اعتقادی اصلاح کی نسبت عملی اصلاح کیوں مشکل ہے
حصہ 2
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۳
سال ۱۹۳۶ء
کیلئے بہت بڑا مجاہدہ کرنا پڑتا ہے۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان کسی سے لڑائی کرتا اور اسے گالی
دے دیتا ہے اس کے نتیجہ میں اسے ہمیشہ کیلئے گالیوں کی عادت ہو جاتی ہے۔ صرف پہلی دفعہ اپنے
آپ کو قابو میں رکھنے کا سوال ہوتا ہے ورنہ اگر ایک دفعہ بھی کوئی بدی کرلے تو پھر انسان کا قدم
لڑکھڑا جاتا اور صحیح راستہ پر بہت مشکل سے قائم ہوتا ہے۔
ساتواں سبب جس کہ وجہ سے عقیدہ کی نسبت عمل کی اصلاح زیادہ مشکل ہوتی ہے یہ
صلى الله
علیه
ہے کہ عقائد کا تعلق خدا تعالیٰ کی ذات سے ہوتا ہے اور اس وجہ سے اللہ تعالیٰ کی خشیت ہر وقت
سامنے رہتی ہے ۔ جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ ایک ہے تو فوراً اللہ تعالیٰ کی ذات ہمارے سامنے آجاتی
ہے، جب ہم کہتے ہیں محمد ﷺ خدا تعالیٰ کے رسول ہیں تو تو محمد ﷺ صلى الله کی رسالت کے ساتھ ہی
خدا تعالیٰ کی ذات ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے، جب ہم کہتے ہیں مرنے کے بعد بھی
زندگی ہے جس میں انسان کو اعمال کی جزاء وسزا ملے گی تو اس عقیدہ کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کی
ذات سامنے آجاتی ہے، اسی طرح جب ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ملائکہ ہیں جو نیکی کی تحریک
کرتے ہیں تو ملائکہ کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کی ذات بھی ہمارے سامنے آجاتی ہے، یا جب ہم کہتے
ہیں خدا تعالیٰ کی قضاء وقدر کا سلسلہ دنیا میں جاری ہے تو قضاء و قدر کے عقیدہ کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی ذات بھی ہمارے سامنے آجاتی ہے۔ غرض ہر عقیدہ ایسا ہے جس کا محور خدا تعالیٰ کی ذات ہے
اس میں ہمیں نہ غصہ آنے کا کوئی سوال ہوتا ہے نہ لڑائی جھگڑے کا کوئی سوال ہوتا ہے خالص
اللہ تعالیٰ کی خشیت اور اُس کا تقویٰ اس میں کام کر رہا ہوتا ہے اس لئے عقیدہ کی اصلاح مشکل نہیں
ہوتی لیکن عملی اصلاح کا تعلق انسانوں سے ہے اور انسانوں سے دشمنی بھی ہوتی ہے، بے تعلقی بھی
ہوتی ہے، ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے کوئی لالچ ہوتا ہے یا جنہیں ہم سے کوئی غرض ہوتی ہے اس
لئے خشیت اللہ کی وہ دیوار جو عقیدہ میں انسان کی حفاظت کر رہی ہوتی ہے عمل میں نہیں کرتی ۔ ایک
انسان دوسرے کو کوئی نقصان پہنچا دیتا ہے کچھ عرصہ کے بعد اتفاقاً دوسرے کو اس کے متعلق کوئی
گواہی دینی پڑتی ہے اور پوچھا جاتا ہے کہ زید نے یہ کام کیا تھا یا نہیں؟ وہ سوچتا ہے اگر میں کہہ
دوں نہیں تو اسے نقصان پہنچ جاتا ہے اور اگر ہاں کہہ دوں تو وہ بری ہو جاتا ہے اس پر وہ کہتا ہے اچھا
اس نے مجھے فلاں وقت نقصان پہنچایا تھا میں بھی اسے نقصان پہنچاتا ہوں ۔ اس خیال کے آتے ہی
۔
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۳۸۴
سال ۱۹۳۶ء
وہ اس کے خلاف گواہی دے دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس نے وہ کام نہیں کیا تھا۔ تو عقائد کا تعلق
چونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہوتا ہے اس لئے وہاں خشیت اللہ سے کام لیا جاتا ہے لیکن اعمال کا
چونکہ انسانوں سے تعلق ہوتا ہے اور انسانوں سے تعلقات کشیدہ بھی ہو جاتے ہیں اس لئے
انسان عملی میدان میں بہت سی کمزوریاں دکھا دیتا ہے اور جہاں سچ بولنے کا سوال آتا ہے وہ یہ
خیال نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ نے جھوٹ سے منع کیا ہوا ہے بلکہ وہ کہتا ہے کہ اس شخص نے فلاں وقت
مجھے نقصان پہنچایا تھا میں اسے کیوں نقصان نہ پہنچاؤں ۔ یہ خیال نہیں آتا کہ سچ بولنے کا خدا تعالیٰ
نے حکم دیا ہوا ہے۔ تو عقیدہ کے معاملہ میں ہر وقت خدا تعالیٰ کی ذات انسان کے سامنے رہتی ہے
لیکن عمل کے معاملہ میں انسانوں کی ذات سامنے رہتی ہے اور اس وجہ سے بسا اوقات لالچ ،
دوستانہ، رشتہ داری ، لڑائی، بغض اور کینہ انسانی اعمال کے اچھے حصوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتے۔
ان تمام وجوہ سے وہ وہ عقیدہ کو اور نقطہ نگاہ سے دیکھتا ہے اور عمل کو اور نقطہ نگاہ اہ سے ۔ وہ امانت
اس نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھتا کہ خدا تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہوا ہے بلکہ اس نقطہ نگاہ کے ماتحت دیکھتا
ہے کہ اس خاص موقع پر امانت کی وجہ سے اس کے دوستوں یا دشمنوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اسی طرح
وہ سچ کو اس نقطہ نگاہ سے نہیں دیکھتا کہ خدا تعالیٰ نے سچ بولنے کا حکم دیا ہے بلکہ وہ اس نقطہ نگاہ سے
دیکھتا ہے کہ آیا اس سے اُسے یا اس کے دوستوں اور عزیزوں کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچے گا۔ غرض
کو
ا یا اس کے دوستوں او عقیدہ کا چونکہ خدا تعالیٰ سے تعلق ہوتا ہے اس لئے عقائد میں خشیت اللہ کام کرتی رہتی ہے اور اس سے اللہ
سے عقیدہ کی اصلاح آسان ہو جاتی ہے لیکن اعمال چونکہ بندوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اس لئے
اعمال میں خشیت اللہ کا خانہ خالی رہتا ہے اور عمل کی اصلاح بہت مشکل ہو جاتی ہے۔
آٹھواں سبب یہ ہے کہ عمل کی اصلاح دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی جب تک خاندان کی
اصلاح نہ ہو لیکن عقیدہ کی اصلاح اپنے طور پر ہو جاتی ہے۔ جب انسان یہ عقیدہ رکھے کہ خدا ایک
ہے تو خواہ اس کے بیوی بچے یہ مانتے ہوں کہ خدا ایک نہیں دو ہیں ان پر اس عقیدے کا کوئی اثر
نہیں ہوگا اور نہ ان کے عقیدے کا اس کے عقیدے پر کوئی اثر ہو گا لیکن جب یہ کہتا ہے دیانتداری
اختیار کی جائے تو دیانتداری اُس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک اس کی بیوی اور بچے اس کے
ساتھ تعاون نہیں کرتے۔ یہ چاہے کتنا ہی حلال مال کما کر لاتا ہو لیکن اگر اس کی بیوی ہمسایوں کو