اصلاحِ اعمال کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے (1) قوتِ ارادی (2) صحیح اور پورا علم (3) قوتِ عملی

حصہ 2

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
نکال رہا۔
۴۴۵
سال ۱۹۳۶ء
یہ تو خیر ایک زمیندار شرابی کا واقعہ ہے ایک دفعہ مجھے ریل گاڑی میں بھی ایسا ہی تجربہ
ہوا۔ میں امرتسر سے دہلی جانے کیلئے سوار ہوا سیکنڈ کلاس کا میں نے ٹکٹ لیا مگر چونکہ دیوالی کا دن تھا
اس لئے سخت بھیڑ تھی یہاں تک کہ سیکنڈ کلاس میں بھی چالیس کے قریب آدمی اکٹھے ہو گئے ، اکثر
کھڑے تھے اور کچھ اوپر کی سیٹوں پر بیٹھے تھے۔ میں سیکنڈ کلاس کے جس کمرہ میں داخل ہوا اُس میں
ایک دو جگہیں ابھی خالی تھیں لیکن جونہی میں داخل ہوا ایک شخص نہایت تپاک سے مجھے ملا اور اُس
نے دوسرے سے کہا آپ ایک طرف ہو جائیں اور انہیں بیٹھنے دیں۔ وہ ایک طرف کھسک گیا اور
میں بیٹھ گیا اُس نے مجھ سے کچھ باتیں ایسی کیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ وہ مجھے جانتا ہے۔ پھر
تھوڑی دیر کے بعد ایک اور شخص آیا تو وہی شخص اس کی طرف متوجہ ہو گیا اور ایک شخص سے کہنے لگا
دیکھتے نہیں ایک بھلا مانس آیا ہے تم اسے جگہ کیوں نہیں دیتے ایک طرف ہو جاؤ اور اسے بیٹھنے دو ۔
یہ جو میں نے کہا ہے کہ اس کی باتوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ میرا واقف ہے یہ میں نے اس
لئے کہا ہے کہ اُس نے مجھے بتایا اُس کا باپ پونچھ میں وزیر تھا اور حضرت خلیفہ اول سے بھی اُس
نے اپنی واقفیت کا اظہار کیا جس سے مجھے معلوم ہوا کہ اسے میرے نام وغیرہ سے واقفیت تھی لیکن
ابھی اُس نے دوسرے آدمی کو بٹھایا ہی تھا کہ ایک تیسرا شخص آپہنچا۔ یہ پھر ادھر متوجہ ہوا اور اسی شخص
سے جس کو اس نے نہایت تعظیم سے بٹھایا تھا سختی سے کہنے لگا دیکھتے نہیں ایک بھلا مانس کھڑا ہے اور
تم اسے جگہ نہیں دیتے فوراً اس کیلئے جگہ بناؤ ۔ تب میں سمجھا کہ یہاں خیریت نہیں کیونکہ یہ تو ہو سکتا
ہے کہ وہ مجھے جانتا ہو لیکن یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ جو بھی داخل ہوتا ہے اس کا یہ واقف ہو اور اس
کے بیٹھنے کیلئے جگہ بنانا ضروری خیال کرتا ہو۔ اور جب جگہ نہ بنتی تو وہ سختی سے انہی کو ڈانٹنا شروع
کر دیتا جن کو پہلے عزت سے بٹھا چکا ہوتا اور سوائے میرے کہ اُس نے مجھے اٹھنے کو نہ کہا جب بھی
کوئی آتا فوراً دوسرے سے کہنا شروع کر دیتا دیکھتے نہیں ایک بھلا مانس آیا ہے اور تم اس کیلئے جگہ
نہیں بناتے۔ تھوڑی دیر گزری تو پھر ایک اور شخص اندر داخل ہوا وہ اسے دیکھتے ہی اس طرف متوجہ
ہوا اور کہنے لگا میں آپ کی کیا خاطر کروں؟ دو چار سیکنڈ کے بعد پھر کہنے لگا میں آپ کی کیا خاطر
کروں؟ اس نے کہا آپ کی مہربانی ۔ مگر یہ جواب سننے کے بعد وہ پھر کہنے لگا میں آپ کی کیا خاطر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۶
سال ۱۹۳۶ء
ہے
کروں؟ جب اُس نے بار بار دہرانا شروع کیا کہ میں آپ کی کیا خاطر کروں تو میں سمجھا یہ شرابی
ہے۔ اتنے میں پھر کوئی شخص ڈبہ میں آگیا اس پر وہ اسی شخص سے جس کو کہہ رہا تھا کہ میں آپکی کیا
خاطر کروں؟ نہایت سختی سے مخاطب ہوا اور کہنے لگا دیکھتے نہیں ایک بھلا مانس آیا ہے اور تم اس کیلئے
جگہ نہیں بناتے ۔ وہ ایک معزز خاندان سے تعلق رکھنے والا شخص تھا اور اس کا باپ پونچھ کا وزیر تھا مگر
شراب کے نشے میں وہ ایسی باتیں کہنے لگ گیا جو عقل و ہوش قائم ہونے کی صورت میں کبھی نہ کہتا ۔
تو شراب انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے اور اسے بالکل دیوانہ اور پاگل بنا دیتی ہے ۔ مگر
ایمان کی قوت ارادی کو دیکھوں۔ محمد ﷺ کے چند صحابہ ایک دفعہ ایک مکان میں جس کے کواڑ بند تھے
بیٹھ کر شراب پی رہے تھے ، اُس وقت تک شراب کی حرمت کا حکم نازل نہیں ہوا تھا ، ایک مٹکا شراب
کا وہ ختم کر چکے تھے اور دوسرا مٹکا وہ شروع کرنے والے تھے کہ گلی میں سے ایک شخص کی یہ آواز اُن
کے کانوں میں پڑی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں کہ مجھ پر خدا کا حکم نازل ہوا ہے کہ آج سے
شراب حرام کی جاتی ہے۔ جب یہ آواز ان کے کانوں میں پہنچی تو ایک شخص جو شراب کے نشے میں
مد ہوش تھا دوسرے سے کہنے لگا اٹھو دروازہ کھولو اور پتہ لو کہ یہ کہنے والا کیا کہتا ہے۔ سننے والوں میں
سے ایک شخص نے چاہا کہ اُٹھ کر دروازہ کھولے اور پکارنے والے سے اس کے اعلان کی حقیقت
دریافت کرے لیکن ایک اور شخص جو ان کی طرح ہی شراب میں مخمور تھا اُٹھا اور اُس نے سونٹا پکڑ کر
شراب کے مٹکے پر زور سے مار کر اُسے پھوڑ دیا۔ جب باقیوں نے پوچھا یہ تم نے کیا کیا پہلے پوچھ تو
لینے دیتے کہ اس حکم کا مفہوم کیا ہے۔ تو اس نے جواب دیا کہ میں پہلے مٹکا توڑوں گا پھر حکم کی
حقیقت پوچھوں گا ہے ۔ جب میرے کانوں نے یہ آواز سن لی ہے کہ محمد ﷺ نے شراب منع کر دی ۔
ہے تو میں پہلے اس حکم کی تعمیل کروں گا پھر پوچھوں گا کہ کن حالات میں اور کن قیود کے ساتھ یہ حکم
دیا گیا ہے۔
ال
کتنا عظیم الشان فرق ہے جو ہمیں محمد ﷺ کے صحابہ اور دوسرے لوگوں میں نظر آتا ہے ۔
چلے جاؤ گاؤں کی مجالس میں ، چلے جاؤ شہروں کی گلیوں میں، چلے جاؤ بازاروں میں اور دیکھو کہ
شرابیوں کی کیا حالت ہوتی ہے۔ نہ ان کی عقلیں ٹھکانے ہوتی ہیں ، نہ فہم ٹھکانے ہوتے ہیں ، نہ سمجھ
ٹھکانے ہوتی ہے، اُن کی زبان بے قابو ہوتی ہے اور ان کے ہاتھ پاؤں غیر ارادی طور پر حرکت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۷
سال ۱۹۳۶ء
کرتے رہتے ہیں ۔ نہ انہیں باپ کی پرواہ ہوتی ہے نہ ماں کی ، نہ گورنمنٹ کی پرواہ ہوتی ہے نہ
اُستاد کی ، مگر ایمان نے صحابہؓ کے اندر ایسی قوت ارادی پیدا کر دی کہ باوجود اس کے کہ وہ شراب
کے نشہ میں مخمور تھے، باوجود اس کے کہ ایک شراب کا مٹکا وہ اپنے پیٹوں میں انڈیل چکے تھے اور
دوسرا مٹکا پینے والے تھے جب انہیں آواز سنائی دیتی ہے کہ محمد محمد ﷺ اللہ کہتے ہیں خدا خدا نے نے شہ شراب حرام
کر دی ہے تو ان کا نشہ فوراً ہرن ہو جاتا ہے وہ پہلے شراب کا مٹکا توڑتے ہیں اور پھر اعلان کرنے
والے سے دریافت کرتے ہیں کہ تو نے کیا کہا تھا ۔
سه
یہ قوت ارادی ایسی چیز ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد کوئی روک درمیان میں حائل
نہیں رہ سکتی بلکہ ہر چیز پر قوت ارادی قبضہ کرتی چلی جاتی ہے۔ گو یا قوت ارادی سے وافر حصہ رکھنے
والے روحانی دنیا کے سکندر ہوتے ہیں کہ جس طرف اُٹھتے ہیں اور جدھر کا قصد کرتے ہیں شیطان
ان کے سامنے ہتھیارڈالتا چلا جاتا ہے اور مشکلات کے پہاڑ بھی اگر ان کے سامنے آئیں تو وہ اسی
طرح کٹ جاتے ہیں جس طرح پنیر کی ڈلی کٹ جاتی ہے ۔ پس اگر اس قسم کی قوت ارادی پیدا ہو
جائے اور اس حد تک ایمان پیدا ہو جائے جس حد تک صحابہؓ کا ایمان تھا تو پھر لوگوں کو اصلاح
اعمال کیلئے اور طریق اختیار کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔ آپ ہی آپ اعمال حسنہ سرزد ہوتے
چلے جاتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں امریکہ میں شراب نوشی کے انسداد کیلئے حکومت نے کتنی
کوششیں کیں لیکن چونکہ ایمان لوگوں کے دلوں میں نہیں تھا بلکہ ممانعت شراب کے پیچھے ایک
قانون کام کر رہا تھا اس لئے یہ تحریک ناکام رہی ۔ ہزارہا موتیں وہاں اس وجہ سے واقع ہوئیں کہ
لوگ شراب پینے کے شوق میں سپرٹ پی لیتے ۔ سالہا سال ایسا ہوتا رہا کہ چونکہ لوگوں کو پینے کیلئے
شراب نہ ملتی اس لئے وہ سپرٹ پی لیتے اور سپرٹ میں چونکہ زہریلی چیزوں کی آمیزش ہوتی ہے
اس لئے کئی اندھے ہو جاتے اور کئی مر جاتے ۔ پھر امریکہ میں نصف سے زیادہ لوگ ایسے تھے جو
باہر سے ناجائز طور پر شرابیں منگواتے اور پیتے ۔ گورنمنٹ کا قانون تھا کہ ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے
بغیر کسی شخص کو شراب نہیں مل سکتی اس قانون کی وجہ سے ہزاروں ڈاکٹروں کی آمد نیاں پہلے سے کئی
گئے بڑھ گئیں ۔ وہ فیس لے کر سرٹیفکیٹ دے دیتے کہ فلاں شخص کا معدہ کمزور ہے یا اور کوئی ایسی
بیماری ہے۔ اسے پینے کیلئے شراب ملنی چاہئے ۔ غرض ہزاروں ڈاکٹروں کا گزارہ محض اس قسم کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۸
سال ۱۹۳۶ء
سرٹیفکیٹوں پر ہو گیا اور باوجود شراب نوشی کے خلاف قانون بن جانے کے لوگ کئی قسم کے حیلوں
سے کوشش کرتے کہ کسی طرح قانون شکنی کریں لیکن محمد ﷺ کا بتایا ہوا قانون ابھی رائج نہ ہوا تھا ،
ابھی لوگ اس سے ناواقف تھے ، صرف پہلا اعلان ہوا تھا کہ لوگوں نے شراب کے مٹکے توڑ دیئے
اور لکھا ہے کہ مدینہ کی گلیوں میں شراب بہتی پھرتی تھی یہ کتنا بڑا فرق ہے جو ہمیں نظر آتا ہے۔
امریکہ والوں کا دعوی ہے کہ اب نئی ترقی یافتہ نسل انہی کے ذریعہ دنیا میں قائم ہوگی ، وہ
دنیا میں سپر مین یعنی ترقی یافتہ نسلِ انسانی کہلاتے ہیں اور عام انسانوں سے اپنے آپ کو بالا
سمجھتے ہیں لیکن باوجود اس بات کے کہ وہ محسوس کرتے ہیں شراب بُری چیز ہے، باوجود اس کے کہ
قانون شراب پینے سے انہیں روکتا ہے، باوجود اس کے کہ حکومت انہیں منع کرتی ہے اور باوجود اس
کے کہ ڈاکٹر بھی کہتے ہیں کہ شراب پینا بُری چیز ہے وہ شراب نہیں چھوڑ سکتے ۔ ادھر وہ قوم ہے جسے ۔
جاہل کہا جاتا ہے، جسے جانگلی کہہ کر پکارا جاتا ہے اور جسے ان پڑھ کہا جاتا ہے اس کے اندر ہمیں اس
قدر اخلاقی قوت نظر آتی ہے کہ وہ جو نہی سنتے ہیں کہ محمد ﷺ نے شراب سے منع کیا ہے اُسی لحظہ
الله
شراب پینا ترک کر دیتے ہیں ۔ یہ وہ ایمان ہے جس نے صحابہ کو ممتاز کیا ۔ امریکہ کے لوگوں کے
صلى الله مامنے صرف قانون تھا لیکن محمد ﷺ کے صحابہ کے سامنے سامنے ایمان تھا اسی وجہ سے امریکہ باوجود یہ
تسلیم کرنے کے کہ شراب بُری چیز ہے اسے چھوڑنے میں ناکام رہا اور صحابہ باوجود ان پڑھ ہونے
کے شراب کے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے ۔ غرض اگر کسی انسان کے اندر مضبوط قوت ارادی ہو تو
ساری روکیں خود بخود اس کے رستہ سے دور ہو جاتی ہیں ۔
۔
اس کے بعد قوت علمی ہے ۔ اگر قوت علمی کسی میں ہو تو عمل کی جو کمزوری علم کی کمی کی وجہ
سے ہوتی ہے وہ بھی دور ہو جاتی ہے ۔ جیسے بچے بچپن میں مٹی کھانے کے عادی ہوتے ہیں لیکن
جب بڑے ہوتے ہیں تو مٹی کھانا چھوڑ دیتے ہیں اس لئے نہیں کہ انہیں اس بات کا علم حاصل
ہو جاتا ہے کہ مٹی کھا نا مُضر صحت ہے۔ یا بعض چھوٹے بچے جب ان کا ناک بہہ رہا ہو تو زبان سے
اُسے چاہتے رہتے ہیں لیکن بڑے ہو کر نہیں چاٹتے کیونکہ بعد میں انہیں اس بات کا علم ہو جاتا ہے
کہ یہ معیوب بات ہے۔ تو کئی گناہ اور کئی عملی کمزوریاں ایسی ہیں جو علم کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں
اگر ایسے شخص کا علم مضبوط کر دیا جائے تو وہ گناہ سے بچ جاتا ہے۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۴۹
سال ۱۹۳۶ء
تیسری چیز جس سے عملی کمزوری سرزد ہوتی ہے وہ قوت عملیہ کا فقدان ہے۔ اس قوت عملیہ
کے فقدان کے بھی بعض اسباب ہوتے ہیں جن میں سے مثلاً ایک سبب عادت ہے ۔ ایک شخص
کے اندر کسی قد رقوت ارادی بھی ہوتی ہے، اس میں قوت علمی بھی ہوتی ہے لیکن وقت پر عادت کے قدر
ہاتھوں مجبور ہو کر وہ عمل میں کمزوری دکھا دیتا ہے ۔ یا ایک شخص جانتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل
ہو سکتا ہے وہ دل میں تڑپ اور خواہش بھی رکھتا ہے کہ اسے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو لیکن جب
وقت آتا ہے تو مادی اشیاء کے لئے جذبات محبت یا مادی نقصان کے خیال سے جذبات خوف اُس
پر غالب آجاتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے ذریعہ کو اختیار نہیں کر سکتا ایسے لوگوں کیلئے
اندرونی نہیں بلکہ بیرونی علاج کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔ جیسے چھت کی کڑیاں جب گرنے لگیں تو
ضروری ہوتا ہے کہ ان کے نیچے سہارا دیا جائے اگر بجائے سہارا دینے کے چھت کے اوپر مٹی ڈالنی
شروع کر دی جائے تو کڑیاں مٹی کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گی اور گر جائیں گی ۔ اس میں شبہ نہیں کہ ایک
وقت چھت پر مٹی ڈالنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے مگر دوسرے وقت مٹی ڈالنے کی بجائے چھت کی
کڑیوں کے نیچے کوئی سہارا کھڑا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح قوت عملی کی انتہائی کمزوری
کی صورت میں بیرونی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ سہارا کیا ہو سکتا ہے اس کیلئے ہر شخص سمجھ
سکتا ہے کہ جب ایک شخص کو کسی بات کا علم پہلے سے حاصل ہو تو سہارا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اسے خدا
کے غضب سے خوف دلایا جائے یا اللہ تعالیٰ کی محبت کے حاصل کرنے کی تلقین کی جائے کیونکہ ان
باتوں کا تو اسے پہلے سے علم ہے۔ قوت ارادی اس میں ہے مگر کامل نہیں، علم ہم نے دیا مگر خدا تعالیٰ
کی محبت اور اس کے غضب کا خوف دل کے زنگ کی وجہ سے اس پر اثر نہ کر سکا ، اب اس کیلئے کسی
اور چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز سوائے اس کے کیا ہو سکتی ہے کہ خدا تو اس کی نظروں سے اوجھل
ہے لیکن انسان اس کی نظر سے اوجھل نہیں اسی لئے وہ خدا سے نہیں ڈرتا لیکن بندے سے ڈر جاتا
ہے۔ پس اگر ایسے شخص کے دل میں ہم بندے کا رُعب ڈال دیں یا مادی طاقت سے کام لے کر
اُس کی اصلاح کریں تو اس کی بھی اصلاح ہو سکتی ہے۔
**
غرض یہ تینوں قسم کے لوگ دنیا میں موجود ہیں اور دنیا میں یہ تینوں بیماریاں اکٹھی موجود
ہوتی ہیں ۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے عمل میں کمزوری اس وجہ سے ہوتی ہے کہ ان کا ایمان

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لده۔
سال ۱۹۳۶ء
کامل نہیں ہوتا ، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں عمل کی کمزوری اس وجہ سے ہوتی ہے کہ ان کا علم
کامل نہیں ہوتا اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایمان اور علم رکھتے ہیں لیکن دوسرے ذرائع سے ان
کے قلوب پر ایسا زنگ لگ جاتا ہے کہ یہ دونوں علاج ان کیلئے کافی نہیں ہوتے اور ضروری ہوتا ہے
کہ ان کیلئے بیرونی ہتھیاروں سے کام لیا جائے ۔ جیسے پاؤں کی ہڈی جب بعض دفعہ ٹوٹ جاتی ہے
تو ڈاکٹر ہڈی کو جوڑ کر لکڑی کا اسے سہارا دے دیتے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ تھوڑے دنوں کے
بعد ہڈی اپنی جگہ پر مضبوطی سے قائم ہو جاتی ہے اور سہارے کی اسے ضرورت نہیں رہتی اسی طرح
اس قسم کے انسانوں کیلئے بھی کچھ دنوں کیلئے سہارا کی ضرورت ہوتی ہے۔ گو پہلے اس میں کام کرنے
کی ہمت نہیں ہوتی لیکن سہارا لیتے لیتے آخر اسے صحیح طور پر کام کرنے کی طاقت حاصل ہو جاتی ہے
اور وہ سہارے کا محتاج نہیں رہتا۔
ان ذرائع کا جو پہلا حصہ ہے یعنی قوت ارادی کی مضبوطی ، اس کیلئے خدا تعالیٰ کے انبیاء
دنیا میں آتے ہیں اور تازہ اور زندہ معجزات و نشانات دکھاتے ہیں ہماری جماعت کے پاس تو
اللہ تعالیٰ کے تازہ بتازہ نشانات کا اتنا وافر سامان موجود ہے کہ اتنا سامان کیا، اس سامان کے
قریب قریب بھی کسی کے پاس موجود نہیں اور اسلام کے باہر کوئی مذہب دنیا میں اس وقت ایسا نہیں
جس کے پاس خدا تعالیٰ کا تازہ بتازہ کلام ، اس کے زندہ معجزات اور اس کی ہستی کا مشاہدہ کرانے
والے نشانات موجود ہوں جو انسانی قلوب کو ہر قسم کی آلائشوں سے صاف کرتے اور اللہ تعالیٰ کی
معرفت سے لبریز کر دیتے ہیں لیکن باوجود اس ایمان کے اور باوجود ان تازہ اور زندہ معجزات کے
پھر کیوں ہماری جماعت کے اعمال میں کمزوری ہے؟ اس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اس کی ایک
وجہ یہ ہے کہ ہمارے سلسلہ کے علماء اور واعظین نے ان چیزوں کے پھیلانے کی طرف اب تک
کوئی توجہ نہیں کی ۔ تم یہ دیکھو گے کہ ہمارے علماء جاتے ہیں اور مناظروں میں وفات مسیح پر گلا
پھاڑ پھاڑ کر تقریریں کرتے ہیں مگر تم کبھی نہیں دیکھو گے کہ انہوں نے جماعت کے سامنے احمدیت
کی صحیح تعلیم پیش کرنے کی کوشش کی ہو اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے لوگ تو مل
جائیں گے جو وفات مسیح کے دلائل جانتے ہوں گے مگر ایسے لوگ بہت کم ملیں گے جنہیں علم ہو کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کو کس رنگ میں پیش کیا ، آپ نے معرفت

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۱
سال ۱۹۳۶ء
اور محبت الہی کے حصول کے کیا طریق بتائے ، اس کے قرب کے حاصل کرنے کی آپ نے کن الفاظ
میں تاکید کی ، خدا تعالیٰ کے تازہ کلام اور اس کے معجزات و نشانات آپ پر کس شان کے ساتھ ظاہر
ہوئے اور چونکہ وفات مسیح کے مسئلہ سے عملی اصلاح نہیں ہو سکتی اس لئے جماعت اس پہلو میں کمزور
رہتی ہے پس جب تک اس طرف ہماری جماعت کے علماء توجہ نہیں کرتے اور اس امر کی طرف ویسی
ہی توجہ نہیں کرتے جیسی توجہ انہیں کرنی چاہئے اُس وقت تک جماعت کا وہ طبقہ جو قوت ارادی کی
کمزوری کی وجہ سے عملی اصلاح نہیں کر سکتا ڈبکیاں کھاتا رہے گا۔ تم اپنے محلوں میں پھر کر دیکھ لو
کتنے نوجوان ہیں جنہیں یہ شوق ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور انہیں بھی اللہ تعالیٰ کا قرب
حاصل ہو، وہ بھی الہام الہی کے مورد بنیں اور ان سے بھی خدا تعالیٰ ہمکلام ہو۔ اگر واقعہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام انہیں معلوم ہوتا ، اگر انہیں پتہ ہوتا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے کس قدر عظیم الشان نشانات دکھائے اور خدا تعالیٰ نے کس
طرح آپ سے کلام کیا تو کیا ممکن تھا کہ وہ اس مقام کے حصول کی خواہش نہ کرتے؟ وہ کسی کو اچھا
کپڑا پہنتے دیکھتے ہیں تو فوراً اس کی نقل میں اچھا کپڑا پہننا شروع کر دیتے ہیں ، وہ کسی کو اچھی ٹوپی
پہنے دیکھتے ہیں تو ان کے دل میں بھی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ بھی اسی قسم کی ٹوپی لیں ، پھر کس
طرح ممکن ہے کہ انہیں اس بات پر یقین کامل ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اللہ تعالیٰ کے
الہامات نازل ہوتے تھے، وہ آپ کیلئے تازہ بتازہ نشانات ظاہر کیا کرتا تھا اور ان کے دلوں میں
حسرت پیدا نہ ہوتی اور وہ بھی ان باتوں کے حصول کیلئے کوشش نہ کرتے ۔ پھر غور کرو کہ کیا واقعہ میں
ان میں وحی والہام کا مورد بننے کی وہی خواہش ہے جو ایک نبی کے قریب زمانہ کے ماننے والوں
میں ہونی چاہئے؟ کیا تم نہیں دیکھتے کہ لڑکے ایک کو اچھی پگڑی پہنے دیکھتے ہیں تو فوراً اس جیسی
پگڑی خریدنے کی کوشش کرتے ہیں ، عمدہ رومی ٹوپی پہنے دیکھتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ ان کے سر پر
بھی ویسی ہی رومی ٹوپی ہو، کسی کے پاس اچھا تو یہ دیکھتے ہیں تو اس کی نقل میں خود بھی ایک اچھا سا
تولیہ خریدنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ غرض وہ ہر چیز کی نقل کرنا چاہتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ یہ
عظیم الشان چیز کہ خدا تعالیٰ کا قرب انسان کو حاصل ہو، اُس کا الہام اُس پر نازل ہو، اس کی وحی کا
وہ مورد ہو اور اس کے تازہ اور زندگی بخش کلام کو سننے والا ہو، اس کی نقل کرنے کی وہ کوشش نہیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۵۲
سال ۱۹۳۶ء
کرتے۔ صاف پتہ لگتا ہے کہ انہیں ان چیزوں کا علم نہیں دیا جاتا اور خدا تعالیٰ کے تازہ نشانات کا
ان کے سامنے ذکر نہیں کیا جاتا۔
مجھے یاد ہے بچپن میں ہمارا چھوٹا بھائی مبارک احمد سخت بیمار تھا اُس نے ایک کپڑے کی
خواہش کی ( یہ اس کی مرضِ موت تھی ) ۔ کلکتہ کی کوئی فرم تھی اُس سے وہ کپڑا مل سکتا تھا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے وہ کپڑا اُس کیلئے منگوا دیا مگر اس کے بعد مبارک احمد شاید فوت ہو گیا یا اور
زیادہ بیمار ہو گیا کہ اسے اس کپڑے کی خواہش نہ رہی ۔ اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ
کپڑا ہم تینوں بھائیوں میں بانٹ دیا۔ میں نے اُس کی صدری بنوالی جب میں صدری پہن کر باہر
نکلا تو ایک دوست مجھے دیکھتے ہی کہنے لگے آپ یہیں ٹھہریں مجھے ایک کام ہے میں ابھی آتا ہوں ۔
یہ کہہ کر وہ چلے گئے اور تھوڑی دیر کے بعد آگئے ۔ میں نے پوچھا کہاں گئے تھے؟ کہنے لگے ایک
ضروری کام تھا۔ دو تین دن کے بعد وہ آئے تو انہوں نے بھی ایک صدری پہنی ہوئی تھی ۔ کہنے لگے
جب میں نے آپ کو صدری پہنے دیکھا تو میں نے کہا میں بھی اب اس قسم کی دھاری دار صدری
بنوا کر رہوں گا ۔ چنانچہ اُسی وقت میں گیا اور بازار سے کپڑا خرید کر صدری سلوالی ۔ خیر اس میں بھی
ایک لطیفہ تھا اور وہ یہ کہ ہمارا کپڑا ٹسری تھا اور اس دوست کا کپڑا گبرون یا لدھیانہ کی قسم کا تھا لیکن
اس سے اس خواہش کا پتہ چلتا ہے جو دوسروں کی اچھی چیز دیکھ کر انسان کے دل میں پیدا ہوتی
ہے۔ اب کیا یہ لطیفہ نہیں کہ کسی کی دھاری دار صدری دیکھ کر تو دل بے تاب ہو جائے اور یہ خواہش ہو
پیدا ہو کہ کاش! میرے پاس بھی ایسی ہی صدری ہو لیکن الہام الہی کا ذکر سُن کر اللہ تعالیٰ کے قرب
اور محبت کی باتیں سن کر ہمارے دلوں میں یہ خواہش پیدا نہ ہو کہ ہمیں بھی الہام ہوں ، ہمارے لئے
بھی خدا تعالیٰ اپنے نشانات دکھایا کرے اور ہمیں بھی اپنی محبت سے نوازے۔ اس کی بڑی وجہ جیسا
کہ میں نے بتایا ہے یہ ہے کہ ہمارے سلسلہ کے علماء اور ہمارا سمجھدار طبقہ نو جوانوں کے سامنے اس
رنگ میں ان باتوں کو پیش نہیں کرتا کہ یہ امور سہل الحصول اور ممکن الحصول ہیں ۔ اول تو انہیں پتہ
نہیں ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کا کیا تعلق تھا اور اگر پتہ بھی ہو تو وہ خیال
کرتے ہیں کہ یہ باتیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مخصوص تھیں حالانکہ یہ صحیح نہیں ۔ پس اگر ا یہ
تڑپ ہماری جماعت میں عام ہو جائے تو ایک بہت بڑا طبقہ ہماری جماعت میں ایسا پیدا ہو سکتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی