اصلاحِ اعمال کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے (1) قوتِ ارادی (2) صحیح اور پورا علم (3) قوتِ عملی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۵
سال ۱۹۳۶ء
میں سے ارادہ کرنے والا سبق تو یاد کر لے گا اور نہ کرنے والا نہیں کرے گا۔ دوسری صورت کی
مثال یہ ہے کہ ایک طالب علم ارادہ تو کرتا ہے مگر اس ارادہ کے مقابلہ میں جو کام اس کے سپر د ہے
وہ زیادہ ہے ۔ طالب علم سبق یاد کرنے کا ارادہ تو کرتا ہے مگر استاد بیوقوفی سے ایسی کتاب کا سبق
اسے دے دیتا ہے جس کا وہ اہل نہیں ۔ مثلاً پرائمری کے طالب علم کو ایم ۔ اے کی کوئی کتاب پڑھاتا
ہے اب یہاں ارادہ تو ہے مگر کام اتنا مشکل ہے کہ ارادہ اس پر غالب نہیں آسکتا یا ارادہ تو ہے مگر
حافظہ اتنا خراب ہے کہ اس کی خرابی ارادہ پر غالب آجاتی ہے ۔ اس لئے جب تک ارادہ کی طاقت
اور نہ بڑھ جائے یا جب تک اس سے زیادہ حافظہ پیدا نہ کیا جائے اُس وقت تک سبق یاد نہ ہوگا ۔ یا
مثلاً حافظہ بھی اچھا ہے ارادہ بھی ہے مگر طالب علم کسی جگہ ملازم ہے اور اسے اتنا وقت ہی نہیں ملتا کہ
سبق یاد کر سکے وہ جلدی جلدی کام ختم کرتا ہے کہ کتاب یاد کرنے کیلئے وقت مل جائے مگر وہ ادھر
کتاب لے کر بیٹھتا ہے اور اُدھر اُس کا آقا اُسے دوسرا حکم دے دیتا ہے اور اسے مجبوراً کتاب
رکھنی پڑتی ہے ۔ اب یہاں ارادہ بھی ہے ، حافظہ بھی ہے ، یاد کرنے کی قابلیت بھی ہے مگر وقت
نہیں۔ ایسے حالات میں ارادہ قوت مؤثرہ تھی اور سبق اور اس کے یاد کرانے کے ذرائع قوت
متاثرہ اور اس کے معاون ارادہ نے جن آلات پر اثر ڈالنا تھا وہ اگر اس کے مؤید نہیں ہیں تو اس کی
تمام کوششیں بے اثر رہیں گی ۔ پس یہ دقتیں ہیں جن کی وجہ سے انسان کو ناکامی ہوتی ہے اور جیسا
کہ میں نے بتایا ہے ہم میں قوت ارادہ دونوں امور میں یکساں موجود ہے۔
جب کوئی شخص ہماری جماعت میں داخل ہوتا ہے تو وہ یکساں قوت سے فیصلہ کرتا ہے کہ
اپنے عقائد اور اعمال دونوں کی اصلاح کرے گا ۔ جب کوئی بچہ ہم میں پیدا ہوتا ہے تو وہ یکساں
قوت کے ساتھ ارادہ کرتا ہے کہ وہ اسی طرح اپنے اعمال کو درست کرے گا جس طرح عقائد کو مگر
ہر داخل ہو نیوالا شخص اور ہر بالغ ہونے والا بچہ ایک ہی جیسی طاقت اور ارادہ کے باوجود عقائد کی
اصلاح میں تو کامیاب ہو جاتا ہے لیکن اعمال کی اصلاح میں نہیں ۔ ہم یکسانیت سے دشمن پر حملہ
کرتے ہیں اس کے عقائد کو تو پہلے حملہ میں ڈگمگا دیتے ہیں لیکن اس کے اعمال میں سالہا سال کی
کوشش کے باوجود ذرہ تبدیلی نہیں کر سکتے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ خود اپنے اعمال میں بحیثیت
جماعت ہم اصلاح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ گوہم میں سے افراد اعمال کی اصلاح میں بھی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۶
سال ۱۹۳۶ء
کامیاب ہیں مگر ملتی اصلاح بعض افراد کی اصلاح سے نہیں ہو سکتی بلکہ اس کیلئے جماعتی اصلاح بھی
ضروری ہوتی ہے۔ جماعتی اصلاح دنیا کے سامنے ایک ایسا نظارہ پیش کرتی ہے کہ دوسرے اس
سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔
یا درکھنا چاہئے کہ دنیا میں سب سے بڑی قوت عمل نقل ہے اس سے زیادہ اثر کرنے والی
کوئی اور قوت موجود نہیں۔ نقل دنیا میں ایسے حیرت انگیز کام کراتی ہے کہ عقل کو بھی پردے میں
چھپا دیتی ہے اور یہ چیز دنیا کی عقل اور سمجھ اور فہم پر اس قدر غالب آجاتی ہے کہ حیرت ہوتی ہے ۔
ہماری گزشتہ تاریخ ابھی اتنی قدیم نہیں کہ نظروں سے اوجھل ہو سکے ۔ ابھی قریباً سو سال کا ہی عرصہ
ہوا ہے کہ ہندوستان کا فیشن بالکل اسلامی تھا۔ لوگ جیتے اور عمامے پہنتے اور داڑھیاں رکھتے تھے حتی
کہ ہندو بھی عمامے اور جیتے پہنتے اور داڑھیاں رکھتے تھے مگر آج وہ زمانہ ہے کہ وہ لوگ جن کے
گھروں سے یہ چیزیں نکلی تھیں وہ خود ان کو چھوڑ بیٹھے ہیں ، کوٹ پتلون اور ہیٹ کے دلدادہ ہیں
اور داڑھیاں منڈواتے ہیں۔ غور کرو کہ آج سے صرف سو سال قبل وہ کونسی چیز تھی جس نے داڑھی کو
معقول بنا دیا تھا ، وہ کونسے دلائل تھے جنہوں نے بجھتے اور عمامے کو دوسرے سب لباس پر فوقیت دے
دی تھی اور چھوٹے کوٹ کو ادنی اور ذلیل قرار دے دیا تھا۔ صرف یہ کہ ایک قوم تھی جسے دنیا اچھا
سمجھتی تھی وہ دوسروں کے اثر کو قبول کرنے کیلئے تیار نہ تھی لوگ سمجھتے تھے کہ یہ قوم نہ کسی سے ڈرتی
ہے نہ کسی کا اثر قبول کرتی ہے اور پھر ترقی اور عروج پر ہے اس لئے ضرور اس کے اندر کوئی خوبی ہے
اس وجہ سے دوسروں نے بھی اس کی نقل شروع کر دی۔ پھر ایک اور قوم آئی جس کے پیچھے قوت
ارادی موجود تھی وہ جبہ پوشوں کے سامنے چھوٹے کوٹ اور عماموں والوں کے سامنے ہیٹ پہنے
پھرتی رہی ، وہ منڈی ہوئی داڑھیوں پر استقلال سے قائم رہی ، لوگ اُس پر ہنستے اور پھبتیاں
اُڑاتے رہے اور کہتے رہے کہ یہ مرد ہیں یا عورتیں؟ ان کے چھوٹے کوٹوں کو دیکھ کر لوگ مضحکہ
اُڑاتے اور کہتے کہ کتنے کنجوس ہیں کیا دور گرہ اور کپڑا نہ ملتا تھا کہ لبادہ بنا لیتے ، ان کے سروں
پر ہیٹ دیکھ کر کہتے کہ یہ بھی کوئی لباس ہے جیسے بندر کے سر پر ٹوکری رکھی ہو مگر وہ لوگ اپنی بات پر
قائم رہے اور آہستہ آہستہ نتیجہ یہ ہوا کہ جو لوگ ان کی ہنسی اڑاتے تھے وہ بھی نقل کرنے لگے اور
ساری دنیا میں یہی رو چل گئی کہ چھوٹا کوٹ ہی اچھی چیز ہے، ہیٹ بہت آرام دہ ہے دھوپ سے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۷
سال ۱۹۳۶ء
بچاتی ہے، یہاں تک کہ ترکوں نے حکم دے دیا ہے کہ جو سر پر چھجے دار ٹوپی نہ پہنے گا اسے کوڑے
لگائے جائیں گے اور جو داڑھی رکھے گا اُسے سزا دی جائے گی ۔ داڑھی رکھنے اور لمبا کوٹ پہننے
کیلئے لائسنس کی ضرورت ہے جس طرح بندوق کیلئے ہمارے ہاں لائسنس ضروری ہوتا ہے گویا
داڑھی سے بھی کسی کو گولی ماری جاسکتی ہے۔ آخر کیا چیز تھی جس سے سو سال کے اندر اندر دنیا میں
اس قدر تغیر ہو گیا اور ترکوں میں تو یہ تبدیلی پندرہ بیس سال سے ہی ہوئی ہے پہلے وہ ہیٹ کے سخت
دشمن تھے اور ان کا قومی لباس فیض کیپ لے تھا جسے ہمارے ہاں رومی ٹوپی کہتے ہیں ۔ باقی یورپین
لباس تو خیر یورپ میں بھی ترکوں سے ہی گیا ہے لیکن فیض ابھی قریب میں ان کے ہاں موجود تھی
اور پندرہ میں سال پہلے اسے اُتارنا ترک اپنی ہتک سمجھتے تھے مگر آج جو اسے پہنے اسے کوڑے
لگائے جاتے ہیں۔ یہ تغیر کیوں ہوا ؟ اسی لئے کہ بعض تو میں ایسی تھیں جو ہیٹ پہنتی تھیں اور شرماتی
نہیں تھیں انہیں دنیوی عزت حاصل تھی اس لئے دوسروں نے خیال کیا کہ شاید ترقی اسی میں ہے۔
نقالوں کی مثال تو ایسی ہوتی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کسی ملک میں کوئی شخص طب نہ جانتا تھا
وہاں ایک طالب علم تھا جو بہت ہوشیاری کا دعوی کرتا تھا اور لسان تھا مگر دراصل بیوقوف تھا وہاں
کے لوگوں نے اسے اپنے ہمسایہ ملک میں طب سیکھنے کیلئے بھیجا اور اس کے ملک کے رؤساء نے اپنے
واقفوں اور آشناؤں کے نام اسے خطوط وغیرہ بھی دیئے۔ چنانچہ وہ گیا اور ایک طبیب کے
شاگردوں میں داخل ہو گیا۔ ابھی دو تین روز ہی ہوئے کہ طبیب کسی مریض کو دیکھنے گیا اور اسے بھی
قلمدان اُٹھا کر ساتھ چلنے کو کہا۔ وہاں جا کر مریض کی نبض دیکھی اور اسے کہا کہ آپ نے کل چنے
کھا لئے بھلا آپ ایسے نازک مزاج کو چنے کہاں ہضم ہو سکتے ہیں پیٹ درد اسی وجہ سے ہے اسے
نسخہ لکھ دیا اور واپس آگیا ۔ وہ طالب علم استاد کے مکان پر پہنچ کر کہنے لگا کہ بس اجازت دیجئے میں
واپس جانا چاہتا ہوں ۔ اس نے پوچھا کیا طب سیکھنے کا ارادہ ترک کر دیا ؟ اُس نے کہا نہیں بس میں
پڑھ چکا ، ہوشیار آدمی بہت جلد سیکھ سکتا ہے وقت ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ استاد نے کہا
کہ اتنی جلدی طب کہاں سیکھی جاسکتی ہے؟ اس نے کہا نہیں جی ! ہوشیار آدمی کیلئے کیا چیز مشکل ہے
اصل چیز تشخیص ہے سو اس کا گر میں نے معلوم کر لیا ہے آگے علاج تو ہر ایک جانتا ہے ۔ وطن پہنچا تو
لوگوں نے کہا اتنی جلدی آگئے ؟ اس نے کہاں ہاں بس میں سیکھ آیا ہوں ہوشیار آدمی جلد سیکھ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۸
سال ۱۹۳۶ء
سکتا ہے ۔ وہاں کوئی رئیس بیمار ہوا تو یہ طبیب صاحب بھی پہنچے اور چار پائی کے نیچے نظر ڈالنے کے
بعد کہا کہ آپ نازک مزاج آدمی ہیں آپ نے گھوڑے کی زمین کھالی بھلا وہ آپ کیونکر ہضم کر سکتے
تھے۔ وہ رئیس غصہ سے بھر کر کہنے لگا کہ گستاخی کرتے ہو تمہیں علاج کیلئے بلایا ہے یا ایسی باتوں
کیلئے؟ اور نوکروں سے کہا اسے خوب پیٹو جب خوب پٹ چکا تو کہنے لگا کہ اس طبیب نے جس سے
میں نے طب سیکھی ایسی ہی بات کی تھی وہ مریض کو دیکھنے گیا تو میں بھی اُس کے ساتھ تھا اور تاڑتا رہا
کہ کیا کرتا ہے۔ اس نے چار پائی کے نیچے دیکھا دو تین چنے کے دانے پڑے تھے اس نے مریض ہے۔اس
سے کہا کہ تم نے چنے کھائے ہیں۔ میں نے سمجھا کہ جو چیز چار پائی کے نیچے پڑی ہو وہی مریض نے
کھائی ہوتی ہے۔ تو نقال ایسے ہی ہوتے ہیں کسی کو ترقی یافتہ دیکھا تو اس کے کاموں کی نقل شروع
کر دی مگر اس وجہ سے کہ کبھی اس سے مضحکہ انگیز صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ یہ
ایک معمولی طاقت ہے یا بُری چیز ہے اس میں زبردست طاقت ہے اور جس طرح اس سے بُری
باتیں پیدا ہوتی ہیں کبھی یہ اچھی تبدیلیاں بھی پیدا کر دیتی ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ فتح مکہ تک
عرب کے لوگ سمجھ سمجھ کر اسلام قبول کر رہے تھے لیکن فتح مکہ کے بعد ان میں سے بہتوں نے محض
نقل کے طور پر اسلام قبول کرنا شروع کر دیا گویا اسلام قبول کرنا اُس وقت فیشن ہو گیا تھا ایسا
معلوم ہوتا تھا کہ ایک دریا ہے جو اُمڈا چلا آ رہا ہے۔ دس دس اور بیس بیس ہزار افرد پر مشتمل قبائل
ایک وقت میں اسلام قبول کرتے تھے اور تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ اس بارہ میں وہ ایک دوسرے
سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے تھے اور کہتے تھے جلدی کر وایسا نہ ہو کہ ہمارا مخالف قبیلہ پہلے داخل اور
ہو جائے ۔ تو وہ اسلام نقل کا تھا آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد زکوۃ کا فتنہ جب اُٹھا تو وہی
نقال جنہوں نے اسلام قبول کرنے میں جلدی کی تھی انہوں نے کفر کی طرف لوٹ جانے میں بھی
جلدی کی ۔ ایسے سب قبائل نے ارتداد اختیار کر لیا حتی کہ سارے عرب میں صرف تین جگہ نماز
با جماعت ہوتی تھی ۔ یہ اتنا نازک وقت تھا کہ حضرت عمرؓ جیسے بہادر انسان نے بھی حضرت ابو بکر
سے عرض کیا کہ اس وقت ہمیں ذرا نرمی اختیار کرنی چاہئے سارے ملک میں بغاوت ہوگئی ہے مگر حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ جولوگ رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی رسی
زکوۃ میں دیتے تھے جب تک وہ یہ رسی اب بھی نہ دینے لگیں گے میں ان سے لڑائی بند نہ کروں گا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۲۹
سال ۱۹۳۶ء
خواہ خطرہ اتنا بڑھ جائے کہ دشمن مدینہ میں آجائے اور مدینہ کی گلیوں میں مسلمان عورتوں کی لاشیں
پڑی ہوں جنہیں کتے گھسیٹتے پھریں ہے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب ان سے گفتگو کر کے باہر نکلے تو
آپ کے دوستوں نے جو انتظار میں کھڑے تھے اور اسی اور اسی فکر میں تھے پوچھا کچھ کامیابی ہوئی ؟ تو
انہوں نے جواب دیا کہ میں اس بڑھے کو بہت کمزور دل کا سمجھتا تھا مگر یہ تو ہم سب سے زیادہ بہادر
ہے اور آخر خدا تعالیٰ کے فضل سے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اسلام کو دوبارہ عرب میں قائم کیا
اور تربیت کے ماتحت وہی عرب سچے مسلمان بن گئے ۔
غرض نقل ایک زبردست طاقت ہے جو کبھی نیکی کے پھیلنے میں محمد ہوتی ہے اور کبھی بدی
الله
کے پھیلنے میں ۔ چنانچہ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہی نقل جس نے ایک دفعہ اسلام کی اشاعت میں مدد
کی تھی دوسرے وقت میں اس کے شعار کو مٹانے میں مدد کی اور وہ لوگ جو داڑھیاں رکھتے تھے ان
سے داڑھیاں منڈوانے لگی ، کبھی اس نے خدا اور رسول پر ایمان کے اظہار میں مدد دی اور کبھی
انکار میں ۔ پس نقل اپنی ذات میں نہ اچھی ہے اور نہ بُری اسی لئے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ
مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ سے نقل کرنے والا اگر اچھی چیز کی نقل کرتا ہے تو وہ اچھا ہو جاتا ہے
اور اگر بُری چیز کی نقل کرتا ہے تو بُرا ہو جاتا ہے۔ نقل ایک شیشے کے کٹورے کی مانند ہے اس میں اگر
دودھ ڈالا جائے تو دودھ نظر آتا ہے اور اگر پانی ڈالا جائے تو پانی ۔ اس میں کالا رنگ ڈالا جائے تو
وہ کالا نظر آتا ہے اور اگر سُرخ رنگ ڈالا جائے تو سُرخ ، غرض وہ ہر رنگ کے قبول کرنے کو تیار
ہو جاتا ہے۔
در حقیقت اس زبردست طاقت کو اللہ تعالیٰ نے انسان کی بہتری کیلئے پیدا کیا ہے تا
کامیابی کے راستہ پر اس کا سفر اس کیلئے آسان ہو جائے گو گندے لوگ اُسے بُری طرح استعمال
کرنے لگ جاتے ہیں جیسے اور پاکیزہ اشیاء کو لوگ بُری طرح استعمال کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس
طاقت کی پیدائش کی اصل غرض یہ ہے کہ صداقت ایک وقت تک جدو جہد کرنے کے بعد جب اپنا
سکہ جمالے تو پھر اس کی اشاعت میں سہولت پیدا ہو جائے ۔ چنانچہ جب کوئی قوم ایسے مقام
پر کھڑی ہو جاتی ہے کہ لوگ اُس کی نقل کریں تو وہ کامیاب ہو جاتی ہے ورنہ ایک ایک اور دو دو کو
منوانا بڑا لمبا کام ہے۔ اس طرح منوانے کیلئے ایک بڑا لمبا عرصہ کامیابی کیلئے درکار ہوتا ہے اور دنیا

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۰
سال ۱۹۳۶ء
کب تک انتظار کر سکتی ہے۔ چنانچہ اپنی ترقی کو ہی دیکھ لو اگر لوگ اسی طرح ہماری جماعت میں
صلى الله
علي
داخل ہوتے رہیں جس طرح اب ہوتے ہیں یعنی ایک ایک دو دو یا جس طرح رسول کریم ﷺ کے
ابتدائی زمانہ میں داخل ہوتے تھے تو شاید ہم ہزار سال میں اتنے لوگوں کو بھی احمدی نہ کرسکیں جتنے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ تک اسلام لائے تھے ۔ کامیابی اُسی وقت ہوتی ہے جب لوگ نقل
کرنے لگیں ۔ اگر جس چیز کی نقل کی جائے سچی ہو تو اس کی نقل کرنے والے بھی عقل والوں جیسے ہی
ہو جاتے ہیں کیونکہ تربیت سے سچائی ان کے دلوں میں بٹھا دی جاتی ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ
دخول کے وقت وہ نقل سے کام لیتے ہیں اور عقل بعد میں آتی ہے مگر نیک امر کی نقل کرنے والا
باوجود اس کے کہ اُسے ابھی عقل سے حصہ نہیں ملا ہوتا بوجہ اس کے کہ وہ اچھی اور معقول بات کی نقل
کر رہا ہوتا ہے دوسروں سے ذہین ضرور ہوتا ہے ۔ چنانچہ میں نے کئی دفعہ پیرے کی مثال سنائی ہے
وہ کم عقل آدمی تھا صرف نقل سے اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا مگر جب مولوی
محمد حسین صاحب بٹالوی نے اُسے کہا کہ تم قادیان میں کیوں رہتے ہو؟ تو اس نے جواب دیا کہ
میں کوئی پڑھا لکھا آدمی تو نہیں ہوں صرف اتنا جانتا ہوں کہ مرزا صاحب ریلوے سٹیشن سے بارہ
میل کے فاصلہ پر رہتے ہیں اور لوگ خود بخودان کے پاس پہنچ جاتے ہیں مگر آپ روز سٹیشن پر آتے
ہیں اور آپ کی جوتیاں بھی گھس گئی ہیں مگر پھر بھی آپ کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ یہ دلیل اس کی ٹھیک تھی گو
اسی حد تک جس حد تک پیرے کے ایمان کا سوال تھا۔
دنیا کی جتنی تسلی نقل سے ہوتی ہے اتنی دلائل سے نہیں ہوتی۔ نقل میں پونچہ پکڑنے والی
بات ہوتی ہے سچائی جب ایک حد تک ترقی کر جاتی ہے تو لوگ اس میں داخل ہونے کیلئے بہانہ
ڈھونڈتے ہیں ۔ اُس وقت وہ کوئی معمولی سی دلیل بھی سُن لیں تو کہہ دیتے ہیں کہ بس اب ہم سمجھ
گئے ہیں ۔ ان لوگوں کی مثال اُس دھوبی کی سی ہوتی ہے جسے کہتے ہیں روز گھر والوں سے روٹھنے کی
عادت تھی ۔ ایک دن اس کے بیوی بچوں نے فیصلہ کیا کہ اگر اب یہ روٹھے تو اسے منایا نہ جائے کیونکہ
روز منانے سے یہ سر چڑھ گیا ہے۔ اگلے روز وہ پھر روٹھ گیا اور کہنے لگا میں گھر میں نہیں رہوں گا اور
بیل لے کر باہر چلا گیا۔ دن بھر انتظار کرتا رہا کہ کوئی منانے آئے گا مگر کوئی نہ آیا ۔ اُدھر بھوک نے
تنگ کیا تو شام کے وقت بیل کو چھوڑ دیا اُس نے گھر کو ہی جانا تھا کیونکہ اسے یہی عادت تھی کہ صبح

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۱
سال ۱۹۳۶ء
گھر سے آتا اور شام کو گھر کو چلا جاتا۔ دھوبی نے اُس کی دُم پکڑ لی اور پیچھے پیچھے یہ کہتا ہوا کہ چھوڑ و
بھی یار تم مجھے یونہی زبردستی گھر لے جا رہے ہو میں نہیں جانا چاہتا گھر آگیا۔ تو جب کوئی قوم ایسے
مقام پر کھڑی ہو جائے کہ دوسرے اس کی نقل کرنے لگیں تو پھر ڈر اور خوف جاتا رہتا ہے۔ لوگ
دیکھتے ہیں کہ یہ قوم صبح شام ، دن رات بڑھتی ہی جاتی ہے اور اسے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ، ممکن
ہے اس کی مخالفت سے ہم پر کوئی عذاب آئے اور وہ اُس کے ساتھ ملنے کیلئے بہانے کی تلاش میں
لگ جاتے ہیں۔ اور جب کوئی جا کر تبلیغ کرتا ہے تو کہتے ہیں کہ اس طرح تو آج تک ہمیں کسی نے
سمجھایا ہی نہ تھا اور جھٹ ایمان لے آتے ہیں۔ تو نقل دونوں طرح کام کرتی ہے مگر یہ مقام حاصل
کرنے کیلئے ایک حد تک طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب تک اس خاص معیار پر کوئی قوم نہ پہنچ
جائے لوگ اس کی نقل نہیں کرتے۔ پس ماننا پڑے گا کہ نقل میں بھی فائدے ہیں اور خدا نے اسے
بے وجہ پیدا نہیں کیا اور فائدہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ دین کی اشاعت میں بھی اس سے مدد لیتا ہے ۔
داخل ہونے کے بعد منوانا آسان ہو جاتا ہے کیونکہ داخل ہونے کے بعد انسان حکومت کے اندر
آجاتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ وہ سہولت پیدا کس طرح ہوتی ہے تا اسے حاصل کیا جا سکے ۔ لوگ
آج عقائد کے بارہ میں ہماری نقل کر رہے ہیں ، آج لوگ اگر چہ یہ نہیں جانتے کہ وفات مسیح سے
اسلام کے کیا فوائد وابستہ ہیں مگر وہ اُسے مانتے ہیں ، سارے قرآن کو محفوظ سمجھنے کے فوائد وہ نہیں
جانتے مگر یہ عقیدہ ان کا ہو گیا ہے، الہام کے جاری ہونے کی پوری حکمت وہ نہیں سمجھتے مگر عیسائیوں
اور آریوں سے مقابلہ کے وقت وہ اسلام کی فضیلت کے طور پر اُسے پیش کرتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں
جانتے کہ صفات الہیہ کے کمال کا اقتضاء یہ ہے کہ سب قوموں میں نبیوں کی آمد تسلیم کی جائے
مگر دوسروں کے سامنے وہ یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے، لیکن ابھی ہمارے اعمال کی
لوگوں نے نقل شروع نہیں کی اور میں نے پچھلے بعض خطبات میں بتایا تھا کہ اس رستہ میں ہمارے
لئے کچھ دقتیں ہیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ جب قوت ارادی یکساں ہے تو یہ امتیاز کیونکر پیدا ہوا ہے۔
میرے اس بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کی وجہ سے قوت متاثرہ کی کمزوری اور اس کے
معاونین کا نقص ہے۔ ایک چاقو سے ہم سنگترہ کاٹ سکتے ہیں مگر لوہے کی سلاخ نہیں کاٹ سکتے ، ریتی
سے لوہے کو چھیل سکتے ہیں مگر ہیرے کو نہیں کیونکہ وہ زیادہ سخت ہوتا ہے ۔ پس معلوم ہوا کہ اعمال

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۲
سال ۱۹۳۶ء
کے متعلق ہماری روکیں عقائد کی روکوں سے زیادہ سخت ہیں اور وہ میں بیان کر چکا ہوں کہ کیا ہیں ۔
اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ان روکوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہئے ۔ اگر ہم دوسروں
پر غالب آنا چاہتے ہیں تو ہمیں پہلے اپنی اصلاح کرنی چاہئے اس سے ہمارے اندر ایسی قوت پیدا
ہو جائے گی کہ دوسرں کی اصلاح کر سکیں ۔ دوسروں سے نقل کرانے کیلئے بہادری اور استقلال کی
ضرورت ہوتی ہے ۔ جب کوئی قوم مضبوطی سے ان چیزوں پر قائم ہو جاتی ہے تو دوسرے خود بخود
اُس سے مرعوب ہونے لگتے ہیں اور پھر اس کی نقل شروع کر دیتے ہیں ۔ جب دنیا میں لوگ بڑی سے
بُری باتوں کی نقل کرتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اچھی باتوں کی نہ کریں۔ اب انگریزوں میں ناچ کا
رواج ہے مگر پہلے اُسے بُرا سمجھا جاتا تھا مگر آہستہ آہستہ لوگوں نے اسے اختیار کرنا شروع کیا۔ پہلے
پہلے عورت اور مرد ہا تھ پکڑ کرنا چتے تھے، پھر سینہ کی طرف سینہ کر کے، پھر یہ سلسلہ ترقی کر کے فاصلہ تین
انگلی تک آگیا اور اب بہت جگہ پر یہ بھی اُڑتا جاتا ہے۔ تو جس چیز کو بہادری اور استقلال سے قائم
رکھا جاتا ہے لوگ اس کی نقل کرنے لگ جاتے ہیں ۔ ملکہ الزبتھ کے زمانہ میں جب پہلے پہل
داڑھیاں منڈوانے کا حکم دیا گیا تو بعض درباریوں نے اپنے عہدے ترک کرنے اور دربار سے
نکلنا منظور کر لیا مگر داڑھیاں منڈوانے پر رضا مند نہ ہوئے مگر آج کوئی داڑھی رکھنا پسند نہیں کرتا ۔ تو
ہر چیز کے بدلنے سے پہلے ایک طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جب لوگ اسے پیدا کر لیتے ہیں تو
دوسرے ان کی نقل شروع کر دیتے ہیں اور جب تک وہ پیدا نہ ہو نقل کرانا دشوار ہوتا ہے اور ہم نے
اپنے اندر اسی طاقت کو پیدا کرنا ہے مگر اس کے رستہ میں بہت سی روکیں ہیں جن کے مقابلہ کیلئے
نے قواعد تجویز کرنے ہیں ۔ اس کیلئے ہمیں اپنے نفسوں کی قربانی اور ایک ماحول پیدا کرنے
کی ضرورت ہے اور جب تک یہ چیزیں ہمیں حاصل نہ ہوں گی ہم کامیاب نہیں ہو سکتے یہ چیزیں
کس طرح حاصل ہو سکتی ہیں اس کے متعلق تفصیلی طور پر تو میں ابھی بیان نہیں کر سکتا کیونکہ وہ
تحریک جدید کا دوسرا حصہ ہے اور اس کے بیان کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ پہلا حصہ پورا
ہو جائے ۔ جب تک پہلا امتحان پاس نہ کر لیا جائے دوسرے کی طرف قدم اُٹھانا کبھی مفید نہیں
ہو سکتا۔ لیکن میں نے جماعت کو بارہا توجہ دلائی ہے کہ وہ ان مشکلات پر اور ویسی ہی دوسری
مشکلات پر جو ہمارے سامنے آئیں غور کرے کہ ان کا کیا علاج ہے وہی علاج ہماری کامیابی کا
ہم ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۳
سال ۱۹۳۶ء
علاج ہوگا۔ ہر احمدی اس بات پر غور کرے اور یقیناً آپ میں سے ہر ایک کا دل یہی گواہی دے گا کہ
ہمارے ارادہ میں کمی نہیں ، ارادہ اعمال کی اصلاح کے متعلق بھی ویسا ہی ہے جیسے عقائد کی اصلاح کے
بارہ میں نقص قوت متاثرہ میں ہے۔ جن پر ہمارے ارادہ نے اثر انداز ہونا ہے ان میں نقص ہے۔
ہمارے پاس چاقو موجود ہے مگر جس چیز کو اس سے کاٹنا ہے وہ اس سے زیادہ سخت ہے۔ یا ہمیں اس کو نرم
کرنا پڑے گا اور یا پھر چاقو کو تیز کرنا ہوگا اس کے سوا چارہ نہیں ۔ سخت چیز کو نرم کر کے بھی اس سے فائدہ
اُٹھایا جاسکتا ہے جیسے سونا چاندی ہے اس کا کشتہ بنالیا جاتا ہے۔ لوہا کتنی سخت چیز ہے مگر اس کا بھی کشتہ
بنالیا جاتا ہے پس یا تو قوت ارادی کو زیادہ مضبوط کرو اور یا پھر قوت متاثرہ کے نقص کو دور کرو۔ یہی دو
علاج ہیں۔ اگر ہم اپنے ارادوں میں اتنی طاقت پیدا کر لیں کہ وہ سب روکوں کو مٹا دے تو پھر بھی ہم
کامیاب ہو سکتے ہیں اور ایسی قوت ارادی ایمان سے ہی پیدا ہو سکتی ہے۔ ایمان جس قدر مضبوط ہو گا اسی
قد رقوت ارادی مضبوط ہوگی اگر ایمان کمزور ہو تو قوت ارادی بھی کمزور ہوگی ۔ حضرت مسیح ناصری نے
فرمایا کہ اگر تمہارے اندر رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو تو تم پہاڑوں کو چلا سکتے ہو مگر جب تک یہ
مقام حاصل نہ ہو اُس وقت تک جدو جہد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ بے شک یہ ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ
ہم میں سے بعض کو وہ مقام دے دے کہ ہم جو چاہیں ہو جائے مگر ساری جماعت یہ مقام حاصل
نہیں کر سکتی ۔ باقیوں کیلئے جدو جہد کی ضرورت پھر بھی باقی رہے گی اور اس کیلئے ہم کو غور کرنا چاہئے کہ وہ
کونسی تدابیر ہیں جن سے ساری جماعت کامیابی کا منہ دیکھ سکے اور ان روکوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جو
ہمارے رستہ میں ہیں ایسے علاج تجویز کرنے چاہئیں کہ باوجود ان کے ہم کامیاب ہو سکیں۔ وہ تدابیر
کیا ہیں؟ ان کی تفاصیل تو میں ابھی بیان نہیں کر سکتا ہاں اجمالی طور پر اس کا ذکر اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی تو آئندہ خطبہ میں کر دوں گا اور باقی کو اُس وقت تک ملتوی رکھوں گا جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق
سے جماعت پہلا قدم اُٹھالے۔“
( الفضل اار جولائی ۱۹۳۶ء )
فیض کیپ (FEZ CAP) ترکی ٹوپی (فیروز اللغات اردو جامع صفحه ۹۴ مطبوعہ فیروز سنز لاہور۲۰۱۰ء)
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱، مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
ابوداؤد كتاب اللباس باب في لبس الشهرة صفحه ۵۶۹ حدیث نمبر ۴۰۳۱ مطبوعه
دار السلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۴
۲۵
سال ۱۹۳۶ء
اصلاح اعمال کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے
(۱) قوت ارادی (۲) صحیح اور پورا علم (۳) قوت عملی
(فرموده ۱۰ جولائی ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
وہ مضمون جس کے متعلق گزشتہ کئی ہفتوں سے میں خطبات دیتا آ رہا ہوں سوائے دو خطبوں
کے کہ جن میں تھوڑے دنوں کیلئے اس مضمون کو بند کر دیا گیا تھا آج میں پھر شروع کرتا ہوں ۔ تھا ؟
مضمون یہ ہے کہ احمدیت کو جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے عقائد کی اشاعت میں اس قدر عظیم الشان کو تعالی کے سے عقائد میں اس یہ کو تعالی سے
فتح حاصل ہوئی ہے کہ ہماری جماعت کے دشمن بھی وہی عقائد رکھنے لگ گئے ہیں جو ہمارے ہیں اور
جن پر کسی زمانہ میں وہ کفر کے فتوے لگایا کرتے تھے، وہاں اعمال کی اصلاح میں ابھی تک ہماری
جماعت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور نہ صرف یہ کہ دشمنوں کو ہم ابھی تک اپنا ہم رنگ نہیں بنا سکے
بلکہ بعض احمدی بھی ایسے پائے جاتے ہیں کہ جو دشمنوں کے رنگ میں رنگین ہیں اور ان پر احمدیت کا
رنگ ابھی تک نہیں چڑھا با وجود اس کے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ
صِبْغَةً لے یعنی اللہ تعالی کے رنگ سے بہتر اور کون سا رنگ ہے جس سے انسان اپنے آپ کو رنگے
پھر بھی ہماری جماعت نے ابھی تک وہ رنگ اختیار نہیں کیا جس کے بغیر خدا تعالیٰ کا قرب اور اس
کی محبت انسان کو حاصل نہیں ہو سکتی ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لدام
سال ۱۹۳۶ء
میں نے اس نقص کی وجوہ بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انسان میں ایک قوت مؤثرہ
ہوتی ہے اور ایک قوت متاثرہ ہوتی ہے ۔ اور پھر ان دونوں قوتوں کے معاون ہوتے ہیں اور
کامیابی کیلئے صرف قوت مؤثرہ کا ہونا ضروری نہیں بلکہ قوت متاثرہ کا اس کے مطابق ہونا بھی
ضروری ہے۔ اگر قوت متاثرہ اس حد تک نہ ہو جس حد تک قوت مؤثرہ ہو تب بھی نتائج اطمینان
بخش نہیں نکل سکتے اور اگر قوت متاثرہ اس حد تک نہ ہو جس حد تک قوت متاثرہ ہو تب بھی نتائج
انسان کی امید کے مطابق نہیں نکل سکتے ۔ میں نے بتایا تھا کہ قوت مؤثرہ جو قومی دماغ کی حیثیت
رکھتی ہے جب کوئی بات عمل میں لانا چاہتی ہے تو انسان کی قوت ارادی کو حرکت میں لاتی ہے ۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ نے انسان میں ایک مادہ رکھا ہوا ہے جو قوت ارادی کی بات کو مانتا اور اُسے
تسلیم کرتا ہے جسے عبودیت بھی کہتے ہیں ۔ اگر عبودیت کا مادہ انسان میں نہ ہو تو قوت ارادی کی
موجودگی کوئی فائدہ نہیں دے سکتی ۔ جیسے بعض ہاتھ مفلوج ہوتے ہیں دماغ حکم دیتا ہے کہ ہلو مگر وہ
نہیں ہل سکتے ، بعض پاؤں مفلوج ہوتے ہیں دماغ حکم دیتا ہے کہ چلو مگر وہ نہیں چلتے ، بعض زبانیں
مفلوج ہوتی ہیں دماغ حکم دیتا ہے کہ بولومگر وہ نہیں بولتیں ، اسی طرح بعض آنکھیں مفلوج ہوتی ہیں
دماغ حکم دیتا ہے کہ دیکھو مگر وہ نہیں دیکھ سکتیں تو اگر قوت متاثرہ موجود نہ ہو یا بہت ہی کمزور ہو تو
اُس وقت قوت مؤثرہ بیکار اور معطل ہو جاتی ہے اور اگر قوت مؤثرہ بیکار اور معطل ہو تو قوت متاثرہ
کو چونکہ حکم دینے والا کوئی نہیں رہتا اس لئے وہ جس طرح چاہتی ہے کام کرتی جاتی ہے اور اس وجہ
سے ان کاموں کے مفید نتائج نہیں نکلتے ۔ جیسے ہر گھر میں ماں باپ بچوں پر حکومت کرتے ہیں اب ۔
اگر بچے اپنے ماں باپ کے حکموں کو نہ مانیں تب بھی گھر کا امن قائم نہیں رہ سکتا اور اگر ماں باپ نہ قائم ک
میں عقل نہ ہو اور وہ بچوں کی صحیح تربیت اور ان کی نگرانی نہ کر سکیں تب بھی امن نہیں رہ سکتا۔ تو
اصلاح اعمال کیلئے دونوں قوتوں کا درست ہونا ضروری ہوتا ہے اور میں نے بتایا تھا کہ ہماری
قوت مؤثرہ میں کوئی نقص نہیں اور اگر کسی کی قوت مؤثرہ میں کوئی نقص ہے تو بہت ہی کم ہے ورنہ
ارادہ کے طور پر ہماری جماعت کے تمام افراد چاہتے ہیں کہ انہیں تقویٰ اور طہارت حاصل ہو ، وہ
اسلامی احکام کی اشاعت کر سکیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کا قرب حاصل کر سکیں ۔ پس ہماری
قوت ارادی تو مضبوط ہے اور طاقتور ہے پھر بھی نتائج صحیح نہیں نکلتے تو یقیناً دو باتوں میں سے ایک

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۶
سال ۱۹۳۶ء
ضرور ہے۔ یا تو یہ کہ عمل کیلئے جتنی قوت ارادی چاہئے اُتنی ہمارے اندر نہیں لیکن عقیدہ کی اصلاح
کیلئے جتنی قوت ارادی کی ضرورت تھی وہ ہم میں موجود تھی اس وجہ سے عقائد کی اصلاح ہو گئی لیکن
عملی اصلاح کیلئے چونکہ قوت ارادی کی ضرورت تھی اور وہ ہمارے اندر نہیں تھی اس لئے ہم اعمال
کی اصلاح میں کامیاب نہ ہو سکے اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ ہماری عبودیت میں کچھ نقص ہے اور
قوت متاثرہ مفلوج ہونے کی وجہ سے قوت مؤثرہ کے اثر کو قبول نہیں کرتی یا جن معاونوں کی اُسے
ضرورت ہوتی ہے ان میں کمزوری ہے۔ اس صورت میں جب تک ہم قوت متاثرہ کا علاج نہ
کر لیں کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ جیسے کوئی طالب علم کند ذہن ہوتا ہے وہ سبق پڑھتا ہے مگر یاد نہیں رکھ
سکتا اس کا جب تک ذہن درست نہیں کر لیا جا تا اُس وقت تک خواہ اُسے کتنا سبق دیا جائے ، کتنی بار
نے کی کوشش کی جائے وہ یاد نہیں رکھ سکے گا۔ پس ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہمارے نیکی کے
ارادے دماغ کے اس حصہ پر کیوں اثر نہیں کرتے جس پر اثر ہونے کے نتیجہ میں عملی اصلاح شروع
ہو جاتی ہے اور ہمیں ان روکوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو اس رستہ میں حائل ہوتی ہیں ۔
میں نے بتایا تھا کہ دو قسم کی روکیں ہیں جو اس رستہ میں حائل ہوتی ہیں ۔ ایک قوت ارادی
میں کمزوری اور دوسری قوت عمل میں کمزوری لیکن ان کے علاوہ ایک تیسری صورت بھی ہے جو ان
دونوں کے درمیان ہے اور جو دونوں طرف اپنا اثر ڈالتی ہے اور وہ یہ کہ علمی طور پر انسان میں
کمزوری ہو کیونکہ ارادہ بھی علم کے مطابق چلتا ہے ۔ مثلاً اگر کسی انسان کو یہ معلوم نہ ہو کہ ایک ہزار کا
لشکر اُس کے مکان پر حملہ آور ہونے والا ہے بلکہ اُسے صرف اتنا معلوم ہو کہ ایک آدمی اس کے
مکان پر حملہ کرے گا تو یقیناً جو تدابیر وہ اس حملہ کے دفاع کیلئے اختیار کرے گا وہ اس صورت سے جو
مختلف ہوں گی جو اس صورت میں کرتا جب اُسے معلوم ہوتا کہ ایک ہزار آدمی اس کے مکان
پر حملہ آور ہونے والے ہیں ۔ تو علم کی کمزوری کی وجہ سے بھی نقص پیدا ہو جاتا ہے اور علم کی صحت
قوت ارادی کو بڑھا دیتی ہے۔ جن لوگوں کو کبھی بوجھ اُٹھانے کا موقع ملا ہو وہ جانتے ہیں کہ بعض
چیزیں ہلکی نظر آتی ہیں مگر ہوتی بوجھل ہیں ان کے اُٹھاتے وقت انسانی ہاتھ جھٹکا محسوس کرتا ہے ۔
پہلے یہ سمجھ کر وہ ہاتھ ڈالتا ہے کہ یہ ہلکی چیز ہے مگر جب دیکھتا ہے کہ بھاری ہے تو کہتا ہے اوہ ! یہ
تو بھاری چیز تھی اور اس خیال کے آنے پر دوبارہ وہ اسی بھاری چیز کو اُٹھا لیتا ہے۔ آخر دوبارہ اس
اور

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۷
سال ۱۹۳۶ء
۔
میں زائد طاقت تو نہیں آجاتی ۔ طاقت تو وہی ہوتی ہے جو پہلے تھی پھر وجہ کیا ہے کہ پہلی دفعہ وہ چیز پہلے
اُس سے نہیں اٹھائی جاتی مگر جب دوسری دفعہ اُسے پتہ لگتا ہے کہ بوجھل ہے تو وہ اسے اٹھا لیتا
ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں ایک قوت مواز نہ رکھی ہوئی ہے۔ وہ قوت
یہ فیصلہ کرتی ہے کہ فلاں کام کیلئے اتنی طاقت درکار ہے اور چونکہ ساری طاقت انسان کے ہاتھ
میں نہیں ہوتی بلکہ دماغ میں محفوظ ہوتی ہے اس لئے جب دماغ اتنی طاقت بھیجتا ہے جتنی پہلی دفعہ
قوت مواز نہ طلب کرتی ہے تو انسان کے ہاتھ کو جھٹکا محسوس ہوتا ہے اور قوت مواز نہ سمجھ جاتی ہے
کہ میری غلطی تھی تب وہ دماغ کو اور طاقت بھیجنے کیلئے کہتی ہے اور اس طاقت کے آنے پر چیز
بآسانی اُٹھالی جاتی ہے۔ مثلاً ایک چیز پڑی ہو جس کے متعلق انسان یہ سمجھتا ہو کہ یہ دس سیروزنی
ہے لیکن ہو میں سیر کی تو چونکہ انسان اسے اس طاقت سے اُٹھائے گا جتنی طاقت دس سیر بوجھ
اُٹھانے کیلئے ضروری ہوتی ہے اس لئے اس کے ہاتھ کو جھٹکا لگے گا ۔ جھٹکا لگنے کے معاً بعد دماغ
دس سیر بوجھ اُٹھانے کی اور طاقت بھیج دے گا اور وہ چیز اُٹھائی جاسکے گی۔ تو قوت مواز نہ نے جو
فیصلہ کیا اس کی غلطی کی وجہ سے انسانی ہاتھ کو جھٹکا لگا ورنہ طاقت تو اس میں اس بوجھ کو اُٹھانے کی جھٹکالگا
پہلے سے تھی ۔ وہ طاقت رکھتا ہے کہ ہیں سیر بوجھ کو اُٹھالے لیکن قوت مواز نہ جو دماغ کیلئے وزیر کی
حیثیت رکھتی ہے کہا کہ دس سیر وزن کیلئے طاقت چاہئے تب دماغ نے اتنی ہی طاقت بھیج دی لیکن
جب دشمن سے مقابلہ ہوا تو قوت مواز نہ کواپنی غلطی محسوس ہوئی اور اس نے دماغ کو اطلاع دی کہ ور اس نے دماغ کو ا
دس سیر مزید کے اٹھانے کی طاقت بھجوائی جائے تب وہ چیز بآسانی اٹھالی گئی ۔ بڑی بڑی چیزیں تو
الگ رہیں چھوٹی چھوٹی چیزوں کا بھی یہی حال ہوتا ہے ہولڈر کی کیا حیثیت ہوتی ہے لیکن بعض
ہولڈروں کے اندر سیسہ بھرا ہوتا ہے۔ اب جو شخص ایسے ہولڈر کو جس میں سیسہ بھرا ہوا ہو غلطی سے اندرسیسہ
عام ہولڈر سمجھ کر اُٹھائے گا تو چونکہ جتنی طاقت کی ضرورت تھی اس سے وہ کم طاقت خرچ کرے گا
اس لئے اندرونی طور پر وہ ایک جھٹکا محسوس کرے گا کیونکہ جب وہ اسے اٹھانے لگتا ہے تو جتنی
طاقت کی ضرورت سمجھ کر اُٹھاتا ہے اس سے زیادہ کی ضرورت محسوس ہو جاتی ہے اور اس طرح اس
کا ہاتھ جھٹکا محسوس کرتا ہے اور گو ہولڈر اٹھانے کیلئے وہ دوسری دفعہ ہاتھ نہیں ڈالتا بلکہ پہلی مرتبہ ہی
اسے اُٹھا لیتا ہے مگر اس میں شبہ نہیں کہ اس کا بازو اندرونی طور پر یہ جس محسوس کرتا ہے کہ مجھے پہلی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۸
سال ۱۹۳۶ء
دفعہ اس ہولڈر کے اٹھانے میں کامیابی نہیں ہوئی بلکہ دوسری دفعہ میں نے اسے اٹھایا ہے۔ گواس
موقع پر پہلی اور دوسری کوشش میں ایک سیکنڈ کے سینکڑویں حصہ کا فرق ہوتا ہے اور دونوں میں امتیاز
کرنا مشکل ہوتا ہے مگر فرق ہوتا ضرور ہے۔ یہ قوت موازنہ ہمیشہ علم کے ذریعہ آتی ہے خواہ علم
اندرونی طور پر ہو خواہ بیرونی طور پر ۔ اندرونی علم سے مراد مشاہدہ اور تجربہ ہے اور بیرونی علم سے
مراد بیرونجات کی آوازیں ہیں جو کان میں پڑیں ۔ مثلاً یہ علم کہ دس دشمن آ رہے ہیں ان کے مقابلہ
کیلئے تیار ہو جاؤ بیرونی ہے کیونکہ کان اسے سنیں گے اور دماغ کو سنائیں گے ۔ لیکن جب دس سیر
وزنی ھے اُٹھانے کے لئے ہاتھ بڑھتے ہیں تو کوئی اسے نہیں کہتا کہ یہ دس سیر وزنی ہے بلکہ سابق
تجربہ کی بناء پر قوت مواز نہ آپ ہی اس کے بارہ میں فیصلہ کرتی ہے پس یہ علم اندرونی ہوتا ہے۔
اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ جب انسان اصلاح عمل کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو قوت موازنہ
یہ فیصلہ کرتی ہے کہ مجھے اپنی جد و جہد کیلئے کس قدر طاقت کی ضرورت ہے۔ بعض دفعہ صحیح علم نہ
ہو سکنے کی وجہ سے انسان اعمال کی اصلاح پر غالب نہیں آسکتا اور قوت مواز نہ عدم علم کی وجہ سے
اسے صحیح خبر نہیں دیتی کہ اس عملی اصلاح کیلئے کس قدر طاقت کی ضرورت ہے۔ جیسے ظاہر ہے کہ اگر
کسی کو معلوم نہ ہو کہ فلاں چیز زہر ہے تو عدم علم کی وجہ سے قوت مواز نہ اس کے کھانے سے ڈرائے
گی نہیں لیکن اگر اُسے معلوم ہو کہ یہ زہر ہے تو پھر اس کی قوتِ مواز نہ فیصلہ کرے گی کہ آیا اُسے زہر
کھانا چاہئے یا نہیں ۔ مثلاً اگر ایک شخص زندگی سے بیزار ہے، افکار و ہموم ہر وقت اس پر غالب
رہتے ہیں اور وہ مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی ہمت اپنے اندر نہیں رکھتا تو قوت موازنہ
کہے گی کھا لو اچھا ہے مرکر ان جھگڑوں سے نجات تو ملے گی لیکن جو شخص زندہ رہنا چاہتا ہے۔
اسے قوت موازنہ کہے گی کہ یہ زہر ہے اسے مت کھاؤ۔ یا فرض کرو کوئی ایسا زہر ہے جو پچاس
فیصدی مہلک ثابت ہوتا ہے اور پچاس فیصدی ایسا بھی ہوتا کہ لوگ بچ جاتے ہیں اب اگر کسی
انسان کے سامنے اس قسم کا زہر رکھ دے اور کہے کہ اگر یہ کھا لو تو میں تمہیں ایک ہزار روپیہ انعام
دوں گا تو وہاں بھی قوت موازنہ اسے بتادے گی کہ کس حد تک اسے اس تجویز پر عمل کرنا چاہئے اور
کس حد تک نہیں ۔ اگر زندگی اس کیلئے دو بھر ہے ، اگر مشکلات و مصائب سے وہ گھرا ہوا ہے اور جینے
سے سخت بیزار ہے تو قوت موازنہ کہے گی زہر کھا لو اس میں کیا حرج ہے اگر بچ گئے تو رو پیدل جائے
اسے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۳۹
سال ۱۹۳۶ء
گا اگر مر گئے تو دنیا کے دھندوں سے جان چھوٹ جائے گی ۔ لیکن اگر کوئی شخص ہمت والا ہے
مشکلات پر غالب آنے کی کوشش کرتا ہے اور کمر ہمت تو ڑ کر نہیں بیٹھ جاتا تو اسے قوت مواز نہ کہے
گی پچاس فیصدی موت بھی تم کیوں قبول کرتے ہوا سے مت کھاؤ خواہ تمہیں کتنا ہی انعام ملنے کی
لالچ دلائی جائے۔
غرض قوت مواز نہ انسان کو ہوشیار کرتی ہے اور وہی عدم علم کی وجہ سے اسے غانم
غافل کرتی
چنانچہ ایک
ہے اور پھر اسی عدم علم کی وجہ سے یا صحیح علم نہ ہونے کی وجہ سے گناہ صادر ہوتے ہیں ۔ چنانہ
بچہ جب ایسے لوگوں میں پرورش پاتا ہے جو گناہ کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں جن کی مجلسوں میں
ہر وقت یہ ذکر ہوتا رہتا ہے کہ (1) جھوٹ کے بغیر تو دنیا میں گزارہ نہیں ہو سکتا (۲) جھوٹ ہی ہے
جو تمام ترقیات کی کلید ہے (۳) آجکل بھلا کون سچ بولتا ہے (۴) اس زمانہ میں تو جھوٹ بولے
بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی تو ایسے فقرے سن سن کر اس کا علم صرف اسی حد تک محدود رہتا ہے
کہ جھوٹ بولنا ایسی بری بات نہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بڑے ہو کر جہاں اسے جھوٹ بولنے کا
موقع ملے گا اور اپنی قوت موازنہ سے وہ فیصلہ چاہے گا کہ قوتِ موازنہ فوراً اسے کہہ دے گی کہ خطرہ
زیادہ ہے جھوٹ بول لو اس میں حرج ہی کیا ہے ۔ یا مثلاً غیبت ہے وہ اپنے ارد گرد جب تمام
لوگوں کو غیبت کرتے دیکھتا ہے تو بڑا ہو کر جب اس کے سامنے بھی کوئی غیبت کا موقع آتا ہے اور وہ
سمجھتا ہے کہ اگر میں نے غیبت کی تو مجھے فائدہ پہنچ جائے گا تو قوت موازنہ اسے کہہ دیتی ہے کہ
سارے ہی غیبت کرتے ہیں اگر تم بھی غیبت کر لو تو کیا حرج ہے گو یہ گناہ تو ہے مگر کوئی اتنا بڑا گناہ
نہیں ۔ یہی وہ امر ہے جس کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ اصلاح اعمال میں ایک خطرناک روک یہ
ہے کہ کہا جاتا ہے بعض گناہ بڑے ہیں اور بعض چھوٹے اس کی وجہ سے بعض گناہوں کو لوگ نہیں
چھوڑ سکتے کیونکہ کہتے ہیں یہ تو چھوٹے ہیں ان کے کر لینے میں کیا حرج ہے۔ اس خیال کا اثر یہ ہوتا
ہے کہ گو قوت مواز نہ موجود ہوتی ہے مگر وہ اس غلط علم کی وجہ سے جو اُس نے ماحول سے حاصل کیا
تھا انہیں اتنی طاقت نہیں دیتی جس طاقت کے نتیجہ میں وہ گناہ پر غالب آسکیں ۔ جیسے میں نے بتایا
ہے کہ اگر ایک چیز دس سیر یا میں سیروزنی ہو اور آدمی اسے پانچ چھ سیروزن کی سمجھ رہا ہو تو خواہ اس
میں دومن بوجھ اُٹھانے کی طاقت ہو پہلی دفعہ اس کے ہاتھ کو جھٹکا محسوس ہوگا اور وہ اسے نہ اُٹھا سکے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۰
سال ۱۹۳۶ء
گا۔ پہلی دفعہ اس کے ہاتھ کو جھٹکا لگنا اور اس کا اس چیز کو نہ اُٹھا سکنا اس لئے نہ تھا کہ اس میں وہ چیز اوراس
اٹھانے کی طاقت نہ تھی ۔ طاقت تو اُس میں اس سے بھی زیادہ بوجھ اٹھانے کی تھی جھٹکا اسے اس
لئے لگا کہ قوت مواز نہ نے غلط اندازہ کر کے دماغ کو کم طاقت بھیجنے کا مشورہ دیا۔ اس طرح
گناہوں کو مٹانے کی طاقت بھی انسان میں ہوتی ہے لیکن جب گناہ سامنے آتا ہے اور قوت مواز نہ
کہہ دیتی ہے اس گناہ میں کیا حرج ہے یہ تو معمولی گناہ ہے اور دوسری طرف فائدہ اس سے بہت
زیادہ ہے تو دماغ اتنی طاقت اس گناہ کو مٹانے کیلئے نہیں بھیجتا جتنی بھیجنی چاہئے اور وہ اس گناہ کا
مرتکب ہو جاتا ہے۔
اب گویا اصلاح اعمال کیلئے تین چیزوں کی مضبوطی کی ضرورت ہوئی۔ ایک قوت ارادی
کی مضبوطی کی ضرورت ہے، ایک علم کی زیادتی کی ضرورت ہے اور ایک قوت عملیہ میں طاقت کا
پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ علم کی زیادتی بھی در حقیقت قوت ارادی کا ہی حصہ ہوتی ہے کیونکہ علم کی
زیادتی کے ساتھ قوت ارادی بڑھ جاتی ہے یا یوں کہو کہ عمل کرنے پر وہ آمادہ ہو جاتی ہے۔ خلاصہ
یہ کہ اصلاح کیلئے ہمیں تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ قوتِ ارادی کی طاقت کہ وہ بڑے بڑے
کاموں کے کرنے کی اہل ہو، علم کی زیادتی کہ ہماری قوت ارادی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتی
رہے اور غفلت میں رہ کر موقع نہ گنوادے، قوت عملیہ کی طاقت کہ ہمارے اعضاء ہمارے ارادہ
کے تابع چلیں اور اس کے حکم کو ماننے سے انکار نہ کریں ۔ جب ہماری قوت ارادی مضبوط ہو گی وہ ۔
ایک زبردست افسر کی طرح اپنی طاقت اور قوت کے ساتھ جسم کی کمزوریوں پر غالب آ کر اسے
اپنے منشاء کے مطابق کام کرنے پر مجبور کر دے گی ، جب علم صحیح ہو گا ہم ان ناکامیوں سے محفوظ
ہو جائیں گے جو قوت مواز نہ کی غلطیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں کہ وہ ایک اندازہ کام کا لگاتی ہے
لیکن وہ اندازہ غلط ہوتا ہے اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ اصلاح کا موقع ہاتھ سے
نکل جاتا ہے اور اس کام کیلئے دوبارہ کوشش فضول ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ عدم علم کی وجہ سے
قوت ارادی فیصلہ ہی نہیں کر سکتی کہ اسے کیا کرنا چاہئے ، اسی طرح جب قوت عملیہ مضبوط ہوگی تو وہ
قوت ارادی کے ادنیٰ سے ادنی اشارہ کو بھی قبول کرے گی جیسے کہ ایک پست آدمی کو جب کوئی کام
کہا جاتا ہے تو وہ فوراً کھڑا ہو جاتا ہے اور ایک سست آدمی کو کہا جاتا ہے کہ وہ اسی معمولی سے کام کو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
بڑا بوجھ سمجھ کر سستی کرتا ہے۔
۴۴۱
سال ۱۹۳۶ء
لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ قوت عملیہ کی کمزوری دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک حقیقی اور ایک
غیر حقیقی ۔ غیر حقیقی تو یہ ہے کہ قوت تو موجود ہو لیکن مثلاً عادت وغیرہ کی وجہ سے زنگ لگا ہوا ہو اور
حقیقی یہ ہے کہ ایک لمبے عرصہ کے عدم استعمال کی وجہ سے وہ مردہ کی طرح ہو گئی ہو اور اسے بیرونی
مدد اور سہارے کی ضرورت پیدا ہو گئی ہو۔ غیر حقیقی کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص میں مثلاً طاقت تو
ایک من بوجھ اٹھانے کی ہے لیکن بوجہ کام کرنے کی عادت نہ ہونے کے وہ اس بوجھ کو اٹھانے سے
گھبراہٹ محسوس کرتا ہے۔ ایسا شخص اگر کسی وقت اپنی طبیعت پر دباؤ ڈالے گا تو اس بوجھ کو اٹھانے
میں کامیاب ہو جائے گا اور حقیقی مثال یہ ہے کہ بوجہ دیر تک کام نہ کرنے کے کام کی طاقت ہی باقی
نہ رہی ہو اور اب وہ مثلاً دس سیر ہیں سیر سے زیادہ نہیں اٹھا سکتا ایسے شخص سے اگر ہم ایک من بوجھ ن
اُٹھوانا چاہیں تو ہمیں اُسے کوئی مددگار دینا ہوگا یا اس کے بوجھ کو دس دس سیر کے حصوں میں تقسیم
کرنا ہوگا۔ غرض جب طاقت کا خزانہ موجود نہ ہو اُس وقت بیرونی ذرائع اختیار کرنے پڑتے
ہیں تا کہ جو کام سامنے ہے اسے پورا کر دیا جائے ۔ یہی حالت بعینہ اعمال کی اصلاح کی ہے اور
مختلف لوگوں کیلئے مختلف علاجوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے، بعض کیلئے قوت ارادی پیدا کرنا ضروری
ہوتا ہے، بعض کیلئے قوت عمل پیدا کرنا اور بعض کیلئے ایسی صورت میں جب وہ بوجھ زیادہ ہو اور ان
کی طاقت برداشت سے باہر ہو بیرونی مدد کی ضرورت ہوتی ہے جیسے سومن بوجھ اگر کسی کے سامنے
پڑا ہوا ہو اور وہ اٹھانا چاہے تو اس کیلئے کوئی قوت ارادی یا کوئی علم کام نہیں دے سکتا بلکہ باوجود
قوت ارادی رکھنے کے اور باوجود یہ جاننے کے کہ یہ سومن ہے وہ اسے ہلا بھی نہیں سکے گا۔ میں سیر
کے متعلق تو جب اسے معلوم ہوگا کہ یہ ہیں سیر ہے میں غلطی سے دس سیر سمجھتا رہا تو وہ اسے اٹھا لے گا
کیونکہ میں سیر اٹھانے کی طاقت اس کے اندر موجود تھی ۔ یا ایک انسان کے اند ر قوت ارادی موجود
ہے لیکن وہ اس سے کام نہیں لیتا تو اگر کسی دوسرے وقت وہ اپنی قوت ارادی سے کام لینا شروع
کر دے تو وہ اسے فائدہ دے سکتی ہے۔ جیسے فرض کرو ایک بڑھیا عورت ہے جس کا ایک ہی بیٹا ہے
جو میدانِ جنگ میں چلا گیا اور تھوڑے دنوں کے بعد خبر آئی کہ وہ مر گیا ہے۔ یہ بڑھیا عورت کسی
دوسرے وقت بیمار پڑ جاتی ہے اور اپنے علاج کیلئے کوئی کوشش نہیں کرتی کیونکہ وہ کہتی ہے میرا اب

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۲
سال ۱۹۳۶ء
دنیا میں کون ہے جس کیلئے میں زندہ رہوں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس مایوسی کی وجہ سے اس کی
بیماری بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لیکن فرض کرو کہ اس کے بعد جبکہ وہ بالکل کمزور ہو چکی ہوتی ہے یکدم
اُسے گورنمنٹ کی طرف سے تار پہنچتا ہے کہ تمہارا بیٹا زندہ ہے پہلے غلطی سے اس کی موت کی اطلاع
تمہیں بھیجی گئی تھی اس تار کے ملتے ہی وہ بیماری کا مقابلہ کرنا شروع کر دے گی ۔ دوائیں اُسے
موافق آنے لگ جائیں گی ، غذا ئیں اس کے انگ لگنی شروع ہو جائیں گی اور وہ تھوڑے ہی دنوں
میں اچھی بھلی ہو جائے گی ۔ ایسے واقعات بکثرت دنیا میں ہوتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہوتی
ہے کہ ایسے لوگوں میں طاقت تو موجود ہوتی ہے لیکن وہ اسے استعمال نہیں کرتے ۔ بعض دفعہ اس
کے اُلٹ مثالیں بھی مل جاتی ہیں ۔ مثلاً چند دن ہی ہوئے ایک عورت کو رات کے وقت سانپ نے
کا ٹا ، اُس نے ایک معمولی کیٹر اسمجھ کر پر واہ بھی نہ کی ، وہ بالکل اچھی بھلی اپنا کام کرتی رہی لیکن دن
کو اُسے معلوم ہوا کہ جس چیز نے اُسے کاٹا تھا وہ سانپ تھا اور وہ فوراً مر گئی ۔ یہ واقعہ بھی قوت
ارادی کی طاقت کا ہے خود ز ہر شدید نہ تھا بوجہ ناواقفیت کے اس کی تمام قوت ارادی اپنا کام کرتی
رہی لیکن جب اُسے معلوم ہوا کہ کاٹنے والی چیز سانپ تھی تو اُس نے ہمت ہار دی اور خیال کیا کہ
سانپ کے زہر کا مقابلہ نہیں ہو سکتا اور اس طرح ہتھیار پھینک دینے سے عورت کی ہلاکت واقع
ہوئی۔ دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ ایک شخص ملیریا سے بیمار ہے، کونین اس کے پاس موجود ہے،
اس کا ارادہ بھی ہے کہ میں اچھا ہو جاؤں لیکن نقص یہ ہے کہ اسے علم نہیں کہ کو نین ملیریا کو دور کر دیتی
ہے۔ اس عدم علم کی وجہ سے باوجود اس کے کہ اس کا دل چاہتا ہے میں اچھا ہو جاؤں وہ اچھا نہیں
ہو سکے گا کیونکہ اسے علم نہیں کہ کو نین ملیریا کو دور کرتی ہے اور اس وجہ سے وہ اس کا استعمال نہیں
کرتا۔ یا ایک شخص کے پاس ایک مٹکا پڑا ہوا ہے پہلے اس میں پانی تھا لیکن بعد میں ختم ہو گیا ، یہ دیکھ
کر کسی ہمسائے نے اس میں پانی ڈال دیا لیکن اُسے اس بات کا علم نہیں ، اسے سخت پیاس لگی ہوئی
ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ مٹکے میں تو پانی نہیں میں کہاں سے پیوں ، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ عدم علم کی وجہ
سے باوجود مٹکے میں پانی موجود ہونے کے پیاسا رہتا ہے۔ مگر تیسری صورت یہ ہے کہ پانی ہے ہی
نہیں جس سے وہ اپنی پیاس بجھا سکے۔ تمہیں کتنی ہی خواہش ہو کہ اگر پانی ملے تو میں اس سے اپنی
پیاس بجھاؤں ، تمہیں کتنا ہی علم ہو کہ پانی پیاس بجھانے کے کام آتا ہے لیکن اگر تم ایسے جنگل میں ہو
و

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۳
سال ۱۹۳۶ء
جس میں پانی کہیں ہے ہی نہیں تو پانی کہاں سے مل سکتا ہے ۔ پس ایسے موقع پر ارادہ اور علم بھی
باطل ہو جاتا ہے اور جب تک پانی نہ ہو انسان کا ارادہ اور اس کا علم اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتا ۔
غرض یہ تین چیزیں ہیں جن کے ذریعہ ہم لوگوں کا علاج کر سکتے ہیں ۔
بعض لوگوں کے اعمال میں کمزوری اس لئے ہوتی ہے کہ ان میں قوت ارادی نہیں ہوتی ،
بعض عمل میں اس لئے کمزور ہوتے ہیں کہ ان میں علم کی کمی ہوتی ہے اور بعض عمل میں اس لئے
کمزور ہوتے ہیں کہ ان میں قوت عملی نہیں ہوتی ۔ مؤخرالذکر مؤخر الذکر لوگوں کیلئے جب تک بیرونی سامان
مہیا نہ کئے جائیں اس وقت تک کچھ نہیں بن سکتا ۔
قوت ارادی کیا چیز ہے؟ قوت ارادی کا مفہوم عمل کے لحاظ سے ہر جگہ بدل جاتا ہے اور جو
میں مضمون بیان کر رہا ہوں اس میں قوت ارادی ایمان کا نام ہے۔ انسان کے دل میں اگر پختہ
ایمان ہو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا تعلق ہو تو اس کے سارے کام آپ ہی آپ ہو جاتے ہیں اور کوئی
مشکل ایسی نہیں رہتی جو آسان نہ ہو جائے ۔ رسول کریم ﷺ پر جو لوگ ایمان لائے ان میں چور
بھی تھے، ان میں ڈاکو بھی تھے، ان میں فاسق و فاجر بھی تھے ، وہ ماؤں سے بھی نکاح کر لیتے تھے
بلکہ ورثہ میں اپنی ماؤں کو لیتے اور اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیتے ، پھر وہ جواری تھے ، شراب خور تھے اور
شراب پینے میں اپنی تمام عزت سمجھتے تھے ، وہ ایک دوسرے پر اگر فخر کرتے تو اسی بات پر کہ میں اتنی
شراب پیا کرتا ہوں ، ایک شاعر اپنے اشعار میں فخر کرتا اور کہتا ہے میں وہ ہوں جو راتوں کو اُٹھ اُٹھ
کر شراب پیتا ہوں ، وہ ایسے جواری تھے کہ جوئے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر فخر
کرتے اور جب کسی نے اپنی بڑائی کا اظہار کرنا ہوتا تو کہتا کہ میں وہ ہوں کہ جو اپنا تمام مال جوئے
میں لٹا دیتا ہوں ، پھر مال آتا ہے تو پھر میں اُسے جوئے میں لٹا دیتا ہوں یہ ان کی ایمان سے قبل کی
حالت تھی مگر جب وہ رسول کریم ﷺ پر ایمان لائے اور ان میں قوت ارادی پیدا ہوگئی تو انہوں
نے نہایت قوی اور مضبوط دل سے فیصلہ کر لیا کہ اب ہم خدا کے فیصلہ اور اس کے احکام کے خلاف
اپنا کوئی قدم نہیں اُٹھائیں گے ۔ یہ فیصلہ انہوں نے اتنی مضبوطی ، اتنی پختگی اور اتنے زور کے ساتھ
کیا کہ اس مضبوطی کے مقابلہ میں ان کے اعمال کی کمزوریاں ایک لمحہ کیلئے بھی نہ ٹھہر سکیں۔ یکدم ان
کے حالات بدل گئے اور وہ خدا تعالیٰ کیلئے ہر خطر ناک سے خطرناک مصیبت اپنے نفس پر وارد

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
マママ
سال ۱۹۳۶ء
کرنے کیلئے تیار ہو گئے اور قوت ارادی نے ان کے اعمال کی کمزوری کو اس طرح پرے پھینک دیا
جیسے ایک تنکا تند سیلاب کے آگے بہہ جاتا ہے۔ شراب کا نشہ کتنا خطر ناک ہوتا ہے جب کوئی شرابی
شراب کے نشہ میں مدہوش ہو تو اُسے کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہا ہے، کئی اپنے ماں باپ
کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں ، کئی اپنے عزیزوں سے لڑائی اور فساد شروع کر دیتے ہیں، کئی یونہی
بکواس کرتے چلے جاتے ہیں ، کئی ننگے ہو جاتے ہیں، کئی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ عقل قائم ہونے
کے وقت اگر انہیں کوئی سنائے تو وہ کبھی یہ ماننے کیلئے تیار نہ ہوں کہ ان کے منہ سے اس قسم کی
باتیں نکلی ہیں ۔
ایک دفعہ میں ایک مضمون لکھ رہا تھا اور اپنے مکان کے اس حصہ میں تھا جو اس گلی پر واقع
ہے جو ہمارے گھروں سے مسجد اقصیٰ کو آتی ہے اور جو مکان اس وقت میاں بشیر احمد صاحب کے
پاس ہے اس کے اوپر اُس وقت ایک صحن تھا اُس صحن میں ٹہل ٹہل کر میں مضمون لکھ رہا تھا۔ ٹہلتے ٹہلتے
نیچے گلی میں سے مجھے کچھ آواز آئی مجھے معلوم ہوا کہ دو سکھ گلی میں سے گزر رہے ہیں۔ پہلے ان کے
لہجہ اور پھر ان کے ناموں کو سن کر مجھے یہ معلوم ہوا کہ وہ سکھ تھے اب ان کے نام تو مجھے صحیح یاد نہیں
لیکن ایسے ہی نام تھے جیسے سو جان سنگھ یا سورن سنگھ ۔ بہر حال فرض کرو ایک کا نام سورن سنگھ تھا اور
دوسرے کا نام سو جان سنگھ۔ میں نے سنا کہ ان میں سے ایک کہہ رہا ہے اوسو جان سنگھا! توں
پکوڑے کھانے ہیں؟ میں نے سمجھا کوئی دوست اپنے دوست سے پوچھ رہا ہے کہ کیا تم پکوڑے
کھاؤ گے ۔ مگر تھوڑی دیر کے بعد میں نے پھر سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے او سو جان سنگھا ! توں پکوڑے
کھانے ہیں؟ ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ پھر مجھے آواز آئی او سوجان سنگھا ! توں پکوڑے اوسو
کھانے ہیں؟ تب میں نے جھانکا کہ یہ کیا بات ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک شخص جو گھوڑے پر سوار
ہے وہ گلی میں سے گزر رہا ہے اور دوسرا شخص گلی کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھا ہے اور کہتا جارہا
ہے۔ اوسو جان سنگھا! توں پکوڑے کھانے ہیں؟ اوسو جان سنگھا! توں پکوڑے کھانے ہیں؟ میں
نے دیکھا کہ وہ جوگھوڑے پر سوار تھا وہ تو اُس وقت گلی کے نکڑ پر تھا اور دور جا چکا تھا مگر دوسرا شخص
دیر تک وہاں بیٹھا یہی کہتا رہا او سو جان سنگھا! توں پکوڑے کھانے ہیں؟ اوسو جان سنگھا! توں
پکوڑے کھانے ہیں ؟ تب میں سمجھا کہ یہ شرابی ہے عقل و ہوش سے کام لے کر یہ الفاظ منہ سے نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی