جو تکلیف دہ ہو لیکن چونکہ انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ میں ان پیدا نہ ہو دہ ہو نے یہ کی ۔
ہو ہویا
کے سوال کا جواب کسی خطبہ کے ذریعہ سے دوں اس لئے اس حد تک ان کی خواہش کے مطابق میں
مجبور ہوں کہ خطبہ میں ان کی اس بات کا ذکر کروں ۔
۔ ۔
وہ ایک تعلیم یافتہ ہندو خاتون ہیں اور ان کے خط سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل
میں تعصب نہیں بلکہ بنی نوع انسان کی ہمدردی کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ جس سوال کے متعلق انہوں
نے مجھ سے دریافت کیا ہے یا یوں کہنا چاہئے کہ جس سوال کے متعلق انہوں نے مجھ سے خواہش کی
ہے کہ میں اُس پر خطبہ میں روشنی ڈالوں اس کی تحریک وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس لئے ہوئی کہ کسی
احمدی خاتون سے وہ میرے خطبات لے کر کچھ مدت سے پڑھ رہی ہیں اور ان کے ذہن میں یہ
کہ احمدیہ بات آئی ہے کہ شاید اس معاملہ کے متعلق اگر میں تحریک کروں تو نہ صرف جماعت احمد یہ کیلئے بلکہ
باقی لوگوں کیلئے بھی ہدایت کا موجب ہو سکے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۳
سال ۱۹۳۶ء
و لکھتی ہیں کہ آپ کی تحریک کا اثر نہ صرف مسلمانوں پر ہوتا ہے بلکہ ہندوؤں کے ایک
طبقہ پر بھی ہوتا ہے کیونکہ میں جانتی ہوں کہ ہندوؤں کا ایک طبقہ اندرونی طور پر آپ کی باتوں پر نگاہ
رکھتا اور انہیں قدرومنزلت کی نظر سے دیکھتا ہے۔
وہ بات جس کے متعلق انہوں نے اپنے خط میں تحریک کی ہے یہ ہے کہ لڑکیوں کی شادی
عام طور پر ان جگہوں پر نہیں کی جاتی جس جگہ شادی کرنا وہ اپنے لئے مناسب خیال کرتی ہیں اس کی
کے نتیجہ میں وہ بھتی وہ لکھتی ہیں کہ بہت ۔ ہ بہت سے پھر بر سے گھر برباد ہوں ۔ بر باد ہو رہے ہیں اور بہت سے مرد اور بہت سی عورتیں
شادی کرنے سے ہی انکار کر دیتی ہیں۔ چونکہ وہ ایک ایسے پیشہ سے تعلق رکھتی ہیں جس کی وجہ سے
انہیں ہر مذہب و ملت کے گھرانوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لئے وہ اس بات سے بہت ہی متاثر
نظر آتی ہیں کہ بیسیوں گھرانے تباہی و بربادی کا منہ دیکھ رہے ہیں ۔
میں چونکہ اور کوئی ذریعہ ان تک اپنے خیالات کے پہنچانے کا نہیں دیکھتا اس لئے میں
انہیں خطبہ کے ذریعہ ہی اس امر سے آگاہ کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کی تعلیم اس باب میں
بالکل صاف اور واضح ہے یا یوں کہنا چاہیئے کہ اسلام کی تعلیم اس باب میں بالکل صاف اور
واضح ہے کیونکہ ہماری جماعت کسی نئے مذہب پر قائم نہیں بلکہ اسلام کی تعلیم کو ہی دنیا میں قائم کر
رہی ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر فرمایا ہے کہ نکاح پسندیدگی پر بنی ہوتا ہے لے اور
رسول کریم ﷺ نے اس حکم کی توضیح اور تشریح میں نہایت ہی مفصل ہدایات دی ہیں جن کے
ہوتے ہوئے کوئی انسان دھوکا نہیں کھا سکتا۔ ان امور کی طرف میں ہمیشہ ہی جماعت کو توجہ دلاتا
رہتا ہوں لیکن چونکہ ان کو صرف خطبات جمعہ پڑھنے کا موقع ملتا ہے اور خطبات جمعہ میں اس قسم
کے مضامین بہت کم آتے ہیں ۔ یہ مضامین زیادہ تر نکاح کے خطبات میں بیان ہوئے ہیں اور وہ
ان کی نگاہ سے نہیں گزرتے اس لئے انہیں یہ خیال گزرا کہ شاید میری طرف سے اس بات پر ابھی
تک پورا زور نہیں دیا گیا۔ اس میں شبہ نہیں کہ نکاح کے خطبے اس تعہد اور احتیاط سے شائع نہیں
ہوتے جس تعہد اور احتیاط سے جمعہ کے خطبے شائع ہوتے ہیں مگر پھر بھی کئی خطبے وقتاً فوقتاً شائع
ہوتے رہتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں بعض سالوں میں آٹھ دس خطبات نکاح ضرور شائع ہو جاتے
ہوں گے۔ ان میں اکثر انہی امور پر بحث ہوتی ہے کہ عورتوں کے مردوں پر کیا حقوق ہیں ، مردوں
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۴
سال ۱۹۳۶ء
کے عورتوں پر کیا حقوق ہیں اور شادی کے متعلق اسلام نے کیا کیا شرائط رکھی ہیں۔ پس میں انہیں
یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اسلامی تعلیم میں اس قسم کی مشکلات کے مقابلہ میں کامل راہنمائی
موجود ہے۔ ایسی کامل راہنمائی کہ ہر مذہب و ملت کے لوگ اسے اپنے اور اپنی نسلوں کے فائدہ
کیلئے اختیار کر سکتے ہیں اور اس بارے میں میں ہمیشہ ہی جماعت کے لوگوں سے خطاب کر کے
کہ وہی ہیں جنہیں حق کے طور پر میں خطاب کر سکتا ہوں گو فائدہ ان سے سارے ہی اُٹھا سکتے ہیں
اور اُٹھاتے رہتے ہیں ) یہ باتیں سمجھاتا رہتا ہوں لیکن اس میں شبہ نہیں جماعت احمد یہ ابھی پورے
طور پر اس تعلیم پر عامل نہیں ۔
ابھی تک ایسی مثالیں میرے سامنے آتی رہتی ہیں کہ ماں باپ نے لڑکیوں کی مرضی کے
خلاف یا لڑکوں کی مرضی کے خلاف انہیں شادی کرنے پر مجبور کیا اور اس کے نتیجہ میں وہ ساری عمر
کیلئے جہنم میں پڑے رہے۔ پس میں سمجھتا ہوں اس قسم کے مضامین بیان کرنے کی ضرورت ابھی
مفقود نہیں ہوئی اور چونکہ اب خطبہ نمبر کی کثرت اشاعت کا خاص طور پر انتظام کیا جاتا ہے اس لئے
میں کسی موقع پر جمعہ کے خطبہ میں ہی اِنْشَاءَ اللہ اس امر کو تفصیل کے ساتھ بیان کروں گا ۔ فی الحال
چونکہ میں نے ایک اور مضمون شروع کر رکھا ہے اور اس کا پہلے ختم کرنا میرے لئے ضروری ہے اس
لئے اس سلسلہ کے ختم ہونے پر میں اس مضمون کو خطبہ جمعہ میں بیان کروں گا کیونکہ گو اس مضمون
کے بیان کرنے کیلئے مجھے دوسرے مواقع بھی میسر آسکتے ہیں اور گو پہلے بھی میں اس امر کے متعلق ہیں پہلے
اپنے خیالات ظاہر کر چکا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ابھی اس مضمون کو بیان کرنے کی ضرورت ہے
اور ضرورت رہے گی اور میں اِنْشَاءَ اللہ اس کا خیال رکھوں گا ۔ گا۔
اس کے بعد میں اُس مضمون کو لیتا ہوں جس کو میں نے پچھلے کئی جمعوں سے شروع کر رکھا
ہے۔ وہ مضمون یہ ہے کہ جماعت احمد یہ جہاں عقائد کے بارہ میں ایک عظیم الشان فتح حاصل کر چکی
ہے یہاں تک کہ وہی عقائد جن کو جماعت احمدیہ کی طرف سے جب پیش کیا جاتا تو دشمنوں کی
طرف سے ان کا سختی سے انکار کیا جاتا آج جماعت کے شدید ترین دشمن بھی ان عقائد پر قائم
ہو رہے ہیں اور انہیں اپنا ہی عقیدہ قرار دے رہے ہیں وہاں عمل کے بارہ میں ہمیں بہت کچھ کوتاہی
نظر آتی ہے اور ابھی ہمارے اندر وہ روح پیدا نہیں ہوئی جس روح کے ماتحت کام کر کے ہم دنیا کو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۵
سال ۱۹۳۶ء
اپنے اعمال کا وہ نمونہ دکھا سکیں کہ جس کے بعد کوئی شخص ہماری جماعت کی برتری اور فوقیت کو تسلیم
کرنے سے انکار نہ کرے۔ پھر یہی نہیں کہ ابھی تک ہماری جماعت کے لوگ اس تعلیم پر پورے
طور پر عامل نہیں جو عملی اصلاح کے متعلق اسلام نے پیش کی بلکہ بسا اوقات وہ دوسروں کی چھوٹی
چھوٹی باتوں کو نقل کرنے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اور بجائے اس کے کہ اپنا لوہا لوگوں سے
منوائیں لوگوں کے نقال بن جاتے ہیں اس وجہ سے بجائے اس کے کہ جماعت کی برتری اور فوقیت
ثابت ہو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ عملی طور پر دنیا کی اصلاح کرنے میں احمدیت ناکام رہی ہے۔
۔
یہ سوال ایسا ہے جسے ہم کسی صورت میں نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم اس اعتراض کو دور
کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں اور اگر ہم وہ عملی اصلاح نہ کر سکیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی بعثت کے ساتھ ہمارے لئے مقرر کی گئی اور ہماری قسمت میں لکھی گئی ہے تو ہم قطعی طور پر
کسی کامیابی اور کامرانی کا دعوی نہیں کر سکتے ۔ میں پچھلے دو خطبوں سے یہ مضمون بیان کرتا چلا آ رہا
ہوں کہ لوگوں کی اعتقادی اصلاح سے عملی اصلاح کیوں مشکل ہے۔ میں اس بارہ میں چار
مشکلات بیان کر چکا ہوں جن کی وجہ سے عملی اصلاح زیادہ مشکل ہوتی ہے بہ نسبت اعتقادی
اصلاح کے ۔ آج میں اس امر کے چند اور سبب بیان کرتا ہوں کہ کیوں اعتقادی اصلاح کی نسبت
عملی اصلاح ایسے زمانوں میں زیادہ مشکل ہوتی ہے جب مذہب کے ساتھ حکومت نہیں ہوتی ۔
پانچواں سبب اس مشکل کا یہ ہے کہ عقیدے کے راستے میں انسان کے بیوی بچے
حائل نہیں ہوتے لیکن عمل کے راستہ میں اس کے بیوی بچے حائل ہو جاتے ہیں ۔ جب ایک انسان
کہتا ہے خدا ایک ہے تو یہ کہنے کے ساتھ اُسے اپنے بیوی بچوں کے آرام کو قربان نہیں کرنا پڑتا۔ یا
جب کوئی کہتا ہے محمد ﷺ خدا کے رسول ہیں تو اس اعلان کے ساتھ اُسے اپنے بیوی بچوں کی کوئی
قربانی نہیں کرنی پڑتی ۔ یا جب وہ کہتا ہے کہ میں قیامت پر ایمان لے آیا تو یہ دعوئی اس کی اس
ذمہ داری میں جو اس پر اپنے بیوی بچوں کے متعلق ہوتی ہے خلل نہیں ڈالتا ۔ اسی طرح جب کوئی
ملائکہ پر ایمان لاتا ہے، استجابت دعا پر ایمان لاتا ہے ، جزاء وسزا پر ایمان لاتا ہے، اللہ تعالیٰ کی
قضاء و قدر پر ایمان لاتا ہے تو اسے اپنی اہلی ذمہ داری کے پورا کرنے میں کوئی روک محسوس نہیں
ہوتی اور نہ یہ عقائد اس کیلئے کسی فتنہ کا موجب بنتے ہیں سوائے اس صورت میں کہ بیوی بچے اس
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۶
سال ۱۹۳۶ء
کے ساتھ عقائد میں اختلاف رکھتے ہوں تب بے شک جھگڑا ہو سکتا ہے۔ مثلاً خاوند کہتا ہو کہ خدا
ایک ہے اور بیوی کہتی ہو کہ خدا ایک نہیں دو ہیں یا تین ہیں ۔ یا ایک شخص کا عقیدہ ہو کہ اس دنیا میں
انسان تناسخ کے ذریعہ بار بار آتا ہے اور اس کے باپ کا یہ عقیدہ ہو کہ اس دنیا سے مرکر انسان ایک
اور دنیا میں جاتا اور پھر اس جگہ واپس نہیں آتا۔ تو عقائد میں یہ اختلاف جھگڑے کا موجب ہو سکتا
ہے لیکن عقائد میں اتحاد کی صورت میں اُس کی بیوی بچے عقیدہ کے راستہ میں حائل نہیں ہوتے اور
نہ روک بنتے ہیں۔ لیکن اس صورت میں بھی جب عقائد میں اختلاف ہو عمل کی وجہ سے ہی روکیں
پیدا ہوتی ہیں محض عقائد کی وجہ سے روکیں پیدا نہیں ہوتیں ۔ اس کے مقابلہ میں عمل کی یہ حالت نہیں
عمل میں قدم قدم پر بیوی بچوں کی تکلیف انسان کے سامنے آجاتی ہے۔ مثلاً ساری عمر کوئی شخص
تسلیم کرتا رہے کہ خدا ایک ہے ایک موقع پر بھی اس عقیدہ کی وجہ سے اس کے بیوی بچوں کی تکلیف
اس کے سامنے نہیں آئے گی ۔ مثلاً یہ نہیں ہوگا کہ اس شخص کی بیوی بھو کی رہتی ہو اس وجہ سے کہ وہ
ہے
خدا کو ایک سمجھتا ہے۔ یا اسے پہنے اور تن ڈھانکنے کیلئے کپڑا نہ ملتا ہو اس لئے کہ اس کا خاوند کہتا
خدا ایک ہے۔ یا اُسے اپنی بیمار بیوی کے علاج کیلئے کوئی پیسہ نہ ملتا ہو اس لئے کہ وہ کہتا ہے میں
الله
وسام
رسول مانتا ہوں ۔ غرض انسان کے اہلی فرائض کی ادائیگی میں عقائد اتنے روک نہیں
محمد ﷺ کو سچا رسول ما
بنتے جتنا عمل روک بن جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں بے شک عقائد کا اختلاف بھی بہت بڑی روک
بن جاتا ہے مگر یہ اُس وقت ہوتا ہے جب کسی نبی کا ابتدائی زمانہ ہوتا ہے اور عقائد کے اختلاف پر
اپنے عزیز اور رشتہ دار بھی شور مچانے لگ جاتے ہیں لیکن اگر ہم غور کریں تو معلوم ہوگا کہ اس وقت
بھی مسائل کا اختلاف اتنی دشمنی کا باعث نہیں ہوتا جتنا اعمال کا اختلاف دشمنی کا باعث بنتا ہے۔
آج جو دنیا میں ہم سے دشمنی کی جا رہی ہے اور لوگوں کو ہم پر غصہ ہے وہ دشمنی اور غصہ
انہیں اتنا اس بات پر نہیں کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کیوں مانتے ہیں جتنا غصہ
انہیں اس بات پر ہے کہ یہ ہمارے پیچھے نمازیں کیوں نہیں پڑھتے ، ہمارے جنازے کیوں نہیں
پڑھتے ، ہمیں لڑکیاں کیوں نہیں دیتے۔ اگر خدانخواستہ ہماری جماعت کمزوری دکھائے اور وہ
غیر احمدیوں کے جنازے پڑھنے لگے، اُن کے پیچھے نمازیں ادا کر نے لگے، اُنہیں لڑکیاں دینے
لگے تو آج ہماری جس قدر مخالفت ہے یہ جھاگ کی طرح بیٹھ جائے یا بہت ہی خفیف رہ جائے ۔ تو
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۷
سال ۱۹۳۶ء
یہ
در حقیقت عملی اختلاف ہی انسانی طبائع میں اشتعال پیدا کیا کرتا ہے مگر اس کے علاوہ عمل کئی اور
راہوں سے بھی انسان پر اثر ڈالتا ہے۔ مثلاً ایک شخص اسلام کی یہ تعلیم سنتا ہے کہ خدا ایک ہے اور وہ
یہ بھی سنتا ہے کہ کسی کا مال نہیں کھانا چاہئے ۔ اب جب وہ کہتا ہے کہ خدا ایک ہے تو اس عقیدہ کی وجہ
سے اُس کی بیوی کو فاقے نہیں کرنے پڑتے اور نہ اُس کے بچے کو کوئی نقصان پہنچتا ہے لیکن جب
اسلام کی یہ تعلیم اس کے سامنے آتی ہے کہ کسی کا مال نہیں کھانا چاہئے تو فرض کروکسی نے اس کے
پاس سو روپیہ امانت کے طور پر رکھا ہوا ہوتا ہے لیکن کوئی گواہ نہیں ہوتا اب وہ خیال کرتا ہے کہ اگر
میں یہ روپیہ لے لوں تو میرا بچہ جو بیمار ہے اس کے علاج پر یہ روپیہ صرف کر دوں گا ۔ آخر حکیم بغیر
فیس کے نہیں آتا نہ دُکاندار بغیر قیمت کے دوائیں دیتا ہے پھر اُس کی بیماری کا علاج ہو تو کس
طرح؟ پس ایسے موقع پر اس کے اور اسلام کی تعلیم کے درمیان اس کے بچے کی صحت آکر کھڑی
ہو جاتی ہے ۔ وہ اگر اسلام کی امانت کے متعلق تعلیم کو مانتا ہے تو اُس کا بچہ مرجاتا ہے لیکن خدا تعالیٰ
کو اگر وہ ایک مانتا ہے یا بالکل ہی خدا تعالیٰ کے وجود کو نہیں مانتا تو اس سے اس کے بچے کی صحت پر
کوئی اثر نہیں پڑتا۔ یا مثلاً میں نے زمینداروں کے متعلق بتایا تھا کہ وہ اپنی لڑکیوں کو ورثہ نہیں
دیتے وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح جائداد غیر کے پاس چلی جائے گی اور ان کی خاندانی عزت اور
وجاہت کم ہو جائے گی ۔ پس چونکہ اس تعلیم پر عمل کرنے سے ایک زمیندار یہ دیکھتا ہے کہ اُس کی
عزت جاتی رہے گی اس لئے عزت کا خیال عمل کے راستہ میں روک بن کر کھڑا ہو جائے گا لیکن
خدا تعالیٰ کو ایک مان کر تو اُس کی عزت برباد نہیں ہوتی ۔ یا جب وہ کہتا ہے محمد ہے خدا کے رسول
ہیں تو اس سے اُس کی اقتصادی حالت پر اثر نہیں پڑتا ۔ یا اگر وہ یہ کہتا ہے کہ خدا ایک ہے تو اُس پر
سے اُس کی زمین کم نہیں ہوتی ۔ یہ نہیں ہوگا کہ اگر اُس کا ایک ایکڑ پہلے 9 کنال کا ہوا کرتا تھا تو
خدا تعالیٰ کو ایک مان کر چھ کنال کا ایکڑ رہ جائے گا لیکن جب وہ یہ کہتا ہے کہ شریعت کے مطابق
ورثہ دینا چاہئے اور اُس کا لڑکا لڑکی ہو تو اس کی جائداد کا تیسرا حصہ اسی وقت کم ہو جاتا ہے۔ غرض
خدا تعالیٰ کو ایک ماننے میں اسے نقصان نظر نہیں آتا لیکن ورثہ کی تعلیم پر عمل کرنے میں فوراً نقصان
نظر آنے لگتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ اگر میں نے اس پر عمل کیا تو میری جائداد کا تیسرا حصہ غیر کے پاس
چلا جائے گا پھر نا معلوم اس کا میرے ساتھ کیسا تعلق ہو وہ میرا شریک بن کر مجھے نقصان پہنچائے گا
صلى الله
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۸
سال ۱۹۳۶ء
اور میں اتنی عزت کا مالک نہیں رہوں گا جتنی عزت کا اب مالک ہوں ۔ غرض جب وہ خدا تعالیٰ کا یا
رسول کریم ﷺ کی رسالت کا قائل ہوتا ہے تو اُس کی عزت اُس کے راستہ میں حائل نہیں ہوتی ، نہ
بیٹے حائل ہوتے ہیں لیکن جونہی وہ لڑکی کو ورثہ دینے لگتا ہے بیٹے کی شکل اُس کے سامنے آجاتی ہے
جو اُس سے رحم کی درخواست کر رہا ہوتا ہے اور کہتا ہے باپ ! مجھ پر رحم کر ۔ پس خدا ایک ہے کہنے
کے نتیجہ میں اُس کے بیٹے کی شکل اس کے سامنے نہیں آتی لیکن جب اُسے یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ
اپنی بیٹی کو ورثہ دو تو فوراً اس کے بیٹے کی شکل اس کے سامنے آجاتی ہے اور وہ اسے یہ کہتا نظر آتا ہے
کہ باپ ! تم نے سو ایکٹر میں بمشکل زندگی بسر کی تھی اب مجھ سے یہ کس طرح اُمید کر سکتے ہو کہ میں
چھیاسٹھ ایکڑ میں گزا میں گزارا کر سکوں گا۔ پس لڑکی کو ورثہ دینے کا حکم سن کر بیٹے کی شکل اُس کے سامنے
آجاتی اور عمل کے راستہ میں روک بن کر کھڑی ہو جاتی ہے۔ یا مثلاً ظلم کا سوال ہے ایک آدمی
مر جاتا ہے اس کی جائداد کا سنبھالنے والا کوئی نہیں ہوتا ، اس کا ایک چھوٹا سا یتیم بچہ رہ جاتا ہے،
زمیندار جس وقت ہل لے کر کھیت کے کنارہ پر پہنچتا ہے تو اُسے خیال آتا ہے کہ مجھے اپنی زمین میں
سے دس من دانے آئیں گے میرے اتنے لڑکے ہیں اتنی لڑکیاں ہیں، میری بیوی ہے، میرے
عزیز رشتہ دار ہیں ان سب کے خرچ کا میں ذمہ دار ہوں دس من دانے تو کافی نہیں ہوں گے اس
پر وہ کہتا ہے ساتھ کے کھیت کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں اس زمین کا مالک مر چکا ہے اور بچہ چھوٹا
ہے اگر میں دوگز اور زمین میں اپنا ہل چلا لوں تو اس میں کیا حرج ہے دس من کی بجائے میرے
دانے گیارہ من ہو جائیں گے اور اس طرح گزارہ اچھا ہو سکے گا۔ یہ خیال آتے ہی اس کے بیل
آگے چلنے لگ جاتے ہیں اور یہ بنہ شکنی کر کے دوسرے کی زمین کے ٹکڑے کو اپنی زمین میں ملا لیتا
ہے۔ مگر کبھی خدا تعالی پر ایمان لانا یا محمدﷺ کو سچا رسول تسلیم کرنا یا قیامت اور جزاء اور سزا کے دن
کو ماننا اس طرح اس کے عمل کے راستہ میں روک نہیں بنتا۔ یا مثلاً دین کی خاطر چندہ دینے کا
سوال ہے۔ جب ہم اس سے سب سے بڑا چندہ مانگتے اور کہتے ہیں کہ اپنے دل سے سب بتوں کو
نکال دے تو وہ اس کیلئے فوراً تیار ہو جاتا ہے لیکن جب چند پیسوں کا سوال آجائے تو اس کیلئے اتنا
تیار نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ عقیدہ کے ساتھ کوئی مادی چیز نہیں دینی پڑتی لیکن چندہ دینے
میں چونکہ مادی چیز دینی پڑتی ہے اس لئے فوراً اسے خیال آجائے گا کہ میں تو آگے ہی تنگی سے
صلى
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۷۹
سال ۱۹۳۶ء
گزارہ کر رہا ہوں اگر چندہ دے دیا تو میرے بیوی بچے کیا کھائیں گے ۔ یا اسی طرح جانی قربانی
کا سوال ہے، یا دین کیلئے وطن چھوڑنے کا سوال ہے ایسے موقعوں پر معاً انسان کو اپنے بیوی بچوں کا
خیال آ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے اگر میں غیر ملک کو چلا گیا تو میری بیوی کو کھانے پینے کا سامان کون لا
کر دیا کرے گا، بچوں کی نگرانی کون کرے گا ۔ غرض انسان کے جذبات اور اس کی محبت کے
تعلقات جن وجودوں سے وابستہ ہیں عمل کے میدان میں وہ قدم قدم پر روک بنتے اور اس سے
درخواست کرتے ہیں کہ دیکھنا ! ہمارا خیال رکھنا ۔ دیکھنا ! ہمارا خیال رکھنا ۔ پس اس لئے قدم قدم پر
وہ عمل کے راستہ سے اسے ہٹا دیتے ہیں لیکن عقیدہ کے بارہ میں کوئی ایسی بات پیش نہیں آتی ۔
جب یہ عقیدہ میں ایک ہوتے ہیں تو میاں بیوی اور بچے سارے ہی خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں ، سارے
ہی محمد ﷺ کی صداقت کے قائل ہوتے ہیں ، سارے ہی قرآن مجید کو خدا تعالیٰ کی کتاب تسلیم
کرتے ہیں اور ان عقائد کے بارہ میں اس کے راستے میں روک بن کر کھڑے نہیں ہوتے لیکن
جب عملی قربانی کا سوال ہو ، جب دیانت اور امانت کے قائم کرنے کا سوال ہو تو اس وقت سو دفعہ یہ
روک بن کر کھڑے ہو جائیں گے ۔
یہ صرف چند مثالیں میں نے بیان کی ہیں ورنہ بیسیوں اعمال ایسے ہیں کہ انسان ان کے
کرنے میں اس لئے کمزوری دکھاتا ہے کہ اس کے بیوی بچے اس کے ہاتھ پکڑ لیتے ہیں۔ یہ نہیں کہ
وہ عملاً اس کے ہاتھ پکڑ لیتے ہیں بلکہ ان کی محبت کا کا ہا ہاتھ اسے نیکی کی باتوں پر عمل نہیں کرنے دیتا ۔
جب یہ سرکاری عدالتوں میں رشوت لینے کیلئے بیٹھتا ہے اُس وقت اسے اس کے بیوی بچے نہیں
کہتے کہ تم رشوت لو مگر ان کی شکل اس کے سامنے آجاتی ہے اور ان کی محبت میں مجبور ہو کر وہ رشوت
لے لیتا ہے ۔ یا جب یہ ایک یتیم اور مسکین کی بنہ شکنی کرتا ہے تو اُس وقت اسے اس کے بیوی بچے
یہ نہیں کہتے کہ تو بنہ شکنی کر بلکہ ان کی محبت کی وجہ سے وہ بنہ شکنی کرتا ہے اور یہ محبت اس کے دل
و دماغ پر اس قدر غالب ہوتی ہے کہ اگر وہ خود بھی اسے اس بات سے روکیں اور منع کریں تب بھی
وہ نہیں رکتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے ذمہ داری مجھ پر ہے ان کو کیا پتہ کہ کس مصیبت سے روزی کمائی جاتی
ہے۔ تو انسانی اعمال کی درستی میں جذبات اور جذبات کو اُبھارنے والے رشتے روک بن کر
کھڑے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے اعمال کی اصلاح عقیدہ کی اصلاح کی نسبت زیادہ مشکل
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۰
سال ۱۹۳۶ء
ہو جاتی ہے۔ جب تک اس کی خدا تعالیٰ سے محبت ایسے مقام پر نہ پہنچ جائے کہ اس محبت کی شدت
کے مقابلہ میں بیوی بچوں کی محبت اور ان کا اصرار اور ان کی وہ شکلیں جو اسے اپیل کرتی ہیں دھندلی
ہو جائیں اور وہ ان کے اثر سے آزاد ہو جائے اُس وقت تک عمل کی اصلاح بہت مشکل ہوتی ہے ۔
یا پھر اصلاح کی دوسری صورت یہ ہے کہ دنیا کا نظام ایسا تبدیل ہو جائے کہ اسے بد دیانتی کی
ضرورت ہی پیش نہ آئے اور جو اس کی مشکلات ہوں وہ آپ ہی آپ دور ہو جائیں ۔ اگر جو لوگ
فاقے مررہے ہوں انہیں کھانے کیلئے روٹیاں ملنے لگیں، جو ننگے پھر رہے ہوں انہیں پہننے کیلئے
کپڑے مل جائیں اور جو غریب ہوں ان کی غربت دور ہو جائے تب بھی نیک اعمال میں بہت کچھ
مددمل سکتی ہے لیکن جب یہ دونوں باتیں نہ ہوں نہ ان کی ضرورتیں پوری ہوں اور نہ خدا تعالیٰ کی
محبت ایسے مقام پر پہنچی ہوئی ہو کہ وہ باقی محبتوں کو مٹا دے اُس وقت تک یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ
اعمال کی اصلاح ہو سکے ۔ یہ دونوں چیزیں ہیں جو اصلاح کیا کرتی ہیں اور ان دونوں کا ایک وقت
میں موجود ہونا اصلاح کیلئے ضروری ہوتا ہے تا کہ کامل اور ناقص ہر ایک کی اصلاح ہو سکے لیکن اگر
یہ دونوں ایک وقت میں میسر نہ ہوں تو کم سے کم ایک چیز کا پیدا کرنا دنیا کی اصلاح کیلئے ضروری
ہے۔ یا تو ہمیں انسانوں کے قلوب میں خدا تعالیٰ کی محبت ایسے مقام پر لانی ہوگی کہ اس محبت کے
مقابلہ میں انہیں دنیا کی تمام محبتیں بھول جائیں اور یا پھر ہمیں ان کی تکالیف دور کرنی اور ان کی
ضروریات پوری کرنی پڑیں گی تا کہ جس حد تک بددیانتی مجبوری سے پیدا ہوتی ہے اس کا ازالہ
ہو جائے ۔
چھٹا سبب جو اعمال کی اصلاح عقیدہ کی اصلاح کی نسبت زیادہ مشکل بنا دیتا ہے یہ
ہے کہ عقیدہ کا خیال ہر وقت نہیں رکھنا پڑتا لیکن عمل کا خیال ہر وقت رکھنا پڑتا ہے۔ مثلاً جب ایک
انسان یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ خدا ایک ہے تو ایک دفعہ یہ عقیدہ رکھ لینے کے بعد کہ خدا ایک ہے اس
کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ ہر دو گھنٹے کے بعد دہرائے اور کہے کہ خدا ایک ہے۔ ظہر کے وقت
پھر کہے کہ خدا ایک ہے، عصر کے وقت پھر کہے کہ خدا ایک ہے مگر عمل کے بارہ میں بار بار توجہ کی
ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ مثلاً ایک دکاندار ہے اسے ہم نے کہہ دیا کہ دیانت سے کام کرنا ۔ یہ
کہنے کو ایک بات کہی گئی ہے مگر اس میں اور یہ عقیدہ رکھنے میں کہ خدا ایک ہے بہت بڑا فرق ہے ۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۱
سال ۱۹۳۶ء
جب وہ دکاندار یہ کہتا ہے کہ خدا ایک ہے تو اس کے متعلق بار بار اس کے دل میں سوال پیدا نہیں
ہوتا ، نہ لالچ کا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کہے کہ خدا ایک نہیں دو ہیں، دو نہیں تین ہیں لیکن
دیانت کے متعلق دن میں پندرہ میں دفعہ اس کے سامنے سوال آجاتا ہے۔ ایک شخص اس کے پاس
آتا ہے اور کہتا ہے مجھے چار آنے کی مصری دو۔ معاً اُسے خیال آتا ہے کہ میں اسے چار آنے کی
مصری دوں یا پونے چار آنے کی دوں۔ اِسے کیا پتہ کہ چار آنے کی مصری کتنی آتی ہے۔ اس کے
بعد ایک اور شخص آتا ہے اور کہتا ہے مجھے آٹھ آنے کی مصری دو ۔ اُس وقت پھر اسے خیال آتا ہے
کہ میں اسے آٹھ آنے کی مصری دوں یا ساڑھے سات آنے کی دوں اسے کیا پتہ کہ میں نے اسے
دو پیسے کی مصری کم دی ہے ۔ وہ جاتا ہے تو ایک اور شخص آتا ہے اور کہتا ہے مجھے گرم مصالحہ دینا ۔ یہ
پھر سوچتا ہے کہ میں وزن میں اسے گرم مصالحہ کم دوں یا نہ دوں یا کیوں نہ اسے رڈی مصالحہ دے
دوں اس طرح گرم مصالحہ میں سے مجھے دمڑی یا دھیلا بچ جائے گا ۔ اسی طرح کوئی آٹا لینے آتا ہے،
کوئی آلو لینے آتا ہے، کوئی تیل لینے آتا ہے اور ہر گاہک کے آنے پر اس کے دل میں سوال پیدا
ہوتا ہے کہ میں بد دیانتی کروں یا نہ کروں؟ لیکن یہ عقیدہ رکھنے کے بعد کہ خدا تعالیٰ ایک ہے اس
کے متعلق بار بار اس کے سامنے سوال نہیں آتا۔ یا مثلاً جھوٹ بولنے کی عادت ہے جتنی دفعہ کوئی
دوست اُس سے ملتا ہے اور وہ اس سے کوئی بات پوچھتا ہے اسے خیال آجاتا ہے کہ جو بات یہ ن جاتا ہے کہ جو ہا
پوچھتا ہے اس میں اس کا اپنا فائدہ ہوگا یا دوسرے کا نقصان ہوگا ۔ پس میں اپنے فائدہ کی بات
کہوں یا نہ کہوں اور اس کو دکھ دینے والی بات زبان سے نکالوں یا نہ نکالوں ۔ مگر کتنی دفعہ یہ سوال
اس کے سامنے آتا ہے کہ خدا ایک ہے یا نہیں ؟ محمد خدا تعالیٰ کے سچے رسول ہیں یا نہیں؟ کبھی
کوئی مذہبی بحث ہوئی اور کسی نے دریافت کیا تو اور بات ہے ورنہ کئی آدمی ایسے ہوں گے جن
سے کئی کئی مہینوں تک کبھی کسی شخص نے یہ نہیں پوچھا ہوگا کہ خدا ایک ہے یا نہیں اور محمد رسول اللہ
اس کے سچے رسول ہیں یا نہیں ؟ نہ وہ سوال اس رنگ کا ہوتا کہ اس کے نتیجہ میں کوئی قربانی
کرنی پڑتی ہو۔
صلى الله
وسام
پس اول تو عقائد کے متعلق کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اگر کبھی پیدا ہو تو اس کیلئے کسی
قربانی کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن عمل کا سوال ہر وقت انسان کے سامنے آتا رہتا ہے۔ اذان ہوتی
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۲
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
ہے اور ایک دکاندار اُٹھ کر نماز پڑھنے چلا جاتا ہے ، دوسرا دُکاندار اسے دیکھتا اور جھٹ خیال
کرتا ہے کہ یہ تو اس وقت نماز پڑھنے چلا گیا ہے اگر میں اس وقت اپنی دکان کھلی رکھوں تو کئی گاہک
مجھ سے سودا لے لیں گے اور اس طرح مجھے دوسرے سے چار آنے یا آٹھ آنے کا زیادہ فائدہ
ہو جائے گا۔ یہ خیال آنے پر ادھر تو نماز کی تیاری ہو رہی ہوگی اور ادھر یہ اپنی دکان کھولے
گاہکوں کے انتظار میں بیٹھا ہو گا لیکن خدا تعالیٰ کی توحید اور محمد ﷺ کی رسالت اس طرح بار بار اس
کے سامنے نہیں آتی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چونکہ اعمال پر اسے بار بار توجہ کرنی پڑتی ہے اس لئے
کبھی وہ سست اور غافل ہو جاتا اور عملی اصلاح کا پہلو ذاتی مفاد کیلئے چھوڑ دیتا ہے۔ اعمال پر
بار بار توجہ دینے کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص گھوڑے پر سوار ہو ۔ جس طرح وہ شخص جو
گھوڑے پر سوار ہوا سے ہر وقت ہوشیار رہنا پڑتا ہے اسی طرح مؤمن کو بھی ہر وقت اپنے اعمال
پر نگاہ رکھنی پڑتی ہے اور اگر وہ ایک لمحہ کیلئے بھی غافل ہو جائے تو گر جاتا اور اعمال کی اصلاح
میں کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ ( اس موقع پر حضور نے فرمایا مدرسوں کے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ
طالب علموں کو بتا دیا کریں کہ جمعہ کے وقت حرکات کرنی منع ہیں ۔ طالب علم اس وقت میر -
سامنے بیٹھے ہیں اور ان میں سے ساٹھ فیصدی برابر ایک دوسرے کو اشارے کر رہے ہیں ۔ یہ
نہایت ہی شرمناک حرکت ہے جو خطبہ کے آداب اور اس کے احترام کے سراسر خلاف ہے۔ بچوں
کو کم سے کم ابتدائی دینی تعلیم تو اس قدر دینی چاہئے کہ وہ خطبہ کے وقت ہر قسم کی حرکات سے
بچیں اور یہ صرف بچوں کا سوال نہیں بعض بڑے آدمی بھی ایسی حرکات کرتے رہتے ہیں ) ۔
تو عملی اصلاح میں یہ دقت پیش آتی ہے کہ اس کا ہر وقت خیال رکھنا پڑتا ہے اور چونکہ ہر
وقت خیال نہیں رکھا جاسکتا اس لئے سستی پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ بیسیوں طبائع ایسی ہیں جو ہر
وقت عملی اصلاح کا خیال نہیں رکھ سکتیں ۔ جہاں ان کا خیال ادھر اُدھر ہوا اور انہوں نے عملی اصلاح
سے غفلت کی فوراً ان کا قدم ڈگمگا جاتا ہے وہ ہیں دفعہ بددیانتی سے بچتے ہیں لیکن اکیسویں دفعہ
ہوشیار نہیں ہوتے اور کوئی فریب کر بیٹھتے ہیں اور جب ایک فریب کرتے ہیں تو اس کے بعد دوسرا
فریب کرتے ہیں اور دوسرے کے بعد تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا کیونکہ اگر ایک دفعہ بھی
دیانت کی زمام انسان کے ہاتھ سے نکل جائے تو وہ ہمیشہ کیلئے نکل جاتی ہے اور پھر اسے تھامنے