مؤمن کو کامل اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہئے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
لدمان
سال ۱۹۳۶ء
ان سے کم نہیں ان کو آپ کے بعد خلیفہ بننا چاہئے لیکن حضرت ابو بکر نے خلافت کیلئے حضرت عمرؓ
کو ہی منتخب کیا ، باجود یکہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمرؓ کی طبائع میں اختلاف تھا ۔ پس حضرت ابو بکر
نے خلافت سے ذاتی فائدہ کوئی حاصل نہیں کیا بلکہ آپ خدمتِ خلق میں ہی بڑائی خیال کیا
کرتے تھے۔
صوفیاء کی ایک روایت ہے ( وَاللهُ اَعْلَمُ کہاں تک درست ہے ) کہ حضرت ابوبکر کی
وفات کے بعد حضرت عمرؓ نے حضرت ابوبکر کے غلام سے پوچھا کہ وہ کون کون سے نیک کام تھے جو
تیرا آقا کیا کرتا تھا تا کہ میں بھی وہ کام کروں ۔ منجملہ اور نیک کاموں کے اس غلام نے ایک کام یہ
بتایا کہ روزانہ حضرت ابوبکر روٹی لے کر فلاں طرف جایا کرتے تھے اور مجھے ایک جگہ کھڑا کر کے
آگے چلے جاتے تھے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس مقصد کیلئے اُدھر جاتے تھے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ اس
غلام کے ہمراہ اُس طرف کو کھانا لے کر چلے گئے جس کا ذکر غلام نے کیا تھا۔ آگے جا کر کیا دیکھتے
ہیں کہ ایک غار میں ایک اپانچ اندھا جس کے ہاتھ پاؤں نہ تھے بیٹھا ہوا ہے ۔ حضرت عمرؓ نے اُس
ا پانچ کے منہ میں ایک لقمہ ڈالا تو وہ روپڑا اور کہنے لگا اللہ تعالیٰ ابوبکر پر رحم فرمائے وہ بھی کیا نیک
آدمی تھا۔ حضرت عمرؓ نے کہا بابا ! تجھے کس طرح پتہ چلا کہ ابوبکر فوت ہو گئے ہیں؟ اس نے کہا کہ
میرے منہ میں دانت نہیں ہیں اس لئے ابوبکر میرے منہ میں لقمہ چبا کر ڈالا کرتے تھے آج جو
میرے منہ میں سخت لقمہ آیا تو میں نے خیال کیا کہ یہ لقمہ کھلانے والا ابوبکر نہیں ہے بلکہ کوئی اور شخص
ہے اور اور ابوبکر تو ناغہ بھی کبھی نہ کیا کرتے تھے اب جو ناغہ ہوا تو یقیناً وہ دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ پس
وہ کونسی شے ہے جو بادشاہت سے حضرت ابو بکر نے حاصل کی؟ کیا سرکاری مال کو اپنا قرار دیا اور
حکومت کی جائدادوں کو اپنا مال قرار دیا؟ ہرگز نہیں ۔ جو اشیاء ان کے رشتہ داروں کو ملیں وہ ان کی
ذاتی جائداد سے تھیں ۔
اب شہداء کولو ۔ شہید وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان قربان کر دیتا ہے۔ پس
جب خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ شہیدوں والا انعام مانگو تو یقینا اس کا یہ مطلب ہوا کہ ہم کو یہ حکم دیا جار
رہا
ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگو کہ اے خدا ! ہم تیرے راستہ میں مارے جائیں اور غور کرو کہ بھلا
مارے جانے والے کو دنیاوی فائدہ کیا پہنچ سکتا ہے۔ موت اور دنیاوی فائدہ کس طرح جمع ہو سکتے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۶
سال ۱۹۳۶ء
ہیں ۔ معلوم ہوا کہ شہیدوں والا انعام لینے کیلئے بھی انسان کو اپنے پاس سے کچھ دینا ہی پڑتا ہے
یعنی اپنی جان دینی پڑتی ہے تب رضائے الہی حاصل ہوتی ہے۔
آگے فرمایا وَ الصَّلِحِینَ ۔ صالح کے معنے نیک کے ہیں ۔ صالحین والا انعام نیکی کی توفیق
کامل جانا ہوا۔ قرآن مجید نے نیک کام یہ نہیں بتلائے کہ ہم کو دنیا کے لوگوں کی نظروں میں عزت
مل جائے ، لوگ ہم کو گالیاں نہ دیں ، لوگ ہماری بات سنیں بلکہ اللہ تعالیٰ تو نیک اُن لوگوں کو قرار
دیتا ہے جو مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ وے پر عمل کرنے والے ، خدمت خلق کرنے والے ، نماز ، روزہ ،
زکوۃ کے پابند اور غرباء مساکین کی مدد کرنے والے ہوں ۔
پس یہی دعا ہے جو ہم سے منگوائی گئی ہے اور یہی انعام ہے جس کے مانگنے کا ہم کو حکم دیا
گیا ہے یعنی یہ کہ ہم کو نیکیوں کے کرنے کی توفیق مل جائے جو انبیاء، صدیقین اور صالحین کرتے
رہے۔ انبیاء خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں ۔ پس جو انبیاء کے
انعامات کا طالب ہے یقیناً اس کو تکالیف اور مصائب برداشت کرنی پڑیں گی ۔ اسی طرح صدیق
اُس کو کہتے ہیں جو نبی کے نقش قدم پر چلے اور نبی کی طرح خدا تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچائے تو
صدیقوں والے انعام کے طالبوں کو بھی انبیاء کی طرح تکالیف اُٹھانی اور قربانیاں کرنی پڑیں گی ۔
شہید اُس کو کہتے ہیں جو خدا کی راہ میں اپنی جان دے۔ پس وہ بھی کچھ دیتا ہی ہے یعنی لیتا نہیں ۔
اسی طرح صالح وہ ہے جو احکام الہیہ پر عمل کرے نہ کہ جاگیردار ہو یا کسی مجلس کا پریذیڈنٹ
یا مالدار ہو بلکہ قرآن مجید کے نزدیک نیک وہ ہے جو لوگوں کی خبر گیری کرے۔ ذاتی بڑائی کا اُس
کو خیال نہ ہوا اور خدمت خلق پر اس نے کمر باندھ رکھی ہو۔ ان تمام باتوں کے بعد انسان کو ملتا
کیا ہے۔ فرمایا ايَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ نا ۔ یعنی یہ کہ خواہ نبوت کے ذریعہ سے جستجو کرو
خواہ صدیقیت اور شہادت اور صالحیت کے ذریعہ سے ہر رنگ میں تمہاری جستجو عبودیت کیلئے ہونی
چاہئے یعنی عبودیت کی چادر کا مل جانا ہی حقیقی انعام ہے۔ قرآن مجید سے معلوم ہوتا ہے عبودیت
کی چادر کے مل جانے کے بعد انسان کو دنیاوی انعام بھی مل جاتے ہیں مگر وہ ضمنی انعام ہیں اصل
نہیں اصل تو صرف عبودیت کا حصول ہے ۔ حکومت کا مل جانا یا عزت کا حاصل ہو جانا تو ضمنی اور
غیر مقصو د اشیاء ہیں ۔

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
یہاں تک تو
۴۹۷
سال ۱۹۳۶ء
تو یہ بتلایا گیا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ سے کیا مانگنا چاہیے ؟ آگے یہ فرماتا ہے
کہ کن باتوں سے محفوظ رہنے کی انسان کو دعا اور خواہش کرنی چاہئے اور وہ کونسی ذلت ہے جس
سے بچے رہنے کا خواہشمند ہونا ضروری ہے؟ فرما یا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ال یعنی
ذلت اس کا نام نہیں کہ لوگ ہم کو گالیاں نہ دیں ، ہمارا بائیکاٹ نہ کریں، ہمارا لین دین بند نہ کردیں
بلکہ حقیقی ذلت یہ ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ بھول جائے جس کا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں ذکر ہے
یا انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ دے جس کا وَلَا الضَّالِّينَ میں ذکر ہے ۔ پس فرمایا کہ تم یہ دعا مانگو کہ
اے خدا ! تو ہم کو اپنے دربار سے نہ نکال اور ہم کو اس سے محفوظ رکھ کہ ہم تجھ کو چھوڑ کر کسی اور طرف
چل دیں۔ پس اس ذلت سے بچنے کی اگر ہم دعا کریں تو ہم پر ہرگز کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا
کیونکہ جب خود خدا تعالیٰ نے اس ذلت سے بچنے کا حکم فرمایا ہے تو پھر اعتراض کے کیا معنی؟ پس
قرآن مجید کی بیان کردہ عزت اور ذلت تو یہ ہے کہ جس کا اوپر ذکر ہوا ہے۔ اگر ہم اس عزت اور
ذلت کے خلاف کوئی اور عزت اور ذلت ٹھہرا لیں اور اس عزت کے طالب اور اس ذلت سے بچنے
کی کوشش کریں تو ہم اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والے ہوں گے۔
ابہ میں سے تھے
مولوی برہان الدین صاحب جو حضرت مسیح موعود احب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص صحابہ میں ۔
اور مدرسہ احمد یہ مولوی برہان الدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب کی یادگار کے طور پر بنا
ہے تا کہ اس مدرسے سے ایسے عالم پیدا کئے جائیں جو ان کی کمی پوری کرسکیں اور ان کے
جانشین بن سکیں ۔ اس سے ان کا احمدیت میں مقام معلوم ہو سکتا ہے ۔ اُن کے متعلق میں ایک
واقعہ سنا کر بتانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نیک بندے ذلت اور عزت کا کیا مفہوم لیتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب ۱۹۰۲ء میں یا ۱۹۰۳ء میں سیالکوٹ تشریف لے گئے تو
غیر احمدیوں میں سے بعض نے شورش کرنے کا ارادہ کیا مگر اللہ تعالیٰ کا منشاء تھا کہ وہاں حضور کو کوئی
تکلیف نہ ہو اس لئے اُس نے یہ انتظام کر دیا کہ شہر کے ایک رئیس آغا باقر جو قادیان برائے علاج
آچکے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عقیدت رکھتے تھے ڈپٹی کمشنر نے انتظام کیلئے ان
سے مشورہ کیا۔ انہوں نے اپنی خدمات انتظام کیلئے پیش کر دیں اور ساتھ مسٹر بیٹی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ
پولیس کو لگائے جانے کی خواہش کی اور ڈپٹی کمشنر نے اسے منظور کر لیا۔ چنانچہ ان دونوں نے مل کر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۸
سال ۱۹۳۶ء
ایسا عمدہ انتظام کیا کہ کسی قسم کی شورش نہ ہوئی ۔ لوگ پتھروں کو لے کر مکانوں پر چڑھے ہوئے تھے
مگر ان دونوں نے کہہ دیا کہ اگر کسی نے شرارت کی تو ہم اُسے اِس قد ر سزا دیں گے کہ وہ یادر کھے
گا یہ سن کر سب دشمن ڈر گئے ۔ مجھے یاد ہے کہ جب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام باہر نکلتے وہ
ساتھ رہتے ۔ اس سفر میں ایک لیکچر بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیا اور کچھ لوگوں نے اس
میں شورش کرنی چاہی اور بعض آنے والوں پر پتھر پھینکے۔ مسٹر بیٹی نے ان لوگوں کو ڈانٹ کر ہٹا دیا
اور جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لیکچر ختم ہو چکا تو بآواز بلند کہا کہ مجھے ان مسلمانوں پر افسوس
آتا ہے کہ غصہ تو ہم کو آنا چاہئے تھا کہ انہوں نے اپنے لیکچر میں ہمارے خدا کو مردہ ثابت کیا ہے
اور ہمارے خلاف اور بہت سی باتیں کہی ہیں لیکن مسلمانوں کے نبی کی بہت تعریف کی ہے اور وہ
پھر بھی فساد کرتے ہیں۔ غرض اللہ تعالیٰ نے آپ کو سیالکوٹ میں ہر شر سے محفوظ رکھا اور اس سے
دشمن اور بھی زیادہ غصہ میں بھر گئے ۔ چنانچہ انہوں نے آخر تجویز کی کہ آپ کی واپسی پر ٹرین پر پتھر
برسائے جائیں اور جو لوگ چھوڑ نے جائیں واپسی کے وقت ان کو دکھ دیا جائے ۔ چنانچہ جب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام واپس ہوئے تو آپ کی گاڑی پر پتھر برسائے گئے اور جو لوگ وداع
کیلئے گئے تھے واپسی پر ان پر حملہ کیا گیا ۔ ان لوگوں میں مولوی برہان الدین صاحب مرحوم بھی
شامل تھے ۔ لوگ بُری طرح ان کے پیچھے پڑ گئے ستر یا بہتر سال ان کی عمر تھی اور نہایت کمزور تھے مگر
خندہ پیشانی سے مار کھائی حتی کہ ایک شخص نے گوبر اٹھایا اور ان کے منہ میں ڈال دیا۔ بعض
دوستوں نے سنایا کہ مولوی صاحب اُس وقت بالکل غمگین نہ تھے بلکہ بہت خوش تھے اور بار بار کہتے
تھے ایہہ نعمتاں کتھوں ۔ ایہہ نعمتاں کتھوں، یعنی یہ نعمتیں ہم کو پھر کب میسر آسکتی ہیں؟ گویا
ما مور کی خدمت میں مار کھانے کے مواقع روز روز حاصل نہیں ہوا کرتے ۔ دیکھو ! جس چیز کو
لوگ ذلت خیال کرتے ہیں اُس کو مولوی صاحب نے عین عزت خیال کیا اور یہی قرآنی منشاء ہے۔
قرآن مجید کے نزدیک ذلت یہ نہیں کہ لوگ ہم کو گالیاں دیں کیونکہ گالیاں تو آنحضرت ﷺ کو بھی
دیں گئیں ، حضور پر اوجھڑی بھی پھینکی گئی تو کیا گالیاں دی جانے اور اوجھڑی پھینکے جانے سے حضور
کی ذلت ہوئی ؟ ہرگز نہیں۔ حضور کا نام ہی محمد ہے جس کے معنی عزت دیا گیا کے ہیں ۔ پس جو واقعہ بھی
حضور سے گزرا وہ یقیناً سراسر عزت ہے۔ اگر یہ بات نہیں تو خدا تعالیٰ جھوٹا ٹھہرتا ہے کیونکہ اس کے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۴۹۹
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
یہ معنے ہوں گے کہ ایک طرف تو خدا تعالیٰ حضور کو محمد کہتا ہے اور دوسری طرف نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ
ذلک ذلیل ہونے دیتا ہے۔ پس اگر گالیوں کا ملنا ذلت ہے تو یہ ہرگز آنحضرت ﷺ کو نہ دی
جاسکتیں ۔ ہاں ایک فرق ضرور ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کیلئے گالیاں کھا نا عزت ہے لیکن اپنی ذات
کیلئے گالیاں کھانا کبھی ذلت کا موجب بھی ہو سکتا ہے۔ رسول کریم ﷺ کو ذاتی طور پر لوگ صادق
اور امین کے نام سے یاد کیا کرتے تھے لیکن جونہی حضور نے اللہ تعالیٰ کا نام لیا لوگوں نے حضور کو
کاذب کہنا شروع کر دیا۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں آنحضرت ﷺ کی طرف یہ قول نقل
فرمایا کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۱ یعنی دعوی نبوت سے قبل کیا کسی نے تم
میں سے مجھے گالی دی یا کوئی اعتراض کیا ؟ ہاں جو نہی میں نے خدا تعالیٰ کا نام لیا تو تم نے مجھ کو
گالیاں دینا شروع کر دیں۔
تو یہ گالیاں وہ لوگ حضور کو نہیں دے رہے تھے بلکہ در حقیقت خدا تعالیٰ کو دے رہے تھے
اور وہ اوجھڑی حضور پر نہیں پھینکی گئی تھی بلکہ دراصل خدا تعالیٰ پر پھینکی گئی تھی اور جب حضور کے
گلے میں رسی ڈالی گئی تھی تو محض محمد ﷺ کے گلے میں نہیں بلکہ اُس محمد کے گلے میں ڈالی گئی تھی
جو رسول اللہ ہونے کا مدعی اور خدا تعالیٰ کا نام لینے والا تھا ۔ پس یہ سلوک گویا حضور سے نہیں بلکہ
اللہ تعالیٰ سے تھا۔ میرے اس فقرہ پر تعجب نہ کرو کیونکہ انسان سے بعض سلوک خدا تعالیٰ سے سلوک
کرو کیونکہ انسان سے بعض سلوک خدا تعاد
قرار پاتے ہیں ۔ مثلاً حدیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن بعض لوگوں کو مخاطب ہو کر اللہ تعالیٰ ۔
فرمائے گا کہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا، میں ننگا تھا تم نے مجھے کپڑا پہنا یا اس لئے تم جنت
میں چلے جاؤ ۔ وہ لوگ کہیں گے تو کب ہمارے پاس بھوکا ہونے کی حالت میں آیا کہ ہم نے تجھ کو
کھانا دیا یا کب ننگا ہونے کی حالت میں آیا کہ تجھ کو کپڑا دیا ۔ تب اللہ تعالیٰ اُن کو فرمائے گا کہ دنیا
میں میرا فلاں بندہ بھوکا اور ننگا تھا تم نے اُس کو کھانا اور کپڑا دیا تو گویا اُسے نہیں بلکہ مجھے ہی دیا۔
اسی طرح بعض لوگوں کو مخاطب ہو کر فرمائے گا کہ میں تمہارے پاس بھوکا اور ننگا ہونے کی حالت
میں آیا مگر تم نے مجھے کھانا اور کپڑا نہ دیا اس لئے جہنم میں جاؤ ۔ وہ لوگ کہیں گے کہ اے خدا! تو
کب ہمارے پاس اس حالت میں آیا کہ ہم نے تجھ کو کھانا اور کپڑا نہ دیا تب خدا تعالیٰ ان کو بھی یہی
جواب دے گا کہ دنیا میں میرا فلاں بندہ بھوکا اور ننگا تھا لیکن تم نے اس کو کھانا اور کپڑے کی مدد نہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۰
سال ۱۹۳۶ء
دی تو گویا یہ سلوک تم نے اُس سے نہیں بلکہ مجھ سے روا رکھا ۱۳ ۔
صلى الله
پس ان تکالیف کا نام جو خدا تعالیٰ کے راستے میں ہم کو آتی ہیں ذلت رکھنا سراسر جہالت
ہے۔ اگر یہ تکالیف در حقیت ذلت ہوتیں تو ہم کو قرآن مجید میں یہ دعا سکھلائی جاتی کہ اے خدا !
لوگ ہم کو گالیاں نہ دیں، ہمارا بائیکاٹ نہ کریں۔ پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ اس موقع پر سورۃ فاتحہ
پر غور کرے کیونکہ ہر ایک وہ چیز جو خدا تعالیٰ کیلئے قربان کی جائے وہ گئی نہیں بلکہ ملی ہے اور وہ عزت
ہے نہ کہ ذلت اور وہ انعام ہے کیونکہ جو چیز خدا تعالیٰ کے رستہ میں قربان کی جائے سینکڑوں گنا ہو کر
قیامت کے دن واپس ملے گی ۔ اور جو لوگ دنیا کی نظروں میں ذلیل خیال کئے جاتے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کے نزدیک معزز ہیں اور حقیقی عزت وہی ہے جو اللہ تعالیٰ کے حضور حاصل ہو۔ دنیاوی
عزتیں تو محض جھوٹ اور فریب ہیں ۔ سجدہ کو دیکھو وہ بظاہر کیسی ذلت کی حالت ہے لیکن اس کے
بارہ میں نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللهُ ، سجدہ میں چونکہ زمین پر سر رکھ
دیا جاتا ہے اس لئے یہ بظاہر ذلت کی صورت ہے لیکن حضور فرماتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کیلئے
نیچے کو جاتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کو بلند کرتا ہے اور جو شخص دنیاوی نقطۂ نگاہ سے بلند ہونا چاہتا ہے
خدا تعالیٰ اُس کو بلندی سے نیچے کی طرف لے جاتا ہے ۔ فرعون نے ہامان سے کہا تھا کہ مجھے ایک
محل بنا دو جس پر چڑھ کر میں ذرا موسیٰ کے خدا کو تو دیکھوں ہلے ۔ اللہ تعالیٰ نے اُس کے ساتھ عجیب
سلوک کیا کہ اس کو بحر قلزم میں اپنا وجود دکھایا۔ یعنی چونکہ وہ اوپر کو جانا چاہتا تھا خدا تعالیٰ نے کہا
کہ تو اوپر کو کیا جاتا ہے میں تم کو نیچے ہی اپنا وجود دکھا دیتا ہوں ۔ پس فرعون جو اوپر کو جانا چاہتا تھا
اسے خدا تعالیٰ نیچے کی طرف لے گیا۔ لیکن مؤمن خدا تعالیٰ کیلئے نیچے کی طرف جانا چاہتا ہے اسے
اللہ تعالی اونچا کرتا ہے۔
۔
اصل بات یہ ہے کہ روحانی عالم میں اللہ تعالیٰ کا سلوک بالکل الٹ ہوتا ہے یہ گویا خواب
کا سا معاملہ ہوتا ہے جیسے خواب میں تعبیر بعض اوقات اُلٹ ہوتی ہے جیسے موت سے مراد عمر کے لمبا
ہونے اور دین کی ترقی کے ہیں اور ہنسنے سے مراد رنج اور رونے سے مراد خوشی کے ہوتے ہیں ۔
اسی طرح جسمانی اور روحانی عالم بعض امور میں الٹ چلتے ہیں ۔ پس جس قدر لوگ ہم کو گالیاں
دیں گے اُسی قدر ہم کو عزت ملے گی اور جس قدر ہم کو دھتکاریں گے اسی قدر اللہ تعالیٰ ہم کو اپنے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۱
سال ۱۹۳۶ء
قریب کرے گا ۔ دنیا دیکھ لے کہ گالیوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کیا حرج ہوا۔ حضور کی
جماعت پر ایک دن بھی ایسا نہیں آتا جس میں اُس کو ترقی حاصل نہ ہوتی ہو اور دشمنوں پر ایک دن
بھی ایسا نہیں آتا جس میں اُن میں کمی نہ آتی ہو۔ تو ہمارا دشمن نقصان میں ہے نہ کہ ہم ۔ گالیاں دینا
تو کمزوروں کا کام ہے اور یہ کمزور لوگوں کا ہی اوچھا ہتھیار ہے گالیاں دے کر وہ گویا اپنا ناک
آپ کاٹ رہے ہوتے ہیں ۔
صلى الله
پس ہماری جماعت کو گھبرانا نہیں چاہئے تکالیف کا آنا خوشی اور فخر کا مقام ہے یہ زمانہ تلوار
چلانے کا تو نہیں تھا اس لئے ہمارے دلوں میں ضرور یہ حسرت رہتی تھی کہ آنحضرت ا اور دیگر
انبیاء کے صحابہ کو تو تکالیف اٹھانے اور قربانیاں کرنے کی توفیق ملی مگر ہم کو یہ نعمت نصیب نہ ہوئی ۔
پس ہم کو گالیاں دلا کر اور بعض دوسری مشکلات میں مبتلاء کر کے اللہ تعالیٰ نے ہماری یہ حسرت
پوری کر دی ۔ ہماری جماعت کو ہمیشہ یہ سوچنا چاہئے کہ صحابہ مصائب کو کس نگاہ سے دیکھا کرتے
تھے کیونکہ ہمیں انہیں کے نقش قدم پر چلنے کا حکم ہے۔
میں اس وقت ایک واقعہ بطور مثال سناتا ہوں تاریخوں میں آتا ہے ایک دفعہ رومیوں
سے مسلمانوں کی جنگ ہو رہی تھی اور جنگ مبارزہ تھی یعنی دونوں طرف کے بہادر ایک ایک کر کے
لڑ رہے تھے ۔ اتفاقاً ایک رومی سردار نے بہت سے مسلمانوں کو مار ڈالا ۔ کئی بہادروں کے مارے
جانے کے بعد حضرت ضرار اس کے مقابلہ کیلئے نکلے لیکن جونہی مقابلہ شروع ہوا آپ اپنے خیمہ کی
طرف بھاگ پڑے۔ یہ دیکھ کر دشمن بہت خوش ہوئے اور مسلمان گھبرا اُٹھے کہ یہ کیا ہوا کیونکہ
ضرار نہایت اعلیٰ پائے کے جرنیل تھے ۔ غالباً حضرت ابو عبیدہ سردار لشکر تھے انہوں نے بھی حیرت
کا اظہار کیا ۔ جب ضرار اپنے خیمہ میں پہنچے تو ان کی ہمشیرہ غصہ سے باہر نکل آئیں اور اُن کو ملامت
کرنے لگیں ۔ حضرت ضرار نے کہا اصل بات یہ ہے کہ میں نے آج اتفاقا زرہ پہنی ہوئی تھی ۔
جب عیسائی جرنیل نے مجھ پر حملہ کیا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ ضرار تو ہمیشہ بغیر زرہ کے
لڑتا رہا ہے آج جو تو نے زرہ پہنی ہے تو کیا اس وجہ سے کہ یہ عیسائی جرنیل بہت بہادر ہے اور تو
مرنے سے ڈرتا ہے؟ یہ خیال آتے ہی مجھے خوف ہوا کہ اگر میں آج مر گیا اور خدا تعالیٰ نے
مجھ سے پوچھا کہ اے ضرار! کیا تو ہماری ملاقات سے ڈرتا تھا کہ زرہ پہن کر لڑتا تھا ؟ تو میں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۲
سال ۱۹۳۶ء
خدا تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا ۔ پس میں خیمہ کی طرف بھاگا تا کہ زرہ اُتار دوں اور پھر جا کر دشمن
سے لڑوں۔ یہ وہ نقطہ نظر تھا جس پر صحابہ قائم تھے ان کے نزدیک مصائب اور قربانیاں صرف
کھڑکیاں تھیں جن میں سے وہ اپنے محبوب کو جھانکتے تھے۔ غرض مؤمن خدا تعالیٰ کے راستے میں
پیش آمدہ تکالیف کو انعام سمجھتا ہے اور جو ان تکالیف کو انعام نہیں سمجھتا وہ اپنے دل میں ایمان
رکھتا ہی نہیں ۔
پس ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ تکالیف اور مصائب کو اسی نقطہ نگاہ سے دیکھے یہ کہ
قرب الہی کے حصول کیلئے ایک ذریعہ ہیں ہم کو تو صرف گالیاں دی جاتی ہیں اور کچھ تھوڑی سی
تکالیف دی گئی ہیں ۔ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کو تو گالیاں بھی دی گئیں اور انہیں قتل بھی کیا گیا
اور جلا وطن بھی کیا گیا حتی کہ عورتوں تک کو شدیدا بتلاؤں میں سے گزرنا پڑا۔ خود رسول کریم ہے
صلى الله
کی ایک صاحبزادی جب اُن کے خاوند نے اس وجہ سے انہیں مدینہ روانہ کر دیا کہ مکہ والے ان کو
تکلیف دیتے تھے ان پر بزدل کفار نے حملہ کیا اور سواری سے گرا دیا۔ اس وقت وہ حاملہ تھیں اسی
صدمہ سے اُن کا حمل ساقط ہو گیا اور اسی تکلیف کی وجہ سے وہ آخر فوت ہو گئیں ۔ پس خدا کی راہ
صلى الله
میں تکلیف پانا عزت ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ عزت کیلئے پیدا کئے گئے تھے اگر یہ
چیزیں عزت نہ ہوتیں تو آپ کو ہرگز ان باتوں سے واسطہ نہ پڑتا۔
پس ہم کو اس بات سے خوش ہونا چاہیئے کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو اس قابل سمجھا کہ ہم گالیاں
کھائیں اور ہم پر پتھر برسیں ۔ کشمیر کی تحریک کے موقع پر جب میں سیالکوٹ میں گیا تھا تو اس وقت
میری تقریر کے موقع پر احرار نے ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک پتھر برسائے اور گو میرا دل چاہتا تھا کہ
میں بھی اس تکلیف سے حصہ لوں لیکن بہت سے دوستوں نے میرے گرد حلقہ کر لیا لیکن اللہ تعالیٰ
اللہ
نے میری خواہش کو پورا کرنے کیلئے تین پتھر مجھ تک پہنچا ہی دیئے۔ یہ سنگ باری ایک گھنٹہ
پانچ منٹ تک ہوتی رہی اس کے بعد ڈ پٹی کمشنر نے حکم دیا کہ لوگ پانچ منٹ میں چلیں جائیں ورنہ
لاٹھی چارج کیا جائے گا۔ تب فواید احرار بہادر وہاں سے بھاگ گئے لیکن ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک
پتھر برستے رہے۔ اس عرصہ میں بعض رؤساء نے مجھ سے کہا بھی کہ آپ چھت کے نیچے چلے آئیں
اور بعض نے لیکچر ملتوی کرنے کو کہا مگر میں نے یہی جواب دیا کہ نہ میں لیکچر ملتوی کروں گا نہ اندر

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۳
سال ۱۹۳۶ء
جاؤں گا کیونکہ میں ان پتھروں کے کھانے میں حقیقی خوشی اور لذت محسوس کرتا تھا۔ اور اس موقع پر
ہماری جماعت کے پچیس آدمی زخمی ہوئے جن میں بعد میں ایک آدمی فوت بھی ہو گیا ۔ ہم کو یہ تو
نہیں چاہئے کہ ایسے مواقع ہم اللہ تعالیٰ سے طلب کریں لیکن اگر خود بخو دایسے مواقع پیش آجائیں
تو گھبرانے کی بجائے خوش ہونا چاہئے ۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے تکلیف اُٹھانا نعمت سمجھتا ہے
اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرماتا ہے۔ ماں کو دیکھ لو جب وہ بچے کو کہتی ہے کہ تجھے پھینک دوں اگر بچہ آگے
ہور ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مجھے یہ امر منظور ہے تو ماں اُس بچے کو گرانے کی
بجائے چھاتی سے لگا لیتی اور پیار کرتی ہے ۔ پس ہم کو چاہئے کہ عزت اور ذلت کا معیار وہی
رکھیں جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے نہ کہ اپنی طرف سے ایک چیز کو عزت اور دوسری کو ذلت سمجھ
لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جو شخص لوگوں کی ظاہر بین نظروں میں ذلیل ہو وہی شخص اللہ تعالیٰ کے
66
نزدیک معزز ہو۔“
ل الفاتحة: ٧،٦
النساء : ٧٠
الفضل ۹ را گست ۱۹۳۶ء)
ابوداؤد كتاب الخراج في بيان مواضع قسم الخمس (الخ) صفحہ ۳۳۶، ۳۳۷
حدیث نمبر ۲۹۸۸ مطبوعہ دارالسلام ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولى
اسد الغابة جلد ۳ صفحه ۱۰۹ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
ه بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُولَ (الخ)
صفحه ۱۲۲۸، ۱۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۷ مطبوعہ دارالسلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۴۲۵، ۴۲۶ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
ف البقرة : ۴
الى الفاتحة: 2
م الفاتحة : ٥
۱۲ یونس : ۱۷
مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض صفحه ۱۱۲۶ حدیث نمبر ۶۵۵۶
مطبوعہ دارالسلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية
۱۴ کنز العمال جلد ۳ صفحه ۲۴۳ مطبوعہ حلب ۱۹۷۰ء
ها فَاجْعَلُ لِي صَرْحًا لَّعَلَّى اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى (القصص: ۳۹)

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۴
۲۹
سال ۱۹۳۶ء
مؤمن کو کامل اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہئے
تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمد یہ کا امتحان ہو رہا ہے اس میں کامیاب
ہونے کی کوشش کرو
(فرموده ۷ اگست ۱۹۳۶ء)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
سب سے پہلے تو میں اس بات پر اظہار افسوس کرتا ہوں کہ بعض دوست سٹیشن پر آج گئے
تھے اور میں نے اُن سے مصافحہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کل میں نے پرائیویٹ سیکرٹری ی یہ سے
صاحب کو بالوضاحت اس بات کی ہدایت کر دی تھی کہ چونکہ جمعہ کا دن ہوگا اور قادیان پہنچ کر
نہانا دھونا، کپڑے بدلنا اور پھر کھانے کا وقت ہونے کی وجہ سے کھانا کھانا ہوگا اس وجہ سے زیادہ
وقت سٹیشن پر خرچ نہیں کیا جاسکتا اس لئے آپ تار دے دیں کہ دوست سٹیشن پر استقبال کیلئے نہ
آئیں ۔ انہوں نے پوچھا کیا یہ مطلب ہے کہ مصافحہ نہ کیا جائے ۔ میں نے کہا یہ بات مجھے زیادہ
شرمناک معلوم ہوتی ہے کہ دوست آئیں مگر میں اُن سے مصافحہ نہ کروں اس لئے یہ نہ لکھا جائے
کہ مصافحہ نہ ہو بلکہ یہ لکھیں کہ دوست سٹیشن پر ہی نہ آئیں لیکن جب میں قادیان پہنچا تو میں نے
دیکھا کہ کچھ دوست سٹیشن پر استقبال کیلئے کھڑے ہیں ۔ میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب سے
پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو ہدایت بھیجوا دی تھی ۔ اس پر مقامی امیر صاحب سے میں نے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۵
سال ۱۹۳۶ء
دریافت کیا کہ میری ہدایت کے خلاف کیوں عمل کیا گیا اور دوستوں کو جمع کر کے کیوں ایک طرف
مجھے شرمندہ کیا گیا اور دوسری طرف انہیں تکلیف دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تار یہی پہنچی تھی کہ
مصافحہ نہیں کرنا اس لئے ہم نے لوگوں کو جمع ہونے سے منع نہیں کیا۔ مجھے اس بات پر تعجب ہوا کہ
جب بالوضاحت پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے مجھ سے یہ بات دریافت کر لی تھی اور ان کی تجویز
پر کہ مصافحہ سے روکا جائے میں نے کہہ دیا تھا کہ اسے میں ناپسند کرتا ہوں کہ لوگوں کو جمع ہونے دیا
جائے اور پھر مصافحہ سے روکا جائے اس لئے دوستوں کو جمع ہونے سے ہی روک دیا جائے پھر اس
قسم کی تار کیونکر دی گئی۔ اور میں نے دوبارہ امیر مقامی مولوی سید سرور شاہ صاحب سے پوچھا کہ
آپ کو غلطی تو نہیں لگی ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں میں نے تین شخصوں سے تار پڑھوائی اور سب نے
یہی کہا کہ اس میں مصافحہ کو منع کیا گیا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ تار مجھے بھجوا دیں۔ اس کے
بعد موٹر میں بیٹھتے ہوئے نیر صاحب میرے پاس آئے اور کہا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے مشورہ
کیا تھا اور انہوں نے یہ کہا تھا کہ یہی تار چاہیے کہ مصافحہ نہیں ہونا چاہئے اس لئے ان کے مشورہ
کے مطابق میں نے یہ تار دے دی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ محض نمائش کی خاطر اور صرف یہ
دکھانے کیلئے کہ جب قادیان میں امام جماعت احمد یہ آتا ہے تو لوگ استقبال کیلئے جمع ہو جاتے ہیں
میری حکم عدولی کرتے ہوئے اس قسم کا تار دے دیا گیا۔ میں دنیا کی کسی لغت کے لحاظ سے نہیں
سمجھ سکتا کہ جب وضا حنا یہ ہدایت دے دی گئی ہو کہ لوگ سٹیشن پر نہ آئیں کیونکہ سٹیشن پر ان کے
آجانے کے بعد ان سے مصافحہ نہ کرنا مجھے بہت معیوب معلوم ہوتا ہے اور یہ بات مجھے بری لگتی ہے
کہ لوگ جمع ہو جائیں اور میں ان سے مصافحہ نہ کروں میری ہدایت کو ان الفاظ میں ادا کیا جائے کہ
لوگ مصافحہ نہ کریں۔ پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے ایک یہ عذر بھی کیا کہ میں نے اور ڈاکٹر صاحب
نے یہ سمجھا تھا کہ اگر یہ تار دی کہ لوگ نہ آئیں تو پہرے کا انتظام بھی نہ ہوگا حالانکہ تار میں آسانی
سے لکھا جا سکتا تھا کہ سوائے منتظمین کے اور کوئی نہ آئے۔ لیکن میرے نزدیک اپنی ذات میں بھی یہ
عذر فضول ہے اس لئے کہ جو عملہ قادیان سے باہر پہرہ کا انتظام کر سکتا ہے، ریل میں پہرہ کا انتظام
کر سکتا ہے وہ قادیان میں کیوں نہیں کر سکتا۔ کیا قادیان کے سٹیشن پر باہر کی نسبت زیادہ خطرات
ہوتے ہیں اور سٹیشن کے باہر تو موٹر میں ہی جانا تھا۔ غرض یہ عذرات بالکل نا درست اور باطل تھے

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۶
سال ۱۹۳۶ء
اور اسی ہندوستانی عادت کے ماتحت تھے کہ سوگز واروں گز بھر نہ پھاڑوں۔ جان قربان کرنے
کے دعوے زور شور سے کئے جائیں اور اطاعت بالکل نہ کی جائے اور میں مجبور ہوں کہ سمجھوں کہ
محض نمائش اور جھوٹے مظاہرے کی خاطر میری ہدایت کی دیدہ دانستہ اور جان بوجھ کر نا فرمانی کی
گئی ہے اور مجھے افسوس ہے کہ اس غلطی کا خمیازہ قادیان کے دوستوں کو بھی بھگتنا پڑا اور جو مجھے
تکلیف ہوئی وہ بھی کچھ کم نہیں ۔ میں نے صراحتا کہہ دیا تھا کہ وہ لوگ جو دوستوں کو جمع کر کے تو لے
آتے ہیں مگر پھر مصافحہ کرنے سے انہیں روکتے ہیں ان کا روکنا مجھ پر بہت ہی گراں گزرتا ہے۔
جب لوگ جمع ہو جائیں تو اُس وقت میں یہی چاہتا ہوں کہ ان سے مصافحہ کروں اور وہ لوگ جو ایسی
حالت میں کہتے ہیں کہ مصافحہ نہ کرو ان کی یہ بات مجھے نہایت ہی شرمناک معلوم ہوتی ہے اس کی
تحقیقات تو میں بعد میں کروں گا کہ یہ صریح نافرمانی کیونکر ہوئی لیکن میں چاہتا ہوں کہ دوستوں سے
اس بات کی معذرت کر دوں کہ میرا ان سے آج مصافحہ نہ کرنا نظام کے قیام کیلئے ضروری تھا۔
ہمارے ہندوستانیوں کی عموماً اور مسلمانوں کی خصوصاً سب سے بڑی لعنت یہی ہے کہ ان کے تمام
کاموں میں نمائش ہوا کرتی ہے اطاعت نہیں ہوتی۔ ان کی ذلت اور رسوائی کا تمام تر راز اس امر
میں ہے کہ وہ سچی اطاعت اور قربانی کے مفہوم سے ناواقف ہیں ۔ نہ وہ خدا تعالیٰ کی سچی اطاعت
کرتے ہیں اور نہ ان لوگوں کی جن کے ہاتھ میں دینی یا دُنیوی قیادت کی باگیں ہیں۔ نہایت
چھوٹی چھوٹی نمائشی باتوں کیلئے ان کی جان یوں نکلتی ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
ہے کہ
نقصاں جو ایک پیسہ کا دیکھیں تو مرتے ہیں
لیکن بڑے اور عملی کاموں کی طرف ان کی توجہ بالکل نہیں ہوتی ۔ ان کی مثال بالکل ویسی ہی ہے
جیسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قاتلوں میں سے ایک حضرت ابن عباس کے پاس آیا اور آکر کہنے
لگا کہ حضور ! یہ تو بتائیے کہ حج کے دنوں میں اگر کوئی شخص جوں مار بیٹھے تو اس کی کیا سزا ہے۔ انہوں
نے کہا خدا کے رسول کے بھائی ، خدا کے رسول کے داما داور خدا تعالیٰ کے قائم کردہ خلیفہ کو تم نے قتل
کر دیا اور تم مجھ سے مسئلہ پوچھنے نہ آئے لیکن حج کے دنوں میں جوں مارنے والے کی سزا کے متعلق
تم مجھ سے مسئلہ پوچھنے آگئے ہو۔ جاؤ دور ہو جاؤ میں تم کو کوئی مسئلہ بتانے کیلئے تیار نہیں ۔ تو یہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۷
سال ۱۹۳۶ء
ضلالت اور گمراہی ہمارے ملک میں عام ہے کہ لوگ شیطانی قیاس کرتے ہیں اور بات کو خوب سمجھنے
کے باوجود پھر بھی اپنے قیاسات دوڑاتے ہیں۔ یہی لعنت ہے جو ان کی ذلت اور رسوائی کا
موجب ہے اور جس کی وجہ سے فرمانبرداری اور اطاعت کی روح ہمارے ملک میں نہیں پائی جاتی ۔
جن بزرگوں نے یہ کہا ہے کہ پہلا قیاس شیطان نے کیا تھا در حقیقت ان کا بھی ایسے ہی قیاس سے
مطلب تھا کہ بات واضح ہوتی ہے، حکم بین ہوتا ہے مگر اسے رڈ کر دیا جاتا ہے اور ایک راہ پیدا
کر کے کہا جاتا ہے کہ ہم نے یوں قیاس کیا تھا۔ اسی قسم کا قیاس ہے جس نے آدم کے زمانہ سے ہی
تباہی مچائی ہوئی ہے۔ جب تک مؤمن کا مقام اس اطاعت اور فرمانبرداری کی حد تک نہ پہنچ جائے
کہ جب اُس پر حکم واضح ہو جائے تو پھر چاہے اس کی حکمت اُسے سمجھ آئے یا نہ آئے اُس پر عمل
کرے اس وقت تک اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
پہلا کام مؤمن کا یہ ہوتا ہے کہ جب اُسے کوئی حکم دیا جائے اور وہ اسے پوری طرح نہ سمجھ
سکے تو اُس حکم کی وضاحت کرالے۔ جیسے مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کا یہ مقصد ہے کہ مصافحہ نہ
ہو۔ میں نے کہا نہیں ۔ میرا مطلب یہ ہے کہ کوئی شخص سٹیشن پر نہ آئے ۔ اس حد تک ان کا پوچھنا
بالکل جائز تھا بلکہ ماتحت کا فرض ہوتا ہے کہ جب اُسے کسی غلط فہمی کا اندیشہ ہو تو وہ پوچھ لے لیکن
جب ما تحت دریافت کر چکے تو پھر جو بات اُسے کہی گئی ہو اُس کے متعلق اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ
اُس پر ایسی اطاعت اور فرمانبرداری سے عمل کرے کہ اس میں کسی اعتراض کی گنجائش نہ ہو اور نہ
اس میں کسی قسم کا تختلف ہو۔ آخر غور تو کرو کہ صحابہ میں اور تم میں خدا تعالیٰ نے کیوں فرق رکھا
ہے۔ اُن کو خدا تعالیٰ نے اُٹھایا اور چند سالوں میں ہی آسمان پر پہنچا دیا اور وہ لوگ جن کے بوٹ
عربوں کی گردنوں پر تھے پندرہ بیس سال کے عرصہ میں ہی ان کی گردنوں پر عربوں کی جوتیاں رکھی
گئیں ۔ یہ بات یونہی تو نہیں ہوگئی ان کے اندر فرمانبرداری کی روح تھی۔ وہ جانتے تھے کہ
فرمانبرداری اور اطاعت کسے کہتے ہیں ، وہ جانتے تھے کہ عقل سے کام کرنا کسے کہتے ہیں۔ ان کا یہ
حال تھا کہ رسول کریم ﷺ ایک دفعہ وعظ فرما رہے تھے آپ نے بعض لوگوں کو کناروں پر کھڑے
دیکھا تو فرمایا بیٹھ جاؤ ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود گلی میں سے مسجد کی طرف آرہے تھے ان کے کانوں
میں جو نہی یہ آواز پڑی کہ بیٹھ جاؤ وہ وہیں بیٹھ گئے اور انہوں نے گھسٹ گھسٹ کر مسجد کے دروازہ

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۸
سال ۱۹۳۶ء
صلى الله
کی طرف آنا شروع کر دیا جہاں کہ رسول کریم ہے تقریر فرمارہے تھے ۔ کسی نے پوچھا یہ کیا
کر رہے ہو؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے کانوں میں رسول کریم ﷺ کی یہ آواز آئی تھی کہ
بیٹھ جاؤ اس لئے میں گلی میں ہی بیٹھ گیا اور میں نے گھسٹ گھسٹ کر مسجد کی طرف بڑھنا شروع
کر دیا۔ کسی نے کہا آپ مسجد میں داخل ہونے کے بعد بیٹھتے ۔ تو عبداللہ بن مسعودؓ نے کہا کہ اگر
داخل ہونے سے پہلے مر جاتا تو خدا تعالیٰ کو کیا جواب دیتا ہے ۔ یہ وہ روح تھی جس کی وجہ سے
مسلمانوں نے فتح پائی اور انہوں نے دنیا میں اتنا عظیم الشان تغیر پیدا کر دیا کہ حیرت سے دنیا کی
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں اور وہ استعجاب سے انگشت بدنداں ہو گئی ۔
صلى الله
یم صلی الله
عليه جب
اس فرمانبرداری کے مظاہرہ کی ایک اور مثال میں سناتا ہوں ۔ رسول کریم علیہ
مرض الموت سے بیمار ہوئے تو آپ نے وفات سے کچھ دن پہلے ایک لشکر رومی حکومت کے مقابلہ
کیلئے تیار کیا اور اُسامہ بن زید کو اس کا سردار مقرر فرمایا تھا ابھی یہ لشکر روانہ نہیں ہوا تھا کہ رسول کریم
کی وفات ہو گئی اور سارے عرب میں بغاوت ہوگئی۔ اس بغاوت کا حلقہ اتنا وسیع ہو گیا کہ
صرف تین مقام ایسے تھے جہاں نماز با جماعت ہوتی تھی ایک مکہ میں ، ایک مدینہ میں اور ایک اور
چھوٹے سے گاؤں میں ان کے سوا عرب میں ہر جگہ بغاوت رونما ہو گئی تھی ۔ بڑے بڑے صحابہؓ نے
مل کر مشورہ کیا کہ اس موقع پر اسامہ کا لشکر باہر بھیجنا درست نہیں کیونکہ ادھر سارا عرب مخالف ہے
اُدھر عیسائیوں کی زبر دست حکومت سے لڑائی شروع کر دی گئی تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اسلامی حکومت
بالکل درہم برہم ہو جائے گی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے اور
کہنے لگے ہم عرض کرنا چاہتے ہیں کہ یہ موقع نہیں کہ اسامہ کا لشکر باہر بھیجا جائے آپ اس لشکر کو
روک لیں اور پہلے عرب کے باغیوں کا مقابلہ کریں جب ہم انہیں دبا لیں گے تو اُسامہ کے لشکر کو
عیسائیوں کے مقابلہ کیلئے بھیج دیں گے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ جب وہ اپنی
منکسرانہ حالت ظاہر کرنا چاہتے تو اپنے آپ کو اپنے باپ سے نہ اپنے آپ کو اپنے باپ سے نسبت دے کر بات کرتے کیونکہ ان
کے باپ نہایت مسکین اور غریب آدمی تھے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب کہا کہ جیشِ اُسامہ
کو روک لیا جائے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کیا ابن ابو قحافہ کی طاقت ہے کہ محمد اے
ایک لشکر بھیجیں اور وہ اُسے روک لے۔ پھر فرمایا خدا کی قسم ! اگر کفار مدینہ کو فتح کریں اور مدینہ کی

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۰۹
سال ۱۹۳۶ء
گلیوں میں مسلمان عورتوں کی لاشیں گنتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا جس کو
محمد اللہ نے روانہ کرنے کیلئے تیار کیا تھا ہے اس کے بعد فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ ابن ابو قحافہ کا اپنی
خلافت میں پہلا کام یہ ہو کہ وہ محمد ﷺ کے کسی حکم کو منسوخ کر دے۔ بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات
معلوم ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ اس سے بہادری کا وہ جذبہ ظاہر ہوتا ہے جو حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ کے اندر تھا لیکن در حقیقت اسی میں ان کی کامیابی کا راز تھا۔ وہ قوت ارادی جس سے دنیا فتح
ہو سکتی ہے اسی صورت میں پیدا ہو سکتی ہے جب کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ انسان کے اور
اندر ہو، جب وہ حیلے حجتیں نہ کریں، جب وہ اپنی تجویزوں اور اپنے قیاسات سے کام لینے کی
بجائے اس حکم کو سنے جو اُسے دیا گیا ہو اور اُس پر پوری طرح عمل کرے۔ اگر انسان اس بات کی
عادت ڈال لے تو اس صورت میں اسے بہت جلد کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
پس ایک طرف میں دوستوں سے معذرت کرتا ہوں اور دوسری طرف انہیں بتانا چاہتا
ہوں کہ اس قسم کی کارروائیاں تمہیں قطعاً کامیابی عطا نہیں کر سکتیں ۔ جب تک تمہارے اندر ایسی
فرمانبرداری پیدا نہ ہو کہ اگر تمہیں کہا جائے تلوار کی دھار پر اپنی گردنیں رکھ دو تو ایک بھی تم
میں سے پیچھے نہ ہٹے اس وقت تک تمہیں اطاعت کا مقام حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مؤمن کا کام
صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ ابتدائی تحقیق کر کے دیکھ لیتا ہے کہ مدعی خدا کا رسول ہے یا نہیں ۔ یا نبی کی
جانشینی اور قائم مقامی کا دعویٰ کرنے والا صحیح معنوں میں اس کا قائم مقام اور جانشین ہے یا نہیں ۔
لیکن جب وہ اسے مان لیتا ہے تو پھر وہ دوسری آواز نہیں نکالتا۔ اس کی اپنی آوازیں بند ہو جاتی
ہیں اور اس کیلئے صرف ایک ہی راستہ کھلا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ وہ اُس کی فرمانبرداری اور اطاعت
کرتا چلا جائے خواہ اسے آگ میں کودنا پڑے یا سمندر میں چھلانگ لگانی پڑے ۔ اسلام تو اسلام
جب یہ بات کا فروں میں پیدا ہو جاتی ہے توہ بھی دنیا کو فتح کر لیتے ہیں ۔
ولین ایک معمولی ماں باپ کا بیٹا تھا لیکن وہ ایسے وقت میں فرانس میں پیدا
فرانس کی حالت بہت گر رہی تھی ۔ فرانس اس سے پہلے بہت بڑی طاقت رکھتا تھا اور سارے
یورپ پر اس کا رُعب اور دبدبہ تھا لیکن نپولین کے زمانہ میں فرانس اپنے عروج کی حالت سے
گر رہا تھا۔ نپولین نے اسے سنبھالنا چاہا اور اس نے لوگوں سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ جب تک تم

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۰
سال ۱۹۳۶ء
میں تفرقہ اور شقاق ہے تم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ تم اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ اپنے اندر پیدا
کرو جیت جاؤ گے چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ ملک کی حالت دیکھ کر دردمند لوگ اس کے ارد گرد جمع ہونے
شروع ہو گئے اور انہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کا بہترین نمونہ دکھا یا ایسا نمونہ کہ خود اس نے
نپولین کی زندگی میں بھی تغیر پیدا کر دیا۔ نپولین ایک دفعہ ایک بڑی جنگ کے بعد فرانس کے پاس
اٹلی کے نیچے ایک جزیرہ میں قید کر دیا گیا۔ کچھ لوگوں کی مدد سے آخر وہ آزاد ہوا اور فرانس کے
ساحل پر اترا۔ اُس وقت نئی حکومت قائم ہو چکی تھی اور نیا نظام تھا۔ بادشاہ نے پادریوں کو بلایا اور
ان کے ذریعہ جرنیلوں سے بائبل پر ہاتھ رکھ رکھ کر قسمیں لیں اور جرنیلوں کے ذریعہ تمام سپاہیوں
سے قسمیں لیں کہ وہ پوری طرح حکام کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں گے ۔ بادشاہ نے یہ قسمیں
اس لئے لیں کہ وہ جانتا تھا کہ نپولین نے لوگوں کے دلوں میں ایسی روح پیدا کر دی ہے کہ جب
بھی نپولین ان کے سامنے آئے گا وہ نئی حکومت سے اپنے سارے تعلقات بھول جائیں گے اور
اسی کے گرد جمع ہو جائیں گے۔ اس طرح قسمیں لینے کے بعد جنرل نے (NAY) کو رئیس لشکر
بنایا گیا اور وہ ہیں ہزار سپاہی لے کر نپولین کے مقابلہ کو روانہ ہوا ۔ نپولین کے ساتھ صرف چند سو
آدمی تھی اور وہ بھی اکثر زمیندار تھے جو لڑائی کے فن سے چنداں واقف نہ تھے اور ان کے پاس
ہتھیاروں کی اتنی کمی تھی کہ بعض کے پاس صرف درانتیاں تھیں ۔ اتفاقاً نپولین کے دستہ اور شاہی
فوج کی مڈ بھیڑ ایک ایسے مقام پر ہوئی جہاں وڑہ بہت چھوٹا تھا اور صرف چند آدمی کندھے سے
کندھا ملا کر گزر سکتے تھے۔ نپولین نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ آگے بڑھو وہ آگے بڑھے تو شاہی
فوج نے ان پر گولیاں چلائیں اور وہ مارے گئے ۔ پھر اُس نے بعض آدمی بھیجے تو وہ بھی مارے
گئے ۔ آخر سپاہیوں نے اُسے کہا کہ آگے بڑھنے کی کوئی صورت نہیں ۔ دشمن سامنے کھڑا ہے اور وہ
کہتا ہے کہ ہم بائبل پر ہاتھ رکھ کر اور قسمیں کھا کر آئے ہیں کہ نپولین کے سپاہیوں کو مار ڈالیں گے
اور چونکہ دو چار سپاہیوں کے سوا ہم میں سے زیادہ بڑھ نہیں سکتے کیونکہ درہ چھوٹا ہے اس لئے وہ
گولیوں سے ہلاک کر دیتے ہیں اور ہم مقابلہ بھی نہیں کر سکتے ۔ میں اس بات کی مثال دے رہا تھا
کہ نپولین نے ان لوگوں میں سے کس طرح اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پیدا کر دیا تھا۔ چنانچہ
اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب سپاہیوں نے کہا کہ شاہی فوج کے آدمی ہم پر گولی چلا کر ہمیں ہلاک

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۱
سال ۱۹۳۶ء
کر دیتے ہیں تو نپولین نے کہا۔ تم نے کہا نہیں ہوگا کہ نپولین کہتا ہے رستہ چھوڑ دو۔ انہوں نے کہا
کہ ہم نے کہا تھا مگر انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس کا حکم نہیں مان سکتے کیونکہ ہم بائبل پر قسمیں کھا
-
کر آئے ہیں۔ نپولین کہنے لگا میں اس امر کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ تم نے میرا نام لے کر کہا ہو
کہ راستہ چھوڑ دو اور انہوں نے نہ چھوڑا ہو ۔ اب جاؤ اور کہو کہ نپولین کہتا ہے رستہ چھوڑ دو۔ وہ پھر
گئے اور انہوں نے یہی کہا مگر انہوں نے جواب دیا ہم اب یہ باتیں سننے کیلئے تیار نہیں ۔ ہم بائبل پر
ہاتھ رکھ کر اور قسمیں کھا کر آئے ہیں کہ تمہارا مقابلہ کریں گے۔ آخر نپولین خود چلا گیا اور کہنے لگا
میں دیکھوں گا کہ وہ کس طرح میری بات نہیں مانتے ۔ نپولین ان کے سامنے ہوا اور کہنے لگا دیکھو !
نپولین تم سے کہتا ہے کہ راستہ چھوڑ دو ۔ شاہی فوج کا افسر کہنے لگا جناب وہ دن گزر گئے اب اور
بادشاہ ہے اور نئی حکومت ہم آپ کی بات کس طرح مان سکتے ہیں۔ مگر نپولین جانتا تھا کہ اس نے
لوگوں کو اپنی اطاعت کا جو سبق پڑھایا ہوا ہے وہ اتنی جلدی بھولنے والا نہیں ۔ وہ آگے بڑھا اور کہنے
لگا بہر حال میری فوجوں نے آگے بڑھنا ہے اگر تم وہ اطاعت کا سبق جو تمہیں پڑھایا گیا تھا بھول
چکے ہو تو لو یہ میرا سینہ کھلا ہے جس سپاہی کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنے بادشاہ کے سینہ میں گولی مار دے
وہ گولی مار کر اپنا دل خوش کر سکتا ہے۔ نپولین نے جونہی یہ الفاظ کہے وہ پرانا جذبہ وفاداری ان
میں عود کر آیا اور معاً سپاہیوں نے اپنی بندوقیں ہوا میں اُچھال دیں اور نپولین زندہ باد کے
نعرے لگانے شروع کر دیئے اور دوڑ کر اس کے ساتھ آملے اور کئی ان میں بچوں کی طرح روتے
تھے جب یہ خبر جنرل نے کو ملی تو وہ فوج کا بڑا حصہ جو ابھی پیچھے تھا اس کو لے کر آگے بڑھا لیکن جس
وقت نپولین کی آواز اس کی فوج کے کانوں میں پڑی کہ فرانس کے سپاہیو! تمہارا بادشاہ نپولین تم کو
بلاتا ہے تو وہ فوج بھی اور جنرل نے بھی اپنے اقراروں کو بھول گئے اور صرف وہ اطاعت کا جذبہ
ان کے اندر رہ گیا جسے نپولین نے ان کے دلوں میں پیدا کیا تھا اور وہ دوڑ کر اس کے گرد آجمع
ہوئے ۔ فرانس میں اس وقت اتنا تفرقہ اور فساد تھا کہ انسان صبح کو نہیں کہہ سکتا تھا کہ وہ شام تک
زندہ بھی رہے گا یا نہیں ۔ ہزاروں لاکھوں انسان اس تفرقہ اور فساد کے زمانہ میں مارے گئے مگر اس
تفرقہ کو نپولین نے فرمانبرداری کی روح پیدا کر کے دور کر دیا اور ملک کی حالت کو یکدم بدل دیا۔
اب دیکھ لو مسولینی کی وجہ سے اٹلی کو کس قدر عروج حاصل ہے۔ اٹلی کی حالت اتنی ذلیل
وو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۲
سال ۱۹۳۶ء
تھی کہ جنگ عظیم میں ہر قسم کی قربانیاں لینے کے بعد فرانسیسیوں اور انگریزوں نے گوشت گوشت
تو خود رکھ لیا اور ہڈیاں اٹلی کو دے دیں ۔ تمام اعلیٰ ملک اور زرخیز علاقے اپنے قبضہ میں کر لئے اور
اٹلی والوں کو محض پر چا دیا۔ اس کے بعد مسولینی اُٹھا اور اُس نے فرمانبرداری کی روح اٹلی والوں
میں پیدا کرنی شروع کر دی ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ اٹلی والوں کے پاس کوئی
مذہب نہیں ان کے ساتھ خدا تعالیٰ کی وہ تائید نہیں جو بچے مذہب والوں کے ساتھ ہوا کرتی ہے
محض فرمانبرداری کی روح کے نتیجہ میں وہی اٹلی جسے جنگِ عظیم کے بعد فرانسیسیوں اور انگریزوں
نے دھتکار کر پرے کر دیا تھا آج چیلنج دے رہا ہے، متواتر اور بار بار چیلنج دے رہا ہے کہ اگر کسی
طاقت میں دم خم ہے تو اس کا مقابلہ کرلے ۔ مگر وہی طاقتیں جو پہلے اسے ذرا ذرا سی بات پر گھورا
کرتی تھیں اس طرح چُپ کر کے بیٹھ گئی ہیں گویا وہ دنیا میں ہیں ہی نہیں ۔ آج سے بارہ سال پہلے
کے اٹلی میں فرمانبرداری کی روح نہیں تھی اس لئے وہ ذلیل تھا مگر آج بارہ سال کے بعد اٹلی میں
فرمانبرداری کی روح پیدا ہوگئی اس لئے وہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگ گیا۔
بیعت کا مفہوم تو ہے ہی یہ کہ انسان اطاعت میں اپنے آپ کو فنا کر دے اور یہ مفہوم اتنا
بلند ہے کہ دنیوی امور میں فرمانبرداری اس کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتی ۔ آج دنیا میں کون سا بادشاہ ہے
جولوگوں سے بیعت لیتا ہو۔ بیعت تو سوائے اسلام کے اور کہیں نہیں ۔ پس بیعت کا مقابلہ دنیا کی
فرمانبرداری نہیں کر سکتی ۔ بیعت کے معنی بیچ ڈالنے کے ہیں اور جب کسی نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا تو
پھر کون سی چیز ہے جو اس کی رہ سکتی ہے۔ پس یہ گر کہ اَطِیعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي
الْأَمْرِ مِنْكُمْ سے ایسا ہے کہ جب تک کوئی قوم اس پر عمل نہیں کرتی خواہ وہ سچے مذہب کی پابند ہو یا
اس سے نا واقف کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ یہی روح ہے جس کو میں تحریک جدید کے ماتحت پیدا
کرنا چاہتا ہوں ۔ مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ایک طبقہ جماعت کا ایسا ہے کہ نہ وہ بیعت
کا مفہوم سمجھتا ہے، نہ وہ تحریک جدید کا مفہوم سمجھتا ہے اور نہ اطاعت کا مفہوم سمجھتا ہے۔ بے شک ہر
جماعت میں کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں مگر کمزور ہونا کوئی عزت کا موجب نہیں کہ ہم کہیں چونکہ تمام
جماعتوں میں کمزور لوگ ہوا کرتے ہیں اس لئے ہمارے اندر بھی کمزور لوگوں کا ہونا قابلِ اعتراض
نہیں ۔ کمزوری ایک بُری چیز ہے اور اس کا مٹانا ہمارا فرض ہے اگر ہم اپنی کمزوری کو نہیں مٹا سکتے تو

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
۵۱۳
سال ۱۹۳۶ء
یقیناً ہم اپنی تباہی کے سامان آپ پیدا کرتے ہیں۔ اطاعت اور فرمانبرداری وہ چیزیں ہیں جن
بر دنیا کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔
صلى الله
رسول کریم ﷺ نے دنیا کا مقابلہ آخر کون سے سامان تھے جن سے کیا۔ مال آپ کے
پاس نہیں تھا ، سپاہیوں کی تعداد آپ کے پاس کم تھی ، سوار آپ کے پاس تھوڑے تھے، سامانِ جنگ
آپ کے پاس قلیل تھا، آپ نے جس چیز کے ساتھ دنیا پر غلبہ حاصل کیا وہ یہ تھی کہ آپ نے صحابہ
میں یہ روح پیدا کر دی کہ خواہ وہ آگ میں پھینکے جائیں یا سمندر میں ان کا فرض ہے کہ وہ اطاعت
کریں۔ مکہ والوں کے پاس اعلیٰ سے اعلیٰ فوجیں موجود تھیں، زیادہ سے زیادہ روپیہ جمع تھا کیونکہ
وہ تاجر لوگ تھے، ان کے پاس کھانے پینے کی چیزوں کی بہتات تھی ، کپڑوں کی بہتات تھی ، تیروں
کی بہتات تھی ، تلواروں کی بہتات تھی ، نیزوں کی بہتات تھی ، اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کی بہتات تھی مگر
ایک چیز نہیں تھی یعنی اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ نہیں تھا جس کی وجہ سے نہ ان کی فوجیں ان کے
کام آئیں، نہ ان کا روپیہ ان کے کام آیا، نہ تیروں اور تلواروں نے انہیں فائدہ پہنچایا اور نہ
گھوڑے اور اونٹ انہیں غالب کر سکے ۔ اس کے مقابلہ میں رسول کریم ﷺ کے صحابہ میں یہ چیز
موجود تھی اور اسی چیز نے انہیں کامیاب کیا۔
بدر کی جنگ کے موقع پر دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے تو کفار نے آپس میں مشورہ کے
اور و
بعد ایک سردار کو مقرر کیا جو دیکھے کہ مسلمانوں کے کتنے آدمی ہیں تا انہیں تسلی ہو اور وہ فتح و شکست کو کیا
کے متعلق اندازہ لگا سکیں ۔ انہوں نے مسلمانوں کا جائزہ لینے کیلئے جو سردار مقرر کیا وہ نہایت
زیرک اور ہوشیار تھا۔ مسلمانوں کو دیکھ کر جب وہ واپس گیا تو کہنے لگا آدمی تو وہ تین سو سوا تین سو وہ
ہیں ( اور یہ اس کا کہنا بالکل ٹھیک تھا کیونکہ صحابہ ۳۱۳ تھے مگر میری نصیحت تمہیں یہی ہے کہ ان کا
مقابلہ نہ کرو۔ انہوں نے کہا یہ کیوں؟ وہ اتنے تھوڑے ہیں اور تم ہمیں ان کا مقابلہ کرنے سے
ڈراتے ہو!! وہ کہنے لگا اے میرے بھائیو! بے شک وہ تھوڑے ہیں مگر میں نے اونٹوں اور گھوڑوں
پر آدمی سوار نہیں دیکھے بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں ہے ۔ یعنی تم یہ خیال نہ کرو کہ تمہارے پاس نیزے
ہیں اور ان کے پاس نیزے نہیں ، تمہارے پاس تیر ہیں اور ان کے پاس تیر نہیں ، تمہارے پاس
تلواریں ہیں اور ان کے پاس تلواریں نہیں، تمہارے پاس تیر کمانیں ہیں اور ان کے پاس تیر کمانیں

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷
والد
سال ۱۹۳۶ء
نہیں ، تمہارے پاس گھوڑے ہیں اور ان کے پاس گھوڑے نہیں ، تم ہزاروں ہو اور وہ تین سو
سوا تین سو ہیں بلکہ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ ایک اشارہ پر مر جانے والے اور ایک آواز
پر اپنی جانیں فدا کر دینے والے آدمی ہیں۔ ایسے آدمیوں کا مقابلہ آسان نہیں کیونکہ میں نے
آدمی نہیں دیکھے بلکہ موتیں دیکھی ہیں جو اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار تھیں۔ چنانچہ واقعات نے
ثابت کر دیا کہ وہ موتیں ہی تھیں۔ وہ سوائے موت کے اور کسی چیز کو نہیں جانتے تھے۔ یا وہ خود
مارے جاتے تھے یا دوسروں کو مار دیتے تھے۔
صلى الله
میں نے کئی دفعہ واقعہ سنایا ہے کہ اسی جنگ میں دو انصاری لڑکے بھی شامل تھے جو نہایت
چھوٹی عمر عمر کے کے تھے جن میں سے ایک لڑکے کے متعلق رسول کریم ﷺ نے بھی فیصلہ فرمادیا تھا کہ وہ
اتنی چھوٹی عمر کا ہے کہ اُسے لڑائی میں شامل نہیں کیا جا سکتا مگر وہ اتنار و یا اتنا رویا کہ رسول کریم ہے
صلى الله
کو رحم آگیا اور آپ نے اُسے شامل ہونے کی اجازت دے دی ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف جو
عشرہ مبشرہ میں سے تھے جنگ میں ان کے دائیں بائیں یہ دونوں لڑکے کھڑے تھے۔ وہ کہتے ہیں
میں اپنے دل میں افسوس کر رہا تھا کہ آج چھوٹے چھوٹے لڑکے میرے دائیں بائیں ہیں میں کس
طرح لڑ سکوں گا کہ اتنے میں دائیں طرف سے مجھے گہنی پڑی۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا
کہ اُس لڑکے نے جو میرے دائیں طرف کھڑا تھا مجھے کہنی ماری ہے۔ مجھے اپنی طرف متوجہ پا کر
کہنے لگا چا! وہ ابو جہل کونسا ہے جو مکہ والوں کا سردار ہے میں نے سنا ہے کہ وہ رسول کریم ﷺ کو
صلى الله
بڑا دکھ دیا کرتا تھا میں نے آج اُس سے بدلہ لینا ہے ۔ وہ کہتے ہیں میں ابھی اُسے جواب بھی دینے
نہ پایا تھا کہ دوسری طرف سے مجھے کہنی پڑی میں نے مُڑ کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ بائیں طرف
کے لڑکے نے مجھے کہنی ماری ہے۔ اُس نے بھی مجھے اپنی طرف متوجہ پا کر کہا چا! وہ ابو جہل کونسا
صلى
ہے جو مکہ والوں کا سردار ہے اور جو رسول کریم ﷺ کو بہت دُکھ دیا کرتا تھا میں نے آج اُس کی
جان لینی ہے ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف کہتے ہیں کہ باوجود ایک تجربہ کار جرنیل ہونے کے
میں خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ ابو جہل کو مار سکوں گا کیونکہ وہ قلب لشکر میں کھڑا تھا اور پہرہ داروں
کے جھرمٹ میں تھا اور بہادر سپاہی اس کی حفاظت کیلئے ننگی تلواریں لئے اس کے پہرہ پر کھڑے
تھے۔ لیکن جب دونوں لڑکوں نے مجھ سے پوچھا تو میں نے انگلی اُٹھائی اور کہا دیکھو! وہ جو قلب لشکر

آج 10 میں سے 10 باقی